نفرت ہمیشہ شکست کھاتی اور فتح ہمیشہ محبت کو ہی حاصل ہوتی ہے ۔ ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغرب 1980ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغرب 1980ء
نفرت ہمیشہ شکست کھاتی ہے اور فتح ہمیشہ محبت کو ہی حاصل ہوتی ہے
ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1980ء
28 جون، کراچی
حضور نے جماعت کی بین الاقوامی حیثیت اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے بعض مسائل
اور اسلامی تعلیم کی رو سے مسئلہ کے حل پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت ساری دنیا میں پھیل چکی ہے۔جماعت کی اس ترقی پذیر بین
الاقوامی حیثیت کی وجہ سے بعض نئے مسائل کا پیدا ہونا، ایک قدرتی عمل ہے۔اس میں سے ایک مسئلہ بین
الاقوامی شادیوں اور ان کی وجہ سے پیدا ہونے والی بعض اشکال سے تعلق رکھتا ہے“۔حضور نے فرمایا:۔مثال کے طور پر جب افریقہ، امریکہ یا یورپ کے کسی ملک کی ایک لڑکی اسلام قبول کر کے احمدی
ہو جاتی ہے تو طبعا وہ یہی چاہتی ہے کہ اس کی ایک مسلمان سے ہی شادی ہو۔ادھر اس کے عیسائی والدین اس
بات
کو پسند نہیں کرتے۔اور چاہتے ہیں کہ وہ کسی عیسائی سے شادی کرے۔مسلمان کے ساتھ شادی کی صورت
میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اسلامی فقہ کی رو سے لڑکی کا ولی ہونا ضروری ہے، سو اس کا ولی کون ہو؟ ایسی صورت
میں اصول یہ ہے کہ اس کا ولی خلیفہ وقت کسی ایسے شخص کو مقرر کرے گا، جو ولایت کے فرائض ادا کرنے اور اس
کے تعلق میں تمام ذمہ داریاں نبھانے کا اہل ہو۔اس کی عملی صورت یہ ہوگی کہ نائیجیریا، غانایا دیگر ممالک میں،
جسے خلیفہ وقت نے اپنا نائب مقرر کیا ہے، یعنی اس ملک کا مبلغ انچارج ، یہ اس کا فرض ہے کہ ایسی لڑکی کاوہ خود
ولی بنے یا وہ کسی ایسے شخص کو ولی مقرر کرے، جو اسلامی قانون کی رو سے ولایت کے فرائض ادا کرنے اور اس
تعلق میں جملہ ذمہ داریاں نبھانے کی اہلیت رکھتا ہو۔اسلامی تعلیم بڑی حسین بھی ہے، واضح بھی ہے اور بڑی
پختہ بھی ہے۔چنانچہ میں نے اسلامی تعلیم کی روشنی میں اس مسئلہ کی وضاحت کر دی ہے۔حضور نے مزید فرمایا:۔دو
دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے مجھ سے تعلیمی ترقی کا ایک منصوبہ جاری کرایا
ہے۔یہ منصوبہ غلبہ اسلام کی آسمانی مہم کے لحاظ سے بہت اہم ہے۔اس منصوبہ کو جاری کرنے سے میرا مقصد
677
ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1980ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ہے اور میری تمام تر دلچسپی اس بات میں ہے کہ قرآن کریم کے علوم کی زیادہ سے زیادہ ترویج واشاعت ہو۔اس
تعلق میں ایک بات میں نے یہ کہی ہے کہ کوئی احمدی بچہ ایسانہ رہے، جو میٹرک پاس نہ ہو۔اس سے غرض یہ
ہے کہ ہر احمدی میں قرآن کا بغور مطالعہ کرنے ، اسے سمجھنے اور قرآنی علوم میں دسترس حاصل کرنے کی اہلیت پیدا
ہو جائے۔کیونکہ جب تک تعلیمی بنیاد مضبوط نہ ہو، کوئی شخص علوم قرآنی سے بہرہ ور نہیں ہو سکتا۔کسی شخص کی تعلیمی
بنیاد جتنی زیادہ مضبوط ہوگی اور علمی استعداد جتنی زیادہ ہوگی، اتنا ہی زیادہ وہ قرآنی علوم کو سمجھنے اور ان سے استفادہ
کرنے کے قابل ہوگا۔تعلیم کا کم از کم معیار فی الحال میٹرک مقرر کیا گیا ہے، آگے چل کر معیار کم از کم بی اے
مقرر کیا جائے گا۔کیونکہ بچوں کو جتنی زیادہ تعلیم دی جائے گی، وہ اتنا ہی زیادہ قرآن
کو سمجھیں گے۔فی الاصل یہ
ایک نہایت ہی اہم منصوبہ ہے اور اس میں درجہ بدرجہ ترقی کے کئی مرحلے آئیں گئے۔حضور نے اس امر پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ وہ اپنے فضل ورحمت اور نشان کے طور پر جماعت کو
بہت ہی ذہین بچے عطا کر رہا ہے۔حضور نے بتایا کہ
ابھی حال ہی میں سرگودھا بورڈ کا میٹرک کا نتیجہ نکلا ہے۔لڑکیوں میں دوسری اور تیسری پوزیشن
