دنیا میں تحریک جدید کے تحت سرانجام پانے والے مختلف کاموں کا ذکر ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 27 دسمبر 1980ء برموقع جلسہ سالانہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء), حصہ 2
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء
حضور نے فرمایا کہ
” جب سپین کے مسلمان آپس کی اخوت کے سبق کو بھول گئے اور انہوں نے آپس میں لڑنا شروع
کر دیا تو 744 برس قبل عیسائیوں نے قرطبہ کے نواحی علاقے پر حملہ کر دیا۔اور بعض مسلمان نواب زادے جن
کو اپنی فکر تھی اور اسلام کی فکر نہیں تھی، وہ عیسائیوں کے ساتھ مل کر اس حملہ میں شامل ہوئے کہ یہ علاقہ اس
مسلمان حاکم کے ہاتھ سے نکل جائے اور اس طرح سے یہ علاقہ مسلمانوں کے ہاتھ سے نکل گیا“۔حضور نے فرمایا کہ
"
سپین کے علاقے میں مسلمانوں کے خلاف آخری معرکہ 500 سال قبل لڑا گیا۔اس لئے
ہمارے رسالوں اور اخباروں میں کبھی یہ لکھا گیا کہ 500 سال بعد مسجد کا سنگ بنیادرکھا گیا اور کبھی یہ لکھا گیا
کہ 700 سال بعد مسجد کا سنگ بنیا درکھا گیا۔کیونکہ جب قرطبہ عیسائیوں کے ہاتھ چلا گیا تو پھر وہاں پر کوئی
مسجد نہ بنی اور مسلمانوں کو اور اسلامی معاشرہ کو شکست کھانی پڑی۔اس کے 744 سال بعد پہلی مسجد کی بنیاد
اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کے فضل کے ساتھ وہاں پر رکھی گئی۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ
اس مسجد کا سنگ بنیا در کھتے وقت وہاں پر جو فضا پیدا ہوئی اور جسے الفاظ بیان نہیں کر سکتے ، وہ خدا
کے سوا اور کوئی پیدا نہیں کر سکتا۔یعنی پہلے پیڈرو آباد میں زمین خریدی یہ پوچھ کر کہ یہاں مسجد بنانے دو گے یا
نہیں؟ پھر نقشہ وغیرہ منظور ہو گیا اور ایک دن وہ گاؤں اس طرح ہماری خوشی میں شامل ہوا کہ جس طرح ان کی
عبادت گاہ کی بنیاد رکھی جارہی ہو۔وہ لوگ اتنے خوش تھے کہ ان کے چہروں پر خوشی و مسرت کے دھارے
پھوٹتے دکھائی دے رہے تھے۔دلوں کی یہ کیفیت نہ میں پیدا کر سکتا ہوں اور نہ آپ پیدا کر سکتے ہیں۔حضور نے فرمایا کہ
اس کی تعمیر پر قریباً ہمیں لاکھ روپیہ خرچ آئے گا۔یعنی 80 ہزار پاؤنڈ سٹرلنگ۔اور یہ سارا خرچ
انگلستان کی ساری جماعت صد سالہ جو بلی کی مدد سے خرچ کرے گی“۔حضور نے فرمایا کہ
”ہمارے حالات ایسے ہیں کہ ہم مجبور ہیں کہ اس قسم کی نیکیوں سے محروم رہیں، جن کا تعلق بیرون
پاکستان سے ہے۔کیونکہ ہمارے ملک کو فارن ایکیھنچ کی بڑی تنگی رہتی ہے اور ہم روپیہ با ہرنہیں بھیج رہے۔789
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء
حضور نے فرمایا کہ
اللہ جزادے ہمارے بھائیوں کو جو انگلستان میں رہ رہے ہیں کہ اس کام میں بڑا حصہ انہی کا ہے۔حضور نے فرمایا کہ
مسجد کی تعمیر کا جو معاہدہ لکھا گیا ہے، اس میں یہ لکھا گیا ہے کہ مسجد اور مشن ہاؤس دس، دس ماہ
میں تیار ہو جائیں گے۔اور اگر دیر ہوئی تو زیادہ سے زیادہ ایک ماہ کی ہوگی۔حضور نے فرمایا
انشاء اللہ، انشاء اللہ، انشاء اللہ آئندہ جلسہ سے قبل یہ مسجد بالکل تیار ہو چکی ہوگی۔اور اس قابل
ہوگی کہ حضرت امام جماعت وہاں جا کر اس کا افتتاح کرے۔حضور نے احباب کو تاکید کی کہ دعا کریں کہ
اس میں بڑی برکت ہو اور یہ مسجد وہاں پر اسلام کو پھیلانے کا موجب ثابت ہو۔آمین۔حضور نے فرمایا کہ
” دنیا کے متعدد مسلم ممالک نے اس مسجد کا سنگ بنیادر کھے جانے کی جو خبر شائع کی ہے، اس
میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ عالم اسلام کے لئے یہ بڑی خوشخبری ہے کہ قرطبہ کے قریب 09 اکتوبر 1980ء کو
اس مسجد کی بنیا د مرزا ناصر احمد نے رکھی۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ
آپ بھی دعا کریں کہ اللہ اس مسجد کو عالم اسلام کے لیے خوشیوں اور برکتوں کا موجب بنائے۔امین۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کے شیریں ثمرات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
اللہ تعالیٰ نے اس فنڈ میں بھی بڑی برکت عطا فرمائی ہے۔گوٹن برگ ( سویڈن ) میں جو مسجد
بنائی گئی ہے، وہ بڑی خوشنما اور بڑی اچھی ہے۔اور سارے شہر سے نظر آتی ہے۔اور تبلیغ کا اہم مرکز بن گئی
ہے۔صد سالہ احمد یہ جو بلی کے تحت یورپ کے احباب نے جو چندہ اکٹھا کیا ہے، اللہ تعالیٰ نے اس کا ان کو
یہ ثمرہ دے دیا ہے۔اس کے علاوہ جو عالمی کسر صلیب کا نفرنس DELIVERENE OF CHRIST |
FROM CROSS کے موضوع پر لنڈن میں منعقد کی گئی ، اس پر دس، بارہ لاکھ روپیہ خرچ آیا۔یہ
خرچہ بھی صد سالہ جو بلی نے کیا۔اس کی بڑی افادیت تھی۔790
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء
حضور نے تعلیمی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ
اس
کا تعلق بھی صد سالہ جو بلی کے ساتھ ہے۔اس کا بار عام چندوں پر تو نہیں پڑ سکتا، اس لئے
اس کو صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔جو بلی فنڈ انشاء اللہ تسلی بخش طریق پر اس ذمہ
داری کو بھی نباہ دے گا۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔مطبوعه روزنامه افضل 15 جنوری 1981ء)
’1970ء میں اللہ کے حکم سے مغربی افریقہ کے چھ ممالک میں ہائر سیکنڈری سکول اور کلینک
کھولنے کا ایک منصوبہ شروع کیا گیا۔اس وقت میں نے جماعت سے ایک لاکھ پاؤنڈ کی اپیل کی۔جماعت نے قریباً دولاکھ پونڈا کٹھا کر دیا۔جو کہ پاکستانی کرنسی میں تقریباً 53لاکھ روپیہ بنتا ہے“۔حضور نے فرمایا کہ
ہم نے اللہ پر توکل کرتے ہوئے کام شروع کیا۔ڈاکٹروں نے تین، تین سال کے لئے اور بعض نے
زیادہ عرصہ کے لئے وقف کیا۔منصوبہ یہ تھا کہ ہر ملک میں چار، چار ہسپتال اور چار، چار سکول کھولے جائیں“۔حضور نے فرمایا کہ
اللہ تعالیٰ نے اس منصوبہ میں اتنی برکت ڈالی کہ ساری دنیا کے دماغ مل کر بھی وہاں نہیں پہنچ سکتے۔حضور نے اس کی ایک مثال بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ
وو
جو منصوبہ چار ملکوں میں صرف 53 لاکھ روپے کے سرمایے سے شروع کیا گیا تھا، اس سے جو
کام ہورہے ہیں ، اس کا اندازہ یوں لگائیں کہ اس دفعہ جب میں سفر پر گیا تو واپسی پر چلتے ہوئے غانا میں،
میں نے وہاں کے امیر عبدالوہاب بن آدم سے پوچھا کہ نصرت جہاں کی مد میں ان کے پاس کتنار یز رو
موجود ہے؟ انہوں نے بتایا کہ 25 لاکھ سیڈی (غانا کا سکہ ) موجود ہیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ قریباً اسی
لاکھ روپیہ صرف ایک ملک میں ریزرو موجود ہے۔جبکہ کام شروع ہوا تھا، 53 لاکھ روپیہ سے۔اور اس سے
چار ملکوں میں 16 ہسپتال اور 16 سکول کھولے گئے ہیں۔حضور نے فرمایا کہ
”ہمارے ہسپتالوں
کی اتنی شہرت ہے کہ ساتھ کے ملکوں سے وہاں کے لکھ پتی آپریشن کروانے آ
جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دس ہزار فیس لو، ہیں ہزار لو، ہمارا علاج کر دو۔791
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
