مخلص پیار کرنے والے دعا گو صاحب علم و تجربہ ڈاکٹرز کی ضرورت ہے۔ خطاب فرمودہ 30 اگست 1970ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء
مخلص، پیار کرنے والے، دعا گو ، صاحب علم و تجر بہ ڈاکٹرز کی ضرورت ہے
"
خطاب فرمودہ 30 اگست 1970ء
حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے احمدی ڈاکٹروں کے ایک خصوصی اجتماع سے نہایت
تفصیلی بصیرت افروز خطاب فرمایا، اس سے خطاب کے کچھ اقتباسات درج ذیل ہیں:۔۔۔۔۔ڈاکٹروں پر اس وقت افریقہ نے بہت بڑی ذمہ داری ڈال دی، اس لئے میں نے آپ کو
آج یہاں جمع ہونے کی تکلیف دی ہے۔ایک تو افریقہ میں خدمت خلق کے نکتہ نگاہ سے ڈاکٹروں کی بڑی
ضرورت ہے اور دوسرے وہاں ڈاکٹر حقیقی اسلام کے لئے بڑا اچھا کام کر سکتے ہیں۔یہ صحیح ہے کہ وہاں
جانے والے ڈاکٹروں کو قربانی بہر حال دینی پڑے گی۔مگر اس وقت ہم ڈاکٹروں سے اتنی بڑی قربانی نہیں
لے رہے۔مثلاً انگلستان میں جو عام ڈاکٹر گورنمنٹ سے تنخواہ پارہے ہیں، ٹیکس وغیرہ ادا کرنے کے بعد،
ان کی خالص آمد 120 پاؤنڈ ماہانہ ہے۔وہاں بڑے بھاری ٹیکس عائد ہوتے ہیں۔اب جب میں
انگلستان گیا تو میں نے ڈاکٹروں سے اس سلسلہ میں پوچھا تھا۔چنانچہ انگلستان میں ڈاکٹروں کو ملنے والے
120 پاؤنڈ کے مقابلے میں ہم افریقہ میں 60 پونڈ بالمقطع دیتے ہیں۔اور اس کے علاوہ جو ہسپتال کے
ذریعہ سے خالص بچت ہوتی ہے، اس کا ایک چوتھائی بھی۔چنانچہ اس وقت تک ہمارے تین ڈاکٹر افریقہ
میں کام کر رہے ہیں۔ان کو ساٹھ پاؤنڈ تو ویسے دیئے جاتے ہیں اور ان کی ہسپتال کی آمدنی کا 1/4 حصہ ملا
کر ان کو قریباً 140 پاؤنڈ مل جاتے ہیں۔یعنی انگلستان میں 120 پاؤنڈ اور افریقہ میں 140 پاؤنڈ۔پھر یہ
بھی ہے کہ انگلستان میں بعض کو تو کوارٹروں میں جگہ مل جاتی ہے لیکن بعض کو نہیں ملتی۔جس کی وجہ سے ان کو
کرایہ پر مکان لینا پڑتا ہے۔لیکن افریقہ میں رہائش ، پانی ،بجلی وغیرہ کلینک ہی دیتا ہے۔ہمارا Latest طبی مشن گیمبیا میں کھلا ہے۔ڈاکٹر سعید صاحب وہاں گئے ہیں۔ان کو وہاں کام
شروع کئے ہوئے، دو سال ہو گئے ہیں۔شروع میں انہیں کافی دقت کا سامنا کرنا پڑا۔کچھ تعصب بھی تھا،
کچھ ہم نے انہیں دیہات میں پھینک دیا تھا۔بایں ہمہ دو سال میں ان کی جو Net Saving ہے یعنی اپنا
چوتھائی حصہ نکال کر باقی تین چوتھائی پانچ اور چھ ہزار پاؤنڈ کے درمیان ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ
639
اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اڑھائی اور تین ہزار پاؤنڈ سالانہ آمد ہے۔جس سے ان کے حصہ میں 1/4 کے لحاظ سے قریباً ڈیڑھ ، دو ہزار
پاؤنڈ آتا ہے۔اور اس طرح ان کا 140 پاؤنڈ سے بھی زیادہ بن جاتا ہے۔لیکن ہمارا جو مطالبہ ہے، وہ یہ ہے کہ ڈاکٹر بڑا تخلص ہونا چاہئے اور بڑا دعا گو ہونا چاہئے۔کیونکہ
وہاں اس وقت ہمارا عیسائیوں سے سخت مقابلہ ہے۔وہ بہت پیسہ خرچ کرتے ہیں، انہوں نے بڑے اچھے
ہسپتال بنارکھے ہیں، جن میں کوالیفائیڈ ڈاکٹر ز کام کرتے ہیں۔لیکن یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ان کے
مقابلے میں جہاں بھی ہمارا کلینک کھلا ہے، زیادہ مقبول ہو گیا ہے۔ہمارے کلینک کی اس حد تک مقبولیت ہو
چکی ہے کہ ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب کا نو میں ہیں۔یہ علاقہ نائیجیریا کا مسلم نارتھ کہلاتا ہے۔انہوں نے مجھے
بتایا کہ بعض وزراء تک گورنمنٹ ہسپتال میں جانے کی بجائے ان کے پاس آتے ہیں۔حالانکہ ایک وزیرکوان
کے کسی دوست نے کہا کہ گورنمنٹ ہسپتال موجود ہے، آپ وہاں نہیں جاتے اور ان کے کلینک میں چلے
جاتے ہیں۔(اس وقت تک یہ کلینک تھا، اب تو اچھی خوبصورت عمارت پر مشتمل ہسپتال بن چکا ہے۔اس
نے کہا کہ مجھے وہاں زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔چنانچہ وہ اپنا اور اپنے رشتہ داروں کا علاج ہمارے ہسپتال میں آکر
کراتا ہے۔شاید ظاہری علمیت کے لحاظ سے عیسائی زیادہ اچھے ہوں گے لیکن وہ دعا کرنے والے نہیں۔اور
ہمارے ڈاکٹروں کے مقابلے میں ان کی کم از کم دعا قبول نہیں ہوتی۔ویسے تو اللہ تعالیٰ سب کی دعائیں قبول
