ہوا میں تیرے فضلوں کا منادی ۔ خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1979ء برموقع جلسہ سالانہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء), حصہ 2
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1979ء
of Islam حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کے اقتباسات کا چار مضامین پر (جیسا کہ میں
نے بتایا ہے ) ترجمہ اسی فنڈ سے شائع ہوا ہے اور بہت ساری رقم واپس بھی آگئی ہے۔وہ جماعتوں نے
خرید لی ہے، وہاں کی۔اسی طرح اس فنڈ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب ”اسلامی اصول
کی فلاسفی اس کا جو پہلے ترجمہ تھا، اس میں بعض نقائص تھے۔پھر میں نے محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خان
صاحب سے کہا کہ آپ مہربانی فرما کے اس کا از سر نو ترجمہ کریں۔پچھلے سال ان کو کہا تھا۔وہ ترجمہ بھی ہو گیا
اور پچاس ہزار نسخے چھپ کے اور قریباً ساری پہنچ گئی ہوگی۔بہر حال چھپ چکی ہے۔وہ پہلے خیال تھا کہ
اس کی قیمت ہوگی قریباً آٹھ روپے، اسلامی اصول کی فلاسفی۔پہلے یہ بھی ایک بات تھی کہ اس کا نام غلط لکھا
گیا تھا۔یعنی ” Teaching of Islam۔اصل میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو اس کا
نام رکھا ہے، "The philosphy of Teaching of Islam۔اب اس کے نام کے ساتھ یہ
ترجمہ آ گیا ہے، Revised Translation لیکن جب پچاس ہزار کا ہم نے آرڈر دیا تو جو قیمت
انہوں نے بل بھیجا، اس کے لحاظ سے وہ 23 Penny (نئی اطلاع کے مطابق 21P خرچ آیا ہے۔جس
کا مطلب یہ ہے کہ قریباً پانچ روپے کی وہ کتاب پڑی۔اور ان لوگوں کے لئے تو جہاں وہ زیادہ تر تقسیم ہونی
ہے، بہت ہی سستی ہے۔بلکہ بعض لوگ شاید کہیں کہ ضرورت سے زیادہ ستی ہے۔پھر ایک اور خوشی کی بات ہے۔ہمیں ایک نیا پھل بہت ہی میٹھا یہ ملا کہ تین ملک ہیں یورپ کے
ڈنمارک، سویڈن اور ناروے، ڈنمارک میں مسجد پہلے بن گئی۔67ء میں، میں نے اس کا افتتاح کیا۔سویڈن میں گوٹن برگ میں مسجد مشن ہاؤس بنا۔75ء میں ، میں نے سنگ بنیا درکھا اور 76ء میں، میں نے
جاکے اس کا افتتاح کیا۔اور اب پچھلے ہفتے ایک بہت بڑی عمارت چار کنال ناروے کے شہر اوسلو کے وسط
میں بہت عمدہ علاقے میں تین منزلہ عمارت ہے۔(اور انہوں نے لکھا ہے کہ ہماری جماعت کی ضرورتیں
پوری کر کے دو خاندانوں کے رہنے کی گنجائش یعنی دو کوارٹر بھی نکل آئیں گے۔وہ خریدی گئی۔15 لاکھ
کرونے (یہان کا سکہ ہے) میں۔یہ بہت اچھی جگہ ہے۔عین اس کے سامنے وہاں کے بادشاہ کا ایک
پارک ہے۔بادشاہ کے نام پر موسوم۔اس کے دوسری طرف بادشاہ کا محل بھی ہے۔لیکن بہر حال سامنے کھلا
پارک ہے۔اس کے سامنے سڑک ہے۔سڑک کے اس طرف وہ بڑا اچھا بنا ہوا مکان بڑی موٹی موٹی پتھر کی
دیواریں۔سروے وغیرہ کروا کے انجینئر سے پھر وہ خریدا گیا۔یہ ٹی جگہ مل گئی۔سپین میں جہاں بڑی مشکل پیدا ہورہی تھی۔میں 70ء سے کوشش کر رہا تھا اور بڑی دعائیں کر رہا
تھا۔آپ
کو بھی شاید کئی دفعہ کہا۔اب اللہ تعالیٰ نے ایسا انتظام کیا کہ قرطبہ 70ء کے میرے دورے پر، جس
