اگلے بیس ، تیس سال دنیا پر، انسانیت پر اور جماعت پر بڑے نازک ہیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ یکم ستمبر 1967ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبه جمعه فرموده یکم ستمبر 1967ء
اگلے ہیں، ہمیں سال دنیا یر، انسانیت پیر اور جماعت پر بڑے نازک ہیں
خطبه جمعه فرموده یکم ستمبر 1967ء
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔گذشته خطبہ جمعہ میں، میں نے بتایا تھا کہ ایک خواب کی بناء پر میں چندر و یا احباب کی
خدمت میں رکھنا چاہتا ہوں۔آج بھی میں اپنے اس خطبہ کو چند خوابوں اور رویا سے شروع کرنا چاہتا
ہوں۔ویسے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بیسیوں مبشر خواہیں، میرے سفر یورپ کے دوران اور واپسی کے
بعد بھی، دوستوں نے مجھے لکھی ہیں۔مردوں نے بھی خواہیں دیکھی ہیں اور ہماری احمدی بہنوں نے بھی
خواہیں دیکھی ہیں۔بڑوں نے بھی دیکھی ہیں اور بچوں نے بھی دیکھی ہیں۔کہا گیا تھا کہ اس زمانہ میں
بچے بھی نبوت کریں گے۔یعنی خبریں اللہ تعالیٰ سے حاصل کریں گے، جو سچی ہوں گی اور جن کے ذریعہ
سے اللہ تعالیٰ کی قدرت کا اور طاقت کا اظہار ہوگا۔آج کے لئے میں نے تین خوابوں کا انتخاب کیا ہے۔اور یہ تینوں خوا ہیں عورتوں کی ہیں۔ایک
خواب میری بزرگ کی ہے، ایک میری بیوی کی ، ایک میری بچی کی ہے۔اصل غرض اس سفر کی کوپن ہیگن کی
مسجد کا افتتاح تھا۔اور اس افتتاح سے میں یہ فائدہ اٹھانا چاہتا تھا کہ ان اقوام کے سامنے اللہ تعالیٰ کی اس
مشیت کو کھول کر اور وضاحت سے رکھ دیا جائے کہ اسلام کے غلبہ کے سامان آسمانوں پر مقدر ہو چکے ہیں
اور زمین پر ظاہر ہونے والے ہیں۔اور اگر ان اقوام نے اللہ تعالیٰ کے اس منشاء کو نہ سمجھا تو پھر ایک ایسی
ہلاکت ان کے سروں پر منڈلا رہی ہے کہ جو انسانی تاریخ میں کبھی دیکھنے میں نہیں آئی۔لیکن چونکہ وجہ اس
سفر کی کوپن ہیگن کی مسجد کا افتتاح بن گیا تھا اور اس مسجد کو احمدی مستورات کی مالی قربانیوں نے بنایا تھا، اس
لئے آج کے لئے میں نے مستورات کی خوابوں میں سے تین کا انتخاب کیا ہے۔مجھے افسوس ہے کہ مکرمہ مخدومہ محترمہ آپا مریم صدیقہ صاحبہ آج کل یہاں نہیں ہیں، انہوں نے
ایک بڑی مبشر خواب دیکھی تھی لیکن زبانی مجھے سنائی تھی۔ہو سکتا ہے کہ بعض حصے چھوڑ جاؤں، اس لئے میں
نے ان کی اس خواب کا آج کے خطبہ کے لئے انتخاب نہیں کیا۔لیکن قبل اس کے کہ میں یہ تین رویا آ۔193
خطبه جمعه فرموده یکم ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
دوستوں کو سناؤں، میں یہ بھی آج بیان کرنا چاہتا ہوں کہ سفر پر روانگی سے چند روز قبل ایک دن صبح کے وقت
جب میں اٹھا تو میری زبان پر یہ مصرعہ جاری ہوا۔تشنہ روحوں کو پلا دو شربت وصل و بقا
یہ مصرعہ بطور طرح مصرعہ کے میں نے محترمہ مخدومہ پھوپھی جان صاحبہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کو
دیا تھا اور انہوں نے ایک آدھ شعر بھی کہا ہے۔نظم تو مکمل نہیں کر سکیں (یہ نظم اب الفضل کے ایک شمارہ میں
شائع ہو چکی ہے۔لیکن بعض اور احمدی شاعروں نے اس مصرعہ کو سامنے رکھ کر بعض نظمیں بھی لکھی ہیں۔بعض چھپ گئی ہیں، بعض شاید آئندہ الفضل میں چھپ جائیں۔اس میں بھی در اصل اجازت دی گئی تھی ،
اس سفر پر روانہ ہونے کی۔اور اس ضرورت کا احساس پیدا کیا گیا تھا کہ اقوام یورپ روحانی طور پر پیاسی
ہیں اور انہیں قرآن کریم کے چشمہ سے سیراب ہونے کی ضرورت ہے۔اس وقت اس کے بغیر نہ وہ
اقوام اللہ تعالیٰ کا فضل حاصل کر سکتی ہیں اور نہ اس دنیا میں باقی رہ سکتی ہیں۔اور جو غرض اس سفر سے تھی ،
اس کی تفصیل کی طرف اشارہ اس چھوٹے سے مصرع میں کیا گیا تھا۔سفر پر روانہ ہونے سے قبل ہماری بڑی پھوپھی جان نے لاہور میں یہ خواب دیکھی، جو انہی دنوں
انہوں نے اپنے خط میں لکھ کر بھجوائی تھی۔میں وہ آج سنانا چاہتا ہوں۔حضرت پھوپھی جان صاحبہ نے
عزیز مکرم مرزا مظفر احمد صاحب کے متعلق بھی ایک مندرسی خواب
دیکھی تھی۔اور ان کے لئے مجھے بھی لکھا
تھا دعا کے لئے اور خود بہت دعا کر رہی تھیں۔آپ
لکھتی ہیں کہ
