صد سالہ احمدیہ جوبلی منصوبے کے تحت ہونے والے بعض کاموں کا تفصیلی ذکر ۔ خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء برموقع مجلس شوریٰ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء), حصہ 2

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
نفس اور دل کو پاکیزہ اور مز کی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے معنی اور تغییر سکھائی
جائے۔اور وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ سکھائی گئی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام کی جماعت کو وہ اصول بتائے گئے ہیں، جن کی بناء پراللہ تعالیٰ نئے سے نئے مضامین سکھاتا چلا جاتا
ہے۔ہمارا علم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی برکت کے نتیجہ میں ہے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کا علم اس عشق کے نتیجہ میں ہے، جو آپ کے دل میں خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے
سمندر کی طرح موجزن تھا۔آپ کی محبت خدا اور عشق رسول کیا تھا، وہ ایک ٹھاٹھیں مارنے والے سمندر کی
مانند تھا، جس میں سے موتی نکلے۔وہ کسی اور کے ہاتھ میں نہیں آئے بلکہ صرف ہمیں حسب استطاعت ان
سے حصہ ملا۔پس عربی تفسیر چار، پانچ سال کے اندراندر شائع ہو جانی چاہیے۔اسی طرح فارسی میں قرآن کریم کے معنی اور تفسیر یعنی تفصیلی نوٹ تفسیر صغیر سے بڑے اور تفسیر
کبیر سے کم فارسی زبان میں چھپنے چاہئیں۔بہت بڑے علاقے فارسی بولنے والے ہیں یا بہت بڑے عالم
ہیں، جو فارسی بھی جانتے ہیں۔وہ اس کو پڑھ سکتے ہیں اور اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اسی طرح اردو میں
ایک مختصر تفسیر جماعت کے ہاتھ میں ہونی چاہیے۔جس میں اصول بیان ہو جائیں اور انسانی دماغ آگے
سوچنے پر مجبور ہو جائے۔ویسے تو یہ سمندر ہے، جو بھی ختم نہیں ہوتا۔اگر دنیا کے سمند رسیا ہی بن جائیں اور
درختوں کی ٹہنیاں قلمیں بن جائیں ، تب بھی اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوے لکھے نہیں جاسکتے۔قرآن کریم
خدا کا کلام ہے، اس میں بھی وہی وسعت پائی جاتی ہے، جو اس کی خلق کے اندر پائی جاتی ہے۔بہر حال
ایک مختصر تفسیر اردو میں شائع ہونی چاہیے، جو تفسیر صغیر سے بڑی ہو۔بڑے شرم کی بات ہے کہ تفسیر صغیر میں
جو نوٹس دیئے گئے ہیں، اکثر لوگ ان سے بھی پورا فائدہ نہیں اٹھار ہے۔اس منصوبہ کی شق نمبر 3 ایک سوزبانوں میں اسلام کی بنیادی تعلیم کی اشاعت ہے۔یوں تو
زبانیں دنیا میں کئی سو ہیں۔لیکن ہم نے ان میں سے ان کا انتخاب کرنا ہے، جو نسبتا آسان ہیں۔جو میٹی
بنے گی ، وہ اس معاملہ میں غور کرے گی۔میں نے جب شوری کے لیے نوٹس لئے تو مجھے ایک اور خیال آیا
کہ سورۃ فاتحہ خلاصہ ہے، قرآن کریم کا۔اس کی تفسیر تو نہیں۔البتہ سورۃ فاتحہ مع ترجمہ دنیا کی ہر زبان میں
شائع کر دینی چاہیے۔ہو سکے تو ترجمہ ذرا لمبا ہو اور کچھ تفسیری نوٹ بھی اس کے اندر شامل ہو جائیں۔کوئی
زبان رہ نہ جائے ، جس میں سورۃ فاتحہ مع ترجمہ شائع نہ ہو۔اس طرح ہر زبان بولنے والے کے ہاتھ میں
قرآن کریم کا خلاصہ یعنی سورۃ فاتحہ پہنچ جائے گی۔145

خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
غرض اب میں یہ بتا رہا ہوں کہ 100 زبانوں کا انتخاب کرنا اور اس بنیادی لٹریچر کا پہلے اردو میں
تیار کرنا اور اس کی بنیاد بنانا ضروری ہے۔پھر ملک ملک ضروریات کے مطابق تبدیلی کرنی پڑے گی۔اس
کے متعلق سوچنا پڑے گا اور مشورے کرنے پڑیں گے۔لیکن جہاں اور جس ملک کے لئے ہو سکے، اسے
شائع کر دیا جائے۔اور اس طرح یہ منصوبہ سال بسال رو بعمل آتا چلا جائے۔پندرہ سال کے اندر اندر کم از
کم ایک سو زبان میں اسلام کا بنیادی لٹریچر آ جانا چاہیے۔ہمیں لوگ اپنی جہالت اور نا واقفیت کی وجہ سے عام طور پر بغیر سوچے سمجھے کا فر کہہ دیتے ہیں۔حالانکہ بنیادی چیز تو حید ہے اور توحید پر بھی مختلف فرقوں کا اتحاد اور اتفاق نہیں ہے۔ہر مسئلہ میں غلط قسم کے
عقائد اور بدعات شامل ہوگئی ہیں اور توحید بھی اس سے مستثنیٰ نہیں رہی۔بریلویوں نے اہل حدیث پر یہ
الزام لگایا ہے اور اسے ان کے کفر کی وجہ جواز قرار دیا ہے کہ تمہارا یہ عقیدہ ہے کہ اگر کوئی شخص یہ سمجھے کہ نعوذ
باللہ خدا تعالیٰ عملاً دل سے جھوٹ بولتا ہے تو تب بھی وہ کا فرنہیں ہوتا۔عجیب تمہاری تو حید ہے کہ خدا کے
