حالات کے ساتھ قربانیوں کی شکل بدلے گی ، ان کی مقدار میں فرق نہیں ائے گا ۔ خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1978ء برمو کا سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء), حصہ 2

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
اس کی اخلاقی صلاحیتیں،
اور اس کی روحانی صلاحیتیں۔خطاب فرمودہ 21اکتوبر 1978ء
ہر وہ کام جو ان صلاحیتوں کی صحیح نشو و نما کرتا ہے، وہ لغو میں شامل نہیں۔اور ہر وہ کام جو خداداد
صلاحیتوں میں کمزوری پیدا کرنے والا ہے، وہ لغو ہے۔اس معنی میں قبیح کا لفظ اور گناہ کا لفظ بھی لغو کے اندرآ
جاتا ہے۔محض بے مقصد اور بے معنی اور لایعنی اور غیر مفید کام بھی لغو کہلاتا ہے۔لیکن صرف وہی لغو نہیں بلکہ
لغت عربی نے لغو کے معنی فصیح کے بھی کئے ہیں۔اور ظاہر ہے کہ اس میں گناہ بھی آگیا۔پس ایسی تدبیر
کریں، جو لغو نہ ہو۔آپ نے اپنے گھر میں تدبیر کرنی ہے، کھانا پکاتے وقت تدبیر کرنی ہے اور یہ علم بھی
آپ کو آنا چاہئے۔آپ کو ایک لطیفہ سنادوں یہ ہم جہاز پر انگلستان سے اوسلو جارہے تھے۔اور اسی جہاز میں
چالیس امریکن استانیاں بھی سفر کر رہی تھیں۔کہنے لگیں کہ جی ہم سیکنڈے نیوین ممالک یعنی ناروے،
سویڈن وغیرہ کے معاشرے کا مطالعہ کرنے کے لئے جارہی ہیں۔انہوں نے مجھے دیکھا تو ایک ساتھی سے
پوچھا کہ کون ہیں؟ اور ملنے کی خواہش ظاہر کی۔میرے ساتھیوں نے مجھے بتایا۔میں نے ان کی درخواست
منظور کر لی۔جہاز کے بڑے کمرے میں ایک طرف انتظام کر دیا گیا۔وہ لوگ تو سمجھتے ہیں کہ ہم بڑے عالم
فاضل دنیا کے حاکم ہیں اور ساری دنیا ہماری غلام ہے، اس لئے میں ان کو ان کی اصل سطح پر لے آیا کرتا
ہوں۔چنانچہ بجائے اس کے کہ وہ سوال کرتیں، میں نے سوال کیا کہ تمہارا کس شعبے سے تعلق ہے؟ انہوں
نے کہا کہ ہوم اکنامکس سے۔یہاں بھی ہماری بہت سی بچیاں کالج آف ہوم اکنامکس میں پڑھنے والی ہوں
گی۔میں نے کہا، اچھا ہوم اکنامکس۔مجھے یہ بتاؤ کہ بکری کے گوشت اور مرغی کے گوشت میں کیلوریز
(CALORIES) کے لحاظ سے کیا فرق ہے؟ ان میں سے ایک کو بھی جواب نہیں آیا۔اسی طرح میں نے
ان سے سوال پوچھنے شروع کر دیئے۔جب پانچ ، سات سوال پوچھے تو وہ کھسیانی سی ہو کر کہنے لگیں کہ ہم
نے تو آپ سے سوال کرنے تھے، آپ نے الٹا ہم سے سوال کرنے شروع کر دیئے۔میں نے کہا کہ اچھا ،
اب تم سوال کر لو۔اب تمہاری باری ہے۔پھر میں نے ان کو اسلام کی باتیں سمجھانی شروع کیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ بشارت دی ہے کہ میں
تیرے ماننے والوں کے علم میں اتنی برکت دوں گا کہ یورپ کا فلسفہ، جو آج اپنے سے باہر کی دنیا کو اپنا غلام سمجھتا
