غلبہ اسلام کے لیے ہر شعبہ زندگی میں اقوام عالم پر بالادستی ضروری ہے . خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1981ء برموقع سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء), حصہ 2
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1981ء
ہے، ( میں اخلاق کی اور پاکیزگی کی بات کر رہا ہوں۔) اس کے متعلق میں آپ کو یہ کہنا چاہتا
ہوں۔قرآن ہماری جان ہے۔قرآنی تعلیم کو ہماری روح میں اسی طرح گردش کرنا چاہیے، جس طرح
ہمارے جسم میں ہمارا خون گردش کر رہا ہے۔اس کے بغیر ہم اچھے اخلاق ،تخلقوا باخلاق اللہ اور خلقہ
القرآن کے مطابق اپنے اندر پیدا نہیں کر سکتے۔چوتھا مطالبہ ہم سے یہ کیا گیا کہ روحانی صلاحیتوں کی نشو ونما کو کمال تک پہنچانا۔روحانی صلاحیتوں کی نشو ونما اپنے کمال کو تب پہنچتی ہے، جب بندہ کا اپنے رب سے زندہ تعلق پیدا
ہو جاتا ہے۔بندہ ایک عاجز بندہ ہے اور ہمارا رب شہنشاہوں کا بھی شہنشاہ۔اس رفعت ، اس بلندی تک کوئی
انسان پہنچ نہیں سکتا۔یہ اپنی جگہ درست لیکن اپنی مہربانی سے اس نے یہ انتظام کیا کہ اس کا یہ عاجز بندہ اس
کے ساتھ ایک زندہ تعلق قائم کر سکتا ہے۔جس کے نتیجے میں وہ ہر آن اس کے فضلوں کو حاصل کر سکتا اور ہر لحظہ
رحمتیں اس پر نازل ہو سکتی ہیں، اللہ تعالیٰ کی۔جب یہ زندہ تعلق پیدا ہو جائے تو ایک نئی زندگی ملتی ہے۔جیسا
کہ قرآن کریم میں اعلان کیا گیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کہ محمد کی آواز پر لبیک کہو کہ وہ اس لئے
تمہیں بلا رہا ہے کہ وہ تمہیں زندہ کرے۔جو خدا میں فانی ہو جاتا ہے، وہ نئی زندگی پاتا ہے۔اور اس نئی زندگی
کی جو علامتیں قرآن کریم میں مذکور ہوئی ہیں، ان میں سے چند ایک میں بتا دیتا ہوں:۔قرآن کریم کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں ہمحبت میں مست ہو کر فانی ہو جانے والے انسان پر
فرشتوں کا نزول ہوتا ہے، فرشتے ان پر نازل ہوتے ہیں۔دوسرے یہ کہ فرشتے اس سے یا ان سے ہم کلام ہوتے ہیں۔تیسرے یہ کہ فرشتے ان کو جنت کی بشارت دیتے ہیں۔چوتھے یہ کہ فرشتوں کا ان کے پاس آنا بطور دوست کے ہوتا ہے۔بڑی مہربانی۔فرشتوں کو کہے کہ میں نے تمہیں ان کا دوست بنا دیا۔جس طرح ہجرت کے بعد مدینہ میں نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے مہاجرین اور انصار کو بھائی بھائی بنا دیا تھا۔خدا تعالیٰ کہتا ہے:۔اِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيْكَةُ
إِلَّا تَخَافُوْا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ
نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ
( حم السجدة : 32-31)
871
خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1981ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم
اس دنیا میں ہم تمہارے دوست ہیں اور گونگے دوست نہیں ہیں، وہ۔جیسا کہ میں نے پہلے بتایا ،
