حضرت مسیح معود علیہ السلام کی بعثت کی غرض تمام بنی نوع انسان کو امت واحدہ بنانا ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 19 اکتوبر 1973ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء), حصہ 2

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 19 اکتوبر 1973ء
غرض سوئٹزر لینڈ کے دس کے دس احباب جب اکٹھے مل بیٹھیں گے تو آپس میں تبادلہ خیال کریں
گے۔ساری دنیا میں اللہ تعالیٰ کی قدرت کے جو نظارے احمدی دیکھ رہے ہیں، ان کے متعلق مختلف احباب
کے تاثرات اکٹھے ہو جائیں گے۔اور یہ ایک ایسی چیز ہے جو علمی اور تبلیغی لحاظ سے حسین اور خوشکن اثر پیدا
کرے گی۔پس دوسری بات جس کا میں اعلان کر رہا ہوں ، وہ قلم دوستی کی تحریک ہے۔دوست جہاں یہ دعا
کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے مجھے صحت دے اور کام آنے کی توفیق عطا فرمائے ، وہاں یہ دعا بھی
کریں کہ جتنے آدمی اس وقت اس تحریک کے لئے درکار ہیں وہ مل جائیں۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ وہ
میرے دماغ میں منصوبے ڈالتا ہے اور کام کرنے کی تفصیلات بھی بتا تا ہے۔لیکن اس کے لئے یہ ضروری
ہے کہ میرے پاس ایسے دوست ہونے چاہئیں ، جن کو میں یہ کہوں کہ یہ کام کرو۔یہ ساری باتیں اور یہ
سارے کام میں اکیلا تو نہیں کر سکتا۔سوائے اس کے کہ پانچ سو گھنٹے کا ایک دن ہو جائے اور اس کا کچھ حصہ
میں کام کر جاؤں۔لیکن دن تو بیچارہ چوبیس گھنٹے سے آگے نہیں بڑھ سکتا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم
میں فرمایا ہے کہ نہ سورج چاند کو پکڑ سکتا ہے اور نہ چاند سورج کو۔دن اور رات کا فرق تو یہی رہنا ہے۔انسانی
جسم کی اپنی حد بندیاں ہیں۔ہر انسان خواہ وہ پہلوان ہو یا عام آدمی ہو ، اس کا جسم ایک وقت میں جا کر تھک
جاتا ہے۔اسے سونے اور آرام کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔پھر جو کام ہوتا ہے، اس کی ترتیب ہوتی ہے۔کچھ وقت ہم احمدیوں کا تلاوت قرآن کریم پر لگتاہ، کچھ وقت تم احمدیوں کا قرآن کریم کی مختلف آیات کی
تفسیر اور ان کے معنی پر غور کرنے پر خرچ ہوتا ہے۔کچھ وقت ہم احمدیوں کا مطالعہ پر خرچ ہوتا ہے۔یہ اللہ
تعالیٰ کا فضل ہے کہ جماعت احمدیہ کو مجموعی طور پر اتنا اعلیٰ دماغ اور روشن دل عطا ہوا ہے، جس کی نظیر اور کہیں
نہیں ملتی۔اور یہ اس لئے ہے کہ دوست ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہیں۔میرے خطبے سنتے ہیں، جن
میں ، میں مختلف مسائل اور موضوعات پر باتیں کرتا ہوں۔میں بعض دفعہ جان بوجھ کر چھوٹی چھوٹی تفصیلات
بتا دیتا ہوں۔جس نے کوئی تفصیلی بات پہلے سنی ہوتی ہے، وہ کہہ دیتا ہے حضرت صاحب نے یہ کیا بات
شروع کر دی ہے چھوٹی چھوٹی باتوں کی تفصیل بیان کرنے لگ گئے ہیں۔مثلاً میں نے اپنے پچھلے خطبہ میں
بلڈ پریشر ( خون کے دباؤ سے متعلق بات کی تھی اور جان بوجھ کر اس
کی تفصیل بیان کر دی تھی۔اس لئے کہ