623
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1979ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
نے مجھ پر یہ اثر چھوڑا تھا کہ اچھے لوگ ہیں ، ملنسار ہیں، مسلمان سے تعصب نہیں رکھتے ، ہمیں دیکھ کے آ
جاتے تھے، بڑے پیار سے باتیں کرتے تھے، وہاں سے قریباً چوبیس میل پر ایک چھوٹے سے گاؤں میں
سات، آٹھ ہزار پونڈ پر وہ زمین مل گئی ہے، اچھی خاصی بڑی۔اس طرح ہے، تھوڑ اسا ایک شبہ سا بھی ہے،
بڑی سڑک سے ایک چھوٹی سڑک نکلتی ہے، وہاں سے ایک فرلانگ کے اوپر سڑک تک یہ زمین ملتی ہے۔پانی ساتھ ہے، بجلی کا کھمبا ساتھ جارہا ہے، بہت اچھی جگہ ہے۔اور سب سے زیادہ اہم خوشخبری کی بات یہ
ہے کہ وہاں کے لوگوں نے ہمیں اجازت دے دی ہے کہ بڑی خوشی سے یہاں مشن ہاؤس اور مسجد کو تعمیر
کریں۔یہ بڑا متعصب کیتھولک ملک رہا ہے۔اب تو اللہ تعالیٰ نے وہاں یہ تبدیلی پیدا کی عظیم انقلاب
میں سمجھتا ہوں، خدا تعالیٰ کے فرشتوں نے اس ملک میں پیدا کیا ہے کہ وہ سہولت ہوگئی۔باقی رہ گئی ، ہمارے پروگرام کے مطابق اور آپ کی اور میری خواہشوں کے مطابق ایک فرانس
میں زمین ملنی چاہیے۔ایک اٹلی میں۔فرانس کی زمین کے لئے میں نے ایک شخص کو جو جنیوا میں رہتے ہیں،
مقرر کیا تھا۔انہوں نے تین، چار ٹکڑے دیکھ لئے ہیں اور مجھے امید ہے کہ اگلے تین، چار مہینوں کے اندر
اسی طرح آٹھ ، دس ہزار میں جو بہت سستی قیمت ہے، آٹھ ، دس ہزار پونڈ کوئی قیمت نہیں ہے، صد سالہ
احمد یہ جوبلی منصوبہ کے لئے زمین خریدی جائے گی۔اٹلی میں بھی زمین خریدی جاسکتی ہے۔ویسے تو اللہ تعالٰی دیتا ہے ہمیں کسی کے محتاج نہیں، اپنوں
کے بھی محتاج نہیں، اپنی ذات کے بھی محتاج نہیں ہم۔مولی بس۔ڈاکٹر عبدالسلام صاحب ٹرا کسٹے میں رہتے
ہیں۔یہ علاقہ ہے، جس کے قریب آسٹریا کی سرحدیں بھی ہیں اور یوگوسلاویہ کی سرحدیں بھی ہیں۔اور وہاں
سے زیادہ دور ہنگری بھی نہیں۔اور اس علاقہ میں اگر ہمارا مشن ہو تو کئی ملکوں میں جو پرانے احمدی ہیں، ان
سے ملاپ کی تجدید ہو سکتی ہے۔اور وہاں بھی اسی طرح ایک چھوٹے سے گاؤں میں کوئی چار کنال یا آٹھ
کنال
کا ٹکڑا آٹھ ، دس ہزار کا مجھے چاہیے محل نہیں بنانے ہم نے آج محل بنانے والے بناتے رہیں گے۔آج تو ہم اس بات میں خوش ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی اتباع کرتے ہوئے ایسی مسجد بنا لیں ، جس
کی چھت کھجور کے پتوں اور ٹہنیوں کی ہواور الحمد للہ کہ ہم نماز پڑھیں اور بارش ہو جائے تو ہماری ناک کو مٹی
لگے اور بڑی خوشی اور بشاشت کے ساتھ ہم اپنے ہاتھ اور کپڑوں سے اس مٹی کو پونچھیں اور کہیں کہ وہ نشان،
جو اس وقت اسلام نے دیکھا تھا، آج اسی کے اسوہ کے مطابق ہم نے بھی دیکھا لیا۔سپین میں بھی دیر اس واسطے ہوئی۔کرم الہی صاحب ظفر یہاں آئے ہوئے ہیں۔ان کو میں نے
بڑا سمجھایا ، شروع خلافت سے ہی کہ میڈرڈنگی جگہ، بد اخلاق جگہ، وہاں لوگ آتے ہیں لاکھوں کی تعداد میں
624
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1979ء
