نصرت جہاں ریزرو فنڈ کے منصوبہ کے اعلان کی وجوہات ، دلائل اور ضرورتیں خطبہ ۔ خطاب 7 جون 1970ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطاب فرموده 07 جون 1970ء
ستھرے کپڑے پہنتے ہیں اور پاکستانیوں کے لئے ایک نمونہ ہے۔میں نے کسی جگہ پانی نہیں دیکھا، جہاں
کپڑے دھونے والے افریقن نہ ہوں۔وہ ہر وقت کپڑے دھوتے ہوئے نظر آئے ہیں۔میں نے پوچھا تو
مجھے بتایا گیا کہ یہ لوگ دن میں تین دفعہ نہاتے ہیں۔اور دن میں دو، چار دفعہ جسے بدلتے ہوئے ، میں نے خود
دیکھا ہے۔جب وہ جبہ بدلتے تھے تو ساتھ ہی ان کی شکلیں بدل جاتی تھیں۔پتہ نہیں لگتا تھا کہ یہ وہی ہے کہ
جس نے پہلے ایک اور رنگ کا جبہ پہنا ہوتا تھا۔پس بہت صاف ستھرے لوگ ہیں۔لیکن وہ پیاس جو ہے، ان
کے دل میں وہ سوائے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کوئی اور بجھا نہیں سکتا۔اور ہم آپ کے غلام بلکہ
غلاموں کے بھی غلام ہیں۔یہ فرض خدا تعالیٰ نے ہمیں سونپا ہے کہ ہم ان کو پیار کریں اور ان کی پیاس کو
بجھائیں۔عیسائی اور بد مذہب اس بات کا اظہار کرتے تھے۔وہاں میرے پاس سینکڑوں میلوں سے بڑے
بڑے وجاہت والے اور پیسے والے افریقن بھی آئے ہیں کہ دعا کریں۔دعا ان
کو کہیں نہیں ملتی۔دعا بھی پیاس
کا نتیجہ ہے۔ان کو یہ احساس ہے کہ یہاں سے ہمیں پیار بھی ملے گا اور دعا بھی اور پھر یہ کہ یہ ہمدرد ہیں۔میں سوچتا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی عجیب شان ہے۔حضرت مصلح موعودؓ نے یہ باغ لگایا، آپ کو اپنی
زندگی میں یہ خواہش تھی کہ آپ وہاں جائیں اور دیکھیں کہ کیسے پھل لگ رہے ہیں؟ اللہ تعالیٰ آپ
کو تو فیق
دیتا لیکن حکمت الہی نے ایسا مقدر نہیں کیا۔اور اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ اگر شروع میں ہم چلے جاتے تو ہماری
بات پر اعتبار نہ کرتے۔اب پچاس سالہ خدمت کے بعد میں دھڑلے سے انہیں کہتا تھا اور وہ مانتے تھے اور
پہلے ہی وہ سمجھتے تھے۔اور اس بات کا وہاں بڑا اثر ہے۔ایک عیسائی کو میں نے مثلاً یہ کہا وہی بات میں
اوروں کو بھی کہتا تھا۔میں نے کہا کہ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ جب عیسائیت یہاں پر آئی تو پیغام یہی لے کر آئی
تھی کہ ہمارا message ( مسیج ) message of love ( میسج آف لو) ہے۔لیکن پادریوں کے پیچھے
یورپی اقوام کی فوجیں تھیں۔اور تم نے جو اپنی زندگیوں میں مشاہدہ کیا ، وہ یہ تھا کہ اس message of
love نے سوائے اس جسے کے کچھ نہیں دیا، جس نے اپنے اندر توار کو چھپایا ہوا ہے۔اور تمہیں حقارت سے
دیکھا تمہارے اموال لوٹ کر لے گئے۔میں نے گوون کو بھی کہا کہ میں نے تمہاری تاریخ اور تمہارے
حالات سے متاثر ہو کر ایک دوست سے یہ کہا ہے کہ تمہیں اللہ تعالیٰ نے سب کچھ دیا تھا مگر سب کچھ تم سے
چھین لیا گیا۔تمہارے لئے ان لوگوں نے کچھ نہیں چھوڑا۔لیکن ان کو میں نے کہا، پچاس سال سے ہم
