ہوا میں تیرے فضلوں کا منادی ۔ خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1979ء برموقع جلسہ سالانہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
وو
ہوا میں تیرے فضلوں کا منادی
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1979ء
خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1979ء بر موقع جلسہ سالانہ
میں کوشش کر رہا ہوں، اللہ تعالیٰ توفیق دے، پوری دیانتداری کے ساتھ اور اس کی اہمیت
کے مطابق اپنی ذمہ داری کو نباہوں۔آپ دوست بھی دعا کریں، اللہ تعالیٰ مجھے پوری صحت دے اور اپنے
فضل سے جو میرے دل میں یہ خواہش ہے کہ ایسی باتیں میرے منہ سے نکلیں، جو دنیائے اسلام کے لئے
مفید ہوں اور آپ کے دلوں پر اثر کرنے والی ہوں اور آپ کو عمل پر ابھارنے والی ہوں، وہ خواہش خدا
تعالیٰ پوری کرے۔ستائیس تاریخ کی جو تقریر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نائب خليفة
ہے، اس کا عنوان ہمیشہ ہی یہ ہوتا ہے۔ہوا میں تیرے فضلوں کا منادی
کرتا
اللہ تعالی سال بھر جو جماعت احمدیہ پر بے شمار فضل اور رحمتیں کرتا ہے، اس کا ہم مختصر اذ کر کرتے
ہیں۔پورا تو نہیں کر سکتے۔کیونکہ کوئی ساعت بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت سے خالی نہیں۔اور خدا تعالیٰ کی صفات
کے جو جلوے پیار کے رنگ میں اور اسلام کو مضبوط کرنے کے رنگ میں اور دنیا میں ایک انقلاب عظیم اسلام
کے حق میں پیدا کرنے کے رنگ میں ظاہر ہوتے ہیں، وہ تو بے حد و شمار ہیں۔ان کو تو تھوڑے سے وقت میں
بند نہیں کیا جاسکتا۔انسان اپنی سمجھ کے مطابق بعض فضلوں
کا انتخاب کرتا اور انہی کا ذکر کرتا ہے۔ہر سال رسائل اور کتب، جو شائع ہوتی ہیں، نئی یا پرانی اہم کتب، ان کی طرف توجہ دلائی جاتی
ہے، جماعت کو۔ایک کتاب جو ہے، وہ محض کاغذوں کا اور جو سیاہی سے کچھ لکیر میں گھسیٹی جاتی ہیں، اس کا
نام تو نہیں۔کتاب تو اس کا نام ہے کہ اس کے اندر بعض انسان، جو حقائق کا ئنات ہیں، ان میں سے بعض کو
نے کے اس رنگ میں بیان کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ پڑھنے والا انہیں سمجھ سکے، ان سے فائدہ اٹھا
سکے۔یہی حال اصولاً ہمارے روز نامچوں اور ہفتہ واروں اور جو ماہوار رسالے ہیں، کچھ ان کا ہونا چاہیے۔اس کی طرف شاید پوری توجہ نہیں کی جارہی یا موجودہ حالات میں اتنے اور ایسے آدمی نہیں مل رہے، جو
ہماری زندگی کے مطابق ہماری ذمہ داریوں کے مطابق مضامین لکھ سکیں۔611
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1979ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
لیکن ایک بات میں آپ کو بتا دوں۔میں کئی سال آکسفورڈ میں پڑھتا رہا ہوں۔اور جو میں نے
سمجھا تھا کہ میں کیوں وہاں بھیجا گیا ؟ مجھے اجازت دی گئی اور حضرت مصلح موعودؓ نے وہاں مجھے بھیجا اور خرچ
ہوا، مجھ پر۔یہ اس لئے نہیں تھا کہ میں ان سے کچھ سیکھوں۔بلکہ اس لئے تھا کہ میں اس قابل ہو جاؤں کہ ان
کو کچھ سکھا سکوں، اپنے وقت پر۔اور ان کو غور سے زیر مطالعہ رکھو۔میں نے ان کی زندگی، ان کی عادتوں کا
بڑے غور سے مطالعہ کیا۔علم کے میدان میں ایک چیز جو نمایاں طور پر، میرے دماغ پر اثر انداز ہوئی ، وہ یہ تھی
کہ ان کا اگر کوئی ایک شخص صرف ایک چھپی ہوئی صداقت قوم کے سامنے پیش کرتا ہے۔(اس وقت پیش کرتا
تھا، میں کہنے لگا تھا، پھر میں نے بدل دیا کیونکہ وہی طریق جاری ہے۔) تو وہ اس کو سر پر اٹھا لیتے ہیں۔کیونکہ ساری قوم نے مل کے آگے بڑھنا ہے۔اگر ہر سال کسی قوم کے دس ہزار آدمی ( دس کروڑ میں سے )
ایک نئی چیز اپنی قوم کو دیتے ہیں تو اس قوم کے پاس دس ہزار نئے علوم کا خزانہ جمع ہو گیا۔وہ اس حقیقت کو سمجھتے
تھے۔ان کی آنکھ ان فقروں کی طرف، ان عبارتوں کی طرف نہیں جاتی تھی پڑھتے وقت ، جو وہ دوہرا ر ہے
تھے، پہلوں سے حاصل کردہ علوم کے متعلق۔صرف وہ ایک نئی بات، جو انہوں نے کہی ہوتی اور ان کی
وضاحت کی ہوتی تھی، اس کو وہ لیتے تھے اور ان کو وہ سروں پر بٹھا لیتے تھے۔کہتے تھے، بڑے خادم ہیں یہ۔اگر آپ کوشش کریں تو ساری کمزوریوں کے باوجود ہمارے اخبار اور رسالے ایک بات تو آپ کو ضرور بتا دیں
