ہوا میں تیرے فضلوں کا منادی . خطبہ جمعہ فرمودہ 12 جون 1970ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 3

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمود 12 جون 1970ء
نے کہا ہے، کام کرو۔اگر میرے پاس ایک لاکھ پاؤنڈ ہوتا اور میرا رب مجھ سے کہتا کہ کم از کم ایک لاکھ
پاؤنڈ خرچ کر دو تو میں اپنا لاکھ پاؤنڈ خرچ کر کے آپ کے پاس آتا کہ میرے پاس جو تھا، وہ میں نے خرچ
کر دیا۔اور یہ کم سے کم ہے۔لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ میں اس کا پہلا مخاطب ہوں، مجھے کام کر دینا چاہئے۔اب جب مجھے اس نے کہا کہ کم سے کم اتنا خرچ کرو تو مجھے پتہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک پیاری جماعت کی
انگلی میرے ہاتھ میں دی ہے۔میں اس سے یہ کہوں گا اور وہ یہ کام کریں گے۔اللہ تعالیٰ جتنی مجھے توفیق
دے گا ، میں بھی اس میں حصہ لوں گا۔لیکن میں آپ کی بات کر رہا ہوں۔پاکستان کے لئے میں نے اللہ تعالیٰ کے منشا کے مطابق ایک سکیم بنائی ہے۔لیکن اس سے پہلے
میں اس کی تمہید بیان کرنا چاہتا ہوں۔اور وہ یہ ہے کہ پاکستان میں فارن ایکسچینج کی تنگی رہتی ہے۔اور
ہمیں باہر بھیجنے کے لئے روپیہ نہیں ملتا۔ہم قانون کی پابندی کرنے والے ہیں۔کوپن ہیگن کی مسجد کے لئے
ہماری بہنوں نے جو چندہ دیا تھا، وہ رقم ابھی تک یہاں پڑی ہے۔اس کا فارن ایکس چینج نہیں ملا۔پس
باوجود اس کے کہ ہمیں اس وقت باہر روپیہ بھجوانے کی اجازت نہیں ملے گی۔پھر بھی میں اپیل کروں گا اور
آپ قربانی دیں گے۔انشاء اللہ۔اور یہ اس لئے کہ وہ خدا ، جو ہمیں قربانیاں پیش کرنے کے لئے کہتا ہے ، وہ
ہمیں قربانیاں پیش کرنے کی توفیق بھی عطا فرماتا ہے۔جس خدا نے میرے دل میں بڑی شدت کے ساتھ
یہ ڈالا ہے اور فرمایا ہے کہ تو میرے لئے، میری عظمت کے قیام کے لئے، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا
پیار دلوں میں قائم کرنے کے لئے ، اس جماعت سے قربانیاں مانگ، وہ دے گی۔ہمیں یہاں
قربانیاں دینی
پڑیں گی۔وہ خدا ایسے سامان پیدا کر دے گا، روپیہ باہر بھجوانے کے لئے انشاء اللہ سہولتیں پیدا ہو جائیں گی۔یہی حکومت جو آج فارن ایکسچینج نہیں دے رہی ، کل کو دینے لگ جائے گی۔حالات بدل جاتے
ہیں۔ایک رات میں بدل جاتے ہیں۔لیکن جس صبح میں یہ دیکھوں کہ حالات بدل گئے اور آج میں رقم باہر
بھیج سکتا ہوں ، وہ صبح ایسی نہیں ہونی چاہئے کہ میرے پاس رقم موجود نہ ہو۔( یہ نہیں کہ میں اعلان کروں اور
رقموں کی وصولی کا انتظار کروں۔میرے پاس خزانے میں رقم موجود ہونی چاہئے۔اور جس صبح کو میں یہ
پاؤں کہ آج سورج ایسے حالات میں طلوع ہوا ہے کہ ہمارے لئے روپیہ باہر بھجوانے کی سہولت ہے تو قبیل
اس کے دفاتر بند ہوں، روپیہ باہر چلا جائے۔جیسا کہ میں نے وہاں انگلستان میں کیا۔کیونکہ اس وقت چلنے کا
نہیں دوڑنے کا وقت آ گیا ہے۔پھر یہ کہ ہم نے بہت سے کام یہاں کرنے ہیں۔مثلاً افریقہ کے لئے