جھوٹ بولنے تک پہنچ گئے ہو۔جب یہ بات میرے سامنے آئی تو میں نے سوچا کہ اس قسم کی بدعات
جماعت کے سامنے آنی چاہئیں۔اس کے لئے میں ایک کتاب تیار کروارہا ہوں، وہ آپ کے سامنے آ
جائے گی۔میں سمجھتا ہوں کہ یہی ایک وجہ مہدی معہود کی ضرورت کے لئے کافی ہے۔ایک فرقہ جس کی بڑی
طاقت ہے، اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے پٹرول کی دولت کے خزانے کھول دیئے ہیں، ان کے اوپر یہ الزام
ہے کہ تمہارا یہ عقیدہ ہے کہ اگر کوئی شخص یہ عقیدہ رکھتا ہو کہ اللہ تعالی عملا جھوٹ بولتا ہے، نعوذ باللہ تو تب بھی
یہ عقیدہ اسے اسلام سے خارج نہیں کرتا۔اسی طرح توحید کا عقیدہ بھی رکھتے ہیں اور قبروں پر سجدے بھی
کرتے ہیں۔توحید بھی ہے اور یہ عقیدہ بھی ہے کہ ہم تو خدا سے دعا کرتے ہی نہیں۔ایک دفعہ شیخ بشیر احمد
صاحب مرحوم مجھے کہنے لگے کہ ملتان کا ایک پیر پرست، جو بڑا لکھا پڑھا اور ظاہری علوم کے لحاظ سے بہت
اونچا آدمی ہے، وہ کہتا ہے کہ ہم جب دعا کے لئے ہاتھ اٹھاتے ہیں تو ہمارا پیر سامنے آکر کھڑا ہو جاتا ہے۔ہم اس سے مانگتے ہیں، خدا سے تھوڑ اما نگتے ہیں۔یہ عقیدہ ہے اور ساتھ توحید کا اقرار بھی ہے۔سوزبانوں میں اسلام کی بنیادی تعلیم کی اشاعت کے وقت بھی ہمیں اس بات کو مد نظر رکھنا پڑے گا
کہ مختلف جگہوں پر مختلف بدعات پائی جاتی ہیں، ان کو سامنے رکھ کر تبدیلی کرنی پڑے گی۔تا کہ ہر زبان والا
جب اسے پڑھے تو اپنے بد عقائد اور بدعات کو اپنے دماغ سے دور کر سکے۔پس سوزبانوں میں اسلام کی بنیادی
تعلیم کی اشاعت جو ہے، اس میں پہلے سو زبانوں کا انتخاب کرنا ضروری ہے۔پھر بنیادی تعلیم کی شکل معین کرنی
146

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
ہے۔مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حوالے، اس کا ایک مسودہ تیار کرنا ہے۔وہ بنیادی طور پر اردو
میں تیار ہو، پھر اس سے آگے ترجمے ہوں گے۔بعض جگہ تبدیلی کے ساتھ اور بعض جگہ بغیر تبدیلی کے ساتھ۔اس کے لئے دفتر اور کچھ کارکن ہونے چاہیں ، جو مشاورت کے معا بعد اپنا کام شروع کر دیں۔اس منصوبہ کی شق نمبر 4۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ میری بعثت کی بنیادی
غرض یہ ہے کہ میں نوع انسانی کو امت واحدہ بنادوں۔یہ بشارت اللہ تعالیٰ نے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم کو دی۔آپ دنیا میں رحمۃ للعالمین بنا کر بھیجے گئے تھے۔جو وجود ساری دنیا کے لئے رحمت بن کر آیا ، دنیا کی
بد قسمتی تھی کہ اس رحمت کو ساری دنیا میں پہچانا نہیں گیا۔خدا تعالیٰ نے آپ کو یہ بشارت دی اور ساتھ ہی یہ
بشارت بھی دی کہ چونکہ یہ انتہائی مشکل کام ہے، اس لئے یہ آخری زمانہ میں مہدی معہود کے وقت میں ہوگا۔بشارتوں میں یہ مذکور ہے کہ آپ کا یہ کام کہ ساری دنیا اور ملک ملک کے انسان، مختلف جگہوں پر بسنے والے اور
مختلف بولیاں بولنے والے مختلف کپڑے پہننے والے اور مختلف موسموں کے عادی ایک خاندان بن جائیں
گے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ کام جو رحمتہ للعالمین کا ایک نہایت شاندار اور یو نیورسل مظاہرہ ہے، اس کا
ظہور حضرت مسیح موعود، مہدی معہود علیہ السلام کے وقت میں ہوگا۔یہ بشارت ہے، جو مہدی معہود کو دی گئی
ہے۔اور اس کا وقت آگیا ہے۔اور ہم پر اس کی ذمہ داری آپڑی ہے۔امت واحدہ بنانے کے لئے ایک بات تو
یہ ہے کہ گھر میں ان کو امت واحدہ بنایا جائے۔امت واحدہ بنانے کے لئے اصولاً ایک کشمکش اور ایک مجاہدہ تو
شروع ہے، آج سے چودہ سو سال پہلے سے۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نداء بلند کی ، کفار مکہ کو
توحید کی طرف بلایا تو یہ کام شروع ہو گیا کہ تمام بنی نوع انسان جو اللہ کی مخلوق ہیں، وہ خدائے واحد و یگانہ پر
ایمان لا کر ایک امت بن جائیں گے۔اور وہ تبھی ایک بن سکتے ہیں کہ جب ان
کو تو حید پر قائم کر دیں۔یہی
ایک بنیادی ذریعہ ہے، جس سے سب دنیا ایک امت بن جاتی ہے۔لیکن اس کے راستے ہیں، کچھ عقلی روکیں ہیں یعنی ان
کو سمجھ نہیں آتی۔کیونکہ ان کی عقلیں موئی
ہیں۔یا یہ مسائل ان کے سامنے رکھے ہی نہیں جاتے۔اگر رکھیں جاتے تو شاید وہ سمجھ جاتے۔کچھ ان کے
غلط عقائد بالا دینیت یابد مذہبیت ہے، جو ہم نے دور کرنی ہے۔کچھ ان کو عادتیں پڑ گئی ہیں، مثلاً روس یہ
سمجھتا ہے کہ میں سب سے زیادہ بزرگ ہوں اور امریکہ سمجھتا ہے کہ میں سب سے اعلیٰ ہوں۔ہر بولی اپنے
