ہوا میں تیرے فضلوں کا منادی . خطبہ جمعہ فرمودہ 12 جون 1970ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
ہوا میں تیرے فضلوں کا منادی
خطبہ جمعہ فرمودہ 12 جون 1970ء
خطبہ جمعہ فرمود 12 جون 1970ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔دو گزشتہ 104 اپریل کو میں اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اسلام کا محبت اور پیار، اخوت اور مساوات کا
پیغام لے کر مغربی افریقہ کے ممالک کے دورہ پر روانہ ہوا تھا۔اور چند ہفتوں کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا
منادی بن کر آپ میں پھر واپس آیا ہوں۔میں نے وہاں جو کچھ دیکھا، محسوس کیا اور مشاہدہ کیا الفاظ میں
اس کا بیان ممکن نہیں۔کچھ جھلکیاں ہیں، جو دکھا دی گئیں، کچھ جھلکیاں ہیں، جو دکھاؤں گا۔وہ حالات
دیکھنے اور محسوس کرنے سے تعلق رکھتے تھے ، بیان کرنا قریب ناممکن ہے۔میں نے ان سب اقوام کو جن میں، میں نے دورہ کیا ، نیز ان کے ذریعہ افریقہ کی دوسری اقوام کو
اسلام نے پیار کا جو پیغام بنی نوع انسان کو دیا ہے، وہ سنایا۔محبت واخوت، ہمدردی و غم خواری کی ان سے باتیں
کیں۔اور مساوات کی آواز کو ان کے درمیان بلند کیا۔صرف زبان سے ہی نہیں بلکہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ
لیہ وسلم کے اسوہ پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے۔خود عمل سے انہیں بتایا کہ ہم میں اور آپ میں کسی انسان
اور دوسرے انسان میں بحیثیت بشر کوئی فرق نہیں ہے۔ہزاروں بچوں کو پیار کیا، ہزاروں بڑوں سے معانقہ کیا۔اور پتہ نہیں کتنوں سے مصافحے کئے، وقت پر بھی کئے اور بے وقت بھی کئے۔ایسے وقت میں بھی کئے، جب
احساس یہ تھا کہ اس وقت یہاں گرمی میں زیادہ ٹھہرنا ٹھیک نہ ہے۔اور میں بیہوش ہو جاؤں۔لیکن جو میں انہیں
بتانا چاہتا تھا قول اور فعل سے، وہ میں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی تھی کہ بتا دوں۔اکرا ( گھانا) میں پہلی بار ہماری بڑی مسجد کی بنیاد رکھی جانی تھی۔بنیاد کے رکھے جانے کے موقع
پر ہزاروں آدمیوں کے سامنے میں نے اسلام کی یہ تعلیم پیش کی۔ان میں اکثریت تو احمدیوں کی تھی لیکن
میری آواز ریڈیو اور اخبار کے ذریعہ قریبا ہر فرد تک پہنچ جاتی تھی۔کیونکہ اخباروں نے بہت تعاون کیا اور
ریڈیو اور ٹیلیویژن نے بھی بہت تعاون کیا۔مسجد کے متعلق میں نے انہیں بتایا کہ اسلامی تعلیم کے مطابق اللہ کی مسجد کے دروازے، جس
کے ہم نگران ہیں، ہر اس شخص کے لئے کھلے ہیں ، جو خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کرنا چاہے۔خواہ وہ
495

خطبہ جمعہ فرمود و 12 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
مسلمان ہو یا نہ ہو۔اور قرآن کریم نے ساری دنیا میں یہ اعلان کیا ہوا ہے کہ مسجد علامت اور نشان ہے، اس
بات کا کہ دوسرے مذاہب کی عبادت گاہوں کی حفاظت کی جائے گی اور انہیں مسمار نہیں کیا جائے گا۔مسلمانوں نے اس پر عمل کیا اور دنیا میں ایک نہایت حسین مثال قائم کی۔ضمناً میں یہ بتا دوں کہ سپین میں ہمارا ڈرائیور انگلستان کا رہنے والا تھا اور وہ کیتھولک نہیں تھا۔چنانچہ ایک موقع پر اس نے یہ کہا کہ ان کیتھو کس نے بین کی سب مساجد مسمار کر دیں۔جو دو، ایک نمونہ کے
طور پر رکھیں ، وہ آثار قدیمہ کے طور پر ہیں، مسجد کے طور پر نہیں۔اس نے حیران ہو کر پوچھا کہ کیا آپ کے
ملک میں کیتھولک چرچ ہیں؟ جب اس کو بتایا گیا تو وہ کہنے لگا، کیا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ نے ان کیتھولکس
کو اجازت دی ہو کہ وہ آپ کے ملک میں اور دوسرے اسلامی ممالک میں چرچ بنائیں اور وہاں وہ اپنی
عبادت کریں؟ ہم نے اسے سمجھایا کہ اسلام مذہبی آزادی کی تعلیم دیتا ہے اور بنی نوع انسان کے درمیان
ایک نہایت حسین معاشرہ قائم کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ مسجد کی حفاظت کی جائے گی اور مسجد کے طفیل
اور مسجد کو علامت اور نشان بنا کر دوسری تمام عبادت گاہوں کی حفاظت کی جائے گی۔مسجدیں محض خود آباد
ہی نہیں ہوں گی بلکہ غیروں کی عبادت گاہوں کی حفاظت کا موجب بھی ہوں گی۔ان میں صرف اللہ کا ذکر
ہی نہیں کیا جائے گا بلکہ یہ امید رکھی جائے گی کہ جو لوگ مسلمان نہیں لیکن وہ کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر ایمان
لاتے ہیں، وہ بھی اپنی عبادت گاہوں