کرتا ہے لیکن جب مقابلہ ہو جائے تو احمدی ڈاکٹر کے ہاتھ میں بہر حال زیادہ شفا ہے۔دوسرے ہمیں وہاں ایسا ڈاکٹر چاہئے، جو ہمیں حساب کے جھمیلوں میں نہ پھنسائے۔اس وقت
تک ان تینوں ڈاکٹروں یعنی کا نو میں ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب، لیگوس میں ڈاکٹر عمر الدین صاحب سدھو
اور یہاں گیمبیا میں ڈاکٹر سعید صاحب نے اس سلسلہ میں بھی بہت ہی اچھا نمونہ دکھایا ہے۔یہ ہر مہینہ کے
آخر میں اپنے مبلغ انچارج کو کہتے ہیں کہ اتنی رقم Not Saving کی ہے، آپ لے لیں یا میں بھجوا دوں۔یا اگرا کا ؤنٹ کھلا ہوا ہو تو وہ خود وہاں جا کر جمع کروادیتے ہیں۔ہم ان سے ایک سرسری سا حساب تو لیتے
ہیں لیکن ہمیں یہ فکر نہیں ہوتی کہ یہاں کوئی غیر مخلصانہ اقدام بھی کیا گیا ہو گا۔وہ اپنی اپنی جگہ بڑے اخلاص
سے کام کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں بہترین جزا عطا فرمائے۔جو ڈاکٹر وہاں جانا چاہیں، وہ وقف ہوں گے۔البتہ ان کے لئے یہ ضروری نہیں ہوگا کہ وہ ساری
عمر کے لئے زندگی وقف کریں۔مثلاً چھ سال کے لئے وقف کر سکتے ہیں اور اس کے بعد ہمارے ساتھ
Clash کئے بغیر اگر انہی ملکوں میں اپنی پریکٹس کرنا چاہیں تو کوئی ہرج نہیں، بڑی خوشی سے کریں۔ہمیں تو
640
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرمود 30 اگست 1970ء
اس کی تقویت ہی ہے۔لیکن جو وقف کا عرصہ ہے، اسے انہوں نے بہر حال نبھانا ہے۔زندگی وقف کرنے
والے ڈاکٹر کے لئے ہم نے ایک معاہدہ تیار کیا۔تین آدمیوں
کی یا پانچ ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی بنادی
جائے ، جو آج ہی غور کر کے تجاویز پیش کرے تا کہ ان پر غور کیا جا سکے۔تحریک جدید نے ڈاکٹروں کے
ساتھ جو معاہدہ کیا تھا، اس میں، میں نے تھوڑی سے تبدیلی کی ہے۔یعنی اگر ڈاکٹر چاہیں تو وہ تین سال یا
چھ سال کے لئے بھی وقف کر سکتے ہیں۔چھ سال زیادہ اچھا ہے۔لیکن اگر کسی ڈاکٹر کے حالات زیادہ دیر
وقف کرنے کی اجازت نہ دیتے ہوں، ہم تین سال کے لئے بھی اس کا وقف منظور کر لیں گے۔اللہ تعالیٰ
ہمیں اور ڈاکٹر دے دے گا۔علاوہ طبی خدمات کے ہمیں جو وہاں زیادہ فائدہ پہنچتا ہے، وہ یہ ہے کہ باوجود اس کے کہ ہم غریبوں
کا مفت علاج کرتے ہیں اور بہت کچھ مدد کرتے ہیں، ہمارے اپنے مبلغین کا مفت علاج ہوتا ہے۔پھر بھی
ایک، ایک کلینک کی اڑھائی، تین ہزار پاؤنڈ سالانہ آمد ہورہی ہے۔اگر ایک ملک میں چار ہیلتھ سنٹر ز ہوں تو
ہماری سالانہ خالص آمد دس ہزار پاؤنڈ بنتی ہے۔اگر جماعت کے چندے اتنے ہوں کہ وہ اپنے پاؤں پر
کھڑی ہو جائے یا اتنے ہوں کہ زائد بچ جائے یا جن ملکوں کے چندوں کی رقم بچی ہوئی ہو، اسے ہم دوسرے
ملکوں میں، جہاں جماعتیں مضبوط نہیں ہیں، ان کی مدد کے لئے بھیج دیں۔تو پھر اس بات کا فکر نہیں رہتا کہ
اگر کسی وقت یہاں سے روپیہ نہ بھجوایا جا سکے تو ہماری طبی اور تبلیغی سرگرمی اثر انداز ہوگی۔مثلاً گیمبیا ہے، میں نے ان سے بھی یہی کہا تھا، وزیر صحت ہم سے بڑا تعاون کرتا ہے۔ان کو
میں نے اپنے پاس بلایا تھا اور ان سے تبادلہ خیال کیا تھا۔وہ کہتا تھا کہ ان کے پاس جنرل سرجن کا صرف
ایک سنٹر ہے۔وہ چار مختلف جگہوں پر ہیلتھ سنٹر ز کھلوانا چاہتا تھا۔اور ان کے علاوہ باتھرسٹ میں سپیشل سنٹر۔میں نے اس سے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ تعاون کریں۔اور تعاون کے لئے دو چیزوں کا مطالبہ کرتے
ہیں۔ایک تو حکومت ہمیں زمین دے، جہاں کہیں زمین کی ضرورت ہو۔کیونکہ زمین ہم باہر سے نہیں لا
سکتے ، زمین تمہیں دینی پڑے گی۔اور دوسرے یہ کہ ڈاکٹروں کے لئے ریذیڈنٹ پرمٹ دیں، ورنہ وہ
یہاں آنہیں سکتے۔میں نے ان سے یہ بھی کہا کہ اگر آپ تعاون کریں اور ہم یہاں میڈیکل سنٹر جلدی
کھول سکیں تو میرا آپ سے وعدہ ہے کہ میں ہر سال یہاں ایک ہائی سکول کھولتا چلا جاؤں گا“۔"
مطبوعه روزنامه الفضل 13 اپریل 1972 ء )
گیمبیا علیم میں بہت پیچھے ہے۔اس حد تک پیچھے ہے کہ مجھے خیال آیا کہ اس کے پاس
یو نیورسٹی کوئی نہیں۔( یہ جو وزیر صحت ہیں، ان کے پاس ہی وزارت تعلیم کا محکمہ بھی ہے۔میں نے ان سے