غیر ملکی ایک وقت میں ہوتا ہے۔عیش کرنے آتے ہیں وہاں، آپ کی بات سنے کا تو وقت ہی نہیں ان کے
پاس، توجہ ہی نہیں کریں گے، چھوڑیں میڈرڈ کو۔دارالخلافہ ہے ان
کا، باہر نکلیں۔جب سے یہ گئے ہیں،
بڑی ہمت سے گئے ، اپنا کام کیا اور انہوں نے تبلیغ کی۔اللہ تعالیٰ انہیں جزاء دے۔بڑے پیارے ہیں
لیکن کچھ میڈرڈ کا پیارا تناشدت اختیار کر گیا تھا کہ ہماری زمین خریدنے میں دس، بارہ سال
کی تاخیر ہوگئی۔اب وہ اور ایک اور مبلغ گئے تھے، قرطبہ کے قریب۔انہوں نے وہاں بڑی اچھی جگہ تلاش کی ( کام انہوں
نے ہی کیا۔اصل انچارج ہیں یہ ) بہر حال وہاں زمین مل گئی۔دعا کریں، دو جگہیں فرانس اور اٹلی میں مل جائیں تا یورپ کے مشنوں کے منصوبوں اور ان کے
بنانے سے ہمارے ذہن فارغ ہو کے پھر اور آگے جائیں۔ہمارے دماغ نے تو فارغ نہیں رہنا۔اس
وقت تک میرا اور آپ کا دماغ کام کرتا رہے گا، جب تک دنیا کا ایک آدمی ایسا ہے، جس نے خدا کی
معرفت حاصل نہیں کی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو پہچانا نہیں۔لیکن جب ایک کام سے فارغ ہوں
گے تو اگلے کام کی طرف توجہ کریں گے نا۔محدود دماغ ہیں ہمارے۔اللہ تعالیٰ کی قدرتیں غیر محدود ہیں۔اپنی قدرتوں سے جو وہ کر دے، کر دے۔کرے گا بھی انشاء اللہ ہم یہ کیا اس نے بھروسہ کرنا ہے۔آپ ہی
کرنا ہے ، سب کچھ۔ہاں۔سری نگر جو ہے، وہ بڑی مشہور جگہ ہے، کشمیر میں ہے۔آپ میں سے اکثر جانتے ہیں۔اکثر آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ سری نگر میں ایک محلہ ہے، اس کا نام ہے، خانیار۔خانیار محلہ ہے وہاں اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ سے علم حاصل کر کے دنیا میں یہ اعلان کیا کہ خانیار میں جو
ایک قبر ہے، یوز آسف نبی کی ، وہ حضرت
مسیح علیہ السلام کی قبر ہے۔وہاں جماعت ہے پرانی لیکن ٹھیک
ٹھکانہ نہیں تھا۔اب جو یہ تحریک زوروں پر چلی نا کہ صحیح فوت ہو گئے خدا کے رسول تھے علیہ السلام - اللہ
تعالیٰ ان کو غریق رحمت کرے۔دوسرے انبیاء کے ساتھ ان کو ہر روز نئی سے نئی رفعتوں تک پہنچائے۔ہماری دعائیں ہیں ان کے ساتھ۔بڑا احترام اور پیار ہے ان کا۔انہوں نے بڑی خدمت اسلام کی بھی کی
ہے، اپنے وقت میں بنی اسرائیل کے اندر علیحدہ مضمون ہے وہ۔لیکن بہر حال ایک انسان تھے اور وہ فوت
ہو گئے اور وہ دفنائے گئے کسی جگہ ، جس طرح ہر انسان کو دفنا دیتا ہے ایک دوسرا انسان مسلمان تو اب جب
یہ تحریک ہوئی ساری دنیا میں شور مچا تو غیر مسلم سیاح بھی وہاں جانے لگ گئے۔اور ہمارے احمدی بھی
بہت سارے جو آتے ہیں یہاں جلسہ پر ان کی بھی خواہش ہوتی ہے کہ وہاں جائیں دیکھیں۔تو وہاں مشن
625
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1979ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ہاؤس بن گیا ہے۔صد سالہ جو بلی کی کافی رقم لگ کے ایک اچھی بڑی تعمیر ہوگئی ہے۔وہاں مسجد بھی بڑی ہو
گئی ہمشن ہاؤس بھی بڑا ہو گیا۔غا نا میں قرآن کریم انگریزی ترجمہ کی دس ہزار کا پیاں خود غانا کے ملک میں شائع ہو گئیں۔اور وہ
