نصرت جہاں ریزرو فنڈ کے منصوبہ کے اعلان کی وجوہات ، دلائل اور ضرورتیں خطبہ ۔ خطاب 7 جون 1970ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطاب فرموده 07 جون 1970ء
نصرت جہاں ریزروفنڈ کے منصوبہ کے اعلان کی وجوہات ، دلائل اور ضرورتیں
خطاب 07 جون 1970ء
حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے مغربی افریقہ سے کامیاب واپسی پر جماعت احمدیہ
کراچی سے درج ذیل بصیرت افروز خطاب فرمایا:۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔" آج میں اپنے رب کے فضلوں کا منادی بن کر آپ کے سامنے کھڑا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے اپنی
عظمت اور جلال اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے جو جلوے مجھے اور میرے ساتھیوں کو مغربی
افریقہ میں دکھائے ، ان
کا بیان الفاظ میں ممکن نہیں۔جب ہم وہاں پہنچے تو تصور میں بھی نہیں تھا کہ کس قسم کے
وہ پیارے انسان ہیں۔اور اللہ اورمحمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے عظیم روحانی فرزند کی محبت کس رنگ میں ان
لوگوں کے دلوں اور سینوں میں موجزن ہے۔وہاں جا کر پہلا تاثر اور مشاہدہ یہ تھا کہ ان کی محبت جنون کا
رنگ لئے ہے۔وہ مجھے دیکھتے تھے اور دیکھتے ہی رہ جاتے تھے۔زبان پر الفاظ نہیں آتے تھے۔ساری محبت
سمٹ کر ان کی آنکھوں میں سما جاتی تھی۔تب میں نے سوچا کہ میرے جیسے ایک عاجز انسان کے ساتھ ان کا یہ
سلوک کیوں ہے؟ اور ان کی اس کیفیت کا سبب کیا ہے؟ اور اس کا انہیں کیا حق پہنچتا ہے؟ اللہ تعالیٰ کی
راہنمائی سے پھر میں نے بھرے مجمعوں میں یہ کہا کہ اگر تمہارے دل اور تمہاری روح خوشی سے لبریز ہیں،
تمہاری آنکھوں سے محبت کے چشمے چھلک رہے ہیں اور تمہیں خوش ہونا ہی چاہئے کیونکہ آج احمدیت کی
تاریخ میں پہلی بار اور اسی طرح تمہاری زندگیوں میں پہلی مرتبہ یہ واقعہ ہوا کہ وہ جو حضرت نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کو اپنی ساری امت میں سب سے پیارا تھا، حضرت مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام، اس محبوب محمد کا
ایک نائب اور خلیفہ تم میں پہلی بار کھڑا ہے۔اور تمہیں یہ موقع ملا کہ تم اسے دیکھو اور تم اس سے بات کرو، اس کی
باتیں سنو۔اور تم اس کی برکات سے حصہ لو۔تمہارے لئے یہ خوشی کا دن ہے، جس قدر چاہو ، خوشی مناؤ۔جب میں نے انہیں بتایا کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوثر وعدہ دیا گیا تھا اور اس باوفا
رب
العالمین نے اپنے وعدہ پورا کیا۔اور امت محمدیہ میں کروڑوں انسانوں کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا
469
خطاب فرمودہ 07 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چهارم
فدائی بنا دیا۔اور ہر صدی ہمیں اس موجزن سمندر سے بھری نظر آتی ہے اور قیامت تک یہی ہوتا چلا جائے
گا۔لیکن ان اربوں فدائیوں میں سے ہمارے محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف ایک کو منتخب کیا اور اپنی
امت کو یہ کہا کہ اگر تمہاری زندگیوں میں وہ مبعوث ہو جائے تو تمہارا فرض ہے کہ میر اسلام اس تک پہنچاؤ۔ساری امت میں سے اپنے زمانہ سے لے کر قیامت تک کسی اور کو اس سلام کا نہ حق دار ٹھہرایا اور نہ سلام
پہنچانے کا انتظام کیا۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عظیم روحانی فرزند کا چونکہ نائب آج تمہارے
درمیان ہے، اس لئے تمہاری خوشی جائز اور تم حق دار ہو ، اس بات کے کہ تم جس قدر چاہو ، آج خوش ہو۔اور میں بھی خوش ہوں۔میں اس لئے خوش ہوں کہ آج سے قریباً اسی سال قبل ایک گمنام گاؤں
میں اللہ کے حکم اور اس کے جلال
اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کے قیام کے لئے ایک آواز بلند کی گئی تھی۔وہ آواز اپنے ابتدائی دور میں یک دتنہا آواز تھی اور جب اس ایک آواز کو دنیا نے سنا تو دنیا کی ساری طاقتیں
اس کو خاموش کرنے کے لئے جمع ہو گئیں۔مگر دنیا کی ساری طاقت اس اکیلی آواز کو خاموش نہیں کر سکی۔چونکہ فنا کے مقام پر وہ شخص کھڑا تھا۔اور اس کی آواز اللہ کی آواز اور اس کی آواز محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی آواز
تھی۔اور دنیا کی سب طاقتیں جمع ہو کر بھی اللہ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز کو خاموش کرنے کی اہلیت نہیں
