حضرت مسیح معود علیہ السلام کی بعثت کی غرض تمام بنی نوع انسان کو امت واحدہ بنانا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 19 اکتوبر 1973ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 19 اکتوبر 1973ء
حضرت مسیح موعود کی بعثت کی غرض تمام بنی نوع انسان کو امت واحدہ بنانا ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 19 اکتوبر 1973ء
تشہد وتعوذ اورسورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
طبیعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے پہلے سے بہتر ہے، الحمد للہ۔اس وقت مسلمانوں کی ایک بہت بڑی جنگ لڑی جارہی ہے۔عیسائی طاقتیں اور یہودی روپیہ
اور اثر و رسوخ ایک ایسے خطہ ارض پر مسلمانوں سے برسر پیکار ہیں۔جس کے متعلق شروع ہی میں یعنی
1948ء میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے دنیائے اسلام کو ایک انتباہ کیا تھا۔جب دوسری جنگ عظیم
ختم ہوئی تو اتحادیوں نے اپنے مفاد کی خاطر مسلم ممالک سے بہت سے وعدے کئے اور اس طرح اپنے
وعدوں کی آڑ میں مسلمانوں کی طاقت کو کمزور کیا۔اور دوسری طرف یہودی دولت کی لالچ میں ان سے
وعدے کئے۔ان ہر دو وعدوں میں تضاد تھا۔جو 1948ء میں اسرائیل کی حکومت کے قیام کی شکل میں ظاہر
ہوا۔اس وقت حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے
الْكُفْرُ مِلَّةً وَاحِدَةٌ
کے نام سے ایک مضمون میں (جو بعد میں ٹریکٹ کی صورت میں شائع بھی کر دیا گیا تھا) مسلمانوں کو یہ
بتایا کہ ان کے خلاف ایک خطرناک منصو بہ بنایا گیا ہے۔اب وقت ہے کہ مسلمان متحد ہو جائیں اور اس طاقت کو جو
مستقبل میں بڑی بن سکتی ہے اور کسی وقت خطر ناک شکل اختیار کر سکتی ہے، اس کو شروع ہی میں چل دیا جائے۔چنانچہ آپ نے اپنے مضمون میں تمہید ابتایا کہ کس طرح یہودیوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے خلاف ہر قسم کے خیا نہ اور ظالمانہ منصوبے بنائے۔آپ کو قتل کرنے اور صلح کے بہانے گھر پر بلا کر
چکی کا پاٹ کو ٹھے پر سے گرا کر مارنے کی سازشیں کیں ، وغیرہ۔پھر اس کے بعد آپ فرماتے ہیں:
" یہی دشمن ایک مقتدر حکومت کی صورت میں مدینہ کے پاس سراٹھانا چاہتا ہے۔شاید اس نیت سے کہ اپنے قدم مضبوط کر لینے کے بعد وہ مدینہ کی طرف بڑھے۔جو
933

خطبہ جمعہ فرموده 19 اکتوبر 1973ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
مسلمان یہ خیال کرتا ہے کہ اس بات کے امکانات بہت کمزور ہیں، اس کا دماغ
کمزور ہے۔عرب اس حقیقت کو سمجھتا ہے، عرب جانتا ہے کہ اب یہودی عرب میں
سے عربوں کو نکالنے کی فکر میں ہیں۔اس لئے وہ اپنے جھگڑے اور اختلافات کو بھول
کر متحدہ طور پر یہودیوں کے مقابلہ کے لئے کھڑا ہو گیا ہے۔مگر کیا عربوں میں یہ
طاقت ہے؟ کیا یہ معاملہ صرف عرب سے تعلق رکھتا ہے؟ ظاہر ہے کہ نہ عربوں میں
اس مقابلہ کی طاقت ہے اور نہ یہ معاملہ صرف عربوں سے تعلق رکھتا ہے۔سوال
فلسطین کا نہیں ، سوال مدینہ کا ہے۔سوال یروشلم کا نہیں، سوال خود مکہ مکرمہ کا ہے۔سوال زید اور بکر کا نہیں ، سوال محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت کا ہے۔دشمن باوجود اپنی مخالفتوں کے اسلام کے مقابل پر اکٹھا ہو گیا ہے۔کیا مسلمان باوجود
ہزاروں اتحاد کی وجوہات کے اس موقع پر اکٹھا نہیں ہوگا !
