غلبہ اسلام کے دن مجھے افق پر نظر آرہے ہیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1970ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمود 10 جولائی 1970ء
جاؤں گا تو انشاء اللہ دس ہزار پاؤنڈ سے زیادہ کی رقم اس مد میں جمع ہو چکی ہوگی۔آپ فکر نہ کریں۔میں نے
ان سے یہی کہا کہ جب اللہ تعالیٰ نے میرے منہ سے یہ نکلوایا ہے تو وہ آپ ہی اس کا انتظام بھی کرے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک چھوٹا سا فقرہ نظم میں کہا ہوا ہے کہ
گھر سے تو کچھ نہ لائے
اللہ تعالیٰ کا کام ہے، اسی نے توجہ اس طرف پھیری ہے، اس کا منشاء مجھے معلوم ہوا ہے، اس لئے
اس کا انتظام تو ہو جائے گا۔جب میں نے انگلستان کی جماعت کو یہ تحریک کی ، جس کا رد عمل بڑا اچھا ہوا تو میں
نے ان سے یہ بھی کہا کہ مجھے یہ فکر نہیں کہ میں تم سے جو مطالبہ کر رہا ہوں، وہ پورا ہوگا یا نہیں ؟ کیونکہ مجھے یقین
ہے کہ وہ پورا ہو جائے گا۔میں نے آدمی بھی بھیجنے ہیں ، ڈاکٹر بھی اور سکول ٹیچر ز بھی۔مجھے یہ فکر نہیں کہ یہ آدمی
کہاں سے آئیں گے؟ کیونکہ خدا کہتا ہے کہ وہاں آدمی بھیج، میں نے تو انسان
کو پیدا نہیں کیا ، اسی نے انسان
پیدا کئے ہیں، وہ آپ ہی اس کا بھی انتظام کرے گا۔لیکن جس چیز کی مجھے فکر ہے اور تمہیں بھی فکر کرنی
چاہئے ، وہ یہ ہے کہ محض قربانی دے دینا کافی نہیں ہوتا۔جب تک کہ اللہ تعالیٰ اس قربانی کو قبول نہ کرلے۔سعی مشکور ہونی چاہئے۔خالی قربانی پیش کر دینا تو کسی کام کا نہیں۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
احادیث میں بڑی تفصیل سے یہ بات بیان ہوئی ہے کہ سینکڑوں آدمیوں کی قربانی (جو دہ دے چکتے ہیں) پر
جب ثواب دینے کا وقت آتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس قربانی کو اٹھا کر ان کے منہ پر مارتا ہے کہ تمہارے اندر فلاں
کمزوری تھی، ریا تھا، تکبر تھا، توحید پر پورے طور پر قائم نہیں تھے۔میں نے تمہارے مال کو کیا کرنا ہے؟ کوئی
چیز تمہاری قبول نہیں۔پس میں نے وہاں اپنے دوستوں سے کہا تم اس
کی فکر کرو کہ اللہ تعالیٰ تمہاری قربانیوں
کو قبول کرے۔میں دعا کروں گا ، اپنے لئے بھی اور تمہارے لئے بھی تم بھی دعائیں کرو۔پھر مجھے اور فکر پڑ گئی۔گو ایک لحاظ سے تسلی بھی تھی۔بہر حال امام جماعت کو فکر تو رہتی ہے کہ جماعت
کے کسی حصے میں بھی کمزوری نہ واقع ہو جائے۔اب میں نے پاکستان میں آنا ہے اور یہاں میں یہ تحریک کرنا
چاہتا ہوں، ایسا نہ ہو کہ پاکستان کے کسی حصے میں کوئی کمزوری نظر آئے۔چنانچہ آپ کے پاس اخبار الفضل
پہنچا ہوگا۔اللہ تعالیٰ نے اپنا فضل کیا ہے کہ سترہ دن میں سترہ لاکھ کے وعدے اور دولاکھ سے اوپر نفقد جمع ہو گیا
ہے۔ان وعدہ جات میں سے پنجابی میں جسے پیج دونجی کہتے ہیں، یعنی 2/5 کی فوری ادائیگی کرنی ہے اور فوری
سے میری مراد نومبر تک ہے۔جیسا کہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں اور مجھے یقین ہے 2/5 سے کہیں زیادہ نقد
نومبر سے پہلے پہلے انشاء اللہ جمع ہو جائے گا۔لیکن اس کے باوجود جماعت کا یہ نہایت شاندار رویہ ہے۔یعنی
589

خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
جب آپ اس چیز کو غیر کے سامنے بیان کریں تو پہلے تو وہ اس کا اعتبار ہی نہیں کرے گا۔اور وہ کہہ دے گا کہ
آپ یونہی گپ مار رہے ہیں۔اور جب اعتبار کرے گا تو حیران ہوگا۔اس کی سمجھ میں بھی نہیں آئے گا کہ یہ کیا
ہو گیا ہے؟ کیا دنیا میں ایسا بھی ہوا کرتا ہے؟ اسلام کے نام پر ایسا ہونے لگ گیا ہے؟
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب دعویٰ کیا تو مسلمانوں میں سے آپ کے ساتھ وہ
لوگ شامل ہورہے تھے، جنہوں نے اس کی خاطر بھی ایک دھیلہ بھی نہیں دیا تھا۔پھر جب وہ احمدی ہو گئے ،
