نور کی ظلمات سے آخری گھمسان کی جنگ کے وسط میں ہم کھڑے ہیں ۔ خطاب فرمودہ 29 اکتوبر 1978ء برمو قع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ مرکزیہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء), حصہ 2

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 29 اکتوبر 1978ء
نتیجہ میں معلوم ہوا کہ بہت سے لوگوں نے تحقیق کی تھی۔لیکن ان کی تحقیق
کا نتیجہ کتابی شکل میں شائع نہیں ہوا
تحقیق کر
تھا، مسودے پڑے ہوئے تھے۔سویڈن کی ایک عورت نے لکھا کہ میرے باپ نے تو ساری عمر تحقی
کے وہی نتیجہ نکالا تھا، جس پر آپ اس وقت کا نفرنس کر رہے ہیں۔اس لئے مجھے بہت دلچسپی ہے۔میرا باپ
تو فوت ہو گیا ہے، مسودہ میرے پاس پڑا ہوا ہے۔اس کی زندگی میں نہیں چھپ سکا اور نہ میں چھاپ سکی
ہوں۔آپ مجھے دعوت دیں کہ میں بھی آکر Attend کروں۔چنانچہ وہ بھی آگئی۔اور اسی طرح چھپے
ہوئے اور بہت سے لوگوں کی طرف سے اطلاع آگئی کہ ہم نے بھی تحقیق کی ہے اور اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ
حضرت مسیح علیہ السلام صلیب پر نہیں مرے بلکہ زندہ اترے اور بعد میں لمبا عرصہ زندہ رہے اور انہوں نے
بنی اسرائیل کے گمشدہ دس قبائل میں تبلیغ کی۔بارہ میں سے دس قبائل یعنی اسی فیصد لوگوں میں انہوں نے
تبلیغ کی اور ان
کو عیسائی بنایا اور ان کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے اور اسلام کو قبول کرنے کے
لیے تیار کیا اور انہوں نے اسلام کو قبول کر لیا اور جنہوں نے قبول نہیں کیا، ان کو میں نے دعوت دی ہے۔میں چاہتا ہوں کہ چند منٹ کے لئے آپ اس انگریزی تقریر کا ایک حصہ سن لیں“۔(چنانچہ حضور رحمہ اللہ نے لندن کا نفرنس میں اپنی تقریر کا ایک حصہ تقریباً 05 منٹ تک ٹیپ
ریکارڈ کے ذریعہ سنایا۔جس میں آپ نے احسن رنگ میں عیسائیوں کو خدائے واحد و یگانہ کی طرف اور
اسلام کی طرف بلایا تھا۔)۔پھر فرمایا:۔بڑی وضاحت کے ساتھ اس کا نفرنس میں حضرت مسیح علیہ السلام کے متعلق قرآن کریم نے جو
بیان کیا ہے اسے، اور انجیل میں اس وقت بھی اور ان حالات میں بھی جو حقیقتیں پائی جاتی ہیں انہیں ، تاریخ
میں حضرت مسیح کے متعلق جو باتیں ہیں انہیں ، طب کی کتب میں حضرت مسیح علیہ السلام کے صلیب سے
زندہ اترنے کے متعلق جو شہادتیں ہیں انہیں، اور اس قسم کے دیگر تمام مضامین کو بیان کیا گیا۔مختلف
مقررین اور محققین نے ، جن میں احمدی بھی تھے اور وہ بھی تھے، جو احمدی نہیں، اسلام کی طرف منسوب
ہونے والے ہیں اور عیسائی بھی تھے اور واللہ اعلم شاید بعض ایسے بھی ہوں ، جو عیسائیت کو چھوڑ چکے
ہوں ، ان سب نے مقالے پڑھے اور ہر چیز کھول کر بیان کر دی۔بہت
میں نے چونکہ آخر میں بولنا تھا، اس لئے میرے لئے وقت یہ تھی کہ مجھ سے پہلے ہر موضوع پر
