۔ اللہ تعالی کے سوا سب بتوں کو توڑ کر دل سے باہر پھینک دیں تقریر فرمودہ 5 ستمبر 1967ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرموده 05 ستمبر 1967ء
اللہ تعالیٰ کے سوا سب بتوں کو توڑ کر دل سے باہر پھینک دیں
تقریر فرمودہ 05 ستمبر 1967ء
حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کی سفر یورپ سے کامیاب مراجعت پر لوکل انجمن احمد بی ربوہ
کی طرف سے حضور کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر حضور نے درج ذیل اہم تقریر فرمائی۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اس وقت جو ایڈریس پڑھا گیا ہے، اس میں ایک تو اس تعلق واخوت وعقیدت کا اظہار ہے،
جو خدائی جماعتیں اپنے امام سے رکھتی ہیں۔اور دوسری طرف اس خواہش کا اظہار کیا گیا ہے کہ خداوہ دن
جلد تر لائے ، جب ساری دنیا میں اسلام غالب آ جائے۔اور ہر دل خدائے واحد پر ایمان لانے والا اور
اس کی حمد کرنے والا بن جائے اور ہر دل میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت جاگزیں ہو جائے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو امام مقرر کیا جاتا ہے، اس
کے دل میں جماعت کی اور سلسلہ کی محبت پیدا کی جاتی ہے۔ایسے رنگ میں کہ دنیا کے لئے اس کا سمجھنا
مشکل ہو جاتا ہے۔اور جماعت کے دلوں میں اس کے لئے محبت پیدا کر دی جاتی ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کا نظارہ میں نے ربوہ سے لنڈن تک اور لنڈن سے
واپس ربوہ تک اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا۔میر اسفرر بوہ سے شروع ہوا۔مختلف اسٹیشنوں پر جماعت کے
احباب (مردوزن) مجھے ملے۔کراچی سے ہم روانہ ہوئے۔پہلے جہاز طہران (ایران) کے ہوائی اڈہ پر
اترا۔وہاں بھی کچھ احمدی دوست موجود تھے، جن سے مل کر انتہائی خوشی ہوئی۔پھر ہم ماسکو کے ہوائی اڈے
پر اترے، جہاں ابھی تک کوئی احمدی ایسا نہیں تھا، جو وہاں ملنے کے لئے آیا ہوتا۔اس کے بعد فرینکفورٹ
(جرمنی) کے ہوائی اڈہ پر جہاز اترا۔وہاں اپنی مسجد بھی ہے ، مشن ہاؤس بھی ہے، مبلغ بھی ہے۔چنانچہ ہوائی
اڈہ پر پاکستانی احمدی بھی موجود تھے اور جرمن احمد کی بھی موجود تھے۔ان کے چہروں پر جب میری نظر پڑی
تو ( بلا امتیاز پاکستانی بھی اور وہاں کے رہنے والے بھی) ان کی آنکھوں سے محبت کے دریا چھلکتے مجھے نظر
آئے۔اور ان کے لئے میرے دل کی جو کیفیت تھی، اس کا بیان کرنا، میرے لئے ناممکن ہے۔پھر ہم
209
تقریر فرموده 05 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
زیورگ گئے ، ہیگ گئے، ہیمبرگ گئے ، پھر وہاں سے کوپن ہیگن گئے ، پھر لنڈن گئے ، پھر گلاسگو گئے۔گلاسگو
سے واپسی پر تھوڑی دیر کے لئے بریڈ فورڈ ٹھہرے اور ہڈرزفیلڈ کی مخلص جماعت میں ایک گھنٹہ قیام کیا۔بریڈ فورڈ کے گرد نواحمدی جماعتیں پائی جاتی ہیں، ان جماعتوں کے دوستوں سے ملنے کا اتفاق ہوا۔لنڈن
یں سارے انگلستان کے احمدی وقتاً فوقتاً جمع ہوتے تھے، ان سے ملے۔الوداع کے دن جو نظارہ لنڈن میں، میں نے دیکھا، ساری عمر اسے فراموش نہیں کر سکتا۔اس
نظارہ کے بعد اپنے دل کی جو کیفیت پائی ، وہ نا قابل بیان ہے اور ہمیشہ قائم رہنے والی ہے۔اس نظارہ کا
ایک حصہ میں آپ
کو بتا دیتا ہوں۔ایک بارہ، تیرہ سال کا احمدی بچہ مسجد میں کام کیا کرتا تھا، وہ نیچے سے
پیغام میرے پاس لاتا تھا اور میرا پیغام نیچے لے جاتا تھا ، جس وقت دعا ہوئی ، ساری جماعت پر رقت طاری
تھی، مجھ پر بھی رقت طاری تھی۔ہم نے جہاں اپنے لئے دعا کی ، وہاں یہ دعا بھی کی کہ اللہ تعالیٰ ان قوموں
کو ہدایت دے اور وہ اپنے پیدا کرنے والے کو پہنچانے لگیں۔دعاختم کرنے کے بعد میں آنکھیں نیچے
کئے ، چند منٹ کھڑا رہا۔پھر میں نے اپنے دوستوں کو دیکھا، ان کو سلام کیا۔اسی وقت ہمیں ہوائی اڈہ پر جانا
تھا۔اچانک دائیں طرف جو میری نظر اٹھی تو میں نے دیکھا کہ وہ پیارا بچہ ، جس کی عمر بمشکل بارہ تیرہ سال
کی تھی ، اس وقت بھی اس کی آنکھوں سے پانی کا دریا بہہ رہا تھا۔واپسی پر ہم پیرس ٹھہرے۔وہاں ہماری ایسی جماعت نہیں ہے کہ وہ اڈہ پر آ کر ہم سے ملتی۔پھر
استنبول ٹھہرے، پھر عراق ٹھہرے، پھر کراچی آگئے۔کراچی میں اور پھر راستہ بھر پاکستانی جماعتوں کے
وست ملے۔ان کے چہروں کو میں نے دیکھا، مجھے انہوں نے دیکھا۔ایک ایسا جذبہ اخوت و محبت ان
