دنیا میں تحریک جدید کے تحت سرانجام پانے والے مختلف کاموں کا ذکر ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 27 دسمبر 1980ء برموقع جلسہ سالانہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء
دنیا میں تحریک جدید کے تحت سرانجام پانے والے مختلف کاموں کا ذکر
خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء بر موقع جلسہ سالانہ
حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطاب کا آغاز تعلیمی منصوبہ کے بارے میں تفاصیل بتاتے ہوئے
کیا۔حضور نے خطاب سے قبل تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامی تمغہ جات
تقسیم فرمائے۔اس کے بعد فرمایا کہ
اس وقت تعلیمی میدان میں آگے نکلنے والوں میں سے بعض کو تمغات بطور انعام دیئے گئے ہیں۔یہ تمغات اس بڑے اور اہم تعلیمی منصوبے کی ایک ابتداء ہے، جو کہ اس سال میں نے شروع کیا ہے۔کیا
حضور نے بتایا کہ
ور
سال رواں میں تمغے حاصل کرنے والوں کی کل تعداد اللہ تعالیٰ کے فضل سے 14 بنتی ہے۔یعنی 14
احمدی طلباء وطالبات ایسے ہیں، جنہوں نے بورڈ یا یونیورٹی میں اول، دوم یا سوم پوزیشن حاصل کی ہے۔اس کی تفصیل بتاتے ہوئے حضور نے بتایا کہ
ان میں سے آٹھ وہ ہیں، جنہوں نے اول پوزیشن حاصل کی ہے۔(الحمد للہ ) چاروہ ہیں،
جنہوں نے دوم پوزیشن حاصل کی ہے۔اور دو ایسے ہیں، جنہوں نے سوم پوزیشن حاصل کی ہے“۔حضور نے فرمایا کہ
یہ تمنے دینا اس بڑے تعلیمی منصوبے کا ایک چھوٹا سا مگر ایک ضروری حصہ ہے۔منصوبے کا بڑا اور
اہم حصہ وہ دعا ہے، جو میں نے کی ہے اور جو میں کرتا ہوں اور جس میں آپ کو بھی شریک ہونا چاہیئے"
حضور نے اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ
” جب میں نے اس منصوبے کا اعلان کیا تھا، اس وقت میں نے دعا کی تھی کہ اللہ تعالیٰ آئندہ
دس سال میں ہمیں سو جینیس ذہن عطا کرے“۔حضور نے فرمایا کہ
اس کے لیے میں بھی دعا کرتا ہوں اور میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ آپ بھی دعا کریں۔777
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
حضور رحمہ اللہ نے جینئس ذہن کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ
فسٹ آنا یا دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنا اچھی چیز ہے۔لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے
کہ ہر پوزیشن حاصل کرنے والا جنینیکس ذہن بھی ہو۔ابھی میں نے بعض طلباء کو انعامی تمغار
ان میں سے بعض جینئس ہوں گے بعض نہیں ہوں گے۔حضور نے فرمایا کہ
” میں نے پہلے بھی بطور مثال بتایا تھا کہ قریباً چار سال قبل ایک احمدی لڑکے نے ایم ایس سی
فزکس میں اتنے نمبر حاصل کر لیے کہ اس کا نتیجہ اس خیال سے کچھ عرصہ کے لئے روک لیا گیا کہ اگر اتنے
زیادہ نمبر دے دیئے گئے تو آئندہ اس کا ریکارڈ کون تو ڑے گا ؟ اس لڑکے کے نمبر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب
کے قائم کردہ ریکارڈ سے زیادہ تھے۔حضور نے فرمایا کہ
اس احمدی لڑکے نے جو نیا ریکارڈ قائم کیا تھا، گزشتہ سال ہماری ایک احمدی بچی نے پنجاب
