نبی کریم اکرم ؐ کے ذریعے بپا ہونے والے عظیم انقلاب کا عروج مہدی کے زمانہ میں مقدر ہے ۔ خطاب فرمودہ 4 نومبر 1977ء برموقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 04 نومبر 1977ء
نبی اکرم کے ذریعہ بپا ہونے والے عظیم انقلاب کا عروج مہدی کے زمانہ میں مقدر ہے
خطاب فرموده 04 نومبر 1977 ء بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔خدام الاحمدیہ کے نمائندے ہر سال اپنے سالانہ اجتماع میں شمولیت اختیار کرتے تھے۔اور
یہاں ان کو ان کے کاموں اور ان کی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرائی جاتی تھی۔لیکن درمیان میں ایک لمبا
وقفہ آ گیا۔اور اس وقفے کے بعد اب چوتھے سال یہ اجتماع ہورہا ہے۔اس دوران عمر کے لحاظ سے چار گروہ
اطفال سے خدام میں شامل ہو چکے ہیں۔اور چار گروہ خدام الاحمدیہ سے نکل کر انصار اللہ میں جاچکے ہیں۔اور جود دوسرے خدام ہیں ، ان کو بھی اس اجتماع کے موقع پر مرکز میں آنے کے بعد نیکی کی با تیں اور اسلام کی
باتیں سننے کے جو مواقع ملتے تھے، ان سے وہ حصہ نہیں لے سکے۔اس لئے آج اس وقت میں مختصراً آپ کو آپ کا مقام یاد دلانے کی کوشش کروں گا۔جب تک
انسان کو یہ پتہ نہ ہو کہ اس کا مقام کیا ہے؟ اور اس کی ذمہ داریاں کیا ہیں؟ اور اس پر بوجھ کیا ڈالا گیا ہے؟
اور اس کے لئے انعام کیا مقرر کئے گئے ہیں؟ اس وقت تک اس کے دل میں کام کے لئے دلچسپی اور
بشاشت پیدا نہیں ہوتی۔اسی وجہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جولوگ اسلام کی تعلیم کو مجھے
لگ جائیں اور فرائض اسلام کو ، اسلامی ہدایت و شریعت نے ان پر جو فرائض ڈالے ہیں، ان کو پہچاننے
لگیں اور جو انعام اس پر دیئے گئے ہیں، وہ ان کی نظر کے سامنے ہوں تو ان کے دل میں ایک بشاشت پیدا
ہوتی ہے کہ کام تو ہم نے تھوڑ اسا کیا ہے لیکن اس کے بدلے میں غیر متناہی انعامات کا ہم سے وعدہ کیا
ہے۔اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس مسلمان کے دل میں اسلام کے لئے بشاشت پیدا ہو جائے
تو اس کو کوئی خطرہ نہیں رہتا کہ کہیں وہ گمراہ نہ ہو جائے یا اسے ٹھوکر نہ لگ جائے اور شیطان کا حملہ اس پر
کامیاب نہ ہو جائے۔کیونکہ بشاشت ان ساری چیزوں کے بعد پیدا ہوتی ہے۔یعنی ایک انسان اسلام کی
ذمہ داریوں
کو سمجھتا ہے، پھر ان کو تولتا ہے، پھر ان کا اندازہ لگاتا ہے، کس قسم کی ذمہ واریاں ہیں اور پھر وہ
اس نتیجے پر پہنچتا ہے کہ ہماری طاقت سے زیادہ کوئی بوجھ ہم پر نہیں ڈالا گیا۔بلکہ خدا تعالیٰ نے جو قو تیں اور
استعداد میں ہر میدان میں آگے بڑھنے کے لئے ہمیں عطا کی تھیں، ان کے عین مطابق ہم پر ذمہ داریاں
383
خطاب فرمودہ 04 نومبر 1977ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ڈالی گئی ہیں۔پھر وہ یہ جانتا ہے کہ جو کچھ بھی ہم اس چھوٹی سی زندگی میں کریں، اس کے مقابلہ میں ابدی
جنتوں
کا وعدہ ہے، نہ ختم ہونے والے انعامات کا وعدہ، جن کی آپس میں نسبت ہی کوئی نہیں۔به محض فضل الہی اور خدا تعالیٰ کی رحمت ہے، جو انسان کو اتنے بڑے انعامات کا وارث بنا دیتی
ہے۔ورنہ اردو میں ایک محاورہ مشہور ہے کہ
کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ۔ہمارے اعمال کیا حیثیت رکھتے ہیں؟ اگر انہی کے مطابق جزا دی جاتی تو اس عمر کے مطابق ہو
جاتی۔مثلاً اگر کسی نے ساٹھ سال نیکیاں کی ہیں تو اسے ساٹھ سال کے لئے جنت مل جاتی۔اگر کسی نے 80
سال خدا تعالیٰ کی خاطر تقوی شعاری سے کام لیا ہے تو80 سال کے لئے خدا تعالیٰ کی رضا کی جنتیں اس کے
نصیب میں لکھ دی جاتیں۔لیکن یہاں تو معاملہ یہ ہے کہ انسان اس مختصر سی زندگی میں، جو کچھ تھوڑا بہت خدا
کے حضور پیش کرتا ہے ، جب اللہ تعالیٰ اس کی کوشش کو قبول کر لے تو اسے وہ جنتیں ملتی ہیں اور وہ انعامات ملتے
ہیں، جن کی کوئی انتہانہیں، جن کا کوئی خاتمہ نہیں۔اور پھر مرنے کے بعد نہیں بلکہ اس زندگی میں اس کے لئے
ایک جنت شروع ہو جاتی ہے۔اور وہ خدا تعالیٰ کی رحمت کے سائے تلے ہنستا مسکراتا، مخالف قوتوں کی
آنکھوں میں آنکھیں ڈالتے ہوئے شاہراہ غلبہ اسلام پر آگے ہی آگے بڑھتا چلا جاتا ہے۔پس میرا مقصد اس وقت مختصر تقریر سے یہ ہے کہ میں کوشش کروں کہ آپ اپنے مقام کو پہچاننے
لگیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ نوع انسانی، جس کا تعلق ہمارے آدم کے ساتھ ہے، کی
زندگی میں ایک ایسا انقلاب بپا ہو گیا اور ایک ایسی انقلابی حرکت پیدا ہو گئی کہ جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی
اور نہ قیامت تک اس قسم کا عظیم انقلاب بپا ہو سکتا ہے۔انقلابی حرکت یا انقلاب، ایک چیز جو آہستہ آہستہ
آگے بڑھ رہی ہے، وہ نہیں بلکہ زمین و آسمان تہ و بالا کر دیئے جائیں اور ایک نئی زمین ہو اور نیا آسمان پیدا
ہو جائے۔یہ ہے، انقلاب۔تا ہم انسان اپنی کوشش میں انفرادی طور پر بھی اور اجتماعی زندگی میں بھی ارتقائی
مراحل میں سے گزرتا ہے، ترقی کرتا ہے، چھوٹے سے بڑا ہوتا ہے۔جو کمزور قو میں ہیں، وہ طاقتور ہو جاتی
ہیں۔جو سائنس اور تحقیق اور علم میں پیچھے ہوتی ہیں، وہ آگے نکل جاتی ہیں۔وہ زمین کو چھوڑ کر چاند پر پہنچ
جاتی ہیں۔اور دنیا کو اکٹھا کرنے کے خواب دیکھنے لگتی ہیں۔اشتراکی انقلاب نے ساری دنیا کے انسان کے ایک حصہ کو، جس کو ہم ایک بڑا حصہ کہہ سکتے ہیں،
اکٹھا کرنے کے خواب دیکھے تھے۔جب انہوں نے یہ اعلان کیا تھا کہ
PROLETARIAT OF WORLD UNITE
384
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 04 نومبر 1977ء
کہ سارے غریب اور وہ لوگ، جن پر ظلم ہورہاہے، جن کا استحصال کیا جارہا ہے، اکٹھے ہو جاؤ۔ہم تم سب کو ساتھ ملا کر تمہیں ظلم سے نجات دلائیں گے، استحصال سے تم چھٹکارا حاصل کرو گے۔اور پھر
ترقیات کی راہ پر اور آگے بڑھیں گے۔لیکن ابھی کتنا وقت گزرا ، ساٹھ سال کے قریب سمجھ لیں ، آپ۔اور
ابھی سے ان کی حرکت آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے کی طرف ہونی شروع ہوگئی ہے۔اور وہ ، جنہوں نے
ساری دنیا کے PROLETARIAT (پریولیٹریٹ) کو یہ کہا تھا کہ UNITE (یونائٹ) اکٹھے ہو جاؤ ،
ہم تمہارے ساتھ مل کر تمہاری قیادت کر کے تمہیں ہدایت دے کر او پر ہی اوپر لے جاتے چلے جائیں گے۔وہی لوگ، جو ساری دنیا کے PROLETARIAT کو ، غریب اور مظلوم کو اکٹھا کر رہے تھے، انہوں نے
بعض دوسری قوموں کے ساتھ مل کر اپنے تاثرات کا دائرہ مقرر کر لیا کہ دنیا کے یہ حصے میرے
INFLUENCE (انفلوئنس) اور یہ حصے تمہارے INFLUENCE میں ہوں گے۔یعنی جن کے ساتھ
لڑائی تھی ، جن کو وہ ظالم کہہ رہے تھے، دنیا کے PROLETARIAT کا ایک حصہ ان کے سپرد کر دیا۔پس
وہ جوساری دنیا کو اکٹھا کر کے ایک انقلاب برپا کرنے کا منصوبہ تھا، وہ تو زون کی اس تقسیم کے نتیجہ
میں دھڑام سے زمین پر گر گیا اور کامیاب نہیں ہوا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے ایک عظیم انقلاب دنیوی بھی اور روحانی بھی بپا ہوا۔اور
کہا گیا کہ یہ آہستہ آہستہ آگے بڑھتا چلا جائے گا۔یہاں تک کہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ یہ ساری دنیا کے
انسانوں کو صرف PROLETARIAT کو نہیں، بلکہ مظلوم کو بھی اور ظالم کو بھی ، اپنے احاطہ میں لے لے
گا۔مظلوم کو مظلومیت سے نجات دلائے گا اور ظالم کو اس کے اندر جو ظلم کرنے کی خرابی اور بدی پائی جاتی
ہے، اس سے نجات دلائے گا۔اور ہر دو خدا تعالیٰ کی رحمت کے سائے تلے اکٹھے ہو جائیں گے۔بتایا یہ گیا
کہ یہ عظیم انقلاب، ومحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ شروع ہوا ہے ، آخری زمانہ کے آنے تک (یعنی جس کو
آخری زمانہ کہا گیا ہے، اس کی ابتداء تک ) تو اس کی شکل یہ بنے گی کہ مدوجزر ہوگا، کبھی دنیا کے ایک حصہ
میں نیکی کا اور تقویٰ کا اور انصاف کا اور عدل کا اور پیار کا اور بھائی چارے کا اور خیر خواہی کا انقلاب بپا ہوگا۔اور دوسری طرف ایک تنزل شروع ہو جائے گا۔لیکن مجموعی طور پر آسمانوں کی طرف بلند ہوتا ہوا ایک گراف
بنے گا۔پھر خیر القرون کی تین صدیوں کے بعد، یعنی محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صدی اور بعد کی دو
صدیاں گزرنے کے بعد، پھر ایک تنزل کا زمانہ آئے گا۔لیکن وہ نا کامی کا زمانہ نہیں ہو گا۔یعنی وہ زمانہ ایسا
نہیں ہوگا کہ ہم کہیں کہ انقلاب نا کام ہو گیا۔بلکہ ہم یہ کہیں گے کہ انقلاب کے اندر ایک ستی پیدا ہوگئی اور
385
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 04 نومبر 1977ء
جس تیزی کے ساتھ وہ آسمانی رفعتوں کی طرف بڑھ رہا تھا ، وہ تیزی باقی نہیں رہی۔اور اس کے ایک حصہ
میں بہت سی خرابیاں پیدا ہوگئیں ، بہت سے بداثرات آگئے ، بہت سی بدعات آ گئیں ، بہت سے ظلم داخل
ہو گئے۔لیکن ایک حصہ ایسا بھی رہا ، جس کو محاورے میں Hard Core (ہارڈ کور ) کہا جاتا ہے، یعنی خدا
تعالٰی کے ایسے فدائی اور جاں نثار کہ جن کا ذرہ ذرہ خدا تعالیٰ پر قربان اور اس
کی تعلیم اور ہدایت کی اشاعت