کتابیں شائع کرنا ہے۔کتابوں کے سلسلہ میں تو بعض ایسی چیزیں ہیں کہ ان کا میں آپ کے سامنے ذکر نہیں
519

خطبہ جمعہ فرمود 12 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کر سکتا۔کیونکہ ممکن ہے کہ غیر مسلم ہوشیار ہو جائیں اور خرابی پیدا کرنے کی کوشش کریں۔غیر مسلم کا فقرہ میں
نے جان کر کہا ہے۔میں غیر احمدی نہیں کہہ رہا، وہ ایسا نہیں کریں گے۔لیکن وہ چیز جو غیر مسلم کے خلاف
بہت سخت جاتی ہے، وہ کتابوں کے ذریعہ ہوسکتی ہے۔اور کتابیں ہم نے یہاں شائع کرنی ہیں۔اس پر خرچ
ہوگا۔اور دوسرے کام ہیں۔جب اللہ تعالیٰ سامان پیدا کرے گا، ہم فور ارقم باہر بھجوادیں گے۔پاکستان کے ( احباب جماعت کے) لئے میں نے یہاں مسجد میں مغرب کے بعد بات کی تھی۔اس وقت مجھے ایک بات کے متعلق شبہ تھا۔اب میں وہ پوری سیکیم بیان کر دیتا ہوں۔الفضل والے ابھی
نوٹ کریں اور دکھا کر کل صبح کے اخبار میں آجائے۔مجھے پاکستان کے دوسو ایسے مخلصین کی ضرورت ہے،
جو پانچ ہزار روپیہ فی کس دیں۔جس میں سے ہر وعدہ کنندہ دو ہزار روپے فوری طور پر (جس کے معنی ہیں
اگلے نومبر تک ) ادا کر دے۔اس کو میں فوری کہتا ہوں۔کیونکہ میری آواز ہر ایک کے کانوں تک پہنچنے میں
وقت لگے گا۔پھر تیاری کرنا ہے۔کسی کے پاس رقم نہیں ہوتی ، کسی نے روپے وصول کرنے ہوتے ہیں۔بہر حال فوری سے میری مراد نومبر ہے۔اور اس طرف بھی بعض دوستوں نے توجہ دلائی تھی کہ زمینداروں کو
نومبر میں ادا کرنے کی سہولت ہوگی، اس لئے دو، ایک ماہ بڑھا کر فوری کی یہ مہلت نومبر تک بڑھا دی ہے۔پس پانچ ہزار میں سے دو ہزار روپے نومبر تک مل جانے چاہئیں اور بقیہ تین ہزار اپنی سہولت کے ساتھ تین
سال میں ادا کریں۔لیکن یہ دو ہزار روپے نومبر سے پہلے ملنا چاہئے۔ان دوسو مخلصین کے علاوہ مجھے دوسو
ملنا دوستی
ایسے مخلصین کی ضرورت ہے، جو دو ہزار فی کس وعدہ کریں۔اس میں سے ایک ہزار فوری (اسی معنی میں)
اور بقیہ ایک ہزار تین سال میں بسہولت ادا کریں۔اس کے علاوہ مجھے کم از کم ایک ہزار ایسے مخلصین کی
ضرورت ہے، ( خدا کرے کہ ان کی تعداد دو ہزار سے بھی بڑھ جائے ) جو 500 روپے اس مد میں دینے کا
وعدہ کریں۔جس میں سے 200 روپے فوری دیں اور بقیہ 300 روپے جب چاہیں، اپنی سہولت کے
ساتھ اگلے تین سال کے اندر ادا کر دیں۔اور ان چودہ سومخلصین کے علاوہ، جو دوست 500 سے کم رقم دینا
چاہتے ہیں ، ہم نے ان کے وعدے نہیں لینے۔بلکہ وہ اس مد میں ( جو کھل چکی ہے ) خزانہ میں جمع کروائیں
اور رسید لے لیں اور مجھے اطلاع کر دیں۔میں ان کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعا کروں گا کہ اللہ
تعالیٰ ان کی قربانی کو قبول فرمائے۔لیکن اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع نہ کریں۔مثلاً اگر وہ اپنی رقم غلط جگہ
بھیج دیں گے تو اس دفتر کا وقت ضائع ہو گا۔نصرت جہاں ریز روفنڈ کی مدر بوہ کے خزانہ میں قائم ہو چکی