یونیورسٹی میں ایم ایس سی فزکس میں وہ ریکارڈ توڑ دیا۔الحمد للہ ثم الحمد للہ۔حضور نے ان ذہین ترین احمدی بچوں کے بارے میں بتایا کہ
جو پہلا بچہ ہے، جس نے ریکارڈ توڑا تھا، اس نے پی ایچ ڈی کا کورس بھی ابھی ختم نہیں کیا کہ
ایسے آکسفورڈ اور کیمبرج جیسی مشہور ترین یونیورسٹیاں لیکچر دینے کے لئے بلا لیا کرتی ہیں۔حضور نے فرمایا کہ
ید اللہ کا کام ہے کہ وہ کسی کو اعلیٰ ذہن دے۔اور اس
کو اعلیٰ ذہن دینے سے کوئی نہیں روک سکتا“۔حضور نے فرمایا کہ
کرے گا“۔اسی لئے میں یہ امید کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آئندہ دس سال میں سو جینیس ذہن جماعت کو عطا
حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ
اس بات کے پیش نظر ایک تو بچوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اوقات اور صلاحیتیں ضائع نہ کریں۔اور دوسرے ان کے والدین اور سر پرستوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ا
کی صحیح تربیت کریں۔کیونکہ دہنی آوارگی ، دینی
صلاحیتوں کو مجروح کر دیتی ہے۔اور دوسرے ان
کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ اپنی اولادوں کی صحت کا خیال رکھیں“۔778
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
حضور نے ذہنی صلاحیت کے بارے میں فرمایا کہ
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء
پچھلے زمانہ میں تو اس کام کے لئے اخروٹ اور بادام کافی سمجھے جاتے تھے۔مگر نئے زمانہ میں
سویا بین دریافت ہوئی ہے۔جو کہ تمام دالوں میں اس مقصد کے لئے بہترین ہے۔حضور نے سویا بین کے اجزا کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ
اس میں لحمیات یعنی پروٹین بہت زیادہ ہوتی ہے۔اس کے علاوہ یہ عام دالوں کی طرح ایسٹڈ
نہیں بلکہ الکلائین ہوتی ہے۔اس میں چکنائی بہت ہے اور اس چکنائی میں ایک جز دلیسی تھین ہے۔جدید
تحقیق کے مطابق لیسی تھین دماغی طاقت کے لئے بہت مؤثر اور مفید ہے۔اور یہ سب سے زیادہ سویا بین
میں ہوتا ہے۔حال میں جو تجربات کئے گئے ہیں، ان سے پتہ چلتا ہے کہ سویا لیسی تھین ذہن اور حافظہ کو
بہت تیز کرتی ہے۔حضور نے فرمایا کہ
تجربہ کیا گیا ہے کہ جو چیز عام حالات میں سومنٹ میں یاد ہو جاتی ہے، سویا لیسی تھین کے
استعال سے وہ ساٹھ منٹ میں یاد ہو جاتی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ چالیس فیصد ذہن کی بچت ہو جاتی
ہے۔دوسرے لفظوں میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ چالیس فیصد زیادہ موادذہن میں محفوظ ہوسکتا ہے۔کانا
حضور نے فرمایا کہ
دو میں نے اس
کا تجربہ کیا ہے اور اسے کامیاب پایا ہے۔حضور نے ایک ذہین اور روشن دماغ احمدی سکالر کا ذکر کیا، جو پچھلے دنوں لنڈن میں دل کے
امراض کی تحقیقات میں مشغول تھے۔حضور نے فرمایا کہ
” جب میں نے جماعت کو سویا لیسی تھین استعمال کرنے کی تحریک شروع کی تو انہوں نے بھی
اس کا استعمال شروع کیا۔جس سے ان کو بہت فائدہ ہوا اور جب انہوں نے اپناریسرچ پیپر پڑھا تو ان کو
بہترین ریسرچ سکالر کا اعزاز دیا گیا۔حضور نے فرمایا کہ
یہ بھی اللہ کی عطا ہے کہ ایک اور بچہ ہمارا ٹاپ پر آ گیا اور دنیا کی نگاہوں میں آگیا۔حضور نے فرمایا کہ