کے لئے وقف تھا، ایسے لوگ بھی موجود تھے۔حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہے کہ یہ جو تنزل کا زمانہ تھا، جس کو
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیج اعوج کا زمانہ قرار دیا ہے، جس میں ظلمات میں پھر ایک حرکت پیدا ہوئی
اور انقلاب کی رفتار میں اس کی حرکت میں ایک کمی اور سستی پیدا ہوگئی، اس میں بھی خدا تعالیٰ کے مقربین
دریائے عظیم کی طرح تھے۔لیکن یہ نہیں ہے کہ اس کی خبر نہ دی گئی ہو۔بلکہ پہلے سے خبر دی گئی تھی اور یہ بتایا
گیا تھا کہ پہلی تین صدیوں میں یہ انقلاب عظیم ترقی کرے گا، پھر اس میں سنتی پیدا ہوگی۔اور پھر ایک ہزار
سال تک اس میں آہستہ آہستہ ستی بڑھتی چلی جائے گی۔لیکن اس وقت بھی انقلابی گروہ اپنے مقام کو
پہچانتا ہوگا اور پختگی کے ساتھ اپنے مقام پر کھڑا ہوگا۔اور پھر ایک حرکت آسمانوں کی طرف شروع ہوگی۔اور پھر آخری جنگ ہوگی، نیکی کی بدی کے ساتھ۔اور صلاحیت کی شیطانی طاقتوں کے ساتھ۔اور نور کی
ظلمت کے ساتھ۔اور پھر وہ بڑھتی چلی جائے گی۔یہاں تک کہ آخری کامیابی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم )
کے انقلاب کو حاصل ہو جائے گی۔اور دوسرے سارے انقلاب دب جائیں گے اور نا کام ہو جائیں گے۔اور ختم ہو جائیں گے اور اپنی شکست کو تسلیم کر لیں گے۔اور پھر وہ انقلابی بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں گے۔خدا تعالیٰ کی یہ عجیب شان ہے کہ محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ دنیا میں جو انقلاب پیدا
کیا گیا، جو حرکت قائم کی گئی، اس کے اس دور میں جو آخری زمانے کے قرب کا زمانہ تھا اور آخری دور کی
ابتدا کا زمانہ تھا، ( یعنی آخری زمانے کا ابتدائی حصہ اور اس سے کچھ پہلے کا زمانہ ) اس میں تین زبر دست
غیر اسلامی انقلابی حرکتیں پیدا کی گئیں۔یعنی وہ انقلابی حرکتیں تو تھیں لیکن اسلامی نہیں تھیں۔ایک حرکت پیدا ہوئی ، سرمایہ داروں کی۔سرمایہ دارانہ نظام، انقلابی نظام ہے اور بڑاز بر دست
انقلابی نظام ہے۔سرمایہ دارانہ انقلابی نظام کے اس دور میں صنعت نے انقلابی ترقی کی۔زراعت نے
انقلابی ترقی کی۔علوم نے انقلابی ترقی کی۔ذرائع آمد و رفت اور نقل و حمل نے انقلابی ترقی کی۔یعنی انسان
کو جلد تر ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کا انتظام ہوا۔اس کی آواز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کا
386
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 04 نومبر 1977ء
انتظام ہوا۔( ٹیلی فون ) اس کے پیغام کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کا انتظام ہوا۔( ٹیلیگراف اور
ٹیلیکس وغیرہ) انسان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے لئے موٹر ، ہوائی جہاز اور دخانی کشتیاں بن
گئیں۔غرض سرمایہ دارانہ انقلاب، بڑا عظیم انقلاب تھا۔اس میں چھاپے خانے بن گئے۔کتابیں کثرت
سے شائع ہونے کا امکان ہو گیا۔اور نوع انسانی کو اس سرمایہ دارانہ انقلاب نے ایک دوسرے کے بہت
قریب کر دیا۔اور سرمایہ دارانہ انقلاب اگر چہ غیر اسلامی انقلاب ہے لیکن اس نے اسلامی انقلاب کے
لئے راہ ہموار کر دی اور اس کے لئے سہولتیں بہم پہنچا دیں۔عوظ
اس کے بعد دوسرا انقلاب آیا۔وہ Russian Revolution (رشین ریوولیوشن ) کی شکل
میں آیا۔روسی انقلاب ، سرمایہ دارانہ انقلاب کی بنیادوں پر علمی تحقیق میں زیادہ توجہ دے کر آگے بڑھا ہے۔اور اس وقت وہ باہر کی دنیا میں غالباً سب سے زیادہ آگے نکل چکا ہے۔اس کے بعد پھر اس کی نقل کرتے
ہوئے ، سرمایہ دارانہ ممالک امریکہ اور دوسرے یورپین ممالک اس کے پیچھے چلے۔تاہم روسی انقلاب نے
سرمایہ دارانہ مادی انقلاب کے اوپر ایک ذہنی انقلاب کی عمارت بنائی۔اور اگر چہ اس ذہنی انقلاب نے نوع
انسان
کو فائدہ پہنچانے کی بجائے بہت حد تک نقصان پہنچایا۔لیکن اس نے بھی محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے ع
انقلاب کو عروج پر پہنچانے کی جوتحریک شروع ہو چکی ہے، اس کے لئے بہت سی سہولتیں پیدا کر دیں۔اور اسلام سے باہر تیسرا انقلاب اخلاقی آیا۔یہ اخلاقی انقلاب پہلے دو انقلابوں کی عمارت پر
تیسری منزل ہے۔سرمایہ دارانہ انقلاب پہلی منزل، پھر علمی اور ذہنی انقلاب یعنی روسی انقلاب دوسری
منزل اور اس پر تیسری منزل اخلاقی انقلاب۔وہ ہے ،Chinese Socialism (چائنیز سوشلزم ہر
انقلاب نے اپنے سے پہلی منزل کے اوپر عمارت بنائی۔گویا پہلوں سے بھی فائدہ اٹھایا۔ذہنی انقلاب