تمہارے ملک میں ہیں اور تم نے اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا کہ تمہارے ملک سے ایک دھیلہ بھی ہم باہر
لے کر نہیں گئے۔تمہاری دولت کی ہمیں حرص نہیں ہے، تمہاری محبت سے مجبور ہو کر ہم یہاں آئے ہیں۔اور
تمہاری سیاست میں ہم حصہ نہیں لیتے۔ہم ان ملکوں میں سیاسی اقتدار نہیں چاہتے ، ہم تمہاری خدمت کرنا
481

خطاب فرمودہ 07 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
چاہتے ہیں۔ہم تو تمہارے دلوں کو جیتنا چاہتے ہیں اور دل پیار سے ہی جیتے جاسکتے ہیں، طاقت سے نہیں
جیتے جاسکتے۔طاقت دل میں نہ تبدیلی پیدا کرسکتی ہے، نہ دل کو جیت سکتی ہے۔زبان سے کہلوا سکتی ہے
لاکھوں آدمیوں کو تباہ کرسکتی ہے۔مجھے دو امریکن ملے۔میں نے ان سے کہا کہ انسانیت سے تمہیں کوئی پیار نہیں۔کہنے لگے کیسے؟
میں نے کہا کہ تم نے بلین در بلین ڈالر خرچ کر کے جو چیز تیار کی ہے، وہ انسان کو ہلاک کرنے کے لئے کی
ہے۔اے بم سے اب ایچ بم ہو گئے ہیں۔عجیب بات ہے کہ انسان انسان کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتارہا
ہے، قوم قوم کی تحقیر کر رہی ہے۔وہ پڑھے لکھے تو ہیں، میں نے نہ روس کا نام لیا، نہ امریکہ کا۔ویسے ہی عام
بات کی تھی کہ دنیا کی اقوام یہ کر رہی ہیں۔چنانچہ انہوں نے آگے سے مجھے جواب یہ دیا کہ اب ہماری روس
کے ساتھ Under standing (انڈرسٹینڈنگ ) ہو رہی ہے یا ہوگئی ہے۔تو میں نے کہا but out of fearnox
out of love تم نے مجبور ہو کر خوف کی وجہ سے یہ انڈرسٹینڈنگ کی ہے، محبت کے نتیجہ میں تو یہ بات نہیں
ہوئی۔ان میں سے ایک کھسیانا ہو کر کہنے لگا، بہر حال ایک قدم صحیح راستے کی طرف اٹھا ہے۔میں نے کہا کہ
یہ مان لیتا ہوں مگر انسانیت سے محبت نہیں۔اسلام نے ہمیں انسان سے محبت کرنا سکھایا ہے۔محبت کا لفظ عربی معنی میں، میں استعمال نہیں کر رہا۔وہاں وہ لفظ ہم استعمال نہیں کرتے۔کیونکہ
عربی میں جب محبت کا لفظ بولا جائے تو مطلب یہ ہوتا ہے کہ محبوب کی نقل کرنی ہے۔پس جو بد اخلاقیوں
میں گرے ہوئے، انسان ہیں، ان کی ہم نے نقل تو نہیں کرنی۔لیکن اردو میں اس معنی میں یہ لفظ استعمال
نہیں ہوتا اور میں اردو میں ہی استعمال کر رہا ہوں۔پس انسان سے محبت کرنا سکھائی، مساوات سکھائی ، کتنا عظیم سبق دیا ہے۔میں نے جب اکثر
بڑے مجمع میں جس میں بہت سارے دوسرے لوگ بھی شامل ہوتے تھے ، ان کو میں نے کہا کہ حضرت نبی
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف مساوات کی تعلیم نہیں دی۔بلکہ ایک حسین رنگ میں اس پر عمل بھی کیا اور
افریقہ میں ایک افریقن کی مثال دیتا ہوں کہ آپ کی زندگی میں ایک افریقن تھا۔مکہ میں رہا کرتا تھا، مکہ
کے جو چیفس تھے، ان کا وہ غلام تھا۔پھر اللہ تعالیٰ نے اسے نور ہدایت دکھا دیا، چنانچہ وہ مسلمان ہو گیا۔وہ
پہلے اسے صرف حقارت کی نگاہ سے دیکھتے تھے، اس کے اسلام لانے کے بعد ان حقارت اور نفرت اور بڑھ