انہوں نے شروع میں آنہ ماہوار دینا شروع کیا، کسی نے چار آنے ماہوار دینے شروع کئے۔کہنے کو تو ایک
آنہ یا چار آنے کوئی چیز نہیں۔لیکن اگر یہ دیکھا جائے کہ اس سے دلوں میں ایک عظیم انقلاب بپا ہو گیا کہ
ساری عمر میں کبھی ایک آنہ نہیں دیا تھا لیکن اب ایک آنہ ماہوار دینا شروع کر دیا۔ساری عمر میں کبھی چونی
نہیں دی تھی اور اب ہر مہینے چوٹی دینی شروع کر دی۔تو اس کی اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے۔چنانچہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس عظیم انقلاب کو نمایاں کرنے کے لئے اور ان کے لئے دعاؤں کے
دروازے کھولنے کی خاطر اپنے ان صحابہ کا نام اپنی کتابوں میں لکھ دیا۔آپ کتابیں پڑھیں تو آپ کو پتہ
لگے گا کسی نے آنہ دیا کسی نے چونی دی اور کسی نے اٹھنی دی اور کتابوں میں ان کا نام درج ہے۔قیامت
تک جب احمدی ان کتب کو پڑھیں گے تو ان کے لئے دعائیں کریں گے۔مگر پھر یہی لوگ تھے کہ جب
ایک وقت آیا ، وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحبت میں بیٹھے اور انہوں نے آپ سے روحانی
تربیت حاصل کی تو انہوں نے بعض دفعہ اپنی ساری جائیداد آپ کے قدموں پر لا کر ڈال دی کہ یہ لیں۔خدا
کی راہ میں خرچ کرنے کی ضرورت ہے تو آپ اسے قبول کریں۔یہاں ایبٹ آباد میں ایک دوست نے بتایا کہ ان کے حلقہ میں ایک صاحب ہیں۔انہوں نے
ساری کتابیں پڑھ لی ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ہر بات مانتا ہوں پر میں نے بیعت نہیں کرنی۔کیونکہ اگر میں نے
بیعت کر لی تو تم مجھ سے چندہ لینے لگ جاؤ گے۔میں نے ان سے کہا کہ یا وہ یہ بات سچ کہتے ہیں کہ ان کے
دل میں احمدیت کی صداقت گھر کر گئی ہے مگر وہ پیسے دینے سے گھبراتے ہیں۔اور یاوہ آپ سے مذاق کر رہے
ہیں۔دونوں میں سے ایک بات ضرور ہے۔میں آپ کو اجازت دیتا ہوں ، آپ ان سے کہیں کہ یہ بیعت
فارم ہے اور اس کے او پر دستخط کر دیں۔خواہ ایک پیسہ مہینہ مقرر کر دیں ، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔اگر وہ
مذاق کر رہے ہیں تو پتہ لگ جائے گا اور غلط انہی دور ہو جائے گی۔اور اگر وہ مذاق نہیں کر رہے اور یہ کہنے میں
سنجیدہ ہیں تو پھر وہ ایک پیسہ یا ایک آنہ لکھوا دیں گے۔وہ اچھے پیسے کما رہے ہیں، یعنی درمیانہ درجے کے۔590

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمود 10 جولائی 1970ء
بہت زیادہ امیر تو نہیں، بہر حال درمیانہ درجے کے ہیں۔ہمارے جو یہاں سیکریٹریٹ میں بڑے کلرک
وغیرہ ہیں، اتنی تنخواہ وہ لے رہے ہیں۔میں نے کہا، آج پیسہ یا آنہ مہینہ دیں گے تو کچھ کہنے کی ضرورت
نہیں۔جب وہ احمدیت میں روحانی طور پر تربیت پالیں گے اور احمدیت کے رنگ میں رنگے جائیں گے تو
پھر کسی وقت ایسا وقت ان پر بھی آسکتا ہے، جیسا کہ صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر آیا تھا کہ وہ آ
کر کہیں، یہ لیں ، سارا مال اسے خدا کی راہ میں خرچ کر دیں۔اب دیکھیں کیا ہوتا ہے؟ آپ یہ دعا کریں کہ
بجائے اس کے کہ وہ پیچھے ہٹیں، وہ پیسہ لکھوا کر بیعت فارم پر دستخط کر دیں۔پس ہمیں یہاں پاکستان میں ویسے جائزہ لیتے رہنا چاہئے۔یہ امیر جماعت کا فرض ہے کہ وہ
دیکھے ہماری جماعت کی کوئی پاکٹ کمزوری دکھانے والی تو نہیں۔ویسے تو بحیثیت مجموعی سترہ دن میں سترہ
لاکھ کے وعدے اور دولاکھ کے اوپر نقد رقم کا جمع ہو جان تسلی بخش ہے۔جب کہ یہ آواز ابھی تک دیہاتی
جماعتوں تک پوری طرح نہیں پہنچی۔جن میں احمدیت کی اکثریت ہے۔اور ان کے لئے ابھی موقع بھی
نہیں۔کیونکہ وہ گندم تو پیچ باچ کرختم کر چکے ہیں اور خریف کی فصلوں کا وقت ابھی آیا نہیں۔فوری ادائیگی
کے لئے نومبر تک کی حد مقرر کرنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ بعض دوستوں نے کہا کہ زمینداروں کو اس وقت