Russian Intellectual Revolution (رتین اسکیچول ریوولیوشن ) نے سرمایہ دارانہ انقلاب کے
اوپر اپنی عمارت کھڑی کی اور چین کے اخلاقی انقلاب نے ، جو ابھی اپنے بچپنے میں ہے ، سرمایہ دارانہ
انقلاب اور ذہنی انقلاب، روی کمیونزم کے اوپر اخلاق کی ایک منزل کی بنیاد رکھی۔روسی انقلاب نے
اخلاق کی طرف کوئی توجہ نہیں کی۔اور ان کی کتب میں کبھی ایسے اقتباسات بھی ہمیں نظر آ جاتے ہیں کہ
انہوں نے اخلاق کو حقارت سے دیکھا ہو کہ یہ کیا چیز ہے؟ حالانکہ خدا تعالیٰ نے جو ز بر دست صلاحیتیں اور
قوتیں انسان کو دی ہیں، ان میں سے ایک حصہ اخلاقی طاقتوں کا بھی ہے۔بہر حال ان تین انقلابوں نے جو کہ غیر اسلامی تھے، اسلامی انقلاب کے لئے ، جو اپنی ذات میں
ایک زبر دست روحانی انقلاب ہے، راہ ہموار کر دی۔وہ عظیم روحانی انقلاب، جس نے اخلاقی قدروں اور
387
خطاب فرمودہ 04 نومبر 1977ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پنجم
ذہنی قوتوں اور سرمایہ دارانہ نظام میں خدا تعالیٰ کی نعمتوں، ان اسباب سے فائدہ اٹھا کر اپنا کام کرنا تھا۔اور
ہر ایک چیز کو انسان کی روح میں جلا پیدا کرنے کے لئے استعمال کرنا تھا۔اور اس عظیم انقلاب نے اپنا کام
شروع کر دیا ہے۔میں نے بتایا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے یہ انقلاب شروع ہوا۔تین سو سال تک اس
میں بڑی وسعت پیدا ہوئی۔اس اسلامی انقلاب کی یہ جماعتیں اپنے اپنے قائدین کی قیادت میں دنیا کے
مختلف حصوں میں انقلاب کی شاہراہ پر آگے ہی آگے بڑھ رہی تھیں۔لیکن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے انقلاب
عظیم کا نوع انسانی کو جو ایک خاندان بنا دینے کا منصوبہ تھا، اس مقصد کو پورا کرنے والی کوئی طاقت ہمیں ان
کے اندر نظر نہیں آتی۔بلکہ ان میں اختلاف کی بہت سی وجوہ پیدا ہوگئیں ، کہا گیا کہ
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ ®
(الصف: 10)
کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم آگئے ، ایک کامل اور مکمل شریعت اور ہدایت انسان کے ہاتھ میں دے دی
گئی اور ایک انقلاب عظیم برپا ہو گیا۔لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
اب اس انقلاب عظیم کے نتیجہ میں اسلام تمام ادیان پر غالب آئے گا۔اور تمام از مز (isms) اور
اصول اور فلسفے ، جو اخلاقیات پر بحث کر رہے ہیں اور ذہنی قوتوں پر بحث کر رہے ہیں، ان سب کی غلطیوں کو
ظاہر کرے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میرے ماننے والوں کو اللہ تعالیٰ اتنا علم دے گا کہ وہ
آج
کی علم میں بڑھی ہوئی دنیا کے نہ صرف غلط حملوں سے اسلام کو بچائیں گے۔بلکہ ان کی تحقیق کی غلطیوں کو
ثابت کریں گے۔اور خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ ایسا ہی ہو رہا ہے۔مثلاً میں باہر جاتا ہوں ( خدا تعالیٰ کا ایک عاجز
بندہ ) اور ان کے بڑے بڑے سکالرز سے بات کرتا ہوں تو اللہ تعالیٰ مجھے ان کو یہ بتانے کی توفیق دیتا ہے کہ تم
نے جوریسرچ کی ہے، اس کے اندر غلطیاں ہیں۔اور اسلام نے جو اصول ہمارے سامنے رکھے ہیں، وہ ان
چیزوں سے کہیں بالا ہیں ، جو تمہاری تحقیق نے علم کے میدان میں دریافت کی ہیں۔هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
یہ کام اس انقلاب عظیم کا عروج ہے کہ اسلام تمام ادیان باطلہ پر غالب آجائے اور نوع انسانی کو
ست واحدہ بنا دے۔اور یہ اس کی اصل غرض ہے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے ، آپ کی بعثت کے
388
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 04 نومبر 1977ء
ساتھ، جو انقلاب عظیم بپا ہوا، اس کا اصل مقصد یہی تھا کہ سارے کے سارے انسان، کیا مغرب میں بسنے
والے، کیا مشرق میں بسنے والے، کیا شمال میں، کیا جنوب میں، کیا براعظموں میں، کیا جزائر میں، سارے
کہ سارے ایک خاندان کی طرح ہو جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر یہ مقصد آپ
کی زندگی میں ہی یا پہلی تین صدیوں میں پورا ہو جاتا تو لوگ سمجھتے کہ چونکہ آخری مقصد پورا ہو گیا ہے، اس
لئے آپ کا زمانہ بھی ختم ہو گیا۔یہ حمدصلی اللہ علیہ وسلم کا انقلاب ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ اور
روحانی افاضہ کے ذریعہ سے ہی اس نے پیدا ہونا ہے۔لیکن اس کے آخری مقصد کے پورا ہونے کا تعلق
آخری زمانہ سے ہے۔اور وہ یہ زمانہ ہے، آپ (صلعم) کے ایک خادم مسیح موعود کا زمانہ!