ہمارے بہت سے بچے اور بعض دوسرے لوگ بھی اس کی تفصیل نہیں جانتے اور یہ ایک ایسی بات ہے جوان
کے علم میں آنی چاہیے۔945

خطبہ جمعہ فرموده 19 اکتوبر 1973ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
خدا تعالیٰ کی صفات سے متصف ہونا، ہماری زندگی کا ایک بنیادی مقصد ہے اور اس کا ہمیں
بنیادی طور پر حکم بھی دیا گیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی قرآن کریم کی ی تعلیم پیش کی
ہے۔آپ سے پہلے جتنے بزرگ گزرے ہیں، وہ بھی یہی تعلیم پیش کرتے رہے۔اور آپ کے بعد بھی یہی
پیش کر رہے ہیں کہ ہم نے اپنے اوپر صفات باری کا رنگ چڑھانا ہے۔اللہ تعالیٰ کی ایک صفت اس کا علام
الغیوب ہونا ہے۔یعنی اس کائنات کی کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔ہم نے بھی اس صفت سے
متصف ہونا ہے، مگر ایک محدود دائرہ کے اندر۔ہم پر یہ ذمہ داری نہیں ہے کہ خدائے علام الغیوب کی طرح
کوئی چیز بھی ہم سے بھی پوشیدہ نہ ہو۔لیکن ہم پر یہ ذمہ داری ضرور ہے کہ اپنی استعداد کے مطابق جتنی غیب
کی چیزیں حاضر میں لائی جاسکتی ہیں، اتنی حاضر میں لانی یا ہمارے علم میں آنی چاہئیں، اور اس طرح ہمارا
علم بڑھنا چاہیے۔پس اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ہم کتابیں پڑھنے والی قوم ہیں۔ہم علمی باتیں سننے والی قوم ہیں۔ہم
با ہمی تبادلہ خیال کرنے والی قوم ہیں۔ہم دوسروں سے کہیں زیادہ اور بلا جھجک سوال کرنے والی قوم ہیں۔ہمارے دل میں اگر کوئی سوال پیدا ہوتا ہے تو ہم بلا جھجک اس کا حل تلاش کرنے والی قوم ہیں۔آپ باہر
نکلیں تو پتہ لگتا ہے کہ جماعت کی علمی استعداد کہاں تک پہنچی ہوئی ہے۔اس سفر میں مجھے بعض دفعہ پریس
کانفرنسوں میں یہ کہنا پڑا کہ مجھ سے حجاب کی کیا ضرورت ہے۔میں تو ایک درویش آدمی ہوں۔تمہارے
دل میں جو سوال پیدا ہوتا ہے، وہ کرو تا کہ ہر قسم کی غلط فہمیاں دور ہو جائیں۔لیکن بعض دفعہ میں یہ محسوس کرتا
تھا کہ کچھ صحافی جھجک محسوس کر رہے ہیں۔حالانکہ ہم تو سیدھے سادھے لوگ ہیں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن
کریم میں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کا ایک پہلوان الفاظ میں بیان فرمایا ہے۔وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ
(ص: 87)
اس لئے کسی قسم کا تکلف نہیں چاہیے۔پیار سے باتیں کرنی چاہئیں۔بعض لوگ پیار سے جواب
دیتے ہیں۔بعض جواب نہیں بھی دیتے ہوں گے۔وہ غلطی کرتے ہیں۔پیار سے جو سوال کیا جائے ، اس کا
پیار سے جواب ملنا چاہیے۔ورنہ علم نہیں بڑھتا۔تاہم اس کے لئے پیار کا ماحول اور پیار کی فضا پیدا کرنی
ضروری ہے۔یہاں تک کہ جو چھوٹے بچے مسجد میں آجاتے ہیں اور بعض ان میں سے سو بھی جاتے ہیں۔ان کو جگانا نہیں چاہیے۔وہ کچھ باتیں سن لیتے ہیں۔کچھ لیٹے لیٹے ان کے کان میں پڑ جاتی ہیں۔اور نہ سہی
946

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 19 اکتوبر 1973ء