کے چہروں پر کھیلتا نظر آیا، جو اس وقت تک پیدا نہیں ہو سکتا تھا، جب تک اللہ تعالیٰ اسے پیدا نہ کرے۔مجھے جھنگ کے ایک دوست نے خط لکھا کہ ایک غیر احمدی عورت آپ کے ساتھ اسی گاڑی میں
سفر کر رہی تھی۔شورکوٹ میں ہماری جھنگ کی جماعت بھی پہنچی ہوئی تھی۔شور کوٹ کے ریلوے سٹیشن پر اس
عورت کے منہ سے جو فقرے نکلے اور کسی احمدی نے وہ سنے، وہ یہ تھے کہ مرید تو بہت دیکھے ہیں پر اس قسم
کے عقیدت مند مرید ہم نے کبھی نہیں دیکھے۔اور پیر بھی بڑے دیکھے ہیں مگر ایسا پیر بھی ہم نے کبھی نہیں
دیکھا۔غرض یہ اثر غیر از جماعت افراد بھی لے رہے تھے۔ملتان میں جماعت بڑی تعداد میں جمع تھی۔(شہر کی بھی اور ارد گرد کی جماعتیں بھی ) پلیٹ فارم
جو بہت بڑا ہے اور وہ سب بھرا ہوا تھا۔میرا اندازہ تھا کہ پانچ ، سات سو یا ہزار احمدی افراد وہاں ضرور ہوں
210
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرموده 05 ستمبر 1967ء
گے۔ان کی یہ کیفیت تھی کہ جدھر میری نظر اٹھتی تھی، وہ خوشی سے اچھلنے لگتے اور سلام کرتے۔اور ان کے
سینوں سے محبت اس طرح نکل رہی تھی اور وہ اس طرح میرے سینے میں جذب ہورہی تھی کہ ہر لحظہ اللہ
تعالیٰ کا فضل نظر آرہا تھا اور اس کے حضور سر جھکتا چلا جاتا تھا۔جو جماعتیں اس وقت یورپ میں ہیں، ان کے دل میں بھی اس قسم کے جذبات ہیں۔حضرت
مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے لگائے ہوئے یہ درخت اور ان کے یہ شیریں، پھل اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی
بہترین جزا دے۔کبھی یہ سوچ کر انتہائی تکلیف ہوتی ہے کہ جو درخت آپ نے لگائے تھے، ان کے یہ
شریں پھل آپ نہ دیکھ سکے۔بہر حال خدا تعالیٰ کی مرضی ہی پوری ہوتی ہے اور ہم اس کی رضا پر راضی
ہیں۔اسلام کے اللہ کے لئے، جو ان کا اللہ ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ، جو دنیا کے محسن
اعظم ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے ، جن کے ذریعہ سے انہوں نے اللہ تعالیٰ کو پہنچانا
اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شناخت کیا اور پھر آپ کے خلفاء کے لئے جو محبت ان کے اندر پائی جاتی
ہے، اس کا آپ اندازہ بھی نہیں کر سکتے۔یہ جنونی احمدی ہیں، جو وہاں پیدا ہو چکے ہیں، جو اپنا مال، اپنی
جان، اپنا وقت، اپنا سب کچھ خدا تعالیٰ کے لئے اور اسلام کے لئے قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہیں
یکھ کر بیعت میں بڑی خوشی اور بشاشت پیدا ہوتی ہے اور اپنے رب کی بڑی ہی حمد کرنے کی طرف انسان
متوجہ ہوتا ہے۔وہ بہترین مخلصین کی جماعت ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں استقامت بخشے ، ان کو اپنے حفظ وامان
میں رکھے کیونکہ دنیا کے حالات اس وقت بہت نازک ہیں۔ایک موقع پر ایک اخباری نمائندہ نے مجھ سے پوچھا کیا آپ خیال کرتے ہیں کہ یورپ میں اسلام
پھیل جائے گا؟ میں نے اسے کہا، خیال کیسا؟ میں تو اس یقین پر قائم ہوں کہ یورپ میں اسلام ضرور پھیلے گا۔تم
لوگ تباہی کے بعد اسلام لاتے ہو یا اسلام لا کر اس تباہی سے بچ جاتے ہو، یہ تمہارے اپنے ہاتھ میں ہے۔میری یہ خواہش ہے اور میری یہ تمنا ہے، میری یہ دعا ہے کہ تم اس تباہی سے بچ جاؤ۔اور میں اس غرض سے یہاں
آیا ہوں
کہ تمہیں یہ بتاؤں کہ اگر تم اپنے اللہ کی طرف، اپنے پیدا کرنے والے کی طرف رجوع نہ کرو گے تو تباہی
تمہارے سروں پر منڈلا رہی ہے۔اور یہ ان پیشگوئیوں کے مطابق ہے، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے 60 سال سے زیادہ عرصہ ہوا، اپنے رب سے خبریں پا کر دنیا کے سامنے رکھی تھیں۔جب میں یہاں سے گیا ہوں، اس سے پہلے میرے دل میں بڑے زور سے یہ تحریک ہوئی تھی
کہ پیشگوئیاں (انداری) موجود ہیں لیکن وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب میں ہیں۔ان کو دنیا کے
211
تقریر فرموده 05 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
سامنے اس طرح رکھا نہیں جاتا، جس طرح انہیں رکھا جانا چاہیے۔اور اب وقت ہے کہ میں وہاں جا کر ان
قوموں پر اتمام حجت کر دوں۔اپنے دورہ کے دوران فرینکفرٹ میں بھی ، زیورک میں بھی ، ہیگ میں بھی ،
ہمبرگ میں بھی ، کوپن ہیگن میں بھی، لنڈن میں بھی ، گلاسگو میں بھی، جہاں بھی میں گیا، میں نے بڑی