پس آپ وہ لوگ ہیں، جن کے کندھوں پر یہ ذمہ داری ڈالی گئی ہے
کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کو جو بشارت
دی
گئی تھی کہ آپ " کو جو دین دیا گیا ہے، جو شریعت عطا کی گئی ہے، جو مذ ہب دیا گیا ہے، یعنی اسلام وہ تمام
نوع انسانی کو امت واحدہ بنادے گا۔اس کے لئے آپ جد و جہد کریں۔اسلام ایک انقلاب عظیم ہے۔اتنا
زبر دست انقلاب
کہ نہ پہلے کبھی آیا اور نہ آئندہ کبھی آئے گا۔اس کے نتیجے میں سارے انسان، سینکڑوں قسم کی
بولیاں بولنے والے، جن کی عادتیں مختلف ، جن کا رہن سہن مختلف، سارے کے سارے انسان اسلام کی روشنی
حاصل کرنے کے بعد محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کر دیئے جائیں گے۔اور یہ کام مہدی کے زمانہ
میں مقدر تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے اور صرف آپ نے ہی نہیں فرمایا بلکہ پہلوں نے بھی لکھا
ہے۔امت کے جو بڑے بڑے بزرگ علماء پہلے گزرے ہیں، انہوں نے بھی کہا ہے کہ آیت
هُوَ الَّذِى اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
کے مطابق ساری دنیا میں اسلام کا کامل غلبہ آخری زمانہ میں مہدی کے ہاتھ سے ہوگا۔جو کہ محمد صلی
اللہ علیہ وسلم کا ایک روحانی فرزند ہے۔جس کا پیارا اپنے آقا محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے
اتنا عظیم ہے کہ جب آپ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی روح کی صرف یہی پکار ہے کہ میں تو
کوئی چیز نہیں ہوں، سب کچھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے اور انہی کی خدمت پر میں مقرر کیا گیا ہوں۔محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کے اس خادم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے اس روحانی فرزند نے ایک ایسی جماعت پیدا کرنی ہے اور
خدا کے فضل سے پیدا کی ہے، جن کے ذریعہ سے، جن کی دعاؤں کے ذریعہ سے، جن کی مالی قربانیوں کے
ذریعہ سے، جن کی وقت کی قربانیوں کے ذریعہ سے، جن کے ایثار کے نتیجہ میں، جن کے مجاہدہ کی وجہ سے دنیا
میں یہ انقلاب عظیم اپنے عروج پر پہنچنے والا ہے۔اور آپ میں سے ہر شخص اس جماعت کا ایک فرد ہے، جس
389
خطاب فرمودہ 04 نومبر 1977ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد پنجم
کے ذریعہ سے یہ کام ہوگا۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا اور پہلے بزرگوں نے بھی آپ
کی احادیث اور اقوال
کو سمجھ کر یہ فرمایا۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی خدا تعالیٰ نے یہی سمجھایا۔اور آپ کو یہ بشارتیں دیں کہ یہ
وہ زمانہ ہے، جس میں بنی نوع انسان ایک خاندان بنا دیئے جائیں گے۔اب آپ سوچیں کہ اس ذمہ داری کے نتیجہ میں آپ کو کیا کیا کچھ چھوڑنا پڑے گا اور کیا کیا کچھ لینا
پڑے گا ؟ اصل بات یہ ہے کہ ہر احمدی کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا سب کچھا اپنے خدا کے حضور پیش کر دے۔اور خدا تعالیٰ سے یہ مانگے کہ اے خدا! ہر وہ چیز ، جس کی اس انقلاب عظیم کو کامیاب کرنے کی ضرورت ہے،
وہ ہمیں عطا کر دے۔بڑی ذمہ داری ہے، بڑی ذمہ داری ہے۔آدمی سوچتا ہے تو بہت پریشان ہوتا ہے۔اپنی کمزوریوں کو دیکھتا ہے تو ہمت ٹوٹنے لگتی ہے۔لیکن خدا تعالیٰ نے جو بشارتیں دی ہیں، خدا تعالیٰ نے جو
وعدے کئے ہیں اور خدا تعالیٰ نے جو اعلان کیا ہے کہ میں اپنے وعدوں کی خلاف ورزی نہیں کیا کرتا، اپنے
وعدے پورے کیا کرتا ہوں۔اس پر ہمارا بھروسہ ہے۔ایک طرف نیستی کا اقرار ہر احمدی کا اقرار ہے کہ ہم
لاشئی محض ہیں اور ہم کوئی چیز نہیں۔اور ایک طرف یہ اعلان ہے کہ جس عظیم ہستی کا ہم نے دامن پکڑا ہے،
یعنی اللہ تعالیٰ ، وہ ساری قدرتوں کی مالک ہے اور اس سے آگے کوئی چیز انہونی نہیں۔اور یہ اعلان کہ جس عظ
انسان محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء کا عشق ہمارے دل میں پیدا ہوا ہے، اس کے افاضہ روحانی کی کوئی حد
بست نہیں کی جاسکتی۔بلکہ وہ قیامت تک پھیلا ہوا ہے اور ہر ضرورت کو پورا کرنے والا ہے۔اسی واسطے میں نے آج کہا تھا کہ ہمارا یہ اجتماع ، جو کئی سال کے وقفہ کے بعد ہوا ہے۔اس کی
خصوصیت میں دعا اور درود قرار دیتا ہوں کہ دعائیں کریں اور درود بھیجیں۔دعا آپ تبھی عاجزی سے کر
