صد سالہ احمدیہ جوبلی منصوبے کے تحت ہونے والے بعض کاموں کا تفصیلی ذکر ۔ خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء برموقع مجلس شوریٰ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
صد سالہ احمدیہ جوبلی منصوبہ کے تحت ہونے والے بعض کاموں کا تفصیلی ذکر
خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء بر موقع مجلس شوری
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔” ایک بڑا منصوبہ، جس کا تعلق جماعت احمدیہ کی اس صدی کے اختتام پر اللہ تعالیٰ کے فضلوں
کے شکرانے کے طور پر اور نئی صدی کے استقبال کے لئے جلسہ سالانہ کے موقع پر میں نے جماعت احمدیہ
کے سامنے پیش کیا تھا، اس سلسلہ میں کچھ انتظامی کام کرنے ہیں۔جیسا کہ میں نے جلسہ سالانہ کی تقریر میں
اعلان کیا تھا، اس وقت یہاں ان کے متعلق فیصلے ہونے چاہئیں۔جلسہ سالانہ سے لے کر اس وقت تک کا جو زمانہ ہے، وہ وعدوں کی وصولی کے لئے مقرر کیا گیا
تھا۔کچھ وصولی بھی ہوئی ہے۔لیکن زیادہ تر یہ وعدے لینے کا زمانہ تھا۔ابھی جمعہ کے خطبہ میں، میں نے بتایا
تھا کہ یہ وعدے نو کروڑ ہیں لاکھ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔گویا جمعہ کی نماز کے وقت تک نو کروڑ میں لاکھ
وعدوں کا اندارج ہو چکا تھا۔اس وقت صورتحال یہ ہے کہ بیرون پاکستان میں قریباً پچاس ممالک میں
ہمارے احمدی بستے ہیں۔جہاں سے ہم توقع کرتے تھے کہ اس منصوبہ کے لئے وعدے آئیں گے۔مجھے
ابھی ایک دوست، جن کے سپر د میں نے یہ کام رضا کارانہ طور پر کیا ہوا ہے، انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ
بیرون پاکستان کے ہیں ممالک کی جماعتوں سے وعدے وصول ہونے باقی ہیں۔اس کے باوجود بیرون
پاکستان کے وعدے۔4,16,47,457 روپے پر مشتمل ہیں اور اندرون پاکستان کے وعدے اس وقت
تک-/5,42,03,152 روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ان کی کل میزان - / 9,54,50,609 روپے بنتی ہے۔اور ابھی میں بیرونی ملکوں کی جماعتوں کے وعدوں کی وصولی باقی ہے۔اور اندورن پاکستان سے بھی
وعدے چلے آرہے ہیں۔ان وعدوں کی وصولی کی تاریخ کے متعلق دوستوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ اس بات
پر پابندی نہیں لگائی گئی تھی کہ اس کے بعد وعدے نہیں ہوں گے۔اس وقت تک وعدوں
کی کافی بڑی فیصد
ہمارے پاس
پہنچ چکی ہے۔کچھ بیرونی ملکوں کی اور کچھ یہاں کی ڈاک آ رہی ہوگی۔کچھ اور وعدے یہاں
ئیں گے۔بعض دوستوں تک پیغام پہنچ بھی نہیں سکا، وہاں تک ہمارے دوست پہنچیں گے۔بیرونی
133
خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ممالک میں اس وقت جو جماعت سب سے آگے ہے اور جس نے بہت اچھا نمونہ دکھایا ہے، وہ انگلستان
کی جماعت ہے۔ان کے وعدے دس لاکھ پونڈ سٹرلنگ ہیں۔یہ رقم اڑھائی کروڑ روپے بنتی ہے۔انہوں
نے یہ بھی لکھا ہے کہ ابھی اور وعدے بھی متوقع ہیں۔پس جیسا کہ میں نے خطبہ جمعہ میں بھی بتایا تھا ، ہم نے تو اپنے اندازے لگانے ہوتے ہیں۔لیکن جس قدر مال کی ان منصوبوں کو کامیاب کرنے کے لئے اور اسلام کو دنیا میں پھیلانے کے لئے
ضرورت ہے، وہ اللہ تعالیٰ اپنی اس مخلص جماعت کے لئے عطا فرمائے گا۔انشاء اللہ۔اس پر ہمارا تو کل اور
بھروسہ ہے۔میں نے جلسہ سالانہ پر جو منصوبہ پیش کیا تھا، اسے میں نے اس وقت مشورہ کے بعد اڑھائی
کروڑ کی اپیل تک محدود رکھا تھا۔پھر جیسا کہ میں نے خطبہ جمعہ میں تفصیل کے ساتھ بتایا ہے، پانچ کروڑ کی
امید رکھی ، پھر خیال تھا کہ یہ رقم نو کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی۔اور پھر میں نے یہ اصول بھی لاہور میں بتا
دیا تھا کہ نو کروڑ کی بھی حد نہیں، خدائے علام الغیوب کے نزدیک جتنی رقم درکار ہوگی ، جماعت احمدیہ کے
ذریعہ اسلام کو پھیلانے کے لئے اور اسلام کو دنیا میں غالب کرنے کے لئے وہ جماعت کو مل جائے گی۔ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کے شکر گزار بندے بنے رہیں۔ہمارا فرض ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے اموال کی
حفاظت کرنے والے ہوں۔جیسا کہ میں نے کئی بار جماعت کو بتایا ہے، ہمیں ایک دھیلہ بھی ضائع کرنے
کے لئے نہیں دیا جاتا۔اس کا صحیح مصرف ہونا چاہئے اور اس کے نتیجہ میں ہمارے اموال میں برکت آتی اور