ہے، نہ صرف یہ کہ وہ اس سے متاثر نہیں ہوں گے بلکہ اس کی غلطیاں چن چن کر ان پر ظاہر کرنے والے ہوں
533

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 21اکتوبر 1978ء
گے۔اپنی زندگی میں تو ہم نے یہ دیکھ لیا۔ہر جگہ ہر مضمون کے ماہر مجھے ملتے رہتے ہیں، فزکس کے، کیمسٹری
کے حساب کے۔میں ان سے بات کرتا ہوں اور ان علوم کی غلطیاں ان
کو بتا تا ہوں۔حساب کی غلطیاں اور
اس کے نقص بھی بتا تا ہوں اور اس سے جو فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے، وہ بھی بتاتا ہوں۔میری تو کوئی خوبی نہیں
ہے۔خدا نے ایک وعدہ کیا تھا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک غلام سے، جس کو وہ پورا کر رہا ہے۔آپ کی
زندگیوں میں بھی پورا کرے گا۔اگر آپ اس کی طرف جھکیں۔یہ صرف میرے لئے تو وعدہ نہیں ہے، جماعت
احمدیہ کے لئے وعدہ ہے۔پس آپ
کو اپنی زندگیوں میں علمی لحاظ سے بھی یہ رنگ پیدا کرنا چاہئے۔آپس میں علمی باتیں کیا کریں اور اسلام کو غالب کرنے والی باتیں کیا کریں۔میں تو جب کسی
مسئلہ پر بات ہو، آخر میں نتیجہ اپنے مطلب کا لے آتا ہوں۔یعنی اسلام کی خوبی ان کو بتا دیتا ہوں۔کوئی
بات کوئی شخص کرے، میں جواب دیتے دیتے بہت سی باتوں کا قائل کر کے ایک جگہ یہ کہتا ہوں کہ اسلام یہ
کہتا ہے۔پھر وہ نہ کر ہی نہیں سکتے کہ اسلام کی یہ تعلیم غلط ہے۔آپ میں سے ہر ایک اس قابل ہو سکتی ہے۔کوشش تو کر کے دیکھیں۔دنیا عمل کا نمونہ مانگتی ہے۔جب وہ کہتے ہیں کہ عملی نمونہ دکھاؤ تو ہم بڑی الجھن میں پڑ جاتے
ہیں۔میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔آپ سے میں یہ کہتا ہوں کہ احمدی عورت میں اور یورپ کی ہر
عورت میں ایک مابہ الامتیاز اور فرقان ہونا چاہئے۔جب وہ آپ سے ملے اور بات کرے تو وہ سمجھے کہ یہ تو
ایک بالا ہستی ہے۔ایک ایسا وجود ہے، جس کو کوئی ایسی جگہ ملی ہے، جس سے اس نے تعلق قائم کیا اور وہ کچھ
حاصل کیا، جو ہم حاصل نہیں کر سکے۔اخلاق کے لحاظ سے اچھے ہیں، کسی سے دشمنی نہیں کرتے۔ہر ایک
سے پیار کرتے ہیں، کسی کو طعنہ نہیں دیتے۔ہر ایک کی خیر خواہی کرتے ہیں۔باہر ہم سے سوال کرتے ہیں کہ فلاں کے متعلق کیا خیال ہے ؟70ء میں مجھ سے پہیوں کے متعلق
پوچھنے لگے۔یہ لوگ جن کو مار جیانا کھانے کی عادت پڑ جاتی ہے، ہر وقت بدمست ، داڑھیاں بھی چھوڑی
ہوئی، ناف سے نیچی اور بال بھی کبھی صاف نہیں کئے۔اگر جوئیں پڑ جائیں تو کوئی نکالنے والا نہیں۔عجیب
ہیبت کزائی بنائی ہوئی ہے۔نہایت گندے کپڑے، بد بودار، ان کے قریب نہیں بیٹھا جا سکتا۔ایک ایسی
جماعت بھی یورپ میں پیدا ہوگئی تھی ، جن کو یہی کہا کرتے تھے۔اب کچھ فرق پڑا ہے۔مجھ سے ان کے
