نفرت ہمیشہ شکست کھاتی اور فتح ہمیشہ محبت کو ہی حاصل ہوتی ہے ۔ ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغرب 1980ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء), حصہ 2
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغرب 1980ء
وہاں کی حکومتیں اور عوام ہماری اس خدمت کو بہت ہی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اور اس کے
دل سے معترف ہیں۔16 جولائی ، زیورک
( مطبوعه روزنامه الفضل کم اکتوبر 1980ء)
اس سوال کے جواب میں کہ آپ کے دورہ کا مقصد کیا ہے؟ اور اس میں کس حد تک آپ کو
کامیابی حاصل ہوئی ہے؟
حضور نے فرمایا:۔دنیا اس وقت بڑی اور چھوٹی قوموں میں تقسیم ہو چکی ہے۔بڑی طاقتیں ایک دوسرے کے
خلاف کسی نہ کسی شکل میں محاذ آرائی میں مصروف ہیں۔اور اپنے اپنے حلقہ اثر کو وسیع سے وسیع تر کرنے کی
دوڑ دھوپ میں لگی ہوئی ہیں۔اس دوڑ دھوپ کے نتیجہ میں عالمی امن کو شدید خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔اور یہ
خطرہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔جہاں تک بڑی طاقتوں کا تعلق ہے، وہ امن کے نام پر انتہائی مہلک ہتھیار
جمع کر رہی ہیں۔اور بجھتی یہ ہیں کہ وہ جتنے زیادہ مہلک ہتھیار ذخیرہ کریں گی ، امن کا امکان اتنا ہی زیادہ
روشن ہوگا۔میرے نزدیک یہ امر کہ وہ اس میں کامیاب ہوتی ہیں یا نہیں ، از حد مشکوک۔حضور نے قیام امن کے صحیح طریق کی نشاندہی کرتے ہوئے فرمایا:۔اس صورت حال میں امن کے قیام کا دوسرا بلکہ واحد ذریعہ یہ ہے کہ بنی نوع انسان کے دل
محبت و پیار اور بے لوث خدمت کے ذریعے جیتے جائیں۔اور انہیں یہ باور کرایا جائے کہ امن مہلک
ہتھیاروں کے ذریعہ نہیں بلکہ ایک دوسرے سے محبت کرنے اور ایک دوسرے کی بے لوث خدمت کرنے
کے ذریعہ قائم ہوگا۔کیونکہ مہلک ہتھیار ہلاکت تو پھیلا سکتے ہیں، امن قائم نہیں کر سکتے۔میں یورپی ممالک
کا یہ دورہ بھی اسی لئے کر رہا ہوں کہ یہاں کے لوگوں کو اسلام کی طرف سے امن کا پیغام دوں۔اور قیام
امن کی حقیقی راہ انہیں بتاؤں۔چنانچہ میں جس ملک میں بھی جاتا ہوں ، لوگوں کو یہی یقین دلانے کی کوشش
کرتا ہوں کہ انسانیت کی بقا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرنا سیکھو۔اس لئے میں محبت کے ایک سفیر کی
حیثیت سے یہ دورہ کر رہا ہوں۔اپنے دورہ کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔یورپ میں یہ میرا ساتواں دورہ ہے۔اور میرا احساس یہ ہے کہ رفتہ رفتہ اور درجہ بدرجہ میں
اپنے مقصد کے حصول میں کامیاب ہو رہا ہوں۔اور منزل مقصود قریب سے قریب تر آتی جارہی ہے۔689
ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1980ء
اس ضمن میں حضور نے واضح فرمایا:۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
میں انقلاب کے راستہ پر نہیں چل رہا۔کیونکہ انقلاب خونریزی کے ذریعہ لایا جاتا ہے۔جس کا
میں شدید مخالف ہوں۔میں جس راستہ پر گامزن ہوں ، وہ انقلاب (Revolution) کا نہیں بلکہ ارتقاء
(Evolutoin) کا راستہ ہے۔اور Evolution ہمیشہ آہستہ آہستہ رونما ہوتا ہے اور مختلف مراحل میں
سے گزر کر اپنے کمال کو پہنچتا ہے۔سو اس کی رفتار تو ست ہوتی ہے لیکن یہ اپنے کمال کو پہنچتا ضرور ہے۔میں
ہی نہیں بلکہ خود یورپ کا باشعور طبقہ اس ارتقائی عمل کی کارفرمائی کو محسوس کر رہا ہے۔اور یہ ارتقائی عمل بدیہی