" آج صبح نماز کے بعد (جس میں خصوصی دعاز یادہ تر ہمیشہ کی طرح آپ کے لئے اور
سفر کے لئے تھی۔اور مظفر احمد یا جو بلا ہو کسی کی بھی ہو، اس کے رفع ہونے کے لئے ہی
زیادہ تر کی۔) سوگئی تو آنکھ کھلنے کے قریب عربی میں آواز کسی کی آ رہی ہے۔جیسے کوئی
خوش الحان قرآن شریف پڑھتا ہے۔مگر اثر یہ ہے کہ جیسے کسی کو مخاطب کر کے کوئی بات
کرتا ہے۔بہت صاف آواز ہے۔صرف زبان عربی میں کلمات ادا ہورہے ہیں۔یعنی کسی سورۃ قرآن مجید کا خیال نہیں تھا۔مجھے وہ الفاظ ، جو یا درہ گئے تھے، وہ یہ تھے،
الَّذِيْنَ يَدْعُونَ إِلَى رَحْمَةِ اللَّهِ الَّذِینَ سے پہلے کیا تھا؟ یہ مجھے کچھ یاد نہیں۔اس
کے بعد کے الفاظ کا بھی بہت مبارک اور مبشر ہونے کا اثر تھا۔مگر یاد نہیں رہا۔صرف
وہی جو میں اپنی زبان سے ساتھ ساتھ کہہ رہی تھی ، یاد ہے۔بس یہی الفاظ زبان پر
194
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبه جمعه فرموده نیم ستمبر 1967ء
جاری تھے کہ آنکھ کھل گئی۔مگر ساتھ ساتھ اور کلمات بھی گویا کہے جا رہے تھے۔جاگتے
جاگتے ان
کا پختہ احساس تھا۔مگر یا د صرف مجھے اتنارہ گیا۔دل پر اچھا خوشکن اثر تھا۔توَالَّذِينَ يَدْعُونَ إِلى رَحْمَةِ اللهِ، الہی سلسلہ جنہیں بھی مخاطب کرتا ہے، اور اسلام نے ساری
دنیا کو اور تمام اقوام کو مخاطب کیا ہے، اللہ تعالیٰ کی رحمت کی طرف ہی بلا رہا ہوتا ہے۔سب انذاری پیشگوئیاں
انسانوں
کو جھنجھوڑتی ہیں تا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے محروم نہ ہو جائیں۔یہ بھی بڑی مبشر خواب ہے۔سفر کے دوران انگلستان میں منصورہ بیگم نے دودفعہ خواب میں الفاظ سنے، جو انہوں نے لکھ کر
دیئے، میں پڑھ دیتا ہوں۔ولکھتی ہیں کہ
گلاسکو جاتے ہوئے ، راستہ میں سکاچ کارنر ہوٹل میں ٹھہرے ہیں کہ جیسے کسی بات
کا کوئی جواب دے رہا ہو۔جواب جو دے رہا ہے، اس کے الفاظ یہ ہیں۔اسلام کا ہی جھنڈا بلند رہے گا۔خواب پوری یاد نہیں، صرف ذہن میں یہ ہے کہ روس اور انگلستان کی کسی مخالفانہ کوشش یا
بات کا جواب ہے۔اور یہ الفاظ تمام رات سوتے جاگتے کیفیت میں زبان دہراتی رہی۔کوپن ہیگن میں سوتے میں ایک آواز سنائی دی۔اللہ تعالیٰ کی رحمت کے فرشتے اترنے لگے ہیں۔آنکھ کھلی تو یہی الفاظ زبان پر جاری تھے۔رات کے بقایا حصہ میں صبح تک یہی الفاظ
بار بار سنائی دیتے رہے اور ساتھ آنکھ کھلتی رہی۔اور اسی طرح زبان تکرار کے ساتھ
یہی الفاظ دہراتی رہی ، بغیر ارادہ کئے“۔تیسری رویا میں اپنی بچی امتہ الشکور کی سنانا چاہتا ہوں۔یہ بڑی دعا گو بچی ہے اور بڑی صابرہ۔وہی بچی ہے، جس کا پہلا بچہ ولادت کے وقت فوت ہوا اور اسی وقت آدھے گھنٹے کے بعد جب ڈاکٹر نے
فارغ کیا، میں اسے ملنے گیا تو مسکراتے ہوئے چہرہ کے ساتھ وہ مجھے ملی۔بچی نے نو مہینے کی تکلیف اٹھائی
ہو لیکن پیدائش کے وقت بچہ فوت ہو جائے، کچھ تو گھبراہٹ ہونی چاہئے تھی چہرہ پر۔لیکن اس قدرخوش میں
نے اس کا چہرہ دیکھا کہ میں خود حیران ہو گیا۔اور میرے دل نے اس وقت کہا کہ اللہ تعالیٰ اس کو جلد ہی اس
کا اجر بھی دے گا۔اتنا صبر کا اس نے مظاہرہ کیا ہے۔چنانچہ اپنے وقت پر جب دوسرا بچہ پیدا ہوا تو وہ بھی
لڑکا تھا۔( اور پہلے جو بچہ پیدا ہوا، وہ بھی لڑکا تھا۔اور اللہ تعالٰی کے فضل سے صحت مند ہے وہ۔تو اس کے
195
خطبه جمعه فرموده یکم ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
صابرہ ذہنیت کی بچی ہے یہ اجب میں ابھی سفر پر روانہ نہیں ہوا تھا تو اس نے ایک خواب دیکھی۔جو بظاہر
بڑی منذ رتھی اور اس کا دل دہلا دینے والی تھی۔اس نے مجھے کہا کہ میں نے یہ خواب دیکھی ہے۔اس کے
چار پانچ اجزاء تھے۔جن میں ہر جزو کی تعبیر نہایت ہی مبشر تھی۔میں نے اس کو تسلی کا خط لکھا کہ فکر کرنے کی
کوئی بات نہیں، بڑی مبشر خواب ہے یہ تو۔دوسری خواب اس نے ہمارے یہاں سے روانہ ہونے کے بعد دیکھی۔ولکھتی ہے:۔" آپ کے یورپ تشریف لے جانے کے چند دن بعد خواب میں آپ کی یورپ کو
روانگی کا نظارہ دیکھا کہ ایک بہت بڑا گھر ہے اور وہاں پر سب خاندان اور دوسرے
احباب بھی آئے ہوئے ہیں۔میں دوسری منزل کی کھڑکی سے کھڑی نیچے جھانک رہی