تفصیل کے ساتھ کوئی نہ کوئی بول چکا تھا، اس لئے۔اور میں خوش ہوں کہ اس لئے مجھے بہت دعائیں
549

اقتباس از خطاب فرموده 29 اکتوبر 1978ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
کرنے کی توفیق ملی۔اور اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے مضمون میں شرمندہ نہ کیا۔بلکہ ایک نہایت اچھا اور مؤثر
مضمون تیار ہو گیا۔اور جیسا کہ آپ نے سنا، جو چیز صرف میں ہی کر سکتا تھا، یعنی ان کو دعوت دینا ، اسلام کی
طرف اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو قبول کرنے کی طرف اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کو تسلیم کر لینے کی طرف، وہ
دعوت میں نے بڑے پیار کے ساتھ مگر زور دار الفاظ میں ان تک پہنچادی۔اور جن علاقوں کی خبریں اس
انگریز ایجنسی کے پاس پہنچیں، جن کو ہم نے اطلاعات اکٹھی کرنے کے لئے مقرر کیا تھا، اس کے مطابق
14 کروڑ انسانوں تک یہ آواز پہنچ گئی۔لیکن یہ تعداد کم ہے۔کیونکہ ہماری اطلاع کے مطابق ان علاقوں
کے علاوہ افریقہ کے عیسائی اخباروں نے اس کا نفرنس کے متعلق اور اس عقیدہ کے متعلق 4,4 صفحے کے ضمیمے
لکھے۔اور ایک شخص کہنے لگے کہ مجھے میرے کسی واقف نے اطلاع دی ہے کہ ساؤتھ امریکہ میں (جہاں
ہمارا کوئی مشن بھی نہیں اور ہمیں براہ راست کوئی اطلاع بھی نہیں آئی ) ایک اخبار نے نصف صفحے سے زیادہ
ان عقائد کے متعلق خبر دی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر بھی شائع کی۔اسی طرح ایران
میں اور ایشیاء کے بہت سے ملکوں میں چھپا۔جاپان میں ٹوکیو سے انگریزی کا ایک بہت بڑا اخبار نکلتا ہے،
اس میں ایک لمبی خط و کتابت شائع ہوئی۔وہاں ہمارے مبلغ نے اس میں مضمون لکھا۔پھر کسی نے اس کے
خلاف اور کسی نے اس کی تائید میں لکھا۔لمبا چوڑ اقصہ چلا۔اخبار کچھ عرصے کے بعد اسے بند کر دیتے ہیں۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ خود اخبار پر اتنا اثر تھا کہ انہوں نے ہمارے مبلغ کو لکھا کہ اب ہم صرف ایک خط شائع
کرنا چاہتے ہیں، اس کے بعد بند کر دیں گے۔اور ہم چاہتے ہیں کہ آخری خط، جو شائع ہو، وہ تمہارا ہو۔چنانچہ ہمارے مبلغ کو موقع مل گیا اور انہوں نے سارا مواد اکٹھا کر کے مجموعی طور پر جو کچھ ہو چکا تھا اور جو
چرچ کا رد عمل تھا، اس کے بارہ میں خط لکھ دیا۔دعوت تو خود چرچ نے دی تھی اور اب ان کا رد عمل بڑا عجیب
ہے۔اگر ہم نے دعوت دی ہوتی تو تم کہتے کہ نہیں مانتے۔لیکن تم نے دعوت دی اور ہم نے مان لی اور خوشی
سے مانی۔اور ہم نے کہا کہ پیار اور محبت کی فضا میں تبادلہ خیال ہونا چاہیے۔تا کہ دنیا پر حقیقت آشکار ہو اور
جب ہم نے اسے مان لیا تو تم نے بہانے کرنے شروع کر دیئے۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ چلے گا نہیں۔کسی نہ کسی وقت عیسائی دنیا اپنے پادریوں
