ہوا میں تیرے فضلوں کا منادی . خطبہ جمعہ فرمودہ 12 جون 1970ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمود 12 جون 1970ء
ہے۔اور یہ صرف دو قسم کے تعاون ہیں۔ایک یہ کہ سکول کھولنے کے لئے ہمیں زمین دو۔کیونکہ یہ ہم باہر
سے نہیں لا سکتے۔اور دوسرے یہ کہ ٹیچرز کے لئے Entry permit (انٹری پرمٹ ) دو۔کیونکہ اس کے
بغیر وہ تمہاری سٹیٹ میں آ نہیں سکتے۔چنانچہ وہ اس پیشکش کو سن کر بہت خوش ہوا اور کہنے لگا کہ میں آپ
سے ہر قسم کا تعاون کروں گا۔سکولوں کے اجراء میں آپ ہماری مدد کریں۔ویسے اس نے یہ بھی کہا کہ ایک
فارمل خط لکھ دیں کہ یہ ہم نے پیشکش کی ہے۔چنانچہ اس پر اس نے اپنے Land department (لینڈ
ڈیپارٹمنٹ) کو کہا کہ جہاں بھی یہ زمین پسند کریں، وہاں ان کو زمین دی جائے۔اور محکمہ تعلیم کو کہا کہ ان کی
طرف سے محکمہ میں مزید کسی درخواست کے آنے کا انتظار نہ کرو بلکہ جو فارمل کاروائی ہے، یعنی فارم وغیرہ
بھرنے ہوتے ہیں، وہ فارم ان کو بھجوا دو۔تا کہ یہ کاروائی جلدی ختم ہو جائے۔سکول ٹیچر ز نے آنا ہے اور
بہت ساری حکومت سے اجازتیں لینی پڑتی ہیں۔وہ ہمارے وزیری سے کہنے لگا (حالانکہ وہ غیر احمدی
ہے ) کہ میں بہت خوش ہوں، آپ نے یہ کام اپنے ہاتھ میں لینے کی پیشکش کی ہے۔میں آپ کو یہ بتاتا
ہوں کہ اگر آپ لوگ نارتھ ویسٹرن سٹیٹ یعنی سکو تو ( جو دراصل عثمان بن فودی کا گھر ہے۔یہ ایک مجدد
تھے، جو اس علاقے میں پیدا ہوئے تھے۔میں ان کا ذکر وہاں جانے سے پہلے بھی کر چکا ہوں۔) کے
علاقے کے لوگوں کے دل احمدیت کے لئے جیت لیں تو تمام شمالی مسلم علاقہ احمد ی ہو جائے گا۔اس واسطے
آپ کوشش کریں اور یہاں سکول کھولیں۔پھر اس کے بعد ہم گھانا میں آئے ، وہاں غور کیا۔پھر آئیوری کوسٹ میں مشورے کئے۔پھر لائبیریا
میں گئے ، وہاں غور کیا اور دوستوں سے مشورے کئے اور منصوبے بنائے۔وہاں کے صدر مسٹر ٹب میں بڑے
اچھے آدمی ہیں۔انہوں نے سوایکڑ زمین کی منظوری دے دی ہے اور اپنے محکمے کو ہدایت کی ہے کہ یہ زمین
جلد جماعت احمدیہ کو دی جائے۔یہ سوا یکڑ کا اکٹھا قطعہ ہے، بڑی زمین ہے۔انشاء اللہ بہت کچھ بن جائے
گا۔پھر سیرالیون کو ہم نے اپنے واپسی کے پروگرام کی وجہ سے چھوڑ ا تھا۔کیونکہ ہیگ آنے کے لئے ہم نے
یہیں سے جہاز لینا تھا۔اگر پہلے سیرالیون جاتے، پھر گیمبیا جاتے اور پھر سیرالیون جاتے تو یہ امر جماعت
کے لئے بھی اور ہمارے لئے بھی کوفت کا باعث ہوتا۔اس لئے پروگرام یہ بنایا تھا کہ پہلے Overfly (اوور
فلائی) کر کے گیمبیا چلے جائیں۔یعنی اس ملک (سیرالیون) کے اوپر سے اڑ کر گیمبیا جائیں اور پھر وہاں سے
واپس سیرالیون آئیں۔اور پھر یہاں سے یورپ کو آئیں۔گیمبیا میں ایک دن اللہ تعالیٰ نے (میرے اپنے
پروگرام نہیں رہنے دیئے بلکہ ) بڑی شدت سے میرے دل میں یہ ڈالا کہ یہ وقت ہے کہ تم کم سے کم ایک لاکھ
507
خطبہ جمعہ فرمود 12 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
پاؤنڈ ان ملکوں میں خرچ کرو اور اس میں اللہ تعالیٰ بہت برکت ڈالے گا اور بہت بڑے اور اچھے نتائج نکلیں
گے۔خیر میں بڑا خوش ہوا۔پہلے اپنا پروگرام اور منصوبہ تھا، اب اللہ تعالیٰ نے منصوبہ بنا دیا۔گیمبیا چھوٹا سا ملک ہے۔میرے آنے کے بعد مولویوں نے بڑی مخالفت شروع کر دی ہے۔اور میں بہت خوش ہوں۔کیونکہ اس آگ میں سے تو ہم نے بہر حال گزرنا ہے۔ہمارے لئے یہ پیشگوئی
ہے کہ آگ تمہارے لئے ضرور جلائی جائے گی۔جو الہام ہے نا کہ
آگ سے ہمیں مت ڈراؤ ، آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی بھی غلام ہے۔اس میں دو پیشگوئیاں ہیں۔ایک یہ کہ تمہیں راکھ کرنے کے لئے آگ جلائی جائے گی۔اور دوسری یہ کہ وہ آگ تمہیں راکھ نہیں کر سکے گی بلکہ فائدہ پہنچانے والی ہوگی تمہاری خدمت
کرنے والی ہوگی۔پس جب اس پیشگوئی کا پہلا حصہ پورا ہوتا ہے یعنی آگ جلائی جاتی ہے، ہم اس سے ڈرتے نہیں
بلکہ خوش ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدے کے مطابق پہلی بات پوری کر دی اور وہ قادر وتوانا اپنے
دوسرے وعدہ کو بھی ضرور پورا کرے گا۔اس لئے آگ ہمیں راکھ نہیں کرے گی بلکہ خدمت کرنے والی ہوگی۔بہر حال وہاں ہماری مخالفت شروع ہے۔اور میں خوش ہوں۔اللہ تعالیٰ سے آپ بھی دعائیں کریں، میں بھی
