جامعہ احمدیہ میں کتابی تدریس کے علاوہ محبت الہیٰ کی طرف بہت توجہ دینی چاہیے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جون 1970ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبه جمعه فرمود : 19 جون 1970ء
جامعہ احمدیہ میں کتابی تدریس کے علاوہ محبت الہی کی طرف بہت توجہ دینی چاہئے
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جون 1970ء
تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے قرآن مجید کی یہ آیات پڑھیں :۔اِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ عَلَى الْأَرَابِكِ يَنْظُرُونَ تَعْرِفُ فِي وُجُوهِهِمْ
نَضْرَةَ النَّعِيمِ 8 يُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِيْقٍ مَّختُومٍ خِتُمُهُ مِسْكَ وَفِي ذَلِكَ
فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُونَ وَمِزَاجُهُ مِنْ تَسْنِيهِ عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ
(سورۃ مطفیفین آیت 23 تا 29 )
اور پھر فرمایا:۔ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وہ لوگ جو نیکیوں میں آگے بڑھ جاتے اور سبقت لے
جاتے ہیں، انہیں مقام نعیم میں رکھا جاتا ہے۔ان کا مقام، وہ مقام ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہر وقت
نعمتوں کا نزول ان پر ہوتا رہتا ہے۔اور اس مقام نعیم کی وجہ سے اور اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں سے وہ
وافر حصہ پاتے ہیں، ان کے چہروں پر اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی شادابی دنیا دیکھتی ہے۔محبت الہی میں ہر وقت
وہ مست رہتے ہیں۔اور یہ محبت الہی ان کے رگ وریشہ میں کچھ اس طرح سرایت کر جاتی ہے کہ ان کے وجود
مشک کی طرح مہک اٹھتے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کی محبت کی خوشبو لوگ بھی ان کے وجود سے سونگھتے ہیں۔فرمایا کہ یہ وہ مقام ہے کہ ایک خواہش کرنے والے، ایک آرزو کرنے والے کو چاہئے کہ اس
مقام کی خواہش کرے۔اس سے نیچے کی خواہش تو کوئی خواہش نہیں۔انسان کو اس مقام کے لئے پیدا کیا
گیا ہے اور یہی آرزو ہونی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے مقام نعیم عطا کرے۔اور یہ وہ مقام ہے کہ
حقیقی عزت اور حقیقی شان انسان کی اسی مقام میں ہے۔ایک دنیا دار انسان کو ساری دنیا کی بادشاہتیں بھی
حقیقی عزت عطا نہیں کر سکتیں۔اگر ساری دنیا کی بادشاہتیں اکٹھی ہو کر یہ فیصلہ کریں کہ فلاں شخص دنیا میں
معزز ترین انسان ہے اور اسی کے مطابق ( ظاہری طور پر ) اس سے سلوک کریں۔لیکن اللہ تعالیٰ کی نگاہ
میں اس کے لئے پیار نہ ہو بلکہ غضب کی جھلکیاں نظر آ رہی ہوں تو نہ کوئی عزت ہے اس شخص کی ، نہ کوئی
527
خطبه جمعه فرموده 19 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
شان ہے اس شخص کی۔یہ مقام نعیم کی شان اور عزت اور احترام ہے کہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ اس کے لئے میں
نے تمہیں پیدا کیا۔اور اس کے حصول کی تمہیں کوشش کرنی چاہئے۔افریقہ کے دورہ میں واقفین مبشرین کے حالات میں نے دیکھے، ان سے ملا۔جو عزت اللہ تعالیٰ
نے ان کی اس مقام نعیم کی وجہ سے قائم کی ہے، وہ میرے مشاہدہ میں آئی۔لیکن کچھ وہ بھی تھے کہ جو مقام
نعیم کو حاصل نہیں کر سکے تھے۔ان کو بھی میں نے دیکھا اور ان کی زندگیوں کا مطالعہ کیا۔اور ان کے کاموں
پر تنقیدی نگاہ ڈالی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان چھ ممالک کے تمام مبشر انچارج جو ہیں، وہ ظاہری طور پر جو
مجھے نظر آیا ( دلوں کا حال تو اللہ تعالیٰ جانتا ہے اور مستقبل اور غیب کی خبر صرف اسی کو ہے۔لیکن جو میں نے
محسوس کیا۔) اور جو میں نے مشاہدہ کیا، وہ یہ تھاکہ اللہ تعالیٰ کا ان پر بڑا فضل ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ وہ بھی
اس مقام نعیم میں رہنے والے ہیں۔بے نفس، اللہ کی محبت میں مست ، اس کی مخلوق کی خدمت کرنے
والے اور اللہ تعالی کے حکم سے اس دنیا میں بھی عزت کو پانے والے ہیں۔نائیجیریا میں فضل الہی صاحب
انوری ہیں۔غانا میں کلیم صاحب ہیں۔آئیوری کوسٹ میں قریشی ( محمد افضل ) صاحب ہیں۔جن کو پنجابی
