نور کی ظلمات سے آخری گھمسان کی جنگ کے وسط میں ہم کھڑے ہیں ۔ خطاب فرمودہ 29 اکتوبر 1978ء برمو قع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ مرکزیہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 29 اکتوبر 1978ء
نور کی ظلمات سے آخری گھمسان کی جنگ کے وسط میں ہم کھڑے ہیں
خطاب فرمودہ 29 اکتوبر 1978ء بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ مرکزیہ
دو
1973ء کے جلسہ میں، میں نے ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کے لئے ایک قدم ،
جو جماعت کو اٹھانا چاہئے ، اس کا ذکر کرتے ہوئے ، جو صدی گزررہی ہے، اس کی جو بلی اور یہ کہتے ہوئے،
مجھے زیادہ لذت آتی ہے کہ اپنی زندگی کی دوسری صدی کے استقبال کے لئے ایک منصوبہ پیش کیا تھا۔استقبال کے لئے اس لئے کہ خد تعالیٰ نے جو
لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
(الصف: 10)
میں اور قرآن کریم میں سینکڑوں دوسری جگہ بتایا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور
بزرگان امت کو جو وحی اور کشوف اور رویا میں بتایا گیا اور حضرت مسیح موعود نے خدا تعالی سے جو علم پایا، اس
کو سامنے رکھ کر میں اس
نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ہماری زندگی کی دوسری صدی ساری دنیا میں اسلام کے غالب آ
جانے کی صدی ہے۔اس واسطے جس صدی میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت سے غلبہ اسلام عملاً ہو
جائے گا، اس عظیم صدی کا ہمیں استقبال کرنا چاہئے۔یہ ایک منصوبہ ہے اور وقت کے ساتھ اللہ تعالیٰ اور منصوبے بھی ذہن میں ڈالتا ہے، جو وقت
وقت پر آپ کو بتا دیئے جاتے ہیں۔اس منصوبے کی بہت سی شاخیں ہیں۔مثلاً یورپ کے جن ممالک میں
مساجد اور ہمارے مرکز یعنی مشن ہاؤسر نہیں بنے ، وہاں مساجد اور مشن ہاؤسز بنادیئے جائیں۔تا کہ یورپ
کے ہر ملک میں خدا تعالیٰ کے نام کو بلند کرنے کے لئے جماعت احمدیہ کا مرکز قائم ہو جائے اور ہمارا مبلغ
وہاں بیٹھے اور لوگوں سے تبادلہ خیال کرے۔اور ہر روز کے بدلے ہوئے حالات میں ان کی عقل اور سمجھ
کے مطابق ان سے اسلام کی باتیں کرے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ہر شخص سے اس کی سمجھ کے مطابق بات کیا کرو۔ہر
ملک کا اپنا مزاج ہے۔اٹلی کا مزاج اور ہے اور سکینڈے نیوین کنٹریز کا مزاج اور ہے۔ہر مبلغ اپنے اپنے
ملک کے حالات کے مطابق ان سے بات کرے گا۔اور اسلام کی بنیادی حقیقتوں کو محفوظ رکھتے ہوئے ان
537
اقتباس از خطاب فرموده 29اکتوبر 1978ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
کے بیان میں فرق کر جائے گا۔مثلاً اسلام نے کہا ہے کہ سچ بولو اور ہم نے ہمیشہ سچ بولنا ہے۔لیکن سچ بولنے
کے الفاظ اور طریقہ اور وقت کا انتخاب وغیرہ بہت سی چیزوں میں فرق آجاتا ہے۔ایک قوم کے سامنے اگر
اخبار میں سچ بولا جائے اور اس کی اشاعت کی جائے، انٹرویو دیئے جائیں، پریس کانفرنسز کی جائیں تو وہ
اس کی طرف زیادہ توجہ دیتی ہے۔اور ایک قوم ہے، اس سے اگر زبانی با تیں کی جائیں یا سارے ہی حربے
استعمال کئے جائیں تو وہ توجہ کرتی ہے۔بہر حال ایک منصوبہ یہ ہے کہ یورپ کے ہر ملک میں مشن قائم ہو جائیں۔اس میں ابھی بہت سی
چھوٹی چھوٹی ٹیکنیکل اور قانونی دشواریاں بھی ہیں۔اوسلو میں ہم دو سال سے زمین لینے کی کوشش کر رہے
ہیں۔ان کا قاعدہ یہ ہے کہ اگر میونسپلٹی کسی کو کوئی جگہ دے، صرف مسلمانوں کو یا ہمیں مسجد اور مشن ہاؤس
بنانے کے لئے نہیں یا کسی بھی مذہبی مقصد کے لئے ہی نہیں بلکہ کسی کا بھی کوئی پبلک جگہ بنانے کا پروگرام ہو
اور وہ کہیں کہ ہمارے پاس یہ جگہ ہے، جو ہم دے سکتے ہیں تو پہلے وہ اس کا سروے کرتے ہیں۔اور پھر اخبار
میں اعلان کرتے ہیں اور اس جگہ کے ارد گرد بسنے والے لوگوں کو قانون نے یہ حق دیا ہے کہ اگر تم نے کوئی
اعتراض کرنا ہے کہ اس جگہ کو فلاں وجہ سے پبلک جگہ نہ بنایا جائے تو اعتراض کر دو۔اور پھر کوئی نہ کوئی اعتراض
ہو جاتا ہے۔لندن میں ہم نے خودسنا ہے کہ بعض لوگ یہ کہہ دیتے ہیں کہ جی ہمارے ہمسائے کے پاس ایک
کتا ہے، وہ بھونکتا ہے اور ہمیں (ڈسٹرب ) Disturb کرتا ہے۔کوئی کہتا ہے کہ ہم میاں بیوی اکیلے خاموش