ہمارا تھوڑا پیسہ بہت زیادہ کام کر دیتا ہے۔بہر حال عطایا کے اپیل کے لئے جو مشورے کئے گئے تھے، وہ اپنے طور پر تھے۔اور دعاؤں کے
ذریعہ میرے ذہن میں اس وقت جو منصوبے آئے ، وہ اپنے طور پر تھے۔بعد میں بھی میں نے سوچا کہ ان کا
تو آپس میں تضاد بن جاتا ہے۔مثلاً میں نے ایک بات یہ کہی کہ ہم اسلام کا بنیادی لٹریچر یعنی بنیادی تعلیم
انشاء اللہ سوز بانوں میں شائع کریں گے۔اگر ہر زبان کی کتاب ایک لاکھ کی تعداد میں شائع کی جائے اور
سوز بانوں میں یہ کتا بیں شائع ہوں، یہ ایک کروڑ نسخے بن جاتے ہیں۔ایسی کتابیں چار، پانچ سو صفحات
سے تو کم نہیں ہوں گی۔آج کل پانچ سو صفحے کی کتاب کی بازار میں دس روپے قیمت ہے۔لیکن جیسا کہ ہم
امید رکھتے ہیں اور جیسا کہ ہمارا مشاہدہ اور تجربہ ہے، ہمارے اموال میں اللہ تعالیٰ برکت ڈالتا ہے، اگر
ایک نسخے کی قیمت پانچ روپے ہو تو پانچ کروڑ روپیہ صرف سوز بانوں میں اسلام کی بنیادی تعلیم شائع کرنے
پر خرچ آتا ہے۔اس لئے اس وقت کی اپیل ، جو مشوروں اور دعاؤں کے بعد کی گئی تھی اور جو منصو بہ جماعت
134
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
کے سامنے رکھا گیا تھا، اس میں اور اس میں موافقت اور مطابقت نہیں تھی۔اور اللہ تعالی نے اپنے فضل سے
ہمیں یہ سبق دیا کہ جتنی تمہیں ضرورت ہوگی ، وہ تمہیں ملتا چلا جائے گا۔چنانچہ دیکھ لو، اڑھائی کروڑ کی اپیل
تھی مگر اس وقت اس فنڈ میں وعدوں کی رقم ساڑھے نو کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔یعنی اپیل سے سات
کروڑ روپے( چار گنا ) زیادہ ہو چکی ہے۔بہر حال جو منصوبہ پیش کیا گیا تھا، اس میں تنوع بھی ہے۔کئی قسم کے کام ہیں، جو ہم نے کرنے
ہیں۔اور اس میں وسعت بھی ہے۔اس کے لئے کچھ ابتدائی کام بھی کرنے پڑیں گے۔اس کے لئے ایک
انتظامیہ بھی چاہئے۔اس کو اس وقت میں دوبارہ مشاورت کے نمائندگان کے سامنے مختصراً پیش کروں گا۔اور پھر میں سمجھتا ہوں کہ اس کو بجائے کسی بڑی سب کمیٹی کے، بارہ دوستوں پر مشتمل شوری کی سب کمیٹی بنا
دی جائے ، جو آج دوسری سب کمیٹیوں کی طرح غور کرے اور پھر اپنی رپورٹ اسی شوری میں پیش کرے۔یہ بارہ ممبر اس طرح مقرر ہوں گے کہ ان میں چار، علماء سلسلہ میں سے، چار، بزرگان سلسلہ میں سے، یعنی
پرانے بڑی عمر کے تجربہ کار دوستوں میں سے اور چار مخلص نوجوانوں میں سے، جو کام کرنے والے ہوں۔یہ بارہ ممبر اپنے سر جوڑیں اور غور کریں اور پھر مجھے مشورے دیں۔اور انہیں مجلس مشاورت کے سامنے
رکھیں۔پھر اور دوست بھی مشورے دیں گے۔بہر حال جو چیز یا جو منصوبہ میں نے جماعت کے سامنے پیش کیا تھا، وہ یہ تھا کہ ہمیشہ ہی حمد اور
عزم مسلمان احمدی کی زندگی کا طرہ امتیاز رہتا ہے۔لیکن اس زمانہ میں، جو آئندہ صدی شروع ہونے سے
پہلے کے پندرہ سال اور کچھ مہینے رہ گئے ہیں، خاص طور پر ہم نے اس چیز کو سامنے رکھ کر اور کوشش کر کے اللہ
تعالیٰ کی رحمتوں کو جذب کرنا ہے۔ایک ہم ہی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے نسلاً بعد نسل ہمارے اوپر اشاعت اسلام
کی ذمہ داری ڈالی ہے۔اس عرصہ میں کئی نسلیں کام کرنے والی جماعت میں شامل ہو چکی ہیں۔نئے
احمدیوں کی صورت میں پانئے نو جوانوں کی صورت میں Decade انگریزی کا لفظ دس سال کے لئے
بولا جاتا ہے۔تو آٹھ ، نو نسلیں تو اس طرح شامل ہو جاتی ہیں۔کیونکہ احمدیت کے قیام پر 86 سال گزر
گئے۔پس جماعت احمدیہ کے افراد کو، ان کے بڑوں کو بھی اور چھوٹوں کو بھی ، مردوں کو بھی اور عورتوں کو بھی
تسلسل کے ساتھ ، لگاتار، استقلال اور استقامت کی روح اپنے اندر پیدا کرتے ہوئے خدا تعالی کی راہ
میں قربانیاں دینے کی توفیق عطا فرمائی۔اور قربانیاں دینے کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے سامان
بھی پیدا کئے ہیں۔اگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے سامان نہ پیدا ہوں تو اگر چہ خواہش تو ہوگی لیکن عملاً کچھ نہ ہو
135
خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
گا۔ایک وہ غریب انسان کہ جس کے پاس کھانے کے لئے روٹی تک نہیں ہوتی ، وہ ہزاروں کی قربانی کی
نہیں دے سکتا۔لیکن خدا تعالیٰ نے مال بھی دیا، خدا تعالیٰ نے مال قربان کرنے کا جذ بہ بھی دیا۔خدا تعالیٰ