جو اچھے طالب علم ہیں، جینیکس ہیں، ان کو ہم نے ہر قیمت پر سنبھالنا ہے۔اور ہر خرچ ، جو اس
کی قابلیت مانگتی ہے، وہ اس کے لئے مہیا کرنا چاہئے۔779
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
-
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء
حضور نے فرمایا کہ
یہ جماعت کی انتہائی ناشکری ہوگی کہ اللہ تعالیٰ اس کی دعاؤں کو سنتے ہوئے اسے انتہائی قابل
بچے دے اور وہ اسے سنبھال نہ سکے۔اس سے بڑی نالائقی ، گناہ اور ناشکری اور کوئی نہ ہوگی۔حضور نے فرمایا کہ
پھر اس کے بعد جو ذرا کم نمبر لینے والے ہیں، ان کو بھی پانچویں جماعتوں سے پکڑا جائے۔حضور نے فرمایا کہ
اس مقصد کے لئے جماعت میں ریکارڈ تیار کیا جا رہا ہے۔مگر ابھی تک پورا ریکارڈ نہیں بنا۔ابھی ایک حصہ طلباء کا ایسا ہے، جس کی صلاحیت اور تعلیم کی ہمیں اطلاع نہیں۔ان کے نام رجسٹروں پر ابھی
نہیں چڑھائے گئے“۔حضور نے انکشاف فرمایا کہ
وو
45/50 ہزار نام بچوں کے آگئے ہیں۔لیکن میرا اندازہ ہے کہ ایک لاکھ نام ہے۔اس کا
مطلب یہ ہے کہ ایسے قریباً 50 فیصدی بچے ابھی رہتے ہیں، جن کے نام رجسٹروں پر نہیں چڑھے“۔حضور نے ان کے والدین کو متوجہ کرتے ہوئے فرمایا کہ
وو
یران کے ماں باپ کا کام ہے کہ وہ ان کے ناموں کی اطلاع بھجوائیں“۔حضور نے اس منصوبے کی مزید وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ
رجسٹروں سے یہ نام کا ر ڈ سسٹم پر چڑھائے جائیں گے۔اور وہاں سے پھر کمپیوٹر پرمنتقل کیے
جائیں گے۔کمپیوٹرکا یہ فائدہ ہے کہ وقت ضائع کئے بغیر مطلوبہ کوائف سامنے آجاتے ہیں“۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ
” جب میں نے انعامی تمغے دینے کا اعلان کیا تو ہمارے ایک ناظر صاحب نے کہا کہ اگر سو بچے
اول، دوم آجائیں تو اس طرح ہمیں 100 تمغے دینے پڑیں گے۔اور اڑھائی لاکھ روپیہ اٹھ جائے گا“۔حضور نے فرمایا کہ
میں نے انہیں کہا کہ جو خدا ہمیں 100 ذہین بچے دے گا ، وہ اڑھائی لاکھ روپیہ بھی دے دے
گا۔اس لئے مجھے فکر نہیں ہے۔780
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء
حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ
اگر غریب خاندان میں کوئی ذہین بچہ پیدا ہو جاتا ہے تو اس پر ہمیں خرچ کرنا چاہئے۔صرف
اس وجہ سے کہ اس کے والدین غریب ہیں، اس کو اس کے حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔لیکن ضروری
بات یہ ہے کہ استحقاق ہونا چاہئے۔بعض اوقات ساتویں، آٹھویں جماعت کے لڑکے کے والدین کی
طرف سے خط آجاتا ہے کہ اس کا 400 روپیہ وظیفہ مقرر کیا جائے“۔حضور نے فرمایا کہ
اس پر شاید کسی کو غصہ آتا ہو، مجھے تو نہیں آتا۔میں تو مسکرایا کرتا ہوں کہ والدین کو یہ تو فکر نہیں
کہ سب سے آگے نکلنا ہے۔فکر بچے کے لئے چار سو روپے وظیفہ مقرر کرانے کی ہے۔بچے کو والدین کی
زندگی کا معیار بلند کرنے کا ذریعہ بنانے کی اجازت تو نہیں دی جاسکتی“۔حضور نے فرمایا کہ
میں تو یہ چاہتا ہوں کہ سب کا میعار زندگی بلند ہو۔میں تو یہ دعا کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچے چھوڑ