زندگی گزارنے کے عادی ہیں اور ہمارے ہمسائے کے تین بچے ہیں، جو شور کرتے ہیں۔(بچوں نے تو شور
کرنا ہی ہے ) ان بچوں کے شور سے ہمیں نجات دلائی جائے۔میرے نزدیک ان کے دماغ غلط طرف بھی
چل پڑے ہیں۔بہر حال ان کو قانون نے یہ اجازت دی ہے کہ اگر کسی نے کوئی Objection ( او جشن)
کرنا ہے، کوئی اعتراض کرنا ہے تو وہ فیصلے سے پہلے بتا دے۔پھر اگر وہ اس قسم کے اعتراض ہوں، جو قابل
قبول نہیں ہیں تو وہ خود ہی فیصلہ کر دیتے ہیں۔اور اگر کسی جگہ ان کو وزن نظر آئے یا یہ نظر آئے کہ اگر ہم نے یہ
نا معقول بات نہ مانی تو احتجاج بھی ہوسکتا ہے تو پھر وہ ان کو بلا کر بات کرتے ہیں اور سمجھانے کی کوشش کرتے
ہیں کہ تمہارا خیال غلط ہے، تمہیں کوئی تکلیف نہیں ہوگی ، وغیرہ۔اس قسم کی اور بہت سی روکیں ہوتی ہیں۔اور
اوسلو میں بھی اس قسم کی روکیں پیدا ہوئیں۔ہم ایک دو جگہ اور کوشش کر رہے ہیں۔اس سفر میں میری توجہ اس طرف بھی گئی کہ جن ممالک میں ابھی تک ہماری مساجد اور مشن ہاؤس
نہیں ہیں، وہاں مسجد اپنے وقت پر بن جائے گی لیکن فی الحال کسی مناسب جگہ پر کوئی مکان خرید لیا جائے ، جو
538
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 29 اکتوبر 1978ء
اس ملک کی جماعت احمدیہ کی ملکیت ہو۔ملک ملک جماعت احمدیہ آزاد ہے اور وہ خریدتے بھی ہیں۔وہ اپنے
چندے اکٹھے کرتے ہیں اور خرچ کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ کی رضا کو حاصل کرنے کے لئے وہ بہت کوششیں
کرتے ہیں۔میرا دل تو یہی کرتا تھا کہ میرے لندن چھوڑنے سے پہلے ان سارے ملکوں میں مکان خرید لئے
جائیں۔اور اس وقت تک یورپ کے مختلف ممالک کی جماعتوں کے پاس ان کے اپنے چندے اتنے ہیں کہ
اس میں کوئی روک نہیں تھی۔ہم نے یہاں سے تو پیسہ بھیجنا نہیں۔انہوں نے ہی ایک دوسرے کی مدد کر کے
خریدنا ہے۔لیکن اس وقت تک ابھی مناسب جگہ پر مناسب قیمت پر کوئی مکان نہیں ملا تھا۔ایک ملک، جس کو ہم نے بوجہ چھوٹا ہونے کے چھوڑا ہوا تھا بیلیم ہے۔فرینکفرٹ میں بیلجیئم کی
کونسلیٹ کے انچارج مجھے ایک موقع پر ملے اور کہنے لگے کہ آپ نے ہمارا ملک کیوں چھوڑا ہوا ہے؟ سارے
یورپ میں صرف ایک ہمارا ملک ہے، جس نے یہ قانون بنایا ہوا ہے کہ مسلمانوں کے باہمی فیصلے اسلامی فقہ
کے مطابق ہوں گے، ہلکی قانون کے مطابق نہیں ہوں گے۔ہم نے آپ کا اتنا خیال رکھا ہے لیکن آپ نے
ہمارے ملک کو چھوڑ ہی دیا ہے۔اور سوچ ہی نہیں رہے کہ یہاں بھی مشن قائم ہو۔چنانچہ میں نے وہاں آدمی
بھیجا کہ پتہ کرو۔اس کے بعض حصے فرانسیسی بولنے والے بھی ہیں۔میرا خیال تھا کہ اس علاقہ میں، جو فرانسیسی
بولنے والا ہے، اس وقت ہم کوئی مناسب مکان لے کر اپنا مبلغ بھیج دیں اور وہ وہاں جا کر کام کرے۔دوسرے اس وقت یورپ اور امریکہ اور افریقہ بلکہ مجھے یوں کہنا چاہئے کہ ساری دنیا جماعت
احمدیہ سے یہ مطالبہ کر رہی ہے اور اس مطالبے میں شدت پیدا ہورہی ہے کہ ہمیں قرآن کریم کے تراجم دو۔اور ساری دنیا میں قرآن کریم کے تراجم پہنچانا، بڑا وقت چاہتا ہے اور بڑی محنت چاہتا ہے اور بڑی قربانی چاہتا
ہے اور بڑا منصوبہ چاہتا ہے۔ہر ملک کا اپنا مزاج ہے اور پڑھنے کے لحاظ سے اپنی عادتیں ہیں۔میں مثال
میں غیر مذہبی کتب لے لیتا ہوں۔جس قسم کی چھپی ہوئی کتاب کے متعلق ہمارے ملک میں کہیں گے کہ بڑی
اچھی چھپی ہوئی ہے اور پڑھنے والے بڑے شوق سے خریدیں گے، بڑے افسوس کی بات ہے کہ پڑھنے
والے ہمارے ملکوں میں کم ہی ہیں، بہر حال وہ کہیں گے کہ اس کی بہت اچھی اور معیاری کتابت اور طباعت
ہوئی ہے۔وہ کتاب جس وقت یورپ میں جاتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ بہت ہی ردی چھپائی اور کتابت ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ اس کے اندر کوئی قیمتی چیز نہیں ہے۔ان کی اپنی عادتیں ہیں۔مغربی افریقہ کے ایک ملک کی
جماعت احمدیہ نے قرآن کریم کا ترجمہ کیا اور میرے خیال میں انہوں نے بڑی غلطی کی۔غالبا ان کے پاس
پیسے نہیں ہوں گے۔انہوں نے بہت کم تعداد میں چھپوایا۔انہوں نے اپنے ملک میں نہیں بلکہ باہر کے ایک
539
اقتباس از خطاب فرموده 29 اکتوبر 1978ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ملک میں، جہاں ان ملکوں کے لئے بظاہر بہت اچھا چھپتا ہے، پانچ ہزار کی تعداد میں چھپوایا۔اور اس قرآنی