حاصل کرنے والی دونوں بچیاں احمدی ہیں۔بورڈ بھر میں دو احمدی بچیوں کا اتنی اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنا معمولی
بات نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کا یہ فضل اس امر پر دال ہے کہ وہ جماعت کو اعلیٰ ذہنوں سے نواز رہا ہے۔اس ضمن میں حضور نے دماغی قوت اور ذہنی استعداد بڑھانے والے ایک خاص کیمیکل کا ذکر
فرمایا ہے، جو لیسی تھین (Lecithin) کہلاتا ہے۔اور اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ بچوں کو مناسب مقدار
میں سویا نین (جس میں لیسی تھین کی کافی مقدار ہوتی ہے ) ضرور استعمال کرانی چاہئے۔حضور نے فرمایا:۔ر تعلیمی منصوبہ کے تحت میں نے تمام احمدی بچوں اور بچیوں کے لئے لازمی قرار دیا ہے کہ وہ
اپنے اپنے امتحان
کا نتیجہ نکلنے پر اپنے نتیجہ کی مجھے اطلاع دیں۔ان کے خطوط کے میں خود جواب دوں گا۔خطوط کے جواب ارسال کرنا اتنا آسان نہیں، جتنا کہ بعض بچے سمجھتے ہوں گے۔اب تک پندرہ ہزار سے
زیادہ خطوط موصول ہو چکے ہیں۔ان خطوں کو پہلے شہر وار اور پھر ضلع وار ترتیب دینا تھا، پھر ان کا درجہ بندی
کے بعد رجسٹروں میں اندراج ہونا تھا اور کارڈ سسٹم کے ذریعہ ان کا ریکارڈ تیار کرنا تھا۔پھر جوابی خطوط تیار
کر کے اور پتے وغیرہ درج کر کے انہیں پوسٹ کرانا تھا۔اس کام کے لئے کافی وقت اور عملہ درکار تھا۔بہر حال کافی تعداد میں مربیان کو اس کام پر لگا نا پڑا ، تب جا کر خطوں کے جواب ارسال کرنے کا مرحلہ آیا۔678
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغرب 1980ء
چونکہ بچوں کو اپنے خطوط کے جواب کا انتظار ہوگا، اس لئے میں نے یہ وضاحت کر دی ہے۔بچے مطمئن
رہیں ، انہیں عنقریب جوابی خطوط ملنے شروع ہو جائیں گے۔میرے چلنے سے پہلے اکثر خطوط تیار ہو گئے
تھے۔اور انہیں پوسٹ کرنے کا کام بھی تقریباً مکمل ہو گیا تھا۔چونکہ خطوط کی ترسیل میں دیر ہو گئی تھی ، اس
لئے میں نے بچوں سے معذرت
کرنا تھی۔اور انہیں تسلی دلانا تھی کہ آگے پیچھے انہیں جواب ملنے شروع ہو
جائیں گے۔ہزار ہا کی تعداد میں خطوط یکدم تو ارسال نہیں کئے جاسکتے۔بہر حال ان کی ترسیل کا کام شروع
ہو چکا ہے۔جواب سب بچوں کومل جائے گا، کسی کو پہلے اور کسی کو ذرا بعد میں“۔حضور نے فرمایا:۔تیسری بات میں اپنے حالیہ سفر اور غیر ممالک کے دورہ کے متعلق کہنا چاہتا ہوں۔یہ دورہ کئی
وجوہات کی وجہ سے ضروری ہو گیا تھا۔اللہ تعالیٰ نے حال ہی میں ایسے فضل فرمائے ہیں اور بیرونی ممالک
میں ترقی کی ایسی نئی راہیں کھولی ہیں کہ ان سے فائدہ اٹھانے اور غلبہ اسلام کے کام میں تیزی پیدا کرنے
کے لئے ان ممالک میں جانا ضروری ہو گیا ہے۔اس کی وضاحت کرتے ہوئے حضور نے بتایا کہ
1970ء میں جب میں سپین گیا تو میں نے کوشش کی کہ وہاں ایک چھوٹی سی ، خستہ حال اور غیر آباد
مسجد نماز پڑھنے کے لئے ہمیں مل جائے۔ہر چند کہ وہاں کی حکومت اس کے لئے تیار ہو گئی تھی۔لیکن پادریوں
کی طرف سے شدید مخالفت کے باعث وہ ایسانہ کر سکی۔اس کے بعد دس سال کے اندر اندر ایسا انقلاب عظیم
بر پا ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں شہر قرطبہ کے قریب ایک قطعہ زمین عطا کر دیا ہے۔جسے ہم نے قیمتا خریدا ہے
اور حکومت نے اس پر مسجد تعمیر کرنے کی باقاعدہ طور پر اجازت بھی دے دی ہے۔خدا کے فضل سے ہمیں وہاں
اتنی زمین مل گئی ہے کہ ہم وہاں مسجد تعمیر کرنے کے علاوہ مسجد کو آباد رکھنے کی غرض سے اس کے قریب چھ فلیٹ بھی
بنادیں گے۔تاکہ وہاں کے احمدی خاندان ان میں رہائش اختیار کر کے مسجد کو خدائے واحد کے ذکر سے آباد رکھ
سکیں۔اور اس طرح وہ مسجد سپین میں اسلام
کی تبلیغ واشاعت کا ایک اہم مرکز بن سکتے۔خطاب جاری رکھتے ہوئے حضور نے مزید بتایا کہ
سیکنڈے نیوین ممالک میں سے سب سے بڑی جماعت ناروے میں ہے۔لیکن ابھی تک وہاں نہ
ہماری مسجد تھی اور نہ ہی کوئی مشن ہاؤس تھا۔ڈنمارک میں ہماری مسجد اور مشن ہاؤس ہے۔اور سویڈن میں بھی مسجد اور
