۔ اللہ تعالی کے سوا سب بتوں کو توڑ کر دل سے باہر پھینک دیں تقریر فرمودہ 5 ستمبر 1967ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرموده 05 ستمبر 1967ء
یہ تو اللہ تعالیٰ کا پہلے دن سے فیصلہ ہے کہ اسلام نشاۃ ثانیہ میں ساری دنیا پر غالب آئے گا۔وہ
دلائل کے زور سے غالب آئے گا، وہ دلوں کو فتح کر کے غالب آئے گا، وہ قوموں کو اس قابل بنا کر غالب
آئے گا کہ وہ اپنے اللہ کو پہنچانے لگیں۔لیکن اگر دنیا نے اسلام کی طرف توجہ نہ کی (جیسا کہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تفصیل سے بیان کیا ہے ) تو ایک ایسی ہلاکت سامنے کھڑی ہے، جو انسان
نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔وہ ایسی ہلاکت ہے، جو قیامت کا ایک نمونہ ہوگی۔اور جب وہ واقع ہو
جائے گا تو دنیا کے علاقوں کے علاقے ایسے ہوں گے، جہاں سے زندگی ختم ہو جائے گی۔انسان بھی ختم ہو
جائیں گے ، درندے بھی ختم ہو جائیں گے، پرندے بھی ختم ہو جائیں گے، ان کے علاوہ دوسرے جانور بھی
ختم ہو جائیں گے۔ہر قسم کی زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا ان علاقوں سے۔میں نے ان کو بار بار سمجھایا اور مختلف جگہوں پر مختلف رنگوں میں بتایا کہ دیکھو، حضرت مسیح موعود
یہ السلام کی وفات 1908ء میں ہوئی۔اور 1908ء سے پہلے کی یہ پیشگوئیاں ہیں۔1908ء میں دنیا کا
کوئی سائنس دان ( خواہ اس کا تعلق جرمنی سے تھا، انگلستان سے تھا، روس سے تھا، امریکہ سے تھایا کسی اور
قوم سے تھا۔یہ نہیں کہہ سکتا تھا اور اس کے وہم میں بھی یہ بات نہیں آسکتی تھی کہ ایٹم کے اندر کوئی ایسی
طاقت ہے، جس کا غلط استعمال دنیا کو تباہ کر سکتا ہے۔اور پھر اس ایٹم کی طاقت کے نتیجہ میں ایسے حالات پیدا
ہوتے ہیں کہ دنیا کے علاقوں کے علاقوں میں زندگی ختم ہو جاتی ہے۔یہ سوال نہیں ہوتا کہ انسان
کتنی تعداد میں
مرے؟ یا پرندے کتنے مرے؟ یا چرندے کتنے مرے؟ یا کیٹرے مکوڑے کتنے مرے؟ بلکہ اس علاقہ سے
زندگی ختم ہو جاتی ہے۔نہ وہاں انسان باقی رہتا ہے، نہ جانور باقی رہتا ہے اور نہ کوئی کیڑا مکوڑا باقی رہتا ہے۔جس وقت یہ پیشگوئی کی گئی تھی، اس وقت یہ بات ناممکن تھی۔اس پر سائنسدان بنتے ہوں گے اور مذاق
کرتے ہوں گے۔اور اپنی جہالت کے نتیجہ میں یہ کہتے ہوں گے کہ یہ بات کیسے ممکن ہے کہ دنیا کے بڑے
بڑے علاقوں سے زندگی ختم ہو جائے؟ لیکن خود انہوں نے بعد میں ایسی چیز ایجاد کر لی کہ اگر اس کا غلط
استعمال ہو جائے تو وہ بات واقع ہو جاتی ہے، جس کی خبر پیشگوئی میں دی گئی ہے۔اور اس تباہی سے بچانے
والا سوائے اسلام کے اللہ کے اور کوئی نہیں۔بار بار جھنجھوڑ کر میں نے ان کے کانوں میں یہ بات ڈالی۔اور میں نے اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور اس کے پیار کے ایسے نشانات دیکھے ہیں کہ نہ تو ان کا بیان کرنا،
میرے لئے مناسب ہے اور نہ ان کا بیان کرنا، میرے لئے ممکن ہے۔اور میرے اندر خدا تعالیٰ کا خوف اس
قدر شدت اختیار کر گیا ہے کہ میں ہر روز ایک لمبا عرصہ دعا کرتارہتا ہوں کہ اے میرے پیار کرنے والے! تو
221