متعلق پوچھنے لگے تو میں نے کہا کہ میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ یہ انسانوں والی زندگی نہیں گزار رہے۔بلکہ
حیوانوں والی زندگی گزار رہے ہیں۔پھر فوراً مجھے خیال آیا کہ میں نے پوری تعلیم بیان نہیں کی۔چنانچہ میں
534

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1978ء
نے کہا، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں اس حالت میں بھی ان کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔میں کسی
انسان کو حقارت کی نگاہ سے نہیں دیکھتا۔مجھے ان پر رحم آتا ہے۔میرے دل میں ان کے لئے نفرت پیدا نہیں
ہوتی۔بلکہ رحم کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔اس رحم کا نتیجہ تھا کہ ہمیں ہیوبش (جرمن نو مسلم احمدی ) مل
گیا۔بہت اخلاص ہے اس میں۔”مار جیانا جو ایک خطرناک قسم کی عادت ڈالنے والا نشہ ہے، اس کا وہ
عادی تھا۔اسی طرح منہ سے، ناک سے، آنکھوں سے، جسم سے، کپڑوں سے بدبو آتی تھی۔اور ان کا وہ
لیڈر تھا، بڑا چوٹی کا لیڈر۔اب بھی وہ لوگ نشے میں بھی ہوں تو اس کی لیڈرشپ کے سامنے جھک جاتے
ہیں۔حالانکہ وہ ساری چیزیں چھوڑ چکا ہے۔خدا تعالیٰ نے اس پر فضل کیا ، وہ مسلمان ہو گیا۔اور اب وہ
جماعت کے کام بھی کر رہا ہے۔اور ہیوں کو پکڑ پکڑ کر لا رہا ہے، ان کو کہتا ہے کہ دیکھو، میں نے نشہ وغیرہ
چھوڑ دیا ہے، تم کیوں نہیں چھوڑ سکتے ؟ اور اس کی زیادہ تر تبلیغ پہیوں میں ہی ہے۔اتنے گند میں پھنسے ہوئے
لوگ وہ تو اس معاشرے کا اخلاقی لحاظ سے سب سے نچلا طبقہ ہے۔لیکن ان کو گھسیٹ کر لاتا ہے اور اسلام
ان کے اندر ایک انقلابی تبدیلی پیدا کر دیتا ہے۔آج کی دنیا کا فلاسفر اور ماہر اخلاق یہ کہتا ہے کہ بچپن اور
جوانی میں پڑی ہوئی عادتیں چھوڑی نہیں جاسکتیں۔لیکن ہم نے درجنوں ایسی مثالیں ان کے ملک میں قائم
کر دیں کہ اس قسم کی گندی عادتیں اور اس قسم کا نشہ، جو تم ایک گھنٹے کے لئے بھی نہیں چھوڑ سکتے تھے ، اس کو
ساری عمر کے لئے چھوڑ کر صاف ستھرے کپڑوں میں ملبوس، خوشبو دار لباس پہنے ہوئے ، چہرے پر رونق
ایمان کی بشاشت اور چمک کے ساتھ انہیں تمہارے سامنے پیش کر دیا۔وہ جو ہیوں کا سردار تھا، وہ تمہارا
خادم بن گیا۔وہ مومنوں کا ایک فرد بن گیا۔یہ امتیاز اس شخص میں پیدا ہوا، جوان میں پیدا ہوا، ان کے
گندے اخلاق میں گندا بن گیا اور گندگی میں نیچے ہی نیچے چلتا چلا گیا۔لیکن قبل اس کے کہ وہ ہلاک ہو، خدا
تعالیٰ نے اس کو پکڑا اور اسلام کا نورا اسے دکھایا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور جلال کا جلوہ اس پر ظاہر
کیا۔جب اس کو اسلامی تعلیم بتائی گئی تو وہ احمدی مسلمان ہوا اور اس کی کایا پلٹ گئی۔ایک ہی کو وہ پچھلے