آپ کو سب سے بلند تر ٹھہراتی ہے۔انسان کے مقام پر کوئی بھی ٹھہرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔حالانکہ
حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انسان کے مقام کو بلند کیا ہے۔آپ کے منہ سے کہلوایا گیا کہ
147

خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ
بشر ہونے کے لحاظ سے مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں ہے۔میں یہ کہا کرتا ہوں کہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کو ایک آدمی کے مقام پر کھڑا کیا اور اس طرح ہر انسان کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام پر لا
کر کھڑا کر دیا۔اتنا شرف انسانی ہے، جو اس اعلان کے مطابق ہمارے سامنے آیا۔کیونکہ یہ ہر انسان کے
متعلق کہا گیا ہے۔در اصل بات یہ ہے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا معلم اور بادی اللہ تعالیٰ تھا۔اور
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت اور تعلیم کامل تھی۔جس کا مطلب یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
ساری استعدادوں
کی نشو و نما اپنے کمال کو پہنچ چکی تھی۔کیونکہ خود خدا تعالیٰ آپ
کا ہادی اور معلم تھا۔پس اس
اعلان کے ذریعہ ہر انسان سے یہ کہا گیا کہ اے انسان! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ ایسے
سامان پیدا کئے جائیں گے کہ تیری ساری استعدادی اپنی نشو و نما کے کمال تک پہنچ جائیں گی۔إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ
کے لحاظ سے ہر انسان کی استعداد میں اپنی نشو و نما کے کمال تک پہنچیں گی۔اور جو حقوق ملنے ہیں،
ان کے لحاظ سے سارے برابر ہو جائیں گے۔پس یہ اعلان کر کے ہر انسان کو بلند کر کے استعدادوں اور
صلاحیتوں کی کامل نشو و نما کے مقام پر کھڑا کر دیا اور اس طرح دنیا میں شرف انسانی کو قائم کر دیا۔پس تو حید پر قائم کرنا اور اسلامی تعلیم دلوں میں گاڑ دینا، اصل مقصد ہے۔اور اس سے وحدت
قائم ہو جاتی ہے۔لیکن میں نے بتایا ہے کہ عادتیں پڑی ہوئی ہیں، ان کو سمجھ ہی نہیں آتی۔مجھے خدا تعالیٰ نے
توفیق دی ، یورپ وغیرہ میں میرے سامنے بڑے خطرناک قسم کے اشترا کی بھی آتے رہے ہیں۔جب میں
کہتا تھا کہ اسلام کی یہ تعلیم ہے، اس کے مقابلے میں کوئی تعلیم پیش کرو تو کسی نے مجھے یہ نہیں کہا کہ وہ اس
سے بہتر پیش کر سکتے ہیں۔وہ پیش کر ہی نہیں سکتے۔کیونکہ اسلام کی پیش کردہ تعلیم ہی ایک کامل تعلیم ہے۔اس کے لئے باہمی محبت اور رابطہ قائم کرنا بھی ضروری ہے۔اور یہ چھوٹی چھوٹی تدابیر ہیں۔اور اصل یہی
ہے کہ تو حید کو قائم کر دیا جائے اور اسلام کی حسین تعلیم کی معرفت ان کو حاصل ہو جائے۔پھر ساری دنیا ایک
خاندان بن جائے گی۔لیکن عادتوں کو آہستہ آہستہ دور کرنا ہے۔اس کے لئے میں نے جلسہ سالانہ کے
موقع پر احباب جماعت کے سامنے تجاویز رکھی تھیں۔ایک بات بیان کر نارہ گئی ہے۔قرآن کریم کے تراجم وغیرہ کے ضمن میں پریس بھی آتا ہے۔کچھ
چھوٹے پریس جو ہماری روزمرہ کی ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں، وہ میں نے انگلستان سے نائیجیریا اور خان میں
148

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
بھجوادیے تھے۔گیمبیا کا بھی مطالبہ آ رہا ہے۔میں نے کہہ دیا ہے کہ انگلستان سے خرید لو۔امریکہ میں پہلے
سے پریس موجود ہے۔وہ اگر چہ ہے تو ایک فرد کی کوشش کا نتیجہ لیکن اس سے وہ سارے جماعتی کام بھی کرتے
ہیں۔اشاعت لٹریچر اور تراجم قرآن کریم کے سلسلہ میں ہمارے اپنے پر لیس ہونے چاہئیں۔جو چیز دوسروں
سے چھپواتے ہیں، وہ اگر اپنے پریس میں چھپوائی جائے تو جو چیز 20 روپے میں آتی ہے ، وہ 5 روپے میں پڑے
گی۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے پاس جتنے پیسے ہیں، اگر ان سے ہم ایک لا کھ نسخہ دوسروں سے چھپوا کر
شائع کر سکتے ہیں تو اس کی نسبت اس رقم کے اندر چارلاکھ نسخے ہم خود شائع کر سکتے ہیں۔*
پس اپنے پریس بہت ضروری ہیں۔لیکن چونکہ دنیا کے حالات بدل رہے ہیں، نئی نئی تو میں ابھر
رہی ہیں، وہ آزادی کا مفہوم قید و بند کی سختی میں تصور کرتے ہیں۔ہمارے ملک کی حالت بھی کچھ اسی قسم کی
ہے۔اب ہمارا وہ چھوٹا پریس مفت آرہا تھا، لیکن امپورٹ کی اجازت دینے پر چار مہینے لگا دیئے۔بندہ خدا
