غلبہ اسلام کے دن مجھے افق پر نظر آرہے ہیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1970ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمود 10 جولائی 1970ء
غلبۂ اسلام کے دن مجھے افق پر نظر آرہے ہیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1970ء
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آپ دوستوں کی یہ خواہش ہوگی کہ میں اپنے دورہ کے متعلق کچھ باتیں کہوں اور آپ میر -
منہ سے وہ باتیں سنیں۔بہت کچھ تو آپ رپورٹوں میں پڑھ چکے ہیں۔واقعات اور حالات کا یہ قریباً
بیسواں حصہ ہوگا۔کچھ تھوڑا بہت میں نے اپنے گذشتہ تین خطبات میں بیان کیا ہے۔یہ خطبات انشاء اللہ
چھپ جائیں گے اور آپ انہیں بھی پڑھیں گے۔بہت سی باتیں ایسی ہیں کہ جو دیکھنے سے اور محسوس
کرنے سے تعلق رکھتی تھیں، ان کا بیان ممکن نہیں۔لیکن حس اور جذبہ کی ، جن تاروں کو ان واقعات نے
جنبش دی، وہ حرکت احساس میں اور جذبات میں سالوں سال قائم رہے گی۔اس وقت میں مختصراً چند عمومی باتوں کا ذکر کرنا چاہتا ہوں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ میں نے ان
اقوام کو کیسا پایا؟ جہاں تک میں نے غور کیا اور جہاں تک میرے مشاہدہ میں آیا ہے، وہ یہ ہے کہ وہ اقوام
بڑی شریف النفس سعید الفطرت اور سادہ مزاج ہیں۔ان کے معاشرہ کے بعض پہلو ہم پاکستانیوں کے لئے
بھی قابل رشک ہیں۔مثلاً وہاں افسر اور ماتحت میں اتنی دوری نہیں ، جتنی کہ ہمیں یہاں نظر آتی ہے۔بعض
دفعہ جب ہم بڑے بڑے افسروں سے ملنے جاتے تو نسبتاً جو نیئر افسر ہمارے وفد میں شامل ہوتے۔وہ بے
دھڑک وہاں پہنچتے اور ذرا ذراسی بات کا اس طرح خیال رکھتے ، جس طرح اس دفتر میں انہی کی حکومت ہو۔اور ہیڈ آف دی سٹیٹ سے بھی بڑے دھڑلے سے ملتے۔وزراء کا یہ حال ہے کہ مجھے ایک پرنسپل نے بتایا
کہ جب سکول میں داخلے کے دن ہوتے ہیں تو بعض دفعہ ایک، ایک دن میں چھ، چھ وزیر میرے پاس
بعض بچوں کی سفارش لے کر آتے ہیں۔نائیجیریا میں، میں نے سکو تو کے گورنر ( سکو تو ، نارتھ ویسٹ سٹیٹ ہے۔یعنی شمال مغربی صوبہ۔اسے
انہوں نے سٹیٹ کہا ہے۔نئے Constitution(آئین) کے مطابق انہوں نے اپنے ملک کو بارہ صوبوں
میں تقسیم کر دیا ہے۔یہ سکو تو مسلمانوں کا علاقہ ہے۔) کے پاس جس دوست کو بھیجاتھا، وہ کیبنٹ سیکرٹریٹ
577
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
میں ڈپٹی سیکرٹری تھے۔چنانچہ وہ بڑے دھڑلے سے گئے اور گورنر سے گفتگو کی۔اور میری تجویز کو ان کے سامنے
ایسے انداز میں پیش کیا کہ وہ گورنر صاحب بڑے خوش ہوئے اور انہوں نے ہماری پیش کش کو جو دراصل انہی
کے فائدے کے لئے تھی، قبول کر لیا۔اور اب جور پورٹیں مجھے موصول ہو چکی ہیں، ان کے مطابق انہوں نے
ہمارے سکولوں کے لئے 40-140 یکٹر زمین بھی دے دی ہے۔فالحمد للہ علی ذالک۔غرض یہ بعد جو افسر اور ماتحت کا ہمیں یہاں نظر آتا ہے، وہ مغربی افریقہ کی ان اقوام میں مجھے نظر
نہیں آیا۔ہم جب Reception ( ریسپشن) میں جاتے تھے تو وزراء اور کمشنر زیاڈی سی وہ مختلف نام
استعمال کرتے ہیں۔آپس میں اس طرح گھلے ملے ہوتے تھے کہ آپ پتہ نہیں کر سکتے تھے کہ کون منسٹر
ہے اور کون چھوٹا افسر ہے؟ وزراء کے علاوہ ہر دفعہ وہاں کے Ambassador (سفیر ) بھی ہوتے تھے۔بڑے بڑے امیر بھی ہوتے تھے، بڑے اثر و رسوخ والے سیاسی لیڈر بھی ہوتے تھے۔اور سب وہاں اس
طرح گھوم رہے ہوتے تھے کہ کسی آدمی کو جو باہر سے گیا ہو یا ذاتی طور پر ان سے واقف نہ ہو، یہ معلوم نہیں
ہو سکتا تھا کہ یہ وزیر صاحب ہیں اور یہ حکومت کا ایک معمولی افسر ہے یا یہ ملک کا ایک معمولی دکاندار ہے۔دوسری چیز جو مجھے وہاں نمایاں طور پر نظر آئی، وہ یہ ہے کہ جو بعد امیر اور غریب میں ہمیں یہاں نظر
آتا ہے، وہاں نظر نہیں آتا۔ایک تو بظاہر لباس کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں۔جہاں تک صفائی کا تعلق ہے، ایک
چپڑاسی بھی اتنے ہی صاف کپڑوں میں آپ کو نظر آئے گا، جتنے صاف کپڑوں میں ایک وزیر نظر آئے گا۔اور
ویسے بھی کپڑوں میں بہت سادگی ہے۔ہمارے ملک میں تو ہزاروں لوگ ایسے ہیں، جو چار، پانچ سوروپے گز
سے کم والے سوٹ کو پہنے کے لئے دہنی طور پر تیار نہیں ہوتے۔اور اسی وجہ سے ہمارے معاشرہ میں بہت سا