ملک بہت خوش ہے۔وہاں ایک گرلز ٹریننگ سنٹر کا اجراء ہوا ہے۔وہاں ایک اور خوشی کی بات ہوئی۔میں
نے کئی دفعہ اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ جہاں ممکن ہو وہاں ہم بڑی عید اس روز کریں، جس دن مکہ مکرمہ
میں عید الاضحیہ کی جاتی ہے تو وہاں عبد الوہاب بن آدم آئے ہوئے ہیں جلسہ میں شریک ہونے کے لئے ،
انہوں نے بھی میری بات سنی ہوئی تھی۔اس دفعہ انہوں نے پوری تحقیق کر کے ایسا انتظام کر دیا کہ عید
الاضحیہ غانا کے ملک میں جماعت احمدیہ نے اس روز کی ، جس دن خانہ کعبہ میں ، سعودی عرب میں عید ہو
رہی تھی۔اور اس کا بڑا چرچا ہوا اخباروں میں۔کیونکہ ایک نئی چیز تھی نا۔ایک نئی حرکت پرانی برکت کی طرف
منہ کر کے شروع ہوگئی۔خانہ کعبہ
أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ
ہے۔اس سے جماعت احمدیہ کا بھی ساتھ ہی چرچا ہوا اور بڑی خوشی کی اور برکت کی لہر وہاں دوڑی۔سیرالیون۔ایک نئی مسجد وہاں تعمیر ہوگئی۔لوگ خدا تعالیٰ کی برکتوں کو دیکھتے اور محسوس کرتے
ہیں۔صرف احمدی نہیں بلکہ دوسرے بھی۔اس ملک والے ہی نہیں، باہر سے آنے والے بھی۔کوریا کے سفیر
فری ٹاؤن میں ہیں۔وہ احمدیہ مسلم سیکنڈری سکول کی ایک تقریب میں شامل ہوئے، انہیں قرآن کریم کا
تحفہ دیا گیا، بہت خوش ہوئے۔کہنے لگے ، کوریا میں تو ہمیں، ان کا یہ فقرہ بہت مزیدار ہے، وہ سفیر جو کوریا
کے تھے ، ان کو قرآن کریم کا جب تحفہ دیا گیا تو ان کے منہ سے یہ فقرہ نکلا کہ کوریا میں تو صرف بائبل ہی ملتی
ہے، مگراب قرآن کریم پا کر بہت خوش ہوئے۔نائیجیریا مشن الارو کے مقام پر احمد یہ مشنری ٹریننگ کالج کا اجراء کیا گیا۔اب وہاں ضرورت
بہت بڑھ گئی ہے اور یہاں سے اتنے آدمی ہم جامعہ احمدیہ کے بھیجو انہیں سکتے۔اس میں بہت ساری روکیں
ہیں۔کچھ ہماری ہیں۔ہمارے پاس اتنا پیسہ بھی نہیں ، جو خرچ کریں۔اس واسطے ایک غانا میں ٹریننگ کالج
ہے اور وہاں مختلف ملکوں کے احمدی آجاتے تھے۔پھر اب ان کے آپس میں بھی فارن ایکھینچ کی مشکلیں
ہیں۔تو اب دوسراٹر مینگ کالج نائیجریا میں کھل گیا ہے۔ایک نئے سیکنڈری سکول کا اجراء ہوا ہے۔ایک
نئے ہسپتال کھولنے کی اجازت مل گئی ہے۔انشاء اللہ بن جائے گا۔دونئی مساجد کا افتتاح ہوا ہے۔دار
626
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جد پنجم
اقتباس از خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1979ء
الخلافہ لیگوس کا مشن ہاؤس کام کی وسعت کے نتیجہ میں تنگ ہو گیا تھا۔وہ میں نے بھی دیکھا ہوا ہے۔بڑا
تنگ اس کے لئے شہر سے باہر زمین لے لی ہے اور وہاں نیا مشن ہاؤس تعمیر ہو رہا ہے۔نائیجیریا کے ساتھ لگتا ہے، ایک اور ملک ، آزاد ملک ہین اس کا نام ہے۔ری پبلک ہے۔وہاں ہمارا
کوئی مبلغ نہیں۔وہی لوگ جب ادھر آتے ہیں نائیجیر یا تو ان کا ملاپ ہوتا ہے، ہمارے مشن سے۔وہ ہماری
باتیں سنتے ہیں، کتابیں پڑھتے ہیں، لے جاتے ہیں۔گھر جاتے ہیں، اپنے علماء سے باتیں کرتے ہیں۔ان کو
بتاتے ہیں مسئلے مسائل کہ یہ ایک جماعت ہے، جو یہ باتیں پیش کر رہی ہے۔اس طرح ان کو تبلیغ ہوتی ہے۔وہاں
