مخلص پیار کرنے والے دعا گو صاحب علم و تجربہ ڈاکٹرز کی ضرورت ہے۔ خطاب فرمودہ 30 اگست 1970ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء
ہمارے جو سکول ٹیچر ز شروع میں گئے ہیں، ان کو چونکہ حکومت بڑی تنخواہیں دیتی ہے، اس لئے
ان کے ساتھ تحریک نے یہ کیا ہوا تھا کہ اپنی تنخواہوں میں سے اتنا ضرور چندہ میں دے دیا کرو گے، جو بعض
دفعہ دس فیصدی سے بھی بڑھ جاتا تھا۔اس لئے میں نے کہا ہے کہ یہ ڈاکٹروں اور ٹیچروں کے دماغ پر زائد
نفسیاتی بوجھ ہے، اسے کیوں ڈالا جائے؟ اس واسطے معاہدہ میں وصیت ضروری قرار دی گئی ہے۔ویسے تو
ہمارے ڈاکٹر بالعموم موصی ہوتے ہیں، اسی طرح ٹیچر بھی۔جہاں تک سکولوں کے اجراء کا تعلق ہے، بالعموم دو سال تک سکول کا سارا خرچ اٹھانا پڑتا ہے۔اس کے بعد جب حکومت سمجھتی ہے کہ اب یہ اسٹیبلش ہو گیا ہے اور کام ٹھیک ہورہا ہے تو پھر یا تو سارا یا بہت
سا بوجھ خود اٹھا لیتی ہے۔اس واسطے آپ کے ساتھ گو اس کا تعلق تو نہیں لیکن سکول کے لئے بھی ہم نے جو
گزارہ رکھا ہے، وہ اس سے کم ہے، جو حکومت دیتی ہے۔اور یہ معاہدہ لازمی اس معنی میں ہے کہ اگر آپ
چھوڑ نا چاہیں تو آپ کو جرمانہ دینا پڑے گا۔اگر ہمیں ضرورت پڑی تو ہم جرمانہ دے دیں گے۔معاہدہ کی
بہر حال پابندی ضروری ہے، جو ہر احمدی سے کروائی جاتی ہے۔یہ بڑی ضروری چیز ہے۔۔۔۔معاہدہ کا پاس اسلام نے بڑا ضروری قرار دیا ہے۔معاہدے خواہ اندرونی طور پر مثلاً وقف
وو
کے ہوں یا غیروں کے ساتھ ہوں،سب کے ساتھ بڑی سختی سے پابندی ہونی چاہیے۔۔۔۔۔پس آپ وقف کا یہ معاہدہ جو کریں گے، اس میں بھی آپ اس بات کو پیش نظر رکھیں۔اِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا
(بنی اسرائیل: 35)
یہ معاہدہ کم از کم 3 سال تک استثنائی طور پر ، ویسے عمومی طور پر ساری عمر کے لیے کریں تو زیادہ
ثواب ہے۔اگر کوئی ڈاکٹر یہ سمجھتا ہو کہ چھ سال کے بعد وہ دنیا میں کسی اور جگہ زیادہ ترقی کر سکتا ہے تو ہم اس
کے راستے میں روک نہیں بنیں گے۔لیکن اس نے جو عہد کیا ہے، اس کے مطابق اسے باوفا طور پر اپنی
زندگی گزارنی چاہیے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 16 اپریل 1972ء)۔۔۔ویسے بھی سن لیں، میں نے لندن میں بھی دوستوں سے کہا تھا کہ جماعت کی ضرورت تو
بہر حال پوری ہونی ہے۔انشاء اللہ العزیز۔اس لئے ڈاکٹر صاحبان یا تو رضا کارانہ طور پر وقف کر دیں یا پھر
میں حکم دوں گا۔اس صورت میں آپ کے لئے دور استے کھلے ہوں گے۔ایک تو یہ کہ آپ میرے حکم کی
پابندی کریں اور دوسری صورت یہ ہے کہ حکم عدولی کی وجہ سے جماعت کو چھوڑ دیں۔آپ کو پتہ ہے، میں
651

اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
نے نصرت جہاں ریزروفنڈ کا لندن میں اعلان کیا تھا۔اس سلسلہ میں ہم نے بنک میں اکاؤنٹ کھلوانا
تھا۔بنک کے منیجر کے ساتھ ہمارے تعلقات تھے، ہمیں اس سلسلہ میں بنک میں نہیں جانا پڑا۔وہ منیجر خود
ہی ہماری مسجد میں آگئے تھے۔تا کہ جو کمیٹی بنائی گئی تھی، اس کے دستخط وغیرہ لے لیں۔ان سے میں نے یہ
بات کی کہ اس طرح میں نے ڈاکٹروں سے کہا ہے۔چنانچہ اس پر انہوں نے بڑے قہقہے لگائے کہ آپ نے
ان کو خوب جکڑا ہے یا خود وقف کر دیا میں حکم دوں گا اور تمہیں اس کی پابندی کرنی پڑے گی۔ہماری اس سکیم کا اس وقت جو یہاں مخالفانہ رد عمل ہوا ہے، وہ بہت دلچسپ ہے۔اور آپ سن کر
خوش ہوں گے۔اس وقت تک میری ایک source سے یہ رپورٹ ہے۔البتہ کئی طرف سے رپورٹ
آئے تو اسے میں پختہ سمجھتا ہوں۔بہر حال ایک source کی یہ رپورٹ ہے کہ جماعت اسلامی کی مجلس
عاملہ نے یہ ریزولیوشن پاس کیا ہے کہ ویسٹ افریقہ میں احمدیت اتنی مضبوط ہو چکی ہے کہ وہاں ہم ان کا
مقابلہ نہیں کر سکتے۔اس واسطے پاکستان میں ان کو کچل دو۔تا کہ ان کی سرگرمیوں پر اس کا اثر پڑے اور
جماعت کمزور ہو جائے۔بالفاظ دیگر جو ہمارا حملہ وہاں عیسائیت اور شرک کے خلاف ہے، اسے کمزور کرنے
کے لئے لوگ یہاں سکیم سوچ رہے ہیں۔ویسے وہ تلوار اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے کسی مخالف کو نہیں دی،