ترجمہ کی ایک کاپی بطور نمونہ میرے پاس لندن بھیجی اور ساتھ ہی یہ خط بھیجا کہ یہ تو ختم ہورہا ہے۔ہمیں فوری
طور پر دوسرے ایڈیشن کے لئے خط لکھنا پڑ رہا ہے۔ہمارے تراجم بہت مقبول ہیں۔دن کے وقت بھی مقبول
ہیں اور رات کے وقت بھی مقبول ہیں۔یعنی ایسے لوگ بھی ہیں، جو دن کی روشنی میں آکر قرآن کریم لے
جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس ترجمہ سے، جو آپ نے کیا ہے، ہمیں تسلی ہوتی ہے۔اور ایسے بھی ہیں، جو دن
کے وقت آتے ہوئے شرماتے ہیں یا ڈرتے ہیں اور رات کو اندھیرے میں چپکے سے آتے ہیں، کہتے ہیں کسی
کو نہ بتا نالیکن اس کے بغیر ہمارا گزارہ نہیں۔ہمیں قرآن کریم کا ترجمہ دے دو۔دونوں قسم کے لوگ ہیں۔یورپ اور امریکہ میں رات کو آنے والے میرے خیال میں کم ہی ہوں گے یا نہ ہوں گے۔لیکن افریقہ کے
ممالک میں بہت سے ایسے بھی ہیں ، ہمارے پاس خبر میں آتی رہتی ہیں۔بہر حال یہ ایک کام کرنا ہے۔اگلی صدی کے آنے سے پہلے یہ کام شروع ہو جانا چاہیے تا کہ جس
وقت وہ صدی آئے اور خدا تعالیٰ اپنا فضل کرے اور کثرت سے لوگ اسلام میں داخل ہونے لگیں اور آر
سے آکر کہیں کہ ہمیں اسلام کے متعلق کتابیں دو، قرآن کریم کے تراجم دو، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
ارشادات دو، اسلام نے بچوں کو جو تعلیم دی ہے اور اسلام نے جو اخلاق سکھائے ہیں، اس کے متعلق ہمیں
لٹریچر دوتو ہم یہ کتا بیں انہیں مہیا کر سکیں۔ہزاروں کتابوں کی ضرورت ہے۔ایسا نہ ہو کہ ہمیں یہ جواب دینا
پڑے کہ وہ تو ہمارے پاس نہیں ہیں۔ہمیں خدا تعالیٰ نے کس کام کے لئے پیدا کیا ہے؟ ہم علی وجہ البصیرت
اس یقین پر قائم ہیں کہ ہمیں خدا تعالیٰ نے غلبہ اسلام کے لئے پیدا کیا ہے۔اور اگر ہم نے اس کے مطابق
کام نہ کئے تو ( اللہ محفوظ رکھے ) یہ خدا تعالیٰ کے غضب کے نیچے آنے والی بات ہے۔میں نے پہلے بھی کہا
ہے کہ جتنا ہم کر سکتے ہیں، وہ ہمیں کر دینا چاہئے۔ہمارا خدا بڑا پیار کرنے والا ہے۔خدا یہ نہیں کہتا کہ جتنے
کی ضرورت ہے، وہ کرو۔بلکہ خدا یہ کہتا ہے کہ جتنے کی طاقت ہے، وہ کرو۔اور ضرورت اور طاقت کے
درمیان جو فرق ہے، وہ میں پورا کروں گا اور سارے کا ثواب تمہیں دے دوں گا۔وہ مفت کا ثواب دیتا
ہے۔لیکن ایک شرط کے ساتھ کہ جتنی طاقت ہے، وہ کر دو۔امریکہ کی بڑی آبادی ہے۔میں نے انہیں کہا کہ پہلا قدم یہ ہے کہ دس لاکھ قرآن کریم کا ترجمہ
امریکہ میں تقسیم کیا جائے ، فروخت کیا جائے۔اور ایسا انتظام کیا جائے کہ لائبریریاں خرید ہیں۔بہت بڑا
بہ ہے۔کئی سال ہوئے میں نے اس کا اعلان کیا تھا۔پھر میں نے سوچا کہ اس کے لئے پیسے کہاں سے
540
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 29 اکتوبر 1978ء
آئیں گے؟ چنانچہ جب میں نے جائزہ لیا تو مجھے معلوم ہوا کہ خود امریکہ کی جماعت کے پاس اتنی رقم ہے
کہ اگر وہ دس لاکھ کے میں حصے کر کے 50,50 ہزار کا پیاں منگواتی چلی جائے اور بیچتی چلی جائے (کچھ)
مفت دے اور کچھ بیچے ) اور جب وہ رقم واپس آجائے تو پھر 50 ہزار اور لے لے تو اس طرح چار، پانچ
سال کے اندروہ دس لاکھ قرآن کریم تقسیم کر سکتی ہے۔اور یہ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ ایک دفعہ دس لاکھ
امریکنوں کے ہاتھ میں آپ قرآن کی دس لاکھ کا پیاں دے دیں تو اس کی مانگ بڑھ جائے گی۔ایک شخص کا
دوست دیکھے گا، وہ مانگے گا۔اگر باپ کو دلچسپی ہوگی تو اس کے گھر تین ، چار بچے پڑھنے لگیں گے، وہ جوان
ہو کر اپنے گھر آباد کر لیتے ہیں، وہ اپنے باپ کو کہیں گے کہ میں لے جا رہا ہوں، وہ کہے گا کہ نہیں ، میں تو
اپنے گھر سے باہر نہیں دوں گا، لڑکا کہے گا کہ پھر مجھے اپنا خریدنا چاہئے۔میں خدا تعالیٰ سے امید رکھتا ہوں
کہ ان کے اسلام میں داخل ہونے سے بھی پہلے یہ حالات پیدا ہو جائیں گے۔سب سے زیادہ دور ہم سے
امریکہ کے علاقے ہی ہیں۔یہاں ہم ہیں اور زمین کے دوسری طرف وہ ہیں۔لیکن ان کے اخلاص کا یہ
حال ہے کہ ہماری قرآن کریم کی ایک انگریزی تفسیر پانچ موٹی موٹی جلدوں میں ہے اور وہ قریباً ہر احمدی