ادا کرنے میں سہولت رہے گی۔بہر حال دل تو یہ کرتا ہے کہ آپ خلافت احمدیہ کو اس طرح منائیں کہ جو 62
سال احمدیت کی خلافت پر گزرے ہیں ، 62 لاکھ روپے جمع ہو جائے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو جائے۔جس طرح یہاں کی رپورٹیں بڑی خوشکن ہیں، اسی طرح وہاں کی رپورٹیں بھی بڑی خوشکن
ہیں۔میں نے بتایا ہے کہ سکو تو کے گورنر نے حکم دے کر 40-140 ایکڑ زمین ہمارے سکولوں کے لئے دی
ہے۔اس کے علاوہ ہسپتال کھولنے کے لئے (جس کو وہاں ہیلتھ سنٹر کہتے ہیں۔) بھی لوگ تعاون کر رہے
ہیں۔غانا کے ایک پیراماؤنٹ چیف نے زمین کا ایک بہت بڑا قطعہ دیا ہے۔جس میں ایک کافی بڑی
عمارت بھی بنی ہوئی ہے، جو ہسپتال کے طور پر استعمال کی جاسکتی ہے۔اس نے کہا ہے کہ یہ لے لو اور یہاں
ڈاکٹر بھیجو۔اسی طرح اس دورہ کے بعد پڑھے لکھے لوگوں کو احمدیت میں بڑی توجہ ہوگئی ہے۔نائیجیریا میں
ابادان، جو کہ بہت بڑا مسلم ٹاؤن ہے، اس کی آبادی دس یا بارہ لاکھ ہے اور 95 فیصد سے زیادہ مسلمان
ہیں، اس کے قریب اس عرصہ میں 13 نئی جماعتیں قائم ہو گئی ہیں۔انہوں نے ابادان میں ہماری جماعت
کے صدر کو، جو افریقن ہیں، خود بلایا کہ اس علاقے کے مختلف قصبوں کے لوگ فلاں وقت اکٹھے ہوں گے،
وہ آپ سے تبادلہ خیالات کرنا چاہتے ہیں۔چنانچہ وہاں دو، تین گھنٹے کے تبادلہ خیالات کے بعد ان تیرہ
591

خطبہ جمعہ فرموده 10 جولائی 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
قصبوں کے 40 سے زیادہ آدمیوں نے بیعت کر لی۔وہاں احمدیت کی طرف بڑا رجحان پیدا ہو گیا ہے۔اور بھی کئی جگہ سے رپورٹیں آئی ہیں۔مثلاً سیرالیون میں بھی پانچ نئی جماعتیں قائم ہوگئی ہیں۔یہ بھی
رپورٹ آئی ہے کہ نارتھ کے علاقے میں بہت توجہ پیدا ہوگئی ہے۔امید ہے، وہاں بھی بہت سی نئی جماعتیں
قائم ہو جائیں گی۔وہاں وہی کچھ ہورہا ہے، اللہ تعالیٰ نے جس طرح یہاں شروع میں کیا تھا۔اب تو ہم اسلام آباد میں بھی ماشاء اللہ بہت سے احمدی بیٹھے ہیں۔بدر کے وقت مسلمانوں کی جو
تعداد تھی، کام کرنے والوں کی، اس سے زیادہ ماشاء اللہ صرف اسلام آباد کی تعداد ہے۔لیکن شروع میں
پہلے ابتداء اس طرح کی اور یہ اللہ تعالیٰ کی سنت معلوم ہوتی ہے کہ کہیں ایک گھر احمدی ہو گیا، کہیں دو گھر
احمدی ہو گئے۔پھر انہوں نے ماریں کھائیں، انہیں جو تیاں پڑیں ، گالیاں دی گئیں۔اللہ تعالیٰ نے انہیں
ہر قسم کی آگ میں سے گزارا۔اور ہر آگ، جو ان کے لیے جلائی جاتی تھی ، ان کے کان میں اللہ تعالیٰ کی یہ
پیاری آواز آتی تھی کہ
آگ سے ہمیں مت ڈراؤ ، آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔غرض حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب ترین روحانی فرزند کے غلاموں کو سینکڑوں بلکہ
لاکھوں دفعہ آگ میں سے گزرنا پڑا۔اور وہ آگ ان کے لئے پھول بن گئی۔ان کے جلانے کا باعث نہیں بنی۔وہاں مجھے ایک دن خیال آیا۔میں نے سیرالیون کا نقشہ سامنے رکھا اور وہاں ہمارے جو دو، تین
مبلغ ہیں، ان سے میں نے کہا کہ جہاں جہاں احمدی ہیں، وہ جگہیں مجھے بتاؤ۔تاکہ میں نقشے پر نشان
کروں۔چنانچہ انہوں نے سر جوڑا۔کوئی آدھے، پونے گھنٹے کے بعد انہوں نے مجھے مختلف جگہوں کے نام
بتائے۔میں نے ان پر نشان لگا دیئے اور اس کے گھنٹے ، دو گھنٹے بعد جماعت سے ملاقات تھی۔میں ان سے
پوچھتا تھا، آپ کہاں کے رہنے والے ہیں؟ اگر چہ سارے نام تو حافظے میں یاد نہیں رہ سکتے تھے ، پھر نام بھی
غیر ملکی تھے لیکن میں نے اندازہ لگایا کہ یہ بیسیوں ایسی جماعتوں کے نام بتارہے ہیں، جو مبلغوں نے مجھے
نقشے پر نہیں بتائے تھے۔اور پھر یہ جماعتیں یوں بکھری ہوئی ہیں، جس طرح 20 ہزارفٹ کی بلندی سے
گندم کے دانے ہوائی جہاز سے پھینکے جائیں تو وہ مختلف جگہوں میں بکھر جاتے ہیں۔اسی طرح وہاں ہماری