وضاحت سے ان کو یہ بتایا کہ اس قسم کی پیشگوئیاں ہیں۔اور پھر میں نے ان پیشگوئیوں کی تفصیل کو ان کے
سامنے رکھا اور ان کو یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ اب تمہارے لئے کوئی اور راہ کھلی نہیں۔اگر تم تباہی سے بچانا
چاہتے ہو تم اسلام میں آؤ۔اور اللہ تعلی کا یہ بیڑ ہی فضل ہے کہ اس نے ہرگھر میں پیغام پہنچا دیا۔نہ مجھ میں
یہ طاقت تھی ، نہ وہاں کی جماعت میں یہ طاقت تھی اور نہ آپ میں یہ طاقت ہے۔ساری جماعت مل کے بھی
اپنے اندر یہ طاقت نہیں رکھتی کہ اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس پیغام کو کہ اللہ تعالیٰ
کو پہچانو اور اسلام لاؤ، ہر گھر میں ہم پہنچا سکتے۔مگر خدا تعالیٰ نے ایسا معجزہ دکھایا کہ آج میں وثوق اور یقین
کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اکثریت کے کانوں تک یہ آواز پہنچ چکی۔ہے۔فرینکفرٹ میں جتنے اخبار تھے، انہوں نے ہمارے متعلق خبریں شائع کیں۔انہوں نے لکھا کہ
میں یہاں مذکورہ بالا پیغام لے کر آیا ہوں۔اسی طرح زیورک کے اخبار تھے۔زیورک میں ایک اخبار ہے،
جو نہایت ہی متعصب ہے اور اسلام کے خلاف ہمیشہ لکھتا ہے۔ہمارے مبلغ چوہدری مشتاق احمد صاحب
باجوہ اس کی تردید میں لکھتے ہیں تو اسے شائع نہیں کرتا۔چوہدری صاحب پر یس کا نفرنس سے پہلے مجھ سے
کہنے لگے کہ پتہ نہیں، اس اخبار کا نمائندہ آتا ہے یا نہیں؟ اس اخبار کی اہمیت یہ ہے کہ سارے پڑھے لکھے
لوگ اس اخبار کو پڑھتے ہیں۔اشاعت کے لحاظ سے غالباً یہ دوسرے نمبر پر ہے۔لیکن یہ عوام کا اخبار نہیں
بلکہ پڑھے لکھوں کا اخبار ہے اور بڑا سخت متعصب ہے۔بہر حال پریس کانفرنس ہوئی تو ایک نوجوان اس
اخبار کی نمائندگی کرتے ہوئے وہاں موجود تھا۔اور اللہ تعالیٰ نے اس کے دل پر یہ ایسا تصرف کیا کہ وہ اس
کانفرنس میں بھی بیٹھا رہا اور جہاں دوسروں نے بعض سوالات کئے ، اس نے بھی بعض سوالات کئے اور میں
نے ان کے جواب دیئے۔اور کانفرنس کے بعد بھی اس نے مجھ سے باتیں کیں اور پندرہ ، بیس منٹ تک
مجھ سے باتین کرتا رہا۔اور آخر میں اس نے مجھ سے یہ سوال کیا کہ آپ مجھے بتائیں کہ بانی سلسلہ احمدیت
کی بعثت کا مقصد کیا تھا ؟ اس کے جواب میں، میں نے کہا کہ میں اپنے الفاظ میں تمہیں کیا بتاؤں؟ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں ہی تمہیں آپ کی بعثت کا مقصد بتا تا ہوں۔آپ نے فرمایا ہے
کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس لئے مبعوث کیا ہے کہ میں دلائل کے ساتھ اس صلیب کو توڑ دوں، جس صلیب
212
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرموده 05 ستمبر 1967ء
نے حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کی ہڈیوں کو توڑا اور آپ کے جسم کو زخمی کیا تھا۔اس کے دل پر اس کا بہت
اثر ہوا اور کہنے لگا ، مجھے حوالہ دکھائیں؟ اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان کئے تھے کہ وہ حوالہ میرے پاس موجود تھا۔میں نے چوہدری محمد علی صاحب سے کہہ کر وہ حوالہ منگوایا اور اسے دکھایا۔وہ کہنے لگا، میں نے اس
کو نقل کرنا
ہے؟ میں نے کہا تم اسے بڑی خوشی سے نقل کرو۔چنانچہ اس نے وہ حوالہ اپنے اخبار میں نقل کیا اور اگلے
روز وہ اخبار، جو اسلام کے حق میں ایک لفظ بھی نہیں لکھتا تھا، اس نے ایک پورا کالم اس کا نفرنس کی روئیداد
سے متعلق لکھا۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ اقتباس وہ اس میں لے آیا کہ آپ نے یہ دعویٰ
کیا ہے کہ میں اس صلیب کو توڑنے کے لئے آیا ہوں، جس صلیب نے حضرت مسیح علیہ السلام کی ہڈیوں کو
تو ڑا اور ان کے جسم کو زخمی کیا۔سارے احمدی حیران تھے کہ اللہ تعالیٰ نے کیسا تصرف اس پر کیا ہے اور اس
نے ہمیں ایک معجزہ دکھایا ہے۔حالانکہ یہ اخبار اسلام کے حق میں ایک لفظ بھی نہیں لکھا کرتا تھا۔پھر جب میں ہالینڈ میں پہنچا تو میں نے دیکھا کہ ہمارے مبلغ بہت گھبرائے ہوئے تھے کیونکہ آج
کل ان لوگوں میں اسلام کے خلاف بڑا تعصب ہے۔اور بعض مبلغین کا یہ مشورہ تھا کہ پریس کا نفرنس نہ
بلائی جائے کیونکہ پتہ نہیں کہ وہ کیا سوال کریں گے؟ اور پھر کس قسم کے مضامین وہ اپنے اخباروں میں لکھیں
گے؟ ہو سکتا ہے کہ وہ مضامین ہمیں نقصان پہنچانے والے ہوں۔کیونکہ ان کا کوئی اعتبار نہیں۔بعض مبلغین
