اللہ تعالیٰ کے احسانات اور ہماری ذمہ داریاں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1967ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1967ء
اللہ تعالیٰ کے احسانات اور ہماری ذمہ داریاں
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1967ء
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے اپنی اس جماعت کو دنیا میں اسلام کی اشاعت اور دوسرے ادیان پر اسلام کے
غلبہ کے لئے پیدا کیا ہے۔اور بے شمار، ان گنت اس کے احسان ہمیشہ اس جماعت پر رہے ہیں۔اور ہم
امید رکھتے ہیں اور دعا بھی کرتے ہیں کہ جب تک یہ مقصد ہمیں حاصل نہ ہو جائے کہ تمام دنیا اللہ تعالیٰ کی
معرفت حاصل کرلے اور اپنے محسن اعظم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچاننے لگے، اس کی رحمت اور اس
کا فضل اور اس کی برکت ہمیشہ ہی ہمارے شامل حال رہے۔بعض موقعوں پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے زیادہ سامان پیدا کر دیتا ہے اور اپنے احسان معمول
سے زیادہ ہم پہ کر رہا ہوتا ہے۔میرا یورپ کا سفر کچھ اس قسم کا تھا۔ایک چھوٹے سے عرصہ میں (چھ ہفتہ
میں) اللہ تعالیٰ نے جماعت کو جس قد رفضلوں اور رحمتوں سے نوازا ہے اور جس قدر احسان اس نے ہم پر
کئے ہیں، ان کا شمار نہیں ہو سکتا۔اور دل اس کی حمد سے معمور اور جسم اور روح اس کے حضور شکر کے سجدوں
میں لگے ہوئے ہیں۔آج میں چاہتا ہوں کہ جماعت کے دل میں بھی اس احساس میں شدت پیدا کروں اور ان کو
ابھاروں کہ اللہ تعالیٰ نے بڑے عظیم احسان ہم پہ کئے ہیں اور جب اللہ تعالی عظیم احسان اپنے بندوں پر کرتا
ہے تو بہت سی ذمہ داریاں بھی ان پر عائد کرتا ہے۔پس اس عظیم احسان کو بھی پہچانو اور ان عظیم ذمہ داریوں
کو بھی نبھانے کی کوشش کرو۔احسان جیسا کہ میں نے بتایا ہے، گنے نہیں جاسکتے۔لیکن بعض مثالیں اس کے احسانوں کی میں
اس وقت دوستوں کے سامنے رکھتا ہوں۔جب یہ انتظام ہو رہا تھا کہ میں سفر پہ جاؤں، مختلف یورپین
ممالک کی جماعتوں کی یہ خواہش تھی کہ میں اس سفر کو اختیار کروں۔تحریک جدید والے کہتے تھے کہ کوپن ہیگن
کی مسجد کا خود جا کے افتتاح کریں۔لیکن دل میں ابھی پورا انشراح پیدا نہیں ہوا تھا۔کیونکہ خدا کا ایک بندہ
253

خطبہ جمعہ فرمود و 15 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خدا کی منشاء کے بغیر اور اس کے اذن کے بغیر کوئی کام نہیں کرتا۔تب میں نے خود بھی دعائیں کیں اور
جماعت کے دوستوں
کو بھی اس طرف متوجہ کیا کہ وہ دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اگر یہ اہم سفر
بابرکت ہو، تبھی یہ سفر اختیار کیا جائے۔اگر یہ مقدر نہ ہو تو روک پیدا ہو جائے۔ان دعاؤں کے بعد اور ان دعاؤں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کا ایک عظیم نشان میں نے دیکھا۔اس
کے نور کا حسین ترین جلوہ مجھے دکھایا گیا، جس کی تفصیل میں ربوہ والے خطبہ میں بیان کر چکا ہوں اور کسی
وقت الفضل کے ذریعہ آپ تک پہنچ جائے گی۔اس لئے اس کی تفصیل میں، میں اس وقت جانا نہیں
چاہتا۔اور مجھے یہ سلی دی گئی تھی کہ بے شک تم ایک عاجز انسان ہو، ایک کم مایہ وجود ہولیکن خدا تمہارے
ساتھ ہے اور رہے گا اور جب اللہ تعالیٰ کسی کے ساتھ ہو جائے تو کسی اور چیز کی کسی اور وجود کی کسی اور منبع
اور سر چشمہ کی اسے ضرورت نہیں رہتی۔اسی حسین نظارہ میں، جس کی تفصیل انشاء اللہ آپ پڑھ لیں گے،
میں نے ایک یہ نظارہ بھی دیکھا تھا کہ ایک عجیب نور، جو مختلف رنگوں سے بنا ہوا ہے، وہ ایک دیوار سے
پھوٹ پھوٹ کے باہر نکل رہا ہے۔اور بہت موٹے حروف میں، جوقریباً کم و بیش ( پہلے خطبہ میں جو اندازہ
کیا تھا وہ میں غلط کر گیا تھا۔) نظر کا اندازہ یہ ہے کہ اتنا پھیلاؤ تھا، جتنار بوہ میں قصر خلافت کا ہے۔وہاں
أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ
کے حروف ابھرے ہیں۔اور اس کے پیچھے سے نور چھن چھن کے باہر آ رہا ہے۔اس دن جب میں
نے نظارہ دیکھا تو میری طبیعت میں بشاشت پیدا ہوئی اور میں نے فیصلہ کیا کہ اس سفر پہ میں ضرور جاؤں گا۔اس زمانہ میں سندھ کے ایک احمدی دوست کو یہ کشف ہوا ، لکھتے ہیں کہ میں نے بیداری کی حالت
میں دیکھا کہ ایک بزرگ سفید کپڑوں میں ملبوس آئے ہیں اور عربی زبان میں مجھ سے گفتگو شروع کر دی