وہ ہم کلام ہوتے ہیں۔اور یہیں ہماری دوستی ختم نہیں ہوگی۔بلکہ مرنے کے بعد بھی ہم تمہارے دوست
ہیں۔جو نئی زندگی پاتا ہے ، اس کے متعلق یہ اعلان ہوا جو بڑاز بر دست
وَأَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِينَ
( آل عمران : 140)
ہر شعبہ زندگی میں (اچھی طرح سنیں) ہر شعبہ زندگی میں بالا دستی تمہاری ہوگی ، اگر تمہار ا زندہ
تعلق زندہ خدا سے ہوگا۔ہر شعبہ زندگی میں بالا دستی تمہاری ہوگی۔ایک شرط ہے، ان کنتم مـو مـنـيـن
ایمان کے تقاضوں کو پورے کرتے چلے جاؤ اور ہر شعبہ زندگی میں بالا دستی کو حاصل کرتے چلے جاؤ۔حضرت اقدس فرماتے ہیں:۔۔۔۔خدا تعالیٰ نے اس گروہ کو اپنا جلال ظاہر کرنے کے لئے اور اپنی قدرت دکھانے
کے لئے پیدا کرنا اور پھر ترقی دینا چاہا ہے تا دنیا میں محبت الہی اور توبہ نصوح اور پاکیزگی
اور حقیقی نیکی اور امن اور صلاحیت اور بنی نوع کی ہمدردی کو پھیلا دے۔سو یہ گروہ اس کا
ایک خالص گروہ ہوگا اور وہ انہیں آپ اپنی روح سے قوت دے گا اور انہیں گندی
زیست سے صاف کرے گا اور ان کی زندگی میں ایک پاک تبدیلی بخشے گا“۔(اشتہار 04 مارچ 1889ء)
مغربی اقوام کو ہم شکست نہیں دے سکتے ، جب تک صحت کے میدان میں ہم انہیں شکست
نہ دیں۔یعنی صحت کے لحاظ سے، جسمانی صحت کے لحاظ سے ہم ان سے آگے نکلنے والے ہوں، زیادہ
جانفشانی سے کام کرنے والے ہوں، زیادہ ہمت رکھنے والے ہوں، عزم پختہ رکھنے والے ہوں، تھکنے
والے نہ ہوں۔جیسا کہ میں نے بتایا لڑائیوں میں صحابہ نے اور تابعین نے یہ ثابت کیا۔مغربی اقوام و دیگر
غیر
مسلم اقوام کو جب تک ہم علم کے میدان میں شکست نہ دیں گے ، شکست نہیں دے سکتے۔اتنا آگے نکل
گئے ، ایک حصہ علم میں۔جو روحانی اخلاقی علم ہے، ان میں نہیں۔یہ درست ہے۔لیکن جو دوسرے علوم
ہیں ، ان میں تو وہ آگے نکل گئے۔اور جیسا کہ میں نے بتایا، وہ بھی صفات باری تعالیٰ کے جلوے ہیں، جن
کا علم انہوں نے حاصل کیا۔تو جب تک علم کے میدان میں ان اقوام کو شکست نہیں دیں گے، اسلام
غالب نہیں آئے گا۔اور جب تک اخلاقی اعجاز دکھا کر اخلاق کے میدان میں انہیں شکست نہیں دیں گے،
872
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم
خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1981ء
اسلام ان خطہ ہائے ارض میں غالب نہیں آئے گا۔اور جب تک نشان اور معجزہ اور قبولیت دعا کے نتیجہ میں
انہیں باور نہیں کرا دیتے کہ روحانیت ہے اور اللہ تعالیٰ سے زندہ تعلق پیدا کیا جاسکتا ہے، اسلام کو غالب نہیں
کر سکتے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے سوٹے نے فرعون کی فرعونیت کے اثر دہا کا سر کچلا۔اس وقت
جماعت احمدیہ کی عاجزی کی پہلی سی کمزور چھڑی کے ساتھ خدا تعالیٰ یہ معجزہ دکھانا چاہتا ہے کہ ان تمام طاقتور
قوموں کا سر کچلا جائے اور ان کا غرور توڑ دیا جائے اور ان کا تکبر مٹی میں ملا دیا جائے۔۔السلام عليكم ورحمة الله وبركاته “۔( مطبوعه روزنامه الفضل 29 دسمبر 1981 ء جلسہ سالانہ نمبر )
873