کو آباد رکھیں۔مساوات کا جو نمونہ ہمیں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں نظر آتا ہے، اس کی ایک
ہی مثال میں وہاں مختلف موقعوں پر دیتا رہا ہوں۔اور وہ فتح مکہ کے دن کا واقعہ تھا۔میں نے انہیں بتایا کہ
تمہارے میں سے ایک حبشی غلام، مکہ کے جو پیرا ماؤنٹ چیف تھے، ان کا غلام تھا۔اور وہ اس کو نفرت اور
حقارت کی نگاہ سے دیکھا کرتے تھے۔پھر اللہ تعالیٰ نے اس پر رحم کیا اور اس کو اسلام کے نور کی شناخت میسر
آئی اور وہ مسلمان ہو گیا۔پہلے نفرت اور حقارت تھی ، اب نفرت اور حقارت کے ساتھ ظلم اور تشد بھی شروع
ہو گیا۔ان لوگوں نے اس پر انتہائی ظلم کیا کہ آج بھی اس کی یاد میں ہمارے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ایک مسلمان نے اسے خریدا اور آزاد کر دیا۔پھر وہ مسلمان معاشرہ کا ایک محترم اور معزز فرد بن گیا۔فتح مکہ
کے روز حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جھنڈا تیار کیا اور آپ نے جھنڈے کا نام بلال کا جھنڈا
رکھا۔اور اس کو ایک مقام پر گاڑ دیا۔اور سرداران مکہ سے کہا کہ اگر تم امان چاہتے ہو تو اس شخص کے جھنڈے
تلے جمع ہو جاؤ، جس کو تم نفرت اور حقارت کی نظر سے دیکھا کرتے تھے۔اور جس پر تم بے انتہا ظلم کیا کرتے
تھے۔اس طرح پر اس مظلوم بلال کا انتقام لیا۔ایک حسین انتقام، جسے میں انگریزی میں Sweet
496

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمود 12 جون 1970ء
revenge ( سویٹ ریوینج) کہہ دیا کرتا تھا۔یہ میری اپنی اصطلاح ہے لیکن مجھے پسند ہے۔اب بھی میں
دو ہرا دیتا ہوں۔یہ حسین اور پیارا اور میٹھا انتقام کہ ہم تمہیں ہلاک نہیں کرنا چاہتے ، لیکن بدلہ ضرور لیں
گے۔بلال کے جھنڈے تلے آ جاؤ۔تا کہ اس بلال کی وجہ سے جس پر ظلم کر کے تم انسان انسان میں فرق کرنا
چاہتے تھے ، اس بلال کو ہم مثال بنا دیں، فرد اور فرد، انسان اور انسان کی تفریق کو دور کرنے کی۔جس وقت میں نے یہ واقعہ پہلی دفعہ سنایا تو اتنی خوشی کی لہر اس مجمع میں پھیل گئی کہ میرے کانوں
نے وہ بھنبھناہٹ سنی ، جو خوشی کی وجہ سے فضا میں پیدا ہوئی تھی۔لوگوں نے بڑے جوش کے ساتھ والہانہ
طریق پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ان میں غیر بھی تھے، پادری بھی تھے۔ایک موقع پر علاقے کے کیتھولک مشن
کے سب سے بڑے پادری بھی موجود تھے۔(اللہ تعالیٰ نے وہاں جماعت احمدیہ کو اتنا رعب دیا ہے کہ
پادریوں کو ہمارے جلسوں میں آنا پڑتا ہے، وہ پیچھے رہ ہی نہیں سکتے۔) لیکن کوئی توجہ نہیں تھی ، وہ بے تعلقی
کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔میں نے اپنے افریقن بھائیوں سے کہا کہ وہ جو سب نبیوں کا سردار تھا اور تمام
بنی نوع انسان
کا فخر اور سب سے اعلیٰ اور ارفع تھا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔جب اس نے قرآن
کریم میں یہ اعلان کیا۔قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ
( حم السجدة :07)
کہ انسان ہونے کی حیثیت میں مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں۔میں تمہارے جیسا انسان اور تم
میرے جیسے انسان۔پس وہ جو اس کے ماتحت تھے اور اس سے کم درجہ رکھتے تھے ، Those who were
junior to him like moses and christ جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ
السلام ان کو اور ان کے پیرؤں کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ تم پر برتری کا اعلان کریں۔وہ پادری جو پہلے بے تعلقی
سے بیٹھا ہوا تھا، اچھل کر بیٹھ گیا۔اور اس نے کہا کہ ہمارے اوپر یہ کیا بم گرا دیا ہے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ
جب حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کو مخاطب کر کے یہ فرمایا کہ
قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ
اور جب ہم اس میٹھی آواز کو خود اپنے کانوں سے سنتے ہیں تو فرشتے ہمیں آ کر کہتے ہیں، دیکھو،
تمہارا محبوب اور پیارا بنی نوع انسان کا کس قدر خیر خواہ اور مساوات کو کس رنگ میں قائم کرنے والا تھا کہ
اس نے فرمایا:۔قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ
497

خطبہ جمعہ فرموده 12 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چهارم
پس اس کے بعد حضرت موسیٰ ہو یا حضرت عیسی علیہما السلام ، ان کو یا ان کے ماننے والوں کو یہ حق
