غلبہ اسلام کے لیے ہر شعبہ زندگی میں اقوام عالم پر بالادستی ضروری ہے . خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1981ء برموقع سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1981ء
غلبہ اسلام کے لئے ہر شعبہ زندگی میں اقوام عالم پر بالا دستی ضروری ہے
خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1981ء برموقع سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں، ہمارا یہ اجتماع پندرھویں صدی ہجری کا پہلا اجتماع ہے۔اس
لحاظ سے بہت سی اہمیتیں اور خصوصیات اس سے وابستہ ہیں۔اس لئے میں نے یہ تحریک کی تھی کہ ہر
جماعت کے نمائندے اس میں شامل ہوں۔اور انصار اللہ کے اجتماع میں بھی پاکستان کی سب جماعتوں
کے نمائندے شامل ہوں۔دوسری بات یہ کہ پندرھویں صدی ہجری کی ابتداء اور جماعت احمدیہ کے قیام کی دوسری صدی
کی ابتداء میں قریبا نو سال کا فرق ہے۔یہ ایک وقت میں نہیں آئیں۔اور اس میں ہمیں اللہ تعالیٰ کی بہت
سی حکمتیں نظر آتی ہیں۔جیسا کہ ابھی میں بیان کروں گا۔زمانے کا یہ فرق بڑا اہم ہے۔یہ جونو سالہ زمانہ
ہے، اس سے بھی پہلے اللہ تعالیٰ کی تائید اور توفیق سے صد سالہ جوبلی منصو بہ کا اجراء کیا گیا تھا۔اس غرض
سے کہ ہم آنے والی صدی، جو جماعت احمدیہ کے قیام کی دوسری صدی ہے اور جو اللہ تعالیٰ کی بشارتوں کی
وجہ سے اور اس کے نتیجہ میں غلبہ اسلام کی صدی ہے، اس کے استقبال کے لئے تیاری کر لیں۔یہ زمانے کا
جو فرق ہے، نوسالہ، اس کی اہمیت اس لئے ہے کہ ہمارے قیام کی دوسری صدی، جو غلبہ اسلام کی صدی
ہے اور پندرھویں صدی ہجری اور ہمارے قیام کی صدی کے درمیان یہ نو سال آئے ہوئے ہیں۔صد سالہ جوبلی منصوبہ" کے اعلان پر کئی سال گزر گئے اور ( نو سال پچھلے سال سے میں شمار کر رہا ہوں ،
اب تو عملاً آٹھ سال رہ گئے ہیں۔پندرھویں صدی ہجری 80ء میں شروع ہوئی تھی۔اس صدی کا یہ پہلا
اجتماع ہے۔) جو کام شروع ہو گئے تھے، ان میں تیزی پیدا کرنے کا وقت آگیا۔اور اس ایک سال کے اندر اللہ تعالیٰ کے اس قدر فضل ہم نے دیکھے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی
ہے۔اس ایک سال میں خدا تعالیٰ کی عظمتوں کے جو نشان اور اس کے پیار کے جو جلوے جماعت احمد یہ
نے دیکھے، وہ دیکھ کر ہماری عقل دنگ رہ جاتی ہے۔خدا تعالیٰ کے کسی ایک فضل کے مقابلے میں بھی انسان کو
859

خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1981ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
کی جو ایک ذرہ نا چیز ہے، کوئی حیثیت نہیں۔وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ مجھ میں کوئی خوبی یا بڑا ئی تھی ، جس کی وجہ
سے اللہ تعالیٰ نے مجھ پر یہ احسان کیا۔لیکن اتنے عظیم واقعات رونما ہونے لگے، ہمارے جیسے نا چیز انسانوں
کے لئے۔کس منہ سے، کن الفاظ میں حمد ادا ہو۔مثلاً اس ایک سال میں ایک تو اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو جاپان میں ایک نہایت موزوں
مقام پر نوتعمیر مکان خریدنے کی توفیق عطا کی اور اس کے لئے خرچ کا انتظام خدا تعالیٰ نے اپنی حکمت کاملہ
سے تین ملکوں میں پہلے سے کیا ہوا تھا۔جب مجھ سے پوچھا گیا کہ یہاں مکان مل سکتا ہے تو میں نے تحریک
جدید سے یہ سوال کیا کہ آپ اس کی ادائیگی کہاں سے کریں گے؟ میرے خیال میں دو لاکھ ستر یا اسی ہزار
ڈالر کا وہ مکان ہے۔جس کا مطلب ہے، قریب تھیں لاکھ روپے کا۔تو انہوں نے مجھے کہا کہ پاکستان سے
باہر مشرقی ممالک میں ہماری ایک جماعت ہے، اس جماعت نے کہا ہے کہ ہم ایک لاکھ ڈالر وہاں بھیجوا دیں
گے اور میرے لئے حیرت کے بات یہ تھی کہ
اول: ان کے پاس یہ ایک لاکھ ڈالر جمع کیسے رہا؟
دوسرے یہ کہ وہاں بھی اقتصادی حالات ایسے ہیں کہ بڑا مشکل تھا، ان کے لئے فارن ایچینچ
کی اجازت لے کر ایک لاکھ ڈالر اپنے ملک سے باہر بھجوانا۔انہوں نے کہا، ہمیں اجازت بھی مل جائے گی اور ہم بھجوا بھی دیں گے۔اور باقی جو رہ جاتا ہے،
