جامعہ احمدیہ میں کتابی تدریس کے علاوہ محبت الہیٰ کی طرف بہت توجہ دینی چاہیے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جون 1970ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمود : 19 جون 1970 ء
کے بعد نظارت اصلاح وارشاد کو دیں گے۔اور باقیوں میں سے ممکن ہے، پانچ ، دس ایسے ہوں کہ ہم ان کو
کہیں تم ربوہ میں رہو اور ریفریشر کورس کرو۔یا تو اپنی تربیت کر لو، کوشش اور دعا کے ساتھ اور یا پھر ہم تمہیں
فارغ کر دیں گے۔غرض ہم نے خانہ پری نہیں کرنی۔کیا خانہ پری سے اللہ تعالیٰ ہم سے خوش ہو گا ؟ اللہ
تعالٰی ہم سے یہ چاہتا ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ مخلصین اس کی راہ میں قربان کریں۔اللہ تعالیٰ اس بات
سے خوش نہیں ہو سکتا کہ چند سو غیر مخلص، بدنیت اس کے حضور پیش کر دو۔جس طرح بعض لوگ قربانی
کرتے وقت جو سب سے لاغر بکرا ہوتا ہے، اس کی قربانی کر دیتے ہیں۔انسانوں کا جسم جو تمام اجسام سے
زیادہ اچھا ہے، خدا کی نگاہ میں اور فائن بھی زیادہ ہے، اس کے گوشت کی بناوٹ جانور جیسی نہیں۔جانور
کے گوشت کو انسانی جسم تحلیل کرتا ہے اور اپنے مطلب کی چیز لے لیتا ہے اور جو اس کے جسم سے مناسبت
نہیں رکھتا ، اسے باہر نکال دیتا ہے، فضلے کے ذریعہ سے۔ایک دفعہ میں لاہور جارہا تھا کہ لاہور سے دس، بارہ میل ورے مجھے بیل اور گائیں لاہور کی طرف جاتی
ہوئی نظر آئیں۔میں موٹر میں تھا اور ان کی ہڈیاں نکلی ہوئیں اور گوشت غائب، صرف چھڑا اور ہڈیاں نظر آ رہی
تھیں۔ان کی شکل میں نے دیکھی ، میں نے کہا کہ یہ جارہے ہیں مذبحہ خانے، انسانوں کی غذا بنیں گے۔ہماری
کارنے جب ہارن بجایا تو ان میں سے ایک اسی طرح کا نیم مردہ بیل ہارن کی آواز سن کر اور ڈر کر دوڑ پڑا۔اور وہ
تمہیں گز ہی دوڑا ہوگا کہ اس کی حرکت قلب بند ہوگی اور مر گیا۔یہ تو انسان کی مناسب غذا نہیں۔پس انسان
کو بہترین، اشرف المخلوقات بنایا ہے، اللہ تعالیٰ نے۔اور اشرف ہی اس کو بننا چاہئے ،
جسمانی قومی کے لحاظ سے بھی اور روحانی تربیت کے لحاظ سے بھی۔پس با اخلاق اور روحانی انسان بنا کر
مبلغوں کو باہر بھیجنا چاہئے۔وہاں مبلغوں میں سے اس کا اثر ہے، جو دعا کرنے والا اور بے نفس ہے۔اور
اس کا اثر ہونا چاہئے۔جب ہم نے خدا کی طرف بلانا ہے تو جو خدا سے دور ہوگا، وہ خدا کی طرف کیسے
بلائے گا ؟ خدا کی طرف تو وہی بلا سکتا ہے، جو خدا تعالیٰ کا مقرب ہوگا۔جس کو اس کا قرب حاصل ہوگا۔جس
کو خود اس کا قرب حاصل نہیں، وہ دوسرے کو قرب کی راہیں کیسے دکھا سکتا ہے؟ تو مبلغ کے لئے بنیادی چیز
یہ ہے کہ وہ بے نفس ہو، غرور اور تکبر اس میں نہ ہو اور اللہ تعالیٰ سے اس کا زندہ تعلق ہو۔اور یہ قومیں، خصوصاً افریقہ کی، پیار کی اتنی بھوکی ہیں اور اتنی پیاسی ہیں کہ آپ اس کا اندازہ نہیں کر
سکتے۔زمبیا کے ایک وزیر ، لندن کے ایروڈ رام پر اتفا قامل گئے تھے، جب ہم واپس آ رہے تھے۔ان کا ہائی
