ملائکہ کے نزول کے وقت الہیٰ جماعتوں کی ذمہ داری بہت بڑھ جاتی ہے ۔ تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء بر موقع مجلس مشاورت
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء
ملائکہ کے نزول کے وقت الہی جماعتوں کی ذمہ واری بہت بڑھ جاتی ہے
تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء برموقع مجلس مشاورت
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند جلیل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے ذریعہ ایک عظیم انقلاب روحانی بھی اور جسمانی بھی مقدر تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس عظیم
روحانی فرزند کی بعثت کے بعد ہم مختلف ادوار سے گذرے ہیں۔اور اب ایسا معلوم ہوتا ہے، ہم اس
اب عظیم کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں اور آسمان سے فرشتوں کا بکثرت نزول شروع ہو چکا
ہے۔اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جس طرح پکے ہوئے پھل کو گرانے کے لئے درخت کی شاخوں کو ہلایا جاتا
ہے، اللہ تعالیٰ کے یہ فرشتے اس حکم سے انسانیت کے درخت کی شاخوں کو ہلا رہے ہیں۔پھل گر رہے ہیں،
ہماری جھولیاں بھر رہی ہیں۔فالحمد للہ علی ذالک
انقلاب
اسی طرح اور بھی ایسے بہت سارے آثار ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ملائکہ بڑی تیز حرکت
میں ہیں۔اور جس وقت آسمانوں سے ملائکہ کا نزول ہو اور ان کی حرکت میں شدت پیدا ہو جائے ، اس
وقت خدا تعالیٰ کی طرف منسوب ہونے والی جماعت کی ذمہ داریاں پہلے سے بہت بڑھ جاتی ہیں۔ان کی
طرف زیادہ توجہ دینی ضروری ہوتی ہے۔میں اس وقت ملائکہ کی حرکت میں شدت اور تیزی کی چند مثالیں آپ کے سامنے رکھ دیتا ہوں۔ایک یہ کہ ایک عراقی عرب تیس سال سے پٹرول کی چھوٹی چھوٹی ریاستوں مثلا بحرین، ابوظمی ، کویت وغیرہ
ان میں سے کسی ایک ریاست میں رہائش پذیر ہیں اور اس ریاست کا نام اس وقت جان کر چھوڑ رہا ہوں۔چند ہفتے ہوئے ، ایک احمدی دوست ان سے ملے اور انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے علاقہ میں بابا قمر در ولیش
کے نام سے بڑے بزرگ مشہور ہیں اور بڑے مقبول ہیں۔چار، پانچ کاریں ان کے ڈیرے پر ہر وقت
کھڑی رہتی ہیں۔کیونکہ کئی لوگ ان سے برکت حاصل کرنے کے خیال سے ان کے ڈیرے پر جاتے
رہتے ہیں۔ان کی عمر اس وقت سو سال کے قریب ہے۔ان کے ساتھ احمدیت کے بارہ میں باتیں ہوئیں
723
تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء
66
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اور پھر جب انہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر دکھائی گئی تو وہ بے اختیار بول اٹھے یہ تو سچا
ہے۔چنانچہ وہ اس وقت سے باقاعدہ ایک مبلغ کی طرح وہاں احمدیت کی تبلیغ کر رہے ہیں۔انہوں نے
کتابیں ، جو بھی وہاں میسر آسکیں ، وہ پڑھ لیں ہیں۔ہمارے احمدیوں کے ذہن بھی اللہ تعالیٰ نے بڑے عجیب بنائے ہیں۔اس احمدی دوست نے یہ بھی
لکھا کہ ان کی سوسال کی عمر ہے اور علاقہ بھر میں بڑے اثر ورسوخ کے مالک ہیں۔احمدیت کی تبلیغ کر رہے
ہیں۔اس لئے میں تو یہ دعائیں کر رہا ہوں کہ اے خدا! میری عمر میں سے دو، چار سال ان کو دے دے تا کہ وہ
زیادہ عرصہ زندہ رہیں اور احمدیت
کی تبلیغ کریں۔میں اس کے اس جذبہ سے بہت لطف اندوز ہوا۔ایک اور عظیم واقعہ پچھلے حج کے موقع پر رونما ہوا۔اس پر ہمیں رشک بھی آتا ہے کہ ایک بیرونی
ملک پاکستان ( جماعت احمدیہ کے مرکز) سے سبقت لے گیا۔کراچی کے ایک احمدی دوست نے مجھے بتایا
کہ حج کے دنوں میں میں خانہ کعبہ کے اندر ایک حبشی نوجوان کھڑا ہوا اور اس نے سورۃ فاتحہ کی تلاوت شروع
کی۔اور اس طرح بہت سے لوگوں کی توجہ اپنی طرف پھیر لی۔پھر اس نے سورۃ فاتحہ کی تفسیر کرنی شروع کی
اور اس تفسیر میں اس نے بتایا کہ منعم علیہ گروہ کون سا ہوتا ہے؟ اور اس کی علامات کیا ہیں؟ اور پھر اس کے
بعد اس نے کہا کہ اس منعم علیہ گروہ کا تعلق مسیح موعود اور مہدی معہود سے ہے۔پھر اس نے کہا میں تمہیں بتاتا
ہوں کہ مسیح موعود اور مہدی معہود حضرت مرزا غلام احمد قادیانی کے روپ میں مبعوث ہو گئے ہیں۔اور