گئی۔جو ظلم انہوں نے اس پر ڈھائے ، اس کے تصور سے آج بھی ہمارے رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں۔پھر
ایک مسلمان نے اس کو خرید کر آزاد کرایا۔اور اس طرح وہ انسان کی برادری میں آکر شامل ہو گیا۔سرداران
482

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطاب فرموده 07 جون 1970ء
یکہ میں سے جو مسلمان ہوئے تھے، (بڑے بڑے سردار بھی مسلمان ہوئے ہیں، اگر چہ ان کی تعداد کم
تھی۔وہ ان کے برا بر بن گیا۔پھر فتح مکہ کے روز حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جھنڈا تیار
کیا۔اور اس جھنڈے کا نام آپ نے بلال کا جھنڈا رکھا۔پھر ایک جگہ اسے نصب کرایا۔پھر سرداران مکہ کو یہ
کہا کہ یہ اس غلام کا جھنڈا ہے، جس کو تم حقارت کی نظر سے دیکھتے تھے اور جس پر تم ظلم ڈھایا کرتے تھے۔آج اگر پناہ چاہتے ہو تو اس جھنڈے کے نیچے آجاؤ۔چنانچہ یہ چیز ایسی نہیں کہ جو صرف مسلمان پر اثر
کرنے والی ہو۔ہر افریقین پر اس نے اثر کیا اور کرنا چاہئے تھا۔میں تو ایک عاجز انسان ہوں، یہ تو درست
ہے، ان
کی نگاہ تو مجھے دیکھ رہی تھی، حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک عظیم تر روحانی فرزند کے نائب
اور خلیفہ کو، میری بڑی قدر کرتے تھے ، ان کی نگاہ میں میری بڑی عزت تھی۔ویسے جیسا کہ میں نے بتایا ہے،
( خدا تعالیٰ کبر غرور سے محفوظ رکھے۔) میں تو بڑا ہی عاجز انسان ہوں۔بہر حال جس نگاہ سے وہ دیکھ رہے
تھے، ان کی طبیعت پر یہ اثر ہوتا تھا کہ جس شخص کی عزت اتنی ہماری نگاہ میں قائم کی ہے، وہ اپنے میں اور ہم
میں کوئی فرق نہیں کرتا۔کہیں معاشقے ہورہے ہیں کہیں پیار ہورہے ہیں، کہیں کسی اور رنگ میں محبت کا
اظہار ہو رہا ہے۔نہایت ہی حسین معاشرہ اس چھوٹے سے ماحول میں پیدا ہورہا ہے۔اور یہ چیز سوائے
احمدیت کے کہیں اور پیدا نہیں ہو سکتی۔اور اگر یہ سوائے احمدیت کے کسی جگہ نہیں مل سکتی تو کتنی بڑی ذمہ
داری آپ پر عائد ہوتی ہے کہ جن سے ان کو یہ چیز مل سکتی ہے اور ان کی ضرورت پوری ہوتی ہے اور پیاس
بجھتی ہے، آپ انہیں یہ چیز دے سکتے ہیں۔اور آپ دیتے نہیں۔تو اس کی وہی مثال ہو جائے گی ، گو تھوڑ اسا فرق ہے کہ ایک بزرگ نے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے دعوے سے پہلے خانہ کعبہ کے اندر ایک رویا دیکھی، جس کی تعبیر انہیں سمجھ میں نہ آئی۔جب وہ حج سے واپس آئے تو انہوں نے اپنے پیر کو لکھا کہ اس طرح میں نے یہ رویا دیکھی ہے اور میں بہت
گھبرارہا ہوں۔رویا ہے تعبیر طلب اور بچی۔سچی خواب کے متعلق یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ اس کی تعبیر کی جاتی
ہے۔اس لئے آپ مجھے تعبیر بتائیں؟ میں بے چین ہوں۔اس خواب میں انہوں نے دیکھا کہ ایک
چار پائی ہے، جس پر ایک بیمار لیٹا ہوا ہے اور پانچ ، دس اطباء اس چار پائی کے گرد کھڑے ہیں اور اس کا