جماعت بھی بکھری ہوئی ہے۔بالکل بارڈر تک یوں ہر جگہ ایک چکر لگا ہوا ہے، جماعتوں
کا۔کہیں کم ہیں اور
کہیں زیادہ ہیں۔لیکن ہر جگہ پہنچے ہوئے ہیں۔اب غانا میں وا کی ہماری بڑی مخلص پگڑیاں پہننے والی
جماعت ہے۔وہ جماعت احمدیہ کی وجہ سے پگڑیاں نہیں پہنتے۔بلکہ اس علاقہ میں پہلے سے پگڑیاں پہنے کا
592

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1970ء
رواج ہے۔بلکہ ہماری طرح وہ طرہ دار پگڑیاں پہنتے ہیں۔وہاں ہمارا عربی کا ایک ٹرینگ سکول بھی ہے اور
اس جماعت نے سکول کے لئے زمین کا ایک بہت بڑا قطعہ بھی دیا ہے۔میں نے ان کو لکھا ہے کہ میں
کلینک بھی بنواؤں گا، اس کے لئے مجھے رپورٹ کرو۔اب یہ حالات ہیں۔بعض دفعہ میں اس وجہ سے پریشان ہو جاتا ہوں۔یہ پریشانی میرے لئے
ہے، اس کے بغیر چارہ نہیں ہے۔ویسے اللہ تعالیٰ کے وہاں بھی فضل دیکھے، یہاں بھی فضل دیکھے۔آپ کے
دلوں کو بھی اللہ تعالیٰ نے یوں اپنے قبضہ میں لیا اور اپنی ضرورت کو پورا کرنے کے سامان پیدا کر دیئے۔پریشانی اس طرح ہوتی ہے کہ ہماری بات، ہمارے حالات وہاں پہنچنے میں بعض دفعہ مہینہ لگ جاتا ہے اور
وہاں بہت ساری جگہوں میں پتہ ہی نہیں ہوتا کہ مثلاً پاکستان اور انگلستان میں کیا ہو رہا ہے؟ وہ مجھے ڈر ڈر
کر لکھتے ہیں کہ یہاں فلاں جگہ بھی ہسپتال کھل سکتا ہے، فلاں جگہ بھی سکول کھل سکتا ہے ، آدمیوں کا انتظام،
اور یہ، اور وہ۔انہیں یہ خیال ہے کہ شاید پیسے نہ ہوں، انتظام نہ ہو سکے، شاید آدمی میسر نہ آئیں۔میں انہیں
خط لکھ رہا ہوں ، پتہ نہیں کتنے دنوں کے بعد انہیں پہنچتا ہے؟ ( ہمارے اپنے بعض خطوط 25, 20 دن تک
بھی وہاں نہیں پہنچے تھے۔بعد میں چکر لگا کر ہمارے پاس یہاں پہنچے ہیں۔ان کو میں نے لکھ بھیجا ہے کہ
میرے پاس سب کچھ ہے۔اللہ تعالیٰ نے روپیہ بھی دے دیا ہے، آدمی بھی دے دیتے ہیں۔تم دوڑنے کی
بھی
کوشش کرو، اب چلنا ہمارے لئے کافی نہیں۔اب دوڑنے کا وقت آ گیا ہے۔پس میں یہ چاہتا ہوں اور آپ سے بھی یہ توقع رکھتا ہوں کہ آپ بھی میری اس دعا میں اپنی
دعاؤں کو شامل کریں گے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے یہ سامان پیدا کر دے کہ سال، ڈیڑھ سال کے اندر کم
از کم 30 میڈیکل کلینک وہاں ان ملکوں میں کھول دیئے جائیں۔اس لئے کہ میڈیکل سنٹر یا ہیلتھ سنٹر جو
ہے، وہ ہمارے کام کرنے کی دراصل بنیاد بنتا ہے۔ہر ایک کلینک اوسطاً اڑہائی ہزار پاؤنڈ سالانہ کما رہا
ہے۔یعنی سارے اخراجات کے بعد اتنی سیونگ ہو رہی ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ جس ملک میں
ہمارے چار سنٹر ہیں ، وہاں دس ہزار پاؤنڈ کی سیونگ ہوتی ہے۔پھر ہمیں یہ فکر نہیں رہتی کہ دنیا کے حالات
بدل رہے ہیں۔بہت سارے ملکوں میں آزادی تھی کہ اس ملک کی کرنسی جہاں اور جتنی مرضی ہو، باہر بھیج
دو۔مگر اب وہ پابندیاں لگارہے ہیں۔ہو سکتا ہے کہ ایک اور عالمگیر جنگ، جواس وقت Horizon
( ہوریزن ) پر نظر آ رہی ہے، اس کی وجہ سے کوئی ایسا وقت آ جائے کہ ہم باہر سے ایک پیسہ بھی وہاں بھجوانہ
سکیں۔اس لئے ان ملکوں میں ہماری آمد کے ذرائع پیدا ہونے چاہئیں۔اور یہ تو ہم خرما وہم ثواب والی
593

خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
بات ہے۔ہم ان کی خدمت بھی کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ہمیں پیسے بھی دیتا ہے اور ان
کو بھی پتہ ہے اور ہمیں
بھی پتہ ہے کہ ہم نے یہ پیسے باہر لے کر نہیں جانے ، ان کے ملکوں ہی میں خرچ کر دیں گے۔پس وہاں
کے مبلغوں کی تنخواہیں ہیں اور وہاں کے سکولوں کے ابتدائی اخراجات ہیں۔کیونکہ وہاں کے سکول پہلے دو
سال میں خرچ ما نگتے ہیں، پھر وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ہاں ایک چیز رہ گئی ہے اور وہ بھی بڑی ضروری ہے اور بڑی عجیب ہے۔میں نے ان کے معاشرہ