ان لوگوں کے بچوں کو بھی پڑھا سکیں، جو ابھی احمدی نہیں ہوئے۔لیکن والدین بلا استحقاق بڑے بڑے
وظیفوں کا مطالبہ کر کے اپنے بچوں کو اپنا معیار زندگی اونچا کرنے کا ذریعہ نہ بنائیں“۔( مطبوعه روزنامه افضل 05 جنوری 1981 ء )
حضور رحمہ اللہ نے صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کا ذکر فرماتے ہوئے تعلیمی منصوبے کے اس پہلو کا
بھی ذکر فرمایا۔حضور نے احمدی بچوں اور بچیوں کی لازمی تعلیم کے اس منصوبے پر بہت زور دیا۔اور اس
بات کو دہرایا اور فرمایا کہ
لڑکیوں کے لئے میں نے فی الحال مڈل تک تعلیم کو لازمی قرار دیا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ
بہت سی ایسی جگہیں ہیں، جہاں لڑکیوں کے لئے ہائی سکول نہیں، وہ مڈل تک تعلیم حاصل کریں“۔حضور نے فرمایا کہ
میں ان کے اخلاق خراب کرنا نہیں چاہتا، اس لئے ان
کو یہ نہیں کہوں گا کہ وہ کو ایجو کیشن
( مخلوط تعلیم ) کے اداروں میں داخلہ لیں۔وہ صرف مڈل تک پڑھیں“۔حضور نے فرمایا کہ
ہم کوشش کریں گے کہ جہاں ہائی سکول نہیں، وہاں لڑکیوں کے لئے کو چنگ سنٹر بنا دیئے
جائیں اور استانیاں رکھ کر انہیں پڑھایا جائے“۔781
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
حضور نے فرمایا کہ
” جہاں ضرورت ہو اور کافی بچیاں ہوں، وہاں یہ انتظام کر دیا جائے“۔حضور نے احباب جماعت کو متوجہ کرتے ہوئے فرمایا کہ
”دوست چاہیں تو اس سلسلہ میں تجاویز لکھ کر مجھے بھجوا دیں۔حضور رحمہ اللہ نے اس ضمن میں یہ بھی فرمایا:۔بچوں میں تعلیم کا شوق پیدا کرنے کے لئے میں نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ تمام طلباء وطالبات
جو بورڈ اور یونیورسٹی میں پہلے دو یا تین سو میں آئیں گے، ان کو دعائیہ کلمات لکھ کر اپنے دستخطوں سے میں
کوئی کتاب تحفہ کے طور پر بھیجواؤں گا“۔حضور نے فرمایا کہ
ان پوزیشنوں پر آنے والے بچے بھی ذہین ہوتے ہیں منتظمین کو چاہیے کہ اس کی طرف بھی
توجہ دیں اور بار بار یاد دلائیں۔حضور نے فرمایا کہ
شاید اس بارے میں زیادہ اعلان نہیں ہوا۔یہ اعلان بار بار ہوتے رہنا چاہیئے“۔اس سے قبل حضور نے اپنے خطاب کے آغاز میں تعلیمی پالیسی کا ذکر فرماتے ہوئے تعلیم حاصل
کرنے کے بارے میں دنیا میں رائج دو متضاد فلسفوں کا ذکر کیا اور فرمایا کہ
ایک فلسفہ تو یہ ہے کہ ہماری ساری ترقیات کا انحصار دنیاوی علوم پر ہے۔اور ایک یہ کہ دنیاوی
تعلیم حاصل کرنا کا کفر ہے۔حضور نے فرمایا کہ
قرآن کہتا ہے کہ نہ دنیاوی علوم پر ساری ترقیات کا انحصار ہے اور نہ ان کا سیکھنا کفر ہے۔قرآن کہتا ہے کہ کائنات کی تخلیق اور اس کے محکم و ابلغ نظام میں جتنے بھی اصول ہمیں کارفرما نظر آتے ہیں
اور وہ اصول بھی جو آئندہ دس، بیس سال کے بعد دریافت ہو کر مروجہ علوم کی فہرست میں آجائیں گے۔اور
جن پر دنیوی علوم کی عمارت استوار ہے، وہ سب خدا تعالیٰ کے وضع کردہ قوانین ہیں۔حضور نے فرمایا کہ
اس کا مطلب یہ ہے کہ قرآن کہتا ہے کہ کائنات کے گوشے گوشے میں اور قرآن کی آیت آیت
میں خدا کی صفات کے جلوے تلاش کرو۔قرآن کہتا ہے کہ اس دنیا کے ذرے ذرے اور قرآن کریم کے لفظ