رکھتیں۔آج تمہارے مونہوں سے جب میں اللہ کی حمد کے ترانے اورمحمدصلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے عظیم
فرزند پر درود کے الفاظ سنتا ہوں تو میں خوش ہوں۔اور بہت ہی خوش ہوں کہ اسی سال قبل جوا کیلی آواز تھی ،
اس کی صداقت پر آج تم میں سے ہر شخص گواہی دے رہا ہے۔اب سات ہزار میل دور نہ کبھی اس منادی کی
آواز کوسنا نہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے اس عظیم روحانی فرزند کے حسن اور نور کو بھی دیکھا۔نہ کبھی اس سے قبل
اس کے نائبین اور خلفاء سے ملاقات کا موقع ملا۔اس کے باوجود تمہارے دل اس کی عظمت کو پہچانتے ، اس
کی محبت میں لبریز اور اس کے نور سے منور ہیں۔وہی نور جو حمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اس نے حاصل کیا اور
آگے دنیا تک پہنچایا۔اس لئے میں آج خوش ہوں اور بے حد خوش ہوں۔بعض دفعہ بارہ، بارہ ہزار کا مجمع میرے سامنے ہوتا تھا۔ایک ایک جلسے میں اور سات ہزار میل
دور مرکز سے اور مجھے یہ محسوس ہوتا تھا کہ یہ انسانوں کا اکٹھ اور اجتماع نہیں بلکہ محبت کا ایک سمندر ہے، جو
میرے سامنے ہے۔میں نے انہیں کہا کہ تمہارے لئے بھی اللہ نے خوشی کے سامان پیدا کر دیئے اور
میرے لئے بھی خوشی کے سامان پیدا کر دیئے۔اور یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کی
ایک زبردست دلیل ہے۔وہ اکیلی آواز ، جس کو دنیا خاموش کرنے کے لئے پیچھے پڑگئی اور اپنی ساری
470
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطاب فرموده 07 جون 1970ء
طاقت خرچ کردی، خدا تعالیٰ کے عمل نے ثابت کر دیا کہ اس کو خدا کی حفاظت حاصل ہے، اس کا پیار حاصل
ہے۔اس کا وجود فنافی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہونے کی وجہ سے اس بچے کا وجود ہے، جو پیار کرنے والی ماں کی
گود میں ہوتا ہے۔اور اپنی طاقت کے مطابق ماں اس کی حفاظت کرتی ہے اور جان بھی دے دیتی ہے۔لیکن ہمارے پیدا کرنے والے رب کی طاقتوں
کا نہ کوئی شمار اور نہ کوئی حد و حساب ہے۔جس کو خدا اپنی گود
میں بٹھالے، اس کو کون فنا کر سکتا یا ہلاک کر سکتا ہے؟ لیکن منہ کے دعوے اور ہیں، اللہ کا عمل اور ہے۔بہتوں نے دعوے کئے مگر خدا کے عمل ان کے دعووں کو جھٹلا دیا۔مگر یہاں ایک عاجز بندہ اپنے رب کے
فرمان پر دعویٰ کرتا ہے اور دنیا میں یہ اعلان بھی کر دیتا ہے کہ میں بڑا عاجز ہوں۔کرم خاکی ہوں میرے پیارے نہ آدم زاد ہوں
اس قسم کے بیسیوں فقرے وہ کہتا ہے۔اللہ دنیا کو کہتا ہے کہ مجھے عاجزانہ راہیں ہی پسند ہیں۔اور
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ پر عمل کر کے عجز کے انتہائی مقام کو اس نے حاصل کیا۔اور اس
کے نتیجہ میں میری انتہائی محبت بھی اس کو مل گئی۔اور یہ میری پناہ میں ہے ، حفاظت میں ہے۔اور یہ میری گود
میں ہے اور میں اس کا محافظ ہوں۔اس کو دنیا کیسے مٹاسکتی ہے؟ یہاں بیٹھے آپ ان لوگوں کا ، ان کی ذہنی
کیفیت کا اور ان کے قلبی جذبات کا اندازہ نہیں کر سکتے۔آنکھ نے دیکھا، زبان بیان نہیں کر سکتی۔دل نے
محسوس کیا، الفاظ اس کا اظہار نہیں کر سکتے۔عجیب قوم ہے، جو وہاں پیدا ہو رہی ہے۔اللہ کی عظمت کے وہ
نشان ہیں۔میں بھی خوش رہا، وہ بھی خوش رہے۔اور بے حد خوش۔اور ان قوموں کی خاموش آواز جو میرے
کانوں نے سنی ، وہ یہ تھی کی صرف ان چند لاکھ کا ہی حق نہیں کہ وہ صداقت کو پائیں اور نور سے منور ہوں اور
اللہ کی محبت سے ان کے دل بھر جائیں۔ہمارا بھی حق ہے۔ہمیں کیوں بھول رہے ہیں؟ ہماری طرف کیوں
نہیں آتے؟ یہ آواز جب میرے کان میں پڑی تو میں نے بہت دعائیں کیں۔اللہ تعالیٰ نے بڑے فضل کئے۔ہر لمحہ ہی ہم اللہ کے فضلوں کا مشاہدہ کرتے تھے۔گیمبیا میں اللہ
تعالی کی طرف سے یہ اشارہ ہوا کہ اب وقت ہے کہ علاوہ ایک دوسری سکیم کے جو مغربی افریقہ میں براڈ
کاسٹنگ سٹیشن لگانے کی ہے، جو کم از کم ایک لاکھ پونڈ ان ملکوں پر خرچ کر دینا چاہئے۔تا کہ اللہ تعالیٰ کی
محبت کو یہ ہی موجودہ نسل پالے۔جب میں نے اللہ تعالیٰ کا یہ اشارہ پایا تو مجھے کوئی فکر نہیں ہوئی کہ میں ایک
لاکھ پونڈ کہاں سے لاؤں گا؟ میں غریب انسان تو ایک دھیلا بھی نہیں لا سکتا ، جب تک اللہ تعالیٰ کا فضل نہ