گند آ کر شامل ہو گیا ہے۔البتہ مغربی افریقہ کے لوگوں کو جسے پہنے کا بہت شوق ہے۔اور رنگدار کپڑوں کے
استعمال کا مردوں کو بہت شوق ہے۔میں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ ہمارے ملک میں عورتیں اتنے رنگ برنگے
کپڑے نہیں پہنتیں، جتنے کہ وہاں مرد پہنتے ہیں۔اور پھر نئے سے نئے ڈیزائن، رنگ کے لحاظ سے، پھولوں
کے لحاظ سے، ان کے جبوں پر نظر آتے ہیں۔ایک دفعہ مجھے خیال آیا اور میں نے اس بارہ میں غور کیا۔ہم موٹر
پر جارہے تھے۔مجھے میل دو میل کے اندر سینکڑوں جسے نظر آئے۔مگر ان میں سے کوئی دو جسے ایک رنگ کے
نہیں تھے۔پتہ نہیں وہ کس طرح اتنے مختلف ڈیزائن بنا لیتے ہیں؟ وہ بہر حال بناتے ہیں۔کیونکہ یہ وہاں کی
مانگ ہے۔ویسے جب وہ جبہ بدلتے ہیں تو ان کی شکلیں بھی بدل جاتی ہیں۔ہم پہچان نہیں سکتے تھے کہ کیا یہ
وہی شخص ہے، جو کچھ دیر پہلے تھا؟ جس نے کپڑے بدل لئے اور اب کچھ اور لگتا ہے۔578
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمود 10 جولائی 1970ء
میں اس سلسلہ میں آپ کو ایک لطیفہ بھی سنا دیتا ہوں۔ہم نے جس روزا جے بواوڑے جانا تھا،
اس سے پہلی رات ہمارے ایمبیسیڈر کے ہاں ہمارا کھانا تھا۔ان کی بیوی نے پتہ نہیں کیوں منصورہ بیگم سے
کہا کہ یہ علاقہ بڑا خطرناک ہے، آپ کو دیر ہو جائے گی۔آپ کوشش یہ کریں کہ سورج غروب ہونے سے
قبل واپس لیگوس پہنچ جائیں۔غرض اس نے وہاں کے حالات کا اچھا خاصا بھیا نک نقشہ کھینچا، جو میرے
نزدیک غلط تھا۔بہر حال جب انہوں نے یہ کہا اور مجھے اس کا پتہ لگا تو میں نے اپنی جماعت سے کہا کہ
ہمارے احمدی پولیس افسر بھی ہوں گے اور فوجی افسر بھی ہوں گے، کسی کو کہیں کہ وہ ہمارے ساتھ چلے۔چنانچہ انہوں نے ایک میجر کی ڈیوٹی لگائی۔اس نے کہا کہ میں اپنے دفتر کا کام ختم کر کے دو پہر کے بعد اپنی
آرمڈ یونٹ لے کر پہنچ جاؤں گا اور واپسی پر آپ کے ساتھ آؤں گا۔کوئی 80-70 میل کے فاصلے پر وہ جگہ
تھی۔چنانچہ وہ وہاں پہنچے اور جب مجھ سے ملے تو وہ یونیفارم میں تھے۔جب ہم واپس لیگوس اپنے ہوٹل
میں پہنچے تو وہ مجھے نظر نہ آئے۔میں نے سمجھا شاید انہوں نے جلد اپنی ڈیوٹی پر پہنچنا ہو اور وہ راستے سے ہی
اپنی بیرک میں چلے گئے ہوں۔میں نے دوستوں سے پوچھا کہ ہمارے میجر صاحب ہمارے ساتھ تھے۔کیا وہ راستے ہی سے چلے گئے ہیں؟ کیا بات ہے؟ وہ کہنے لگے کہ یہ پانچ قدم پر آپ کے سامنے کھڑے
ہیں۔ہوا یہ تھا کہ موٹر ہی میں انہوں نے اپنی یونیفارم اتار کر اپنا جبہ پہن لیا تھا اور اس سے ان کی شکل بھی
بدل
گئی تھی۔ممکن ہے کہ اس طرح ایک غیر ملکی کے لئے انہیں پہچاننا آسان نہ ہو۔لیکن میرا تو خیال ہے کہ
بحیثیت مجموعی ان کی شکلیں بھی بدل جاتی ہیں۔کیونکہ انسان کی شکل صرف اس کے چہرے کے فیچر ز یعنی
نقوش ہی نہیں ہوتے بلکہ اس کا لباس ہے اور اس کی طرز ہے۔ان ساری چیزوں کے ملنے سے دماغ
میں کسی شخص کی شکل کا ایک تصور قائم ہوتا ہے۔بہر حال امیر اور غریب میں جو بعد یہاں پایا جاتا ہے اور جو تفریق یہاں پائی جاتی ہے، وہ ان
ملکوں میں نہیں پائی جاتی۔میں نے پہلے بھی ذکر کیا ہے کہ ہماری جس احمدی بہن نے اکیلے پندرہ ہزار
پاؤنڈ سے زیادہ خرچ کر کے ابے بو اوڈے میں مسجد تعمیر کروائی ہے، جس کا میں نے افتتاح کیا تھا، وہ
ہماری بہت بڑی جامع مسجد ہے۔میں نے وہاں یہ دیکھا کہ ان کے لئے اور عام مزدور یا جو ان کی وہاں
نوکرانیاں تھیں، ان کے لئے جو کھانا پک رہا تھا، وہ مختلف نہیں تھا۔بلکہ ایک ہی کھانا تھا، جس میں وہ بھی
شامل ہوئی ہوں گی۔انہوں نے میرے سامنے تو نہیں کھایا۔البتہ میرا اندازہ تھا کہ کوئی الگ کھانا نہیں پک
رہا۔چنانچہ میں نے اس کے متعلق دریافت کیا تو میرا خیال درست تھا۔معلوم ہوا کہ ایک ساتھ اکٹھے کھانے
579
خطبہ جمعہ فرمود : 10 جولائی 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
پر بیٹھ جاتے ہیں اور ان کا آپس میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ جو بعض دفعہ
Discontentment ( بے اطمینانی ) اور بد دلی ہمیں یہاں نظر آتی ہے، وہاں یہ نظر نہیں آتی۔بڑا عجیب نظارہ ہے۔میں نے پہلے بھی بتایا ہے کہ ایک دن بہت مصروف پروگرام تھا۔ہم نے