641
اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
کہا کہ ہم 50۔50 فیصدی بوجھ برداشت کر کے یہاں ایک یو نیورسٹی کھول دیتے ہیں۔تو وہ ہنس پڑے اور
کہنے لگے کہ ہمارے طلباء کی کل تعداد جو ہر سال میٹرک کے امتحان میں شامل ہوتی ہے، صرف ایک ہزار
ہے۔اس میں سے چار، ساڑھے چارسولڑ کا پاس ہوتا ہے۔تو یو نیورسٹی کیسے چلے گی؟ چنانچہ میں نے ان سے
کہا کہ اگر آپ یہاں میڈیکل سنٹر ز کھولنے میں ہماری مدد کریں تو میں یہاں ہر سال ایک ہائی سکول کھولتا
ہوں۔کیونکہ جس وقت تک ہمیں کسی ملک سے باہر بھیجنے کے لئے روپے کی ضرورت نہیں پڑتی ، ہم اس وقت
تک اس ملک سے روپیہ باہر نہیں نکالتے ، ہم وہیں invest کر دیتے ہیں۔چنانچہ وہ بڑے خوش تھے۔گیمبیا میں تو اللہ تعالیٰ نے یہ فضل کیا ہے کہ جہاں ڈاکٹر سعید صاحب کام کر رہے ہیں، وہاں بھی
ہمیں زمین نہیں مل رہی تھی کیونکہ ایک چیف نے زمین دی اور گورنمنٹ کے۔۔۔نے کہا کہ اس چیف کو
زمین دینے کا کوئی اختیار ہی نہیں۔چنانچہ جھگڑا پڑ گیا۔بالآخر انہوں نے زمین تو دے دی مگر 20 پونڈ
سالانہ ront بطور لیز لگا دیا۔کوشش ہوتی رہی، اب میرے آنے کے بعد اس کا کرایہ 20 پونڈ کی بجائے
ایک شلنگ سالانہ مقرر ہو گیا ہے۔اور یہ اکیس سال کے لئے لیز ملی ہے۔دنیا میں عام طور پر 99 سال یا
50 سال کی لیز ہوتی ہے۔میں نے اپنے مشن کو کہا تھا کہ 20 سال سے اوپر کا period ( پیریڈ ) ملے تو
لے لو، مجھے کوئی اعتراض نہیں۔کیونکہ 20 سال میں انشاء اللہ ان ملکوں میں ایک انقلاب عظیم رونما ہو چکا ہو
گا۔پھر ہمیں لیز پر لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔اور ہمیں کوئی دقت پیش نہیں آئے گی۔چنانچہ اس کے علاوہ ہمیں گیمبیا میں ہیلتھ سنٹر کے لئے مزید تین جگہ زمین مل گئی ہے۔ایک جگہ تو
ایک سیٹلائٹ ٹاؤن بن رہا ہے۔جہاں ہمارے سابق گورنر جنرل سنگھاٹے نے بھی کوٹھی بنوائی ہے۔اس کے
قریب ہی برلب سڑک سپیشلسٹ سنٹر کے لئے جگہ دے دی ہے۔جب اس وزیر صاحب سے ملاقات ہوئی تو
وہ مجھے کہنے لگے کہ بالکل باتھرسٹ کے اندر تو آپ زمین کا مطالبہ نہیں کر رہے؟ میں نے کہا نہیں، میر امطالبہ
یہ ہے کہ باتھرسٹ سے دس میل کے
اندر اندر ہو اور پختہ سڑک پر ہو۔وہاں سڑکیں بہت کم ہیں۔سارے ملک
میں ایک دوسٹر کیں ہیں۔ویسے یہ ملک بھی بہت چھوٹا ہے لیکن آب و ہوا کے لحاظ سے بڑا اچھا ہے۔غرض حسب منشاء زمین مل گئی ہے، ہیلتھ سنٹر کھولنے کے لئے۔لیکن اب وہ پیچھے پڑا ہوا ہے کہ
کہاں ہیں تمہارے ڈاکٹر ؟ ان کے کاغذات آنے چاہئیں۔ان کے ساتھ میں نے وعدہ کیا تھا، تین
پیشلسٹس کا یعنی ایک Eye Specialist اور ایک اچھا ڈنٹسٹ اور ایک ٹی بی سپیشلسٹ
گیمبیا کے سارے ملک میں ایک بھی Eye Specialist نہیں ہے۔اگر وہاں کسی بیچارے کی
نظر کمزور ہورہی ہو تو اسے اپنی آنکھ دکھانے کے لئے سینگال کے دارالخلافہ ڈا کا ر جانا پڑتا ہے۔اور پھر جو نمبر
642
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء
ملتا ہے، اسے وہ لندن بھجواتا ہے اور وہاں سے ٹینک بنواتا ہے۔اور جو عینک ہمارے ہاں دس، بارہ روپے
میں بن جاتی ہے، اس پر اسے کم و بیش پانچ پونڈ خرچ کرنے پڑتے ہیں۔اور دوسرے اخراجات مثلاً
دوسرے ملک میں جانا وغیرہ، اس کے علاوہ ہیں۔پھر اسی طرح سارے ملک میں کوئی اچھاڈینٹسٹ بھی نہیں ہے۔ان کے بڑے ہسپتال میں ایک ٹی بی سنٹر تو ہے، جس میں نارتھ یا شائد ساؤتھ کوریا کے دوڈاکٹر
کام کرتے ہیں۔جو سال میں چھ مہینے چھٹی پر رہتے ہیں اور اس چھ ماہ کے عرصہ میں وہاں ٹی بی کا علاج
کرنے والا کوئی ماہر نہیں ہوتا۔میں نے ان سے کہا تھا کہ ہمیں کافی زمین دو کیونکہ ہمیں ٹی بی والا حصہ
بہر حال الگ رکھنا پڑے گا۔چنانچہ انہوں نے اس غرض کے لئے بڑی اچھی زمین دے دی ہے۔میں چاہتا ہوں کہ ہمیں ایک ایسا آئی سپیشلسٹ مل جائے ، جو وہاں دکان بھی کر سکے۔کیونکہ
عینک کے لئے لندن بھجوانے والا قصہ تو نہیں رہنے دینا۔ایسا ڈا کٹر ہونا چاہیے، جو نظر ٹسٹ بھی کرے، عینک
بنا بھی دے اور لگا بھی دے۔ڈینٹسٹ تو ہمارے پاس دوا چھے آگئے ہیں۔لندن میں ڈاکٹر ولی شاہ صاحب جو مشرقی افریقہ