طور پر اسلام کے حق میں ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ آپ کا فرقہ 90 سال پرانا اور اسلام کا 73 واں فرقہ ہے، کیا یہ 73 ویں
فرقہ کی حیثیت سے ہی برقرار رہے گا؟
حضور نے فرمایا:۔” جماعت احمد یہ ایک عالمی تحریک ہے، جو روز بروز ترقی کے منازل طے کر رہی ہے۔ہر سورج جو
طلوع ہوتا ہے، وہ ہمیں پہلے سے بہت زیادہ مستحکم اور ترقی یافتہ پاتا ہے۔ہم ہر روز آگے ہی آگے بڑھ رہے
ہیں اور بڑھتے ہی چلے جارہے ہیں۔جس شخص نے اس جماعت کی بنیاد رکھی تھی، وہ ابتداء میں اکیلا تھا۔اس
وقت جبکہ وہ اکیلا تھا اور کوئی اس کے ساتھ نہ تھا، اس نے دنیا میں یہ اعلان کیا کہ میرے خدا نے مجھ سے وعدہ کیا
ہے کہ وہ میری جماعت کو ساری دنیا میں پھیلا دے گا۔اور اسے کل مذاہب پر غلبہ بخشے گا۔گزشتہ 90 سال میں
ایک شخص ایک کروڑ میں بدل چکا ہے۔اگر اگلی صدی میں ان ایک کروڑ انسانوں میں سے ہر شخص ایک کروڑ
ہو جائے تو یہ تعداد دنیا کی موجودہ آبادی سے بھی کہیں تجاوز کر جائے گی۔بہر حال ترقی کی اس رفتار سے اتنا
ضرور ثابت ہوتا ہے کہ اگلی صدی میں یہ جماعت پورے کرہ ارض پر محیط ہو جائے گی۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا موجودہ دورہ میں آپ مشرقی یورپ بھی جائیں گے؟
اس کے جواب میں حضور نے فرمایا:۔میں خود تو مشرقی یورپ نہیں گیا اور نہ وہاں جانا میرے موجودہ دورہ کے پروگرام میں شامل
ہے۔لیکن روحانی طور پر میں وہاں گیا ہوں اور ہر وقت موجود ہوں۔اس لئے کہ پولینڈ، ہنگری، یوگوسلاویہ،
رومانیہ میں احمد یہ جماعتیں قائم ہیں۔اور کچھ احمدی ، خواہ وہ تھوڑے ہی ہیں، روس میں بھی ہیں“۔( مطبوعه روز نامه الفضل 13 اکتوبر 1980ء)
690
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
23 جولائی، کوپن ہیگن
ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغرب 1980ء
ایک دوست نے سوال کیا کہ اہل ڈنمارک تک اسلام کا پیغام زیادہ مؤثر طریق پر پہنچانے کے
لئے مزید کیا کچھ کرنا ضروری ہے؟
اس کے جواب میں حضور نے فرمایا:۔”جہاں تک اسلام کا پیغام پہنچانے کا تعلق ہے، مبلغ اسلام کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری اتنی
ہی ہے کہ ہم اپنی سے مقدور بھر کوشش کریں۔کسی کو مسلمان بنانا، ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔یورپ،
امریکہ اور ان کے زیر اثر علاقوں میں ہمارے لئے مشکل یہ ہے کہ وہ محض زبانی تبلیغ سے اسلام قبول کرنے
کے لئے تیار نہیں ہیں۔اگر وہ اسلامی تعلیم کے قائل ہو بھی جائیں اور اکثر قائل ہو بھی جاتے ہیں، وہ اسے
قبول کرنے کے لئے ، اس وقت تک تیار نہیں ہوں گے، جب تک ان کے سامنے اسلام کے پیش کردہ نظام
کا عملی نمونہ نہ آئے۔جہاں تک ان اقوام کے قبول اسلام کا تعلق ہے، اس کے لئے دو باتیں ضروری ہیں۔اول یہ کہ ہم انہیں یہ یقین دلانے کی کوشش کریں کہ ہم جو کچھ انہیں پیش کر رہے ہیں، وہ اس سے بہتر اور
برتر ہے، جو پہلے سے ان کے پاس ہے۔اس کے نتیجہ میں وہ اسلام کی فضیلت کے تو قائل ہو جائیں۔اس
امر کے لئے کہ وہ اسلام کو قبول بھی کر لیں ، اسلام کے عملی نمونہ کی ضرورت ہے۔یہاں کے لوگ اس سے
مطمئن نہیں ہیں ، جو ان کے پاس ہے۔وہ اس سے بہتر اور برتر کی تلاش میں ہیں۔لیکن وہ اسلام کو جو یقیناً
سب سے بہتر اور افضل و اعلیٰ ہے، قبول اس وقت کریں گے، جب ہم ہر حرکت و سکون میں اسلام کا نہایت