دعائیں کرتا رہتا ہوں۔مخالفت کی یہ آگ ہمیں جلانے کی بجائے ہماری کامیابیوں پر فتح کے ہار گوند ھے۔اور
یہ آگ خوشیاں منانے والی ہو۔اور اس آگ میں سے ہمارے اوپر آگ کے شعلوں کے بجائے پھولوں کی
پتیاں برسیں۔یہی ہم سے وعدہ ہے، اگر وہ پورا ہوا ہے تو یہ بھی پورا ہوتا چلا جائے گا۔پھر جب ہم سیرالیون میں آئے تو اور زیادہ جرات تھی۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے کہہ دیا تھا کہ کرو
خرچ ، میں اچھے نتائج نکالوں گا۔چنانچہ وہاں پروگرام بنائے۔پھر میں لندن آیا تو میں نے جماعت کے
دوستوں سے کہا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کا یہ منشا معلوم ہوا ہے کہ ان چھ افریقی ممالک میں تم کم از کم ایک لاکھ
پاؤنڈ خرچ کر دو۔(ویسے یہ پوری سکیم میرے ذہن میں ہے کہ کس کس رنگ میں کام چلانا ہے ؟ ) پس یہ
ایک لاکھ پاؤنڈ کی رقم کم سے کم ہے۔اور اس سلسلہ میں انگلستان کی جماعتوں میں سے مجھے دوسوایسے مخلص
آدمی چاہئیں، جو دو سو پاؤنڈ فی کس کے حساب سے دیں۔اور دو سو ایسے مخلصین ، جو ایک سو پاؤنڈ فی کس
کے حساب سے دیں۔اور باقی جو ہیں، وہ6 3 پاؤنڈ دیں۔ان میں سے بارہ پاؤنڈ (ایک پاؤنڈ ایک مہینے
508
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمود 12 جون 1970ء
کے لحاظ سے فوری طور پر دے دیں۔میں نے انہیں کہا کہ قبل اس کے کہ میں انگلستان چھوڑوں ، اس مد
میں دس ہزار پاؤنڈ جمع ہونے چاہئیں۔اور اس وقت انگلستان سے روانگی میں بارہ دن باقی تھے۔چنانچہ
دوستوں کے درمیان میں صرف دو گھنٹے بیٹھا۔ایک جمعہ کے بعد اور دوسرے اتوار کے روز۔جس میں اور
نٹے آدمی بھی آئے ہوئے تھے۔اور ان دو گھنٹوں میں 28 ہزار پاؤنڈ کے وعدے ہو گئے تھے۔اور 3 اور 4
ہزار پاؤنڈ کے درمیان نقد جمع ہو گئے تھے۔میں نے پھر اپنے سامنے نیا اکاؤنٹ کھلوایا اور اس کا نام
نصرت جہاں ریز روفنڈ رکھا ہے۔یہ اکاؤنٹ وہیں رہے گا، وہیں اس میں رقم جمع ہوگی۔غرض نصرت
جہاں ریزروفنڈ کے نام سے ایک علیحدہ اکاؤنٹ کھلوایا اور اس میں رقم جمع کروائی۔کیونکہ اس سے پہلے جو
رقمیں آ رہی تھیں ، وہ مسجد فنڈ کے اکاؤنٹ میں جا رہی تھیں۔میں نے جمعہ کے خطبہ میں انہیں کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا منشا ہے کہ ہم یہ رقم خرچ کریں اور ہسپتالوں
اور سکولوں کے لئے جتنے ڈاکٹر اور ٹیچر چاہئیں وہاں ، مہیا کریں۔میں نے دوستوں سے کہا کہ مجھے یہ خوف
نہیں ہے کہ یہ رقم آئے گی یا نہیں؟ یا آئے گی تو کیسے آئے گی؟ یہ مجھے یقین ہے کہ ضرور آئے گی۔اور نہ یہ
خوف ہے کہ کام کرنے کے لئے آدمی ملیں گے یا نہیں ؟ ملیں گے، یہ ضرور ملیں گے۔کیونکہ خدا تعالیٰ نے کہا
ہے کہ کام کرو۔خدا کہتا ہے تو یہ اس کا کام ہے۔لیکن جس چیز کی مجھے فکر ہے اور آپ
کو بھی فکر کرنی چاہئے ،
وہ یہ ہے کہ محض خدا کے حضور قربانی دے دینا کسی کام نہیں آتا، جب تک اللہ تعالیٰ اس
قربانی کو قبول نہ کر
لے۔لاکھوں لاکھ قربانیاں حضرت آدم کے زمانے سے اس وقت تک روکی گئیں۔جن کا ذکر مختلف
احادیث میں موجود ہے۔پس مجھے یہ فکر ہے اور آپ کو بھی یہ فکر کرنی چاہئے۔اس لئے دعائیں کرو اور
کرتے رہو کہ اے خدا! ہم تیرے عاجز بندے تیرے حضور یہ حقیر قربانیاں پیش کر رہے ہیں تو اپنے فضل
اور رحم سے ان قربانیوں کو قبول فرما۔اور تو ہمیں اپنی رضا کی جنت میں داخل فرما۔سعی مشکور ہو ہماری ، وہ
سعی نہ ہو، جو ہمارے منہ پر مار دی جائے۔اللہ تعالیٰ کا دیا ہوا مال ہم اسی کے حضور پیش کرتے ہیں۔اس کا
احسان ہے کہ وہ ہماری طرف سے قبول کر لیتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے۔اور آپ
کا فرمودہ در مشین میں مندرجہ آمین میں یہ چھوٹا سا مصرعہ بڑا ہی پیارا ہے۔دو گھر
سے تو کچھ نہ لائے“
پس یہ ایک حقیقت ہے، کسی بات پر ناز کیا؟ اور قربانی کیا؟ اور ایثار کیسا؟ اور تم پیش کیا کر رہے ہو؟
یہ تو اس کا احسان ہے کہ وہ کہتا ہے، اے میرے بندے! میں نے جو تمہیں مال دیا تھا، وہ تو اب میرے
509
خطبہ جمعہ فرموده 12 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
سامنے اخلاص اور پیار سے اور میری محبت میں میرے حضور پیش کر رہا ہے، میں اس کو اس طرح قبول کر لیتا
ہوں ، جس طرح واقعی تیرا ہے۔یہ تو اس کا احسان ہے۔وہاں افریقہ میں بچوں نے ایک نظم پڑھی تھی۔پوری