کے اقبال شاہ صاحب کے بیٹے ہیں، وہ بڑے اچھے ڈینٹسٹ ہیں۔انہوں نے وہاں کئی ہزار پونڈ خرچ کر کے
اپنا ایک کلینک بنارکھا ہے، جس میں دوڈاکٹر ملازم رکھے ہوتے ہیں اور ان کا بڑا اچھا کام چل رہا ہے۔میرے خیال میں وہ چار، پانچ سو پونڈ ماہانہ کمارہے ہیں۔وہ بڑے مخلص احمدی ہیں۔ان کا مجھے خط آیا تھا کہ
میرے لئے کیا ہدایت ہے؟ کیا میں اپنا کلینک بیچ دوں؟ میں نے ان سے کہا کہ ابھی نہ بیچو۔بہر حال
ڈینٹسٹ تو ہمیں مل گئے ہیں۔ٹی بی کے ڈاکٹر بھی مل گئے ہیں۔البتہ آئی سپیشلسٹ کی فوری ضرورت ہے۔ایک اور تجویز ہے، اس سرجن والے حصے کی کہ جب ہمارے بہت سے سنٹر بن جائیں تو یہ ہوسکتا
ہے کہ یہ جو چار مہینے انگلستان میں جا کر ضائع کرتے ہیں، اس میں سے دو مہینے وہاں جا کر کام کریں۔ویسے
بھی مشورہ ہوتا ہے، آلات ہیں۔مثلاً ٹی بی کے لئے میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ ایکسرے پلانٹ
بھجوائیں گے۔یعنی مکمل لیبارٹری ہوگی اور ایسا کرنے میں کوئی دقت نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہے مگر
ہمارا پیسہ ضائع نہیں ہونا چاہیے۔پیسے ضائع کرنے کے لئے اللہ میاں ہمیں دیتا ہی نہیں۔یعنی ہمیں ایک
دھیلہ بھی ضائع کرنے کے لئے نہیں ملتا لیکن ہماری ضرورت کو پورا کرتا ہے۔یہ للہ تعالی کا بڑا فضل ہے۔سی ڈاکٹر جنہوں نے پانچ اور چھ ہزار کے درمیان سالانہ آمد پیدا کی ہے، ان کو ہم نے یہاں سے
جاتے وقت دوائیاں وغیرہ خریدنے کے لئے صرف پانچ سو پونڈ دیا تھا۔اور انہوں نے سارے اخراجات
643
اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
نکالنے کے بعد دو سالوں میں پانچ ، چھ ہزار پونڈ Save کر لیا۔اور یہ معین اس لئے نہیں کہ پانچ ہزار سے
رقم بڑھ چکی تھی۔لیکن وہ کہتے تھے کہ آخری Balance Sheet نہیں بنی تھی۔اس لئے وہ کہتے تھے کہ میں
نہیں کہہ سکتا اغلباً چھ ہزار پونڈ سے زیادہ ہے۔اور یہ بڑی رقم ہے۔دنیا کے حالات بڑی تیزی سے بدل رہے ہیں۔ہو سکتا ہے، کسی ملک میں ہمیں اپنے مشن
چلانے کے لئے روپے کی ضرورت ہو۔مگر ہم باہر سے نہ بھجواسکیں۔تو اس صورت میں اگر ہمارے یہ سنٹرز
ہوں گے تو ہمیں کوئی فکر نہیں ہوگی۔یہی میڈیکل سنٹر ز رقم مہیا کریں گے۔کا نو میں پندرہ ہزار پونڈ سے زیادہ بچایا ہوا تھا۔جسے اسی کلینک پر خرچ کر کے ایک بہت اچھی
خوبصورت بلڈنگ بنادی گئی ہے۔(ایبٹ آباد میں اس کی تصویر پڑی ہوئی ہے۔آپ دیکھتے تو بہت خوش
ہوتے۔اور ابھی ایک چوتھائی کام رہتا ہے۔چند دن ہوئے، مجھے خط آیا ہے کہ اس حصے پر بھی لٹل پڑ گئے
ہیں۔) وہ اچھا بڑا ہسپتال بن گیا ہے۔یہاں بہت سے ڈینٹسٹ نے وقف کیا تھا۔لیکن وہاں اس وقت تک Demand نہیں تھی۔اب وہاں سے اطلاع آئی ہے کہ اگر کوئی ڈینٹسٹ آئیں گے تو وہ بھی اچھا کام کر سکیں گے۔لیکن جو چیز
بڑی ضروری ہے، وہ اخلاص ہے اور عادت دعا ہے۔اس کے بغیر تو ہمارا ڈاکٹر وہاں کام نہیں کر سکتا۔اگر
ڈاکٹر میں اخلاص نہیں ہو گا تو وہ ہمارے لئے پرابلم بن جائے گا۔اگر وہ دعا گو نہیں ہوگا تو وہ اپنے مریض
کے لئے پرابلم بن جائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ بڑا ظالم ہے، وہ طبیب جو اپنے مریض کے
لئے دعا نہیں کرتا۔اور حقیقت یہی ہے۔اب ڈاکٹر عمر الدین صاحب نے لیگوس میں دو کلینک کھول لئے ہیں۔یعنی ایک تو انہوں نے کرنل یوسف والا کلینک سنبھالا تھا، ان کی وفات کے بعد اور اب بالکل شہر کے سنٹر میں
غریبوں کے محلے میں ایک اور کلینک کھولا ہے۔جہاں ساتھ ہی دو اور کلینک کھل گئے ہیں۔ایک تو کسی افریقن
نے کھولا ہے اور دوسرا کسی غیر ملکی غالبا لبنانی نے کھولا ہے۔یہ ہفتے میں دو دفعہ اس کلینک میں جاتے ہیں۔ان
کی رپورٹ تھی کہ دوسروں کے مقابلے میں ہمارا کلینک اللہ تعالیٰ کے فضل سے مقبول ہورہا ہے۔پس اللہ تعالیٰ اتنا فضل کر رہا ہے اور اتنا پیار کرتا ہے، جماعت سے کہ ہمیں انفرادی طور پر بھی
ناشکرا بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔جماعت تو شکر گزار ہے۔لیکن کسی ایک فرد کو بھی نا شکر ابندہ نہیں بنتا
چاہئے۔ہمارے مالوں میں اللہ تعالیٰ برکت ڈالتا ہے۔ہم خوش ہیں۔اب ہمارے یہ بڑی عمر کے دوڈاکٹر
