مخلص پیار کرنے والے دعا گو صاحب علم و تجربہ ڈاکٹرز کی ضرورت ہے۔ خطاب فرمودہ 30 اگست 1970ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 3
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء
کا مطلب آج سمجھ آ گیا ہے۔آپ ہی بندر بن گئے ہو اور حیوانوں کی طرح زندگی گزارنے کے
آپ ہی مصداق بن گئے ہو۔لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں ان سے نفرت کرتا ہوں۔مجھے ان سے
ہمدردی ہے۔انسان کی زندگی کا حقیقی مزہ اور مسرت ان کو نہیں مل رہی۔لیکن یہ بات ماننی پڑے گی کہ
رپورٹنگ میں وہ بڑے دیانت دار ہیں۔وہ ساری بات شائع کر دیتے ہیں۔مگر ہمارے پاکستانی اور
ہندوستانی صحافی ترک وطن کے مسئلہ پر لال پیلے ہورہے تھے۔میں نے ان سے کہا کہ یہ انگریزوں کا ملک
ہے، اگر یہ تمہیں یہاں نہیں رکھنا چاہتے تو تم یہاں سے چلے جاؤ۔ویسے میں نے انہیں اصول بتایا کہ
If you win their hearts they are not going to turn you out,
if don't, you have got no right to stay here۔اس کے اوپر ہی انہیں غصہ چڑھ گیا تھا۔اور پھر ہمارے ساتھ تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی
صحافی نے جب ان کا غصہ دیکھا تو ان کا غصہ نرم کرنے کے لئے مجھ سے کہنے لگا کہ روڈ یشیا اور سوڈ تھ
افریقہ کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟ میں نے اس سے کہا کہ جس طرح یہ ملک انگریزوں کا ہے، اسی طرح
وہ ملک افریقنوں کا ہے۔اور جب بھی اللہ تعالیٰ انہیں طاقت دے ( اور میں امید کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں
کہ وہ ان سفید فام لوگوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں گے۔یہ بھی دراصل سفید فام کو چھیڑ لگانے کے
مترادف تھا۔مگر یہ بھی انہوں نے اپنی اخباروں میں دے دیا۔"
( مطبوعه روزنامه الفضل 120اپریل 1972ء)
ہ یہ آپ اچھی طرح سے یاد رکھیں کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ساری دنیا کو
بحیثیت انسان، انسان سے محبت کا سبق دینا، جماعت احمدیہ کا کام ہے۔کوئی اور دے بھی نہیں سکتا اور نہ ان
کی ذمہ داری ہے۔اللہ تعالیٰ کا ہم پر کتنا فضل ہے۔اب میں مغربی افریقہ میں گیا ہوں۔مجھے ایک لحظہ کے
لئے بھی یہ احساس نہیں ہوا کہ میں اپنے گھر سے دور ہوں۔بلکہ بعض دفعہ یہ احساس پیدا ہوتا تھا کہ گھر میں
مجھے اتنی محبت نہیں ملتی تھی، جتنی یہ لوگ دے رہے ہیں۔وہ عجیب قوم ہے۔مجھ سے مصافحہ کرنے کے لئے
کھڑے ہو جاتے تھے اور بغیر کچھ کہے یا بات کئے کھڑے ہیں اور منہ تکے جارہے ہیں۔میں اپنی طبیعت
کے لحاظ سے حجاب کی وجہ سے منہ نیچے کر لیتا تھا اور گردن جھکا لیتا تھا۔وہ میرا ہاتھ نہیں چھوڑتے تھے۔پیچھے
سے دوسرا افریقن اسے ٹھونگے لگا رہا ہوتا تھا کہ چھوڑ دو، میری باری ہے۔لیکن وہ کھڑے ہیں۔ابادان
میں Actualy یہ ہوا کہ ایک آدمی نے مصافحہ کیا اور ہاتھ چھوڑ نہیں رہا تھا۔دوسرے نے زور سے اس کا
663
اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ہاتھ پرے
کھینچا اور فورا آگے آگیا اور اس طرح ہاتھا پائی ہوا کرتی تھی۔میں ان پر حکومت کرنے کے لئے تو