حضور نے فرمایا کہ
اس کی وجہ یہ ہے کہ اس پورے علاقے کے ممالک میں ہمارے ہسپتالوں کی شہرت کا یہ عالم
ہے کہ وہاں کے لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے اپنے بہت سے اچھے ہسپتال ہیں، بلڈنگوں کے لحاظ سے سازو
سامان کے لحاظ سے اور ان میں یورپین ڈاکٹر کام کر رہے ہیں۔سب کچھ ہے ہمارے پاس لیکن شفا نہیں
ہے۔شفا صرف جماعت احمدیہ کے ہسپتال سے ہی ملتی ہے۔حالت یہ ہے کہ وہاں کے وزراء بعض اوقات
اپنے ہسپتالوں کی بجائے ہمارے چھوٹے چھوٹے ہسپتالوں میں آجاتے ہیں۔اور اللہ نے توفیق دی ہے
کہ ہم ان کا علاج کرتے ہیں“۔حضور نے فرمایا کہ
ان کا مال انہی پر خرچ ہو رہا ہے۔نہ ہم کو ان کی دولت سے غرض ہے اور نہ سیاست سے“۔حضور نے فرمایا کہ
دنیا اتنی اندھی ہے کہ بجھتی ہے کہ امریکہ کسی کو پیسہ دے سکتا ہے، اسرائیل کسی کو پیسہ دے سکتا
ہے، فلاں ملک کسی کو پیسہ دے سکتا ہے اور یہ کہ کسی کو پیسہ نہیں دے سکتا تو خدا نہیں دے سکتا“۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ
” ہر احمدی یہ سمجھتا ہے کہ
اِنَّ اللهَ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ
کہ اگر پیسہ دیتا ہے تو خدا ہی دیتا ہے۔وہ پیسہ وہ ہے، جو برکتوں والا ہے، افادیت والا ہے،
اسلام کے نور کو پھیلانے والا ہے۔صرف خدا تعالیٰ کا عطا کردہ پیسہ ہی باقی رہنے والا ہے۔اور تمام دولتیں
عارضی اور ظلمتیں پھیلانے والی ہیں اور خدا کے نور سے دور لے جانے والی ہیں۔حضور نے فرمایا کہ
( مطبوعه روزنامه الفضل 17 جنوری 1981 ء )
وہاں پر ہماری اتنی مقبولیت ہو چکی ہے کہ ایک امیر ملک کی ایک سٹیٹ کے ایک ذمہ دار نے
مجھے لکھا کہ ہماری ریاست میں 1/3 مسلمان ہیں، 1/3 عیسائی ہیں اور 1/3 بد مذہب ہیں۔اور عیسائی ان
بت پرست بدمذہبوں میں تبلیغ کر کے ان کو عیسائی بنا رہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ہمارے ملک میں کوئی
ایسی جماعت نہیں ہے، جو عیسائیوں کا مقابلہ کر سکے۔صرف آپ کی جماعت ان کا مقابلہ کرسکتی ہے۔اگر
792
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1980ء
آپ نہیں چاہتے کہ یہ سٹیٹ عیسائی بن جائے تو فوری طور پر پانچ نئے ہائر سیکنڈری سکول، جو یہاں پر انٹر
میڈیٹ کالج کہلاتے ہیں، کھولیں“۔حضور نے فرمایا کہ
یہ خط مجھے سفر پر روانہ ہونے سے پہلے ملا تھا اور سفر میں ہی میں نے اس کی اجازت دے دی۔اور ان میں سے دو شاید کھل بھی چکے ہوں۔باقی بھی جلد کھل جائیں گے“۔حضور نے فرمایا کہ
یہ اس ملک کا حال ہے، جو احمدیت کی قدر کو پہچا نتا ہی نہیں تھا۔اللہ نے اس نصرت جہاں سکیم
کے تحت ایسا سامان کیا ہے کہ وہ خود کہہ رہے ہیں کہ آؤ ، سکول کھولو۔حضور نے فرمایا کہ
سفر میں ہی مہینے ڈیڑھ کے بعد مجھے ایک اور خط ملا۔جس میں لکھا تھا کہ صرف سکول ہی نہیں،
دو ہسپتال بھی بنا ئیں۔تا کہ بدمذہبوں کو مسلمان بنایا جا سکے اور ان کو عیسائی بننے سے روکا جاسکے۔حضور نے فرمایا کہ
انسان تو عاجزانہ تدبیر ہی کر سکتا ہے۔لیکن جو سب قدرتوں کا مالک ہے، اس کے حضور دعا
کریں کہ یہ جو تڑپ پیدا ہوئی ہے کہ ان کو نظر آ رہا ہے کہ جماعت احمد یہ ان کی سٹیٹ کو عیسائی بنے نہیں
دے گی، اللہ تعالیٰ ان کی خواہش اور اندازے کے مطابق جماعت کو یہ توفیق دے کہ وہ سارے 1/3 حصہ کو
اسلام میں داخل کر دے اور اس کو ہمیشہ کے لئے ایک مسلم سٹیٹ بنا لیا جائے۔آمین۔مطبوعه روز نامه الفضل 18 جنوری 1981ء)
793