لوگوں کو مخاطب کر کے کہا) میں آپ کی توجہ اس طرف پھیرتا ہوں کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا تھا کہ جب مہدی ظاہر ہو تو اسے میر اسلام پہنچانا۔پس اے مکہ معظمہ میں جمع ہونے والو! آپ کا یہ
فرض ہے کہ آپ خدا کے اس مہدی کو سید نا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا سلام پہنچائیں۔پندرہ ، بیس منٹ کی اس تقریر میں اس نے خانہ کعبہ میں حج کے دنوں میں حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی صداقت بیان کی اور پھر وہ وہاں سے چلا گیا۔معلوم ہوتا ہے کہ اس
کو تبلیغ کا جنون ہے۔وہ نائیجیریا
کا رہنے والا ہے۔وہاں سے تو کوئی رپورٹ نہیں آئی۔لیکن ایک کراچی کے دوست، جنہوں نے اس سال حج
کیا ہے، بتاتے ہیں کہ انہیں اس شخص کی وجہ سے کیا فائدہ ہوا؟ وہ لکھتے ہیں کہ ہمیں اس سے ملنے کا شوق پیدا
ہوا۔چنانچہ ہم اس سے ملنے گئے ، اس سے باتیں کیں۔پھر ہم نے اس سے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ ہم
اس سے اور باتیں کرنا چاہتے ہیں، اس لئے ہمیں وہ کل کوئی اور وقت دے۔اس احمدی نوجوان نے کہا مجھے
افسوس ہے، میں آپ کو وقت نہیں دے سکتا کیونکہ میں بہت مصروف ہوں۔اور میری مصروفیت یہ ہے کہ
نائیجریا سے جو مختلف ٹولیاں حج کرنے کے لئے آتی ہیں، ان کی کھوج لگا کر ان
کو تبلیغ کرنا چاہتا ہوں۔724
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء
اس ضمن میں حضور انور نے مکرم چوہدری عبدالمجید صاحب نمائندہ کراچی سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا:۔حج کے موقع پر اس افریقن احمدی کی خانہ کعبہ میں صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر
تقریر کرنے کی بات آپ کے بھائی کی طرف منسوب ہوئی ہے، شاید ان کا نام عبد الرشید ہے۔(اس پر
حضور کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ وہ دوست قریشی نام کے ہیں۔بہر حال آپ ان سے یہ واقعہ لکھوا کر
مجھے بھجوا دیں کیونکہ لکھتے وقت آدمی زیادہ محتاط ہوتا ہے۔یہ ایک ایسا واقعہ ہے، جو مستند طور پر سامنے آجانا
چاہیے۔اور ہماری تاریخ میں بھی محفوظ ہو جانا چاہیے۔آپ ان سے کہیں کہ وہ اپنے دماغ پر بوجھ ڈال کر
اور سوچ سمجھ کر صحیح واقعہ لکھ دیں۔مثلاً اس وقت وہاں پر جو مجمع تھا، اس کی انداز التعداد و غیرہ کتنی تھی ؟
پھر ایک عرب علاقے میں پچھلے سال 35 خاندان احمدی ہوئے ہیں۔جن کی وجہ سے وہاں ایک
بہت بڑی جماعت قائم ہوگئی ہے۔اسی طرح ایک اور قصبے میں پچھلے ایک، دو ماہ میں پہلے دو اور پھر تین کل
پانچ خاندان احمدی ہوئے ہیں اور وہاں بھی جماعت بن گئی ہے۔غرض عربی بولنے والے علاقوں کے
لوگوں کے دلوں میں اللہ تعالیٰ کے فرشتوں نے یہ حرکت پیدا کی ہے کہ وہ احمدیت کی طرف متوجہ ہوں۔اسی طرح جس وقت میں 1967ء میں یورپ گیا ہوں، اس وقت ڈنمارک میں مصری سفیر کے
تعصب کا یہ حال تھا کہ انہوں نے اپنے سفارت خانہ کے تمام کارکنوں کو مسجد احمد یہ میں جانے سے منع کر
رکھا تھا۔اسی طرح احمدیوں سے تعلق رکھنے کی بھی ممانعت تھی۔چنانچہ میرے اس دورہ کے بعد اللہ تعالیٰ
نے یہ تغیر پیدا کیا کہ نئے سفیر نئی ہدایات لے کر آگئے۔لیکن چونکہ پہلے سفیر اپنے عملے کو احمدیوں سے ملنے
جلنے سے روکتے رہے تھے اور انہوں نے دوری کی راہوں کو اختیار کر رکھا تھا، اس لئے انہیں بھی شروع میں
حجاب محسوس ہوا۔چنانچہ پہلے انہوں نے وہاں کے آرکیٹکٹ ، جنہوں نے ہماری مسجد بنانے کا ٹھیکہ لیا ہوا
تھا، انہیں چائے کی دعوت پر بلایا اور ان سے ہمارے مشن کے حالات پوچھتے رہے۔پھر وہاں کے بعض
مقامی دوستوں
کو بلایا اور اب انہوں نے اپنے عملہ کو یہ اجازت دے دی ہے کہ جو چاہے، جب چاہے، مسجد
احمد یہ آجا سکتا ہے۔پچھلی عید کے موقع پر خود یہ مصری سفیر بھی غالباً ہماری مسجد میں آئے ہوئے تھے۔میں
نے شاید جلسہ سالانہ پر بھی بتایا کہ لیبیا کے سفیر نے خط میں یہ تحریر کیا کہ جو رقم میں بھجوا رہا ہوں، وہ میری
حکومت کی طرف سے ہے۔چنانچہ انہوں نے پانچ ہزار کی رقم ہماری مسجد کے لئے بھجوادی کہ یہ میری
حکومت کی طرف سے بطور عطیہ ہے۔اسی طرح عراق کا ایک وفد ڈنمارک گیا ہوا تھا، اس نے بھی عطیہ
دیا۔اس وقت عرب طالب علم مختلف ممالک میں تعلیم کی خاطر پھیلے ہوئے ہیں۔کیونکہ آج کل تعلیم کا یہ عام
725
تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چهارم
رواج ہے۔ہمارے پاکستانی طالب علم بھی امریکہ، جاپان وغیرہ ہر جگہ پہنچے ہوئے ہیں۔اسی طرح عرب
ممالک کے طلباء بھی ہر جگہ پہنچے ہوئے ہیں۔چنانچہ جب احمدی ان سے ملتے ہیں اور انہیں اپنے عقائد
بتاتے ہیں تو وہ جماعت میں یا جماعت کے کاموں میں بڑی دلچسپی لیتے ہیں۔اور اس طرح جو غلط فہمیاں
ہوتی ہیں ، وہ دور ہو جاتی ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ نے عرب ممالک میں احمدیت کی طرف متوجہ ہونے کی ایک
رو چلا دی ہے۔اور وہاں پہلے کی نسبت زیادہ تعداد میں لوگ احمدیت میں داخل ہونے لگ گئے ہیں۔اور
امید ہے کہ انشاء اللہ اگر یہی حالت رہی اور اگر ہم نے اپنی ذمہ داریوں کو بابا، جو اس شدید حرکت ملائکہ
کے نتیجہ میں ہم پر عائد ہوتی ہیں تو اللہ تعالیٰ اور بھی نمایاں کامیابیاں اور بہتر نتائج احمدیت اور اسلام کی
زندگی اور اس کے غلبہ کے پیدا کرے گا۔ابھی میں یہاں آکر بیٹھا تھا کہ ایک دوست نے مجھے یہ رجسٹر ڈ خط دیا ہے، جو جدہ سے آیا ہے۔اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں نے جنوری سے مارچ تک کا ماہانہ چندہ بھجوایا ہے، جو 33 پونڈ بنتا ہے۔اور فضل عمر فاؤنڈیشن کے عطیہ کے طور پر 13 پونڈ اور تحریک جدید فنڈ میں 16 پونڈ اور یہ کل 63 پونڈ اور 6
شلنگ کی رقم بنتی ہے۔یہ جدہ سے اللہ تعالیٰ نے سامان پیدا کئے ہیں۔یہ دوست کسی غیر ملک سے وہاں گئے
تھے اور اب وہیں آباد ہو گئے ہیں۔اب احمد یوں کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے پہلے کی نسبت حج کی زیادہ تو فیق مل رہی ہے۔اس لئے بھی
کہ پہلے صرف یہاں سے جاتے تھے، ہندوستان تھا اور پھر ہندوستان اور پاکستان بن گیا اور اب قریباً دنیا کے
ہر حصے میں جماعتیں قائم ہوگئی ہیں۔کوئی انڈونیشیا سے حج کرنے آرہا ہے، اسی طرح افریقہ کے تمام ممالک
سے احمدی حج کو جارہے ہیں۔میرا خیال ہے کہ کم از کم ایک ہزار احمدی حج کے موقع پر مکہ میں پہنچتا ہوگا۔پھر جیسا کہ میں نے بتایا ہے، وہاں کے حالات کافی بدل گئے ہیں۔لیکن یہ ساری علامات پیاس
کی علامات ہیں، سیری کی علامات نہیں۔سیر آپ نے ان کو کرنا ہے۔ان کی پیاس بھڑک اٹھی ہے، یہ پیاس
آپ نے بجھانی ہے۔فرشتوں نے تاریں ہلا دی ہیں۔اگر آپ نے اس موقع سے فائدہ نہ اٹھایا اور انہیں
روحانی پانی پلانے کے لئے آپ وہاں نہ پہنچے اور ان کی روحانی طور پر سیرابی کا سامان نہ کیا تو یہ بات آپ کی
بد قسمتی کی دلیل اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا موجب ہوگی۔فرشتوں کا کام تھا، ان کے اندر پیاس پیدا کرنا۔آپ
کا کام ہے، اس پیاس کو بجھانا۔اس لئے آپ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور ان کو نبھانے کی کوشش کریں۔یہ سارے حالات دیکھ کر مجھے یہ ضرورت محسوس ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں بڑے
زور سے یہ تحریک فرمائی کہ یہاں ہمارا ایک اچھا پریس ہونا چاہئے۔اور چونکہ فوری تحریک تھی اور اللہ تعالی
726
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء
کے نزدیک ضرورت بھی فوری تھی۔اللہ تعالیٰ تو وقت کی قیود سے آزاد ہے۔ہم تو وقت میں بندھے ہوئے
ہیں۔اس نے اپنے فضل سے ایک لمحہ میں ساری سکیم میرے ذہن میں ڈال دی۔یعنی یہ کہ اس کے لئے
پیسہ کہاں سے آئے گا؟ کتنے میں یہ حکیم پایہ تکمیل کو پہنچے گی ؟ وغیرہ۔میرے دماغ میں یہ ڈالا گیا کہ دس لاکھ
روپے میں ایک بڑا اچھا پر میں ابتدا میں قائم ہو سکتا ہے۔پھر تو وہ آگے بڑھے گا۔بہر حال جہاں تک ابتدائی
اخراجات کا تعلق ہے اور اس کے مختلف پہلوؤں کا میں نے جائزہ لیا ہے، کم و بیش دس لاکھ کے اندر بڑا اچھا
پر لیس لگ جاتا ہے۔ہم اس سلسلہ میں ضروری معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ہمارا خیال ہے کہ جاپان سے
ہمیں نسبتا ستامل جائے گا۔اگر اس سلسلہ میں کسی دوست کو کوئی علم ہو تو وہ ہمیں اپنا مشورہ لکھ کر ( کیونکہ
اس وقت غالباً یہ معاملہ زیر غور نہیں ہے۔) ضرور بھیج دے۔اس وقت تک ہم نے یورپ کے بعض ممالک
مثلاً انگلستان اور یورپ کے جو اشترا کی ممالک ہیں، ان میں سے بعض ممالک سے بھی اطلاعات منگوائی
ہیں۔جاپان کے ساتھ ابھی ہمارا رابطہ قائم نہیں ہوا۔البتہ انگلستان سے پوری تفصیل آگئی ہے۔یعنی پورے