ہے۔اور پوچھتے ہیں کہ تمہیں علم ہے کہ خلیفة المسیح یورپ کے سفر پر جارہے ہیں؟ میں نے انہیں کہا
کہ ہاں، مجھے علم ہے۔اس پر وہ بزرگ کہنے لگے کہ کیا انہوں نے اللہ تعالیٰ سے اجازت لے لی ہے، اس سفر
پر جانے کی ؟ تب وہ کہتے ہیں کہ میرے سامنے یہ نظارہ آیا کہ مسجد مبارک میں (غالباً انہوں نے لکھا ہے کہ
قادیان کی مسجد مبارک میں) آپ آئے ہیں اور محراب کے قریب آپ کھڑے ہو گئے ہیں۔میں آپ کے
پاس پہنچا ہوں اور پوچھتا ہوں کہ کیا آپ نے اللہ تعالیٰ سے اس سفر پر جانے کی اجازت لے لی ہے؟ آپ
نے جواب دیا کہ ہاں، میں نے اپنے اللہ سے اجازت لی اور اللہ تعالیٰ نے مجھے اجازت دی ہے اور بڑی
بشارت اور نہایت اعلی کامیابی کا وعدہ فرمایا ہے۔وہ لکھتے ہیں کہ پھر میں واپس گیا اور اس بزرگ سے، جو عربی
میں باتیں کر رہے تھے، مزید باتیں کرتا رہا۔اور یہ سارا نظارہ بیداری کے عالم میں، میں نے دیکھا۔254

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
-
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1967ء
تو اللہ تعالیٰ کے اذن سے اور اللہ تعالٰی کے اس وعدہ پر کہ وہ خود مدد کرے گا اور اس رنگ میں مدد
کرے گا کہ کسی اور کی حاجت محسوس نہ ہوگی۔میں نے اس سفر کو اختیار کیا تھا۔اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے،
اللہ تعالیٰ نے اس سفر کے دوران بڑے بڑے عظیم احسان مجھ پر اور آپ پر کئے ہیں۔پہلا سلسلہ احسانوں کا تو وہ بشارتیں ہیں، جو بیسیوں کی تعداد میں جماعت کو ملیں۔بڑوں نے
بھی، چھوٹوں نے بھی ، مردوں نے بھی اور عورتوں نے بھی اللہ تعالیٰ سے بشارتیں پائیں۔ان بشارتوں کا
تعلق صرف میری ذات سے نہیں، ان بشارتوں کا تعلق صرف آپ میں سے بعض کی ذات سے نہیں بلکہ ان
بشارتوں کا تعلق ہم میں سے ہر ایک کے ساتھ ہے، جو جماعت احمدیہ کی طرف منسوب ہونے والے ہیں۔تو یہ بشارتیں اللہ تعالیٰ کے احسان ہیں، جو جماعت پر بڑی کثرت سے ان دنوں میں ہوئے۔وہاں بھی
ہوئے ، یہاں بھی ہوئے۔افریقہ اور دوسرے ملکوں کے رہنے والوں نے بھی مجھے اپنے رویا اور کشوف
لکھے۔شروع میں ہی ایک دوست نے لکھا کہ میں نے یہ خواب دیکھی ہے کہ ایک فتنہ سا ہے، بیرونی بھی
اور اندرونی بھی۔اور اندرونی فتنہ جو ان کو خواب میں دکھایا گیا تھا، یہ تھا کہ بعض لوگ آپ پر یعنی مجھے خاکسار
پر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ یہ رویا اور کشوف بہت سنانے لگ گیا ہے۔جب انہوں نے اپنی یہ خواب لکھی تو
میں نے اس سے دو نتیجے اخذ کئے اور میرے ذہن میں اس کی دو تعبیریں آئیں، ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ بہت
بشارتیں دے گا اور دوسرا یہ کہ مجھے اس کا اظہار کر دینا چاہئے۔کیونکہ جب تک یہ دونوں چیزیں نہ ہوتیں،
معترض اعتراض نہیں کر سکتا۔اگر بشارتیں ہی نہ ہو تیں تو ان کو بتائے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور
اعتراض کا بھی سوال پیدا نہیں ہوتا۔اگر بشارتیں ہوں اور خاموشی اختیار کی جائے تو کوئی شخص اعتراض نہیں
کر سکتا، نہ کسی کے علم میں بات آئے گی اور نہ وہ اعتراض کرے گا۔تو یہ دو باتیں میری سمجھ میں آئیں اور
اسی وجہ سے میں نے اپنی عام عادت کے خلاف واپسی پر بہت سے کشوف اور رویا، اپنے بھی اور اپنے
بھائیوں اور بہنوں کے بھی مختلف خطبوں اور تقاریر میں بیان کر دیئے۔اور یہ کہہ کر بیان کئے کہ ان کو ہم
تحدیث نعمت کے طور پر بیان کرتے ہیں۔اور ان حاسد معترضین کو بھی موقع دیتے ہیں کہ وہ اپنی معترض
طبیعت کو بہلا لیں، اس میں ہمارا تو کوئی حرج نہیں۔تو ایک عظیم سلسلہ بشارتوں کا اس زمانہ میں جماعت احمدیہ کو ملا اور خدا جو اپنے وعدہ کا سچا ہے،
جیسا کہ اس نے کہا تھا۔أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ
255

خطبہ جمعہ فرمود 15 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اس نے اپنے وعدہ کو پورا کیا اور اس قسم کے سامان پیدا کر دیئے کہ کسی اور کی مدد اور نصرت کی
ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔اور آسمان سے (ایسا معلوم ہوتا تھا ) فرشتوں کا نزول ہو رہا ہے اور اس علاقہ
اور فضا کو اپنے تصرف میں لے لیتا ہے، جہاں ہم سفر کر رہے ہوتے ہیں۔ایک موقع پر ( ہے تو یہ چھوٹی سی
