اللہ تعالیٰ کے احسانات اور ہماری ذمہ داریاں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1967ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1967ء
آئیں؟ کہنے لگا، نہیں جی، اسی طرح ٹھیک ہے۔میں سوال کرتا جاتا ہوں ، آپ جواب دیتے جائیں۔ایک سیکنڈ کے لئے دل میں گھبراہٹ پیدا ہوئی۔پھر میرے دل نے کہا کہ پہلے تم نے کون سا جواب دیا تھا
کہ اب تم گھبرا رہے ہو۔جو پہلے جواب سکھاتا تھا، اب بھی وہی سکھائے گا۔کوئی گھبرانے کی بات نہیں۔وہ
سوال کرتا تھا اور میں اس کو جواب دیتا تھا۔مجھے اب یاد نہیں کہ میں نے اس کو کیا جواب دیئے تھے؟ بہر حال
وہ ایسا اچھا پروگرام یقیناً بن گیا، جو ایک ہفتہ نہیں، دو ہفتے نہیں بلکہ تین ہفتے اس میں آیا۔کیونکہ آخری دفعہ
جو آیا ہے، وہ 23 تاریخ کو آیا ہے۔پہلی دفعہ دس کو ہوا تھا۔اور سیرالیون میں ہمارے ایک احمدی ٹیچر ، جو
یہاں سے گئے ہوئے ہیں، لکھتے ہیں کہ اچانک میں نے (ریڈیو ) لگایا تو اعلان ہو رہا تھا کہ آپ کا انٹرویو آ
رہا ہے۔ہم نے سنا اور بڑے خوش ہوئے اور ہماری آنکھوں کے سامنے یہ الہام آگیا کہ
میں تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا“۔تو میں یہ بات کر رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کا یہ سلسلہ تھا احسانوں کا، فضل کا اور رحمت کا کہ جس چیز کی
ضرورت ہوتی تھی ، وہ خود مہیا کر دیتا تھا۔ورنہ جیسا کہ میں نے کہا ہے، میں نے بڑی دعائیں کیں۔مجھے
بڑی گھبراہٹ تھی۔جب میں اپنے نفس کو دیکھتا تھا تو پریشان ہو جا تا تھا کہ میں کیسے اپنی ذمہ داری کو نبھا
سکوں گا؟ لیکن جب اللہ تعالیٰ نے وعدہ کر دیا تو نفس بیچ میں سے غائب ہو گیا۔صرف خدا اور اس کا وعدہ
سامنے تھا۔تو دلیری کے ساتھ ہم گئے اور اللہ تعالیٰ نے ہر قدم پر ہر جگہ اپنے وعدہ کو پورا کیا۔چوتھا سلسلہ اس کے فضل کا ، یہ ریڈیو ہے۔اور ریڈیو والے بھی بڑے متکبر ہوتے ہیں۔وہاں وہ
آزاد ہیں۔یہ نہیں کہ حکومت کی پالیسی کے ساتھ چلیں۔پالیسی ان کی اپنی ہوتی ہے۔مجھے ایک دفعہ خیال
آیا کہ میں ساری دنیا کے احمدی بھائیوں اور بہنوں کے کان تک اپنی آواز پہنچا دوں۔کیونکہ محبت کا یہ تقاضا
ہے۔وہ چاہتے ہیں کہ میری آواز بھی سنیں۔تو میں نے سیلون کے وائس آف امریکہ کو لکھوایا، جو ویز بیلین
(Vaseline) کے اشتہار بھی ریڈیو پر براڈ کاسٹ کرتا ہے بلکہ دودو، چار چار آنے کی چیزیں براڈ کاسٹ
کرتا ہے، میں نے ان کو تحریک جدید کے ذریعہ لکھوایا کہ ہم اتناوقت لینا چاہتے ہیں اور جو تمہارے ریٹ
ہیں، ان کے مطابق تمہیں پیسے دیں گے۔تو انہوں نے انکار کر دیا۔کہا کہ ہم مذہبی پروگرام شائع نہیں
کرتے۔اور مجھے بڑا صدمہ پہنچا کہ اس وقت میری یہ خواہش پوری نہیں ہوئی۔لیکن اللہ تعالیٰ نے یہاں
ایسا انتظام کیا کہ ”بی بی سی کے ذریعہ ساری دنیا میں اور بی بی سی کے علاوہ بھی۔(کیونکہ کوپن ہیگن میں
جو افتتاح کی ریل تیار کی گئی تھی ، وہاں ریڈیو والوں کے مدنظر یہ بھی تھا کہ وہ دنیا کے مختلف ریڈیو اسٹیشنوں
265
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
سے سنائی جائے گی۔) چنانچہ آج انہوں نے اطلاع دی ہے کہ مرا کو میں تین دفعہ وہ ریل براڈ کاسٹ ہوئی
ہے۔اور مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ دوسرے ملکوں میں بھی سنائی جائے گی۔ادھر ہم پیسے خرچ کرنے
کے لئے تیار تھے اور وہ ہمارے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار نہیں تھے۔اور جب اللہ تعالیٰ نے کہا کہ
میں تمہارا انتظام کروں گا، تم اپنا کام کرو۔تو پھر ہر ملک میں مثلاً فرینکفرٹ میں گئے ، وہاں ریڈیو پر آ گیا ،
زیورچ میں ریڈیو پر آ گیا، جرمنی میں آیا، ہالینڈ میں آیا، کوپن ہیگن میں آ گیا ، انگلستان میں آیا۔تو جہاں
جہاں یہ آواز پہنچ سکتی تھی ، ریڈیو والوں نے ان کے کانوں تک پہنچادی۔پھر ٹیلی ویژن نئی نئی چیز نکلی ہے، نسبتا ریڈیو سے کم ہے۔صرف ٹیلیویژن پر اندازہ ہے کہ ایک کروڑ
اور دو کروڑ کے درمیان لوگوں نے وہ پروگرام دیکھا ہے۔ویسے ٹیلیویژن کے پروگرام مختلف جگہ تھے۔شام کو
زیورچ میں تھا، وہ تو ہم نے بھی دیکھا۔پھر ہمبرگ میں بھی تھا، اس کے متعلق اخبار میں آچکا ہے کہ 60,70
لا کھ آدمیوں نے وہ ٹیلیویژن دیکھی۔پھر کوپن ہیگن میں تھا۔پھر کوپن ہیگن کی پہلی ٹیلیویژن کی ریل تمام جرمن
ٹیلیویژن اسٹیشنوں نے براڈ کاسٹ کی اور دکھائی۔پھر جس سے مجھے بے انتہا خوشی ہوئی ہے اور میں سمجھتا