کو مجھے سمجھانا پڑا کہ تم فکر نہ کرو۔وہ مجھ سے سوال کریں گے اور میں اپنے رب سے امید رکھتا ہوں کہ وہ مجھے
ان سوالات کے ایسے جوابات دینے کی توفیق عطا کرے گا کہ جو خطرات اس وقت تمہارے ذہن میں ہیں،
وہ باقی نہیں رہیں گے۔جیسا کہ شاید میں نے ایک خطبہ میں بھی بتایا ہے، وہاں ایک نوجوان نے، جو غالباً کسی کیتھولک
اخبار کا نمائندہ تھا، مجھ سے یہ سوال کیا کہ ہمارے ملک میں آپ نے کتنے مسلمان کئے ہیں؟ (سوال تو اس نے
بڑے ادب اور احترام سے کیا مگر اس کی آنکھ میں شوخی تھی۔اللہ تعالیٰ نے میرے ذہن میں جو جواب ڈالا ، وہ
یہ تھا کہ حضرت مسیح علیہ السلام نے اس دنیا میں جتنی زندگی گزاری ہے، گو ہمارا اور تمہارا اس بات میں بھی
اختلاف ہے لیکن تمہارے نزدیک جتنی زندگی انہوں نے اس دنیا میں گزاری ہے، اپنی ساری زندگی میں
انہوں نے جتنے اپنے ساتھی بنائے اور عیسائی کئے ، اس سے زیادہ ہماری جماعت تمہارے ملک میں ہے۔اس
پر حافظ قدرت اللہ صاحب ( مبلغ انچارج) جو پہلے ڈرے ہوئے تھے کہ پتہ نہیں، یہ لوگ کیا سوال کریں گے
اور ان کے کیا جواب ہوں ؟ انہوں نے اسی مجلس میں ہی جزاک الله جزاک الله، اونچی آواز سے کہنا ،
213
تقریر فرموده 05 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
شروع کیا۔اور میں شرمندگی محسوس کر رہا تھا کہ یہ کیا کہہ رہے ہیں۔لیکن وہ ان
کی پریشانی کا رد عمل تھا۔کیونکہ وہ
بہت ڈرے ہوئے تھے اور جب انہوں نے اس سوال کا یہ جواب سنا تو وہ بہت خوش ہوئے اور اس خوشی میں ان
لوگوں کے سامنے ہی اونچی آواز سے جزاک اللہ، جزاک اللہ کہنا شروع کر دیا۔ایک جگہ مجھ پر یہ سوال کیا گیا کہ آپ اسلام یہاں کیسے پھیلائیں گے؟ میں نے کہا، دلوں کو فتح
کر کے۔پریس کانفرنس میں دو عورتیں بھی تھیں، ایک عورت بڑی باوقار تھی، وہ بڑے آرام سے مجھے کہنے
لگی کہ آپ ان دلوں کو کریں گے کیا؟ میں ایک سیکنڈ کے لئے تو پریشان ہوا کہ ایک عورت کے منہ سے یہ
سوال نکلا ہے، اللہ تعالیٰ مجھے اس کا صحیح جواب سمجھا دے۔چنانچہ ایک سیکنڈ یا ایک سیکنڈ کے کچھ حصہ میں اللہ
تعالیٰ نے مجھے وہ جواب سکھایا، جو میں نے اسے دیا۔اور وہ یہ تھا کہ ان دلوں کو پیدا کرنے والے کے
قدموں میں جارکھیں گے۔میں نے دیکھا کہ میرے اس جواب سے سب
نمائندوں پر جو وہاں بیٹھے ہوئے
تھے، ایک خاص قسم کا اثر ہوا۔اور خود وہ عورت پر یس کا نفرنس کے بعد بھی قریباً دو گھنٹے وہاں ٹھہری اور اس
نے ہمیں مغرب اور عشاء کی نمازیں پڑھتے ہوئے دیکھا۔ہمارے مبلغین سے وہ باتیں کرتی رہی۔وہ
چالیس، پچاس میل دور سے آئی ہوئی تھی۔اس نے بتایا کہ وہ اپنے اخبار میں ضرور ایک نوٹ لکھے گی۔وہاں سے جو رپورٹیں آ رہی ہیں، ان میں یہ بتایا گیا ہے کہ نہ صرف ڈنمارک میں بلکہ سویڈن اور
ناروے میں بھی وہاں کے اخباروں نے تقریب افتتاح مسجد اور پریس کانفرنس وغیرہ کی رپورٹیں شائع
کیں۔اور میرا خیال ہے کہ وہاں سے پندرہ ہمیں تراشے تو یہاں پہنچ چکے ہیں۔غرض قریبا ہر جگہ ہر اخبار نے
ہمارے متعلق نوٹ شائع کئے۔اور کسی نے ایسی بات شائع نہیں کی ، جو ہم نے نہ کہی ہو۔حالانکہ میں ان کے
خلاف بول رہا تھا۔اور اسلام کی طرف انہیں دعوت دے رہا تھا اور اس رنگ میں دعوت دے رہا تھا کہ اسلام
لاؤ، اگر تم تباہی سے بچنا چاہتے ہو۔اور پھر بڑا کھل کر بغیر کسی مداہنت کے میں انہیں یہ بات کہ دیا تھا۔ایک جگہ اس قسم کی باتیں ہورہی تھیں تو میں نے کہا اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام کو روس کے متعلق جہاں بعض انداری باتیں بتائی ہیں، وہاں بعض اچھی باتیں بھی تفصیلی رنگ میں
آپ کو اس کے متعلق بتائی گئی ہیں۔چنانچہ آپ کو کشف میں دکھایا گیا کہ ریت کے ذروں کی طرح احمدی
مسلمان وہاں پھیلے ہوئے ہیں۔اور میں نے انہیں بتایا کہ اتنے کھلے اور واضح الفاظ میں مجھے یورپ کے
متعلق کوئی پیشگوئی نظر نہیں آتی۔آپ کو یہ تو دکھایا گیا تھا کہ آپ نے چند پرندے پکڑے ہیں مگر یہ کہ ریت
کے ذروں کی طرح وہاں احمدی پھیلے ہوئے ہیں، اس قسم کی پیشگوئی یورپ کے متعلق نہیں۔اور میں اس
214
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرموده 05 ستمبر 1967ء
سے یہ نتیجہ نکالتا ہوں کہ جو تباہی اس وقت دنیا کے سامنے کھڑی ہے، اگر روس والوں نے اپنے رب کی