نہیں گیا تھا۔سارے بھائی بھائی ہیں۔یہ آپ سوچا کریں۔خدمت کرنے کی میرے اوپر ذمہ داری ہے۔اور ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ سوائے
میرے اور کسی کے سامنے جواب دہ نہیں ہو۔بڑی سخت جواب رہی ہے۔لوگ اس بات
کو نہیں سمجھتے۔اگر میں
آپ کے سامنے جواب دہ ہوتا تو آپ کے ساتھ شاید ہزار چالاکیوں سے کام لیتا۔لیکن اگر میں اللہ تعالیٰ کے
سامنے جواب دہ ہوں تو کوئی چالا کی نہیں کر سکتا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ علام الغیوب ہے۔اس واسطے میں تو ہر وقت
ڈرتے ڈرتے عاجزانہ زندگی گزار رہاہوں۔باقی یہ ہے کہ اس نے میرے سپر د جو کام کیا ہے، اس
کو پایہ تکمیل
تک پہنچانے میں نہ میں آپ سے ڈرتا ہوں اور نہ کسی اور طاقت سے ڈرتا ہوں۔وہ کام تو میں ضرور کروں گا
اور اپنی پوری طاقت سے کروں گا۔کیونکہ میں اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دہ ہوں۔یہ اس کا دوسرا رخ ہے۔کیا وہ مجھے یہ نہیں کہے گا کہ تمہارے سامنے دس ہزار پاکستانی احمدی تھے، مگر ان کے سامنے کیوں خوف کا
اظہار کیا ؟ قرآن کریم کہتا ہے کہ سوائے اللہ کے کسی اور سے نہ ڈرو۔اللہ تعالیٰ ہر ایک کو یہی کہتا ہے۔بعض
میرے سامنے بے تکلف بات کرنے والے ہیں۔ہمیں اللہ تعالیٰ نے بت نہیں بنایا۔نہ پہلوں کو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بنایا تھا اور نہ اس وقت بنایا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک
جگہ لکھا ہے کہ میں اس بات
کو پسند نہیں کرتا کہ ایک بت کی طرح اپنی جماعت کے احباب میں بیٹھوں۔اور
ہمارے تو کبھی یہ خیال میں بھی نہیں آیا۔لیکن جو ذمہ داریاں اور تعلقات ہیں، وہ تو آپ کو بھی نباہنے چاہئیں
اور میں بھی جہاں تک مجھے اللہ تعالیٰ توفیق دیتا ہے، نباہنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔جیسا کہ میں بتا چکا ہوں، میں نے کم از کم تھیں میڈیکل سنٹر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔زیادہ سے
زیادہ جتنی تعداد میں خدا تعالیٰ ہمیں کھولنے کی توفیق دے، یہ اس کا فضل ہیں۔مگر سر دست تمیں سنٹر کھولنے
کا اعلان کیا ہے۔کیونکہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے، میڈیکل سنٹر ز کھولنے کئی پہلوؤں سے ہمارے لئے بہت
ضروری ہیں۔اور اب جب کہ اتنی رو پیدا ہو چکی ہے بلکہ ہوسکتا ہے کہ افریقہ کے سارے ملکوں میں اس قسم
کی رو پیدا ہو جائے تو اس صورت میں اس سے فائدہ اٹھانا ، بڑی بری بات ہے۔نارتھ نائیجریا احمدیت کے حق میں بڑا متعصب ہے۔کیونکہ عثمان بن فودی جو حضرت مسیح موعود
سے پہلی صدی میں نائجیر یا میں مجدد ہوئے ہیں۔وہاں انہی کے مرید پائے جاتے ہیں۔سو سال پہلے اللہ
تعالیٰ نے انہیں اسلام کی صحیح شکل دکھائی۔اب چھلکا رہ گیا ہے ، روح غائب ہوگئی ہے۔لیکن اس میں شک
تو
664
تحر یک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء
نہیں کہ بظاہر مذہبی لحاظ سے بڑے پکے ہیں اور ہمارے بڑے مخالف ہیں۔اب نائیجریا کے نئے دستور
کے مطابق مسلم نارتھ کئی سٹیٹس میں تقسیم ہو گیا ہے، کئی ریاستیں بنادی گئی ہیں۔جب ہم شروع میں نائیجریا
میں گئے ہیں تو ہماری تمام تر توجہ ویسٹ اور ایسٹ نائیجریا میں تھی۔نارتھ میں وہ ہمیں گھنے نہیں دیتے تھے،