جو جماعت کی گردن کو کاٹ سکے۔باقی افراد کو تو بڑی سے بڑی قربانی دینی پڑتی ہے۔دو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو اللہ تعالیٰ نے بڑے زبر دست وعدے دیئے ہیں۔جن کے متعلق ایک زاویہ نگاہ یہ بھی ہے کہ اتنے ہی زبر دست وعدے دیئے ہیں، جو صحابہ کو دیئے گئے تھے۔اس وجہ سے بھی آپ نے فرمایا ہے کہ
صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا
امت محمدیہ کے پہلے حصے کو جو وعدے دیئے گئے تھے ، وہی وعدے اب امت محمدیہ کے اس حصے
کو بھی دیئے گئے۔جماعت احمدیہ نے اپنے اسی سالہ دور میں ان وعدوں کو پورے ہوتے دیکھا۔ہزار
مخالفت ہوئی اور ہزار مخالفت نے ناکامی کا منہ دیکھا۔میں اپنے نو جوانوں کو کہتا ہوں کے کیا تم یہ نہیں دیکھتے
کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ گنتی کے چند آدمی بھی نہیں تھے اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے خود ایک جگہ یہ تحریر فرمایا ہے کہ اس وقت جب کہ کسی ایک آدمی نے بھی میری بیعت
نہیں کی تھی ، البتہ میرے چند دوست تھے ) اس وقت مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اور مولوی نذیرحسین
صاحب دہلوی نے دو سو چوٹی کے مولویوں کو اپنے ساتھ ملا کر کفر کا فتویٰ دیا اور آپ کو واجب القتل ٹھرایا اور
652

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء
لکھا کے جو آپ کو قتل کر دے گا ، وہ ثواب کمائے گا۔اس فتویٰ نے ہندوستان میں ایک ہنگامہ بپا کر دیا اور
لوگوں کو آپ کے خلاف بھڑ کا دیا۔اس وقت ان کے کفر کے فتوؤں نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔تو اب کیا
پہنچا لیں گے؟ ہم تو کفر کے فتوؤں کی بوچھاڑ میں کہیں سے کہیں پہنچ گئے۔ساری دنیا میں اب احمدیت پھیل
گئی۔یہ حماقت ہی ہے کہ کوئی سمجھے کے پاکستان میں احمدیوں
کو قتل کر کے لوگ احمدیت کو مٹا سکتے ہیں۔یہ
سمجھنا سراسر حماقت ہے۔کیونکہ احمدیت صرف پاکستان میں ہی نہیں، ایک لاکھ، پینسٹھ ہزار بالغ احمدی تو
صرف غانا میں ان کی حکومت کی مردم شماری کے لحاظ سے 1960ء میں تھے۔غانا ویسٹ افریقہ کا ایک ملک
ہے۔اس کے علاوہ کئی دوسرے ملکوں میں بھی بڑی بڑی جماعتیں قائم ہو چکی ہیں“۔وو
( مطبوعه روزنامه الفضل 18 اپریل 1972ء)
پخته ایمان کے ساتھ آگے بڑھنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے بڑی کھلی شاہراہ
کھولی ہے۔البتہ انفرادی قربانی ضرور دینی پڑے گی۔کیونکہ یہ بھی ہوا ہی نہیں کہ کوئی قوم قربانی دینے کے
بغیر ترقی کر سکی ہے۔"
انگریزوں نے ایک وقت میں یہ کہا تھا کہ ان کی وسیع و عریض برٹش کامن ویلتھ پر سورج
غروب نہیں ہوتا۔وہ زمانہ ختم ہو گیا۔اب برٹش کامن ویلتھ پر سورج غروب ہوتا ہے۔لیکن جماعت احمدیہ
پر سورج غروب نہیں ہوتا۔لیکن خالی یہ چیز نہیں ایک اور چیز بھی ہے، جس کا انگریز دعوئی نہیں کر سکتے تھے لیکن
جس کا جماعت احمد یہ دعوی کر سکتی ہے اور وہ یہ ہے کہ ہر صبح کو جب سورج طلوع ہوتا ہے تو جماعت کو پہلے
سے زیادہ کثیر اور پہلے سے زیادہ مضبوط دیکھتا ہے۔اگر سورج کو زبان دی جائے تو وہ گواہی دے گا کہ ہر صبح
کو میں یہ دیکھتا ہوں کہ جماعت احمدیہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکی ہے اور پہلے سے زیادہ کثیر ہو چکی
ہے۔مثلاً افریقہ سے روزانہ بیعتیں آتی رہتی ہیں۔ہمارے غیر مبائعین کے سالانہ جلسہ میں پچھلے سال جتنے
آدمی اکٹھے ہوئے تھے ، ان سے زیادہ میں ایک ایک دن بیعت فارموں پر دستخط کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کا اتنا
فضل ہے۔لیکن پھر بھی ہم کہتے ہیں لا فخر یہ ہماری کسی خوبی کی وجہ سے نہیں۔ہم تو بڑے ہی کمزور اور
عاجز ہیں۔ہمارے پاس دنیا کا سہارا نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کے فرشتے ہمارا کام کر رہے ہیں اور ثواب ہمیں
مل رہا ہے۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل ہے ورنہ آپ
کیا قربانی دیتے ہیں۔جب تحریک جدید شروع ہوئی تو شائد لاکھ ، ڈیڑھ لاکھ کا سارا بجٹ تھا۔جس میں سے اکثر حصہ
یہاں خرچ ہوتا تھا۔دفتر کے اخراجات میں مبلغوں کی ٹریننگ ہے، کتابوں کی اشاعت کا کام ہے۔میرے
653