نہیں پہنچتا کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس اعلان کے بعد بھی وہ یہ کہیں کہ حضرت موسیٰ یا
حضرت عیسیٰ علیہما السلام دوسرے انسانوں سے بحیثیت انسان ارفع اور اعلیٰ تھے۔میں انہیں ہمدردی و غم خواری اور پیار و محبت کی بہت سی مثالیں دیتا تھا۔جماعت احمدیہ کا عمل ان
کے سامنے پیش کرتا تھا۔اپنی پچاس سالہ تاریخ ان کے رو برود ہرا تا تھا اور میں انہیں بتاتا تھا کہ یہ تو درست
ہے کہ آج سے چند صدیاں قبل مسیحیت تمہارے ملک میں یہی نعرے لگاتے ہوئے داخل ہوئی تھی کہ ہم
پیار کا Love (لو) کا پیغام لے کر آرہے ہیں۔لیکن محبت کے اس پیغام کے جھنڈے ان تو پوں پر گاڑے
گئے تھے، جو یورپ کی مختلف اقوام کی فوجوں کے پاس تھیں۔اور ان تو پوں کے مونہوں سے گولے برسے،
پھول نہیں برسے۔اور وہ محبت کا پیغام کامیاب نہیں ہوا، نہ اسے ہونا چاہئے تھا، نہ وہ ہوسکتا تھا۔کیونکہ اس
سے بہتر ، اس سے زیادہ پیارا پیغام حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ دنیا کی طرف نازل ہو
چکا تھا۔اب ہم تمہارے پاس محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں اور قریباً پچاس سال سے مختلف ملکوں میں
تمہاری خدمت کر رہے ہیں۔اور تم میں سے ہر شخص بڑا بھی اور چھوٹا بھی ، حاکم بھی اورمحکوم بھی، رعایا بھی
اور ان کے افسر بھی جانتے ہیں کہ اس پچاس سالہ تاریخ میں نہ ہم نے تمہاری سیاست میں کبھی دلچسپی لی اور ان
نہ اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ، نہ تمہارے مالوں کی طرف ہم نے حرص کی نگاہ اٹھائی تم جانتے ہو،
ہم نے جو کچھ کمایا ، وہ تمہارے ملکوں ہی میں لگا دیا۔اور تم نے جو کچھ نہیں
کمایا بلکہ کسی اور نے کسی اور ملک
میں کمایا وہ بھی یہاں لائے اور اسے بھی تمہاری خدمت پر لگا دیا۔اس کا اس قوم پر اثر ہوتا تھا۔مثالیں تو بہت ہیں ، صرف ایک مثال میں دہراتا ہوں۔کانو میں ہمارا میڈیکل سنٹر ہے، جو چند
سال سے وہاں کام کر رہا ہے۔وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے تمام اخراجات نکالنے کے بعد 15 ہزار پاؤنڈ
سے زیادہ یعنی 3 لاکھ سے زیادہ کی رقم بچی ہوئی تھی۔چنانچہ گزشتہ دو، ایک سال میں یہ ساری کی ساری رقم
اس ہسپتال ( یعنی جو پہلے کلینک تھا۔) کی عمارت پر لگا دی گئی۔بلکہ کچھ قرض لے کر لگا دیا گیا کہ جو اس سے
آمد ہوگی ، اس میں سے ایک، دو سال کے اندر واپس کر دیا جائے گا۔انشاء اللہ۔شاید 20 یا 25 ہزار پاؤنڈ
کی رقم لگا کر ایک خوبصورت ہسپتال بنا دیا گیا۔غرض ان ممالک میں سے ایک دھیلا نہیں نکالا۔لیکن وہ جو ہم
سے پہلے محبت کا پیغام لے کر ان ممالک میں گئے تھے ، انہوں نے وہاں کچھ چھوڑا ہی نہیں۔پہلا ملک نائیجیریا تھا، جہاں میں داخل ہوا۔ایک روز میں سوچ میں تھا ، ان کے حالات پر غور کر
رہا تھا۔میں نے ایک افریقن دوست سے کہا کہ یہ دیکھ کر مجھے بڑی تکلیف ہوتی ہے کہ تمہارے پاس سب کو
498

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمود 12 جون 1970 ء
کچھ تھا لیکن تمہیں ہر چیز سے ہی محروم کر دیا گیا۔چنانچہ اس سے اگلے روز جب میں ان کے ہیڈ آف دی
سٹیٹ سے ملا تو ان سے میں نے کہا کہ کل میں نے ایک دوست سے کہا تھا کہ صدیوں کی حکومت کے بعد
ایک فقیر اور دیوالیہ ملک چھوڑ کر یہ اقوام پیچھے ہٹ گئیں اور ان کا سب کچھ وہاں سے لے گئیں۔لیکن
جماعت احمد یہ اپنے پیسوں پر، اپنے پیسے لے کر وہاں پہنچی اور کام شروع کیا اور وہاں جو کمایا، وہیں ان کی
بہبودی کے لئے لگا دیا۔محبت کا یہ عملی پیغام دلوں پر اثر کئے بغیر نہیں رہا۔ان کے دل احمدی مسلمان ہوں یا
عیسائی یا بد مذہب ہوں، احمدیت کے روپ میں اسلام کے حسن کو دیکھ کر اس کے گرویدہ ہیں اور وہ احمد بیت
سے پیار کرتے ہیں۔بد مذہب والے بھی اور لامذہب دہریہ یا پرانے مذاہب کے نشانات و آثار رکھنے
دورود
والے بھی احمدیت سے پیار کرتے ہیں۔اور اس چیز کا میں نے اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا ہے۔میں نے نائیجیریا میں ہی ایک روز دیکھا کہ پچاس ہزار سے زیادہ لوگ جن میں غیر مسلموں کی
اکثریت تھی مجھے دیکھ کر خوشی سے ناچنے لگے۔وہ مجھے دیکھتے اور خوشی سے ناچنے لگ جاتے تھے۔کئی کئی میل تک
ور دور سے آئے ہوئے دوست مرد و زن قطار اندر قطار کھڑے تھے۔ایک، ایک احمدی قطار میں تھا اور اس کے