حسین عملی نمونہ ان کے سامنے پیش کریں گے۔بہترین طریق ان قوموں کو مکمل تباہی سے بچانے کا یہ ہے
کہ ہم تبلیغ کا فریضہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے عمل میں اسلام کا حسن اجاگر کر کے اسلام کا عملی نمونہ ان
کے سامنے پیش کریں۔اور اپنے قول اور فعل سے انہیں اسلام کی طرف دعوت دیں اور دیتے چلے جائیں۔یہاں تک کہ وہ اسے قبول کرلیں۔29 جولائی، گوشن برگ
حضور نے فرمایا:۔مطبوعه روزنامه الفضل 17 دسمبر 1980ء)
کیپٹل ازم اور کمیونزم دونوں میں ہی خامیاں ہیں۔اور ان خامیوں کی وجہ سے نظریہ حیات کے
طور پر میں دونوں ہی کے حق میں نہیں ہوں۔جہاں تک تبلیغ اسلام کا تعلق ہے، ان ممالک میں جو سپٹل ازم
691
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1980ء
کے زیر اثر ہیں، ہمیں زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔وہاں تبلیغ کی سہولتیں مل جاتی ہیں۔مثال کے طور
پر یوالیس اے میں ہزاروں امریکن احمدی ہو چکے ہیں اور ان کی زندگیوں میں ایک انقلاب رونما ہو چکا ہے۔1976ء میں جب میں امریکہ گیا تو ڈیٹن کے میئر نے مجھ سے کہا کہ امریکن احمدیوں کی زندگیوں میں ایسی
تبدیلی آئی ہے کہ ان کے عمل و کردار کے متعلق آج تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔کمیونسٹ ملکوں کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔یہ صحیح ہے کہ ان ملکوں میں تبلیغ کی سہولتیں حاصل نہیں ہیں۔لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہاں
احمدی جماعتیں نہیں ہیں۔پولینڈ، یوگوسلاویہ اور منگری میں ہماری جماعتیں موجود ہیں۔اگر چہ ابھی وہاں
احمدیوں کی تعداد تھوڑی ہے لیکن احمدی ہیں وہاں ضرور۔افغانستان کے ذکر پر حضور نے بتایا:۔”وہاں ابتداء میں بعض احمدیوں کو شہید کر دیا گیا تھا مگر اب وہاں ہزاروں کی تعداد میں احمدی موجود ہیں“۔فرمایا:۔کمیونزم میرے نزدیک سب سے کمزور نظریہ ہے وہی تو کہتا ہے کہ ہر انسان کو اس کی ضرورت کے
مطابق دیا جائے گا۔لیکن ضرورت سے کیا مراد ہے؟ اور ضرورت کی تعریف کیا ہے؟ اس کا اس نے کوئی جواب
نہیں دیا۔اس کے بالمقابل اسلام نے ضرورت کی بجائے حق پر زور دیا ہے۔یعنی یہ کہ ہر شخص کو اس کا حق ملنا
چاہیے۔اور حق کی تعریف یہ کی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو جو جسمانی، ذہنی، اخلاقی اور روحانی استعدادیں
عطا کی ہیں، یہ اس کا ایک بنیادی حق ہے کہ اس کی ان جملہ استعدادوں کی کامل نشو و نما کا پورا پورا انتظام کیا
جائے۔سو گویا اسلام کے نزدیک بلاتفریق و امتیاز ہر انسان کی جملہ فطری صلاحیتوں کی کامل نشو ونما کا انتظام کرنا،
معاشرہ یا حکومت کی ذمہ داری ہے۔یہی وہ حقیقی مساوات ہے، جس کے قیام کی اسلام ضمانت دیتا ہے۔اور جس
کے نتیجہ میں معاشرہ میں سے ہر قسم کے جبر اور ظلم کی جڑ کٹ کر رہ جاتی ہے۔یکم اگست،اوسلو
مطبوعه روزنامه الفضل 15/16 نومبر 1980ء)
اس سوال کے جواب میں کہ آپ کے دورہ کا مقصد اور ناروے میں مسجد کے قیام کی غرض کیا ہے؟
حضور نے فرمایا:۔میں یورپ، امریکہ، افریقہ کے ممالک میں اپنی جماعت کے مشنوں کا دورہ کر کے اپنے احباب
سے ملاقاتیں کیا کرتا ہوں۔ناروے میں پہلے بھی کئی بار آچکا ہوں۔لیکن اس مرتبہ ایک نئی بات یہ ہوئی ہے
692
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغرب 1980ء