اقتباس از خطاب فرمودہ 30 اگست 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خیال میں اتنے بجٹ میں سے غیر ممالک میں خرچ کرنے کے لئے بمشکل 30-25 ہزار روپیہ ہوگا۔اور یہ
بھی حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے ذریعہ اللہ کا ایک بہت بڑا معجزہ ہم نے دیکھا ہے کہ اس کے باوجود
احمدیت کو شاندار ترقیات عطا ہوتی رہی ہیں۔1945 ء تک اگر چہ غیر ممالک میں جماعتیں تو قائم ہو چکی
تھیں۔لیکن انہیں ابھی چندہ دینے کی عادت نہیں پڑی تھی۔اس لئے یہیں سے خرچ ہوتا رہا۔حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ہمارے بعض بڑے بزرگ لوگوں نے چار آنے چندہ دیا، آپ نے
ان کا نام اپنی کتابوں میں لکھ دیا، جس کے نتیجہ میں ان کو قیامت تک جماعت کی دعاؤں کی وجہ سے بھی
ثواب ملتا رہے گا۔مگر چندہ ان میں سے کسی کا چار آنے کسی کا آٹھ آنے اور کسی کا ایک روپیہ ماہوار تھا اور
ان کا نام لکھ کر انہیں اس لئے اہمیت دی گئی کہ اس وقت امت مسلمہ اسلام کی راہ میں ایک دھیلہ خرچ کرنے
کے لئے تیار نہیں تھی۔چنانچہ ان کی اس پہلی عادت کے مقابلے میں 4 آنے دینا واقعی بڑی بات تھی۔پھر
ایک وقت آیا کہ انہوں نے خدا کی راہ میں اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی ہر چیز قربان کر دی۔مجھے پتہ
ہے اور میں آپ
کو علی وجہ البصیرت بتارہا ہوں کہ ایک شخص جو قادیان میں شروع زمانے میں بڑے اخلاص
سے کام کرتا تھا اور جسے پانچ روپے ماہوار
گزارہ ملتا تھا اور اس کے چھ ، سات لڑکے تھے۔چنانچہ اب ایک
ایک لڑکے کو تین تین، چار چار ہزار روپے ماہوار آمد ہوتی رہی ہے۔پس اللہ تعالیٰ تو اس دنیا میں بھی کسی کا
قرض نہیں چھوڑتا۔البتہ قربانی ضرور لیتا ہے تا کہ وہ آزمائش کرے کہ کون اپنے عہد میں پکا ہے اور کون
کمزور اور ٹوٹنے والا ہے؟ لیکن یہ کہ وہ ہمیں اس دنیا میں چھوڑ دے، یہ نہیں ہوسکتا۔شروع میں تحریک جدید کا شاید لاکھ یا ڈیڑھ لاکھ روپیہ جمع ہوا تھا۔لیکن اب میں نے انگلستان
میں جب نصرت جہاں ریزروفنڈ کی تحریک کی تو پونے گھنٹے کے قریب میں پہلے دن اپنے بھائیوں کے
ساتھ مسجد میں بیٹھا ہوں اور اس وقت میرے خیال میں انگلستان کی ساری احمدی آبادی کا پانچواں یا
ساتواں حصہ جمع تھا۔سارے احباب تو ویسے بھی آنہیں سکتے۔کیونکہ دور دراز علاقوں یا شہروں میں رہتے
ہیں۔کسی کو چھٹی نہیں ملتی۔اس پونے گھنٹے میں سترہ ہزار سے زیادہ کے وعدے ہو گئے تھے۔اور پھر دوبارہ
اتوار کے روز ایک گھنٹے کے قریب میں ان میں دوبارہ بیٹھا ہوں، جس کے نتیجہ میں یہ وعدے 32 ہزار پونڈ
تک پہنچ گئے۔اور جب میں وہاں سے روانہ ہوا ہوں تو 40 ہزار کے وعدے ہو گئے تھے۔پس کجاوہ زمانہ کہ
بار بار تحریک کی گئی اور سارے سال میں لاکھ، ڈیڑھ لاکھ روپے اور کجا یہ کہ ڈیڑھ، دو گھنٹے میں 40 ہزار پونڈ
یعنی نو لاکھ روپے کے قریب وعدے ہو گئے۔654

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء
میں انگلستان میں قیام کے دوران چند دنوں کے لئے پین چلا گیا۔یہ بھی ایک برکت ہے۔میرے پیچھے لوگوں نے وعدے کئے اور نہ نقد پیسے دیئے۔میں جب سپین سے واپس آیا تو امام رفیق کو خیال
آیا کہ دس ہزار پونڈ نقد میری واپسی تک جمع نہیں ہو سکیں گے۔مجھے کہنے لگے کہ یہ جو آپ نے ٹارگٹ مقرر کیا
ہے، دس ہزار پونڈ نقد جمع کرنے کا، اس وقت تک 6 ہزار پونڈ نقد رقم جمع ہو چکی تھی وہ پورا نہیں ہو گا۔آپ
مجھے ایک ماہ کی مہلت دیں۔میں نے کہا، کیسے نہیں جمع ہوں گے۔جب اللہ تعالیٰ نے میرے منہ سے نکلوایا
ہے تو اللہ تعالیٰ ضرور اپنے فضل سے میری بات پوری کرے گا۔چنانچہ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ جب میں
وہاں سے روانہ ہوا تو دس ، ساڑھے دس ہزار پونڈ نقد جمع ہو گیا تھا۔الحمد للہ علی ذالک۔میرا خیال تھا کہ بہت
سے ایسے دوست ہیں کہ جو انتظار کر رہے ہیں کہ میں پین سے واپس آؤں اور وہ میرے ہاتھ میں چیک
دیں۔کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح شاید انہیں زیادہ ثواب مل جائے گا۔چنانچہ بہتوں نے بڑی قربانی کر
کے دیئے بھی تھے۔اب بھی میں یہاں سے ایک خط کے ذریعہ سے تحریک کر رہا ہوں۔میرا خیال ہے کہ اب