نے صحت بھی دی ، خدا تعالیٰ نے اپنی راہ میں صحت قربان کرنے کی توفیق بھی عطا کی۔خدا تعالیٰ نے علم اور
فراست بھی دی اور خدا تعالیٰ ہی نے اس علم اور فراست کو اس کے دین کو غالب کرنے میں خرچ کرنے کی
توفیق بھی عطا کی۔خدا تعالیٰ نے تجربہ بھی دیا، تجربے کو بڑھایا بھی اور جوں جوں تجر بہ بڑھتا گیا، توں توں
عشق خداوندی بھی بڑھتا گیا اور اس تجربے سے بھی اللہ تعالیٰ ہی کی راہ میں کام کرنے کی توفیق اس
جماعت نے پائی، جسے دنیا نے دھتکار دیا تھا۔جس کے پاس مال وزر نہیں تھا، سیاسی اقتدار نہیں تھا۔مگر وہ
چیز تھی، جس کے بعد کسی اور چیز کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔وہ اپنے رب سے راضی تھے اور ان کا رب ان
سے راضی تھا۔اتنا لمبا عرصہ نسلاً بعد نسل یہ توفیق پاتے چلے جانا، ہم سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ ہمارے سر
ہمیشہ اس کے حضور شکر کے طور پر اس کی حمد کرتے ہوئے جھکے رہیں۔اور چونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ کیا ہے
کہ جو میراشکر گزار بندہ بنے گا، اسے میں پہلے سے زیادہ دوں گا، اس لئے ایک پہلے سے زیادہ بڑھتے
ہوئے اور مضبوط اور شدت اختیار کئے ہوئے عزم کے ساتھ ہم نے اس کی راہ پر تیز سے تر ہو کر آگے ہی
آگے بڑھتے چلے جانا ہے۔پس خاص طور پر ان دو چیزوں کو سامنے رکھنا ہے۔یعنی ایک حمد اور دوسرے
عزم کو۔ہم نے خدا کی خاطر قربانیاں دے کر اسلام کو غالب کرنے کی کوشش کرنی ہے۔پھر جیسا کہ میں نے اعلان کیا تھا، وہ سال جو جو بلی کا سال ہوگا ، وہ 23 مارچ 1989 ء سے شروع
ہوگا اور اسی سال جلسہ سالانہ پر اپنی انتہاء کو پہنچے گا۔جو بلی سال کے جو پروگرام ہیں، ان کے متعلق ہم آج
آخری فیصلہ نہیں کر سکتے۔ہم نہیں جانتے کہ ان پندرہ سالوں میں دنیا میں اسلام کے حق میں کیا کیا انقلاب
بپا ہونے والے ہیں؟ وہ تو خدا تعالیٰ کے علم میں ہیں۔لیکن ہم آج یہ تو سوچ سکتے ہیں کہ ہم نے کس نہج پر اس
سال کو، جو 23 مارچ 1989ء کو شروع ہوگا اور جلسہ سالانہ پرختم ہوگا، منانا ہے۔جو بلی کا جو سال یورپ میں
منایا جائے گا، وہ مثلاً انگلستان میں منایا جائے گا، مختلف وقتوں میں امریکہ میں منایا جائے گا اور اس طرح
مغربی افریقہ میں ایک یا ایک سے زائد جگہ منایا جائے گا، مشرقی افریقہ میں منایا جائے گا، انڈونیشیا میں منایا
جائے گا اور ہندوستان میں منایا جائے گا اور نبی آئی لینڈ میں منایا جائے گا۔یہ تو آج بھی ہم سوچ سکتے ہیں۔کیونکہ وہاں جماعتیں بڑی تعداد میں قائم ہو چکی ہیں۔لیکن ہو سکتا ہے کہ 10, 5 سال میں بعض ممالک میں
جماعتوں
کی تعداد اور ان کا اخلاص اتنا بڑھ جائے کہ ہمیں بعد میں اپنا یہ پروگرام بدلنا پڑے۔اس لئے ہم نے
136
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم۔خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
اس سلسلہ میں نظر ثانی کرتے رہنا ہے۔پس پندرہ سال کے بعد جو شکل بنے گی ، اس کے مطابق جو بلی سال
منایا جائے گا۔جس کی انتہاء جلسہ سالانہ 1989ء پر ہوگی۔انشاء اللہ۔وبالله التوفيق۔ہوگی۔انشاءاللہ۔گزشتہ جلسہ سالانہ پر میں نے جماعت کے سامنے ایک یہ پروگرام رکھنا تھا۔میں کئی ماہ سے
سوچ رہا تھا۔اللہ تعالیٰ نے میرے ذہن میں یہ بھی ڈالا کہ جلسہ سالانہ پر باہر کی جماعتوں کے وفود منگوائے
جائیں۔وقت کم تھا، ہر ملک سے وفود نہیں آسکے۔صرف چودہ ممالک سے آسکے اور اللہ تعالیٰ نے ان وفود کی
جلسہ سالانہ میں شمولیت سے اتنی برکت ڈالی ہے کہ میں حیران ہو گیا۔مثلاً ایک بات کو میں لوں گا ، زیادہ
کچھ بیان نہیں کیا جا سکتا۔کیونکہ اس ضمن میں اور بہت سی باتیں کہنا چاہتا ہوں۔پہلی دفعہ امریکن باشندے
(وہاں کے پرانے رہنے والے پاکستانی دوست، جو کمانے کے لئے وہاں گئے ہوئے ہیں، وہ نہیں ) جو
یہاں وفد کی شکل میں آئے ، وہ سات تھے۔اور یہ امریکن نمائندے وہیں کے باشندے ہیں۔صدیوں
سے وہیں رہتے ہیں۔انہوں نے یہاں سے اثر لیا اور اتنا مخلصانہ اثر لیا کہ ان کو دیکھ کر رشک آتا ہے۔مثلاً
ایک شخص نے کہا کہ ہم حج پر بھی گئے اور یہاں بھی آئے۔اس وقت ملک کے حالات بوجہ ان علاقوں میں
تنزل کے ایسے ہیں کہ ہم نے وہ روحانی غذا جو وہاں ہمیں زیادہ ملنی چاہئے تھی، یہاں آکر حاصل کی۔(حالانکہ یہ جلسہ حج کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔بہر حال ان کا یہ بیان تھا کہ ہزاروں لاکھوں گنا