گے۔ہر موضوع پر ، جو آپ سمجھتے ہوں گے کہ آپ کو اس سے پہلے معلوم نہیں تھی یا اگر کبھی معلوم تھی تو اسے آپ
بھلا چکے تھے۔یہ بھی بڑا فائدہ ہے۔اگر آپ آٹھ ، دس رسالے، جو چھپتے ہیں، ان کو پڑھیں ، ماہانہ جو ہیں۔تو
ایک سو، ہمیں باتیں آپ کو مل گئیں۔اور روزانہ جو الفضل چھپتا ہے، اس میں سے ایک بات اگر آپ کو ایسی
ملے، جو آپ کی زندگی میں حسن پیدا کرنے والی ثابت ہو آئندہ تو سال میں شاید 360 یاوہ چھٹی کرتے ہیں
اگر وہ تو اس سے کم اتنی باتیں مل گئیں۔لوگ کہہ دیتے ہیں الفضل
کا ہر مضمون اعلیٰ پایہ کا ہونا چاہیے۔میں بھی
کہتا ہوں، الفضل کا ہر مضمون اعلیٰ پایہ کا ہونا چاہیے۔وہ کہتے ہیں ( بعض لوگ) کہ اگر الفضل کا ہر مضمون اعلیٰ
پایہ کا نہیں تو اس کو لے کے پڑھنے کی کیا ضرورت؟ میں کہتا ہوں کہ اگر الفضل کا ایک مضمون بھی اعلیٰ پایہ کا
ہے تو اسے لے کے اسے پڑھنے کی ضرورت ہے۔میں اس سے بھی آگے جاتا ہوں۔میں کہتا ہوں اگر
الفضل میں ایک ایسا مضمون ہے، جس میں ایک بات ایسی لکھی ہے، جو آپ
کو فائدہ پہنچانے والی ہے تو اس
فائدہ کو ضائع نہ کریں آپ، اگر آپ نے بحیثیت قوم ترقی کرنی ہے۔کتا بیں بھی بہت سی چھپتی ہیں ہر سال۔اب تو اتنی ہوگئی ہیں کہ اصولی طور پر ہی باتیں کی جاسکتی ہیں۔سوائے ان اخباروں کے متعلق اور کتابوں کے
612
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1979ء
متعلق جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی Out of print پہلے نایاب تھیں، اب وہ پھر طبع ہو گئیں اور آ
گئیں آپ کے لئے دکانوں پر۔یا کوئی بہت ہی اعلیٰ کتاب کسی نے بڑی تحقیق کے بعد لکھی۔یا تر جے آگئے،
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی بعض کتابوں کے یا بہت سے اقتباسات کے۔باقی جو دوسرے درجے پہ یا شاید پھر تیسرے درجے پر کتابیں ہیں، جن کا ذکر ہم کرتے ہیں
یہاں، وہ ہیں ایسی کتابیں، جن کے مصنفین نے نظام جماعت احمدیہ سے تعاون کیا اور جو یہ قاعدہ بنایا گیا
ہے کہ جماعت میں کوئی شخص اپنے طور پر کوئی کتاب شائع نہ کرے، کیونکہ اس طرح پر بہت سے فتنوں کے
دروازے کھلتے ہیں، بلکہ نظارت تصنیف سے وہ رابطہ قائم کرے اور ان کے مشورے کے ساتھ اور ان کو اپنا
مسودہ دکھانے کے بعد اور ان سے منظوری لے کر وہ کتاب کو شائع کرے، ان کے تو اشتہار بھی آنے چاہئیں
الفضل میں۔ان کا ذکر بھی ہونا چاہیے ہماری تقریروں میں۔اس کے علاوہ وہ شخص، جو نظام جماعت احمدیہ
سے تعاون کرنے کے لئے تیار نہیں اور کہتا ہے، مجھے کیا ضرورت ہے، ان سے ملاپ کرنے کی ان سے مشورہ
لینے کی، ان سے اجازت لے کے شائع کرنے کی؟ اس کو جماعت احمدیہ میں پھر کتاب بیچنے کی بھی کیا
ضرورت ہے؟ وہ آتا کیوں ہے، پھر جماعت اور احمدیوں کے پاس کہ تم کتاب خرید لو؟
یہ بہت ضروری ہے۔عام لوگ شاید اس کی اہمیت کو نہ سمجھتے ہوں۔یہ بہت اہم باتوں میں سے
ہے کہ ہم اس قسم کی فتوں کے دروازے بند کر دیں۔اور اگر کوئی شخص کہے کہ بعض کتا ہیں ایسی بھی چھپ سکتی
ہیں، جن میں کوئی فتنے والی بات نہ ہو۔میں بحث میں نہیں پڑوں گا۔میں کہوں گا، ٹھیک ہے۔کوئی کتاب
ایسی بھی چھپ سکتی ہے، نظام جماعت سے باہر نکل کر ایک احمدی مصنف کی طرف سے، جس میں فتنے کی
کوئی بات نہیں۔لیکن اگر یہ دروازہ کھول دیا تو اگر پانچ کتابیں ایسی ہوں گی تو دس ایسی بھی ہوں گی، جن میں
فتنے کی بات ہوگی۔اس واسطے فتنے کا دروازہ ہم نے بہر حال بند کرنا ہے۔اور ایسے مصنف کی انانیت کو بھی
بہر حال ہم نے توڑنا ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے بعد امت مسلمہ
کو واحد بنانے کا پروگرام بنایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نوع انسانی کو امت واحدہ بنا دے۔اس کے لئے بڑا مضبوط
اتحاد چاہیے۔اس میں ہم سوئی کے ایک سکے کا رختہ بھی برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں۔اور نہ آپ کو تیار
ہونا چاہیے۔میرا دماغ تو بالکل نہیں تیار اس کو قبول کرنے کے لئے اور جو میرے پیارے بھائی اور بہنیں ہیں،
مجھے یقین ہے کہ وہ بھی ہرگز تیار نہیں ہیں اس کے لئے۔ٹھیک ہے، اگر تمہارے دماغ میں کوئی اچھی بات آئی