اللہ تعالیٰ نے یہ فضل کیا ہے کہ بغیر کسی مبلغ اور مشن کے ایک مخلص اور فعال جماعت اللہ تعالیٰ نے ہمیں
دے دی۔اس سال بینن کے جلسہ سالانہ پرسینکڑوں افراد جمع ہوئے۔چھوٹی جماعت ہے، نئی نئی بنی ہے اور
مشن ہاؤس
کی تعمیر انہوں نے شروع کر دی ہے۔جس کے اخراجات وہ خود ہی اکٹھا کر رہے ہیں۔نائیجیریا کا ایک اہم اخبار ہے، اس میں ایک اہم Personality ایک معروف ہستی ہیں وہاں
کی الحاج ابوبکر ، انہوں نے ایک مضمون شائع کیا ہے احمدیت پر اور اس میں لکھتے ہیں کہ
If today I could stand before any christian and am able to discuss
about religion with confidence, it was to the Ahmadiyya literature
and books at my disposal۔کہ اگر آج میں اس قابل ہوا ہوں کہ مجلسوں میں بیٹھتے ہوئے عیسائیوں کے ساتھ بات کر
سکوں ، خود اعتمادی کے ساتھ مذہبی گفتگو کر سکوں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے جماعت احمدیہ کا لٹریچر رکھا
ہوا ہے۔اور بہت سی کتابیں ہیں، میرے پاس جن کو میں نے پڑھا ہے۔اور اس وجہ سے میں عیسائی
پادریوں کے ساتھ بات کرنے کے قابل ہو گیا ہوں۔گیمبیا ایک اور ویسٹ افریقن ملک وہاں کے وزیر برائے اکنامک اینڈ پلاننگ نے احمد یہ سکول
کا معائنہ کیا اور انہوں نے فرمایا۔ہمارے ملک میں احمد یہ سیکنڈری سکول، واحد سکول ہے، جو اکنا مک کا
مضمون بھی پڑھاتا ہے۔یعنی سارے ملک میں ہمارا سکول جو ہے، جماعت کا وہ اکیلا سکول ہے ، جس میں
اقتصادیات
کا مضمون پڑھایا جاتا ہے۔اور ہمیں فخر ہے کہ ہم اس کے فارغ التحصیل طلباء کو اپنے دفاتر میں
بڑی خوشی سے جگہ پیش کرتے ہیں۔اس واسطے کہ علمی لحاظ سے وہ اچھے ذہین طالب علم ہیں اور اعتماد کے
لحاظ سے وہ دیانت دار ہیں۔627
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1979ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
سکول کے پاکستانی پرنسپل کو ( یعنی جو ملک میں ہمارا پاکستانی پرنسپل ہے اور وہ مجھے بھی عجیب لگا
کہ انہوں نے بجائے اس کے کہ کسی گیمبین کو اس کام کے لئے منتخب کیا ہوتا ، انہوں نے ہمارے پاکستانی
پرنسپل کو ، ہمارے سکول کا پرنسپل جو پاکستانی ہے، اسے ) ویسٹ افریقن اگر امینیشن کونسل کی نیشنل کمیٹی کا
رکن منتخب کر لیا۔وہ دوسرے ملکوں میں دوروں پر بھی جاتے ہیں۔سالانہ جلسہ کی صدرات ملک کے وائس پریذیڈنٹ صاحب نے کی۔بعض جلسوں میں ان کے
پریذیڈنٹ صاحب بھی آجاتے ہیں۔گیمبیا میں امسال ” الاسلام کے نام سے رسالہ جاری کیا گیا ہے۔یہی حال پوری طرح تندہی کے ساتھ ، پوری ہمت کے ساتھ ، پورے جذبے کے ساتھ ان ممالک میں
جنہیں ایک وقت میں عیسائیت نے اسلام کی گود سے یا پیکترم سے، بد مذہبی سے جیتا ، اب ہم واپس ان کو
اسلام کی طرف لا رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے مبلغوں کو یہ توفیق دی ہے۔ولا فخر
ہمارے لئے فخر کی کوئی بات نہیں۔خدا ہی ہے، جو منصوبے بناتا اور ہمیں کامیابیاں عطا کرتا ہے۔مشرقی افریقہ میں کینیا میں سکول کے اجراء کے لئے کوشش کی جارہی ہے اور ایک زمین کا ٹکڑا