ایک جگہ سے دوسری جگہ موٹروں پر جانا تھا۔میں نے دوستوں سے کہا کہ ایک تو پیار ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے،
دوسرے مسکراہٹ کا جواب ہمیشہ مسکراہٹ سے ملتا ہے۔اور میں آج یہ کرتا رہا ہوں۔میرا اندازہ یہ ہے کہ
میں نے لیگوس کے باشندوں سے کم از کم پچاس ہزار مسکراہٹیں وصول کیں۔اور کسی جگہ میں نے مایوسی
افسردگی اور بے زاری یا Discontentment ( بے اطمینانی ) نہیں پائی۔وہ سب بڑے خوش اور ہشاش
بشاش دکھائی دیتے تھے۔حالانکہ وہ ابھی سول وار جیت کر ہٹے تھے۔اس کے سکار ز کہیں تو نظر آنے چاہئے
تھے۔مگر کہیں بھی نظر نہیں آئے۔اور میں سمجھتا ہوں کہ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جب امیر اور غریب ایسے
ہوں کہ ان کے رہن سہن میں زیادہ فرق نہ ہو، ایک دوسرے سے نفرت کا اظہار نہ ہو، تکبر اور غرور نہ ہو تو وہ
قوم خوشی اور بشاشت کی زندگی گزار رہی ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں اس چیز پر بھی استقامت بخشے اور باہر
کے غیر ملکی گندے اثرات ان کے معاشرہ کو گندا کرنے میں کامیاب نہ ہوں۔جیسا کہ نائیجیر یا کوتباہ کرنے کے لئے کوششیں کی گئی تھیں مگر اللہ تعالیٰ نے اس میں مفسد دنیا کو
کامیاب نہیں ہونے دیا۔جب میں یعقو بو گوون سے ملا ہوں تو اللہ تعالیٰ نے اس کے دل پر کچھ ایسا تصرف
کیا تھا کہ وہ میرے ساتھ نصف گھنٹے تک اس طرح بیٹھا رہا کہ جس طرح اس کے گھر کا ایک فرد ہو۔وہ بڑی
بے تکلفی سے باتیں کرتا رہا۔امریکن اور یور بین اقوام، جو وہاں فساد پیدا کرنا چاہتی تھیں ، وہ ان پر جو تنقید کر
رہا تھا ، وہ تو کرہی رہا تھا۔مجھے اس نے یہ بھی کہا کہ غیر ملکی عیسائی مشنز ( خود وہ عیسائی ہے) نے پورا زور لگایا
کہ ہمارے ملک کو تباہ کر دیں۔لیکن اللہ تعالیٰ نے فضل کیا، ہمارا ملک تباہ ہونے سے بچ گیا۔میں نے اس
سے کہا کہ تمہاری قدر میرے دل میں اس لئے بھی ہے (ویسے میں نے اس کے متعلق اور بھی بہت سی
معلومات حاصل کی تھیں، وہ بڑے ہی اچھے دل کا مالک ہے ) کہ میں پورے غور سے عوام کو سڑکوں اور
دکانوں کے سامنے دیکھتا رہاہوں مگر میں نے کسی جگہ بھی یہ محسوس نہیں کیا کہ تمہاری خانہ جنگی کا قوم پر کوئی اثر
ہو۔ویسے تو وہ ہر ایک کا خیال رکھتا ہے، اس کی حالت یہ تھی کہ میں نے اسے یہ کہا کہ دیکھو! تم نے سول وار
جیتی ہے اور یور بین اقوام کی مخالفت اور مداخلت کے باوجود جیتی ہے، یہ تمہارا بڑا کارنامہ ہے۔تمہارے
کندھوں پر بڑا بوجھ پڑا تھا لیکن اس سے بھی زیادہ اہم اور ضروری اور مشکل کام اب تمہیں کرتا ہے اور وہ یہ
580
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمود 10 جولائی 1970ء
ہے کہ تم نے بیا فرا کو ویسے تو جنگ کے ذریعہ جیت لیا ہے لیکن ان کے دلوں کو جیتنا ابھی باقی ہے۔اس لئے
کوئی Heat generate (ہیٹ جنریٹ نہیں ہونی چاہئے۔ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آؤ اور
ان کے ساتھ پیار کا معاملہ کرو۔چنانچہ اس نے میری اس نصیحت کو بڑی بشاشت سے سنا اور مجھے کہنے لگا کہ
مجھے اس وقت کا خود بھی خیال ہے۔میں ان سے یہی سلوک کروں گا۔وہ میرا بڑا ممنون تھا۔چونکہ ان کا معاشرہ بہت سے گندوں سے محفوظ ہے، اس لئے آپ کو ہنستے کھیلتے چہرے نظر آئیں
گے، بڑے ہشاش بشاش، کوئی شکایت نہیں، کوئی Discontentment ) بے اطمینانی ) نہیں، کوئی بد
دلی نہیں، کوئی اداسی نہیں، کوئی یہ خیال نہیں کہ انہیں حقیر سمجھا جاتا ہے۔آپس میں ایک دوسرے کو حقارت اور
نفرت کی نگاہ سے نہیں دیکھتے۔اور یہی پیغام میں لے کر گیا تھا۔اس واسطے ان کو اس نے اپیل کیا۔میں نے ایک دن انہیں یہ بھی کہا کہ میں آج تمہیں یہ بتاتا ہوں کہ تمہاری عزت اور احترام کا دن
طلوع ہو چکا ہے۔اب دنیا تمہیں نفرت اور حقارت کی نگاہ سے نہیں دیکھے گی۔میرے ذہن میں تو یہ تھا کہ
ان کی عزت اور احترام کو قائم کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث کیا۔اس
لحاظ سے ہم ان کے محافظ ہیں ان کی عزت و احترام کے، اور ہم محافظ ہیں ان کی جانوں اور مالوں کے، اور
ہم محافظ ہیں شیطانی یلغاروں سے انہیں بچانے کے۔یعنی شیطان سے بچانے کا جو کام ہے، وہ ہمارے