پیچھے چھ چھ سات سات غیر مسلم ہوتے تھے۔غیر احمدی بھی تھے، غیر مسلم بھی تھے۔غیر مسلم تو میں صرف ان کے
ناج کی وجہ سے پہچانتا ہوں۔کیونکہ خوشی کے اظہار کے لئے ان کا یہ طریق ہے۔وہ مردوزن ایک چیخ مارتے تھے
اور پھر نا چنا شروع کر دیتے تھے۔جس سے میں سمجھ لیتا تھا کہ یہ یا تو عیسائی ہیں یا بد مذہب ہیں۔کس چیز نے انہیں اس بات پر مجبور کیا تھا کہ وہ ایک غیر معروف اور انجانے انسان
کو دیکھیں اور
خوشی سے ناچنا شروع کر دیں؟ ان کے دلوں میں جو احمدیت کے حسن سلوک اور احمدیت میں حضرت محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جو حسین چہرہ انہوں نے دیکھا، اگر میں یہ کہوں تو غلط نہیں ہو گا کہ احمدیت کے
فریم میں انہوں نے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عکس دیکھا اور اس پر فریفتہ تھے۔اس لئے
احمدیت کا جو نمائندہ تھا، اسے دیکھ کر وہ خوش ہو جاتے تھے۔( یہ میں غیروں کی بات کر رہا ہوں ، ابھی اپنوں
کی بات میں نہیں کر رہا۔اور میں نے لاکھوں آدمی ایسے دیکھے۔جب میں نے گوون کو کہا کہ میں بڑا خوش ہوں، تمہارے ملک میں ہر شخص ہنستا اور مطمئن نظر آتا
ہے۔میں نے خود پچاس ہزار سے لاکھ تک مسکراہٹیں ایک دن میں وصول کیں۔جب بھی میں نے کسی کی
طرف مسکرا کر دیکھا، اس نے بھی میری طرف مسکرا کر دیکھا اور خوش ہوا۔ایک دن میں پچاس ہزار سے
لاکھ تک مسکراہٹیں وصول کرنا معمولی بات نہیں ہے۔مسکرا مسکرا کر میرے تو جبڑے بھی تھک جاتے تھے۔لیکن یہ ان کا حق تھا اور میں ان کا یہ حق دیتا تھا۔چنانچہ گوون بڑا خوش ہوا۔وہ خود بڑا پکا عیسائی ہے۔499

خطبہ جمعہ فرموده 12 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اس خطبہ میں صرف اصولی باتیں بیان کر رہا ہوں تفصیل میں نہیں جارہا۔سوائے اس کے کہ کسی
تفصیل کو اصول کے بیان کرنے کے لئے بتاؤں ) بہر حال وہ عیسائی ہونے کے باوجود جماعت کا گرویدہ
بھی ہے۔یعنی مذہب کا نور تو اس پر نہیں چمکا لیکن پیار کا جو پیغام تھا، اس سے وہ متاثر ہوئے بغیر رہ ہی نہیں
سکتا۔میں جب اس سے ملنے کے لئے گیا تو یہ 35 سالہ نوجوان اس عمر میں ویسے ہی انسان کا سر پر غرور
ہوتا ہے۔جس نے سول وار ( خانہ جنگی ) ابھی ابھی جیتی تھی اور اس ملاقات سے کچھ عرصہ پہلے بیا فرانے
Surrender (سرنڈر) کیا تھا۔وہ Civel War ( خانہ جنگی ) جیتی تھی، جس میں غیر ممالک اور غیر ملکی
مشنریز نے اس کے خلاف کام کیا تھا۔اور اس نے ان کے تمام منصوبے خاک میں ملا دیئے تھے۔اس
حالت میں، میں اس سے ملا۔وہاں کی کیفیت یہ تھی کہ میری ملاقات سے کم و بیش تین ہفتے پہلے سارے
ویسٹ افریقہ کا آرچ بشپ اسے ملنے آیا۔اس نے اسے ٹھیک طرح منہ نہیں لگایا اور اسے دعا تک کے لئے
نہیں کہا۔حالانکہ وہ بھی عیسائی اور ان کا سردار۔بلکہ اس آرچ بشپ نے اپنی خفت مٹانے کے لئے خود ہی
چلتے ہوئے کہا، اچھا اب میں آپ کے لئے دعا کر دیتا ہوں۔لیکن جس وقت میں اس سے ملنے کے لئے گیا
تو جماعت کی اتنی قدر Appreciation (اپری سی ایشن) اس کے دل میں تھی کہ بیٹھتے ہی اس نے کہا،
ہمارے لئے دعا کریں۔میں سمجھا نہیں بات، میں نے کہا، یہ عیسائی ہے، اس نے دیکھا کہ ایک مذہبی لیڈر
آیا ہے، اس لئے اس نے رسماً کہہ دیا کہ ہمارے لئے دعا کریں۔میں نے جوابا کہا میں تو دعا کرتا ہوں
اور میں آپ کے لئے بھی دعا کروں گا۔لیکن جب میں نے نظر اٹھا کر اس کے چہرے کے آثار دیکھے تو میں
نے سمجھا کہ میں اس کی بات نہیں سمجھ سکا۔میں نے پھر اس سے پوچھا کہ کیا آپ کا مطلب یہ ہے کہ میں
اسی وقت فارمل طریقے پر ہاتھ اٹھا کر دعا کروں؟ کہنے لگا، ہاں، میرا یہی مطلب ہے۔چنانچہ میں نے دعا
کے لئے ہاتھ اٹھائے اور وہ بھی اپنے رنگ میں اس میں شامل ہوا۔غالباً تصویر بھی چھپ گئی ہے۔( دعا کریں کہ جو ہاتھ یوں بندھے ہوئے نظر آتے ہیں، کسی دن یوں کھل جائیں۔یہ اللہ تعالیٰ کی قدرت
میں ہے۔وہ دل کا بڑا اچھا ہے۔پھر اس نے مسلمان مذہبی امام سے کھل کر یہ بات بھی کی کہ ان غیر
ممالک نے اور غیر ممالک کے مشنریز نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی کہ ہمارے ملک کو تباہ کر دیں، اللہ
تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے ہمیں ان کے برے منصوبوں سے محفوظ رکھا اور ہمارے ملک میں وہ تباہی نہیں
آئی، جو یہ چاہتے تھے کہ یہاں تباہی بر پا ہو۔جماعت کی تعریف کے علاوہ اس نے مجھے یہ کہا کہ ہم بڑے