644
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء
جارہے ہیں۔ایک ہمارے یہ ریٹائر ڈ بریگیڈئیر احمد اور دوسرے سید غلام مجتبی صاحب۔ان ( سید غلام مجتبی
صاحب) کے تو کل پنشن کے 3 سال رہتے تھے۔تو ان سے میں نے کہا کہ 3 سال کی چھٹی لیں۔کیونکہ
اگر ان کی پینشن کم ہو تو یہ بھی دراصل ایک لحاظ سے جماعت کا نقصان ہے۔ان سے میں نے کہا ہے کہ 3
سال کے بعد چھ ماہ یا سال کے لئے یہاں آجائیں اور اپنا عرصہ ملازمت پورا کر کے کل پنشن پر ریٹائر ہو کر
پھر وہاں چلے جائیں۔بعض ہمارے سترہ اٹھارہ سال کی سروس کے ڈاکٹر ہیں، سرحد کے۔وہ بھی بڑے مخلص ہیں۔ان
سے بھی میں نے یہ کہا ہے کہ چھٹی لو۔کیونکہ ان کے پانچ، چھ سال رہتے ہیں فل پنشن میں۔3 سال گزار نے
کے بعد وہ پھر یہاں آجائیں اور ان کی جگہ کسی اور کو 3 سال کے لئے بھجوا دیں گے۔پھر فل پنشن ملنے پر وہاں
چلے جائیں گے۔ہم اپنی طرف سے تو چاہتے ہیں کہ پورا خیال رکھیں لیکن کام کو نقصان پہنچائے بغیر۔غرض اس وقت آپ کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔کیونکہ اس وقت تک اللہ تعالیٰ نے اتنا
فضل کیا ہے کہ بارہ جگہوں سے ہمیں یہ پیشکش آچکی ہے کہ ابتدائی اخراجات، جسے کیپٹل انوسٹمنٹ کہتے
ہیں، وہ سارے ہم برداشت کرتے ہیں، آپ یہاں ہیلتھ سنٹر کھولیں۔اور یہ پیشکش کرنے والوں میں سے
بعض عیسائی پیراماؤنٹ چیف بھی ہیں اور غیر احمدی پیراماؤنٹ چیف بھی ہیں۔سیرالیون کے نارتھ میں جودو، ایک جگہ ہے۔یہاں ہمارا ایک بڑا اچھا ہائی سکول ہے۔یہاں
کے ایک پیراماؤنٹ چیف کا خط حال ہی میں مجھے ابیٹ آباد میں ملا، جس میں اس نے لکھا ہے ، ہم آپ کے
بڑے ممنون ہیں۔آپ نے ہمارے علاقے میں ہائی سکول کھولا اور اس وجہ سے میری چیف ڈم کا نام
ہمارے ملک میں مشہور ہو گیا۔حتی کہ دنیا میں مشہور ہو گیا۔ربوہ والے بھی جانتے ہیں کو جورو کی ایک چیف
ڈم ہے، جہاں یہ سکول کام کر رہا ہے۔اس شکریہ کے بعد اس نے لکھا کہ میری چیف ڈم کا خیال یہ ہے کہ
اگر میرے علاقے میں کوئی آدمی بیمار ہو جائے تو اسے 30-20 میل دور جا کر میڈیکل ایڈ ملتی ہے۔اس
لئے زمین میں دیتا ہوں، او پر مکان بنا کر میں دیتا ہوں، آپ یہاں ہیلتھ سنٹر کھولیں۔اور اسی قسم کی دس،
بارہ پیشکشیں آچکی ہیں۔ایک جگہ تو اس غرض کے لئے ہمارے احمدیوں نے کرایہ پر مکان لے لیا ہے۔نیچی من ایک جگہ
ہے اور یہ بھی غانا کے نارتھ میں ہے۔اکرہ سے 240 میل دور واقع ہے۔وہاں ہمارا مشن ہے۔بہت بڑی
جماعتیں ہیں۔میں نے انہیں لکھا تھا کہ ہم یہاں ہیلتھ سنٹر کھولنا چاہتے ہیں، تم اس کا انتظام کرو۔انہوں
645
اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
نے وہی مکان ، جس میں ہم چند گھنٹے کے لئے ٹھہرے تھے، معمولی سے کرایہ پر لے لیا ہے۔اور یہ اس
کالونی میں واقع ہے، جو وہاں کے احمدیوں کے اشتراک سے بن رہی ہے۔نائیجیریا میں اجے بواوڈے میں ہماری ایک احمدی بہن نے پندرہ ہزار پونڈ سے زیادہ خرچ کر کے
ایک جامع مسجد تعمیر کروائی ہے۔ہماری یہ بہن بڑی ہمت والی ہے۔اس نے خود کھڑے ہو کر اپنی نگرانی میں یہ
مسجد بنوائی ہے۔اس نے مجھے سے کہا تھا کہ یہاں عربی کا سکول کھولیں۔اب میں نے یہاں سے اسے لکھا
ہے کہ میں اجے بو اوڈے میں ہائی سکول کے علاوہ میڈیکل سنٹر بھی کھولنا چاہتا ہوں۔کیونکہ میرے نزدیک
اجے بواوڑے کی اہمیت اس لئے بھی زیادہ ہے کہ یہاں سے Bush ( بش) یعنی پیکن کا علاقہ شروع ہو
جاتا ہے۔اور ان میں اسلام کی تبلیغ کی بڑی ضرورت ہے۔اب اس مخلصہ احمدی بہن کا خط آیا ہے کہ جماعت
نے بڑی کوشش کی تھی ، زمین نہیں مل رہی تھی۔میں نے جماعت کی ناکامی کے بعد کوشش کر کے زمین خرید لی
ہے۔اور میں اس کی ذمہ داری لیتی ہوں۔لیکن عربی جانے والا استادضرور بھیجیں۔کیونکہ میں اپنی باقی زندگی
قرآن کریم سیکھنے میں خرچ کرنا چاہتی ہوں۔یہ دو جگہیں تو ایسی ہیں، جہاں احمدیوں نے ہیلتھ سنٹر کے لئے
کوشش کی ہے۔لیکن باقی جگہوں میں دوسروں نے پیشکش کی ہے۔ایک قصبے میں غیر احمد یوں نے چار ہزار پونڈ ا کٹھے کر لئے میڈیکل سنٹر کھولنے کے لئے۔ایک