کی جو خصوصیات دیکھیں، ان میں، میں نے یہ بھی دیکھا اور میں یہ دیکھ کر بڑا خوش ہوا کہ ان ملکوں کی
حکومتوں کو اپنے سکولوں کو بہتر سے بہتر بنانے کی طرف بے انتہا توجہ ہے۔میں بغیر کسی مبالغہ کے کہہ سکتا
ہوں کہ جتنی توجہ وہ اپنے سکولوں کی طرف دیتے ہیں، اس کا سواں حصہ بھی ہمارے ملک میں سکولوں کی
طرف نہیں دیا جارہا۔وہاں ہمارے اپنے سکول ہیں۔میرا خیال ہے کہ 99 فیصد پاکستان کے گورنمنٹ
کالجز کی لیبارٹریز اتنی اچھی Equipped (سامان سے آراستہ) نہیں، جتنی اچھی وہاں ہمارے ہائر
سیکنڈری سکولز کی لیبارٹریز ہیں۔سارا خرچ حکومت دیتی ہے۔اور پھر ہمیں اپنی پالیسی چلانے کی بھی
اجازت ہے۔سکولوں کے سٹاف کی ساری تنخواہیں حکومت دے رہی ہے۔مثلاً سیرالیون میں ہمارے چار
سکول ہیں۔(اور جگہوں پر بھی ہیں۔ان چاروں سکولوں کے سارے سٹاف کی تنخواہیں حکومت دیتی
ہے۔اور اب وہ بعض دفعہ عیسائی ٹیچر بھی مقرر کر دیتے ہیں۔لیکن تربیت کے لحاظ سے، دینیات پڑھانے
کے لحاظ سے، ہماری پالیسی چل رہی ہے۔مثلا فری ٹاؤن کے سکول کے اساتذہ میں میرے خیال میں
پانچ ، چھ غیر احمدی ہیں۔یہ میں نے پتہ نہیں لیا، ان میں کوئی عیسائی بھی ہے یا نہیں۔البتہ کماسی میں تین،
چار عیسائی بھی ہیں۔لیکن اس کے باوجود ہمارے فری ٹاؤن کے سکول کی آخری کلاس، جو 27 لڑکوں پر
مشتمل تھی ، جب امتحان پاس کر کے نکلی تو ساروں کے ساروں نے بلا استثناء بیعت فارم پر دستخط کئے اور
اپنے سرٹیفکیٹ لے کر گھروں کو چلے گئے۔پس پیسے وہ خرچ کر رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کام ہمارے کئے جارہا
ہے۔لیکن یہ تو علیحدہ معاملہ ہے۔اس پر شاید یہاں سمجھ آنے میں کچھ دیر لگے۔اللہ تعالیٰ ان کو سمجھ عطا
کرے۔لیکن یہ کہ سکول اچھا ہو ، سٹاف اچھا ہو ، اس طرف ان کو توجہ ہے۔اس وجہ سے ایک وزیر ہمارے پرنسپل کو کہنے لگے کہ لوگ ہماری بوٹیاں نوچ رہے ہیں کہ اس
سکول کو کہو کہ زیادہ لڑکوں کو داخل کرے۔کیونکہ وہ اپنے لڑکوں کوکسی اور سکول کی بجائے وہاں داخل کروانا
چاہتے ہیں۔ہوا یہ تھا کہ حکومت نے یہ قانون بنایا کہ کسی ہائی سکول میں، جو کہ پانچ سالہ کورس کا ہے، یعنی
594

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1970ء
ہائر سیکنڈری سکول میں 350 یا 360 سے زیادہ لڑ کے داخل نہیں کئے جائیں گے چنانچہ اس کا اعلان کر دیا۔گیا۔لوگوں نے شور مچادیا کہ حکومت کا یہ قانون احمد یہ سکولوں پر لاگو نہ کیا جائے۔چنانچہ حکومت کو یہ اعلان
کرنا پڑا کہ ہمارا یہ قانون احمد یہ سکولوں پر نہیں لگے گا۔اور حد مقرر ہوئی ہے، تقریباً ساڑھے تین سو کی۔اور
فری ٹاؤن کے ہیڈ ماسٹر پر زور دے رہے ہیں کہ اس Admission ( داخلہ ) کے وقت ، جو غالبا یہاں
کی طرح ستمبر، اکتوبر میں ہوتی ہے، ساڑھے چھ سولر کا داخل کرو، ورنہ لوگ ہمیں تنگ کریں گے۔اور اس
کے لئے انتظام کرو۔سٹاف جتنا چاہئے ، وہ لو اور کمرے بنوانے کی ضرورت ہو تو کمرے بنواؤ۔پیسے تو وہاں
کی حکومت ہی دیتی ہے یا جو ہم Save ( بچت) کرتے ہیں، وہ وہاں لگا دیتے ہیں۔لیکن اس کا بہت بڑا بار
جو ہے، وہ حکومت خود اٹھا لیتی ہے۔یعنی ہمارا اپنا سکول ہے ، ہم وہاں تبلیغ کر رہے ہیں اور وہاں اسلام کے
غلبہ کے لئے نوجوان نسل کو تیاری کروارہے ہیں۔خرج حکومت دے رہی ہے اور پھر ساتھ ممنون بھی ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ ہمارے ماڈل سکول ہیں۔ایک پیراماؤنٹ چیف ( یعنی علاقے کا رئیس آپ سمجھ لیں) کا بچہ پڑھتا نہیں ہو گا، اسے کہا کہ
اگر تم مڈل میں اچھے نمبر لے کر پاس ہو گئے تو تمہیں ہائر سیکنڈری سکول میں داخل کروا دوں گا۔اسی سال کی
بات ہے کہ اس نے امتحان دیا ہوا ہے۔پتہ نہیں نتیجہ نکلا ہے یانہیں؟ ایک دن وہ اپنے باپ سے کہنے لگا کہ
ابا آپ کو یاد ہے ، آپ کا مجھ سے وعدہ ہے کہ اگر میں اچھے نمبر لے کر پاس ہو گیا تو آپ مجھے ہائر سکینڈری
