صد سالہ احمدیہ جوبلی منصوبے کے تحت ہونے والے بعض کاموں کا تفصیلی ذکر ۔ خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء برموقع مجلس شوریٰ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء), حصہ 3

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
ہوتے ہیں۔کراچی والا کہے کہ ہم سات، آٹھ سو میل دور ہیں اور یہاں یہ فنکشن ہوتے ہیں۔اور ایک
دیہاتی کہے کہ ہمارا یہ 60,70 گھروں کا ایک گاؤں ہے اور اس میں ہم 15,20 گھرانے احمدیوں کے
ہیں۔لیکن دیکھو، یہ اللہ کا فضل ہے۔یہاں ہمارا جلسہ ہوا اور یہ اس کی تصاویر ہیں۔یا یہ کہ ہم نے یہاں
شعبہ خدمت قائم کیا ہوا ہے۔اس میں عقیدہ اور مذہب اور فرقے کا کوئی سوال نہیں ہے۔چنانچہ یہ ہمارے
مستحق دوست ہیں، ان کو ہم یہ سامان دے رہے ہیں۔ان کے لئے کلب بنائی ہے، ان سے ملتے ہیں اور
اس چھوٹے سے گاؤں میں ان کی تعلیم کے لئے ایک ماہر ڈاکٹر نے آکر تقریر کی۔اور یہ اس کی تصویر ہے،
وغیرہ وغیرہ۔اس قسم کی تصویریں وہ بھیجے گا۔اس طرح بشاشت پیدا ہوگی اور پتہ لگے گا کہ دنیا میں کیا ہو رہا
ہے؟ بہت کچھ ہورہا ہے۔آپ
کو بھی اکثر چیزوں کا پتا نہیں ہے۔یہ پتہ لگنا چاہیے۔ایک اور تدبیر، یہ چھوٹی تدابیر میں سے نہیں بلکہ بنیادی ہے۔وہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی بعثت کی ایک غرض یہ تھی کہ امت محمدیہ آپ کی بعثت سے قبل بہتر 72 فرقوں میں بٹ چکی
تھی۔اور ہر فرقہ دوسرے کو کا فرقرار دے رہا تھا۔آپ اس کفر بازی کو مٹانے کے لئے تشریف لائے۔وہ
ایک دوسرے کو اس لئے کافر کہہ رہے تھے کہ ایک فرقہ دوسرے کو کہتا تھا کہ تمہارے اندر یہ باتیں عقائد
اسلام کے خلاف داخل ہوگئی ہیں، اس لئے ہم تمہیں کا فرسمجھتے ہیں۔اور اس کے اپنے عقائد میں جو باتیں
اسلام کے خلاف بدعات اور بدعقائد کی شکل میں داخل ہوگئی تھیں، اس کو ان کا احساس نہیں تھا۔ان کا
احساس دوسرے کو ہوتا تھا۔اور وہ ایک دوسرے کو کافر کہتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
اعلان کیا کہ میں محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے بڑے روحانی فرزند کی حیثیت سے ایک حکم کی حیثیت
سے تمہاری طرف بھیجا گیا ہوں۔اور میں اس لئے آیا ہوں کہ جو کفر بازی کا بازار تم نے گرم کیا ہوا ہے،
اسے ختم کروں اور تمہارے درمیان فیصلہ کر دوں۔حکم کی حیثیت سے میں کہوں گا کہ تمہارے عقائد میں یہ
یہ بدعت ہے، ان بدعات کو چھوڑ دو۔تم میری بات مانو اور ان کو چھوڑ دو۔اور جب سب کی بدعات چھٹ
جائیں گی اور خالص اسلام تمہارے پاس ہوگا تو کفر بازی خود ہی بند ہو جائے گی۔کیونکہ وجوہ کفر جو تمہیں
ایک دوسرے میں نظر آتی ہے، وہ پھر نظر نہیں آئیں گی۔پس ہم پر ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ہمیں ان کو قریب لانے کی کوشش کرنی چاہئے۔میں
نے جلسہ پر بھی اعلان کیا تھا کہ آپس میں اختلافات ہیں، لیکن اس وقت ہم اس بحث میں نہیں پڑتے کہ
تمہارے اندر یہ بد عقائد ہیں یا نہیں ہیں؟ اس وقت ہم صرف یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جہاں تک ظاہری افراد کا
157

خطاب فرموده 29 مارچ 1974ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