کے گھر موجود ہے۔جو بالکل تھوڑا عرصہ پہلے مثلاً پچھلے سال احمدی ہوا ہے، میں اس کی بات نہیں کر رہا۔لیکن جن کو احمدی ہوئے کچھ عرصہ گزر گیا ہے، ان میں سے کوئی ایک شخص بھی شاید ایسا نہیں ہے، جس کے
گھر میں وہ پانچ جلدوں کی تفسیر نہ ہو اور جسے وہ پڑھتا نہ ہو۔اور اس کے نتیجہ میں وہ بعض دفعہ فون اٹھا کر
ہمارے مبلغ کو کہتا ہے کہ میں اس جگہ اٹک گیا ہوں، مجھے سمجھ نہیں آرہی، مجھے بتاؤ۔مبلغ کو بھی تو سارے
قرآن کریم کی تفسیر حفظ نہیں ہوتی۔اس لئے اس کو بعض دفعہ کہنا پڑتا ہے کہ میں تمہیں Study ( سٹڈی )
کر کے بتاؤں گا، ابھی نہیں بتا سکتا۔وہ قرآن کریم سے بڑا پیار کرتے ہیں۔اور قرآن کریم ہے ہی ایسی
چیز ، جس سے پیار کیا جائے۔ضمنا میں بتادوں کہ ناظرہ پڑھنے والے بچوں کے لئے قرآن کریم کا متن موجود نہیں تھا۔اب وہ
چھپ چکا ہے۔بہت خوبصورت ہے۔قاعدہ میسرنا القرآن کی طرز پر اس کی کتابت ہے۔اور بازاری
قیمتوں کے لحاظ سے میرے خیال میں نصف سے بھی کم قیمت پر ملے گا۔کیونکہ ہم قرآن کریم ہر گھر میں
پہنچانا چاہتے ہیں اور ہر نسل کو پہنچانا چاہتے ہیں، اس سے نفع کمانے کا ہمارا پروگرام نہیں ہے۔لیکن چونکہ
بعض جگہ مفت دینا پڑتا ہے اور کچھ اور اخراجات ہیں، اس لئے بالکل معمولی سی رقم نفع کی ہوتی ہے، جو
بمشکل اپنے اخراجات پورے کرتی ہے۔بہر حال میں آپ
کو بتانا چاہتا تھا کہ قرآن کریم شائع ہو گیا ہے۔541
اقتباس از خطاب فرموده 29 اکتوبر 1978ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اپنے لئے
اب آپ اپنے بچوں کو ناظرہ قرآن کریم پڑھانے کے لئے اچھا ستھر اغلطیوں سے پاک اور سستا قرآن
کریم ، قرآن پبلی کیشنز سے خرید سکتے ہیں۔میرے پاس پہلی کا پی آ گئی ہے۔ممکن ہے، اس کی جلد بندی
وغیرہ میں دس ، پندرہ دن اور لگ جائیں۔تاہم وہ جلد آنے شروع ہو جائیں گے۔میں نے صرف امریکہ کے متعلق بتایا ہے۔یورپ کے بعض ملک بھی ہمارے پیچھے پڑے ہوئے
ہیں کہ ہمیں قرآن کریم کا ترجمہ دو۔ان میں سے دو ملک ایسے ہیں، جن میں زیادہ تر وہاں کے مسلمانوں کا
یہ مطالبہ ہے کہ ہمیں قرآن کریم کا ترجمہ دیں۔کیونکہ وہاں دہریت کی فضا زیادہ ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ہم
اپنی نسلوں
کود ہر یہ نہیں بنانا چاہتے۔سوئٹزر لینڈ میں مجھے میرے بعض دوستوں نے ، جو احمدی نہیں تھے، یہ کہا کہ آپ یہاں آئے
ہوئے ہیں اور اسلام پھیلا رہے ہیں، یہاں پر لاکھوں کی تعداد میں مسلمان خاندان ہیں لیکن ان کے بچوں
کے پاس اسلام کے متعلق کوئی کتاب نہیں ہے۔آپ ہمیں ایسی کتابیں دیں۔غرض دنیا میں یہ احساس بیدار ہو گیا ہے کہ ہمیں اسلامی اخلاق کے متعلق، اسلامی تربیت کے
متعلق ، اسلامی تعلیم کے متعلق ، اسلامی روحانیت کے متعلق لٹریچر ملنا چاہئے۔اور وہ ہم سے مطالبہ کر رہے
ہیں۔اور ہمارا فرض ہے کہ ہم انہیں لٹریچر دیں۔کوئی اور بھی اگر اپنا فرض سمجھتا ہے تو وہ بھی ادا کرے۔ہمیں
اس سے زیادہ خوشی کی اور کوئی بات نہیں ہوگی۔لیکن میں تو اپنے متعلق ہی بات کروں گا کہ ہمارا یہ فرض
ہے۔غرض دنیا میں احساس پیدا ہو چکا ہے۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ سویڈن میں ایک صحافیہ نے کہا کہ آپ اتنی دیر کے بعد ہمارے علاقہ
میں کیوں پہنچے ہیں؟ اس کا مطلب یہ تھا کہ ہم روز بروز گندی زیست میں دھنسے چلے جاتے ہیں اور آپ
نے ہمارا خیال ہی نہیں کیا۔اتنی حسین تعلیم ، جو گند سے پاک کرنے والی ہے، اسے اپنے پاس لے کر بیٹھے
رہے اور ہماری آپ لوگوں نے پرواہ ہی کوئی نہیں کی۔اس سے پہلے کیوں نہیں آئے ؟ پہلے جانے یا نہ
جانے کے متعلق تو خدائی تقدیر ہی کام کر رہی تھی۔ہمارے پاس تو نہ پیسہ، نہ اقتدار، نہ کوئی طاقت۔صرف
ایک چیز ہے اور وہ بہت بڑی ہے۔اور وہ ہے، اللہ تعالیٰ کا فضل۔لیکن اللہ تعالیٰ کا فضل تو نہ میں ، نہ آپ
آسمانوں سے چھین کر تو نہیں لا سکتے۔وہ تو اپنے پیار سے جب چاہے گا ، جتنا چاہے گا ، نازل کرے گا۔ہمارا
کام ہے کہ ہم الحمد للہ کہیں اور اپنی سی طاقت اس کی راہ میں خرچ کر دیں۔صد سالہ جوبلی کا اعلان 73ء میں ہوا۔اس کے کچھ کام اگلی صدی کے آنے سے قبل ہونے
والے تھے۔مثلاً سب جگہ مشن بنانے وغیرہ۔اللہ تعالیٰ نے اس منصوبہ میں بڑی برکت ڈالی۔سب سے
542
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 29اکتوبر 1978ء
