حالات کے ساتھ قربانیوں کی شکل بدلے گی ، ان کی مقدار میں فرق نہیں ائے گا ۔ خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1978ء برمو کا سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1978ء
حالات کے ساتھ قربانیوں کی شکل بدلے گی، ان کی مقدار میں فرق نہیں آئے گا
خطاب فرموده 21 اکتوبر 1978ء بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ
سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:۔قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَشِعُونَ
اس کے بعد فرمایا:۔وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ ( سورۃ المومنون: 4-2)
ہمارے اجتماعات اس لئے منعقد کئے جاتے ہیں کہ ہم کام کی باتیں سنیں۔یعنی ایسی باتیں ،
جن کا تعلق اعمال صالحہ سے ہو۔اور جو ہمیں اپنی ذمہ داریاں یاد دلائیں۔اور جن کے نتیجہ میں ہمارے عمل
میں ایک جوش پیدا ہو۔اور رب کریم کے لئے ہماری محبت میں ایک جلا اور ایک تیزی اور ایک تڑپ پیدا
ہو۔یہ ایسی کلاس نہیں، جہاں صرف تھیوری یعنی اصول پڑھائے جاتے اور سکھائے جاتے ہوں، جن کا
فوری اور بلاواسط تعلق کسی لیبارٹری اور کسی تجربہ گاہ سے نہ ہو۔آپ یہاں بہت سی باتیں سنیں گی لیکن اگر
آپ سنیں اور عمل نہ کریں تو آپ کا یہاں آنا، بے فائدہ ہے۔اور اگر آپ سنیں بھی نہ اور شور مچائیں تو پھر تو
بالکل ہی بے فائدہ ہے۔قرآن کریم کا تعلق قدافلح المؤمنون سے ہے۔ایمان
کی باتیں، وہ باتیں، جو ایمان میں
تازگی پیدا کرتی ہیں اور جو دل کے عقیدہ کو مضبوط کرتی ہیں۔اور جن کے نتیجہ میں انسان کی طاقتیں اور اس
کے جوارح، اس کی ظاہری طاقتیں بھی اور باطنی طاقتیں بھی عمل پر آمادہ ہوتی ہیں، وہ سب باتیں ہمیں
قرآن عظیم نے ہی سکھائی ہیں۔قرآن سے باہر نور نہیں بلکہ اندھیرا ہی اندھیرا ہے۔قرآن کریم میں مومنین
کی کچھ علامتیں بتائی گئی ہیں، ان کی کچھ صفات بتائی گئی ہیں، جن ذمہ داریوں کو وہ نباہتے ہیں، ان کا کچھ
ذکر کیا گیا ہے۔ان میں سے دو کے متعلق میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔آج کی دنیا، جو اسلام کی تعلیم کی پیاسی
ہے اور جس میں یہ احساس دن بدن شدت اختیار کرتا چلا جا رہا ہے کہ ان کے عقائد اور ان کے فلسفے ناکام
ہو چکے ہیں اور ان کی زندگی خوشحال زندگی نہیں ہے۔کوئی ایسی تعلیم انکو ملنی چاہئے ، کوئی ایسے اصول ان کو
521
خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1978ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اپنانے چاہئیں، جو ان کی ورلی زندگی کو بھی خوشحال بنائے۔اور ( جسے آج وہ نہیں جانتے اور میں ان کی
طرف سے کہتا ہوں ) ان کی اخروی زندگی میں بھی خوشحالی اور سکون اور اطمینان اور پیارا اور خدا تعالیٰ کی رضا
کے حصول کے بعد انسان کی جو کیفیت ہوتی ہے، اس کے سامان ان کے لئے پیدا کریں۔وہ دو باتیں یہ ہیں۔ایک تو یہ کہ خشوع کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کی جائیں۔اور دوسرے یہ کہ غیر ضروری باتوں اور ایسی باتوں سے، جو بے فائدہ ہیں، پر ہیز کیا جائے۔وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ
خدا تعالیٰ کے حضور خشوع کے ساتھ جھکنا اور دعائیں کرنا ، اپنے نفس میں ایک بہت وسیع اور لمبا
مضمون ہے۔اس وقت میں اس کے بعض حصوں کی طرف آپ کو توجہ دلاؤں گا۔اس وقت نوع انسانی کو
دعاؤں کی ضرورت ہے۔کیونکہ جہاں تک ان کی عقل اور ان کی تدبیر کا سوال تھا، وہ تو نا کام ہو چکی ہے۔اور ان کی عقل اور ان کی تدبیر میں بڑی کثرت کے ساتھ وہ باتیں شامل ہو چکی ہیں، جو قرآن کریم کی
اصطلاح میں لغو کہلاتی ہیں۔جب ہم ان سے بات کرتے ہیں کہ تم اس لغو میں پھنسے ہوئے ہو، اس گند میں
دھنسے ہوئے ہو، جس کا ان کو بھی احساس ہے اور بتاتے ہیں کہ اس سے نکلنے کی ایک ہی راہ ہے کہ تم اس
راستہ کو اختیار کرو، جو اسلام تمہیں بتاتا ہے تو وہ ہم سے نمونہ کے طالب ہوتے ہیں۔کہتے ہیں کہ ہمیں نمونہ
بتاؤ۔اور جہاں تک انسانی فطرت کا سوال ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ان کا یہ مطالبہ درست ہے۔اس لئے کہ خود قرآن عظیم میں اللہ تعالیٰ نے یہ اعلان کیا ہے کہ انسان کو ایک نمونہ اور ایک اسوہ کی