ہو لیکن میرے دل نے اس یقین کو پایا کہ جب اللہ تعالی یہ کہتا ہے کہ کم از کم ایک لاکھ پونڈ یہاں خرچ کرو
471
خطاب فرمودہ 07 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
تو کم سے کم ایک لاکھ پونڈ مل جائے گا، فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔اور جس رنگ میں وہ خرچ کرنا ہے، اس
کے لئے جس قسم کے آدمی چاہئیں ، وہ آدمی بھی میسر آجائیں گے۔لیکن اس کے باوجود بھی دل میں ایک فکر
پیدا ہوئی ہے، جس کا میں بعد میں ذکر کروں گا۔جب ہم واپس لندن آئے، چند دن لندن ٹھہرے، پھر میں سپین گیا۔سپین سے پھر واپس لندن آیا
اور لندن میں چند دن ٹھہرا۔پہلے میں نے خطبہ میں اپنے پیارے بھائیوں
کو یہ بتایا کہ اس طرح اللہ تعالیٰ نے
اپنا یہ منشا ظاہر کیا ہے کہ جماعت احمدیہ مغربی افریقہ میں مالی قربانیوں کے میدان میں کم سے کم ایک لاکھ پونڈ
خرچ کرنے کا انتظام کرے۔اور میں اپنے بھائیوں سے یہ خواہش رکھتا ہوں کہ انگلستان کے احمدیوں میں
سے دو سو احمدی ایسے آگے بڑھیں، جو فی کس دو سو پونڈ اس مد میں دیں، جس کا نام میں نے نصرت جہاں
ریز روفنڈ رکھا ہے۔اور اس کی امانت وہاں کھول دی گئی۔اور دوسو آدمی ایسے ہونے چاہئیں، جو ایک سو پونڈ فی
کس دیں۔اور باقی جو دے سکیں ، وہ دیں۔اور میں نے انہیں کہا کہ میری یہ خواہش ہے اور میں اطمینان
قلب کے ساتھ یہاں سے جانا چاہتا ہوں۔اس لئے میری یہ خواہش ہے کی انگلستان چھوڑنے سے قبل جو
پندرہ دن کا وقفہ ہے، دس ہزار پونڈ اس امانت میں کیش جمع ہو جائے۔آپ جانتے ہیں کہ ماضی قریب میں
آپ میں سے جن کو اللہ تعالیٰ نے توفیق دی، انہوں نے فضل عمر فاؤنڈیشن میں بہت مال دیا اور قربانی دی۔بہر حال ہر ایک کے حدود ہوتے ہیں، اس سے آگے نہیں جاسکتا۔انہوں نے بھی اکیس ہزار پونڈ فضل عمر
فاؤنڈیشن کے لئے جمع کئے تھے۔چند ہزار کی وہ جماعت ہے۔بہر حال جمعہ کے بعد پھر ایک گھنٹہ اتوار کو میں
نے ان
کود یا اور اللہ تعالیٰ کا یہ فضل میں نے دیکھا، جس کے وہ احمدی وارث ہیں۔ان پندرہ دن میں فضل عمر
فاؤنڈیشن کے چندہ سے دگنے وعدے یعنی چالیس ہزار سے اوپر کے وعدے ہو چکے تھے۔اور میرا خیال ہے،
پچاس ہزار تک وہ پہنچ جائیں گے۔اور دس ہزار کی بجائے ساڑھے دس ہزار پونڈ نقد اس مد میں بنک میں جمع
ہو گئے۔پس فضل عمر فاؤنڈیشن کے لئے تین سال میں اکیس ہزار کی رقم جمع ہوئی اور اس اپیل میں پندرہ دن
کے اندر اندر ساڑھے دس ہزار نقد ( جو بڑی جلدی پندرہ ہزار تک پہنچ جائے گا۔) اور فضل عمر فاؤنڈیشن سے
ڈیل ان کے وعدے ہو گئے۔میں نے ان کو کہا کہ دیکھو کہ اللہ تعالی کا کتنا فضل ہے کہ تم نے قربانی دی تھی،
اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے کم سے کم اس سے دگنی قربانی کی تم کو تو فیق عطا کر دی۔لنڈن میں ، میں نے اپنے خطبہ میں کہا کہ مجھے یہ فکر نہیں ہے کہ یہ روپیہ کیسے آئے گا ؟ کیونکہ مجھے
یقین ہے کہ یہ آئے گا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ یہ خرچ ہو۔اور خرچ تو تب ہی ہوگا ، جب خدا تعالیٰ
472
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
روپے کا انتظام کرے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ
اسی کی عطا ہے، گھر سے تو کچھ نہ لائے
خطاب فرموده 07 جون 1970ء
جو میرے اور آپ کے پاس ہے، وہ ہمارا اپنا کب ہے؟ وہ اس نے دیا ہے۔اس لئے ہمارے
پاس ہے۔افریقہ میں بچوں نے عربی میں نظم پڑھی تھی۔بڑی پیاری تھی۔اس کا ایک شعر مجھے یاد ہے۔یہ نظم
ایک موقع پر سب بچوں نے مل کر گائی تھی۔اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو مخاطب کر کے فرماتا ہے۔یا ابن ادم
اے آدم کے بچو! المال، مالی جو تمہارے پاس مادی سامان اور مال ہیں، وہ میرا مال ہے، تمہارا نہیں
ہے۔والجنة، جنتی اور جس جنت کا میں وعدہ دے رہا ہوں، وہ بھی میری جنت ہے۔وانتم عبادی
اور تم میرے بندے ہو۔میں تم سے یہ چاہتا ہوں اور یہ خواہش رکھتا ہوں کہ میری جنت کو میرے دیئے
ہوئے مال سے تم خرید و۔یہ بڑا احسان الہی ہے کہ آپ ہی ایک چیز ایک ہاتھ میں پکڑائی اور آپ ہی پھر
اس کے ساتھ سودا کر لیا کہ یہاں آؤ، جنت خرید لو۔مجھے یہ نظم بہت پیاری لگی۔حقیقت یہی ہے کہ وہ انسان
احمق ہے، جو یہ سمجھتا ہے کہ جو کچھ میرے پاس مال ہے، وہ تو میرا ہے۔اور جو میں نے جنت خریدنی ہے، وہ