ہوں، جہاں کاریں تیار کھڑی ہیں اور ابا حضور ( یعنی حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ
عنہ ) آپ کو رخصت کرنے کے لئے تشریف لائے ہوئے ہیں۔آپ لوگ سب
سے چھلی کار کے پاس کھڑے ہیں۔آپ نے اور ابا حضور نے تیز نیلے رنگ کی
اچکنیں اور سفید پگڑیاں پہنی ہوئی ہیں۔(ہمارے بچے حضرت مصلح موعود رضی اللہ
تعالیٰ عنہ کو ابا حضور کہتے ہیں۔ابا حضور کا جسم دبلا پتلا اور چہرہ بھی ویسا ہے، جیسا کہ
جوانی کی تصاویر میں دکھائی دیتا ہے۔اور آپ کا قدا با حضور سے کافی لمبا ہے۔اتنا کہ ابا
حضور آپ کے شانوں تک آ رہے ہیں۔اور میں سوچ رہی ہوں کہ آپ تو ابا حضور
کے برابر ہوا کرتے تھے، اب اتنے لمبے کس طرح ہو گئے ؟ ابا حضور آپ کو کچھ ہدایات
دے رہے ہیں اور آپ کے پاس کھڑے لوگوں سے آپ کی تعریف کرتے جار ہے
ہیں۔اور وہ جملے جو آنکھ کھلنے تک یاد تھے، اب یاد نہیں رہے۔پھر دور سے کوئی آواز دیتا
ہے ( شاید کوئی ڈرائیور ہے ) کہ گاڑی کا وقت ہو گیا ہے۔میں سوچتی ہوں کہ آپ نے
تو گاڑی پر جانا ہی نہ تھا، کاروں سے کراچی جانا تھا۔وہ آواز سن کر آپ چلنے کی تیاری
کرتے ہیں تو ابا حضور آپ
کا ہاتھ پکڑ کر بڑی تیزی اور بیتابی کے ساتھ جھٹکے سے آپ
کو اپنی طرف کھینچتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ” گلے تو مل لو اور آپ فوراً اس طرح ابا حضور
کے سینے کے ساتھ لگ جاتے ہیں، جیسے کہ وہ مقناطیس ہوں۔اور ابا حضور بڑی بے
تابی اور پیار کے ساتھ آپ کا چہرہ، پیشانی اور گردن چوم رہے ہیں۔آنکھوں میں
196
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبه جمعه فرموده یکم ستمبر 1967ء
آنسو ہیں، شاید بہہ بھی رہے ہیں، یہ اچھی طرح یاد نہیں۔آپ کے ایک طرف ہو کر
امی کالا برقعہ پہن کر کھڑی ہیں۔میں انہیں آواز دے کر کہتی ہوں۔امی ! مجھے مل لیں۔امی اس کھڑکی کے نیچے آتی ہیں، جہاں میں کھڑی ہوں۔اور امی کا قد بھی اتنا لمبا
ہے
کہ دوسری منزل کی کھڑکی تک پہنچ رہا ہے۔وہیں سے وہ مجھے گلے لگ کر پیار کرتی
ہیں۔پھر سب کا روں میں بیٹھ کر چل پڑتے ہیں۔اس وقت میری آنکھ کھل گئی۔یہ تینوں خوا ہیں (ایک تو قریباً کشفی نظارہ ہے۔) بہت ہی مبارک ہیں۔اور ان کے مطابق ہی
ہم نے اپنے ساتھ اللہ تعالیٰ کے سلوک کو پایا۔اس دورہ میں جیسا کہ میں نے بتایا ہے، ہمارے تینوں جرمن مشنز کے پاکستانی احمدی اور جرمن
احمدی، مرد اور عورتیں، مجھ سے ملے۔پھر سوئٹزر لینڈ میں ہمارا تبلیغی مرکز ہے۔وہاں بھی خاصی جماعت ہے
مقامیوں کی۔ہمبرگ کا بھی یہی حال ہے۔پھر کوپن ہیگن میں سویڈن، ناروے اور ڈنمارک کے لوگ جمع
ہوئے ہوئے تھے۔اور ہمارے مبلغ بھی تھے۔تمیں اور چالیس کے درمیان تو کھانے پر ہی ہوتے۔پھر
انگلستان میں دوستوں سے ملنے کا موقع ملا۔جہاں اردو بولنے والی ہندوستان اور پاکستان کے بعد سب
سے بڑی جماعت ہے۔کئی ہزار احمدی اس وقت انگلستان میں موجود ہیں۔وہاں کے مقامی احمدی مسلمان
اقلیت میں ہیں۔ہمارے زیادہ احمدی پاکستانی ہی ہیں۔اور میں نے ان
کو توجہ بھی دلائی کہ آپ کوشش
کریں کہ درجنوں کی بجائے ہزاروں، لاکھوں مقامی باشندے مسلمان ہو جائیں۔وہاں کی قلبی حالت
جماعت کی ، بہت کچھ یہاں کی جماعتوں کی قلبی حالت سے ملتی جلتی ہے۔وہاں بھی بعض انگریز نواحمدی
ایثار اور اخلاص کا ایک عجیب نمونہ دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔جیسا کہ یورپ میں بسنے والے نو احمدی
مسلمان پیش کر رہے ہیں۔جب میں انگلستان میں پڑھا کرتا تھا، اس وقت انگلستان میں چند ایک احمدی پائے جاتے تھے۔ان میں سے بعض فوت ہو چکے ہیں۔ان میں سے اکثر ایسے تھے ، جن کی عقل کو اسلام نے اپیل کی۔یعنی
اسلام کے دلائل اور براہین کے وہ قائل ہوئے اور اپنے مذہب یا لاند بیت کو انہوں نے چھوڑا اور اسلام کو
انہوں نے قبول کیا۔لیکن اس عقلی ایمان کے علاوہ ان کے دلوں میں اسلام کی محبت ( بشاشت ایمانی جسے کہا
جاتا ہے۔وہ نہیں پائی جاتی تھی۔عقلاً وہ تسلیم کرتے تھے کہ اسلام ایک سچا مذ ہب ہے کیونکہ اس کے دلائل
اس قدر مضبوط ہیں کہ اس کے دلائل کا مقابلہ کوئی دوسرامذہب نہیں کر سکتا۔لیکن حسن اور احسان کے
197
خطبه جمعه فرموده یکم ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