سکول میں تعلیم دلوائیں گے۔انہوں نے کہا، ہاں، مجھے یاد ہے۔کہنے لگا کہ پھر یاد رکھیں میں احمدیہ میں
داخل ہوں گا۔اور کسی سکول میں داخل نہیں ہوں گا۔وہاں ہمارے سکول احمد یہ سکول نہیں کہلاتے بلکہ عام
محاورے کے لحاظ سے صرف احمدیہ کہلاتے ہیں۔اس کا یہ کہنا کہ میں احمدیہ میں داخل ہوں گا، کسی اور
سکول میں داخل نہیں ہوں گا، اس بات کی دلیل ہے کہ ہمارے سکولوں کی بڑی مقبولیت ہے۔اگلی نسل کے
دلوں میں بھی اور بڑوں کے دلوں میں بھی۔میں نے بتایا ہے کہ وزراء سفارشیں لے کر جاتے ہیں اور یہ تو ان کے معاشرہ کے حسین ہونے کی
دلیل ہے۔یعنی ایک وزیر اور سکول کے ایک پرنسپل میں کوئی فرق نہیں۔یہاں تو میرے خیال میں کسی وزیر
صاحب کے پاس جانا آسان نہیں۔اب تو مارشل لاء ہے، سول حکومت آئے گی تو دیکھیں گے ، وہ کیا کرتی
ہے؟ پہلی سول حکومتیں تو یہی کیا کرتی تھیں کہ وہ سکول کے ہیڈ ماسٹر کو ملاقات کا وقت تو کیا بڑے اچھے اچھے
کانجوں کے پرنسپل کو بھی ملنے کے لئے کئی دن دھکے کھانے پڑتے تھے۔یہ ہماری تصویر ہے اور ان کی تصویر
595

خطبہ جمعہ فرمود 10 جولائی 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
یہ ہے کہ وزیر سکول میں آ رہا ہے اور سفارش لے کر آ رہا ہے کہ لڑکے کو ضرور داخل کرنا ہے۔اور ایک دو نہیں
بلکہ ایک، ایک دن میں چھ، چھ وزیر آ رہے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کوکوئی جھجک نہیں۔بڑے سادہ
معاشرہ میں زندگی کے دن گزار رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں مبارک کرے۔اور بھی زیادہ سادگی پیدا
کرے۔وہاں کبھی بھی بڑے اور چھوٹے کا فرق پیدا نہ ہو۔غرض ان ملکوں میں حکومت کو سکولوں کی طرف بڑی توجہ رہتی ہے۔میں نے گیمبیا میں ان کے
معاشرہ کے لحاظ سے اپنے ایک دوست سے کہا کہ یہاں کے وزیر تعلیم ، جو وزیر صحت بھی ہیں۔انہیں
میرے پاس لے کر آؤ، میں نے ان سے باتیں کرنی ہیں۔خیر وہ آگئے ، میں ان سے کہوں کہ میں نے پہلے
یہاں میڈیکل سنٹر ز کھولنے ہیں۔کیونکہ میرے ذہن میں تو یہ تھا کہ یہاں مجھے آمد کا ذریعہ بنا دینا چاہئے۔لیکن وہ یہ کہیں کہ ہمارا ملک تعلیم میں بہت پیچھے ہے، آپ یہاں پہلے ہائی سکول کھولیں۔اور ہائی سکول
کھولنے پر پہلے سال چار، پانچ ہزار پاؤنڈ اپنے پاس سے خرچ کرنا پڑتا ہے، اس کے بعد حکومت مدد دینا
شروع کر دیتی ہے۔میں نے انہیں کہا، دیکھیں! آپ میرے ساتھ تعاون کریں اور جیسا کہ میں نے
پروگرام بنایا ہے، چارنے میڈیکل سنٹرز یہاں کھلنے دیں اور اس سلسلہ میں ہمارے ساتھ پورا تعاون
کریں۔اور میں آپ سے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ اگر آپ نے ہمیں یہ سہولتیں دے دیں یعنی زمین اور
ڈاکٹروں کے لئے انٹری پر مٹ تو ہم انشاء اللہ ہر سال ایک نیا ہائی سکول کھولتے چلے جائیں گے۔گیمبیا
تعلیم میں اتنا پیچھے ہے کہ جب میں وہاں گیا تو مجھے خیال آیا کہ میں ان سے کہوں کہ وہاں یو نیورسٹی نہیں تم
یونیورسٹی بناؤ۔نصف نصف بار ہم تقسیم کر لیں گے۔وزیر تعلیم ہنس پڑے، کہنے لگے کہ ہمارے ملک کی ٹوٹل
پاپولیشن میں سے دسویں جماعت کے طلباء کی تعداد صرف ایک ہزار ہے۔سارے ملک میں سے ایک ہزار
لڑکا دسویں جماعت کے امتحان میں بیٹھتا ہے۔ہم یونیورسٹی کس برتے پر بنا سکتے ہیں۔اس لئے پہلے آپ
ہائی سکول کھول دیں۔میں نے ان سے کہا کہ وہ تو انشاء اللہ کھل جائیں گے۔خدا کرے کہ 10-8 سال
کے بعد وہ ملک اس قابل ہو جائے کہ وہاں ایک یونیورسٹی اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکتی ہو۔اور ہمیں 50 فیصد
کا بوجھ حکومت کے کندھوں پر ڈالنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔یہ بوجھ بھی ہم خود ہی برداشت کر لیں اور