کو مجبور کرے گی کہ وہ مذاکرہ کریں۔انشاء اللہ ! غرض یہ ایک بہت
بڑا کام ہے، جس کے کرنے کی اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا کی ہے۔اور اگلی صدی کے استقبال کا جو منصوبہ
ہے، اس کے لئے تیار کیا ہے اور عیسائی دنیا کو پکڑ کر جھنجھوڑا ہے۔سویڈن میں سٹاک ہام میں ایک پریس کانفرنس میں مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا اس قبر کو کھود کر اس
کی تحقیق ہونی چاہئیے ؟ میں نے کہا کہ ہونی چاہیئے۔کہنے لگے کہ ہوئی یا نہیں ؟ میں نے کہا، نہیں ہوئی۔550

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 29 اکتوبر 1978ء
کہنے لگے کہ ہم نے تو ایک مضمون شائع کر دیا ہے، جس میں کسی کے حوالے سے یہ لکھ دیا ہے کہ اس کی تحقیق
ہوئی ہے۔میں نے کہا، آپ نے غلط لکھ دیا ہے۔سویڈن کے ایک اور شہر مالمو میں بھی ہماری جماعت ہے۔میں سٹاک ہام سے گوٹن برگ آیا، جہاں ہماری مسجد ہے۔وہاں سے ڈنمارک جاتے ہوئے رستہ میں مالمو
آتا ہے۔وہاں میں دو، تین گھنٹے کے لئے کھبر اتو اتفاقاً وہاں وہی شخص مل گئے ، جن کا مضمون چھپا تھا۔وہ
سویڈن کے مانے ہوئے محقق ہیں۔میں نے ان
کو کہا کہ یہ کیا آپ نے غلط بات لکھ دی ؟ انہوں نے کہا،
میں اس کا ذمہ دار نہیں۔مجھے ایک کشمیری نے بتایا تھا اور میں یونہی بے خیالی میں لکھ گیا کہ قبر کھودی گئی اور
اس کی تحقیق ہوئی۔پرانے زمانے میں دستور تھا اور مسلمانوں کی بعض قبریں بھی ایسی ہیں کہ اصل جگہ جہاں
دفنایا جاتا تھا، اس کے اوپر ایک کمرہ سا بنا کر اس کمرے کی چھت پر بالکل اسی قبر کی نقل بنا دیتے تھے۔تاکہ
اصل قبر محفوظ رہے۔مثلاً حضرت مسیح * فوت ہوئے تو سارے یہودیوں نے جو ان کی تبلیغ سے عیسائی
ہوئے تھے، کثرت سے وہاں آنا تھا اور ہر قسم کے آدمی ہوتے ہیں، کوئی مٹی اٹھاتا ہے، کوئی کسی چیز کو چھیڑتا
ہے، اس لئے اس کی حفاظت کے لئے اس کے اوپر بالکل اسی کی شکل کی قبر بنائی ہوئی ہے اور اس کے
سرہانے دیار کھنے کی جگہ پر صلیب بنی ہوئی ہے۔کسی مسلمان کے سرہانے تو کوئی صلیب نہیں بنا تا۔یہ بھی
ایک دلیل ہے۔اور بہت سی باتیں ہیں۔جو چیز میں آپ کو بتانے لگا ہوں ، وہ یہ ہے کہ اس قبر کی تحقیق نہیں
ہوئی۔لیکن ایک سیکنڈ کے لئے بھی ہمارے دل میں کوئی گھبراہٹ پیدا نہیں ہوئی۔اس واسطے کہ یہ بتانے
والا علام الغیوب خدا ہے کہ یہاں حضرت مسیح ودفن ہیں۔دنیا جو چاہے کر لے لیکن ثابت یہی ہوگا کہ
حضرت مسیح کا جسم عصری اس جگہ دفن ہے۔اس کے علاوہ اور کچھ ثابت ہو ہی نہیں سکتا۔لیکن ہمارے
اختیار میں تو نہیں کہ ہم وہاں جا کر تحقیق کریں۔اس واسطے جب مجھ سے پوچھا گیا کہ ہونی چاہئے؟ تو میں