تو مسجد میں اچھی خواہیں دیکھ لیں گے۔اس لئے چھوٹے بچوں کو مسجد میں آنے سے روکنا نہیں چاہیے، مسجد
کے ساتھ ان کا پیار قائم رہنا چاہیے۔غرض میں بتا یہ رہا ہوں کہ ہم علام الغیوب تو نہیں بن سکتے۔لیکن ہمیں اس صفت کا مظہر بننے
کے لئے ضروری ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ علم حاصل کریں۔چنانچہ ساری دنیا کے حالات وغیرہ جاننے
کے سلسلہ میں باہمی خط و کتابت یعنی قلم دوستی کی جس سکیم کا میں نے اعلان کیا ہے، اس سے علم بڑھے گا۔دوست ایک دوسرے سے خطوط کے ذریعہ مختلف کام سیکھیں گے۔مختلف حالات اور واقعات سے آگاہ
ہوں گے۔مثلاً لوگ افطاری کس چیز سے کرتے ہیں۔اب مثلاً کھجور ہے یہ ہمارے روزے کی افطاری کا
ایک نشان ہے۔بعض جگہ کھجوریں مل جاتی ہیں۔لیکن کئی گھروں میں کھجور میسر نہیں آتی۔کئی ملکوں میں کھجور
پیدا ہی نہیں ہوتی۔ڈبوں میں بند بھی نہیں ملتی یا یہ کہ لوگ کھانا کیا کھاتے ہیں۔غرض اس قسم کی بے شمار
معلومات بڑی دلچسپ ہوتی ہیں۔میں جب 37-1936ء میں انگلستان میں پڑھا کرتا تھا، تو ایک دفعہ میں نے ایک انگریز دیہاتی
بچے سے پوچھا تم نے کل شام
کو کیا کھایا تھا۔کہنے لگا، ابلے ہوئے آلو۔میں نے کہا تم نے کل دوپہر کو کیا کھایا
تھا۔کہنے لگا، ابلے ہوئے آلو۔پھر میں نے پوچھا تم نے کل صبح ناشتہ کس چیز کا کیا تھا۔کہنے لگا، ابلے ہوئے
آلو۔گویا وہ سارا دن ابلے ہوئے آلو استعمال کرتا رہا۔اس سے مجھے پتہ لگا کہ جس طرح یہاں کا غریب آدمی
روکھی روٹی کھاتا ہے، وہاں کے غریب لوگ آلو ابال کر کھا لیتے ہیں۔روکھی روٹی میں تو پھر بھی کچھ مزہ ہوتا ہے،
لیکن ابلے ہوئے آلوؤں میں تو کچھ بھی مزہ نہیں ہوتا۔معلوم ہوا وہ بیچارے بڑے ہی غریب لوگ تھے۔یہاں
تو لوگ روکھی روٹی سالن کی عدم موجودگی میں نمک مرچ کی چٹنی کے ساتھ کھا لیتے ہیں۔لیکن وہاں تو لوگ
صرف نمک لگا کر آلو کھا لیتے ہیں۔تاہم اب وہاں کی یہ حالت نہیں ہے۔اب تو وہاں کا غریب آدمی بھی اتنا
کھاتا ہے کہ یوں لگتا ہے کہ گویا پہلوان بنا ہوا ہے۔دراصل وہ لوگ اقتصادی لحاظ سے بڑی ترقی کر گئے ہیں۔میرے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ چھوٹی چھوٹی باتیں بڑی دلچسپ ہوتی ہیں اور مفید بھی۔اس سے یہ پتہ لگتا ہے
کہ مختلف ملکوں میں کیا پکتا ہے اور کیا کھایا جاتا ہے اور لوگوں کی عادتیں کیسی ہیں وغیرہ۔میں نے 1970ء میں جب مغربی افریقہ کا دورہ کیا، تو مجھے معلوم ہوا کہ افریقہ میں لوگ میٹھا
نہیں کھاتے۔چنانچہ سیرالیون کے گورنر نے ہماری دعوت کی۔ہم نے ان کی جوابی دعوت کی۔جس میں
میں نے منصورہ بیگم سے کہہ کر بڑے پیار سے گورنر صاحب کی خاطر ایک ایسا میٹھا کھانا تیار کروایا۔جو صرف
947

خطبه جمعه فرموده 119اکتوبر 1973ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
ہمارے گھر میں پکتا ہے اور کوئی آدمی اس
کو پکانا جانتا ہی نہیں۔ہم اسے ملائی کے گلگے کہتے ہیں۔اس نام کی