اللہ کی ہے۔مال بھی اللہ کا ہے، جنت بھی اللہ کی ہے اور بندہ بھی اللہ کا۔اس کا فضل ہے کہ وہ بندے سے یہ
کہتا ہے کہ یہ لو پیسے، یہ ہے سامان اور ان پیسوں سے جو میں تم کو دے رہا ہوں ، تم میری جنت کو خرید لو۔میں نے انہیں کہا کہ مجھے یہ فکر نہیں کہ پیسے کہاں سے آئیں گے؟ نہ مجھے یہ فکر ہے کہ جن تھیں
ڈاکٹروں کی ضرورت ہے، وہ مجھے کہاں سے ملیں گے؟ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ بھیجو، وہاں اتنے
ڈاکٹر، تو وہ جائیں گے۔وہاں جس چیز کی مجھے فکر ہے اور آپ کو بھی فکر ہونی چاہئے ، وہ یہ ہے کہ محض قربانی
خدا کے حضور پیش کر دینا ثمر آور نہیں ہوا کرتا۔جب تک وہ قربانی اللہ کے حضور قبول نہ ہو جائے۔اور بہت
سی قربانیاں کسی اندرونی خبائث کی وجہ سے رد کر دی جاتی ہیں۔پس دعا کرو اور میں بھی یہ دعا کرتا ہوں کہ اے ہمارے رب ! تیرا مال تیرے حضور ہم نے پیش
کیا۔تجھ پر ہمارا کوئی احسان نہیں۔تیرا ہم پر احسان ہے کہ تو ایک عظیم بدلے کا ہم سے وعدہ کرتا ہے۔ایسا
نہ ہو کہ ہماری کسی اندرونی بیماری یا کمزوری یا غفلت یا تکبر وغیرہ جو ہیں ، ان کی وجہ سے ہماری یہ پیشکش قبول
نہ ہو اور رد کر دی جائے۔اے ہمارے رب ! ہماری اس حقیر پیشکش کو قبول کر اور اپنے وعدوں کے مطابق
اپنے فضلوں اور اپنی رضا کا اور اپنے پیار کا ہم کو وارث بنا۔میں نے دوستوں سے کہا کہ یہ دعا کرو۔کیونکہ مجھے کوئی غم اور فکر نہیں کہ پیسہ کہاں سے آئے گا؟ آدمی
کہاں سے آئیں گے؟ وہ تو ہو جائے گا۔خدا کہتا ہے کہ ایسا کرو۔وہ انتظام کرے گا۔جو اس کا کام ہے، وہ کرے
گا۔لیکن اپنی خیر مناؤ۔اور مجھے اپنی خیر منانے کے لئے دعا کرنی چاہئے کہ اے خدا! یہ حقیر کوششیں قبول فرما۔473
خطاب فرمودہ 07 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
بڑا ہی پیارا نمونہ انگلستان کی جماعت نے دکھایا ہے۔چند دنوں کے اندراندر اتنی بڑی رقم کیش
جمع ہوگئی کہ ایک شخص مجھ سے پوچھنے لگا کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں، میں بنک سے over drow لے کر
دوسو پونڈ ادا کر دوں۔کیونکہ اس نے دوسو پونڈ کا وعدہ کیا تھا۔میں نے کہا کہ نہیں قرض تم لو گے تو ایک بوجھ
تمہاری طبیعت پر ہو گا۔شیطان وسوسہ بھی ڈالتا ہے اور میں اس چیز کو پسند نہیں کرتا۔میں نے اسے سمجھایا اور
وہ چلا گیا۔دو دن کے بعد میرے پاس آیا اور کہنے لگا، میں نے سوچا کہ میں اپنی دنیوی ضرورتوں کو پورا
کرنے کے لئے بنک سے ایڈوانس لے لیتا ہوں تو اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے میں کیوں
ایڈوانس نہ لوں؟ اس لئے میں نے بنگ سے ایڈوانس لے کر وعدہ ادا کر دیا ہے۔پس اس قسم کے فدائی ہماری جماعت میں ہیں۔یہاں بھی ہیں اور وہاں بھی۔یہاں پر بھی میں
نے یہ تحریک کرنی ہے۔پہلے میرا خیال تھا کہ ربوہ میں یہ تحریک کروں گا۔لیکن پھر مجھے یہ خیال پیدا ہوا کہ
یہاں بہت سے باہر کے دوست بھی جمع ہیں۔امراء صاحبان بھی اور دوسرے نمائندے بھی ، اگر وہاں
تحریک ہوئی تو ممکن ہے کہ الفضل دیر بعد پہنچے۔پاکستان کے لئے اللہ تعالیٰ نے جو سکیم میرے ذہن میں
مخلصين
ڈالی ہے، وہ یہ ہے کہ میں پاکستان کے احمدیوں سے یہ توقع رکھتا ہوں کہ ان میں سے دوسو ایسے مخل
نکلیں گے، جو کم از کم پانچ ہزار روپیہ فی کس نصرت جہاں ریزروفنڈ کے لئے پیش کریں گے۔اور اس میں
سے دو ہزار کی رقم ایک، دوماہ کے اندر اندر وہ داخل کرا دیں گے، خزانہ کی مد میں۔اور باقی تین ہزار روپیہ
اگر چاہیں تو تین قسطوں میں اور اگر چاہیں تو دوسرے اور تیسرے سال یعنی تین سال کے اندر اندر وہ جمع کر
دیں گے۔اس کے علاوہ دو سوایسے مخلصین چاہئیں (پہلا وعدہ میاں عباس احمد خان نے لندن میں ہی کر دیا
تھا۔میں اس وقت وعدے نوٹ نہیں کروں گا، لکھ کر بھجوا دیں۔) جو دو ہزار روپیہ دیں۔جس میں سے وہ
ایک ہزار روپیہ دو ماہ کے اندر اندر ادا کر دیں۔اور بقیہ ایک ہزار تین سال کے اندر مناسب مقسطوں میں ادا
کر دیں۔یہ چودہ لاکھ رپے کی رقم بن جاتی ہے۔یعنی گیارہ روپے کے حساب سے جو ہمارا ریٹ ہے، سوا
لاکھ پونڈ کے قریب۔اگر کوئی چاہے تو پانچ ہزار کی بجائے تمیں ہزار بھی دے سکتا ہے۔پھر ایک ہزار آدمی
احمدیوں میں سے مخلصین میں سے ایسا چاہئے ، جو کم سے کم پانچ صد روپیہ فی کس دیں۔( یعنی پانچ سو سے
دو ہزار تک۔دو ہزار سے اوپر والے وہ دوسری فہرست میں آجائیں گے۔) جس میں سے دوسور پیہ نقد ادا