ایک لاکھ ستر ، اسی ہزار ، وہ امریکہ اور مغربی جرمنی کے پاس پیسے پڑے تھے، انہوں نے کہا ، پیسوں کی کوئی
فکر نہیں ہے۔آپ اجازت دیں۔میں نے سوچا، میں نے دعا کی۔پھر جب میرا انشراح ہو گیا، پانچ ، دس
دن کے بعد تو میں نے انہیں اجازت دے دی۔اس وقت تک وہ مکان جو مرزا مبارک احمد صاحب نے
پہلے دیکھا تھا، وہ بک چکا تھا۔لیکن اس سے نسبتاً بہتر مکان چند ہزار ڈالر کی زیادتی کے ساتھ ہمیں اسی
علاقے میں مل گیا۔دوسری ہماری بڑی خوش قسمتی یہ ہے کہ قرطبہ ایک صوبہ ہے، پین کا۔قریباً 745 سال قبل مسلمانوں
نے خدا تعالیٰ کو بھولنے کے نتیجہ میں عیسائیوں سے شکست کھائی اور یہ صوبہ عیسائیوں کے پاس چلا گیا۔اور
745 سال تک وہاں کوئی مسجد نہیں بنائی گئی۔پچھلے سال میں نے اس صوبہ میں مسجد کی بنیاد رکھی۔اللہ تعالیٰ
نے وہاں زمین خریدنے کا انتظام کر دیا۔اللہ تعالیٰ نے یہ انتظام کر دیا کہ حکومت وقت نے ہمیں وہاں مسجد
بنانے کی اجازت دے دی۔اور اللہ تعالیٰ نے یہ اتفاق بھی پیدا کر دیا کہ وہاں ایک چھوٹے سے قصبہ کے میر
860

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1981ء
کہنے لگے کہ حکومت وقت نے جو مذہبی آزادی کا اعلان کیا، اس کے بعد آپ پہلی جماعت ہیں، جن کو تو فیق
ملی ہے، اس ملک میں مسجد بنانے کی۔یعنی اس آزادی کے اعلان کے بعد اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے ہمیں
توفیق عطا کر دی۔اور اب اس مسجد کی تعمیر قریباً مکمل ہو چکی ہے۔صرف میناروں کے اوپر کے حصے تیار ہونے
والے رہتے ہیں، باقی بلڈنگ پوری تیار ہوگئی ہے۔فرش ہو گئے بجلی لگ گئی، پلستر ہو گئے ہنسل خانوں اور
باورچی خانے ہیں، وہاں دو، ان کے اندر فٹنگز (Fittings) ہو گئیں ،صرف مینار بنے رہ گئے ، اس
میں۔اس واسطے دیر ہوئی کہ انہوں نے پہلے جوڈیزائن بنایا تھا، اس کو بدلنا چاہتے تھے۔میں نے انہیں کہا تھا،
مجھ سے پوچھے بغیر نقشہ نہیں بدلنا۔اس پر کچھ وقت لگا۔اب مجھے اطلاع ملی ہے کہ پتھر کا جو مینار بنارہے ہیں،
وہ قادیان کے مینارہ کا عکس ہے۔میں نے انہیں ہدایت دی تھی ، اگر بیس فٹ اونچا مینار ہے تو ہیں فٹ
میرے بھیجے ہوئے نقشہ کے مطابق بناؤ۔اس کے مطابق وہ بن رہے ہیں مینار۔اور جیسا کہ میں نے پہلے کہا
تھا ، ( بہت سے آپ میں سے بھول گئے ہوں گے، دہرا دیتا ہوں ) اس زمین کے دو طرف ان کی بڑی سڑک
گزر رہی ہے۔جس میں چار Lanes ہیں۔اور قرطبہ سے میڈرڈ جانے والی شاہراہ پر یہ زمین ہے۔جس
میں پہاڑی کا شبہ ہے، اس کے سب سے اوپر کے پوائنٹ (Point) پر مسجد بن رہی ہے۔ہر آنے جانے
والے کی نظر پڑتی رہے گی ، اس مسجد پر اور اس عبارت پر بھی کہ
لا اله الا الله محمد رسول الله
اور تیسرے یہ کہ پانچ ، سات سال ہوئے، کینیڈا میں کیلگری کے شہر میں ایک چھوٹی سی جماعت
پیدا ہوگئی۔یہاں سے گئے ، دوسرے ملکوں سے آئے۔بہر حال وہاں ایک چھوٹی سی جماعت ہے۔انہوں
نے ایک گھر خریدنے کے لئے چندہ اکٹھا کیا تا کہ نماز وہاں اکٹھے پڑھ سکیں، بچوں کی تربیت ہو سکے، ان کو
قرآن
کریم ، قاعدہ میسر نا القرآن، دینی باتیں سکھائی جاسکیں۔جب تک جماعت کا گھر نہ ہو، اس وقت تک
صحیح تربیت نہیں ہوسکتی۔انہوں نے لکھا کہ ایک چھوٹا سا مکان شہر کے اندر ہمیں مل رہا ہے، قریباً ستر ہزار ڈالر
کا۔آدھی رقم ہم نے آپس میں مل کے اکٹھی کرلی ہے۔بقیہ کی رقم ہمیں قرض دے دی جائے۔ہم سال بہ
سال قسط وار رقم ادا کر دیں گے۔ہر چیز ہر عمل کا بابرکت ہونے کے لئے دعا پر انحصار ہوتا ہے۔دعائیں کیں،
جب انشراح ہوا، میں نے کہا، لے لو۔یہ نہیں پتہ تھا کہ اللہ تعالیٰ ہم پر کیا مہربانی کرنا چاہتا ہے۔یہ پانچ
سات سال پہلے کی بات ہے۔اب مجھے چند ہفتے ہوئے، یہ خط ملا ان کا کہ شہر سے سات میل کے فاصلے پر
چالیس ایکٹر زمین اور جو موجودہ مشن ہاؤس ہے، اس سے کئی گنے بڑا اور اچھا بنا ہوا مکان ہے، مل رہا ہے۔861

خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1981ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد پنجم
ان کی خواہش تھی کہ اگر پھر میرا اتفاق ہو، وہاں جانے کا تو اتنی بڑی جگہ ہے کہ ہمارا قافلہ بھی وہاں ٹھہر سکتا
ہے۔اور تین لاکھ، پچاس ہزار ڈالرکو وہ جگہ مل رہی تھی۔تو خط پڑھ کے یہ احساس ہوتا تھا کہ اب انہوں نے
ستر ہزار سے چھلانگ ماری تین لاکھ، پچاس ہزار پر۔لیکن آگے لکھا کہ رقم کی ہمیں اس لئے فکر نہیں کہ وہ جو
ستر ہزار ڈالر کا مکان لیا تھا ، وہ چار لاکھ بیس ہزار ڈالر میں بک جائے گا۔اور فرق قیمت خرید اور قیمت
فروخت کا ٹھیک ستر ہزار ہے۔میرے ذہن میں آیا کہ ہمارے خدا نے پیار سے کہا، یہ پکڑو، اپنی رقم ستر ہزار
اور ساری کی ساری تین لاکھ، پچاس ہزار کا میں انتظام کر دوں گا۔اور انتظام کر دیا۔اس وقت گفت و شنید ہو
رہی تھی ، اجازت لے رہے تھے وہ۔اب ان کی تار مجھے مل گئی ہے کہ اس کا معاہدہ Sign ہو چکا ہے۔دستخط ہو
گئے ہیں۔اور تین لاکھ تمہیں ہزار میں وہ چالیس ایکڑ زمین اور بہت بڑا مکان مل گیا۔اب آپ یہ سوچیں، دنیا ہم پر اعتراض کرتی اور ہمیں طعنے دیتی ہے کہ یہ جو تم اپنے پیسے خرچ کر
دیتے ہو، یہ ضرور کوئی دنیوی طاقت اور ایجنسی اور Source of سرمایہ ہے، جو تمہیں رقم دیتا ہے۔اب
یہاں تو یہ ہوا کہ جو پیسے ہم نے لگائے ہوئے تھے ، وہ بھی اللہ تعالیٰ نے واپس کر دئیے۔اور کہا، ایک پیسہ
جماعت کا نہیں لگنے دوں گا، سارے کے سارے کا میں نے انتظام کر دیا ہے۔اب قیمت کا بڑھانا تو
ہمارے اختیار میں نہیں تھا۔میں ہنسا کرتا ہوں، ایسے لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہ تم یہ سمجھتے ہو کہ
اسرائیل ہمیں پیسے دے سکتا ہے (جو نہیں دیتا) یا امریکہ ہمیں پیسے دے سکتا ہے، جن سے ہم نہیں لیتے یا
پچھلے سال یہ لطیفہ ہوا کہ ایک جوڑا یعنی میاں بیوی پھر رہے تھے ، قرطبہ کی مسجد میں۔جب ان کو پتہ لگا کہ ہم
نے سنگ بنیادرکھا، قرطبہ کے قریب تو بڑے آرام اور معصومیت سے میاں کہنے لگا کہ اچھا! پتہ لگ گیا تم
نے سعودی عرب سے پیسے لئے ہوں گے۔ان لوگوں کے خیال میں اگر کوئی ہستی پیسے نہیں دے سکتی تو وہ
اللہ ہے، جو ساری دنیا کے خزانوں کا مالک ہے، ہمارا پیارا رب۔الله اکبر اللہ اکبر (نعرے)
اس ایک سال میں خدا تعالیٰ نے پیار کیا تو یہ جو نو سال کا وقفہ ہے، دوسری صدی شروع ہونے
میں، اس کی تو برکتوں کے ساتھ ابتداء ہوگئی۔پندرھویں صدی ہجری جو ہے، وہ بھی غلبہ اسلام کی صدی جو
ہماری زندگی کی دوسری صدی، وہ بھی غلبہ اسلام کی صدی۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کی برکتیں
لئے اصلی اور حقیقی پندرھویں صدی ہجری شروع ہوگئی۔اس زندگی کے ساتھ ، جماعت کے قیام کے
ساتھ تعلق رکھنے والی دوسری صدی آٹھ سال بعد شروع ہورہی ہے۔بڑی اہمیت ہے، ان نو سالوں میں۔862

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1981ء
ان نو سالوں میں ہم نے استقبال جو انگلی صدی کا کرنا ہے، اس میں اپنی قربانیاں دے کے اپنے نفس کی
اصلاح کر کے ایک مضبوط ، ہر لحاظ سے پالنڈ (Polished) اور مہذب جماعت کا ایک حصہ قائم کرنا ہے۔اس نوسال میں بنیاد رکھی جانے والی ہے۔قربانیاں اپنی انتہاء کو پہنچ جائیں گی۔اس کے لئے آپ
کو تیار
ہونا چاہیے۔عشق کی مستی، اخلاص اور ایثار کی شعائیں ساتوں آسمانوں کی رفعتوں کو چھونے لگیں
گی۔جو یہ نو سال ہیں، وہ آنے والے حالات کی وسعتوں کے لئے بطور بنیاد کے ہوں گے۔اور آنے والے
حالات اپنی وسعتوں کے اعتبار سے ہم سے چار مطالبات کرتے ہیں۔اور یہ چار مطالبات ہماری زندگیوں کا
احاطہ کئے ہوئے ہیں۔اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی توجہ ہر غیر سے ہٹا کر اللہ، جو ہمیں پیدا کرنے والا