ہوں ، وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں میں سے ایک فضل ہے کہ کوپن ہیگن میں افتتاح کی ٹیلیویژن کی تصویر سعودی
عرب میں دو دفعہ دکھائی جا چکی ہے۔اس اعلان کے ساتھ کہ سکنڈے نیویا میں مسلمانوں کی یہ پہلی مسجد ہے۔اور وہ اچھی خاصی تین، چار منٹ کی ٹیلیویژن ہے۔اس کو دو دفعہ دکھانے سے نتیجہ ہم یہ نکالتے ہیں کہ ان کو
دلچسپی تھی تبھی تو دوسری دفعہ دکھائی گئی۔ورنہ بھی ایسا پروگرام دوبارہ نہ دکھاتے ، جس پر کچھ اعتراض ہو۔اور
ان لوگوں کا خیال یہ تھا کہ اور بہت سے ملکوں میں بھی ٹیلیویژن کی یہ ریل دکھائی جائے گی۔تو اللہ کا کتنابڑا افضل اور احسان ہے کہ اخبار کے ذریعہ اور براڈ کاسٹنگ کے ذریعہ ٹیلیویژن کے
ذریعہ کروڑوں آدمیوں کے کان تک یہ آواز پہنچ گئی کہ خدائے واحد پر ایمان لاؤ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے ٹھنڈے سایہ تلے آ کر جمع ہو جاؤ ورنہ ہلاکت تمہارے سروں پر منڈلا رہی ہے۔اور اس عاجز بندہ کی
شکل انہوں نے دیکھی اور اس کی زبان سے نکلتے ہوئے الفاظ انہوں نے سن لئے۔خدا تعالیٰ کے ایک نمائندہ
کی حیثیت سے۔تو کروڑوں آدمیوں تک چند ہفتوں کے اندر یہ پیغام پہنچا دینا، یہ آسان کام نہیں ہے۔الہی
تصرف کے بغیر یہ ممکن ہی نہ تھا۔مگر اللہ تعالیٰ نے تصرف کیا ان کے دلوں پر بھی ، ان کی قلموں پر بھی اور ان کی
فضا پر بھی اور وہ مجبور ہو جاتے تھے۔وہ دشمن ہیں اور ان کی دشمنی بھی انتہا کو پہنچی ہوئی ہے۔ٹیلیویژن کے لئے
ان کو سوال تو ایسا منتخب کرنا چاہئے تھا کہ جو طبیعت پر اثر نہ کرے۔لیکن ہوتا، اس سے الٹ ہے۔266
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1967ء
پہلاٹیلیویژن آیاز یورچ میں، یہ پہلا موقع تھا۔تین آدمیوں کے سامنے، جن میں سے دو مرد تھے،
ایک عورت تھی۔وہ عورت مجھے کہنے لگی کہ میں پہلے سوال و جواب کر لیتی ہوں تا کہ ہم انتخاب کر لیں کہ کون
سے سوال جواب ہم ٹیلیویژن پر لائیں گے؟ پروگرام چھوٹا ہے، میں سوال زیادہ لکھ کے لائی ہوں۔تین منٹ
کا پروگرام تھا۔میں نے کہا، ٹھیک ہے۔اس نے جہاں اور سوال کئے ، ایک سوال یہ بھی کیا کہ آپ ہمارے
ملک میں اسلام کو پھیلائیں گے کیسے؟ فور میں نے جواب دیا دلوں کو فتح کر کئے۔اتنی خوش ہوئی وہ کہ کہنے
لگی، میں یہ فقرہ ضرور ٹیلیویژن پر لانا چاہتی ہوں۔میں یہ سوال کروں؟ میں نے کہا، ٹھیک ہے۔تم سوال
کرنا ، میں جواب دوں گا۔آگے لطیفہ یہ ہوا کہ کوپن ہیگن کی پریس کا نفرنس میں کسی نے پھر یہی سوال کیا۔میں
نے کہا، زیورچ میں بھی یہ سوال کیا گیا تھا، جو جواب میں نے وہاں دیا، وہی جواب میں یہاں دیتا ہوں کہ
دلوں
کو فتح کر کے۔اس کا نفرنس میں ایک، دو عورتیں بھی تھیں نمائندہ۔اور ایک بڑی باوقار عورت۔وقار سے
بیٹھی ہوئی ، جب میں نے کہا ” دلوں کو فتح کر کئے تو اسی طرح وقار سے بیٹھے بیٹھے آرام سے کہنے لگی، آپ
ان دلوں کو کریں گے کیا ؟ ایک عورت کے منہ سے جب یہ فقرہ نکلا تو ایک سیکنڈ کے لئے میں بڑا پریشان ہوا۔لیکن اللہ تعالٰی ، حسب وعدہ کہ میں تیری مدد کروں گا، میری مدد کو آیا۔میں نے اسے کہا، "پیدا کرنے والے
کے قدموں پہ جار کھیں گے“۔اس جواب سے تو سارے ہی صحافی جو تھے، ان پر خاموشی طاری ہوگئی۔ایک
آدھا منٹ کے بعد ان کو ہوش آئی۔پھر انہوں نے آگے سوال کئے۔ہر ایک پر اس کا اثر تھا۔مگر اس عورت پر
تو اتنا اثر تھا کہ وہ پچاس میل دور سے آئی ہوئی تھی، وہ وہاں ٹھہری رہی۔مغرب اور عشاء کی نمازیں ہمیں
پڑھتے دیکھا۔پھر دوستوں سے گفتگو کرتی رہی اور وعدہ کر کے گئی تھی کہ لکھوں گی اور اس نے اس کے متعلق
لکھا بھی۔وہ کسی ویکلی (ہفتہ وار) کی نمائندہ تھی۔تو یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ جو چیز ہمارے حق میں تھی اور
ان کے خلاف ، ان کے نزدیک طبائع پر اثر کرنے والی، اس کو وہ انتخاب کرتے تھے، اخبار میں شائع کرنے
کے لئے ، ٹیلی ویژن میں دکھانے کے لئے اور ریڈیو پر بولنے کے لئے۔تو یہ عظیم احسان اللہ تعالیٰ نے وہاں کئے ، جن کے کئی سلسلے میں گنا چکا ہوں۔شاید پانچواں آئے
گا۔ہاں ابھی ایک قصہ رہ گیا ہے کہ وہ مضمون، جواللہ تعالیٰ کی منشا کے مطابق اور اس کے دیئے ہوئے علم
کے ماتحت میں نے یہاں تیار کیا تھا اور یورپ میں کہا گیا تھا کہ نہ سنایا جائے ، میں نے ان کی رائے کا