پہلے برکت کا یہ موقع دیا کہ سویڈن میں اس منصوبہ کے تحت یورپ کی جماعتوں کے چندے اور قربانی سے
مسجد تعمیر ہوئی۔ہمارے ملک میں بسنے والوں کی ایک دھیلے کی بھی Contribution (کنٹری بیوشن ) اور
قربانی اس میں شامل نہیں۔ساری کی ساری بیرونی جماعتوں کی قربانی ہے۔تھوڑی سی رقم انہوں نے
امریکہ سے قرض لی تھی، جس کا ایک حصہ واپس کر دیا ہے۔اور دوسرا حصہ بھی عنقریب واپس ہو جائے گا۔چنانچہ ایک نہایت خوبصورت مسجد گوٹن برگ، سویڈن کی ایک پہاڑی کی چوٹی پر بنی ہے۔وہاں پتھر یلی
زمین تھی ، جس میں اس سائبان کی اونچائی جتنے بڑے بڑے پتھر زمین میں دھنسے ہوئے تھے۔اللہ تعالیٰ
نے وہ ہمارے لئے ریز رور کھی ہوئی تھی۔کسی اور کے دل میں خواہش ہی نہیں پیدا ہوئی کہ اس کو لے کر
پتھروں کو صاف کر کے وہاں کوئی چیز بنالے۔وہ ہمارے حصہ میں آگئی۔خاصی بڑی جگہ ہے۔غالباً دوا پیکر
کے قریب ہے۔غرض اس چوٹی پر مسجد بن گئی ہے اور سارے شہر کو، سوائے اس کے جو بعض پہاڑیوں کے
سائے میں آیا ہوا ہے، مسجد نظر آتی ہے۔اور مسجد سے سارا شہر نظر آتا ہے۔نہایت شاندار اور خوبصورت مسجد
ہے۔اور وہاں سے خدا تعالیٰ کا نام بلند ہو رہا ہے۔اور یہ وہاں کا معمول ہے کہ روزانہ کوئی نہ کوئی وفد یا
سکول کے ٹیچرز کے ساتھ کوئی پارٹی یا کچھ لوگ مسجد دیکھنے کے لئے آتے ہیں۔عیسائیوں نے یہ مشہور کر دیا ہے کہ عورت مسجد میں داخل نہیں ہوسکتی۔چنانچہ جب 76ء میں ، میں
نے اس کا افتتاح کیا تو عورتوں میں یہ شوق پیدا ہوا کہ ہم جا کر دیکھیں تو سہی کہ وہ کون سی عمارت ہے، جس
میں عورت نہیں داخل ہو سکتی ؟ جب وہ آتی تھی تو ہمارے مبلغ اور دوسرے احمدی جو وہاں موجود ہوتے تھے،
ان کو کہتے تھے کہ تمہیں کسی نے غلط بتایا ہے، تم اندر جا سکتی ہو۔وہ کہتیں کہ اچھا، ہم جاسکتیں ہیں۔وہ کہتے
کہ صرف یہ ہے کہ تم پتہ نہیں ، کہاں پھرتی رہی ہو؟ تمہارے جوتوں کو گند لگا ہوا ہوگا ، ان کو باہر اتار دو اور
اندر چلی جاؤ۔چنانچہ وہ بڑے شوق سے اور پیار کے ساتھ اندر جاتیں اور دیکھتیں۔مسجد اپنے اندر ایک عجیب شان اور ایک رعب کی کیفیت پیدا کرنے والا خاصہ رکھتی ہے۔اور جو
بھی اندر جاتے ہیں ، خواہ غیر مسلم ہوں، بے ساختہ ان کی زبان سے نکلتا ہے کہ یہاں تو بڑی پرسکون فضا
ہے، یہاں
تو ہم پر عجیب اثر ہوتا ہے۔وہاں نہ کوئی تصویر ہے ، نہ کوئی اور سجاوٹ کی چیز۔ایک چیز ہے، جو
اس کو سجارہی ہے۔اور وہ ہے، خدا تعالیٰ کی بزرگی اور قدوسیت اور واحدنیت کی تعلیم کو عام کرنے کا عزم ، جو
نمازی وہاں اپنے دل میں لے کر جاتے ہیں۔اور جو وہ اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کرتے ہیں، وہ مسجد کے
اندر کوئی ایسی چیز پیدا کرتے ہیں کہ جب عیسائی اس ہوا میں سانس لیتا ہے تو اس سے اثر قبول کئے بغیر نہیں
رہ سکتا۔یہ ہے
543
اقتباس از خطاب فرموده 29 اکتوبر 1978ء
انَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
(الجن : 19)
کا مفہوم۔جو مساجد خدا کے لئے اور اس کی رضا کے حصول کے لیے بنائی جائیں، وہ اسی قسم کی
مساجد ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ صد سالہ جوبلی منصوبہ نے اس سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ توفیق پائی کہ لندن
میں Deliverance of Jesus from the cross کے موضوع پر کانفرنس ہوئی۔ہم سوچ بھی
نہیں سکتے تھے کہ اس کے وہ نتائج نکلیں گے، جو نکلے۔ایک بات جس کی کوئی اتنی اہمیت نہیں ہے، لیکن
بہر حال اسے پڑھ کر لطف آیا یہ ہے کہ ایک عیسائی اخبار نے لکھا کہ کانفرنس ہوگئی اور انگلستان پر جو کہ عیسائی
ملک تھا، اسلام کی زبر دست یلغار ہو گئی اور چرچ یعنی کلیسیا خاموش بیٹھا ہے۔پتہ نہیں ، ان کو کیا ہو گیا ہے؟
کیا سوچ رہے ہو تم؟ خاموش کیوں بیٹھے ہو؟ تمہارے اوپر تو زبردست حملہ ہو گیا ہے۔یہ احساس اس
کانفرنس نے پیدا کیا ہے۔وہ لوگ خاموش بیٹھے تھے، جو کہ حضرت مسیح موعود کے دعوی سے پندرہ ہیں
سال قبل یہ اعلان کر چکے تھے، (اور وہ اعلان ہماری لائبریری میں محفوظ ہیں) انہوں نے اعلان کیا کہ سارا
ویسٹ افریقہ خداوند یسوع کی جھولی میں ہے۔اور اب یہ حال ہے کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اور جماعت