کمشنر بھی ان کے ساتھ تھا اور ایک دس، بارہ سال کا بچہ بھی ساتھ تھا۔میں نے اس کو گلے لگالیا اور پیار کیا۔539

خطبہ جمعہ فرموده 19 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چهارم
اس کا اتنا اثر ہوا، زمبیا کے وزیر اور ہائی کمشنرز پر کہ وہ میرا شکریہ ادا کر رہے تھے اور ہونٹ ان کے پھڑ پھڑا رہے
تھے، اتنے جذباتی ہو گئے تھے۔چنانچہ میں نے شیخ صاحب سے بات کی تو وہ کہنے لگے کہ یہ بات تو ان کے
تصور میں بھی نہیں آسکتی کہ کوئی ان کے بچے کو پیار کر سکتا ہے۔اتنی مظلوم ہیں، وہ تو میں۔اتنی پیار کی وہ پیاسی
ہیں۔اور ہم وہاں اسلام کی محبت اور پیار اور ہمدردی اور غمخواری اور مساوات اور جذبہ خدمت ( یہ ہمارے
ہتھیار ہیں ) دے کر اپنے مبلغوں
کو بھیجتے ہیں۔بجائے اس کے وہ ان کے بچوں کو گود میں اٹھائے ، یہ کہے کہ
ان کے ساتھ بیٹھنے میں میری بے عزتی ہے۔تو کام کیسے کرے گا ؟ وہ محبت کا پیغام کا میاب کیسے ہوگا؟
وہاں میں نے دھڑلے کے ساتھ عیسائیوں
کو یہ کہا کہ میں مانتا ہوں کہ جب تم صدیوں پہلے ان
ملکوں میں داخل ہوئے تو تمہارا بھی یہی دعویٰ تھا کہ تم عیسائیت کی محبت کا پیغام لے کر آئے ہو۔لیکن
تمہارے پیچھے یورپی ممالک کی فوجیں اپنی توپوں سمیت داخل ہوئیں اور ان تو پوں کے دہانوں سے محبت
کے پھول نہیں برسے بلکہ گولے باہر نکلے۔اور جو انہوں نے تباہی مچائی تم جانتے ہو، اس پر زیادہ روشنی
ڈالنے کی ضرورت نہیں۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ عیسائیت محبت کے پیغام کا دعوی کرنے کے باوجود نا کام ہوئی
اور اسے ناکام ہونا چاہئے تھا۔کیونکہ اس سے زیادہ پیارا اور حسین محبت کا پیغام محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ذریعہ آسمان سے نازل ہو چکا تھا۔اب ہم یہاں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام لے کر آئے
ہیں۔اور پچاس سالہ خدمت اور محبت اور ہمدردی اور غمخواری اور مساوات کا سلوک اس بات پر شاہد ہے
اور تم اس کا انکار نہیں کر سکتے کہ نہ تمہاری سیاست میں ہمارا کوئی دخل نہ اس سے کوئی دلچپسی ، نہ تمہارے مال
میں کوئی دلچسپی۔ایک دھیلہ تمہارے ملکوں سے باہر نہیں نکالا۔بلکہ لاکھوں روپے باہر سے لا کر تمہارے
ملکوں میں خرچ کئے ہیں۔اس لئے ہم جو پیغام محبت، ہمدردی اور غمخواری اور مساوات لے کر تمہارے پاس
آئے ہیں، جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم ہے، وہ ضرور کامیاب ہوگا۔نا کام نہیں ہوسکتا۔کیونکہ
حقیقی معنی میں محبت کا جو بھی پیغام دنیا کی طرف آیا، انسانی تاریخ اس بات پر شاہد ہے کہ کبھی بھی وہ ناکام
نہیں ہوا۔اس لئے ہم جیتیں گے۔دنیا جتنا چاہے، زور لگا لے۔اسلام کی فتح اور اس کے غلبہ کے دن آگئے
ہیں۔اور بڑی تحدی سے میں یہ اعلان کرتا تھا۔امریکہ سے Peace Core (پیس کور ) کے کچھ استاد ، جو ہمارے سکولوں کے ساتھ بھی حکومت
نے لگائے ہوئے ہیں، ایک موقع پر احمدی سکولوں کے ساتھ بو میں جب پندرہ سو طالب علم جمع تھے تو ان