وہاں ایک یو نیورسٹی کھول دیں۔اللہ تعالیٰ سے کوئی بعید نہیں۔آپ الحمد للہ بہت پڑھیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک حسین اور عظیم رنگ میں ایک چھوٹے سے
منصوبہ کے لئے قربانی کرنے کی توفیق عطا کی ہے۔اور دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ان قربانیوں
کو قبول
596

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1970ء
فرمائے۔اور پھر یہ بھی دعا کریں کہ جو خوبصورت اور حسین شکل مجموعی طور پر پاکستان میں بنی ہے، ہر شہر اور
ہر قصبے کی وہی خوبصورتی قائم رہے۔ہمیں کسی جگہ بھی کوئی کمزوری نظر نہ آئے۔بعض دفعہ راولپنڈی اور اسلام آباد مالی قربانی میں کمزوری دکھا جاتے ہیں۔میں نے بڑا غور کیا
ہے اور بڑی دعائیں بھی کی ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ کی حکمت یہ ہے کہ مجھے اس کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔بڑی مخلص
جماعت ہے۔ہر طرح قربانیاں دیتی ہے۔کہیں کوئی خرابی ہے۔کہاں ہے، وہ میں Pin Point ( پن
پوائنٹ ) نہیں کر سکا۔یعنی اس کے اوپر انگلی نہیں رکھ سکا۔خدا کرے، وہ کمزوری جہاں بھی ہے، وہ دور ہو
جائے۔ایک چیز تو یہ ہے ممکن ہے، اس کا اثر ہو کہ یہاں کے عہدیدار جماعت کو اپنے اعتماد میں نہیں لیتے۔یہ بڑی سخت غلطی ہے۔یہ ایک آدمی یا آدمیوں کا کام نہیں۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جیسا عظیم
انسان تو نہ کبھی پیدا ہوا اور نہ پیدا ہوسکتا ہے۔انہیں بھی اللہ تعالیٰ نے امت محمدیہ کے دل میں بشاشت پیدا
کرنے کے لئے یہ حکم دیا۔وَشَاوِرُهُمْ فِي الْأَمْرِ
(آل عمران: 160)
کہ مشورہ میں ان کو شریک کرو۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی فراست ، اپنے مقام اور
اس زندہ تعلق کی وجہ سے، جو آپ کو ہر وقت اپنے رب کے ساتھ تھا، کسی اور کے مشورہ کی آپ کو ضرورت
نہیں تھی۔وہ علام الغیوب اور ہادی برحق ہر وقت آپ کو مشورہ اور ہدایت دیتا تھا۔سارا قرآن کریم یہی
ہے۔یہ ہمارا ہدایت نامہ ہے۔لیکن حکم یہی دیا،
وَشَاوِرُهُمْ فِي الْأَمْرِ
اور ایک اور بات میں آپ کو بتادوں۔مجھے اس کا بڑی شدت سے احساس ہے۔میں نے وہاں
جب کمیٹی بنائی نصرت جہاں ریزروفنڈ کے اکاؤنٹ کو اوپریٹ کرنے کے لئے تو ان سے میں نے کہا
کہ اس
کمیٹی میں ایک نوجوان ضرور رکھوں گا۔اگلی نسل کو یہ پتہ لگنا چاہئے کہ ہماری بھی ذمہ داری ہے۔اور
ہماری بھی Contributions(کنٹری بیوشنز ) ہیں۔صرف بڑوں
کا یہ کام نہیں ہے۔نوجوان نسل ساتھ
شامل ہونی چاہئے۔چنانچہ اس سہ رکنی کمیٹی میں ایک نوجوان کو نامزد کر کے اس کا اعلان کر دیا۔تاہم یہ
مستقل نہیں ہے۔ہر سال میں بدل دیا کروں گا تاکہ دوسرے نوجوان آگے آئیں۔پھر ان کی عزت
افزائی ہوگی اور کام کرنے اور ثواب کمانے کا موقع ملے گا۔597

خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
پس جہاں جہاں بھی ہمارے نظام قائم ہیں، ان کو اس طرف توجہ کرنی چاہئے۔میں سمجھتا ہوں کہ
نو جوانوں میں سے 30 فیصدی کو اپنے مشوروں میں اور دوسرے جماعتی کاموں میں شامل کریں۔ورنہ انگلی
نسل کو یہ پتہ ہی نہیں لگے گا کہ ان کی ذمہ داریاں کیا ہیں؟ اور انہیں کس طرح نباہنا ہے ؟ اور ذمہ داریوں کو
نباہ کر اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کے انعامات کس رنگ میں اور کن شکلوں میں نازل ہوتے ہیں؟ ہم نے
نسلاً بعد نسل خدا تعالیٰ کے فضلوں سے اپنے نوجوانوں کو متعارف کرواتے چلے جانا ہے۔انسان اللہ تعالیٰ
کے فضلوں سے تبھی متعارف ہوتا ہے، جب وہ اللہ تعالیٰ کے لئے قربانی کرتا ہے۔اللہ تعالی بڑا ہی پیار
کرنے والا ہے۔وہ جو خلوص نیت کے ساتھ اس کی راہ میں اپنے نفس کو پیش کرتے ہیں ، وہ اللہ تعالیٰ کے
پیار کو اس رنگ میں پاتے ہیں کہ انسانی دماغ اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔بیسیوں چیزیں ہیں کہ جنہیں ان