علاج کر رہے ہیں اور اسے کوئی افاقہ نہیں ہورہا۔اس چار پائی سے آٹھ ، دس قدم کے فاصلے پر ایک طبیب
بیٹھے ہیں اور خواب میں بتایا گیا کہ اگر یہ طبیب اس مریض کی طرف متوجہ ہوتو وہ صحت مند ہو جائے گا۔لیکن وہ طبیب متوجہ نہیں ہورہا۔483

خطاب فرمودہ 07 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اس کی حالت ہم نے نہیں بنانی کہ جو چیز صرف ہم دے سکتے ہیں، وہ ہم نہ دیں۔بہر حال ہمارا
فرض ہے کہ وہ چیز ہم ان تک پہنچا ئیں۔محبت اور پیار، ہمدردی اور غمگساری اور مساوات انسانی کو حقیقی طور
پر ان کی زندگی میں پیدا کریں۔محض منہ کی باتیں نہیں بلکہ اپنی زندگی میں یہ ثابت کریں کہ ہمارے اور
تمہارے درمیان کوئی فرق نہیں۔وہ خواب میں پوری سنا دیتا ہوں۔خواب میں ان کو بڑی گھبراہٹ تھی کہ کیا بنے گا اس مریض کا کہ
جس طبیب کے علاج سے یہ صحتمند ہو سکتا ہے، اس کی اس طرف کوئی توجہ نہیں اور جن کے علاج بالکل بے اثر
ثابت ہورہے ہیں، وہ چار پائی کے گرد بیٹھے ہیں؟ جب انہوں نے اپنے پیر کو یہ خواب لکھی تو جواب میں انہوں
نے لکھا کہ خواب
کی تعبیر یہ ہے کہ جو مریض تم نے دیکھا ہے، وہ اسلام ہے۔اور جو اطباء تم نے چار پائی کے گرد
دیکھے ہیں، وہ میرے اور تیرے جیسے لوگ ہیں۔اور جو آٹھ ، دس قدم کے فاصلے پر طبیب دیکھا ہے کہ جس کے
متعلق بتایا گیا کہ اگر یہ مریض کی طرف متوجہ ہو تو وہ صحتمند ہو جائے گا، وہ مہدی موعود ہے۔اور خواب میں زمانہ
تمہیں مکان کی شکل میں دکھایا گیا ہے۔جو عام قاعدہ ہے، خوابوں میں تعبیر کرنے کا۔مہدی جو ہیں ، وہ آٹھ ،
دس سال کے بعد مبعوث ہوں گے۔اور پھر اسلام کی مرضوں کا علاج ہوگا۔اور اس کے آٹھ، دس سال بعد
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعوی کیا۔بالکل چند سال پہلے کی یہ خواب ہے۔پس یہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا ایک بڑا از بردست نشان ہے۔لیکن میں
آپ کو یہاں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ان مظلوم اقوام کے تمام مرضوں کا علاج صرف آپ کے پاس ہے۔اور
آپ کو ہر قسم کی قربانی دے کر ان کی طرف متوجہ ہونا چاہئے۔ورنہ وہ پیا سے ایڑیاں رگڑتے اس دنیا سے
چلے جائیں گے۔اور اللہ تعالیٰ کے حضور آپ جواب وہ ہوں گے کہ کیوں اس دولت کو ان لوگوں تک نہیں
پہنچایا کہ جس دولت کے نہ پہنچنے کی وجہ سے وہ اس دنیا میں زندگی کے دن خستہ حال میں گزارتے رہے؟
آج میں پاکستان کے لئے اس تفصیل کے ساتھ باوجود اس کے کہ یہاں سے باہر روپیہ بھیجنا
موجودہ حالات میں ممکن نہیں، لیکن کتابوں کی شکل میں حکومت کی اجازت سے جاسکتا ہے، پریس لگ رہا
ہے۔دراصل پریس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے مجھ پر ظاہر کیا کہ یہ وقت ہے کہ اسلام کی تعلیم کو جو روشن شکل
میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ظاہر ہوئی، اس کو کثرت سے دنیا میں پھیلایا جائے۔کیونکہ دنیا