احمدیہ کی کوششوں میں خدا نے جو برکت ڈالی، اس کی وجہ سے مغربی افریقہ میں پانچ لاکھ سے زیادہ عیسائی
مسلمان ہو چکے ہیں۔اور انہوں نے یہ اعلان کیا تھا کہ عنقریب وہ وقت آنے والا ہے، جب خداوند یسوع
مسیح کا جھنڈا مکہ اور مدینہ پر لہرائے گا۔اور اب یہ حالت ہے، کیتھولک فرقہ ، جو کہ عیسائیت میں اپنی تعداد
کے لحاظ سے اثر و رسوخ کے لحاظ سے، مال کے لحاظ سے، رعب کے لحاظ سے اور تنظیم کے لحاظ سے سب
سے بڑا فرقہ ہے، اس نے اپنے پادریوں کو بھی یہ ہدایت کی ہے کہ کسی احمدی سے بات نہیں کرنی اور نہ ان
سے کوئی کتاب لے کر پڑھنی ہے۔وہ جھنڈا تو کبھی وہاں نہیں لہرائے گا۔اور اس کے بعد جو بات میں کہنے والا ہوں، وہ صرف ایک
خواہش کا اظہار ہے۔کیونکہ میں جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ایسا کبھی نہیں ہونے دے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اگر
اس کے لئے جان دینے کی ضرورت پڑی تو اس جھنڈے کے لہرانے سے پہلے آخری احمدی کا خون بہہ چکا
ہوگا۔( تمام حاضرین نے بیک آواز انشاء اللہ تعالیٰ کہا اور پھر نعرہ ہائے تکبیر اور اسلام زندہ باد کے نعروں
سے فضا گونج اٹھی۔)
544
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
چھین
اقتباس از خطاب فرموده 29اکتوبر 1978ء
لوگ مختلف باتیں کرتے رہتے ہیں۔لیکن وہ باتیں ہمارے دل سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار تو نہیں
ن سکتیں۔اور نہ مکہ کی عظمت کو ہمارے دل سے مٹاسکتی ہیں۔پاکستان تو بعد میں بنا ہے، پہلے ہندوستان
تھا۔جس میں ہمارے یہ علاقے بھی شامل تھے۔1860ء اور 1880ء کے درمیان انہوں نے اس قسم کے
اعلان کئے کہ ہندوستان کے سارے مسلمان عیسائی ہو چکے ہوں گے۔یہاں ایک علامہ تھے، جو بعد میں
پادری بن گئے ، عمادالدین ان کا نام تھا۔انہوں نے ایک مضمون لکھا، جو ایک عیسائی کا نفرنس میں پڑھا گیا۔میرا
خیال ہے کہ اس کی بھی ایک کاپی یہاں ہمارے پاس موجود ہے۔اس میں انہوں نے کہا کہ وہ وقت آنے والا
ہے کہ اس کے بعد اگر کسی ہندوستانی عیسائی کے دل میں کبھی یہ خواہش پیدا ہوئی کہ وہ مرنے سے پہلے کسی
مسلمان کامنہ تو دیکھ لے تو اس کی یہ خواہش پوری نہیں ہو گی۔لیکن اب حالات بدل گئے۔حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو مد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے طفیل خدا تعالیٰ سے جو دلائل عیسائیت کے خلاف اور
حقانیت اسلام کے حق میں ملے ، اس کا یہ نتیجہ ہے کہ ہم نے جو کانفرنس کی ، اس کا بہت اثر ہوا۔ہم ایک چھوٹی سی جماعت ہیں، غریب کی جماعت کوئی اقتدار نہ رکھنے والی جماعت لیکن
قربانیاں کرنے والی جماعت، جس کے دوسو کے قریب فدائی اپنے خرچ پر پاکستان سے اس کا نفرنس میں
چلے گئے ، غریب غریب لوگ۔میں شکلیں دیکھتا تھا تو حیران ہوتا تھا کہ انہوں نے پیسے کہاں سے اکٹھے کئے
یہاں آنے کے لئے ؟ ان کو تو کسی نے ایک دھیلہ باہر سے مدد نہیں دی۔اپنے خرچ پر گئے۔ان کے دلوں
میں جوش تھا کہ عیسائیت کے مرکز سے خدائے واحد و یگانہ کی بزرگی اور کبریائی کی آواز بلند ہوگی ، ہم بھی جا
کر اس میں شامل ہوں۔جس وقت اس کا نفرنس کا چرچا ہوا۔دو نمایاں اثر ہوئے۔ویسے تو بہت سے اثرات ہیں۔لیکن
یہ مضمون زیادہ لمبابیان نہیں کیا جاسکتا۔ابھی اسے بیان کرتے ہوئے ، ہم انشاء اللہ آگے بھی چلیں گے۔بہر حال دو باتیں بہت نمایاں ہیں۔ایک یہ وہ کپڑا، جو غالباً چودہ فٹ، تین انچ لمبا اور چارفٹ ، سات انچ چوڑا ہے۔جس میں
حضرت مسیح علیہ السلام کو صلیب سے اترنے کے بعد مرہم لگا کر رکھا گیا تھا۔اور اس پر مرہم کے نشان اور
حضرت مسیح کی شبیہ بھی ہے۔(لوگ کہتے ہیں بھیج یا غلط، یہ وہ جائیں۔اس کو کفن مسیح بھی کہتے ہیں۔اور شراؤٹ آف ٹیورن بھی کہتے ہیں۔کیونکہ وہ ٹیورن کے گرجا گھر میں ہے۔اس کے متعلق انہوں
نے یہ اعلان کیا کہ مئی کے مہینے میں اس کا سائنسی طریقوں سے ٹیسٹ ہوگا۔اب سائنس نے بڑی ترقی کر
545
اقتباس از خطاب فرموده 29اکتوبر 1978ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
لی ہے۔ایک کار بن 14 کا ٹیسٹ ہے، جو کپڑے کی عمر بتا سکتا ہے۔اگر وہ ٹیسٹ لیں تو وہ بتادے گا کہ یہ دون