ہے، وہاں رقم جمع کروا ئیں اور ان سے رسید لے لیں اور مجھے اطلاع کر دیں۔میں آپ سے وعدہ کرتا
520

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمود 12 جون 1970ء
ہوں کہ آپ کے لئے خاص طور پر دعا کروں گا۔لیکن 500 سے کم رقم دینے والوں سے وعدہ نہیں لیا جائے
گا۔دوست جتنا دینا چاہتے ہیں، وہ نقد خزانہ میں جمع کروادیں۔پھر اللہ تعالیٰ اور توفیق دے تو اور رقم بھی
جمع کروادیں۔البتہ ہم وعدہ کے رجسٹر میں ان کا نام نہیں لکھیں گے۔رجسٹر صرف ان کا بنے گا ، جو 500 یا
اس سے زائد رقم کا وعدہ کریں گے۔اب ایک صف تو نصرت جہاں ریز روفنڈ میں پانچ ہزار روپے یا اس سے زائد دینے والوں
کی ہوگی۔کیونکہ اس میں یہ شرط تو نہیں کہ پانچ ہزار سے زائد نہیں دینے۔اگر کسی کو اللہ تعالیٰ پانچ لاکھ کی
توفیق دیتا ہے تو اسے پانچ لاکھ کی رقم پیش کر دینی چاہئے۔غرض پانچ ہزار یا اس سے زائد دینے والوں کی
صف اول، دو ہزار یا دو ہزار سے زائد ، پانچ ہزار تک یا 4999 تک رقم دینے والوں کی صف نمبر 2 اور جو
پانچ سوروپے سے زائد یعنی 1999 روپے تک دینا چاہتے ہیں، ان کی صف نمبر 3 ہوگی۔جو زائد رقم ہوگی ،
اس کا بھی 2/3 حصہ نقد دینا پڑے گا۔” پنج دو نجی زمیندار دوست سمجھ جاتے ہیں کہ پنچ دونجی میں سے
دو دونجی فوری طور پر اور تین بعد میں۔لیکن صف چہارم وہ ہوگی، جو وعدہ کے کاغذوں میں Exist
(اگرسٹ نہیں کرے گی۔لیکن خزانہ کے اموال میں وہ موجود ہوگی۔یعنی جس کو پانچ روپے کی یادس
روپے کی یا چار سو روپے کی یا ساڑھے چار سوروپے کی توفیق ہے، وہ اسے خزانہ میں داخل کروائے۔وہاں
سے رسید لے اور دعائیں کرے کہ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔مجھے بھی ضرور اطلاع دے۔میں ایک غلط فہمی دور کرنا چاہتا ہوں۔بعض لوگوں کا یہ بڑا اچھا جذ بہ ہے کہ وہ قربانی دیتے ہیں مگر
کسی کو خبر نہیں ہونے دیتے۔خلیفہ وقت کسی نہیں ہوا کرتا۔کیونکہ اس سے آپ نے دعائیں لینی
ہیں، اس سے برکتیں حاصل کرنی ہیں۔جن کی فطرتیں ایسی ہیں ، وہ بڑی پیاری فطرتیں ہیں۔وہ کسی کو نہ
بتائیں ، خزانہ میں جمع کروائیں۔لیکن مجھے ضرور بتائیں۔تا کہ میں ان کا نام لے کر اللہ تعالیٰ کے حضور
عاجزانہ طور پر جھکوں اور ان کے لئے دعائیں کروں۔میں تو کسی ہوں ہی نہیں۔میں تو آپ کے وجود کا
حصہ ہوں۔پس مجھے ضرور اطلاع دیں۔وہ دوست جو زیادہ رقم دینے والے ہیں، یعنی پانچ سو سے دو ہزار تک، دو ہزار سے پانچ ہزار تک
اور پانچ ہزار سے اوپر جہاں تک مرضی ہو، ان کے نام ہمیں بہر حال لکھنے پڑیں گے۔اور ان
کو یاد دہانیاں بھی
کروائی جائیں گی۔انگلستان سے میں ان سب دوستوں کے نام اور پتے لے آیا ہوں ، جنہوں نے اس فنڈ
کے لئے وعدے کئے ہیں۔میرے ذہن میں یہ ہے کہ آج سے چھ ماہ کے بعد بطور reminder
521

خطبہ جمعہ فرموده 12 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چهارم