احترام کرتے ہوئے وہاں نہیں سنایا تھا، لنڈن میں مجھے وہ مضمون سنانے کا موقع ملا۔پینتالیس منٹ
After dinner Speech ( رات کے کھانے کے بعد ) جو انگریز کی عادت کے مطابق نہایت ہی ملکی
267
خطبہ جمعہ فرمود : 15 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
پھلکی تقریر ہونی چاہئے، کوئی لطیفے یا اور لطائف کے اندر کوئی کام کی بات کر دی اور مختصر۔لیکن چوہدری ظفر
اللہ خاں صاحب سے میں نے مشورہ کیا، میں نے کہا کہ یہ ایک موقع ہے، جو پھر ہاتھ نہیں آئے گا اور اس
مضمون کو میں پڑھنا ضرور چاہتا ہوں۔یہ میری اپنی کوشش کا نتیجہ نہیں ، اللہ تعالیٰ کے فضل سے تیار ہوا ہے۔ان کو یہ مضمون میں نے رات کو دے دیا۔اگلے دن انہوں نے کہا، میں نے پڑھا ہے، آپ اسے ضرور
پڑھیں۔خیر وہ مضمون جب میں نے پڑھا ہے تو آپ اندازہ نہیں کر سکتے کہ سنے والوں پر وہ مضمون کیا اثر
کر رہا تھا۔ہمارے ایک احمدی ہیں۔ان کی ساری عمرولایت میں ہی گزری ہے۔پارک کارنر میں، جہاں
بہت ملف آدمی تقریر کر سکتا ہے، لفنگے آدمی بھی وہاں جمع ہوتے ہیں اور تمسخر اور استہزاء اور اعتراض عجیب
عجیب وہاں ہوتے رہتے ہیں، وہاں کھڑے ہو کے دلیری کے ساتھ تقریر کرنے والے ہیں۔کہنے لگے کہ
آپ تقریر کر رہے تھے اور مجھے پسینہ آ رہا تھا۔اور کہنے لگے کہ ایک انگریز میرے پاس بیٹھا تھا، شروع میں
حیرت سے اس کا منہ کھلا اور پھر پینتالیس منٹ تک کھلا ہی رہا۔ایک فقرہ کے بعد دوسرا فقرہ اسی قسم کا آجاتا
تھا۔اب وہ یہاں چھپ گیا ہے۔وہاں انگلستان والوں نے ایک دن میں رقم اکٹھی کر کے پچاس ہزار کا
انتظام کر لیا تھا، اس کی اشاعت کا۔اور وہ پچاس ہزار وہاں شائع ہو چکا ہے۔میں نے انہیں کہا تھا کہ کچھ
باہر کے لئے بھیج دیں۔سارے ہیڈ ماسٹر ز کو، سارے M۔P۔S کو، بڑے بڑے بشیر کو اور بڑے بڑے
کلارجی (Clergy) کو ، سارے لارڈ زکو اور اس طرح انہوں نے ساڑھے سات ہزار پتے منتخب کر کے
ان پتوں پر وہ بھجوا دیئے ہیں۔اور باقی وہ انتظام کر رہے ہیں۔پھر اس کا جرمن میں ترجمہ ہو چکا ہے۔پہلے
تو وہ راضی نہیں تھے۔اور پہلے اس وقت سارا تو اخباروں نے شائع نہیں کرنا تھا، اب پورا مکمل شائع ہو گیا
ہے۔اللہ تعالیٰ کی شاید یہی حکمت ہو۔جرمنی کے گھر گھر میں پہنچانے کا میں نے ان کو پروگرام بتایا ہے۔اسی طرح سوئٹزر لینڈ، ہالینڈ ، سارے ملکوں میں، ساری زبانوں میں ترجمہ ہو کے وہ وہاں تقسیم کیا جائے گا۔اور ایک دفعہ پوری طرح اتمام حجت کرنے والا، بات یہ ہے کہ جس وقت میں یہاں سے گیا تو سوچ رہا تھا
کہ اللہ تعالیٰ کے بندے جب دنیا کی طرف مبعوث ہوتے ہیں تو ان کے دو کام ہوتے ہیں۔ایک بشیر کی
حیثیت سے، ایک نذیر کی حیثیت سے۔بہت سی انذاری پیشگوئیاں دی جاتی ہیں اور جماعت کا یہ فرض ہوتا
ہے کہ علی الاعلان اور بغیر ڈرے دنیا میں وہ پھیلائیں اور تمام دنیا پر اتمام حجت کریں کہ اگر تم نے اپنی
اصلاح نہ کی تو اللہ تعالیٰ کے یہ انذاری وعید ہیں تمہارے متعلق تم تباہ ہو جاؤ گے۔اور اگر تم ان سے بچنا
چاہتے ہو تو تو بہ کرو۔فقرہ تو میں یہی بولتا تھا۔268
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
Come back to your creator۔خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1967ء
جس نے تمہیں پیدا کیا ہے، اس کی طرف تم رجوع کرو۔اسلام ایک حسین ترین تعلیم اور محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کے ایک محسن عظیم ہیں، ان کو پہچانو اور اس تعلیم کے مطابق اپنی زندگیوں کو
ڈھالنے کی کوشش کرو۔تو یہ سب کچھ تقریر میں ساری تفصیل سے تو آنا نہ تھا، اگر میں وہاں تقریر کر دیتا۔انہوں نے اسے ترجمہ کرنا تھا کیونکہ وہ انگریزی زبان بولنے والے نہیں تھے۔(انگلستان کے اخباروں میں
ابھی نہیں آیا ) تو اب ساری زبانوں میں انشاء اللہ ترجمہ ہو کے اللہ کا یہ پیغام گھر گھر پہنچ جائے گا۔اسی کی
توفیق سے اللہ تعالیٰ نے بڑا احسان کیا ہے، سارے دلوں کو اس طرف پھیر دیا۔پانچواں سلسلہ احسانوں کا ، جماعت کی تربیت ہے۔میرے جانے کا ایک مقصد یہ بھی تھا۔وہاں
دو قسم کے احمدی ہیں۔ایک مقامی اور ایک اردو بولنے والے، یہاں سے گئے ہوئے اور بعض ہندوستان
سے آئے ہوئے ہیں لیکن اکثریت پاکستانیوں کی ہے۔ان میں سے ننانوے فی صدی وہ ہیں، جن کو کچھ علم
نہیں تھا، اس قیامت کا، جو حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی وفات کے وقت جماعت پر گزری۔کیونکہ وہ