مشن ہاؤس کی عمارت تعمیر ہو چکی ہے۔لیکن ناروے میں ہم ابھی تک زمین نہ ملنے کی وجہ سے مسجد اور مشن ہاؤس
679
ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1980ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
-
تعمیر نہیں کر سکے تھے۔حال ہی میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں اوسلو کے قریب ایک سہ منزلہ شاندار عمارت عطا کر دی ہے،
جو مسجد اور مشن ہاؤس کے طور پر بخوبی استعمال ہوسکتی ہے۔اور وہاں
ترقی کی نئی راہیں کھل سکتیں ہیں“۔حضور نے بتایا:۔اسی طرح مغربی افریقہ کے ممالک میں، جہاں
اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہائر سیکنڈری سکولز اور متعدد
ہسپتال کھولنے کی تو فیق عطا فرمائی ہے، ترقی کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔اور وہاں کے لوگ اور حکومتیں ہمیں نئے
سکول اور ہسپتال کھولنے کے لئے کہ رہی ہیں اور ہر قسم کی سہولتیں بہم پہنچانے کی پیشکش کر رہی ہیں۔نائیجیریا
سے حال ہی میں اطلاع آئی ہے کہ وہاں
اللہ تعالیٰ نے جماعت کو مختلف علاقوں میں مزید تین بڑی بڑی مسجد میں
تعمیر کرنے کی توفیق دی ہے۔اور ان کی خواہش ہے کہ اس دورہ میں ، میں ان کا بھی افتتاح کروں۔اللہ تعالیٰ کے نئے افضال کا ذکر کرنے کے بعد آخر میں حضور نے فرمایا:۔ہمیں بہت سارے کام کرنے ہیں۔طاقت ہمارے پاس نہیں اور ہم بہت کمزور ہیں۔لیکن
جس اعلیٰ اور مقتدر ہستی کا ہم نے دامن پکڑا ہے، وہ کمزور نہیں ہے۔دنیا اس وقت اسلامی تعلیم کی پیاسی بھی
ہے اور اسے اس کی ضرورت بھی ہے۔لیکن حالت یہ ہے کہ اگر اس کام کی انجام دہی کے لئے ایک ارب
اکائی کوشش کی ضرورت ہے تو ہم میں اس کے بالمقابل ایک اکائی کوشش کی بھی طاقت نہیں ہے۔لہذا
ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے ہمہ قدرت و ہمہ طاقت خدا سے اس کی نصرت طلب کرنے میں لگے
رہیں اور ہمیشہ اس کی جناب میں جھکیں رہیں۔میں نے ربوہ میں بھی یہ تحریک کی تھی اور اب آپ سے بھی
کہتا ہوں کہ آپ سات دن تک خاص طور پر دعا کریں کہ اللہ تعالٰی اپنے فضل سے اس دورہ کو ہر لحاظ سے
کامیاب کرے اور غلبہ اسلام کے حق میں یہ دورہ بہت مفید اور نتیجہ خیز ثابت ہو“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 10 جولائی 1980ء)
04 جولائی ،فرینکفورٹ
حضور نے فرمایا:۔میں جب پہلے یہاں آیا تھا تو میں نے آپ کو وارننگ دی تھی کہ آپ اپنے پیسے کی حفاظت
کریں۔اسلام حلال ذرائع سے کمائے ہوئے مال کو خرچ کرنے سے منع نہیں کرتا، وہ نا واجب خرچ سے
منع کرتا ہے۔جن حالات میں سے آپ لوگ گزر رہے ہیں۔ان کے پیش نظر آپ کے لئے اپنے کمائے
ہوئے مال کی حفاظت بدرجہ اولی ضروری ہے۔680
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
حضور نے توجہ دلائی کہ
ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغرب 1980ء
سرمایہ جمع کر کے دنیا کے بعض دوسرے ملکوں میں جا کر وہاں تجارتی کاروبار کر کے یا بہت سستے
داموں ملنے والی زرعی زمینیں خرید کر اور زرعی فار میں قائم کر کے اپنا مستقبل بھی بنا سکتے ہیں۔اور وہاں ساتھ
کے ساتھ قرآن کی اشاعت کر کے وہاں کے لوگوں کے لئے ہدایت کا موجب بھی بن سکتے ہیں۔اس کے ثبوت میں حضور نے ان احمدی گھرانوں کی مثال دی
جو کینیڈا کے شہر کیلگری میں جا کر آباد ہوئے ہیں اور وہاں تجارت اور زراعت کے ذریعہ اپنا
ستقبل بھی بنارہے ہیں اور قرآن مجید کے پیغام کو دوسروں تک پہنچانے اور دور دور تک اس کی اشاعت
کرنے میں بڑی سرگرمی سے حصہ لے رہے ہیں۔حتی کہ قطب شمال کی قریب ترین آبادی میں بھی قرآن
مجید کا پیغام پہنچانے اور وہاں اسے عام کرنے کی انہیں توفیق ملی ہے۔انہوں نے خدا تعالیٰ کی راہ میں
سرگرمی دکھائی۔خدا تعالیٰ ان کے لئے اشاعت قرآن کی نئی نئی راہیں کھولتا چلا جارہا ہے۔آپ میں سے جو