سوال ہے، بنیادی عقائد میں ہم میں کوئی اختلاف نہیں۔توحید کے سب قائل ہیں۔قرآن کریم آخری
شریعت ہے، اس کا ہر فرقہ قائل ہے۔اسلام قیامت تک زندہ رہنے والا مذہب ہے، اس میں کسی کو
اختلاف نہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین ہیں، سب مانتے ہیں۔اسلام کیا ہے؟ اس میں
اختلاف ہو گیا ہے۔لیکن اسلام کے تو سب قائل ہیں۔توحید کیا ہے؟ اس میں اختلاف ہے۔یعنی بعض
لوگ یہ کہتے ہیں کہ نعوذ باللہ، نعوذ باللہ خدا تعالیٰ جھوٹ بھی بول سکتا ہے اور توحید بھی قائم ہے۔لیکن اس میں
نہ پڑو۔اصولی طور پر سب متفق ہیں، اس لئے بنیادی عقائد پر اکٹھے ہو جاؤ، پھر اختلاف کی باتیں کرو لیکن
ان پر متحد ہو جاؤ۔جب ہم غیر مسلم کے سامنے جائیں تو ہمیں باہمی اختلاف ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں۔ہم نے ان کے سامنے اسلام پیش کرنا ہے۔پس جو بنیادی عقائد ہیں ، وہ ان کو پیش کرو اور آپس میں لڑو
نہیں۔لیکن بظاہر وہ ہماری بات مانیں گے نہیں۔لیکن یقینی بات یہ ہے کہ ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے۔بلکہ کوشش کرتے رہیں گے۔اس وقت تک کے وہ سارے مہدی معہود کے جھنڈے تلے اکٹھے نہیں ہو
جاتے۔پس یہ جو تکفیر کا بازارگرم ہے، اس کو مٹانے کے لئے ہم نے کوشش کرنی ہے۔صد سالہ جوبلی فنڈ کی جور قوم جمع ہو رہی ہیں، ان کے لئے میں نے شق الف اور ب مقرر کر دی
تھیں۔ایک تو ہے، وعدہ۔وعدہ آپ نے کیا۔اور ایک ہے، وصولی کا کام۔وہ انشاء اللہ جماعتیں کریں
گی۔اور جس اخلاص کے ساتھ وعدے کئے گئے ہیں، اس سے زیادہ اخلاص اور توجہ کے ساتھ ان کی
ادائیگی کی جائے گی۔لیکن جور تم آئے گی، اس کے متعلق بہت کچھ سوچنے والا ہے۔مثلاً میں نے بتایا ہے
کہ انگلستان کے ڈھائی کروڑ روپے کے وعدے ہیں۔اب وہاں جو اقتصادی حالات پیدا ہورہے ہیں،
ان کے مطابق وہاں بھی ملک سے باہر روپیہ بھیجنے کی اتنی آسانی نہیں رہی۔گواب بھی بہت آسانی ہے۔لیکن اتنی آسانی نہیں رہی، جتنی دس سال پہلے تھی۔اس لئے یہ سوچنا ہے کہ یہ رقوم کن ممالک میں رکھی
جائیں؟ یہ سوچنا ہے کہ کس شکل میں یہ رقوم رکھی جائیں؟ یہ سوچنا ہے کہ ان میں سے کتنا حصہ نفع مند کاموں
میں لگایا جا سکتا ہے؟ تاکہ یہ رقوم بڑھیں۔ایک حصہ نفع مند کاموں میں لگایا جا سکتا ہے۔دنیا میں یہ بھی
ایک Specialise برانچ ہے، جو مشورہ دیتے ہیں کہ فلاں فلاں شیئر ز بڑے معقول ہیں، ان میں کمزوری
نہیں ہے، اس لئے ان میں رقم لگا دو۔عام طور پر جو محفوظ شیئر ز ہیں، ان کا ڈیویڈنڈ (Dividend) یعنی
منافع زیادہ نہیں ہوتا۔لیکن بہر حال منافع ہوتا ہے۔پس اس طرح کی بہت سی باتیں سوچنے والی ہیں۔اس
کے لئے ایک انتظامیہ ہونی چاہئے۔پھر یہ دیکھنا ہے کہ کتنا حصہ ہم نے خرچ کرنا ہے اور کس نسبت سے
158

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
انتظامیہ پر خرچ کرنا ہے؟ میرا خیال ہے کہ انشاء اللہ انتظامیہ پر ایک فیصد بھی خرچ نہیں ہوگا اور نہ ہونا
چاہئے۔یعنی سو میں سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوگا اور نہ ہونا چاہئے۔بلکہ اعشاریہ کچھ خرچ ہونا