جلوے، جو ایک سچے مسلمان کو اسلام میں نظر آتے ہیں، وہ ان پر ابھی جلوہ گر نہیں ہوئے تھے۔اس دفعہ جو
میں وہاں گیا ہوں تو میں نے وہاں کی جماعتوں میں یہ حالت نہیں پائی۔ہر جگہ میں نے یہ محسوس کیا کہ
اسلام کے دلائل نے ان کی عقلوں کو گھائل کیا ، اسلام کے حسن نے ان کی بصیرت اور بصارت
کو خیرہ کیا اور
ان کے دلوں میں اس قدر محبت اپنی پیدا کر دی ہے کہ اس سے زیادہ محبت تصور میں بھی نہیں آ سکتی۔اور یہ
احساس ان کے دلوں میں پایا جاتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات دنیا کے لئے ایک محسن اعظم کی
حیثیت رکھتی ہے۔اسلام کے حسن اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے احسان کے وہ شکار ہیں۔اور اس کے
نتیجہ میں آج وہ اتنی قربانی دینے والے ہیں کہ ( میں بعض مثالیں بیان کروں گا ) اس کی وجہ سے تم میں سے
بعض کو شرم آجائے۔اتنی دور بیٹھے ہوئے کہ مرکز میں آنا جانا ، ان کے لئے قریباً ناممکن ہے۔کبھی ساری عمر
میں ایک دفعہ آ جائیں مرکز میں تو اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھیں۔لیکن اللہ تعالیٰ نے آسمانوں سے
فرشتوں کو نازل کر کے ان کے دلوں میں اس قدر اور کچھ اس قسم کی تبدیلی پیدا کر دی ہے کہ یہ لوگ صحابہ
رضوان اللہ علیہم کے نقش قدم پر چلنے والے ہمیں نظر آتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے ان
کے دلوں میں محبت کا بڑا مقام ہے اور ہونا بھی چاہئے۔کیونکہ آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرزند جلیل
کی حیثیت میں مبعوث ہوئے۔اس لئے ان کے دل میں محبت کا شدید جذبہ پایا جاتا ہے۔رو،
میں ایک رات کھانے اور نمازوں سے فارغ ہونے کے بعد ہمبرگ کی مسجد میں بیٹھ گیا۔چار وہاں ہمارے پاکستانی احمدی تھے۔اور میرا خیال ہے کہ سات، آٹھ وہاں کے جر من احمدی مرد بیٹھے
ہوئے تھے۔(جرمن احمدی بہنیں بھی تھیں لیکن وہ ہماری مستورات کے پاس بیٹھی تھیں۔گویا مسجد میں
قریباً دس، بارہ کچھ پاکستانی اور زیادہ تر جرمن احمدی بیٹھے ہوئے تھے۔مجھے خیال آیا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی ایک آیت 1868ء میں الہام کی۔یعنی
آلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ
اور اسی وقت آپ نے ایک انگوٹھی بنائی تھی ، جس میں پتھر کا نگینہ ہے اور جس پر یہی الہام کندہ
ہے۔( اپنا ہاتھ اونچا کر کے حضور نے فرمایا کہ یہ وہ انگوٹھی ہے۔) یہ بڑی برکت والی چیز ہے۔الہام بھی بڑا
برکت والا ہے۔ہمارے پاکستانی احمدی تو
أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ
والی انگوٹھیاں کثرت سے پہنتے ہیں۔مجھے خیال آیا کہ اس کی برکتوں کا میں ان کے سامنے بھی
ذکر کروں۔تاکہ ان کے ایمانوں میں تازگی پیدا ہو۔اس انگوٹھی کا نگینہ کچھ ہلتا ہے، اس لئے میں اس کے
198
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبه جمعه فرموده یکم ستمبر 1967ء
او پر کپڑا لپیٹے رکھتا ہوں تا کہ اس کی حفاظت رہے۔میں نے قینچی منگوائی ، اس کپڑے کو اتارا اور میں نے ان
کو بتایا کہ اس پتھر پر یہ الہام کندہ ہے۔پھر تذکرہ منگوایا اور اس میں سے وہ الہام ان کو دکھایا کہ اس سن میں
یہ الہام ہوا تھا۔اس سال یہ انگوٹھی بنائی گئی تھی، جو بڑی برکت والی ہے۔ہم اس سے برکتیں حاصل کرتے
ہیں، تم بھی اس سے برکت حاصل کرو۔اور میں نے وہ انگوٹھی اتاری ، ان کو کہا کہ ہر ایک اس کو بوسہ دے۔خیر انہوں نے جو پیار کیا، وہ تو میرے کہنے سے کیا۔جو کپڑا کئی ماہ اس انگوٹھی یہ رہا تھا اور جو اس کی برکت
سے بابرکت بن چکا تھا، کپڑے کا وہ چھوٹا سا ٹکڑا میں نے ہاتھ میں پکڑا ہوا تھا۔میرے سامنے پاکستانی
احمدی بھی بیٹھے ہوئے تھے اور جرمن احمدی بھی بیٹھے ہوئے تھے، میرے دل میں شدید خواہش پیدا ہوا کہ
کوئی جرمن اس کپڑے کو بطور تبرک مجھ سے مانگے۔مجھے خطرہ تھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی پاکستانی پہل کر
جائے اور یہ لوگ اس سے محروم رہ جائیں۔میرے دل میں یہ خواہش تو تھی لیکن میں اس کا اظہار نہیں کر