زیادہ روحانی غذا جو مکہ میں ملنی چاہئے تھی، وہ وہاں نہیں ملی۔اس کا لا کھواں حصہ بھی نہیں ملا۔مگر یہاں ہمیں
وہ روحانی سرور مل گیا۔کہیں یہ نہ ہو کہ شیطان ہمارے دماغوں میں یہ وسوسہ ڈالے کہ حج کرنے کی بجائے
یہیں جلسہ سالانہ پر آجایا کریں۔کتنی گہرائی میں گیا، اس شخص کا دماغ ؟ اور کیا خطرہ اس کے سامنے آیا؟ اور
اس نے اس بات کا برملا اظہار کیا۔اس نے کہا، ہمیں اور آپ کو یہ دیکھنا پڑے گا کہ حج تو بہر حال حج ہے۔وہاں کے حالات اگر آج ایسے ہیں تو کل بدل جائیں گے۔لیکن وہاں کا جو احترام ہے، وہ جو کل تھا، آج
بھی ہے۔وہ تو ہمیشہ سے ہے۔پھر یہاں سے جب وہ واپس گئے تو ایک خاص اثر لے کر گئے۔اللہ تعالٰی
کے فضلوں اور انشانوں کو انہوں نے یہاں دیکھا۔جو کچھ سنا تھا، اس سے کہیں زیادہ پایا۔ان کے ایمانوں
میں ایک جلا پیدا ہوئی۔چنانچہ وہاں جا کر انہوں نے اپنے دوستوں کو جو باتیں سنائیں، خصوصاً وہاں کے
احمدیوں
کو تو اس سے وہاں کے احمدیوں کے ذہنوں پر یہ اثر پڑا، جوان کے ایمانوں کی زیادتی کا موجب
بنا۔جب ہم نے نصرت جہاں ریز روفنڈ کے عطایا کا مطالبہ کیا تو امریکہ کی ساری جماعت نے کم و بیش 28
ہزار ڈالرز دیے تھے۔اور 28 ہزار ڈالرز میں سے ایک بڑی رقم وہ تھی ، جوان پاکستانیوں نے دی تھی، جو
137
خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
وہاں کمانے کے لئے گئے ہوئے ہیں۔میرا خیال ہے کہ امریکہ کے جو اصل باشندے احمدی ہیں، ان کا اس
میں بمشکل 8, 7 ہزار ڈالر کا حصہ ہوگا۔یا دس ہزار ڈالر کا ہوگا ، اس سے زیادہ نہیں۔لیکن جلسہ سالانہ سے
واپس جانے کے بعد جب صد سالہ جو بلی فنڈ کی تحریک ہوئی تو وہاں سے جو وعدے اس وقت تک موصول
ہو چکے ہیں، ابھی مزید وعدے متوقع ہیں، وہ 28 ہزار ڈالرز کے مقابلے میں چار لاکھ ڈالرز کے ہیں۔اور
ان میں بہت بڑا حصہ وہاں کے اصل باشندوں کا ہے۔ہمارے پاکستانیوں کے بارہ میں ہمارے مبلغ نے
لکھا ہے کہ ان کے پتے بھجوائے جائیں تاکہ ان سب کو اس میں حصہ لینے کی تحریک کی جاسکے۔پس اللہ تعالیٰ نے یہ انتظام فرمایا۔اللہ تعالی علام الغیوب ہے اور بڑا پیار کرنے والا بھی ہے۔اور
اس کا ایک منصوبہ ہے، جو اس کے دست قدرت نے بنایا ہے۔جس کے ماتحت اس زمانہ میں حضرت مسیح
موعود و مہدی معہود علیہ السلام کا نزول ہوا اور آپ کی بعثت ہوئی۔اور دنیا کے سامنے اسلام کے غلبہ کا اعلان
کیا گیا۔اللہ تعالیٰ خود اپنی تدبیریں کرتا ہے۔انسان کو تو غیب کا علم ہی نہیں۔وہ تو یہ جانتا ہی نہیں کہ کل کیا
ہونے والا ہے؟ سوائے اس کے کہ خود اللہ تعالیٰ کسی کو غیب کا علم دے۔مثلاً مجھے اللہ تعالیٰ نے ایک خوشی
پہنچائی ہے، وہ میں آپ تک بھی پہنچانا چاہتا ہوں۔کیونکہ آپ بھی اس میں شریک ہیں۔بدھ اور جمعرات
کی درمیانی رات بعض بڑی محدود قسم کی پریشانی لاحق تھی۔کوئی جماعتی پریشانی تھی۔بہر حال میرے لئے
پریشانی کی رات تھی اور اسی پریشانی میں رات گزری۔میں نے اس میں بڑی دعائیں کیں۔اور اس
پریشانی کے سلسلے میں تو اللہ تعالیٰ نے یہی بتایا کہ انذار کا پہلو ہے لیکن جب رات گزرگئی تو میری طبیعت
ٹھیک نہیں تھی، میں مسجد میں نماز پڑھانے کے لئے نہ جا سکا۔میں جاگ رہا تھا کہ اذان ہوئی اور پھر اسی
وقت نیم غنودگی کے عالم میں اللہ تعالیٰ نے میری پریشانی کو اس طرح دور کیا کہ ہمارے ایک بچے کے ہاں
ایک بڑھیا رہتی ہے، جس کا نام ہے، بشیراں۔تو میں نے دیکھا کہ ہمارے برآمدے میں اپنے گھر کے بچے
ہیں، بشیراں کی باچھیں کھلی ہوئی ہیں اور ماحول بڑا روشن ہے اور اس کے چہرے سے خوشی ٹپک رہی ہے۔وہ مجھے کہتی ہے، حضور ! عید مبارک ہووے۔میں دروازہ کے پاس کھڑا ہوں اور نظر او پر گئی تو کیا دیکھتا ہوں
کہ 6, 5 دن کا چاند نظر آیا۔میں نے دماغ میں سوچا کہ چاند اتنے دن کا ہو گیا ہے، یہ مجھے کیسی عید مبارک
دے رہی ہے؟ پھر اچانگ اس نیم غنودگی میں کچھ اور بیداری کے آثار پیدا ہوئے اور میں نے سوچا کہ ابھی
تو عید گذری ہے، اس لئے یہ تو وہ عید نہیں ہے، جو ہر سال آتی ہے۔بلکہ یہ تو کوئی بہت بڑی عید ہے۔اجتماعی خوشی کو عید کہتے ہیں۔پس بہت بڑی اجتماعی خوشی کے سامان اللہ تعالیٰ ہمارے لئے پیدا کر رہا ہے۔138