ی مضمون کے تسلسل میں پھر آپ نے فرمایا:۔پس میں مسلمانوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اس نازک وقت کو سمجھیں اور یا درکھیں کہ آج
رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان کہ الكُفْرُ مِلَّةٌ وَاحِدَة لفظ بلفظ پورا ہورہا ہے۔یہودی اور عیسائی اور دہر بیل کر اسلام کی شوکت کو مٹانے کے لئے کھڑے ہو گئے ہیں۔پہلے فرداً فرد ایور چین اقوام مسلمانوں پر حملہ کرتی تھیں۔مگر اب مجموعی صورت میں ساری
طاقتیں مل کر حملہ آور ہوئی ہیں۔آؤ ہم بھی سب مل کر ان کا مقابلہ کریں۔کیونکہ اس
معاملہ میں ہم میں کوئی اختلاف نہیں۔دوسرے اختلافوں کو ان امور میں سامنے لانا، جن
میں کہ اختلاف نہیں، نہایت ہی بے وقوفی اور جہالت کی بات ہے۔اسی
تاریخ احمدیت جلد 12 صفحہ 386 تا 388)
پس یہ وہ زبردست انتباہ ہے، جو اس فتنہ کے آغاز میں کیا گیا تھا۔یعنی 1948 ء میں جب کہ
اسرائیل کی حکومت معرض وجود میں آئی تھی۔اس میں ایک عظیم منصوبے کی طرف رہنمائی کی گئی تھی۔جس
کے لئے تمام مسلم اقوام اور مسلم گروہوں میں اتحاد کی ضرورت تھی۔پھر اس میں مسلمانوں کو عقلاً سمجھایا گیا
تھا کہ تم اس وقت اختلافات کو زیر بحث نہ لاؤ اور جو عقائد اور عادات اور روایات اور بدعات کی وجہ سے
اختلافات پیدا ہو گئے ہیں، ان کو بھول جاؤ۔کیونکہ جو مسئلہ ہمارے سامنے ہے، وہ اختلافی نہیں ہے۔و۔وہ
934

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبه جمعه فرموده 19 اکتوبر 1973ء
اسلام کی عزت کی حفاظت کا سوال ہے۔کوئی مسلمان یہ کبھی نہیں کہہ سکتا اور نہ اس کے دل میں یہ خیال ہی
پیدا ہوسکتا ہے کہ جہاں اسلام کی عزت اور اس کی حفاظت کا سوال ہو، وہاں اختلاف بھی ہو سکتا ہے۔غرض آپ نے عالم اسلام پر یہ واضح کیا کہ یہ مسئلہ ایسا نہیں ہے، جس میں کوئی اختلاف ہو۔اس
لئے ایک ایسے مسئلے میں، جس میں اختلاف کی نہ کوئی گنجائش ہے اور نہ اختلاف کا کوئی تصور پیدا ہو سکتا ہے،
تم ایسے مسائل کو بیچ میں کیوں گھسیٹتے ہو، جو اختلافی ہیں؟ اس وقت تو ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب
متحد ہو کر عزت و حفاظت اسلام کی خاطر قربانیوں کے لئے تیار ہو جائیں۔لیکن اس وقت تو اس عظیم انتباہ کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی اور آج ایک طبقہ ہمارے خلاف
باتیں بنارہا ہے۔اس
کی تفصیل میں مجھے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔بہر حال ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے
اسلام کی عزت کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیا ہے۔جتنا خدا مانگتا ہے، جماعت احمدیہ دیتی چلی جاتی
ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے، ولا فخر۔ہمارے اندر کوئی خوبی اور بڑائی نہیں ، جس کے نتیجہ میں ایسا ہوا۔اللہ تعالیٰ کی رحمت نے چاہا کہ وہ اسلام کو غالب کرے اور اللہ تعالیٰ کی اس مرضی کے نتیجہ میں حضرت مہدی
معہود علیہ السلام کی بعثت ہوئی اور جماعت احمدیہ کو قائم کیا گیا۔گویا ایک ایسی جماعت دنیا میں پیدا ہو چکی
ہے، جو اسلام کی خاطر اور اسلام کو غالب کرنے کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرتی ہے اور قربان کرنے کے
لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔پس وہ لوگ جو اس غیر اختلافی مسئلہ میں فساد کی خاطر اور وحدت اسلامی کو کمزور کرنے کی خاطر آج
باتیں بنارہے ہیں، ان کو ہم یہ کہہ سکتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وزیر اعظم بھٹو کی قیادت میں حکومت پاکستان ، اہل
پاکستان سے جس قسم کی قربانی لینا چاہتی ہو، اس میں جماعت احمدیہ نہ صرف یہ کہ دوسروں سے پیچھے نہیں
رہے گی بلکہ یہ ثابت کر دے گی کہ وہ ان قربانیوں میں دوسروں سے
کہیں آگے ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل اور
اس کی توفیق سے۔کیونکہ ہم اللہ تعالیٰ کے وعدوں اور اس کی بشارتوں پر ایمان رکھتے ہیں۔پھر میں کہتا ہوں کہ ہم کمزور ہیں اور ہم میں نہ کوئی طاقت ہے اور نہ کوئی خوبی۔لیکن ہم وہ ذرہ
نا چیز ہیں ، جس کو خدا نے اپنے دست قدرت میں پکڑا اور اعلان فرمایا کہ میں اس ذرہ نا چیز کے ذریعہ اسلام