سکتا تھا۔کیونکہ میں چاہتا تھا کہ کسی جرمن احمدی کے دل میں خود یہ جذبہ ، شوق اور محبت پیدا ہوا اور وہ اسے
حاصل کرے۔پہلا ہاتھ جو آگے بڑھا کہ میں لینا چاہتا ہوں، وہ ایک جرمن احمدی کا تھا۔میرا دل خوشی سے
بھر گیا، یہ دیکھ کر کہ محبت کامل دل میں موجزن ہے، جس نے فوراً اس کے ہاتھ کو کہا ہے کہ آگے بڑھو۔پھر
ایک پاکستانی نے اسے کہا کہ اس کا آدھا مجھے دے دو۔اس نے کہا، میں نے بالکل نہیں دینا۔اگر تم نے لینا
ہی ہے تو ایک دھاگا نکلا ہوا تھا ، وہ اس نے نکالا اور کہا کہ یہ لے لو۔کھانے پر باتوں باتوں میں، میں نے دوستوں کو بتایا کہ میری تاریخ پیدائش 16 نومبر
1909 ء ہے۔اس پر ایک بوڑھا جرمن جو کھانے میں شریک تھا اور میرا خیال تھا، وہ احمدی ہے۔(لیکن
ابھی احمدی نہیں ہوا ، صرف تعلق رکھتا ہے۔وہ اپنی کرسی سے کھڑا ہوا اور جیب میں سے اپنا آئیڈینٹیٹی
کارڈ نکال کے اس نے میرے سامنے رکھ دیا۔اس کی تاریخ پیدائش بھی 16 نومبر (1886ء ) تھی۔سن
مختلف تھا لیکن 16 نومبر کی تاریخ پیدائش ہماری دونوں کی ایک ہی تھی۔کھانے کے بعد جب ہم بیٹھے،
مجھے خیال آیا کہ تاریخ پیدائش سے انسان کا ایک لگاؤ ہوتا ہے۔ان ملکوں میں تو خاص طور پر زیادہ لگاؤ
ہے۔ہمارے ہاں تو یہ رسمیں نہیں ہیں لیکن ان ملکوں میں برتھ ڈے پارٹیز کی جاتی ہیں۔برتھ ڈے کو وہ
لوگ یا در کھتے ہیں اور انہیں ایک گونہ تعلق اس خاص دن سے ہوتا ہے۔اگر میں حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کے ان تاریخوں کے الہام ان کو نکال کے دوں تو ان کی برتھ ڈے اور وہ الہام بریکٹ ہو جائیں
گے۔اس طرح کم از کم ایک الہام یہ یادرکھیں گے کہ اس تاریخ کو یہ الہام ہوا۔میں نے تذکرہ منگوا کر
(16 نومبر 1886ء کا، جہاں تک مجھے یاد ہے، کوئی الہام نہیں ملا۔) اس میں سے نومبر 1886ء کا ایک
199
خطبه جمعه فرموده یکم ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
الہام نکال کر لکھا۔اور اس کا جرمن ترجمہ کروایا اور اس بوڑھے کو دے دیا۔بعد میں مجھے پتہ چلا کہ وہ
احمدی نہیں ہے۔لیکن اس نے بڑی محبت اور پیار سے وہ مجھ سے لیا اور نہ کر کے اپنے بٹوے میں رکھا۔اس کے بعد تو پھر سارے میرے پیچھے پڑ گئے۔اور جتنے وہاں کے جرمن احمدی تھے ، کہنے لگے کہ ہمیں بھی
الہام نکال کے دیں۔میں بھی یہی چاہتا تھا۔ہر ایک کے لئے اس کی تاریخ اور سنہ کا الہام تو نہ مل سکا۔(سوائے ایک کے جس کی تاریخ کا الہام غالباً مل گیا تھا۔کیونکہ ان میں سے اکثر وہ تھے، جن کی
پیدائش 1908ء کے بعد ہوئی۔سال تو بہر حال نہیں مل سکتا تھا لیکن مہینے اور تاریخیں مل جاتی تھیں۔وہ
الہام میں نے ان کو نکال کے اور ترجمہ کروا کے دیئے تا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کا ایک
ایک الہام ان کو یادر ہے اور اس سے ان کا تعلق قائم ہو جائے۔ہر ایک نے پیچھے پڑ کے وہ الہامات مجھے
سے نکلوائے اور کافی دیر تک وہاں بیٹھے رہے۔کیونکہ ترجمہ بھی کروانا تھا اور پھر ٹائپ بھی کرنا تھا۔ہر ایک
نے بڑی محبت سے ان الہامات کو لیا اور سنبھال کے رکھا۔ایک کی والدہ بھی آئی تھیں، اس نے کہا، مجھے
الہام نکال کے دیا ہے تو میری والدہ کے لئے بھی نکال دیں ، وہ بڑی خوش ہو گی۔وہ بڑا ہی مخلص جرمن
نو جوان ہے۔چنانچہ اس کی والدہ کے لئے بھی میں نے الہام نکال کے دیا۔اور اتفاق کی بات ہے کہ وہ
بیوہ ہے بیچاری ، جو شگی کی حالت میں دن گزار رہی تھی۔اس کے لئے الہام یہ نکلا ( اس وقت مجھے الفاظ
یاد نہیں ) کہ بعد کے جو دن ہیں، وہ پہلے دنوں کی نسبت زیادہ خوشحالی کے ہیں، کچھ اس قسم کا ذکر ہے الہام
میں۔ویسے بھی مطلب کے لحاظ سے یہ الہام اس کو خوش کرنے والا تھا۔برکت کے لحاظ سے تو بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام میں برکت ہے۔یہ ان
لوگوں کے جذبات ہیں، جو چھوٹی چھوٹی باتوں سے ظاہر ہورہے تھے۔اصل میں یہ باتیں چھوٹی نہیں ہیں۔محبت کا اظہار جس رنگ میں بھی ہو، اس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔نہ چھوٹا کہا جا سکتا ہے۔دنیا دار کی نگاہ میں
وہ چھوٹی باتیں ہیں۔مگر پھوٹ پھوٹ کر ان کے دلوں سے محبت بہتی ، ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھی۔یہ نومسلم قربانی کرنے والے ہیں۔مالی لحاظ سے بھی اور وقت کے لحاظ سے بھی۔اس وقت زیادہ