تو مجھے یاد نہیں۔عربی میں ہے اور بہت ہی اچھی ہے۔بچوں کے نرم نرم ہونٹوں سے بڑی پیاری لگتی تھی۔يَا ابْنَ آدَمَ الْمَالُ مَالِى وَالْجَنَّةُ جَنَّتِي وَ أَنْتُمْ عِبَادِى
اعِبَادِى اشْتَرُوا جَنَّتِي بِمَـ
یعنی اے آدم کے بیٹو! مال بھی میرا ہے اور جنت بھی میری ہے اور تم بھی میرے بندے ہو۔اے میرے بندو! میں تم پر یہ احسان کرتا ہوں کہ جو میری جنت ہے، وہ میرے اس مال سے خریدلو، جو میں
نے تمہیں دیا ہے۔بچوں کے نرم نرم ہونٹوں سے نکلی ہوئی، یہ نظم بہت ہی پیاری لگتی تھی۔بہر حال یہ ایک حقیقت ہے، جس سے کوئی ہوش مند انسان انکار نہیں کر سکتا کہ مال بھی اللہ کا اور جنت
بھی اللہ کی اور بندہ بھی اللہ کا اور اللہ تعالیٰ بطور احسان یہ فرماتا ہے کہ میرے مال سے میری جنت خرید لو۔پس میں نے اپنے بھائیوں سے یہ کہا کہ مجھے یہ فکر نہیں کہ مال کیسے آئے گا ؟ مال تو انشاء اللہ
ضرور آئے گا۔کیونکہ خدا کہتا ہے، خرچ کرو۔اب ایک شخص کو خدا کہے کہ خرچ کرو اور جیبیں اس کی رکھے
خالی۔پھر تو وہ ہندوؤں کا خدا ہوگا یا عیسائیوں کا خدا ہو گا یا ان مسلمانوں کا خدا ہوگا ، جو یہ کہتے ہیں کہ ایک
مسلمان کو سچی خواب بھی نہیں آسکتی۔ہمارا وہ خدا نہیں۔ہمارا خدا تو قادر وتو انا خدا ہے۔وہی اللہ جو ہمارے
محبوب محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنی تمام طاقتوں اور صفات کے ساتھ جلوہ گر ہوا۔وہ ہم سے بولتا بھی ہے۔اور
ہم دن رات اس کی قوت اور طاقت کے معجزانہ سلوک اپنے ساتھ دیکھتے بھی ہیں۔فکر یہ ہونی چاہئے کہ اللہ
تعالیٰ ہماری سعی کو سعئی مشکور بنادے۔یہ نہ ہو کہ خدانخواستہ کہیں ہماری کسی غلطی یا غفلت یا گناہ یا برائی یا کسی
وقت کے تکبر کے نتیجہ میں وہ دھتکار دی جائے۔امام رفیق صاحب نے مجھے کہا، وقت تھوڑا ہے اور آپ نے اتنی بڑی رقم جماعت کے ذمہ لگادی
ہے، جو فضل عمر فاؤنڈیشن کی ٹوٹل رقم سے دگنی سے بھی زیادہ ہے۔اور جسے انہوں نے تین سال کی کوششوں
کے بعد ا کٹھا کیا ہے۔چنانچہ اس سلسلہ میں چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب نے بڑے دورے کئے ، ہمارے
شیخ مبارک احمد صاحب بھی مہینہ، ڈیڑھ مہینہ وہاں رہ کر آئے اور دورے کئے۔تب جا کر تین سال میں 21
ہزار پاؤنڈ جمع ہوئے۔اور میں نے دو گھنٹے میں جو خطاب کیا تھا، ان دو گھنٹوں کے اندر اسی وقت 28-27
ہزار پاؤنڈ کے وعدے اور نقد رقم جمع ہوگئی۔یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے تھا، میری طرف سے نہیں تھا۔لیکن اس
510
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 12 جون 1970ء
کرسی اور مقام کی اللہ تعالیٰ غیرت رکھتا ہے، جس مقام پر اس نے مجھے بٹھا دیا ہے۔امام صاحب مجھے کہتے
تھے کہ یہ رقم جمع نہیں ہوئی، آپ مجھے مہلت دیں، میں دورے کروں گا اور یہ دس ہزار پاؤنڈ کی رقم جمع کروں
گا۔میں یہ سن کر ہنس پڑا۔میں نے انہیں کہا کہ میں ایک دن کی بھی مہلت نہیں دوں
گا اور رقم جمع ہو جائے
گی۔خدا تعالیٰ مجھے کہے اور میں وہ بات آپ تک پہنچاؤں اور وہ کام نہ ہو۔یہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔جس دن میں
وہاں سے چلا ہوں، اس دن ان رقوم کو نکال کر جن کی اطلاع ہمیں مل چکی تھی کہ وہ مختلف شہروں سے چل
پڑی ہیں، دس ہزار، چارسو، پچاس کے لگ بھگ نقد اس مد میں جمع ہو چکے تھے۔اور اگر ان رقوم کو بھی ملایا
جائے ، جن کی اطلاع ہمیں مل چکی تھی تو پھر گیارہ ہزار بلکہ اس سے بھی زیادہ کی رقم عملاً جمع ہو چکی تھی۔اور میرا
اندازہ ہے کہ ایک مہینے کے اندر وہ پندرہ ہزار سے اوپر نکل جائیں گے اور ادھر فضل عمر فاؤنڈیشن میں 21 ہزار
ٹوٹل اور وہ بھی تین سال کی بڑی کوششوں کے بعد اور ادھر چالیس ہزار اس وقت تک ہو گیا تھا۔میں نے کہا تھا
کہ پچاس ہزار تک پہنچ جاؤ، میں بڑا خوش ہوں گا۔ممکن ہے، پچاس ہزار سے بھی اوپر نکل جائیں۔میں نے
انہیں یہ کہا کہ اللہ تعالیٰ نے کہا ہے، کام کرو اور میں اس کے مطابق کام کروں گا۔اب جماعت کو میں نے یہ
نہیں کرنے دینا کہ وہ (افریقہ والے تو ) کہیں کہ کام تیار ہے، پیسے بھیجو اور میں کہوں کہ ہوں تو میں بڑا امیر
لیکن میری دولت کا انحصار صرف وعدوں پر ہے۔میرے پاس گھڑ جمع ہیں۔اور جب وہ پورے ہو جائیں