ہے، اس کی طرف مرکوز کریں۔اور فنا کا چولہ پہن کر اسلام کو دنیا میں غالب کرنے کا عہد کریں۔چار مطالبات یہ زمانہ ہم سے کرتا ہے۔یہ مطالبہ کہ اللہ تعالیٰ نے جو جسمانی طاقتیں ہمیں عطا کی ہیں، ان کی نشو و نما کو کمال تک پہنچانا۔جسمانی طاقتوں کی نشو و نما کو کمال تک پہنچانابڑا ضروری ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
اس پر زور دیا، قرآن کریم نے ایک بڑے لطیف انداز میں اس کا ذکر کیا۔ہر فطرتی طاقت (جسمانی طاقت
بھی ہماری فطرت کا ہی ایک حصہ ہے۔) مجاہدہ کے ذریعے درجہ بدرجہ بتدریج ترقی کرتی اور کمال کو پہنچتی
ہے۔یہ ایک دن کا کام نہیں کہ جادو پڑھا آپ نے اور پھونک ماری ، آپ کی جسمانی طاقتیں جو ہیں، وہ
اپنے کمال نشو ونما تک پہنچ جائیں۔نہیں بلکہ یہ خدا تعالیٰ کا قانون ہے، جو اس کا ئنات میں ہمیں نظر آ رہا
ہے۔انسان میں بھی یہی جاری ہے۔انسان کے متعلق جب بات کرتا ہوں تو کہتا ہوں کہ ہر فطرتی طاقت
مجاہدہ کے ذریعے اور درجہ بدرجہ بتدریج کمال کو پہنچتی ہے۔اس کے لئے مسلسل ایک مجاہدے کی ، ایک
جدو جہد کی، ایک سعی کی ضرورت ہے۔اور جو حالات ہیں، آنے والے زمانہ مستقبل کے، وہ ہم سے جو
چار مطالبات کر رہے ہیں، ان میں سے
(() یہ ہے کہ:۔جماعت احمد یہ دنیا میں سب سے زیادہ صحت مند جماعت ہو۔بڑا ضروری ہے یہ۔پہلے زمانہ میں
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جو تربیت حاصل کرنے والے تھے، بڑا ہی کمال جسمانی صحت کے لحاظ سے ان
میں پیدا ہوا تھا۔ایک مثال دیتا ہوں۔کسری کے مقابلے میں لڑنے والے مسلمان سارا دن تین ، چار بار تازہ
دم سپاہیوں سے لڑائی لڑنے والے تھے۔دو گھنٹے لڑ کے کسری کی سپاہ کی ایک صف پیچھے ہٹ جاتی تھی ، تازہ
863

خطاب فرمودہ 23اکتوبر 1981ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
دم آگے آجاتی تھی۔مسلمان صبح سے شام تک لڑتے تھے اور راتوں کو اٹھ کے تہجد پڑھتے تھے۔اگر جسمانی
طاقت ان میں نہ ہوتی تو حضرت مسیح علیہ السلام کی طرح ان کے منہ سے بھی یہ نکلتا کہ دل اور روح تو چاہتی
ہے کہ ایسا کرو لیکن جسم روح اور دل کا ساتھ نہیں دیتا۔مسلمانوں کی روح اور ان کے دل جو تھے ، جو وہ مطالبہ
کر رہے تھے، ان کے جسم ان کا ساتھ دے رہے تھے۔کافی لمبا عرصہ تک اس قسم کے جسم انہوں نے بنائے
رکھے اپنے محنت کش، جفاکش، جھکتے ہی نہیں تھے۔پتہ نہیں کس چیز کے بنے ہوئے تھے۔ایک واقعہ میں نے پڑھا۔جب نپولین ایک جگہ جنگ لڑ رہے تھے۔ان
کا کیمپ کوئی پچانوے میل
محاذ جنگ سے پیچھے تھا۔پہاڑی علاقہ تھا، بہت کٹھن راستے ، ان کو ایک دن بہت زبردست فتح حاصل ہوئی،
محاذ پرلڑنے والے جرنیل نے تفصیلی رپورٹ لکھی اور صبحکو ایک جرنیل کو بلایا، اس کو کہا کہ پیر پورٹ فوری طور
پر نپولین کے ہاتھ میں پہنچنی چاہیے، کیونکہ عظیم فتح ہمیں ہوئی ہے۔اور یہ سامنے عرب گھوڑا ہے، اس پر سوار
ہو جاؤ اور دوڑو۔پہچانوے میل پہاڑی راستوں پر عرب گھوڑے کو دوڑا تا ہوا جب وہ نپولین کے کیمپ پہ پہنچا
تو نیچے اترا اور جس افسر کی ذمہ داری تھی ، رپورٹ لینا، اس نے اس کے ہاتھ میں رپورٹ پکڑائی اور خود مر کے
لر پڑا۔اور عرب گھوڑا، جس کی نسل نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کی تربیت سے تربیت
پائی تھی ، وہ اپنا پاؤں زمین پر مار رہا تھا کہ ابھی میں تھکا نہیں، مجھے اور چلاؤ۔اتنا فرق۔اسی کتاب میں لکھا ہے کہ ایک عرب گھوڑی ایک سو ستر میل بغیر کھائے پیئے کے سرپٹ دوڑتی
چلی گئی۔اور یہ واقعہ ہے، کہانی نہیں۔بھائی دس، بارہ سال کا اپنے بھائی کے سر پر سیب رکھ کے تیر سے اڑا
دیتا تھا۔اس وقت میں نشانے کی بات نہیں کر رہا۔میں اس مہارت کے حصول کے لئے جو محنت اسے کرنی
پڑی، اس کی بات کر رہا ہوں۔سارا سارا دن وہ اس مہارت کو حاصل کرنے میں لگا تا تھا۔اب آنے والے زمانہ میں اپنے بچوں کو سنبھالیں ، انصار اور خدام الاحمدیہ۔اس کی عملاً کئی شکلیں
ہوں گی۔جتنی توفیق ملی، (ویسے تو مضمون لمبا ہے ) بتاؤں گا۔دنیا میں سب سے زیادہ صحت مند جماعت