کہ ہم نے یہاں مشن ہاؤس اور مسجد کے قیام کے لئے یہ عمارت خریدی ہے۔میں یہاں آکر اس میں دعا کرنا
چاہتا تھا کہ اللہ تعالیٰ ہماری اس کوشش میں برکت ڈالے اور اس ملک میں اسلام کے پھیلنے اور غالب آنے
کے سامان کرے۔کیونکہ اسلام کی تعلیم پر عمل کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا اور اسے مکمل تباہی سے
نہیں بچایا جاسکتا۔ہم بہت خوش ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ عمارت خریدنے کی ہمت عطا کی۔یہ اس کے
فضل کا نتیجہ ہے۔میں یہاں آکر اور اس میں دعا کر کے اس
کا شکر یہ ادا کرنا چاہتا تھا۔حضور نے فرمایا:۔وو
مزید برآں میرا ایک مشن ہے، جسے پورا کرنے کے لئے میں مختلف ملکوں کا دورہ کر رہا ہوں۔اور
اسی سلسلہ میں یہاں بھی آیا ہوں۔یہ آپ جانتے ہیں کہ اس وقت دنیا و کیمپوں میں بٹی ہوئی ہے۔ایک طرف
امریکہ، چائنا اور اس کے ساتھی ہیں۔اور دوسری طرف روس اور اس کے ساتھی۔ان دونوں بڑی طاقتوں نے
سوچا تھا کہ اگر ہم انتہائی مہلک ہتھیاروں کے اپنے پاس انبار لگا لیں گے تو اس سے دنیا میں قیام امن میں بہت
مدد ملے گی۔قیام امن کی اس انوکھی کوشش میں وہ نا کام ہو چکے ہیں۔میں کہتا ہوں کہ امن اسلام کے لازوال
اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے انسانوں کو باہم ایک دوسرے سے محبت کرنے کی تعلیم دینے سے قائم ہوگا۔اسی لئے میں محبت کا سفیر بن کر آیا ہوں۔اس وقت عالمی امن کو جو سب سے بڑا خطرہ لاحق ہے، وہ یہی ہے کہ
انسان نے انسان سے محبت کرنا چھوڑ دیا ہے۔محبت کی جگہ نفرت نے لے لی ہے۔یہ میرا ایمان ہے کہ انسان
انسان سے محبت کرنا سیکھے گا۔محبت بالآخر غالب آئے گی اور نفرت شکست کھائے گی“۔ایک نمائندے نے پوچھا کہ ناروے میں ناروین احمدیوں کی کتنی تعداد ہے؟
حضور نے جواب دیا، ایک درجن۔اس پر اس نے مزید دریافت کیا کہ کیا آپ ناروے میں اپنے مشن کی ترقی کی رفتار سے مطمئن ہیں؟
حضور نے فرمایا:۔میں مطمئن ہوں، اس لئے کہ انجیل کی رو سے مسیح علیہ السلام نے اپنی زندگی میں جتنے عیسائی
بنائے تھے، اس سے کہیں زیادہ ہم دنیا بھر میں عیسائیوں کو مسلمان بنا چکے ہیں۔الہی سلسلوں کے ساتھ
شروع میں ایسا ہی ہوتا ہے۔بہت کم لوگ ان کی آواز پر کان دھرتے ہیں۔وہاں مخالفت کرنے والوں کی
کمی نہیں ہوتی۔لیکن آہستہ آہستہ الہی سلسلے ترقی کرتے چلے جاتے ہیں۔حتی کہ ایک وقت ایسا آتا ہے کہ
لوگ دھڑا دھڑ اس میں شامل ہونے لگتے ہیں۔ہم مجموعی طور پر ساری
دنیا میں پھیل رہے ہیں، کہیں کم کہیں
693
ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1980ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
زیادہ۔امریکہ اور مغربی افریقہ میں ہزاروں اور لاکھوں لوگ ہماری جماعت میں داخل ہو چکے ہیں اور برابر
ہورہے ہیں۔ہماری جماعت رفته رفته ، درجہ بدرجہ ترقی کرنے والی جماعت ہے۔دنیا کے بعض حصوں میں
ہماری رفتار بھی سست ہے۔لیکن بعض حصوں میں ہم آگے ہی آگے بڑھ رہے ہیں۔ابتدائی دور میں اہمیت
تعداد کو نہیں بلکہ اس امر کو حاصل ہوتی ہے کہ لوگوں کے دلوں میں تبدیلی آرہی ہے یا نہیں۔سو اس لحاظ سے
ہماری کوششوں کے نتیجہ میں فی الوقت زمین ہموار ہو رہی ہے۔ایک وقت آئے گا کہ لوگ اسلام میں داخل
ہونا شروع ہو جائیں گے۔اس امر کی صداقت کا اندازہ اس سے ہی لگایا جا سکتا ہے کہ بانی سلسلہ احمدیہ
حضرت مسیح موعود ایک زمانہ میں بالکل اکیلے تھے، کوئی بھی آپ کے ساتھ نہ تھا۔جب آپ نے مسیح موعود