لفظ میں خدا کی صفات کے جلوے تلاش کرو۔اور خدا کی صفات کا جو جلوہ ہے، وہ کفر نہیں ہو سکتا۔782
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
حضور نے فرمایا کہ
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء
خدا کی صفات کا صرف ایک حصہ لے کر دوسرے کو چھوڑ دینا تقوی نہیں ہوسکتا۔یہ ناشکری ہوگی“۔حضور نے فرمایا کہ
"جو شخص یہ کہتا ہے کہ اللہ کی صفات کے جو جلوے مادی دنیا میں ظاہر ہوئے ، جن اصولوں پر
مادی علوم کی عمارتیں استوار ہوئیں، ان سے تو مجھے دلچسپی ہے۔اور خدا کی صفات کے جو جلوے ہماری
زندگیوں میں خوشحالی پیدا کرنے کے لئے قرآن میں نظر آتے ہیں، ان سے مجھے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔میں
ایسے شخص کو مفلوج سمجھوں گا کہ اس کے وجود کا آدھا دھڑ تو زندہ ہوگا اور باقی آدھا دھڑ مردہ ہوگا“۔حضور نے اعلان فرمایا کہ
میں جماعت کو یہ کہتا ہوں کہ دنیا کا ہرعلم سیکھنا اس لئے ضروری ہے کہ ہر علم کی بنیاد خدا تعالی کی
صفات کے جلووں پر ہے۔اور قرآن کریم کے اسرار و رموز کی تلاش اس لئے ضروری ہے کہ قرآنی آیات
میں بھی خدا تعالیٰ کی صفات کے جلوے مستور ہیں۔حضور نے فرمایا کہ
یہ کائنات ہے کیا ؟ یہ کا ئنات اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلووں کا مجموعہ ہے۔بعض جلووں نے فزکس
بنادی ، بعض نے کیمسٹری بنادی ، بعض نے انسان بنادیا، بعض نے انسان کی نفسیات بنادی ، بعض نے اخلاقی
ہدایت کے سامان پیدا کر دیئے، بعض نے روحانی رفعت کے لئے واضح اور روشن راہیں متعین کر دیں۔حضور نے فرمایا کہ
ہم ان میں سے کسی کو نہیں چھوڑ سکتے۔اور یہ خیال بھی نہیں کر سکتے کہ ان جلووں کو چھوڑ کر ہم
ایسی بھر پور زندگی گزار سکتے ہیں، جو خدا تعالیٰ کی جنتوں میں لے جانے والی ہو۔حضور نے بآواز بلند فرمایا کہ
اگر آپ نے ان جلووں کی ناشکری کی ، جن کے بارے میں قرآن نے اعلان کیا ہے کہ
سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ
تو آپ جیسا ناشکرا اور کوئی نہیں ہوگا“۔حضور نے خبر دار کرتے ہوئے فرمایا کہ
اگر آپ نے دنیا اور کائنات میں سخرنا کے صحیح استعمال کونظر انداز کر دیا تو آپ کے لئے ہلاکت
ہوگی، مر جائیں گے آپ۔کیونکہ جس نے یہ نیا پیدا کی ہے، وہی اس کا صحیح استعمال بھی سکھا سکتا ہے“۔783
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
-
حضور نے اس کی مثال دیتے ہوئے فرمایا کہ
"
مثلا کھانا ہے۔آپ کہیں گے، ہر شخص کھانا کھا سکتا ہے۔مگر میں یہ کہ ہر شخص نہیں کہہ سکتا
کہ وہ کھانا کیسے کھاتا ہے؟ کیونکہ قرآن نے کہا ہے کہ ہر شخص صحیح طریقے سے کھانا نہیں کھا سکتا۔مثلا بنیئے
ہیں، سارا دن بیٹھے کھاتے رہتے ہیں اور ان کی توند نکل آتی ہے۔اور مٹھائی کی دکان پر بیٹھے مٹھائی کھاتے
کھاتے مرجاتے ہیں۔حضور نے فرمایا کہ
”یہ کوئی زندگی ہے کہ انسان مٹھائی کھاتے کھاتے مر جائے۔زندگی تو یہ ہے کہ مرتے مرتے خدا
کی جنتوں میں پہنچ جائے“۔حضور نے فرمایا کہ
قرآن یہ نہیں کہتا کہ دنیوی علوم ، دنیا کی خاطر سیکھو۔اور نہ قرآن یہ کہتا ہے کہ دینی علوم اس طرح
سیکھو کہ نرے ملا بن جاؤ۔بلکہ قرآن کے اسرار ورموز اس لئے سیکھو کہ خدا کی عظمت ، جلال، احسان ، قدرت،