بھی اشاعت قرآن اور تبلیغ اسلام کی نیت سے خدا تعالیٰ کی راہ میں آگے قدم بڑھائے گا۔خدا تعالیٰ اس
کے لئے خدمت کی نئی راہیں کھولتا اور اپنی رحمت کے جلوے ظاہر کرتا چلا جائے گا۔حضور نے فرمایا:۔” جب تک مسلمانوں میں خدمت اسلام کی نیت سے باہر نکلنے اور ہمت سے کام لے کر
مشکلات پر قابو پاتے ہوئے آگے بڑھنے کا جذبہ قائم رہا، وہ اس وقت کی معلومہ دنیا میں خود پھیلتے اور
اسلام کو پھیلاتے چلے گئے اور اسلام دنیا میں غالب آئے بغیر نہ رہا۔اس ضمن میں حضور نے شمالی افریقہ کے ایک بزرگ کا ذکر کیا، جو بر برقبیلہ سے تعلق رکھتے تھے۔اور بتایا کہ
وہ سینی گال چلے گئے اور وہاں اسلام کی تبلیغ شروع کی۔کسی نے ان کی آواز پر کان نہ دھرا۔لیکن
انہوں نے ہمت نہ ہاری اور اپنے کام میں لگے رہے۔آخر میں وہ دریا کے بیچ میں بننے والے ایک قدرتی
جزیرے میں ڈیرہ ڈال کر بیٹھ گئے۔اللہ تعالیٰ نے لوگوں کا ان کی طرف کچھ ایسا رجوع کیا کہ وہی لوگ، جو پہلے
ان کی بات نہ سنتے تھے، ایک ایک کر کے ان کے پاس آنے لگے۔انہوں نے انہیں قرآن سکھانا شروع کیا۔اور جنہیں انہوں نے قرآن سکھایا تھا، وہ اپنے اپنے قبائل میں واپس جا کر قرآن کریم کے نور کو پھیلانے لگے۔اور اس
کا نتیجہ یہ ہوا کہ رفتہ رفتہ اسلام سینی گال اور اس کے آس پاس کے علاقوں پھیل گیا“۔681
ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1980ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
حضور نے احباب کو مخاطب کرتے ہوئے مزید فرمایا:۔آپ لوگ یہاں روزی کمانے آئے ہیں۔ایک تو آپ کو جرمن قوم کا شکر گذار ہونا چاہئے۔دوسرے آپ کو انہیں بھی قرآن کی پناہ میں لانے کی کوشش کرنی چاہئے۔یہ بھی ممکن ہو سکتا ہے کہ آپ ایک
جرمن باشندے سے زیادہ ہمت کا مظاہرہ کریں۔آپ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیرو ہیں اور قرآن
کی لا زوال و بے مثال تعلیم کے آپ حامل ہیں۔اتنی عظیم تعلیم آپ کے پاس ہے۔آپ کا فرض ہے کہ آپ
یہاں کے باشندوں کو بتائیں کہ ان کی فلاح و نجاح اس
تعلیم پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ وابستہ ہے۔لیکن
آپ محض زبانی تبلیغ سے انہیں اسلام کے حسن کا گرویدہ نہیں بنا سکتے۔آپ کو اسلام کے حسن سے حسن لے
کر پہلے خود اپنی زندگیوں کو حسین بنانا ہو گا تب یہاں کے لوگ اسلام کے حسن سے متاثر ہوں گے۔آپ
اسلام کے اصولوں کو تو ڑ کر اور اس کی بتائی ہوئی راہ کو چھوڑ کر تو انہیں اسلام کا حسن نہیں دکھا سکتے۔اسلام کے
حسن کا مظاہرہ تو آپ کو خود اپنے وجودوں کے ذریعہ کرنا ہو گا۔اس کے بغیر تو وہ اس کے گرویدہ نہیں ہوں
گے۔یہ امر یا درکھیں کہ قرآن ہی آپ کی پناہ ہے اور قرآن ہی آپ کا ہتھیار ہے۔پہلے خود اس کی پناہ میں
آئیں اور پھر دوسروں کو اس کی پناہ میں لانے کا وسیلہ بنیں۔آپ ایسا کریں اور پھر خدا تعالیٰ کے فضلوں اور
اس کی رحمتوں کے کرشمے دیکھیں تم خدا سے پیار کرو، خدا تم سے پیار کرے گا۔خدا کہتا ہے کہ تم اپنی ہر چیز
کو میری راہ میں قربان کر دو اور پھر مجھ سے سب کچھ پالو۔اگر تم ایسا کر دکھاؤ گے تو یہ جہان اور اس کی ہر چیز
تمہاری ہو جائے گی اور اگلا جہان بھی تمہارا ہی ہوگا۔جماعت پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والے فضلوں اور رحمتوں کا ذکر کرتے ہوئے
-
حضور نے فرمایا:۔جس طرح ہوائی جہاز زمین پر حرکت میں آنے کے بعد فضا میں بلند ہوتا ہے اور پھر بلند ہوتا چلا جاتا
ہے، اسی طرح جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اوپر ہی اوپر اٹھ رہی ہے اور ترقی کرتی چلی جارہی ہے۔اس امر کا ایک ثبوت دیتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔نصرت جہاں سکیم کے تحت 53 لاکھ روپے آپ نے قربانی کی۔اس میں سے سارا ابھی خرچ
نہیں ہوا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے اس سکیم میں ایسی برکت ڈالی ہے کہ اب اس کا بجٹ 04