اس لئے وہاں ہماری جماعت تو کیا ایک آدمی بھی احمدی نہیں تھا۔پھر اللہ تعالیٰ کے فرشتوں نے وہاں ایسا
انتظام کیا کہ کانو کی سٹیٹ، جو اس مسلم نارتھ کا ایک حصہ ہے۔وہاں غالباً 1958 ء ، 1959 ء ، 1960ء
میں ہم داخل ہوئے ، پہلے وہاں ایک، دو احمد کی ہوئے ، جو مسلم نارتھ کے رہنے والے تھے اور دوسری جگہوں
پر رہتے تھے۔پھر وہ بڑھنے شروع ہوئے۔اب خدا تعالیٰ کے فضل سے وہاں جماعت قائم ہو گئی ہے۔پھر
میڈیکل سنٹر کھلا، جماعت اور بھی زیادہ مقبول ہو گئی۔امیر آف کانو، جو عثمان بن فودی کی نسل میں سے ہیں
( یعنی عثمان بن فودی کے ایک بیٹے سلیمان کی نسل میں سے ہیں۔) اور امیر آف کا نو کہلاتے ہیں، وہ
ہمارے ساتھ تعاون بہت کرتے ہیں۔دوسری طرف سکو تو جہاں عثمان بن فودی کا لڑ کا خلیفہ بنا، وہاں ابھی
تک ہماری کوئی جماعت نہیں۔چنانچہ جب سکوتو کے گورنر نے اعلان کیا کہ ان کی سٹیٹ تعلیم میں بہت
پیچھے ہے تو میں نے کہلا بھیجا کہ ہم فوری طور پر چار سکول کھولتے ہیں، جس پر اس نے پورے تعاون کا یقین
دلایا۔اب یہ ہماری کوشش کا نتیجہ نہیں بلکہ فرشتوں نے اس کے دل میں یہ بات ڈالی اور وہ کہنے لگا کہ اگر
آپ سکو تو کے علاقے میں اپنی محبت پیدا کرلیں اور ان کے دل جیت لیں تو آپ سارے مسلم نارتھ کا دل
جیت لیں گے۔کیونکہ سکو تو مسلم نارتھ کا دل ہے۔(اس لحاظ سے کہ یہیں عثمان بن فودی پیدا ہوئے اور ان
کی آگے نسل چلی ہے۔) اور یہ کہ میں آپ سے پورا تعاون کروں گا۔چنانچہ اس نے ایک سکول کے لئے
چالیس ایکڑ زمین دلوا دی ہے اور مزید تین سکولوں کے لئے دلوا دیں گے۔اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ غیروں کے دلوں میں بھی احمدیت کے حق میں ایک رو پیدا ہو
رہی ہے۔اور یہ کام پورے نہیں ہو سکتے ، جب تک یہاں سے ڈاکٹر اور ٹیچر رضا کارانہ طور پر کام کرنے کے
لئے نہ جائیں۔ہمیں اس وقت زیادہ تر ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔ٹیچر ز تو ضرورت سے زیادہ آگئے ہیں۔یورپ میں ہمارے کئی افریقن احمدی زیرتعلیم ہیں۔زیادہ تر سکالرشپ پر آئے ہوئے ہیں۔کیونکہ افریقہ
میں بہت کم لوگ امیر ہیں۔بعض دفعہ ان کے لڑکے پڑھائی میں اچھے نہیں ہوتے۔بہر حال ہمارے
افریقن طلباء یورپ میں آکر بڑی تبلیغ بھی کرتے ہیں۔یوں لگتا ہے کہ وہ احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے
عاشق ہیں۔یورپ میں جب میں دونوں دفعہ گیا ہوں تو وہاں بھی مجھے ملتے رہے ہیں۔میں نے ان میں بڑا
665
اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
تغیر دیکھا ہے۔ان کا رنگ نظر نہیں آتا ، ان کے دل کا نور نظر آرہا ہوتا ہے۔انہیں دیکھ کر یہ گمان نہیں ہوتا کہ
یہ کالے رنگ کی طرف منسوب ہونے والی قوم ہے۔وہ بڑی محنت کے ساتھ پڑھائی بھی کرتے ہیں اور
بڑے اخلاص کے ساتھ جماعتی کام بھی کرتے ہیں۔ہمارے پاکستانی بعض دفعہ اچھا نمونہ نہیں دکھاتے۔بہت کمزوریاں دکھا جاتے ہیں۔لیکن جو افریقہ سے آتے ہیں، ان کا نمونہ بہت اچھا ہوتا ہے۔اس لئے
ہمیں نوجوانوں کی فکر کرنی چاہیے، انہیں سنبھالنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے، آپ زیادہ سے زیادہ وقف کر دیں۔ہم چھان بین کرلیں