کو ساری دنیا پر غالب کروں گا۔اس لئے جن قربانیوں کے دینے کا تصور بھی بعض لوگوں کے دلوں میں
خوف پیدا کرتا ہے، ان سے
کہیں زیادہ قربانیاں ہم عملاً ایثار کے میدان میں دے دیتے ہیں۔ہماری تاریخ
نوع انسانی کی تاریخ اور ملک ملک کی تاریخ ہمارے اس بیان پر شاہد ہے۔935

خطبہ جمعہ فرموده 19 اکتوبر 1973ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
پس حکومت وقت یا دوسری اقوام عالم جن کا تعلق اسلام سے ہے، ان کا یہ کام ہے ( ہر فرداگر
اپنے طور پر اس قسم کے منصوبے بنائے تو فائدہ کی بجائے نقصان ہوا کرتا ہے ) کہ وہ سر جوڑیں اور منصوبے
بنائیں اور پھر ہر اسلامی ملک کی ذمہ داریوں
کی تعین کریں۔مثلا کہیں کہ فلاں ملک اس مہم اور مجاہدے میں
یہ یہ خدمات اور قربانیاں پیش کرے یا اس قسم کا ایثار اور قربانی سامنے آنی چاہیے۔جب سارے اسلامی
ممالک کسی منصوبے کے ماتحت اسلام کے دشمن کو جو اپنے ہزار اختلافات کے باوجود اکٹھا ہو گیا ہے، اس
کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے ایک جدو جہد، ایک عظیم جہاد اور مجاہدے کا اعلان کریں گے تو پھر
دیکھیں گے کہ کون اس میدان میں آگے نکلتا ہے؟ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک اور ایک
ہزار کی نسبت سے آگے نکل جائیں گے۔بلکہ ہم دعا کریں گے کہ اللہ تعالیٰ اس سے بھی زیادہ آگے نکلنے کی
ہمیں توفیق عطا فرمائے۔پس میں تو یہ کہتا ہوں کہ یہ باتیں بنانے کا وقت نہیں ہے اور نہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کا
وقت ہے۔یہ کام کا وقت ہے۔اپنی حکومت کو توجہ دلانے ، اس کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے اور اسے تسلی
دلانے کا وقت ہے کہ اس وقت جو بھی مطالبہ کیا جائے گا، ہم میدان عمل میں وہ مطالبہ پورا کریں گے۔غرض جب بھی حکومت اہل پاکستان سے مطالبہ کرے گی ، اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ دیکھیں
گے کہ جماعت احمدیہ کا مقام کتنا بلند اور کتنا ارفع ہے۔تاہم یہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ہوگا۔اللہ تعالیٰ پر ہی
ہمارا تو کل ہے، اسی کی قدرتوں کے جن قادرانہ تصرفات کو ہماری آنکھوں نے مشاہدہ کیا ہے، اس کی وجہ
سے ہمارے دل نتیجہ کے لحاظ سے بھی مضبوط ہیں اور قربانیوں کے لحاظ سے بھی ہشاش اور بشاش ہیں۔قربانیاں دینے سے احمد می گریز نہیں کرتا۔وہ مسکراتے چہرہ کے ساتھ قربانیاں دیتا چلا آیا ہے اور اب بھی
قربانیاں دے رہا ہے اور قربانیاں دیتا چلا جائے گا۔انشاء اللہ تعالی۔ایک اور ضروری بات بھی میں اس وقت کہنا چاہتا ہوں۔کیونکہ انتظار نہیں کیا جاسکتا، اس لئے
طبیعت میں کمزوری کے باوجود میں وہ بات ذرا تفصیل کے ساتھ بیان کرنا چاہتا ہوں۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا تھا، ایک وقت تھا ، قادیان سے باہرا کا د کا خاندان حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے واقفیت رکھتے تھے اور آپ کے مقام کو پہچانتے تھے۔پھر اللہ تعالیٰ نے فضل
فرمایا، قادیان کے ماحول میں جماعت پھیلی۔پھر پنچاب میں پھیلنی شروع ہوئی۔پھر متحدہ ہندوستان (یعنی
پاکستان بننے سے پہلے کے ہندوستان) میں پھیلنے لگی۔پھر الہی بشارتوں کے ماتحت بیرونی دنیا میں پھیل
936

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 19 اکتوبر 1973ء
گئی۔مگر 1944 ء تک بیرونی ہندوستان کی جماعتیں مالی قربانیوں میں بہت پیچھے تھیں۔حتی کہ وہ اس قابل
بھی نہیں تھیں کہ ان کا نام لیا جاتا۔یعنی ان کے علیحدہ کوئی کھاتے نہیں تھے۔آمد وخرچ کے کوئی رجسٹر نہیں
تھے، اخراجات کے بجٹ نہیں بنتے تھے۔گویا ان کی مالی قربانی نہ ہونے کے برابر تھی۔جو لوگ مالی قربانی
میں حصہ لینے والے تھے، ان میں شاید 99 فیصد یعنی بھاری اکثریت ان لوگوں کی تھی، جو اس وقت کے
متحدہ ہندوستان سے باہر مختلف ملکوں میں آباد ہوئے اور وہیں دولت کما رہے تھے۔اور بڑی بشاشت کے
ساتھ خدا تعالیٰ کی راہ میں مالی قربانیاں دے رہے تھے۔پھر 1944ء میں پہلی بار بیرون ملک کی جماعتوں
کی مالی قربانیاں بجٹ کے ذریعہ نمایاں ہو کر جماعت کے سامنے آنی شروع ہوئیں اور ہر سال ترقی کرتی
چلی گئیں۔یہاں تک کہ میرا خیال ہے کہ اگر اس وقت ہر قسم کی مالی قربانیوں کو اکٹھا کیا جائے تو پاکستان کے