ہونے کا دعوی کیا تو آپ کو اپنے مشن میں ناکام بنانے کے لئے سارے مذاہب آپ کے خلاف متحد ہو
گئے۔آج سے 92 سال قبل آپ نے اعلان فرمایا، میرے خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ وہ میری تبلیغ کو زمین
کے کناروں تک پہنچائے گا۔وہ اکیلا انسان، اکیلا نہیں رہا۔آج دنیا میں اس کے پیروؤں کی تعداد ایک
کروڑ ہو چکی ہے۔وہ ایک، ایک کروڑ بن گیا ہے۔اسی طرح اگر اگلے 90 سال میں ہر ایک احمدی ایک
کروڑ بن جائے تو کیا اسلام ساری
دنیا پر محیط نہیں ہو جائے گا؟ اس لئے میں پورے یقین سے کہتا ہوں کہ
اسلام دنیا میں غالب آئے گا۔اس کے معنی یہ ہیں کہ غلبہ بہر حال محبت کے پیغام کو حاصل ہوگا۔نفرت ہمیشہ
شکست کھاتی ہے اور فتح ہمیشہ محبت کو ہی حاصل ہوتی ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ ناروے میں ایک مشنری کا اہم فرض کیا ہونا چاہیئے ؟
حضور نے فرمایا:۔و ہمیں یہاں کے لوگوں کے دل فتح کرنے چاہئیں۔اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم میں سے
جولوگ یہاں آپ کے درمیان رہ رہے ہیں، وہ آپ کے دوست بنیں اور حسن سلوک سے آپ کو اپنا
دوست بنا ئیں۔اور پھر آپ کے سامنے قرآنی تعلیم پیش کریں۔یہ ایسی قابل عمل اور دل موہ لینے والی تعلیم
ہے کہ آپ اس کے قائل ہوئے بغیر نہ رہیں گے اور بالآخر اسے قبول کر لیں گئے“۔04 اگست، بیگ
( مطبوعه روزنامه الفضل 03 نومبر 1980ء)
حضور نے دنیا کی مختلف زبانوں میں قرآن مجید کی بہت وسیع پیمانہ پر طباعت اور احمدیت کے
تعارف پر مشتمل چھوٹے چھوٹے ٹریکٹوں کی شکل میں فولڈرز کی مختلف زبانوں میں اشاعت اور ان کی تقسیم
کے نئے منصوبہ کی تفصیلات بیان فرمائیں۔حضور نے فرمایا:۔694
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغرب 1980ء
منصوبہ یہ ہے کہ ہر مشن احمدیت کے تعارف پر مشتمل وہاں کی زبان میں فولڈر شائع کرے۔پھر دنیا کی مختلف زبانوں میں طبع شدہ ان فولڈرز کو ہر مشن میں پہنچانے کا انتظام کیا جائے گا۔اور کوشش یہ کی
جائے کہ ہر زبان کے فولڈر ز ہر وقت ہر مشن میں موجود ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ یورپ میں دنیا کے ہر
حصہ کے سیاح بکثرت آتے ہیں۔ہمارے دوستوں کا کام یہ ہوگا کہ وہ ہر ملک کے سیاح کو خود اس کی اپنی
زبان میں احمدیت کے تعارف پر مشتمل فولڈر پیش کریں۔ایک غیر ملک میں سیاحت کے دوران جب ایک
سیاح کو خود اس کی زبان میں کوئی چیز پڑھنے کے لئے پیش کی جائے گی تو وہ اسے بہت شوق سے پڑھے گا۔اس طرح ہر ملک میں دنیا کے دوسرے ممالک کے لوگوں تک خودان کی زبانوں میں اسلام کا پیغام پہنچانے
کی سبیل نکل آئے گی۔04 اگست، کوپن ہیگن
مطبوعه روزنامه الفضل 26 نومبر 1980ء)
ایک صحافی نے کہا کہ جہاں تک اسلامی تعلیم میں موجودہ مسائل کا حل موجود ہونے کا تعلق ہے، کیا ہم
یہ امید کر سکتے ہیں کہ آپ کے حالیہ دورہ سے مغربی اقوام میں اسلامی تعلیم کی بہتر تفہیم کا شعور پیدا ہوگا؟
حضور نے فرمایا:۔جہاں تک بہتر تفہیم کا تعلق ہے، میرے دورے سے اس میں ضرور مدد ملے گی۔اور اس لئے بھی۔گی کہ آپ لوگوں کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں لیکن آپ کے پاس ان
کا کوئی حل نہیں ہے۔جب آپ
لوگوں
کو اپنے مسائل کا کوئی حل نہیں ملے گا اور آپ حل کی تلاش میں ادھر ادھر بھاگیں گے تو پھر آپ کو اس حل کی