یہاں نہیں تھے۔پھر اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے جماعت کو سنبھالا اور ایک ہاتھ پر متحد کر دیا۔وہ ہاتھ
بے زور اور کم طاقت کا تھا۔لیکن خدا نے کہا کہ جتنا بوجھ مرضی ہے پڑے، گھبرانا نہیں۔کیونکہ اس ہاتھ کے
نیچے میرا ہاتھ ہے۔اور جو کہا، اس وقت وہ کر دکھایا۔میں چاہتا تھا کہ یہ لوگ مجھ سے ملیں ، باتیں سنیں اور
بہت سی غلط فہمیاں یا غلط خیال، جو عدم علم کی وجہ سے پیدا ہو جاتے ہیں، وہ دور ہو جائیں۔اگر خدا چاہیے
تو پھر یہ کہ میں ان کو جانوں کہ وہ کس قسم کے احمدی ہیں، خصوصاً جوان ملکوں کے باشندے ہیں؟ تو جہاں
تک ان لوگوں کو دیکھنے کا مجھے موقع ملا، میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کا اتنا عظیم احسان ہے کہ صرف ایک
احسان کا بھی ہم شکر ادا نہیں کر سکتے۔حالانکہ وہ بے شمار احسانوں میں سے ایک احسان ہے۔وہاں اللہ تعالیٰ
کے فضل سے ایسی مخلص جماعتیں پیدا ہو چکی ہیں، جن کے ذہن ہی مسلمان اور احمدی نہیں بلکہ ان کے دل
اور ان کی روح اور ان کے جسم کا ذرہ ذرہ احمدیت میں یوں رچ گیا ہے، انگریزی میں کہتے ہیں، سیچوریشن
پوائنٹ (Saturation Point) اس پوائنٹ تک احمدیت ان کے اندر پہنچ چکی ہے۔گوروحانی دنیا میں
سیچوریشن پوائنٹ (Saturation Point) کبھی نہیں آتا۔مطلب یہ ہے کہ اس وقت وہ اعلیٰ اور ارفع
مقام پر ہیں۔جیسے اعلیٰ ترقیات کے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہیں ، اس کے لئے کوئی انتہا نہیں۔اتنی
عظیم محبت کرنے والے اپنے اللہ سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے، حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے،
269
خطبہ جمعہ فرمود و 15 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
سلسلہ سے، خلیفہ وقت سے کہ آدمی دیکھ کے حیران ہو جاتا ہے۔اتنی دور بیٹھے ہوئے ، یہ لوگ ذاتی طور پر
کوئی واقفیت نہیں رکھتے اور ان کے دل ہیں کہ ایک محبت کا سمندر ہے، جوان میں موجیں مار رہا ہے۔کیا یہ
الہی تصرف کے بغیر ممکن ہے؟ ہر گز نہیں۔ایک آدمی کے دل میں آپ اپنا پیار اور محبت پیدا نہیں کر سکتے۔بعض دفعہ ایک شخص ایک آدمی کے دل میں بھی محبت اور پیار پیدا نہیں کر سکتا۔کتنے خاندان ہیں کہ جو خاوند
ہیں، اپنی بیوی کے دل میں اپنا پیار پیدا نہیں کر سکتے اور اس طرح اپنی زندگی کو بگاڑ لیتے ہیں۔لیکن یہاں یہ
نظارہ ہے کہ لاکھوں آدمی ہیں کہ ان کے دلوں میں خدا تعالیٰ کی محبت کے ساتھ ، امام وقت کی محبت بھی پیدا
ہوگئی۔اور وہ ایک دل ہے، جس میں پتہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے پیار اور محبت کے کتنے سمند رسما دیئے ہیں۔ہر
ایک کے لئے ویسا ہی پیار وہاں پیدا کر دیا۔یہ ایک عظیم معجزہ ہے اور ایسا عظیم احسان ہے کہ اس احسان کو دوسروں کے لئے پہچانا بھی ممکن
نہیں ہے۔آج ہمیں یہ سمجھ آتی ہے کہ صحابہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دلوں میں وہ محبت کیسے پیدا ہوئی ؟
اللہ تعالیٰ نے خود پیدا کر دی تھی۔(اور دوسرے اس
کو سمجھ نہیں سکتے۔ان کی فدائیت اور ایثار کے کارنامے
جب ہم پڑھتے ہیں تو عقل کے نزدیک ان کی کوئی ایکسپلینیشن (Explanation) نہیں۔عقل نہیں بتا سکتی کہ ایسا کیوں ہوا؟ جب کئی لاکھ کی فوج کے مقابلہ پر گنتی کے چند درجن ، وہ جو آخری فتح
ہوئی ہے، قیصر کے خلاف۔خالد بن ولید کی فوج کسی نے پچیس ہزار کسی نے تھیں ہزار، کسی نے چالیس
ہزار، کسی نے بیس ہزار لکھی ہے۔تاریخ دانوں میں اختلاف ہے۔میں اس اختلاف میں نہیں جاتا۔لیکن یہ
ایک حقیقت ہے کہ فوج سے حملہ کروانے سے پہلے انہوں نے کچھ نو جوانوں کو اکٹھا کیا تھا۔جن میں عکرمہ
بھی شامل تھے اور ان کو کہا تھا کہ ساری عمر تم اسلام کی مخالفت کرتے رہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھ
پہنچاتے رہے، آج موقع ہے، اپنے سارے دھبے جو ہیں، وہ دھولو۔اور ان گنتی کے چند آدمیوں نے
لاکھوں کی فوج پر حملہ کیا تھا۔اور دراصل ان لوگوں کے حملہ کی وجہ سے ہی ان لوگوں کے دلوں پر یہ رعب پیدا
ہوا تھا۔جس کی وجہ سے انہوں نے شکست کھائی اور جتنی مسلمان فوج تھی ، اس سے کہیں زیادہ مقتول اور
لاشیں میدان میں چھوڑ کر وہاں سے بھاگے۔تو محبت کے یہ عظیم کارنامے صفحہ تاریخ پر کیسے ابھرے؟ عقل
اس کا جواب نہ دے سکتی تھی۔آج حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے طفیل ہم اپنے دلوں میں جو محبت محسوس کرتے ہیں ، اس نے