مقابلہ میں ( اب متحدہ ہندوستان تو نہیں رہا، جس کی ہم بات کریں۔اب تو ہمارا مرکز پاکستان میں ہے۔اس لئے ہم پاکستان کی بات کریں گے۔) کہ تحریک جدید کی 50 فیصد سے زیادہ مالی قربانیاں بیرون
پاکستان کی جماعتیں دے رہی ہیں۔گویا بڑی وسعت پیدا ہوگئی ہے اور اس وقت میں اس وسعت کی بات
کر رہا ہوں۔مالی قربانیوں کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔صرف اس وسعت کو بتانے کے لئے میں نے مالی
قربانیوں کا ذکر کیا ہے۔چنانچہ نائیجیریا جو ایک بہت بڑا ملک ہے، وہاں بڑی بڑی جماعتیں قائم ہو چکی ہیں۔اور وہاں
بڑے بڑے افسرحتی کے صوبوں کے وزرا ء تک احمدی ہیں اور بڑا اخلاص رکھتے ہیں۔وہاں یہ حالت نہیں ہے
کہ اکا دکا خاندان احمدی ہو۔مثلاً کچھ عرصہ ہوا ہمیں پتہ لگا کہ سوڈان میں ایک خاندان احمدی ہے۔لیکن وہاں
ابھی جماعت نہیں بنی۔لیکن نائیجیریا میں بڑی بڑی جماعتیں ہیں اور سارے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں۔پھر غانا ہے، جہاں کی 30لاکھ کی آبادی میں سے تین لاکھ سے زائد احمدی بالغ مرد اور عورتیں ہیں،
بچے ان کے علاوہ ہیں۔یہ بھی ایک بہت بڑی جماعت ہے، جو ملک کے مختلف حصوں میں پھیلی ہوئی ہے۔اسی طرح سیرالیون ہے جہاں بہت بڑی جماعتیں ہیں۔پھر افریقہ کے دوسرے ممالک ہیں،
جہاں نائیجیریا اور غانا کی طرح بڑی بڑی جماعتیں تو نہیں لیکن وہاں بڑی تیزی کے ساتھ جماعت احمد یہ کو
کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں۔وہاں کے لوگوں میں بڑی شدت کے ساتھ یہ احساس پیدا ہو رہا ہے کہ اگر
ہم نے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارات میں حصہ دار بنا ہے تو ہمیں جماعت احمدیہ میں
شامل ہو جانا چاہیے۔937

خطبہ جمعہ فرموده 19 اکتوبر 1973ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اسی طرح انگلستان ہے۔اس میں بھی خدا کے فضل سے بہت بڑی جماعت ہے۔گو تعداد کے
لحاظ سے اتنی بڑی تو نہیں، جتنا افریقہ کی جماعتیں ہیں۔لیکن اپنی کارکردگی کے لحاظ سے بڑی جماعتوں میں
شمار ہوسکتی ہے۔جماعتہائے احمد یہ انگلستان نے نصرت جہاں ریزروفنڈ کے لئے علاوہ دوسرے چندوں
کے ساڑھے بارہ لاکھ روپے کے وعدے کئے تھے۔جن میں سے گیارہ لاکھ سے اوپر وہ ادا بھی کر چکے
ہیں۔یورپ کے دوسرے ملکوں میں بھی اسلام کے حق میں ایک خوشگوار رو چل پڑی ہے۔امریکہ میں اتنی مخلص جماعتیں ہیں کہ آپ ان کا اندازہ نہیں کر سکتے۔وہاں سے جور پورٹیں آئی
ہیں، ان سے پتہ لگتا ہے کہ امریکن باشندے جماعت میں شامل ہورہے ہیں۔(جولوگ یہاں سے
نوکریاں وغیرہ کے سلسلہ میں جاتے ہیں، میں ان کی باتیں نہیں کر رہا۔چنانچہ وہاں بھی بڑی مخلص
جماعتیں قائم ہوگئی ہیں۔پھر انڈونیشیا میں بہت بڑی بڑی جماعتیں ہیں، نجی آئی لینڈ میں بھی ایک بڑی تیز حرکت ہے،
ماریشس کا بھی یہی حال ہے۔غرضیکہ ساری دنیا میں مختلف ملکوں میں، اس وقت یا تو بڑی بڑی جماعتیں
ہیں یا تعداد کے لحاظ سے نسبتاً چھوٹی جماعتیں ہیں۔لیکن یہ امر ظاہر کرتا ہے کہ اشاعت اسلام کے کام میں
بہت وسعت پیدا ہوگئی ہے۔میں نے پہلے بھی کئی دفعہ کہا ہے کہ ایک وقت میں انگریز کا یہ دعویٰ تھا ( صحیح تھا یا غلط ) کہ برٹش
کامن ویلتھ پر سورج غروب نہیں ہوتا۔مگر آج وہ یہ دعوی نہیں کر سکتا۔کیونکہ کامن ویلتھ ختم ہو چکی ہے۔اب ایک نیا بین الاقوامی اجتماعی وجود دنیا میں ابھرا ہے اور وہ جماعت احمدیہ اسلامیہ ہے، جو اسلام کو غالب
کرنے کی مہم میں مصروف ہے اور یہ دعوی کر سکتی ہے کہ اس پر سورج غروب نہیں ہوتا۔کیونکہ جماعت
احمد یہ ساری دنیا میں پھیل گئی ہے۔پس یہ ایک حقیقت زندگی ہے، جو ہمیں بھولنی نہیں چاہیے کہ جماعت احمدیہ
کو اللہ تعالیٰ کے فضل
سے بڑی وسعت حاصل ہوگئی ہے۔ساری دنیا میں جماعت پھیل گئی ہے اور بہت سے ممالک میں
جماعتہائے احمدیہ کی بڑی کثرت سے بیسیوں جماعتیں بڑا اثر ورسوخ رکھنے والی ہیں۔یہ ایک حقیقت
زندگی ہے۔اور دوسری حقیقت زندگی یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے۔میری
بعثت کی بنیادی غرض یہ ہے کہ تمام نوع انسانی کو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے
امت واحدہ کی شکل میں اکٹھا کیا جائے۔یعنی تمام بنی نوع انسان ایک خاندان اور ایک امت بن جائیں۔938