دوسرے تھے میں انہوں نے اس سلسلہ میں تین ہزار پونڈ جمع کر لئے۔اور وہ کہتے ہیں کہ ہم مکان بنانے کی
پوری ذمہ داری لیتے ہیں، آکر یہاں میڈیکل سنٹر کھولیں۔ان دس، بارہ جگہوں پر تو میری خواہش ہے کہ
دو، تین مہینوں کے اندر اندر ہمارے ڈاکٹر چلے جائیں۔اور ویسے تو 40-30 یا جتنے بھی زیادہ ہیلتھ سنٹر ہو
جائیں گے، اتنا ہی ہر لحاظ سے فائدہ ہے۔مثلاً اسلام کی تبلیغ کے لئے بہت بڑا فائدہ ہے ہمشن کی مضبوطی
کے لحاظ سے بڑا فائدہ ہے۔"
፡፡
(مطبوعہ روز نامہ افضل 14 اپریل 1972ء)۔۔۔یہاں مولوی صاحبان تو ہمارے خلاف بولتے رہتے ہیں۔اس وقت تک اس سلسلہ میں
ہمارے خلاف مولویوں کی طرف سے دو قسم کی تنقید ہو چکی ہے۔ایک مولوی صاحب نے سرگودھا میں تقریر
کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کو چاہئے کہ نایجیریا کے احمدیوں کو حکما رو کے کہ وہاں یہ براڈ
کاسٹنگ سٹیشن نہ لگا ئیں۔مولویوں کی تنقید اس کے علاوہ اور کیا ہوسکتی ہے۔اور دوسرے لائکپور کے مولوی
صاحب ہیں، جنہوں نے یہ کہا ہے کہ نصرت جہاں ریز روفنڈ کھول کر حکومت سے بڑا فراڈ کیا گیا ہے۔646
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء
اصل مقصد یہ ہے کہ یہاں کے سرمایہ دار روپیہ باہر جو اسکیں اور اس وقت تک دو کروڑ روپیہ باہر جاچکا ہے۔اس لئے حکومت کو چاہئے کہ ان کو فارن ایہنچ نہ دے۔اس سلسلہ میں فارن اینج نہ ہم نے مانگا ہے، نہ
انہوں نے دیا ہے۔ایک دھیلہ بھی نہیں دیا۔یعنی ہمیں اس وقت تک مانگنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی۔ایک
اور رپورٹ ہے کہ نصرت جہاں ریز روفنڈ نعوذ باللہ ایک Dubious Scheme ہے۔ہے۔یہ تبلیغ کے لئے
نہیں بلکہ بعض سیاسی پارٹیوں کو مدد دینے کے لئے رو پیدا کٹھا کیا جارہا ہے۔پس اس قسم کی تنقید میں ہو چکی
ہیں۔ویسے ہم خوش ہیں کہ تم بولتے جاؤ، ہم کام کرتے جائیں گے۔میں نے ایک شرط لگائی ہے کہ ڈاکٹر صاحبان اسے یادرکھیں ، ہم پہلے یہاں سے جو سکول ٹیچرز
بھیجتے تھے، (چنانچہ جہاں جہاں ہمارے سکول اسٹیشن ہو گئے ہیں ) وہاں ان کی ساری تنخواہیں حکومت دیتی
ہے۔مثلاً سیرالیون میں اس وقت ہمارے چار سکول اس ملک میں چوٹی کے ہیں۔یعنی فری ٹاؤن میں ، بو
میں، جو رو میں اور بواجے بو میں۔ہمارے جو سکول ہیں، وہ چوٹی کے سکول سمجھے جاتے ہیں۔بو سے 70 میل
کے فاصلے پر نارتھ ایسٹ میں جو رد ہے اور قریباً 70 میل نارتھ ویسٹ میں بواجے بو ہے۔یہ سکول بڑے
مقبول ہیں۔استادوں کی تنخواہیں اور سکول کا سارا خرچ حکومت برداشت کرتی ہے۔لیبارٹریز کو Equip
کرنے کا سارا خرچ حکومت دیتی ہے۔اور وہاں ہمارے سکولوں کی لیبارٹریز اتنی اچھی ہیں کہ یہاں ہمارے
انٹر میڈیٹ کا لجز کو تو چھوڑیں، اکثر گورنمنٹ ڈگری کالجز میں بھی اتنی اچھی لیبارٹریز نہیں۔یا اس قسم کا
سائنس آپر یٹس نہیں ہے۔انہوں نے جاپان سے (یا جہاں سے Latest چیز تیار ہوتی ہے، وہاں سے ) منگوا
کر اپنی لیبارٹریز کو مکمل کیا ہے۔اور ان کے اتنے بڑے خرچ کے باوجو د سکولوں میں پالیسی ہماری چلتی ہے۔یعنی خرچ ان
کا اور پالیسی ہماری۔حکومت نے کچھ عرصہ ہوا، بعض کریچن اور غیر احمدی ٹیچر ز بھی ہمارے
سکولوں میں لگادیئے تھے۔کیونکہ استادوں کی تقرری تو حکومت خود کرتی ہے۔چنانچہ جب یہ صورت پیدا
ہوئی تو شروع میں ہمیں خیال تھا کہ کہیں وہ تکلیف نہ دیں لیکن اب تجربے نے ثابت کیا ہے کہ وہ بڑا تعاون
کرنے والے ہیں۔ان میں سے بہت سارے احمد کی ہو گئے ہیں۔جب میں گیا ہوں تو سکول ٹیچر ز میں
سے بھی بعض نے بیعت کر لی۔ایک سکول میں سولڑکوں نے بیعت کی۔ایک دوسرے سکول کے ساتھ ،ستر
طلباء نے بیعت کی۔اور ایک تیسرے سکول میں سے بھی ساٹھ ستر نے بیعت کر لی لیکن بو میں وہ ایسانہ کر
سکے کیونکہ جب ہم بو میں دو، تین دن کے لئے گئے تو سارا سٹاف اور جماعت کے عہد یدار انتظام وغیرہ میں
لگے ہوئے تھے۔سکول کے لڑکوں کو انہوں نے کہا ہی نہیں کہ جو بیعت کرنا چاہتا ہے، وہ بیعت کرلے۔647
اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ا
حضرت صاحب آئے ہوئے ہیں۔وہاں پر جو طلباء جور و سے آئے تھے، وہ بھی اپنے ساتھ سینتالیس بیعت