ریمائنڈر ) ہر ایک کو ایک عام خط لکھوں گا۔اور پھر چھ ماہ کے بعد دوسرا خط لکھوں گا کہ یا تو فوری ادا کر دیا اگلا
سال آ رہا ہے، نصف دوسرے سال میں جو باقی رہ گیا ہے، وہ ادا کرو۔پس انشاء اللہ وہ ضرور دیں گے۔میں
نے شروع میں بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ کہا ہے کہ میرے نام پر قربانیاں لیتا جا اور جماعت وہ قربانیاں
دیتی چلی جائے گی۔میرا کام ہے کہ میں سوچوں اور اللہ تعالیٰ کی منشا کے مطابق اپنا ہر منصوبہ بناؤں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے، پین کے متعلق میں نے ابھی کوئی منصو بہ نہیں بنایا۔کیونکہ اگر میں صحیح
سمجھا ہوں، اللہ تعالیٰ کا منشا بھی یہی ہے۔میں بہت پریشان تھا ، سات سو سال تک وہاں مسلمانوں کی
حکومت رہی ہے، اس وقت کے بعض غلط کار علماء کی سازشوں کے نتیجہ میں وہ حکومت مسلمانوں کے ہاتھ سے
نکل گئی، وہاں کوئی مسلمان نہیں رہا۔ہم نے نئے سرے سے تبلیغ شروع کی۔چنانچہ اس ملک کے چند
باشندے احمدی مسلمان ہوئے۔وہاں جا کر شدید ذہنی تکلیف ہوئی۔غرناطہ جو بڑے لمبے عرصہ تک دار
الخلافہ رہا، جہاں
کئی لائبریریاں تھیں، یو نیورسٹی تھی، جس میں بڑے بڑے پادری اور بشپ مسلمان استادوں
کی شاگردی اختیار کرتے تھے، مسلمان وہاں سے مٹادیئے گئے۔غرض اسلام کی ساری شان و شوکت مادی
بھی اور روحانی بھی اور اخلاقی بھی مٹادی گئی ہے۔طبیعت میں اس قدر پریشانی تھی کہ آپ اندازہ نہیں کر
سکتے۔غرناطہ جاتے وقت میرے دل میں آیا کہ ایک وقت وہ تھا کہ یہاں کے درودیوار سے درود کی آوازیں
اٹھتی تھیں۔آج یہ لوگ گالیاں دے رہے ہیں۔طبیعت میں بڑا تکدر پیدا ہوا۔چنانچہ میں نے ارادہ کیا کہ
جس حد تک کثرت سے درود پڑھ سکوں گا، پڑھوں گا۔تا کہ کچھ تو کفارہ ہو جائے۔لیکن اللہ تعالیٰ کی حکمت
نے مجھے بتائے بغیر میری زبان کے الفاظ بدل دیئے۔گھنٹے ، دو گھنٹے کے بعد اچانک جب میں نے اپنے
الفاظ پر غور کیا تو میں اس وقت درود نہیں پڑھ رہا تھا۔بلکہ اس کی جگہ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنتَ اور لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ پڑھ
رہا تھا۔یعنی تو حید کے کلمات میری زبان سے نکل رہے تھے۔تب میں نے سوچا کہ اصل تو تو حید ہی ہے۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت بھی قیام تو حید کے لئے تھی۔میں نے فیصلہ تو درست کیا تھا۔یعنی یہ
کہ مجھے کثرت سے دعائیں کرنی چاہئیں۔لیکن الفاظ خود منتخب کر لئے تھے۔درود سے یہ کلمہ کہ اللہ ایک ہے،
زیادہ مقدم ہے۔چنانچہ میں بڑا خوش ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے خود ہی میری زبان کے رخ کو بدل دیا۔ہم غرناطہ میں دورا تیں رہے۔دوسری رات تو میری یہ حالت تھی کہ دس منٹ تک میری آنکھ لگ
جاتی پھر کھل جاتی اور میں دعا میں مشغول ہو جاتا۔ساری رات میں سو نہیں سکا۔ساری رات اسی سوچ میں