تر دو ہی قربانیاں ہیں نا؟ جن کا جماعت یا ہمارا اللہ مطالبہ کرتا ہے۔ایک مال کی قربانی ، ایک وقت کی
قربانی۔وقت کی قربانی میں ہی آرام کی قربانی بھی آجاتی ہے۔اور ہمارے یہ بھائی دونوں قسم کی قربانی
دینے والے ہیں۔وہاں موصی پائے جاتے ہیں اور بشاشت کے ساتھ خود وصیت کا چندہ ادا کرتے ہیں،
علاوہ دوسرے چندوں کے۔اس کے علاوہ اپنے طور پر خرچ کرتے ہیں، اسلام کی اشاعت پر۔ان میں
200
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبه جمعه فرموده یکم ستمبر 1967ء
بڑی عمر کے بھی ہیں اور نو جوان بھی ہیں۔اخلاص اور محبت ان میں کوٹ کوٹ کے بھری ہے۔ان سے مل
کے طبیعت میں خوشی پیدا ہوتی ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جس کے دل میں ایمان کی
بشاشت ایک دفعہ پیدا ہو جائے ، شیطانی حملوں کا خطرہ اس کے لئے باقی نہیں رہتا۔یہ بشاشت ایمانی اس
گروہ کے دلوں میں اس نے پیدا کر دی ہے، اپنے فضل
ڈنمارک میں ایک شخص ہے، عبد السلام میڈسن۔وہ احمدی ہوا، اس نے اسلام کو سیکھا، قرآن
کریم کے ترجمے ، جو حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے شائع کروائے ، ان میں سے ہر ایک کو لے کر اس
نے بڑے غور سے پڑھا۔پھر ڈیمینش زبان میں اس نے قرآن کریم کا ترجمہ کیا ، ان تراجم کی روشنی میں اور وہ
بڑا مقبول ہوا۔ایک کمپنی نے اس سے معاہدہ کیا اور دس ہزار شائع کیا ، جس میں سے غالباً تین، چار ہزار
چند مہینوں کے اندرفروخت بھی ہو چکا ہے۔کچھ رقم بطور معاوضہ کے (اس کو رائلٹی کہتے ہیں۔) اس کمپنی
نے اس کو دی۔وہ ساری کی ساری رقم اشاعت اسلام کے لئے اس نے وقف کر دی۔ایک پیسہ نہیں لیا۔وہ
دونوں میاں بیوی سکول میں کام کرتے ہیں۔ہر ایک کی قریباً ہزار، ہزار روپیہ تنخواہ ہے۔اور ٹیکس لگ جاتا
ہے ان پر، قریباً ایک ہزار۔تو ایک ہزار بچتا ہے، ہر دو کی تنخواہ سے۔اب جس شخص کی ایک ہزار روپیہ ماہوار
آمد ہے اور اسے ٹیلی فون کا دو ہزار کا بل آجائے تو اس سے پتہ چلتا ہے کہ کس قدر اسلام کا در درکھتا ہے، وہ
شخص اگر کوئی شخص اس کو خط لکھے، اسلام پر اعتراض کرے یا اسلام کے متعلق کوئی بات پوچھے اور اس کے
خط میں ٹیلی فون نمبر ہے تو وہ ٹیلی فون اٹھا کے اس کو ٹیلی فون کرتا ہے۔وہاں ٹیلی فون کا انتظام کچھ مختلف
ہے۔جتنی دیر مرضی ہو، کوئی بات کرتا ہے۔یہ نہیں کہ تین منٹ کے بعد کہیں کہ تمہارا وقت ختم ہو گیا۔صرف
بل آ جائے گا۔ایک گھنٹہ بھی کوئی بات کرے، ایک گھنٹہ کا بل دے دیں گے۔وہ ویسے سستا بھی ہے۔کافی
ستا ہے۔ہم ہمبرگ سے لندن فون کرتے تھے تو پتہ چلا کہ اس کے اوپر پانچ ، چھ روپے خرچ ہوتے
ہیں۔تو کوئی اعتراض کر دے تو یہ شخص ٹیلی فون کے او پر تبلیغ شروع کر دیتا ہے، اعتراض دور کرتا ہے، مسئلے
اس کو بتانے لگتا ہے۔ایک مہینہ میں دو ہزار روپے کا بل اس شخص کے نام آ گیا، جس کی ایک ہزار روپیہ آمد
تھی۔تو بے دریغ اور بے دھڑک اسلام کی اشاعت پر اپنے اموال خرچ کرنے والے ہیں، یہ دوست۔جب امام کمال یوسف صاحب کو اس کا پتہ چلا تو انہوں نے کہا کہ یہ تمہارا ذاتی خرچ تو ہے نہیں،
انہوں نے سوچا کہ ایک مہینہ میں دو مہینے کی آمد کے برابر بل وہ کیسے ادا کرے گا ؟ ) تم کو اشاعت قرآن
سے جو آمد آ رہی ہے، وہ ہمارے پاس جمع ہو رہی ہے، میں اس میں سے یہ بل ادا کر دوں گا۔سو، دوسو کابل
201
خطبه جمعه فرموده یکم ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ہوتو وہ خود ہی ادا کر دیتا ہے۔ایک ماہ میں دو ہزار روپے کے بل کا مطلب یہ ہے کہ دو ہزار روپیہ کا ہل جتنا
وقت خرچ کرنے پر آتا ہے، اتنا وقت بھی تو اس نے خرچ کیا ہے نا؟ میرا اندازہ ہے کہ کئی گھنٹے روزانہ اوسط
بنے گی۔پس بڑی ہی قربانی ہے، اس شخص کی جو پورے چندے بھی دیتا ہے اور دین کے کاموں پر بہت سا
وقت بھی خرچ کرتا ہے۔اور اس کے علاوہ گھنٹوں ٹیلیفون پر تبلیغ اسلام کرتا ہے اور ٹیلی فون کا بل بھی اپنی گرہ
سے دیتا ہے۔یہ دوست بڑی غیرت رکھنے والے ہیں، اسلام کے لئے۔بڑی قربانیاں کرنے والے ہیں،