کروڑ روپے سالانہ تک پہنچ چکا ہے۔اور تمام اخراجات نکال کر ایک کروڑ روپے کے قریب ہر سال بچ جاتا
ہے۔یہ خدا تعالیٰ کا خاص فضل ہے کہ وہ ہمیں چھپر نہیں ، آسمان پھاڑ کر دیتا ہے۔لیکن اس کے فضلوں کو دائمی
682
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغرب 1980ء
طور پر جذب کرنے کے لئے آپ کو اس پر کامل تو کل کرنا پڑے گا۔اسی توکل کا مظاہرہ کرنا پڑے گا، جس
تو کل کا مظاہرہ طارق بن زیاد نے سپین کے ساحل پر کشتیاں جلاتے وقت کیا تھا۔اور اس سے بھی بہت
پہلے حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کیا تھا کہ ضرورت پڑنے پر اپنا سارا مال حتی کہ گھر کی ایک ایک چیز
اللہ تعالیٰ کے راستہ میں پیش کر دی۔اور جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ ابوبکر ! گھر
میں کیا چھوڑا؟ تو آپ نے جواب دیا، اللہ اور اس کے رسول کا نام“۔حضور نے فرمایا:۔اس زمانہ میں آپ سے آخری مطالبہ یہی ہے کہ آپ بھی اللہ تعالیٰ پر توکل کرنے کا عزم کریں
اور اپنے اس عزم پر قائم رہیں۔آپ عزم تو کریں مگر حسب ضرورت توفیق دینے اور پھر آپ کے عزم اور
کوشش کو قبول کرنے والا خدا ہے۔قربانی کے مواقع پیدا ہوتے رہیں گے۔اور آپ کو ایسے ہر موقع پر لبیک
کہنا ہوگا۔جماعت کا زندہ رہنا، اس امر پر موقوف ہے کہ خلیفہ وقت اس پر بوجھ ڈالتا ر ہے۔آپ ہر قسم کے
بوجھ اٹھانے کے لئے ہمیشہ تیار ر ہیں اور اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دیتے چلے جائیں۔حضور نے اس ضمن میں ایک اور اہم امر کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ
جماعت احمدیہ میں کوئی برا آدمی نہیں ہونا چاہئے ، ساروں کا ہی اچھا ہونا ضروری ہے۔ہاں
نسبتی لحاظ سے کوئی زیادہ اچھا ہوگا اور کوئی کم اچھا۔مراد یہ ہے کہ امت مسلمہ میں کوئی منافق نہیں ہونا
چاہئے۔جب بھی اندر سے یا باہر سے جماعت میں کوئی فتنہ پیدا ہو تو حدود کے اندر رہتے ہوئے ، اس کا
مقابلہ کرنا چاہئے۔دین کے لئے غیرت کا ہونا ضروری ہے۔حضور نے فرمایا:۔25
بڑا دیا لو ہے، ہمارا خدا اور بہت پیار کرنے والا ہے وہ۔اس کے پیار کا ایک اظہار یہ بھی ہے
کہ وہ اپنے جن بندوں سے پیار کرتا ہے، انہیں خوابوں کے ذریعہ بشارتیں دیتا ہے۔1970ء میں جب
میں سپین گیا تو وہاں یہ دیکھ کر کہ یہ سرزمین جہاں اسلام آٹھ سو سال تک غالب رہا، اب اسلام سے خالی ہو
چکی ہے، سخت کرب محسوس ہوا۔میں قریباً ساری رات جاگتا رہا اور دعا کرتارہا۔صبح کی اذان کے وقت مجھے
بتایا گیا کہ خدا قادرتو ہے لیکن ہرکام کا ایک وقت مقرر ہے۔اس سے مجھے بہت تسلی ہوئی کہ اس سرزمین میں
اسلام کے دوبارہ غالب آنے کی راہیں ضرور ہموار ہوں گی۔اس وقت ہم نے کوشش کی کہ سپین کی حکومت
پرانے زمانہ کی ایک چھوٹی سی خستہ حال مسجد میں سال کے لئے ہمیں دے دے۔تاکہ پین میں جن لوگوں
683
ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1980ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
نے اسلام قبول کیا ہے، وہ اس میں نماز پڑھ سکیں۔پادریوں
کی مخالفت کی وجہ سے اس وقت ہماری یہ کوشش
کامیاب نہ ہوسکی۔لیکن اس کام کے لئے ایک وقت مقرر تھا۔خدا تعالیٰ نے دس سال بعد ہمیں قرطبہ کے
قریب ایک شاہراہ پر تیرہ کنال کا ایک قطعہ زمین عطا کر دیا۔ہم نے حال ہی میں وہاں یہ زمین خریدی ہے
اور حکومت نے ہمیں اس پر مسجد تعمیر کرنے کی تحریری اجازت دے دی ہے۔دس سال پہلے خدا نے بتایا کہ
ہر کام کے لئے ایک وقت مقرر ہے۔اور دس سال کے بعد جب وہ مقررہ وقت آیا تو خدا تعالیٰ نے وہاں
مسجد تعمیر کروانے کے سامان کر دیئے۔حضور نے فرمایا:۔ہمارا خدا بہت فضل کرنے والا ہے۔اور وہ ہمیشہ سے ہمیں اپنے فضلوں سے نوازتا چلا آرہا
ہے۔اس لئے آپ دنیا اور اس کی زینتوں کی طرف نہ دیکھیں بلکہ ہمیشہ رو بخدار ہیں۔اور اس پر کامل توکل