طرف رجوع نہ کیا تو روس کی طاقت تو تو ڑ دی جائے گی لیکن روسی قوم کی اکثریت اس سے بچالی جائے
گی۔تبھی تو ان میں اسلام اس کثرت سے پھیلے گا۔میں نے کہا، مجھے تمہاری فکر ہے۔پتہ نہیں کہ خدا تعالیٰ
تمہارے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہتا ہے؟ اس لئے تم اپنی فکر کرو۔مجھے بھی تمہاری فکر ہے۔پھر صرف وہاں نہیں بلکہ دنیا میں اللہ تعالیٰ نے میری آواز کو ( جو دراصل اس عاجز بندے کی آواز
نہیں تھی۔کیونکہ میں تو اللہ تعالیٰ کے منشاء کو پورا کرنے کے لئے وہاں گیا تھا اور ایک نہایت ہی ادنی خادم کی
حیثیت سے گیا تھا۔ساری دنیا میں پہنچادیا۔ایڈریس میں یہ بتایا گیا ہے کہ یورپ میں لاکھوں افراد تک
میری آواز پہنچی۔لیکن آج میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ کروڑ باشندوں تک میری یہ آواز پہنچی۔ہمبرگ
(جرمنی) میں ہمارا اندازہ تھا کہ ساٹھ ، ستر لاکھ لوگوں نے مجھے ٹیلی ویژن پر دیکھا اور انہوں نے میرے
پیغام کو نا۔اب خبر آئی ہے کہ ڈنمارک کی مسجد کے افتتاح کی ٹیلی ویژن ریل جرمنی کے ٹیلی ویژن کے
سارے اسٹیشنوں پر دکھائی گئی ہے۔اس کے علاوہ انٹرنیشنل بک اپ کے ذریعہ یہ تصویر بعض دوسرے ملکوں
کے
میں بھی دکھائی گئی ہے۔افتتاح کے چھٹے، ساتویں روز مجھے نائیجریا (مغربی افریقہ) سے وہاں کے مبلغ
انچارج کا خط آیا کہ ہم نے آپ کو افتتاح کے موقع پر ٹیلی ویژن پر دیکھا ہے۔اور ساری جماعت اس بات
پر بڑی خوش ہے کہ افتتاح کا نظارہ یہاں مغربی افریقہ میں بھی پہنچ گیا۔اور ایک خبر یہ ہے کہ اس ٹیلی ویژن
کمپنی نے ، جس نے افتتاح کے موقع پر تصاویر لی تھیں، بتایا ہے کہ مشرقی وسطی کے عرب ممالک میں بھی
افتتاح کی ٹیلی ویژن ریل دکھائی جارہی ہے۔ایک ملک میں وہ دودفعہ دکھائی جاچکی ہے۔پھر ایک براڈ
کاسٹنگ کی ریل تیار کی گئی تھی، جو دنیا کے مختلف ملکوں میں نشر ہوئی۔میرے علاوہ اس میں تین اور دوست
بھی تھے، جو تین تین، چار چار منٹ تک تقریر کرنے کے لئے کھڑے ہوئے تھے۔ان دوستوں میں سے
عرب تھے، جو احمدی نہیں۔اور انہوں نے عربی زبان میں نہایت اچھے الفاظ میں جماعت احمدیہ کا
شکریہ ادا کیا اور دنیا کے مسلمانوں سے یہ اپیل کی کہ دنیا میں صرف یہی ایک جماعت ہے، جو اسلام کی
خدمت کر رہی ہے۔سارے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ان کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے اپنی مختصر تقریر
کو قرآن کریم کی اس آیت پر ختم کیا کہ
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَ لَا تَفَرَّقُوا
تقریر سے قبل انہوں نے مجھے یہ بھی بتایا تھا کہ میری آواز سارے عرب
ممالک میں پہنچ جائے گی۔کیونکہ اس
قسم کا انتظام کر دیا گیا ہے۔چنانچہ پرسوں ہی مجھے ڈنمارک سے امام کمال یوسف نے اطلاع دی کہ
215
تقریر فرمودہ 05 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
مرا کو میں تین دفعہ مسجد کے افتتاح کی خبر براڈ کاسٹ ہوئی ہے اور ابھی وہ انتظار کر رہے ہیں، جوں جوں تصاویر
ٹیلی ویژن پر دکھائی جائیں گی ، وہ کمپنی ان کو اطلاع دے گی کہ فلاں فلاں جگہ ریل دکھائی گئی ہے۔ایک دن بی بی سی کا نمائندہ آ گیا اور کہنے لگا، میں نے آپ کا انٹرویو لینا ہے۔میں نے کہا تم جو سوال
کرنا چاہتے ہو، وہ مجھے بتا دو۔لیکن وہ کہنے لگا، بتانے کی ضرورت نہیں۔میں سوال کرتا جاؤں گا اور آپ جواب
دیتے چلے جائیں۔میں نے کہا ٹھیک ہے۔چنانچہ اس نے وہ انٹرو یولیا اور اس نے بتایا تھا کہ یہ انٹرویو بی بی سی
سے دو دفعہ نشر ہوگا۔یہاں بھی ہم نے اطلاع کر دی تھی لیکن غالباً وقت کی غلطی کی وجہ سے ابھی تک مجھے کوئی
اطلاع نہیں ملی کہ یہاں
کسی نے یہ انٹرویو سنا ہو۔لیکن ہندوستان سے خطوط آ رہے ہیں کہ ہم نے وہ انٹرویوسنا
ہے۔اور آج سیرالیون سے بھی خط آیا ہے کہ وہاں بھی دوستوں نے بی بی سی پر وہ انٹرویوسنا۔غرض اس طرح ساری دنیا میں اسلام کی آواز پہنچی اور اس پیغام کولوگوں نے سنا، جو حضرت مسیح
موعود علیہ السلام دنیا کی طرف لے کر آئے تھے۔یعنی اب اسلام کے غلبہ کا وقت آ گیا ہے اور دنیا کی بھلائی
اسی میں ہے ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرے اور اسلام پر ایمان لائے اور اس کے مطابق اپنی