پریس کے متعلق یہاں تک کہ جلدیں بنانے والے حصہ وغیرہ کا بھی پتہ لگ گیا ہے۔انشاء اللہ پر لیس قائم ہو
جائے گا۔اس کی ان دنوں بڑی ضرورت ہے۔میں تو اس بات کو بڑے قلق سے کہہ رہا ہوں۔مجھے تو اس
پریس کے قیام کا ہر وقت خیال رہتا ہے اور اس کی بے حد ضرورت محسوس ہوتی رہتی ہے۔ابھی مجھے خیال آیا کہ جب عرب ممالک کی اتنی توجہ ہے اور اتنی غلط باتیں مخالفین نے پھیلائی
ہوئی ہیں، اس لئے ان ملکوں میں کم از کم ایک چھوٹا سا رسالہ، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
عربی کتب کے اقتباسات پر مشتمل ہو ، وہ شائع کر دینا چاہئے اور بڑی کثرت سے اسے پھیلانا چاہئے۔چنانچہ یہ چھوٹا سا رسالہ تیار کیا گیا، جو بمشکل چالیس، پچاس صفحات پر مشتمل ہے۔لیکن اس کے متعلق بھی
خیال ہے کہ پتہ نہیں دس دن میں چھپتا ہے یا نہیں۔پھر اسے لاہور کے جس پر لیس سے چھپوانا ہے، وہ بھی
اتنا اچھا نہیں۔اس میں عربی حروف کے اعراب نہیں لگتے۔میں جب 1938ء میں انگلستان گیا تھا تو کچھ عرصہ کے لئے مصر میں بھی ٹھہرا تھا۔اس وقت میں نے
بعض عربی کتب قاہرہ سے خریدی تھیں۔بڑی خوبصورت کتابیں ہیں اور اب تک بڑی خوبصورت لگتی ہیں۔مثلاً
ان میں بعض کتابیں ایسی ہیں، جن میں وہاں کے شعراء کا کلام ہے۔بڑے خوبصورت انداز میں چھپی ہوئی ہیں
اور معرب ہیں۔یعنی ان پر اعراب لگے ہیں۔38ء کے بعد سے اب تک تو دنیا کہیں سے
کہیں پہنچ گئی ہے۔اب جو پریس کے متعلق انگلستان سے پورا ڈھانچہ آیا ہے، اس میں انہوں نے جو عربی رسم الخط کا
نمونہ دیا ہے، وہ اتنا خوبصورت ہے کہ اسے دیکھ کر مجھے خیال آیا کہ اگر اپنا پریس ہوتا تو ہم ایک رات میں
727
تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد چہارم
شاید چالیس، پچاس ہزار سے بھی زیادہ ہی رسالے شائع کر دیتے۔بہر حال انسانی تدبیر سےتعلق رکھنے والی
ہر چیز کچھ وقت لیتی ہے۔ایک تو آپ یہ دعا کریں کہ اگلے جلسہ سالانہ تک ہماری پریس کی یہ سکیم یا تو مکمل ہو جائے اور یا
قریباً مکمل ہو جائے۔کچھ وقت تو بہر حال مشینری وغیرہ آنے میں لگے گا۔پھر انہیں کے کہنے کے مطابق
کچھ عرصہ کے لئے مکان بنانے میں لگے گا۔ویسے ضرورت بڑی سخت پیدا ہوگئی ہے۔آپ اس بات سے
اندازہ لگالیں کہ افریقہ کے صرف ایک ملک سے قرآن کریم کے 20 ہزار نسخے بھجوانے کا آرڈر آ گیا ہے۔اور یہ اس وجہ سے کہ وہاں ہمارا ایک وقار تھا، ان سے تعلقات تھے، کوئی جماعتی خدمات کا اثر تھا، جس کی وجہ
سے انہیں یہ خیال پیدا ہوا کہ احمدیوں سے قرآن کریم خریدا جائے۔لیکن یہاں تو ہمارے پاس اپنے بچوں
کے لئے قرآن کریم نہیں ہے۔اور ساری خرابی یہ ہے کہ پریس نہیں۔اگر اپنا پر لیس لگ جائے تو ایسی باتوں
کی طرف ذہن متوجہ ہو سکتا ہے، جن کی طرف اب نہیں ہو رہا۔کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے پاس وسائل
ہو
نہیں ہیں تو دماغ سوچتا نہیں۔اگر وسیلہ ہو پر لیس ہو تو ہمارا دماغ سوچے گا کہ یہ بھی شائع کر دیں۔یہ پریس جس کا نمونہ آیا ہے، اس لئے بھی مجھے پسند آیا ہے کہ اس میں دنیا کی ہر زبان کی ایڈیشن
وسکتی ہے۔یعنی ایک اور زبان مثلاً اردو، فارسی، عربی صرف دس ہزار کے خرچ سے اس میں زائد کر سکتے
ہیں۔وہ کہتے ہیں، مثلاً جرمن زبان جو ہے، اس کی ایڈیشن پر دس ہزار بھی نہیں لگے گا۔اس کے انگریزی
کے حروف سے چند ایک حروف ایسے ہیں، جن کی شکل مختلف ہے۔اسی طرح فرانسیسی کے چند ایک حروف
ہیں، جن کی شکل مختلف ہے۔ان کی شائد دو، چار ہزار روپے کے تھوڑے تھوڑے خرچ سے ایڈیشن ہو
جائے گی۔اب مثلاً سندھی ہے، گورمکھی ہے، جاپانی ہے، چینی ہے ، دس، دس ہزار روپے آپ خرچ کرتے
جائیں اور ایک نئی زبان کی ایڈیشن ہوتی چلی جائے گی۔پس اس وقت ساری دنیا میں فرشتوں کے ذریعہ پیاس پیدا کی جارہی ہے۔ہمیں ساری دنیا کی
پیاس بجھانے کے سامان پیدا کرنے چاہئیں۔ہمیں اس پیاس کے بجھانے کے لئے سر توڑ کوشش کرنی
چاہئے۔اب مثلاً انڈونیشیا ہے۔انڈونیشیا کی ایک اپنی زبان اور اپنا رسم الخط ہے۔وہاں خدا تعالیٰ کے فضل
سے ہماری بہت بڑی جماعت ہے۔لیکن وہاں عیسائیت بھی شوخی دکھا رہی ہے۔اب اللہ تعالیٰ نے انہیں
توفیق عطا فرمائی ہے، انہوں نے تفسیر صغیر کی طرز پر تشریحی نوٹوں کے ساتھ قرآن کریم کا انڈونیشین زبان