گزرگئی کہ ہمارے پاس مال نہیں۔یہ بڑی طاقتور قومیں ہیں۔مادی لحاظ سے بہت آگے نکل چکی ہیں۔ہمارے پاس ذرائع نہیں ہیں، وسائل نہیں ہیں۔ہم انہیں کس طرح مسلمان کریں گے ؟ حضرت مسیح موعود
522

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمود 12 جون 1970ء
ليه الصلوۃ والسلام کا جو یہ مقصد ہے کہ تمام اقوام عالم حلقہ بگوش اسلام ہو کر حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی خادم بن جائیں گی۔یہ بھی اقوام عالم میں سے ہیں۔یہ کس طرح اسلام لائیں گی ؟ اور یہ کیسے ہو گا ؟
غرض اس قسم کی دعائیں ذہن میں آتی تھیں اور ساری رات میرا یہی حال رہا۔چند منٹ کے لئے سوتا تھا۔پھر جاگتا تھا۔پھر چند منٹ کے لئے سوتا تھا۔ایک کرب کی حالت میں، میں نے رات گزاری۔وہاں دن
بڑی جلدی چڑھ جاتا ہے۔میرے خیال میں تین یا ساڑھے تین بجے کا وقت ہوگا۔میں صبح کی نماز پڑھ کر لیٹا
تو یکدم میرے پر غنودگی کی کیفیت طاری ہوئی۔اور قرآن کریم کی یہ آیت میری زبان پر جاری ہو گئی:۔وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللَّهَ
بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا
(الطلاق:۴)
اس بات کا بھی جواب آ گیا کہ ذرائع نہیں، کام کیسے ہوگا؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ پر
تو کل رکھو۔اور جو شخص اللہ پر توکل رکھتا ہے، اسے دوسرے ذرائع کی کوئی ضرورت ہی نہیں رہتی۔وہ اس
کے لئے کافی ہے۔إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِه
اللہ تعالیٰ جو اپنا مقصد بناتا ہے، اسے ضرور پورا کر کے چھوڑتا ہے۔اس لئے تمہیں یہ خیال نہیں
آنا چاہئے، یہ خوف نہیں پیدا ہونا چاہئے کہ یہ نہیں ہوسکتا۔یہ ہوگا اور ضرور ہوگا۔کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا
ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی غرض ہی یہ ہے کہ تمام اقوام عالم کو وحدت اسلامی
کے اندر جکڑ دیا جائے۔اور حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں میں لا کر کھڑا کر دیا جائے۔دوسرا یہ خیال تھا اور اس کے لئے میں دعا بھی کرتا تھا کہ خدایا یہ ہو گا کب؟ اس کا جواب بھی مجھے مل گیا۔قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا
اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا ایک اندازہ اور تخمینہ مقرر کیا ہوا ہے۔جس وقت، وہ وقت آئے گا، ہو
جائے گا۔تمہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔مادی ذرائع اگر نہیں ہیں تو تم فکر نہ کرو۔اللہ کافی ہے۔وہ ہو کر
رہے گا۔چنانچہ میرے دل میں بڑی تسلی پیدا ہوگئی۔اس کے متعلق میں نے آپ کے سامنے کوئی سکیم نہیں رکھی۔کیونکہ ابھی وہاں کے متعلق مجھے اللہ
تعالیٰ کا منشا معلوم نہیں ہوا۔البتہ سپین کے متعلق میں ایک اور کوشش کر رہا ہوں، جس کو ظاہر کرنا، اس وقت
مناسب نہیں۔لیکن جس کے لئے دعا کرنا، آج ہی ضروری ہے۔اس لئے بڑی کثرت سے یہ دعا کریں کہ
523

خطبہ جمعہ فرموده 12 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