فارم لے کر آئے تھے۔وہیں بواجے بوسے ساٹھ ستر بیعت فارم ساتھ لے کر آئے تھے۔جب میں وہاں
سے واپس آ گیا تو بو کے سکول کے لڑکے استادوں کے پیچھے پڑگئے کہ آپ نے ہم پر بڑا ظلم کیا ہے۔حضرت
صاحب یہاں آئے تھے اور آپ نے ہماری بیعت نہیں کروائی۔اور پھر غالبا سو بیعتیں انہوں نے بذریعہ
ڈاک کروائیں۔فری ٹاؤن میں ہمارا جو سکول ہے، اس میں اس دفعہ 27 طلباء نے آخری کلاس کا امتحان
دیا۔(یہ در اصل سینئر کیمبرج کے برابر ہے۔) اور جب انہوں نے یہ امتحان پاس کیا تو بلا استثناء ہر ایک نے
بیعت کی اور اپنے سرٹیفیکیٹ لے کر چلے گئے۔غرض خرچ سارا حکومت کرتی ہے اور پالیسی ہماری چلتی ہے،
تبلیغ ہماری ہورہی ہے۔انہوں نے ہمیں تبلیغ کرنے کی آزادی دے رکھی ہے۔سکول کے اساتذہ جو یہاں
سے گئے ہیں، وہ بھی مبلغوں سے کم نہیں۔وہ بھی افریقنوں سے بڑا پیار کرتے ہیں۔وہ قو میں پیار کی بھوکی ہیں۔اتنی پیار کی بھوکی ہیں کہ آپ اندازہ نہیں کر سکتے۔مجھے بھی اس کا پہلے
اندازہ نہیں تھا۔مجھے بھی پہلی بار اس وقت اندازہ ہوا، جب میں نے ایک افریقن بچے کواٹھا کر پیار کیا تو
آٹھ ، دس ہزار کے مجمعے میں ایک ایسی خوشی کی لہر دوڑ گئی، جس کے آثار نہ صرف میری آنکھوں نے ان کے
چہروں پر دیکھے بلکہ میرے کانوں نے بھی اس خوشی کو سنا۔ان کے اوپر انناز بر دست اثر ہوا کیونکہ ہمارے
جانے سے پہلے وہ تو میں یہ بجھتی تھیں کہ دنیا میں کوئی قوم پیدا نہیں ہوئی، جو ہم سے پیار کر سکے۔کیونکہ
انگریزوں نے Message of Love دے کر اپنے پادریوں کے بھیجا تھا، انہوں نے آکر لوگوں کے
سامنے محبت کے پیغام کا پرچار کیا تھا۔مگر ان کے پیچھے ان کی تو ہیں آرہی تھیں۔میں ان سے یہ کہتا تھا کہ ہم
یہ تسلیم کرتے ہیں کہ انہوں نے اعلان یہی کیا تھا کہ ہم Message of Love لے کر آئے ہیں۔لیکن ان
پادریوں کی صفوں کے پیچھے غیر ملکوں کی جو فو جیں داخل ہورہی تھیں، ان کی توپوں کے مونہوں سے پھول نہیں
جھڑے تھے، گولے برسے تھے۔اور مجھ سے تمہیں اس کا زیادہ پتہ ہے۔اس واسطے مجھے تفصیل میں جانے کی
ضرورت نہیں۔چنانچہ عیسائیوں کے اس سلوک کا ان پر بڑا شدید اثر ہے۔اور وہ بڑے سخت متنفر ہیں۔یعقو بو گوون ہیں تو عیسائی مگر وہ غیر ملکی حکومتوں کو Criticise نہیں کر رہا تھا بلکہ فارن کر چین
مشن کے متعلق خود ان کا نام لے کر کہا کہ انہوں نے بیا فرا کی خانہ جنگی میں ہمارے ملک کو تباہ کرنے کی ہر
ممکن کوشش کی ہے۔خدا تعالیٰ نے فضل کیا کہ ہم بچ گئے۔اور پھر ہم نے افریقہ میں جو کچھ کمایا ، وہ انہی پر خرچ کر دیا۔یہ ہوسکتا ہے کہ افریقن ملکوں کے
اندر ایک دوسرے کو چلا گیا ہو۔لیکن ایسا بھی بہت کم ہوا ہے۔کیونکہ ابھی وہ اس سٹیج پر پہنچے ہیں کہ و
648
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء
ملک کو مالی طور پر سپورٹ کر سکیں۔لیکن اس وقت تک یہ حال تھا کہ جتنے پیسے کمائے تھے ، وہ اس ملک میں
انوسٹ کر دئیے۔ان حکومتوں کو بھی علم ہے اور عوام کو بھی اس کا علم ہے۔پھر جو میں نے ان سے پیار کیا، وہ بہت ہی زیادہ تھا۔میں نے اپنے مبلغوں سے کہا تھا کہ اب
تمہارے لئے مشکل پڑ گئی ہے۔کیونکہ یہ میرے پیار کے عادی ہو گئے ہیں۔اب تم سے وہی پیار چاہیں
گے ، اس لئے اس میں سستی نہ کرنا۔ہمارے مبلغ ما شاء اللہ بڑے اچھے ہیں۔ان میں سے ایک، دو نا تجربہ
کار مبلغ بھی تھے ، جن کے بارہ میں، میں نے خطبہ میں ذکر کیا تھا ، وہ تو واپس آرہے ہیں۔میں نے کسی تقریر یا خطبہ میں بتایا تھا کہ زمبیا (ایسٹ افریقہ ) کے ایک وزیرلندن امیر پورٹ پر اسی
کمرہ میں تھے، جس میں ہم نے جاکر انتظار کرنا تھا۔ہمارے ساتھ ہیں ، بچھپیں مقامی احباب بھی تھے۔ان
کے ساتھ زمبیا کا ہائی کمشنر ( متعینہ انگلستان) اور اس کا ایک دس، بارہ سال کا بیٹا تھا۔مجھ سے دوستوں نے
نوٹوں پر دستخط کروانے شروع کئے تو اس بچے کو بھی شوق پیدا ہوا تو وہ بھی میرے پاس نوٹ لے آیا۔میں نے
سوچا یہ تو پیار کے بھوکے ہیں، اس کے نوٹ پر دستخط نہ کروں۔چنانچہ میں نے اپنی جیب سے ایک نوٹ نکال
کر اس پر دستخط کئے اور اسے دے دیا۔یہ تو معمولی بات تھی۔لیکن جو اصل چیز تھی ، جس کا اس وزیر پر بھی اثر