سپرد ہے۔اور جو ان کی ضرورتیں ہیں، وہ حتی الوسع ہم نے پوری کرنی ہیں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے میں سمجھتا ہوں، اس وقت کے حالات کے مطابق اللہ تعالیٰ
کے علم سے یہ اعلان کیا تھا کہ افریقہ کو اللہ تعالیٰ نے اسلام کے لئے محفوظ رکھا ہوا ہے۔اور یہ اب نظر آ رہا
ہے کہ اگر ہم اپنی ذمہ داریوں
کو نبا ہیں تو وہ لوگ بہت جلد اسلام کو ، احمدیت کو قبول کر لیں گے۔اور پھر اللہ
تعالی ہمیں توفیق دے گا Sweet revengc ( سویٹ ریوینج) کی۔میں آپ کو کہتا تھا، ہم نے ایک
حسین انتقام ظالموں سے لینا ہے۔وہاں ہمارے عبد الوہاب ہیں، جامعہ سے پڑھ کر گئے ہیں۔بڑے
مخلص اور بڑے مستعد اور ہمت والے مبلغ ہیں۔وہ نہایت اچھا کام کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے انہیں بیوی
بھی بڑی اچھی دی ہے۔اس کے دل میں بھی اسلام کا درد اور احمدیت کا پیار ہے۔وہ سارا دن بچے اور
بچیوں
کو قرآن کریم پڑھانے میں مشغول رہتی ہیں۔ان کے علاقے میں جاکر اور یہ حالات دیکھ کر مجھے
بہت ہی خوشی ہوئی۔میں نے عبدالوہاب سے کہا کہ تیار ہو جاؤ، ہمارے حسین انتقام کے دن قریب آرہے
ہیں۔اور میں نے وہاں اعلان کر دیا کہ میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں زندہ رہا تو میں یا میرے بعد جو بھی ہو
581
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1970ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
گا، وہ تمہیں گلاسکومشن کا انچارج بنا کر بھیجے گا۔وہ تو میں جو صدیوں تک تم پر ظلم کرتی رہی ہیں، انہیں یہ پتہ
لگنا چاہئے کہ تم لوگ اس قابل ہو کہ دین کے میدان میں پیار کے میدان میں اور محبت کے میدان میں اور
ہمدردی اور غم خواری کے میدان میں، خدمت کے جذبہ کے میدان میں اور مساوات کا پیغام دینے کے
میدان میں تم ان کے استاد بنو گے، انشاء اللہ۔ان سے میں نے کہہ دیا کہ تم چار سال کے بعد ر بوہ آؤ گے
اور یہاں اپنی انگریزی (ویسے تو اچھی خاصی جانتے ہیں) اور زیادہ improve ( بہتر ) کرو گے اور پھر
یہاں سے تمہیں گلاسکو بھیج دیں گے۔ان کے ملک کو بھی میں نے کہہ دیا ہے کہ ہمارا تو یہ پروگرام ہے۔ہمارے ایک بڑے مخلص افریقن کماسی میں، جو غانا کا ایک مشہور شہر ہے، ہمارے ایک سکول کے
ہیڈ ماسٹر ہیں۔وہاں ان کے ملک کی یہ پالیسی ہے اور یہ درست ہے کہ جو استاد یا پرنسپل انہیں افریقی ملے گا،
اس کی جگہ وہ غیر ملکی کونہیں رکھیں گے۔چنانچہ شروع میں ہمیں یہ خیال تھا کہ کہیں اس کا ہمارے سکولوں پر برا
اثر نہ پڑے۔لیکن چونکہ وہاں کا معاشرہ کچھ اور رنگ رکھتا ہے۔عملاً یہ ثابت ہوا کہ کوئی برا اثر نہیں پڑا۔لیکن
خدا کا کرنا یہ ہوا کہ ہمارے کماسی کے اس نہایت اعلیٰ اور مقبول اور بہت ہی کامیاب سکول (جو ہمارے
انٹر میڈیٹ کالج کے برابر ہے ) کا جو افریقی پر نسپل مقرر کیا گیا، وہ ایک احمد ہی تھا۔اس سے بھی میں نے کہا
کہ تم بھی تیار ہو جاؤ ممکن ہے، کسی دن میں تمہیں پاکستان میں بلا کر یہاں کے کسی سکول کا ہیڈ ماسٹر بنا دوں۔کیونکہ جہاں تک احمدیت کا تعلق ہے، کسی ایک ملک یا کسی ایک قوم کی اجارہ داری نہیں ہے۔إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ *
ط
(الحجرات :14)
میں "حسم" کے مخاطب پاکستانی نہیں یا صرف پہلے عرب نہیں تھے۔بلکہ ہر انسان اس کا مخاطب
ہے۔جو بھی تقوی میں آگے نکل جائے گا خواہ وہ فرد ہو یا قوم، اللہ تعالیٰ کو وہ دوسرے فرد یا قوم سے زیادہ
پیارا ہو گا۔اور جو آگے نکل گئے ہیں، اپنے خلوص اور قربانیوں میں، بہر حال ہمارا یہ کام ہے، جماعت احمدیہ
کے خلفاء کا یہ کام ہے کہ ان کو دوسروں کی نسبت زیادہ عزت اور احترام دیں۔پس وہ بھی یہاں آئیں گے،
جس طرح ہم یہاں سے مبلغ اور پرنسپل وہاں
بھجوا رہے ہیں۔وہاں کے لوگ یہاں آئیں گے اور پھر
دوسرے ملکوں میں جائیں گے۔ساری دنیا کو پتہ لگے گا کہ وہ حسین معاشرہ پھر دنیا میں قائم ہونا شروع ہو
گیا ہے، جو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے زمانہ میں اور پھر جب اسلام غالب آیا تو ساری دنیا
میں قائم کیا تھا۔582
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمود 10 جولائی 1970ء
ہماری اسلامی تاریخ میں میرے خیال میں درجنوں ایسے بادشاہوں کے خاندان ہوں گے، جو