چاہیے۔یعنی سو روپے میں سے صرف چند آ نے خرچ ہونے چاہئیں۔غرض یہ ساری چیزیں سوچنے والی
ہیں۔جو کمیٹی اب بنے گی، وہ بھی ساری تجاویز نہیں سوچ سکتی۔لیکن یہ شوری کی مستقل کمیٹی ہوگی۔شوری کی
ایک فنانس کمیٹی ہے، جو سارا سال کام کرتی ہے۔یہ بھی فنانس کمیٹی کی طرح ایک کمیٹی ، مستقل کمیٹی ہوگی ، جو
غور کرے
گی، مجھ سے مشورہ لے گی اور کام کا ایک ڈھانچہ تیار کرے گی۔پھر اس ڈھانچے کو ہم باہر بھیجیں
گے۔لیکن جتنا کام ضروری ہے ، وہ ہم شروع کر دیں گے۔پھر انگلستان ہمیں مشورہ دے گا۔پھر یورپ
کے ممالک ہمیں مشورہ دیں گے۔پھر مصر اور سعودی عرب اور دوسرے عربی بولنے والے ممالک، جہاں
آپ سمجھتے ہیں کہ بڑی دقتیں ہیں اور روکیں ہیں، وہاں ماشاء اللہ بڑے احمدی ہیں اور وہ بڑی رقمیں دے
رہے ہیں ، وہ ہمیں مشورہ دیں گے۔امریکہ والے مشورہ دیں گے۔جزائر مشورہ دیں گے۔اور پھر آہستہ
آہستہ مشوروں کے بعد اور دعاؤں کے بعد یہ ڈھانچہ پختہ ہوتا چلا جائے گا اور مضبوط بنیادوں پر قائم ہے
جائے گا۔لیکن کچھ ایسے کام ہوں گے ، جو بہر حال ہم نے کرنے ہیں۔وہ ہم شروع کر دیں گے۔میں نے
مختصر یہ باتیں دو ہرادی ہیں تاکہ سامنے آجائیں۔کیونکہ ساری باتیں ذہن میں نہیں ہوتیں۔میرے اپنے
ہوا
ذہن میں بھی نہیں تھیں۔پھر میں نے اپنی تقریر دیکھ کر یہ ساری تفاصیل دوبارہ ترتیب دے کر رکھیں۔اس کے علاوہ ایک اور چیز ہے، جو منصوبے کے اندر آپ ہی گھس رہی ہے۔اس وقت تک ہماری
مخالفت، ہلکی مخالفت تھی یا مقامی مخالفت تھی۔یعنی کہیں تو یہ تھا کہ مثلاً ہندوستان میں ایک صوبہ میں ہماری
مخالفت ہے تو دوسرے میں نہیں ہے۔دیو بند کا جو علاقہ ہے، اس کے ارد گرد کے گاؤں میں زیادہ مخالفت ہے
اور دوسو میل پرے ہٹ جاؤ تو اتنی مخالفت نہیں۔یا مثلاً مصر میں مخالفت ہے تو سعودی عرب میں نہیں۔سعودی
عرب میں ہے تو کویت میں نہیں یا شام میں نہیں۔ان ملکوں میں ہے تو یورپ میں نہیں۔یورپ میں تو افریقہ
کے براعظم میں نہیں۔یا اس کے مختلف علاقوں میں نہیں۔مخالفت پھیلی ہوئی تھی۔کہیں ہے، کہیں نہیں لیکن
اب اس جلسہ کے بعد ہمارے سامنے بین الااقوامی اتحاد کے ساتھ مخالفت آگئی ہے۔میں نے خدا کا شکر کیا ،
ہمیں تو اس وقت پتہ نہیں تھا کہ اس کی کیا شکل بن رہی ہے؟ لیکن میں نے کہا کہ ہمارے لئے اس کی
ضرورت ہوگی۔اللہ تعالیٰ نے اس کا انتظام کر دیا اور ہمیں بشارتیں بھی دے دیں۔جیسا کہ ایک بشارت میں
نے ابھی بتائی ہے اور بھی بشارتیں ہوئی۔اس کے ساتھ ہی بعض اور چیزیں سامنے آئی ہیں۔ایک چیز یہ
159

خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
سامنے آئی ہے جو کہ بڑی افسوسناک ہے اور بڑا صدمہ ہوتا ہے کہ ایک اسلامی ملک نے ، جو اپنے آپ کو
اسلام کا چمپیئن سمجھتا ہے، ہالینڈ کے شدید کٹر مخالفین اور دشمنان اسلام کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے یہ پراپیگنڈا
کرناشروع کیا ہے کہ جماعت احمد یہ اسلام کی نمائندہ نہیں ہے، اس لئے اپنے سکولوں اور اپنے چرچز
Churched) میں ان کی تقریریں نہ کروایا کرو۔(وہاں کلیساؤں میں بھی ہماری تقریریں ہوتی ہیں۔اور نہ اپنے سکولوں کے بچوں کو ان کی مساجد میں بھیجو۔ان کو تو مسلمان بھی کافر کہتے ہیں۔یہ کہاں کے اسلام