کریں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ دوماہ کے اندر۔کیونکہ میری آواز پہنچنے میں وقت لگے گا۔جواب آنے میں
وقت لگے گا۔اس لئے میں دوماہ رکھ رہا ہوں۔(جس وقت میں فوری کہوں، میرا مطلب ہے، دوماہ کے
474
تحریک جدید - ایک الی تحریک۔۔۔جلد چہارم
-
خطاب فرموده 07 جون 1970ء
اندراندر ) پانچ سو میں سے کم از کم دو سوفوری ادا کر دیں اور بقیہ اسی طرح تین سال کے اندر۔اس طرح
میں امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے قریباً دولاکھ پونڈ کی رقم پاکستان سے جمع ہو جائے گی۔امریکہ کے لئے میں نے تیس ہزار ڈالر مقرر کر کے وہاں ان کو اطلاع بھی دے دی ہے۔continent ( کانٹیٹ) سے بڑی اچھی response ( ریسپانس) آئی ہے۔ہماری چھوٹی سے
جماعت ہے، ڈنمارک کی۔انیس سو پونڈ کے وعدے اس چھوٹی سی جماعت کی طرف سے مجھے مل چکے
ہیں۔اس طرح دوسری جماعتیں رشک بھی کر رہی ہیں، انگلستان پر اور فکر بھی کر رہی ہیں، اپنی جانوں کا۔یہ رقمیں وہاں بھی جمع ہوں گی۔اس وقت ہمارے لئے پاکستان سے روپیہ باہر بھیجنا تو ممکن نہیں۔لیکن
حکومت کی اجازت سے ہم کتب باہر بھجوا سکتے ہیں ، اس مد میں سے۔میں نے مغربی افریقہ جانے سے پہلے غالبا ذ کر کیا تھا، پریس کی تحریک اللہ تعالیٰ کی طرف سے
ہوئی ، بہت بڑے پریس کی۔وہ خط و کتابت ہماری جاری ہے۔ایک بہت بڑی فرم انگلستان میں بہت اچھے
پریس یا پریس کے بعض حصے بنا رہی ہے۔میرا خیال ہوا کہ میں خود سے دیکھوں۔ان سے وقت مقرر کیا،
وہاں چلے گئے۔تو ان کا مینجنگ ڈائریکٹر اور ایکسپورٹ کے محکمے کا انچارچ دونوں آ گئے اور ان سے گفتگو
ہوئی۔وہ مجھ سے پوچھنے لگا کہ اتنا بڑا اپر یس تم نے کیا کرنا ہے؟ میں نے کہا کہ ہماری خواہش یہ ہے کہ ساری
دنیا میں قرآن کریم کی کاپیاں flood (فلڈ ) کر دیں، ہر جگہ ہم پہنچا دیں۔یہ ہمارا مقصد ہے۔وہ چونکہ
عیسائی تھا، اس کا منہ سرخ ہو گیا۔لیکن وہ بات تو ادب سے کر رہا تھا۔ہمیں کسی سے ڈرنے کی ضرروت نہیں،
نہ چھپانے کی ضرورت ہے۔ہمارا مقصد ساری دنیا کو فتح کرنا ہے۔اور فتح ہم کر نہیں سکتے ، جب تک ہم اس
قرآن کریم کی عظمت اور اس کے نور کو ان کے سامنے پیش نہ کر دیں۔ہماری طرف سے غفلت ہو رہی ہے۔غرض کتب یہاں شائع ہوں گی ، پھر یہ بھی ہے کہ فارن
ایکھینچ کی ایک جیسی حالت نہیں رہتی ، کسی وقت اللہ
تعالیٰ اپنے دین کی مدد کے لئے اس حکومت کے فارن
ایکسچینج کی پوزیشن اتنی اچھی کر دے گا کہ حکومت کہے گی
کہ قرآن کریم کی اشاعت کے لئے جتنا چاہو باہر روپیہ لے جاؤ اور وہاں بناؤ ، ہسپتال اور سکول۔میں افریقہ کے ان ممالک سے جو فوری وعدہ کر کے آیا ہوں ، وہ قریباً 30۔25 ہسپتال کھولنے کا
ہے۔جس کو ہم میڈیکل سنٹر یا ہیلتھ سنٹر کہتے ہیں۔اور قریباً ستر ، اسی ہائی اسکول ان ممالک میں بنانے
ہیں۔پس مجھے رضا کاروں کی فکر نہیں ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کو اخلاص دیا ہے اور اخلاص کے
ساتھ خلافت
کی نعمت بھی دی ہے۔لندن کے احمدی ڈاکٹروں کو جو اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں ، میں نے کہا
475
خطاب فرمودہ 07 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
دیکھو! خدمت اسلام کے لئے یا تو رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرو، ورنہ میں تمہیں حکم دوں گا۔اور وہ
تم کو ماننا پڑے گا۔اس لئے اپنے ثواب کو کیوں کم کرتے ہو؟ چنانچہ انہوں نے نام پیش کرنے شروع کر
دیئے۔اور وہ FRCP ایف آرسی پی یعنی وہ نوجوان ڈاکٹر ، جو اپنے ملک میں واپس آکر اپنی قوم کی خدمت
کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں۔لیکن میں اس کو اچھا نہیں سمجھتا۔ان کو بہر حال یہاں آ کر خدمت کرنی
چاہئے۔اگر اس سے زیادہ اچھا موقع نہ ہو تو میرے نزدیک اور آپ کے نزدیک بھی اشاعت اسلام کے
لئے جہاں بھی خدمت کا موقع ملے ، وہ نمبر ایک ہے اور قوم کی خدمت نمبر دوم ہے۔کیونکہ حضرت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز کو دنیا میں پھیلانا اور آپ کے نور سے دنیا کے سینوں کو منور کرنا، یہ بہر حال اہم ہے،
ایک عام خدمت سے، جو ایک انسان اپنے ملک کی کر رہا ہوتا ہے۔ان کے کئی نام رضا کارانہ طور پر خدمات