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 19 اکتوبر 1973ء
گرچہ یہ کام بڑا اہم ہے اور مشکل بھی ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کی حرکت، اس کا پھیلا ؤ اور
وسعت روز افزوں ترقی پر ہے۔یہ گویا ایک پہلو ہے حقیقت زندگی کا۔یعنی جماعت دنیا میں پھیل گئی اور
سے بڑی وسعت حاصل ہو گئی۔اس حقیقت زندگی کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام کی غرض بعثت یہ تھی کہ اس کرہ ارض پر بسنے والی تمام نوع انسانی کو اکٹھا کر کے حضرت محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کر دیا جائے۔گویا آج کی زندگی کی یہ ایک دوسری حقیقت ہے۔اور اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ ہم فاصلے کے
بعد کو ایسی شکل اختیار نہ کرنے دیں کہ تمام دنیا کو امت واحدہ بنانے کا ہمار جو مقصد ہے اس میں کوئی روک یا
ستی پیدا ہو جائے یعنی جماعت ہائے احمد یہ جو مختلف ممالک میں بسنے والی ہیں ان کو قریب سے قریب تر
لانے کے لئے ایک جدو جہد جاری رہنی چاہیے۔یہ بڑی ضروری بات ہے ورنہ اندیشہ ہے کہ خدانخواستہ اسی
طرح نہ ہو جس طرح پہلے ہوا۔جب مسلمانوں کا آپس کا تعلق ٹوٹ گیا۔ایک دوسرے سے قطع تعلق ہو گیا
اور مسلمان علیحدہ علیحدہ ٹکڑیوں میں بٹ گئے تو اسلام کی وہ شان و شوکت نہ رہی جو ا سے قرون اولیٰ میں
حاصل ہوئی تھی۔اب پھر اللہ تعالیٰ کا منشا ہے کہ اسلام کو بہت بڑے پیمانے پر آخری فتح نصیب ہو گو یا غلبہ
اسلام کے لئے ایک جنگ جاری ہے۔جنگ کے شروع میں فتح نہیں ہوا کرتی۔جنگ کے آخر میں فتح ہوا
کرتی ہے۔یہ روحانی جنگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں شروع ہوئی۔پھر خلفائے راشدین کی
زندگی میں فتوحات ہوئیں اور پھر ان کا سلسلہ جاری رہا یہاں تک کہ اسلام عرب
و عجم میں دور دور تک پھیل
گیا۔ایک طرف یورپ تک جا پہنچا۔دوسری طرف ترکی اور اس سے آگے یورپ کے دوسرے حصے پولینڈ
تک پھیل گیا۔روس میں ایک وقت میں بارہ خوانین ( پٹھانوں ) کے خاندان ریاستوں کی شکل میں خود
ماسکو کے اردگرد کے علاقوں میں حکومت کر رہے تھے۔پھر چین میں مسلمان گئے لیکن وہاں اتنی زیادہ
وسعت اختیار نہ کر سکے تاہم ایک بڑے پیمانے پر سارے نوع انسان کو اکٹھے کرنے کی مہم جاری ہوگئی۔مگر
اب اس سے بھی بڑے پیمانے پر اسلام کوفتوحات حاصل ہونے والی ہیں کیونکہ شیطانی طاقتوں سے اسلام
کی یہ آخری اور کامیاب ) جنگ ہے۔کیونکہ اس وقت امریکہ کا کسی کو پتہ نہیں تھا۔آسٹریلیا کا کسی کو پتہ
نہیں تھا۔نیوزی لینڈ کا کسی کو پتہ نہیں تھا۔انڈونیشیا کے تعلقات باقی دنیا سے بہت تھوڑے تھے اسی طرح
نجی ، آئی لینڈ ، فلپائین وغیرہ کے تعلقات دوسرے خطہ ہائے ارضی سے نہیں تھے۔مگر اب دنیا کے ہر ملک کا
دوسرے ملک سے تعلق قائم ہے۔اس لئے اب جہاں جہاں اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے پاؤں مضبوط کر
939

خطبه جمعه فرموده 19اکتوبر 1973ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
رہا ہے۔ہمارا فرض ہے کہ ہم میلوں کے فاصلوں کو ایک دوسرے سے بعد میں تبدیل نہ ہونے دیں۔اور
ساری دنیا کے احمدیوں کو ( جو بھی اس وقت تک نوع انسان میں سے احمدی ہو سکے ہیں ان کو) ایک
دوسرے سے قریب تر لانے کی کوشش کریں۔چنانچہ اس دورے میں میرے دل میں یہ احساس بڑی
شدت کے ساتھ پیدا ہوا۔اس بارہ میں، میں نے بہت سوچا۔اس ضمن میں بہت سی باتیں تو ایسی ہیں، جن
کو جلسہ سالانہ سے پہلے بیان کرنا شاید مناسب نہ ہو۔لیکن دو باتیں ایسی ہیں جن کو میں اس تمہید کے ساتھ
تفصیلاً بیان کرنا چاہتا ہوں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ ہمارا جلسہ سالانہ اور ہماری مشاورت اس
قسم کے مواقع ہیں جن میں تمام
دنیا کے احمدیوں کی شرکت ضروری ہوگئی ہے۔فی الحال میں جلسہ سالانہ کولوں گا۔مجلس مشاورت میں ساری
دنیا کے احمدی نمائندگان کی شرکت کے متعلق بعض باتیں ابھی مزید غور طلب ہیں ان پر غور کرنے کے بعد
ہم انشاء اللہ، اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے اور اس کی ہدایت کی روشنی میں کوئی منصوبہ بنائیں گے۔اس
وقت تک جو بات ذہن میں ڈالی گئی ہے، وہ یہ ہے کہ جلسہ سالانہ کے متعلق کام شروع کر دینا چاہیے۔یہ میچ