سکتے ہیں، جب آپ اپنے مقام کو پہچانتے ہوں، جب آپ اپنی ذمہ داریوں کو جانتے ہوں، جب آپ اس
انقلاب عظیم کا احساس اپنے دل میں پیدا کریں۔اور جب آپ اس نتیجہ پر پہنچیں کہ اپنی کوشش سے ہم نوع
انسان کا دل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے نہیں جیت سکتے۔اور یہ بچی بات ہے کہ نہیں جیت سکتے۔جب تک
آسمان سے فرشتے نازل ہو کر ہماری مدد نہ کریں، اس وقت تک ہم نوع انسانی کا دل کیسے جیت سکتے ہیں،
پیدا کرنے والے رب کے لئے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ؟ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے نوع
انسانی ضرور جمع ہوگی۔کیونکہ یہ خدا کا وعدہ ہے اور یہ پورا ہوکر رہے گا۔لیکن جس چیز کی ہمیں فکر کرنی
چاہیے، وہ یہ ہے کہ جماعت احمدیہ کی ہر نسل اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے اور اس کے مطابق قربانیاں دینے کے
لئے تیار ہو۔اسی لئے خدا تعالیٰ نے ہمیں کہا تھا۔390
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِى
خطاب فرمودہ 04 نومبر 1977ء
(البقرة: 151)
دنیا کی کسی چیز کا ڈر تیرے دل میں پیدا نہ ہو۔بلکہ میری خشیت پیدا ہو۔اور ہر وقت تمہیں یہ خوف
رہے کہ تمہاری کسی غلطی کے نتیجہ میں کہیں میں تم سے ناراض نہ ہو جاؤں۔اگر یہ احساس دل میں پیدا ہو
جائے۔اگر اس احساس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ ہم سے جو تقاضا کرتا ہے، وہ ہم پورا کرنے لگ جائیں۔اگر اس
احساس کے نتیجہ میں ہم بنی نوع انسان کے خیر خواہ بن جائیں۔اگر ہم راتوں کو اٹھ کر ان لوگوں کے لئے
دعائیں کریں، جو ہمارا نام بھی حقارت سے لیتے ہیں تو ہم اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے والے ہوں گے۔روس میں بسنے والے یا امریکہ میں رہائش پذیر ہمیں حقارت سے دیکھتے اور اپنے آپ
کو بڑا سمجھتے
ہیں۔لیکن وہ نادان ہیں۔ان کو پتہ نہیں کہ جو کچھ انہوں نے حاصل کیا ، وہ کچھ چیز نہیں۔اور جس کا ان سے
وعدہ کیا گیا ہے، وہ اس کے مقابلہ میں ایک عظیم چیز ہے۔لیکن ان کو بتانا، ان کو سمجھانا، حسن اور احسان کے
ذریعہ سے ان کے دلوں کو خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتنا، یہ میرا اور آپ کا کام ہے۔اور ہر آنے والی نسل کا کام ہے۔ہم نے کچھ اندازے لگائے۔میرا اندازہ ہے کہ آنے والی صدی، جس میں کہ اب گیارہ، بارہ
سال رہ گئے ہیں، غلبہ اسلام کی صدی ہے۔اس انگلی صدی میں یعنی جماعت احمدیہ کے قیام کی دوسری صدی
میں، دنیا میں ایسے انقلابی حالات پیدا ہو جائیں گے کہ اب جو دنیا کہتی ہے کہ یہ کیا پاگلوں والی باتیں کرتے
ہیں؟ ایک اتنی سی جماعت ہے، غریب جماعت ، دھتکاری ہوئی جماعت، جو بر سر اقتدار نہیں ہے، ساری دنیا
کی طاقتیں اس کے خلاف ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ ہم نے ساری دنیا کے دل خدا اور اس کے رسول کے لیے
جیت لینے ہیں، اس دنیا کا ایک حصہ سمجھنے لگے گا کہ جو کچھ کہا گیا، اس میں صداقت معلوم ہوتی ہے۔اور ایک
حصہ تو اسلام کی گود میں آجائے گا اورمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے گا۔پس اگلی صدی ، غلبہ اسلام کی صدی ہے۔اور اس سے پہلے پہلے تیاری کا زمانہ ہے۔صدی کے آنے
میں جو گیارہ، بارہ سال رہ گئے ہیں، ان میں ہمیں سب سے زیادہ تو دعاؤں کے ساتھ تیاری کرنی چاہیے۔دعا اس
انسان کے لئے بھی کہ جو آپ کو حقارت کی نظر سے دیکھتا ہے۔دعا اس انسان کے لئے بھی کہ جو آپ کی باتوں کو ،
جو خدا نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل آپ
کو بتا ئیں سنتا ہے اور آپ
کو پاگل سمجھتا ہے۔اور دعا اس انسان کے
لئے بھی کہ جو اپنی گندی زیست میں اس طرح پھنسا ہوا ہے کہ اس کو چھوڑنے کے لئے تیار نہیں۔391
خطاب فرمودہ 04 نومبر 1977ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اور یہ انقلاب اب آہستہ آہستہ نظر آنے لگ گیا ہے۔جب ان لوگوں سے بات کرتے ہیں تو وہ کہتے
ہیں کہ تعلیم تو بڑی اچھی ہے، لیکن اور لیکن کے آگے ان کا مطلب ہوتا ہے کہ جس زندگی میں ہم پھنس گئے ہیں
اور گندی عادتیں پڑگئی ہیں، عیش و عشرت میں ہم پڑے ہوئے ہیں، اس زندگی کو چھوڑنے کے لئے ہم تیار
نہیں تعلیم کے حسن اور خوبی کا اقرار تو بہت سے کر لیتے ہیں، لیکن عملاً اس کو قبول کر کے، اس کے مطابق اپنی