حبشی غلاموں سے تعلق رکھتے تھے۔مثال تو اس وقت میں ( وقت کی رعایت سے ) جو بہت ہی حسین اور
نمایاں ہے، وہ دیتا رہا ہوں۔تین، چار موقعوں پر حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی مثال میں نے بیان کی۔ویسے حضرت بلال کے ساتھ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اور بھی پیار کے سلوک کئے ہیں۔وہ بھی
بڑی حسین مثالیں ہیں۔اگر اللہ تعالیٰ نے پھر کبھی توفیق دی اور وہاں جانے کا موقعہ ملاتو اور بہت ساری
مثالیں دے دیں گے ، اس دنیا میں۔اور اس وقت بھی میرے خیال میں پاکستان کے بہت سے سمجھتے ہوں
گے کہ انسان، انسان میں فرق ہے۔اسلام تو انسان، انسان میں فرق مٹانے کے لئے آیا تھا۔قائم کرنے یا
قائم رہنے دینے کے لئے نہیں آیا تھا۔ایک حبشی اپنے تصور میں لے آؤ، جس قسم کا وہ ہوتا ہے (ویسے عملاً وہ
ویسا ہی ہوتا ہے ) یہاں انگریز نے ہمارے بچپن میں جو تصور دیا تھا، وہ یہ تھا کہ حبشیوں کے ہونٹ لٹکے
ہوئے اور نچلا ہونٹ ٹھوڑی کے کنارے تک پہنچا ہوا اور آنکھیں سرخ ہوتی ہیں، جس طرح کی شکل و
شیطان کی بناتے تھے، اسی طرح کی شکل حبشی کی بھی بنا دیتے تھے۔مگر وہاں ایسا نہیں ، الَّا مَا شَاءَ الله بعض
اس سے ملتی جلتی شکلیں تو ہیں لیکن اتنی بھیانک نہیں ہیں۔ان کے بڑے تیکھے نقوش ( اور اس وقت جو
دوست میرے سامنے بیٹھے ہیں، عام طور پر ان سے ملتے جلتے چہرے ) ہم نے وہاں دیکھتے ہیں۔خصوصاً
احمد یوں میں اور پھر دوسرے مسلمانوں میں اس قسم کے بھدے اور ڈراؤ نے نقوش نہیں ہیں۔البتہ
عیسائیوں میں مجھے کہیں کہیں نظر آئے ہیں۔پتہ نہیں اس میں کیا حکمت ہے؟
وه
بہر حال ایک حبشی جو مکہ کے پیرا ماؤنٹ چیفس کا غلام تھا۔اور وہ اس کے ساتھ نفرت اور حقارت
کے ساتھ پیش آتے تھے۔ان کے دلوں میں اس کی کوئی عزت نہیں تھی، کسی قسم کی عزت کا اظہار ان سے
نہیں ہوا کرتا تھا۔پھر خدا کا کرنا کیا ہوا کہ یہی حبشی غلام، جو ان کی نگاہوں میں بڑا ذلیل تھا، اللہ تعالیٰ نے
اسے نور دکھایا اور وہ اسلام لے آیا۔پہلے صرف نفرت اور حقارت تھی ، اب نفرت اور حقارت کے ساتھ ظلم
بھی ہو گیا۔انہوں نے اس کو اس طرح اذیت پہنچائی کہ آج بھی ہم سوچتے ہیں تو ہمارے رونگٹے کھڑے
ہو جاتے ہیں۔پھر ایک مسلمان کو خیال آیا، اس نے اسے خرید کر آزاد کر دیا۔اور وہ مسلمان معاشرہ کا ایک
فرد بن گیا۔مسلمان معاشرہ کا فرد تو ویسے اسلام لانے کے بعد ہی بن گیا تھا مگر غلامی کی زنجیروں کی وجہ سے
عملاً مسلمان معاشرہ کا فرد نہیں بن سکا تھا۔پھر وہ بڑے سے بڑے مسلمان گواس وقت چند ایک ہی سہی
کیونکہ اس وقت رؤسائے مکہ میں سے چند ایک مسلمان ہو چکے تھے، ان کے برابر ہو گیا۔اور وہ عملاً ان کی
583
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
زندگیوں کے برابر تھا، کوئی فرق نہیں تھا۔پھر خدا تعالیٰ نے فتح مکہ کے موقع پر انسانیت کو وہ عظیم نظارہ دکھایا۔کہ دنیا کی تاریخ جس کی مثال نہیں لاسکتی۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جھنڈ ا تیار کر وایا ( میں
نے تصور کی نگاہ سے وہاں کا نقشہ اپنے ذہن میں لانے کی کوشش کی ہے ) لوگ حیران ہوتے ہوں گے کہ
ایک نیا جھنڈا کیوں تیار کروایا جارہا ہے؟ بہر حال ایک جھنڈا تیار کروایا اور فرمایا، یہ بلال کا جھنڈا ہے۔آپ نے اس جھنڈے کو بلال کا نام دیا اور ایک جگہ اسے نصب کروا دیا اور پھر انہی رؤسائے ملکہ کو فرمایا کہ
جس شخص کو تم نفرت اور حقارت سے دیکھا کرتے تھے اور جس پر تم ظلم ڈھایا کرتے تھے، آج اگر پناہ چاہتے
ہو تو اس کے جھنڈے کے نیچے آ جاؤ۔یہ ایک مثال ہے، جو درجنوں مثالوں میں سے نظر آتی ہے۔ہمارا یہ دعویٰ کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہیں تبھی کسی حقیقت اور
صداقت کا حامل بن سکتا ہے، اگر ہم اس کے مطابق عمل کریں۔تاہم اس حصہ کو میں بعد میں لوں گا۔غرض
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ اسوہ حسنہ میرے سامنے تھا۔چنانچہ ان کے سامنے جب میں یہ بات بیان کرتا
تھا، مختلف موقعوں پر مختلف لوگوں کے سامنے، کیونکہ ملک بھی دوسرا ہوتا تھا اور جگہ بدلنے سے 99 فیصد جو اس
جلسے میں ہوتے تھے ، وہ بھی مختلف ہوتے تھے۔بلا مبالغہ Scientific Explanation سائنٹیفک