گے تو میں تمہیں بھجوا دوں گا۔یہ تو نہیں ہو سکتا۔کام تو بہر حال ہونا ہے اور تم سے لینا ہے۔مثلاً انگلستان میں ہمارے بعض ڈاکٹر ہیں، وہیں پریکٹس کر رہے ہیں۔ان سے میں نے کہا،
دیکھو، مجھے ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔تم اخلاص سے اور محبت سے اور ہمدردی سے میری آواز پر لبیک
کہو۔ڈاکٹر تو ویسے انشاء اللہ مجھے ضرور ملتے ہیں۔لیکن تم رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرو۔اگر خود
نہیں کرو گے تو میں تمہیں حکم دوں گا اور میر احکم تمہیں بہر حال ماننا پڑے گا۔کیونکہ حکم عدولی تو وہی کرے گا،
جو احمدیت کو چھوڑنے کے لئے تیار ہو گا۔اور جو احمدیت سے نکل جائے ، اس کی نہ مجھے ضرورت ہے، نہ
میرے اللہ کو ضرورت ہے۔چنانچہ انہیں بڑی خوشی ہوئی اور انہوں نے اپنی خدمات پیش کیں۔امام رفیق کے پاس بنک کا مینجر آیا ہوا تھا، اسی اکاؤنٹ کے کھولنے کے سلسلہ میں بعض فارم پر
کروانے ہوتے ہیں۔وہ مجھ سے بھی ملنے آیا تو میں نے اسے یہ واقعہ سنایا تو وہ بڑا خوش ہوا اور خوب ہنسا۔کہنے لگا، یہ خوب ہے۔رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کر دیا پھر میں تمہیں حکم دوں گا ، جو تمہیں بہر حال
ماننا پڑے گا۔پھر وہ کہنے لگا کہ کیا ان میں سے کسی نے رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کی ہیں؟ میں نے
کہا، ہاں۔جنہوں نے رضا کارانہ طور پر پیش کی ہیں، انہیں ثواب بہر حال زیادہ ملے گا۔511
خطبہ جمعہ فرمود و 12 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اس وقت حالت یہ ہے کہ اگر ہم 30 میڈیکل سنٹر کھول دیں تو اس کا وہاں اچھا اثر پیدا ہوگا کہ ہم
ایک، ایک ملک میں ہر سال ایک، ایک نیا ہائی سکول کھولتے چلے جائیں گے۔اس دورہ سے جماعت کو اور
جوسب سے بڑا فائدہ ہوا ہے، وہ یہ ہے کہ میں نے اپنی آنکھوں سے وہاں کے سارے حالات
دیکھے۔اور اب میں علی وجہ البصیرت کوئی کام کر سکتا ہوں۔پہلے تو میں رپورٹوں پر فیصلے کیا کرتا تھا ، اب میں
ہر آدمی کو جانتا ہوں۔ویسے اللہ تعالیٰ کے فضل کا یہ حال ہے کہ پچھلے جماعتی الیکشن پر ہمارے نانا کے پریذیڈنٹ
صاحب کے دماغ میں یہ کیڑا پیدا ہوا اور انہوں نے یہ کہا کہ اگر مجھے دوبارہ منتخب نہ کیا گیا تو میں فساد پیدا
کروں گا۔مجھے یہ اطلاع ملی تو میں نے ان کو تار دی کہ تم انتخاب نہ کرواؤ ، میں خود انتظام کروں گا۔یہ دو
مہینے پہلے کی بات
تھی۔اب جب میں وہاں گیا تو ایک مجلس عاملہ اور دوسرے کرتا دھرتا افریقن بیٹھے ہوئے
تھے۔میں نے باتوں باتوں میں ان کی طرف دیکھ کر یہ فقرہ کہا کہ میں نے Ex-president (سابق
پریذیڈنٹ) کے لئے ایک تحفہ رکھا ہوا ہے۔میں چاہتا ہوں کہ ان کے کان میں یہ بات پڑ جائے اور وہ ذہنی
طور پر تیار ہو جائیں۔سب نے یہ سنا اور سمجھ گئے۔پھر میں نے ایک دن مجلس عاملہ کی میٹنگ بلا کر کہا کہ
دیکھو، دنیا کی کوئی قوم اور کوئی جماعت ترقی نہیں کیا کرتی ، جب تک وہ اپنے سابق عہدیداروں کی عزت
اور تعظیم نہ کرے۔مثلاً اگر ایک ملک ایسا ہو کہ وہ سیاسی طور پر سابق پریذیڈنٹ کو کہتا کہنے لگ جائے تو جب
چار، پانچ کتے بن جائیں یعنی جب بھی وہ پریذیڈنسی سے ہٹیں گے، وہ کتے کہلائیں گے۔اور جب وہ ہٹ
جائیں گے تو غیر ممالک والے یہی سمجھیں گے کہ کتوں کی قوم ہے، کتوں کو پریذیڈنٹ بناتی ہے۔پس دنیا
میں ترقی کرنے اور دنیا کے وقار اور عزت کو حاصل کرنے والی قوم کے لئے یہ ضروری ہے کہ جو اہل ہو ، اس
کو عہد یدار بنا ئیں۔اور جب یہ عہد یدار بدلے تو اس کی اسی طرح عزت و تکریم کریں ، جس طرح اس کی
عہدیدار ہونے کی حیثیت میں کرتے تھے۔کسی عربی شاعر نے کہا کہ ہم سرداروں کی قوم ہیں اور میرے
پیچھے سرداروں کا ایک Queue ( کیو ) لگا ہوا ہے۔جب ہماری قوم کا ایک سردار اس دنیا سے چلا جاتا ہے
تو پچھلا ایک قدم آگے بڑھ کر اس کی جگہ لے لیتا ہے اور وہ سردار بن جاتا ہے۔کیونکہ وہ سرداروں کی قوم
ہے۔جماعت احمد یہ بھی سرداروں کی قوم ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس کو سرداری کے لئے اور قیادت کے لئے
دنیا میں پیدا کیا ہے۔نظام احمدیت میں ہرایکس ( یعنی سابق ) اچھا ہے۔اگر اچھا نہیں تو تم جنہیں خدا نے
کہا تھا کہ امانتیں اہل لوگوں کو سپرد کیا کرو تم نے کیوں نہ ایسا کیا؟ اور اگر یہ امانت اہل کے سپرد کی تو پھر اس