خرید لیا ہے۔کینیا کے پڑوسی ملک روانڈا ( نام ٹھیک نہیں پڑھا گیا) میں خدا کے فضل سے ایک جماعت قائم
ہو چکی ہے۔تنزانیہ میں ایک نے مشن کا قیام عمل میں آچکا ہے۔ایک مقامی مبلغ عیسی احمدی وہاں متعین کئے
گئے ہیں۔اب وہاں
تنزانیہ میں مشنوں کی تعداد دس ہو گئی ہے۔تین نئی مساجد اس سال تعمیر ہوئی ہیں۔اس
ایک سال کے اندر تین نئی مساجد تعمیر ہوئی ہیں اور ایک مشن ہاؤس کی تعمیر ہورہی ہے۔تنزانیہ کی جماعت کا
جلسہ سالانہ کامیاب رہا۔پانچ ہزار کی نفری اس میں شامل ہوئی۔جولٹریچر شائع ہوا:۔نماز سواحیلی زبان میں، پانچ ہزار
اسلام کے اسباق سواحیلمی زبان میں، پانچ ہزار
کشتی نوح سواحیلی ایڈیشن ، دوسرا ایڈیشن، دوہزار
اور ایک اور کتاب تیار ہو رہی ہے۔یہ سارے مشن غیر ممالک میں ، افریقہ میں، یورپ میں، امریکہ میں، جزائر میں ، انڈونیشیا میں،
سب جگہ یہ مشن جو ہیں، وہ پوری تندہی سے یہ کام کر رہے ہیں۔جامان میں بھی مشن بڑا activo ہو گیا ہے اور وہاں انہوں نے رسالے شائع کرنے شروع کر
دیئے ہیں۔جلسے کرتے ہیں، اخباروں میں خطوط لکھتے ہیں۔اتنی ان کی عزت ہے کہ اخبار ان کے خطوط کو
628
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1979ء
شائع کرتے ہیں۔اور جب عیسائی یا دوسرا کوئی مذہب والا ان سے تنگ آجاتا ہے تو پھر وہ اخبار کو کہتا ہے کہ
اب یہ سلسلہ بند کر دو۔امن کا پیغام اور ایک حرف انتباہ اس کا ترجمہ ہو چکا ہے جاپانی میں۔یہ میرا ایک چھوٹا سا
مضمون ہے۔انگریزی میں بھی وہ شائع کر رہے ہیں۔نجی میں جو آئی لینڈ ہیں، وہاں کی مقامی آبادی میں احمدیت اثر ورسوخ قائم کر رہی ہے اور بہت
سے مقامی لوگ جو ہیں، وہ احمدی ہو چکے ہیں۔کینیڈا میں دوجگہ ہمارے مبلغ والے مشن قائم ہو چکے ہیں، ویسے بہت سارے مشن ہیں۔امریکہ کے مغربی ساحل سان فرانسسکو میں مشن کی ایک نئی برانچ کھول دی گئی ہے۔اور ہمارے
یہاں کے پڑھے ہوئے ایک مبلغ وہاں کام کر رہے ہیں۔آسٹریلیا میں نئی جماعت قائم ہوئی ہے۔مغربی جرمنی میں فرینکفرٹ کے مقام پر اسلامی موضوعات پر ایک کانفرنس منعقد کی گئی ، اسی
طرح سوئٹزر لینڈ میں ، جو بہت کامیاب ہوئی“۔۔۔۔۔۔نصرت جہاں ریز روفنڈ۔خدا کے فضل سے ہماری وہ قربانی اللہ کے حضور مقبول ہوگئی۔اور
اس کا ہمیں اس سے پتہ لگتا ہے کہ جو ریز ورفنڈ 1970ء میں اکاون لاکھ کی اپیل پر اور ترپن لاکھ، چھہتر ہزار
کی عملاً وصولی پر قائم ہوا تھا، اس میں خدا تعالیٰ نے برکت ڈالی۔دوست بڑی ہمت کرتے ہیں۔جو اپیل
ہے، اس سے زیادہ چندہ آجاتا ہے۔یہ سرمایہ تھا۔اس کے متعلق بہت سی باتیں میں پہلے بتا چکا ہوں، دہرانے کی ضرورت نہیں۔ترین لاکھ کا سرمایہ تھا، جو وہاں لگایا گیا۔اور ترپن لاکھ کا سرمایہ ، جو آپ نے دیا، قربانی دی خدا کے حضور،
خدا نے اسے قبول کیا اور اس میں برکت ڈالی۔اتنی برکت ڈالی کہ اس ترین لاکھ میں سے آپ کئی کروڑ
روپے پہلے خرچ کر چکے ہیں۔یہ آپ جمع تفریق کر کے نکالیں۔ترپن لاکھ میں سے کئی کروڑ روپیہ ہم خرج
کر چکے ہیں۔اور اس سال گزشتہ میں اس ایک سال میں ترین لاکھ جو تھا، اس میں سے کئی کروڑ خرچ