ہمیں یہ بتایا ہے کہ یہ معجزانہ مل جو ہیں، وہ کس طرح اور کیوں ظہور پذیر ہوتے ہیں؟ یہ اللہ تعالیٰ کا بڑا
270
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1967ء
احسان ہے۔خداوند کریم نے واضح الفاظ میں یہی کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں ، جو اس طرح کی محبت
دلوں میں پیدا کر سکتی ہو۔میں ان
کو انتباہ تو بڑا سخت کرتا تھا۔ان کو یہی کہتا تھا کہ دیکھو، انسان نے ایٹم بم اور ہائیڈ روجن بم
بنالئے ، ساری دنیا میں جتنے بھی ایٹم اور ہائیڈروجن بم ہیں، وہ سارے مل کر بھی ایک دل کو بدل نہیں سکتے۔لیکن اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو مذہب دنیا میں بھیجا جاتا ہے، وہ لاکھوں اور کروڑوں دلوں کو بدلتا چلا جاتا
ہے۔اس واسطے مذہب کے میدان میں لڑائی جھگڑے کا نہ کوئی فائدہ ہے، نہ کوئی معقولیت ہے۔امن اور
صلح کی فضا میں ہم سے یہ فیصلہ کرو کہ عیسائیت کچی ہے یا اسلام سچا ہے؟
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو مختلف دعوت ہائے فیصلہ دنیا کو دیئے ، ان میں سے تین میں
نے اس سفر میں ان کے سامنے رکھے۔دوان پادریوں کو دیئے اور ان کو کہا کہ جہاں تم نے مجھے ملنے سے قبل
دنوں مشورہ کیا، اب تم دن اور ہفتے لگاؤ اور سوچو اور کمیٹی آف ایکوال کو اس بات پر راضی کرو کہ ہمارے
ساتھ ان طریقوں پر فیصلہ کرے کہ اسلام سچا ہے یا عیسائیت کچی ہے؟ مجھے امید نہیں کہ وہ اس بات کو مانیں
گے۔کیونکہ وہ اپنی کمزوریوں
کو سمجھتے ہیں، زبان سے تسلیم کریں یا نہ کریں۔تو یہ ایک عظیم احسان مجھے نظر آیا کہ وہ چھپی ہوئی محبت یعنی جس کا بہت سا حصہ چھپا ہوا تھا، وہ
میرے جانے سے ظاہر ہوا۔اور عجیب رنگ میں ظاہر ہوا۔گو پہلے بھی میں نے ایک دو جگہ بتایا ہے کہ
سکنڈے نیویا کے باشندے جو ہیں، وہ پبلک میں لوگوں کے سامنے اپنے جذبات کے اظہار کو اتنا معیوب
سمجھتے ہیں کہ موت کو اس سے بہتر سمجھتے ہیں۔ہمارے ایک آنریری مبلغ ہیں۔ہمارے امام صاحب کہتے
ہیں کہ وہ ہمارے پاس تھے کہ ان کے والد کی وفات کی خبر آئی۔تو انہوں نے امام صاحب کو بھی نہیں بتایا۔چہرہ پر بھی کوئی آثار ظاہر نہیں ہوئے تھے کہ والد فوت ہو گیا ہے۔لیکن اب ان کا یہ حال تھا کہ دن میں دو،
تین مرتبہ ان کی آنکھیں پر نم ہو جاتیں۔ہمارے ناروے کے ایک مبلغ ہیں، وہ مجھے ملنے آئے ، ان سے بات نہ کی جائے۔ان کے جسم پر
رعشہ طاری تھا اور وہ کانپ رہے تھے ، زبان ان کی چل نہ رہی تھی۔میں نے انہیں ادھر ادھر کی باتوں میں لگا
کے یہ کوشش کی کہ وہ اپنے نفس پر قابو پالیں۔وہ اپنی بیوی اور بچی کا نام رکھوانا چاہتے تھے۔بیوی کا نام میں
نے محمودہ رکھا اور بچی کا نام میں نے نصرت جہاں رکھا ، جس سے وہ بہت خوش ہوئے۔اور میں نے سمجھا کہ
اب یہ اپنے قابو میں آگئے ہیں۔لیکن اس کے بعد پھر ہونٹ ہلنا شروع ہوئے اور صرف اتنا کہا کہ جو دل
271
خطبہ جمعہ فرمود 150 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
میں ہے، وہ زبان پر نہیں آسکتا اور بڑی مشکل سے اپنا رونا روکا۔پھر وہ کھڑے ہوئے ، میں نے انہیں گلے
لگالیا۔اس کے بعد وہ چلے گئے۔یہ ان کی حالت تھی۔تو ان کے بعض ایسے روحانی اور اخلاقی اور قوت کے ساتھ تعلق رکھنے والے حسن تھے، جو دنیا کو
نظر نہیں آئے تھے۔میرے اس سفر سے ان کی وہ چیزیں ابھر آئیں۔عجیب قوم پیدا ہوگئی ہے۔آپ کے
لئے قابل رشک ہے۔یہاں بھی جو قابل رشک ہیں ہمارے لئے ، ہمارے بزرگ، ان کے پہلو بہ پہلووہ
کھڑے ہوئے ہیں۔ہر قسم کی قربانی کرتے ہیں، ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں۔پھر انگلستان میں کئی ہزار ہمارا احمدی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی بھاری اکثریت ایسی
ہے، جواردو بولنے والی ہے۔میرا یہ مضمون تو انگریزی میں تھا ریسپشن ( Reception) پر۔لیکن جلسہ
سالانہ میں، میں ان سے اردو میں بات کرنا چاہتا تھا کیونکہ ان میں سے عام طبقہ مزدور پیشہ ہے۔تو علمی
زبان میں ان کے لئے سمجھنا مشکل ہے۔ان میں عورتیں بھی تھیں۔بہر حال میرا یہ فیصلہ تھا، میں اردو میں
بات کروں گا۔اور 08 نومبر 65ء کے واقعات سے شروع کروں گا۔چنانچہ میں بھی جذباتی ہوا ہوا تھا ، وہ
بھی جذباتی ہوئے ہوئے تھے۔ان کو سارے حالات بتائے گئے۔ایک نوجوان ایسا تھا، جس نے ابھی