زندگی کو ڈھال
کر، اپنی قوتوں اور صلاحیتوں کو صحیح طور پر نشو و نما دے کر اس انقلاب عظیم کو پیدا کرنے کی مہم کا ایک
حصہ بن جانے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔جو ہر لحاظ سے ایک حقیقی انقلاب ہے۔پس یہ ہے ایک احمدی کا مقام۔اور اس کو سمجھنے کے لئے اور اس کو یا در کھنے کے لئے پہلی اور
آخری ضروری چیز یہ ہے کہ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کو کثرت سے پڑھا کریں۔کیونکہ
انہوں نے ہی ہمیں یہ باتیں بتائی ہیں۔ہمیں یہ بتانے والا کون ہے کہ یہ آخری زمانہ ہے اور وہ انقلاب
عظیم، جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے شروع ہوا تھا ، وہ اس زمانہ میں اپنے عروج کو پہنچنے والا ہے اور
نوع انسان امت واحدہ اور ایک خاندان بننے والی ہے؟ ہمیں یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
بتایا ہے۔اور کسی نے نہیں بتایا۔اور پھر اس مقصد کے حصول کے لئے جس چیز کی ضرورت تھی علمی لحاظ سے
یا اخلاقی لحاظ سے یا روحانی لحاظ سے یا مجاہدہ کے لحاظ سے یا ایثار کے لحاظ سے یا قربانی کے لحاظ سے، اس کا
علم بھی ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ملتا ہے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کچھ بھی لکھایا کہا ہے، وہ قرآن عظیم کی تفسیر ہے یا
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی شرح ہے۔اس لئے کہ قرآن کریم ایک کامل اور مکمل ہدایت ہے۔اور
دنیا میں کسی ماں نے ایسا بچہ نہیں جنا اور نہ جن سکتی ہے کہ جو دنیا میں آکر یہ اعلان کرے کہ میں قرآن کریم
سے یہ چیز زائد تمہیں بتارہا ہوں، جو قرآن کریم نے نہیں بتائی تھی اور تمہارے لئے ضروری ہے۔یا یہ چیز
اس میں سے نکال رہا ہوں، اس کی اب ضرورت نہیں رہی۔قرآن کریم میں ہے اور پہلے وقتوں میں اس کی
ضرورت ہوگی لیکن اب اس کی ضرورت نہیں۔قرآن کریم میں کوئی ناسخ اور منسوخ نہیں۔کوئی آیت قرآن
کریم کی منسوخ نہیں۔کوئی لفظ قرآن کریم کا منسوخ نہیں۔کوئی حرف قرآن کریم کا منسوخ نہیں۔کوئی زیر
زبر اور پیش اور کوئی نقطہ قرآن کریم کا منسوخ نہیں۔یہ تعلیم ہے، جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمیں
دی ہے۔آج کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ، آج کی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے اور یہ انقلاب عظیم
جو اپنے عروج کی طرف حرکت میں آگیا ہے، اس حرکت کا ایک حصہ بنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی کتب کا پڑھنا ضروری ہے۔392
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 04 نومبر 1977ء
ایک بات میں بتادوں اور میں اپنے تجربے سے کہتا ہوں اور علی وجہ البصیرت کہتا ہوں کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے یہ جو غیر قرآنی ہمارے ہاتھ میں دی ہے، وہ اتنی عظیم ہے کہ آپ
کی کوئی کتاب لے
لو، چھوٹی ہو یا بڑی، اور اس کو سو دفعہ پڑھو، سو دفعہ ہی آپ کو اس میں سے نئے معانی نظر آجائیں گے۔یہ اس
قسم کی تفسیر ہے۔آپ کی کتب عام کتابوں کی طرح نہیں بلکہ خدا سے سیکھی ہیں۔قرآن کریم کی یہ تفسیر محمد صلی
اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں اور آپ پر فدا ہو کر فنافی الرسول کی حالت میں حضرت مسیح موعود کو خدا
نے سکھائی اور خدا خود آپ کا معلم بن گیا۔اور عظیم ہے، آپ کا کلام۔اور اس میں اتنا پیار ہے، ایک طرف
اپنے رب کریم کے ساتھ اور دوسری طرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کہ آدمی حیران ہو جاتا ہے۔اور بات بھی درست ہے۔کیونکہ اتنا عظیم انقلاب بپا کرنے والی ہستی یعنی محمدصلی اللہ علیہ وسلم کہ تیرہ سو سال
سے بلکہ اب چودہ سو سال ہو گئے۔ایک انقلابی حرکت شروع ہوئی لیکن اس پر بڑے حملے ہوئے اور اس تعلیم
پر ہزار ہا اعتراضات ہوئے۔حضرت مسیح موعود نے ایک جگہ عیسائیوں کو مخاطب کر کے لکھا ہے کہ ہر سال تم کنی
ہزار اعتراض اسلام پر کر دیتے ہو اور اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو قیامت تک پتہ نہیں لگ سکتا کہ عیسائیت کچی
ہے یا اسلام؟ اس لئے آؤ فیصلہ کریں۔میں تمہیں ایک گر بتا تا ہوں، ایک فیصلے کا طریق بتا تا ہوں۔اور وہ بڑا