تک جو گیارہ ہزار سے اوپر نفر جمع ہو چکے ہیں کہ جلد از جلد میں ہزار پونڈ تک پہنچ جائیں۔تا کہ کسی سٹیج پر روک
پیدا نہ ہو۔یہاں سے تو ہم ایک پیسہ بھی باہر نہیں بھیج سکتے۔ہمیں فارن ایکسچینج نہیں دے رہے۔لیکن یہاں
بہت سارے کام ہیں۔مثلاً یہاں سے جو آدمی جائیں گے، ان کا کرایہ وغیرہ پر خرچ ہو گا۔میرے خیال میں
اگر سارے استاد اور ڈاکٹر چلے جائیں تو اس پر دو، اڑھائی لاکھ روپیہ خرچ ہو جائے گا۔بعض لوگوں کا یہ خیال تھا کہ یہ رقم Invest کر کے اس کی آمد سے خرچ کیا جائے۔یہ میری سکیم
نہیں ہے۔یہ میراوہ سرمایہ نہیں ہے، جس کی آگے آمد سے افریقہ میں خرچ کرنا ہے۔بلکہ اس سارے
سرمایہ کو لگا دینا ہے۔اور اگر میں 40 ہیلتھ سنٹر کھولنے میں کامیاب ہو جاؤں، اللہ تعالٰی آپ کو توفیق دے
میرے ساتھ تعاون کرنے کی تو یہ پہلے ہیلتھ سنٹ کا تجربہ ہوا ہے، اس کے مطابق ایک لاکھ پونڈ سالانہ کی
Not Saving بھی ہوسکتی ہے اور اگر ہم اس سرمایہ کو Invest کر دیں گے تو ہمیں دس ہزار پونڈ سالانہ
آمد ہوگی۔لیکن اگر ہم اس سرمایہ کے ذریعہ ہیلتھ سنٹر کھول لیتے ہیں تو جیسا کہ میں نے بتایا ہے، اللہ تعالیٰ
اس میں دنیوی لحاظ سے بھی برکت ڈالے گا۔آپ اپنے اپنے یہاں دے جائیں ، آپ میری ان باتوں سے سمجھ گئے ہوں گے کہ جس حد تک ممکن
ہوسکتا ہے، میں ڈاکٹروں پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کروں گا۔مثلاً اگر کسی کے حالات ایسے ہیں کہ وہ باہر
نہیں جاسکتا اور اس نے ہمارے ساتھ پانچ سال کا معاہدہ کر رکھا ہے تو اگر مجھے اس کی ضرورت نہ پڑی تو نہیں
655

اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
بھیجوں گا۔اور اگر مجھے اس کی ضرورت پڑگئی تو میں اس کو کہوں گا کہ معاہدے کی شق سے فائدہ اٹھاؤ کہ اگر بیچ
میں چھوڑنا ہے تو اتنا حرجانہ دے دو اور آزاد ہو جاؤ۔لیکن ایک حصہ بہر حال قربانی کا ہے۔اگر وہ قربانی نہ ہو تو
آپ
کو ثواب نہیں ملے گا۔میری یہ دعا ہے کہ آپ کو بھی دوسروں کے ساتھ بے حد ثواب ملے۔لیکن جو باتیں میں نے اخلاص اور دعا وغیرہ کے متعلق کی ہیں، آپ ان کا ضرور خیال رکھیں۔ہمارے میڈیکل ہیلتھ سنٹر کا جوڈا کٹر ہے، لوگ اس کو مبلغ بھی سمجھتے ہیں۔اس لئے آپ کو وہاں جانے سے
پہلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتا بیں اچھی طرح سے پڑھنی پڑیں گی۔مثلاً وہاں عیسائیت
کے ساتھ مقابلہ ہے یاد ہر یت کے ساتھ مقابلہ ہے۔بعض ملکوں میں تو بڑی بھاری اکثریت مشرکوں کی
ہے۔مثلاً لائبیریا ہے۔یہاں بہت سے مشرک پائے جاتے ہیں۔یہاں کے پریذیڈنٹ طب میں تھے،
انہوں نے ہمیں سوا یکٹر زمین دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن عملاً انہوں نے ڈیڑھ سو ایکڑ زمین دینے کا حکم دے
دیا ہے یعنی ڈیڑھ گنا زیادہ۔لائبیریا میں حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق 13 فیصدی عیسائی ہے اور 25
فیصدی مسلمان ہیں اور باقی 62 فیصدی پیکن یعنی مشرک ہیں۔مختلف علاقوں میں مختلف قسم کی رسوم کے
پابند ہیں۔مسلمان کا یہ خیال ہے کہ یہ اعلان غلط ہے۔ان کے خیال میں 50 فیصد مسلمان ہیں اور 13 فیصد
عیسائی اور باقی مشرک ہیں۔میں نے کہا کہ تمہیں حکومت کے خلاف کہنے کی کیا ضرورت ہے؟ تم کوشش کر
کے 25 فیصدی پیکن یعنی مشرکوں میں سے مسلمان بنا لوتو وہ اس بات کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوں گے کہ
مسلمان اکثریت میں ہو گئے ہیں۔اور احمدی اگر اتنے ہو جا ئیں تو غیر احمدی تو آپس کے جھگڑوں میں مبتلا
ہیں، وہ اپنے حقوق کو حاصل نہیں کر سکتے۔لیکن اللہ تعالیٰ احمدی کو یہ توفیق دیتا ہے، وہ دلیری کے ساتھ اپنے
حقوق کو منواتا ہے۔اور لوگ ان کے حقوق دیتے ہیں۔انہیں یہ سمجھ ہے کہ اگر احمدیوں کے حقوق مارے
گئے تو ہمارے لئے مشکل پڑ جائے گی۔اگر ہم ایسے ملکوں میں مثلاً مشرکوں میں سے 25 فیصدی احمدی کر
لیتے ہیں تو پھر وہ ملک کی اکثریت ہونے کی وجہ سے حکومت میں اسی نسبت سے اثر ورسوخ بڑھے
گا اور ہماری تبلیغ اسلام کا کام بڑا تیز ہو جائے گا۔میں نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں بھی کہا تھا کہ اسلام کی عیسائیت کے خلاف اصلی جنگ اس
