اگلے بیس ، تیس سال دنیا پر، انسانیت پر اور جماعت پر بڑے نازک ہیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ یکم ستمبر 1967ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
-
خطبه جمعه فرموده یکم ستمبر 1967ء
ہے اور مجھے بڑی پریشانی لاحق ہو جاتی ہے۔کیونکہ اس دور میں اگر کسی انسان پر باقی سب انسانوں کو
ہلاکت اور تباہی سے بچانے کی ذمہ داری پڑتی ہے تو وہ ہم ہیں۔اگر ہم اپنی ذمہ داریوں کو پوری
طرح ادا نہ کریں تو ایک طرف اللہ تعالیٰ کی ناراضگی مول لینے والے ہوں گے اور دوسری طرف ہم
ذمہ دار بن جائیں گے ، ان قوموں کی ہلاکت کے۔کیونکہ جوان سے تعلق رکھنے والی ہماری ذمہ
داریاں تھیں، وہ ہم نے پوری نہیں کیں۔حقیقت یہ ہے (اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو میں اس
حقیقت کو دہرا تا چلا جاؤں گا۔جب تک کہ میں اپنے مقصد کو حاصل نہ کرلوں یا اس دنیا سے گذرنہ
جاؤں ) کہ ہر احمدی کو دنیا کا رہبر اور قائد اور استاد بننے کی اپنے اندر اہلیت پیدا کرنی پڑے گی۔اور
پیدا کرنی چاہئے۔کیونکہ آج بھی دنیا کو ان سے کہیں زیادہ تعداد میں استادوں اور مبلغین کی ضرورت
ہے، جو آج ہمارے پاس ہیں۔لیکن وہ زمانہ آنے والا ہے کہ جب اس ضرورت کی ہماری موجودہ
اہمیت کے ساتھ کوئی نسبت ہی نہ ہوگی۔بلکہ دنیا لاکھوں آدمی مانگے گی۔دنیا جماعت احمدیہ سے یہ
کہے گی کہ ہم سیکھنے کے لئے تیار ہیں، تم ہمیں آ کر سکھاتے کیوں نہیں؟ کیا جواب ہوگا ، آپ کے پاس
اگر آپ ان کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں گے؟ پس میں نے غور بھی کیا ، میں نے
دعا ئیں بھی کیں اس کے متعلق اور اللہ تعالیٰ نے بڑے زور سے میرے دل میں ڈالا ہے کہ اگلے ہیں،
تمیں سال دنیا پر ، انسانیت پر اور جماعت پر بڑے نازک ہیں۔ایک نہایت ہی خطرناک عالمگیر تباہی کی خبر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے الہاتا
دی ہے۔جس کے متعلق یہ بتایا گیا ہے کہ اگر وہ تباہی دنیا پر آ گئی تو دنیا میں علاقے کے بعد علاقہ ایسا
ہوگا کہ جہاں سے زندگی ختم ہو جائے گی۔پہلی دو عالمگیر جنگوں میں ، نہ ایسا ہوا، نہ ایسا ہو ناممکن تھا۔کچھ آدمی مارے گئے ، کچھ پرندے بھی مارے گئے ہوں گے ، کچھ چرندے بھی مارے گئے ہوں گے،
کچھ کیڑے مکوڑے بھی مارے گئے ہوں گے۔لیکن کوئی ایک علاقہ ایسا نہیں ہو سکتا تھا، جہاں سے
زندگی ختم ہوگئی ہو۔(سوائے دو استثناء کے ، جو جاپان پر دو ایٹم بم گرانے کے ہیں۔لیکن تیسری
عالمگیر تباہی کے متعلق یہ پیشگوئی واضح الفاظ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب میں موجود ہے کہ ایسے
علاقے ہوں گے کہ جن میں زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔پھر یہ بھی پیشگوئی ہے کہ اس عظیم ہلاکت کے بعد
(اگر اس ہلاکت سے قبل یہ اقوام اسلام کی طرف اور اپنے پیدا کرنے والے اللہ کی طرف نہ آ گئیں ) اسلام
بڑی کثرت سے دنیا میں پھیل جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ نظارہ دکھایا گیا۔آپ نے دیکھا کہ روس میں اس قدر احمدی
ہیں، جس قدر کہ ریت کے ذرے ہوتے ہیں۔آپ نے فرمایا کہ ریت کے ذروں کی طرح میں نے وہاں
205
خطبه جمعه فرموده یکم ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
احمدیوں کو دیکھا ہے۔میں نے اپنے سفر میں یورپ والوں کو کہا کہ جہاں تک روس کا تعلق ہے، پیشگوئی
بڑی واضح ہے۔لیکن یورپ کی طاقت کے تباہ ہونے اور ان اقوام کے کثرت سے بیچ جانے کے متعلق کوئی
واضح الہام میرے علم میں نہیں ہے۔اور اس لئے مجھے تمہارے متعلق زیادہ فکر ہے۔اس لئے ہوشیار ہو جاؤ