ضرورت ہمیشہ رہتی ہے۔چنانچہ ایک ایسا آئیڈیل ، ایک ایسا عظیم نمونہ، ایک عظیم مثال اور ایک مثالی زندگی
جیسی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تھی، اس کی زندگی کو خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں اسوہ حسنہ کہہ کر
بیان کیا ہے۔میں آپ
کو یہ بتارہا ہوں کہ جب وہ کہتے ہیں
کہ تعلیم جو تم ہمیں بتا رہے ہو، وہ تو دل کو اطمینان
بخشتی ہے مگر اس پر عمل کرنے والوں کا نمونہ ہمیں دکھاؤ۔تو ان کا یہ مطالبہ درست ہے۔ان کو یہی مطالبہ کرنا
چاہئے۔اور ہر وہ شخص جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہوتا ہے، اس کا یہ فرض ہے کہ وہ محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کے اسوہ کی ایک جھلک ان کے سامنے پیش کرے۔لیکن میرا تعلق تو صرف جماعت احمدیہ کے
مردوں اور عورتوں سے ہے، اس لئے میری مخاطب آج آپ ہیں۔اور آپ کی وساطت سے جماعت
احمدیہ کے مرد اور ان کے بچے ہیں، جن کو ہم اطفال کہتے ہیں۔522
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1978ء
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عظیم نمونہ، جو ہمارے سامنے رکھا گیا ہے، اصولی طور پر اس کے دو
حصے ہیں۔ایک دعا کا حصہ ہے۔اور دوسرے تدبیر کا حصہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی ان دو بنیادی صفات کو
ہمارے سامنے اس رنگ میں بیان کیا ہے کہ آپ نے فرمایا کہ تدبیر کو اس کی انتہا تک پہنچاؤ اور دعا کو اس کی
انتہا تک پہنچاؤ۔تب خدا تعالیٰ بہتر نتائج پیدا کرے گا۔یہ ہے اسوۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم۔بنی نوع انسان کو صراط مستقیم دکھانا ، ہمارا فرض ہے۔جماعت احمدیہ کو قائم ہی اس لئے کیا گیا ہے
کہ بنی نوع انسان کے دل محبت اور پیار کے ساتھ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم اسوہ کے ذریعے جیت کر
انہیں صراط مستقیم کی طرف لایا جائے۔اس عظیم اسوہ کے ذریعے ، جس کی جھلک اپنی اپنی استطاعت کے
مطابق ہر احمدی کی زندگی میں غیر کو نظر آنی چاہیے، دعا اور تدبیر کے مضمون کو میں آگے پیچھے کر کے آہستہ
آہستہ آپ کو سمجھنے کی کوشش کروں گا ، آپ غور سے سنتی رہیں۔جہاں تک تدبیر کا تعلق ہے، احمدی مستورات نے اس میدان میں ایک وقت میں بڑا اچھا نمونہ
دکھایا۔انگلستان کی مسجد ( یعنی خدا کا گھر کیونکہ ان المساجد اللہ فرمایا ہے۔ہماری احمدی بہنوں کے
چندہ سے بنی۔اور چندہ دینے والیوں میں وہ بھی تھیں، جنہوں نے اپنا سارا از یور خدا کی اس مسجد کی تعمیر کے
لئے پیش کر دیا۔اور اللہ تعالیٰ نے ان کی اس پیش کش کو قبول کیا۔جیسا کہ ان با برکت نتائج سے ظاہر ہوتا
ہے، جن کا تعلق لندن کی مسجد سے ہے۔1924ء میں مسجد بنی اور میں اس کے قریباً دس سال کے بعد 34 ء
میں وہاں پڑھنے کے لئے گیا۔اس وقت تک آہستہ آہستہ ترقی کرتے ہوئے جماعت اس مقام پر پہنچی تھی
کہ نماز میں بمشکل ایک صف ہوتی تھی۔اور میرا نہیں خیال کہ میں نے جمعہ والے دن مسجد میں
کبھی دو صفوں
سے زیادہ آدمی دیکھے ہوں۔بہت دفعہ میں جمعہ پڑھنے کے لئے آکسفورڈ سے وہاں آجا تا تھا۔اور اب
وہاں یہ حال ہے کہ مسجد بھر جاتی ہے، مسجد کے ساتھ ایک PREFABRICATED ہال یہ ایک اچھا
خاصہ بڑا ہال بنایا گیا ہے، وہ بھی بھر جاتا ہے۔اور وہ مردوں کے لئے بھی نا کافی ہو جاتا ہے۔مستورات کو
مشن ہاؤس کے اندر ایک بہت بڑا ہال ہے ، وہ دیا جاتا ہے۔جو ان سے بھر جاتا ہے اور نا کافی ہو جاتا ہے۔پھر عید کے موقع پر صحن میں ایک بہت بڑا شامیانہ لگایا گیا، اس میں بھی مرد سا نہ سکے اور باہر لان میں آگئے۔523
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1978ء
پھر مشن ہاؤس کی سڑکوں پر آگئے۔اتنی بڑی جماعت اس جگہ بن گئی کہ جہاں جب عورتوں نے دعا ئیں
کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کے حضور اپنی حقیر قربانیاں پیش کی تھیں تو میرا اندازہ ہے کہ چند افراد سے زیادہ نہ
تھے۔اور 34 ء اور 38 ء کے درمیان تو میری دید ہے کہ میں نے کبھی مسجد کو بھرا ہوا نہیں دیکھا تھا۔اور اب
میں نے اس مسجد کو اس کے قریب ایک اور بال کو مشن ہاؤس کے ہال کو اور پھر ایک بہت بڑے شامیانہ کو بھرا
ہوادیکھا۔پھر اس سے باہر نکل کر لانز میں، پھر سڑکوں پر ہر طرف آدمی ہی آدمی تھے۔غرض خدا تعالیٰ کے