میں بیبا مبشر بھی کہا جا سکتا ہے۔بہت سادہ اور پیاری ان کی طبیعت ہے۔بڑی پیار کرنے والی اور آرام
سے سمجھانے والی اور اپنے آرام کو اور اپنی بہت سی ضرورتوں
کو دوسروں کے لئے قربان کر دینے والی ہے
طبیعت ان کی۔لائبیریا میں نئے مبلغ گئے ہیں، امین اللہ سالک۔ابھی ان کے متعلق پوری طرح تو کوئی
فیصلہ نہیں کیا جا سکتا لیکن اس وقت تک جو کام انہوں نے کیا، اس سے یہی پتہ لگا۔وہاں کے پریذیڈنٹ
شب مین بھی ان کو بڑی عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔سیرالیون میں ہمارے صدیق صاحب
ہیں۔گیمبیا میں مولوی محمد شریف صاحب ہیں۔میں نے محسوس کیا کہ ان سب کو اللہ تعالیٰ نے مقام نعیم عطا
کیا ہے۔اور جس طرح اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ، میں نے ان کے لئے عزت کا مقام دیکھا ، اسی طرح دنیا کی
نگاہ میں بھی اللہ تعالیٰ نے ان کو ایک عزت اور احترام کا مقام عطا کیا ہے۔ہمارے سفراء ان کی تعریف
کرتے تھکتے نہیں۔دوسرے ملکوں کے سفراء ان سے بڑے پیار سے ملتے ہیں اور پیار کے تعلقات ان کے
ساتھ قائم ہیں۔حکومت ان سے راضی ہے، عوام ان پر خوش ہیں۔غرض ہر لحاظ سے ان کے چہروں پر اللہ تعالیٰ کی نعمت کی شادابی ہمیں نظر آتی ہے۔اور ہماری
جماعت کو ان کے لئے بہت دعا ئیں کرنی چاہئیں۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ انہیں ابرار ہی میں رکھے اور ہمیشہ اپنی
نعمتوں کا وارث انہیں بنا تار ہے۔وہ ابرار کے گروہ میں ہی اس دنیا سے رخصت ہوں اور ابرار کے گروہ
میں ہی اس دنیا میں وہ اٹھائے جائیں۔528
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمود : 19 جون 1970 ء
لیکن بعض نہایت افسوسناک مثالیں بھی نظر آئیں۔ایک نئے ناتجربہ کار مبلغ گئے ہوئے ہیں۔ہم مختلف مقامات پر جاتے تھے تو وہاں کے مقامی لوگ بھی ہمارے ساتھ ہوتے تھے ) ایک سفر میں ملک
کی ساری جماعت کے پریذیڈنٹ اور ایک نوجوان مبلغ ایک ہی کار میں بیٹھے ہوئے تھے ، ہمارے قافلے
کے بھی ایک دوست اسی کار میں تھے۔انہوں نے بتایا کہ اتنی بدتمیزی سے ہمارے مبلغ نے اس بوڑھے
مؤمن فدائی سے بات کی کہ میں بڑا پریشان ہوا۔لیکن انہوں نے اس مبلغ کو کہا کہ دیکھو! میں پرانا احمدی
ہوں ، احمدیت میرے رگ وریشہ میں رچی ہوئی ہے، تمہاری اس بے ہودہ بات کا مجھ پر کوئی اثر نہیں ، نہ ہو
سکتا ہے۔لیکن میں تمہیں یہ بتاتا ہوں کہ اگر تم نے نوجوانوں کے سامنے اس قسم کی بات کی تو تم اس بات
کے ذمہ دار ہو گے کہ تم انہیں احمدیت سے دور لے گئے ہو۔ایک اور کے متعلق پتہ لگا کہ ہمارے ایک سکول کے معائنہ کے لئے اس ملک کے محکمہ تعلیم کا
انسپکٹر ہمارا افریقن بھائی آیا تو ہمارے مبلغ صاحب کہنے لگے کہ اس کے ساتھ میرابیٹھنا، میری ہتک اور
بے عزتی ہے۔میں اس کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتا۔نتیجہ یہ ہوا کہ اس نے رپورٹ کی کہ یہ سکول احمدیوں سے
چھین لیا جائے اور اس پر قبضہ کر لیا جائے۔پھر ہمارے مبلغ انچارج ان کے پاس گئے اور ان سے پیار کی
باتیں کر کے سمجھایا اور معاملہ کو رفع دفع کیا۔اس مبلغ کو میں نے کہا کہ جماعت احمدیہ نے تمہیں یہاں فرعون
بناکر نہیں بھجوایا، ایک خادم بنا کر بھجوایا ہے۔اگر تم خدمت نہیں کر سکتے تو واپس چلے جاؤ۔لیکن یہ استثناء
ہیں۔گو تکلیف دہ استثناء ہیں اور فکر پیدا کرنے والے استثناء ہیں۔چنانچہ میں نے دعا کی اور میں نے بہت استغفار کیا۔کیونکہ آخری ذمہ داری بہر حال خلیفہ وقت
پر آتی ہے کہ اس قسم کے مبلغوں کو میں نے وہاں بھجوایا، جو خود تربیت کے محتاج تھے۔پھر دعاؤں کے بعد اور
بہت استغفار کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ ہمیں اپنا نظام بدلنا چاہئے۔اس وقت جامعہ احمدیہ سے جو
نوجوان شاہد فارغ ہوتے ہیں، سارے کے سارے تربیت یافتہ نہیں ہوتے۔ایک تو جامعہ احمدیہ کو
سدھارنے کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔ان میں سے بعض وقف کو چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں اور اس وجہ سے
ان کو اخراج از جماعت بھی کرنا پڑتا ہے۔بعض ایسے بھی ہیں، جو باہر کام کرتے رہے اور ان کو جماعت سے
فارغ کرنا پڑا۔کیونکہ ان کی کوئی تربیت نہیں تھی۔اخراج کے بعد جن کے اندر نیکی اور سعادت ہوتی ہے ، وہ