کے ساتھ ان کو بھی آنا پڑا۔سارے اساتذہ ان کے ساتھ تھے۔میری تقریر کے بعد وہ آپس میں باتیں کر
رہے تھے۔جو ہمارے دوستوں نے سنیں۔وہ کہنے لگے کہ حضرت صاحب نے اتنی تحدی سے یہ بات کہی
540

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 19 جون 1970ء
ہے کہ اسلام کے غلبہ کے دن آگئے ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی۔اس لیے ہمیں اپنی فکر
کرنی چاہئے۔اور یہ بات بھی ان کے نقطۂ نگاہ سے فکر کی بات ہے اور ہمارے نقطہ نگاہ سے دنیا کے لئے
خوش قسمتی کے دن ہیں کہ یہ خدا سے دوری میں دن گزار رہے تھے، اب خدا تعالیٰ کے قرب کی راہیں ان پر
کھولی جارہی ہیں۔بہر حال اپنے نقطہ نگاہ سے ان کو یہی کہنا پڑا کہ ہمیں اب اپنی فکر کرنی چاہئے۔پس ہمارا جو مبلغ حقیقی معنی میں محبت اور ہمدردی اور غمخواری اور مساوات اور جذبہ خدمت لے کر
اور
وہاں نہیں جاتا اورمحمد رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم کا یہ حبت بھرا پیغام ان
کو نہیں پہنچا تا ، وہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔آپ کی تو کیفیت تھی۔لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِيْنَ
یہ جذ بہ اگر اس کے دل میں نہیں ہے تو وہ ناکام مبلغ ہے۔اس کا کوئی اثر نہیں ہے۔لیکن اگر یہ ان سے
محبت نہ کرے، میں تو سات سات، آٹھ آٹھ دن مختلف ملکوں میں رہا ہوں۔مگر جتنے بچوں سے میں نے پیار کئے
ہیں، اتنے ہمارے سارے مبلغوں نے تین سال میں بھی نہیں کئے ہوں گے ، ان کے بچوں سے پیار۔پھر میں ان کے بڑوں کا بھی بہت خیال رکھتا تھا۔جب ہم بو پہنچے ، ایک سو ستر میل سفر تھا۔گرمی ،
جبس، کھانا بھی وقت سے بے وقت اور میرا جسم کوفت کی وجہ سے کام کے قابل نہیں تھا۔میں اپنے کمرہ میں
چلا گیا۔جسم انکار کر رہا تھا، کام کرنے سے۔وہاں بے وقت پہنچے۔اس وقت مجھے اطلاع ملی کہ دو ہزار سے
زیادہ احمدی یہاں پہنچ گیا ہے، لاج میں۔اور وہ کہتے ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ حضرت صاحب تھکے ہوئے
ہیں۔لیکن ہمیں صرف اپنی شکل دکھا دیں اور ہم سلام کریں گے اور چلے جائیں گے۔میں نے سوچا اگر وہ
میری شکل دیکھنے کے بھوکے ہیں تو مجھے بہر حال تکلیف اٹھانی چاہئے۔میں نے انہیں کہا کہ میں تمہیں شکل
ہی نہیں دکھاؤں گا، میں تم سے مصافحے بھی کروں گا۔پھر میں نے ان سے مصافحے کئے ، ان کو گلے لگایا۔دو
گھنٹے کے قریب میں نے ان سے مصافحے کئے۔میرا حال یہ تھا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا، مصافحوں کے
دوران کہ مجھے یقین تھا کہ میں بیہوش ہو کر گر جاؤں گا۔لیکن یہ ان کا حق تھا، جسے میں نے بہر حال ادا کرنا
تھا۔ایک ڈاکٹر صاحب، جو ڈیوٹی پر تھے، بطور ڈاکٹر کے تو ان کی ضرورت نہیں پڑی لیکن وہ پانی وغیرہ کا
خیال رکھتے تھے۔ان کو میں نے کہا کہ میری یہ حالت ہے، دس، دس منٹ کے بعد مجھے پانی دیتے چلے
جاؤ۔چنانچہ وہ دودو، چار چار گھونٹ پانی کے مجھے پکڑاتے تھے تو میں پی لیتا تھا اور مجھے سہارا مل جاتا تھا۔اور