وقت ویسٹ افریقہ میں ہو رہی ہے۔کیونکہ اسلام کو چھوڑ کر باقی دنیا اس وقت مذہبی لحاظ سے دو حصوں میں
بٹی ہوئی ہے۔ایک حصے پر دہریت کا لیبل ہے اور دوسرے حصے پر عیسائیت کا لیبل لگا ہوا ہے۔دہریت
والے حصے کو تو چھوڑ دیں کیونکہ انہوں نے مذہب کو خیر باد کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔لیکن جہاں تک عیسائیت
656

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء
کے لیبل کا تعلق ہے، اب یورپ بھی عیسائی نہیں رہا، جو کسی زمانے میں ہوا کرتا تھا۔جیسا کہ میں پہلے بھی بتا
چکا ہوں، ایک انگریز صحافی کے ایک سوال کے جواب میں، میں نے اسے بتایا تھا کہ تمہارے گرجے کے
سامنے For Sale کا بورڈ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ تمہاری نئی پود
عیسائیت سے کوئی دلچسپی نہیں لے رہی۔لیکن ان پر عیسائیت کا لیبل لگا ہوا ہے۔اب ویسٹ افریقہ میں عیسائی بڑا زور لگا رہے ہیں کہ وہاں وہ کامیاب ہو جائیں۔کیونکہ ان کو یہ
نظر آ رہا ہے کہ یہ قو میں جس مذہب میں چلی گئیں، دنیا میں اس کا بڑا اثر ہوگا۔اور یورپ سے وہ مایوس ہو ہی
چکے ہیں۔انگلستان سے وہ مایوس ہو چکے ہیں، امریکہ سے وہ مایوس ہو چکے ہیں ،صرف لیبل ہے۔الا
ماشاء الله۔بعض لوگ دیانتداری سے عیسائیت پر ایمان رکھنے والے بھی ہوں گے لیکن ان کی تعداد
نسبتاً بہت کم ہے، لیبل والا حصہ بہت زیادہ ہے۔اس لئے اب افریقہ میں عیسائیت کے ساتھ ہماری جنگ
ہو رہی ہے۔اگر ہم جنگ جیت جائیں تو دوسرے ممالک میں، جو عیسائیت کے لیبل والے ہیں ، ان میں
بھی جیت جائیں گے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عظیم نعرہ لگایا تھا۔قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ
(الكهف : 111)
مسلمان اس کو بھول گئے۔اتنے بڑے نبی کی زبان مبارک سے یہ نعرہ کوئی معمولی بات نہیں
ہے۔یہ بہت عظیم نعرہ ہے۔فرمایا۔میں تمہارے جیسا انسان اور تم میرے جیسے انسان ہو۔بحیثیت انسان
ہم سب برابر ہیں۔یہ نعرہ اس وقت ہم احمدیوں کا نعرہ ہے۔غیر احمدیوں
کا تو یہ نعرہ نہیں ہے۔کیونکہ انہیں
آپس میں بھی ایک دوسرے سے نفرت اور حقارت ہے۔بڑا دکھ ہوتا ہے۔لیکن ہمارے اندر اللہ تعالیٰ کے
فضل سے کوئی جھگڑا نہیں۔گو منافق ضرور ہیں۔""
( مطبوعہ روزنامہ 19 اپریل 1972ء)۔۔۔بہر حال افریقہ میں بہت سی باتیں غور طلب ہیں۔ہم نے عملی زندگی میں مساوات کو قائم
کرنا ہے۔مثلاً وہاں غانا میں شیطان نے آٹھ ، دس مخلص احمدیوں کے دلوں میں یہ خیال پیدا کیا کہ اب
ہمارا افریقن غانین ربوہ جا کر شاہد کی ڈگری لے کر آیا ہے، آٹھ ، دس سال وہاں پڑھا ہے، اس کو ہمارے
ملک
کا انچارج بننا چاہئے۔مشنری انچارج اس افریقن مبلغ کو ہونا چاہیے۔ایک پاکستانی کو کیوں انچارج
بنا دیا ہے؟ یہ بہت بڑی جماعت ہے۔میں نے بتایا ہے، پونے دولاکھ کے قریب بالغ احمدی 1960ء میں
657

اقتباس از خطاب فرمودہ 30 اگست 1970ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد چہارم
تھے۔گو اس قسم کا خیال رکھنے والے آٹھ ، دس تھے۔لیکن وہ پڑھے لکھے اور عہدیدار تھے۔شیطان نے ان
کے دلوں میں یہ بات پیدا کر دی۔مجھے اس کا پتہ لگا تو میں کسی کوختی سے اور کسی کو نرمی سے سمجھا تارہا۔پہلے تو
میں نے سمجھا کہ عبدالوہاب ، جس کا وہ نام لے رہے تھے، اس کو کہیں خراب نہ کریں۔وہ بڑا مخلص اور کام
کرنے والا افریقن مبلغ ہے۔اس سے میں نے کہا کہ بات یہ ہے کہ ہم تو بین الاقوامی سطح پر سوچتے ہیں
کیونکہ ہمیں یہ بتایا گیا ہے۔قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ
سارے انسان بحیثیت انسان برابر ہیں۔میں تو یہ سوچ رہا ہوں
کہ تمہیں غانا کا مشنری انچارج
نہیں بلکہ سکاٹ لینڈ یا کسی اور علاقہ کا مشنری انچارج بنادوں۔اور تم سوچ رہے ہو کہ GHANIAN۔FOR GHANA تمہارا یہ انداز فکر ، احمدیت کا انداز فکر نہیں ہے۔خیر وہ تو بڑا مخلص ہے ، اس کے دماغ
میں کیڑر انہیں تھا، میں تو اس کو اس خیال سے بچانا چاہتا تھا۔پھر میں نے دوسروں کو بھی سمجھایا۔ایک نوجوان
اچھے بڑے عہدے پر کام کرتا ہے، ڈیڑھ، دو ہزار روپے تنخواہ لینے والا ہے۔جس وقت میں نے غانا سے