ایکس پلے نیشن) تو میرے ذہن میں نہیں آیا لیکن میں نے محسوس کیا کہ ان کی خوشی صوتی لہروں میں بھی
ایک ارتعاش پیدا کرتی تھی۔بغیر آواز کے اور میرے کانوں نے ان کی خوشی کی لہروں کو محسوس کیا۔اور اس کا
اثر صرف مسلمانوں پر ہی نہیں ہوتا تھا۔ان کو تو تھوڑا بہت پہلے سے علم ہے۔عیسائی بھی متاثر ہوتے تھے اور وہ
مشرک اور بدھ مذہب، جن میں ابھی تک بڑی ظالمانہ رسوم رائج ہیں، وہ بھی سنتے تھے کہ اسلام کا پیش کردہ
صداقت اور محبت اور پیار اور ہمدردی اور غم خواری اور خدمت اور سلام مساوات کا یہ اعلان ہے اور یہ
ہے تو اثر قبول کئے بغیر نہیں رہ سکتے تھے۔غرض کیا عیسائی اور کیا مشرک اور بدھ مذہب ؟ جب ہماری ان
باتوں کو سنتے تھے تو وہ اتنا اثر قبول کرتے کہ ہم اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔سلوک
ٹیچی مان میں عبدالوہاب بن آدم ہمارے مبلغ ہیں، جو انشاء اللہ گلاسکو میں جا کر وہاں کے انچارج
مشن بنیں گے۔وہ بڑا اچھا کام کر رہے ہیں۔وہاں ہم گئے تھے، انہوں نے وہاں بہت بڑی مسجد بنوائی
ہے۔جو آپ کا نقشہ ہے اس مسجد کا ، اس سے چار گنا بڑی ہے۔میں نے اس کا افتتاح کرنا تھا ، دوستوں
سے ملنا تھا۔وہاں
اللہ تعالیٰ کا فضل ہے، جماعت کا اتنا رعب ہے کہ بڑے بڑے پادریوں کو بھی مجبوراً
ہمارے جلسوں میں شامل ہونا پڑتا ہے۔کچھ تو انہوں نے یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ یہ کام کیا کر رہے ہیں؟ اور کس
584
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمود 10 جولائی 1970ء
طرف ان کا رخ ہورہا ہے؟ غرض اس جلسہ میں جو پادری آئے ہوئے تھے، ان میں اس سارے علاقے
کے کیتھولک مشنز کا انچارج بشپ بھی موجود تھا۔لیکن بیٹھا شروع میں اس طرح تھا کہ جیسے اسے کوئی دلچسپی
نہیں ہے۔مجبوری تھی ، شامل ہو گیا۔ایک موقع پر تقریر کے دوران میں، میں نے یہ کہا،
One who was paramount prophet۔پیرا ماؤنٹ چیف ان کا محاورہ ہے، میں نے ان سے عاربیتہ لے لیا۔) یعنی محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم ، وہ تمہارے کان میں یہ کہہ رہے ہیں کہ
إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ
(لحم السجدة :07)
میں تمہارے جیسا انسان ہوں، تم میرے جیسے انسان ہو۔بشر ہونے کے لحاظ سے مجھ میں اور تم
میں کوئی فرق نہیں۔تو پھر
"Those who were junior to him like moses and christ۔"
وہ بھی انسان ہی تھے۔اس لحاظ سے وہ تم پر کیسے برتری کا دعویٰ کر سکتے ہیں؟ وہ پادری صاحب
اچھل کر بیٹھ گئے۔کیونکہ انہیں پتہ تھا کہ لوگ اس سے متاثر ہوں گے۔پس میں نے ان کو بڑا شریف النفس ، سعید الفطرت اور سادہ مزاج پایا۔اور میں نے ان کو جو دیا ،
وہ اسلام کا یہ پیغام تھا کہ انسان، انسان میں کوئی فرق نہیں ہے۔ہر ایک سے محبت کرنی چاہئے۔اردو میں
جس معنی میں محبت کا لفظ استعمال ہوتا ہے، اس معنی میں، میں اس کو استعمال کر رہا ہوں۔کیونکہ میں اردو میں
بات کر رہا ہوں۔(عربی میں ایک اور معنی میں استعمال ہوتا ہے، وہ یہاں استعمال نہیں ہو سکتا۔( جس کو ہم
پیار اور محبت کہتے ہیں۔اسلام کا وہ پیغام ہے، ہمدردی اور خیر خواہی اور مساوات کا کہ کوئی فرق نہیں کرنا۔اپنے آپ کو کسی دوسرے انسان سے بڑا نہیں سمجھنا۔یہ پیار میں ان کے پاس لے کر گیا تھا، یہ محبت میں ان
کے پاس لے کر گیا تھا۔ہمدردی اور غم خواری اور خدمت کا یہ جذ بہ اور مساوات کا یہ اعلان میں ان کے پاس
لے کر گیا تھا اور اس کے وہ حق دار تھے۔ابھی چند دن ہوئے ، مجھے عبدالوہاب ہی کا خط آیا ہے۔اس نے لکھا ہے کہ آپ نے احمدی، غیر
احمدی، بڑے چھوٹے ، عیسائی اور مشرک ہر ایک سے جس قسم کی شفقت کا سلوک کیا ہے، اس کی یاد ہماری
قوم کے دل سے نہیں مٹے گی۔میں نے ان کو جو جواب دیا ، وہ یہ ہے کہ جو میں نے دیا، وہ ان کا حق تھا۔ان
585
خطبہ جمعہ فرمود : 10 جولائی 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کا جو حق تھا، وہ میں نے انہیں دے دیا۔اس واسطے میں نے کیا احسان کیا ؟ میں سوچا کرتا تھا کہ میں بچوں کو
جو پیار کرتا تھا، یہ ان کا حق تھا۔میں ان کو دے رہا ہوتا تھا۔اب پیار پر نہ دھیلہ خرچ ہو، نہ وقت خرچ ہو۔لیکن اتنا اثر ہوتا تھا کہ اگر آپ لاکھ روپیہ خرچ کر دیں تو اس کا شاید اتنا اثر نہیں ہوگا۔وہ پیار کے بھوکے