تمہارے ملک کا فائدہ ہے۔ایک چیز مفت آرہی ہے، اس پر اتنی دیر نہیں کرنی چاہیے۔جب پوچھتے ہیں تو
کہتے ہیں، جی ، اب فلاں محکمے میں کیس گیا ہوا ہے، اب فلاں محکمے میں گیا ہوا ہے۔اور کچھ نہیں کر سکتے تھے
تو سوچا کہ جماعت کو اس طرح تنگ کرو اور دو، چار مہینے کا وقفہ ڈال دو۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں بڑا صبر عطا فر مایا
ہے۔ہم صبر کریں گے۔ہم نے ایک بڑا پریس لگانا ہے۔لاہور سے پتہ کرایا تو معلوم ہوا کہ لاہور میں جو
امپورٹ ایکسپورٹ کا محکمہ ہے، پہلے اس کو یہ اختیار تھا کہ ہمیں پریس کے لئے آفسٹ مشینیں اور دوسری
مشینری بھیج دے یا باہر سے منگوانے کی اجازت دے دے۔لیکن اب وہ کہتے ہیں کہ ہمیں یہ حکم ہے کہ اس
کی اجازت صرف مرکز دے سکتا ہے، ہمیں اختیار نہیں ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت اپنی بیوقوفی
سے اس پر بھی ناجائز کنٹرول کرنا چاہتی ہے۔یہ بات چلے گی نہیں۔کیونکہ یہ اثر پیپلز پارٹی کے اندر ایک
حصے کا ، جو Leftist یعنی کمیونسٹ ہیں، یہ ان کی تھنگنگ ہے۔بھلے مانس لوگوں اور مذہب سے دلچسپی رکھنے
والوں کی یہ چھنگنگ نہیں ہے۔لیکن بہر حال وہ طبقہ بیچ میں ہے۔ہماری قوم اشتراکیت کو قبول کرنے کے
لئے تیار ہی نہیں ہے۔اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔بڑے بیوقوف ہیں وہ لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ یہاں
اشتراکی معاشرہ یا اشترا کی اقتصادیات چالو کی جاسکتی ہے۔لیکن بہر حال وقتی طور پر ہمیں تکلیف بھی پہنچ سکتی
ہے۔ہم نے انتظار تو نہیں کرنا کہ جب اللہ تعالیٰ اس ملک کو ہدایت دے، تب ہم اپنا منصوبہ بنائیں گے۔ہم نے تو ابھی سے سوچنا ہے۔اگر ایک جگہ ہمارا راستہ بند ہوتا ہے تو دوسری جگہ جو راستہ کھلا ہے، اس کو
اختیار کیا جائے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں چوہے کی نسبت لاکھوں گنازیادہ عقل اور فراست عطا کی ہے۔چوہا کئی
سوراخ بناتا ہے۔اگر ایک سوراخ بند ہو جائے تو دوسری طرف نکل جاتا ہے۔ہمیں اللہ تعالیٰ نے انسان اور
149

خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
صاحب فراست بنایا ہے۔اور احمدی کی فراست دوسروں کے مقابلہ میں زیادہ ہے۔اس لئے ہمیں تین
جگہیں منتخب کر کے اپنے پریس لگا دینے چاہئیں۔اگر تینوں جگہیں ہمارے منشاء اور منصوبے کے مطابق
کام کرنے کے قابل ہوں تو دنیا کے تین علاقوں میں تقسیم ہو کر ہماری کتابیں چلی جائیں گی۔اور اگر ایک
جگہ وقتی طور پر کوئی روک پیدا ہوگی تو دوسری جگہ تیار کرلیں گے۔اور اس طرح کام نہیں رکے گا۔میرے ذہن میں یہ بات آئی ہے کہ جب تک تیسری عالمگیر جنگ نہیں ہو جاتی۔اور آپ بڑی
دعائیں کیا کریں کہ اللہ تعالیٰ انسان کو تیسری عالمگیر جنگ کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھے۔خدا کرے کہ وہ
وقت آئے ہی نہ۔لیکن اس وقت تک امریکہ میں ظاہری دنیوی لحاظ سے آزادی بہت زیادہ ہے۔ایک
پر لیس وہاں لگ سکتا ہے۔وہاں دقت یہ ہے کہ ان کا معیار بہت اونچا ہے اور خرچ بہت زیادہ آتا ہے۔جو
قرآن کریم ہم اپنے پریس سے چھ روپے میں چھوا کر بھیج سکتے ہیں، وہاں اس پر 8,9 ڈالر یعنی 70,80
روپے خرچ آئیں گے۔لیکن بے شک زیادہ خرچ آئے، ہم نے تو بہر حال کام کرنا ہے۔ہر چیز قربان کر
کے بھی ہم نے اشاعت اسلام کا کام کرنا ہے۔اور اس میں کوئی کمی اور غفلت اور سستی نہیں ہونے دینی۔میں نے بتایا ہے کہ وہاں ایک احمدی نے کام کیا ہے۔وہ جماعت کے کام کرتا رہتا ہے۔اس کے شاید ایک
سے زائد چھوٹے چھوٹے پریس ہوں گے۔ان میں سے کسی جگہ کا انتخاب کرکے بڑے پیمانے پر کام
شروع کر سکتے ہیں۔اس طرح کام سستا بھی ہو جائے گا اور جلد بھی۔میری ذاتی رائے یہ ہے کہ اگر کسی
افریقی ملک کے ساتھ لمبے عرصہ کے لئے سمجھوتہ ہو جائے کہ اتنے عرصہ تک ہمیں تنگ نہیں کیا جائے گا تو
وہاں پر یس قائم ہوسکتا ہے۔کیونکہ یورپ تیسری عالمگیر جنگ کی سرحدوں پر واقع ہے۔اور اگر خدانخواستہ
خدانخواسته !! خدانخواستہ !!! یہ عالمگیر جنگ ہوئی تو یورپ تباہ ہو جائے گا۔لیکن افریقہ کے بہت سے ممالک
کے متعلق ان بگڑے ہوئے حالات میں بھی ہم توقع رکھ سکتے ہیں اور رکھتے ہیں کہ وہ کلی طور پر تباہ نہیں
ہوں گے۔یعنی مکمل تباہی کا منہ نہیں دیکھیں گے۔لیکن یورپ تو بالکل خطرہ میں ہے۔ان کو بچانے کے لئے میں چاہتا ہوں کہ اٹلی اور فرانس وغیرہ میں مشن کھولے جائیں اور مضبوط کئے