اسلام کے لئے۔بڑی محبت رکھنے والے ہیں، اللہ سے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اور حضرت مسیح
موعود علیہ السلام سے اور آپ کے غلاموں سے۔اور اللہ تعالیٰ کی محبت پانے والے بھی ہیں۔کیونکہ جو خدا
کی راہ میں دیتا ہے ، وہ خدا سے اس سے زیادہ حاصل بھی کرتا ہے۔ورنہ بشاشت قائم نہیں رہ سکتی۔جب تک اللہ تعالیٰ کے پیار کا سلوک اس کا ایک بندہ اس دنیا میں نہیں دیکھتا، بشاشت ایمانی نہ
پیدا ہوتی ہے، نہ قائم رہتی ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ضائع نہیں کرتا۔وہ ان سے اس دنیا میں ہی اپنی
محبت کا اظہار کرتا ہے۔ادھار رکھنا نہیں چاہتا۔وہ غیر محدود جلووں کا مالک ہے، بے شمار رنگ ہیں۔ہمارے تصور میں بھی وہ رنگ نہیں آتے۔جس رنگ میں اللہ تعالیٰ اپنی محبت کا اظہار کرتا ہے، یہ لوگ اپنے
رب سے اس محبت کو پاتے ہیں۔اور جو ایثار اور قربانی اور فدائیت کے نمونے یہ دکھاتے ہیں، اللہ تعالیٰ پہلے
سے بڑھ کر ان پر انعام کرتا ہے اور رحمتیں نازل کرتا ہے۔سو اس طرح یہ ایک چکر ہے، جو چلا ہوا ہے۔یہ
چکر جیسے یہاں چلا ہوا ہے، وہاں بھی چل پڑا ہے۔اور درجنوں ایسے آدمی ہیں، مرد بھی اور عورتیں بھی،
جنہوں نے خدا کی راہ میں فدائیت اور ایثار کا نمونہ دکھایا۔اور اللہ تعالیٰ نے انتہائی محبت اور پیار کا سلوک
ان سے کیا۔اور ان کے سینوں کو اپنے نور سے اور اپنی محبت سے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے
فرزند جلیل کی محبت سے بھر دیا۔اور یہ ایک نمونہ بن گئے ہیں، اس دنیا کے لئے۔میں تو ان سے کہتا تھا کہ تمہیں دیکھ کے کچھ امید بندھتی ہے۔ورنہ جن قوموں سے تم نکلے ہو، اگر
ان کے کردار اور گزری زیست پر نگاہ کریں تو وہ اس قابل ہیں کہ بلاک کر دیئے جائیں۔لیکن جس قوم سے
تمہارے جیسے خدا کے پیارے پیدا ہو سکتے ہیں، اس قوم میں سے جہاں بارہ نکلیں، بارہ لاکھ بھی نکل سکتے
ہیں۔اس لئے ہمیں امید بندھتی ہے کہ شاید تمہاری قومیں بچ جائیں اللہ تعالیٰ کے قہر سے۔اور قہر کی بجائے
رحمت اور پیار کے جلوے جو ہیں ، وہ ان کو ملاحظہ کریں۔دیکھو، میں ہوں ایک ذرہ ناچیز۔مجھ سے اگر کوئی احمدی پیار کرتا ہے تو صرف اس لئے کہ اس
کے دل میں اللہ تعالیٰ کا پیار ہے، اس کے دل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار ہے، اس کے دل میں
202
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبه جمعه فرموده نیم ستمبر 1967ء
مسیح موعود کا پیار ہے۔وہ یہ دیکھتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس شخص کو ایک مقام پر فائز کیا ہے اور اس کے
وعدے ہیں کہ وہ اس کے ساتھ ہے، اس لئے اور صرف اس لئے وہ مجھ سے پیار کرتا ہے۔ورنہ مجھ میں
ذاتی کوئی خوبی نہیں۔اور اس قسم کا پیار میں نے وہاں دیکھا کہ دل چاہتا تھا کہ جسم کا ذرہ ذرہ اپنے رب پر
قربان ہو جائے۔اور ان بھائیوں پر بھی جن کے دل کو اللہ تعالیٰ نے اس طرح سرا پا محبت بنا دیا۔کوپن ہیگن کی مسجد کے افتتاح کے موقع پر ہمارا یہ غیور اور محبت کرنے والا بھائی ، میڈسن ، میری
حفاظت اور پہرے کا بھی خیال رکھتا رہا۔پھر افتتاح کے موقع پر کم و بیش تین منٹ اس نے بولنا تھا۔ایک
ایک لفظ اس کے گلے میں انکتا، اس قسم کا جذباتی وہ ہو گیا تھا۔حالانکہ سکنڈے نیویا کے لوگ اپنے جذبات
کا لوگوں کے سامنے اظہار اتنا برا سمجھتے ہیں کہ آپ اس کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔ایک دفعہ ہمارا ایک آنریری مبلغ وہاں آیا ہوا تھا، اس کو اطلاع ملی کہ اس کا باپ فوت ہو گیا ہے۔لیکن امام کمال
کو پتہ بھی نہیں لگا۔نہ اس کی زبان نے ظاہر کیا ، نہ اس کے چہرے نے ظاہر کیا ، نہ اس کی
طرف سے یہ ظاہر ہوا کہ اس کو کوئی تکلیف پہنچی ہے۔اس قد ر ضبط ہے ان کو اپنے نفسوں پر۔اس کے باوجود
پانچ ، چھ دن جو ہم ٹھہرے، معلوم نہیں کتنی دفعہ آبدیدہ ہوئے ، جذباتی ہو گئے، وہ دوست۔ایک ہمارے بہت ہی مخلص آنریری مبلغ ناروے کے ہیں۔ان کا نام ہے، نور احمد۔اس نے اپنی
بیوی کو تبلیغ کر کے احمدی کیا۔وہ اس کا نام رکھوانا چاہتے تھے کیونکہ اسے احمدیت قبول کئے ابھی تھوڑا ہی