ہیں۔کیونکہ وہ صدیوں پیار کی آواز میں گم ہو کر غیر ملکوں کی توپوں کا نشانہ بن گئے تھے۔میں نے بہت سے
عیسائیوں کو کہا کہ میں یہ بات تسلیم کرتا ہوں (ضمناً میں یہ بتادوں کہ جو سچ ہے، اسے بہر حال تسلیم کرنا
چاہئے۔جو امر واقعہ ہے، اس کو چھپانے کی ضرورت نہیں۔غرض میں نے ان سے کہا ) کہ جب تمہارے
ملکوں میں عیسائی پادری داخل ہوئے تو انہوں نے یہی نعرہ لگایا تھا کہ ہم عیسائیت کی محبت کا پیغام لے کر
آئے ہیں۔لیکن ان کے پیچھے پیچھے ان ممالک کی جہاں سے وہ آئے تھے، فوجیں تمہارے ملکوں میں داخل
ہوئیں، توپ خانے لے کر۔گوان تو پوں کے مونہوں سے پھول نہیں جھڑتے تھے بلکہ گولے نکلے تھے۔اور
پھر جس طرح ان ملکوں نے تمہیں Expliol (ایکسپلائٹ ) کیا اور پھر جس طرح تمہیں تباہ کیا، اس کے
متعلق مجھے کہنے کی ضرورت نہیں۔تم مجھ سے زیادہ جانتے ہو۔کیونکہ تم صدیوں سے اس ظلم کا شکار بنے
رہے ہو۔اب میں محبت کا پیغام لے کر آیا ہوں۔لیکن میں تمہیں یہ بتاتا ہوں کہ ہم قریباً پچاس سال سے
تمہارے ویسٹ افریقہ میں کام کر رہے ہیں۔اور اس عرصہ میں ہم نے کبھی تمہاری سیاست میں دلچسپی نہیں
لی۔اور کبھی تمہاری دولت پر حریصانہ نگاہ نہیں ڈالی۔ہم نے یہاں بہت کچھ کمایا، جیسا کہ میں بتا چکا ہوں۔ہمارے کلینک وہاں بہت کماتے ہیں۔کانو میں ہمارے کلینک کے پاس پندرہ ہزار پاؤنڈ زیادہ جمع ہو گیا
تھا۔ڈیڑھ ، دو سال ہوئے ، انہیں یہاں مرکز سے ہدایت کی گئی کہ اس رقم کو اسی ہسپتال کی عمارت پر خرچ
کر دو۔پہلے وہ کلینک تھا ، اب ایک نہایت شاندار ہسپتال بن گیا ہے۔چنانچہ اسی طرح کی بیسیوں مثالیں
ہیں۔ہم نے ایک دھیلہ ان ملکوں سے باہر نہیں نکالا۔میرے خیال میں اس وقت تک لاکھوں پاؤنڈ باہر
سے لے جا کر ان ملکوں میں خرچ کر چکے ہیں۔وہاں کی حکومتوں
کو بھی اس کا علم ہے اور وہاں کے عوام کو بھی
اس کا علم ہے۔پس میں نے کہا کہ ہم پچاس سال سے تمہارے پاس ہیں اور جو بھی یہاں
کمایا ، وہ تم پر خرچ
کر دیا۔باہر سے جو کچھ لائے ، وہ بھی تم پر خرچ کر دیا۔ہم نے تمہیں سچا اور حقیقی پیار دیا۔اور اس کے متعلق تم
سب کچھ جانتے ہو۔اور یہ چیز ان پر اثر کئے بغیر نہیں رہتی تھی۔میں ان سب ملکوں میں اپنی طرف سے بعض چیزیں امتحانا کیا کرتا تھا۔ان میں سے ایک چیز یہ
تھی کہ میں انہیں
کہتا تھا تم سوچو اور مسلمان ہو جاؤ۔مگر کسی ایک نے مجھے یہ نہیں کہا کہ نہیں ، ہم مسلمان نہیں
586
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمود 10 جولائی 1970ء
ہو سکتے۔یا احمدی مسلمان نہیں ہوتے۔ہر ایک نے یہی کہا ٹھیک ہے، ہم سوچیں گے اور غور کریں گے اور
پھر احمد بیت اور اسلام کو قبول کر لیں گے۔ہم نے ان کے اوپر پیار کا ہاتھ رکھا ہے۔اور پیار کی لمس لمس جو
ہے، اس کے وہ عادی ہو چکے ہیں۔دوسروں کو وہ دیکھتے ہیں کہ یہ کتنا پیار کرتے ہیں۔ہمارے مبلغوں کی
رپورٹ کے مطابق افریقن یہ سوچ ہی نہیں سکتے کہ دنیا میں کوئی ایسی قوم بھی پیدا ہو سکتی ہے، جو ان کے
بچوں کو پیار کرے۔اور میں نے وہاں ہزاروں بچوں
کو اٹھایا ، ان سے پیار کیا۔ویسے پانچ ، سات سال کے
جو تھے، انہیں بغیر اٹھائے جھک کر پیار کیا۔یہ دیکھ کر ان کی عجیب حالت ہوتی تھی۔ایک قسم کے مست ہو
جاتے تھے کہ یہ کیا ہورہا ہے؟ خیر وہاں جو ہوا ، وہ تو ہوا۔مشرقی افریقہ کے ایک ملک زمبیا کے ایک وزیر انگلستان میں کسی کامن ویلتھ کا نفرنس کو Attend
( اٹنڈ) کرنے آئے ہوئے تھے۔جس روز ہم وہاں سے پاکستان کے لئے روانہ ہورہے تھے، اسی روز انہوں
نے بھی روانہ ہونا تھا۔اور اتفاق کی بات ہے کہ اسی کمرہ میں وہ بھی اپنے جہاز کے انتظار میں بیٹھے ہوئے
تھے، جہاں ہم نے بھی اپنے جہاز کے انتظار میں بیٹھنا تھا۔ان کے ساتھ زمبیا کے ہائی کمشنر اور ان کا آٹھ ،
دس سال
کا ایک بچہ بھی تھا۔چنانچہ انہوں نے کہا، ہم ملنا چاہتے ہیں۔میں ان سے ملا اور پانچ ، سات منٹ
تک ان کے ساتھ باتیں کیں۔پھر وہ اپنی جگہ پر جا کر بیٹھ گئے، میں اپنے دوستوں کے ساتھ آ کر بیٹھ گیا۔ایک احمدی دوست کو خیال آیا، وہ ایک پاؤنڈ کا نوٹ لے کر میرے پاس آ گیا کہ اس پر دستخط کر دیں، میں