فضل سے خدا تعالیٰ کے نام کو بلند کرنے والی اتنی بڑی جماعت وہاں پیدا ہوگئی۔اس لئے میں کہتا ہوں کہ
اللہ تعالیٰ نے آپ کی قربانیوں کو قبول کیا۔جنہوں نے قربانیاں دی تھیں، اللہ تعالیٰ انہیں بہتر جزاء دے۔اور جو وفات پاچکی ہیں، ان کو اپنی رضا کے عطر سے ممسوح کرے۔اور جنات میں ان کے درجات کو بلند
کرے۔اور ان کی نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی نیکیوں کی توفیق دے۔اور ان قربانیوں کے نتیجہ
میں اللہ تعالیٰ اپنے پیار کے حصول کو آسان کر دے۔پھر آپ نے ہالینڈ کی مسجد بنائی۔وہ بھی مستورات کے چندوں سے بنی۔پھر کوپن ہیگن کی مسجد
بنی۔لیکن اس کے بعد اب حالات بدل گئے ہیں۔صرف ہمارے ملک کے نہیں بلکہ دنیا کے حالات۔دنیا
نے اقتصادی لحاظ سے جن راہوں پر ترقی کی، اس کے نتیجہ میں ان کی راہ میں بہت سی الجھنیں بھی پیدا ہو
گئیں۔میں کوشش کروں گا کہ اقتصادیات کا مضمون آپ سب کے ذہن نشین کر دوں تا کہ آپ اس مسئلہ کو
سمجھ جائیں۔ترقی کا ایک ذریعہ انہوں نے یہ اختیار کیا کہ مستقبل کی آمد آج خرچ کر دی۔نوٹ بنا کر یا
بنک سے قرض لے کر جو آمد دس سال کے بعد ہوئی تھی، اس کو آج خرچ کر دیا۔مثلاً انگلستان میں ایک کمپنی
بنی اور اس کو ایک ارب روپے کی ضرورت تھی۔لیکن ایک ارب روپیہ اس کے پاس نہیں تھا۔بلکہ اس میں
سے صرف دو کروڑ روپیہ تھا۔بقیہ 98 کروڑ روپیہ کے لئے انہوں نے بنک سے کہا کہ ہمیں قرض دے
دو۔یہ پیسہ جو انہوں نے لیا، اس سے انہوں نے ایک بہت بڑی فیکٹری بنائی۔پہلے زمین خریدی، اس پر
خرچ کیا، پھر عمارت بنائی، اس پر خرچ کیا۔پھر جب تک آمد شروع نہ ہوئی، انہوں نے مزدوروں کو
مزدوریاں دیں۔بہت بڑی فیکٹریاں ہوتی ہیں، ایک فیکٹری میں دس پندرہ بیس ہزار مزدور کام کرتا
ہے۔ان کی مزدوریاں ابتدائی آمد میں سے نہیں نکل سکتی تھیں، اس لئے قرض میں سے نکالی گئیں۔اور اس کا
بار مستقبل پر پڑا۔پھر افراط زر اور اس کے نتیجہ میں مہنگائی کا بار اس کے علاو دو سال کے بعد یا تین سال کے
بعد وہ کمانے لگے۔پھر انہوں نے آہستہ آہستہ بنک کا قرضہ واپس کرنا شروع کیا۔لیکن اس عرصے میں
524
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرموده 21 اکتوبر 1978ء
تین، چار اسی قسم کی اور فیکٹریوں کے منصوبے بن گئے اور انہوں نے اور قرض لیا۔اس طرح قرض کا یہ گیند
لڑھکتا ہوا مستقبل کی گہرائیوں کی طرف بڑھتا چلا گیا۔اور زمانہ حال کی نسل آنے والی نسلوں کی مقروض ہو
گئی۔اب انہوں نے کام کر کے، کما کر یہ پیسے واپس کرنے تھے۔اور چونکہ آنے والی نسلوں نے کما کر اپنے
آباء واجداد کے تجارتی اور صنعتی قرضے واپس کرنے تھے ، اس لئے جب وہ نسلیں آئیں تو ان پر بڑا بوجھ پڑا
گیا۔اور یہ بوجھ پڑا ، اٹم ٹیکس کی شکل میں بھی اور یہ بوجھ پڑا، جتنا حصہ رسدی ان کو اجرت کا اور مزدوری کا
مل سکتا تھا، اتنا نہ دینے کی شکل میں بھی، افراط زر اور مہنگائی کی شکل میں بھی۔پھر انہوں نے دیکھا کہ ہماری
ضرورتیں پوری نہیں ہور ہیں اور انہوں نے دیکھا کہ فیکٹری مثلا دس ارب روپیہ نفع کما رہی ہے اور ہمیں
اس میں سے صرف دوارب مل رہا ہے۔وہاں ایسی فیکٹریاں بھی ہیں تو انہوں نے کہا کہ باقی آٹھ ارب
روپیہ کہاں جاتا ہے؟ مزدور کو تو نہیں پتہ کہ کہاں جاتا ہے؟ اس میں سے بہت سی رقم ماضی کی نسلوں نے انہی
کے آباء واجداد نے جو قرض لئے تھے، ان قرضوں کے بوجھ کو ہلکا کرنے کے لئے خرچ کی جارہی ہے۔غرض الجھنیں پیدا ہوتی چلی گئیں۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ پابندیاں لگ گئیں کہ ملک کا روپیہ باہر نہیں جاسکتا۔اپنے ملک میں مصیبت پڑی ہوئی ہوتو روپیہ باہر کیسے جا سکتا ہے؟
جب میں کالج میں پڑھا کرتا تھا تو اس وقت ایسی کوئی دقت نہیں تھی۔اور جب 1924ء میں
آپ نے لندن مسجد کے لئے عطا یا دیئے تھے تو اس وقت بھی یہ دقت نہیں تھی کہ ہندوستان سے روپیہ باہر
نہیں جاسکتا۔بلکہ جا سکتا تھا اور گیا اور وہاں خرچ ہوا۔لیکن اب ہندوستان نے بھی اور پاکستان نے بھی اور
صرف انہی دونوں نے نہیں بلکہ افریقہ کے قریباً سارے ممالک نے اور یورپ کے کچھ ممالک کو چھوڑ کر
باقی اکثر ممالک نے پابندیاں لگادی ہیں۔بڑے بڑے مہذب کہلانے والے ممالک، جو آج کے قرض