رکھتے ہوئے اپنی زندگیوں کو قرآنی انوار اور اس کے لازوال اور بے مثال حسن کا آئینہ دار بنائیں۔تا کہ
لوگ آپ کے عملی نمونہ سے متاثر ہو کر اسلام کی طرف کھینچے چلے آئیں۔اور اسلام آپ کے ذریعہ دنیا میں
غالب آتا چلا جائے۔آپ سوچیں اور غور کریں کہ وہ جو پہلے ایک تھا، اسے خدا نے آج ایک کروڑ بنا دیا۔کتنی عزت بخشی خدا نے اس کو اور اس کے ذریعہ سے آپ کو۔پس آپ اپنے خدا کا دامن بھی نہ چھوڑیں
اور اس سے کبھی بے وفائی نہ کریں۔اللہ تعالیٰ آپ
کو سمجھ عطا کرے۔05 جولائی، فرینکفورٹ
اس زمانہ کے لئے خدا تعالیٰ کا ایک زبردست منصوبہ ہے۔اور وہ یہ ہے کہ مہدی علیہ السلام
کے ذریعہ اسلام کو ساری دنیا میں غالب کرے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ابتداء میں اکیلے تھے۔دنیا
غلبہ اسلام کے مقصد میں آپ کو نا کام نہیں کر سکی۔آپ اکیلے نہیں رہے۔خدا تعالی نے آپ کی جماعت کو
ساری دنیا میں پھیلا دیا۔وہ اپنی اس جماعت کو غلبہ اسلام کے مقصد میں کامیاب کرنے کے لئے اسے
اپنے فضلوں اور اپنی رحمتوں سے نواز رہا ہے۔آج جماعت پر جو رحمتیں اور فضل نازل ہو رہے ہیں، وہ
ہماری وجہ سے نہیں نازل ہور ہے بلکہ خدا تعالیٰ انہیں اس لئے نازل کر رہا ہے کہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے لائے ہوئے دین کو دنیا میں پھیلانا چاہتا ہے۔جتنے زیادہ اس کے فضل اور رحمتیں نازل ہو رہی
ہیں، اتنی ہی زیادہ آپ کی ذمہ داریاں بڑھتی چلی جارہی ہیں۔ان ذمہ داریوں کو آپ ہی نے ادا کرنا ہے
اور آپ ہی نے آگے آکر کام کرنا ہے۔میں آٹے کے آدمی بنا کر انہیں تو حکم نہیں دے سکتا کہ جاؤ اور دنیا
میں اسلام کو پھیلا دیا اس سے تعلق رکھنے والے دوسرے کام کرؤ“۔684
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغرب 1980ء
حضور نے نصرت جہاں سکیم کے تحت نازل ہونے والے بعض فضلوں کی طرف اشارہ کرتے
ہوئے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے بے پایاں فضل اور بے پایاں رحمتیں نازل ہورہی ہیں اور بڑی عظیم ذمہ داریاں آپ
پر پڑ رہی ہیں۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ
کو بھی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے“۔06 جولائی ، ہیمبرگ
حضور نے قرآن مجید کی آیت
وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ
(آل عمران : 55)
(ترجمہ:۔اور انہوں نے بھی تدبیریں کیں اور اللہ نے بھی تقریریں کیں اور اللہ سب تدبیر
کرنے والوں سے بہتر تد بیر کرنے والا ہے۔)
کی نہایت لطیف اور پر معارف تفسیر کرتے ہوئے مثالیں دے دے کر واضح فرمایا کہ
مخالفین حق ، حق کو مٹانے کی تدبیریں کرتے ہیں اور اپنی تدبیروں کو انتہا تک پہنچانے میں کوئی
کسر اٹھا نہیں رکھتے۔اس
کے بالمقابل للہ تعالیٰ بھی تدبیر کرتا ہے۔وہ نہ صرف مخالفین کی تدابیر کو باطل کر
کے رکھ دیتا ہے بلکہ اہل حق کو اپنے فضلوں اور رحمتوں سے نواز کر انہیں ایک کامیابی کے بعد دوسری کامیابی
،،
سے ہمکنار کرتا چلا جاتا ہے۔اس تعلق میں حضور نے جماعت پر ہونے والے فضلوں اور رحمتوں
کا بھی تفصیل سے ذکر کیا اور
بالخصوص نصرت جہاں سکیم کے نتیجہ میں مغربی افریقہ میں رونما ہونے والے عظیم روحانی انقلاب کی طرف
اشارہ کر کے واضح فرمایا کہ
یہ انقلاب اسلامی تعلیم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے
شرف انسانی کے قیام اور محبت و پیار کے نتیجہ میں رونما ہوا ہے“۔حضور نے فرمایا:۔اصل چیز یہ ہے کہ آپ لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اللہ تعالیٰ
سے پیار کریں تا آپ کو اس کا پیار حاصل ہو۔اور آپ کو اس کے نتیجہ میں اس کی مخلوق سے پیار کرنے کی توفیق
ملتی چلی جائے۔اور آپ اسلام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر نوع انسانی کے دل جیتتے چلے جائیں۔685
ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1980ء
حضور نے احباب کو اس طرف خاص طور پر توجہ دلائی کہ