میں ترجمہ کیا ہے۔اور تین جلدوں میں سے پہلی جلد جو سورۃ تو بہ تک ہے، وہ شائع ہو چکی ہے۔یہ جلد پرسوں
728
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء
ہی ہوائی جہاز کے ذریعہ یہاں میرے پاس پہنچی ہے۔الحمد للہ ایک تہائی کام ہو گیا ہے، باقی بھی انشاء اللہ جلد
مکمل ہو جائے گا۔وہاں
کمیٹی بیٹھی ہوئی ہے ، وہ کام کر رہے ہیں۔دوسری دو جلدیں بھی شائع ہو جائیں گی۔لیکن اگر ہمارے پاس مثلاً یہاں پر لیس ہو تو ہم اس زبان میں بھی کتابیں شائع کر کے وہاں بھجوا سکتے ہیں۔اس طرح کچھ ستا بھی رہتا ہے۔کیونکہ ہمارے ملک کی نسبت انڈونیشیا میں مہنگائی زیادہ ہے۔تنزانیہ سے سواحیلی میں لٹریچر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔کچھ کتابیں تو ہم نے انہیں یہاں سے شائع کر
کے بھیجی ہیں۔لیکن ان کا سارا مطالبہ پورا نہیں ہوا۔ان کی ڈیمانڈ ہے کہ بھیجتے چلے جاؤ۔کیونکہ ہر آدمی کو توجہ
پیدا ہورہی ہے۔اب زنجبار میں ایک مولوی صاحب تھے ، وہ پہلے ہم سے تعلق رکھتے تھے۔مگر بعد میں
مخالف ہو گئے۔ہمارا سواحیلی میں قرآن کریم ترجمہ چھپ چکا ہے۔چنانچہ انہوں نے بھی کچھ نوٹس کے
ساتھ سواحیلی میں قرآن کریم کا ترجمہ کیا اور اس میں بہت ساری گالیاں بھی دے دیں۔اس کا نتیجہ یہ ہوا
کہ غیر احمدی پڑھے لکھے عوام میں یہ رد عمل ہوا ہے کہ یہ شخص بڑا نالائق ہے، جس نے قرآن کریم کے ترجمہ
میں اس طرح گالیاں دی ہیں۔چنانچہ اس کے نتیجہ میں ہماری کتابوں کی اتنی مانگ پیدا ہوگئی ہے اور
ہمارے ترجمہ پر اتنی اچھی تنقید آنی شروع ہو گئی ہے کہ جس سے ہماری کتابوں کا مطالبہ دن بدن بڑھ رہا
ہے۔اور یہ ہم شائع نہیں کر سکتے کیونکہ ہمارے پاس پریس نہیں ہے۔اب فرانسیسی ترجمہ ہے۔یہاں لاہور والوں نے انکار کر دیا کہ ان کے پاس فرانسیسی کے جو چند
حروف مختلف ہیں، وہ نہیں۔اس لئے وہ اسے شائع نہیں کر سکتے۔اگر اپنا پریس ہوتا تو اسے فوراً چھاپ
دیتے۔اس سے آپ پر یس کی ضرورت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔یہاں اس وقت بعض شوقین بھی بیٹھے ہوئے ہیں، وہ شائد یہ معلوم کرنا چاہیں کہ اس پر لیس کی
Capacity ( کام کی استعداد ) کیا ہوگی؟ یہ پریس کوئی سات، آٹھ لاکھ صفحات 24 گھنٹوں میں پرنٹ
کر جائے گا اور یہ اس کی بڑی Capacity ہے۔بڑا کام کرتا ہے اور یہ انشاء اللہ دس لاکھ کے اندر لگ
جائے گا۔ایک تو دنیا کی پیاس بجھانے کے لئے اس پریس کی بڑی ضرورت ہے۔پھر یہ کہ ہماری ذمہ واری
بڑی ہے۔اس لئے میں آپ کو اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔یہ کام آپ نے کرنا ہے۔دوسری ضرورت جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے میرے ذہن کو متوجہ کیا ہے، وہ یہ ہے کہ اس وقت
دنیا کی حالت ایسی ہے کہ ہمیں دنیا میں کسی جگہ اپنا براڈ کاسٹنگ اسٹیشن لگا دینا چاہئے۔”ہمیں" سے مراد
جماعت احمدیہ ہے۔پریس کی ذمہ واری پاکستان کی جماعت پر ہے اور انہیں قربانی دینی پڑے گی اور
729
تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
دوست انشاء اللہ قربانی دیں گے۔اس براڈ کاسٹنگ اسٹیشن کی ذمہ داری بیرون پاکستان کی جماعتوں پر ہے۔اور مجھے امید ہے، انشاء اللہ وہ بھی اپنی ذمہ داریوں کو نبا ہیں گے۔میں اس ریڈیو اسٹیشن کے متعلق بھی معلومات حاصل کر رہا ہوں۔البتہ یہ سکیم تین مدارج میں
ذہن میں آئی ہے۔( بغیر خرچ کے اندازے کے یعنی اللہ تعالیٰ نے ذہن میں ابھی یہ روشنی نہیں ڈالی ) ایک
تو یہ ہے کہ بہت سے ممالک میں ہم پہلے اتنے چھوٹے چھوٹے براڈ کاسٹنگ سٹیشن ( وہاں کی حکومتوں کی
اجازت سے ) لگادیں، جو ان ملکوں میں چند سو میل تک کام کریں۔پھر جہاں اللہ تعالیٰ چاہے، دوسرا مرحلہ
یہ ہو کہ ایک بڑا اسٹیشن لگا دیں۔اور تیسرا مرحلہ یہ ہو کہ جتنی طاقت کا اسٹیشن اس وقت روس اور چین سے
باتیں کر رہا ہے، اس سے کہیں زیادہ طاقت کا اسٹیشن خدائے حی و قیوم اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
باتیں کر رہا ہو۔اور دنیا کی جو کہ اللہ تعالیٰ اور حضرت
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے اور آواز یعنی صورتی
لہروں سے بھر دے، باقی ساری لہریں اس کے نیچے دب جائیں۔یہ ہے وہ خواہش ! اور یہ ہے وہ بات،
جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے میرے ذہن کو متوجہ کیا ہے۔یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جب ہم اس کا جائزہ لیں تو پہلے مرحلے کو ہم چھوڑ ہی دیں ، دوسرے مرحلے پر
ہم افریقہ میں ایک ایسی جگہ براڈ کاسٹنگ اسٹیشن لگائیں، جو نہ صرف پورے افریقہ کو اپنی آواز سنا سکے بلکہ
عرب ممالک کو بھی اپنی آواز سنا سکے۔اور ممکن ہے، پاکستان کے بعض حصوں تک بھی اس کی آواز پہنچ
جائے۔ابھی اس کے متعلق کہا نہیں جاسکتا۔اور تیسرے مرحلے پر تو میں نے بتایا ہے کہ ایسا براڈ کاسٹنگ
شیشن ہوگا، جو ساری دنیا میں آواز پہنچارہا ہوگا۔پس یہ مختلف شکلیں ہیں۔ابھی اس سلسلہ میں بعض معلومات حاصل کی ہیں۔بعض نسبتا سستے بھی
ہیں، بعض مہنگے بھی ہیں۔بعض چیزوں میں ہمیں پیسہ بچانے کے لئے جسمانی آرام کی قربانیاں بھی دینی
پڑیں گی اور وہ ہمیں دینی چاہئیں۔مثلاً آپ کسی براڈ کاسٹنگ اسٹیشن کو جا کر دیکھیں۔جنہوں نے دیکھا
ہے، وہ جانتے ہیں کہ متعلقہ افسروں کے لئے بڑی اچھی اچھی کوٹھیاں ہیں۔مگر جو احمدی افسر ہے، وہ تو
احمدی خادم ہے، اس کو تو کوٹھی کی ضرورت نہیں۔اس کو تو افریقہ میں گھاس پھوس کی جھونپڑی بنا کر دیں گے
کہ تم اس میں رہو اور کام کرو۔اس طرح ہم بہت سارا پیسہ بچالیں گے۔اس طرح پیسہ بچانے کی اور بہت
ساری تدبیریں ہیں۔لیکن بہر حال یہ کام جماعت پاکستان کا نہیں۔( مرکز کا تو ہے کیونکہ مرکز کا تعلق تو
سارے ملکوں اور ساری جماعتوں سے ہے۔لیکن پاکستان کی جماعتوں کا اس دوسرے منصوبہ یا سکیم
730
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء
تعلق نہیں۔بیرون پاکستان کی جماعتیں انشاء اللہ تعالیٰ اس ضرورت کو پورا کریں گی۔ہم انہیں
Material (مواد) یعنی کتب اور حوالے اور دلائل اور ساری دنیا میں جہاں جہاں اللہ تعالیٰ احمدیت کے
حق میں معجزات اور نشانات اور آسمانی تائیدات رونما کر رہا ہے، وہاں انہیں پہنچاتے چلے جائیں گے۔جنہیں وہ براڈ کاسٹنگ اسٹیشن میں feed ( فیڈ ) کرتے جائیں گے اور وہاں سے ساری دنیا میں یا شروع
میں جہاں تک اس کا دائرہ ہوگا ، اس میں ان کو پھیلائیں گے۔جیسا کہ میں نے شروع میں کہا تھا، اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل فرمایا ہے۔ملائکہ بڑی تیزی سے
حرکت میں آئے ہوئے ہیں۔مثلاً اس حرکت کا ایک نتیجہ یہ تھا کہ میں جب 1967ء میں یورپ گیا تو ایک
اٹالین سکالر، جنہیں اسپر نٹو میں قرآن کریم کا ترجمہ کرنے کا شوق تھا، وہ مجھے ملنے آئے۔وہ دل سے
مسلمان ہو چکے تھے گو قبول احمدیت کی طرف ابھی ان کو توجہ نہیں ہوئی تھی۔لیکن ظاہر اوہ مسلمان بھی نہیں
تھے۔کیونکہ وہ خود اور ان کی بیوی کٹر کیتھولک تھے۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے ان کے دل کو بدلا اور وہ
احمدی مسلمان ہو گئے اور قبول احمدیت کے بعد ان کا ترجمہ قرآن کریم مکمل ہوا۔لیکن یہ ترجمہ انہوں نے
ہمارے تراجم سے کیا ہے۔کیونکہ وہ فرانسیسی اور جرمن اور انگریزی زبان بھی جانتے ہیں اور ان زبانوں
میں ہمارے تراجم ہو چکے ہیں۔علاوہ ازیں چھوٹے چھوٹے نوٹ بھی ہیں۔( گواٹالین میں تو ہمارا ترجمہ
نہیں ہوا لیکن انہوں نے ) ان سے فائدہ اٹھایا اور اسپر نٹو زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ کیا۔پچھلے سال ان
کا یہ ترجمہ مکمل ہوا ہے۔کل مجھے ان کا خط ملا ہے۔گو یہ ایک چھوٹی سے بات ہے لیکن اس سے پتہ لگتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے دلوں میں کتنا اخلاص پیدا کر دیا ہے۔انہوں نے اپنے خط کو شروع اس طرح کیا
ہے کہ میں جانتا ہوں، آپ دورہ کے لئے باہر جارہے ہیں اور آپ بڑے مصروف ہوں گے۔لیکن میں دو
باتیں کہے بغیر رہ نہیں سکتا۔کیونکہ ان کا تعلق مجھے سے نہیں، ساری جماعت سے ہے۔اور وہ دو باتیں یہ ہیں
که اسپرنو زبان دانوں کی ایک ایسوسی ایشن ہے، جو تراجم وغیرہ کراتی ہے اور پھر انہیں مقبول بنانے کی
کوشش کرتی ہے۔ان کی جو میگزین ہے، اس کا نام بھی غالباً اسپر نٹ ہے۔اس میگزین میں یہ خبر چھپی ہے کہ
اسپرنٹو میں قرآن کریم کا ترجمہ اپنی مقبولیت کے لحاظ سے سال رواں کی بہترین کتاب ہے۔یہ شائع
ہوتے ہی چند مہینوں کے اندر سارے کا سارا بک گیا اور اب اس کا دوسرا ایڈیشن شائع کیا جا رہا ہے