احمدیہ کو ہونا چاہیے، اگر انہوں نے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں۔جو موٹی موٹی باتیں ہیں صحت مند ہونے کے لئے وہ یہ ہیں کہ طیب غذا ہو۔طیب غذا کا مطلب ہے
کہ جو اچھی بھی ہو اور اس کے جسم سے مطابقت بھی کھاتی ہو۔ہر غذا ہر آدمی کے لئے ٹھیک نہیں ، طیب نہیں۔دوسرے یہ کہ متوازن غذا ہو۔خالی آٹا کھانے سے صحت اچھی نہیں رہتی۔خالی گوشت کھانے سے
ت اچھی نہیں رہتی۔خالی ترکاریاں کھانے سے صحت اچھی نہیں رہتی۔خالی پھل کھانے سے صحت اچھی
864

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1981ء
نہیں رہتی۔خالی دودھ پینے سے صحت اچھی نہیں رہتی۔خالی اخروٹ اور بادام اور پستہ وغیرہ کھانے سے
صحت اچھی نہیں رہتی۔بلکہ اب تو بڑی تفصیل میں انسانی دماغ نے تحقیق کی اور بہت ساری شکلیں بنا کے صحیح
توازن انسانی غذا میں قائم کر دیا۔جس کے نتیجے میں انسان کی صحت بہت اچھی ہو جاتی ہے۔اور تیسری چیز یہ کہ جو کھایا جائے ، اسے بچایا جائے۔یعنی ورزشیں ایسی ہونی چاہئیں، جن سے
غذا جزو بدن بن جائے۔اور یہ ہا کی وغیرہ کی بات نہیں میں کہہ رہا بلکہ ہر احمدی، ہر عمر کا احمدی، ہر جنس کا مرد
وزن احمدی جو ہے، وہ کھانا ہضم کرنے کے سامان پیدا کرے۔جو مختلف ہیں۔مثلاً میں نے (اب زیادہ
باہر نہیں نکل سکتا تو گھر میں اپنے کمرے میں ہی ایسا سائیکل رکھا ہے، جو مجھے بتادیتا ہے کہ میں نے اتنے
کلومیٹر سائیکل پر سفر کر لیا ہے۔تو ورزش جنہوں نے کرنی ہو، انہوں نے اپنے لئے طریقے نکال لئے۔صحت کے اچھے رکھنے کے لئے چوتھی چیز جو ہے، وہ اخلاقی بدیوں سے بچنا ہے۔یہ نہایت ضروری
ہے۔جو شخص ذہنی آوارگی میں مبتلا ہو، اس کی صحت بھی ٹھیک نہیں رہتی۔جو شخص جسمانی بدیوں میں مبتلا ہو،
اس کی صحت بھی اچھی نہیں رہتی۔یہ ایک ایسی حقیقت ہے، جو کسی سمجھدار آدمی سے چھپی ہوئی نہیں۔پھر سب کچھ کرنے کے بعد ایک یہ چیز ہے، جو سب سے اہم ہے کہ دعا کے ذریعے اللہ جل جلالہ
کی رحمت کو جذب کیا جائے۔قرآن کریم نے بڑے حسین پیرایہ میں بتایا کہ صحتیں اچھی رکھو۔حضرت موسیٰ
علیہ السلام کے متعلق، جن پر انہوں نے احسان کر کے ان کے ڈنگر کو پانی پلا دیا تھا اور لڑکی نے اپنے
باپ کو کہا کہ جسے تو اجرت پہ رکھے ، سب سے اچھا وہ ہے،
الْقَوِيُّ الْآمِينُ
(القصص : 27)
جوطاقتور ہو اور جسمانی طور پر بددیانتی نہ کرتا ہو۔جس کی طاقت نہ ہوگی، وہ جسمانی بددیانتی
کرے گا۔مثلاً جانور چرانے کے لئے باہر گیا ہے، اتنی طاقت نہیں ہے کہ سارا دن جانوروں کے ساتھ
پھرے۔ایک درخت کے نیچے بیٹھ جائے گا، چاہے بھیڑ یا بھیڑوں کو کھا جائے۔تو القوی ہو ، جو جسمانی
کمزوری کے نتیجہ میں بددیانتی کا مرتکب نہیں ہوگا۔اور الامین اخلاقی کمزوری کی وجہ سے وہ بد دیانتی کا
مرتکب نہیں ہوگا۔جو توی بھی ہوگا، دیانتدار ہوگا، اپنے جسم کی صحت کے لحاظ سے۔اور امین بھی ہوگا ، اپنے
اچھے اخلاق کے لحاظ سے، وہ دیانتدار ہو گا۔جس میں دود یا نتداریاں پائی جائیں گی ، اس سے اچھا اور کون
سا مز دور تمہیں مل سکتا ہے۔865

خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1981ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
حدیث میں یہ بھی آتا ہے کہ قیامت والے دن سب سے پہلا سوال خدا تعالیٰ بندے سے یہ
کرے گا، میں نے تجھے بڑی اچھی صحت دی تو نے اس سے کیا کام لیا۔دوسرا مطالبہ یہ ہے: ذہنی قوتوں
کی نشو ونما کو کمال تک پہنچایا جائے۔اب جو پڑھنے والے بچے ہیں، بڑا ز ہین بچہ ہو، جس بچے میں خواہ کتنا ہی ذہین ہو، ذہنی آوارگی
پیدا ہو جائے ، وہ پڑھائی میں اچھا نہیں رہ سکتا۔تو ذہنی قوتوں کی صحیح نشو ونما نہیں ہوگی۔اس کے اندر کوئی بدی
نہیں ہوگی۔بہت سارے میں نے ایسے بچوں کو دیکھا ہے، کوئی بدی نہیں، کوئی بداخلاقی نہیں ہے، لیکن ذہنی
آوارگی ہے۔وقت ضائع کرنا، گپیں مارنا، دوست مل گئے ہیں، لطیفے سنائے جارہے ہیں اور پڑھائی کی