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
اور اس طرح میرے دل میں اللہ تعالیٰ کی بڑی حمد پیدا ہوئی کہ ہماری زندگیاں چھوٹی چھوٹی پریشانیوں میں
الجھنے کے لئے تو نہیں۔ہمارے اوقات تو اسلام کی خدمت کے لئے وقف ہیں۔چنانچہ اس رویا سے مجھے
بہت لطف آیا۔میں نے خدا تعالیٰ کی بڑی حمد کی۔ذراسی پریشانی تھی اور خدا تعالیٰ نے خوشی اتنی بڑی پہنچا
دی کہ ساری جماعت کے لئے برکت کے سامان پیدا کئے جائیں گے۔پس اس میں میرے لئے بھی خوشی
ہے اور آپ کے لئے بھی خوشی ہے۔آپ لوگوں نے ، یعنی اہل ربوہ نے باہر سے آنے والے وفود کے ساتھ بڑے حسن سلوک کا
نمونہ دکھایا۔ہمارے ایک یوگوسلاوین دوست بھی آئے ہوئے تھے۔یوگوسلاویہ کمیونسٹ ملک ہے اور ان کا
خیال ہے کہ وہ غریبوں کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ایک اور یوگو سلاوین بھی آئے ہوئے تھے، جو یوگوسلاویہ
میں رہتے ہیں۔ایک تو سویڈن سے آئے تھے، جن کا خاندان بھی سویڈن میں رہتا ہے۔اور ایک
سوئٹزر لینڈ سے آئے تھے، جن کا خاندان یوگوسلاویہ میں ہے، صرف وہ نوکری کرنے کے لئے ، مزدوری
کرنے کے لئے دس، پندرہ سال سے سوئٹزر لینڈ میں رہ رہے ہیں۔جب وہ واپس گئے تو جماعت نے
پوچھا کہ ربوہ کے جلسہ کے بارہ میں تمہارے کیا تاثرات ہیں؟ انہوں نے بہت کچھ بتایا۔لیکن ایک عجیب
بات نظر آئی۔ہر شخص کا دماغ الگ ہوتا ہے۔مجھے ان کی بات سن کر بڑا لطف آیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا
وہاں اتنا خیال رکھا گیا کہ جس طرح وہ مرغی جو بچے دینے کے لئے انڈوں پر بیٹھی ہوئی ہو ، جس طرح وہ
اپنے انڈوں کا خیال رکھتی ہے کہ ٹوٹ نہ جائیں، اسی طرح ہمارا خیال رکھا گیا۔اب وہ یہ پیار لے کر گئے
ہیں۔ہماری دنیا، پیار کی دنیا ہے، ہم نے اس وقت دنیا کو پیار کا سہارا دینا ہے۔بہر حال یہ جو وفود واپس گئے ہیں، اس کے نتیجہ میں امریکہ سے اطلاعات آرہی ہیں۔عملا کیا ہوگا؟
والله اعلم لیکن ہم تو امید کر سکتے ہیں کہ شاید اگلے سال وہاں سے سواحمد ی جلسہ سالانہ پر آجائیں۔ان کی
رہائش کی بعض ضرورتیں ہیں، جو ہم نے پوری کرنی ہیں۔اس دفعہ بھی مختلف جگہوں پر ان کی رہائش کا انتظام
کیا گیا تھا۔میں خود اس کام کی نگرانی کرتا رہا۔بڑا خیال رکھا لیکن کچھ زیادہ ضرورت تھی۔اب فضل عمر
فاؤنڈیشن نے 20 بیڈ روم یعنی سونے والے کمروں پر مشتمل (مع بڑے ہال کھانے اور بیٹھنے کے ) گیسٹ
ہاؤس بنانا شروع کر دیا ہے۔یہ ان
کا تحفہ ہو گا۔جزاکم اللہ۔آپ ان کے لئے دعا کریں، اللہ تعالیٰ ان
کے کاموں میں برکت ڈالے۔ایک اور چھوٹا گیسٹ ہاؤس فوراً بنانے کے لئے میں نے صدر انجمن احمدیہ کو
ہدایت کی ہے۔ایک انصار اللہ کو کہا ہے کہ وہ بنا لیں اور ایک خدام الاحمدیہ سے کہا ہے کہ وہ بنا ئیں۔انصار اللہ
139
خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
کی طرف سے تو مجھے کوئی رپورٹ نہیں ملی لیکن خدام الاحمدیہ اور صدرانجمن احمدیہ کے گیسٹ ہاؤس تو مجھے
امید ہے کہ انشاء اللہ جلسہ سالانہ تک بن جائیں گے۔فاؤنڈیشن کی طرف سے بننے والے بڑے گیسٹ
ہاؤس کا کام بھی شروع ہو گیا ہے۔انشاء اللہ جلسہ سالانہ سے پہلے پہلے بن جائے گا۔لیکن اس کے باوجود جس
طرح وفود کی باہر سے اطلاعات آرہی ہیں، ہمارے لئے یہ مہمان خانے بھی کافی نہیں ہوں گے۔اس لئے
ایک چیز میرے ذہن میں تھی، جسے میں بتانا بھول گیا تھا اور وہ یہ ہے کہ جب تک ہم سٹیڈیم کی قسم کا اپنا جلسہ
گاہ نہ بنائیں،اس وقت تک ہماری یہ ضرورت پوری نہیں ہوتی۔اگر ہم وہ بنالیں تو کئی سو کرے گیسٹ ہاؤس
کے طور پر مہمانوں کے لئے میسر آجائیں گے۔جس طرح مونو (MONO) ٹائپ کا انتظام ہو گیا ہے،اس
چیز کی ان کو عادت پڑ گئی ہے، اس لئے وہ تکلیف میں نہیں ڈالے گا۔یعنی کمرے، جن میں یہ سہولت بھی ہو کہ
وہ اپنی کافی وغیرہ بناسکیں، اس کے لئے Switch مہیا کر دئیے جائیں گے۔چھوٹے چھوٹے کمرے ہوں
گے۔اور ان کے غسل خانے اکٹھے ہوں گے۔ہر کمرے میں نہیں بلکہ باہر نکل کر کچھ فاصلے پر مردوں اور
عورتوں کے لیے فلش ٹائپ غسل خانے بنا دیے جائیں گے۔یہ کام فوری تو نہیں ہوسکتا۔اس پر کم از کم دو، تین
سال لگیں گے۔اور میرا خیال ہے کہ اس پر 50-40لاکھ روپے خرچ آئیں گے۔لیکن یہ خرچ کر دینا