خوش قسمت ہیں کہ تمام مذاہب کے لوگ یہاں بھائی بھائی کی طرح رہتے ہیں۔میں نے دل میں سوچا کہ
500

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمود 12 جون 1970ء
یہ ہمارے ممالک سے اچھے ہیں۔انہیں یہ علم حاصل ہو چکا ہے اور یہ اس حقیقت کی شناخت حاصل کر چکے
ہیں کہ مذہب کا تعلق دل سے ہے۔طاقت کے زور سے زبان سے تو کچھ کہلوایا جاسکتا ہے لیکن دل نہیں
بدلے جاسکتے۔ساری دنیا کے ہائیڈ روجن بم مل کر بھی کسی ایک آدمی کے دل میں کوئی خوشگوار تبدیلی نہیں
پیدا کر سکتے۔یہ ناممکن بات ہے۔البتہ یہ حضرت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جلوہ ہے، جس نے اربوں
ارب انسانوں کے دلوں میں تبدیلی پیدا کر دی۔اللہ تعالیٰ نے کوثر کا جو وعدہ دیا تھا، وہ پورا کیا۔اس وقت
بھی اور پھر اس وقت سے لے کر اب تک اور پھر قیامت تک ایسے لاکھوں، کروڑوں اربوں انسان پیدا
ہوتے رہیں گے، جو اس مذہبی حسن کے گرویدہ ہو کر حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے
والے ہوں گے۔پس ان قوموں کو زندگی کی یہ حقیقت معلوم ہو چکی ہے اور اس لحاظ سے وہ بڑے خوش
قسمت ہیں۔اور سچ کہا تھا گوون نے کہ ان کی بڑی خوش قسمتی ہے کہ ان کے ملک میں تمام مذاہب، تمام
فرقے امن سے رہ رہے ہیں۔کوئی کسی کے خلاف زبان درازی نہیں کرتا، الا ماشاء الله۔شاید کوئی
استثناء ہو، جسے وہ قوم بہر حال پسند نہیں کرتی۔ایک اور مثال دے دیتا ہوں۔گھانا میں اکرا کے مقام پر ہمارا ایک اسکول ہے اور پھر 170 میل
کے فاصلے پر کماسی میں ہمارا ایک اسکول ہے۔کماسی سے ستر میل پر ٹیچی مان ایک جگہ ہے، جہاں ہمارے
افریقن بھائی عبد الوہاب بن آدم صاحب بطور مبلغ رہتے ہیں۔وہ بڑا ہی اچھا کام کر رہے ہیں۔وہ بھی اور
ان کی بیوی بھی۔بچوں میں قرآن کریم اور مذہبی تعلیم ، احمدیت اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
عشق پیدا کر دیا ہے۔ان بچوں کو جب آپ دیکھیں تو آپ کے بچوں کو رشک آجائے اور آپ کو بھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یاد میں وہ ایسے قصیدے پڑھتے ہیں کہ انسان کے لئے اپنے
جذبات پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے۔اور نڈر ہو کر لاؤڈ سپیکر لگا کر لاکھوں کی آبادی کے شہروں میں گاتے
پھرتے ہیں کہ جس مسیح کی انتظار تھی، وہ آ گیا۔مثلاً ہم جب ابادان گئے ، یہ شہر قریبا لگوس کے برابر ہے۔پہلے بڑا تھا، اب کم ہے۔اس میں اکثریت مسلمانوں کی ہے۔انہوں نے سارے شہر میں یہ منادی کی کہ
جس مہدی کی انتظار تھی، وہ آ گیا۔اور اس کا نائب اور تیسرا خلیفہ تمہارے اندر موجود ہے۔اس سے برکتیں
حاصل کرو۔انہوں نے نڈر ہو کر سارے شہر میں اونچی منادی کی۔پھر بچے یہی گاتے ہیں کہ مہدی آ گیا۔انسان اپنے جذبات پر قابو نہیں پاسکتا۔پس انہوں نے اس بنیادی حقیقت کو جان لیا ہے کہ مذہب کا معاملہ
دل سے ہے۔طاقت اور زور کے ساتھ دل نہیں بدلا جا سکتا۔اور چونکہ وہ اس کو شناخت کر چکے ہیں، اس
501

خطبہ جمعہ فرموده 12 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چهارم
لئے ہمیں بڑی امید ہے کیونکہ ہمارے پاس پیغام ہی پیار کا ہے، اخوت کا ہے اور ہمدردی کا ہے اور غم
خواری کا ہے اور مساوات انسانی کا ہے۔میں نے عیسائیوں میں سے کسی سے بات نہیں کی، جس نے
آگے سے یہ نہ کہا ہو کہ جو آپ کہتے ہیں، وہ ٹھیک ہے۔میں نے لائبیریا میں ایک بارہ تیرہ سال کے بچے سے پوچھا تمہارا نام کیا ہے؟ اس نے غالباً
جانسن کہا۔میں نے کہا، نہیں، اس وقت کے بعد تمہارا نام جمیل ناصر ہے اور تم مسلمان ہو۔وہ کہنے لگا،
Yes
Sir۔وہ بچہ ہمارے امین اللہ خاں سالک کے ہاں کام کرتا ہے۔انہوں نے اگلے روز بتایا کہ اس
نے گھر جا کر کہا کہ میرا نام اب جانسن نہیں، میرا نام اب جمیل ناصر ہے اور میں مسلمان ہوں۔ان کے دل
ہم نے جیت لئے ہیں۔لیکن ان کے مونہوں سے کہلوانا، ہمارا کام ہے۔ہم بہتوں تک پہنچے ہی نہیں۔ایک
جگہ ایروڈ روم پر ایک دکان دارلڑ کی سے ہمیں پتہ لگا کہ ہم بہت سی جگہ غفلت کر جاتے ہیں، تبلیغ نہیں کرتے
یا اتنی قربانی نہیں دیتے ، جتنی ہمیں قربانی دینی چاہیے۔اس لڑکی کو دلچسپی پیدا ہوئی، اس نے چوہدری محمد علی
صاحب سے پوچھا کہ یہ کون ہیں؟ اور میں ان سے ملنا چاہتی ہوں؟ ( بعد میں وہ منصورہ بیگم سے بڑے
پیار سے ملیں بھی چوہدری صاحب نے کہا کہ امام مہدی آگئے ہیں اور یہ ان کے تیسرے خلیفہ ہیں۔اس