سارا وقت میں نے ایسا کیا۔جتنے پیار میں نے ان کے بچوں سے ایک ایک ملک میں کئے اور جس قدر محبت
اور شفقت کا سلوک ان کے بڑوں سے کیا ، وہ بے ثمر نہیں رہا۔541

خطبہ جمعہ فرموده 19 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اکرہ سے کماسی 170 میل ہے اور کماسی سے بچی من 70 میل کے قریب۔وہاں سے کئی سومیل
شمال مغرب کی طرف ہماری وا کی جماعتیں ہیں۔وہ علاقہ وا کہلاتا ہے۔وہاں بھی ہماری بیسیوں جماعتیں
ہیں۔میں کماسی سے جس روز جارہا تھا، ستر میل دوسری طرف ٹیچی من کی مسجد کے افتتاح کے لئے۔مجھے
بتایا گیا کہ وا کے دوسو احمدی بسیں لے کر آج رات پہنچ رہے ہیں۔یعنی جس صبح کو ہم نے ٹیچی کے لئے چلنا
تھا، اس سے پہلی رات کو انہوں نے مجھے یہ کہا۔میں نے انہیں کہا کہ اب تو ٹیچی من کا پروگرام ہے اور یہ
قریب تھا، وہاں کیوں نہیں آئے ؟ تو وہ کہنے لگے کہ وہ رستے ٹھیک نہیں، یہ اچھا راستہ ہے۔چنانچہ وہ کماسی
پہنچ گئے۔میں نے ان سے کہا کہ ان سے کہو، پھر انتظار کرو۔میں ستر میل وہاں گیا ، وہاں سارے دن کا
پروگرام تھا۔پھر ستر میل واپس آیا۔مغرب سے ذرا پہلے پہنچے۔نماز پڑھانے چلا گیا۔سکول میں کئی ہزار
آدمی آ جاتا تھا ، مغرب و عشاء میں۔کماسی میں انہیں کہا کہ نماز کے بعد صبح مجھ سے ملیں۔میں نے یہ خیال
نہیں کیا کہ میں تھکا ہوا ہوں ، مجھے آرام چاہئے۔میں تو وہاں بمشکل ڈیڑھ، دو گھنٹے سوتا تھا۔وہاں تو مجھے نیند
نہ آتی تھی۔اب آنی شروع ہوئی ہے۔بہر حال وہاں مجھے کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔یہ اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل
ہے۔اور میں یہ نہیں کہہ رہا کہ میں نے تکلیف اٹھائی۔کیونکہ میں نے کوئی تکلیف نہیں اٹھائی۔اللہ تعالیٰ نے
بڑا فضل کیا کہ اس کے باوجود میری صحت اچھی ہوگئی۔ڈاکٹر کی مجھے ضرورت نہیں پڑی۔بشاش ہنستا کھیلتا
میں ان میں رہا ہوں۔سارا وقت نماز کے بعد میں مردوں سے ملا اور منصورہ بیگم مستورات سے (منصورہ
بیگم کو اللہ تعالیٰ جزا دے، انہوں نے بڑا کام کیا میرے ساتھ ) اور ان مستورات کی بڑی خدمت کی ہے۔مثلاً مستورات سے ملنا ملانا۔ورنہ ان کی سیری نہیں ہوتی۔بہر حال مجھے خیال آیا کہ کئی سو میل سے آئے
ہیں ، زیادہ وقت میرے ساتھ رہ نہیں سکے، صبح ہی انہوں نے واپس چلے جانا ہے، یہی گھنٹہ، دو گھنٹہ ہیں، جو
بیٹھ سکتے ہیں، میرے ساتھ۔دوسروں کی نسبت جن کو زیادہ وقت ملا ہے، یہ زیادہ مستحق ہیں۔میں ان کے
لئے کیا کروں کہ ان کا حق ادا ہو جائے۔پھر مجھے خیال آیا کہ ان میں سے ہر ایک کے ساتھ میں معانقہ
کروں گا۔چنانچہ سوا سو آدمیوں کے ساتھ میں نے معانقہ کیا اور پھر تقریر کی۔اس موقع پر ان کی زبان
بولنے والا کوئی ایسا شخص نہ تھا کہ میری انگریزی زبان کا ترجمہ کر دیتا۔پھر بڑی مشکل پیش آئی۔میں تو
بہر حال انگریزی بولتا تھا اور ہمارے مبلغ کو بھی وہ زبان نہیں آتی تھی۔پھر پتہ لگا کہ عربی سمجھنے والے چند