بات لیکن لطف بڑا دیتی ہے۔) ہمیں سفر کے انتظامات کے سلسلہ میں کچھ فکر تھی۔اس کے لئے ہم انتظام کر
رہے تھے اور نا کام ہورہے تھے۔یہاں تک کہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب جیسے مشہور انسان ، جن کی
لوگ بات سنتے ہیں، انہوں نے کوشش کی اور ان سے انکار کر دیا گیا کہ ہم یہ انتظام نہیں کریں گے۔تب
اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا کہ تمہارے تو سارے انتظام ناکام ہو جائیں گے لیکن میں انتظام کر دوں گا۔چنانچہ
جن باتوں سے ہمیں ڈرایا گیا تھا، ان سے الٹ ہم نے وہاں دیکھا۔پتہ نہیں کیا ہوا؟ ہمیں اسباب کا علم
نہیں ہوا؟ لیکن ہر وہ چیز جو ہم چاہتے تھے کہ ہو جائے ، اس سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ نے انتظام کر دیا تھا اس
کے بعد۔حالانکہ (جیسا کہ میں نے بتایا ہے ) چوہدری ظفر اللہ خان صاحب سے انکار کر دیا گیا ، کہہ دیا گیا
تھا کہ ہم انتظام نہیں کر سکتے۔یہ تو ایک چھوٹی سی ظاہری مثال ہے، جس سے ظاہر بین آنکھ بھی اندازہ لگا
سکتی ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ ہمیں دراصل اپنے احسانوں کے نیچے دبا دینا چاہتا تھا؟ وہ ہمیں ایک نئی قوم
بنانا چاہتا تھا۔تا کہ ہم اپنی نئی ذمہ داریوں کو نبھانے کے قابل ہو سکیں۔تو پہلا سلسلہ احسانوں کا، بشارتوں کا سلسلہ ہے، جو بڑی کثرت سے جماعت پر کئے گئے اور ہم
الفاظ میں اس کا شکر بجا نہیں لا سکتے۔( جو شکر کرنے کے طریق ہیں، میں ان کے متعلق بعد میں کچھ کہوں گا۔)
دوسر ا سلسلہ اللہ تعالیٰ کے احسانوں کا یوں شروع ہوا کہ آج کل بعض وجوہات کی بناء پر تمام
یورپ کے ممالک میں اسلام کے خلاف تعصب اپنی انتہاء کو پہنچا ہوا تھا۔وہ مسلمان کی شکل تک دیکھنا
برداشت نہیں کرتے۔اور کئی بیچارے مسلمانوں پر ان ملکوں میں جہاں یہ بات بظاہر ناممکن نظر آتی ہے،
چھرے سے حملے بھی ہوئے۔تعصب اس حد تک پہنچا ہوا ہے کہ ہمارے بہت سے مبلغین نے مجھے مشورہ
دیا تھا کہ بہتر یہ ہے کہ پریس کانفرنس نہ بلائی جائے۔کیونکہ پتہ نہیں ، کس قسم کے تمسخر اور استہزا کے ساتھ وہ
سوال کریں گے؟ اور کیا اپنے اخباروں میں لکھ دیں گے ؟ کیونکہ اس وقت اس قسم کا تعصب ہے کہ وہ ہر قسم کا
جھوٹ اسلام کے خلاف بولنے کے لئے تیار ہیں۔ان میں سے ہمارے ایک مبلغ بہت ہی زیادہ گھبرائے
ہوئے تھے۔مجھے انہیں کہنا پڑا کہ تم فکر نہ کرو۔مجھ سے سوال ہوں گے، میں نے جواب دینے ہیں تم خواہ
مخواہ پریشان ہو رہے ہو۔انتظار کرو۔لیکن اللہ تعالیٰ نے ایسا تصرف کیا ان لوگوں کے دماغوں پر کہ جولوگ
256

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1967ء
کانفرنس میں آتے تھے، انہوں نے اس قسم کا کوئی سوال ہی نہیں کیا، جن سے یہ لوگ ڈرتے تھے۔پھر
طریق اتنا ادب اور احترام کا کہ جیسے کوئی احمدی مجھ سے بات کر رہا ہو۔میں نے صرف ایک شخص کی آنکھوں پر شوخی دیکھی۔ساری کانفرنسز میں جوان ملکوں میں بلائی
گئیں، اگر ان کے وقت کو جمع کیا جائے تو مجوعہ قریبا آٹھ گھنٹے بنتا ہے۔آٹھ گھنٹے کے قریب مختلف ملکوں میں
پریس کانفرنسز ہوئیں اور صرف ایک مقام پر ایک شخص کی آنکھوں میں شوخی تھی، زبان ادب اور احترام لئے
ہوئے تھی۔بڑے پیار سے اس نے وہ فقرہ کہا۔مگر اس کی آنکھوں سے مجھے نظر آرہا تھا کہ شرارت اور شوخی
ہے۔اس نے مجھے پوچھا کہ ہمارے ملک میں آپ نے اب تک کتنے مسلمان بنائے ہیں؟ اور چونکہ تعداد
ہماری وہاں اس وقت تک کم ہے، اس
کی آنکھوں میں یہ شوخی تھی کہ بڑے سال سے تم کام کر رہے ہو اور بڑے
تھوڑے احمدی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے مجھے اسی وقت جواب سمجھایا، میں نے اسے
کہا کہ تمہارے نزدیک مسیح علیہ
السلام نے اس دنیا میں جتنی زندگی گزاری، اور اس مسئلہ میں ہمارا تمہارا اختلاف ہے لیکن میں اس اختلاف
میں پڑنا نہیں چاہتا۔بہر حال جتناتم سمجھتے ہو کہ اتنے برس وہ یہاں رہے، اپنی ساری زندگی میں انہوں نے
جتنے عیسائی بنائے تھے تمہارے ملک میں اس سے زیادہ احمدی ہیں۔میں نے تو اس وقت دراصل اس کی آنکھ
کی شوخی کا جواب دیا تھا۔ہے تو یہ حقیقت مگر ایسے رنگ میں دیا تھا کہ اس
کو سمجھ آگئی کہ یہاں شوخی چلے گی نہیں۔اور وہ خاموش ہو گیا۔پھر اس نے سوال کرنے چھوڑ دیئے۔چالیس، پینتالیس منٹ کے بعد میں نے اسے کہا،