کوئی چیز شاید کسی اور جگہ مل جائے، مگر یہ چیز جو ہمارے گھر پکتی ہے، وہ اور کہیں نہیں ملتی۔چنانچہ ہم نے
بڑی مشکل سے اس کے اجزا اکٹھے کئے ، جو اس میں پڑتے ہیں۔منصورہ بیگم خود باورچی خانہ میں گئیں،
جہاں ہمارے احمدی اساتذہ کی مستورات کھانا وغیرہ تیار کرتی تھیں۔اور اپنی نگرانی میں اسے تیار کروایا۔مگر
جب کھانے پر بیٹھے تو گورنر جنرل صاحب کہنے لگے، میں تو میٹھا نہیں کھایا کرتا۔میں نے کہا، لو ایک نیا علم
حاصل ہوا۔خیر میں نے ان سے کہا، آپ میٹھا نہیں کھایا کرتے ٹھیک ہے نہ کھایا کریں لیکن یہ چیز سوائے
آج کی اس دعوت کے اور کہیں نہیں ملے گی۔کیونکہ یہ ہمارے گھر کا نسخہ ہے۔اس لئے چکھ کے تو دیکھ لیں۔چنانچہ میرے کہنے اور زور دینے پر انہوں نے تھوڑا سا ٹکڑا لے کر کھا لیا۔لیکن باقی وزراء اور حج صاحبان اور
دوسرے معزز افریقن دوست جو میرے قریب نہیں بیٹھے ہوئے تھے اور جن کو میں اصرار سے منوانہ سکا،
انہوں نے میٹھا نہیں
کھایا ہوگا۔اب دیکھو ایک ملک ہے، جہاں کے لوگ میٹھا کھاتے ہی نہیں۔اور ایک ملک ہے مثلاً ہمارا
پاکستان جس میں کروڑوں روپے کی کھانڈ باہر سے منگوانی پڑتی ہے۔چنانچہ کچھ عرصہ ہوا حکومت کو اس غرض
کے لئے ساٹھ کروڑ روپے کا زرمبادلہ خرچ کرنا پڑا۔اور یہ بڑا ظلم ہے، چاہیے تو یہ تھا کہ اتنی بڑی زرمبادلہ کی
رقم کسی اور مفید چیز کے منگوانے پر خرچ ہوتی مگر حکومت مجبور ہے۔لوگ کہتے ہیں ہم میٹھے کے بغیر زندہ نہیں
رہ سکتے۔حالانکہ باپ تو تمہارا گڑ اور شکر کھایا کرتا تھا تم اتنی جلدی کھانڈ پر کیسے آگئے۔تمہارے باپ
دادوں میں سے 999 اس قسم کا گڑ کھایا کرتے تھے جس کو تم آج ہاتھ لگانا بھی پسند نہیں کرو گے۔کیونکہ اس
وقت تک میل کاٹنے والے آلات اور کیمیاوی نسخے نہیں بنے تھے۔گنا عام تھا اس سے گڑ بنا لیا جاتا تھا اور
اسے فیشن کی چیز سمجھا جاتا تھا۔میں پہلے بھی کئی دفعہ بتا چکا ہوں کہ میں علم بڑھانے کے لئے ہر چیز کا مشاہدہ
کرتا رہتا ہوں۔ایک دفعہ ہم صبح سویرے تیتر کا شکار کرنے کے لئے باہر گئے تو ہم ایک ایسے کنویں پر جا
پہنچے، جہاں ایک زمیندار جس نے ساری رات کنواں چلوایا تھا بیٹھا ہوا تھا۔ہم نے وہاں موٹریں کھڑی کیں
اور سوچا کہ اسی جگہ ڈیرہ ڈال لیتے ہیں۔دوپہر کے کھانے کے وقت پانی مل جائے گا صبح کا وقت تھا۔اس
زمیندار کی بیوی اس کے لئے کھانا لے کر آئی۔مجھے خیال آیا کہ دیکھنا چاہیے کہ ساری رات بیچارہ کام کرتا
رہا ہے، اب یہ کھائے گا تو کیا کھائے گا۔چنانچہ میں السلام علیکم کہ کر اس کے پاس چلا گیا اور کہا میں تمہارا
مہمان آیا ہوں۔کیا تم اپنے مہمان کو بھی کھانے کا پوچھو گے۔کہنے لگا کیوں نہیں پوچھوں گا۔خیر میں اس
948

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 19 اکتوبر 1973ء
کے پاس بیٹھ گیا اور دیکھا کہ باجرے کی روٹی ہے، جس میں گھی ملا ہوا ہے۔میں نے روٹی کا ایک ٹکڑا لیا اور