طرف متوجہ ہونا پڑے گا، جو اسلام پیش کرتا ہے۔اور اس حل میں ہی آپ
کو اپنی نجات کا راستہ نظر آئے گا۔تاہم
آپ لوگوں کو ابھی اخلاقی اور روحانی ارتقاء کے بعض مراحل میں سے گزر کر اسلام کی طرف آنا ہوگا“۔اس سوال کے جواب میں کہ ہالینڈ میں آپ کی جماعت کتنی مضبوط ہے؟
حضور نے فرمایا:۔پورے ہالینڈ میں ڈیڑھ، دو سو احمدی ہوں گے۔اور ان میں سے ڈچ احمدیوں کی تعداد چند
درجن ہوگی۔لیکن خدائی جماعتوں میں ابتدا افراد کی تعداد کو نہیں بلکہ دلوں میں رونما ہونے والی تبدیلی کو
اہمیت حاصل ہوتی ہے۔1967ء میں جب میں یورپ آیا تھا تو اس وقت بھی مجھ سے یہ سوال کیا گیا تھا۔میں نے جواب
دیا تھا کہ مسیح ناصری علیہ السلام نے جب فلسطین میں اپنے مشن کا آغاز کیا تھا، وہ بھی اس
695
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پنجم
ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1980ء
وقت بہت تھوڑے لوگوں کو اپنا ہم خیال بنا سکے تھے۔وہ ایسا مرحلہ تھا کہ جس میں تعداد کو چنداں اہمیت
حاصل نہ تھی۔اگر چہ یورپ میں ابھی ہماری تعداد زیادہ نہیں۔لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ ہم برابر ترقی کر
رہے ہیں اور ہماری کوششوں کے نتیجہ میں دلوں میں رفتہ رفتہ تبدیلی آرہی ہے۔ایک رپورٹر نے کہا، انڈونیشیا میں عیسائی مشن کو مشنری سرگرمیاں جاری رکھنے کی ممانعت کر دی
گئی ہے۔آپ اس پر کیا تبصرہ کرنا پسند کریں گے؟
حضور نے فرمایا:۔” میری معلومات یہ ہیں کہ عیسائی مشنری انڈونیشیا میں آج بھی کام کر رہے ہیں۔جہاں تک کسی
بھی ملک میں تبلیغ واشاعت کا تعلق ہے، میں اصولی اور بنیادی طور پر تبلیغی سرگرمیوں کی ممانعت کے خلاف
ہوں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ جبر سے دل نہیں بدلے جاسکتے۔پر امن اور مہذب طریقے سے تبادلہ خیالات کی
کھلی اجازت ہونی چاہئے اور اس پر قدغن نہیں لگانی چاہئے۔ہم نے تو پوپ سے بھی کہا تھا کہ دنیا کے
مختلف حصوں میں تبادلہ خیالات کا انتظام ہونا چاہئے۔14 اگست، لندن
اس سوال کے جواب میں کہ یورپ کب اسلام قبول کرے گا ؟
حضور نے فرمایا:۔مطبوعه روزنامه الفضل 30 نومبر 1980ء)
تم لوگ مہلک ہتھیار ہی جمع نہیں کر رہے بلکہ مسائل کے انبار بھی لگا رہے ہو۔تمہارے مسائل
بڑھتے ہی چلے جارہے ہیں اور تمہیں ان کا کوئی حل نظر نہیں آرہا۔ایک وقت آئے گا کہ تم مسائل کے حل کی
تلاش میں اندھیرے میں ٹکریں مار رہے ہو گے اور ہر طرف راستہ مسدود پاؤ گے۔وہ وقت اسلام کا وقت
ہوگا۔اور میرے لئے موقع ہوگا کہ میں اسلام کی روشنی تمہارے سامنے پیش کروں۔اس وقت تم خود بخود
اسلام کی طرف کھنچے چلے آؤ گے۔میں اس وقت کا منتظر ہوں۔اور وہ وقت ضرور آئے گا“۔اس پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا فرقہ ، جس اسلام کی تبلیغ میں کوشاں ہے، کیا وہ ایک دن
غالب آ جائے گا اور اس طرح آپ کی جماعت دنیا پر چھا جائے گی ؟
اس سوال کے جواب میں حضور نے فرمایا:۔آج سے 2 9 سال قبل جب حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے اسلام کے دنیا میں غالب آنے کی
پیشگوئی فرمائی تھی، اس وقت آپ اکیلے تھے۔اب وہ اکیلا آدمی ایک کروڑ بن چکا ہے۔اگر اگلے نوے
696
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرموده دوران دوره (مغرب)
* 1980۔سال میں ہر احمدی ایک کروڑ بن جائے تو یہ تعداد دنیا کی آبادی سے بھی بڑھ جاتی ہے۔میں اس تعداد کی