تم مجھ میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے۔تمہارا جہاں تک تعلق ہے، میں تم میں دلچسپی رکھتا ہوں۔اور سوال کرو۔میرے کہنے پر اس نے ایک، دو اور سوال کئے۔پھر بعد میں ایک گھنٹہ ہمارے دوستوں سے گفتگو کی۔کتابیں
خرید کے لے گیا اور کہا کہ مجھے بڑی دلچسپی پیدا ہوئی ہے، میں ان کا مطالعہ کرنا چاہتا ہوں۔تو اللہ تعالیٰ نے ایسا تصرف کیا ان لوگوں پر، جو نمائندہ بن کے آئے تھے کہ وہ سارے خطرات، جو
ہمارے مبلغوں کے دلوں میں تھے، ہوا میں اڑ گئے۔اور ہر
شخص نے نہایت ادب اور احترام کے ساتھ اور
دوستانہ رنگ میں وہ سوال کئے اور میں نے اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ایسے جواب ان کو دیئے کہ ان کی تسلی ہوگئی۔یہاں تک تصرف الہی تھا کہ مثلاً ٹیلیویژن میں چھوٹا سا پروگرام ہوتا ہے۔ہمارے اس پروگرام
میں بھی وہ خود جو چیز سمجھتے تھے کہ اثر انداز ہونے والی ہے، اس کا وہ انتخاب کرتے تھے۔( باتیں کرنے کے
بعد ) حالانکہ چاہئے تو ان کو یہ تھا کہ وہ ایسی باتوں کا انتخاب کرتے ، جوان کے نزدیک T۔V دیکھنے والوں
پر اثر انداز نہ ہو سکتیں۔اس کی تفصیل میں T۔V کے ذکر میں بیان کروں گا۔انشاء اللہ
257

خطبہ جمعہ فرموده 15 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
پریس: وہاں بڑا آزاد پریس ہے۔وہ بادشاہوں کی بھی پرواہ نہیں کرتا۔لکھ دیتے ہیں، جو دل
میں آئے۔تعصب کا یہ عالم کہ ہمارے مبلغ ڈر رہے ہیں کہ پتہ نہیں کیا ہوگا ؟ پریس کانفرنس ہی نہ بلائی
جائے۔وہ آتے ہیں، سوال کرتے ہیں، ایک آدھ دفعہ تقریبا ہر جگہ سیاست کے متعلق وہ ضرور سوال
کرتے۔میں ان کو آرام سے کہہ دیتا تھا کہ میں تو سیاسی آدمی نہیں ہوں، میں مذہبی آدمی ہوں، مجھ سے
مذہب کے متعلق جو چاہو ، سوال کرو۔پھر ہماری مذہبی گفتگو ہوتی رہتی تھی۔جو باتیں میں کہہ رہا تھا، وہ ان
کے عقیدہ کے خلاف اور جو ان کی کمزور اور ظلمت کی زندگی گزارنے والی عقلیں ہیں، وہ ان عقلوں کے
خلاف۔اور جو بات میں کہتا تھا با وجود اس کے کہ ان کے عقائد یا ان کی سمجھ کے خلاف ہوتی تھی ، وہ اخبار
میں شائع کر دیتے ایسا تصرف الہی تھا۔سوئٹزرلینڈ میں ہمارے باجوہ صاحب (مشتاق احمد ) نے بتایا کہ ایک اخبار ہے، وہ تعلیم یافتہ
لوگوں
کا اخبار سمجھا جاتا ہے، اشاعت کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔لیکن تمام تعلیم یافتہ لوگ اس کو لیتے
ہیں، مزدور اس کو نہیں پڑھتے۔بڑے پایہ کا اخبار ہے اور بڑا متعصب۔ہمیشہ اسلام کے خلاف لکھتا ہے۔جب میں تردیدی خط لکھوں تو انکار کر دیتا ہے ، ایک لفظ نہیں لکھتا۔نہ تردید میں اور نہ اسلام کے حق میں۔تو
پتہ نہیں، اس کا نمائندہ آئے یا نہ آئے؟ اگر آئے تو پتہ نہیں، وہ کچھ لکھتا بھی ہے یا نہیں ؟ پھر اس کا جو نمائندہ
آیا ، اللہ تعالی نے اس کے دل پر تصرف کیا اور اس نے خاص دلچسپی لی۔پہلے سے ہی اس کے دل میں ڈالا
گیا تھا کہ تم نے اس میں دلچسپی لینی ہے۔چنانچہ وہ اکیلا نہیں
آیا بلکہ اپنی سٹینو کو ساتھ لے کے آیا۔یوں تو
مجھے پتہ نہیں چلا لیکن بعد میں جو تصویر میں آئی ہیں، ان سے پتہ چلا کہ وہ سٹینو، جو تصویر میں آگئی ہے، وہ
ساتھ ساتھ شارٹ ہینڈ میں بڑی تیزی سے لکھتی رہی ہے۔گفتگو کے وقت وہ نمائندہ ہی میرے سامنے تھا
اور میری ساری توجہ اس کی طرف تھی اور اس کے سوالوں کی طرف تھی ، جو وہ پہلے تیار کر کے لایا تھا۔چنانچہ جب کا نفرنس ختم ہو گئی تو بعد میں وہ میرے پاس آ گیا اور باتیں کرتا رہا۔اس وقت بھی وہ
سٹینو اس کے ساتھ تھی اور نوٹ نے رہی تھی۔آخر میں اس نے سوال کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
بعثت کا مقصد کیا تھا؟ میں نے کہا، میں اپنے الفاظ میں تمہیں نہیں بتلاتا۔خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام ہی کے الفاظ میں تمہیں بتلاتا ہوں کہ آپ نے کیا دعویٰ کیا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے کیوں مبعوث کیا
ہے؟ آپ فرماتے ہیں کہ
اس لئے اس نے اپنے اس مسیح کو بھیجا تا وہ دلائل کے حربہ سے اس صلیب کو
توڑے، جس نے حضرت عیسی علیہ السلام کے بدن
کو تو ڑا تھا اور زخمی کیا تھا“۔تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۴۳ ۱۴۴۰)
258

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1967ء