ہونے کے بعد ایک کروڑ ، انتالیس لاکھ ، چوالیس ہزار ہمارے پاس تھا۔اور اس میں سے ایک کروڑ سات
لاکھ چوبیس ہزار روپیہ خرچ ہو گیا اور باقی چھہتر لاکھ روپیہ بچ گیا۔یہ ترین لاکھ میں سے سب کچھ ہوا۔تو
ترین لاکھ میں تو حساب کی رو سے ایسا نہیں بنتا۔اگر ترپن لاکھ میں آپ خدا تعالی کی برکت اور رحمت شامل
629
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1979ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
کر دیں تو یہ بن جاتا ہے۔ترپن لاکھ، جو آپ نے قربانی پیش کی خدا کے حضور، اس میں اللہ تعالیٰ نے اپنی
برکت ڈالی۔پھر جوتر پن لاکھ جمع برکت ، اس نے یہ شکل بنائی کہ کئی کروڑ روپیہ خرچ ہو گیا اور پھر بھی بچ رہا۔اور سال رواں جواب ختم ہو رہا ہے، اس میں ایک کروڑ ، انتالیس لاکھ، چوالیس ہزار ( یہ آپ سمجھ رہے ہوں
گے کہ میں کتنا کمزور ہوں بیماری کی وجہ سے یہ رقم تھی پڑی ہوئی۔اس سال خرچ ہوا، ایک کروڑ ،سات
لاکھ چوبیس ہزار روپیہ۔اور پھر ترپن لاکھ میں سے چھہتر لاکھ روپیہ بچی بھی گیا۔اس کے علاوہ ایک کروڑ ،
پنتیس لاکھ کی عمارت وغیرہ ہیں وہاں موجود۔یعنی ترپن لاکھ میں سے سات کروڑ خرچ کرنے کے بعد دو
کروڑ ، گیارہ لاکھ، پینتیس ہزار روپیہ سرمایہ کی صورت میں ، نقدی کی صورت میں یا سرمایہ عمارتوں وغیرہ کی
صورت میں رہا۔یہ ہے اللہ کی برکت۔ایک بزرگ نے مجھے کہا تھا، آپ کے پاس ترین لاکھ روپیہ ہے، تجارت پر لگا دیں، جو آمد ہو،
اس سے آپ اپنا منصو بہ چلائیں۔میں نے ان سے پوچھا، آپ زیادہ سے زیادہ کیا امید رکھتے ہیں، کتنی آمد
ہو سکتی ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر بہت ہی حد ہو جائے تو 14-12 فیصد نفع ہو جائے گا۔میں نے انہیں کہا،
جس سے میں تجارت کرنا چاہتا ہوں، وہ تو کہتا ہے، میں بغیر حساب کے دیتا ہوں۔مجھے اس سے تجارت
کرنے دیں۔دیکھا آپ نے بغیر حساب کے کس طرح مل گیا۔جو مجھے بھی حساب یاد نہیں رہ رہا۔مجلس نصرت جہاں نے اللہ تعالیٰ کے فضل و رحمت سے ان ممالک میں مغربی افریقہ کے جن کے
لئے یہ منصوبہ تھا ، سترہ ہسپتال کھولے اور بہت سے سکول۔نصرت جہاں کے ہسپتالوں میں اب تک اکیس
لاکھ، دو ہزار ، سات سو سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا گیا۔اللہ نے بڑی توفیق دی ان کی خدمت کرنے کی۔جن میں سے ایک لاکھ، تہتر ہزار آٹھ سومریضوں کا علاج مفت کیا گیا۔کوئی ان سے پیسہ نہیں لیا گیا۔بہر حال اللہ تعالیٰ کے فضلوں میں سے چند ایک کا منادی بن کے میں یہاں کھڑا ہوا اور
میں نے بتایا اور آپ نے دیکھا دنیا کے کونے کونے میں جماعت احمدیہ پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کی بارش،
موسلا دھار بارش سے بھی زیادہ ہو رہی ہے۔ہمارے منہ میں وہ زبان نہیں کہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر
سکیں، جو اس کا حق ہے۔اور ہمارے جو بولنے کے الفاظ ہیں، جس کو زبان کہتے ہیں، ہماری زبانیں
مختلف، اردوزبان، انگریزی زبان، اس معنی میں زبان جو ہے ) اس میں وہ الفاظ نہیں، جو خدا تعالیٰ کی