تقریر فرموده 05 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
میرے ساتھ ہمیشہ ہی پیار کا تعلق رکھ۔کیونکہ میں تیری ناراضگی مول لینے کے لئے ہرگز تیار نہیں ہوں۔اور اللہ
تعالی کے اس پیار کے نمونوں میں سے ایک نمونہ وہ محبت ہے، جس کا اظہار بغیر کسی تکلف کے جماعت نے
یہاں کیا۔اور بغیر کسی تکلف کے وہ محبت میرے دل میں زیادہ شدت اختیار کرتی جاتی ہے۔انگلستان میں احمدی دوست بڑے پیار سے میرے پاس آ جاتے تھے۔مغرب اور عشاء کی
نمازیں جمع ہوتی تھیں۔کبھی میں دونوں نمازیں سوا نو بجے پڑھا دیتا تھا اور بھی ساڑھے نو یا پونے دس پڑھا
دیتا تھا۔پہلے دن تو میں نے خیال
نہ کیا ، پھر میں نے سوچا کہ ان دوستوں میں سے کوئی تو پچاس میل سے آیا
ہے، کوئی ساٹھ میل سے آیا ہے، کوئی اس سے زیادہ یا کم فاصلہ سے آیا ہے۔اور صرف اس لئے آیا ہے کہ وہ
نماز پڑھے اور نماز پڑھنے کے بعد اسے پچاس، ساٹھ میل کی مسافت طے کر کے اپنے گھر پہنچنا ہے، اس
لئے ان کا حق ہے کہ میں اپنے آرام کو بلکہ ایک حد تک اپنے دوسرے کام کو پیچھے ڈال دوں اور ان کو سیر
کرنے کی کوشش کروں۔چنانچہ مغرب اور عشاء کی نمازوں کے بعد قریب ہر روز میں نیچے بیٹھ جاتا تھا۔وہاں
ایک بڑا ہال سا ہے۔اس میں 70,80,100, 60 دوست اکٹھے ہو جاتے تھے۔اور ہماری احمدی بہنیں،
منصورہ بیگم اور بیگم مرزا مبارک احمد کے پاس بیٹھتیں اور ان کے ساتھ باتیں کرتیں۔ایک، ایک بجے راستہ
تک وہ لوگ وہاں بیٹھتے۔ایک دن مجھے خیال آیا اور میں نے ایک عام بات کی کہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ منافقوں کے
علاوہ ہماری جماعت کی مثال سونے کی ڈلی ایسی ہے۔اگر کوئی گھر کا چھوٹا بچہ سونے کی ڈلی پر پاخانہ کر دے
تو کوئی احمق شخص ہی ہو گا، جو اسے گندگی سمجھ کر باہر پھینک دے۔ہر
شخص اسے صاف کرتا ہے، اسے چمکاتا
ہے، اس کی حفاظت کرتا ہے اور اس کو سنبھال کر رکھتا ہے۔پس جہاں کہیں کسی احمدی میں کمزوری نظر آئے تو
اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ خراب ہے۔بلکہ اندر سے وہ سونا ہے۔اگر اس کے باہر کوئی گند نظر آرہا ہو تو اسے
صاف کرو۔حقیقت یہ ہے کہ وہ سونا بھی نہیں، ایک انمول ہیرا ہے۔اور دنیا میں اس کے مقابلہ میں کوئی چیز
ایسی نہیں ہے، جس کی قیمت اس ہیرے جتنی ہو۔وہ کمزوری دکھاتا ہے، بعض دفعہ وہ اپنے نفس پر قابو نہیں
رکھتا، بعض دفعہ اسے غصہ بھی آجاتا ہے۔ہمارا فرض ہے، میرا بھی اور میرے دوسرے بھائیوں کا بھی کہ اپنی
محبت کے تقاضہ کے ماتحت ہم اس شخص سے پہلے سے زیادہ شفقت اور پیار کریں۔کیونکہ وہ ہمارے پیار کا
مستحق ہے۔اور یہ کوشش کریں کہ وہ ظاہر میں بھی دنیا کو ایک چمکتا اور دمکتا ہوا ہیر نظر آنے لگے۔پھر یہ بھی
ایک حقیقت ہے کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے لے کر اس وقت تک منافقوں کا ایک گروہ
222
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرموده 05 ستمبر 1967ء
ہمیشہ اسلام کے ساتھ لگا رہا ہے۔اور قرآن کریم نے ہمیں ان کے متعلق یہی ہدایت کی ہے کہ ہم ان کے