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
اللہ تعالیٰ کے فضل بارش کی طرح نازل ہو رہے ہیں۔اور افضال خداوندی کے نزول کے ساتھ
ساتھ ان کی ذمہ داریوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔انہیں چاہئے کہ وہ ان ذمہ داریوں کو ادا کر کے اپنے
آپ کو اس قابل بنائیں کہ خدا تعالیٰ ان پر ہر آن پہلے سے بڑھ کر اپنے فضل نازل فرماتا چلا جائے“۔( مطبوعه روز نامہ الفضل 28 جولائی 1980ء)
07 جولائی ، فرینکفورٹ
ایک صحافی نے یہ سوال کیا کہ آپ کے حالیہ دورہ یورپ کا مقصد کیا ہے؟
اس سوال کے جواب میں حضور نے فرمایا:۔” میرے یہاں آنے کا مقصد لوگوں سے ملنا اور ان تک اسلام کا پیغام پہنچانا ہے۔فی الوقت
آپ صاحبان سے ملنے کی بھی غرض یہی ہے کہ میں آپ سے باتیں کروں، اپنے جذبات واحساسات
آپ تک پہنچاؤں اور خود آپ کے جذبات و احساسات سے آگاہ ہوں۔اس طرح ہم باہم تبادلہ خیالات
کر کے ایک دوسرے کو سمجھنے اور ایک دوسرے کو سمجھانے کی کوشش کریں۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ اسلام کو ساری دنیا میں پھیلانا چاہتے ہیں اور اس کے لئے
کوشش بھی کر رہے ہیں، کیا آپ کے نزدیک طاقت استعمال کئے بغیر اسلام کو ساری دنیا میں پھیلا یا اور
غالب کیا جا سکتا ہے؟
حضور نے فرمایا:۔طاقت کے ذریعہ ملکوں
کو تو فتح کیا جاسکتا ہے، دلوں
کو نہیں۔دل ہمیشہ محبت اور پیار اور بے
لوث خدمت کے ذریعہ فتح ہوتے ہیں۔ہم محبت اور پیار اور بے لوث خدمت کے ذریعہ لوگوں کے دلوں کو
فتح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔جہاں تک اسلام کو پھیلانے اور غالب کرنے کا تعلق ہے۔سو اس ضمن
میں، میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جب ہم کسی کو کوئی چیز دینا چاہتے ہیں تو ہمیں اسے باور کرانا پڑتا ہے کہ جو چیز
پہلے سے اس کے پاس ہے، اس سے یہ بہتر اور زیادہ کارآمد و مفید ہے۔اس طرح ہم اقوام عالم کے سامنے
محبت اور پیار سے اسلام پیش کر رہے ہیں۔اگر ہم انہیں یہ باور کرانے میں کامیاب نہ ہو سکے کہ اسلامی تعلیم
اس تعلیم یا نظریہ حیات سے بہتر ہے، جس پر وہ عمل پیرا ہیں تو وہ اسلامی تعلیم کو قبول نہیں کریں گے۔لیکن اگر
ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئے۔تو پھر دنیا کی کوئی طاقت انہیں اسلام قبول کرنے سے باز نہ رکھ سکے
686
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1980ء
گی۔وہ اسلام کی آغوش میں آئے بغیر نہ رہیں گے۔میں یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ وہ وقت دور نہیں ہے کہ
جب ہم لوگوں کے دلوں کو اسلام کے لئے جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔آئندہ ایک سو سال کے اندر
66
اندر یہ انقلاب رونما ہونے والا ہے۔حضور نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں ، جس نے حضور سے آپ کی زندگی کا مقصد اور
مطمح نظر دریافت کیا تھا، فرمایا:۔میں نے اپنی زندگی بنی نوع انسان کی فلاح کے لئے وقف کر رکھی ہے۔میرے دل میں نوع
انسان کی محبت اور ہمدردی کا ایک سمندر موجزن ہے۔اسی لئے میں انہیں راہ فلاح کی طرف ، جو بلاشبہ
اسلام کی راہ ہے، بلا رہا ہوں۔یہاں بھی میں محبت کا پیغام لے کر آیا ہوں۔اور وہ یہی ہے کہ انسان انسان
سے محبت کرے۔محبت کے نتیجہ میں محبت پیدا ہوتی ہے۔ہمیشہ محبت ہی غالب آتی اور تعصب کے لئے سدا
سے شکست مقرر ہے۔پس ہم کمال محبت کے زیر اثر اسلامی تعلیم کے محاسن اور ان کے مطابق اپنا عملی نمونہ
پیش کر کے آپ لوگوں کے دل جیتیں گے اور ساتھ کے ساتھ آپ کے لئے دعا کریں گے کہ اللہ تعالیٰ آ۔کے دلوں کو ہدایت کے لئے کھولے۔تا کہ آپ لوگوں کو اسلام کی آغوش میں آنے کی توفیق ملے۔ہم یقین
رکھتے ہیں کہ آئندہ سو سال کے اندر اندر ہم تمام بنی نوع انسان کے دل جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ہم دلوں کو فتح کرنا چاہتے ہیں ، حکومت حاصل کرنا ہمارا مقصد نہیں“۔اس سوال کے جواب میں کہ دنیا بھر میں تبلیغی نظام کو کامیابی سے چلانے کے لئے جماعت کے