اس سے اتنی لذت حاصل کی کہ کوئی حد نہیں۔لیکھن کی وجہ سے وہ چکنی ہوگئی تھی۔اس کے ساتھ سرخ مرچ
تھی۔میں سرخ مرچ استعمال نہیں کرتا۔کیونکہ اس سے مجھے تکلیف ہوتی ہے۔میں نے روٹی کا صرف
ایک ٹکڑا اٹھا لیا اور اس سے بڑی لذت حاصل کی۔میں نے تو صرف یہ علم حاصل کرنا تھا کہ ساری رات کام
کرتے کرتے تھکا ہوا یہ زمیندار کیا کھا رہا ہے۔چنانچہ جب میں باجرے کی روٹی کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا کھا کر
اٹھا تو اس کی بیوی جو ایک طرف بیٹھی ہوئی تھی کہنے لگی اے وی تے لوجی“۔میں نے سمجھا اپنے خاوند کے
پیار میں خاص طور پر کوئی بہت ہی اچھی چیز لائی ہے۔جس کے متعلق اس نے سمجھا ہے کہ اس میں مہمان کو
بھی شریک کرنا چاہیے۔جب اس کے چھائے کو دیکھا تو اس میں گڑ کی ڈلیاں پڑی ہوئی تھیں۔اور یہ
اس کے لئے ایک بہت بڑی چیز تھی۔اس نے سمجھا کہ مہمان بغیر گڑ کھائے جا رہا ہے ، اسے گڑ پیش کرنا
ہیے۔لیکن اب یہ نوبت آ پہنچی ہے کہ گویا ہم کھانڈ کے بغیر زندہ رہ ہی نہیں سکتے۔خواہ ملک اقتصادی طور
پر کمزور ہی کیوں نہ ہو جائے۔کھانڈ ضرور استعمال کرنی ہے۔جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے ساٹھ کروڑ
روپے کی کھانڈ باہر سے درآمد کی گئی۔اس کی بجائے اور کئی مفید اور ضروری اشیاء مثلاً مشینری وغیرہ منگوائی جا
سکتی تھی، جس سے ملک کو فائدہ پہنچتا۔یا قرآن کریم کی اشاعت کے لئے پریس کی مشینری منگوانے کے
لئے ہمیں زرمبادلہ کی ضرورت ہے۔اس کے لئے زرمبادلہ بچایا جا سکتا تھا۔یہ تو ایک کار ثواب ہے۔کھانڈ
منگوا منگوا کر اور میٹھا گھول گھول کر پی لینے کا کیا فائدہ ہے۔صرف افریقہ ہی نہیں جہاں میٹھا کھایا ہی نہیں جاتا۔چین میں بھی بہت کم استعمال ہوتا ہے
میرے خیال میں چین نے ایک چھٹانک چینی بھی باہر سے
کبھی نہیں منگوائی ہوگی۔جس شکل میں وہ میٹھا
بناتے ہیں، اسی میں استعمال کر لیتے ہیں۔مثلا گڑ ہے وہ استعمال کر لیا شکر ہے تو وہ استعمال کر لی یا اگر کہیں
کھانڈ بنانے کے کارخانے ہیں تو کھانڈ کی شکل میں استعمال کر لیتے ہیں۔گویا ملکی پیداوار پر انحصار کرتے
ہیں۔باہر سے منگوانے پر پیسے ضائع نہیں کرتے۔یہ ساری چیزیں جو میں نے اس وقت آپ کو بتائی ہیں، ان میں سے بعض کا شاید آپ کو پتہ نہیں
ہوگا اور اس طرح آپ کو نئے نئے علم حاصل ہو گئے۔اپنے ملک کے فائدہ کے لئے بہت ساری چیزیں
سوچنی پڑتی ہیں۔مثلاً اگر کسی ملک کے ہیں فیصد لوگ کھڑے ہو جائیں اور مطالبہ کریں کہ کھانڈ باہر سے نہ
منگوائی جائے تو اس سے اس ملک کی اقتصادی حالت بدل جائے۔اگر سارے افریقن بھائی کھانڈ کا
949

خطبه جمعه فرموده 119اکتوبر 1973ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
استعمال کئے بغیر طاقت ور اور ہم سے زیادہ قوت کے ساتھ محنت کر سکتے ہیں اور زندگی گزار سکتے ہیں، تو ہم
اس کے بغیر زندہ کیوں نہیں رہ سکتے۔پس ایک تو میں نے یہ کہا ہے کہ بیرون پاکستان کے احباب وفود کی