جائیں۔کیونکہ ہم نے ان کو یہ وارننگ دینی ہے کہ تم اپنے پیدا کرنے والے اور بڑا پیار کرنے والے اور رحمتیں
نازل کرنے والے رب کی طرف واپس آجاؤ تو بیچتے ہو۔ورنہ تباہی تمہارے دروازے پر ہے۔پس اشاعت علوم قرآن کے لئے تین بڑے پریس لگانے کی ضرورت ہے۔جو اس منصوبہ کا حصہ
ہے، جس کے لئے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس وقت تک ساڑھے نو کروڑ سے زائد کے وعدے ہو چکے ہیں۔ابھی اور ہوں گے۔اور اللہ تعالیٰ ضرورت کے مطابق ہمیں مال دے دے گا۔اور بھی بہت کچھ ملے گا۔150

تحریک جدید- ایک ابی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
اس وقت بحیثیت مجموعی دنیا کی جو حالت نظر آتی ہے، اس سے ایک اور مسئلہ ہمارے لئے سامنے
آتا ہے۔اور وہ یہ ہے کہ کچھ ملک مدت ہوئی آزاد ہو گئے اور انہوں نے دنیا میں طاقت حاصل کر لی۔اس
وقت وہ اپنی حفاظت کی خاطر ( دنیا پر احسان کی خاطر نہیں اور نہ دنیا سے پیار کے نتیجہ میں ) اور خود اپنے مفاد
کے لئے بین الاقوامی ذہنیت یعنی انٹر نیشنلزم کا پرچار کرتے ہیں۔کچھ ملک جو نئے نئے آزاد ہوئے ہیں، وہ
چونکہ نئے نئے آزاد ہوئے ہیں، ان کے نزدیک انٹر نیشنلزم سے مراد کالونیلزم بن جاتا ہے۔البتہ کالونیز کی
شکل مختلف ہے۔ان کے ذہن میں یہ بات آتی ہے کہ انٹر نیشنلزم کا مطلب یہ ہے کہ گویا بہت سے ممالک کو
اکٹھا کر کے ان کی Exploitation یعنی استحصال کیا جائے یا ان کی دولت سے ان کو محروم کرنے کی سعی
نا پسندیدہ کی جائے۔اب مثلاً جب میں افریقہ کے دورے پر گیا تو غانا میں مجھے پتہ لگا کہ ایک، دو آدمی ایسے
ہیں، جو کہتے ہیں کہ A Ghanian for Ghana۔غانا کا جو عالم ہے اور جسے جماعت احمدیہ نے تیار کیا
ہے، ہمارے ملک میں اس کو انچارج ہونا چاہئے۔مجھے پتہ لگا تو میں نے ان کو سمجھایا۔ان کو میری بات سمجھ آ
گئی اور ان میں سے بعض رو پڑے۔میں نے کہا کہ تم کیا باتیں کرتے ہو؟ تم کہتے ہو، A Ghanian
for
Ghana۔اور میں یہ کہتا ہوں کہ A Ghanian for England۔چونکہ انگلستان نے تم پر ظلم
کیا تھا، اس لئے میں تو انگلستان میں تمہارے غانین کو مبلغ بنا کر بھیجوں گا۔اسلام اور احمد بیت تو اس نہج پر
سوچتی ہے اور منصوبے بنارہی ہے۔اور تم اس راہ پر سوچ رہے ہو ، جو کہ غلط ہے۔پھر میں نے عبدالوہاب بن آدم کو، جوغا نا کا بڑا مخلص نوجوان ہے اور جامعہ احمدیہ کا فارغ
التحصیل شاہد ہے، حسب وعدہ انگلستان
کا مبلغ بنا کر بھیج دیا۔پھر میری یہ خواہش تھی کہ ہمارا غانا کا کوئی احمدی
ہیڈ ماسٹر ہو تو اس کو ربوہ کے سکول کا ہیڈ ماسٹر لگا دوں۔کیونکہ جب تک آپ عملاً اس پیار اور اس بین
الاقوامی ذہنیت کا مظاہرہ نہیں کریں گے محض کوئی زبانی دعوئی ان کی تسلی کا موجب نہیں بن سکتا۔بہر حال ہم نے اس Mischief اور شرارت کے اس تصور کو دور کرنا ہے کہ جی ہم کیوں مرکز
کے ماتحت رہیں۔یہ ذہنیت اب بھی پیدا ہوسکتی ہے۔پہلے زمانہ میں جب کہ خلافت ختم ہو گئی تھی، لیکن
بادشاہت اپنے آپ کو خلافت کہتی تھی تو اس طرح پین آزاد ہو گیا، مصر آزاد ہو گیا۔نئی حکومتیں بن گئیں اور
مسلمان بٹ گئے۔اور ان کا باہمی اتحاد ختم ہو گیا۔یہ تو ہم نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہیں ہونے دینا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اور یہ بات تبھی ہو سکتی ہے کہ میں، آپ اور ہم سب دوسرے ملکوں کے رہنے والوں کو اپنے
گلوں سے لگائیں اور ان سے اتنا پیار کریں کہ وہ بھول جائیں کہ ہم دو ملکوں کے رہنے والے ہیں۔151

خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
پس نیشنلزم اور انٹر نیشنلزم میں ایسی تفریق کرنا کہ ہمارے کام میں روک بھی نہ بنے اور ان کے
ذہنوں
کو تسلی بھی ہو جائے ، یہ ضروری ہے۔یہاں جلسہ سالانہ پر جو افریقی وفود آئے تھے، ان کو میں نے بڑا
سمجھایا۔میں نے انہیں کہا کہ جہاں تک
تمہارے دنیوی معاملات کا تعلق ہے، مثلاً غانا کے یا سیرالیون کے
یا نائیجیریا کے تم بے شک اپنے اپنے Out look میں نیشنلسٹ بنے رہو۔زمانہ آپ ہی تمہیں ایک حد
تک انٹر نیشنل بنالے گا۔لیکن جہاں تک مذہب کا اور احمدیت کا اور اسلام کا تعلق ہے تمہیں اپنے اندر بین
الاقوامی ذہنیت پیدا کرنی پڑے گی۔کیونکہ خلافت سے کٹ کر تمہاری حالت ایک کٹی ہوئی پتنگ کی طرح ہو
جائے گی۔میں نے اب اپنے مبلغین کو بھی سمجھانا شروع کیا ہے کہ اس نہج پر کام کرو۔مقامی باشندوں کو