وہ یہ جواب سن کر کھڑے کھڑے گویا اچھلنے لگ گیا۔معلوم ہوا کہ اس پر اس جواب کا اتنا اثر ہوا
ہے کہ وہ برداشت نہیں کر سکا اور کہنے لگا، مجھے حوالہ دکھا ئیں۔یہ ان لوگوں کی عادت ہے کہ اگر کسی اور کی
طرف کوئی بات منسوب کی جائے تو اس کا حوالہ دکھانے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔مجھے قطعا علم نہ تھا کہ اس
قسم کا کوئی سوال ہوگا اور میرے منہ سے یہ جواب دلوا دیا جائے گا۔لیکن اللہ تعالیٰ کو یہ پتہ تھا۔میں یہاں
سے چند ایک حوالے، جو میرے یہاں کام نہیں آئے تھے ، اپنے ساتھ لے گیا تھا۔میں نے کہا تھا ، رکھ لو،
کبھی کام آجاتے ہیں۔ان میں یہ حوالہ اور اس کا انگریزی ترجمہ بھی تھا۔یوں ہو گیا تھا، جانے سے پہلے۔لیکن میرے ذہن میں پختہ نہیں تھا کہ وہ ہے بھی یا نہیں ؟ میں نے اپنے پرائیویٹ سیکرٹری کو کہا، مجھے یاد پڑتا
ہے کہ ان حوالوں میں یہ حوالہ بھی ہے۔جا کے سارے حوالے لے آئیں۔جب وہ لائے تو ان میں یہ حوالہ
بھی موجود تھا۔میں نے اسے دکھایا۔اس نے کہا کہ میں اسے نقل کرنا چاہتا ہوں۔میں نے کہا، ضرور نقل
کرو۔اس نے وہ نقل کیا اور اگلے دن اس اخبار میں جو ایک لفظ نہیں لکھا کرتا تھا، پورا ایک کالم بلکہ اس سے
بھی کچھ سطریں زیادہ اس کا مضمون شائع ہوا۔جس میں ہماری باتیں ، جو اس سے ہوئیں ، وہ اور حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کا یہ حوالہ درج تھا۔دوسرے جو نوٹ شائع ہوئے ، وہ بھی اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔لیکن جہاں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کوئی نوٹ وہ شائع کر دیں تو میری طبیعت میں اس سے بہت بڑی خوشی اور
بشاشت پیدا ہوتی تھی۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک مرسل کو دنیا کی اصلاح کے لئے بھیجا ہے، جو اثر آپ
کے الفاظ میں ہے ، وہ کسی اور کے الفاظ میں نہیں ہوسکتا۔تو جب اس نے وہ حوالہ نقل کر دیا، میں بہت خوش
ہوا۔اور یہاں بھی ہمارے بعض واقف اور دوسرے لوگ بھی ملے ہیں، جب ان کو پتہ چلتا ہے کہ اس اخبار
نے اتنا بڑا نوٹ دیا ہے تو وہ بڑے حیران ہوتے ہیں۔زیورچ میں سارے اخباروں نے ہمارے متعلق نوٹ دیئے۔کوئی ایک اخبار نہیں تھا ، جو پیچھے رہ
گیا ہو۔ایسا معلوم ہوتا تھا کہ دوڑ لگی ہوئی ہے۔ہر ایک چاہتا تھا کہ میں دوسروں سے آگے نکلوں اور باتیں
وہ بیان کروں، جو وہاں کے مذہب کے، وہاں کے معاشرے کے اور وہاں کے اخلاق کے خلاف ہوں۔ہر وہ آدمی ، جس کے ہاتھ میں کوئی اخبار جاتا ہے، اسے اللہ تعالیٰ کا یہ پیغام پہنچ گیا کہ میری طرف رجوع
کرو اور میرے محبوب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں آؤ ورنہ ہلاک ہو جاؤ گے۔میں نے
زیورچ سے شروع کیا اور کوئی گھر ایسا نہیں، جس میں کوئی اخبار پہنچتا ہو اور پھر اسے یہ پیغام نہ پہنچا ہو۔کیونکہ زیورچ کا کوئی اخبار ایسا نہیں، جس نے ہمارا یہ پیغام شائع نہ کیا ہو۔259

خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اسی طرح ہم ہمبرگ پہنچے، وہاں اخبار چھپتے ہیں۔ایک ساری دنیا میں جاتا ہے۔تین وہاں کے
مقامی ہیں، جو اخبار ساری دنیا میں جاتا ہے، وہ ٹائم لنڈن کے پایہ کا اخبار ہے۔اور ہمیں تو اس کی اتنی
اہمیت کا پتہ نہیں تھا کراچی میں ہمارے ایک غیر احمدی عزیز ہیں ، وہ مجھے ملے ، وہاں کسی نے کہا تو ضرور ہو
گا، لیکن حافظہ نے ایسے یاد نہیں رکھا اور کچھ ہیں بھی وہ متعصب، تو میں نے جب ان کے سامنے Del
Welt کا نام لیا اور کہا کہ یہ سارے جرمنی میں پڑھا جاتا ہے تو کہنے لگے ، سارے جرمنی میں نہیں، ساری
دنیا میں پڑھا جاتا ہے۔اور بہت بڑا فوٹو اور نیچے اچھا لمبا نوٹ اس میں ہمارے متعلق شائع ہوا اور جو
دوسرے اخبار تھے ، انہوں نے بھی نوٹ دیئے۔پھر کوپن ہیگن میں گئے۔کوپن ہیگن میں (جو ہمارے بعد کی اطلاع ہے ) تھیں ، پینتیس اخبار اور
بھی لکھ چکے ہیں۔افتتاح کے متعلق بھی اور اس پیغام کے متعلق بھی ، جو ان کے نام میں نے دیا تھا۔اور اس
کے متعلق نوٹ بھی۔سویڈن کے ایمبیسڈر" (Embassador) یہاں ہیں، ان کو شوق پیدا ہوا کہ وہ
مجھے ملیں، کہنے لگے کہ میں ان دنوں چھٹی پر تھا۔(وہاں سویڈن میں ) افتتاح ہمارا ہوا تھا، ڈنمارک میں۔کہنے لگے کہ میں نے وہاں تین آرٹیکل اخباروں میں پڑھے۔پھر مجھے دلچسپی پیدا ہوئی اور میں نے پاکستان