شکل میں جلسہ سالانہ پر آئیں۔زیادہ سے زیادہ وفود آنے چاہئیں۔اس سال ابتداء ہو جائے گی۔انشاء
اللہ تعالیٰ۔اگلے دو تین سال میں اس کا پورا انتظام ہو جائیگا۔اور ہر ملک جلسہ میں شمولیت کے لئے اپنا وفد
بھجوائے گا۔یہاں ان کے لئے رہائش کا انتظام کرنا ہے۔اکرام ضعیف کے حکم کے ماتحت ان کی عادتوں
کے مطابق ان کے رہنے سہنے اور کھانے پینے کا انتظام کرنا ہے۔ان کے ساتھ ایسے آدمی رکھنے ہیں جو ان کو
ساری چیزیں بتاتے رہیں۔پھر ان کے لئے ایسا انتظام کرنا ہے کہ جب وہ واپس جائیں تو ان کو ساری
چیزیں بھولی ہوئی نہ ہوں۔بلکہ کچھ تصاویر کی شکل میں، کچھ حافظہ کی مدد سے ، وہ اپنی اپنی جماعت میں جلسہ
سالانہ کی روداد بیان کریں۔اور بتائیں کہ انڈونیشیا کے وفد سے ملے تو اس نے ہمیں یہ باتیں بتائیں۔امریکہ کے وفد سے ملے تو اس نے ہمیں یہ باتیں بتا ئیں۔غرض یہ وفود اپنے اپنے ملک میں جا کر تقاریر کا ایک سلسلہ جاری کریں گے اور دوستوں
کو بتائیں
گے کہ جماعت احمد یہ کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے۔دیر کی بات ہے میں اس وقت کالج کا پرنسپل اور افسر جلسہ
سالانہ بھی تھا۔ہمارے ایک افریقن دوست جلسہ سالانہ پر تشریف لائے ہوئے تھے۔25 دسمبر کی شام کو
وہ باہر ٹہل رہے تھے کہ اسی اثنا میں سیالکوٹ کی طرف سے ایک پیشل ٹرین آئی۔جس میں اتنی بھیڑ تھی کہ
بعض لوگ دروازں کے ساتھ لٹکے ہوئے تھے اور وہ سب نعرے لگارہے تھے۔ہمارے اس افریقن
دوست نے جب یہ نظارہ دیکھا تو پوچھنے لگے کہ یہ سارے احمدی ہیں؟ انہیں بتایا گیا کہ ہاں یہ سارے
ماشاء اللہ احمدی ہیں۔ابھی وہ وہیں کھڑے تھے کہ ایک اور سپیشل آگئی اور وہ بھی بھری ہوئی تھی اور جس میں
سے دوست نعرے لگا رہے تھے۔انہوں نے جب دوبارہ یہ نظارہ دیکھا تو ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔فرط جذبات سے کہنے لگے یہ بھی سارے احمدی ہیں اتنے زیادہ احمدی ہیں؟ اب ان کا اپنے ملک میں
احمدیوں کا تصور اور تھا۔مگر جب انہوں نے یہاں آکر دیکھا تو نقشہ ہی اور تھا۔کانوں سے سننے اور آنکھوں
سے دیکھنے میں بڑا فرق ہوتا ہے اور اس کا ایک تجربہ جلسہ سالانہ پر آنے سے ہی ہوتا ہے۔پس وفود کی شکل میں جب ہر ملک سے دوست جلسہ سالانہ پر آئیں گے اور یہاں کے حالات کو
دیکھیں گے تو ان کا علم بڑھے گا۔میں نے بتایا تھا کہ ایک یوگوسلاوین جسے میں مہمان بنا کر انگلستان کے
جلسہ پر لے گیا تھا۔وہ سولہ سو آدمیوں کا جلسہ دیکھنے کے بعد کہنے لگا جب میں نے واپس جا کر اپنے
950

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد چہارم
خطبہ جمعہ فرموده 19 اکتوبر 1973ء
دوستوں سے باتیں کیں تو وہ کہیں گے تم گئیں ماررہے ہو۔اتنے احمدی کہاں سے آگئے۔وہ افسوس کر رہا
تھا کہ اگر تصویر میں لے کر جاتا تو ان کو پتہ لگتا۔اب میں نے اس کو کہا ہے کہ کیمرہ اپنے ساتھ لے کر آنا۔کیونکہ یہاں تو اسے دنیا ہی اور نظر آتی ہے جو شخص یہاں لاکھ سوالاکھ احمدی دیکھے گا۔اس کا علم بہت بڑھ