تو بہ کی طرف مائل ہوتے ہیں اور استغفار کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے ہیں۔بہتوں کو اللہ تعالیٰ
معاف کر دیتا ہے۔بعض ایسے بھی ہیں، جوٹوٹ جاتے ہیں۔529
خطبہ جمعہ فرموده 19 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
لیکن یادرکھو کہ خدا تعالیٰ کو ایک انسان کیا، سارے انسان بھی اس سے پھر جائیں تو کیا پرواہ
ہے؟ وہ سب انسانوں کو ہلاک کر کے ان کی جگہ ایک مخلص اور جاں نثار جماعت پیدا کرتا ہے۔قرآن عظیم
یہی اعلان کرتا ہے کہ
لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْقُوَّةُ وَالْعِزَّةُ
کوئی چیز اس کے لئے غیر ممکن نہیں۔اور عملاً بھی دنیا میں یہ نظارے اللہ تعالیٰ کے قہر کے
انسانوں نے دیکھے ہیں۔پس جامعہ احمدیہ میں کتابی تدریس کے علاوہ محبت الہی کی طرف بہت توجہ دینی چاہئے۔جن کو میں نے مقام نعیم پر اپنے مشاہدہ کے لحاظ سے پایا، یہ وہ لوگ تھے، جنہوں نے اپنے نفس کو
کلیہ اپنے رب کے لئے قربان کر دیا تھا۔اور وہ اپنی عاجزی کا ہر وقت اقرار کرتے رہتے ہیں۔اور وہ جانتے
ہیں کہ ہر عزت اور ہر طاقت اور ہر اثر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملتا ہے۔جس طرح سپین کے ہمارے ایک
بادشاہ نے اپنے محل میں رہائش اختیار کرنے سے پہلے ہزاروں جگہ یہ لکھوایا اور زیادہ تو اس کے دماغ میں یہی
فقرہ آیا، وہی لکھا ہوا ہے۔"لا غَالِبَ إِلَّا الله " کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو غلبہ حاصل نہیں۔لیکن اس کے
علاوه الْمُلْكُ لِلَّهِ الْقُدْرَةُ لِلَّهِ الْعِزَّةُ لِلهِ" کو اس نے کثرت سے لکھوایا۔یہ بڑی لمبی تفصیل
ہے۔اس وقت میں اس تفصیل میں نہیں جاؤں گا۔اور جب یہ حل اللہ تعالیٰ کی حمد کے کلمات سے اس طرح
حسین بن گیا تب اس نے وہاں رہائش رکھی۔چنانچہ ہمارے یہ ابرار بشر (اللہ تعالیٰ انہیں جزا دے اور
استقامت عطا کرے۔) یہ وہ لوگ ہیں، جنہیں علم ہے کہ غلبہ اور اقتدار اور قدرت اور عزت سب اللہ کی
ہے۔اور حقیقی معنی میں اسی سے ملتی ہے۔بے نفس ہو کر وہ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتے اور انتہائی پیار کے
ساتھ اللہ تعالیٰ ان کی طرف رجوع کرتا ہے۔پھر وہ غریب ، جنہیں پیٹ بھر کر شاید کھانا بھی نہ ملتا ہو، خدا کی
خاطر غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔سات ہزار میل اپنے رشتہ داروں سے دور لیکن ایسی زندگی کہ
مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ
سے بھی جو زیادہ قریب ہے، اس کا احساس رکھتے ہیں۔اور جو دوریاں ہیں، وہ سب بھول چکے
ہیں۔رشتہ داروں سے دوری، ملک سے دوری، اپنے معاشرہ کے حالات سے دوری ، ہزار قسم کی دوریاں
ہیں، جن کا انہیں سامنا ہے۔انہوں نے کسی کی پرواہ نہیں کی۔جب انہوں نے خدا کے لئے ” بعد کی
قربانی بھی دی تو اللہ تعالیٰ نے انہیں قرب سے نوازا۔یہ اس کی شان ہے۔530
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
-
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جون 1970ء
لیکن اگر ایک شخص بھی ایسا ہو، جیسا کہ میں نے مثالیں دی ہیں تو جماعت کی بدنامی کا موجب،
ہماری رسوائی کا باعث اور بڑی قابل شرم بات ہے۔جامعہ احمدیہ میں بے نفس زندگی گزارنے کا سبق دینا ضروری ہے۔یہی اسلام کی روح ہے اور
یہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ انسان اپنے وجود کو بکرے کی طرح اللہ تعالیٰ کے
حضور رکھ دے کہ چھری پھیرے، جس طرح چاہے۔جب تک یہ روح نہیں پیدا ہوتی ، ہمارا مبشر مبشر
نہیں۔اگر محض چند دلائل سکھا کر ہم نے وہاں تبلیغ کرنی ہو تو بہت سے عیسائی بھی تیار ہو جائیں گے کہ چند
دلائل سکھا دو ہم تمہاری تبلیغ کرتے ہیں۔جو بھوکا مرتا ہے، وہ تنخواہ کے ساتھ یہ کام کرنا شروع کر دے گا۔لیکن ہمیں ایسے مبلغ کی ضرورت نہیں۔ہمیں تو اس مبلغ کی ضرورت ہے، جس کا نفس باقی نہ رہے اور اللہ
تعالیٰ سے قدرت کو پانے والا اور عزت کو پانے والا اور اثر ورسوخ کو پانے والا ہو۔غلبہ ہو اس کا، لیکن وہ
غلبہ، وہ احترام اللہ تعالیٰ کا عطا کردہ ہو۔غلبہ تو یہ ہے کہ جو Head of the states (ہیڈ آف دی سٹیٹس) ہیں، وہ بھی بڑی قدر کی