لئے دعائیں کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ دلوں کو بدلنے والا ہے، دعا کے نتیجہ میں ان میں سے بہتوں کے دل
بدل جائیں گے۔بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ جو شخص پہلے منافق ہوتا ہے، وہ بعد میں ایسا مومن بن جاتا
ہے کہ اسے دیکھ کر انسان حیران رہ جاتا ہے کہ اس کے اندر یہ تبدیلی کیسے پیدا ہو گئی ؟ سوائے اس کے کہ کسی
وجود کی وجہ سے جماعت میں فتنہ پیدا ہوتا ہو اور جماعت کے مفاد میں ہو کہ اس عضو کو کاٹ دیا جائے۔اور
یہ آخری حربہ ہوتا ہے۔اس سے ورے اگر کسی شخص میں کمزوری ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ منافق ہے
اور ہمیں اس سے پیار نہیں کرنا چاہیے۔ہمیں اس کی اصلاح کی ہر وقت کوشش کرنی چاہیے۔1947ء سے پہلے ہم بعض نوجوانوں کو کمزور سمجھا کرتے تھے اور ہر وقت ان کی اصلاح کی کوشش
میں لگے رہتے تھے۔پیار سے بھی اور بعض دفعہ سختی سے بھی۔لیکن جب 1947ء میں جان دینے کا وقت آیا
تو وہی ہمارے پیارے نوجوان تھے، جنہوں نے ہتھیلیوں پر اپنی جانوں کو رکھا اور ایسی شاندار قربانیاں دیں
کہ ان کی مثال نہیں ملتی۔میں بطور مثال یہ بتا رہا ہوں کہ دیکھو، یہ لوگ، جن کے متعلق ہم ہر وقت یہ سمجھتے تھے کہ یہ منافق
ہیں اور ہمیں ہر وقت یہ فکر رہتی تھی کہ ہم ان کی کمزوریوں کو دور کریں لیکن ان کے اندر ایمان موجود تھا۔اس
لئے جب جان دینے کا وقت آیا تو انہوں نے اپنی جان کی کوئی پرواہ نہ کی۔منافق ایسا نہیں ہوتا۔منافق کی
علامت اللہ تعالیٰ نے یہ بتائی ہے کہ وہ ایسے وقت میں پیچھے ہٹ جاتا ہے۔لیکن جو بظاہر کمزور ایمان والا
ہے، وہ ایسے وقت میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے توفیق پاتا ہے کہ اپنے چھپے ہوئے ایمان کو ظاہر کرے اور دنیا
کو یہ بتائے کہ الہی سلسلہ کا کمزور ایمان والا ، دوسروں کے اچھے اچھوں سے بھی کہیں اوپر اور بلند ہے۔وہ
رفعت کا مقام رکھنے والا ہے۔غرض اس دوڑ میں تربیتی امور کی طرف بھی میں نے پوری توجہ دی۔رات کے ساڑھے بارہ ایک
اور بعض دفعہ دو بج جاتے تھے اور میں اپنے بھائیوں کے ساتھ بیٹھ کر باتیں کرتا رہتا تھا۔میں تو اس کے بعد
او پر چلا جاتا تھا اور آرام کر لیتا تھا لیکن ان میں سے بہت سے ایسے تھے، جنہوں نے ایک گھنٹہ یا اس سے
زائد سفر کر کے اپنے گھروں میں پہنچنا ہوتا تھا۔ایک دن مجھے خیال آیا کہ بعض دوست ایسے بھی ہیں، جو
اپنے بچوں کو گھروں میں نہیں چھوڑ سکتے۔پانچ پانچ ، سات سات یا نونو سال کے بچے ان کے ساتھ آتے
تھے۔میں نے کہا، میں بھی خوش ہوں اور تم بھی خوش ہو اور ان بچوں کی مائیں بھی بڑی خوش ہیں لیکن ان
223
تقریر فرموده 05 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
بے چارے بچوں نے کیا قصور کیا ہے کہ یہ کوئی بات سمجھ نہیں سکتے اور تکلیف اٹھا ر رہے ہیں؟ لیکن وہ
دوست اپنے بچوں کا بھی خیال نہیں رکھتے تھے۔کیونکہ محبت کی وجہ سے وہ سمجھتے تھے کہ بچے اگر تکلیف اٹھا
لیں تو کوئی حرج نہیں لیکن ہم بہر حال آپ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔اور جس محبت کو میں نے ان کے