چاہیئے۔ایک تو اس لئے کہ اس وقت ہماری جو جلسہ گاہ ہے، وہ ضرورت سے چھوٹی بھی بنتی ہے اور بڑی تنگ
ہوتی ہے، اس کی وجہ سے ہمیں پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔وقت پرلکڑی لاؤ۔کبھی یہ چیز نہیں مل رہی، کبھی کوئی
اور چیز نہیں مل رہی۔ان دنوں میرا بہت سا وقت ان چھوٹی چھوٹی چیزوں پر خرچ ہو جاتا ہے اور پھر اتنا اچھا
انتظام بھی نہیں ہو پاتا ہے۔اس لئے ایک مستقل جلسہ گاہ بنی چاہئے ، جس میں دولاکھ بلکہ اس سے بھی زیادہ
آدمیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہو۔اس کا نقشہ میں نے تیار کروالیا ہے۔جب اس قسم کی جلسہ گاہ تیار ہوگئی تو پھر
ہماری ضرورت پوری ہوگی۔کیونکہ اس صورت میں تین، چار سو کمرے میسر آجائیں گے، جن میں 500
600 مہمانوں کے ٹھہرانے کا انتظام ہو سکے گا۔اگر عورتیں نہ ہوں تو ایک، ایک کمرے میں دو دو، تین تین
مہمانوں
کو ٹھہر اسکتے ہیں۔لیکن میاں بیوی ہوں اور ان کو اکٹھارکھنا ضروری ہو تو ایک چھوٹا کمرہ ان کو دیا جا سکتا
ہے۔بہر حال یہ خرچ بھی ہوگا اور یہ جو بلی کے لئے ہے۔یعنی جو بلی کے سال جماعت احمد یہ اس قسم کی
ضرورت کے مطابق جلسہ گاہ بنائے گی (جس کے اور بھی بہت سے فائدے ہوں گے۔) اور اس میں مزید
وسعت دینے کی گنجائش بھی رکھی جائے گی۔اس کا اندر کا میدان 600x600 فٹ تجویز کیا گیا ہے۔اس کی
سیٹرھیاں قریباً 80 فٹ ہیں۔اس طرح یہ 800x800 فٹ بن جاتا ہے۔گویا موجودہ جلسہ گاہ سے آٹھ ،
140
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
دس گنا بڑی جلسہ گاہ بن جائے گی۔اس کے متعلق نقشہ میں نے قیام انگلستان کے دوران بنوالیا تھا۔کیونکہ
اسی وقت دماغ میں سکیم آنی شروع ہو گئی تھی۔جو باتیں میں نے بیان کی تھیں ، ان کی شق نمبر ا یہ ہے کہ دنیا کے ریجن یعنی علاقوں کو Continent
کے مختلف حصوں کو تقسیم کر کے کئی ممالک کا ایک مرکز بنا دیا جائے۔وہ مرکزی مشن ہاؤس، ایک ایسا مرکز ہو،
جہاں دو یا تین یا چار ممالک کو جن کی زبان مشترکہ ہو ، اکٹھا کر دیا جائے۔بعض ممالک ایسے ہیں، جو نئے بنے
ہیں، جہاں فرانسیسی حکومت قابض رہی ہے، ایسے ملکوں کو اکٹھا کر کے ایک مرکز بنا دیا جائے، جس میں
فرانسیسی بولنے والے مبلغین کو لگایا جائے۔اور اسی طرح انگریزی بولنے والے ملک میں انگریزی جاننے
والوں کو۔ویسے کم ممالک انگریزی بولتے ہیں۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ 70 ء کے دورے میں ، میں ایک
جگہ خطبہ دینے کے لئے کھڑا ہوا، کئی ہزار کا مجمع تھا تو وہاں کے مبلغ کہنے لگے کہ ان میں سے دس فیصد انگریزی
سمجھتے ہیں اور جو باقی ہیں، وہ نصف نصف دو علاقوں کے ہیں اور ایک دوسرے کی زبان نہیں سمجھتے۔اس لئے
آپ کو دو متر جم کھڑے کرنے چاہئیں۔چنانچہ میں نے اپنے پہلو میں دو متر جم کھڑے کئے۔جب میں بولتا
تھا تو پہلے ایک مقامی زبان میں ترجمہ ہوتا تھا، پھر دوسری زبان میں۔اور اس کے بعد میرے بولنے کی باری
آتی تھی۔بہر حال میں نے اس طرح بھی خطبے دیئے ہیں اور تقریریں کی ہیں۔لیکن اس سکیم کے لئے بھی
تیاری کرنی پڑے گی۔اس وقت جو بات ذہن میں آئی ہے، اس کے متعلق مشورہ اور مزید غور کے بعد اس میں
مزید تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔لیکن اگر نقشہ ذہن میں ہو، تبھی انسان غور کر سکتا ہے۔اور وہ یہ ہے کہ مغربی
افریقہ میں تین مراکز قائم کئے جائیں گے اور ہر مرکز میں مختلف ممالک ہوں گے۔اس طرح ہم مغربی افریقہ
میں کام کو پھیلا سکیں گے۔اسی طرح مشرقی افریقہ میں حسب ضرورت مختلف علاقے بنا کر مرا کز قائم کریں
گے۔اس کے علاوہ یورپ میں نئے مقامات پر ہمیں مساجد تعمیر کرنی پڑیں گی اور وہاں مبلغ کی رہائش گاہ بنانی
ہے، جہاں احباب جماعت اکٹھے ہوں اور ان کی تربیت کی جاسکے۔اس وقت ہمارے مراکز قائم ہیں، ہالینڈ میں اور جرمنی میں اور سوئٹزرلینڈ میں اور ڈنمارک میں اور
انگلستان میں۔یہاں مساجد بھی ہیں اور مبلغ کی رہائش گاہیں بھی ہیں۔لیکن سویڈن میں ہمارا مبلغ ایک کرائے
کے مکان میں رہتا ہے۔اس کے دو کمرے ہیں، ایک میں ہمارا مبلغ رہتا ہے اور دوسرے میں نمازیں ہوتی
ہیں۔یورپ میں اٹلی ،فرانس، پین ، ناروے اور سویڈن میں اپنے مضبوط مرکز یعنی مسجد اور مشن ہاؤس ہال اور
رہائشی مکان ) بنانے کی ضرورت ہے۔اس
کام کو پندرہ سال کے