بات نہیں کرتا ، جو دنیا کی آبادی سے بھی آگے نکل جاتی ہے۔میں صرف دنیا کی آبادی کی بات کرتا ہوں۔اور یہ بتانا چاہتا ہوں کہ دنیا کی آبادی کا مسلمان ہو جانا، ناممکن نہیں ہے۔اسی لئے کہتا ہوں کہ احمدی ساری
دنیا میں پھیل جائیں گئے۔حضور نے جماعت کی تدریجی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے مزید فرمایا:۔حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ سب مذاہب کی اصلاح کرنا چاہتے تھے، اس لئے سب متحد ہو
کر آپ کے مخالف ہو گئے۔اس کے باوجود آپ کی قائم کردہ جماعت رفتہ رفتہ ترقی کرتی چلی گئی۔ہر دن
جو چڑھتا ہے، وہ جماعت کو زیادہ مضبوط اور طاقتور بنانے کا موجب بنتا ہے۔گذشتہ پچاس سال کے
دوران ہم افریقہ میں پانچ لاکھ عیسائیوں کو مسلمان بنا چکے ہیں۔میں اسلام کے ساری دنیا میں غالب آنے
کے بارہ میں پر امید ہی نہیں، پر یقین ہوں۔اس لئے بھی کہ حالات اور زمانہ کی حرکت ہمارے حق میں
ہے۔عیسائیت کی ناکامی اس امر سے ہی ظاہر ہے کہ گر جاؤں پر برائے فروخت کے بورڈ لگے ہوئے
ہیں۔اگر عیسائیت نا کام نہ ہوئی ہوتی تو نئی نسلوں کے لئے مزید گرجے تعمیر کرنے کی ضرورت پڑتی اور
پرانے گر جاؤں پر برائے فروخت کے بورڈ آویزاں کرنے کی نوبت نہ آتی۔18 اگست، لیگوس
(مطبوعه روزنامه الفضل 18 جنوری 1981ء)
دوره نائیجیریا کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔نائیجیریا میں میرا یہ دوسرا دورہ ہے۔میں اس سے قبل 1970ء میں پہلی بارنا کیجیر یا آیا تھا۔میں احباب جماعت سے ملنے کے علاوہ بعض امور کا جائزہ لینے آیا ہوں۔مثلاً یہی کہ گزشتہ دس سال میں
جماعت نے کیا ترقی کی ہے؟ اور تبلیغ اسلام کے جو نئے منصوبے شروع کئے گئے تھے ، ان کو عملی جامہ
پہنانے میں کہاں تک کامیابی ہوئی ہے؟ اور اس کے کیا نتائج برآمد ہوئے ہیں؟ پھر میں اہل نائیجیریا کو یہ
پیغام دینے یہاں آیا ہوں کہ کسی سے نفرت نہ کرو بلکہ سب سے یکساں طور پر محبت سے پیش آؤ۔قرآن مجید
نے مساوات انسانی پر بہت زور دیا ہے۔اگر قرآنی تعلیم پر عمل کیا جائے تو دنیا سے ہر
قسم کے جھگڑے مٹ
سکتے ہیں اور یہ دنیا امن و آشتی کا گہوارہ بن سکتی ہے۔افریقہ کے ترقی پذیر ملکوں کی حالت بہتر بنانے کے سلسلہ میں جماعت احمدیہ کی خدمات سے
متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔697
ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1980ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پنجم
ہم محبت، پیار اور بے لوث خدمت کے ذریعہ لوگوں کے دل جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اور
اس طرح باہمی تعاون اور ایک دوسرے کے احترام کی فضا پیدا کرنے میں کوشاں ہیں۔اور خدا کے فضل
سے ہمیں اس میں نمایاں کامیابی حاصل ہوتی ہے۔اس ضمن میں حضور نے احمد یہ ہسپتالوں اور سیکنڈری سکولوں کے ذریعہ انجام دی جانے والی
خدمت اور اس کے شاندار نتائج کا تفصیل سے ذکر فر مایا۔اس سوال کے جواب میں کہ آپ نے مغربی افریقہ کے ملکوں میں سیکنڈری سکولز تو بڑی تعداد میں
کھولے ہیں۔کیا آپ کا ارادہ نائیجیریا میں ایک علیحدہ یونیورسٹی قائم کرنے کا بھی ہے؟ فرمایا:۔”ہمارا احمد یہ یونیورسٹی بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔آپ لوگوں کی اپنی یو نیورسٹیاں بہت اچھی