کے نمائندہ ہیں؟ غرض اسلام کا جو اپنے آپ کو ہمدرد اور بڑا دوست اور چمپیئن سمجھنے والا ملک ہے، اس نے
شدید دشمنان اسلام سے مل کر یہ منصوبہ بنایا ہے۔ایک تو یہ چیز سامنے آئی ہے۔دوسرے یہ چیز سامنے آئی
ہے کہ مکہ سے ایک رسالہ نکلتا ہے، دی مسلم ورلڈ لیگ اس میں ہمارے خلاف تین مضمون لکھے گئے ہیں۔یہ رسالہ ہمیں ولایت سے
بھجوایا گیا ہے۔ایک مضمون لکھا ہے، ابوالحسن علی ندوی صاحب نے اور ایک مضمون
لکھا ہے، ابوالاعلیٰ مودودی صاحب نے اور ایک مضمون جماعت احمدیہ کے خلاف لکھا ہے، شیخ محمد الخضر
حسین صاحب نے۔اور مینوں میں سے کسی ایک نے بھی اس شرافت کا مظاہرہ نہیں کیا کہ مضمون لکھنے سے
پہلے ہم سے تبادلہ خیال کر لیتے۔یہ تو انسان کا حق ہے کہ اگر کسی کی طرف بات منسوب کرنی ہو تو پہلے اسے جان
کر بات تو کرنی چاہئے۔اور یہ ایسی عجیب چیز ہے کہ کوئی انسانی عقل اس کا انکار نہیں کر سکتی۔ایک دفعہ آٹھ ، دس مسلم ممالک کے سفیر ایک دعوت میں اکٹھے تھے۔ماریشس کے سفیر نے ہماری
دعوت کی تھی اور اس نے بعض ملکوں کے سفیروں
کو بھی بلایا ہوا تھا۔ملائیشیا کا سفیر وہاں شور مچار ہا تھا۔بہت
اونچی آواز میں بولتا تھا اور بڑا با تو نی تھا۔ایک وقت میں وہ کہنے لگا کہ اصل بات یہ ہے کہ ہم مرزا غلام احمد
(علیہ الصلوۃ والسلام ) کو مسجد دتو مان سکتے ہیں، لیکن جو آپ کا عقیدہ ہے، وہ نہیں مان سکتے۔یہ خدا کی شان
تھی کہ اس کے منہ سے یہ الفاظ نکلوا دئیے۔میں نے کہا کہ آپ نے مجھ سے تبادلہ خیال تو کیا نہیں کہ ہمارا
عقیدہ کیا ہے؟ اور اس کا انکار کر رہے ہیں، یہ تو بڑی عجیب بات ہے۔تو سارے سفیر صاحبان، جن میں
نائیجیریا کے سفیر اور شام کے سفیر اور لیبیا کے سفیر اور ایران کے سفیر شامل تھے، ان سب نے قہقہہ لگایا اور
انہوں نے کہا، دیکھو تم جواب نہیں دے سکتے۔کیونکہ بغیر تبادلہ خیال کے تم یہ اعلان کر رہے ہو کہ جو آپ کا
عقیدہ ہے، وہ ہم نہیں مانتے۔پس ہمارا اعتراض اول یہ ہے کہ اگر تم خود کوعلماء سمجھتے ہو تو جماعت احمدیہ کے علماء سے تبادلہ خیال
کرو۔اور پھر اگر تمہیں سمجھ نہ آئے اور نا مجھی کی باتیں لکھو گے تو تم پر یہ اعتراض نہیں ہوگا کہ تم نے تبادلہ
160

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جدہ پنچم
خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
خیال کے بغیر یہ مضامین لکھے۔اور اگر تم اپنے آپ کو کسی جماعت کا لیڈر اور امام سمجھتے ہو تو جماعت احمدیہ
کے امام سے جا کر باتیں کرو۔اور پھر اس کے بعد جو کچھ لکھو گے، اگر شرارت سے لکھو گے تو تم ذمہ دار ہو
گے۔اگر نہ سمجھی سے لکھو گے تو تم ذمہ دار ہو گئے۔لیکن یہ اعتراض تم پر نہیں آئے گا کہ تبادلہ خیال نہیں کیا۔بات سمجھنے کی کوشش نہیں کی اور یوں ہی بات منسوب کر دی۔مثلا ان میں سے کسی نے لکھ دیا ( یہاں بھی یہ
اعتراض کرتے ہیں ) کہ یہ انگریز کا لگایا ہوا پودا ہے۔یہ اعتراض اصل میں اہل حدیث نے شروع کیا تھا
اور اس کی ایک وجہ تھی ، وہ یہ کہ عرب اور مکہ ومدینہ کایہ دنیوی حاکم یعنی سعودی خاندان ، وہ خاندان ہے کہ جو