ہے کہ جلسہ سالانہ کے موقع پر شاید درجنوں کی تعداد میں یا اس سے کم بیرون جات کے احمدی جلسہ سالانہ
میں شرکت کے لئے یہاں ہر سال آتے ہیں مگر وہ کسی منصوبہ کے ماتحت نہیں آتے۔اس لئے آج میں یہ
اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ دنیا میں بسنے والی تمام احمدی جماعتیں جلسہ سالانہ کے موقع پر اپنی اپنی جماعت کی
طرف سے وفود بھجوایا کریں۔جو جلسہ سالانہ میں شریک ہوں، یہاں کی تصاویر لیں، یہاں کے حالات
دیکھیں ، جماعت پر خدا تعالیٰ کی جو بے شمار رحمتیں نازل ہورہی ہیں ان کو دیکھیں۔ان کے متعلق سنیں اور
ان کو نوٹ کریں اور پھر اپنے اپنے۔۔۔ان کو بیان کریں۔یعنی اپنی اپنی جماعت کے احباب کو بتائیں کہ ہم
جلسہ سالانہ پر گئے وہاں پر ہم نے یہ دیکھ اور یہ سنا کہ کس طرح دنیا میں ایک حرکت پیدا ہو رہی ہے۔کتنی
خوش کن تبدیلیاں واقع ہورہی ہیں اور کس طرح اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کو غلبہ اسلام کی مہم میں کامیاب
کرنے کے لئے اپنے فضل سے اس پر اپنی عنائتیں اور رحمتیں نازل کر رہا ہے اور غلبہ اسلام کے حق میں
عظیم حرکت ہے جو روز بروز شدت اختیار کرتی چلی جارہی ہے۔پس بیرون پاکستان کے ہر ملک سے
احمدیوں
کو وفود کی شکل میں جلسہ سالانہ پر پورے انتظام کے ساتھ آنا چاہیے۔اس سلسلہ میں کچھ ہمیں بھی
یہاں انتظام کرنا پڑے گا۔مثلا سلائیڈز کا انتظام کرنا پڑے گا۔کچھ ان لوگوں کو انتظام کرنا پڑے گا مثلاً بڑی
سکرین کا جس پر ٹرانس پیرنسی یعنی خاموش تصاویر دکھائی جاتی ہیں۔940

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 19 اکتوبر 1973ء
غرض وفود کی شکل میں بیرون پاکستان سے احباب جماعت یہاں آئیں۔یہاں کا ماحول
دیکھیں اور حالات معلوم کریں۔جلسہ سالانہ والوں کو چاہیے کہ وہ پہلے سے ایک چھوٹا سا رسالہ (چار ورقہ
ہو یا اس سے زیادہ کا ہو کیونکہ کاغذ وغیرہ کی کمی نہیں ہے ) شائع کریں اور باہر سے آنے والوں کے لئے
اسے انگریزی میں طبع کروا ئیں۔جس میں جلسہ سالانہ کے سارے انتظامات کا تعارف کروایا گیا ہو۔مثلاً
اتنے لنگر خانے ہیں۔اتنے آدمیوں کو پچھلے سال کھانا کھلایا گیا تھا اور اب اس سال
اللہ تعالیٰ کے فضل سے
اس سے بڑھ کر کھلایا جائے گا وغیرہ وغیرہ تا کہ جو دوست باہر سے آئیں وہ یہ اطلاعات لے کر جائیں۔پھر
اس کے علاوہ جو کچھ وہ خود دیکھیں۔عقائد کے متعلق دلائل سنیں۔واقعات کے متعلق میرا تبصرہ سنیں، جو
ساری جماعت کے بارہ میں میری پہلی تقریر میں ہوتا ہے۔پھر علوم قرآنی جو موجودہ مسائل کو حل کرنے
والے ہیں، وہ ان کے کانوں میں پڑیں اور واپس جا کر اپنی اپنی جماعت میں اپنے تاثرات بیان کریں۔ایک اور بات بھی یہاں کے انتظام سے تعلق رکھتی ہے اور وہ یہ ہے کہ باہر سے آنیوالوں میں سے اکثر وہ
لوگ ہوں گے ، جو انگریزی سمجھتے ہوں گے اور اکثر وہ ہوں گے جوار دو نہیں سمجھتے ہوں گے ، اس لئے تحریک
جدید ابھی سے plan (پلان) کرے۔انگریزی بولنے والے اتنے آدمی موجود ہونے چاہئیں کہ ایک
ایک آدمی ہر وفد کے ساتھ لگ جائے۔جو سونے کے وقت کے سوا ہر وقت ان کے ساتھ رہے۔تا کہ ہر وفد
کے اراکین جلسہ سالانہ کی کاروائی سمجھ سکیں۔یہاں ہمارے جلسہ کی کاروائی اس زبان میں ہوتی ہے جس
میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسرار قر آنیہ کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے یعنی اردو میں اس
لئے ترجمانی ضروری ہے۔پھر کچھ ایسے وفود بھی ہوں گے جو انگریزی بھی نہیں جانتے ہوں گے۔مثلاً یوگوسلاوین احمدی
جن کو میں جلسہ سالانہ پر آنے کی دعوت دیکر آیا ہوں۔ایک درجن میں سے دو کی اطلاع مل گئی ہے کہ وہ
بڑے شوق سے آئیں گے۔وہ مختلف جگہوں کے رہنے والے ہیں۔ایک تیسری جگہ کے احمدی خاندانوں
میں سے جس ایک کو بلایا گیا ہے۔اب ان کے ساتھ اسی آدمی کو لگانا پڑے گا جو ان کی زبان جانتا ہو۔ورنہ
مقصد پورا نہیں ہو سکے گا۔ہمارے یہاں یہ مسئلہ نمبر 2 کی شکل میں آجائے گا یعنی یہ کہ مختلف زبانیں جاننے
والے کثرت سے تیار کرنے چاہئیں (جن کا تعلق پاکستان سے ہو تو بہتر ہے )۔جو فرانسیسی زبان جانتے
ہوں۔جرمن زبان جانتے ہوں۔یوگو سلاوین زبان جانتے ہوں۔البانین زبان جاتے ہوں۔اسی طرح