کے ایمبیسڈر سے فون کر کے کچھ اور معلومات حاصل کیں اور اب مجھ کو ملنے کا شوق تھا، میں نے جب ان
کو ڈنمارک کے اخباروں کے کٹنگز (Cuttings) دکھائے تو بے ساختہ ان کے منہ سے نکلا کہ بڑی
پلٹی ہوئی ہے۔اور ایک ویکلی ہے اور با تصویر ہے۔ہمیں علم تھا کہ ڈنمارک میں کوئی ایسا گھر نہیں ، جہاں
وہ اخبار نہ پہنچتا ہو۔اس نے پورا ایک صفحہ ہماری تصاویر اور نوٹوں کے لئے دیا۔انگلستان پہنچے۔پہلے لنڈن کے اخبارات نے خاموشی اختیار کی۔ہم گلاسگو چلے گئے۔دو، تین
دن بڑی مصروفیت کے تھے۔گلاسکو کے اخباروں نے انٹرویو لئے ، پر یس کا نفرنس ہوئی تو اخباروں نے لکھ
دیا۔پھر راستے کے جو اخبار تھے ، انہوں نے لکھا۔پھر ان کو خیال آیا کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے، ہمیں صبر کرنا
چاہئے تھا۔ٹائم لنڈن ، جس پر یہاں بھی بعض لوگوں کے دل میں حسد پیدا ہوا ہے۔م ش نے بھی ایک
لا یعنی نوٹ ” نوائے وقت میں شائع کروا دیا ہے اور وضاحت کو سننے کے لئے اب تیار نہیں۔خیر بہر حال
یہ تو ضمنی بات ہوئی۔دنیا کے دو، چار اخبار ہوں گے، جنہیں ساری دنیا تو قیر کی نظر سے دیکھتی ہے، ان کی
عزت اور احترام کرتی ہے، ان کو وقعت دیتی ہے، ان میں سے ایک اخبار ہے، ٹائم لنڈن۔ہم ابھی
واپس لنڈن نہیں پہنچے تھے کہ ہمارے پاس ان کا فون آیا کہ ہم آپ سے ایک خصوصی انٹرویو لینا چاہتے
260

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
-
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1967ء
ہیں۔میں نے کہا، بڑی اچھی بات ہے۔میں لنڈن آکے بتاؤں گا کہ کس دن اور کس وقت ؟ چنانچہ ان کا
نمائندہ آیا۔اس کو میں نے خود ہی کہہ دیا کہ آج شام کو چائے ہمارے ساتھ پینا۔گھنٹہ، ڈیڑھ گھنٹے تک
باتیں کرتا رہا اور پھر اس نے ”ٹائم لنڈن میں بڑا اچھا نوٹ دیا۔اور بجائے اس کے کہ ساری اسلامی دنیا خوش ہوتی ، ساری دنیا ویسے بڑی خوش ہوئی کہ یہ خیال
نہیں کرنا چاہئے کہ اسلامی دنیا خوش نہیں ہوئی۔لیکن اسلامی دنیا میں م، ش جیسے دو، چار آدمی ایسے بھی
ہیں، جو خوش نہیں ہوتے۔اس سے اسلامی دنیا پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔میں اتنی وضاحت کردوں کہ بعض
دفعہ ہمارے احمدی بھی کہہ دیتے ہیں، اسراف کے رنگ میں کہ خوش نہیں ہوئے ، یہ غلط بات ہے۔میں
آگے بتاؤں گا۔خوش ہوئے اور ہوتے ہیں۔لیکن اس قسم کے آدمی ہمیشہ رہے اور ہمیشہ رہیں گے۔ان کی
پرواہ نہیں کرنی چاہئے۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل اخباروں کے ذریعہ نازل ہوتا ہوا، ہمیں نظر آیا۔ہمارا اندازہ تھا۔کہ اگر لاکھوں روپیہ بھی ہم خرچ کرتے تو اس قسم کی تبلیغ اور اشاعت اسلام ہمارے لئے ممکن نہ ہوتی، جتنی
کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مفت میں ہو گئی۔تیسر افضل یا تیسر اسلسلہ اللہ تعالیٰ کے احسانوں کا یہ ہے، اسے سمجھنے کی کوشش کریں۔آپ کے لئے
ہے تو مشکل اس کا سمجھنا۔کیونکہ یہ واردات مجھ پر گزری ہے کہ جس چیز کی ضرورت ہوتی تھی ، وہی مجھے وہ سمجھا
دیتا تھا۔اللہ تعالیٰ کی ایسی عجیب شان میں نے دیکھی ہے کہ میں اندھیرے میں ہوتا تھا اور سوال کرنے والا
روشنی میں ہوتا تھا۔اس نے اپنی ایک سکیم بنائی ہوئی ہوتی تھی کہ یہ یہ سوال کرنے ہیں اور میں اندھیرے میں
ہوتے ہوئے بھی اس کو ایسا جواب دیتا تھا کہ وہ حیران رہ جاتا تھا۔اور جو اس کا مقصد ہوتا ، وہ ظاہر ہی نہ ہوتا
تھا۔اس کا قصہ یوں ہے، ہے لمبا اگر آپ اکتائیں نہ میں بولتا جاتا ہوں، ابھی کچھ زیادہ وقت نہیں ہوا۔وہاں سے مطالبہ آیا کہ آپ لکھی ہوئی تقریریں کریں۔عام طور پر مجھے لکھی ہوئی تقریر پڑھنے کی
عادت نہیں۔اور اس وجہ سے کچھ گھبراہٹ بھی ہوتی ہے لکھ کر پڑھنے سے۔زبانی بولنے سے اتنی گھبراہٹ
نہیں ہوتی۔اور دعا کے بغیر تو نہ میں کبھی بولتا ہوں اور نہ اس پر یقین رکھتا ہوں کہ بغیر دعا کے بولا جائے۔لیکن بہر حال عادت ہوتی ہے۔وہ زور دے رہے تھے کہ لکھی ہوئی تقریر پڑھیں۔جب بہت زور دیا تو میں
نے کہا، اچھا لکھنا شروع کرتے ہیں۔پہلے میں نے فرینکفرٹ میں تقریر کرنے کی نیت سے نوٹ لکھنا
شروع کیا۔جب لکھ چکا اور اسے پڑھا تو مجھے پسند نہ آیا۔اسے ایک طرف رکھ دیا۔پھر میں نے ایک
ست کو کہا کہ میں ڈکٹیٹ کراتا ہوں، تم لکھتے جاؤ۔جب میں ڈکٹیٹ کروا چکا اور انہوں نے پڑھا تو وہ