انگریز کا لگایا ہوا پودا ہے۔انگریزوں نے ان کی خاطر جنگ کی۔انہوں نے خلافت ترکیہ کو مٹانے کے لئے
ان کو خلافت ترکیہ کے خلاف کھڑا کیا۔ان سے جنگیں لڑیں، ان کو شکستیں دیں اور پھر ان کو یہاں اقدار
ملا۔اس واسطے اہل حدیث کے دماغ میں ہمیشہ یہ کھیلی رہتی ہے کہ ہم پر یہ اعتراض ہو جائے گا کہ تم تو
انگریز کا لگایا ہوا پودا ہو، اس لئے وہ ہم پر اعتراض کر دیتے ہیں۔چنانچہ اگر وہ ہم سے تبادلہ خیال کرتے تو
ہم وہ سارے حوالے جو انسائکلو پیڈیا برٹینیکا میں موجود ہیں، ان کے سامنے رکھتے۔جو کہ مشہور انگریز
حاکمان وقت چرچل وغیرہ کے ہیں۔ان کی کتابوں کے اندر لکھا ہے کہ ہم نے یہ تدبیر کی۔اور یہ گٹھ جوڑ کیا۔اور ان
کو منظم کیا اور اس طرح فوجیں بھیجیں اور اتنی رائفلیں دیں۔تا کہ ہم ترکی حکومت کی افواج کو شکست
دیں اور سعودی خاندان کی وہاں حکومت قائم کریں۔اگر وہ ہم سے مل کر جاتے تو پھر وہ کم از کم یہ اعتراض نہ
کرتے۔خواہ یہ مانتے یا نہ مانتے کہ انگریز نے کس پودے کو لگایا تھا ؟ لیکن ہم سے انہوں نے پوچھا ہی نہیں
اور یہ لکھ دیا۔بہر حال جو تین مضمون چھپے تھے ، ان میں سے ایک تو اردو میں چھپا۔کیونکہ ابوالاعلی مودودی
صاحب کو عربی نہیں آتی۔اس کا انہوں نے ترجمہ کروایا۔ندوی صاحب آج کل مدینہ یونیورسٹی میں ہیں،
انہوں نے عربی میں لکھا اور مصری صاحب نے بھی عربی میں لکھا۔اور اب مضامین کو ایک کتاب کی صورت
میں اکٹھا کرنے کے بعد انہوں نے انگریزی، فرانسیسی، اردو، انڈونیشین، فارسی، ہوسا، ترکی، جرمن،
سواحیلی، ملیشیا اور یوروبا میں ترجمہ کر کے اسے دنیا میں شائع کیا ہے۔میں اس وقت مخالفت کی بات کر رہا ہوں۔اب ہماری مخالفت بین الاقوامی اتحاد کی شکل میں
ہمارے سامنے آئی ہے۔اور افق اسلام پر جو حالات جنگ احزاب کے موقع پر ابھرے تھے کہ اہل کتاب
اور مشرقین نے گٹھ جوڑ کر کے مدینہ پرحملہ کیا تھا اور اسلام کومنانے کی کوشش کی تھی ، اسلام کی اس نشاۃ ثانیہ
میں پھر وہی حالات پیدا ہو گئے ہیں۔چنانچہ ظاہری علوم رکھنے والے اہل قرآن اور اسلام کے دشمن اہل
161

خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
کتاب اور انسانیت اور مذاہب کے دشمن اہل الحاد یہ تینوں طاقتیں اکھٹی ہو کر نشاۃ ثانیہ کو مغلوب کرنے کے
لئے افق اسلام پر ابھری ہیں۔جو وعدہ اس وقت مسلمانوں کو دیا گیا تھا، میں سمجھتا ہوں کہ انہی آیتوں میں
ہمارے لئے بھی وعدہ ہے کہ
سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَتُونَ الدُّبُرَ
( القمر : 46)
تم جمع تو ہو گئے ہو۔تم مختلف متضاد طاقتیں ہو، جو اسلام کو مغلوب کرنے کے لئے اکٹھی ہو کر
سامنے آگئی ہو۔لیکن سيهزم الجمع تمہارا اتحاد تمہیں کامیابی کی طرف نہیں لے جائے گا۔بلکہ تم پیٹھ پھیر
کے بھاگ جاؤں گے اور نا کام ہو گے، انشاء اللہ تعالی۔اس لئے کے زمین کے سینے میں پٹرول کی شکل میں
جو دولت باہر نکل رہی ہے اور ہمارے خلاف استعمال ہورہی ہے، وہ اس دولت کا مقابلہ نہیں کرسکتی، جو ایک
مسلمان مخلص دل کے قربانی اور ایثار کے چشمے سے نکلتی ہے۔اور جو اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں کو جذب
کرتی ہے۔کیا تیل کے چشموں سے حاصل کی ہوئی دولت ایک مومن ایثار پیشہ کے دل کے چشمہ سے نکلی