زندگیوں کو ڈھالے۔اللہ تعالیٰ نے اس آواز کو دنیا میں پھیلا دیا اور کروڑوں آدمیوں کے کانوں تک یہ آواز
پہنچ گئی۔ہم شاید کروڑوں روپیہ بھی خرچ کرتے تو اپنے طور پر اس قسم کی کامیابی حاصل نہیں کر سکتے تھے ،
جس کے سامان اللہ تعالیٰ نے خود بخود اپنی طرف سے پیدا کر دئیے۔وہاں اس قسم کا تصرف نظر آتا تھا کہ نہ جان ، نہ پہچان لیکن ایسا معلوم ہوتا تھا کہ یہ لوگ ہمارے
خادم ہیں۔ذراذراسی بات میں وہ ہمارا خیال رکھتے۔جب ان کی ہم پر نظر پڑتی تھی تو ان کے چہروں پر
بشاشت پیدا ہو جاتی تھی اور ہر ایک آدمی اپنے کام کو چھوڑ کر ہماری طرف متوجہ ہو جاتا تھا۔دکان دار بھی
ہماری طرف متوجہ ہو جاتے تھے اور سڑکوں پر چلنے والے بھی۔میں تو باہر کم ہی لکھتا تھا لیکن جب بھی میں
باہر گیا ہوں ، میں نے یہ دیکھا کہ ہر
شخص مجھے پہچانتا ہے۔ڈنمارک میں ایک دن ہم کو پن بیگن سے چالیس میل دور ایک مقام پر گئے۔وہاں میں نے وہاں
کی جماعت کے افراد کو مدعو کیا تھا، وہ تعداد میں 35 افراد تھے۔میں نے اس دعوت کا انتظام باہر ہی کیا تھا۔اور نیت یہ تھی کہ ان دوستوں نے بڑے پیار اور محبت سے دن اور رات کام کیا ہے اور وہ کام میں اس قدر
مصروف رہے ہیں کہ انہیں مجھ سے زیادہ دیر تک گفتگو کرنے کا موقع نہیں ملا، اس طرح ملاقات بھی ہو جائے
گی اور ان کی دلجوئی ہوگی۔ہم سارا دن باہر رہیں گے، باہم ملاقات میں علاوہ اور باتوں کے کوئی نہ کوئی
216
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرموده 05 ستمبر 1967ء
نصیحت بھی ہوگی، ان کو تسلی بھی ہو جائے گی اور میری طبیعت بھی ایک حد تک سیر ہو جائے گی۔کچھ سیر کا
پروگرام بھی بنالیا گیا تھا۔وہاں ایک مشہور قلعہ ہے، جسے دیکھنے کے لئے ہم گئے۔ہم رستہ میں گزرنے والے
لوگوں کے پاس سے گزر کر کچھ دور جاتے تھے تو وہ ہمارے متعلق باتیں کرتے۔ہمارے ساتھ جیسا کہ میں
نے بتایا ہے، مردوزن ملا کر وہاں کے 35 افراد تھے۔وہ جب گزرنے والوں کی باتیں سنتے تو بتاتے کہ ان
لوگوں نے آپ کو پہچان لیا ہے اور اب آپ کے متعلق ہی وہ باتیں کر رہے ہیں۔ڈنمارک کی زبان میں خلیفہ
کو خلیفن“ کہتے ہیں۔میرے بھائی عزیزم میاں حنیف احمد صاحب میرے ساتھ تھے۔وہ بتانے لگے کہ
ہمارے پاس سے جو آدمی بھی گزرتا ہے، وہ جب چند قدم آگے جاتا ہے تو جو گفتگو وہ کرتا ہے، اس کا ایک لفظ
مجھے سمجھ آتا ہے اور وہ خلیف“ ہے۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ وہ آپ کے متعلق ہی بات کر رہا ہے۔ایک چھوٹا سا بچہ تھا، اس نے ہماری تصویریں لینی شروع کیں۔وہ ہمارے ساتھ ہو لیا اور جب ہم
موٹروں سے اترے تو اس نے ہماری تصویریں لیں۔سیر کے بعد میں اس کی طرف چلا گیا اور میں نے اس
سے پوچھا کہ تم نے ہماری کتنی تصویریں لی ہیں ؟ تو کہنے لگا، بارہ۔اب دیکھو، ایک بچہ کے دل میں کسی ہستی
نے یہ چیز پیدا کر دی تھی کہ وہ ہم سے تعلق رکھے اور ہم سے محبت کا اظہار کرے؟ سینکڑوں نہیں ہزاروں
کیمرے تھے ، جنہوں نے ہماری تصویریں لیں۔میرا خیال ہے کہ شاید سارے سفر کے دوران پچاس ہزار
سے زیادہ کیمروں نے ہماری تصاویر لی ہوں گی۔لوگ اپنے کام بھول کر، اپنی سیر بھول کر ہماری طرف متوجہ
ہو جاتے تھے۔ان سب لوگوں کے کان میں جو آواز میں نے ڈالی ، وہ یہ تھی کہ Come back to your
creator) یعنی اپنے پیدا کرنے والے کی طرف رجوع کرو تم اپنے خدا کو بھول گئے ہو اور اپنی تباہی کے
سامان کر رہے ہو۔اگر تم خدا تعالیٰ کی طرف رجوع نہیں کرو گے تو ہلاکت تمہارے سامنے ہے۔میں نے ایک نوٹ یہاں تیار کیا تھا۔حقیقت یہ ہے کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ نوٹ میں نے
تیار کیا تھا بلکہ یہ کہنا درست ہوگا کہ خدا تعالیٰ نے وہ نوٹ تیار کروایا تھا۔کیونکہ اس کا اکثر حصہ اس وقت اللہ
تعالیٰ کے فضل سے ہی لکھا جار ہا تھا۔بعض فقروں کے متعلق تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ مضمون
میرے ذہن میں نہیں تھا، جو لکھا گیا۔میں ایک فقرہ لکھتا تو اگلا فقرہ خود قلم لکھے جاتی تھی۔اس مضمون میں بڑا
زور ہے۔چونکہ میں اپنے رب کے سوا اور کسی سے نہیں ڈرتا، اس لئے ان لوگوں کا کوئی خوف میرے دل
میں نہیں تھا۔میں سچی بات کہنا چاہتا تھا اور کھل کر کہنا چاہتا تھا۔یورپ کے مبلغین سے میں نے اس نوٹ کا
ذکر کیا تو ان سب نے کہا کہ آپ یورپ میں یہ مضمون نہ پڑھیں۔ممکن ہے بعض لوگ اس کو برا منائیں اور