اندر اندر پور از ورگا کرمکمل کرتا ہے۔141
خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
جیسا کہ میں نے بتایا ہے، انگلستان میں ایک مضبوط اور مخلص اور فعال جماعت پیدا ہو چکی ہے۔زیادہ تر پاکستانی ہیں یاوہ ہندوستانی ، جو مختلف ممالک میں گئے ہوئے تھے، جب ان کو وہاں سے نکلنا پڑا تو
ان کی اکثریت انگلستان میں جا کر آباد ہوگئی۔کچھ کینیڈا میں چلے گئے اور کچھ امریکہ میں لیکن ایک بڑی
تعداد میں وہ انگلستان میں آباد ہوئے ہیں اور کچھ وہاں کے اپنے باشندے ہیں۔یعنی انگلستان کے رہنے
والے ہیں۔اس مرکز کو مضبوط کرنے کے لئے وہاں جو مشورے ہوئے ، میں سمجھتا ہوں کہ 3 سے 5 تک
نئے مبلغ اور کم از کم 3 جگہوں پر نئی مساجد اور مشن ہاؤس بنانے پڑیں گے۔امریکہ میں اس وقت بھی خدا کے فضل سے 4 جگہ مساجد ہیں۔لیکن وہاں کے حالات یہ ہیں ، ہم
ان کے ذمہ دار نہیں اور نہ ان کو پسند کرتے ہیں۔لیکن وہاں نسلی تعصب پایا جاتا ہے۔رنگ دار نسل سے
تعصب برتا جاتا ہے اور خود کو وہ بے رنگ اور بالا سمجھتے ہیں۔اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ شروع میں وہاں کے
رنگ دار زیادہ احمدی ہو گئے اور ان کی وجہ سے Whites میں ہماری تبلیغ کا راستہ بند ہو گیا۔کیونکہ وہ آپس
میں ملتے جلتے ہی نہیں۔یہ جو Barrior ہے اور یہ جو بیچ میں دیوار کھڑی ہے، اسے ہم نے پاش پاش کر دینا
ہے۔لیکن یہ اپنے وقت پر ہوگا۔اسلام اس رنگ ونسل کے امتیاز کوتسلیم ہی نہیں کرتا۔اسلام تو انسان کی
انسانیت کو مقدم رکھتا ہے۔تاہم ان حالات سے ہم آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔اس لئے اس دیوار کو توڑنے
کے لئے بھی اور جو whites یعنی سفید فاموں کا یہ حق ہے کہ اسلام کی تعلیم ان کو بھی پہنچائی جائے ، اس کے
لئے ہمیں یہ سوچنا پڑے گا کہ بعض ایسے علاقوں میں اپنے مراکز قائم کریں، جہاں صرف سفید فام ہی رہتے
ہوں۔اس طرح وہاں رنگ ونسل کا سوال پیدا نہیں ہوگا۔جب وہ لوگ احمدی ہو جائیں گے ( اور کچھ احمدی
ہو بھی گئے ہیں ) تو ان کا سیاہ فام سے تعصب خود بخود دور ہوتا چلا جائے گا اور آپس میں ملاپ ہو جائے گا۔یہ کام دوشاخوں میں ہوگا۔اس وقت عملاً ایک شاخ کام کر رہی ہے۔لیکن اپنی تبلیغ کو دو مختلف حصوں میں
تقسیم کر کے فعال بنانا پڑے گا۔ایک علاقہ تو ہے۔دوسرے علاقوں کا انتخاب کر کے یہ مہم چلانی پڑے گی
اور ان جگہوں پر نئے مشن ہاؤس اور نئے مبلغین بھجوانے پڑیں گے تا کہ سفید فام بھی احمدیت میں داخل
ہوں اور پھر ہم تعصب دور کر کے ان کا آپس میں ملاپ کرا دیں۔اس وقت کینیڈا میں جماعت قائم ہے۔مگر یہ بھی زیادہ تر ان دوستوں
مشتمل ہے، جو باہر سے جا
کر آباد ہوئے ہیں۔وہاں نہ کوئی باقاعدہ مشن ہاؤس اور مسجد ہے اور نہ مبلغ ہے۔وہاں بھی مشن ہاؤس بنا کر
احمدیت کی تبلیغ کو مضبوط بنیادوں پر شروع کرنا ہے۔142
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
جنوبی امریکہ میں ٹرینیڈاڈ وغیرہ، دو جگہوں پر ہمارے مرکز قائم ہیں۔لیکن ارجنٹائن اور برازیل
وغیرہ میں ہمارا کوئی مرکز نہیں ہے۔اس لئے جنوبی امریکہ میں دو مضبوط مراکز قائم کرنے ہیں۔اب
یہ جو پروگرام ہے، اس سے ہمیں اس ضرورت
کا احساس ہوتا ہے کہ ان علاقوں میں مختلف
زبانیں بولی جاتی ہیں۔کہیں فرانسیسی زیادہ بولی جاتی ہے، کہیں سپینش زبان زیادہ بولی جاتی ہے، کہیں افریقہ
کی لوکل زبانیں بولی جاتی ہیں۔ہمیں اس کے مطابق اگلے سات سال کے اندر اندر کافی تعداد میں نئے مبلغ
تیار کرنے ہوں گے، جو ان زبانوں کو جانتے ہوں۔اس کے لئے تیاری کرنی ہوگی اور انتظام کرنا ہوگا۔جہاں تک شق نمبر 2 کا سوال ہے، اس کا تعلق اشاعت علوم قرآنی سے ہے۔یہ شق پھر مختلف حصوں
میں تقسیم ہوتی ہے۔ایک کام تراجم قرآن کا ہے۔اس وقت چھ زبانوں میں قرآن کریم کے ترجمے ہو چکے ہیں۔فرانسیسی میں ترجمہ ہو چکا ہے، وہ شائع ہو جانا تھا لیکن میں نے اس
کور کو دیا تھا۔اب جہاں سے بھی جلدی
چھپ سکتا ہو، وہاں سے چھپوانے کی کوشش کریں گے، ایک ڈیڑھ سال کے اندر۔اس کے علاوہ روسی ، چینی ،
اٹالین، سپنیش، ہوسا، یوگوسلاوین اور انڈونیشین میں اس منصوبہ کے مطابق قرآن کریم کے ترجمے شائع
کروانے ہیں۔ویسے تو ہماری خواہش ہے کہ اور زبانوں میں بھی ترجمے ہوں لیکن سردست ان زبانوں میں