مستقبل کی کمائی پر اس وقت بہت امیر اور دولتمند نظر آ رہے ہیں، وہ بھی پابندیاں لگانے پر مجبور ہو گئے۔کیونکہ انہوں نے اپنے عجیب و غریب منصوبہ کے نتیجہ میں بڑی الجھنیں پیدا کر لیں تھیں۔اور اب ہم مثلاً
پاکستان سے نہ کوئی رقم قانو نابا ہ بھیج سکتے ہیں اور ( چونکہ ہم قانون کی پابند جماعت ہیں ) نہ کوئی رقم باہر بھیجتے
ہیں۔اور نہ ہم آپ سے یہ کہہ سکتے ہیں کہ فلاں جگہ مسجد بنی ہے، عورتیں اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے
اب اس مسجد کے لئے پیسہ دیں۔اب ایسی تحریک ہو ہی نہیں سکتی۔کیونکہ رقم با ہر نہیں جاسکتی۔جہاں تک جماعت احمدیہ کی ضروریات کا سوال ہے، جو کہ ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے، اللہ
تعالیٰ نے ایسا سامان کیا کہ قبل اس کے کہ ایسے حالات پیدا ہوں کہ ملک ملک یہ قانون بنائے کہ پیسہ باہر
525
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
-
خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1978ء
نہیں بھیجا جاسکتا، جس کو زرمبادلہ کہتے ہیں۔اکثر ممالک میں جماعتیں اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگئیں۔اور
ان کو باہر سے پیسہ منگوانے کی یا ہمیں پیسہ باہر بھجوانے کی ضرورت ہی باقی نہ رہی۔یہ خدا تعالیٰ کی شان
ہے۔مجھے اور آپ
کو تو نہیں پتہ تھا کہ یہ حالات پیدا ہوں گے۔لیکن قبل اس کے کہ ایسے حالات پیدا ہوں،
جماعتیں اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گئیں اور انہیں ضرورت ہی نہ رہی۔جماعتیں ترقی کر رہی ہیں، ان کی
اجتماعی زندگی میں وسعت پیدا ہورہی ہے، تبلیغ میں وسعت ہورہی اور جماعت کے اندر بڑا پھیلاؤ آ رہا
ہے۔نئی نسل پیدا ہونے کے نتیجے میں اور ہزاروں کی تعداد میں عیسائیوں میں سے احمدی مسلمان ہونے
کے نتیجے میں۔چنانچہ ان کی ضروریات بڑھ گئیں اور ان کو زیادہ پیسے کی ضرورت پڑی تو وہ قومیں جو پہلے
ایک پیسہ بھی نہیں دیتی تھیں، خود ہی قربانی دینے لگ گئیں۔میں نے ایک خطبہ جمعہ میں بھی کہا تھا کہ 44ء
تک مرکزی جماعتوں سے باہر کوئی معتد بہ چندہ نہیں تھا۔یعنی ایسا نہیں تھا کہ ہمارے رجسٹروں میں ان کے
نام اور چندہ و غیرہ درج ہو۔گو وہ اپنے طور پر کچھ پیسے ضرور دیتے ہوں گے۔کیونکہ کچھ نہ کچھ جذ بہ تو پیدا ہو
چکا تھا۔لیکن اب یہ حال ہے کہ جتنا صد را مجمن احمد یہ اور تحریک جدید دونوں کا سالانہ چندہ ہے، اس سے
قریبا دگنا چندہ باہر کی جماعت ہائے احمد یہ اپنے اپنے ملک کی ضروریات کے لئے دے رہی ہیں۔بعض
ممالک ایسے ہیں، جہاں سے روپیہ باہر بھیجا جا سکتا ہے۔چنانچہ وہ ممالک پاکستان سے باہر کے ایسے ملکوں
کے لئے قربانی کر رہے ہیں، جو ابھی اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہو پائے۔یہاں سے تو ہم بھیج ہی نہیں
سکتے ، قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔لیکن انگلستان میں ایسا قانون نہیں ہے، امریکہ میں ایسا قانون نہیں
ہے، جرمنی میں ایسا قانون نہیں ہے اور وہاں کی جماعتیں اپنے پاؤں پر کھڑی ہیں اور ایسے ممالک ، جہاں
کی جماعتیں اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو سکتیں، ان کی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے وہ مدد دے رہی
ہیں۔اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو سکیں سے میری یہ مراد نہیں کہ وہ کچھ بھی مالی قربانی نہیں کر رہیں۔بلکہ
مطلب یہ ہے کہ اپنے وسائل کے لحاظ سے اور اپنی آمدنی کے لحاظ سے اور جماعت کی تعداد کے لحاظ سے وہ
اتنی مالی قربانی نہیں کر سکتیں کہ وہ جماعت کے سارے اخراجات کا بوجھ اٹھا سکیں۔کوئی جماعت مثلاً 50
فیصد بوجھ اٹھا رہی ہے تو باقی 50 فیصد کے لئے امریکہ کہتا ہے کہ ہم تمہاری مدد کرتے ہیں، انگلستان کہتا ہے
کہ ہم تمہاری مدد کرتے ہیں اور ضرورت پڑی تو جرمنی بھی کرے گا۔میرا خیال نہیں کہ ابھی ایسی ضرورت
پڑی ہو۔لیکن جرمنی سے بھی پیسہ باہر بھیجا جاسکتا ہے۔اسی طرح سوئٹزر لینڈ سے بھی پیسہ باہر بھیجا جا سکتا
ہے۔لیکن سوئٹزر لینڈ کی جماعت ابھی چھوٹی ہے۔جرمنی کی جماعت کافی بڑی ہے اور بڑا چندہ دیتی ہے۔خدا تعالیٰ ان کو شرح کے مطابق اور بھی زیادہ دینے کی توفیق دے۔526
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1978ء
میں نے ایک خطبہ میں بھی کہا تھا کہ مرکزی جماعتوں کے لئے خدا تعالیٰ نے ایک امتیاز پیدا کیا