جس مقصد کے لئے میں سپین گیا تھا اور جس کے پورا ہونے کے بظاہر آثار پیدا ہو گئے ہیں، اللہ تعالیٰ اپنے
فضل اور رحم سے ہمارا کام کر دے۔کیونکہ ہم کمزور اور عاجز بندے ہیں۔پھر وہ دن ساری امت مسلمہ کے لئے
بڑی خوشی کا دن ہوگا۔بعض اس کو پہچانیں گے اور خوش ہوں گے۔بعض نہیں پہچانیں گے اور خوش نہیں ہوں
گے۔یہ ان
کی بدقسمتی ہوگی۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ دن ساری امت مسلمہ کے لئے خوشی کا دن ہو گا۔میں نے مغربی افریقہ کے ممالک جہاں مسلمانوں کی بڑی بھاری اکثریت ہے، ان میں سے بعض
کے سفراء سے یہ کہہ دیا تھا کہ میرا ایک مشن ہے، جس کے لئے میں پین جارہا ہوں۔اور تم دعا کرو اور اس سے
اصل مقصد میرا یہ تھا کہ میں دعا کے لئے کہوں گا، ان کے دل میں بھی احمدیت کی کوششوں کے بارے میں ایک
چسپی اور پیار پیدا ہو گا۔چنانچہ وہ اتنے خوش ہوئے کہ آپ اندازہ نہیں کر سکتے۔اور انہوں نے بڑی دعائیں
دیں۔بلکہ ان میں سے ایک نے مجھے کہا کہ مسٹر گر نیکوکو کہہ دینا کہ میرے چانے سپین کی اس وقت مدد کی تھی،
جب کہ انہیں مدد کی ضرورت تھی۔اگر وہ آپ کا یہ کام کر دیں تو میرا اچھا بھی بہت خوش ہوگا۔غرض انہوں نے
بڑی خوشی کا اظہار کیا۔لیکن میں نے انہیں کہا کہ اللہ تعالیٰ پر میرا تو کل ہے، وہ پورا کرے گا۔انشاء اللہ خدا کرے
کہ وہ وقت مقدر جلد آ جائے۔اور ہمارے لئے آج ہی وہ خوشیوں کے دن کی ابتدا بن جائے۔بو میں بھی گرمی میں مجھے سفر کے بعد بڑی کوفت کے باوجود کوئی اڑھائی ہزار احباب سے
مصافحے کرنے پڑے تھے۔مجھے شبہ تھا کہ میں بے ہوش ہو کر نہ گر جاؤں۔جب یہ کیفیت پیدا ہوئی تو میں
نے پانی مانگا اور پھر میں نے ان سے کہا، مجھے پانی پلاتے جاؤ یا شاید ڈاکٹر صاحب تھے، ان کو خیال آیا۔غرض تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد دوست مجھے پانی پلا دیتے تھے اور میں پھر وہ سلسلہ شروع کر دیتا، یہاں بھی
میں یہی کر رہا ہوں۔)
آج کے خطبہ میں، میں نے بعض اصولی اور بنیادی باتوں کا ذکر کیا ہے۔افریقہ میں اسلام کا
پیغام لوگوں تک پہنچاتے وقت مجھے ان کی یہ کیفیت بڑی پیاری لگی کہ مذہب دل کا معاملہ ہے۔مذہب کے
معاملہ میں لڑائی بالکل احمقانہ بات ہے۔چنانچہ وہ آپس میں بالکل نہیں لڑتے ، نہ عیسائی مسلمانوں سے اور
نہ مسلمان عیسائیوں سے۔بلکہ امن سے وہ رہ رہے ہیں۔وہ آپس میں تبادلہ خیالات کرتے ہیں، دلائل
دیتے ہیں۔ایسے دلائل کہ ان کو سن کر یہاں شاید لوگ ایک دوسرے کا سر پھوڑنے کے لئے تیار ہو جائیں۔مگر وہ بشاشت سے ایک دوسرے کی بات سنتے ہیں۔پھر اللہ تعالیٰ جس کے دل کی کھڑکیاں کھول دے ، وہ
اسلام لے آئے۔وہ اور بات ہے۔لیکن ان کو یہ پتہ ہے کہ مذہب بہر حال دل کا معاملہ ہے۔اسے سر پھوڑ
کر حاصل نہیں کیا جا سکتا۔524

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمود 12 جون 1970ء
آپ یہ بھی دعا کریں کہ جن ملکوں میں یہ ذہنیت نہیں، اللہ تعالیٰ ان ملکوں میں بھی یہ ذہنیت پیدا