261

خطبہ جمعہ فرمود و 15 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
بھی مجھے پسند نہ آیا۔اسے بھی میں نے ایک طرف رکھ دیا۔اگلے دن صبح جب پھر میں لکھنے بیٹھا تو وہ میں
نہیں تھا، جو لکھ رہا تھا۔پیچھے سے مضمون آرہے تھے اور میری قلم ان کو لکھتی جارہی تھی۔عملاً یہ ہوا کہ جب
ایک فقرہ ختم ہوا تو اگلا جملہ خود قلم لکھ گئی۔تو ایک محبت اور علم کا چشمہ تھا۔جبکہ اللہ تعالی نے ایک نمونہ اس طرح
ظاہر کیا۔وہ پینتالیس منٹ کا مضمون بن گیا۔بڑا زور والا، بڑے مضبوط دلائل پر مشتمل اور بڑی وضاحت
سے، جھنجھوڑ کے، انتباہ کرنے والا اور وارننگ دینے والا۔میں نے جب اندازہ لگوایا تو انہوں نے
منتظمین نے ) کہا کہ یہ پندرہ بیس منٹ میں تو ختم نہیں ہوگا۔جو مطالبہ تھا ان ملکوں کا کہ آپ کا کوئی
مضمون پندرہ ، بیس منٹ سے زیادہ کا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ یہ تو پینتالیس منٹ کا ہے۔تو میں نے اپنی
طبیعت کے مطابق کہا کہ جو مرضی ہے، کاٹ دو، کوئی فرق نہیں پڑتا۔اس کو پندرہ ، نہیں منٹ کے اندر لے
آؤ۔ہمارے دوست جو کام کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ ایک فقرہ بھی نہیں کئے گا۔کیونکہ کوئی فقرہ ہمیں
نظر نہیں آیا ، جو کٹنے کے قابل ہو۔تو میں نے کہا کہ پھر رہنے دو، دیکھیں گے، وہاں کیا ہوتا ہے؟ جب ہم
فرینکفرٹ پہنچے تو تین ہمارے مبلغ تھے۔ان کو میں نے ایک کمرے میں بٹھا لیا اور کہا کہ یہ مضمون پڑھو اور
مجھے رائے دو کہ آیا، تمہارے ملک کے حالات ایسے ہیں کہ میں یہ پڑھ دوں ؟ یہ سارا انہوں نے پڑھا،
مشورہ کیا اور فیصلہ کیا کہ بالکل نہیں پڑھنا چاہئے۔ہمارے ملک کے حالات ایسے ہیں کہ یہ یہاں نہ پڑھا
جائے۔میں نے وہ بند کر دیا۔اور اپنی عادت کے مطابق پھر اکثر سوائے ایک آدھ جگہ کے، جہاں نوٹ
لئے ، زبان پہ جو آتا تھا، وہ میں کہ دیتا تھا۔آدھ گھنٹہ کی پریس کانفرنس، ہر قسم کے انہوں نے سوال پیش کئے۔پریس کانفرنس کے علاوہ
ڈیڑھ گھنٹہ کا عیسائی سوسائٹیز کے نمائندوں کے ساتھ ایک انٹرویو تھا۔( کوپن ہیگن میں ) وہ تین سوسائٹیوں
کے نمائندے تھے اور بارہ افراد پر مشتمل تھے۔جن میں سے اکثر پادری اور جو باقی تھے وہ سکالر تھے۔اور
انہوں نے اس انٹرویوکو اتنی اہمیت دی کہ انہوں نے مجھ سے اس وقت ، وقت لیا، جب میں کو پر بیگن آنے
پہلے جرمنی میں پھر رہا تھا۔پھر انہوں نے (جیسا کہ ان کے لیڈر نے مجھے بتایا کہ ہم نے کئی دن
میٹنگیں کی تھیں اور اب آپ کے پاس آنے سے پہلے تین گھنٹے سر جوڑا اور مشورہ کیا ہے اور ایک سوال نامہ
تیار کیا ہے۔کاپی کھول کر کہنے لگا کہ یہ ہم نے سوال لکھے ہیں۔اس سے آپ سمجھ لیں کہ کتنی اہمیت انہوں
دی۔کئی گھنٹے وہ یہ غور کرتے رہے تھے کہ ہم کیا سوال کریں، کیا نہ کریں؟ کس مقصد کے پیش نظر ہم سوال
کریں؟ مجھے تو کچھ پتہ نہیں تھا کہ انہوں نے کیا مشورے کئے اور وہ کیا حاصل کرنا چاہتے تھے؟
262

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1967ء
لیکن ان کے ایک سوال سے پتہ لگا کہ ان کے سوالوں کا ، جو ایک سلسلہ تھا، اس کا مقصد یہ تھا کہ
میرے منہ سے یہ کہلوائیں کہ جماعت کا امام ہونے کی حیثیت سے میرا اور پوپ کا مقام ایک جیسا ہی ہے یا
ملتا جلتا ہے۔کیونکہ ڈنمارک کے شہری ڈین جو ہیں، وہ مذہب میں بھی ایک انسان کی قیادت کو پسند نہیں
کرتے بلکہ اسے نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وہاں لوتھرن چرچ ہے، جو سٹیٹ چرچ ہے۔سٹیسٹ چرچ
کا مطلب ہے کہ ہر آدمی جو پیدا ہوتا ہے تو وہ اس چرچ کا ممبر سمجھا جاتا ہے۔گو بعد میں وہ دہر یہ
ہو، جو مرضی ہو۔وہ کہتے ہیں ، تم ہمارے ملک میں پیدا ہو گئے تو لو تھرن چرچ کے ممبر ہو گئے۔اس چرچ کو
گورن (Govern) ایک آدمی نہیں کرتا بلکہ مجلس کرتی ہے۔اور مجلس منتظمہ کا نام انہوں نے رکھا ہوا
ہے۔کمیٹی آف ایکوال، اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ایک انسان کی قیادت کے خلاف ان کے
دلوں میں کس قدر زہر بھرا ہوا ہے۔اور انہوں نے بڑی ہشیاری سے سوالوں کا یہ سلسلہ بنایا کہ یہ جواب
دیوے۔اس کو تو کچھ پتہ نہیں کہ ہمارے دماغ میں کیا بات ہے؟ اگر کہیں یہ پکڑ ا جائے تو ہم کہیں گے کہ ان
کے نزدیک ان کا مقام پوپ جیسا ہی ہے اور پوپ سے قوم نفرت کرتی ہے۔اس لئے قوم احمدیت کی طرف