217
تقریر فرموده 05 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اس کے نتیجہ میں کوئی غلط فہمی پیدا ہو۔انگلستان میں جا کر ایک موقع ملا تو میں نے وہ مضمون پڑھ کر سنایا۔اور
یہ موقع ایک ڈنر کا تھا، جس میں کوئی 300 سے زیادہ افراد مدعو تھے۔ایک بڑا ہال تھا، ( وانڈ زورتھ ہال )
جس میں یہ دعوت تھی۔اس میں اکثریت تو احمدیوں کی تھی لیکن اندازہ ہے کہ 40 اور 50 کے درمیان
دوسرے لوگ بھی تھے، جن میں سے پانچ ، سات کے علاوہ باقی سب انگریز تھے۔ان سب پر اللہ تعالیٰ نے
اس کا اتنا اثر پیدا کیا کہ جب میں نے مضمون ختم کیا تو ایسا معلوم ہوتا تھا کہ سارے لوگ مسحور ہو گئے ہیں۔اس دوران ان میں سے کیسی نے نہ تو حرکت کی اور نہ ان کی زبان سے کوئی لفظ نکلا۔انتہائی خاموشی ہال میں
بیٹھے ہوئے لوگوں پر طاری تھی۔اسی خاموشی میں، میں نے ہال کو چھوڑا۔کسی شخص نے اس کے دوران اپنی
کرسی بھی نہیں ہلائی بلکہ میرے باہر نکل جانے تک بھی کوئی حرکت پیدا نہ ہوئی۔یہاں تک کہ جس شخص نے
مجھے کار میں واپس لے جانا تھا، اس نے بھی اپنی کرسی نہ چھوڑی اور مجھے چند منٹ تک اس کا انتظار کرنا پڑا۔تب کہیں جا کر اس کو ہوش آیا اور اس نے اپنی کرسی کو چھوڑا۔ایک احمدی دوست مجھے کہنے لگے کہ آپ تقریر
کر رہے تھے اور ہمیں پسینے آرہے تھے۔میرے پاس ایک انگریز تھا، جس نے یہ دیکھ کر کہ یہ کس زبان میں
ہم سے کلام کر رہے ہیں، حیرت سے اپنا منہ کھولا اور پھر 45 منٹ تک جب تک کہ تقریر جاری رہی، اس کا
منہ کھلا ہی رہا۔گویا اس کے دماغ پر اتنا اثر تھا کہ وہ عرصہ حیرت میں منہ کھولے بیٹھا رہا۔غرض یہ مضمون اللہ
تعالیٰ کی عطا تھا۔اس میں سے بہت سا حصہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے لکھا گیا ہے۔اس مضمون کے شروع
میں، میں نے سورج اور چاند کے گرہن والی پیشگوئی کے متعلق بتایا کہ یہ پیشگوئی اتنی زبردست ہے کہ کوئی
عقل مندا سے سن کر اثر قبول کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔میں نے انہیں کہا کہ آپ لوگ پڑھے لکھے ہیں، آپ
دیکھیں ، 1300 سال قبل محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا:۔ان لمهدينا آيتين
یعنی جو میرا مہدی ہوگا ، اس کے دونشان ہوں گے۔اور وہ یہ کہ چاند اور سورج کو گرہن ہوگا۔اس
میں اس طرف بھی اشارہ تھا کہ بہت سے ایسے دعویدار بھی ہوں گے، جو میرے مہدی نہیں ہوں گے۔وہ
مهدینا نہیں ہوں گے۔اور وہ لوگ وہ ہوں گے ، جن کے لئے سورج اور چاند کو گرہن نہیں ہو گا۔اور جس
شخص کے لئے سورج اور چاند کو گرہن ہوا، اس کا پیغام لے کر میں تمہارے پاس آیا ہوں۔تم سمجھدار ہو،
عالم ہو، بہت سے علوم کے ماہر ہو، تم بتاؤ کہ کیا تمہیں اس کی کوئی مثال دنیا میں نظر آتی ہے؟ میں سمجھتا ہوں
کہ ہر احمدی کو یہ مضمون پڑھنا چاہیے۔اس کا جواب کسی کے پاس نہیں۔دنیا کا کوئی مذہب ہو، تم اس کے
218
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اعتراض
تقریر فرموده 05 ستمبر 1967ء
علماء کے پاس جاؤ۔بلکہ جولا مذہب اور دہر یہ ہیں، ان کے پاس جاؤ۔سائنس دانوں کے پاس جاؤ اور کہو
کہ یہ واقعہ ہوا ہے، ایک خبر 1300 سال پہلے دی گئی اور وہ 1300 سال کے بعد ایک ایسے شخص کے حق
میں پوری ہوئی ، جس نے مہدی ہونے کا دعویٰ کیا۔لوگ کہتے تھے کہ ہم تجھے کیسے مہدی تسلیم کریں؟ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ جو ہمارا مہدی ہوگا، اس کے لئے چاند اور سورج کو گرہن ہوگا۔اور چونکہ تمہارے لئے چاند اور سورج گرہن نہیں ہوئے ، اس لئے ہم تجھ پر ایمان نہیں لاتے۔لوگ
راض کرتے رہے اور وہ اپنے خدا تعالیٰ کے حضور جھکتا رہا۔پھر چار سال کے بعد اللہ تعالیٰ نے چاند اور
سورج کو کہا، تم میرے اس پہلوان کے لئے بطور گواہ کے دنیا کے سامنے حاضر ہو جاؤ اور کہو کہ یہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے سچا مہدی ہے اور ہم بطور گواہ کے کھڑے ہیں۔میں نے انہیں کہا کہ بڑا ہی عظیم تھا وہ شخص ، جس
کے منہ سے یہ پیشگوئی نکلی تھی اور بڑا ہی عظیم ہے اس کا وہ روحانی فرزند، جس کے حق میں یہ پیشگوئی پوری
ہوئی۔دراصل وہ موضوع ایسا تھا، جواللہ تعالیٰ نے مجھے سکھایا تھا اور میں اسے مختلف جگہوں پر مختلف رنگوں