آج اسے قبول کرنے کے لئے تیار ہے۔غرض اس کے لئے پر لیس چاہئے۔اللہ تعالیٰ کی عظیم شان ہے۔اس نے ایک سیکنڈ میں پریس، اس کی اہمیت، روپیہ کہاں سے آئے گا؟ کیسے آئے گا؟ اور کتنا آئے گا؟ یہ
484

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطاب فرموده 07 جون 1970ء
ساری باتیں میرے ذہن میں ڈال دیں۔اور اس پریس کے لئے نہ میں نے اپیل کی ہے اور نہ میں کروں
گا۔بعض لوگوں نے روپیہ دے دیا ہے، اللہ تعالیٰ انہیں جزا دے۔یہ تھوڑی سی رقم ہے، پندرہ ، ہیں، تہیں
ہزار کی۔مگر پریس کے خرچ کا اندازہ دس، بارہ لاکھ روپیہ ہے۔پس انشاء اللہ وہ لگ جائے گا۔بڑے اچھے
اچھے پر لیس بن گئے ہیں۔دعا بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ اس کا جلدی انتظام کر دے۔کیونکہ یہ جتنی جلدی لگے
گا ، اتنا ہی اچھا ہے۔دنیا کے لئے بھی اور ہمارے لئے بھی۔کیونکہ ہمیں ثواب ملے گا۔پاکستان کے لئے میں آج یہ اعلان کرتا ہوں۔جیسا کہ میں نے اس اعلان کی وجوہات ، دلائل،
ضرورتیں مختصراً بیان کیں۔پاکستان کے لئے میری طرف سے، نصرت جہاں ریز روفنڈ کا منصوبہ ہے کہ کم
سے کم دو سو خلص احمدی ایسے ہوں، جو کم از کم پانچ ہزار روپے کا وعدہ کریں۔جس میں سے 2/5 فوری طور
پر یعنی ایک، دوماہ کے اندر اندر اور بقیہ تین سال میں پھیلا کر ادا کر دیں۔اور دوسو خلصین ایسے ہوں، جو دو
ہزار کا وعدہ کریں اور ایک ہزار فوری ادا کر دیں، باقی قسطوں میں تین سال کے عرصہ میں ادا کر دیں۔اور
ایک ہزار ایسے مخلصین ، جو پانچ سو سے دو ہزار کے درمیان جتنا جتنا اللہ تعالیٰ ان کو توفیق دے
دے، وہ وعدہ
کریں اور جتنا وعدہ کریں، اس میں سے 2/5 فوری ادا کر دیں، یعنی ایک، دوماہ کے اندر اندر اور بقیہ تین
سال کے اندر اور باوجود اس کے کہ اس وقت ملک کے فارن
ایکسچینج کی موجودہ صورت میں ہم یہ رقم
روپے کی شکل میں باہر نہیں بھیج سکتے ، اس کے لئے اللہ تعالیٰ دوسرے ممالک میں انتظام کر رہا ہے۔لیکن اور
بہت ساری چیزیں ہیں، جن کے اوپر پاکستان میں خرچ کرنا پڑے گا۔بعض ایسے کام ہیں، جن کا اثر براہ
راست مغربی افریقہ کے ممالک پر پڑتا ہے۔مثلاً کثرت سے کتب کا شائع ہونا، کثرت سے مبلغین کا ایک
اور سیکم کے ماتحت ٹرینڈ کرنا وغیرہ وغیرہ۔اور جو پانچ سو سے کم دینا چاہیں، میں انہیں ثواب سے محروم نہیں
رکھنا چاہتا۔مثلاً بعض دفعہ ایسی اسکیمیں آتیں ہیں، بچے آ جاتے ہیں کہ ہم طالب علم ہیں، ہمیں جیب خرچ
ملتا ہے ، ہم پچاس یا سو نہیں دے سکتے ، آپ ہمیں کیوں محروم کرتے ہیں؟ ان کے لئے ہدایت ہے کہ یہ ایک
دھیلے سے لے کر پانچ سو روپیہ تک جتنا چاہیں، دیں۔لیکن نقد ، تا کہ حساب نہ رکھنا پڑے۔تین سال کے
اندر جب بھی اللہ تعالیٰ انہیں تو فیق دے ، وہ اس مد میں اپنی طرف سے حسب توفیق جمع کروا دیں۔لیکن ہم
ان
کا وعدہ نہیں لکھیں گے، نہ ان کی وصولی کا انتظام کریں گے، نہ ان کے رجسٹر بنائیں گے، پانچ سو سے کم