ہوئی دولت کا کبھی مقابلہ کرسکتی ہے؟ جب سے آدم پیدا ہوئے ، اس وقت سے لے کر قیامت تک ایسا کبھی
نہیں ہوگا۔یہ
کبھی نہیں ہوسکتا۔کیونکہ خدا تعالیٰ کا یہی منشاء ہر مذہب کے ماننے والوں کے سامنے رکھا گیا تھا،
جب وہ مذہب دنیا میں آئے۔اس لئے فکر کی کوئی بات نہیں۔اسی واسطے یہ مضمون میرے دماغ میں آیا تھا اور
آج میں نے اس کی طرف توجہ دلائی ہے۔یہ مضمون ذرا گہرا تھا لیکن مجھے بہت مختصر کرنا پڑا۔پس ہر احمدی کے دل کے اندر یہ یقین ہونا چاہئے کہ
اِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ
خدا تعالیٰ کا وعدہ حق ہے۔اس کے خلاف ہو ہی نہیں سکتا۔جب یہ یقین اپنے کمال کو پہنچ جائے تو
خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانی دینے کا جذبہ بھی اپنے کمال کو پہنچ جاتا ہے۔اور جب کسی قوم میں خدا تعالیٰ کی راہ میں
قربانی دینے کا جذبہ اپنے کمال کو پہنچ جائے تو اس وقت دنیا کی کوئی طاقت اس قوم کو مٹانے کے قابل نہیں ہو
سکتی۔نہ کبھی ہوئی اور نہ بھی ہوسکتی ہے۔یہ اللہ کا فضل ہے، ہم کچھ بھی نہیں ہیں، ہمیں اس کا اقرار ہے۔اور ہم
یہ کہتے ہوئے شرم نہیں محسوس ہوتی۔بلکہ جب ہم دوسروں کے ساتھ باتیں کرتے ہیں تو میں خود اس وقت کہا
کرتا ہوں
کہ ہم بالکل بے حیثیت لوگ ہیں۔لیکن جس ہستی کا ہم نے دامن پکڑا ہے، وہ تو بے حیثیت نہیں۔ساری حیثیتیں اسی چشمہ سے نکلتی اور باہر پھیلتی ہیں۔پس ہم سے تمہاری جنگ نہیں۔بلکہ اپنے پیدا کرنے
162

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
والے رب سے تمہاری جنگ ہے۔اور دنیا کی کوئی طاقت خدائے واحد و یگانہ اور قادر مطلق کے مقابلہ میں نہ
کامیاب ہوئی اور نہ ہو سکتی ہے۔بہر حال اس وقت افق احمدیت اور افق اسلام پر جو حالات ہیں، وہ میں آپ
دوستوں کو بتانا چاہتا تھا۔اس کے مطابق آپ
کو تدبیر کرنی چاہئے۔ہمارا بھروسہ خدا تعالیٰ پر ہے۔خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو روس میں ریت کے ذروں کی طرح احمدی
دکھائے۔وہ رشیا، جو مذہب کا دشمن ہے اور جس کی اتنی طاقت ہے کہ کوئی حد ہی نہیں ، وہ رشیا، جو اس وقت
اپنے کلایمکس (Climax) کو پار کر کے اب اپنے تنزل کی طرف جا تا ہوا ہمیں نظر آ رہا ہے۔اس وقت تو
وہ ترقی کی طرف تھا ، جس وقت یہ کہا گیا تھا کہ رشیا میں، میں اپنی جماعت کو ریت کے ذروں کی طرح دیکھتا
ہوں۔اس وقت تو اس کا ہر قدم دنیوی لحاظ سے ترقی کی طرف تھا۔انہوں نے ستاروں پر کمندیں ڈالیں۔لیکن اب انہی کا ایک بھائی کھڑا ہو گیا ہے۔یعنی سوشلزم میں Belive کرنے والا ، چین ، جس نے ان کی
ناکامی کا اعلان کر دیا۔اس مضمون کو واضح کرنے کے لئے ایک چھوٹی سی بات میں اور بتا دوں۔اشتراکیت نے کہا تھا
کہ ہماری جو آخری کامیابی ہوگی ، اس کے بعد انسانی معاشرے کی شکل یہ بنے گی۔To each acccording to his needs
یعنی ہر شخص کو اس کی ضرورت کے مطابق دیا جائے گا۔یہ ان کی آخری کامیابی کی شکل ہے۔روس میں To each acccording to his needs نہیں دیا جارہا۔یعنی آخری کامیابی انہیں
حاصل نہیں ہوئی۔اس سے پہلے جو مرحلہ ہے، جو کہ پہلی سٹیج ہے، اس کے متعلق کارل مارکس وغیرہ نے لکھا