رحیمیت اور رحمانیت کے جلوے دیکھ سکو۔جس طرح وہ غفور ہو کر معاف کرتا ہے، جس طرح وہ حفیظ ہو کر اشیاء
کی حفاظت کرتا ہے۔یہ سب دیکھو تو دنیا بھی اور آخرت بھی آپ کے لئے جنت بن جائے گی۔حضور نے فرمایا کہ
اس مقصد کے لئے میں نے یہ علیمی منصوبہ شروع کیا ہے“۔حضور نے فرمایا کہ
”میں نے یہ کہا ہے کہ قرآن سیکھنا، اس لئے ضروری ہے تا کہ خدا تعالیٰ کی صفات کے جلووں کا علم
ہو سکے۔اور ان جلووں کا علم ہو گا تو قرآن آئے گا، ورنہ تھوڑا آئے گا۔اور جتنا جتنا علم صفات باری کے متعلق
حاصل ہوگا، جتنی جتنی معرفت خدا تعالیٰ کی عظمت اور جلال کی متعلق بڑھتی جائے گی۔اور اس بارے میں
انسان کا دنیاوی علم جتنا بڑھتا جائے گا، اتنا ہی وہ اس قابل ہو سکے گا کہ خدا تعالیٰ کی معرفت کی گہرائی میں
جائے اور اس میں سے موتی نکال کے لائے اور اس سے دنیا کے فائدے کے سامان پیدا کرئے“۔حضور نے فرمایا کہ
علم سیکھا جاتا ہے تحقیق سے اور مشاہدہ سے کسی دوسرے
کی تحقیق کے مشاہدے ومطالعہ سے اور
نے پر تجربہ کر کے۔مثلاً الرجی کا علم ہے، بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ ان کو کس چیز سے الرجی ہے؟ جب وہ
دو
کوئی ایسی چیز کھاتے ہیں، جس سے ان کو الرجی کی شکایت ہو تو پھر انہیں الرجی کی وجہ کا پتہ چلتا ہے۔784
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء
حضور نے فرمایا کہ
اس مقصد کے لئے کتابیں پڑھنا ضروری ہے۔کیونکہ انسان اکیلا اپنی اس مختصر سی زندگی میں
ساری کائنات کی سیر تو نہیں کر سکتا۔دوسروں نے جو علم حاصل کیے، وہ انہوں نے کتابوں میں محفوظ کر
دیئے۔ان
کا علم حاصل کرنا بڑا ضروری ہے، بہت ضروری ہے۔حضور نے فرمایا کہ
وو
یہ ساری باتیں جو میں کر رہا ہوں ، وہ خدا تعالیٰ نے چھوٹی سی آیت میں مجھے سکھائی ہیں۔إِنَّمَا يَخْشَى اللهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَموا
اس آیت میں عالم اس شخص کو کہا گیا ہے، جو خدا کی صفات کی معرفت رکھنے کی وجہ سے خشیت
اللہ اپنے اندر رکھتا ہو۔اور اللہ کی صفات کا علم رکھتا ہے۔یہ بات صحیح عالم کے لئے بہت ضروری ہے“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 10 جنوری 1980ء)
حضور نے فرمایا کہ
امسال گیانا جنوبی امریکہ میں ایڈن برگ کے مقام پر ایک مسجد تعمیر ہوئی۔اس کے علاوہ
امریکہ میں ریاست ایریزونا میں ایک احمدی دوست مکرم قریشی محمد یوسف صاحب کے صاحبزادے نے
فیوسان کے علاقے میں ایک مسجد کی زمین خریدی۔حضور نے فرمایا کہ
،،
اطلاع کے مطابق وہاں پر مسجد تعمیر ہو چکی ہے“۔حضور نے ناروے کے شہر اوسلو میں مسجد کے افتتاح کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
یورپ کے انتہائی جنوب میں پین ہے اور انتہائی شمال میں ناروے ہے۔اللہ نے اپنے فضل
سے یہ انتظام کیا ہے کہ دونوں کونوں پر امسال مسجد کا افتتاح کیا گیا“۔حضور نے بتایا کہ
” ناروے میں یکم اگست 1980ء کو اس مسجد کا افتتاح کیا گیا، اس کا نام مسجد نور ہے“۔مشرقی و مغربی افریقہ میں تحریک جدید کے تحت مساجد کے قیام کے متعلق حضور نے بتایا کہ