ہے، لکھوضرور اور خدمت کر و جماعت کی بھی ، بنی نوع انسان کی بھی ، لیکن صحیح راستے پر چلو۔دیواریں پھاند
کے گھروں کے اندر داخل نہ ہو۔دروازے ہیں، ان کے ذریعہ سے اندر داخل ہو۔613
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1979ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
الفضل ہے ہمارا۔لاہور ہے، وہ پرائیویٹ ہے۔جماعت کے ساتھ اس کے نظام کا یا اس کے
ادارہ کا کوئی تعلق نہیں۔ایک احمدی ہے، وہ اپنی ذمہ داری سے لکھتا ہے۔کسی اور پر اپنی تحریر کی ذمہ داری
نہیں ڈالتا، ثاقب زیروی۔لیکن بہت اچھا بھی لکھتا ہے۔اور اگر اس میں ( لاہور میں ) نصف بھی اچھا ہو،
چوتھا حصہ بھی اچھا ہو، دسواں حصہ بھی اچھا ہو تو جو میں نے اصول بتایا ہے، اس کے مطابق اسے لینا
چاہیے۔اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔رسالوں میں تحریک جدید کا رسالہ تحریک جدید، انصار اللہ کا رسالہ انصار الله ، خدام الاحمدیہ
کا رسالہ ” خالد ، انہوں نے ہی بچوں کے لئے ” تفخیذ الا ذہان“، لجنہ اماء اللہ کا ” مصباح “ اور بھی ہوں
گے۔جو بھی ہیں ، میں کہتا ہوں، ان کو خریدو۔اور خدام الاحمدیہ نے اب ایک بڑا اچھا کام کرنا شروع کیا ہے۔ضرورت کا ہزارواں حصہ پورا
کر رہے ہیں۔لیکن نہ ہونے سے بہر حال بہتر ہے۔چھوٹے چھوٹے رسالے چھاپتے ہیں۔یہ ہے، میرے ہاتھ میں۔1۔سوانح حضرت خلیفة المسيح الاقل
یہ کسی ترتیب میں نہیں رکھی ہو ئیں۔یہ ہے 2 ” پیارے اسلام کی پیاری باتیں“۔یہ بچوں کے لئے ہیں۔ایک بچہ ہے، جو اس
کتاب کو پڑھ سکتا ہے، یہ اس کے لئے ہے۔لیکن ہر بچہ اس کو سن سکتا ہے۔اس کے کان تو نہیں بند ہو
جاتے۔اگر آپ یہ کتاب سنانا چاہیں، اس کو سنائیں۔یہ باتیں بچپن سے سنائیں۔آپ نے اذان سنادی
اس
کو پیدائش کے وقت ( تکبیر اقامت کی جو ہے، وہ سنادی۔) اور اس کا اثر ہے۔اور تحقیق کی ہے دنیا نے
کہ اس وقت بھی اس کا اثر ہے۔یہ نہ سمجھیں کہ کان نے سنا اور اس کا اثر ہی کوئی نہیں۔اس کا دماغ اس کے
اثر کو قبول کرتا اور محفوظ رکھتا ہے۔یہ ایک کتاب ہے۔3۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعض پیشگوئیاں۔(انہوں
نے تو بعض نہیں لکھا لیکن بعض لکھنا چاہیے۔)
یہ ہے۔4۔ہمارے مہدی کی پیاری باتیں۔یہ ہے۔5۔سوانح مصلح موعودؓ
یہ ہے۔6۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی با تیں۔یہ ہے۔7۔سیرت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام۔614
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1979ء
یہ کتا میں اس وقت جو مجھے دی گئی ہیں ان کی طرف سے، یہ ایک، دو، تین، چار، پانچ ، چھ سات
ہیں۔مجھے سات نہیں چاہئیں، مجھے سات ہزار اس قسم کی کتاب چاہیے۔اور صرف اردو میں نہیں چا۔یعنی اس وقت جو کیفیت دنیا کے دماغ کی ہے نا اسلام کی با تیں سننے کے لئے تیار ہے، اثر قبول کرنے کے
لئے تیار ہے۔چاہیے۔مجھے سوئٹزر لینڈ میں سوئس احمدیوں نے ، سوئٹزرلینڈ میں ان لوگوں نے ، جو احمدی نہیں، بعض
دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے ہیں، انہوں نے الحاج کے ساتھ اور اصرار کے ساتھ مجھے کہا کہ
ہمارے بچوں کے لئے کتابیں آپ شائع کریں۔انہیں کچھ پتہ نہیں اسلامی تعلیم ، اسلامی تاریخ کا۔اتنے
واقعات، اتنے واقعات حسین، پیارے، سبق آموز ، محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے فیضان کے نتیجہ میں چودہ سو
سال میں رونما ہو چکے ہیں کہ لاکھوں کتابیں لکھی جاچکی ہیں، لکھی جانی چاہئیں۔جو ہم نہیں کرتے ، وہ
دوسرے بھی بعض دفعہ کر دیتے ہیں۔پچھلے سال میں لندن میں تھا تو ایک دوست کسی مطبع خانہ کے ساتھ تعلق رکھنے والے تھے۔وہ
میرے پاس آئے کچھ کہتا میں تحفہ لائے ، اس کمپنی کی طرف سے۔ان میں سے ایک کتاب بلال پر تھی۔”حضرت بلال“ وہ حبشی ، جس کی جلد کا ظاہر تو کالا تھا لیکن جس کے اندر سے اس قسم کا نور نکلتا تھا کہ آج
شاید سارے امریکہ کے سفید فام کے نور کو اکٹھا کیا جائے تو تب بھی ایک ذرہ کے برابر نہ ہو، اس کے
مقابلے میں۔اور اتنی اچھی کتاب لکھی آپ بیتی کے رنگ میں۔بلال کہتے ہیں۔بلال کہتے ہیں بھی نہیں