سکولوں اور کالجوں اور ہسپتالوں کے انتظام میں شامل کرو۔اصل میں تو ہمارے مبلغ کی تربیت ایسی ہونی
چاہیے کہ وہ اپنی مرضی کا کام کروائے۔اور ان کے ذہنوں میں یہ احساس پیدا کرے کہ جو وہ چاہتے ہیں،
وہی ہوگا۔تاکہ کوئی خرابی پیدا نہ ہو۔اور یہ کام آسانی سے ہو سکتا ہے۔ہم ساری عمر ایسا کرتے چلے آئے
ہیں۔بہر حال افریقی وفود یہاں سے بڑے خوش خوش گئے۔پھر یہاں سے اسماعیل منیر سیرالیون گئے تو میں
نے ان کو یہی کہا کہ دیکھیں وہاں سکولوں کا انتظام ہے، ہسپتالوں کا انتظام ہے، تم ان لوگوں کو اس انتظام
میں شامل کرو۔ہم تو ان کی خدمت کے لئے گئے ہیں۔لیکن جہاں تک مذہبی عقائد کا سوال ہے، ان کو
بہر حال خلیفہ وقت کے فیصلوں اور جماعتی نظام کی پابندی کرنی پڑے گی۔تو میں نے ان لوگوں سے کہا کہ
ٹھیک ہے، ہم اپنے دنیوی معاملات میں نیشنلسٹ بنے رہو، جب تک کہ دنیا تمہیں اس کی اجازت دے۔ان کے ملکوں پر دباؤ پڑ رہے ہیں۔لیکن جہاں تک مذہب کا سوال ہے اور احمدیت کا سوال ہے اور مرکزیت
کا سوال ہے اور خلافت کا سوال ہے، تمہیں بہر حال اپنے اندر بین الاقوامی ذہنیت پیدا کرنی پڑے گی۔ور نہ تم ترقی نہیں کر سکتے۔غرض یہ ایک بڑا اہم سوال ہے اور ہماری جماعت کو اس کے متعلق غور کر کے ان
Barriers اور ان روکوں کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔تاکہ جماعت ایک برادری بن جائے اور
مہدی معہود کا جو امت واحدہ بنانے کا منصب ہے، اس کے راستہ میں یہ چیز روک نہ بنے۔اس کے لئے جو چھوٹی چھوٹی تجاویز ہیں، ان میں سے ایک ٹیلیکس ہے۔ٹیلیکس کا اپنا ایک نظام
ہے۔اور وہ یہ ہے کہ مثلاً لائل پور میں مشین ہے، یہاں سے وہ مشین خود ہی ٹائپ کرتی ہے اور اس طرح
ٹائپ کر کے ایک پیغام اس کے اندر رکھ دیتے ہیں۔وہ پیغام وائرلیس کے ذریعہ انگلستان پہنچ جاتا ہے۔اور انگلستان کے دفتر میں وہ ٹائپ ہورہا ہوتا ہے۔وہاں بھی بجلی کی مشین ہے، جو ٹائپ کرتی ہے۔اب کل
152

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
ہی مجھے ٹیکس آیا ہے۔انہوں نے تار بھی دی تھی۔لیکن تاریں بعض دفعہ دس دن کے بعد ملاتی ہیں۔اس
واسطے انہوں نے ٹیلیکس دیا۔وہ لائل پور کی وساطت سے آیا۔ہمارے ربوہ میں نہیں لگا۔یہاں بھی لگ
جائے گا۔میں امید رکھتا ہوں کہ آئندہ مشاورت سے پہلے لگ جائے گا۔اس میں سپیلنگ کی بھی کوئی غلطی
نہیں ہوتی۔مضمون کو دیکھ کر اور چیک کر کے کہ کوئی غلطی تو نہیں ہے ہمشین کے اندر رکھ دیتے ہیں اور پھر بجلی
کی مشین کے ذریعہ ٹائپ ہو کر جواب آجاتا ہے۔جواب بنک کے ذریعہ آیا ہے۔ان کے پاس ہمارے
پیسے پڑے رہتے ہیں۔ہم سے وہ اچھا تعلق رکھتے ہیں۔اور یہ ان کے لئے کوئی ایسی چیز نہیں ہے کہ ان پر
بار ہو۔پس ایک تو ٹیکس کا کام ہے اور نیم سیفی صاحب اس بات کے ذمہ وار ہیں۔آج جو میں نے اعلان کیا ہے کہ نو کروڑ ، چون لاکھ روپے کے وعدے آگئے ہیں۔اس کے متعلق
مختصر خبر ٹیلیکس کے ذریعہ انگلستان چلی جائے۔اس ہدایت کے ساتھ کہ وہ آگے براعظم یورپ کے
دوسرے مشنوں
کو بذریعہ فون مطلع کر دیں اور اس کی تاریں نائیجیریا، غانا، سیرالیون، گیمبیا، آئیوری
کوسٹ، لائبیریا اور نیز تنزانیہ، زمبیا، کینیا، بنی ، ماریشس اور انڈونیشیا میں دیں۔غرض جہاں ٹیلیکس کا انتظام
نہیں ہے، وہاں تاریں بھجوائی جائیں۔ویسے پہلے اس ( ٹیلیکس) کی تاریں بچھانی پڑتی ہیں۔اس
وقت اس کا قریب ترین ہیڈ کوارٹر لا ہور تھا، وہاں سے پتہ کیا تو انہوں نے کہا ہم تار کا کرایہ دس ہزار روپے
سالا نہ لیں گے۔وہاں ایک دوست تھے۔مجھے اس وقت یاد نہیں کہ وہ احمدی تھے یا کسی احمدی کے دوست
تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ 5,6 مہینے کے اندر اندر ایک ہیڈ کوارٹر لائل پور میں بھی کھول رہے ہیں۔اور اس کا
کرایہ صرف تین ہزار روپے ہوگا۔تو آپ دس ہزار روپے سالانہ کیوں دے رہے ہیں؟ ذرا انتظار کریں،
تین ہزار میں آپ کا انتظام ہو جائے گا۔اب ایک اور چیز آرہی ہے، وہ شاید اس سے بھی زیادہ سہولت والی ہو۔لیکن اس کا خرچ زیادہ
ہے۔ٹیلیکس کا خرچ ٹیلی گرام سے 20 فیصد ہے۔یعنی اگر غیر ملکی تار پر 100 روپے خرچ آتے ہوں تو اس پر
20 روپے میں کام بن جاتا ہے۔یہ انتظام تار کی نسبت بہت سستا ہے۔انگلستان میں ایک کمپنی کو پیسے دے
کر نمبر نے لیا ہے۔اب کل جو ٹیلیکس جائے گی ، وہ اسی نمبر پر انگلستان جائے گی۔اور یہ بڑا سستا ہے۔انہوں نے 20 پاؤنڈ سالانہ لے کر نمبر دے دیا ہے۔البتہ اس کے وصول کرنے اور بھیجنے کا خرچ اس کے علاوہ