افریقہ میں گوانگریزی بولی اور کبھی جاتی ہے، لیکن اگر تھوڑی بہت سواحیلی اور ہونسا زبان یا جو بعض دوسری
941

خطبہ جمعہ فرموده 119اکتوبر 1973ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
افریقن زبانیں بولی جاتی ہیں ، وہ بھی سیکھنی چاہئیں۔ہمارے مبلغین جو وہاں سے آتے ہیں وہ اگر یہ
زبانیں جانتے ہوں تو ان سے کام لیا جا سکتا ہے۔بہر حال یہ کام نہیں کرنا پڑے گا۔یہ تو ٹھیک ہے کہ اس پر
کچھ وقت تو ضرور لگے گا لیکن
وَلَوْ أَرَادُوا الْخُرُوجَ لَاعَدُّوا لَهُ عُدَّةً
کی روح سے ہمارے اس ارادے کی عملی شکل بھی ظاہر ہونی چاہیے۔پس جب ہم نے یہ ارادہ
کر لیا ہے تو اب خدا تعالیٰ کی راہ میں کسی چھوٹی سے چھوٹی بات کو بھی ترک نہیں کرنا جو غلبہ اسلام کی اس مہم
میں مفید اور مد و معاون ہو۔تاہم اس وقت میں زبانوں کے سیکھنے کے بارے میں تفصیل میں نہیں جانا
چاہتا۔اس سلسلہ میں ایک منصوبہ میرے ذہن میں ہے، جسے بروئے کارلانے کے لئے جلد عملی قدم اٹھایا
جائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ
جہاں تک جلسہ سالانہ پر بیرون ملک سے احمدی احباب
کا وفود کی شکل میں آنے کا تعلق ہے، اس
سال چونکہ جلسہ سالانہ میں بہت تھوڑا وقت رہ گیا ہے اس لئے میں ابھی اس کو لازمی قرار نہیں دیتا۔لیکن
جہاں تک ممکن ہو تحریک جدید پورا زور لگائے کہ ملک ملک سے دوست وفود کی شکل میں تشریف لائیں۔جن
میں زیادہ تر مقامی باشندے ہوں۔یعنی یہ نہ ہو کہ ہمارے پاکستانی دوست جو باہر گئے ہوئے ہیں اور وہ
وہاں پیسے کما رہے ہیں اور انہوں نے اپنی چھٹی کا ایسا انتظام کیا ہوا ہے کہ وہ جلسہ سالانہ پر آجائیں ، ان کو
وفد میں شامل کر لیا جائے یا صرف انہی سے وفد تشکیل کر لیا جائے۔ٹھیک ہے اگر ایسے دوست کی نیت نیک
ہے تو چونکہ خدا تعالی بڑا دیا لو ہے ، وہ اس کی نیک نیتی اور قربانی کی اسے بہترین جزاء عطا فرمائے گا۔لیکن
جو بات میں کہہ رہا ہوں ، وہ یہ ہے کہ ایسے وفود آئیں جن کا مقصد صرف جلسہ سالانہ کی برکات سے متمتع
ہونا ہو اور جو فوراً واپس بھی چلے جائیں۔مگر چھٹی پر آنے والے دوستوں کے کئی مقاصد ہوتے ہیں۔مثلاً
پچھلے سال جلسہ سالانہ اور حج اور پھر واپس گھر پہنچنے کے درمیان قریباً ڈیڑھ دو مہینے کا فرق تھا۔چنانچہ کئی
دوست بیرونی ممالک سے تشریف لائے۔انہوں نے جلسہ سالانہ سنا اور پھر فریضہ حج ادا کرنے کی
سعادت بھی پائی۔یہ ایک بہت بڑے ثواب کا کام ہے۔ہمارے اکثر دوست جن کے حج کی راہ میں
جہالت اور غفلت آڑے نہیں آتی یا قرآن کریم سے لاپرواہی کے نتیجہ میں جن پر حج کی راہیں بند نہیں کر دی
جاتیں، وہ حج کرتے ہیں اور ثواب پاتے ہیں۔وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کو مانتے ہیں اور اس کی آواز پر لبیک
کہتے ہوئے مکہ مکرمہ میں پہنچ جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو احسن جزاء عطا فرمائے۔یہ اپنی جگہ ایک بہت
942

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 19 اکتوبر 1973ء
بڑی نیکی کا کام ہے لیکن وفود کی شکل میں دوستوں کا جلسہ سالانہ پر آنا، در اصل حج اور دوسری نیکیوں کے
حصول کے لئے مخلصانہ تڑپ پیدا کرنے کے مترادف ہے یعنی اس طرح ایسی جماعت پیدا کرنا مقصد ہے
جن کے دل ہر وقت اخلاص کے ساتھ قرب الہی کے حصول کے لئے بے قرار اور رحمت الہی کی تلاش میں
سرگرداں ہوں۔پس یہ منصوبہ دراصل حج کی تڑپ رکھنے والی جماعت تیار کرنے کا منصوبہ ہے، جو تمام
روکوں کو پھلانگ کر فریضہ حج ادا کر سکے۔اس لئے بیرون ملک سے وفود کی شکل میں دوست جلسہ سالانہ پر
تشریف لائیں اور پھر ادھر ادھر ٹھہرے بغیر وہ واپس چلے جائیں۔اس طرح وہ وہاں جا کر جو کام کریں
گے، اس کے نتیجہ میں پہلے سے زیادہ لوگ حج کرنے کی کوشش کریں گے۔کچھ کو روکا جائے گا اور کئی ساری
روکوں کے باوجود دیار حرم میں پہنچ جائیں گے۔یہ ایک علیحدہ مسئلہ ہے۔بہر حال زیادہ سے زیادہ وفود کی
شرکت اس سال سے شروع ہو جانی چاہیے۔ایک اور بات جس کا میں اس وقت اعلان کرنا چاہتا ہوں، وہ قلم دوستی ہے۔اور یہ ان چھوٹی
چھوٹی باتوں میں سے ایک ہے جو ملک ملک کے درمیان قرب پیدا کرنے کے لئے ہیں۔قلم دوستی ایک
منصوبہ کے ماتحت عمل میں آنی چاہیے۔مثلاً انگلستان اور دوسرے ملکوں سے پتہ لیا جائے اور مجھے رپورٹ