ہے کہ جب تک قانون اجازت دیتا رہا، ہمیشہ مرکزی جماعتوں نے (یعنی بٹوارے سے پہلے ہندوستان کی
جماعتوں نے اور بٹوارے کے بعد پاکستانی جماعتوں نے) غیر ممالک میں تبلیغ اسلام کے لئے مالی
قربانیاں دیں۔اب حالات تبدیل ہو گئے ہیں۔اب آپ باہر کے لئے قربانیاں نہیں دے سکتے۔لیکن
باہر کی کسی جماعت سے ایک دھیلہ بھی جماعت احمدیہ نے قبول نہیں کیا اور نہ وصول کیا ہے۔اپنی جماعت
نے بعض دفعہ پیشکش بھی کی غیروں نے تو کیا کرنی تھی۔ہمارے کام سے ہر ایک غصے ہو جاتا ہے۔عیسائی
اپنی جگہ غصے ہیں کہ تم مسیح کو لعنتی کیوں نہیں مانتے؟ اپنا اپنا خیال ہے۔ہم کہتے ہیں کہ وہ خدا کے پیارے
تھے، ملعون نہیں ہو سکتے۔اور وہ کہتے ہیں کہ ہم انہیں ملعون مانتے ہیں، آپ ملعون نہیں مانتے ، اس لئے ہم
آپ سے غصے۔اسی طرح دوسرے مذاہب ہیں، ہم ان کی غلطیاں نکالتے ہیں۔اسلام کو غالب کرنے
کے لئے اور اسلام کی حسین تعلیم ان کے سامنے پیش کر کے ان کا دل جیتنے کے لئے ، جب ہم اسے پیش
کرتے ہیں اور اسلام کی تعلیم ان کے سامنے آتی ہے تو اپنی تعلیم کے متعلق وہ دیکھتے ہیں کہ اس کے اندر تو
اب ہمیں کوئی حسن نظر نہیں آتا۔چنانچہ ان کا پہلا رد عمل تو یہی ہوگا کہ وہ غصہ کریں گے۔بہر حال یہ ایک
حقیقت ہے کہ نہ جماعت ہائے احمد یہ بیرون مرکز سے اور نہ کسی اور ایجنسی سے ایک دھیلہ بھی آپ نے
قبول کیا اور نہ آپ کو ملا۔اپنوں نے پیش بھی کیا لیکن میں نے انکار کر دیا۔میں نے کہا کہ نہیں، میری غیرت
اسے قبول نہیں کرتی کہ میں اپنے احمدیوں سے یہ کہوں کہ پاکستانی جماعتوں کی ضرورت پوری کرنے کے
لئے تم پیسے بھیجو۔پاکستان کی جماعتیں اپنے پاؤں پر کھڑی ہوں گی۔بہر حال اب آپ باہر مسجد نہیں بنا سکتیں۔لیکن کیا آپ کے دلوں میں ایمانی جوش ٹھنڈا پڑ جانا
چاہئے؟ اور آپ کو قربانی نہیں دینی چاہئے؟ اگر آپ کے اندر ایمان ہے تو صرف قربانیوں کی شکل بدلے
گی۔قربانیوں کی مقدار میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔بلکہ وہ پہلے سے زیادہ ہوں گی اور ہونی چاہئیں۔اس
کے لئے میں نے ان آیتوں کے دو مضمون چنے ہیں۔ان میں بتایا گیا ہے کہ مومنوں کی ایک علامت یہ ہے
کہ مومن خدا تعالیٰ کے حضور جھکتا ہے اور جھکتا ہی چلا جاتا ہے۔یہاں تک اس کے اپنے وجود کا ایک ذرہ
بھی باقی نہیں رہتا۔اور سب کچھ وہ خدا کے سپر د کر دیتا ہے۔یہ وہ بلند مقام ہے، جہاں تک آپ پہنچ سکتی
ہیں۔آپ بھی اور مرد بھی۔روحانی ترقیات اور رفعتوں کا حصول صرف مردوں کی اجارہ داری نہیں ہے۔جس طرح مرد خدا کے پیار کو حاصل کر سکتے ہیں، اسی طرح بغیر ایک ذرہ فرق کے آپ بھی حاصل کر سکتی
ہیں۔اگر آپ کوشش کریں۔حضرت مسیح موعود کو خدا تعالیٰ نے کہا کہ یہ بتا د وسب کو کہ
527
خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1978ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
” جے توں میرا ہور ہیں ، سب جگ تیرا ہو“۔اگر تم اس کے ہو جاؤ تو اس عالمین کا ، اس یونیورس کا ، اس زمین و آسمان کا خالق و مالک یہ کہتا ہے
کہ پھر یہ سب کچھ تمہارا ہو جائے گا۔جب اس ہر دو جہاں کے مالک نے تمہیں اپنا لیا، جب پیار سے اٹھا کر
اپنی گود میں بٹھا لیا تو پھر کون سی چیز ہے، جو تمہاری نہ رہی ؟ اس طرف بھی میں تمہیں بلاتا ہوں۔تمہارے لئے
گھاٹا نہیں ہے کہ تم یہ سمجھو کہ اگر ہم پاکستان کی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے مال دیں گے تو ہم غریب ہو
جائیں گے۔پہلے تو درجنوں مثالیں تھیں، اب ہزاروں مثالیں میں آپ کو دے سکتا ہوں کہ جنہوں نے مالی
قربانیاں دیں اور ان کے اموال میں اتنی برکت پیدا ہوئی کہ انسان کا تصور بھی وہاں تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔ان
کا اپنا تصور بھی نہیں پہنچ سکتا تھا۔اور جنہوں نے اپنے اوقات کو اور اپنے نفوس کو خدا تعالیٰ کے حضور پیش کیا ،
ان کے نفوس میں خدا تعالیٰ نے اتنی برکت دی کہ ہر سال یہاں جگہ کم ہو جاتی ہے۔آپ ہر سال اپنی مثال
دیکھتی ہیں اور ہر مجلس اور ہر اجتماع میں ہمیں یہ نشان نظر آرہا ہے۔یہ لوگ کہاں سے آتے ہیں؟ کل میں خدام
الاحمدیہ کے اجتماع میں گیا ، انہوں نے پچھلے سال کی نسبت بہت بڑا احاطہ بنایا ہوا تھا ، جس میں وہ ٹکٹ لے کر