ہزار سال پہلے کا ہے یا صرف 500 سال پہلے کا ہے۔ویسے 500 کا نہیں ہے۔اس سے زیادہ عرصہ سے تو
ان کے پاس ہے۔تاریخ سے پتہ لگتا ہے کہ غالباً ایک ہزار یا بارہ صد سال سے ان کے پاس ہے۔اور اس
سے پہلے بھی یہ محفوظ چلا آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مئی میں وہ ٹیسٹ بھی ہوگا اور دوسرے اور بہت سے
ٹیسٹ ہوں گے۔پھر جب ہماری طرف سے یہ اعلان ہوا کہ 2,3,4 جون کو جماعت احمدیہ کی طرف سے
کانفرنس ہوگی تو چرچ نے اعلان کیا کہ ٹیورن شرائٹ کے متعلق کفن مسیح کے متعلق ، جو سائنسی تحقیق
ہوئی تھی ، وہ غیر معین عرصہ کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔اسی بات کو میں اختتام تک پہنچا دوں، اس کے بعد میں کانفرنس کے اثرات بھی بتاؤں گا۔میرے واپس آنے سے چند دن پہلے ایک احمدی نے امریکہ کے کسی اخبار کا تراشہ مجھے بھیجا۔اس میں یہ لکھا
تھا کہ چرچ نے یہ اعلان کیا ہے کہ اب اکتوبر میں کسی وقت وہ سائنسی تحقیق ہو گی۔انہوں نے بہت ترقی
یافتہ آلات بنائے ہیں، جو تصویریں لیں گے۔امریکہ کا ہوائی جہازوں کا محکمہ وہ آلات استعمال کرتا ہے۔اور وہ بڑے Sophisticated (سوفسٹی کیفڈ ) ہیں۔اور بڑے عجیب اور ان کے خیال میں بڑے صحیح
نتائج نکالتے ہیں۔اور گھنٹوں میں نتائج نکل آتے ہیں۔کیونکہ جو جنگ کے ساتھ تعلق رکھنے والی بات ہے،
اگر کوئی شخص کہے کہ میں جو چیز امریکہ کی فوج کے ہاتھ میں رکھ رہا ہوں، یہ میں سال کے بعد نتیجہ بتائے گی تو
قوم اس کے منہ پر تھپڑ مارے گی کہ میں سال میں تو ہم پتہ نہیں دو جنگیں لڑ چکے ہوں گے۔تمیں سال پہلے کا
نتیجہ ہم کیا کریں گے؟ پس ایسے آلات ہیں، جو منٹوں میں نہیں تو گھنٹوں میں نتیجہ نکال دیتے ہیں۔اور اس
کا پتہ لگ جاتا ہے۔انہوں نے بڑی Advanced (ترقی یافتہ ) لیبارٹریز بنالی ہیں۔بہر حال انہوں نے
اعلان کیا کہ یہ سائنسی تحقیق اکتوبر میں ہوگی۔لیکن اس تحقیق میں کار بن 14 کا ٹیسٹ نہیں ہوگا۔جس سے
کہ عمر کا پتہ لگتا ہے۔اور اس وجہ سے نہیں ہوگا کہ ابھی تو یہ ٹیکنیک پوری طرح مکمل بھی نہیں ہوئی۔جب مکمل
ہو جائے گی تو پھر دیکھیں گے۔اس کے علاوہ جو تصاویر لینی ہیں اور دوسرے ٹیسٹ ہیں ، وہ اکتوبر میں ہوں
گے۔لیکن ان
کا نتیجہ آج سے تمیں سال کے بعد بتایا جائے گا۔جو آلات تم استعمال کر رہے ہو، ان سے تو
نتیجہ گھنٹوں میں پتہ لگ جاتا ہے۔یہ میں سال تک اس کو راز میں رکھنے کا اعلان ہمیں بتاتا ہے کہ اس میں کیا
ہے؟ جب وہاں پرو پیگنڈا ہوا تو یورپ کے عیسائیوں اور دنیا میں دوسرے عیسائیوں میں ایک بے
چینی پیدا ہوئی کہ یہ کیا ہورہا ہے کہ یا تو ہم ان کے ملکوں پر یلغار کر کے ان کے ایمانوں پر بھی ڈاکہ مارا
546
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 29 اکتوبر 1978ء
کرتے تھے اور ان کی دنیوی دولتوں پر بھی ڈاکہ مارا کرتے تھے Colonial Age میں ، جس وقت یہ
لوگ سارے افریقہ میں اور ہندوستان میں بھی حاکم بن گئے تھے تو یہ ساری دنیا کی دولت لوٹ کر اپنے
اپنے ملکوں میں لے گئے تھے اور یا یہ حال ہے کہ ایک مسلمان جماعت لندن میں آکر ، ہمارے ایک عیسائی
ملک میں آکر ہماری ایمپائر، جو دنیا میں سب سے بڑی تھی ، اس کے دل میں اپنی کا نفرنس منعقد کر رہی ہے۔وہ ایمپائر، جس کے متعلق وہ یہ دعوی کرتے تھے کہ اس پر بھی سورج غروب نہیں ہوتا۔اس کا سورج غروب
ہو گیا۔اور اس ایمپائر کے دل میں، اس کے مرکز میں کچھ نئی کرنیں ، اسلام کی روشنی کی کرنیں نظر آنے لگ
گئیں۔یہ کیا بات ہوگئی ؟ اس گھبراہٹ کو دیکھ کر عیسائیت کے مختلف فرقوں نے ، جو وہاں ایک کونسل آف
برٹش چر چز بنائی ہوئی ہے، ان کی طرف سے 23 مئی کو ہماری کانفرنس سے قریباً دس دن پہلے ایک ریلز
جاری ہوئی اور اس کے نیچے ایک نوٹ تھا کہ اخبارات اس خبر کو کا نفرنس کی ابتداء تک شائع نہ کریں۔جب
کا نفرنس شروع ہو تو اس وقت شائع کی جائے۔مجھے صحیح تاریخ یاد نہیں کہ انہوں نے مئی کا آخری دن مقرر کیا
ہوا تھایا جون
کا پہلا دن تھا۔کچھ اخباروں نے اسے شائع بھی کر دیا۔اس کی ایک کاپی انہوں نے ہمارے
لندن مشن کو بھی بھیجی۔مجھے دکھائی گئی تو میں نے کہا کہ میں بڑا خوش ہوں کہ انہوں نے ہمیں دعوت دی ہے
کہ اس مضمون پر ہمارے ساتھ Dialogue کرلو، مذاکرہ کر لو۔اس دعوت نامہ کے اندر ہمیں یہ عجیب