جلسہ سالانہ پر لاہور میں ملا اور اس کو پکڑ کر یہاں لایا۔اور اس کو ایک، دو دن کے اندر اس نے کہا کہ چھوڑ
اس نشے کو، میری طرف دیکھ میں تو تمہارا لیڈر رہا ہوں۔اور اس نے چھوڑ دیا۔میں نے اسے مسجد میں
دیکھا۔یہ خدا کی عجیب قدرت ہے کہ جب ایسا آدمی نشہ چھوڑتا ہے تو اس کے کچھ آثار چہرے پر بھی ظاہر
ہوتے ہیں۔چنانچہ اس کی آنکھوں سے پانی ٹپک رہا تھا۔مسجد میں ہم نماز پڑھنے گئے تو وہ پہلی صف میں
میرے پیچھے کھڑا تھا۔میری نظر پڑی تو اس کے آنسو ٹپک رہے تھے۔اس وقت مجھے نہیں پتہ تھا، بعد میں،
535

خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1978ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
میں نے ہیوبش سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ جو مار جیانا چھوڑے گا ، کچھ عرصہ اس کی یہ حالت رہے گی۔اور اب وہ مجھے ملا تو آنکھیں شفاف اور بڑا وجہیہ۔ورنہ تو وہ جسم کے لحاظ سے بھی مر گیا تھا اور عقل کے لحاظ
سے بھی مر گیا تھا۔اس نے ہماری ایک پاکستانی بچی سے شادی کی ہے اور وہ دونوں بڑے خوش ہیں۔میں آپ
کو یہ بتارہا ہوں کہ دنیا آپ سے نمونے کی طالب ہے اور آپ ان کے پیچھے دوڑتی ہیں۔جس طرح کتا بعض دفعہ اپنی دم کے پیچھے بھاگ رہا ہوتا ہے۔جب اس کو بجلی ہوتی تو اس کا منہ نہیں پہنچتا اور وہ
چکر لگارہا ہوتا ہے۔پس یہ حرکت تو نہ کریں، آپ۔آپ کو خدا نے اشرف المخلوقات بنایا۔آپ میں سے اکثر کو
خدا نے مسلمان کے گھر میں پیدا کیا۔ممکن ہے، بعض غیر مسلموں میں سے مسلمان ہونے والی بھی ہوں۔اور
آپ کو خدا نے حضرت مسیح موعود کی شناخت کی توفیق عطا کی۔اور مجھے یقین ہے کہ آپ کا کوئی گھر ، بلا استثناء،
ایسا نہیں ہے، جہاں خدا تعالیٰ کے پیار کے جلوے ظاہر نہیں ہوئے۔آپ کی زندگیوں میں خدا تعالیٰ کے پیار
کے جلوے ظاہر ہوئے۔آپ نے خدا تعالیٰ کی عظمت اور اس کے جلال کو دیکھا۔اور اس کے پیار کو آپ نے
مشاہدہ کیا۔اور آج آپ خدا تعالیٰ کی طرف پیٹھ پھیر کر یہ کہیں کہ اے خدا! ہم تیری خاطر دنیا کے لئے ایک اچھا
نمونہ بننے کے لئے تیار نہیں ہیں تو آپ بڑی بد بخت ہوں گی۔لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ بد بخت نہیں ہوں
گی۔بلکہ جو کمزوریاں ہیں، انہیں دور کریں گی۔اور دنیا جو نمونہ آج مانگ رہی ہے، آپ اور آپ کی آئندہ آنے
والی نسلیں ، لڑکے اور لڑکیاں، وہ نمونہ دنیا کے سامنے پیش کریں گی۔تا کہ جلد تر دنیا محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے
جھنڈے تلے جمع ہو جائے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آواب دعا کر لیں۔مطبوعه روزنامه الفضل 03 دسمبر 1978ء)
536

آج 10 میں سے 10 باقی