نگاہ سے ان لوگوں کو دیکھتے ہیں۔ان بے نفس، اللہ کے پیارے بندوں کے کاموں کا نتیجہ تھا کہ نائیجیریا
کے
ہیڈ آف دی سٹیٹ کو جب میں ملنے گیا تو نو جوان جرنیل، جس نے امریکہ کے مقابلہ میں سول وار
(Civil War) جیتی تھی ، ابھی ابھی میرے جانے سے کچھ عرصہ پہلے جیتی تھی ، بظاہر دنیوی لحاظ سے اس کو
بڑا مغرور ہونا چاہئے تھا، لیکن میں جو اس کے لئے بالکل انجان تھا، میں مسلمان تھا اور وہ عیسائی، اس کے
باوجود اس کے ذہن پر ہمارے کام کا اتنا اثر تھا کہ وہ مجھے کہنے لگا کہ اس ملک کی ترقی کے جو منصوبے ہیں اور
جو کوششیں ہیں، ان میں ہم اور آپ برابر کے شریک ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ جماعت احمدیہ کے کاموں کی
اس سے بڑھ کر اور کوئی تعریف نہیں ہو سکتی۔ایک غیر ملک کے سربراہ کو ان حالات میں کہ امریکہ کو اس نے
شکست دی تھی اور اسے جائز فخر تھا ، مجھے کہنے لگا کہ ان غیر ملکی حکومتوں اور غیر ملکی عیسائی مشنز نے اپنا پورا
زور لگایا کہ ہمارے ملک کو تباہ کر دیں، اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے ہمیں بچالیا۔یہ اس کا فقرہ تھا، اس
نے عیسائی مشن پر تنقید کی اور ہمارے متعلق یہ کہا کہ ہم اور آپ ملک کی Progress ( پروگریس ) میں،
ملک کی ترقی کی جدو جہد اور کوشش میں Partner ( پارٹنر ) ہیں۔برابر کے شریک ہیں۔یہ تاثر اس قسم کے دماغوں پر محض اس وجہ سے ہے کہ ہمارے مبلغوں کی بڑی بھاری اکثریت کا
اور Missions (مشنز ) کے انچارج جو ہیں، ان کا نفس باقی نہیں رہا۔انہوں نے سب کچھ اللہ کے حضور
531
خطبہ جمعہ فرموده 19 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
پیش کر دیا اور پھر سب کچھ اس سے وصول بھی کر لیا۔غیر ملکی حاکم جب دوسرے ملک میں داخل ہوتا ہے تو
سب کچھ لے جاتا ہے، دیتا کچھ نہیں۔ا
اِنَّ الْمُلُوكَ إِذَا دَخَلُوا قَرْيَةً أَفْسَدُوهَا
لیکن ہمارا پیارا رب ہمارا رب کریم جب سب کچھ لے لیتا ہے تو جتنالیتا ہے، اس کے مقابلہ
میں ( دینے والے نے گو سب کچھ دیا مگر اتنی سی چیز تھی، اللہ تعالیٰ کی عطا کے مقابلہ میں اور اس اتنی سی چیز کو
لے کر اس نے اپنا سب کچھ اسے دے دیا۔اور اس نے کہا، جو میرا ہے، وہ سب کچھ تمہارا ہے۔اور پھر
اپنی قدرت کے مظاہرے ان کی زندگی میں ان کو دکھاتا ہے۔ایک احمدی کی زبان تو اللہ تعالیٰ کی حمد کرتے تھکنی نہیں چاہئے۔ہر وقت زبان پر حمد رہنی چاہئے۔ہر احمدی کو بحیثیت احمدی اجتماعی طور پر بھی اور جماعتی رنگ میں بھی اسے اللہ تعالیٰ کی حمد کرنی چاہئے کہ
جماعت پر اس نے کتنے فضل کئے ہیں۔اب اتنے بے نفس لوگوں میں چند نفس پرست بھی ہوں تو بڑی
نمایاں ہو جاتی ہے ان کی بدی کہ ایک طرف وہ ہے کہ جس کا نفس باقی نہیں اور ایک طرف وہ ہے کہ جس
نے نفس کا کوئی حصہ بھی اللہ کی راہ میں قربان نہیں کیا۔اور ایک انسان جس کے کان میں محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کی یہ آواز پہنچی تھی کہ
قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ
کہ میں تمہارے جیسا انسان ہوں۔اس کے کان میں ہمارے مبلغ کی یہ آواز پہنچی کہ تم اتنے
ذلیل ہو کہ اگر میں تمہارے ساتھ بیٹھوں تو میری بے عزتی ہو جائے۔پس حقیقتا ایسا ذ ہن جو ہے، وہ حضرت
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا باغی ہے کہ آپ کی آواز تو ایک افریقن کے کان میں یہ پہنچتی ہے کہ میں
تمہارے جیسا انسان ہوں اور تم میرے جیسے انسان ہو۔لیکن ایک مبلغ منسوب تو ہوتا ہے، محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کی طرف اور کہتا یہ ہے کہ تمہارے ساتھ میرا بیٹھنا بھی میری بے عزتی ہے۔یہ خالص شیطانی
فقرہ ہے، جو فرعون کے منہ سے تو نکل سکتا ہے لیکن ایک شریف انسان کے منہ سے بھی نہیں نکل سکتا۔کجا یہ
کہ احمدی مبلغ کے منہ سے نکلے !
پس جامعہ احمدیہ کو اپنی فکر کرنی چاہئے۔جامعہ احمدیہ میں مجھے رپورٹ ملی ہے، میں نے تحقیق
ابھی نہیں کی کہ بعض ایسے اساتذہ بھی ہیں، جنہوں نے اپنی کلاس میں یہ کہا کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ
تعالی عنہ نے جو غیر کی ہے، وہ غلط ہے اور میں تمہیں صحیح تفسیر بتا تا ہوں۔ایسا استاد جامعہ احمدیہ کی کیسے
532