ایک ان میں ہیں۔میں نے کہا پھر میں عربی بولوں گا۔پھر تقریر جو کرنی تھی، عربی میں کی ، میں نے۔پھر
ترجمہ ہوا ، اس کا۔پھر میں نے معانقہ کیا اور معانقہ سے ان کو جو خوشی ہوئی ، اس کا اندازہ آپ نہیں کر سکتے۔ان میں سے ایک کی تصویر سلائیڈ مولوی عبدالکریم صاحب نے لی، وہ میں اپنے ساتھ لے آیا ہوں، کسی
542

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 19 جون 1970ء
وقت دکھاؤں گا۔آپ یہ دیکھیں گے کہ ان کے چہرہ سے اطمینان اور محبت اور پیار اور اللہ تعالیٰ کی حمد کے
ایسے ملے جلے جذبات کا اتنا خوبصورت مظاہرہ ہے کہ دل حمد باری سے بھر جاتا ہے۔پس اللہ کے فضل سے ہزاروں سے معانقہ کیا، ہر ملک میں اور سینکڑوں ہزاروں کو پیار کیا۔مجھے یقین
ہے کہ ہمارے مبلغوں نے تین تین سالوں میں بھی اتنا پیار نہیں کیا ہوگا۔یہ تو میں پیار کی بھوکی ہیں۔بڑے مخلص
ہیں۔لیکن ہمارے بعض مبلغوں کو اس کا خیال نہیں۔وہ وہاں مستقل بیٹھے ہوئے ہیں، ہر وقت کا ملنا جلنا ہے۔اگر وہ بھی اس طرح بچوں سے پیار کریں، بڑوں کو سینے لگائیں، ان سے ہمدردی کریں اور پیار اور محبت کا مظاہرہ
کریں، ان کی بیویاں وہاں کی احمدی مستورات سے پیار کریں تو ساری قوم احمدیت قبول کرلے۔ایک دن میں پچاس ہزار سے ایک لاکھ عیسائی اور بدھ مذہب والوں کو میں نے دیکھا کہ مجھے
دیکھ کر خوشی سے ناچنے لگتے ہیں۔ان پر کیا چیز اثر کر رہی تھی؟ (ویسے تو اللہ کا فضل تھا، اسی کا فضل ہے )
انہوں نے دیکھا کہ ایسا آدمی آیا ہے، جو ہم سے پیار کرتا ہے اور ہمارے بچوں کو سینہ سے لگا لیتا ہے،
ہمارے مردوں سے معانقہ کرتا ہے اور اسے اپنے آرام کا کوئی خیال نہیں۔ہمارے پیار میں محو ہے۔ان
کے پیار سے میں نے جسمانی قوت بھی بڑی حاصل کی۔میں کم خور ہوں، میں نیند ویسے بھی نہیں لے سکا ،
لیکن اس محبت اور پیار سے میری روح غذا لے رہی تھی اور میرا جسم پوری طرح مطمئن تھا۔غرض یہ اثر
عیسائیوں پر تھا۔آپ کہیں گے کہ یہ کیسے پتہ لگا کہ یہ عیسائی ہیں؟ عیسائیوں کا پتہ اس طرح لگتا تھا کہ
مسلمان سڑکوں پر ناچتے نہیں، عیسائی اور غیر مذہب والے ناچتے ہیں۔چنانچہ مجھے دیکھ کر جو ناچنے لگ
جاتے تھے، میں سمجھتا تھا کہ یہ یا عیسائی ہے یا مشرک ہے۔بہر حال مسلمان نہیں ہے۔احمدی ہو یا غیر احمدی
ان کی عورتیں اور مرد اس طرح سڑکوں پر نہیں ناچتے۔رقص اور ناچ عیسائی معاشرے کا حصہ ہے، اسلامی
معاشرہ کا حصہ نہیں ہے۔چنانچہ ایک دن میں پچاس ہزار سے زائد غیر مسلم مجھے دیکھ کر خوش ہوئے۔ویسے تو
یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔میں نے اللہ تعالیٰ کی بڑی حمد کی۔نہ جان، نہ پہچان، غیر مذہب کا ایک آدمی ان
کے اندر آیا ہے، یہ اسے دیکھ کر خوش ہورہے ہیں۔(وہاں مذہبی لڑائیاں نہیں لیکن ایک مخالفت تو ہے نا
وہاں۔ہم نے اعلان کیا کہ ہم شکست دیں گے، عیسائیت کو ، پیار کے ساتھ شکست دیں گے، دلائل کے