جائے گا۔اس کی اگر تصاویر لے لی جائیں تو وہ شخص جو زبانی با تیں نہیں مانتا، جب تصویریں دیکھتا ہے تو
اسے یقین کرنا پڑتا ہے۔یہ ایسی چیزیں ہیں، جن کو دیکھ کر منکرین صداقت کہہ دیا کرتے ہیں کہ ان سے نہ ملو۔یہ جادو کر
دیتے ہیں۔چنانچہ اگر نائیجیریا میں ہمارے خلاف جو مولوی بیٹھا ہوگا اس سے جب کوئی احمدی دوست یہ
کہے گا کہ میں نے اسی ہزار آدمیوں کا کھانا پکتے تقسیم ہوتے اور کھلاتے دیکھا ہے تو وہ کہے گا، تم پاگل ہو
گئے ہو، بھلا کبھی یہ دنیا میں ہوا ہے۔وہ کہے گا معلوم ہوتا ہے اس (احمدی) پر جادو کر دیا گیا ہے۔پس خدا تعالیٰ کے پیار اور اس کی رحمتوں کے جو نظارے ہم مشاہدہ کرتے ہیں وہ منکرین کی نگاہ میں
وہ جادو ہے اور بس۔وہ تو مان ہی نہیں سکتے کہ اللہ تعالیٰ کا کسی جماعت پر اس قدر فضل نازل ہو سکتا ہے۔غرض
ایک یہ بھی وجہ بن جاتی ہے جادو گر کہلانے کی یا جادو کر دینے کی ٹھیک ہے ہمیں اللہ تعالیٰ کا پیار چاہیے۔اس
پیار کا نام کوئی جادور کھ لے تو یہ اس کی مرضی ہے۔ہمیں اس قسم کی باتوں سے گھبراہٹ نہیں ہوتی۔دنیا اس قسم کی
باتیں کر کے خوش ہوتی ہے تو ہولے۔ہم اپنی جگہ اپنے رب کریم سے بہت خوش ہیں۔خدا تعالیٰ نے مومن کے
روحانی عروج کا یہی مقام بتایا ہے کہ تمہارا رب تم سے راضی اور تم اپنے رب سے راضی۔جب کسی شخص کو یہ
شرف حاصل ہو جاتا ہے تو پھر اسے دنیا کی مخالفتوں کی کیا پرواہ ہے اور کیسی گھبراہٹ؟
غرض میں نے اس وقت دو باتوں کی طرف تمام احمدی جماعتوں کو توجہ دلائی ہے۔ایک یہ ہے کہ
ملک ملک سے جلسہ سالانہ پر وفود آئیں۔دوسرے یہ کہ احباب آپس میں قلم دوستی کریں۔قلم دوستی کے ضمن
میں، میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے ایسے آدمیوں کی تلاش ہے، جو میری ہدایت کے مطابق کام کریں۔لیکن
اس خطبہ کے ذریعہ غیر ملکوں میں اور خود اپنے ملک میں جہاں جہاں بھی میرا یہ پیغام پہنچے دوست رضا
کارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کریں اور اپنے نام مجھے بھجوائیں۔اصل منصوبہ یہیں سے بنے گا۔یہ وہ چیزیں ان آٹھ دس چیزوں میں سے ہیں، جن کی طرف اللہ تعالیٰ نے میری توجہ پھیری
ہے۔جو وسعت کو سمیٹ کر پیار کے بندھنوں میں باندھ کر قرب کی کیفیت کو پیدا کرنے کے لئے آج از
بس ضروری ہیں۔ایک جلسہ سالانہ پر وفود کی شکل میں آنا اور دوسرے قلم دوستی کے ذریعہ ملک ملک کے
951

خطبہ جمعہ فرموده 119اکتوبر 1973ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم
احمدیوں کا آپس میں بھائی بن کر اور ایک دوسرے کو خدا تعالیٰ کی رحمتوں کے نشانات بتا کر اور خدا تعالیٰ کی
محبت میں شدت پیدا کر کے مزید اور پہلے سے بڑی قربانیوں کے لئے تیار کرتے رہنا۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو
اس کی توفیق عطا فرمائے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 05 دسمبر 1973 ء )
952

آج 10 میں سے 10 باقی