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 19 جون 1970ء
تربیت کر سکتا ہے؟ پھر تو وہ اس شخص کے خلاف بھی بغاوت کریں گے، خدا کے خلاف بھی بغاوت کریں
گے۔کیونکہ بغاوت کا سبق ان کو جامعہ احمدیہ میں دیا گیا ہے۔خدا کو نہ ایسے استاد کی ضرورت ہے اور نہ
ایسے شاگرد کی ضرورت ہے۔پس جامعہ احمدیہ کو اپنی فکر کرنی چاہئے۔اور جماعت کو جامعہ احمدیہ کی فکر کرنی
چاہئے۔پھر جب فارغ ہو جاتے ہیں تو بعض تو ہماری غلطیاں ہیں ، اس حقیقت کو ہمیں تسلیم کرنا چاہئے۔ایک نیا نیا نو جوان فارغ ہوتا ہے، ہم اسے باہر بھیج دیتے ہیں۔اس کی نہ کوئی تربیت کی ، نہ ہم نے اس کے
ذہن کو Polish ( پالش ) کیا۔وہ باہر جا کر غلطیاں کرے گا ، ہم بھی اس کے ذمہ دار ہیں۔کیونکہ اس وقت
تک دستور یہ رہا ہے کہ اگر جامعہ احمدیہ سے آٹھ شاہد کامیاب ہوئے ، چار تحریک جدید میں چلے گئے اور
چار چلے گئے صدر انجمن احمدیہ میں۔جو صدرانجمن احمدیہ کے حصے میں آئے ، ان کو یہیں خدمت کا موقع ماتا
ہے اور جو تحریک میں گئے تحریک ان کو یہاں تو نہیں رکھ سکتی ، وہ انہیں باہر بھیج دیتی ہے۔ابھی تک ہم نے
اس کو پوری طرح Polish ( پالش نہیں کیا، اس کی پوری تربیت نہیں کی ، اس کے پورے حالات نہیں
معلوم کہ وہ کیسا کام کر سکتا ہے؟ اس کو ہم ایک ابتلا میں ڈال دیتے ہیں۔اس حد تک ہماری ذمہ داری ہے۔جس حد تک کہ اس نے اپنے مقام
کو نہیں پہچانا، یہ اس کی ذمہ داری ہے۔انسان کا مقام تو دراصل عاجزی کا مقام ہے۔سرکا مقام زمین ہے، بلندی نہیں۔جسم کے اوپر لگا
ہوا ہے لیکن ہے اس کا مقام پاؤں پر۔لائبیریا کے پریذیڈنٹ ٹب مین نے ہماری دعوت کی۔ان کے محل
میں جو کھانے کا کمرہ ہے، اس کی چھت شیشوں کی ہے۔جس میں آدمی نظر آتا ہے۔لیکن چھت پر اگر شیشہ
ہو تو دیکھنے سے سر نیچے نظر آئے گا اور پاؤں اوپر نظر آئیں گے۔وہاں جا کر بیٹھتے ہی میں نے انہیں کہا کہ
میں آپ کے اس کمرے میں آکر بہت خوش ہوا ہوں۔کیونکہ یہاں جو انسان آتا ہے، اس کو پتہ لگ جاتا
ہے کہ اس کے سر کا اصل مقام کون سا ہے؟ وہ اس سے بہت محفوظ ہوئے۔اگر چہ اس کی عمر تر اسی سال ہے
مگر وہ بڑا بیدار مغز انسان ہے۔اور وہ اپنی قوم کے لئے باپ کی طرح ہے۔میں نے اس میں یہ بڑی خوبی
دیکھی ہے۔کسی سے بھی آپ بات کریں ، وہ اسے باپ سمجھے گا اور باپ ہی کہے گا۔اس نے اپنے ملک کی
1944 ء سے اس وقت تک بڑی خدمت کی ہے۔ان کا دستور ہے کہ کھانے کے بعد کھڑے ہو کر چھوٹی سی تقریر کرتے ہیں۔میں نے بھی کی۔وہ
کھڑے ہو کر کہنے لگے کہ ہوں تو میں عیسائی لیکن میں خدائے واحد و یگانہ پر ایمان رکھتا ہوں اور سارے
مذاہب میرے لئے برابر ہیں۔میں بحیثیت پریذیڈنٹ مذہب مذہب میں تفریق نہیں کر سکتا۔اور پھر اس
533
خطبہ جمعہ فرموده 19 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چهارم
نے کہا کہ میں تمہیں یہ بتاتا ہوں کہ ہم بڑے خوش قسمت ہیں کہ اس وقت روحانیت کا ایک بادشاہ ہمارے
درمیان موجود ہے۔یہ تو اللہ تعالیٰ نے ان سے کہلوایا، میں تو ایک عاجز اور نا کارہ انسان ہوں۔لیکن اللہ
تعالیٰ جب فضل کرنا چاہتا ہے تو ایک ناکارہ ذرہ کو بھی ایک مقام دے دیتا ہے، عزت کا۔اور وہ (عب مین )
بہت خوش تھے۔اور لوگوں کو کہا کہ یہ با برکت وجود ہے، ان کے وجود سے امید ہے، ہمارے ملک کو برکت
ملے گی۔یہ کلمات اس کے منہ سے نکلے۔یہ تو اللہ تعالیٰ کی دین ہے۔ہمارے دل میں کبھی ایسی خواہش ہی
نہیں پیدا ہوئی۔ہمیں دنیا نے کیا دینا ہے؟ دنیا کے سب سر براہ مل کر بھی مہدی معہود علیہ السلام کے نائب
اور خلیفہ کو وہ عزت نہیں دے سکتے ، جو اسے پہلے سے ہی خدا تعالیٰ کی نگاہ میں حاصل ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ
کا فضل دیکھ کر کہ ایک عیسائی ہے، غیر ملکی ہے، اس سے زیادہ لمبی چوڑی واقفیت بھی نہیں ہے اور جو کلمات
اس کے منہ سے نکلے ، وہ کسی کتاب میں تو اس نے نہیں پڑھے۔وہ تو فرشتوں نے اس کے دل میں القا کئے
اور اس کی زبان نے ان کو ظاہر کر دیا۔اس قسم کی عزت تو ہمارے بے نفس مبلغ، جو وہاں ہیں، ان
کو بھی مل رہی ہے۔لیکن جس نو جوان کو یہ
سبق ملے گا کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تفسیر میں غلطیاں
کیں اور آؤ، اب ہم ان کو درست کریں،