ملنی چاہیے کہ انگلستان میں اس قد ر ا حباب تیار ہیں ( مجھے امید ہے انگلستان میں رہنے والوں میں سے
پا نچ سونو جوان مل جائیں گے شروع میں ایک سوتو یقینی مل جائیں گے ) اتنے نائیجیریا کے تیار ہیں، اتنے
غانا کے تیار ہیں، اتنے آئیوری کوسٹ کے تیار ہیں، اتنے لائبیریا کے تیار ہیں، اتنے سیرالیون کے تیار
ہیں، اتنے گیمبیا کے تیار ہیں، اتنے سنیگال کے تیار ہیں۔اور بھی کئی ملکوں میں ہماری احمدی جماعتیں قائم
ہیں۔ان میں سے بھی چاہیے، احباب تیار ہوں۔کیونکہ اس تحریک میں ضرور شامل ہونا چاہیے۔اسی طرح
کے رہنے والے، انڈونیشیا کے رہنے والے، آسٹریلیا کے رہنے والے، یورپین ممالک کے رہنے
والے، ہندوستان کے رہنے والے، پاکستان کے رہنے والے مصر کے رہنے والے سعودی عرب کے
رہنے والے، ( کوئی یہ نہ سمجھے کہ عرب ممالک میں کوئی احمدی نہیں۔دنیا مخالفت کرتی ہے تو کرتی رہے۔وہاں احمدی ہیں اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے، جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔) ابوظبی میں رہنے والے۔غرض مشرق وسطی کے سارے ممالک میں رہنے والے احمدی، قلم دوستی کی مجالس میں شامل ہونے کے لئے
اپنے نام پیش کریں۔پھر ایک منصوبہ کے ماتحت ان کی آپس میں دوستیاں قائم کی جائیں گی۔اس قسم کے
قریبی اور دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کی مثال ایک شاندار رنگ میں اور شاندار پیمانے پر آنحضرت صلی
943

خطبہ جمعہ فرموده 19 اکتوبر 1973ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ملتی ہے۔اب چونکہ امت محمدیہ دنیا کے مختلف ملکوں میں پھیلی ہوئی ہے۔اس
صورت میں ان میں دوستانہ اور قریبی تعلقات پیدا کرنے کی ایک راہ یہ ہے کہ ان کی آپس میں قلم دوستی
ہو۔اس کا اثر اس مثال سے واضح ہو جائیگا کہ فرض کریں سوئٹزر لینڈ میں ہماری ایک چھوٹی سی جماعت
ہے۔ہمارے سوئس دوست جو پہلے عیسائی تھے یاد ہر یہ تھے۔وہ احمدی مسلمان بن گئے اور اللہ تعالیٰ نے
اپنی رحمت سے جماعت احمدیہ کے سپر د جو کام کیا ہے ، وہ اس میں سرگرمی سے حصہ لیتے ہیں۔پس
سوئٹزر لینڈ میں گوا بھی ہماری ایک چھوٹی سی جماعت ہے لیکن اگر وہاں سے دس آدمی قلم دوستی کے لئے تیار
ہوں اور ان میں سے دور بوہ میں خط و کتابت کر رہے ہوں۔ایک نائیجیریا سے خط و کتابت کر رہا ہو۔ایک
غانا سے خط و کتابت کر رہا ہو۔ایک سیرالیون سے خط و کتابت کر رہا ہو۔ایک انڈونیشیا سے خط و کتابت کر
رہا ہو۔ایک شمالی امریکہ سے خط و کتابت کر رہا ہو۔ایک انگلستان سے خط و کتابت کر رہا ہو۔اسی طرح اگر
ملک ملک میں ایک دوسرے سے قلم کا تعلق قائم ہو جائے اور دوست آپس میں خط و کتابت کرنے لگیں تو
اس باہمی اخوت سے خوشگوار تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔اب مثلاً سوئٹزر لینڈ کے دس آدمی ہر پندرھویں
دن یا ہر مہینے خط لکھیں گے، اور ملک ملک سے ان کو جواب ملیں گے تو جب جمعہ اور اتوار کو یہ اکٹھے ہوں گے
اور سر جوڑیں گے اور آپس میں باتیں کریں گے، تو ایک کہے گا مجھے (ربوہ سے ) میرے قلم دوست نے مثلاً
مجھے یہ اطلاع بھیجی ہے کہ مشاورت اس اس طرح اختتام پذیر ہوئی ہے۔اسلام کو ساری دنیا میں غالب
کرنے اور نوع انسان کو حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کرنے کے لئے یہ یہ
سکیمیں بنی ہیں۔اور یہ ہوا اور وہ ہوا ہے۔دوسرا کہے گا مجھے نائیجیریا سے میرے قلم دوست کا خط ملا ہے۔اس نے لکھا ہے کہ ہم نے یہاں اتنے اور میڈیکل سنٹر بنادیئے اور اتنے مزید سکول کھول لئے ہیں اور اتنے
لوگ جو پہلے بت پرست تھے اب تو حید کا کلمہ پڑھنے لگ گئے ہیں۔لا الہ الا الله محمد رسول اللہ کا
پیارا کلمہ ان کی زبانوں پر جاری ہو گیا ہے۔اسی طرح ان میں سے ایک یہ کہے گا کہ مجھے امریکہ سے خط
آیا ہے۔جس میں اس کے قلم دوست نے لکھا ہے کہ اس طرح ہم نے غلبہ اسلام کے لئے گھنٹہ بھر روروکر
دعائیں کیں۔یہاں تک کہ ہماری آنکھوں سے آنسو نہیں تھمتے تھے۔ایک اور سوئس دوست کہے گا، مجھے
میرے قلم دوست نے انگلستان سے خط لکھا ہے کہ ہماری جماعت یہ یہ اچھا کام کر رہی ہے۔پس اس طرح
ہم تبلیغ کر رہے ہیں ( انگلستان میں اکثریم التبلیغ منایا جاتا ہے ) اور اس اس طرح تبلیغی وفود گئے اور
کامیاب ہو کر واپس آئے۔944

آج 10 میں سے 10 باقی