سینوں میں محسوس کیا اور اپنے سینہ میں پایا، وہ تو الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی۔اللہ تعالیٰ نے ان کو اس قدر فدائیت اور ایثار کی روح عطا کی ہے اور قربانی کا جذبہ ان کے دلوں میں
اس قدر ہے کہ جس وقت میں نے اپنا مضمون پڑھا (جس کا ذکر میں پہلے کر چکا ہوں ) تو میں نے کہا کہ اندازہ
لگائیں کہ اس پر کیا لا گت آئے گی تا اسے شائع کیا جائے؟ اگلے دن امام رفیق نے مجھے بتایا کہ ہم نے اندازہ
لگایا ہے کہ اگر اسے پچاس ہزار کی تعداد میں شائع کیا جائے تو اس پر ڈیڑھ سو پونڈ یعنی قریباً 3000 روپیہ خرچ
آئے گا۔میں نے کہا، اگر آپ کے پاس رقم نہیں تو میں اس کا انتظام کر دیتا ہوں، آپ اس مضمون کو شائع کر
دیں۔تو وہ مسکرا کے کہنے لگے کہ اس قدر تم تو جمع ہو گئی ہے۔چنانچہ وہ مضمون وہاں شائع ہو چکا ہے اور
انگلستان کے ہر بشپ اور بڑے پادری کو بھیج دیا گیا ہے۔انگلستان کے سارے ہیڈ ماسٹروں کے پاس بھیج دیا
کیا ہے۔پارلیمنٹ کے سارے ممبروں کے پاس اسے بھیج دیا گیا۔شاہی خاندان کے تمام افراد کے پاس وہ
بھیج دیا گیا ہے۔اسی طرح لارڈز کے پاس بھی وہ بھیج دیا گیا ہے۔غرض وہاں کے دوست یہ مضمون چھ سات
ہزار پتوں پر روانہ کر چکے ہیں۔میں نے انہیں ہدایت دی ہے کہ ایک تعداد اس کی دوسرے مشعوں کو بھجوائی
جائے۔اس ہدایت پر عمل کرنے کے بعد جو قریباً پندرہ ہزار کا پیاں ان کے پاس بچ جائیں گی ، ان کے متعلق
ان کی رپورٹ ہے کہ ہم ایک منصوبہ بنا کر یہ تعداد ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں پہنچائیں گے، جن کے متعلق ہم
سمجھیں گے، انہیں اس سے فائدہ ہوگا۔اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے ہاتھوں میں یہ مضمون پہنچانا بھی بڑی
قربانی مانگتا ہے۔اور جماعت کو اللہ تعالیٰ نے توفیق دی کہ انہوں نے یہ قربانی دی۔لندن میں جلسہ سالانہ کے موقع پر اردو میں تقریر کرتے ہوئے میں نے ایک فقرہ کہا تھا، جو غالباً
واضح نہیں تھا۔مجھ سے غلطی ہو گئی کہ میں نے اس کی وضاحت نہیں کی۔میں نے وہاں کہا تھا کہ ہندوستان
اور پاکستان کے بعد انگلستان کی جماعت، سب سے بڑی جماعت ہے۔دراصل میرا اس فقرہ سے یہ
مطلب تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کے بعد انگلستان کی جماعت اردو بولنے والی سب سے بڑی جماعت
ہے۔ورنہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسے ممالک بھی ہیں، جہاں چندہ دہندگان کی تعداد قریب قریباً پاکستان
کے چندہ دہندگان کے برابر پہنچی ہوئی ہے۔224
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرموده 05 ستمبر 1967ء
غرض اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس وقت اسلام اور احمد بیت کو بڑی کامیابیاں مل رہی ہیں۔میں
ایک چھوٹی سی نصیحت کرنا چاہتا ہوں اور وہ نصیحت یہ ہے کہ میرا مشاہدہ ہے کہ جو شخص عاجزی اور تضرع اور
نیستی کے مقام کو اختیار کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس سے بڑا ہی پیار کرتا ہے۔اس لئے آپ اللہ تعالیٰ کے سوا
سب معبودوں کو اور سب بتوں کو ، جو ہو سکتا ہے کسی کے دل میں ہوں، تو ڑ کر باہر پھینک دیں۔اور عبودیت