نے آگے سے جو جواب دیا، وہ دل میں بڑا درد اور دکھ پیدا کرنے والا ہے۔وہ کہنے لگی کہ اگر امام مہدی آ
گئے ہیں تو مجھے کیوں علم نہیں؟ بات اس کی ٹھیک ہے۔ہماری غفلت ہے۔انہوں نے اسے یہی جواب دیا
کہ یہ ہمارا قصور ہے کہ ہم نے تمہیں بتایا نہیں۔اس کا یہی مطلب تھا کہ اگر امام مہدی آگئے ہیں تو مجھے اس
کا کیوں علم نہیں ہوا؟ میرے پاس کوئی بتانے والا کیوں نہیں آیا کہ امام مہدی آگئے ہیں؟ پس دنیا یہ پکار
پکار کر کہہ رہی ہے کہ اگر مہدی معہود مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آگئے ہیں تو ہمیں علم کیوں نہیں ہوا؟
دنیا کو بتانا ایک احمدی کا فرض ہے۔آسمان سے فرشتوں نے آ کر نہیں بتانا۔اور اسی کی طرف
میں انشاء اللہ اس خطبہ میں آپ کو لے کر آؤں گا۔یہ محبت کا پیغام روز روشن کی طرح ان ممالک میں بھی اور
جہاں میں نہیں جاسکا، وہاں بھی ان پر عیاں ہو چکا ہے۔وہ اب ماننے لگ گئے ہیں کہ احمدی محبت اور پیار
اور ہمدردی اور غم خواری اور مساوات کا پیغام لے کر ہمارے ملکوں میں آئے ہیں۔مجھے بہت سے دوسرے
ممالک کے سفراء ملے اور مجھ سے یہ کہنے لگے کہ ہم نے کیا قصور کیا تھا کہ آپ نے اپنے دورہ میں ہمارے
ملکوں کو شامل نہیں کیا ؟ میں ان کو کیا کہتا کہ تمہارا قصور ہے یا نہیں؟ بہر حال اس سے پتہ لگتا ہے کہ انہیں
احمدیت کی طرف توجہ ہے۔دنیا میں اللہ تعالیٰ کے فرشتے بہت ساری تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ان تبدیلیوں
کے آخری نتائج کو سنبھالنا، انسان کا کام ہوتا ہے۔اور یہ جماعت احمدیہ کا کام ہے۔502

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
-
خطبہ جمعہ فرمود 12 جون 1970 ء
ان لوگوں میں ایک اور خوبی مجھے یہ نظر آئی کہ وہ صفائی کا بڑا خیال رکھتے ہیں۔یہاں تو یہ مشہور
ہے کہ بڑی گندی اور بد بودار تو میں ہیں۔اب خدا تعالیٰ کے فضل سے صرف گھانا کے ملک میں منصورہ بیگم
کے عورتوں کے مصافحے اور میرے مردوں کے جو مصافحے ہوئے ، ان کا 25 ہزار سے زائد کا اندازہ ہے۔لیکن مختلف جلسوں میں شمولیت اگر 30-25 ہزار مردوزن کریں تو اس سے صاف طور پر یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ
اس وقت وہاں کی ہماری بالغ آبادی دو اور تین لاکھ کے درمیان ہے۔بچے اور بچیوں کو چھوڑ کر ، یقیناً اتنی
آبادی ہوگی۔خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑی آبادی ہے۔اور سارے ممالک میں تو ہم نے بہت زیادہ
مصافحے کئے ہیں اور میں نے ہزاروں معانقے کئے ہیں اور میرے خیال میں ہزاروں ہی کی تعداد میں بچوں
سے پیار کیا ہے۔اور سارے دورے کے اندر سوائے ایک یادو کے کسی سے بدبو نہیں آئی۔ہزاروں میں
سے ایک، دو کا ہونا محض استثناء ہے۔غرض ان میں بد بو نہیں ہے۔وہ اتنے صاف لوگ ہیں اور صفائی کے
اتنے شوقین ہیں کہ ان چھ ملکوں میں سے کسی جگہ بھی ایسا نہیں ہوا کہ مجھے پانی نظر آیا ہواور وہاں افریقن
کپڑے نہ دھور ہے ہوں۔میں نے بڑا غور کیا، جہاں کہیں بھی مجھے پانی نظر آیا، میں نے اس پر افریقوں کو
کپڑے دھوتے ہوئے پایا۔وہ دن میں تین دفعہ نہاتے ہیں۔یہاں بھی اگر میں پوچھوں (لیکن میں
پوچھوں گا نہیں ) تو شاید صرف سینکڑوں ہی ایسے نکلیں، جو دن میں دو دفعہ نہاتے ہوں گے۔مگر وہ دن میں
تین دفعہ نہاتے ہیں۔اور ان میں سے بعض ایسے ہیں، جو دن میں پانچ دفعہ کپڑے بدلتے ہیں۔وہ جبوں
کے بڑے شوقین ہیں۔( مجھے بھی انہوں نے پیار سے ان جبوں کے تھنے دیئے ہیں۔بس دن میں کئی بار
جسے بدلتے رہتے ہیں۔اور ان جبوں کے ساتھ ان کی شکلیں بھی بدل جاتی ہیں۔پہچاننا بھی مشکل ہو جاتا
ہے۔پس بہت صاف ملک ہیں۔لوگ بڑے صاف رہتے ہیں۔دل سے دعا نکلتی تھی کہ جس طرح اللہ
تعالیٰ نے ان قوموں کو ظاہری صفائی کی توفیق عطا کی ہے، اللہ تعالیٰ ایسے حالات پیدا کر دے کہ ان کی
باطنی صفائی کے بھی سامان ہو جائیں۔یہ ہماری ذمہ داری ہے۔ہم نے جاکر ان کی باطنی صفائی کے انتظام
کرنے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ان کی باطنی صفائی کے جمعدار ہمیں بنایا ہے۔ہمارے سوا دوسرا کوئی باطنی صفائی
کر ہی نہیں سکتا۔جب اللہ تعالیٰ نے اس کام کے لئے آپ کو چنا ہے اور سوائے آپ کے کسی کو نہیں چنا، پھر
یہ تو بڑی ناشکری ہوگی کہ ہم اپنے کام سے گھبرائیں۔میں نے ان کو وہاں یہ بھی کہا کہ میں یہاں آیا ہوں اور تم خوش ہو۔خوشی کی کوئی انتہا ہی نہیں تھی ،