وہاں پر اتنی مساجد تعمیر ہورہی ہیں، اللہ کے فضل سے کہ ان کی ایک لمبی فہرست بن جاتی ہے۔785
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء
حضور نے فرمایا کہ
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
ہر مہینے مجھے خط ملتے ہیں کہ فلاں علاقے میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور فلاں علاقے میں
مسجد کا افتتاح عمل میں آگیا۔نے مشن ہاؤسز کی تعمیر کے متعلق حضور نے فرمایا کہ
'گیانا کے شہر جارج ٹاؤن میں نیا مشن ہاؤس تعمیر ہو گیا ہے۔انگلستان میں پانچ مقامات پر
جہاں احمدیوں کی کافی آبادی ہے، پانچ عمارتیں خرید کر پانچ نئے مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں۔حضور نے فرمایا کہ
” ان میں سے ایک برمنگھم کے سوا باقی تمام مراکز کا میں نے اپنے دورے کے دوران افتتاح
کیا ہے۔فجی آئی لینڈ میں ایک کمپلیکس تعمیر کیا گیا ہے، جس میں مسجد مشن ہاؤس اور دکانیں ہیں“۔حضور نے نائیجیریا سے متعلق بتایا کہ
شروع کر دیا۔یہاں پر 2 نئے مشن ہاؤس زیر تعمیر ہیں۔چار نئے سیکنڈری سکول اور ایک نئے ہسپتال نے کام
حضور نے فرمایا کہ
نائیجریا کے دارالحکومت لیگوس سے بارہ میل دور ایک بڑی شاہراہ پر احمد یہ سٹیلمنٹ کی تعمیر
جاری ہے، جس میں مشن ہاؤس اور ہسپتال بنایا جارہا ہے۔بعض احمد یوں نے وہاں پر اپنے مکانات بھی تعمیر
کرنے شروع کر دیئے ہیں۔غانا کے متعلق حضور نے فرمایا کہ
تین مقامات پر زمینیں خرید لی گئی ہیں اور بڑی تیزی سے کام شروع ہو چکا ہے۔یوگینڈا کے متعلق حضور نے فرمایا کہ
وہاں پر سیاسی وجوہ سے تبلیغ رک گئی تھی، پھر پچھلے سال شروع ہو گئی ہے اور عوام کا جماعت کی
66
طرف بڑار جوع ہے۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ
یہ لوگ بڑے ذہین ہیں، دور کی سوچتے ہیں۔انہوں نے دور کی سوچی ہے۔ہمیں تار دی کہ ہم
چھ طالب علم تعلیم کے لئے بھجوار ہے ہیں۔کیونکہ کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ حالات کیا پلٹا کھا جائیں؟ یہاں پر
ہمارا ایک سیکنڈری سکول بھی کام کر رہا ہے۔786
مطبوعه روزنامه الفضل 12 جنوری 1981ء)
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء
تحریک جدید کی دیگر متفرق کارگزاریوں کے ذکر میں حضور نے بیان فرمایا کہ
جاپان سے ایک سہ ماہی رسالہ وائس آف اسلام نکلنا شروع ہوا ہے۔یہ ابھی چھوٹا ہے۔انشاء
اللہ بڑھ جائے گا“۔انڈونیشیا کے بارے میں حضور نے فرمایا کہ
وہاں پر مربی تیار کرنے کے لئے انتظام کر دیا گیا ہے۔وقف بعد از ریٹائر منٹ کے متعلق حضور نے فرمایا:۔115 احباب نے جو ریٹائر ہونے والے ہیں، اس سلسلہ میں اپنا نام پیش کیا
حضور نے فرمایا کہ
احباب وقف کر کے ثواب لیتے رہیں، پتہ نہیں اللہ ان سے کیا سلوک کرے گا“۔مطبوعه روزنامه الفضل مورخہ 13 جنوری 1981ء)
تحریک جدید کے تحت شائع ہونے والی کتب کا بھی حضور نے ذکر فر مایا کہ
لنڈن مشن کے زیر اہتمام دیباچہ تفسیر القرآن، انگریزی اور فریج زبان میں چھپ گیا ہے۔حضور انور نے فرمایا کہ
اس کی بڑی ضرورت تھی۔اس کے علاوہ جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کے مشنوں کے زیر اہتمام قرآن