اندر جانے دیتے ہیں۔ان کو دیکھ کر میں سوچ میں پڑ گیا کہ یہ نوجوان آئے کہاں سے ! ایک سال کے اندر
اتنے بڑھ گئے۔خدا نے دیئے۔خدا نے ان کی زندگیوں میں برکت ڈالی۔جو پچھلے سال اطفال میں تھے،
آج وہ خدام میں آگئے اور وہ بڑی کثرت سے یہاں آئے۔پس یہ گھاٹے کا سودا نہیں ہے۔اب میں ایک اور رنگ میں کچھ زیادہ تفصیل کے ساتھ ان دو مضمونوں کی طرف آجاتا ہوں۔خشوع
کے ساتھ دعائیں کرنا کوئی معمولی بات نہیں۔بلکہ یہ بہت ہی اہم ذمہ داری ہے۔آپ نے ساری دنیا کے
انسان کے لئے دعائیں کرنی ہیں۔میں کہتا ہوں کہ ان کے لئے بھی، جن کے ملکوں کے نام بھی تمہیں نہیں
آتے ہم خدا سے دعا کرو اور کہو کہ اے خدا!! جن ملکوں کے ہمیں نام بھی نہیں آتے ، ان کے باشندوں پر بھی رحم
کر اور ان کے لئے ہدایت کی راہیں کھول۔تا کہ وہ تیری رضا کو اور تیرے فضل کو اور تیری برکات کو اور تیری
رحمتوں کو حاصل کر سکیں۔یہ میں اس لئے کہتا ہوں کہ قرآن کریم کی پیشگوئیوں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
ارشادات اور خدا تعالیٰ نے جو نئے علوم اس زمانہ میں انسان کے ہاتھ میں دیئے ہیں، ان سے میں نے اپنی
خلافت کے شروع میں اندازہ لگایا اور جب میں 67ء میں انگلستان گیا تو وہاں میں نے انتباہ اور بشارت
پرمشتمل ایک چھوٹا سا مضمون پڑھا تھا اور اس میں، میں نے انہیں کہا تھا کہ سارے حالات کو دیکھتے
ہوئے اور پیشگوئیوں پر غور کرتے ہوئے میرا اندازہ یہ ہے کہ ہیں ، پچیس سال کے اندر اندر ایک ایسی عظیم
دونوں پر
528
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1978ء
تباہی تمہارے سامنے کھڑی ہوگی کہ جو پہلی دو World Wars سے یعنی جو بہت خطرناک مہلک قسم کی دوا
بڑی جنگیں ہو چکی ہیں، ان سے بھی زیادہ خطر ناک ہوگی۔اور بتایا یہ گیا ہے کہ اگر تم نے اصلاح نہ کی تو اس
جنگ میں، اس تباہی میں علاقے کے علاقے ایسے ہوں گے کہ جہاں سے زندگی کا خاتمہ ہو جائے گا۔انسانی
زندگی کا نہیں بلکہ مچھر اور لکھی کی زندگی کا بھی اور جراثیم، جو خوردبین سے نظر آتے ہیں، وہ بھی باقی نہیں
چھوڑے جائیں گے بلکہ ہلاک کر دیئے جائیں گے۔اور میں نے انہیں کہا تھا کہ اس کا علاج یہ ہے کہ تم اپنے
پیدا کرنے والے رب کی طرف رجوع کرو۔تا کہ اس ہلاکت سے محفوظ کئے جاؤ۔یہ 67ء کی بات ہے، جس کو قریباً 11 سال گزر گئے ہیں۔اور اب دنیا کو بعض اور طرف سے بھی
یہ انتباہ ہوا ہے اور بالکل میرے اندازے کے مطابق انتباہ مل رہا ہے۔مثلاً یو۔این۔اومیں چین کے
نمائندے نے تقریر کی کہ انسان کے سامنے ایک تباہی کھڑی ہے اور وہ دس سال تک سامنے آسکتی ہے۔میں نے جو وقت بتایا تھا، یہ اس کے مطابق ہے۔اسی طرح بعض اور بڑے ملک جو اس وقت میرے ذہن
سے نکل گئے ہیں، ان کی طرف سے بھی انسان کو یہ وارننگ ملی ہے۔اس دفعہ جن سے میں ملتا تھا، ان کو میں
کہتا تھا کہ میں نے علی وجہ البصیرت بات کی تھی اور ساتھ تمہیں علاج بھی بتایا تھا۔اور جو میں نے کہا تھا، اس
کے مطابق اب دوسرے بھی تمہیں انتباہ کر رہے ہیں۔لیکن تمہیں علاج نہیں بتارہے۔اس تباہی سے بچانے کے لئے پہلا کام اور ہمارا پہلا فرض یہ ہے کہ ہم ان کے لئے دعا ئیں
کریں کہ اللہ تعالیٰ ہدایت کی راہیں ان پر کھولے اور اس ہلاکت سے انہیں بچائے ، جو ان کے سامنے کھڑی
ہے۔اور جسے وہ آج نہیں دیکھ رہے۔یا ان میں سے بعض اس طرح دیکھ رہے ہیں، جس طرح انسان
دھند لکے میں دیکھتا ہے اور شکل کو پوری طرح پہچانتا نہیں۔لیکن ہم علی وجہ البصیرت نمایاں طور پر اس کی شکل
کو پہچان رہے ہیں اور اس ہلاکت کی وجوہات کو بھی پہچان رہے ہیں۔اور خدا تعالیٰ کے کلام کو بھی پہچان
رہے ہیں۔خدا تعالیٰ اس زمانے کی اکثریت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو قائم کرنا چاہتا ہے۔یہ
اکثریت کتنی ہوگی؟ یہ انسان پر موقوف ہے کہ کیا صرف انہوں نے جو مرنے سے بچ جائیں گے محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کی شان کو پہچان کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن کا سہارا لینا ہے یا ان لوگوں نے بھی محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کی عظمت کو پہچان کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن کا سہارا لیتا ہے، جن کے سامنے آج ہلاکت