میں اس کو بیان نہیں کر سکتا۔میری نظریں شرم سے جھک جاتی تھیں۔اور مجھ میں خدا تعالیٰ کی حمد کی طاقت
503

خطبہ جمعہ فرمود 12 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چهارم
نہیں ہے۔وہ مصافحہ کرتے تھے اور خاموشی سے چہرہ دیکھنے لگ جاتے تھے۔پیچھے سے دوسرا آدمی ہو کا دیتا
تھا کہ چل آگے۔لیکن یہ نہیں کہ کوئی بات کرنی ہے، اس لئے ٹھہر گئے ہیں۔بس چہرہ دیکھے جا رہے ہیں۔کئی
ایک سے میں نے پوچھا بھی کیا سیری نہیں ہوتی، دیکھتے ہی چلے جاتے ہو؟ اور اتنا پیار دیکھا کہ بیان نہیں
ہوسکتا۔وہ احمدیت سے پیار ہے، وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے پیار ہے، وہ حضرت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار ہے، وہ اللہ تعالیٰ سے پیار ہے کہ ان کے ذریعہ سے (اصل تو توحید کا قیام ہے)
خدا تعالیٰ کے پیار کو دنیا میں قائم کیا گیا ہے۔وہی ایک واحد و یگانہ ہے۔باقی تو سارا فسانہ ہے۔اللہ تعالیٰ
کی ذات ہی حقیقت اور وہی باقی رہنے والی ہستی ہے۔مثلاً ایک بڑھیا، جسے پوری طرح نظر بھی نہیں آتا تھا، سفر بھی نہیں کر سکتی تھی۔اس نے دو مہینے
خرچ کر کے ایک ٹوکرا بنایا اور اپنی بیٹی کو بھیجا اور تاکید کی کہ اپنے ہاتھ سے دینا اور دعا کے لئے کہنا۔وہ بچی
کہنے لگی کہ میری ماں سفر نہیں کر سکتی تھی، مجھے اس نے یہ ٹو کرا دے کر بھیجا ہے۔اس کے بنانے پر اس نے دو
ماہ خرچ کئے ہیں۔ہمارے ساتھیوں سے غلطی ہوئی ، وہ سیرالیون میں رہ گیا۔میں نے کہا یہ ٹو کر پیچھے نہیں
رہے گا۔چنانچہ وہاں تاردی اور اسے ہوائی جہاز کے ذریعہ لندن منگوایا اور اب اسے میں یہاں لے آیا
ہوں۔میں نے ان سے کہا کہ تم یہ دیکھتے ہو کہ بازار میں اس کی قیمت دس روپے ہے اور میں یہ دیکھتا ہوں
کہ جس پیار نے اس کو بنایا ہے، دنیا میں اس کی کوئی قیمت نہیں ہے، یہ تو میں چھوڑ کر نہیں جاؤں گا۔بعض
نے کہا کہ یہ کپڑ چھ ماہ سے تیار کرنا شروع کیا تھا اور اب ہم تیار کر کے اس کو آپ کے لئے لائیں ہیں۔دھاگہ بھی ہم نے بنایا، پھر کپڑا بھی ہم نے اپنے ہاتھ سے بنایا اور پھر اسے آخری شکل جود دینی تھی ، وہ بھی
اپنے ہاتھ سے دی۔یہ کھدر کے بڑے موٹے وزنی کپڑے ہیں۔آپ انہیں دیکھیں گے تو کہیں گے کہ
بازار میں شاید سات، ساڑھے سات روپے میں مل جائیں۔لیکن میں نے کہا، میں ان
کو نہیں چھوڑوں گا۔چاہیے ان کے کرایہ پر ہزاروں روپے ہی کیوں نہ خرچ کرنے پڑیں۔کچھ ہمارے ساتھ آگئے ہیں، کچھ کے
یہاں لانے کا ہم انتظام کر کے آئے ہیں۔وہ سارے انشاء اللہ یہاں پہنچ جائیں گے۔پس احمدیت کے ساتھ ان کا اس قسم کا پیار ہے اور وہ احمدیت کے فدائی ہیں۔بالکل نڈر ہیں۔لیگوس میں ہم پہنچے تو ہوٹل کے باہر سینکڑوں بچے تھے، جو احمدیت زندہ باد، اسلام زندہ باد کے نعرے لگا
رہے تھے۔” زندہ باد کا لفظ استعمال کرتے ہیں کیونکہ اسے سارے سمجھتے ہیں۔نیز اھلا و سھلا کہہ
رہے تھے۔پس وہ نعرے لگا رہے تھے جب میں آگے بڑھا تو ہمارے احمدی بھائی نعرے لگاتے ہوئے
504

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمود 12 جون 1970 ء
اس کے ایک بہت بڑے ہال میں داخل ہو گئے۔چوتھی منزل پر ہمارے کمرے تھے۔جب ہم سیٹرھیاں
چڑھنے لگے تو یہ بھی نعرے لگاتے ہوئے ، ساتھ جارہے تھے۔یہاں تک کہ دروازہ آ گیا اور یہ بھی ساتھ
تھے۔صرف اس وقت ہی نہیں بلکہ اگر دن میں مجھے تین دفعہ نیچے اترنا ہوتا تو وہی نعرے لگتے۔جب بھی
میں کمرے سے باہر آتا، وہ نعرے لگاتے۔غیر ملکی یہ دیکھ کر حیران ہوتے اور دلچسپی لیتے اور شاید دل میں
غصہ بھی آتا ہو۔مگر ان کو کسی سے کوئی غرض نہیں تھی۔وہ تو دل میں ایک جوش تھا کہ احمدیت نے ہمیں
حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا روشن اور حسین چہرہ دکھایا اور اللہ قادر وتوانا سے زندہ تعلق پیدا کیا۔بو میں ہم گئے تو وہاں گورنمنٹ کی لاج میں اتنا چراغاں تھا کہ جس طرح ربوہ نے چراغاں کیا،
وہاں بھی چراغاں تھا۔ہمارے ایک دوست نے کہا کہ آپ نے تکلف کیا ہے۔آپ نے یہاں اتنا خرچ
کر دیا ہے۔اس نے آگے سے جواب دیا کہ ہمارے دلوں میں چراغاں ہورہا ہے، ہم اپنے در و دیوار کو اس
سے محروم کیسے رکھ سکتے ہیں؟ یہ ان کی قلبی کیفیت ہے۔اور یہ وہ محبت کا پیغام ہے، جسے وہ آگے پہنچار ہے