بات نظر آئی کہ پہلے ایک خط تھا اور اس کے بعد پریس ریلیز تھی۔اور خط میں تھا کہ Open Dialogue
یعنی کھلی بات چیت ہوگی، چھپی ہوئی نہیں ہوگی۔اور نیچے جو پریس ریلیز تھی، اس میں لکھا ہوا تھا کہ
Unpublicised ہوگی، یعنی اسے شائع نہیں کیا جائے گا بلکہ چھپا کر رکھا جائے گا۔ایک ہی وقت میں وہ
Open بھی ہوگی اور Unpublicised بھی ہوگی ، اس کا مطلب ہمیں سمجھ نہیں آیا۔بہر حال میں نے کہا
کہ ہم اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔کانفرنس کے آخری دن 04 جون کو میں نے ایڈریس پڑھا۔اس کے
بعد مکرم چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے کونسل آف چرچز کا دعوت نامہ پڑھ کر سنایا اور پھر اس کا جواب
خود میں نے پڑھ کر سنایا۔کچھ پوائنٹس تھے، ان کا جواب دیا۔اور میں نے کہا کہ بڑی اچھی بات ہے، ہم تو
ہر وقت تیار ہیں۔اور صرف کونسل آف چرچز سے ہی نہیں بلکہ یہ مذاکرہ دنیا کے مختلف حصوں میں ہونا
چاہیے۔ایشیاء میں بھی ہونا چاہئے، انگلستان میں بھی ہونا چاہئے اور امریکہ اور دوسری جگہوں میں بھی ہونا
چاہئے۔اور صرف تمہارے مختلف چرچز کی تنظیم سے نہیں بلکہ کیتھولک ازم سے بھی ہونا چاہیے۔جو کہ سب
سے بڑی اور مضبوط جماعت ہے۔جس کا Head روم میں پوپ ہے۔چنانچہ ان کو بھی میں نے دعوت دی
مانے
547
اقتباس از خطاب فرموده 29 اکتوبر 1978ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
کہ آپ بھی مذاکرے میں ، تبادلہ خیال میں شریک ہوں۔خواہ ان کے ساتھ مل کر یا علیحدہ ، جیسے آپ
چاہیں۔ہمیں تو خدا نے پیدا ہی اس کام کے لئے کیا ہے۔ہم کسی سے گھبراتے تو نہیں۔غرض ایک تو اس
دن اعلان ہو گیا۔اور پھر ان صاحب کو لکھ کر بھیجا گیا، جو غالبا سیکرٹری یا صدر ہیں۔جن کے دستخط سے وہ
دعوت نامہ آیا تھا کہ امام جماعت احمدیہ نے اسے منظور کر لیا ہے، اب آپ شرائط طے کریں۔لیکن انہوں
نے کوئی جواب نہیں دیا۔غالباً 4, 3 ہفتے کے بعد میں نے کہا کہ تم خاموش کیوں بیٹھے ہو، ان کو یاد دہانی
کراؤ ؟ پھر ان کو ایک Reminder بھیجا گیا، یاددہانی کرائی گئی۔اور اس کا جواب ایک اور پادری کی
طرف سے آیا۔جو انہی کے ساتھی تھے۔انہوں نے ان صاحب کا نام لیا، جن کے دستخط سے پہلا خط آیا تھا
اور لکھا کہ انہوں نے مجھے ہدایت کی ہے کہ میں آپ کو یہ خط لکھوں کہ وہ کہتے ہیں کہ مجھے تو اسلام کے متعلق
کچھ پتہ ہی نہیں ہے، اس واسطے میں آپ کے قبول دعوت نامہ کا کیا جواب دوں؟ اس لئے وہ عیسائیت
کے ماہروں سے مشورہ کر کے جواب دیں گے۔یہ نہیں لکھا کہ اس مشورہ پر وہ ایک مہینہ لگائیں گے یا ایک
صدی لگائیں گے، یہ وہ جانیں۔واللہ اعلم۔میں نے وہاں سے ساری دنیا میں احمدیوں کو یہ کہا کہ تم اپنے اپنے ملکوں میں ان کا دعوت نامہ اور
میرا جواب وہاں کے بشپس کو لکھو۔اور ان سے کہو کہ اگر تم تیار ہو تو ہم تمہارے ساتھ بھی تبادلہ خیال کرنے
کے لئے تیار ہیں۔اس وقت جس فرقے کی طاقت سب سے زیادہ ہے، وہ کیتھولک ازم ہے۔اگر باقی
سب فرقوں کو ملا کر ایک فرقہ سمجھا جائے۔تب بھی سب سے زیادہ طاقت کیتھولک ازم کی ہے۔چنانچہ میں
نے کہا کہ کیتھولک بشپس کو ضرور لکھو۔اور ساری دنیا میں کیتھولک بشپس کو لکھا گیا۔لیکن اکثر نے جواب ہی
نہیں دیا۔صرف چند ایک نے جواب دیا۔اور جنہوں نے جواب دیا، انہوں نے یہ جواب دیا کہ ہم
جماعت احمدیہ سے کوئی گفتگو کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔اس کا نفرنس کے جو نتائج ابھی تک نکلے ہیں، وہ
بڑے شاندار ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ صد سالہ منصوبہ کو خدا تعالیٰ نے یہ بڑی برکت عطا کی ہے کہ اس کے
ذریعہ سے یہ کا نفرنس منعقد ہوئی اور غلبہ اسلام میں ہماری حرکت جو آگے ہی آگے بڑھ رہی ہے، اس
میں اپنے اثرات کے لحاظ سے ایک نمایاں حصہ اس کا نفرنس کا ہے اور ہوگا۔ایک اور بڑا اچھا نتیجہ یہ نکلا کہ عیسائی محققین نے بھی تحقیق شروع کی تھی کہ حضرت مسیح علیہ السلام
صلیب پر نہیں مرے بلکہ زندہ اترے اور جو دس گمشدہ قبائل تھے، Lost Tribes Of Isreal ان میں
جا کر انہوں نے تبلیغ کی اور کشمیر گئے اور وہاں وفات پائی اور وہاں ان کی قبر ہے۔چنانچہ اس کا نفرنس کے
548