ہے۔جب ٹیلیکس جائے گی تو وہ Nominal سا خرچ لے کر اسی وقت مسجد لندن میں اطلاع کر دیں گے۔جیسے بھی ان کو ہدایت ہو، ڈاک میں یا آدمی کے ہاتھ وہ بھجوا دیں گے۔اگر فون پر نوٹ کر لیں تو ان کو آدمی
153

خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
بھجوانے کی بھی ضرورت نہ ہوگی۔امریکہ میں بھی ٹیلیکس لگ جائے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ یورپ میں بھی
ہماری طرح کی کمپنی ہے۔انگلستان کی کمپنی 20,20 پاؤنڈ یا کم و بیش لیتی ہے۔جب ہمارے یہاں لگ
جائے تو ہم یورپ کے ہر ملک میں دس، بارہ گھنٹے میں عملاً پیغام بھجوا سکتے ہیں۔یہ ملاپ کا بڑا اچھاذ ریعہ ہے۔اب شوری کی کارروائی کی جو مختصر خبر چھپے گی ، وہ بھی بعض ممالک میں دو، دو مہینے میں پہنچے گی۔مگر ٹیلیکس پر کل
صبح خبر دیں گے تو وہاں دو پہر تک پہنچ جائے گی۔اس لئے پروگرام ہے کہ ساری دنیا میں ٹیلیکس لگایا جائے۔اس وقت جہاں جہاں اس کا فائدہ ہے، یعنی جہاں جماعتیں زیادہ ہیں، وہاں لگ جائے گا۔کچھ اور سامان اللہ تعالی پیدا کر رہا ہے۔مختلف ممالک کے نوجوانوں کا آپس میں ملاپ بڑا
ضروری ہے۔سر دست یہ بانی کے طور پر ہوگا ، جماعتی نظام کے ماتحت نہیں۔لیکن یہ بڑا ضروری ہے کہ
نو جوانوں کو قریب آنا چاہیے۔غانا کے نوجوان، نائیجیریا کے نوجوان ، امریکہ کے نوجوان، انگلستان کے
نوجوان اور جب اللہ تعالیٰ یہاں مناسب حالات پیدا کرے تو پاکستان کے نوجوان Amateur ریڈیو
کے ذریعہ آپس میں ملاپ کریں۔اس کی مدر کلب، یعنی کلبوں کی ماں انگلستان نے بنالی ہے۔جہاں سے
یہ سلسلہ آگے پھیلے گا۔اس کا نام میں نے Bilal World Radio Amateur Club رکھا ہے۔اس
کے لئے امتحان پاس کرنا پڑتا ہے۔اس لئے دوست اس کی ٹریننگ لے رہے ہیں۔یہ چیز ویسے بھی بڑی |
مفید ہے۔میں نے معلومات حاصل کیں تو پتہ لگا کہ یہ چھوٹے چھوٹے انفرادی کلب، جو کہ خاص طریقے
سے باتیں کرنے والے ہوتے ہیں، یہ سینکڑوں جانیں بچاتے ہیں۔کیونکہ بعض دفعہ خطرے کا الارم عام
ذریعہ سے نہیں پہنچتا۔مگر ان کو کسی ذریعہ سے پتہ چل جاتا ہے اور اس طرح سینکڑوں جانیں بچائی جاتی
ہیں۔بہر حال یہ دوسری چھوٹی تدبیر ہے، یعنی Amateur ریڈیو پلان۔بین الاقوامی سطح پر مردوزن کی قلم دوستی۔زن کی زن کے ساتھ اور مرد کی مرد کے ساتھ۔اس کے
لئے بھی یہاں دفتر میں کام کرنا پڑے گا۔بہت سارے دوستوں نے مجھے اپنے نام لکھوائے ہیں، میں اس
وقت تک دوسری مصروفیات کی وجہ سے انہیں اپنے دفتر میں رکھوا رہا ہوں۔بہر حال با قاعدہ سوچ کر میرے
مشورہ سے یہ سکیم بنانی پڑے گی۔مثلاً سوئٹزر لینڈ ہے، اس میں اگر دس آدمی قلم دوستی کے لئے تیار ہوتے ہیں
تو ہمیں دس ملکوں میں (یا اگر پاکستان میں زیادہ رکھنے ہوں تو آٹھ ملکوں میں ) ان دس آدمیوں کی قلم دوستی
کرانی پڑے گی۔اور مثلاً ہر پندرہ دن کے بعد یا مہینے کے بعد وہ ایک دوسرے کو ایک خط لکھیں گے تو دس
آدمیوں کو دس ملکوں سے رپورٹ آرہی ہوگی کہ ہمارا جلسہ ہوا، اس میں اتنے آدمی آئے ، ہم نے اللہ تعالی کا بہ
154

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
نشان دیکھا، اتنی نئی جماعتیں بنیں۔افریقہ والا سوئٹزرلینڈ والے کو لکھ رہا ہو گا کہ اس مہینے کے اندر پچاس بت کو
پرستوں نے اپنے بہت جلا دیئے اور خدا تعالیٰ کی توحید پر ایمان لے آئے اور مسلمان ہو گئے ، وغیرہ وغیرہ۔قلم
دوستی سے آپس میں پیار بھی بڑھے گا اور ایمان بھی بڑھے گا اور بشاشت بھی بڑھے گی۔لیکن پہلے اس کو Set
کرنے کے لئے کافی محنت کرنی پڑے گی۔اس کے لئے انتظامیہ ہونی چاہئے۔اللہ تعالیٰ وہ وقت بھی لائے گا، جب جماعت احمدیہ کی نشریات سینکڑوں ہزاروں براڈ کاسٹنگ
اسٹیشنوں سے نشر ہورہی ہوں گی، انشاء اللہ۔لیکن اس وقت ہم نے ابتداء کرنی ہے۔یہ بڑی چھوٹی ابتداء
ہوگی۔لیکن پھر ایک ایسا اسٹیشن ہوگا، جو دنیا کا سب سے بڑا اسٹیشن ہوگا۔میرے علم میں اس وقت ہمارے
ملک کے لحاظ سے اس وقت سب سے زیادہ صاف سنائی دینے والا وہ اسٹیشن ہے، جس کو ہم عام طور سنتے
نہیں اور کوئی دلچسپی نہیں لیتے۔اور وہ روس کا اسٹیشن ہے۔ایسے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی سامنے بیٹھا ہوا ہے۔پس جتنا بڑا وہ اسٹیشن ہے، ہمارا اسٹیشن ULTIMATELY اس سے بھی بڑا ہو گا۔اور کوشش یہ ہوئی