بلکہ میں۔میں ، مجھ پر یہ واقعہ گذرا۔مجھے میرے مالک نے (غلام تھے نا اسلام سے پہلے اور پھر حضرت
ابو بکر نے خریدا اور آزاد کیا) ریت پر لٹا دیا مجھے، میرے سینہ پر پتھر رکھا ، مجھے کوڑے لگائے ، میں بے ہوش
ہو گیا۔اس وقت نیم بے ہوشی تھی۔کبھی میں پورا بے ہوش ہو جاتا تھا، کبھی کچھ ہوش آ جاتی تھی۔نیم ہوش۔اس وقت کوئی شخص آیا۔اس نے میرا سودا کیا اور مجھے لے گیا اپنے گھر۔اور مجھے اپنے بچے کی طرح اس نے
اپنے گھر میں رکھا۔اور کہتے ہیں، اس وقت مجھے دھندلا سا یاد ہے کہ کوئی شخص میری چارپائی کے پاس مصلی
بچھا کر نماز پڑھتا ہے۔کہتے ہیں، اچھا ہو جانے پر مجھے پتہ لگا کہ مجھے چھڑانے والے حضرت ابو بکر تھے اور
آزاد کرنے والے تھے۔تو ان سے میں نے پوچھا میرا خیال ہے۔نیم بے ہوشی کی حالت میں مجھے شبہ
پڑا۔مجھے یہ احساس ہوا کہ میرے قریب مصلی بچھا ہوا ہے۔اور کوئی شخص وہاں نفل پڑھ رہا ہے۔اس نے کہا
تم نہیں جانتے کون تھاوہ؟ میں نے کہا نہیں۔انہوں نے کہاوہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم تھے۔ان کی دعاؤں نے
615
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1979ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پنجم
تمہیں زندہ کیا۔آسمانوں سے تمہارے لئے زندگی لے کے آئی ہیں، وہ دعا ئیں۔ورنہ تمہاری حالت بیچنے
والی نہیں تھی۔کہنے کو چھوٹا واقعہ ہے۔چھوٹا نہیں۔اس قدر پیار ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں انسان
کے لئے۔خواہ وہ انسان زار روس ہے، خواہ وہ انسان حبشی غلام ، کوڑے کھانے والا ، تیپتی ریت پر لٹا کر اس
کے اوپر پتھر رکھے جارہے ہیں، وہ ہے۔کوئی فرق نہیں کیا انسان، انسان میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے۔یہ تو
اس وقت باتیں کرتے ہوئے آپ سے میرے دماغ میں ایک مثال آگئی۔ہزار ہا کتا بیں لکھی جاسکتی
ہیں۔چھوٹی چھوٹی لکھیں، بچوں کے لئے۔ایک ایک واقعہ لکھیں۔حضرت بلال کے متعلق ہی اردو میں
درجنوں کتابیں لکھی جاسکتی ہیں۔آئیں آگے لکھنے والے اور لکھیں۔اور آپ آگے آئیں اور خریدیں ان
کتابوں کو۔تا کہ جو لکھنے والے اور طبع کروانے والے ہیں، ان کے پیسے ضائع نہ ہوں۔جو شخص مثلاً حضرت
بلال پر یہ کتاب لکھ گیا۔مجھے یقین ہے کہ اس کے پیسے ضائع نہیں ہوں گے۔تو یہ تو میں نے بتایا نا سات کتابیں ہیں۔مجھے تو ایک، دو سال کے اندر اندرسات ہزار چاہئیں۔پھر
ان کے ترجمے چاہئیں۔ان کا ترجمہ مجھے جرمن زبان میں چاہیے، انگریزی زبان میں چاہیے۔ان
کا ترجمہ مجھے
فریج زبان میں چاہیے، سپینش زبان میں چاہیے۔ان کا ترجمہ مجھے اٹالین زبان میں چاہیے۔ان کا ترجمہ مجھے
یوگوسلاوی زبان میں چاہیے، جہاں کے احمدی کہتے ہیں کہ ہمارے بچوں کے لئے کتابیں دولا کے۔ان کا
ترجمہ مجھے پولش زبان میں چاہیے۔ان
کا ترجمہ ہنگری زبان میں چاہیے، جہاں ایک خاصی جماعت احمد یوں
کی ہے۔کمیونسٹ ملک ہے، زیادہ باہر نہیں آتے ، ملاپ نہیں ان کے ساتھ لیکن کبھی کسی کے نام، پرانے
واقفوں کے نام ان کا ابھی تک خط آتارہتا ہے کہ ہم احمدیت پر قائم ہیں، ہمیں عربی زبان میں کتا ہیں چاہئیں۔احیائے اسلام کے لئے ان باتوں کو مسلمانوں کے ذہنوں میں تازہ کرنے کے لئے۔جتنے ہمارے جماعتی یا نیم جماعتی اخبار وغیرہ ہیں، ان کو خریدنا چاہیے، ان کو پڑھنا چاہیے۔بہت
کم توجہ ہے، اس طرف۔آپ حیران ہوں گے، اگر آپ ( آج کا نہیں میں کہتا ، جس وقت آکسفورڈ میں
پڑھا کرتا تھا، اس وقت کی میں بات بتا رہا ہوں۔تھرڈ کلاس میں سوار ہو جائیں۔مزدوروں سے بھری
ہوئی گاڑی ہر آدمی کے ہاتھ میں اخبار پکڑا ہوا ہے۔وہ اخبار پڑھ رہا ہے۔ساڑھے تین سالہ طالب علمی کا
زمانہ، جو میں نے وہاں گزرا ہے، اس میں کسی ایک آدمی کو دوسرے سے اخبار مانگ کر پڑھتے نہیں دیکھا۔مانگتا ہی کوئی نہیں۔اپنا خریدتا ہے ہر شخص۔پھر رڈی میں یوں پھینک دیتا ہے وہ۔ان کے اخبار پھینکنے کے
قابل ہیں لیکن پڑھنے کے قابل بھی ہیں۔جو پڑھنا ہوتا ہے، اس نے وہ پڑھ لیتا ہے، پھر پھینک دیتا ہے۔616
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1979ء
یک شخص اخبار پڑھ کے اپنی سیٹ پر چھوڑ کے اسٹیشن پر اتر جاتا ہے۔وہاں ایک اور آدمی آبیٹھتا ہے، جس