کر دے اور ان کو بھی سمجھ آجائے۔میں تو بڑی تحدی کے ساتھ یہ بات کیا کرتا ہوں اور مخالف اسلام کو
شرمندہ کر دیتا ہوں۔ہوائی جہاز میں دو امریکن بیٹھے ہوئے تھے۔ہم 35 ہزارفٹ کی بلندی پر اڑ رہے تھے
کہ کسی چھوٹی سی بات پر ان سے واقفیت ہوگئی۔وہ میرے پیچھے ہی بیٹھے ہوئے تھے۔مجھے موقع مل گیا، میں
نے ان سے کہا کہ میں تو حیران ہوتا ہوں کہ فر فرد سے نفرت اور حقارت کا اظہار کر رہا ہے، قومیں قوموں کو
نفرت اور حقارت سے دیکھ رہی ہیں۔پیار سے کوئی ایک دوسرے سے معاملہ نہیں کرتا۔میں نے ان سے کہا
کہ وقت آ گیا ہے کہ انسان انسان سے پیار کرنا سکھے۔چونکہ ہیں تو یہ پڑھی لکھی ہوشیار تو میں ، نہ میں نے
امریکہ کا نام لیا تھا اور نہ روس کا ، وہ آگے سے مجھے کہنے لگے کہ اب ہماری روس کے ساتھ Under
Standing ( انڈرسٹینڈنگ ہوگئی ہے۔یعنی کچھ معاملہ فہمی ہو گئی ہے، ایک دوسرے کو سمجھنے لگے ہیں۔وہ
سمجھ گئے کہ یہ ہمیں کو سمجھا رہا ہے۔میں نے ان سے کہا، یہ ٹھیک ہے تمہاری روس سے Under
Standing ( انڈرسٹینڈنگ ) ہوگئی ہے۔But out of fear Not out of love تم نے
سمجھوتہ اس خوف سے کیا ہے کہ ایک دوسرے کو ہلاک نہ کر دیں۔محبت کے نتیجہ میں یہ سمجھوتہ نہیں ہوا۔چنانچہ وہ گھسیانے سے ہو کر کہنے لگے، بات آپ کی ٹھیک ہے۔لیکن بہر حال ایک قدم صحیح راستے کی طرف
اٹھ کھڑا ہوا ہے۔میں نے کہا ، یہ ٹھیک ہے، یہ میں مان لیتا ہوں لیکن یہ ظلم ہے کہ ہم محبت کرنا بھول گئے۔ایک مسلمان کے لئےلمحہ فکر یہ ہے کہ جس کو وہ اپنا آقا و مطاع کہتے ہیں صلی اللہ علیہ وسلم ، جس کے متعلق وہ
اس عقیدے کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ اللہ کا محبوب اور اللہ کی محبت اس کی محبت کے بغیر حاصل نہیں کی جاسکتی
اس کے مسلک کو چھوڑتے ہیں۔کس سے نفرت کی تھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ؟ کوئی ہمیں
بتائے۔جب سختی کی اصلاح کے لئے کی۔آپ کی زندگی میں انسان کے لئے نفرت اور حقارت کا کوئی ایک
واقعہ بھی نہیں دکھا سکتا۔انسان کی بد اعمالیوں سے نفرت بھی کی، انہیں حقارت سے بھی دیکھا۔بد اعمالیوں
سے ہمارا بھی حق ہے کہ ہم نفرت کریں۔ورنہ ہمارے اندر وہ اثر کریں گی ، جس سے ممکن ہے ، ہمارے بچے
ہلاک ہو جائیں۔لیکن بد عمل یعنی بر اعمل کرنے والے سے آپ نے نفرت نہیں کی۔اس یہودی سے آپ نے نفرت نہیں کی، جس نے اپنی بیماری کی وجہ سے آپ کے بستر کو گندا کر
دیا تھا۔اس قوم سے نفرت نہیں کی، جس نے سالہا سال تک آپ کو آپ کے صحابہ کو انتہائی تکالیف
پہنچائیں۔جنہوں نے اڑھائی سال تک شعب ابی طالب میں قید رکھ کر آپ
کو بھوکا مارنا چاہا۔جب ان کی
بھوک کا وقت آیا تو خدا کے اس بندے نے ان کے لئے روزی اور ان کے پیٹ بھرنے کا سامان پیدا کیا۔525

خطبہ جمعہ فرموده 12 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