عرصہ ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم اکیلا ملنا چاہتے ہیں۔ان کی بیوی اور ایک چھوٹی بچی ہے، دو اڑھائی
سال کی بڑی پیاری۔سب ملنا چاہتے ہیں۔میں نے ان کو وقت دے دیا۔اتفاقاً ان کی بیوی تو بیمار ہوگئی تو
وہ خودا کیلے آئے ، میرے سامنے۔جب آکر بیٹھے تو میں نے دیکھا کہ وہ کانپ رہے ہیں اور خاموش ہیں،
بات کرتے ہیں تو ایک فقرہ بھی ان کے منہ سے پورا نہیں نکل سکتا، اس قدر جذباتی ہو گئے تھے۔میں نے ان
سے ادھر ادھر کی باتیں شروع کر دیں۔پانچ ، سات منٹ تک میں باتیں کرتارہا، ان کے حالات وغیرہ کے
متعلق جب باتوں سے میں نے اندازہ لگایا کہ اب یہ شخص اپنے نفس پر قابو پا چکا ہے اور جذبات بے قابو
نہیں ہیں تو میں نے ان سے پوچھا کہ کیا کام ہے؟ تو کہنے لگے کہ میں نے اپنی بیوی کا نام رکھوانا ہے اور
بچی کا۔بیوی کا نام میں نے محمودہ رکھا اور بچی کا نام رکھا، نصرت جہاں“۔کیونکہ نصرت جہاں ہمیں
مسجد بھی ملی اور ایک بچی بھی اللہ تعالیٰ نے دی۔بچی کا نام نصرت جہاں سن کر تو اس کی باچھیں کھل گئی۔میرا
خیال ہے کہ اس کی اپنی خواہش یہ تھی کہ یہی نام رکھا جائے۔لیکن اس نے اپنی خواہش کا اظہار نہیں کیا تھا۔203
خطبه جمعه فرموده یکم ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خیر نام رکھا گیا۔اس کے بعد میں نے دیکھا کہ اس کا جسم پھر کانپنا شروع ہو گیا اور اس کے ہونٹ پھڑ
پھڑانے لگے اور بڑی مشکل سے اس نے یہ فقرہ ادا کیا کہ دل میں جو جذبات ہیں، وہ زبان
پر نہیں آسکتے۔یہ کہہ کر وہ کھڑا ہو گیا۔میں نے اسے گلے سے لگا لیا۔اس نے السلام علیکم کہا اور چلا گیا۔آنکھیں اس کی
آنسوؤں سے بھری ہوئی تھیں۔بات ہی نہیں کر سکتا تھا، اس قسم کا جذباتی ہو رہا تھا وہ۔اور تھا وہ اس قوم میں
سے کہ اگر اس کا باپ بھی مرجاتا تو وہ نہ بتاتا کہ اس کا باپ مر گیا ہے۔اور نہ چہرے پر غم کے آثار ظاہر
ہوتے لیکن اب ان کے دل اللہ تعالیٰ نے بدل دیتے ہیں۔اب وہ ایسی قوم بن گئے ہیں کہ اپنے اخلاص اور تقویٰ اور اس فضل کی وجہ سے اور اس رحمت کی
وجہ سے، جو اللہ تعالیٰ ان پر نازل کر رہا ہے، اس پیار کی وجہ سے، جس کے وہ نمونے دیکھتے ہیں، یہاں کے
مخلص بزرگوں کے پہلو بہ پہلو کھڑے ہیں۔اب ان کی حیثیت ایک شاگردہ کی نہیں رہی۔وہ شاگرد کی
حیثیت سے آگے بڑھ گئے ہیں۔اور جس طرح یہاں کے مخلصین دنیا کے استاد ہیں اور استاد ثابت ہو
رہے ہیں، اسی طرح وہ بھی دنیا کے استاد ثابت ہورہے ہیں۔اور اگر ہم نے سینتی سے کام لیا اور وہ قربانیاں نہ دیں، جو ہمیں دینی چاہئیں، ایسے احمدی کی حیثیت
سے، جس کا مرکز کے ساتھ تعلق ہے، اور جو پاکستان میں رہنے والے ہیں، نیز اگر ہم نے اپنی نسلوں کی اعلیٰ
تربیت نہ کی تو پھر اللہ تعالی تحریک غلبہ اسلام کا مرکز ایسی قوم میں منتقل کر دے گا، جو اس کی راہ میں سب سے
زیادہ قربانی دینے والی ہوگی۔بے شک ہمیں ایک عظیم بشارت دی گئی ہے۔مگر یہ بشارت ہم پر ایک عظیم ذمہ
داری بھی عائد کرتی ہے۔جس کی طرف ہر وقت متوجہ رہنا، از بس ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ کی تو کسی سے رشتہ
داری نہیں ہے۔اس لئے اس عظیم ذمہ داری کے پیش نظر ہمیں ہر وقت ڈرتے ڈرتے زندگی کے دن
گزارنے چاہئیں۔کہ ہماری غفلت اور کوتاہی کے نتیجہ میں کہیں اللہ تعالیٰ سلسلہ کے مرکز کو ہم سے چھین کر یا
ہماری نسلوں سے چھین کر کسی اور کے سپرد نہ کر دے۔بوجہ اس کے کہ وہ ہماری یا ہماری نسلوں کی نسبت زیادہ
قربانیاں دینے والے اور اللہ سے زیادہ محبت کرنے والے، اللہ کی راہ میں فدائیت اور ایثار کے بہتر نمونہ
دکھانے والے بن جائیں۔اللہ تعالیٰ انہیں بھی توفیق دے، بہتر سے بہتر خدمت دین اسلام کی۔لیکن اللہ
تعالی ہم میں کوئی خامی اور نقص اور کمزوری پیدا نہ ہونے دے۔ہمیں دعا ئیں بھی کرنی چاہئیں اور کوشش بھی
کرنی چاہئے کہ اس کی توفیق سے ہم ہمیشہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طور پر نبھاتے رہیں۔اس وقت انسانیت جس دور میں سے گذر رہی ہے ، وہ انسانیت کے لئے بڑا ہی نازک دور
ہے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ جب میں موجودہ انسان کے حالات پر غور کرتا ہوں تو میرا چین چھن جاتا
204