نے کہا کہ ہونی چاہئے۔ہماری کا نفرنس میں اس سلسلہ میں ایک ریزولیوشن بھی پاس ہوا تھا۔جو کام کرنے والے ہیں، وہ بڑے عظیم ہیں۔اور وہ بڑی محنت چاہتے ہیں، بڑی قربانی چاہتے
ہیں، آنے والی نسلوں کی بڑی تربیت چاہتے ہیں۔میرے ذہن میں اور بھی باتیں تھیں ، وہ پھر کسی وقت
بیان ہوجائیں گی۔اب اس وقت میں دعا پر اس
کو ختم کروں گا۔جو چیز میں آپ کو بتانا چاہتا تھا، جس کے کچھ حصے میں نے بتائے ہیں، وہ یہ ہے کہ انگریزی کا
محاورہ ہے "In the thick of it"۔پیشگوئیوں کے مطابق جو جنگ نور کی ظلمات سے آخری جنگ
قرار دی گئی تھی ، وہ گھمسان کی شکل اختیار کر گئی ہے۔اور اس کے وسط میں اس وقت ہم اپنے آپ کو کھڑا
551

اقتباس از خطاب فرموده 29اکتوبر 1978ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
پاتے ہیں۔پس یہ بے فکری کا اور بے پرواہی کا زمانہ نہیں، نہ میرے لئے ، نہ آپ کے لئے ، نہ میرے
بچوں کے لئے اور نہ آپ کے بچوں کے لئے۔ہمیں اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھنا چاہئے ، جب تک
کہ ہم ظلمات کی یلغار کو، جیسا کہ پیشگوئی کی گئی ہے اور بشارت دی گئی ہے، اس دنیا سے ہمیشہ کے لئے
شکست نہ دے دیں۔اور اللہ ، جو
نُورُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ
ہے، اس کا نور ساری دنیا میں پھیل جائے اور انسان کا دل اس سے منور ہو جائے اور محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کی بعثت کا مقصد پورا ہو جائے کہ نوع انسانی کو امت واحدہ بنا دیا جائے۔اور جو امت واحدہ سے
باہر رہنے والے ہوں، ان کی دنیا میں کوئی حیثیت باقی نہ رہے۔اور دنیا کی بڑی بھاری اکثریت سارے
انسانوں کا 95 فیصد یا 8 9 فیصد یا 99 فیصد یا ہزار میں سے 999 مسلمان ہو چکے ہوں۔اس قسم کے حالات
انشاء اللہ پیدا ہوں گے۔لیکن یہ حالات جو ہمیں افق غلبہ اسلام پر روحانی آنکھ سے نظر آ رہے ہیں، اس کے لئے ہمارے
جسموں اور ہماری روحوں نے قربانیاں دینی ہیں۔لیکن یہ قربانیاں محض مادی قربانیاں نہیں ہیں۔بلکہ ان
میں بنیادی حیثیت رکھنے والی یہ قربانی ہے کہ ہم اپنے وقتوں کو خدا تعالیٰ کے حضور عاجزانہ اور متضرعانہ
دعاؤں میں خرچ کریں کہ خدا تعالیٰ نوع انسانی پر رحم فرمائے اور انسانیت، جو آج گندی زیست کی دلدل
میں نیچے ہی نیچے دھنستی چلی جارہی ہے، میں کہتا ہوں کہ گردن تک ڈوب گئی ہے ، خدا تعالیٰ کے فرشتے اس کو
منہ سے پکڑیں اور اوپر نکال لیں۔اور خدا تعالیٰ کے غضب اور قہر سے انسان کو محفوظ کر لیا جائے۔اور وہ خدا
تعالی کو پہچانے لگیں، اس کی Recognition معرفت اور عرفان انہیں حاصل ہو۔اس قدر پیار کرنے
والے رب سے وہ دور پڑے ہیں، اتنی محرومی! اور اس محرومی کا انہیں احساس نہیں۔محسن اعظم " کو وہ
پہچانتے نہیں اور اس کے احسان سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔اتنا احسان ہے، اتنا احسان ہے کہ سمندروں