متوجہ نہیں ہوگی بلکہ احمدیت سے نفرت کرنے لگ جائے گی۔اسی طرح جس طرح وہ پوپ سے اور ایک فرد
سے نفرت کرتی ہے۔ان کو سب کچھ پتا تھا۔مجھے تو کچھ پتہ نہیں تھا۔پہلا سوال انہوں نے اسی سلسلہ سے
شروع کیا اور کہنے لگے کہ جماعت احمدیہ میں آپ کا مقام کیا ہے؟ ” میں نے انہیں کہا کہ تمہارا سوال
میرے نزدیک غلط ہے۔کیونکہ میرے نزدیک جماعت احمدیہ اور میں ایک ہی وجود ہیں۔اس واسطے یہ
پوچھنا کہ جماعت میں آپ کا کیا مقام ہے؟ یہ سوال درست نہیں۔وہ بڑے گھبرائے کہ ہمیں یہ کیا جواب
مل گیا ہے؟ اور یہ جواب اسی وقت اللہ تعالیٰ نے سکھایا تھا۔جیسا کہ اس کی بڑی واضح ایک مثال ہے (اسی
انٹرویو میں ایک واقعہ ہوا۔) آپ کو بتاؤں گا ، اللہ تعالیٰ کے احسان جتانے کے لئے۔دوسراسوال اس نے یہ کیا۔پھر کیا یہ درست نہیں ہے کہ جماعت پر فرض ہے کہ آپ کے سب
احکام کی تعمیل کرے؟ میں نے کہا، ہرگز درست نہیں۔صرف ان احکام کی تعمیل ضروری ہے، جو معروف
ہیں۔یہ ہم عہد لیتے ہیں، جو معروف حکم آپ دیں گے، اس کی ہم اطاعت کریں گے۔تو ہر حکم کی اطاعت
ضروری نہیں۔معروف حکم کی اطاعت ضروری ہے۔وہ پھرسٹ پٹایا کہ یہ کیا ہو گیا؟
اور پھر بے جوڑ سوال کر دیا اگلا، جس نے ایکسپوز کیا ان کو یعنی ظاہر کر دیا کہ ان کے دل میں کیا
تھا؟ کہنے لگا کہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ کا مقام اور پوپ کا مقام ایک جیسا ہے۔حالانکہ پہلے دو جوابوں
263

خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کے نتیجہ میں یہ سوال پیدا نہیں ہوتا تھا۔میں نے کہا، ہر گز نہیں۔میں قرآن کریم کے احکام، نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کے اسوۃ کا پابند ہوں۔پوپ کے اوپر کوئی ایسی پابندی عائد نہیں ہوتی۔اس لئے بنیادی طور پر ہم
دونوں کا مقام مختلف ہے۔پھر وہ مجھے کہ یہ چال کامیاب نہیں ہوئی نہیں چلی۔پھر اور سوال تھے ، جو بڑے سوچے سمجھے اور
فتنہ پیدا کرنے والے تھے۔لیکن وہاں اللہ تعالیٰ جواب ایسا سکھا دیتا تھا کہ بعد میں پھر وہ دفاع پر آگئے تھے
بجائے اس کے کہ وہ حملہ آور ہوں۔جیسا کہ انہوں نے سوچا تھا۔تو اللہ تعالیٰ نے اسی وقت سمجھایا کہ ان
سے ایک بات کرو۔وہ بات میں اس خطبہ میں بیان نہیں کرتا۔میں نے ان کو کہا کہ تمہاری عیسائیت کی
حالت قابل رحم ہو چکی ہے، ہمیں تم پر رحم آتا ہے۔تو حیران ہو کہ اس نے میری طرف دیکھا۔جب میں
نے اس کو بتایا کہ کیوں قابل رحم ہے تو ان لوگوں کا جو لیڈر تھا، (ویسے وہ بڑا شریف آدمی تھا اور بڑی سبھی
ہوئی طبیعت کا۔اس کا منہ سرخ ہو گیا اور ہونٹ پھڑ پھڑانے لگے ، بات نہیں کر سکتا تھا۔حتی کہ ایک لفظ
اس کے منہ سے نہیں نکل رہا تھا۔میں نے کہا، اس وجہ سے تمہاری حالت قابل رحم ہے۔تو یہ سلسلہ ہے، اللہ تعالیٰ کے احسان کا۔میں وہاں مرزا ناصر احمد کی حیثیت سے تو نہیں گیا تھا۔نہ کوئی
میری ذاتی غرض تھی، اس سفر کے اختیار کرنے کی۔میں تو خدا تعالیٰ کے ایک ادنی بندہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم کے ایک عاجز اور کم مایہ خادم کی حیثیت سے وہاں گیا تھا۔میں ان کی نمائندگی کر رہا تھا۔اور جب اللہ تعالٰی
مجھ پر احسان
کر رہا تھا تو وہ میرزا نا صراحہ یہ نہیں تھا، میر زانا صراحد پر بھی اس کے بڑے احسان ہیں، وہ جماعت
کے اوپر احسان تھے۔اور اللہ تعالیٰ آپ بتارہا تھا کہ تم میدان عمل میں نکلو، میں تمہارے ساتھ ہوں۔أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ
تمہیں خوف کس چیز کا ہے؟ آگے بڑھو اور کام کرو۔اللہ تعالیٰ کی نصرت تمہارے شامل حال ہے۔تو شروع سے لے کر آخر تک سوال کا مجھے پتہ نہیں ہوتا تھا، ادھر فوری جواب !!! یہاں تک کہ بی
بی سی کا نمائندہ آیا اور انہوں نے تین ہفتے آؤٹ لک (OutLook) میں میرے انٹرویو کو نشر کیا۔وہ
ویکلی (Weekly) پروگرام ہے۔ہفتہ میں ایک دفعہ آتا ہے۔تو تین دفعہ تین ہفتوں میں اسے نشر کیا۔اس طرح انہوں نے اسے بڑی اہمیت دی۔جب وہ آیا ، ( اور بغیر وقت مقرر کرنے کے آیا کہ آدمی ویسے
ہی سوچ لیتا ہے کہ جو اس قسم کے سوال کرے گا تو میں ذہنی طور پر تیار ہو جاؤں۔) میں نے اس کو بلالیا۔میں
نے کہا کہ پہلے بات کر لو کہ کون سے سوال کرنے ہیں؟ براڈ کاسٹنگ کی ریل پر کون سے آئیں ، کون سے نہ
264

آج 10 میں سے 10 باقی