اور اپنے بچاؤ کی فکر کرو تمہیں سوائے اللہ کے آج اور کوئی بچا نہیں سکتا۔اپنے پیدا کرنے والے کی طرف
رجوع کرو تا کہ تمہیں بچایا جائے۔اگر آج وہ میری نصیحت کو مانیں اور اپنے پیدا کرنے والے کی طرف رجوع کریں تو کل وہ ہم
سے مطالبہ کریں گے کہ ہمیں دس ہزار (یا شاید اس سے بھی زیادہ) مبلغ اور استاد چاہئیں، جو ہمیں دین
اسلام سکھائیں تو میں انہیں کیا جواب دوں گا؟ کیا میں یہ کہوں گا کہ میں نے تمہیں اس ابدی صداقت کی
طرف بلایا تو تھا لیکن تمہارے دلوں میں صداقت کو قائم کرنے کے لئے میرے پاس کوئی انسان نہیں ہے؟
اسی لئے میں پریشان رہتا ہوں اور اسی لئے میں چاہتا ہوں کہ ہر احمدی مرد اور احمدی عورت دنیا کا رہبر بننے
کی اہلیت پیدا کر لے۔تا کہ جب انسان ہمیں یہ کہہ کر پکارے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں
اپنی طرف بلایا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دنیا کو پکار کے کہا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
جھنڈے تلے جمع ہو جاؤ ورنہ ہلاک ہو جاؤ گے۔ہم اس جھنڈے تلے جمع تو ہورہے ہیں لیکن اس جھنڈے
کا سایہ، جو اسلام سیکھنے اور اس پر عمل کرنے سے ہی ہمیں حاصل ہوسکتا تھا، ٹھنڈا رحمت کا سایہ ) وہ ہم پر
نہیں پڑا۔معلم اور استاد بھیجوت وہ ہمیں دین اسلام سکھائیں اور تاوہ ان باتوں
کو واضح کریں۔وہ تعلیم ، وہ
ہدائیتیں ہمیں دیں، جو خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے لئے ضروری ہیں۔اور اس کے جواب میں، میں
یا کوئی اور، جو میرے بعد آنے والا ہے، وہ یہ کہے کہ میرے پاس تو آدمی نہیں ، میں تمہاری مدد کیسے کروں؟
کیا خلیفہ وقت کا یہ جواب، جو آپ کی طرف سے دیا جائے ، ہمارے خدا کو پیارا ہو سکتا ہے؟ ہر گز نہیں۔پس اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی کوشش کریں۔اپنے بچوں کے ذہنوں میں، ان کے دلوں میں یہ
چیز گاڑ دو کہ ہر چیز کو قربان کر کے بھی دین اسلام سیکھنے ، انوار قرآن حاصل کرنے کی طرف توجہ دو۔نہ پہلوں
نے دنیا کمانے سے آپ کو روکا، نہ میں روکتا ہوں۔دنیا کمائیں دین کی مضبوطی کے لئے ، دنیا سے عیش کے
لئے نہیں۔اور دنیا کماتے ہوئے بھی اتنا دین سیکھ لیں کہ جب اللہ تعالیٰ اور اس کے بندے کی آواز آپ
کے کان میں پہنچے کہ اعلائے کلمہ اسلام کے لئے اور دین اسلام کو دنیا میں قائم کرنے کے لئے اور ان اقوام
کو، جو اسلام کی طرف جھک رہی ہیں اور رجوع کر رہی ہیں، ان کو اسلام کی تعلیم سکھانے کے لئے آدمی
چاہئیں تو آپ میں سے ہر ایک اس قابل ہو کہ انہیں اسلام سکھا سکے۔اور اس بات کا عزم اپنے دل میں
206
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبه جمعه فرموده یکم ستمبر 1967ء
رکھتا ہو کہ وہ دنیا کے ہر کام کو چھوڑ دے گا۔اور اسلام کے سکھانے کے لئے جہاں ضرورت ہوگی، چلا جائے
گا۔تو یہ تڑپ ہے، جو میرے دل میں ہے۔یہ پریشانی ہے، جو لاحق ہے۔جو بعض دفعہ میری نیند کو بھی حرام
کر دیتی ہے۔میں ہمیشہ دعائیں کرتا رہتا ہوں آپ کے لئے بھی اور اپنے لئے بھی اور ساری دنیا کے لئے
بھی۔اور میں اپنے رب سے کہتا ہوں کہ اے میرے پیارے رب ! تو نے آج تک ہمیشہ پیار کی نگاہ مجھ پر
رکھی ہے۔آئندہ بھی ہمیشہ پیار ہی کی نگاہ رکھنا۔اور مجھے یہ توفیق دینا کہ جماعت کی رہبری اور قیادت کے
لئے جو ذمہ داری مجھ پر عائد ہوتی ہے، وہ میں اچھی طرح نبھا سکوں۔تا کہ یہ تیری پیاری جماعت اور میری
پیاری جماعت تیرے سامنے شرمندہ نہ ہو۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو“۔( مطبوعه روزنامه افضل 104اکتوبر 1967ء)
207