ہوا، وہ میرا اس بچے کو گلے لگا کر پیار کرنا تھا۔اب چند سیکنڈ وقت خرچ ہوا۔ایک دھیلہ اس پر خرچ نہیں کیا۔پیار کا ایک اظہار ہی تو ہے۔مگر اس کا ان پر بہت اثر ہوا۔وہ وزیر اگر چہ پہلے مجھ سے مل چکے تھے مگر جب ان
کے جہاز کے اڑنے کی اناؤنسمنٹ ہوئی اور جہاز میں بیٹھنے کے لئے جانے لگے تو پھر میرے پاس آگئے اور
شکر یہ ادا کرنے لگے۔اور ان کا حال یہ تھا کہ ان کے ہونٹ پھڑ پھڑا رہے تھے اور منہ سے صحیح الفاظ نہیں نکل
رہے تھے کہ ہم آپ کے بڑے ممنون ہیں۔اس لئے ممنون ہیں کہ آپ نے ہمارے بچے سے پیار کیا ہے۔پس وہاں کے لوگوں کی اس قسم کی ذہنیت ہے۔اس لئے ہمیں ایسے ڈاکٹر چاہئیں، جو ان لوگوں
سے پیار کرنے والے ہوں اور دعائیں کرنے والے ہوں۔چونکہ بارہ جگہ سے پیشکش آچکی ہے، اس لئے
یہ بارہ ڈاکٹر تو مجھے فورا چا ہیں۔ویسے اس وقت تک ہمارے پاس پندرہ سولہ ڈاکٹروں کے نام تو آچکے
ہیں۔لیکن ان میں سے اکثر نو جوان ہیں۔اگر بوڑھے نہیں جائیں گے تو پھر نو جوانوں کو بھیجنا پڑے گا۔ہمارے اگر ہزار ڈاکٹر بھی ہوں تو اس میں سے مجھے ایک سوڈاکٹر ملنا چاہیے۔وو
66
( مطبوعه روزنامه الفضل 15 اپریل 1972ء)
ضمناً ایک بات میں اور بتا دیتا ہوں کہ سکیم اپنی نہ بنائیں کہ ہمارے کندھے اس کا بوجھ
برداشت ہی نہ کر سکیں۔میں نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر سعید صاحب کو شروع میں ہم نے ادویات اور آلات
649
اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
وغیرہ کے لئے صرف پانچ سو پونڈ دیئے تھے۔پھر انہوں نے کمایا اور پھر وہ بڑھا۔کیونکہ ہم تو ان پر ایک
پیسہ نہیں خرچ کرتے۔اب وہ فزیشن سرجن ہیں، مجھے کہنے لگے کہ ابھی تک میں نے کوئی آپریشن اس لئے
نہیں کیا کہ میرے پاس Dust Proof (ڈسٹ پروف) ایر کنڈیشنڈ کمرہ نہیں۔چنانچہ میں نے ان سے
کہا کہ آپ کے پاس پیسے ہیں۔میری طرف سے اجازت ہے، آپ ایسا کمرہ فوراً بنوالیں۔انہوں نے
مجھے یہ بتایا تھا کہ وہ آنکھوں کا اچھا آپریشن کر سکتے ہیں، انہیں اس سلسلہ میں کافی تجربہ ہے۔پس وہاں جو سال، دو سال میں کمائیں گے، وہیں خرچ ہوتا جائے گا۔اور ساتھ ہی سامان بھی
مکمل ہوتا چلا جائے گا۔کیونکہ شروع میں ہم اتنا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔اس وقت تو اس بات کی
ضرورت ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہیلتھ سنٹر یا کلینک کھول دیئے جائیں۔کیونکہ وہ تعاون کر رہے ہیں۔مثلاً
نائیجیریا نے پہلے ہمیں ڈاکٹروں کے لئے الگ طور پر کوئی کوٹہ نہیں دیا تھا۔لیکن اب وہاں کی حکومت کہتی
ہے کہ 30 ڈاکٹر بھی بھیجو تو ہم ان کا پرمٹ دیتے ہیں۔پس حکومت تعاون کر رہی ہے، عوام تعاون کر رہے
ہیں۔وہ ہمارا بہت سا بوجھ اٹھانے کے لئے بھی تیار ہیں۔یہ بھی ان کی مہربانی ہے کہ وہ زمین دیتے ہیں،
مکان دیتے ہیں کہ آجاؤ اسلام کی تبلیغ کرنے کے لئے۔اور وہ ہیں غیر احمدی یا عیسائی یا شائدان میں کوئی
مشرک بھی ہو۔دراصل ان کو اس وقت ضرورت ہے۔ان کو دوا حساس ہیں۔ایک اپنی ضرورت کا احساس
اور دوسرا احمدی کے اخلاق کا۔اور اس بات کا کہ وہ سنتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ احمدی ڈاکٹروں کے ہاتھ میں
اللہ تعالیٰ نے شفار کھی ہوئی ہے۔پس اس بھرم کو رکھنا بڑا ضروری ہے۔شروع میں بہر حال تکلیف ہوگی۔دوائیاں وغیرہ خرید نے
میں دقت پیش آئے گی۔میرے خیال میں شروع میں کام چلانے کے لئے پانچ سو پونڈ کافی ہیں۔لیکن اگر
اس سلسلہ میں کوئی تکلیف یا دقت پیش آئے گی تو اس کا اللہ تعالیٰ کے فضل سے ازالہ ہو جائے گا۔آمد پیدا
ہونے لگے گی تو ساتھ کے ساتھ آلات بھی خریدے جاسکتے ہیں۔(اس کے بعد جو نیا معاہدہ یا قاعدہ مرتب کیا گیا ہے، وہ پڑھ کر سنایا گیا۔اس قاعدہ پر کہ مبلغ
ڈاکٹر کے درمیان اختلاف نہیں پیدا ہونا چاہئے۔فرمایا )
اس وقت تک جو تین ڈاکٹر گئے ہیں، انہیں اپنے اپنے مبلغوں سے اختلاف کی ضرورت پیش
نہیں آئی۔کیونکہ مبلغ بھی مخلص اور سمجھ دار اور ڈاکٹر بھی مخلص ہیں۔ڈسپلن کی ہدایت تو ہونی چاہیے۔لیکن
اس کی ضرورت نہیں پڑی۔خدا کرے کہ کبھی نہ پڑے۔650