اس نے کیا خدمت کرنی ہے جا کر۔وہ تو قطع ہو گیا، ٹوٹ گیا۔یہ فقرہ سنے کے بعد تو اس کے پر خچے اڑ گئے۔اب میں ایک نئی تنظیم کا اعلان کرنے لگا ہوں۔میں نے بہت سوچا، بہت دعائیں کیں، میں اللہ
تعالیٰ کی طرف عاجزانہ جھکا تو میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ہمیں اپنا پرانا طریق بدل دینا چاہئے۔اور یہ چیز
پہلے مبلغین پر بھی حاوی ہو جائے گی اور نئے آنے والوں پر بھی۔کہ نہ کوئی تحریک کا ہوگا، نہ کوئی انجمن کا ہو
گا۔تمام واقفین کا ایک خاص گروہ بن جائے گا، ایک جماعت، ایک Pool (پول) ہوگا، ایک
Reservior ( ریز روائیر ) ہوگا، ایک تالاب ہوگا ، جس میں یہ روحانی مچھلیاں اجتماعی زندگی گزاریں گی
اور تربیت حاصل کریں گی اور نشو ونما پائیں گی۔نئے اور پرانے اس پول میں چلے جائیں گے۔جو پرانے
ہیں، ایک سال کے اندر ہم ان کی Screen (سکرین) کریں گے۔یعنی بصیغہ راز ان کے تمام حالات،
ان کی ذہنیت وغیرہ وغیرہ معلوم کریں گے۔یہ ضروری نہیں کہ کسی میں کوئی نقص ہو، اس کی وجہ سے اس
کو باہر نہ بھیجا جائے۔یہ بھی ہو سکتا ہے کہ
اس کے حالات یا اس کی ذہنیت ایسی ہو کہ وہ یہاں بہت اچھا کام کر سکتا ہوں، باہر نہ کرسکتا ہو۔یہ سارے
کوائف ہم اکٹھے کریں گے۔اور اسی طرح مثلاً آٹھ ، جو میں نے پہلے مثال دی تھی کہ جامعہ سے جو نئے
534
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبه جمعه فرموده 19 جون 1970ء
فارغ ہوئے ہیں، ان نئے فارغ ہونے والوں کو اس پول میں بھیج دیا جائے گا۔نہ کوئی تحریک کے پاس
جائے گا، نہ انجمن کے پاس۔لیکن تعداد دونوں کی مقرر ہو جائے گی۔مثلاً پہلے ساٹھ مبلغ ہیں۔اس سال آٹھ
نئے مبلغ پیدا ہوئے ہیں تو چار ان کے حصہ میں آئیں گے۔تو یہ ہو جائے گا کہ پہلے تحریک جدید کے ساتھ
تھے، اب چونسٹھ ہو گئے۔اور اگر پہلے اسی مبلغ ہیں، صدر انجمن احمدیہ کے، اب ان کو چار ملے تو چوراسی ہو
گئے۔لیکن وہ کون کون ہوں گے؟ اس کا فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔وہ پول کے ہوں گے اور وہیں سے وہ باہر
جائیں گے۔اور کوئی شخص باہر نہیں جائے گا، جب تک کم از کم تین سال تک اس نے پاکستان میں کام نہ کیا ہو
اور اس کے حالات اور اس کی ذہنیت کا ہمیں علم نہ ہو۔اور پہلوں کی Screening (سکریننگ ) تو اسی سال
ہوگی۔اور نئے آنے والوں کی سکریننگ تین سال کے بعد ہو گی۔اور پھر ان میں سے Ear mark (ایر
مارک ) معین کر دیئے جائیں گے۔یعنی نشان دہی ہو جائے گی کہ یہ یہ مبلغ ایسے ہیں، جو بیرونی ممالک میں
کام کرنے کے قابل ہیں۔پھر جتنے ان کے حصے کے ہیں، اتنے ان میں سے باہر بھیج دیئے جائیں گے۔ایک اور خرابی یہاں پیدا ہوتی تھی کہ جب وہ واپس آتے تھے تو ان کا کوئی کام نہ ہوتا۔باہر وہ مبلغ
انچارج ہے، اللہ تعالٰی نے اسے ایک مقام دیا ہے اور عزت دی ہے لیکن یہاں اسے کوئی کام نہیں ہوتا۔دفتر
میں کلرک لگا دیئے جاتے ہیں ، وہ بے نفس تھے، پرواہ نہیں کرتے تھے، کلر کی کرتے تھے۔لیکن اس لحاظ سے
ان کی طبیعت پر بہر حال اثر پڑتا تھا، ان کو کسی علمی کام میں لگایا جا تا تبلیغ کے میدان میں رکھا جاتا، نئی کتابیں
پڑھائی جاتیں تحقیق کروائی جاتی ، یہ ان کا کام تھا۔لیکن چونکہ اس قسم کا تحریک کے پاس کام نہیں ہوتا ، اس
واسطے ان سے وہ ایسے کام کروانے پر مجبور ہوتے تھے۔اس میں ان کا کوئی قصور نہیں۔پھر سوال یہ ہے کہ ان کو تین سال یہاں کیوں رکھا جائے؟ پہلے بھی کچھ باتیں میں نے محسوس کی
تھیں۔اب میں نے ان کو حکم دیا ہے کہ کسی شخص کو تین سال سے زیادہ باہر نہیں رکھا جائے گا۔وہ یہاں
آئے ، جو ہمارے پرانے مبلغ تھے ، دس دس پندرہ پندرہ سال باہر رہے، ان کے لئے عملاً بعض الجھنیں پیدا
ہو گئیں۔مثلاً ایک جرمنی کا مبلغ ہے، وہ پانچ سال کا بچہ وہاں لے کر گیا۔اگر وہ بارہ سال سے وہاں ہے تو
سترہ سال
کی عمر کا وہ بچہ ہو گیا۔ساری ابتدائی تعلیم اس نے جرمن زبان میں حاصل کی۔اب وہ یہاں آئے
تو اس
کی تعلیم کا حرج ہوتا ہے۔وہاں رہے تو اس کے ایمان کو نقصان پہنچتا ہے۔اس لئے عجیب کشمکش پیدا
ہوگئی۔میں نے تو ان کو یہی کہا ہے، اپنے ایمانوں کی حفاظت کرو۔اللہ تعالیٰ تمہارے بچوں پر فضل کرے
گا۔لیکن ان کے خاندانی حالات میں ایک پیچیدگی ضرور پیدا ہوئی۔535