تھا کہ اس میں یہ اصول چلے گا کہ
To each acccording to his work
یعنی جتنا کوئی کام کرے، اتنا اس کو دیا جائے۔اس مرحلے کے بعد وہ انتہائی کامیابی کا مرحلہ
آئے گا، جس میں To each acccording to his needs ہوگا۔لیکن قبل اس کے کہ وہ مرحلہ
آتا، جس تک پہنچنے کے لئے اتنی جدو جہد کی گئی کہ لاکھوں کی قربانی دے دی گئی۔اپنے آپ کو درست
کرنے کے لئے ، قومی اصلاح کے لئے خود روس کے اندر علاقوں کا Massacre کیا گیا۔اتنی دولت لٹائی
گئی کہ کوئی شمار ہی نہیں۔دنیا کے علاقے فتح کئے گئے اور ان کی دولتیں اشتراکیت کو قائم کرنے کے لئے
خرچ کی گئیں۔ملک ملک میں اپنے جاسوس اور ایجنٹ مقرر کئے گئے اور ان پر پانی کی طرح روپیہ بہایا
163

خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
گیا۔اتنی بڑی کوشش کسی منصوبے کو کامیاب کرنے کے لئے انسانی آنکھ نے اس سے قبل نہیں دیکھی اور نہ
آج تک کسی نے سنا۔لیکن اس انتہائی کوشش کے بعد چین کھڑا ہوا اور اس نے کہا کہ روس غلط ہے۔وہ تو
Revisionist بن گیا ہے۔اس نے مارکس اور لینن ازم کے اصول چھوڑ دیئے ہیں۔یعنی اتنی بڑی
کوشش ناکام ہوگئی۔ابھی To each acccording to his needs کے مرحلے میں جو آخری
کامیابی ہے، تم داخل نہیں ہوئے اور ناکامی کا تمہارے اپنے بھائیوں نے اعلان کر دیا۔ناکامی دووجہ سے
ہوتی ہے۔یا تو اس وجہ سے کہ اس کے لئے کوشش نہیں ہوتی ، صحیح اور پوری تدبیر نہیں ہوتی۔اور یا اس لئے
کہ اس منصوبے کے اندر کوئی اندرونی خامیاں ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ بنیادی طور پر نا کامی کی کوئی اور وجہ
نہیں ہے۔پس یا تو منصوبے کی کوئی اندرونی کمزوری ہے اور یا اس کے لئے کوشش نہیں کی گئی۔جہاں تک
کوشش کرنے کا سوال ہے، کوشش کی گئی۔اور میں نے بتایا کے ایسی زبر دست کوشش کی گئی کہ انسانی آنکھ
نے کسی منصوبے کو کامیاب کرنے کے لئے اتنی زبر دست کوشش آدم سے لے کر آج تک نہیں دیکھی۔پس
کوشش میں کی تو وجہ نہیں ہوسکتی۔اس واسطے لازمی طور پر منصوبے کے اندر کوئی خامی ہے، کوئی نقص ہے،
کوئی کمزوری ہے، جس کی وجہ سے کمیونسٹ ناکام ہو گئے۔اور یہ بات تمہارا دشمن نہیں کہ رہا بلکہ تمہارا بھائی
کہہ رہا ہے۔ایک سوشلسٹ کہہ رہا ہے۔چین کہ رہا ہے کہ روس Revisionist بن گیا ہے۔میں یہ بتا رہا ہوں کہ وعدہ یہ ہے کہ روس میں ریت کے ذروں کی طرح احمدی ہوں گے۔ہر
احمدی کا دل اس یقین سے پر ہونا چاہیے۔گو موجودہ حالات اس سے مختلف ہیں۔وہ مذہب کا نام نہیں
لیتے ، نہ لینے دیتے ہیں۔لیکن ہمارا خدا کہتا ہے کہ رشیا میں احمدی ریت کے ذروں کی طرح دیکھے جائیں
گے۔جہاں آپ کو ریت نظر آتی ہے، وہاں ریت کے ذرے ہی نظر آتے ہیں۔کیا وہاں کچھ اور بھی نظر آیا
کرتا ہے؟ شاید چڑیا کی بیٹ وغیرہ نظر آ جائے۔پس اتنے زیادہ ریت کے ذروں کا مطلب ہے کہ وہاں
احمدی ہی احمدی ہوں گے۔پھر حجاز کے متعلق کہہ دیا اور دوسرے ممالک کے متعلق کہہ دیا، یعنی اسلام کے
آخری غلبہ کی پیشگوئی کی تفصیل بتادی۔یورپ کے متعلق کہ دیا کہ یورپ اسلام کے جھنڈے تلے آ جائے