دوسری خبر انہوں نے دیکھی ہے کہ اسپر نٹو زبان کی جو انتظامیہ ہے، ( یہ ساری دنیا میں اپنے نقطہ
نگاہ سے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مجھے اپنی تنظیم کا ممبر بنالیا ہے۔اور اس کی اطلاع مجھے مل چکی ہے۔اللہ تعالیٰ نے ایک احمدی کو دنیا میں یہ عزت بخشی ہے۔731
تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے الہام فرمایا تھا:۔”بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گئے“۔ایک تو اس کی ظاہری طور پر یہ مراد ہے کہ بادشاہ احمد بیت میں داخل ہوں گے۔اور اب اللہ تعالیٰ
کے فضل سے ایسے حالات پیدا ہور ہے ہیں۔ویسے یہ پیشگوئی بادشاہ کے رنگ میں بھی پوری ہو چکی ہے۔لیکن ایک بادشاہت ہر علم کی ہوتی ہے۔ہر جدو جہد کی بادشاہت بھی ہوتی ہے۔کسی چیز میں کمال حاصل
کرنا بادشاہت کے مترادف ہے۔کیونکہ
کمال کن که عزیز جہاں شوی
یہ کمال کی بادشاہتیں بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غلاموں کومل رہی ہیں۔مثلاً
ڈاکٹر عبد السلام ہیں۔یہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غلاموں میں سے ایک غلام ہیں۔اور
بڑے بے نفس انسان ہیں۔اللہ تعالیٰ نے سائنس کی نیو کلیر فزکس میں ان کو اتنی عزت بخشی ہے کہ امریکہ جو
آج ساری دنیا کے لئے ایک ہوا بنا ہوا ہے، وہاں کے چوٹی کے سائنسدان اگر کہیں بیٹھے ہوئے ہوں اور
ڈاکٹر سلام ان کے کمرے میں جائیں تو وہ سب ان کے احترام میں کھڑے ہو جاتے ہیں۔بہر حال ہمارے اس اٹالین دوست کو ایک اور رنگ کی عزت ملی ہے۔یہ پچھلے سال حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غلاموں میں شامل ہوئے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے انہیں اسپر نٹو
زبان میں قرآن کریم کا ایک ایسا ترجمہ کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے، جو مقبول عام کی سند حاصل کر چکا
ہے۔حالانکہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غلاموں میں سے ایک لحاظ سے بچہ غلام ہیں۔کیونکہ انہیں غلامی میں آئے ابھی دو، تین سال ہی تو ہوئے ہیں۔یعنی احمدیت میں تو ان کی عمر 3 سال ہی
ہے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں کہاں سے کہاں اٹھا کر رکھ دیا ہے۔اسی طرح سپین میں فرشتوں نے تاریں ہلانی شروع کی ہیں اور وہاں بڑا انقلاب آچکا ہے۔کجایہ
کہ وہ مسلمان کا نام بھی سننا پسند نہیں کرتے تھے، (سوائے اس مسلمان نام کے جو بگڑی ہوئی شکل میں کسی
عیسائی کی طرف سے رکھا گیا تھا۔چنانچہ بہت سارے بلکہ ہزاروں کی تعداد میں ایسے نام ہیں، جن کو عام
آدمی پہچان بھی نہیں سکتا۔دراصل وہ عربی کا نام ہوتا ہے، جو سپین کا باشندہ رکھ لیتا ہے۔) اب وہاں یہ رو
پیدا ہوئی ہے کہ جنرل فرانکو کے بعض دوستوں نے ہمارے وہاں کے مبلغ سے یہ کہا کہ اگر آپ درخواست
دیں تو حکومت آپ کو مسجد بنانے کی اجازت دے دے گی۔میں کچھ اور سوچ میں پڑا ہوا ہوں۔آپ دعا
کریں کہ میں جس سوچ میں ہوں، اللہ تعالیٰ اس میں مجھے کامیابی عطا فرمائے۔اور پھر اس کامیابی کے بعد
732
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء
میں آپ کو بتاؤں گا کہ اللہ تعالٰی نے اپنی کیا شان دکھائی ہے اور کتنا فضل فرمایا ہے۔اس میں ہم کامیاب ہو
جائیں تو یہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا ایک بہت بڑا نشان ہوگا۔میں یہ ساری باتیں کسی قدر تفصیل سے ایک خاص غرض کے ماتحت بیان کر رہا ہوں۔ان میں
سے اکثر باتیں غالبا وہ ہیں ، جن کا ایجنڈا سے تعلق نہیں۔لیکن چونکہ شوری کا یہ سارا عرصہ اللہ تعالیٰ کے فضل
سے دعاؤں میں گزرے گا اور یہ ساری چیزیں ایسی ہیں، جن کے لئے بہت کثرت سے دعا کرنی چاہئے۔اس لئے ان کاموں کے لئے آپ دعا کرتے رہیں۔ایک اور بات جو میں دعا کی غرض سے کہنا چاہتا ہوں ، وہ یہ ہے کہ گزشتہ سال مغربی افریقہ جانے
کا پروگرام بنا تھا لیکن ملکی حالات کی وجہ سے میں باہر نہیں جاسکا تھا۔اس وقت بعض دوستوں نے جو یہاں
آئے ہوئے تھے، مجھے مشورہ دیا کہ ان حالات میں مرکز میں رہنا چاہیے۔اب مغربی افریقہ کے دورہ کے
لئے اپریل میں جانے کا ارادہ ہے۔اپریل کی کسی تاریخ کو انشاء اللہ یہاں سے روانہ ہوں گے۔اس سلسلہ