روانہ ہونا تھا، اس کی کہیں باہر جانے کی ڈیوٹی لگ گئی تو وہ اس ہوٹل میں الوداع کہنے کے لیے آ گیا، جہاں
ہم ٹھہرے ہوئے تھے۔اور کہنے لگا کہ افسوس ہے، میں ایئر پورٹ پر نہیں آسکتا۔اس لئے میں یہاں آ گیا
ہوں۔ہمارے مبلغ انچارج نے مجھے بتایا کہ یہ بھی ان آٹھ ، دس میں شامل ہے۔چنانچہ میں نے اسے ایک
طرف لے جا کر کہا کہ تم احمدیت کی سوچ کے خلاف یہ کیا سوچ رہے ہو؟ میں تو یہ سوچ رہا ہوں کہ تمہارے
آدمیوں کو باہر لے جا کر یورپ کے کسی ملک کا انچارج بنادوں اور تم یہ سوچ رہے ہو GHANIAN۔FOR GHANA میں نے جب ذراختی سے یہ کہا تو اس نے بچوں کی طرح ہچکیاں لے لے کر رونا
شروع کر دیا اور اسے اپنے اوپر بالکل قابو نہ رہا۔اس کا رو رو کر برا حال ہو گیا۔پھر میں نے اسے گلے لگایا
اور اس کی گردن پر پیار کیا۔مگر پھر بھی اس کا رونا بند نہ ہوا۔پھر میاں مبارک احمد صاحب سے بھی اس نے
کہا کہ حضرت صاحب کے پاس مبلغ انچارج نے میری شکایت کر دی ہے۔غرض وہ بڑی سعید روحیں ہیں اور وہ لوگ اخلاص سے بھرے ہوئے ہیں۔لیکن ہمارا مساوات کا
خالی دعوی کافی نہیں ہے۔اس طرح آج نہیں تو کل شیطان کسی اور کے دماغ میں یہ کیڑا پیدا کر دے گا۔اس واسطے میں نے غانا میں کماسی کے مقام پر ہمارے جو افریقن ہیڈ ماسٹر ہیں، ہمارا یہ سکول بہت اعلیٰ
درجے کا ہے۔) اس کو میں نے کہا کہ میرا تو دل کرتا ہے کہ میں تمہیں پاکستان کے اپنے کسی ہائی سکول کا ہیڈ
658

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء
ماسٹر لگاؤں۔کیونکہ جب تک ہم عملاً ان سے یہ سلوک نہیں کریں گے، اس وقت تک ہمارا یہ دعویٰ آج نہیں
تو کل ضرور کھوکھلا نظر آئے گا۔وہ پیار کے بڑے بھوکے ہیں۔اور اس کے وہ حق دار بھی ہیں۔بو میں جورو کے ایک پیرا ماؤنٹ
چیف جس کا اب مجھے خط ملا ہے اور اس میں اس نے لکھا ہے کہ میں نے آپ کے بو میں آنے پر اپنے پندرہ
آدمی بطور آبزور بھیجے تھے، جن میں اکثر غیر احمدی تھے اور میں ان کے ذریعے یہ معلوم کرنا چاہتا تھا کہ آپ
لوگوں سے کیسے سلوک کرتے ہیں؟ انہوں نے آکر مجھے بڑی اچھی رپورٹ دی ہے۔خصوصا ( یہ چیز میں آپ کو
بتانا چاہتا ہوں کہ پیار کرنے کا کیا اثر ہوتا ہے؟ اس بات پر بڑا اثر ہے کہ آپ نے ان سے معانقہ کیا ہے۔اب معانقہ کرنے پر انسان کا کیا خرچ آتا ہے؟ لیکن یہ چیز بڑا ہی اثر پیدا کرتی ہے۔ان کے بچوں کو پیار کرنے
سے، ان کو گلے لگا لینے سے، ان کی غیر ملکیوں کے خلاف جو نفرت اور حقارت ہے، وہ ایک لمحہ میں دھل جاتی
ہے۔لیکن اسے ہم نے عملاً ثابت کرنا ہے۔اب تو حالات ایسے نہیں لیکن وہ وقت دور نہیں ، جب ہمارے ہیں،
ہیں افریقن غیر ملکوں کے مشن میں بھجوائے جائیں گے۔اب مثلاً نجی ہے، وہاں سے مجھے کل ہی خط آیا ہے کہ
کسی افریقن مشنری کو یہاں بھجوائیں۔کیونکہ یہاں افریقن بھی آباد ہیں بلکہ مقامی باشندے شاید افریقن
نسل سے ہی ہیں اور وہ افریقن مبلغ ان کے ساتھ ملے اور تبلیغ کرے تو بڑا اچھا اثر ہوگا۔پس یہ مساوات کا سبق بھی ہم نے ہی ان قوموں کو دینا ہے۔یہ جو اپنے آپ کو بڑی مہذب
قومیں کہتے ہیں، وہ یہ نہیں سوچتے کہ
قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ
کا نعرہ قرآن کریم کے مطابق حضرت عیسی نے بھی لگایا تھا۔سارے رسول یہی کہتے آئے ہیں۔لیکن ان کی جو تو میں تھیں، وہ بعد میں خراب ہو گئیں۔چنانچہ یہ عیسائی تو میں اپنے آپ کو مہذب کہتے ہوئے
بھی انسانی مساوات پر عمل نہیں کرتیں۔اور افریقہ میں یہ افریقن اور یورپین کے درمیان امتیاز کو قائم رکھتی
ہیں۔میں نے وہاں انہیں کئی دفعہ یہ کہا کہ اگر انسانیت سے تمہیں پیار ہوتا تو تم ایٹم بم اور ہائیڈ روجن بم
کبھی ایجاد نہ کرتے۔اس قسم کی تمہاری یہ ایجادیں اپنی ذات میں اس بات کا کھلا ثبوت ہیں کہ تمہیں
انسانیت سے کوئی پیار نہیں ہے۔اپنے آپ سے پیار ہے، اپنی قوم سے پیار ہے، لیکن انسان سے بحیثیت
انسان
تمہیں کوئی پیار نہیں ہے۔اس دفعہ جب میں افریقہ گیا ہوں تو دو بوڑھے امریکن فرینکفورٹ سے لیگوس تک کی چھ گھنٹے کی
پرواز کے دوران ہمارے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے۔ان سے میری واقفیت ہو گئی۔چنانچہ آپس میں ہماری باتیں