کے پاس اخبار نہیں۔جب گاڑی کھڑی ہوتی ہے، وہ پلیٹ فارم پر جا کے اپنے لئے وہی اخبار خرید کے لاتا
ہے، وہ نہیں اٹھاتا، جو اس کی سیٹ کے اوپر پڑا ہوا ہے۔یہ جذ بہ پیدا کریں ، عادت ڈالیں۔خرید کے پڑھنے کی عادت ڈالیں۔میں یہ نہیں کہہ رہا عادت
ڈالیں پڑھنے کی۔خرید کے پڑھنے کی عادت ڈالیں۔ویسے لوگ لیموں نچوڑ تو ساری دنیا میں ہیں، امریکہ
میں بھی ہیں ، انگلستان میں بھی ہیں، یورپ میں بھی ہیں، یہاں بھی ہیں۔جو کسی کی کتاب پڑھنے کے لئے
لیتے ہیں، پھر واپس ہی نہیں کرتے۔وہ تو ہیں چند ایک۔ساری قوم اگر تیار ہو جائے اور ہزار میں دو، ایک
ایسے ہوں تو معاف کردوان کو۔وہ اپنا شوق اس طرح پورا کر لیں۔لیکن قوم کو عادت ہونی چاہیے کم از کم
ہماری قوم کے اس حصے کو تو عادت ہونی چاہیے، جو میری بات سنتا اور غور سے سنتا اور دل میں اس کے جذبہ
پیدا ہوتا ہے کہ میں اس پر عمل کرنے کی بھی کوشش کروں۔میں نے بتایا پڑھنے کی عادت، لکھنے کی عادت ہونی چاہیے۔حضرت مسیح موعود کا جو کلام ہے،
اس کے اندر اتنا اثر اور اتنا حسن ہے کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔اتنی کے قریب کتابیں لکھیں، عربی
میں ہیں، فارسی میں بھی ہیں، اکثر اردو میں ہیں۔سب کے تراجم شائع کرنا، پھر دنیا ان تراجم کو پڑھنے کے
لئے تیار بھی ہو۔ابھی تو نہیں تیار - 50, 30,40 سال 60 سال شاید لگیں ، ان کو تیار ہونے میں۔لیکن اس
وقت ضروری ہے کہ آپ کی کتب کے اقتباسات کو شائع کر دیا جائے۔اس وقت ایک کتاب تو صد سالہ جوبلی کے انتظام میں شائع ہوئی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے اقتباسات۔اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات کے متعلق ، اسلام کیا چیز ہے؟ اسے روشناس
کرانے کے متعلق ، قرآن عظیم کے متعلق اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور شان اور آپ کے خاتم النبین
ہونے کا جو مقام ہے، اس کے متعلق 328 صفحے میں ان حوالوں کے۔کچھ صفحے اور بھی ہیں۔یہ شائع ہوئی
ہے۔اور بڑی ستی اللہ کے فضل سے شائع ہوگئی۔بہترین مطبع خانے نے شائع کی ہے۔بہترین کاغذ ہے،
بہترین Getup ہے اور صرف اڑھائی پونڈ قیمت ہے۔جو کچھ بھی نہیں ان ملکوں کے لحاظ سے، اتنی ہی قریباً
سائز کی ایک Invitation ہے کتاب، جو حضرت مصلح موعود کی لکھی ہوئی ہے۔اور ایک فرم نے ہم سے
اجازت لے کر دس ہزار شائع کی ہے، اپنے طور پر۔اور اس میں بہت سارا تعارف ہو گیا ، اسلام کا اور
احمدیت کا۔پچھلے سال اس مطبع خانے نے ہمیں اطلاع دی تھی کہ چار ہزار انگلستان کی لائبریریوں نے
617
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1979ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
آرڈر بک کر دیئے ہیں، اس کتاب Invitaion کے۔اور اس کی قیمت انہوں نے دس پونڈ رکھی ہے اور
صفحے اس سے کم ہیں اور کا غذا اور طباعت ایک جیسی ہے۔تو یہ ہمیں اللہ تعالیٰ توفیق دے رہا ہے۔قرآن کریم کا ترجمہ بڑا ضروری ہے۔غانا نے دس ہزار شائع کر دیا، انگریزی ترجمہ امریکہ میں
بہت اچھے اچھے کاغذ پر، اچھی پرنٹنگ پر بیس ہزار انگریزی ترجمے کے نسخے ابھی پچھلے مہینے میں شائع ہوئے
ہیں۔یہ ابتداء ہوئی ہے ان کی۔اسی طرح انڈونیشیا کوشش کر رہا ہے۔سواحیلی زبان میں ترجمے ہوئے
ہیں۔یوگنڈا، یوگنڈن زبان میں ترجمہ ہوا ہے۔اس کی تفصیل تو پھر بتاؤں گا۔لیکن ہمیں ترجمہ کرنے والے
بھی چاہئیں اور لکھنے والے بھی۔رسالے لکھنے والے، کتابیں لکھنے والے چاہئیں۔عام
اب مثلاً یہ جو کتاب Essence of Islam Vol۔Nal صد سالہ جوبلی کے نظام کے
ماتحت شائع ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے Quotations ( کویشنز ) پر مشتمل 328
صفحے کی کتاب ہے۔یہ ایک Material (میٹریل) ہے، اس میں سے چار ورقے شائع کئے جاسکتے ہیں۔قسیم کرنے کے لئے بڑا اچھا مواد تیار موجود ہے۔اس سے انشاء اللہ ہمارے دوست امریکہ اور
انگلستان اور آسٹریلیا اور افریقہ کے ممالک میں جہاں انگریزی بولی جاتی ہے، وہ اس سے فائدہ اُٹھا ئیں
گے۔اور جرمنی اور سوئٹزر لینڈ اور فرانس اور سپین وغیرہ ملکوں کے لئے انگریزی سے ترجمہ کرنا آسان ہے،