طرف توجہ نہیں۔یہ ذہنی آوارگی ہے۔میں اس ذہنی آوارگی کی بات کر رہا ہوں، اس وقت۔ذہنی قوتوں کی
کامل نشو و نما کے لئے یہ ضروری ہے کہ ذہنی آوارگی سے بچا جائے۔اور پڑھائی پر توجہ قائم رکھنے کی عادت ڈالی جائے۔اور مجاہدہ کے ذریعے بتدریج ذہنی ورزشیں کرا
کے زیادہ بوجھ ڈالا جائے ، ذہن کے اوپر۔عمر کے لحاظ سے بھی جوں جوں عمر بڑھتی جائے اور جسم کی طاقت
بڑھتی جائے زیادہ گھنٹے پڑھنے والا ہو۔آکسفورڈ میں Balliol کالج کے طلبہ، جہاں میں پڑھ رہا تھا، جو
اچھے ذہین لڑکے محنت کرنے والے تھے ، وہ کلاسز کے علاوہ اتوار سمیت ہفتے کے سات دن بارہ تیرہ گھنٹے
روزانہ پڑھا کرتے تھے۔اگر ہم نے اس نوجوان نسل کا مقابلہ کرنا ہے تو کم از کم اتنا پڑھیں۔Plus ہماری
دعا ئیں ، ان سے آگے نکل جائیں گے۔لیکن اگر ہم ناشکری کرتے ہوئے خدا کی ، ان سے کم پڑھیں اور
دعا بھی نہ کریں تو ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔لیکن نہ کر سکنے کا زمانہ گذر چکا۔اب میں بتارہا ہوں آپ کو ، اب
ہمیں کرنا پڑے گا مجاہدہ، ذہنی ورزش زیادہ بوجھ ڈالتے چلے جانا۔تیسرے یہ کہ چوکس اور بیدار رہنا۔اس کی بھی عادت ہوتی ہے۔دو آدمی گزرتے ہیں ایک راستے پر۔ایک شخص جو چوکس اور بیدار
ہے، سوچیزیں اس
کی نظر پکڑتی ہے۔اور ایک دوسرا شخص ہے، اس سے پوچھا جائے تو وہ ایک، دو سے زیادہ بتا
ہی نہیں سکتا۔مشاہدہ کی عادت نہیں۔میں مثلاً یورپ میں پھرتا ہوں، میں آدھا تجربہ وہاں اپنی آنکھ سے حاصل
کر لیتا ہوں۔ان کے درخت ، درختوں کی عمر، ان کے فاصلے، مجھے کسی سے پوچھنے نہیں پڑتے۔موٹر گزر رہی
ہوتی ہے، میں اپنے اندازے لگاتا چلا جاتا ہوں۔تو یہ صرف میرے لئے دروازہ نہیں کھلا۔ہم میں سے ہر ایک
کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے چوکس اور بیدار رہ کر زندگی گذارنے کا دروازہ کھلا رکھا ہے۔866

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم
چوتھے : تیز نظر
خطاب فرمودہ 23اکتوبر 1981ء
یعنی اتنی تیز کہ جو دوسری نظر دس سیکنڈ میں اس چیز کو Grasp کرتی ہے، پکڑتی ہے، جزو د ماغ
بناتی ہے، اس کے بیسویں حصے میں آدھے سیکنڈ میں وہی چیز اس کے دماغ کا جزو بن جاتی ہے۔جس کا
مطلب ہے کہ مشاہدہ کی عادت ڈالنا اور اس عادت کی نشو و نما کو بھی کمال تک پہنچانا۔پانچویں یہ دہنی قوتوں کی نشو و نما کے لئے جو چیزیں چاہئیں ، وہ میں گنا رہا ہوں۔پانچویں چیز
یہ کہ اس کا ئنات میں اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوے غیر محدود تعداد میں بکھرے پڑے ہیں۔اس لئے ہمیں
اپنے اندر یہ عادت پیدا کرنی چاہیے کہ ہم صفات باری کے جلووں سے پیار کریں اور ان کے مطالعہ سے
فطری اور ذہنی لذت محسوس کریں۔بڑی عجیب ہے، یہ لذت۔مثلاً بارش ہوئی ، موسم بدل رہا ہے۔کھڑکی
کے سامنے بیٹھ کر صبح کا ناشتہ کرتا ہوں۔سامنے دیکھتے ہیں میں بھی ، منصورہ بیگم بھی کہ درختوں کی شکل ہی
بدلی ہوئی ہے۔ان کے اوپر سبزہ، خوبصورتی ، جوانی ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ خود بھی اپنی اس وقت کی
زندگی سے لذت محسوس کر رہے ہیں۔تو صفات باری سے پیار کرنا، ذہنی قوتوں کی نشو و نما کے لئے ضروری
ہے۔اور صفات باری کے جلووں کے مطالعہ سے فطری ذہنی (میں نے جان کے فطری ذہنی“ کہا ہے کہ
فطرت میں تو ہے۔ہمیں اس کو ذہنی بھی بنانا پڑے گا۔( یعنی کا نشس مائنڈ Conscious Mind) میں
اپنے لانا پڑے گا ) ذہنی لذت محسوس کرنا۔یہ جو صفات باری کے جلوے ہیں، یہ بنیادی طور پر دو قسموں میں، دو گروہوں میں تقسیم ہو جاتے ہیں۔وہ جلوے، جن کے نتیجے میں ساری دنیا کے علوم اور سائنسز (Sciences)
نکلیں۔اور وہ جلوے نمبر 2، جو سارے انسانوں کی ہدایت کا سر چشمہ ہیں۔قرآن کریم کی آیات۔ہماری زندگی کے ہر پہلو کے متعلق ہمیں ہدایات دے دی ہیں۔اور ہم سے وعدہ ہے، ہمیں خدا نے طاقت دی ہمیں خدا نے سمجھ دی ہمیں خدا نے بشارتیں دیں