میں اور مختلف الفاظ میں بیان کرتا رہا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو ہزاروں پیشگوئیاں کی ہیں، ان میں پیشگوئیوں کا ایک خاص
سلسلہ بھی ہے، جو یکے بعد دیگرے پوری ہوئیں۔وہ ایک زنجیر کی طرح ہیں۔ان میں سے ہر پیشگوئی
(جب وہ کی گئی ) ان ہوئی سمجھی جاتی تھی اور جو پیش گوئیاں ابھی پوری نہیں ہو ئیں ، وہ بھی آج آن ہوئی سمجھی
جاتی ہیں۔میں نے کہا کہ اگر میں تمہارے سامنے ان پیشگوئیوں کا ذکر کروں ، جو پوری ہو چکی ہیں تو تم کہو
گے کہ جب یہ واقعات ہو چکے تو تم ہمیں بتانے آئے ہو کہ یہ واقعات پیشگوئیوں کے مطابق ہوئے
ہیں اور اگر میں تمہیں وہ پیشگوئیاں بتاؤں کہ جو ابھی پوری ہونے والی ہیں اور ان ہونی سمجھی جاتی ہیں۔بظاہر ان کے پورا ہونے کا کوئی امکان نہیں تو تم سمجھو گے کہ ایک پاگل شخص ہمارے سامنے بیٹھا ہے اور ہم
سے
گفتگو کر رہا ہے۔اس صورت میں بھی تم پر کوئی اثرنہیں ہوگا۔لیکن میں تمہیں اچھی طرح بتادینا چاہتا ہوں
کہ جس طرح پہلی ان ہونی باتیں پوری ہو گئیں، اسی طرح باقی باتیں بھی ، جنہیں تم اس وقت ان ہونی
سمجھتے ہو، پوری ہو جائیں گی۔مثال کے طور پر تین پیشگوئیاں براہ راست روس کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں۔اول۔زار کی تباہی۔دوسرے۔کمیونزم کا وجود اور عروج۔اور پھر روس میں اسلام کا غلبہ۔219
تقریر فرمودہ 05 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ان تین پیشگوئیوں میں سے پہلی دو پیشگوئیاں پوری ہو چکی ہیں اور تیسری ابھی پوری ہوتی ہے۔میں نے ان کو بتایا کہ جس وقت یہ پیشگوئیاں کی گئی تھیں، اس وقت زار روس کا سیاسی دنیا میں وہی مقام تھا،
جو آج امریکہ کا ہے۔یعنی دنیا میں قریبا سب سے بڑی طاقت تھا۔اگر چہ انگریز اپنے آپ کو اس کا رقیب
سمجھتے تھے۔لیکن حقیقت یہی ہے کہ یورپ میں انگریزوں کی نسبت روس کا اثر زیادہ تھا۔حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے ایسے وقت میں بتایا کہ زار روس ، جس کو اللہ تعالیٰ نے اس قسم کا اقتدار دیا ہے، اس پر ایسی
تا ہی آئے گی کہ اس کا نام ونشان مٹ جائے گا۔بعد میں دیکھو کہ اللہ تعالیٰ نے زار روس کی حکومت بالکل
مٹا کر رکھ دیا۔اور کمیونزم کے متعلق تو قرآن مجید ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی متعدد پیشگوئیاں ہیں۔کمیونزم کے متعلق جب 1905ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پیشگوئی
فرمائی تو کسی کے وہمہ میں بھی یہ بات نہیں آسکتی تھی کہ کوئی ایسی سکیم دنیا میں کامیاب ہو جائے گی، جو بعد
میں اشتراکیت کے نام سے دنیا میں ظاہر ہوگی۔اور بعد میں اس نے پیشگوئیوں کے مطابق تمام دنیا کو اپنی
لپیٹ میں لے لیا۔اس وقت یہ بات اسی طرح ان ہوئی تھی ، جیسے اس وقت یہ بات ان ہونی ہے کہ روس
میں اسلام پھیل جائے گا۔لیکن تین باتیں اکٹھی بتائی گئی تھیں، جن میں سے دو باتیں یکے بعد دیگرے پوری
ہو چکی ہیں۔اب تیسری پیشگوئی پوری ہونے والی ہے۔اس لئے تمہیں یقین رکھنا چاہئے کہ یہ ان ہونی
بات بھی پوری ہو جائے گی۔میرا مقصد وہی تھا، جو ایک خادم کا مقصد ہوتا ہے۔جب آقا اپنے کسی خادم کو کسی کام پر لگاتا ہے
تو وہ جس کی طرف بھیجا جاتا ہے، وہ اس سے ڈرتا نہیں۔کیونکہ ذمہ داروہ ہوتا ہے، جس نے اسے بھیجا ہوتا
ہے۔تو بغیر کسی خوف کے، بغیر کسی مداہنت کے، مجھے ان کو اچھی طرح جھنجوڑنے کی اللہ تعالیٰ نے توفیق
دی۔اور اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو بھی یہ توفیق دی ہے کہ وہ میری باتوں کو اپنے اخبارات میں شائع کر
دیں۔اور اس طرح ان لوگوں تک پہنچائیں۔اگر چہ وہ جو کچھ لکھتے تھے، وہ ساری بات نہیں ہوتی تھی، جو
چھ ہو جو کچھ تھے، وہ
میں
کہتا تھا۔مثلاً ایک کانفرنس ڈیڑھ گھنٹہ کی ہوتی تھی اور وہ اسے مختصر سے الفاظ میں شائع کر دیتے تھے۔کوئی اخبار کوئی بات لکھ دیتا تھا اور کوئی اخبار کوئی بات لکھ دیتا تھا۔ان ساری باتوں کا جو نتیجہ نکلتا تھا، وہ یہ تھا
کہ اسلام کی طرف آؤ، ورنہ تباہ ہو جاؤ گے۔یہ نتیجہ اور خلاصہ اخبار شائع کر دیتے تھے۔اور اللہ تعالیٰ نے
اپنے فضل سے کروڑوں آدمیوں تک اس احقر کی آواز کو بھی اور اس احقر کی تصویر کو بھی پہنچا دیا۔انہوں نے
دیکھا بھی اور انہوں نے سنا بھی۔اور وہ کچھ سنا، جو اللہ تعالیٰ آج انہیں سنانا چاہتا تھا۔220