659

اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ہونے لگیں۔میں نے ان سے کہا کہ جب میں یہ دیکھتا ہوں کہ فرد فرد سے محبت سے پیش نہیں آتا ، فرد فرد سے
نفرت اور حقارت کا سلوک کر رہا ہے، قوم قوم سے نفرت کرتی ہے تو مجھے شرمندگی بھی ہوتی ہے اور بڑا دکھ
بھی ہوتا ہے۔کیا ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ انسان انسان سے پیار کرنا سیکھ لے؟ ویسے چونکہ یہ پڑھی لکھی اور
ہوشیار قو میں ہیں، نہ میں نے روس کا نام لیا تھا، نہ میں نے امریکہ کا نام لیا تھا، ان میں سے ایک نے آگے
سے یہ جواب دیا کہ اب تو روس کے ساتھ ہماری انڈرسٹینڈنگ ہوگئی ہے۔میں نے اس سے کہا ، OUT OF
FEAR NOT OUT OF LOVEوہ کھسیانہ سا ہو کر کہنے لگا ، ہاں، یہ بات ٹھیک ہے۔بہر حال ایک
قدم صحیح DIRECTION (جہت) کی طرف اٹھایا گیا ہے۔میں نے کہا، یہ صحیح ہے، یہ میں مان لیتا ہوں۔لیکن تم نے انسان سے پیار کرنا نہیں سیکھا۔کیونکہ جس کو انسان سے پیار ہوتا ہے، وہ ہیروشیما پر ایٹم بم نہیں
کراتا۔معصوم بچوں، عورتوں اور بیماروں سب کو ایک ہی ہتھیار کے ساتھ آنکھیں بند کر کے آگ کے اندر
بھسم کر دیا۔بھلا اس قسم کے اقدام سے انسان سے پیار کہاں ثابت ہوتا ہے؟
غرض آج دنیا میں صرف جماعت احمدیہ ہی ہے، جو انسان کو انسان سے پیار کرنے کا سبق پڑھا
سکتی ہے۔اور یہ کوئی معمولی ذمہ داری نہیں ہے۔بری عادتوں کو چھوڑنا پڑے گا ، رسوم کو چھوڑنا پڑے گا۔میرا
تو دل کرتا ہے ، 50 یا سو افریقن عورتوں کو بلا کر یہاں پاکستانی احمدیوں کے ساتھ شادی کروادوں اور یہاں
کی لڑکیوں کی وہاں کے احمدیوں سے شادی کروا دوں۔ہمارے افریقن بھائی بڑے اچھے دل کے مالک
ہیں، بڑا اچھا مزاج رکھتے ہیں۔اپنی بیویوں سے بڑا اچھا سلوک کرنے والے ہیں۔وہاں کثرت ازواج کا
بڑا رواج ہے۔وہ بالعموم ایک سے زائد شادیاں کرتے ہیں۔لیکن میاں بیوی کی آپس میں کوئی تلخی نہیں
ہوتی۔خاوند اپنی ساری بیویوں سے بڑا اچھا سلوک کرتا ہے۔ہمارے سنگھاٹے صاحب کی غالباً دو یا تین
بیویاں ہیں۔وہ منصورہ بیگم سے ملتی رہی ہیں۔لیکن ان کے آپس میں کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوتا۔میں سمجھتا
ہوں کہ افریقن معمولی باتوں پر لڑ نا تو شاید جانتاہی نہیں۔نہ ہی وہ مذہبی اختلاف پر کبھی لڑتے ہیں۔اور یہ
واقعی بڑی عجیب بات ہے اور بڑی ہی اچھی اور حسین کہ مذہب کے نام پر وہاں کوئی لڑائی نہیں ہوتی۔وہاں مباحثے ہوتے ہیں، تقریریں ہوتی ہیں، بھیج یا غلط دلائل دیئے جاتے ہیں، یہ سب کچھ ہے۔لیکن یہ کہ
ڈانگ ہے، رائفل ہے، پستول ہے یا مکا ہے، یہ کوئی نہیں ہے۔چنانچہ وہاں ہماری کامیابی کا ایک راز یہ بھی
ہے کہ افریقن بڑے آرام سے بات سن لیتے ہیں۔میں نے آزمائش کے طور پر ملک کے عیسائیوں سے یہ
کہا کہ تم اسلام کی کتابیں پڑھو، اگر نور نظر آ جائے تو پھر اسے قبول کر لینا۔مگر مجھے ایک نے بھی یہ جواب نہیں
660

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء
دیا کہ ہم عیسائیت پر مطمئن ہیں، اس لئے ہم اپنا مذ ہب کیوں بدلیں؟ بلکہ ہر ایک نے مجھے یہی جواب دیا
کہ ٹھیک ہے، ہم کتابیں پڑھیں گے ، اگر صداقت نظر آگئی تو مان لیں گے۔بو میں ریڈیو کی نمائندہ ایک خاتون تھی ، جو ہمارے ساتھ لگی ہوئی تھی۔اس کا باپ کسی زمانہ
میں عیسائی ہو گیا تھا۔البتہ اس کے دو تین چا مسلمان تھے۔وہ منصورہ بیگم سے بڑا تعلق رکھتی تھی اور باتیں
کیا کرتی تھی۔چنانچہ منصورہ بیگم کے کہنے پر کہ اسے تبلیغ کرنی چاہیے۔میں نے اسے بیعت فارم دیا اور کہا
کہ میں یہ فارم تمہیں اس لئے نہیں دے رہا کہ تم بیعت کے لئے دستخط کر دو بلکہ میں تمہیں اس لئے دے رہا
ہوں کہ اس میں بہت ساری شرائط لکھی ہوئی ہیں ، اس سے تمہیں پتہ لگ جائے گا کہ ہمارے عقائد کیا ہیں؟
ساتھ ہی میں تمہیں یہ بھی کہتا ہوں کہ ہماری کتابیں پڑھو، پھر اگر اسلام کا نور نظر آئے تو اسے قبول کرنے
میں اپنے باپ سے نہ ڈرنا۔پھر مسلمان ہو جانا۔چنانچہ وہ کہنے لگی، ٹھیک ہے۔چلتے وقت منصورہ بیگم نے
بتایا کہ اس نے آٹھ ، دس دفعہ کہا کہ حضرت صاحب کو میرے لئے دعا کے لئے کہتے رہیں۔پس اس لحاظ سے وہ بڑے اچھے ہیں۔لیکن دنیا نے انہیں حقارت کی نگاہ سے دیکھا۔پچاس سالہ تو