کے پانی تو ایک قطرہ ہیں، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احسان کے سمندر کے مقابلہ میں۔لیکن ان
لوگوں کو کوئی احساس ہی نہیں، کوئی علم ہی نہیں، کوئی توجہ ہی نہیں۔ساری دنیا کو اس طرف لے کر آنا ، ہماری
ذمہ داری ہے۔لیکن تلوار کے زور سے یا سر پھوڑ کر یا ایٹم بم استعمال کر کے یا اس سے بھی زیادہ مہلک
ہتھیار، جو آج انسان ایجاد کر رہا ہے، اس کے ذریعہ سے نہیں بلکہ خدا تعالی، جو اپنے بندوں سے محبت کرتا
ہے، اس سے دعائیں کر کے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، جنہوں نے ہمارے لئے
552

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 29 اکتوبر 1978ء
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُوْنُوْا مُؤْمِنِيْنَ (الشعراء: 04)
کا اسوہ چھوڑا ہے، اس اسوہ پر عمل کرتے ہوئے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم ایک زندہ نبی ہیں ، قیامت
تک کے لئے۔آپ " کی قوت قدسیہ اور روحانی فیضان بنی نوع انسان
کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ آپ کے
قدموں پر جمع ہوں اور آپ کے فیوض سے حصہ لیں۔پس آپ دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ہم پر بھی فضل کرے اور رحم کرے اور اپنے پیار سے ہمیں
نوازے اور ہماری غلطیوں کو معاف فرمائے اور ہمیں آئندہ کی غلطیوں سے بچائے۔اور بنی نوع انسان کی
خدمت کا جو فریضہ ہم پر عائد کیا گیا ہے، ہمیں اسے مادی لحاظ سے بھی اور روحانی لحاظ سے بھی پوری طرح
اور کامل طور پر نبھانے کی توفیق عطا کرے۔اور ہمیں توفیق دے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ٹھاٹھیں مارنے
والے پیار کے سمندر میں سے ہم اپنے برتن بھرمیں اور اس پیاسی دنیا کے منہ کے ساتھ جا کر لگا ئیں۔اور
اس پیار کے نتیجہ میں ان کے دلوں کو خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتنے میں کامیاب ہوں۔اللہ تعالٰی
ہمیں اس کی توفیق عطا کرے۔ب آپ جائیں گے، خدا تعالیٰ سفر و حضر میں آپ کا ناصر ہو اور محافظ ہو اور آپ اس کی پناہ میں
رہیں۔اور آپ کو وہ ہر شر سے محفوظ رکھے اور ہر خیر میں آپ کو حصہ دار بنائے۔آپ کو دنیا پر احسان کرنے والا
وجود بنائے، دنیا کا خادم بنائے، فسادات کو دور کرنے والا بنائے، فساد سے بچنے والا بنائے۔اور آپ دنیا پر یہ
ثابت کریں کہ خدا تعالیٰ نے ہم پر جوذ مہ داری ڈالی تھی ، خدا نے پھر اپنے فضل سے یہ توفیق بھی دی کہ ہم نے
اس کو نباہ لیا۔اور جب ہم اپنے فرائض پورے کر کے مریں تو خدا تعالیٰ ہم سے غصے نہ ہو اور ناراض نہ ہو۔بلکہ
ہم سے پیار کرنے والا ہو اور ہم اس کی رضا کی جنتوں میں جانے والے ہوں۔اللهم امین“۔مطبوعه روز نامه افضل 28 جنوری 1979ء)
( روزنامه
553

آج 10 میں سے 10 باقی