اور ان بشارتوں میں سے ایک یہ ہے۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں:۔اے تمام لوگو! سن رکھو کہ یہ اس کی پیشگوئی ہے، جس نے زمین و آسمان بنایا۔وہ اپنی اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا۔اور حجت اور برہان کی روسے
سب پر ان کو غلبہ بخشے گا“۔(تذکرۃ الشہادتین، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 66)
867

خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1981ء
پھر آپ فرماتے ہیں:۔تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ
اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے“۔تجلیات الہیہ صفحہ 17 روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 409)
ہمیں یہ یادرکھنا چاہیے کہ جب تک ہم تمام مہذب قوموں کو ( یہ جو دنیا کی مہذب قو میں ہیں
نا چاند تک پہنچ گئیں۔دوسرے ستاروں کی تصویریں یہاں لا رہی ہیں اور بڑا کچھ انہوں نے صفات باری
کے جلووں میں سے علم حاصل کیا ) جب تک ہم علم کے میدان میں ان کو شکست نہیں دیتے، ہم کو غالب
نہیں کر سکتے۔اس واسطے ضروری ہے کہ ہر احمدی کا ذہن کامل نشو و نما حاصل کرے۔کیونکہ اتنی ذمہ داریاں
ہیں، ہم پر۔اب مثلاً ایک کروڑ ہے، احمدی۔پتہ نہیں کتنی آبادی ہے؟ تو دس دس ہیں ہیں، سوسو مختلف
دماغ تمارے سامنے رکھے گئے ، ان کو پڑھاؤ سبق اسلام کے تمہیں مشکل پڑ جائے گی ، اگر ابھی سے اس
سامنے ان کو کے پڑ گی، اگر اچھی۔کے لئے تیاری نہ کی۔اور تیسر امطالبہ جو ہم سے یہ حالات کر رہے ہیں کہ اخلاقی استعدادوں کی نشو نما و کمال تک پہنچائیں۔اخلاقی استعدادوں کی نشو ونما کا اور ان کے کمال تک پہنچنے کا مطلب یہ ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کے
اخلاق ہیں۔قرآن کریم میں اس کی صفات بیان ہوئی ہیں، وہ ہماری زندگی میں، ہمارے افعال اور اعمال
میں پیدا ہو جائیں۔مثلاً خدا تعالیٰ رحم کرنے والا ہے، عفو ہے اس کا۔جس طرح وہ عفو کرتا ہے، ویسے بنو۔خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ اگر میں ہر ایک کو اس کے گناہ کے نتیجے میں پکڑنا چاہوں تو دنیا کی آبادی ختم ہو جائے۔بڑا معاف کرتا ہے، وہ۔اور یہ جو اس نے کہا کہ (میرے خیال میں ایک ہزار میں سے نو سوننانوے ایسے گناہ
ہوں گے ) میں اس دنیا میں تمہیں سزا نہیں دیتا۔جب دوسری دنیا میں جاؤ گے تو میری رحمت کے دو جلوے
ظاہر ہوں گے، انسانوں پر۔ان کی روحوں پر نئے جسم جو ان کو ملیں گے، ان پر۔ایک یہ کہ جو جنت کے مستحق ہوں گے میری نگاہ میں ، وہ جنت میں بھیجے جائیں گے۔اور ہر شام
ان کی اس دن کی صبح سے مختلف اور ہر صبح ان کی پہلی شام سے مختلف۔(چوبیس گھنٹے کا اگر دن ہم سمجھیں۔پتہ نہیں وہ کیا دن ہوگا؟ اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔لیکن تمہیں سمجھانے کے لئے میں یہ اگر فرض کرلوں کہ وہ
چوبیس گھنٹے کا دن ہے ) تو بارہ گھنٹے کے اندر اللہ تعالیٰ کی رحمت اور برکت ان کی زندگیوں میں ایک نہایت
868

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1981ء
حسین اور پرلذت انقلاب عظیم بپا کر دے گی اور جن کو وہ اپنی رحمت کے نتیجہ میں یہاں سزا نہیں دیتا اور
دوزخ میں وہ چلے گئے ، وہ ان کی اصلاح کا سامان کرتا ہے، وہاں۔اس بات کو قرآن کریم نے کھول کے بیان کیا ہے۔مگر لوگ سمجھتے نہیں۔اور انسان جلدی تیار ہو
جاتا ہے، اس
کو جہنم میں پہنچانے کے لئے۔میرا اور تیرا کام ہی نہیں ہے، کسی کو جہنم میں پہنچانا۔خدا نے کہا
ہے کہ میں اس لئے سزا نہیں دیتا تا کہ ان کو مہلت ملے کہ وہ تو بہ اور استغفار کریں۔اور میں ان کو معاف
کروں۔رحمت نہیں ہے یہ۔کافر کے متعلق یہ الفاظ بولے، فاسق کے متعلق یہ الفاظ بولے، فاجر کے متعلق
یہ الفاظ بولے، قرآن کریم میں منافق کے متعلق یہ الفاظ بولے اور مرتد کے متعلق یہ الفاظ بولے۔اور مرتد
کے جو قرآن کریم نے معنی کیے تھے، آج دنیا ان معنوں کو بھی بھول گئی۔اس بحث میں ، میں اس وقت پڑنا