512
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 12 جون 1970ء
کی عزت اور تعظیم ضروری ہے۔اس طرح جب میں ان کو سمجھ چکا تو پھر میں نے انہیں کہا کہ دوماہ پہلے تمہارا
انتخاب ہونا تھا مگر نہیں ہوا۔کیونکہ میں نے منع کر دیا تھا۔قانونی طور پر اس وقت جو عہد یدار ہیں ، وہ میرے
ہی مقرر کردہ ہیں۔کیونکہ الیکشن تو نہیں ہوا۔اور اب میں ان کو بدلنا چاہتا ہوں۔اور میں مشورہ کے بعد
سارے بدل دوں گا اور ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ، میں نے کہا کہ یہ تمہارے سابق پریذیڈنٹ
ہیں، ان کی عزت کرنی ہے۔پھر جس طرح بچوں
کو پیار کرتے ہیں، اسی طرح ان کو پیار دیا۔ایک تحفہ بھی دیا
اور اس طرح ان کو خوشی خوشی علیحدہ کر دیا۔لیکن اللہ تعالیٰ کی شان دیکھو، ان کے خلاف ایک مقدمہ چل رہا تھا۔انہوں نے یہ نالائنتی کی کہ
مجھ سے دعا بھی نہیں کروائی۔شاید اللہ تعالیٰ انہیں کوئی دوسرا نشان دکھا دیتا۔میں اس ملک سے دوسرے
ملک چلا گیا اور ابھی پانچ دن نہیں گزرے تھے کہ مجھے اطلاع آئی کہ ان کو ایک سال کی قید ہوگئی ہے۔اور وہ
جیل میں چلے گئے ہیں۔میں بہت خوش ہوا۔میں نے کہا، اللہ تعالیٰ نے اس مقدمے کے فیصلے سے پانچ
دن پہلے مجھ سے فیصلہ کروایا۔اور اس فیصلے کو روکے رکھا کہ دنیا یہ نہ کہے کہ جماعت احمدیہ کا پریذیڈیٹ قید
میں گیا ہے۔اب وہ پریذیڈنٹ نہیں، پریذیڈنٹ کے عہدے سے ہٹ گیا ہوا ہے۔اور وہاں کی جماعت
نے اس کو محسوس کیا کہ اللہ تعالیٰ کی شان ظاہر ہوئی ہے۔اور بڑے خوش ہوئے کہ دیکھو، حضرت صاحب
نے فیصلہ کیا اور پانچ دن کے بعد وہ فیصلہ ہو گیا، جو جماعت کی بدنامی کا باعث بن سکتا تھا۔پس یہ چھوٹی چیزیں اور بڑی چیزیں سب اللہ تعالیٰ کے فضل ہیں اور میں نے وہاں
اللہ تعالیٰ کے
اپنے فضلوں کو دیکھا ہے کہ
دو
تہی اس سے کوئی ساعت نہیں ہے“
اور اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے شعر کے مطابق
دو
ہوا میں تیرے فضلوں کا منادی
کیونکہ میں نے اپنی زندگی میں کوئی گھڑی ایسی نہیں پائی ، جس میں اللہ تعالیٰ کا فضل نازل نہ ہوا
ہو۔اور کوئی گھڑی ایسی نہیں ، جس میں انسان پر یہ ذمہ داری نہ آتی ہو کہ وہ اس کے فضلوں کا منادی بنے۔اتنے فضل ہیں ، اتنے فضل ہیں کہ شمار نہیں کئے جاسکتے۔آپ یہ سوچیں کہ سات ہزار میل کے فاصلے پر مغربی
افریقہ کے ممالک ہیں، جب انہوں نے محبت اور خوشی کے اظہار کئے تو میں نے بڑی استغفار کی ، بڑی دعا
کی ان لوگوں کے لئے ، بڑا فکر اورغورکیا، پھر مجھے مسئلہ سمجھ میں آ گیا۔513
خطبہ جمعہ فرمود و 12 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
وہاں پہنچنے کے چند دن بعد ایک دن کھڑا ہوا اور میں نے ان سے کہا کہ آپ بے حد خوش نظر
آتے ہیں اور آپ خوشی کے مستحق ہیں، اس لئے آپ کو خوش ہونا چاہئے۔آپ اس لئے خوش ہیں کہ
جماعت احمدیہ کی قریباً اسی سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے اور آپ لوگوں کی زندگیوں میں بھی یہ پہلا موقع
ہے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کاوہ محبوب مهدی، جوامت محمدیہ میں واحد و یکتا ہے۔حضرت محمد
مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو کوثر عطا ہونے کا وعدہ دیا گیا تھا کہ بے شمار فدائی تجھے دیئے جائیں گے۔اس وعدہ
کے پورا ہونے پر اس امت مسلمہ میں سے جو اتنی بڑی ہے کہ اس کا شمار نہیں، صرف ایک کو چنا۔اور اس کے
متعلق فرمایا۔إِنَّ لِمَهْدِينَا۔اپنا مہدی کہا اور صرف اس ایک کے متعلق فرمایا کہ جب بھی وہ آئے تو جو بھی
امت محمدیہ کے افراد اس زمانہ میں ہوں، ان کا یہ فرض ہے کہ وہ میری طرف سے اسے سلام پہنچائیں۔بڑی قدردانی اور پیار کا اظہار ہے۔یہ اتنی قدردانی ہے کہ جس کی کوئی انتہا نہیں۔وہ محبوب اور وہ وجود، جو
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ پیارا تھا، آج حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اس محبوب کا ایک
خلیفہ تمہارے درمیان موجود ہے۔اللہ تعالیٰ نے تمہیں یہ تو فیق عطا کی ہے کہ تم اسے دیکھو تم اس سے باتیں
کرو اور تم اس کی باتیں سنو۔تم اس کے وجود اور اس کے کلمات سے برکت حاصل کرو۔خوش ہو اور خوشی