تک بیعت نہ کی تھی۔اور پتہ نہیں کیوں ؟ واللہ اعلم۔جب جلسے کے اوپر وہاں اجتماعی بیعت ہوئی تو
اس نے بیعت کر لی۔اگلے دن وہ مجھے ملنے آیا کسی نے کہہ دیا کہ اس نے کل پہلی دفعہ بیعت کی ہے۔اس
نے رونا شروع کر دیا۔اس کا رونا بند ہی نہ ہوا۔میں نے اسے گلے سے لگایا، کئی منٹ تک اس
کو تھپکی دیتا
رہا۔تب اس نے تھوڑ اسا اپنے نفس پر قابو پایا تو اندر کوئی چیز چھپی ہوئی تھی ، جس کو کسی شیطانی و ہم نے دبایا
ہوا تھا۔میرے جانے سے وہ شیطان بھاگ گیا اور اندرونی حسن جو تھا، وہ ظاہر ہو گیا۔اتنا پیارا نہوں نے
مجھے دیا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجھ سے بھی لیا ہے، میں تو سمجھتا ہوں کہ میری یہ ڈیوٹی ہے۔اور آپ
لوگوں کا احسان ہے۔میں اپنے فرض کو پورا کرتا ہوں۔ایک مجھ پر احسان کرتے چلے جاتے ہیں۔پہلے بھی میں نے کئی دفعہ بتایا ہے، وہ تصویر میں مرتے دم تک نہیں بھول سکتا۔ایک چھوٹا بچہ تھا،
جو میرے پہلو میں کھڑا تھا۔جب ہم آ رہے تھے تو دعا ہوئی ، بہت عاجزی اور تضرع سے ہوئی۔اس کے
بعد میں چند منٹ تک سر نیچا کر کے کھڑا رہا۔اپنی طبیعت پر قابو پانا چاہتا تھا۔اس کے بعد سر اٹھایا ،
سلام کیا۔بعض جو لوگ قریب تھے ، وہ مجھ سے تحفہ چاہتے تھے، انہیں تھے بھی دیئے۔جو میری جیب میں تھا، نکال کے
دیتا چلا گیا۔کئی منٹ کے بعد اچانک میری نظر پڑی تو ایک بچہ معصوم بارہ، تیرہ سال کار رورہا تھا اور اس کی
آنکھوں سے آنسو ٹپک رہے تھے۔272
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
-
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1967ء
تو یہ محبت میں نہیں پیدا کر سکتا تھا، نہ آپ پیدا کر سکتے ہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کے تصرف سے پیدا ہوتی
ہے، یہ اس کا بڑا عظیم احسان ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس جماعت کو اپنے فضلوں سے اور حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام اور حضرت خلیفة المسیح الاول (جن کو معترضین نے بڑے دکھ پہنچائے تھے۔)
اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی دعاؤں کے نتیجہ میں اتحاد کا ایک ایسا مظاہرہ کرنے کی توفیق دی ہے،
جو دشمن کو حیرت میں ڈالنے والا اور اس کے حسد کو اور شدید کرنے والا ہے۔وہ پریشان ہو گئے کہ یہ کیا ہو
گیا ؟ ہم تو سمجھتے تھے کہ کچھ نہ کچھ فتنہ ضرور پیدا ہو گا۔لیکن صفر۔سوائے نفاق کے فتنہ کے جو ہمارے ساتھ
ہمیشہ لگار ہے گا۔جس چیز نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں اسلام کو نہیں چھوڑا، وہ آج ہمیں کیسے
چھوڑ دے گی ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کے تو کوئی شخص قوت قدسی کا مالک اور حامل نہیں ہو سکتا۔آپ کے ساتھ بھی منافق لگے ہوئے تھے۔ہمارے ساتھ بھی لگے ہوئے ہیں۔لیکن اس استثناء کے علاوہ
ساری جماعت متحد ہو گئی ہے۔ایک معجزہ ہے، جو ہماری تاریخ میں لکھا جائے گا۔اور دنیا قیامت تک اس پر
رشک کرے گی۔یہی میں نے بتایا تھا۔ان دنوں ہزار ہا کی تعداد میں خطوط آتے تھے اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ یہ خطوط گویا ایک کلاس
میں ڈیکٹیٹ (Dictate) کرائے گئے ہیں۔تین جذبات ہر خط میں پائے جاتے تھے۔انتہائی صدمہ نمبر ایک۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی وفات پر گویا ایک قیامت آگئی۔انتہائی فکر نمبر دو کہ معلوم نہیں ، جماعت کیا کرے گی، کوئی غلطی نہ کر بیٹھے۔انتہائی شکر کے جذ بات اللہ تعالیٰ کے لئے نمبر تین کہ جماعت ایک ہاتھ پر پھر متحد ہو گئی۔یہ تین جذبات ہر ایک خط میں پائے جاتے تھے۔خواہ وہ نجی سے لکھا ہوا ہو ، جنوبی امریکہ سے
آنے والا ہو۔کسی کی زبان انگریزی، کسی کی انڈو نیشین، کسی کی جرمن اور کسی کی سوئیس (Swiss) اور کسی کی
سواحیلی۔بیسیوں زبانوں میں وہ خط تھے اور تین باتیں ہر خط میں پائی جاتی تھیں۔جس سے یہ نتیجہ نکلا کہ وہ
جو ساری دنیا کا استاد ہے، اس نے سب کو ڈیکٹیٹ (Dictate) کرایا تھا۔اللہ! تو یہ مزہ بھی ہم نے دیکھا۔اور وہاں بھی نئے سرے سے ان نئے نئے لوگوں میں گئے۔اور ان جماعتوں سے میرے پاس
خط آتے ہیں، پیار کے شکریہ کے، کہ آپ نے بڑا احسان کیا کہ یہاں آگئے ہیں۔جماعت کے اندر ایک
بیداری اور ایک روح پیدا ہوگئی ہے۔جو ذاتی رنجشوں کی بناء پر پیچھے ہٹے ہوئے تھے یعنی یوں مخلص تھے،
سارا سب کچھ تھا، پیچھے ہٹے ہوئے تھے۔بعض کے دلوں میں یہ تھا ( اور ایک، دو آدمی ہی ایسے تھے، جو سمجھتے