نہیں چاہتا۔تو یہاں سزا نہ دینا، اس لئے ہے کہ شاید توبہ کرلے۔وہاں جہنم میں بھیجنا، اس لئے ہے کہ
رحمت نازل ہو اور جتنی جتنی وہ اصلاح کرتا جائے، اللہ تعالیٰ کی رحمت کے قریب ہوتا جائے۔ایک دن
مجھے خیال آیا کہ قرآن کریم نے فرمایا:۔رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْ (الاعراف :157)
قرآن کریم نے یہ بھی کہہ دیا کہ میں شرک کو معاف نہیں کروں گا یہ کیا؟ دونوں میں جوڑ کیسے ، میرا
دماغ جوڑے؟ تو خدا تعالیٰ نے مجھے سمجھایا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ پوری سزا دوں گا ، مشرک کو۔یہ کہا ہے،
معاف نہیں کروں گا۔یعنی سزا کچھ نہ کچھ ضرور دوں گا۔غیر مشرک کو پوری کی پوری معافی بھی مل سکتی ہے۔یعنی کسی ایک گناہ کی بھی سزا نہ ملے یا کسی ایک گناہ کے ایک ہزارویں حصے کی بھی سزا نہیں دوں گا۔پوری
معافی مل جائے گی۔لیکن مشرک کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہوگا۔لیکن
رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْ
ایک مشرک کو جو مستحق تھا کہ ایک کروڑ سال وہ جہنم میں گزارے، اسے ایک سال جہنم میں رکھ کر
سزا دے دی اور پھر معاف کر دیا۔اللہ بڑا رحم کرنے والا ہے۔لیکن اس کی رحمتوں کو انسانی دماغ بعض دفعہ
محدود کرنا شروع کر دیتا ہے۔اس واسطے مجھ سے تو کوئی پوچھے کہ کافر جہنم میں جائے گا؟ میں کہوں گا، مجھے
کیا پتہ جائے گا یا نہیں؟ میرا کام ہی نہیں یہ۔میرا یہ کام ہے کہ اس
کو سمجھاؤں۔اگر وہ کفر پہ مرے تو پھر
میرا تو اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رہا۔میں اس دنیا میں ہوں، وہ چلا گیا یہاں سے۔پھر
869

خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1981ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
يَغْفِرُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَنْ يَشَاءُ
(المائدة : 19)
جس کو چاہے گا، معافی دے دے گا۔خالق ہے، مالک ہے، کسی کی گرفت اس پر نہیں۔جس کو چاہیے
گا، معاف کر دے گا۔جس کو چاہے گا، سزا دے دے گا۔لیکن اس کے نتیجے میں ہمیں بے فکرے نہیں بن جانا
چاہیے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ایک سیکنڈ کا جو قبر اور غضب ہے ، وہ بھی انسان برداشت نہیں کر سکتا۔ایک تو اللہ تعالیٰ کی صفات کے جلوے اپنی زندگی میں پیدا کرو۔اپنے اعمال میں، اپنی صفات
میں۔اور دوسرے اس کے لئے یہ ضروری ہے، اخلاقی استعدادوں کی کامل نشو ونما کے لئے کہ جیسا کہ
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا:۔كان خلقه القرآن
(مسند احمد بن حنبل جلد 6 صفحہ 91)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق قرآن کریم کی کامل اتباع تھی۔آپ بھی قرآن کریم کی وحی
کی کامل اتباع کر کے نبی کریم کے اس اسوہ پر عمل کرتے ہوئے کہ
إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى
(یونس: 16)
جو مجھ پر وحی نازل ہوئی ہے، میں اس کی اتباع کرتا ہوں۔قرآن کریم نے جو اخلاق پیدا کئے محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں، ہم میں وہ نہیں پیدا ہو سکتے۔کیونکہ
ہماری استعداداتی نہیں ہے۔لیکن ہماری استعداد اس اسوہ پر، ان کے نقش قدم پر چل کے اپنے کمال
کو پہنچ
سکتی ہے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنی استعداد کے مطابق اپنے کمال کو پہنچے۔ہم میں سے ہر ایک اپنی استعداد
کے مطابق اپنے کمال
کو پہنچ سکتا ہے۔اس کے لئے مظہر بنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ فرمایا۔لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ
(الواقعہ: 80)
محض ظاہری اتباع وحی قرآنی کی کافی نہیں۔پاکیزہ راہوں
کو اختیار کرنا اور عاجزانہ بندھنوں
میں خود کو باندھ کر فنا کا جبہ اوڑھ لینا، یہ ضروری ہے۔قرآنی تعلیم کے متعلق آپ نے بہت کچھ سنا۔یہ جو
تخلقوا باخلاق الله
870

آج 10 میں سے 10 باقی