گے، حالات دیکھیں گے۔اور جوں جوں ضرورت پڑی یا جوں جوں ضرورت بڑھتی چلی جائے گی، انہیں
بلا لیا جائے گا۔وہاں کی ڈاک کا انتظام بھی خاطر خواہ اور تسلی بخش نہیں ہے۔مجھے کئی دوستوں نے افریقہ
میں خط لکھے، جو کئی کئی مہینوں کے بعد یہاں واپس آکر ملے ہیں۔25 دن میں وہاں نہیں پہنچے۔اور بعض
دفعہ پانچویں، ساتویں دن خط وہاں پہنچ جاتا ہے۔پتہ نہیں ڈاک کا کیا حساب ہے؟ اگر دو دفعہ بھی غیر ملکی
حکومتوں سے اس سلسلہ میں خط و کتابت کرنی پڑے تو وہ تین مہینے ہم لیٹ ہو جاتے ہیں۔پھر منظوریاں
لینی ہوتی ہیں۔اس لئے جو بھی وقف کریں خواہ چھ سال کے لئے یا استثنائی صورت میں 3 سال کے لئے یا
ساری عمر کے لئے وقف کریں، سب کے فارم جمعہ نقول سرٹیفکیٹ آجانے چاہئیں۔اپنی ایم بی بی ایس کی
ڈگری کی فوٹوسٹیٹ کا پی ضرور آنی چاہئے۔ایک تو ابھی سے ORIGINAL ڈگریاں سنبھال کر رکھیں اور
اگر گم ہو چکی ہو تو ان کی DUPLICATE کا پیاں حاصل کر لیں۔کرنل یوسف صاحب مرحوم کے بارہ میں بھی کچھ دقت پیش آئی تھی۔لیکن چونکہ ان کا ساری عمر کا
تجربہ تھا، اس لئے انہیں اجازت مل گئی تھی۔حکومت ان معاملات میں بڑی سخت ہے۔اور ہونی بھی
چاہئے۔میں خوش ہوں ، وہ رعایت نہیں کرتے۔جو ملکی قانون ہے، اس کی وہ بہر حال پابندی کرتے ہیں۔اور سرٹیفکیٹ وغیرہ دیکھ کر پوری تسلی کرنے کے بعد اجازت دیتے ہیں۔یہ تو اس لحاظ سے بھی اچھا ہے کہ اس
سے ہمارے ملک کو سبق لینا چاہئے کہ قانون کی پابندی ضروری ہے۔شروع میں میرا خیال تھا کہ شاید دقت
پیدا ہو۔لیکن اب ایسا کوئی خدشہ نہیں ہے۔غانا نے شروع میں ایک ڈاکٹر کی بھی اجازت نہیں دی تھی۔انہوں نے ہمارے مبلغوں کے کوٹے میں سے پرمٹ دے رکھا تھا۔میں اس طریق سے متفق نہیں تھا۔میں نے وہاں کی جماعت سے کہا کہ یہ تم ظلم کر رہے ہو۔میری ہدایت کے خلاف تم نے مبلغوں کے کوٹے
میں سے نئے ڈاکٹر کے لئے پر مت لے لیا ہے۔چنانچہ جب میں نے انہیں سختی سے منع کیا تو وہ متعلقہ وزیر
سے ملے، وہ مان گیا اور اس نے پہلی منظوری منسوخ کر کے ڈاکٹر کا الگ پرمٹ جاری کیا۔666
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
اقتباس از خطاب فرموده 30 اگست 1970ء
پس غانا کی حکومت جہاں پہلے ایک ڈاکٹر کی منظوری نہیں دیتی تھی ، اب وہ تھیں ڈاکٹروں کی
منظوری دینے پر رضامند ہوگئی ہے۔واقفین ڈاکٹر صاحبان اپنے ساتھ اپنی فیملی کو بھی لے جاسکتے ہیں۔بعض
ہماری ڈاکٹرلڑکیوں نے زندگی وقف کی ہے۔ان کے لئے مجھے ڈاکٹرلڑکوں کی تلاش ہے۔اس لئے جس نے
ایسی ڈاکٹر لڑکی سے شادی کرنی ہو مجھے بتادے، ہم دونوں کو وقف کے طور پر وہاں بھیج دیں گے۔وہاں کی
حکومت کی طرف سے تو اس بات پر کوئی پابندی نہیں کہ کوئی لیڈی ڈاکٹر بھی ضرور آئے۔لیکن ہمیں اس لئے
ضرورت ہے کہ نائیجریا کے مسلم نارتھ میں خصوصا پر دے کا بڑا رواج ہے۔اور وہاں حال یہ ہے کہ جو عورت
مررہی ہوگی، وہی ڈاکٹر کے پاس جائے گی۔اور کئی اس طرح مر جاتی ہوں گی۔اس لئے اگر ہم وہاں لیڈی
ڈاکٹر بھجواسکیں اور وہ خدا کے فضل سے وہاں مقبول ہو جا ئیں تو ہماری تبلیغ کا ایک راستہ کھل جائے گا“۔( مطبوعہ روز نامہ الفضل 21 اپریل 1972ء)
667