کھڑی نظر آتی ہے؟ ہماری یہ خواہش ہے، ہماری یہ دلی تمنا ہے ، ہمارے دل میں یہ بے قراری اور اضطراب
ہے کہ خدا کرے کہ کسی طرح ان کو ہدایت کی راہیں نظر آئیں اور وہ خدا تعالیٰ کے غضب سے محفوظ ہو
529
خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1978ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
جائیں۔اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے ٹھنڈے سائے تھے آجائیں۔یہ ہے ایک احمدی کے لئے خشوع سے
دعا ئیں کرنا۔اور یہ دعائیں غلبہ اسلام کی ہی دعائیں ہوں گی کہ ساری دنیا اسلام کی عظمت کو پہچانے ، خدا
تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق قائم کرنے کی راہوں
کو پہچانے ، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور جلال کو پہچانے
اور اسلام کو قبول کر لے۔اس رنگ میں ہم نے غلبہ اسلام کی دعائیں کرنی ہیں۔ہم ایک چھوٹی سی اور کم مایہ جماعت ہیں۔پیسہ ہمارے پاس کوئی نہیں ، سیاسی اقتدار ہمارے
پاس
کوئی نہیں۔سیاست، سیاستدانوں کو مبارک ہو، ہمیں اس کے ساتھ کوئی لگاؤ اور کوئی پیار نہیں۔ہمارے
دلوں میں تو ایک ہی تڑپ ہے اور وہ ہے، اس اسوہ کا اثر کہ
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِيْنَ
(الشعراء:04)
خدا نے ہمارے ذمے بہت بڑا کام لگایا ہے۔اگر خدا یہ کہتا کہ اسلام کو ساری دنیا میں غالب
کرنے کے لئے جو کچھ بھی چاہیے، وہ تمہاری ذمہ داری ہے۔لاؤ اور پورا کرو۔تو اس اعلان سے ہی ہماری
جانیں فنا ہو جاتیں۔لیکن ہمارا خدا، بڑا پیار کرنے والا خدا ہے، بڑا احسان کرنے والا خدا ہے، اس نے کہا
کہ جتنا تم کر سکتے ہو، اتنا تم کرو، اس میں کمی نہ کرو۔لیکن اگر ضرورت ایک کروڑ کی ہے اور تم نے صرف
ایک میرے سامنے پیش کیا اور نانوے لاکھ، نانوے ہزار نوسو، ننانوے تمہارے پاس نہیں ہے اور تم پیش
نہیں کر سکے تو باقی سب کچھ میں کروں گا اور سارے کا ثواب تمہیں دے دوں گا۔کتنا احسان کرنے والا
ہے، ہمارا رب۔پس دعا ئیں کریں کہ اللہ تعالیٰ جو ہمیں یہ کہتا ہے کہ جتنا ہم کر سکتے ہیں، وہ اس کے حضور
پیش کر دیں، اس کی وہ ہمیں توفیق عطا کرے۔تا کہ اسلام کے حق میں وہ نتائج جلد نکلیں ، جو اس زمانہ میں
اسلام کو غالب کرنے کے خدائی منصوبہ میں نکلتے ہیں۔وہ تو نکلیں گے لیکن ہم یہ نہیں چاہتے کہ تین نسلوں
کے بعد نکلیں۔ہمارے دل میں یہ خواہش ہے کہ ہم اپنی زندگیوں میں اسلام کو چاروں طرف پھیلا ہوا
دیکھیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔لیکن اس زندگی کا کوئی اعتبار نہیں۔اور اصل چیز یہ ہے کہ اسلام غالب
آئے۔اصل چیز یہ نہیں کہ آپ یا میں زندہ رہیں۔پس اسلام کے غلبہ کے لئے جو ہماری ذمہ داری ہے،
اس کے نبھانے کے لئے آپ دعا کریں۔یہ لیے عرصہ کی ذمہ داری ہے۔صرف آپ کی جو اس وقت یہاں
بیٹھی ہیں یا جو آپ کی ہم عمر
جماعت احمدیہ کی نسل ہے، اس کی ذمہ داری تو نہیں ہے۔ہم نے اندازہ لگایا ہے کہ اگلی صدی ، غلبہ اسلام کی
530
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1978ء
صدی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر دس سال
کی عمر کا ایک گروہ لیا جائے ، جو دس سال کے بعد بالغوں
میں داخل ہوتا ہے تو اس لحاظ سے دس نسلیں آنے والی ہیں۔ان دس نسلوں کو اس قابل بنانا کہ وہ اسلامی تعلیم
سے پوری واقفیت رکھتی ہوں، اس پر پوری طرح عمل پیرا ہونے والی ہوں، ان کے دلوں میں خدا تعالیٰ کا
پیار ہو، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا عشق ہو، ایک عزم اور جذبہ ہو کہ ہم نے خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانیاں دینی
ہیں۔اپنے کسی فائدہ کے لئے نہیں بلکہ اسلام کو غالب کرنے کے لئے۔یہ تم ماؤں کا کام ہے، اس کی طرف
توجہ دو۔اور صرف اپنے لئے نہیں بلکہ اپنی نسلوں کے لئے بھی دعا کرو کہ خدا تعالیٰ آپ کی نسلوں کو بھی
مخلص، ایثار پیشہ اور حمد صلی اللہ علیہ وسلم کا فدائی بنائے۔تا کہ وہ فریضہ جونسلوں پر پھیلا ہوا ہے ، ہماری نسلیں
کامیابی کے ساتھ اس فریضہ کو ادا کر سکیں۔اور خدا تعالیٰ کے پیار کو صرف ہم نہیں بلکہ آنے والی نسلیں بھی
قیامت تک اس کے پیار کو حاصل کرتی چلی جائیں۔یہ دعائیں کرنا، آپ کے ذمہ ہے۔دوسری بات ہے۔هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ
لغو کے معنی ہیں، بے فائدہ، فتیح اور برا قول بھی اور فعل بھی۔دونوں پر عربی زبان لغو کا لفظ
استعمال کرتی ہے۔پس نہ قول میں لغو ہونا چاہئے اور نہ عمل میں۔کہتے ہیں کہ عورتوں میں بہت باتیں کرنے
کی عادت ہے۔مجھے نہیں معلوم کہ آپ اپنی مجلسوں میں کتنا شور مچاتی ہیں یا با تیں زیادہ کرتی ہیں یا نہیں ؟
بہر حال آپ بد نام ضرور ہیں۔اگر یہ عادت ہے تو اس کو چھوڑیں اور کہیں مارنے ، بدظنیاں کرنے ، افتراء
باندھنے ، چغلیاں کھانے اور ادھر کی ادھر لگانے کی بجائے آپ نیکی کی باتیں کریں، لغو باتیں نہ کریں۔اگر
تو ہمارے پاس نیکی کی باتیں کہنے کے لئے نہ ہوتیں تو آپ کہہ سکتی تھیں کہ ہم کیا کریں؟ خدا نے ہمیں
زبان دی ہے، وہ چلے گی تو سہی۔آپ کو تو خدا تعالیٰ نے اسلامی تعلیم میں قرآن کریم میں اتنی باتیں کرنے
کے لئے دے دی ہیں کہ آپ کیا، آپ کی نسلیں بھی وہ باتیں کرتی چلی جائیں تو وہ تعلیم ختم نہیں ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ قرآن کریم کے اسرار روحانی نہ ختم ہونے والے ہیں۔وہ قیامت تک ختم نہیں ہو سکتے۔پس وہ نورانی باتیں کریں، بچوں کے سامنے اپنی تاریخ دہرائیں، اپنی ذمہ
داریوں کو دہرائیں، دنیا کی حالت کا ذکر کریں، دنیا کے اندر جو تبدیلیاں پیدا ہورہی ہیں، ان سے ان
کو آگاہ کریں۔چھوٹے چھوٹے بچوں کو یہ باتیں بتائیں۔مجھے خوشی ہے کہ اگلی نسل کے ایک حصے میں پھر
بڑا جوش پیدا ہورہا ہے۔531
خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1978ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ہماری ذمہ داریاں بڑھ رہی ہیں۔اور جتنا جتنا لوگ اسلام کے قریب آتے جائیں گے، ہماری
ذمہ داریاں بڑھتی جائیں گی۔میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ سٹاک ہالم میں ایک صحافیہ آپ کی عورت بہن
اسلامی تعلیم سننے کے بعد جب کمرے سے باہر نکلی تو وہ آنسوؤں سے رورہی تھی۔اور جو شکوہ اس نے
ہمارے ایک ساتھی سے کیا، وہ یہ تھا کہ تم اتنی تاخیر سے ہمارے علاقوں میں کیوں آئے ہو؟ تمہیں پہلے آنا
چاہئے تھا۔اس کا مطلب یہ تھا کہ تم نے خیال تک نہیں کیا کہ کس گند میں ہم روز بروز دھنستے چلے جاتے
ہیں؟ اور لغو باتیں کر کے آپ ان لوگوں
کی تسلی نہیں کر سکتیں۔اس وقت باوجود ہر قسم کے گند کے اور
کمزوریوں کے اور گناہوں کے، ان کے بعض حصے بڑے ترقی یافتہ ہیں۔انہوں نے علوم سیکھے اور گر
مارنے کی بجائے وہ علم کی باتیں کرتے ہیں، ان کی اپنی دلچسپیاں ہیں اور آپ کی اپنی دلچسپیاں ہیں۔یہ
ٹھیک کہ آج کے زمانے میں وہ بائبل کی بات کم کرتی ہیں اور فلسفے کی بات زیادہ کرتی ہیں، اقتصادیات کی
بات زیادہ کرتی ہیں، معاشرے کی بات زیادہ کرتی ہیں، سٹرائیک کی بات زیادہ کرتی ہیں اور اس میں حصہ
بھی لیتی ہیں اور تقریریں بھی کرتی ہیں۔لیکن آپ لوگ خدا تعالیٰ کی صفات کا ذکر کریں، آپ لوگ محمدصلی
اللہ علیہ وسلم کی حسین زندگی کے تذکرے کریں، آپ لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ، جومحمد صلی
اللہ علیہ وسلم کے ایک عظیم روحانی فرزند ہیں، انہوں نے اپنے محبوب اور پیارے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور
میں سے دنیا کے سامنے جو پیش کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں بنی نوع کے لئے جو تڑپ تھی، جو
ہمیں آپ کی کتابوں میں نظر آتی ہے اور آپ نے اسلام کو غالب کرنے کے لئے جو منصوبے پیش کئے ، ان
کا ذکر کریں۔ہزار ہا باتیں ہیں۔آپ باتیں کریں، میں کب کہتا ہوں کہ باتیں نہ کریں، میں تو کہتا ہوں
کہ جتنی چاہیں باتیں کریں، لیکن لغو باتیں نہ کریں۔لغو کی دوسری قسم ہے، عمل کے لحاظ سے لغو اور بے فائدہ۔یہ بڑا عجیب مضمون ہے اور بہت لمبا
مضمون ہے، میں مختصر بیان کروں گا۔قرآن کریم سے ہمیں پتہ لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہت سی
استعدادیں اور صلاحیتیں عطا کی ہیں۔ان کے چار موٹے موٹے گروہ ہیں۔لیکن وہ سب ایک دوسرے پر
اثر انداز ہونے والے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں۔ہم صرف سمجھانے کے لئے
چار مختلف چیزیں بیان کرتے ہیں کہ انسان کی پرسنٹی میں اس کے وجود میں چار بنیادی صلاحیتیں ہیں۔ور نہ اصل میں تو وہ ایک ہی چیز کے مختلف پہلو ہیں۔اور وہ ہیں،
اس کی جسمانی صلاحیتیں ،
اس کی پہنی صلاحیتیں،
532