ساتھ ، آسمانی نشانوں کے ساتھ شکست دیں گے۔بہر حال ہمارا اور ان کا مقابلہ ہے۔لیکن اس کے
باوجود مجھے دیکھ کر وہ خوش ہوتے تھے۔اس لئے کہ وہ سمجھتے تھے کہ یہ وہ شخص ہے، جو باہر سے آیا ہے، ہمیں
نہیں جانتا۔لیکن اس کے دل میں ہمارا پیار ہے۔اس کا جواب مجھے مل رہا تھا۔543

خطبه جمعه فرمود و 19 جون 1970ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
میں وہاں پر اپنے مبلغوں کو کہتا رہا تھا کہ دیکھو! نہ جان، نہ پہچان نہ ہم مذہب، نہ ہم خیال، نہ کوئی
واسطہ، جب وہ مجھے دیکھتے ہیں تو میں مسکراتا ہوں تو وہ بھی مسکراتے ہیں۔بڑے افسردہ چہروں کو بھی میں نے
دیکھا، گواتنے زیادہ افسردہ چہرے تو مجھے نظر نہیں آئے لیکن ایک سنجیدہ آدمی کو جب بھی میں نے مسکرا کر سلام
کیا تو بشاش ہو کر اس کے دانت نکل آتے تھے اور سلام کا جواب مسکرا کر دیتا تھا۔میں نے اعلان کیا کہ آج
کا دن مسکراہٹوں کا دن ہے، تقسیم کرنے کا دن“ کا اعلان کر دیا۔میں نے کہا، آج کے دن اتنی مسکراہٹیں
چہروں
پر کھلی ہیں کہ آج کے دن کو میں مسکراہٹوں کا دن قرار دیتا ہوں اور اس کا اعلان کرتا ہوں۔اور جب ان کے ہیڈ آف دی سٹیٹس سے میں نے ملاقات کی تو ان کو میں نے کہا کہ میں نے کل
کے دن کو مسکراہٹوں کا دن قرار دیا ہے۔کیونکہ مسلم بھی، غیر مسلم بھی ، عیسائی بھی ، مشرک بھی، پچاس ہزار
سے لاکھ تک مسکراہٹیں میں نے تمہاری قوم سے وصول کی ہیں۔اس پر وہ بڑا خوش تھا۔میں نے کہا کہ
یہاں مجھے کوئی بدامنی کوئی غصہ کوئی رنجش کوئی لڑائی اس قوم میں نظر نہیں آئی۔چنانچہ وہ بڑا خوش ہوا۔اسے
خوش ہونا چاہئے۔کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو بڑا اچھا لیڈر دیا ہے اور اس لیڈر کو دنیوی لحاظ
سے بڑی اچھی قوم دی ہے۔ابھی ہم نے ان کو دین سکھانا ہے اور اللہ تعالیٰ کی محبت ان کے دلوں میں قائم
کرنی ہے۔وہ علیحدہ بات ہے۔لیکن دنیوی لحاظ سے وہ قوم بڑی اچھی اور ان کا لیڈر بڑا اچھا، پیار کرنے
والا ہے۔پریس کانفرنس میں پوچھا گیا کہ آپ کا ہمارے لیڈر کے متعلق کیا خیال ہے؟ میں نے جواب
میں کہا کہ تمہیں اپنے لیڈر پر فخر کرنا چاہئے۔اور اسے تم پر فخر کرنا چاہئے۔You should be proud of him۔He should be proud of you۔اسے تم پر فخر کرنا چاہئے ، ایسی اچھی قوم اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کی ہے۔بات یہ میں آپ کو بتارہا ہوں کہ وہ پیار کے بھوکے اور پیاسے ہیں۔اور میں غیر ملک سے گیا، نہ
جان، نہ پہچان، میں نے ان کو پیار دیا اور پیار ان سے وصول کیا اور ان کے لئے یہ بڑی حیرت انگیز بات تھی کہ
ایک مسلم رہنما، اپنی جماعت کا ہیڈ ، خلیفہ اور امام اور وہ آ کر بے تکلف ایک غریب آدمی کے بچہ کو اٹھاتا اور اس
سے پیار کرتا ہے۔وہ حیران ہو کر دیکھتے تھے اور خوشی سے اچھل پڑتے تھے۔جہاں رکنا پڑتا تھا، وہاں دوسرے
بچوں کو بھی اسی طرح پیار دیتا تھا۔ہر ایک کو پتہ تھا کہ ہمارے ساتھ ایک پیار کرنے والا آ گیا ہے۔544