273
خطبہ جمعہ فرمود 15 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
تھے۔) کہ میں ان سے ناراض ہوں۔اور ان کو یہ پتہ نہیں تھا، یہ علم نہیں تھا کہ میرے دل کی سختی تو 08 نومبر
کو اللہ تعالیٰ نے صاف کر دی تھی۔اب ان کو پتہ چلا تو وہ ان کے لئے حیرت کا باعث بھی تھا اور خوشی کا
باعث بھی۔جو کبھی مسجد میں نہیں آتے تھے، امام رفیق سے لڑے ہوئے تھے، میرے ساتھ گلہ وشکوہ ، رات
کے دو، دو بجے تک مسجد میں بیٹھے رہتے تھے۔ایک شخص نے خوب لکھا ہے، اپنے متعلق ( میں اس کا نام
بیان کرنا نہیں چاہتا۔) کہ لوگ کہتے ہیں کہ اس میں بھی ایک انقلاب عظیم پیدا ہو گیا ہے۔وہ چھ مہینہ سے
خود گیا نہیں تھا، ان کے ساتھ بھی تھا، ان کو پتہ بھی تھا، رات کو ان کے ساتھ بیٹھتا بھی تھا، بچوں کو ساتھ لے
کے آتا تھا۔تو تربیت کے میدان میں بھی اللہ تعالیٰ نے انتہائی احسان کیا ہے۔اب اس احسان عظیم (اگر مفرد کا لفظ ہی بولا جائے ) یا کئی ایک جن میں سے بعض سلسلوں کا نام میں
نے لیا ہے اور چند مثالیں دی ہیں۔بے شمار قسم کے بے شمار گنتی میں احسان اللہ تعالیٰ نے ہم پر کئے ہیں اور کیا
کرتا ہے۔ان دنوں میں تو بہت زیادہ کئے ہیں۔ہم پر اس کے نتیجہ میں بہت سے فرائض عائد ہوتے ہیں۔پہلا فرض تو یہ ہے کہ ہم اپنے اللہ کے حقیقی معنی میں شکر گزار بندے بنیں۔دوسرا فرض یہ ہے کہ ہم اپنے اللہ پر سچے دل سے تو کل رکھنے والے ہوں اور سوائے خدا کے کسی
اور کی طرف ہماری نگاہ نہ اٹھے۔چند مثالیں میں نے دی ہیں۔سوائے اللہ کے وہاں کوئی مدد نہیں کر سکتا تھا۔اور اللہ تعالیٰ نے
ہماری مدد کی۔تو جس نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ میں بھی تمہارے لئے کافی ہوں ، کسی اور طرف جانے
کی ضرورت نہیں، اب سارا کچھ دیکھنے کے بعد ہم کس طرف جائیں گے۔ہماری بڑی بدقسمتی ہوگی ، اگر ہم
اللہ کو چھوڑ کے یا اللہ کے ساتھ کسی اور کو شریک کر کے اس پر یا ان پر تو کل شروع کر دیں۔تو سوائے خدا کے
کسی اور کے لئے حمد کے جذبات ہمارے دلوں میں نہیں ہیں اور نہ ہونے چاہئیں۔اور سوائے خدا کے کسی
ہستی پر کسی وجود پر تو کل نہیں کر سکتے۔نہ کسی شے پر ہم تو کل کرتے ہیں۔دنیا جانتی ہے ( اور ہم سے بھی یہ
حقیقت چھپی ہوئی نہیں۔کہ ہم ایک کمزور جماعت ہیں، ہم ایک غریب جماعت ہیں، ہم ایک کم علم
جماعت ہیں۔ہم ایک ایسی جماعت ہیں، جس کے پاس کوئی سیاسی اقتدار نہیں، نہ اس میں دلچسپی رکھتے
ہیں۔ہم وہ جماعت ہیں، جس کے پاس بادشاہتیں نہیں اور نہ یہ جماعت بادشاہتوں کو حاصل کر کے کوئی
خوشی حاصل کر سکتی ہے۔کیونکہ وہ ہمیں مل گیا ہے، اسی کے فضل سے۔اور جب وہ (اللہ ) مل جائے تو کسی
اور چیز کی ضرورت نہیں رہتی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ فارسی کے شعر میں فرمایا
274
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1967ء
ہے کہ جو تجھ سے پیار کرے اور جسے تو پیار کرے، اسے تو دو جہاں دے دیتا ہے۔لیکن جو تیرا ہو جائے ، وہ
ان دونوں جہانوں
کو کیا کرے؟ اس کے نزدیک یہ بے معنی چیز ہیں۔تو اصل چیز یہ ہے کہ رضاء الہی فضل
الہی کے نتیجہ میں ہمیں حاصل ہوئی ہے۔ہمیں ہر چیز قربان کر کے اس رضاء الہی کو ہاتھ سے کھو نہ دینا
چاہئے۔اس لئے جو قربانی بھی ہم سے مانگی جائے ، بشاشت سے ہمیں دینی چاہئے۔کیونکہ جو ہمیں ملا ہے،
یہ دنیا اس کی قیمت لگاہی نہیں سکتی ، اندازہ بھی نہیں کرسکتی۔اور جو ہم سے مانگا جارہا ہے، وہ چند نکے ہیں۔پھر ہم پر تیسرا یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم اس اتحاد کو جماعت کے اندر قائم رکھیں۔اللہ تعالیٰ نے
اپنے ایک معجزہ سے یہ اتحاد ہم میں پیدا کیا ہے اور قائم رکھا ہے۔وہ ہم سے یہی چاہتا ہے کہ ہم منافق کے
نفاق کو کامیاب نہ ہونے دیں۔منافق جو ہے، وہ ادھر کی ادھر بات نکالتا ہے، وہ جھوٹی باتیں کرتا ہے۔اور
منافق کی علامت ہی یہ ہے کہ وہ جھوٹ بولتا ہے۔اور جس راہ سے بھی فتنہ پیدا کر سکے، وہ کرتا ہے۔ایک
ہاتھ پر اللہ تعالیٰ نے آپ
کو جمع کیا ہے۔جہاں تک اس دل کا تعلق ہے، جس کے ساتھ اس ہاتھ کا تعلق
ہے ، دل سمجھتا ہے کہ مجھ میں کوئی طاقت کوئی علم، کوئی بزرگی ، کوئی خوبی ، کوئی حسن نہیں۔لیکن اس کو یہ یقین
دلایا گیا ہے کہ جس چیز کی بھی تمہیں ضرورت ہوگی ، وہ میں مہیا کروں گا۔کسی کے لینے دینے کی ضرورت
