ملائکہ کے نزول کے وقت الہیٰ جماعتوں کی ذمہ داری بہت بڑھ جاتی ہے ۔ تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء بر موقع مجلس مشاورت

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
-
تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء
ہیں۔ان میں ہر قسم کی چیزیل جاتی ہے۔یعنی چنے کے دانے سے لے کر پچاس ہزار کے ہیرے تک۔غرض ہر
قسم کی چیز وہاں مل جاتی ہے اور یہ اسٹور کہلاتا ہے۔وہ لکھتے ہیں کہ خواب میں اس قسم کے ایک اسٹور میں ایک
بکس ہے، جس میں پلاسٹک کے تھیلوں میں بیچنے کے لئے کچھ تصویریں رکھی ہوئی ہیں۔میں نے آگے بڑھ کر
دیکھا تو وہ بڑی بڑی تصویریں ہیں۔ان میں سے ایک کو میں نے اٹھایا تو اس میں میرے مغربی افریقہ کے
دورے کی تصاویر تھیں۔یعنی بڑے بڑے سائز کی تصاویرہ یورپ کی دکانوں پر بک رہی تھیں۔غرض یہ چند مثالیں میں نے بیان کی ہیں۔اللہ تعالیٰ جب بشارت دیتا ہے، تب بھی ذمہ داری ڈالتا
ہے۔کیونکہ اس صورت میں بھی تدبیر کرنا، پھر بھی انسان کے ذمہ ہوتا ہے۔یعنی انسان تدبیر کرے، اس کا یہ
نتیجہ نکلے گا۔دراصل بشارت تو انسانی تدبیر، جد و جہد اور دعا کا نتیجہ بتارہی ہوتی ہے۔یعنی یہ تو نہیں ہوسکتا کہ
بشارت ملنے پر انسان ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا ر ہے اور پھر بھی وہ بشارت پوری ہو جائے۔مثلاً اگر کسی شخص کو یہ
کہا جائے کہ میٹرک میں تم فرسٹ آؤ گے تو وہ کہے گا کہ ٹھیک ہے، میں میٹرک میں فرسٹ آؤں گا ، اس لئے
میں میٹرک کا امتحان نہیں دیتا، غلط ہے۔یہ تو ایک بچہ بھی سمجھ سکتا ہے کہ جس کو یہ خوشخبری ملے کہ میٹرک میں
فرسٹ آؤگے، اسے میٹرک کا امتحان بہر حال دینا پڑے گا۔اور میٹرک کے امتحان کے لئے انتہائی تیاری کرنی
پڑے گی۔تب وہ خوشخبری پوری ہوگی۔پس ہر بشارت انجام بتارہی ہوتی ہے۔اور ہر بشارت کا جتنا بڑا انجام
ہے، اس سے پہلے جتنی عظیم کوشش اور جتنا عظیم مجاہدہ چاہئے، وہ ہونا چاہیے۔جتنی عظیم تدبیر کی ضرورت ہے،
اتنی عظیم تدبیر ہونی چاہئے۔جتنی دعاؤں کی ضرورت ہے، وہ دعائیں ہونی چاہئیں۔پس اس سلسلہ میں بہت سی بشارتیں ملی ہیں، جن میں سے بعض اس وقت میں نے دوستوں کو
سنائی ہیں ، بہت سوں کو میں نے چھوڑ دیا ہے۔مگر یہ بشارتیں بتا رہی ہیں کہ ان ایام میں جماعت احمدیہ پر
ایک مخصوص ذمہ داری یہ بھی عائد ہوگی کہ وہ دعا اور تدبیر کو کمال تک پہنچائے اور خود کوان بشارتوں کا وارث
بنائے، جو اللہ تعالیٰ نے تازہ بتازہ جماعت کو دی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔افریقہ کا یہ براعظم بھوکا بھی ہے اور پیاسا بھی ہے اور مظلوم بھی ہے۔سینکڑوں سال سے اسے
ذلیل بھی کیا گیا اور اس کی عزت بھی چھینی گئی ہے۔اس لئے یہ ان کا حق ہے کہ ان کو انسانیت کے اس مقام
پر لا کھڑا کیا جائے کہ جو مقام عزت اور شرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے افریقہ کے ایک نمائندہ حضرت
بلال کو دیا تھا۔فتح مکہ کے دن ان قریش سرداروں کو جو اپنے ایک عظیم بھائی کے سامنے بھی گردن اکڑا کر
چلتے اور اس پر ظلم کرتے تھے ان
کو یہ آواز دی گئی تھی اور ان کو اس طرف بلایا گیا تھا کہ آج بلال کا جھنڈا
735

تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
تمہارے غرور کو توڑنے کے لئے کھڑا کیا گیا ہے۔جولوگ حضرت بلال کے جھنڈے کے نیچے آکر جمع ہو
جائیں گے، ان کی جانیں اور ان کی عزتیں محفوظ ہو جائیں گی۔یہ وہ اعلیٰ مقام ہے، جو محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے افریقہ کے ایک حبشی کو دیا تھا۔لیکن دنیا نے اس براعظم افریقہ کو وہ مقام نہیں دیا۔اور وہ خود بھی
اپنے مقام کا علم نہیں رکھتا تھا۔اور یہ اس قوم کی عجیب بدقسمتی ہے۔ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم ان کو یہ بتائیں کہ
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس جھنڈے تلے جمع ہو جاؤ، جو آج حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام کے ہاتھ میں دیا گیا ہے۔تب چھوٹے جھنڈے تمہارے ہاتھ میں دیئے جائیں گے اور پھر مغرور
روس اور متکبر امریکہ کو بھی انشاء اللہ تمہارے جھنڈے کے نیچے پناہ لینی پڑے گی۔پس یہ وہ چیز ہے، جو ہم نے اہل افریقہ کو دینی ہے۔آپ دعا کریں، اللہ تعالیٰ انہیں سمجھ عطا
کرے اور وہ خود اپنی عزت اور اپنے مرتبہ اور اپنی حرمت اور اپنے شرف کو پہچانے لگیں۔اور حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام جو اسلام کا خوبصورت دین اور وں کے لئے بھی اور ان کے لئے بھی لے کر آئے
تھے، اس کو وہ قبول کریں۔دنیا کی عزتیں اور دنیا کی وجاہتیں اور دنیا کے شرف کو بھی وہ حاصل کریں۔لیکن
اس سے بھی کہیں بڑھ کر وہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں اپنے لئے وہ پیار دیکھیں تا کہ دنیا اور آخرت کے خزانے ان
کول جائیں۔اے خدا! تو انہیں اس کی سمجھ عطا فرما۔آمین۔میں نے یہ مختلف باتیں دوستوں کے سامنے اس لئے رکھی ہیں کہ ان دنوں میں خاص طور پر اور
یہاں سے جانے بعد بھی دعائیں کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فرشتوں کے ذریعہ اس دنیا میں جو تیز
حرکت جاری کی ہے، اس کے نتیجہ میں ہماری جو ذمہ داریاں ہیں، اللہ تعالٰی اپنے فضل سے ہمیں اپنے
ظرف اور طاقت کے مطابق ان کے نباہنے کی توفیق عطا فرمائے۔یہ ہمارا تجربہ اور مشاہدہ ہے کہ ہم تھوڑا سا کام کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس کے بے
انتہا نتائج نکال دیتا ہے۔ہمیں تو یہ کہا گیا ہے کہ مقدور بھر تھوڑی سی قربانی کرو اور آکر انعام لے جاؤ۔کام تو
دراصل اللہ تعالیٰ کے فرشتے ہی کر رہے ہیں اور وہ کرتے چلے جائیں گے۔لیکن اگر ہم نے آج اسلام کی
ضرورت کے وقت خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے منہ موڑا تو پھر ہمارا نہ اس دنیا میں کوئی ٹھکانا ہوگا اور نہ اس
دنیا میں۔اللہ تعالیٰ اپنے غضب سے ہمیں محفوظ رکھے۔اللہ تعالیٰ اپنی رضا کی جنتیں ہمیں یہیں عطا کر
دے۔نہ ختم ہونے والی جنتیں۔جو ہم اپنے ساتھ ہی اس دنیا میں لے جائیں۔اللہ تعالی افریقن ممالک کو
بھی اور یورپین ممالک کو بھی، غرض جہاں جہاں بھی انسان بستا ہے، ان
کو تو فیق عطا کرے کہ وہ اسلام کے
736

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
تقریر فرمودہ 27 مارچ 1970ء
نور کو پہچانیں اور اس سے منور ہو جائیں۔اور وہ خدا تعالیٰ جو عزت کا حقیقی سرچشمہ ہے، اس کی طرف
بڑھیں اور دنیا کی ساری عزتیں اپنی جھولیوں میں سمیٹ کر وہ اپنے ملکوں کو جائیں۔اور وہ دنیا کے لئے بھی
اور اپنی نسلوں کے لئے بھی عزت کے سامان اور جنت کے سامان پیدا کرنے والے ہوں“۔رپورٹ مجلس شوری منعقدہ 27 تا 29 مارچ 1970 ء )
737

آج 10 میں سے 10 باقی