ان
کا تجربہ تھا کہ احمدی ہوتے کیسے ہیں؟ اب میں ایک اعلان کر آیا ہوں اور جماعت پر اس کی ذمہ داری
ہے۔میں نے وہاں ایک جلسے میں آٹھ ، دس ہزار آدمیوں کے سامنے یہ اعلان کیا تھا کہ آج کے بعد دنیا تمہیں
حقارت اور نفرت کی نگاہ سے نہیں دیکھے گی۔اب تمہاری عزت اور تمہارا احترام کیا جائے گا۔اس کا مطلب یہ
ہے کہ ہم اس بات کی ذمہ داری لیتے ہیں کہ ہم افریقن کی عزت اور احترام
کو دنیا میں قائم کریں گے۔اب
جماعت کا یہ فرض ہے کہ میں نے جو یہ اعلان کیا ہے، اس کے مطابق عملاً یہ ثابت کرے۔اس وقت افریقہ
میں ہمارے اور عیسائیت کے درمیان آخری اور زبردست جنگ لڑی جارہی ہے۔اگر ہم افریقہ میں عیسائیت
سے یہ جنگ جلدی جیت لیں تو اس کا رد عمل دوسرے ممالک میں بڑاز بردست ہوگا۔اب میرے پانچ ، چھ ہفتہ کے دورے کا رد عمل پاکستان میں تو یہ رونما ہوا کہ جماعت اسلامی جیسی
جماعت جو بڑے منظم چھوٹے چھوٹے سیلز پر مشتمل ہے۔اور امیر بھی بہت ہے۔ہم سے ہزار گنا زیادہ امیر
ہے۔اسے بھی یہ تسلیم کرنا پڑا کہ ویسٹ افریقہ میں ہم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔لیکن یہ تو ابھی بالکل ابتداء
ہے۔ہم نے ساری دنیا سے یہ منوانا ہے۔ہم اس پیغام محبت میں ناکام ہو ہی نہیں سکتے۔میں وہاں یہ اعلان
کر آیا ہوں کہ جب سے انسان پیدا ہوا ہے، دنیا میں حقیقی محبت کا پیغام کبھی نا کام نہیں ہوا۔عارضی طور پر
ابتلاؤں میں سے ضرور گذرا ہے لیکن نا کام نہیں ہوا۔661

اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
یہاں میرے پاس کئی نوجوان آجاتے ہیں اور بڑے غصے میں ہوتے ہیں کہ ان کے گاؤں کا
مولوی لاؤڈ سپیکر پر انہیں بے نقط گالیاں دیتا ہے۔چنانچہ ایک دفعہ ضلع سیالکوٹ کے ایک گاؤں کا ایک
احمدی نوجوان ملنے آیا۔وہ بڑے غصے میں تھا، نیوڑی اس کی چڑھی ہوئی تھی اور آنکھیں لال پیلی۔کہنے لگا
کہ میرے گاؤں کا ایک مولوی روزانہ زور زور سے گالیاں دیتا ہے۔میں اس کی ساری سرگزشت سنتا رہا۔جب وہ خاموش ہو گیا تو میں نے اسے کہا کہ اپنے گاؤں کے مولوی سے جا کر کہو کہ جتنا زور چاہوں گا لو تم
ہمارے دل میں اپنے لئے نفرت نہیں پیدا کر سکتے۔ہم تو انسان سے محبت کرنے کے لئے پیدا ہوئے ہیں۔اور اس معاملہ میں آج نہیں تو کل تمہیں اس کا قائل ہونا پڑے گا۔تم بچ کر نہیں جاسکتے۔محبت کی تلوار ایک
ایسی تلوار ہے، جس سے کوئی بچ نہیں سکتا۔پس یہ ہمارا مقام ہے اور یہ ہماری تعلیم۔افریقہ میں طبی امداد بہم پہنچانا، اس تعلیم اور جذبے کا
ایک معمولی سا اظہار ہے۔اس لئے مجھے جتنے آدمی چاہئیں، وہ مجھے رضا کارانہ طور پرپل جانے چاہئیں۔ور نہ پھر میں حکم دوں گا اور آپ کو ماننا پڑے گا۔وہ بھی رضا کارانہ ہی ہے۔کئی تو میرے ذہن میں تھے، ان
سے میں نے کہا بھی ہے کہ وقف کر دو۔مثلاً ڈاکٹر انوار ہیں، وہ بالکل نوجوان ہیں۔انہوں نے بڑی اچھی
مثال پیش کی ہے۔غالباً دو، تین سال پہلے انہوں نے ڈاکٹری کی ڈگری لی ہے۔یہ ہمارے خان شمس
الدین خان صاحب پشاور کے صاحبزادے ہیں اور آج کل ڈاڈر میں لگے ہوئے ہیں۔کیونکہ انہوں نے
ٹی بی کی ٹریننگ لی ہوئی ہے۔ان سے میں نے کہا کہ مجھے ایک ٹی بی سپیشلسٹ چاہئے ہم تجربہ حاصل کرو
اور وقف کر دو۔چنانچہ اس نے اس وقت میرے سامنے کسی قسم کا اظہار نہیں کیا۔میری بات سنی اور چلا گیا۔بعد میں مجھے دفتر نے بتایا کہ اس نے خط لکھا ہے کہ میں اپنی زندگی وقف کرتا ہوں۔ویسے اس قسم کے مخلص
نوجوان ڈاکٹر ہوں ، جو وصیت کریں اور ڈاڑھی وغیرہ رکھ لیں تو ٹھیک ہے۔ویسے صرف داڑھی رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ اب تو ہمپیز نے ڈاڑھی رکھنا شروع کر دیا ہے۔میں
ان کی تنظیم کی پیروی کرتے ہوئے ، یہ نہیں کہوں گا کہ عورتوں کی طرح بال رکھ لو یا بندریوں کی طرح
گھگھری پہن لو۔وہاں ٹریفگر سکوائر لندن میں 67ء میں بھی اور اب بھی میں نے دیکھا ہے کہ جس طرح
بندر نچانے والا بندر یا کوھنگھری پہناتا ہے، بلا مبالغہ لڑ کے اس قسم کی گھنگھری پہنے ہوئے گھڑے ہیں۔میں نے دل میں کہا، تمہیں
قِرَدَةً خَسِينَ
662

·

آج 10 میں سے 10 باقی