گا۔آج ان لوگوں میں الحاد اور خباشت ہے اور بداخلاقی کا اتنا مظاہرہ ہے کہ آپ تصور میں بھی نہیں لا سکتے۔لیکن خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں انہیں ہدایت دوں گا اور ان کے اخلاق کو درست کروں گا۔اور ان کے لئے
روحانی رفعتوں کے سامان پیدا کروں گا۔چونکہ خدا فرماتا ہے، اس لئے یہ ہوکر رہے گا۔اور ہورہا ہے،
تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہے۔164

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء
آپ
اپنی تاریخ دیکھیں۔ایک وقت وہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طاقت دنیا
کی نگاہ میں بس اتنی تھی کہ مولوی محمد حسین بٹالوی ، جس کی اپنی کوئی حیثیت نہیں تھی ، وہ کھڑا ہوتا ہے اور کہتا ہے
کہ اس شخص کو میں نے ہی اٹھایا تھا اور میں ہی اس کو گراؤں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مقام
اور آپ کی پوزیشن دشمن کی نگاہ میں اتنی کمز ور تھی کہ ایک شخص کھڑا ہو کر یہ نعرہ لگاہ رہا ہے۔ان دنوں میں جب
کہ اہل حدیث اور دیو بندیوں وغیرہ کے خلاف بڑا سخت اشتعال تھا اور اب بھی ان کی کوئی حیثیت نہیں، اسی
لئے میں ان کی مثال دے رہا ہوں۔وہ کھڑے ہو کر یہ اعلان کر رہے تھے۔اور آج اتنا انقلاب اور اتنی بڑی
تبدیلی آگئی ہے کہ یہ سمجھا جانے لگا ہے کہ جب تک سب لوگ جمع نہ ہوں، جب تک اہل قرآن، جوصرف
ظاہری اسلام پر کار بند ہیں وہ اور اہل کتاب، جو دشمنان اسلام ہیں اور اہل الحاد، جو مذہب کے بھی شدید
مخالف ہیں، یہ تین زبر دست طاقتیں اکٹھی نہیں ہوں گی ، احمدیت کو مٹایا نہیں جاسکتا۔کتنا بڑا انقلاب بپا ہو
گیا ہے، خدا کے فضل سے۔اس کے مقابلے میں ہماری کوششیں تو ہیں ہی نہیں۔مولوی محمد حسین بٹالوی کا جو اعلان تھا ، وہاں سے چل کر اس اعلان پر آگئے ، جو میں نے ابھی بتایا
ہے کہ وہ سمجھنے لگ گئے ہیں کہ احمدیت کو مٹانے کے لئے مخالف طاقتوں کو اکٹھا ہونا چاہئے اور ہالینڈ کے
متعلق ہمیں جو علم ہوا ہے، وہ بھی میں نے آپ کو بتا دیا ہے۔الحاد کی متعلق جو میں نے کہا ہے، میں اس کی بھی مثال بتا دیتا ہوں۔ہمیں یہ علم ہوا ہے کہ روس نے
جو کہ مذہب کا دشمن ہے، اس نے ڈنمارک کے غیر احمدیوں میں سے ایک گروہ کو کہا، تم احمدیوں کے مقابلہ
میں ان کی مخالفت کرنے کے لئے اپنی ایک مسجد اور مشن بناؤ اور سارے پیسے ہم دیں گے۔تم تو مذہب کے
ہی دشمن ہوتو مسلمانوں کی مسجد اور مشن ہاؤس بنانے کے لئے کیسے تیار ہو گئے ؟ میں جب سوچتا ہوں تو میرا
دل خدا کی حمد سے بھر جاتا ہے کہ کجاوہ دن کے محمد حسین بٹالوی جیسے ایک انسان کو یہ جرات ہوگئی کہ وہ کھڑا ہو کر
یہ کہے کہ میں نے ہی اس شخص کو بلند کیا اور میں ہی گراؤں گا۔اور کجا آج کا دن کہ دنیا یہ سمجھنے لگی کہ جب تک
دنیا کی تین کی بڑی طاقتیں اکٹھی نہیں ہو جاتیں، احمد بیت کو شکست نہیں دی جاسکتی۔پس تم خدا تعالیٰ کی حمد کے ترانے گا ؤ اور یقین رکھو کہ تم کچھ نہیں۔لاشئی محض ہو۔لیکن اس سے
زیادہ یہ یقین رکھو کہ خدا تعالیٰ سب قدرتوں کا مالک ہے اور اس نے جو فیصلہ آسمان پر کیا ہے، زمین کی مجال
نہیں ہے کہ اس کو روک سکے۔انشاء اللہ ایسا ہی ہوگا“۔مجلس مشاورت 1974 ء افتتاحی خطاب مورخہ 29 مارچ 1974ء )
165

آج 10 میں سے 10 باقی