سے اچھلو کہ آج کا دن تمہارے خوش ہونے کا دن ہے۔میں نے انہیں کہا کہ تم بھی خوش اور میں بھی خوش۔تم تو اس لئے خوش ہو کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ محبوب روحانی فرزند کا
ایک خلیفہ تم میں موجود ہے۔اور میں اس لئے خوش ہوں کہ آج سے اسی سال قبل ایک یکا و تنہا آواز ایک
Unknown ( آن نون ) یعنی غیر معروف گاؤں سے اٹھی تھی ، جس کا مقصد اللہ کے حکم، اللہ کی توحید کو قائم
کرنا اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور جلال کو دنیا پر ظاہر کرنا تھا، لیکن تھی وہ اکیلی آواز۔مگر دنیا
نے اسے نہیں پہچانا اور ساری دنیا اپنی تمام طاقتوں کے ساتھ اس آواز کو خاموش کرنے کے لئے اکٹھی ہو
گئی۔مگر ساری دنیا کی ساری طاقتیں اس آواز کو خاموش کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔تمہارے منہ سے
جو در و دنکل رہا ہے، تمہارے چہروں پر جو محبت کی بشاشت ہے، تم میں سے ہر ایک فرد دلیل ہے، اس بات
کی کہ وہ اکیلی آواز ایک بچے اور صادق کی آواز تھی۔جھوٹے کی آواز نہیں تھی۔اور جب میں یہ دیکھتا ہوں
تو میں بھی بڑا خوش ہوں۔تم اپنی جگہ پر خوش ہو کہ تم نے مجھے دیکھا اور میں اپنی جگہ پر خوش کہ میں نے تمہیں
دیکھا۔سات ہزار میل دور، نہ بھی تم وہاں گئے ، نہ دیکھا۔مگر اللہ تعالیٰ کے فرشتوں نے تمہارے دلوں کو
بدل دیا۔اور تمہارے دلوں میں اس محبوب مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو پیدا کر دیا۔وہ آواز جس کو
514
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 12 جون 1970ء
خاموش کرنے کے لئے ساری دنیا کی طاقتیں، مسلمان بھی ، عیسائی بھی ، ہندو بھی ، یہودی بھی اور بدھ بھی،
غرض ساری طاقتیں اکٹھی ہوگئی تھیں اور یہ دعویٰ کرتے تھے کہ وہ اس آواز کو خاموش کر دیں گے۔مگر خدا
نے کہا کہ یہ دنیا تو کیا، اس قسم کی ہزاروں دنیا اور ہزاروں دنیا کی سب طاقتیں آجائیں، تب بھی یہ آواز
خاموش نہیں کی جاسکے گی۔کیونکہ یہ میری آواز ہے۔یہ اس بندے کی آواز نہیں۔اور تم دلیل ہو، اس بات
کی کہ وہ سچا تھا۔ورنہ یہاں نہ وہ جماعتیں پیدا ہوسکتیں ، جو ہو گئیں۔نہ ہی ان دلوں میں وہ محبت پیدا ہو
سکتی، جو پیدا ہوئی۔نہ میں اس پیار کو دیکھ سکتا ، جو تمہارے چہروں پر مجھے نظر آ رہا ہے۔پس وہ بھی خوش تھے
اور میں بھی خوش تھا۔آپ بھی خوش ہوئے کہ اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل کیا۔میں نے شروع میں یہ فقرہ کہا تھا کہ میں ان کے لئے محبت اور پیار اور ہمدردی اور غمخواری اور
اسلامی مساوات کا پیغام لے کر گیا تھا اور آپ کے پاس جب آیا ہوں
تو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے منادی کی
حیثیت سے واپس آیا ہوں۔اتنے فضل ، اتنے فضل کہ آپ ان
کا اندازہ بھی نہیں لگا سکتے۔گرمی بھی بڑی ہے، مجھے بھی لگ رہی ہے، آپ کو بھی لگ رہی ہے۔اور شاید آپ میں سے چند
میرے ساتھی ہوں گے۔جیسا کہ میری عادت ہے کہ میں جمعہ کی نماز سے پہلے کھانا نہیں کھایا کرتا ، اس لئے
میں بغیر کھانا کھائے آیا ہوں۔پس بھوکا بھی ہوں اور گرمی کا بیمار بھی ہوں۔لیکن کہنے کو جتنا میرا دل کرتا
ہے، کہوں گا۔پانچ دس منٹ اور بولوں گا۔انشاء اللہ۔اللہ تعالیٰ کے فضل ہر رنگ میں ظاہر ہوئے۔ایک مثال دیتا ہوں۔ہم سیرالیون میں اترے تو
اللہ تعالیٰ کے پیار کا یہ جلوہ نظر آیا کہ جماعت کے علم کے بغیر ریڈیو والوں نے یہ انتظام کیا ہوا تھا کہ لاج
تک پہنچنے تک آنکھوں دیکھا حال براڈ کاسٹ کریں گے۔( ہمیں لاج تک جہاں ہم نے رہائش رکھنی تھی ،
پہنچے میں ڈیڑھ گھنٹہ لگا۔اس وقت ریڈیو پر رنگ کمینٹری، جسے آنکھوں دیکھا حال کہتے ہیں ، شروع ہوئی
اور وہ لگا تار ڈیڑھ گھنٹے تک یہ آنکھوں دیکھا حال براڈ کاسٹ کرتا رہا۔اب یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔ہر
آدمی نے یہ پروگرام سنا۔سارے لوگ پہچاننے لگ گئے تھے۔مگر اب وہ عزت اور عظمت کے جلوے کے
ساتھ پہچانتے تھے۔فوجی افسر جب گزرتے تھے تو وہ با قاعدہ سلوٹ کرتے تھے۔میں نے سوچا کہ اس میں
میری ذاتی کیا عزت ہے؟ اور نہ مجھے اس کی خواہش اور نہ ضرورت۔میجر جنرل یا کمانڈر انچیف مجھے سلام
کرے تو اس میں میری ذاتی طور پر کیا عزت؟ یہ تو اس خدا کی عزت کا اظہار ہے، جس نے اس اکیلے