مالی وسائل کیا ہیں؟ حضور نے فرمایا:۔ایک تو افراد جماعت طوعی چندے دیتے ہیں اور ہر رنگ میں بڑھ چڑھ کر مالی قربانیاں کرتے
ہیں۔دوسرے مالی لحاظ سے بھی اللہ تعالیٰ کی معجزانہ نصرت جماعت کے شامل حال ہے۔وہ خود جماعت کی
دستگیری فرماتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی معجزانہ نصرت کی مثال دیتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔”ہم نے چالیس لاکھ روپے سے مغربی افریقہ کے بعض ممالک میں کلینک کھولے۔یہ ایک
چھوٹی سی کوشش تھی۔لیکن خدا تعالیٰ نے اس میں غیر معمولی برکت ڈالی۔اس نے ہمارے ڈاکٹروں کے
ہاتھ میں شفا رکھ دی۔جس کی وجہ سے لوگوں کا رجوع ہمارے ہسپتالوں کی طرف بڑھتا چلا گیا۔یہی وجہ ہے
کہ اب ہمارے اس سارے پراجیکٹ کا سالانہ بجٹ چار کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔اس پراجیکٹ کو اللہ
687
ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1980ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پنجم
تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے خدمت کے ساتھ ساتھ آمد کا ذریعہ بنا دیا۔اور وہ اس طرح کہ جب ہمارے
ہسپتالوں میں علاج کروانے والوں کو بکثرت شفاء ہونی شروع ہوئی تو وہاں کے رو سانے بھی ہمارے
ہسپتالوں میں آنا شروع کر دیا۔اور انہوں نے اپنے طریق کے مطابق علاج کے اخراجات ادا کئے۔وہ
مفت علاج کرانے کے لئے تیار نہ تھے۔اس طرح آمد کی صورت پیدا ہوگئی۔جو آمد پیدا ہوتی ہے، اس سے
ہم غرباء کا مفت علاج کرتے ہیں۔حضور نے ہسپتالوں کی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ
ہسپتالوں کی نیک شہرت کی وجہ سے وہاں کے وزراء بھی ہمارے ہسپتالوں میں علاج کے لئے
آنے لگے۔جب لوگوں نے ان سے کہا کہ وہ سرکاری ہسپتالوں کو چھوڑ کر احمد یہ مشن ہسپتالوں میں کیوں
جاتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ دوسرے ہسپتالوں کے پاس سب کچھ ہے لیکن شفاء نہیں ہے۔چونکہ شفاء
احمد یہ ہسپتالوں میں ملتی ہے، اس لئے ہم ان میں علاج کے لئے جاتے ہیں۔غانا میں ایک کیس ایسا بھی تھا
یورپی ڈاکٹروں نے علاج کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ مریض کو یورپ لے جا کر وہاں کے کسی
ہسپتال میں آپریشن کرواؤ۔مریض کے ورثاء میں اسے آپریشن کے لئے یورپ لے جانے کی استطاعت
نہ تھی۔اس پر احمد یہ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے حکومت سے کہا کہ انہیں آپریشن کرنے کی اجازت دیں تا کہ
مریض کی جان بچانے کی صورت پیدا ہو سکے۔حکومت نے اجازت دینے سے انکار کر دیا۔آخر وہاں کے
عوام نے حکومت پر دباؤ ڈالا کہ وہ احمدی ڈاکٹروں کو آپریشن کرنے کی اجازت دے یا پھر حکومت کے خرچ
پر مریض کو یورپ
بھیجوا کر اس کا علاج کرائے۔اس پر حکومت نے احمدی ڈاکٹروں کو آپریشن کی اجازت
دے دی۔انہوں نے آپریشن کیا اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اسے شفاء عطا کر دی۔معجزانہ شفایابی کے
ایسے واقعات کی دور دور تک شہرت ہوئی۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ آس پاس کے دوسرے ممالک کے لوگ بھی
ہمارے ہسپتالوں میں علاج کے لئے آتے ہیں۔وہ علاج کے اخراجات ادا کرتے ہیں، انہیں ہم غریبوں
کے مفت علاج میں خرچ کر دیتے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں حضور نے ان سینکڑوں پرائمری اور مڈل اور درجنوں ہائر سیکنڈری
سکولوں کی تفصیل بیان فرمائی، جو جماعت نے نائیجیریا، غانا، ایوری کوسٹ، سیرالیون، لائبیریا اور افریقہ
کے بعض دوسرے ممالک میں کھولے ہیں، جو بہت کامیابی سے چل رہے ہیں۔اور وہاں تعلیم کے میدان
میں اہم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔حضور نے یہ بھی بتایا کہ
688