کے پیرہن کو پہنیں اور پھر دیکھیں کہ خدا تعالیٰ کتنی قدرتوں والی اور پیار کرنے والی ہستی ہے۔اللہ تعالیٰ ایسا
کرنے کی ہم میں سے ہر ایک کو توفیق عطا کرے۔سفر سے واپس آکر یہاں کام اس قدر زیادہ تھا کہ میں سوائے ایک رات کے ہر روز دو، تین بجے
رات کے درمیان سوتا رہا ہوں۔پچھلے دنوں مجھے سردرد کی شکایت بھی ہو گئی تھی۔ملاقات بھی کرنی ہوتی ہے،
خطوط بھی بہت آرہے ہیں، پھر پچھلی ڈاک بھی بہت جمع ہو چکی تھی۔آج میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے پچھلی تمام
ڈاک دیکھ چکا ہوں، اب اس کا کوئی حصہ باقی نہیں۔سوائے کل کی ڈاک کے، جو انشاء اللہ آج ختم کرلوں گا۔آج کی تقریب کے متعلق میں نے پتہ کیا تو مجھے بتایا گیا کہ مغرب اور عشاء کے درمیان سب
کام ختم ہو جائے گا۔لیکن آپ دوستوں کے چہروں پر جذبات محبت کے جو آثار مجھے نظر آئے ، انہوں نے
مجھے مجبور کر دیا کہ میں آپ سے لمبی گفتگو کروں۔اور اگر اللہ تعالیٰ توفیق دے تو اپنے دل کا ایک کو نہ کھول کر
آپ کے سامنے رکھ دوں۔باقی جو کچھ دل میں ہے، وہ سب ظاہر والا نہیں۔اور نہ ہی مجھے ایسا کرنے کی خدا
تعالیٰ نے اجازت دی ہے۔ایک دفعہ اللہ تعالیٰ نے مجھے کہا تھا تمثیلی زبان میں کہ
میرے سارے پیار کو دنیا کے سامنے ظاہر نہیں کرنا۔ہاں بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں، جو جماعت کے مفاد میں بتانی پڑتی ہیں۔اور بعض ایسی ہوتی
ہیں، جو ذاتی قسم کی ہوتی ہیں ( کیونکہ اللہ تعالیٰ ہر ایک سے پیار کرتا ہے ) اور وہ بتائی نہیں جاسکتیں اور نہ وہ
بتانی چاہیں۔کیونکہ بعض اوقات ان کے بتانے سے نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا یہ خاص فضل ہے کہ ہم میں لاکھوں ہیں، جن سے اللہ تعالیٰ پیار کرتا ہے۔سفر کے
دوران جب ایک عیسائی عورت نے مجھ سے یہ سوال کیا کہ ایک سچے مسلمان اور ایک بچے عیسائی میں کیا
فرق ہے؟ تو میں نے اسے بتایا کہ ایک بچے مسلمان کا زندہ تعلق خدا تعالیٰ سے ہوتا ہے اور تم اسے سمجھ نہیں
سکتیں۔جب تک میں اس کی کوئی مثال نہ دوں۔اور میں نے بڑی تحدی سے کہا کہ اسلام کے سوا باقی
ساری دنیا میں اس کی کوئی مثال نہیں پائی جاسکتی۔میں نے اس عورت سے کہا کہ میں ایک سچی مسلمہ کی
225
تقریر فرموده 05 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
مثال
تمہارے سامنے رکھتا ہوں۔ویسے اللہ تعالیٰ کے فضل سے لاکھوں مرد اور عورتیں اور بچے جماعت میں
ایسے ہیں، جن کی مثالیں پیش کی جاسکتی ہیں۔اور پچھلی پیشگوئیوں میں بھی یہ بیان کیا گیا تھا کہ اس زمانہ
میں بچے نبوت کریں گے۔اور ہم نے خود اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ بچوں کو بھی ایسی خوش
خبریاں دیتا ہے کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔بعض اوقات بعض احمدی بھائی مجھے ملتے ہیں اور وہ اپنا کوئی رویا بھی مجھے سنا دیتے ہیں۔وہ اس
رؤیا کو خود تو نہیں سمجھ سکتے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے ذریعے مجھے بشارت دی ہے یا ہدایت