نعمتوں کو حاصل کرنے والا بیان نہیں کر سکتا۔یعنی اس کو اجازت نہیں دی جاتی کہ وہ بیان کرے۔اس رنگ
میں اللہ تعالیٰ فضل کرتا ہے۔ضرورت کے وقت بعض چیزوں کو بتانا بھی پڑتا ہے۔لیکن ایسی بے شمار چیزیں
ہیں کہ جن کے بتانے کی نہ ضرورت ہے اور نہ اجازت ہے۔بہت ساروں کی اجازت نہیں ہوتی۔پس یہ جو
ہماری نوجوان نسل ہے، اس کو اپنے جماعتی کاموں میں شامل کرو۔تا کہ یہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے
حصول میں شامل ہوں۔ان کو پتہ لگے کہ قربانیاں ہیں کیا چیز؟ دنیا ہے کیا چیز ؟ دنیا ہمیں ڈرا نہیں سکتی۔کب اور کس نے یہ توفیق پائی کہ اللہ تعالیٰ کے منشاء کے خلاف جماعت احمدیہ کو ہلاک کر دے؟ کسی نے بھی
یہ توفیق نہیں پائی۔اسی سال سے دنیا اکٹھی ہو کر ہمیں مٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔میں نے افریقہ والوں سے بھی یہ کہا اور وہ یہ سن کر بڑے خوش ہوئے کہ 80 سال سے ساری دنیا
کی طاقتیں اکٹھی ہو کر اس ایک آواز کو خاموش کرنے کے پیچھے لگی ہوئی ہیں، جو یکہ و تہا تھی ، جب وہ آواز
اٹھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی لیکن دنیا اسے خاموش نہیں کر سکی۔تمہاری آواز میں اسی آواز کی
بازگشت ہیں، جو میں سن رہا ہوں۔اس لئے میں خوش ہوں۔پس ایسا کبھی نہیں ہوگا اور نہ ہو سکتا ہے کہ وہ
آواز خاموش کرا دی جائے۔لیکن جو فرداً فرداً اللہ تعالیٰ کے فضل نازل ہوتے ہیں، وہ ہماری Young
Generation ینگ جنریشن ) یعنی نو جوانوں کو معلوم ہونے چاہئیں کہ اس میں کیا لذت اور کیا سرور اور
کیا مزہ ہے؟ تاکہ وہ ساری دنیا سے بے پرواہ ہو کر اور بے خوف ہوکر قربانیوں اور ایثار کے میدان میں
آگے آئیں۔اور وہ کام انجام پائے ، جو مشروط طور پر ہوتا ہے کہ تم قربانی دو گے تو انعام ملے گا۔ورنہ
قرآن کہتا ہے کہ اللہ ایک اور قوم کو لائے گا، جو ان نعمتوں کی وارث بنے گی۔پس جو نعمتیں ایک عام اندازہ
598

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرمود 10 جولائی 1970ء
کے مطابق اس رنگ میں اور اس شان کے ساتھ آج سے 20 سال بعد ہمیں ملنی ہیں ، وہ نو جوانوں کی جوانی
کے جوش اور قربانی اور ایثار کے نتیجہ میں 20 سال کی بجائے دس سال کے بعد مل جائیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ اور عقل اور ذمہ داری کا احساس دے اور دعا کی توفیق دے۔اور بے نفس اپنی
جانوں کو اس کے حضور پیش کرنے کی طاقت دے اور جو چھوٹی سی قربانیاں تھوڑی تھوڑی سی ہم پیش کر رہے
ہیں، ان کو وہ قبول کرے۔اور اپنی بشارتوں کے مطابق ان کے نتائج نکالے۔ان قربانیوں کے نتائج ان
قربانیوں کے حجم کے مطابق نہ ہوں بلکہ ان بشارتوں کے مطابق ہوں، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام کے ذریعہ خدائے قادر و توانا سے ہم نے پائی ہیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔میری طبیعت پر یہ اثر ہے۔لندن میں بھی میں نے کہا تھا اور یہ کہنے پر مجبور ہو گیا تھا، میں سوچتا
ہوں تو میرے دل کی کیفیت یہ ہوتی ہے۔ع
گو کہو دیوانہ میں کرتا ہوں اس کا انتظار
غلبہ اسلام کے دن مجھے Horizon ( افق پر نظر آ رہے ہیں۔یہ سورج انشاء اللہ طلوع ہوگا اور
نصف النہار پر پہنچے گا۔اور بہت جلدی پہنچے گا۔لیکن اس سورج کی تپش کے ذریعہ سے گناہ کی خنکی سے بچنے
کے سامان
اللہ تعالی پیدا کرے۔تبھی ہمیں فائدہ ہے۔اور جو توانائی اس مادی دنیا کو سورج کی شعائیں
دے رہی ہیں۔روحانی سورج کی شعاعیں ہماری روحانی دنیا میں ہمیں ان فیوض کا اہل پائیں۔اور ہمیں وہ
اتنی ملیں ، اتنی ملیں کہ ہم حقیقتا اور واقعہ میں صحابہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل ہو جائیں
جیسا کہ ہمیں وعدہ دیا گیا ہے۔،،
( مطبوعه روز نامہ الفضل ربوہ 21 اپریل 1971ء)
599

آج 10 میں سے 10 باقی