چاہئے کہ ان پندرہ سالوں میں ہو جائے۔ورنہ کم از کم اتنا تو ہو کہ اگر مثلا وہ نائیجیریا میں ہو تو وہ سارے
عربی بولنے والے ممالک کو آواز پہنچارہا ہو۔اور کچھ یورپین ممالک کو بھی آواز پہنچارہا ہو۔نائیجیریا نے
ہمیں اجازت دی تھی اور میں نے جلسہ سالانہ پر اعلان بھی کیا تھا، لیکن قانونا وہ جتنے بڑے اسٹیشن کی
اجازت دے سکتے تھے، اس کی انہوں نے دے دی تھی۔لیکن اس سے بڑے اسٹیشن کی ان کا
constittion یعنی دستور ہی اجازت نہیں دیتا۔اس کا بعد میں پتا لگا۔وہ اسٹیشن ہمارے کام کا نہیں تھا۔لیکن یہ کام بھی ہو جائے گا۔کیونکہ وہاں یہ کوشش کر رہے تھے کہ دستور بدل دیا جائے۔اور پھر اس بدلے
ہوئے دستور میں اجازت مل جائے گی۔وہاں نہیں تو کسی اور ملک میں اجازت ملے گی۔انشاء اللہ کہیں نہ
کہیں مل جائے گی۔جگہ تلاش کرنے کا کام ہے۔جگہ کے بعد اور اجازت ملنے کے بعد کم از کم ایک سال
لگ جائے گا۔بہر حال ہم نے ان پندرہ سالوں کے اندر ایک ایسا براڈ کاسٹنگ اسٹیشن تیار کرنا ہے، جس
میں صبح و شام خدا تعالیٰ کی آواز اور قرآن کریم کی تعلیم اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جو عظمت اور آپ کا جو
مقام اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ہے اور آپ کے فیض سے حصہ پانے کے لئے آپ کا جو مقام اللہ کی نگاہ میں
ہے اور آپ کے فیض سے حصہ پانے کے لئے آپ کا جو مقام احترام انسان کی نگاہ میں ہونا چاہیے، اس
کے متعلق نشریات ہوتی رہیں گی اور بہتوں کی بھلائی کا موجب ہوں گی۔پھر عربی سیکھانا اور
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً
155

خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد پنجم
کے ماتحت دنیوی علوم کی تعلیم دینا، یہ سارے کام وہ ریڈیو سٹیشن کرے گا۔مونجی کس طرح لگانی
ہے؟ گندم کی فصل کو کتنا پانی دیتا ہے؟ وغیرہ وغیرہ۔احمدی نئے تجربے کر رہے ہیں۔ہم نے یہ ساری باتیں
سب کو سکھانی ہیں۔جہاں تک مرکز سلسلہ میں جلسہ سالانہ پر اقوام کے وفود کی شمولیت کا تعلق ہے، اس کا ذکر میں
پہلے بھی کر چکا ہوں۔ان لوگوں
کو عیش کے سامان نہیں لیکن ان کے مناسب حال ضرورت کے سامان ان کو
ملنے چاہئیں۔فی الحال ابھی سینکڑوں کا اور پھر بعد میں شاید ہزاروں
کا انتظام کرنا پڑے۔اس سلسلہ میں
مجھے ایک بات یاد آ گئی۔ہر جلسہ پر اسی طرح ہوتا ہے، لیکن اس جلسہ پر نمایاں ہو کر یہ بات سامنے آئی ہے
کہ ہمارے ملک کے اچھے بڑے عہدے دار یا بڑے بزنس مین یا بڑے امیر لوگوں نے اپنے واقف اور
دوست احمدیوں سے کہا کہ ہمیں جلسہ سالانہ پر لے چلیں، ہم وہاں جا کر دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا
کہ جی وہاں آپ کے مناسب حال انتظام نہیں ہے۔اس لئے ہم آپ کو نہیں لے جاسکتے۔ایک بات تو یہ
ہے کہ مناسب حال انتظام ہو یا نہ ہو، آپ انہیں لے ضرور آئیں۔زیادہ سے زیادہ یہ ہوگا کے وہ ایک دن کا
جلسہ سن کر شام کو چلے جائیں گے۔لیکن ایک دن کا تو سن ہی لیں گے۔ان کو یہاں رات بسر کرنے کی
ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ممکن ہے کہ وہ دیکھیں کہ ہم کو اس کمرے میں تکلیف ہوگی ، اس لئے ہم رات
نہیں ٹھہر سکتے۔وہ لاہور میں کسی ہوٹل میں چلے جائیں گے یا لائل پور یا سرگودھا چلے جائیں گے۔اگر کوئی
کار لے کر آیا ہوا ہے یا گاڑیوں میں جاسکتا ہے تو وہ چلا جائے گا۔آپ ایک دن کا جلسہ تو ان کو سنا دیں۔ایک دن کے لئے ہم انتظام کر دیں گے۔ان کو کھانا ٹھیک مل جائے اور ان کے مطلب کامل جائے اور
سروس ان کے مطلب کی ہو، ایسا انتظام ہو جائے گا۔یہ کوئی ایسی بات نہیں ہے۔ہم یہاں کچھ نہ کچھ تو
کرتے ہیں اور وہ لوگ مہمانان خاص کہلاتے ہیں۔غرض جیسا کے میں نے کہا، ان وفود کی وجہ سے اور
جماعت کی ضرورت کے لئے ایک بڑے جلسہ گاہ کا انتظام ہونا چاہیے اور اسی جلسہ گاہ کے نیچے ان کی
رہائش کے لئے سینکڑوں کمرے بھی مل جائیں گے۔بین الااقوامی سطح پر قلمی دوستی کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ نہ صرف یہ کہ وہ خطوط لکھیں۔بلکہ تصاویر کا
بھی تبادلہ ہوا کرے۔مثلاً پاکستان میں ہر ملک کے ساتھ 20,25 پاکستانی قلم دوستی کر رہے ہوں گے۔ان
کی خط وکتابت ہوگی تو وہ اپنے دوستوں کو جلسہ سالانہ اور مشاورت کی تصاویر بھی بھجیں۔لاہور والا ، لاہور
کے جلسہ کی تصاویر بھیجے۔پشاور والا کہے کہ ہم مرکز سے اتنے سو میل دور ہیں اور یہاں بھی اس قسم کے فنکشن
156

·

آج 10 میں سے 10 باقی