دی ہے۔میں اس کی ایک مثال دیتا ہوں۔مغربی افریقہ کے ایک دوست نے ایک خواب دیکھی، جس کا
تعلق مشرقی افریقہ سے تھا۔یعنی اس خواب کا تعلق ایک ایسے ملک سے تھا، جس سے ان
کا کوئی تعلق نہیں تھا
اور وہ بہت پریشان تھے۔جب وہ خواب مجھے پہنچی تو مجھے اس خواب کی تعبیر کا علم تھا۔ایک شخص کے متعلق
میں سوچ رہا تھا کہ اسے مشرقی افریقہ بھجوا دیا جائے۔اور اس خواب میں یہ بتایا گیا تھا کہ اسے وہاں نہ
بھجواؤ۔حالانکہ میرے اس ارادہ کا علم میرے سوا اور بعض دوسرے متعلق افراد کے سوا کسی کو نہیں تھا۔لیکن
اللہ تعالیٰ نے اس کے متعلق مغربی افریقہ کے ایک دوست کو اطلاع دی اور اس نے پھر مجھے لکھ دیا۔پس
بعض دفعہ ایسی خواہیں بھی آجاتی ہیں اور دوست وہ خواہیں مجھے لکھ دیتے ہیں۔میری اپنی ایک بچی نے ایسا خواب دیکھا، جو وہ خود نہیں سمجھ سکتی تھی۔اس خواب کے پانچ جزو
تھے اور ان میں سے ہر جز و مبشر تھا۔اس نے گھبرا کر مجھے لکھا کہ میں تو اس خواب کی وجہ سے رات کو سوتی بھی
نہیں، مجھے نیند نہیں آتی۔میں نے اس کو لکھا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں، یہ تو بڑی اچھی خواب ہے۔اور
اس کے ہر جزو کی تعبیر بڑی مبشر ہے۔غرض اللہ تعالیٰ نے جماعت پر اس قدر فضل کیا ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضلوں اور اس کی رحمت کو
دیکھ کر ہر احمدی کا سر اپنے رب کے حضور ہر وقت جھکا رہنا چاہیے۔اور اسے یقین ہونا چاہیے کہ وہ خود اپنی
ذات میں کوئی چیز نہیں، اس میں کوئی خوبی نہیں، کوئی مہارت نہیں۔اس نے ہر چیز اپنے رب سے لینی
ہے۔اور ایسا شخص دنیا کی کسی طاقت سے نہیں ڈرتا، دنیا کی کسی دولت سے وہ مرعوب نہیں ہوتا۔دنیا کا کوئی
علم اسے اپنی نظروں میں ذلیل اور حقیر نہیں کر سکتا۔کیونکہ اس کے مقابلہ میں اسے جو کچھ ملنا ہے، وہ اسی
ہستی سے ملتا ہے، جس کے مقابلہ میں دنیا کی کوئی طاقت، دنیا کا کوئی علم اور دنیا کی کوئی دولت، کوئی حیثیت
نہیں رکھتی۔غرض بڑے فضلوں کے وارث ہیں آپ لوگ۔ہمیں اللہ تعالیٰ کی حمد اور اس کا شکر ہر وقت بجا
226
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرموده 05 ستمبر 1967ء
لاتے رہنا چاہیے۔تا کہ وہ اپنے فضلوں کو پہلے سے بھی زیادہ بارش کے قطروں کی طرح ہم پر نازل کرے۔اور ہمیں وہ دنیا کے لئے ایک نمونہ بنائے ، ہماری تمام کمزوریوں کو دور کرے اور ہمیں ہماری غفلتوں سے
بچائے۔ہم خود بھی اپنی غفلتوں سے بچ نہیں سکتے ، جب تک وہ فضل نہ کرے۔اور جب بھی دنیا کے ساتھ
علم کے میدان میں یا کسی اور میدان میں مقابلہ ہو تو وہ ہمارے پیچھے کھڑا ہو۔اور جس طرح اس نے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نصرت کا اعلان کرتے ہوئے مخالف دشمنوں کو کہا تھا۔مجھ سے لڑو، اگر تمہیں لڑنے کی تاب ہے۔ہمارے کان بھی اس کی یہ میٹھی آواز سنتے رہیں۔کیونکہ جو خدا کا بندہ ہو جاتا ہے، اس کے لئے
خدا تعالیٰ اپنی قدرتوں کے نشان دکھاتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنا حقیقی بندہ بنائے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 06اکتوبر 1967ء)
227