کریم کا جرمن ترجمہ دس ہزار کی تعداد میں شائع ہو گیا ہے۔ڈنمارک نے ڈینشن زبان میں قرآن کریم کا
ترجمہ شائع کیا ہے۔اور امن کا پیغام ڈینش زبان میں طبع کیا ہے۔انڈو نیشیا مشن نے قرآن کریم کا
انڈو نیشین زبان میں ترجمہ مع مختصر نوٹ 11 تا 20 سپاروں کا شائع کیا ہے۔نائیجیر یانے سورہ فاتحہ اور سورۃ
بقرہ کا ترجمہ مع نوش یورو با زبان میں شائع کیا ہے۔فیجی مشن نے وہاں کی زبان میں ترجمہ شائع کرایا ہے۔آئیوری کوسٹ مشن نے فریج زبان میں پمفلٹ شائع کئے ہیں“۔بیرون پاکستان احمد یہ مشنوں کی دیگر مطبوعات کے بارے میں حضور نے فرمایا کہ
اس سفر کے دوران اللہ تعالیٰ نے بعض نئے خیالات اپنی رحمت سے عطا کئے۔ان میں سے
ایک فولڈر چھاپنے کا تصور تھا“۔حضور انور نے فرمایا کہ
گرمیوں کے موسم میں لکھوکھا بلکہ کروڑوں سے زیادہ ایک وقت میں یورپین ممالک، امریکہ،
جنوبی امریکہ، جاپان، فرانس وغیرہ میں سیاح پھر رہا ہوتا ہے۔اس وقت وہ فارغ بھی ہوتے ہیں اور گھر سے
787
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد پنجم
دور بھی۔اگر ہر سیاح کو ، جس ملک میں بھی وہ جائے ، ایک چھوٹا سا دو ورقہ اس کی اپنی زبان میں مل جائے تو
اس کی طبیعت پر بڑا اثر پڑے گا کہ جماعت احمدیہ نے بڑے زور وشور سے تبلیغ شروع کر دی ہے“۔حضور نے فرمایا کہ
اس خیال کے آتے ہی میں نے فوری طور پر یورپ کے مشنوں
کو کہا کہ تم مجوزہ فولڈر شائع کر
دو۔چنانچہ ٹرکش ، البانیین، فریج، جرمن، ڈینیش ،سویڈ یش، نارویجن، انگریزی اور ہسپانوی زبانوں میں
وہاں کی جماعتوں نے فولڈر شائع کئے ہیں۔اسی طرح گیانا، ماریشس اور نجی نے اپنی اپنی زبانوں میں
اسے شائع کرنے کا اہتمام کیا ہے۔قریباً پندرہ زبانوں میں یہ فولڈر شائع ہو چکا ہے“۔حضور انور نے فرمایا کہ
” اس سلسلے میں ماریشس سب سے آگے نکل گیا۔انہوں نے ایک لاکھ، پانچ ہزار کی تعداد میں
فولڈر چھاپا۔اس کا نام تھا۔احمدیت کیا ہے؟ پھر ایک دن ساری جماعت نے یوم تبلیغ منایا اور 75
ہزار فولڈر ایک دن میں تقسیم کر دیئے۔اور ماریشس کے قریباً ہر گھر میں یہ فولڈر پہنچا دیا۔حضور انور نے ماریشس مشن کی اس کار کردگی پر اظہار خوشنودی کرتے ہوئے فرمایا کہ
اللہ ان کو جزا دے، انہوں نے دوسروں کے لئے نمونہ قائم کر دیا ہے۔حضور نے فرمایا کہ
-
میں نے ہدایت دی ہے کہ اگلے سال کی سیاحت کے موسم سے پہلے پہلے ہر ملک کی زبان میں
یہ فولڈر چھپ کر دوسرے ملکوں میں پہنچ جانا چاہیے۔تا کہ جب ایک ملک کا سیاح دوسرے ملک پہنچے تو اس کو
اس کی اپنی زبان میں وہاں پر یہ فولڈر مل جائے“۔مطبوعه روزنامه افضل 14 جنوری 1981ء)
رسالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کا بھی ذکر فرمایا۔اس کے ذکر میں حضور نے سپین میں مسجد کا سنگ بنیاد
رکھے جانے کے واقعہ کا تفصیل سے ذکر فرمایا اور بتایا کہ
وو
یہ مسجد صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کے چندہ سے
تعمیر ہورہی ہے“۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ
09 اکتوبر 1980ء بروز جمعرات 744 برس کے بعد میں نے قرطبہ کے قریب پیڈ رو آباد
میں سب سے پہلی مسجد کا سنگ بنیا درکھا۔788