اسے اپنے پاس یادگار کے طور پر رکھوں گا۔پھر اسے دیکھ کر ایک دوسرا آ گیا۔اسی طرح آٹھویں دسویں
نوٹ پر دستخط کر کے جب میں نے سراٹھایا تو وہ آٹھ ، دس سال کا حبشی بچہ ہاتھ میں نوٹ لے کر دستخط
کروانے کے لئے کھڑا تھا۔اس کو خیال آیا یا وزیر کو خیال آیا۔بہر حال اللہ تعالیٰ نے اپنے پیار کا ان کو ایک
نشان دکھانا تھا اور ایسے سامان پیدا کر دیے۔مجھے خیال آیا کہ یہ غیر ملکی یہاں میرا مہمان ہی ہے۔ہماری تو
ساری دنیا مہمان ہے نا۔اس لئے میں اس کے نوٹ کی بجائے اپنے نوٹ پر دستخط کر دیتا ہوں۔چنانچہ میں
نے اپنی جیب سے ایک نوٹ نکالا اور اس پر دستخط کر کے اسے پکڑا دیا۔یہ تو بالکل معمولی بات تھی۔پھر کھڑا ہوا
اور میں نے اس بچے کو گلے لیا اور اس کو پیار کیا۔ان کے جہاز نے پہلے جانا تھا۔اور جب اعلان ہوا کہ اس
ہوائی جہاز کے مسافر آ کر ہوائی جہاز میں بیٹھ جائیں تو وہ کھڑے ہوئے اور میرے پاس آگئے۔میں بھی
کھڑے ہو کر ان سے ملا۔اس وزیر کا یہ حال تھا کہ میرا شکر یہ ادا کرتے ہوئے ، اس کے ہونٹ پھڑ پھڑا رہے
تھے۔وہ اتنا جذباتی ہوا تھا۔اس نے کہا، ہم آپ کے زیر احسان اور بہت زیادہ ممنون ہیں۔پتہ نہیں اور کیا
587
خطبہ جمعہ فرمود : 10 جولائی 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کچھ کہہ رہا تھا۔اور میری آنکھیں مارے شرم کے جھک رہی تھیں۔میں دل میں کہتا تھا، میں نے تمہیں کیا دیا
ہے؟ اسلام کا ایک چھوٹا ساتھصہ ہی ہے نا ! جو میں نے تمہیں دیا ہے۔لیکن اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سوچ بھی نہیں
سکتے کہ کوئی ایسا شخص بھی دنیا میں ہے، جو ہمارے بچوں کو اس طرح پیار کر سکتا ہے۔مگر اللہ تعالی نے ایک شخص
نہیں، ایک قوم پیدا کر دی ہے، جو ان کے بچوں، بڑوں، بوڑھوں اور جوانوں سے پیار کر رہی ہے۔اور یہ
ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ اسے نباہنے کی ہمیں تو فیق عطا کرے۔ویسے میں یہ فقرہ کہنے پرخود کو مجبور پاتا ہوں کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب
ترین روحانی فرزند کی پیاری جماعت ( اللہ تعالیٰ کا آپ پر سلام ہو ) بے حد قربانی کرنے والی ہے۔جب
میں افریقہ سے واپس انگلستان آیا تو میری طبیعت میں بڑی بے چینی اور گھبراہٹ تھی۔اور یہ بے چینی اس وجہ
سے تھی کہ کوئی حصہ جماعت کا کہیں کمزوری نہ دکھا جائے۔میں پہلے بتا چکا ہوں کہ پانچواں ملک گیمبیا تھا۔جب میں اس ملک کا دورہ کر رہا تھا تو اللہ تعالیٰ کا مجھے یہ منشا معلوم ہوا کہ کم از کم ایک لاکھ پاؤنڈ فوری طور پران
وں میں غلبہ اسلام کے لئے خرچ کرو۔ویسے تو جب اللہ تعالیٰ کا منشاء ہوتا ہے تو وہ چیز مل جاتی ہے۔بعض
دفعہ منہ سے کوئی فقرہ نکل جائے تو اس
کو بھی اللہ تعالیٰ اپنے عاجز اور حقیر بندے کی عزت رکھنے کے لئے اس
کی بات پوری کر دیتا ہے۔لیکن پھر بھی خطرہ تو رہتا ہے کہ کوئی حصہ جماعت کا کمزوری نہ دکھا جائے۔مگر میں
بڑا خوش ہوا۔انگلستان میں ہماری چھوٹی سی جماعت ہے، بچوں سمیت ان کی تعداد شاید پانچ دس ہزار ہی ہو
گی۔پہلے جمعہ کے دن اور پھر اتوار کو میں مجموعی طور پر قریباً پونے دو گھنٹے یا دو گھنٹے ان کے پاس بیٹھا ہوں۔اس دوران 30-28 ہزار پاؤنڈ کے وعدے اور 5-4 ہزار پاؤنڈ نقد رقم جمع ہوگئی۔جس کو وہیں میں نے
نصرت جہاں ریزروفنڈ کا نام دے کر عام جو ہماری مد ہے، اس سے علیحدہ مدکھلوا کر جمع کروا دیا۔اور جو
بات میرے منہ سے نکلی، وہ یہ تھی کہ قبل اس کے کہ میں انگلستان چھوڑوں ، دس ہزار سے زائد رقم اس میں جمع
ہونی چاہئے۔ہمارے وہاں کے جو عہدیدار ہیں ، امام رفیق سمیت، ان کو یہ یقین تھا کہ یہ ہوہی نہیں سکتا۔اور
اسی لئے انہوں نے مجھ سے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ دس، بارہ دن کے بعد آپ جارہے ہیں، یہ رقم بڑی
ہے۔جو دوست آپ کے سامنے آکر بیٹھے اور جنہوں نے آپ کی باتیں سنی ہیں، وہ تو انگلستان کی جماعت کا
مشکل سے پانچواں یا چھٹا حصہ ہوں گے۔بڑی چھوٹی جماعت ہے، آپ مجھے ایک ماہ کی مہلت دیں۔میں
انگلستان کی ساری جماعتوں کا دورہ کروں گا اور پھر امید ہے ایک مہینے میں یہ دس ہزار پاؤنڈ جمع ہو جائیں
گے۔میں نے مسکرا کر انہیں کہا کہ میں آپ کو ایک دن کی مہلت بھی نہیں دوں گا۔اور جب میں یہاں سے
588