اردو کی نسبت۔کیونکہ وہاں اس قسم کے اردو دان اٹالین جاننے والے اور انگریزی جاننے والے نہیں ملیں
گے۔لیکن انگریزی سے فریج میں ترجمہ کرنے والے عام مل جائیں گے، پیسے لیں گے۔اجرت پر کام کر
دیں۔تو یہ ایک راستہ کھل گیا ہے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 24 فروری 1980ء)
”اصل چیز یہ ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے غلبہ اسلام کے متعلق جو
پیش خبریاں دیں، ان میں ایک یہ بھی ہے۔آپ نے فرمایا :۔خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور
معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی
رو سے سب کا منہ بند کر دیں گئے۔بڑا عظیم الہام ہے۔بڑی عظیم پیش گوئی ہے کہ:۔" میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی
سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے“۔618
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1979ء
میرے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی ہے کہ اگلے دس سال کے بعد آنے والے سو سال میں جس
صدی کو میں غلبہ اسلام کی صدی کہتا ہوں، ہمیں ایک ہزار سائنسدان اور محقق چاہئیں۔اور یہ جو اس سے
پہلے دس سال ہیں، اس میں ایک سوسائنسدان اور محقق چاہئیں۔لیکن آج تک یہ ایک پیشگوئی تھی، جس کا
ایک بھی مظہر ہمارے سامنے نہیں تھا۔یعنی کچھ اس طرح وہ ابھرا ہو اور آسمانوں تک پہنچا ہو اپنی علمی تحقیق
میں کہ واقع میں اس کے متعلق یہ کہا جاسکے کہ علم اور معرفت میں اس نے کمال حاصل کیا اور اپنے سچائی کے
نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رو سے سب
کا منہ بند کر دیا ( اپنے حلقہ تحقیق میں )۔آئن سٹائن بہت بڑا
سائنس دان گزرا ہے، انہوں نے بھی کام کیا اور نا کام ہوئے۔اور ڈاکٹر سلام صاحب نے کام کیا، اس پر
اور وہ کامیاب ہوئے اور ان کو نوبل پرائز ملا اور دنیا کے چوٹی کے سائنسدانوں میں پہنچ گئے“۔اس سے بھی اہم دعا یہ کریں اپنے رب سے کہ اے خدا ! مرزا ناصر احمد کی یہ خواہش ہے کہ
اگلے سوسال میں ایک ہزار انتہائی غیر معمولی ذہین سائنسدان جماعت احمدیہ کو ملے۔تو اس خواہش کو پورا کر
اور اس خواہش کے لئے جو وہ دعائیں کریں، ان کو بھی قبول کر اور جو ہم کریں ، انہیں بھی قبول کر۔میری
خواہش یہ ہے کہ اگلے دس سال میں ہم سوسائنسدان اچھے خدا سے مانگیں۔یہ نہیں میں کہتا، ہم پیدا کر
دیں۔میں کہاں سے پیدا کر سکتا ہوں۔آپ نے کہاں سے پیدا کر لینے ہیں۔ساری دنیامل کے ایک اچھا
سائنسدان پیدا نہیں کر سکتی۔میں یہ خواہش رکھتا ہوں کہ اگلے دس سال میں اللہ تعالیٰ ہمیں ایک سو چوٹی کا
سائنسدان عطا کرے اور میری یہ خواہش ہے کہ ان دس سال کے بعد اگلے سو سال میں ، جس کو میں غلبہ
اسلام کی صدی کہتا ہوں، ایک ہزار سائنسدان ہر فیلڈ کا، ایک فیلڈ کا نہیں، سائنس کے ہر میدان میں بکھرا
ہوا، پھیلا ہوا، آسمانوں کی سیر کرنے والا ، دماغ رکھنے والا، اللہ تعالیٰ ہمیں عطا کرے۔"
بہر حال یہ کتابوں کے ذکر کے ساتھ علم کا ذکر آیا اور علم کے ذکر کے ساتھ اس وعدہ اور بشارت
کا ذکر آیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور شان پہنچانے والوں کے علوم
تحقیق میں برکت ڈالی جائے گی اور وہ اپنے اپنے میدان میں اس جگہ پہنچیں گے کہ دوسروں کا منہ بند کرنے
والے ہوں گے۔اس کا ایک پہلو آ گیا سامنے کل کو ایک دوسرا آ جائے گا پھر تیسرا آ جائے گا۔دروازہ کھل گیا،
اب آگے ہی آگے چلیں گے۔انشاء اللہ تعالیٰ۔پھر میں نے اسی سلسلہ میں اپنی دو خواہشات کا ذکر کر دیا اور
دعاؤں کا ذکر کر دیا، وہ آپ کریں۔ہم آپ کو یاد دلاتے رہیں گے۔انشاء اللہ تعالیٰ“۔مطبوع روزنامه الفضل 25 فروری 1980ء)
619
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1979ء
74
وو
تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد پنجم
یہ آج کے لئے جو میں نے بتایا نا فضل تو بڑے ہیں۔تھوڑے سے نوٹ کئے ہیں، وہ بھی
7 صفحوں پر تھے۔تو دو، ایک میں سے گزروں گا میں، انشاء اللہ۔اچھا اب ہم ماڈی ضرورتیں جو ہیں، ان
کو لیتے ہیں۔بات یہ ہے کہ مہنگائی بہت ہوگئی ہے اور یہ حقیقت ہے کہ ہمارے کارکن جو ہیں ، وہ بڑی