ہیں۔پس یہ وہ چیز ہے، جو غیروں کے دل بھی جیت رہی ہے۔کماسی میں Reception ( ریسپشن ) پر ایک بڑے اثر ورسوخ والا افریقن آیا۔(وہاں کے
جو پیرا ماؤنٹ چیف ہیں، وہ خود گفتگو نہیں کرتے۔انہوں نے اپنی طرف سے بیچ میں واسطے رکھے ہوئے
ہیں۔اور یہ ان کے Spokesman (سپوکس مین کہلاتے ہیں۔چنانچہ ایک پیراماؤنٹ چیف کا
Spokesman (سپوکس مین ) آیا ، وہ مسلمان نہیں تھا۔مجھ سے کہنے لگا کہ میں ڈیڑھ سو میل سے اس
لئے آیا ہوں کہ میں بیمار ہوں اور آپ سے میں نے درخواست کرنی تھی کہ میرے لئے دعا کریں۔ایک اور پیرا ماؤنٹ چیف آئے ہوئے تھے، وہ اپنے ساتھ ایک ممبر لیجسلیٹو اسمبلی بھی لائے
ہوئے تھے۔وہ مجھ سے کہنے لگے کہ میں اتنی دور سے آیا ہوں۔ہمارے علاقہ میں ڈاکٹر کی ضرورت ہے، آپ
وہاں میڈیکل سنٹر کھولیں۔اور یہ ایم۔پی ( ممبر پارلیمنٹ) جو ہیں ، یہ اس بات کا ذمہ لیتے ہیں کہ حکومت کے
قواعد کے مطابق ( جسے Rcd tapism (ریڈ ٹیپ ازم) کہتے ہیں۔مختلف دفاتر سے جو کام کروانا ہوگا ، وہ یہ
کروا کر دیں گے۔میں نے ان سے کہا، ٹھیک ہے، آپ یہ کام کروادیں ، ہم آدمی بھیج دیں گے۔میں نے بتایا ہے کہ گوون نے میرے ساتھ اس طرح گفتگو کی، جس طرح کہ وہ بڑا پرانا واقف
ہو۔اس نے جماعت کی تعریف کی۔جماعتی خدمات کا وہ بہت ہی ممنون تھا۔اس کے دل میں بھی اور اسی
طرح جو دیگر Heads Of State (ہیڈز آف سٹیٹ) ہیں، جن سے میں ملا ہوں ، ان کے دلوں میں بھی
جماعت کی بڑی قدر اور وقعت ہے۔جب تفصیل میں جاؤں گا تو بتاؤں گا کہ سب کی یہی حالت ہے۔505

خطبہ جمعہ فرموده 12 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
پھر وہاں اللہ تعالیٰ کے جو فضل دیکھے تھوڑے سے ان کے نمونے بتادیتا ہوں۔نائیجیریا سے میں
نے کام شروع کیا۔نائیجیریا
کے ایک احمدی گروہ نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ سے بغاوت کر کے اور
دنیا کی حرص میں وہاں کے سارے سکولوں پر جو آپ نے کھلوائے تھے، ناجائز طور پر قبضہ کر لیا۔غالبا یہ کل
گیارہ سکول تھے۔اور چونکہ اس وقت جماعت کا کوئی دستور نہیں تھا ، Constitution نہیں تھی ، اس
واسطے قانونی طور پر کوئی چارہ جوئی نہ ہوسکتی تھی۔دین میں داخل ہوئے تھے اور دنیا کے چھلکے پر ان کے
پاؤں پھسل گئے۔اور سکولوں پر قبضہ کر لیا۔جو ابھی تک جاری ہے۔لیکن ان کی حالت یہ ہے کہ خودان میں
بداخلاقیاں پیدا ہو گئی ہیں۔دین سے کوئی رغبت نہیں رہی۔سکولوں کو انہوں نے آمدنی کا ذریعہ بنالیا ہے۔اور کچھ سکول شاید عنقریب بند بھی ہو جائیں۔ایسے لوگوں
کو اللہ تعالیٰ دنیا میں بھی چکر دیتا ہے۔میں وہاں
یہی سوچ رہا تھا تو میرے دل میں یہ خیال پیدا ہوا، جو میری غیرت کا تقاضا تھا کہ ہم فوری طور پر 16 سکول
کھولیں۔چنانچہ میں نے سمجھدار احباب کی ایک کمیٹی بنائی اور ان سے میں نے کہا کہ اس ملک میں، میں
نے 16 ہائی سکول کھولنے ہیں۔اس لئے اس سلسلہ میں پانچ سالہ منصوبہ تیار کرو۔مجھے یہ غیرت تھی کہ ان
کے چھوٹے بڑے ملا کر گیارہ سکول ہیں۔پس ہم یہاں انشاء اللہ سولہ ہائی سکول کھولیں گے۔میں نے
انہیں یہ بھی کہا کہ میرے افریقہ چھوڑنے سے پہلے پہلے اس کمیٹی کی پہلی رپورٹ مجھے ملنی چاہئے۔اور انہیں
میں نے یہ ہدایت کی کہ نقشے سامنے رکھو، مشورے کرو اور دیکھو کہ کہاں کہاں سکول کھولنے چاہیں؟ بہر حال
ان کی پہلی رپورٹ مجھے وہیں مل گئی تھی۔لیکن جب میں نے یہ کمیٹی بنائی تو ہوا یہ کہ اگلے روز ویسے ہی بے خیالی میں ریڈیو کو میں نے چلایا
خبروں کا وقت تھا، اس وقت شمال مغربی سٹیٹ کے گورنر کے انٹرویو کا خبروں میں اعلان ہو رہا تھا (یہ شمال
مغربی سٹیٹ مسلمانوں کا علاقہ ہے۔کہ میری سٹیٹ میں تعلیم بڑی کم ہے اور میں نے ایمر جنسی کا اعلان
کر دیا ہے۔میں اپنے ذرائع اکٹھے کر رہا ہوں اور مجھے امید ہے ،عوام میرے ساتھ تعاون کریں گے۔میں
نے ایک دن پہلے کمیٹی بنائی تھی، چنانچہ جب میں نے یہ خبرسنی تو میں نے اس نو احمدی دوست ، جس کے
متعلق آپ نے اخبار میں پڑھا ہوگا کہ میں نے کہا تھا ، Before the sun sets یعنی سورج غروب
ہونے سے قبل تم احمدیت میں داخل ہو گے۔اور وہ ہو گیا تھا۔یہ ڈپٹی سیکرٹری ہے اور کھاتا پیتا آدمی ہے۔اس نے مرسیڈیز کار رکھی ہوئی ہے۔میں نے اسے کہا کہ تم جاؤ اور اس گورنر سے کہو کہ ہم تمہاری سٹیسٹ میں
فوری طور پر چار سکول کھولتے ہیں۔دولڑکیوں کے اور دولڑکوں کے۔ہمیں تمہارے تعاون کی ضرورت
506

آج 10 میں سے 10 باقی