نہیں، خواہ وہ بادشاہ وقت ہی کیوں نہ ہو۔اور کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ، خواہ وہ ساری دنیا کے انسان
ہی کیوں نہ ہوں۔اور کسی ہستی کے سامنے جھکنے کی ضرورت نہیں، خواہ وہ عظیم ترین رفعتوں کی مالک ہی کیوں
نہ ہو۔جب تم میرے ہو گئے تو پھر تمہیں کسی اور چیز کی ضرورت نہیں۔لیکن منافق آتا ہے اور اس اتحاد
(مرکزی نقطہ) پر ضرب لگا کے اسے کمزور کرنا چاہتا ہے۔وہ ہمیشہ ناکام ہوتا ہے۔پھر بھی ہمیں ہمیشہ چوکس
رہنے کی ضرورت ہے۔یہ ہماری ذمہ داری ہے۔ہم نے اس اتحاد کو جماعت میں قائم رکھنا ہے، ہر قربانی
دے کر۔اور منافق تو اللہ تعالیٰ نے بڑی حکمتوں کے ساتھ ہمارے ساتھ لگایا ہوا ہے۔اس کو ہم نے
کامیاب نہیں ہونے دینا۔منافق کی مثال وہ پن ہے، جس کی ایک نوک ہے۔اس کی ایک نوک آپ کو چھ
سکتی ہے، وہ پن آپ کے اندر داخل نہیں ہو سکتی۔اگر کوئی شخص اپنے اس بچے کے بستر پر جس نے رات کو
امتحان کی تیاری کے لئے پڑھنا ہو، ایک پن اس طرح لگا دے کہ چھن ہو مگر زخم بھی نہ پڑے کہ اگر یہ کرسی
چھوڑ کے لیے تو پن اس کو چبھ جائے، سونے نہ دے تو اس باپ
کو ظالم نہیں کہیں گے، بڑا پیار کرنے والا
کہیں گے۔کیونکہ اس نے ہلکی سی تکلیف سے جاگتے رہنے کے سامان بھی پیدا کر دیئے۔اور جو تکلیف
واقع میں پہنچ سکتی تھی ، اس سے محفوظ بھی کر لیا۔کیونکہ پن پرک سے زیادہ اور کوئی سامان نہیں کیا گیا۔یہ پن
275
خطبہ جمعہ فرمودہ 15 ستمبر 1967ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کی وہ نوک ہے، جو اللہ تعالیٰ نے ہمارے پہلو میں رکھی ہوئی ہے۔چھتی تو ہے لیکن ہمارے جسم پر زخم نہیں
پیدا کرتی۔نہ کرسکتی ہے، جب تک ہم زندہ ہیں۔جب مر جائیں اور ساری ٹہنیاں خشک ہو جائیں تو ایک
خشک، دوسرے خشک میں فرق نہیں رہتا۔نہ اس درخت کو کوئی پرواہ ہوتی ہے، سارے جو مر گئے۔ابھی تو ہم نے بڑا عرصہ زندہ رہنا ہے اور ہم نے ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنا ہے۔اور ساری
دنیا کو محد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے فتح کرنا ہے۔اور ہر دل میں تو حید خالص کو قائم کرنا ہے۔ابھی ہم
نے بڑے کام کرنے ہیں، بڑی ذمہ داریاں ہیں، بڑی قربانیاں اللہ تعالیٰ ہم سے لے گا۔تو اس وقت تک کہ
ہم خدا کی نگاہ میں زندہ رہیں، یہ پن کی نوک جو ہے، ہمارے جسموں کے ساتھ لگی رہے گی۔اگر کوئی فرد
جماعت کو نقصان تو نہیں پہنچا سکتا۔) بے وقوفی سے پن کا زائد حصہ بھی باہر نکال لے اور پھر اپنے جسم کے
اندر خود ہی چھولے تو یہ اس کی بڑی حماقت ہوگی۔اللہ تعالیٰ ہر ایک کو اس قسم کی حماقت سے محفوظ رکھے۔تو ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ ہم چوکس اور بیدار ر ہیں اور اس اتحاد کو کمزور نہ ہونے دیں، جو کہ اللہ
تعالیٰ کے فضل نے ہم میں پیدا کیا ہے۔یہ اتحاد اللہ تعالیٰ کے فضل کا نتیجہ ہے۔ایک چھوٹی سی جماعت کس
شمار میں ہیں آپ اس دنیا میں ! اندازہ کر لیں !! میرا یہی اندازہ ہے،Just Three Million۔بس
تمیں لاکھ سے کچھ زائد ساری دنیا میں۔اور دنیا کی آبادی کے لحاظ سے تمہیں لاکھ حقیقت ہی کیا رکھتے ہیں؟
دنیا آپ کی کیا پرواہ کرسکتی ہے؟ ایک، ایک ملک تمیں لاکھ سے زیادہ آدمی اپنی مصلحتوں کی بناء پر اور بعض
دنیوی مقاصد کے حصول کے لئے قربان کر دیتے ہیں۔اگر دنیامل کے آپ
کو قربان کر دینا چاہے تو آپ
کے وجود کی قربانی کا احساس بھی ان کے دلوں میں پیدا نہیں ہو سکتا۔اسی طرح ہی انسان دنیا میں چلتے
پھرتے نظر آئیں گے۔لیکن خدا نے کہا کہ میں تمہارا خیال رکھتا ہوں اور میں نے تمہیں اپنے لئے چنا ہے۔تم میرے بنے رہو، پھر دیکھو کہ دنیا کس طرح میری قدرتوں کے نظارے کس رنگ میں اور کس طور پر اور
کس طریق سے دیکھتی ہے !! اتنا بڑا فضل اس جماعت پر ہواور پھر وہ ستیاں دکھائے !!!
میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ سستیاں دکھاتے ہیں۔لیکن میں یہ ضرور کہوں گا اور اصل میرے
مخاطب وہی ہیں کہ جو نسبتاً کمزور ہیں۔اب نسبتا کمزور کا برداشت کرنا بھی کم از کم میرے لئے مشکل ہے۔جو کچھ مجھے نظر آ رہا ہے، دنیا جس جہت کی طرف حرکت کر رہی ہے، جن مصیبتوں میں انسان گرفتار ہونے
والا ہے، جس دوا کی اسے ضرورت پڑنے والی ہے، اس دوا کو مہیا کرنے والے سوائے آپ کے اور کوئی
نہیں۔ساری دنیا کا آپ کو خدا تعالیٰ نے استاد اور امیر بنایا ہے۔جو فیصلہ ہو چکا ہے۔اور آپ استاد اور
276