قربانی دے رہے ہیں۔بعض قربانی سمجھ کے دے رہے ہیں، بعض تکلیف محسوس کرتے ہوئے پھنسے ہوئے
ہیں۔بعض بشاشت رکھتے ہیں، کہتے ہیں، خدا تعالیٰ ہمیں جزا دے گا، بعض تنگ آئے ہوئے ہیں ہم سے۔ان
کو تو میں کہا کرتا ہوں۔میرے سامنے ذرا سا بھی کوئی اشارہ کرے تو میں اس کو مشورہ دیتا ہوں تمہیں ہم
یہاں جبر نہیں بٹھا رہے، جاؤ کہیں اور اپنی روزی تلاش کرو۔یہ ہم مانتے ہیں کہ اس مہنگائی میں تم پہ بڑی
سختی ہو رہی ہے۔پھر بھی صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید اور وقف جدید چھوٹی چھوٹی رقمیں خدام الاحمدیہ
انصار اللہ اور لبنہ کی طرف سے دی جاتی ہیں۔گزشتہ سال امداد کے طور پر بڑی رقم اپنے کارکنوں میں تقسیم کی
ہے۔(لیکن باہر والے بھی ایسے ہیں، جو ستحق ہیں، ان کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، نہ کیا جاتا ہے۔)
پندرہ لاکھ ، اکاون ہزار روپیہ۔ان کے جو گزارے ہیں، ان کے علاوہ پندرہ لاکھ ، اکاون ہزار روپیہ تقسیم ہوا
ہے۔اس کے باوجود میں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پھر بھی ان کی ساری ضرورتیں پوری نہیں ہوتیں لیکن
جو جماعت کے پاس نہیں، وہ دیا نہیں جاسکتا۔اور ایک جگہ پر آ کے جو تر جیحات ہیں، ان کے مد نظر اگر یہ
سوال ہو کہ آپ نے مبلغ غیر ممالک میں بھیجنے ہیں یا اپنے کارکنوں کے پیٹ بھرنے ہیں تو ہم کہیں گے، جو
خوشی کے ساتھ بھوکے رہ کے مبلغوں کو باہر بھیجنے کے لئے تیار ہیں، وہ رہیں۔لیکن مبلغوں کو بہر حال باہر جانا
چاہیے۔کیونکہ اصل مقصد جماعت احمدیہ کی زندگی کا یہی ہے کہ اسلام کو دنیا میں پھیلایا جائے۔صد سالہ جوبلی منصوبہ۔1973ء کے جلسے میں، میں نے اس کا اعلان کیا تھا۔اور یہ جو ہے، اگلی
صدی ہماری زندگی کی ، جماعتی زندگی کی ، جو 23 مارچ 1889ء سے شروع ہوتی ہے۔لیکن 23 مارچ سے
یہ پروگرام شروع ہونا ہے اور جلسہ سالانہ پہ آکے اپنے عروج کو پہنچنا ہے۔شروع میں جو منصوبے بنائے
گئے تھے، ان میں اب حالات کے بدلنے سے کچھ تبدیلیاں بھی کرنی پڑیں گی۔وہ میں خطبے میں بیان کروں
گا، اس وقت اس کا وقت نہیں ہے۔یہ جو بتانے والی بات ہے، کچھ تو میں نے پہلے بتادی کہ کثرت سے
انگریزی ترجمہ قرآن کی اشاعت کا سامان ہو گیا ہے۔جو امریکہ میں ترجمہ چھپا ہے۔(میری آواز پہنچ رہی
ہے، آپ کو ) جو امریکہ میں ہیں ہزار میں نے بتایا، ابھی چھپا ہے۔اس سے ہمیں ہزار تر جمہ ملنے سے ہمیں
خوشی نہیں ہوئی، جتنی اس بات سے کہ ایک بہت بڑا مطبع خانہ ہے، جس کے ساتھ ہمارا تعلق قائم ہو گیا۔اور
620
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1979ء
وہ اس طرح کہ پہلے تو شروع میں انہوں نے تیاری شروع کی۔پھر یہاں خط آتا تھا، کاغذ کون سا لگانا ہے؟
جلد کیسی ہوگی؟ آنے جانے میں بڑا وقت لگتا ہے۔وہ سارا میں نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہوا تھا۔آخر جب
ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ اب شائع کر دو تو انہوں نے چوبیس گھنٹے کے اندراندر بیس ہزار نسخے شائع کر کے
ہمارے ہاتھ میں پکڑا دیئے۔اور یہ خواہش تڑپ رہی ہے میرے دماغ میں کہ دس سال کے اندراندر
امریکہ میں ایک ملین ، دس لاکھ تراجم قرآن کا پیاں انگلش قرآن کی یہ تقسیم کی جائیں۔اس کا ایک دروازہ
کھل گیا۔دو سال ہوئے ، ایک تھوک فروش نے کہا، میں ایک لاکھ نسخہ قرآن کریم انگریزی ترجمہ کا لیتا
ہوں، کتنی دیر میں دیں گے؟ ہمیں کچھ پتہ نہیں تھا، اس وقت تجربہ ہی کوئی نہیں تھا۔میں نے کہا ، اس سے
آگے بات نہ کرو۔کیونکہ اس کو شاید چار سال لگ جائیں، پانچ سال لگ جائیں، مذاق بن جائے گا
سودے کا۔لیکن اگر آج کوئی تھوک فروش کہے کہ دس ملین لیتا ہوں تو دس ملین کا مطلب ہے کہ پچاس دنوں
مضامین سیر
کے اندر یہ مطبع جو ہے، یہ چھاپ کے دے دے گا یا اس سے بھی جلدی ، ایک رستہ کھل گیا نا۔جب انسان کوشش کرتا ہے اور اپنی کوشش میں بالکل اندھیرے میں گھس جاتا ہے پھر خدا تعالیٰ
وہاں
کوئی روشنی پیدا کر دیتا ہے۔وہ کام ہو جاتا ہے۔عنقریب، انشاء اللہ تعالی فرانسیسی زبان میں یہ جو
دیباچہ تفسیر القرآن ہے، حضرت مصلح موعودؓ کا کوئی ساڑھے تین سو صفحے کی کتاب ہے، بہت سارے