انہیں یہ نہیں کہا کہ تم حقیر اور قابل نفرت لوگ ہو، جاؤ، مر جاؤ بھوکے، مجھے اس سے کیا۔بلکہ انسانی ہمدردی
جوش میں آئی اور انسانی بھائی کا پیار جو ہے، اس کی موجیں دل سے اٹھیں اور ان کی خدمت کے لئے
(بہتوں کے پیٹ کاٹ کر شاید ) پہنچ گئے۔کس انسان سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے نفرت
کی تھی کہ
کوئی آج ہم سے کہے کہ تم دوسرے انسان سے نفرت کرو؟
اس سفر میں کئی جگہ جاہل اور کم علم لوگ مجھ سے یہی توقع کرتے رہے کہ میں نفرت کے بیان
دوں۔ان سے میں نے یہی کہا اور اپنے جلسوں میں بھی یہی کہا کہ مجھے خدا نے یہ حکم دیا ہے کہ تم تمام بنی
نوع انسان کے دلوں کو محبت اور پیار کے ساتھ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتو۔میں کسی
قوم یا فرد سے نفرت نہیں کر سکتا۔اور نہ ان کو حقارت کی نگاہ سے دیکھ سکتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے ظلی طور پر
انہیں ، جس طرح وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے تھے، میرے بھی پیارے بنا دیا ہے۔اور یہ میں
نے اپنی زندگی میں مشاہدہ کیا ہے کہ پیار میں، میں نے جو طاقت دیکھی ہے ، وہ دنیا کی تمام مادی طاقتوں
سے بڑھ کر ہے۔اور پیار جو چیزیں جیت سکتا ہے، وہ دنیا کی مادی طاقتیں نہیں جیت سکتیں۔پس اے میرے پیارے احمدی بھائیو اور بہنوں اور بڑوں اور بچوں ! اس سبق کو یا درکھو۔دنیا اپنی
طاقت کے زعم میں دوسروں کو ہلاک کر سکتی ہے اور ان کے سر پھوڑ سکتی ہے، مگر میں اور تم اس غرض کے لئے
پیدا نہیں کئے گئے۔ہم صرف ایک ہی مقصد کے لئے پیدا کئے گئے ہیں کہ ہم محبت اور پیار کے ساتھ دنیا کے
دلوں کو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتیں۔اور وہ تو حید قائم ہو، جس تو حید کو آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں قائم کرنا چاہتے تھے۔پس کسی سے نفرت نہ کرو۔ہمارے اس ملک میں بھی ایک بے
ہودہ اور گندی آگ سلگ رہی ہے۔خود کو اس کے اندر نہ پھینکو ، خود کو اس گند میں ملوث نہ کروں کسی سے نفرت نہ
کرو، گند کو دور کرنے کی کوشش کر وہ ظلم کو مٹانے کی کوشش کرو حق دار کو حق دلانے کی کوشش کرو تم ہر ایک سے
محبت اور پیار سے پیش آؤ۔انشاء اللہ ایک دن آئے گا، جب یہی لوگ شرمندگی کی وجہ سے آپ کے سامنے
آنکھیں اٹھا کر نہیں دیکھ سکیں گے۔کیونکہ انہوں نے آپ کو ہر قسم کے دکھ پہنچائے اور آپ
کو انتہائی حقارت
کی نگاہ سے دیکھا لیکن اس کے بدلے میں انہوں نے آپ کی طرف ذرا بھی دیکھ نہیں پایا۔اور نہ انہوں نے
اپنے لئے آپ کی نگاہ میں سوائے پیار کے کوئی اور جذبہ موجزن پایا۔اللہ تعالیٰ ہم میں سے سب کو اس کی
توفیق عطا فرمائے۔ہمارا یہی ایک ہتھیار ہے اور بڑا پیارا ہتھیار اور اسی ہتھیار کے ساتھ ہم نے اللہ تعالیٰ کی
منشا کے مطابق دنیا کے دل جیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔اللهم امین۔مطبوعه روزنامه الفضل 15 جولائی 1970 ء )
526

آج 10 میں سے 10 باقی