(مہدی معہود علیہ السلام) کو کہا تھا، میں تیرے ساتھ ہوں تو دنیا کی پروانہ کر۔اور پھر اپنے عمل سے ثابت
515
خطبہ جمعہ فرموده 12 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کیا کہ وہ واقعی مسیح موعود اور مہدی معہود کے ساتھ تھا۔دنیا کی قطعا پر واہ نہیں کی ، بے خوف ہوکر بولے بھی،
تقریریں بھی کیں، باتیں بھی کیں اور اللہ تعالیٰ کی حمد کے ساتھ ان عزتوں
کو قبول کیا۔ورنہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ
میں عزتیں چاہئیں، دنیا کی عزتیں ہیں کیا چیز ؟ ایک عارف انسان کی نظر میں دنیا کی عزتوں کی تو ایک ذرہ
کے برابر بھی حیثیت نہیں۔لیکن خدا تعالیٰ کی شان کا مظاہرہ تھا، اس کی قدرت اور پیار کے جلوے نظر کے
سامنے تھے۔عیسائی ہمیں دیکھ کر ناچ رہے ہیں، مسلمان جو ہیں ( میں نام نہیں لوں گا ) ان کی اور ہی کیفیت
تھی۔وہ اپنی مشکلات بیان کر کے دعا کی درخواست کرتے وقت، اچھے خاصے پڑھے لکھے ہونے کے
با وجود زار و قطار رو بھی رہے ہیں اور ساتھ ہی اپنی درخواست بھی پیش کر رہے ہیں۔یہ بھی نظارے ہم نے
دیکھے۔بہتوں کے لئے دعائیں کیں اور بعض وہیں پوری بھی ہوگئیں۔وہاں ایک بہن ملیں ، اس وقت مجھے یاد نہیں آرہا، غالبا بو میں تھیں۔منصورہ بیگم سے جب
ملاقات کے لئے آتی تھی، چمٹی رہتی تھی۔اس کا قصہ یہ تھا کہ پورے 39 سال ان کی شادی کو ہو گئے تھے اور
کوئی بچہ نہیں تھا۔(اس وقت صحیح یاد نہیں، منصورہ بیگم کہتی ہیں، کوئی بچہ نہیں تھا۔میرا خیال ہے کہ کوئی لڑکا
نہیں تھا۔بہر حال جو بھی تھا، 39 سال ہو گئے تھے ، شادی ہوئے مگر لڑ کا کوئی نہ تھا یا اس کا بچہ ہی کوئی نہ
تھا۔اور پھر اس نے خلافت ثالثہ کے شروع زمانہ میں (پہلے وہ سستی کرتی تھی ، ورنہ یہ نعمت شاید اسے بہت
پہلے مل جاتی ) لکھنا شروع کیا اور شادی کے 40 سال بعد اللہ تعالیٰ نے اسے لڑ کا عطا کیا۔چنانچہ وہ کوئی 3
سال کے قریب کا بچہ تھا۔وہ اسے لے کر آتی تھی اور مزید دعا کے لئے کہتی تھی۔شادی کے چالیس سال
کے بعد جبکہ اس کی عمر 60-50 سال کے قریب تھی ، بچہ پیدا ہوا۔اگر پندرہ سال کی عمر میں بیاہی گئی ہو ، تب
بھی اس کی عمر 55 سال کی ہوگی۔اور اگر 12 سال میں بیاہی گئی تو 2 5 سال کی عمر ہوگی۔پورے 40 سال
کی محرومی کے بعد اللہ تعالیٰ نے اسے اولاد عطا فرمائی۔اس قسم کے معجزے پہلوں نے بھی دیکھے اور اس
وقت بھی اللہ تعالیٰ اپنی بے حدشان دکھا رہا ہے۔مسلمان ممالک میں بھی عیسائیت قابض ہے۔کیونکہ مسلمان پڑھے لکھے نہیں۔نوے فیصد
عیسائی کام کرنے والے ہیں۔اور عیسائیت کے خلاف ہماری مہم اور عیسائیت کے خلاف میرے نعرے۔لیکن تعاون کا یہ حال کہ صبح سات بجے کی خبروں میں (یہاں بھی قریباً سات بجے صبح خبریں آتی ہیں۔) اس
میں ، رات دس بجے اور صبح سات بجے کی خبر کے درمیان جو میرا پروگرام تھا، اس سے متعلق خبر ، پھر سات کے
بعد ایک بجے کے درمیان کے جو پروگرام تھے، ان کی خبر ، پھر ایک بجے اور پانچ بجے کے درمیان جو
516
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 12 جون 1970ء
واقعات ہوئے، پانچ بجے کی خبروں میں ان کے متعلق خبر اور پھر پانچ اور رات کے نو بجے کے درمیان
واقعات ہوئے ، رات کے نو بجے کی خبروں میں ان کے متعلق خبر نشر ہوتی تھی۔یوں کہنا چاہئے کہ ایک
نمائندہ قریباً 24 گھنٹے ساتھ لگا رہتا تھا۔پھر آپس میں جو باتیں کر رہے ہیں، ان کے ریکارڈ کرنے کے
لئے مائیک سامنے آجاتا تھا۔بو میں جو فری ٹاؤن سے 170 میل ہے۔ریڈیو کی ایک نمائندہ ہر وقت باہر
بیٹھی رہتی تھی۔جوں ہی میں باہر نکلا ، اس نے ٹیپ ریکارڈر آن کیا اور پاس آگئی۔اور پھر وہ نیوز بلیٹن سے
پہلے خبریں بھجواتی تھی۔ایک، دو فقرے نہیں بلکہ بعض دفعہ پندرہ منٹ کی خبروں میں پانچ، پانچ منٹ تک
ہمارے متعلق خبریں ہوتی تھیں کہ فلاں جگہ گئے ، یہ ہوا۔فلاں سے باتیں کیں، مسجد کا بنیادی پتھر رکھایا۔لڑکوں کو مخاطب کیا اور اس میں یہ یہ ان کو کہا۔علاوہ اس امید کے پیغام کے جس کا میں ذکر کر چکا ہوں، میں ان کو مایوسی کے دور کرنے والا
پیغام بھی دیا کرتا تھا۔کیونکہ بڑا ظلم ہوا ہے، ان پر۔ایک طبقہ میں مایوسی بھی پائی جاتی تھی۔پس اللہ تعالیٰ نے
اس کی بھی توفیق دی کہ میں ان کی مایوسیوں کو دور کروں اور امیدوں کو ابھاروں۔تا کہ آئندہ نسلیں مسرت