خاص طور پر اس عرصہ میں ترجمے کروا کے دنیا میں اشاعت کرنی ضروری ہے۔اور سواحیلی زبان میں ہمارا ترجمہ
قرآن کریم چھپ چکا ہے۔اس کے علاوہ مشرقی افریقہ میں دو اور زبانوں میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع کرنا
ہے۔اسی طرح مغربی افریقہ میں ہو سا کے علاوہ بھی دوزبانوں میں ترجمے شائع کرنے ضروری ہیں۔دوسرا حصہ تفسیر قرآن سے متعلق ہے۔تفسیر قرآن کے متعلق میں نے بتایا تھا کہ جو مسلم ممالک
ہیں اور مسلمان جو ساری دنیا میں رہتے ہیں، جہاں ان کا ایک حصہ عربی جانتا ہے، مثلاً نائیجریا میں بسنے
والوں کا ایک حصہ تھوڑا اسہی مثلاً دو فیصد سہی لیکن وہ عربی جانتا ہے، اسی طرح غانا وغیرہ سارے ممالک
میں عربی دان پائے جاتے ہیں اور ان میں سے کچھ احمدی ہو چکے ہیں۔مثلاً غا نا میں واہ کا علاقہ ہے۔وہاں
ہمارے بہت سے احمدی دوست بڑی اچھی عربی جانتے ہیں۔چنانچہ میں نے ان کے سامنے عربی زبان
میں تقریر کی تھی۔اس لئے میں نے جلسہ سالانہ پر یہ اعلان کیا تھا کہ اس عرصہ میں ہمیں عربی کی تفسیر شائع کر
دینی چاہیے۔عربی بولنے والوں کے دماغوں میں یہ جہالت بھی ہوئی ہے کہ جس کو عربی آتی ہو ، وہ دوسر۔سے قرآن کریم کیوں سیکھے۔حالانکہ یہ بات غلط ہے۔ان کے لئے ترجمہ نہ مسیح لیکن تفسیر ضروری ہے۔ان کو
بڑے پیار سے سمجھانا چاہیے کہ قرآن کریم کے سمجھنے اور اس کی عظمت کو پہچاننے کے لئے اگر صرف عربی
143
خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
جاننا ضروری ہوتا تو رؤسائے مکہ، جو بڑی اچھی عربی جاننے والے تھے، وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
مخالفت نہ کرتے۔پس محض عربی جاننا کافی نہیں ہے۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کی زندگی میں اور
پھر بعد میں جب تک مکہ پر خدا نے رحم نہیں کیا اور وہ مسلمان نہیں ہوئے ، یہ سارا زمانہ بتاتا ہے کہ انہوں
نے عربی جاننے کے باوجود ہدایت کو قبول نہیں کیا۔بلکہ ان میں سے بہت سے غرباء مسلمان ہوئے ہیں۔لیکن یہ جو بڑے بڑے لوگ تھے اور عربی کے لحاظ سے ان کی زبانیں بڑی عمدہ تھیں، وہ مسلمان نہیں
ہوئے۔پس جو غریب لوگ تھے اور جن کو عربی زبان روسائے مکہ جتنی نہیں آتی تھی ، وہ تو مسلمان ہو گئے
لیکن یہ لوگ جوعربی زبان میں بڑے اعلیٰ درجے کے فصیح تھے ، ہدایت سے محروم رہ گئے۔اس سے ہماری
ہی نہیں بلکہ ہر عقل مند کی عقل یہ نتیجہ نکالے گی کہ قرآن کریم کو پہچاننے اور اس کی عظمت کا دل میں احساس
پیدا کرنے کے لئے صرف عربی کا جاننا کافی نہیں ہے۔اس کے لئے کچھ اور چیز کی بھی ضرورت ہے۔اور
یہی سوچنے والی بات ہے کہ اور کیا چاہیے؟ اس کا جواب خود قرآن کریم میں موجود ہے، فرماتا ہے:۔لَّا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ
عربی جاننے والی زبان کے علاوہ ایک پاکیزہ دل چاہیے۔جب زبان بھی آتی ہو اور دل بھی
پاکیزہ ہو تو پھر قرآن کریم معنوی لحاظ سے رسائی کے قابل ہو جاتا ہے۔اس کے بغیر قرآن کریم کے معنی سمجھ
میں نہیں آتے۔اس وقت ہمیں اس بحث میں الجھنا ہی نہیں چاہیے کہ ان کو عربی آتی ہے یا نہیں؟ ہم کہتے ہیں،
ٹھیک ہے، تمہیں عربی زبان بہت اچھی آتی ہے، لیکن ہم یہ کہتے ہیں کہ جو تفسیر قرآنی حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے ذریعہ نوع انسانی کے ہاتھ میں دی گئی ہے، وہ تم نہیں جانتے۔اور تمہیں پتہ اسی وقت
لگے گا، جب تمہارے سامنے ہم پیش کریں گے۔اس کے لئے میں سمجھتا ہوں کہ پانچ سال کے اندراندر
بے شک مختصر ہو، عربی زبان میں تفسیر شائع کر دینی چاہیے۔اس کی بنیاد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عربی
کلام ہونا چاہئے۔بڑی جلد بھی نہ ہو اور اتنی چھوٹی بھی نہ ہو۔اگر چہ بڑی جلد کا اپنا فائدہ ہے۔وہ سکالرز
کے کام آسکتی ہے، جو دن رات لائبریری میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں۔لیکن عربی میں مختص تفسیری نوٹس پر
مشتمل پانچ ، چھ سو صفحات کی کتاب کافی ہے۔اور اپنے طور پر بھی عربی تفسیر زیادہ تفصیل کے ساتھ ان تک
پہچانے کی کوشش کرنی چاہیے۔پھر وہ ایک وقت میں آکر مجبور ہو جائیں، اس بات کو سوچنے پر کہ واقعہ میں
قرآن کریم کے علوم سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے اور قرآن کریم کی طہارت اور پاکیزگی سے اپنے
144