بجالانے کے لئے مجھے وہاں مل گئے تھے۔ان میں سے کئی تو 500 سے ہزار پونڈ ماہانہ کمارہے ہیں۔میں
نے ان سے کہا تھا کہ مجھے ضرورت پڑی تو تمہیں یہ کام چھوڑنا پڑے گا اور خدمت کے لئے آنا پڑے گا۔افریقہ کا یہ حال ہے، سارے گیمبیا میں ایک بھی Eye Specialist (آئی اسپیشلسٹ) نہیں
ہے۔اگر کسی نے آنکھ ٹیسٹ کروانی ہو تو اسے سینیگال جانا پڑتا ہے۔پھر عینک بنوانی ہو تو لندن خط لکھنا
پڑتا ہے۔یہاں جو عینک دس، بارہ روپے میں مل جاتی ہے، وہاں بیچارے غریب آدمی کو پانچ پونڈ خرچ
کرنے پڑتے ہیں۔اور اسے کئی مہینے انتظار بھی کرنا پڑتا ہے۔غرض سارے ملک میں ایک بھی آئی
اسپیشلسٹ نہیں ہے۔میں نے ان کی حکومت کو کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں ہمارے بڑے اچھے ڈاکٹرز
ہیں، میں ان میں سے کسی کو کہوں گا کہ وہ تمہارے ملک میں آجائے۔تو وہ بڑے خوش ہوئے۔اسی طرح
سارے ملک میں کوئی ڈینٹسٹ نہیں ہے۔جس بیچارے کا دانت ٹوٹ جائے ، مرتے دم تک ٹوٹا ہی رہتا
ہے، عارضی انتظام نہیں ہو سکتا۔ٹی بی کی مرض عام ہے اور صرف باتھرسٹ کے ہسپتال میں ایک ڈاکٹر اور
ایک ٹی بی یونٹ ہے۔اور وہ غیر ملکی ہے اور بارہ مہینے میں سے چھ مہینے ملک سے باہر رہتا ہے۔جس کا
مطلب یہ ہے کہ چھ مہینے ٹی بی کا علاج کرنے والا وہاں کوئی نہیں ہوتا۔میں نے ان کو کہا کہ تم ہمارے ساتھ
دو باتوں میں تعاون کرو۔ایک ہمیں زمین دو، کیونکہ زمین ہم باہر سے نہیں لا سکتے۔یہ تمہیں دینی پڑے گی
اور دوسرے آدمیوں کی پرمٹ دو۔کیونکہ اس کے بغیر وہ نہیں آسکتے۔چنانچہ وہ بڑے خوش ہوئے اور انہوں
نے مجھ سے وعدہ کیا کہ زمین دیں گے۔لائبیریا میں پریذیڈنٹ ٹب میں نے سوایکٹر زمین دینے کا وعدہ کیا ہے۔وہاں دو دفعہ وہ اپنے
محکموں کو میری اطلاع کے مطابق کہہ چکے ہیں کہ جلدی ان کے لئے انتظام کیا جائے۔وہاں تو سوا سیکٹر میں
476
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطاب فرموده 07 جون 1970ء
اسکول اور میڈیکل سنٹر وغیرہ بن جائیں گے۔گیمبیا والوں کو میں نے کہا تھا سپیشلسٹس سنٹر باتھرسٹ کے
علاوہ چار نئے طبی مراکز بھی انشاء اللہ کھول دوں گا۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس کی توفیق دے۔اور یہ کہ
آپ ہمارے ساتھ تعاون کریں۔انشاء اللہ وہ تعاون کریں گے۔پس ساٹھ ، ستر سکول اور میں میڈیکل سنٹر، یہ دراصل ایک، دو سال کے اندر کھل جانے چاہئیں۔بعض اس کے ایسے خوشکن پہلو ہیں، جن کو میں اس وقت بیان نہیں کرنا چاہتا ، دیر ہو جائے گی۔پھر وہ کسی
وقت جماعت کے سامنے آجائیں گے۔اس کے لئے ابتدا بہر حال روپیہ چاہئے۔جب ہم میڈیکل سنٹر
کھولیں گے، یہاں سے ڈاکٹر بھیجیں گے تو کرایہ دیں گے، جس پر کافی رقم خرچ ہوگی۔ان سے میرا یہی وعدہ
نہیں کہ آئی اسپیشلسٹ آئے گا۔بلکہ وعدہ یہ ہے کہ آئی اسپیشلسٹ ان تمام اوزاروں کے ساتھ آئے گا، جن
کی ایک آئی اسپیشلسٹ کو ضرورت ہوتی ہے۔میرا ان سے یہ وعدہ نہیں کہ ایک اچھاڈینٹسٹ آئے گا۔بلکہ
ایک ایسا اچھاڈینٹسٹ آئے گا، جس کے پاس ہر وہ سامان ہو گا، جو ایک ڈینٹسٹ کے لئے ضروری ہوتا ہے۔وہ ڈینجر بھی بنائے گا اور ہر قسم کی خدمت کرے گا۔جو آئی اسپیشلسٹ ہے، اس کا ایک محکمہ دکانداری کا ہوگا،
جس میں وہ عینکیں بنائے گا۔کیونکہ خالی نسخہ لکھ دینا کافی نہیں۔اس سے تو صرف دس فیصد ان کو سہولت ملتی
ہے، اس سے زیادہ نہیں ملتی۔جو ٹی بی کا ماہر معالج آئے گا۔میں نے کہا ہے کہ بہترین up to date
ڈیٹ) ایکسرے پلانٹ بھیجیں گے۔لیبارٹری کو Equipment (اکویپمنٹ ) کریں گے۔سارا بوجھ ہم
برداشت کریں گے اور عمارت بنائیں گے۔پس ہمیں زمین دو اور انٹری پرمٹ دو۔ممکن ہے، مخالفت کی وجہ سے شروع میں روکیں بھی پیدا ہوں۔کیونکہ میرے آنے کے بعد جیسا
کہ ہونا ضروری تھا ، بعض طبقوں نے بڑی شدت سے مخالفت شروع کر دی ہے۔اور میں بہت خوش ہی
ہوں۔جتنا انہیں غصہ آ رہا ہے، اتنا ہی میں خوش ہوں۔ایک تو اللہ تعالیٰ کا یہ بھی وعدہ ہے، ایک حقیقی مسلمان
کے لئے کہ جو اس کا مخالف ہوتا ہے، اس کو خدا کہتا ہے۔مُوْتُوْا بِغَيْظِكُم
کہ جلومرو۔پس معاندان اسلام جتنا جلیں گے، اتنا ہی اللہ تعالیٰ ہماری مددکرے گا۔اس۔زیادہ جلیں گے اور اپنے لئے ایک نہایت ہی گندا چکر قائم کرلیں گے۔سے وہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں صرف یہ وعدہ نہیں دیا کہ آگ کے متعلق دنیا یہ