عظیم ہے۔اللہ تعالیٰ نے ایک عظیم چیز آپ کو سکھائی۔آپ نے فرمایا کہ ساری دنیا کے پادری سر جوڑ میں اور
فیصلہ کریں کہ اسلام پر سب سے زیادہ وزنی اعتراض کون سا پڑتا ہے؟ وہ سوچ کر اس نتیجہ پر پہنچیں کہ اس
اعتراض سے زیادہ وزنی اور کوئی اعتراض اسلام پر نہیں۔اور جس کے متعلق تم نے فیصلہ کیا ہو کہ یہ اسلام پر
سب سے وزنی اعتراض ہے، اس کو میرے سامنے پیش کرو۔میں اس اعتراض کو رد کروں گا اور جس جگہ تم نے
اعتراض کیا ہے، اس جگہ سے اسلام کا حسن نکال کر تمہارے سامنے پیش کروں گا۔کہ یہ جائے اعتراض نہیں
ہے بلکہ بہت عظیم تعلیم اس کے اندر پوشیدہ ہے، جس پر تم اعتراض کر رہے ہو۔اور اگر میں ایسا کر دوں اور
جس اعتراض کے متعلق تم سب سر جوڑ کر اس فیصلہ پر پہنچے ہو کہ اس سے زیادہ وزنی اور کوئی اعتراض نہیں ہو
سکتا، اگر اس کو میں باطل قرار دے دوں تو جو اعتراضات خود تمہارے نزدیک اس سے کم وزن والے ہیں، وہ
خود بخو درد ہو جائیں گے اور لمبی بحث کی ضرورت نہیں ہوگی۔آج سے قریباً ستر سال پہلے عیسائیت کو یہ چیلنج دیا
گیا تھا لیکن انہوں نے یہ چیلنج قبول نہیں کیا۔67ء میں ڈنمارک میں مجھے عیسائی پادریوں کے دو گروہ ملے تھے۔میں نے ان کو کہا کہ اتنا لمبا
زمانہ گزرا تمہیں یہ پینج دیا گیا تھا تم نے اب بھی اعتراض کرنے نہیں چھوڑے اسلام پر۔حالانکہ تمہیں یہ کہا
393
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 04 نومبر 1977ء
گیا تھا کہ ایک دفعہ فیصلہ کر لو کہ اسلام سچا ہے یا عیسائیت کچی ہے؟ اور میں نے انہیں کہا کہ تم یہ بہانہ نہیں کر
سکتے کہ تم یہ کہہ دو کہ جس نے چیلنج دیا تھا، اس کا تو بڑ المبازمانہ گزرا 1908ء میں وصال ہو گیا تھا۔اگر آج ہم
چیلنج قبول کر لیں تو کس کو جا کر کہیں کہ ہم نے چیلنج قبول کر لیا ہے۔ہم سے آکر مقابلہ کرو، اس لئے کہ میں
نائب مہدی ومسیح کی حیثیت سے اور خلیفة المسیح کی حیثیت سے تمہیں کہتا ہوں
کہ تم چیلنج قبول کرو،
میں تمہارے اعتراض کا جواب دوں گا۔یہ 67 ء کی بات ہے۔اس کو بھی دس سال ہو گئے۔لیکن انہوں نے چیلنج قبول نہیں کیا۔اور اپنی
خفت مٹانے کے لئے انہوں نے کہا یہ کہ (ڈنمارک کا ایک صحافی ہے، دو سال ہوئے یہاں بھی آیا تھا۔اس
نے مجھے بتایا کہ پادری وہاں کہتے ہیں کہ ) وہ تو ہمارے ساتھ بڑے تیز ہو گئے تھے۔میں نے اس کو کہا کہ
میں تیز نہیں ہوا تھا۔بلکہ اصل بات یہ کہ میں نے انہیں کہا تھا کہ لمبازمانہ ہوا، یہ چیلنج دیا گیا تھا تم اس کو قبول
کرو۔اور مقابلہ کرتے ہیں۔وہ حیران ہو کر کہنے لگا، اچھا یہ بات ہے تو میں جا کر اپنے اخبار میں ان کی خبر
لیتا ہوں۔پتہ نہیں خبر لی یا نہیں لی؟ بہر حال اس کو یہ بات سمجھ آگئی تھی۔حضرت مسیح موعود نے اللہ تعالیٰ سے قرآن کریم کا علم حاصل کر کے دنیا کے جس قدر اعتراض
اسلام پر پڑ سکتے ہیں ، ان کو دور کرنے کے سامان پیدا کر دیتے ہیں۔روس کے اور دہریوں کے اسلام پر بے
شمار اعتراضات ہیں۔لیکن وہ لوگ ہم سے بات نہیں کر سکتے۔ہم عقلی دلائل دیں گے۔وہ مذہب کو نہیں
مانتے۔لیکن ایک مذہبی دلائل ہوتے ہیں اور ایک عقلی دلائل ہوتے ہیں۔ہم حضرت مسیح موعود کی تفسیر کی
روشنی میں عقلی دلائل سے ثابت کریں گے کہ اسلام پر تمہارے جو اعتراضات ہیں، وہ باطل ہیں اور بودے
ہیں۔اور ان کے اندر ذرہ بھر بھی حقیقت نہیں۔اور ساری دنیا کو یہ چیلنج ہے۔لیکن اس لئے نہیں کہ اس سے میری کوئی بزرگی یا آپ کی کوئی بزرگی
ثابت ہو۔بلکہ اس لئے کہ تا خدا تعالیٰ کی توحید قائم ہو اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت انسان پر ظاہر ہو۔اسی لئے یہ سارا انتظام کیا گیا ہے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد اب ہر دو جہاں ، یہ دنیا اور دوسری
دنیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے۔ساری کائنات ہی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے۔لولاک لما خلقت الافلاک
لیکن بعثت نبوی کے ساتھ ایک عقلمند انسان پر علی وجہ البصیرت یہ ثابت ہو گیا ہے کہ یہ کائنات
واقعی محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی ہے۔کیونکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں کسی میدان میں بھی کوئی شخص نہیں-
ٹھہر سکتا۔اس قدر عظمت ہے، آپ کی۔394