پرمشتمل ہے۔سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی بہت کچھ لکھا گیا ہے۔اس کا ترجمہ ہو چکا ہے اور
پروف ریڈنگ اب ہو رہی ہے۔میرا خیال ہے کہ اگلے تین مہینے کے اندراندر یہ ہو جائے گی۔دنیا میں کئی
کروڑ انسان مختلف دنیا کے علاقوں میں فرانسیسی پڑھنے والے ہیں۔اور بڑی خواہش رکھتے تھے۔میرے
پیچھے پڑ گئے کئی فرانسیسی بولنے والے افریقن ، جب میں 70ء میں وہاں گیا تھا کہ ہمیں جلدی قرآن کریم کا
فرانسیسی ترجمہ دیں۔کیونکہ ہمارے پاس کوئی اچھا ترجمہ نہیں۔وہ انشاء اللہ ہو گیا تو جسے نصف دنیا کہتے
ہیں، ویسے نصف نہیں لیکن مشہور ہے کہ نصف دنیا میں انگریزی بولی جاتی ہے اور نصف میں فرانسیسی تو اتنے
حصے کے لئے بھی ترجمہ ہو جائے گا۔پھر اگر چہ روسی زبان کا ترجمہ ہو چکا ہے لیکن Revision ہونے والا ہے (یعنی نظر ثانی )۔وہ
چھپ جائے اور چینی زبان میں چھپ جائے ( جہاں ہمارا نو جوان شاہد، جامعہ احمدیہ کا فارغ التحصیل مبلغ
زبان سیکھ رہا ہے۔اللہ نے یہ انتظام کر دیا۔تو پھر دنیا کے کم از کم اسی فیصد آبادی کے ہاتھ میں ہم قرآن
کریم کی برکتیں پہنچا سکتے ہیں۔ان سے فائدہ اٹھانا، نہ اٹھانا پھر ان کا کام ہوگا۔اور انشاء اللہ میں آپ کے
پاس آؤں گا ، خطبوں کے ذریعہ اس کے سلسلہ میں بھی۔621
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1979ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
میں نے صد سالہ جو بلی کا جب اعلان کیا، اس وقت جو میرے دماغ میں خیال تھا، اس کے مطابق
اعلان کیا۔جب خدا تعالیٰ میرے فیصلہ کو ٹھکرا
کے ردی کاغذ کی طرح پھاڑ کے پرے پھینک دے نا۔تو اتنی
خوشی ہوتی ہے مجھے کہ کوئی حد نہیں۔اور میں بتاتا ہوں، کیوں خوشی ہوتی ہے؟ میرا اندازہ تھا اور بڑے ڈر ڈر
کے میں نے اعلان کیا کہ دو کروڑ ، پچاس لاکھ رو پیدا گلے پندرہ سال میں جمع کر دے جماعت۔تا کہ ہم آنے
والی غلبہ اسلام کی صدی کا شایان شان استقبال کر سکیں۔مگر جو وعدے ہوئے ، وہ نو کروڑ ، بانوے لاکھ کے۔یعنی قریبا دس کروڑ کے ہو گئے۔میں نے کہا تھا، ابھی دس سال رہتے ہیں۔اس زمانہ میں کہ پندرہ سال تک
اڑھائی کروڑ جمع کر دو۔اور خدا تعالیٰ کے فضل سے جو وصولی ہو چکی ہے، وہ قریباً دو کروڑ ، انیس لاکھ روپے
کی۔یعنی قریباً قریباً اتنی ، جو میں نے سارے زمانہ کے لئے اعلان کیا تھا۔اس کا سارا کام جو ہے حساب وغیرہ رکھنا تحریکیں کرنا، بہت کم اس کے او پر خرچ کر رہے ہیں۔کوئی
سیکریٹریٹ نہیں بنایا۔صد سالہ جو بلی نے جو تیاری کرنی تھی، استقبال کی اگلی صدی کی ، اس کے کئی کام میں نے
اس وقت اعلان بھی کئے تھے۔کئی نئے مشن وغیرہ۔ایک تو جو ہمیں پھل ملا خدا کے فضل اور اس کی رحمت سے
اس تحریک سے۔پہلا پھل تو سویڈن میں گوٹن برگ میں ایک نہایت خوبصورت مسجد اور مشن ہاؤس کی تعمیر اس
فنڈ سے کی گئی۔یہ ایک چوٹی پر ہے، گوٹن برگ کی۔اور قریباً سوائے اس کے کہ بعض حصے پہاڑوں کی اوٹ میں
آئے ہوئے ہیں، باقی سارے شہر سے مسجد نظر آتی ہے۔رات کو دن کو بھی ) رات کی بجلیاں نظر آتی ہیں اور وہ
سارا شہر اس مسجد سے نظر آتا ہے۔پھر جب یہ ایک جگہ بن گئی، جہاں خطبہ ہوتا تھا، جہاں لوگ اکٹھے ہوتے
تھے، جہاں لائبریری ہوتی تھی، جہاں لوگوں نے آنا شروع کر دیا تو ایک سلسلہ بیعتوں کا شروع ہو گیا۔اور مختلف
ممالک کے لوگوں نے گوٹن برگ کے مشن ہاؤس میں آکر جو صد سالہ جوبلی کے فنڈ سے اور اس منصوبہ کے
ما تحت بنی تھی ، وہاں آ کے احمد بیت کو قبول کرنا شروع کیا اور قربانیاں دینی شروع کیں۔اسی منصوبہ کے ماتحت گزشتہ برس عالمی کسر صلیب کا نفرنس لندن میں منعقد کی گئی۔جس کے اوپر
میرے لڑکے انس نے (اسی جلسہ سالانہ میں ) تقریر بھی کی ہے۔جنہوں نے سنی ہوگی ، ان
کو پتہ لگا ہوگا کہ
کس قدر وسیع اثرات کی ، وہ حامل بنی۔اور اسی طرح لندن مشن میں اس منصوبہ کے خرچ پر کتاب Truth about the
cruxification صلیب مسیح کی حقیقت اور صداقت اس واقعہ میں کیا ہے؟ چھپی۔کانفرنس میں جو پیپر
پڑھے گئے تھے، وہ کتابی شکل میں شائع ہوئے اور ساری دنیا میں وہ پھیلے۔اور دوسری کتاب Essence
622