نظارہ دیکھے گی کہ وہ جماعت احمدیہ کی غلام ہے۔صرف یہی وعدہ نہیں۔بلکہ یہ وعدہ دیا ہے کہ آگ ہمارے
477
خطاب فرمودہ 07 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
لئے جلائی جائے گی تاکہ ہمیں ہلاک کر دیا جائے۔ایک تو ہم سے کہا گیا ہے کہ تمہارا مخالف تمہیں ہلاک
کرنے کے لئے آگ جلائے گا۔اور دوسرا وعدہ یہ ہے کہ یہ آگ تمہیں ہلاک نہیں کرے گی۔بلکہ اس میں
سے نہایت خوشبو دار اور نہایت حسین پھول نکلیں گے، جو تمہاری فتح اور کامرانی پر نچھاور ہوں گے۔اور اس
الہام میں یہ دو وعدے ہیں ، ایک وعدہ نہیں ہے۔پس جب آگ ہی نہیں ہوگی تو اس آگ کے پھول ہمیں
کیسے ملیں گے؟ وہ آگ، جو ہمارے لئے پھول بنادی جائے گی اور برداً اور سلاماً بنادی جائے گی ، وہ
ٹھنڈک ہم کہاں سے حاصل کریں گے؟ ہم خد تعالی کے فضل اور سلامتی کے نظارے کہاں سے دیکھیں
گے؟ اگر وہ آگ نہ جلائی گئی۔غرض کامیابی اور فتح اور نصرت کے نظاروں کا انحصار اس وعدے کے پہلے
حصہ پر ہے کہ مخالفت ہوگی اور وہ آگ کی شکل اختیار کرلے گی۔دنیا یہ سمجھے گی کہ احمدیوں کو جلا کر خاک کر
دیا گیا ہے۔اور فرشتے ان کے اس خیال میں نہیں گے اور درود بھیجیں گے، ان احمدیوں پر ، جو خدا تعالیٰ کی
محبت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کی بلندی اور عظمت کے لئے دیوانہ وار اس آگ میں کو دجائیں گے۔اور پھر دنیا یہ نظارہ دیکھے گی، آگ ان کو نہیں جلا سکتی۔آگ تو ان کی غلام اور ان کے غلاموں کی بھی غلام
ہے۔یہ وعدہ تو پورا ہونا ہے۔ہمارے آنے کے بعد لندن میں خطوط آئے کہ وہاں مخالفت بڑے زوروں پر ہے۔اور ان خطوط
کو پڑھ کر میرے چہرے پر مسکراہٹ آئی ، گھبراہٹ نہیں پیدا ہوئی۔میں بھی خوش ہوں اور آپ بھی خوش
ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے جب اپنے وعدے کا پہلا حصہ پورا کر دیا تو جو اس کا دوسرا حصہ ہے، وہ بھی ضرور پورا
کرے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم ایسے عمل کر سکیں ، جس سے وہ راضی ہو۔وہاں ایک طبقہ کی مخالفت کے باوجود میں نے بے حد پیار دیکھا۔میں نے ایک دن میں پچاس
ہزار سے زیادہ مسکراہٹیں ، غیروں سے، عیسائیوں اور بدمذہبوں سے حاصل کیں تھیں۔پچاس ہزار سے
زیادہ مسکراہٹیں۔شام کو میرے اپنے جبڑے دکھنے لگ گئے تھے، مسکرا مسکرا کر۔اور اگلے دن ( ہیڈ آف دی
سٹیٹ ) گون سے، جو بڑا اچھا آدمی ہے، کہا تمہاری قوم مجھے بڑی پسند آئی ہے۔کل میں نے پچاس ہزار
سے زیادہ مسکراہٹیں تمہاری قوم سے لیں ہیں۔وہ بھی بڑا خوش ہوا۔ایسے پیارے وہ لوگ ہیں۔عیسائی
اپنے طریق کے مطابق ہمیں دیکھ کرنا چنا شروع کر دیتے اور ان کے ناچنے سے پتہ چلتا تھا کہ یہ مسلمان
نہیں، عیسائی ہیں۔ایک تو پہلے چیخ مارتے تھے، پھر اس کے بعد ناچتے تھے۔لیکن ان کے دل میں خوشی کا
احساس کیوں پیدا ہوا اور کس نے پیدا کیا؟ سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ کے فرشتے آسمان سے آئے۔478
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطاب فرموده 07 جون 1970ء
میرے ساتھ نہ جان پہچان ، میرا امذہب مختلف، میرا دعویٰ یہ کہ تمہارے مذہب پر ہم نے غالب آنا ہے،
اپنے سچائی کے نور سے اور محبت اور برہان کی پختگی کے ساتھ اور وہی لوگ ہیں، جن کو ہم یہ کہتے ہیں کہ ہم
نے تم پر غالب آتا ہے، ان کے دل میں یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ ہمیں خوش ہونا چاہئے۔سوائے اللہ تعالیٰ
کے فرشتوں کے کس نے یہ احساس پیدا کیا کہ ان کو خوش ہونا چاہئے ؟ پس اللہ تعالیٰ کے فرشتے تو اپنا کام کر
رہے ہیں۔ہمیں اپنا کام کرنا چاہئے۔حالت ان کی یہ ہے کہ قریبا بارہ سال کا ایک بچہ لائبیریا میں، امین اللہ سالک صاحب، جو
ہمارے مشنری ہیں، ان کے ہاں کام کرتا ہے۔ایک دن میں نے اس سے پوچھا کہ تمہارا نام کیا ہے؟ کہنے
لگا ، جان یا جانسن۔کچھ اس قسم کا نام تھا۔میں نے کہا کہ تمہارا یہ نام نہیں ہے، آج سے تمہارا نام جمیل ناصر
ہے۔اور تم مسلمان ہو۔میں نے اسے اتنا کہا اور وہ گھر چلا گیا۔چنانچہ امین اللہ سالک نے بتایا کہ وہاں جا
کر ہمارے گھر اس نے خوشی سے کہا کہ آج سے میرا نام جمیل ناصر ہے اور میں مسلمان ہوں۔پس ان کی یہ
حالت ہے۔عیسائیت کا لیبل لگا ہوا ہے، ان کے اوپر۔عیسائیت کا کوئی اثر نہیں اور اسلام کو قبول کرنے کے