میں کئی ہفتے ہوئے بہت سے دوستوں کو میں نے دعا کے لئے لکھا تھا۔میں خود بھی دعائیں کرتا رہا ، دوستوں
نے بھی دعائیں کیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس سلسلہ میں مختلف دوستوں کو جو علم دیا گیا، اس کے
تین پہلو ہیں۔اور ان ہر سہ پہلوؤں کے لئے دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔اس کا ایک پہلو تو یہ ہے کہ اس عرصہ میں منافق جماعت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔شر کا جو علم اللہ تعالیٰ کی طرف سے پہلے دے دیا جاتا ہے، اس کا مقصد یہ نہیں ہوتا کہ شرکا وہ پہلو ضرور ظاہر ہو
گا۔بلکہ مقصد یہ ہوتا ہے کہ جماعت اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ جھکے، دعا کرے اور تدبیر سے بھی کام لے۔تا کہ اس دعا اور صدقات اور تدابیر کے نتیجہ میں شرمل جائے۔اور اللہ تعالیٰ منافق کے شر کو نا کام کرے اور
جماعت احمدیہ کو ان تمام شرور کے باوجود آگے سے آگے ہی بڑھنے کی توفیق عطا کرے۔دوسرا پہلو یہ نظر آیا ہے کہ شاید سفر کے دوران بعض مراحل میں کئی مشکلات بھی پیدا ہوں۔اللہ
تعالیٰ کی راہ میں ایک مومن کے لئے مشکلات برداشت کرنا تو بالکل آسان ہے۔لیکن اگر کوئی ایسی مشکل
ہو کہ جس سے غلبہ اسلام کی جو ہم ہے، اس کی حرکت میں رکاوٹ پیدا ہو جائے۔تو یہ بہر حال ہم سب کے
لئے دیکھ دہ بات ہے۔پس دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے مشکلات کو برداشت کرنے کی توفیق عطا
ا
فرمائے اور کسی مشکل کے نتیجہ میں ہمارے قدم میں سستی پیدا نہ ہو۔اللہ تعالیٰ ان ہر دوشرور سے جماعت کو
بھی اور جماعت کے امام کو بھی محفوظ رکھے۔733
تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اس کا تیسرا پہلو یہ ہے کہ اس سلسلہ میں بڑی کثرت سے بشارتیں دی گئی ہیں۔الحمد لله
علی ذالک ان میں سے میں نے چند ایک کا انتخاب کیا ہے۔میں نے ان کے لئے ایک الگ فائل
بنوائی ہے، اس میں ہر ایک کو جمع کرتا جارہا ہوں اور بھی آرہی ہیں۔قریباً روزانہ ڈاک میں کوئی نہ کوئی
بشارت آجاتی ہے۔چنانچہ ایک دوست نے دیکھا کہ ایک بہت بڑا ہجوم ہے، جس سے میں (مرزا ناصر احمد ) خطاب
کر رہا ہوں اور دائرہ کے سامنے پہرے دار بیٹھے ہیں، جن کے ہاتھ میں لمبی لاٹھیاں ہیں اور ان کے سروں
پر بر چھے ہیں اور ان برچھوں پر سیاہ کپڑے کا غلاف چڑھایا ہوا ہے۔اس کی تعبیر یہ بھی ہوسکتی ہے کہ
حفاظت کی ضرورت ہے۔لیکن کسی جگہ حفاظتی سامان کو ننگے کرنے کی ضرورت نہیں پیش آئے گی۔ایک اور دوست نے خواب میں دیکھا کہ ایک بہت بڑا ہجوم ہے، جن کے چہرے وہی ہیں اور
رنگت بھی وہی ، جو افریقہ میں رہنے والوں کی ہے۔ایک اور دوست نے دیکھا کہ ایک وسیع میدان میں کثرت سے لوگ جمع ہیں اور ایک شخص
رحمت ( یہ رحمت کی تعبیر بڑی اچھی ہے۔بلند آواز سے پکارتا ہے، آؤ بیعت کرو۔چنانچہ 30-30 افراد بیعت
کے لئے اندر جاتے ہیں۔خواب دیکھنے والے یہ دوست لکھتے ہیں کہ خواب میں ہی ان کے قریب ایک محل
ہے، جو کہتا ہے کہ اس تنظیم کے سردار کا نام القاسم ہے۔یعنی محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے خزانوں
کو تقسیم کرنے والا۔ایک اور صاحب نے خواب میں دیکھا۔وہ کہتے ہیں کہ پہلے دو خواب تو میں نے دیکھے کہ سفر میں
بعض عوائق اور مشکلات پیش آئیں گی۔لیکن تیسری خواب یہ دیکھی کہ ایک مرد اور ایک عورت یعنی مرد وزن
کے نمائندہ بڑے الحاج اور منت سے کہہ رہے ہیں کہ میں ( یعنی وہ جو خواب دیکھنے والے دوست ہیں ) ان
کی بیعت دست مبارک پر کرواؤں۔ایک اور دوست نے بھی خواب میں دیکھا۔وہ کہتے ہیں کہ مجھے یہ القا ہوا ، انا فتحنا لک فتحاً
مبيناً۔وہ لکھتے ہیں کہ میں آپ کے اس سفر کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کر رہا تھا تو مجھے یہ آواز آئی۔پھر
دوسرے موقع پر ظفر امبینا کی آواز آئی۔اسی طرح ایک اور دوست نے لکھا ہے کہ مجھے اس سفر کے متعلق دعا کرتے ہوئے ، یہ آواز آئی،
فانظر الی آثار رحمۃ اللہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے نشانات اور علامات تو دیکھو۔ایک اور دوست نے خواب میں دیکھا۔وہ پہلی خواب کا حصہ ہے، جو میری نظر سے رہ گیا تھا۔)
انہوں نے دیکھا کہ وہ یورپ میں ہیں اور وہاں بڑے بڑے اسٹور ہوتے ہیں جنہیں ڈیپارٹمنٹ سٹور کہتے
734