جس نے رقم دینی ہے، وہ ایک دھیلہ، ایک روپیہ، سوروپیہ یا دوسور و پیه یا تین سور و پیه یا چار سور و پیه یا چار
سو، نناوے روپے تک وہ نقد دے دے۔اس پر بھی کوئی بار نہیں اور ہمیں بھی کوئی تر در نہیں۔اور میرا اندازہ
یہ ہے کہ یہ رقم انشاء اللہ 22 لاکھ سے اوپر نکل جائے گی۔جس کا مطلب یہ ہے کہ دولاکھ پونڈ سے زیادہ۔485

خطاب فرمودہ 07 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد چہارم
جتنا زیادہ ہم وہاں کام کریں، اتنی جلدی ہم ان کو خدا تعالیٰ اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
لئے جیت سکتے ہیں۔وہ تیار ہیں۔لیکن جیسا کہ ایک موقع پر میں نے وہاں کے طالب علموں کو کہا تھا کہ اللہ
تعالیٰ نے تمہیں عقل اور فراست دی ہے، تم کسی قوم سے پیچھے نہیں ہو۔کیونکہ ساتھ ہی میرا پیغام ، امید کا
پیغام بھی ہے۔Tree of destiny کا محاورہ میں نے بولا تھا۔پتہ نہیں کہیں اور بولا گیا ہے یا نہیں۔مجھے اب بھی یہ بڑا پسند ہے۔میں نے ان کو کہا کہ تمہارے مقدر کے درخت پر تمہارے پھل تو تیار ہیں لیکن
تمہاری گود میں پکے ہوئے پھل کی طرح نہیں گریں گے۔تمہیں اس درخت پر چڑھنا پڑے گا اور یہ پھل
حاصل کرنا پڑے گا۔اور یہی ایک حقیقت ہے۔اس واسطے مایوس نہ ہو۔کوشش کرو، کسی سے پیچھے نہ
رہو گے۔جن اقوام کا تم پر رعب ہے ، وہ رعب جاتا رہے گا۔کیونکہ تم میں سے بہت سے ان سے آگے نکل
جائیں گے، ہر میدان میں، سائنس اور ہر علم میں۔آپ
کو بھی اپنی قسمت کے پھل کے حصول کے لئے ایثار
و قربانی اور دعا کے درختوں پر چڑھنا پڑے گا۔تب آپ کو اپنے مقدر کا پھل ملے گا۔جو اتنا شیر میں اور لذیذ
اور خوشبودار ہو گا کہ آپ کے علاوہ آج کی دنیا میں ویسا پھل کسی اور انسان کے مقدر میں نہیں ہوگا۔اللہ تعالی آپ کو بھی اور مجھے بھی توفیق عطا کرے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں
کو سمجھیں اور انہیں
نبا ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان سے اور وہ سعی مشکور کی ہمیں توفیق عطا کرے۔اب ارادہ تو میرا تھا، چند منٹ اور بولنے کا وقت آدھے گھنٹے سے اوپر ہو گیا ہے۔اب مصافحے
بھی ہونے ہیں۔میرا دل کرتا ہے، آپ سے مصافحہ کروں۔بیشک ساڑھے دس، گیارہ بج جائیں۔وہاں تو
ایک آدمی نے گنا تھا، پانچ منٹ میں ایک سو ساٹھ سے ایک سواسی مصافحے ہوئے۔جہاں ترتیب ہو، وہاں
وقت ضائع نہیں ہوتا۔ترتیب سے ملیں۔بہر حال جتنا بھی وقت لگے گا، انشاء اللہ میں ہر ایک دوست سے
مصافحہ کروں گا۔لیکن اس سے پہلے میں دعا کر ا دوں گا کہ ہماری زندگی کا حقیقی مقصد حضرت نبی اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور شان اور جلال کا قیام ہے۔خدا کرے کہ ہم اپنی آنکھوں سے اس ساری دنیا میں
اس عظمت کو قائم شدہ دیکھیں اور خوشیوں کے دن پائیں“۔( مطبوع روزنامه افضل 09 اکتوبر 1970ء)
486

آج 10 میں سے 10 باقی