لئے وہ تیار ہیں۔کئی ایک کو میں نے کہا کہ مسلمان ہو جاؤ ، احمدی ہو جاؤ تو جواب دیا کہ ٹھیک ہے۔ہم احمدی
ہو جاتے ہیں۔صرف ایک فقرہ کہنے سے بعض لوگ پڑھے لکھے تھے، انہوں نے پہلے سٹڈی کی ہوئی تھی۔مگر جماعت میں داخل ہونے سے ڈرتے تھے۔گیمبیا میں جس ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔دوسرے دن ہی وہ نوجوان، جو ہمارے کمروں
میں کام کرتا تھا، اس نے ہمارے ساتھیوں سے کہنا شروع کیا کہ میرے لئے دعا کے لئے کہیں۔ایک دن
میں نے ان سے باتیں کیں کہ تم سارے پندرہ سولہ ہو ، سر جوڑ ومشورہ کرو اور سارے اکٹھے فیصلہ کر کے
احمدیت میں داخل ہو جاؤ۔کہنے لگے Yes sir (ٹھیک ہے، جناب)
پس وہ اس قسم کے لوگ ہیں۔اگر آج ہم جائیں ،صداقت ان کے سامنے رکھیں، وہ صداقت
قبول کرنے کے لئے تیار ہیں۔لیکن صداقت ان کے سامنے رکھنا اور یہ کوشش کرنا کہ وہ اس نور سے منور
ہوں، یہ کام ان کا نہیں اور نہ وہ کر سکتے ہیں۔یہ ہمارا کام ہے، ہمیں کرنا چاہئے۔اس کے لئے جتنا پیسہ خرچ
ہو، وہ ہمیں مہیا کرنا چاہئے۔جتنے آدمیوں کی ضرورت ہے، وہ ہمیں مہیا کرنے چاہئیں۔ایک اور بات میں بیچ میں لا رہا ہوں۔محبت کے اس قدر پیاسے ہیں کہ آپ اندازہ نہیں کر
سکتے۔اور اتنا اثر کرتی ہے، محبت ان کے اوپر کہ دنیا کی کوئی اور چیز ان
پر اتنا اثر نہیں پیدا کرسکتی۔میرے دل
479
خطاب فرمودہ 07 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چهارم
کو تو ویسے ہی اللہ تعالیٰ نے محبت کرنے والا بنایا ہے۔اور پانچ پانچ ، سات سات سال کی عمر کے چھوٹے
چھوٹے بچوں سے مجھے بڑا انس ہے۔چنانچہ میں تو اپنی اس دلی کیفیت کے مطابق ان بچوں کو بھی پیار کرتا
رہا ہوں۔لیکن جب میں نے پہلی مرتبہ ایک افریقن بچے کو اپنی گود میں اٹھایا اور میں نے اس کو پیار کیا تو
مجھے اس عمل پر ایک دھیلہ بھی خرچ نہیں کرنا پڑا۔لیکن میں نے دیکھا کہ سارے مجمع پر اتنا اچھا اثر ہوا کہ خوشی
سے وہ اچھل پڑے اور وہ حیران تھے کہ کیا ہمارے بچے بھی اس قابل ہیں کہ ان سے پیار کیا جائے؟ کئی سو
سال ان پر ظلم ہوا ہے اور ان کو حقارت کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔اور یہ ان کے جذبات ہیں۔پس وہ پیار
کے بھوکے ہیں۔پیار کے بھوکے بھی ہیں اور پیار کے حق دار بھی ہیں۔ان کا حق ان کو دو۔تاکہ ان کی پیاس
مجھے سینکڑوں (اگر ہزاروں نہیں ) بچوں کو اٹھایا، ان سے پیار کیا۔اس کا بے حد اثر ہوا۔کل زمبیا کے ایک وزیر اور زمبیا کے ہائی کمشنر اس کمرے میں تھے، جہاں ہم جہاز کا انتظار کر
رہے تھے۔وہ کامن ویلتھ کی ایک کانفرنس کو attend (اٹینڈ ) کرنے کے لئے آئے تھے۔ان کے ساتھ
دس سال کی عمر کا ایک بچہ تھا۔وہاں ایک احمدی کو خیال آیا، اس نے پونڈ کا ایک نوٹ نکالا اور میرے پاس آیا
کہ اس پر دستخط کر دیں، میں اپنے پاس نشانی رکھوں گا۔اس کے بعد دوسرا آیا، پندرہ، ہیں احمدی تھے،
بہتوں نے دستخط کروائے۔وہ بشی بچہ ایک طرف بیٹھا ہوا تھا۔اس کے دل میں بھی خواہش پیدا ہوئی (یا)
اس کے بڑوں کے دل میں خواہش پیدا ہوئی) اچانک میں نے نظر اٹھا کر دیکھا کہ ایک نوٹ میرے
سامنے آیا اور وہ حبشی بچے کا تھا۔نہ ہمیں جانے ، نہ پہچانے ، وہ گیا کہ دستخط کر دیں۔وہ نوٹ تو میں نے اس
کو واپس کر دیا اور اپنی جیب سے پانچ پونڈ کا ایک نوٹ نکالا اور اس پر میں نے دستخط کئے اور اس کو دے دیا۔یہ تو معمولی چیز ہے۔لیکن میں کھڑا ہوا، میں نے بڑی شفقت کے ساتھ اسے پیار کیا۔اچانک میری نظر
پڑی تو اس کا باپ، ہائی کمشنر اور وزیر میرے کھڑے ہونے کے ساتھ ہی کھڑے ہوئے۔اور اتنے ممنون
اس پیار کے کہ آپ اندازہ نہیں لگا سکتے۔اپنے ملک کا وہ وزیر اپنی طاقت اور وجاہت کے باوجود، جو اس کو
اپنے ملک میں اللہ تعالیٰ نے دی ہوئی ہے، لیکن میں نے محسوس کیا کہ اس کو کہیں سے پیار نہیں ملا۔وزارت
مل گئی اور دنیوی عزتیں مل گئیں لیکن پیار نہیں ملا۔چنانچہ وہ ایک بچے کو پیار کرنے سے اتنے متاثر ہوئے
کہ آپ اندازہ نہیں لگا سکتے۔ان کا تو حال دیکھنے والا ہوتا تھا، جب میں ان کو گلے لگا لیتا تھا۔( بعض اچھا
کام کرنے والے ہوتے تھے، ان سے میں پیار کرتا تھا۔)
یہاں بڑا غلط خیال ہے کہ حبشی کے جسم سے بو آتی ہے۔میرا خیال ہے کہ میں نے وہاں کئی ہزار
معاقے کئے ہیں اور سوائے ایک یا دو آدمیوں کے قطعاً کوئی بو نہیں آئی۔وہ بڑے صاف لوگ ہیں۔صاف
480