عظمت وجلال ووحدانیت، اس کی قدرت، اس کی محبت، اس کی رحمانیت، اس کی رحیمیت جو ہے، اس کے
جلووں کو اپنے احاطہ میں لاسکیں۔خدا کی باتیں خدا ہی سمجھ سکتا ہے۔اور بد بخت ہے وہ انسان، جو خدا سے
630
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1979ء
اس کے پیار کو پاتا اور خدا کے ساتھ بیوفائی کرتا ہے۔اس واسطے میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ اگر میں ایک فقرہ میں
نصیحت کرنا چاہوں اور ہمیشہ وہ کرتا چلا جاؤں تو وہ فقرہ یہ ہوگا۔یا درکھو! اتنے پیار کرنے والے رب کریم
سے کبھی بے وفائی نہ کرنا۔کوئی ہمیں تکلیف نہیں پہنچائی ، اس نے کبھی۔اگر کہیں اور سے تکلیف پہنچی تو جتنی
تکلیف پہنچی، اس سے ہزار گنا، لاکھ گنا، کروڑ گنا بے شمار گنا زیادہ ہمارے سکون کے ، اطمینان کے، آرام
کے سامان پیدا کر دیے۔ایک شخص کو اس کی غلطی تھی یا نہیں، بہر حال وہ سمجھا مجھے بلا وجہ نکالا گیا نوکری سے۔بڑا گھبرایا ہوا
آیا۔میں نے کہا، دیکھو! ہم تو ایک خدا پر ایمان لاتے ہیں۔جتنے تمہیں اس وقت پیسے مل رہے ہیں ماہانہ
اس سے سات گنا زیادہ خدا تمہیں دے گا۔میرے منہ سے نکل گیا۔میری عزت خدا نے رکھ لی۔میں تو خدا
کے سامنے سر نہیں اٹھا سکتا۔اتنا پیار کرتا ہے۔ابھی مہینہ، ڈیڑھ مہینہ ہوا، اس کا خط آیا۔میں تو بھول گیا۔مجھے
سے تو ملتے ہیں ہزاروں آدمی۔ان سے میں باتیں کرتا ہوں، پھر وہی مجھے یاد کراتے ہیں۔اس نے خط میں
لکھا کہ جب میں پریشانی کی حالت میں آپ سے ملا تو آپ نے مجھے نصیحت کی تھی کہ دیکھو! رزاق خدا
ہے، انسان نہیں۔اور جس تنخواہ کو تم چھوڑ رہے ہو، اس سے سات گنا زیادہ خدا تمہیں تنخواہ دے سکتا ہے یا
دے گا۔کوئی اس قسم کا فقرہ بولا۔اور آج میں اس لئے لکھ رہا ہوں کہ میں بالکل سات گنا زیادہ تنخواہ آج
لے رہا ہوں۔اور آپ کی بات خدا نے پوری کر دی۔یہ خدا ہے، جس کے دامن کو ہم نے پکڑا، جس سے ہمارا واسطہ ہے۔اسے چھوڑ کے تو ہم نے
کہیں نہیں جانا۔اور یہ درایسا ہے، یہاں دھونی رما کے بیٹھے رہو۔کسی سے دشمنی نہ کرو، کسی کی بدخواہی نہ
چاہوں، کسی کا غصہ تمہارے دلوں میں جگہ نہ پائے ، کسی کے خلاف ایک لفظ بھی تمہاری زبانوں سے نہ نکلے۔دعا ئیں کرو۔اپنے لئے ، ان لوگوں کے لئے بھی ، جو غلطی سے خود کو تمہارا دشمن سمجھتے ہیں۔اور خدا تعالیٰ سے
اس کی خیر چاہو۔اس کی رحمتوں کی تجلیات اپنی زندگی میں اس سے مانگو۔وہ تمہیں اتنادے گا، اتنا دے گا کہ
تمہاری نسلوں سے بھی وہ چیزیں نہیں سنبھالی جائیں گی۔اللہ تعالیٰ فضل کرے اور ہمیں صحیح معنی میں اور حقیقی رنگ میں مسلم بنائے۔خادم اسلام بنائے۔محمد
صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام بنائے۔اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا نور ہمارے سینوں میں ہمیشہ چمکتا رہے۔دنیا کی
ظلمات کو دور کرنے کی ہمیں طاقت عطا کرے اور اس میں ہمیں کامیابی عطا کرے۔آمین۔السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
( مطبوع روزنامه الفضل 26 فروری 1986ء)
631