ہیں۔ان کی موجودگی میں علیحدہ یونیورسٹی بنانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ہم تو حسب استطاعت زیادہ سے
زیادہ سکول کھول کر بالخصوص مسلمانوں میں تعلیم کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا اور انہیں عیسائیت کے اثر سے
بچانا چاہتے ہیں۔کیونکہ وہ تعلیم میں بہت پیچھے ہیں۔ویسے ہمارے سکولوں میں عیسائی بچے بھی تعلیم حاصل
کرتے ہیں اور ہم انہیں بھی زیور علم سے آراستہ کرنا ، اپنا فرض سمجھتے ہیں۔24 اکتوبر، کراچی
حضور نے فرمایا:۔(مطبوعه روزنامه الفضل 29 جنوری 1981ء) |
” جب میں 1970 ء میں پین گیا تو حالات مختلف تھے۔طلیطلہ میں پرانی چھوٹی سی مسجد تھی۔اس وقت کی حکومت میں سال کے لئے یہ مسجد جماعت احمدیہ کی تولیت میں دینے کے لئے آمادہ ہو گئی۔مگر
عیسائی چرچ کے سربراہوں نے اس کی مخالفت کی اور ہمیں مسجد نہ دی گئی۔مگر اب دس سال بعد اللہ تعالیٰ
نے ایسے سامان پیدا کر دیئے کہ وہاں جماعت احمدیہ
کونئی مسجد کی تعمیر کے لئے نہ صرف جگہ خریدنے کی توفیق
مل گئی بلکہ حکومت نے اس جگہ مسجد کی تعمیر کی اجازت اور نقشہ جات کی منظوری بھی دے دی۔یہ جگہ قرطبہ
سے قریب ہے۔جب مسجد کا سنگ بنیادرکھنے کی تقریب ہوئی تو احمدی مسلمانوں کے علاوہ سینکڑوں عیسائی
مرد وزن بھی وہاں موجود تھے۔یہ مسجد اس لحاظ سے غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے کہ سپین میں مسلمانوں کے
صد ہا سال دور حکومت کے اختتام کے بعد یہ پہلا خدائے واحد کے نام پر تعمیر کیا جانے والا گھر ہے، جس کی
سعادت جماعت احمدیہ کے حصہ میں آئی۔مسجد کے سنگ بنیادر کھے جانے کی تقریب میں مقامی لوگوں کی
698
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغرب 1980ء
غیر معمولی دلچسپی کا یہ عالم تھا کہ عیسائی لوگ بھی اسلام میں مساجد کی اہمیت اور افادیت جاننے اور اسلامی
لٹریچر حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرتے دیکھے گئے۔حضور نے فرمایا:۔اسی دوران ایک شخص مجمع کو چیرتا ہوا آگے بڑھا اور میرے قریب آ گیا اور اپنا تعارف کرواتے
ہوئے کہنے لگا کہ میں یہاں سے قریب ہی ایک آبادی سے آیا ہوں اور وہاں کا میئر ہوں۔میری درخواست
ہے کہ ہمارے ہاں بھی ایک مسجد تعمیر کی جائے۔سپین میں اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے تابندہ نشان یعنی نئی مسجد کا سنگ بنیا در کھنے کے ساتھ اذان کی
آواز بھی بلند ہوئی۔اور وہاں کے درودیوار کو کئی سو سال کی محرومی کے بعد اللہ تعالیٰ کی توحید اور رسالت
حضرت خاتم الانبیاء محمد رسول اللہ صلی علیہ وسلم کی گواہی کی روح پرورند اسننے کی سعادت حاصل ہوئی“۔حضور نے مغربی افریقہ کے دورہ کے تاثرات بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ
نائیجریا کے لوگوں میں ذہنی انقلاب آچکا ہے۔جس کے نتیجہ میں وہ اسلام کی طرف راغب
ہیں۔کئی جگہوں سے سکول اور ہسپتال کھولنے کے لئے مطالبات کئے گئے ہیں۔اسی طرح غانا میں اسلام
کے حق میں ایک عملی انقلاب آچکا ہے۔اور وہ دن دور نہیں جبکہ غا نا پورے طور پر اسلام کی آغوش میں آ
جائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔غانا میں جہاں کہیں ہم دورہ پر گئے ، کثرت سے لوگوں نے استقبال کیا۔ایک
جگہ شدید بارش کی پرواہ نہ کرتے ہوئے لوگ استقبال کے لئے جمع تھے، حالانکہ غانا کے لوگ بارش میں
بھیگنے سے بہت گھبراتے ہیں“۔(مطبوعہ روزنامه الفضل یکم نومبر 1980ء)
699