خطبہ جمعہ فرموده 19 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اگر ہم تین سال کے لئے باہر بھیجیں تو میں اپنی بہنوں
کو یہ سنانا چاہتا ہوں کہ اگر ایک عیسائی لڑکی
نوجوان اپنے بال کٹوا کر ساری عمر کے لئے Catholic nun کیتھولک نن ) بنتی ہے اور تثلیث کے
ساتھ یہ عہد کرتی ہے کہ میں تثلیث کی خدمت کے لئے کنواری رہوں گی تو کیا آپ بہنیں تو حید کی خدمت
کے لئے تین سال تک کے لئے اپنے خاوندوں سے علیحدہ نہیں رہ سکتیں ؟ اگر آپ اتنا بھی نمونہ قربانی کا
پیش نہیں کر سکتیں تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ بڑی جائز وجہ ہوگی کہ آپ اپنے خاوندوں سے خلع لے لیں۔یہ
آپ کے لئے بھی بہتر ہے اور ان کے لئے بھی بہتر ہے اور ہمارے لئے بھی بہتر ہے۔لیکن اگر آپ کے
دل میں اللہ کی محبت اور پیار ہے تو اس قربانی کے لئے ، جو عیسائی نوں (nuns) کی قربانی کے مقابلہ میں
بالکل حقیر ہے ، تیار ہو جا ئیں۔پس ہمیں اپنے مبلغوں کو تین سال سے زیادہ عرصہ تک باہر
نہیں رکھنا چاہئے۔چاہے ہم انہیں چھ
مہینہ کے لئے بلائیں۔پہلے چونکہ آمد ورفت کے لئے پیسے کم تھے ، جب خاندان بچوں سمیت باہر چلے
جاتے تھے، خرچ زیادہ ہوتا تھا تو تحریک کے لئے مجبوری تھی۔یعنی پہلا جو قانون تھا، وہ مجبوراً جاری کیا گیا
تھا کہ مبلغ کے ساتھ ان کے بیوی بچوں
کو بھی بھیج دو۔دس دس ، پندرہ پندرہ سال وہاں رہیں گے۔اب تجربہ کے بعد ہمیں پتہ لگا کہ یہ درست نہیں ہے۔سوائے اس مبشر کے کہ جس کے ساتھ بیوی
کا جانا جماعتی کام کے لئے ضروری ہے، باقیوں کو قربانی دینی چاہئے۔دو، تین سال کے بعد واپس آ جائیں
گے۔بہت سے معصوم احمدی ناجائز طور پر پانچ ، پانچ سال کی قید کی سزا بھی بھگتے ہیں۔کئی ایک کا مجھے بھی علم
ہے۔بالکل بے گناہ لیکن جھوٹی گواہیوں
پر پانچ، پانچ سال کی سزا ان کومل گئی۔کیا اس قیدی کی بیوی اپنے
خاوند سے پانچ سال
علیحدہ نہیں رہتی ؟ تو کیا تم اپنے رب کے عاشق کی جدائی تین سال برداشت نہیں کر
سکتیں؟ اور وہ علیحدہ رہتی ہے تو اسے کوئی ثواب نہیں ملتا اور اگر تم علیحدہ رہوگی تو تمہیں ثواب ملے گا۔وہ
علیحدہ رہتی ہے تو اکثر اس کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہوتا اور تمہاری دیکھ بھال کرنے والے موجود
ہیں۔اللہ تعالیٰ کا تم پر فضل ہے۔یہ صحیح ہے کہ آپ بہنیں بعض دفعہ اپنے حقوق سے زیادہ کا مطالبہ کرنے لگ جاتی ہیں، دنیا کی حرص
میں۔اور آپ کی وہ بات نہیں مانی جاتی تو پھر آپ کے دل میں شکوہ پیدا ہوتا ہے۔لیکن اگر دنیا کی حرص نہ ہو اور
صرف جائز حقوق ہوں تو جائز حقوق کی حفاظت کی ذمہ داری جماعت اور مہدی معہود کا خلیفہ ہے۔لیکن یہ فیصلہ
کرنا، بہر حال نظام کا کام ہے اور خلیفہ وقت کا کام ہے۔آپ کو اس
دنیا میں بھی بہت سی سہولتیں مل جاتی ہیں۔536
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 19 جون 1970ء
کئی ہماری بہنیں وہاں جا کر اپنے خاوندوں کو پریشان کرتی ہیں۔کیونکہ دنیا کی حرص ان میں
ہوتی ہے، ان کی پوری تربیت نہیں ہوئی ہوتی۔اور عجیب کشمکش پیدا ہو جاتی ہے، ایک مبلغ اور اس کی بیوی
کے درمیان۔وہ بے نفس زندگی گزارنا چاہتا ہے اور یہ ایسی کہ اس کا نفس موٹا اور دنیا کی لالچ اور حرص۔اس
پر گھر میں جھگڑا رہتا ہے، اس لئے وہ اپنا کام پورا نہیں کر سکتا۔لیکن بہت سی بیویاں
اللہ تعالیٰ کی فدائی، بے نفس ایسی دیکھی ہیں کہ ہر وقت ان کے لئے
دعا ئیں کرنے کو دل چاہتا ہے۔کلیم صاحب کی ان پڑھ بیوی ان کے ساتھ گئی تھی۔ان کو باہر گئے ہوئے بڑا
لمبا عرصہ ہو گیا ہے۔انشاء اللہ، اب وہ جلد واپس آرہے ہیں۔ان کی بیوی نے منصورہ بیگم کو بتایا، وہ کہنے لگی
کہ جب میں یہاں آئی تو میرے دل میں یہ احساس پیدا ہوا کہ نہ مجھے انگریزی آئے ، نہ کوئی اور زبان
آئے ، اردو تھوڑی بہت آتی ہے، وہ بھی زیادہ نہیں آتی اور میں ایک مبلغ انچارج کی بیوی بن کر یہاں آئی
ہوں مگر کوئی خدمت نہیں کر سکتی۔دعا کرتی رہی تو اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں یہ ڈالا کہ تم انگریزی سیکھنے کی
بجائے ان کی مقامی زبان سیکھ لو۔پھر انہوں نے بڑی محنت سے وہاں سالٹ پانڈ کی مقامی زبان سیکھ لی اور
بڑی اچھی زبان بولتی تھیں۔اللہ تعالیٰ نے ان کی اس خواہش اور آرزو کو پورا کیا۔ایسی خواہشیں مقام نعیم کی