کی زندگی گزار سکیں۔ہماری دعا ہے کہ وہ دینی اور دنیوی ہر لحاظ سے بہتر زندگی گزارسکیں۔جس نمائندہ
عورت کا میں ذکر کر رہا ہوں، اس نے دیکھا کہ میں نے سکول میں ایک لڑکے کو اپنی جیب سے دو پاؤنڈ
نکال کر دیئے۔علاوہ اس انعام کے جو اسے سکول کی طرف سے ملنے والا تھا۔بعد میں وہ ہمارے پرنسپل
سے کہنے لگی کہ یہ بچہ ہے، اس نے یہ پاؤنڈ خرچ کر دینے ہیں اور یہ بڑا ظلم ہوگا۔اس لئے تم اسے کہو کہ ایک
پاؤنڈ میرے پاس بیچ دے کیونکہ میں اسے خرید کر تبرک کے طور پر اپنے پاس رکھنا چاہتی ہوں۔پرنسپل نے
مجھے بتایا ، میں نے کہا، اس بچے کومحروم نہ کریں۔میں اسے ایک پاؤنڈ دے دیتا ہوں۔چنانچہ میں نے دستخط
کر کے ایک پاؤنڈ سے دے دیا۔پھر اس نے منصورہ بیگم سے کہا کہ ہمارا آدھا خاندان مسلمان ہے، آدھا
عیسائی ہے۔انہوں نے مجھ سے ذکر کیا۔میں نے اسے تبلیغ کی اور اسے بتایا کہ عیسائیت یہاں یہ دعوئی لے
کر آئی تھی کہ مسیحیت کے پاس محبت کا پیغام ہے۔مگر وہ نا کام ہوئی اور عیسائی اقوام نے تم پر ظلم ڈھائے۔اب ہم آئے ہیں، قریباً پچاس سال سے تمہارے ملک میں کام کر رہے ہیں اور تم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی
ہو کہ سوائے ہمدردی اور مساوات اور اخوت کے اور کوئی جذبہ ہمارے دلوں میں نہیں ہے۔یہ لو بیعت فارم
تم اسے پڑھو اور اللہ کے حضور دعا کرو۔میں نے اسے یہ نہیں کہا کہ ابھی احمدی ہو جاؤ۔کیونکہ یہ دل کا معاملہ
ہے۔جب تک دل نہیں مانے گا تمہارے احدی ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کے حضور تم دعا
517
خطبہ جمعہ فرموده 12 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کرو۔اگر احمدیت یعنی اسلام سچا ہے تو اللہ تعالیٰ تمہیں اس کے قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اگر
تمہارے اوپر روشنی ظاہر ہو جائے تو میں یہ ضرور کہوں گا کہ پھر کسی سے نہ ڈرنا، اپنے باپ سے بھی نہ ڈرنا اور
سچائی کو قبول کر لینا۔اس کی طبیعت پر یہ اثر تھا کہ چلتے وقت اس نے منصورہ بیگم سے کم از کم آٹھ ، دس دفعہ
کہا کہ حضرت صاحب سے میرے لئے دعا کی درخواست کرتی رہیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے صداقت کو قبول
کرنے کی توفیق دے آپ بھی دعا کریں۔اللہ تعالیٰ کے فضل جس قوم پر نازل ہو رہے ہوں، اس پر بڑی بھاری ذمہ داریاں عائد کرتے
چلے جاتے ہیں۔میری طبیعت پر اثر ہے اور میرے دل میں بڑی شدت سے یہ بات ڈالی گئی ہے کہ
آئندہ 25-23 سال احمدیت کے لئے بڑے ہی اہم ہیں۔کل کا اخبار آپ نے دیکھا ہوگا۔حضرت مصلح
موعودرضی اللہ عنہ نے 1945ء میں
کہا تھا کہ اگلے ہیں سال احمدیت کی پیدائش کے ہیں۔اس واسطے
چوکس اور بیدا ر ر ہو۔بعض دفعہ غفلتوں کے نتیجہ میں پیدائش کے وقت بچہ وفات پا جاتا ہے۔میں خوش ہوں
اور آپ
کو بھی یہ خوشخبری سناتا ہوں کہ وہ بچہ 1965ء میں بخیر و عافیت زندہ پیدا ہو گیا۔جیسا کہ آپ نے کہا
تھا کہ میرے دل میں یہ ڈالا گیا ہے کہ وہ بچہ خیریت کے ساتھ ، پوری صحت کے ساتھ اور پوری توانائی کے
ساتھ 1965ء میں پیدا ہو چکا ہے۔اب 1965 ء سے ایک دوسرا دور شروع ہو گیا۔اور یہ دور خوشیوں کے
ساتھ بشاشت کے ساتھ قربانیاں دیتے ہوئے ، آگے ہی آگے بڑھتے چلے جانے کا ہے۔اگلے 23 سال
کے اندر اللہ تعالیٰ کے منشاء کے مطابق اس دنیا میں ایک عظیم انقلاب پیدا ہونے والا ہے۔یا د نیا ہلاک ہو
جائے گی یا اپنے خدا کو پہچان لے گی۔یہ تو اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے، میرا کام دنیا کو انذار کرنا ہے اور وہ میں کرتا
چلا آ رہا ہوں۔آپ کا کام انذار کرنا اور میرے ساتھ مل کر دعائیں کرنا ہے۔تا یہ دنیا اپنے رب کو پہچان
لے اور تباہی سے محفوظ ہو جائے۔اب جیسا کہ میں نے انگلستان میں اپنے دوستوں سے کہا تھا کہ مجھے یہ فکر نہیں ہے، پیسہ کہاں
سے آئے گا؟ کیونکہ خدا تعالیٰ نے شروع خلافت میں مجھے یہ بتایا تھا۔تینوں اتنا دیاں گا کہ تو رج جاویں گا
چنانچہ آپ نے دیکھا کہ دو گھنٹے میں 28-27 ہزار پاؤنڈ کے وعدے ہو گئے اور یہ بغیر کوشش
کے ہوئے۔میں نے صرف یہ کہا تھا کہ میرے جانے سے پہلے پہلے دس ہزار پاؤنڈ کی رقم اس مد میں ضرور
ہونی چاہئے۔عہد یدار مایوس تھے لیکن میں ایک سیکنڈ کے لئے مایوس نہیں ہوا۔مجھے پتہ تھا کہ میرے خدا
518