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبه جمعه فرموده 19 جون 1970ء
پس ہمارے ایسے مبلغ وہاں جانے چاہئیں کہ جو ایک طرف اپنے رب کریم سے انتہائی ذاتی
محبت اور پیار کرنے والے ہوں اور دوسری طرف اس رب کریم کی مخلوق سے پیار کرنے اور پیار سے ان
کی خدمت کرنے والے ہوں۔تب ہماری جیت ہوگی۔وہ جو بد تمیزی سے اپنے بڑوں سے بات کرتے
ہیں یا جو یہ سمجھتے ہیں کہ کالے افریقن کے ساتھ بیٹھنے سے ان کی بے عزتی ہو جاتی ہے، وہ نہ مخلوق کی خدمت
کر سکتے ہیں، نہ اللہ تعالیٰ کا پیار دلوں میں قائم کر سکتے ہیں۔کچھ ان
کا قصور ہے، کچھ ہمارا قصور ہے۔اب میں نے نظام بدل کر اس کا اعلان کر دیا ہے۔اس کے لئے میں ایک کمیٹی بناؤں گا۔کیونکہ
اس کے لئے بہت سی دفتری
باتیں ہیں ، ان کا فیصلہ کرتا ہے۔ان کے پراویڈنٹ فنڈ اور ان کے حقوق وغیرہ
کے متعلق ان سب پر غور کر کے اس پول کے اندر لے کر آنا ہے۔خدا کے فضل سے مالی معاملات کے احمدی
ماہر اس وقت گورنمنٹ میں کام کرتے ہیں۔ان میں سے ایک کو میں نے پیغام بھیج دیا ہے کہ ایک ہفتہ کی
چھٹی لے کر یہاں آ جاؤ۔تب وہ پول بن جائے گا، انشاء اللہ۔لیکن ان ساری باتوں کے علاوہ جو بنیادی
بات ہے، وہ میں پھر کہنا چاہتا ہوں کہ انسان کی تدبیر بھی اچھے نتائج نکالتی ہے ، جب اللہ تعالیٰ کا فضل ، اللہ
تعالیٰ کی رحمت اس کے ساتھ شامل ہو۔اس لئے آپ سب دعائیں کریں اور میں بھی دعا کر رہا ہوں کہ اللہ
تعالیٰ نے جو ایک نئی تدبیر ذہن میں ڈالی ہے، اس کو ٹھیک طور پر عملی جامہ پہنانے کی بھی اللہ تعالیٰ توفیق
دے اور اس کے بہترین نتائج نکالے۔تا کہ جو ہم محسوس کر رہے ہیں کہ اگر ہم انتہائی کوشش کریں تو بہت
جلد ساری کی ساری قو میں احمدیت کی آغوش میں آجائیں گی ، یہ نظارہ ہم اپنی زندگیوں میں آٹھ ، دس
سال کے اندر اندر دیکھ لیں۔اور اس سے زیادہ خوشی اس دنیا میں اور کوئی نہیں ہوسکتی کہ وہ لوگ ، جو محد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دور تھے ، وہ جنہوں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن نہ دیکھنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے
حسن کے جلوے بھی نہیں دیکھے، وہ جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب ترین امتی حضرت مہدی معہود علیہ
الصلوۃ والسلام سے دور ہیں، یہ سارے حسن اور اللہ تعالیٰ کی صفات کے مختلف جلوے، جو اس دنیا میں ہمیں
نظر آتے ہیں، وہ بھی ان کو پہچاننے لگیں اور اس حسن کے گرویدہ ہوں اور ان حسنوں سے برکتیں حاصل
کریں اور دین و دنیا کی ترقیات ان کو ملیں۔اور وہ بھی اس مقام نعیم میں آجائیں کہ دنیا جب ان کے
چہروں پر نگاہ ڈالے تو انہیں کالے رنگ نہ نظر آئیں بلکہ انہیں منور دل نظر آئیں اور ساری دنیا ایک برادری
اور ایک خاندان بن کر امن اور سکون کی اور اطمینان کی اور محبت و پیار کی زندگی گزارنے لگے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 30 جولائی 1970 ء )
545

آج 10 میں سے 10 باقی