طرف لے جانے والی ہیں۔ان
کو توفیق ملی کہ انہوں نے سینکڑوں افریقن احمدی بچوں
کو قرآن کریم پڑھایا
اور اس کا ترجمہ سکھایا۔کیونکہ ان کی زبان میں بڑی روانی سے بات کرتی تھیں۔پس ایسی بھی ہیں لیکن بعض دوسری قسم کی بھی ہیں۔جیسے بعض استثناء مبلغوں کے ہیں۔یہ استثناء
ہیں، اکثریت ایسی نہیں۔جو گندی مثالیں ہیں، وہ بالکل استثنائی ہیں۔لیکن ہم ایک زندہ جماعت ہیں اور
ایک زندہ جماعت میں ایک مثال بھی ایسی ہو تو اس کو برداشت نہیں کر سکتی۔حالانکہ برداشت کرنا چاہئے۔ور نہ آہستہ آہستہ زنگ بڑھتا چلا جاتا ہے اور زندگی کے بجائے موت کے آثار پیدا ہو جاتے ہیں۔مثلاً چھ
ملکوں میں ہمارے درجنوں مبلغ ہیں، ماشاء اللہ۔صرف دو کے متعلق مجھے معلوم ہوا ہے کہ اس قسم کے ہیں۔وہ ہیں بھی نوجوان اور پھر غیر تربیت یافتہ۔غلطی کی کہ فوراً ان کو باہر بھجوا دیا۔اسی طرح ہماری مستورات
ہیں ، وہاں ان کا بے حد اثر ورسوخ ہے ، وہ بڑی خدمت کر رہی ہیں۔وہ ایک قسم کی مبلغ اور مبشرہ ہیں۔اللہ
تعالی انہیں بھی جزائے خیر دے اور اپنے خاوندوں کے ساتھ ان کو بھی مقام نعیم میں رکھے۔لیکن عورتوں
میں بھی استثناء ہیں۔ہماری جو بہن ایسی ہوگی ، یعنی مبلغ کی بیوی، جسے ہم سمجھیں گے کہ اس کو ساتھ جانا
چاہئے ، اس کے لئے شرط لگائیں گے کہ چھ مہینے وہاں کی زبان سیکھے۔کیونکہ انگریزی کی نسبت وہاں کی
مقامی زبان کا جاننا بہت ضروری ہے۔537
خطبہ جمعہ فرموده 19 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چهارم
متعدد مقامات پر یہ ہوا کہ مبلغ نے کہا کہ آپ کے سامنے بارہ ہزار آدمی بیٹھا ہوا ہے۔ان کا
محتاط اندازہ غلط تھا۔میں نے حساب لگایا تو ہیں ہزار سے زیادہ سالڈ پانڈ میں ہمارے احمدی مرد و زن جمع
تھے ) وہ کہتے تھے کہ ان میں سے صرف دس فیصدی انگریزی جانتے ہیں، اس لئے ترجمہ ہو گا۔یہ نہیں کہ
کھڑا ہو کر میں انگریزی میں بات کروں اور صرف ایک زبان میں خطبہ ہو جائے۔لیسٹر کی مسجد کے افتتاح
اور خطبہ جمعہ کے موقع پر دو مترجم رکھنے پڑے۔ایک کر بول زبان میں ترجمہ کرتے تھے، ( یہ عیسائیوں کی
زبان ہے، جس میں کچھ انگریزی کے لفظ صحیح شکل میں اور کچھ بگڑے ہوئے، کچھ دوسری زبانوں کے ملے
جلے ہیں۔وہ زبان ایک عجیب مرغوبہ سا ہے۔ایک اور زبان تھی ، ان کی ، جو باہر سے آئے ہوئے تھے۔مجھے کہا کہ نصف لوگ یہ زبان سمجھیں گے اور نصف وہ زبان سمجھیں گے۔اس لئے دو متر جم کھڑے تھے۔مجھے بڑی مشکل پڑ گئی۔میں ایک فقرہ کہتا تھا، اس کا پہلے ایک زبان میں ترجمہ ہوتا ، پھر دوسری زبان میں
ترجمہ ہوتا، پھر میری باری آتی تھی۔میں تو ذہن پر بڑا بوجھ ڈال کر تسلسل قائم رکھنے کی کوشش کرتا تھا۔ایک
اور جگہ وہ کہنے لگے کہ صرف پانچ ، چھ فیصدی انگریزی سمجھیں گے۔باقی جو ہیں قریبا نصف نصف ایک
نصف حصہ ثمنی زبان جانتا ہے اور دوسرا نصف حصہ مینڈے زبان جانتا ہے۔میرے ساتھ دومتر جم کھڑے
کر دیئے ، یہ کام اسی طرح ہوا۔پس یہاں سے جو ہماری بہن خدمت کے جذبہ سے جانا چاہے اور ہم بھی اس کو بھیجنا چاہیں تو اس
کے لئے یہاں پانچ، چھ مہینے زبان سیکھنے کا انتظام کریں گے۔ایک اور سکیم ہے، میں کسی اور وقت جماعت کو
بتاؤں گا۔یہاں ان کو مقامی زبان کے کئی سو فقرے ہم یاد کروادیں گے اور وہ وہاں جا کر دو، چار مہینے میں
بڑی جلدی روانی کے ساتھ بولنے لگ جائیں گی۔پس بعض مقامات پر بعض حالات میں ہمیں مبلغوں کی
بیویاں بھی بھیجنی پڑیں گی۔لیکن جماعتی مفاد جہاں ہوگا ، وہاں انہیں بھیجیں گے۔جہاں جماعتی مفاد نہیں ہو
گا، وہاں ہماری احمدی بہن کو اور ایک مبشر کی بیوی کو اور اس کے بچوں
کو یہ قربانی دینی پڑے گی کہ تین سال
تک اس سے جدار ہیں۔اب تو میں بڑی سختی کے ساتھ تین سالہ پابندی کروارہا ہوں۔پھر یہاں جو آتے ہیں، ضروری نہیں کہ ہم تین سال تک ان کو یہاں رکھیں۔چھ مہینے یا سال یا
تین سال ہم یہاں رکھیں گے۔یا ممکن ہے، وہ دوبارہ جائیں ہی نہ۔کیونکہ وہ تو Pool(پول) کے ہوں
گے۔پول میں سے اگر ساٹھ مبلغ تحریک کے ہیں تو تحریک پول میں سے چنیدہ اور سکریننگ کے بعد،
تربیت کرنے کے بعد، ریفریشر کورس کے بعد ان کو باہر بھیجے گی۔اور جو باقی ہیں، ان کی بھی یہاں سکرینینگ
538