احمدی مستورات کو بھی تبلیغ کے جہاد میں حصہ لینا ہوگا ۔ خطاب فرمودہ 16 اکتوبر 1982ء برموقع سالانہ اجتماع لجنہ اماء اللہ مرکزیہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمود 160 اکتوبر 1982ء
احمدی مستورات کو بھی تبلیغ کے جہاد میں حصہ لینا پڑے گا
خطاب فرمودہ 16 اکتوبر 1982ء بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ مرکزیہ
خطاب سے قبل تقسیم تمغہ جات کی تقریب عمل میں آئی۔اس سلسلہ میں حضور نے فرمایا:۔یہ تمغہ میری بھانجی عزیزہ امت الرؤوف، جن کو خدا تعالیٰ کے فضل سے باہر ملکوں میں بہت اچھی
خدمت دین کی توفیق ملی ہے اور اپنی فطرت اور طبیعت کے لحاظ سے دین کے لئے وقف ہے، وہ پہنائیں
گی۔میں یہ ان کے سپرد کرتا ہوں۔جب تمغہ پہنایا گیا تو حضور نے بارک اللہ لکم کہہ کر دعاد اور فرمایا باقی سب بھی ساتھ یہ الفاظ کہیں۔تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔اس دفعہ سفر یورپ کے دوران مختلف مجالس میں مختلف اخباری نمائندوں نے بہت سے
سوالات کئے۔جن کا ایک حصہ اسلامی معاشرہ سے تعلق رکھتا ہے اور عورت سے تعلق رکھتا تھا اور ایک حصہ
عمومی مسائل سے۔ایسی ہی ایک مجلس کے دوران جو انگلستان کے ایک شہر میں تھی ، رفتہ رفتہ پریس کے
نمائندوں کے اندر ایک تبدیلی محسوس ہونے لگی اور وہ اس طرف مائل ہوتے نظر آتے تھے کہ اسلام کی جو
تعریف اور تشریح جماعت احمدیہ کر رہی ہے، وہ ایک زندہ رہنے والی اور غالب آنے والی تشریح ہے۔چنانچہ آخر پر ایک نمائندے نے جو سوال کیا ، اس سے ہمارے اس تاثر کی بڑی بھاری تصدیق ہوگئی۔اس
نے پوچھا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ پر مختلف جگہوں پر بڑے بڑے مظالم ہوئے ہیں اور نہایت ہی خوفناک
ابتلاؤں میں سے جماعت گزری ہے، اب اگر آپ غالب آگئے تو آپ لوگوں کا ان سے کیا سلوک ہوگا ؟
اس طرز فکر سے معلوم ہوا کہ واقعہ وہ یہ سمجھنے لگے ہیں کہ جماعت احمد یہ ایک ایسی زندہ حقیقت ہے کہ جس
نے بہر حال دنیا پر غالب آنا ہے۔اس کے جواب میں اچانک مجھے اپنی ایک ہیں، پچیس سالہ یا شاید اس سے بھی پہلے کی خواب یاد
آگئی۔جو بھولی بسری تھی۔بہر حال اس کا تعلق اس مضمون سے ہے اور اس کا تعلق لجنہ اماءاللہ سے بھی ہے
ایک رنگ میں، اس لئے گو مختصر ا میں نے اس کو وہ خواب بتائی مگر خیال آیا کہ لجنہ کے پہلے اجلاس میں ، میں
119

خطاب فرمودہ 16 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ششم
اپنی وہ خواب پیش کروں گا۔وہم و گمان بھی نہیں ہو سکتا تھا اس زمانے میں کسی ایسے مطلب سے جس نے
بعد میں اپنے وقت پہ آکے ظاہر ہونا تھا۔ایک خواب آئی اور تعجب پیدا کر کے چلی گئی۔لیکن بعد کے وقت
نے اس کا ایک اور مضمون کھولا ، جس کا اب کے وقت سے تعلق۔ا ہے۔وہ خواب یہ تھی کہ ایک کمرے میں کچھ غیر از جماعت دوست ہیں اور کچھ احمدی علماء، جو
مناظرے کے فن کے ماہر ہیں، وہ بیٹھے ہوئے ہیں۔باقاعدہ مناظرہ تو نہیں ہورہا لیکن ایک بے تکلف
سوال و جواب کی مجلس چل رہی ہے۔اور رفتہ رفتہ جو مخالف گروہ ہے، اس کے اندر پاک تبدیلی کے کچھ آثار
نظر آتے ہیں۔یہاں تک کہ ان میں سے ایک شخص نے یہ سوال کیا کہ ہم نے آپ لوگوں پر اتنے مظالم کئے
ہیں کہ اگر آپ غالب آگئے تو آپ ہم سے بدلے اتاریں گے، اس لئے کسی قیمت پہ بھی احمدیت کو غالب
نہیں آنے دینا۔کیونکہ اگر تم لوگ غالب آگئے تو ہمیں اپنے ظلم یاد ہیں، ان ظلموں کو یاد کر کے تم ہم سے
بدلے اتارو گے۔اس لئے ہمارے قومی مفاد میں ہے کہ آپ لوگ غالب نہ آئیں۔جب اس نے یہ سوال
کیا تو ہمارے علماء کوئی جواب دینے لگے۔لیکن میرے دل میں ایک بے چینی سی پیدا ہوئی کہ یہ تسلی بخش اور
صحیح جواب نہیں دے رہے۔میری چونکہ اس وقت عمر بھی چھوٹی تھی (میں نے جیسا کہ گذارش کی ہے کہ
پچیس سال یا اس سے لگ بھگ یا اس سے پہلے کی خواب ہے ) تو مجھے کچھ شرم محسوس ہوئی کہ میں آگے بڑھ
کر جواب دوں، جبکہ سلسلہ کے چوٹی کے علماء اور بزرگ موجود ہیں۔لیکن پھر بے چینی بڑھ گئی اور میں نے
محسوس کیا کہ اب یہ شرم کا وقت نہیں رہا، مجھے آگے آنا چاہیے۔چنانچہ میں نے کھڑے ہو کر جو اعلان کیا ، وہ
حیرت انگیز ہے۔اس وقت میں حیران تھا کہ میں یہ کیا کلمات کہہ رہا ہوں؟ نہ اس وقت زبان پہ اختیار تھا۔نہ اٹھنے کے بعد سمجھ آئی کہ میں یہ کیا بات کر رہا ہوں؟ میں نے اس طرح بات شروع کی کہ میں لجنہ اماءاللہ
کے ان تیروں میں سے ہوں، جو خاص اہم وقت کے لئے بچا کے رکھے جاتے ہیں اور اپنے وقت پر انہوں
نے استعمال ہونا ہے۔لیکن بعض اوقات ایسی ہنگامی ضروریات پیش آجاتی ہیں کہ ان بعد کے لئے بچائے
ہوئے تیروں کو وقت سے پہلے بھی استعمال کرنا پڑتا ہے۔آج ایک ایسا ہی وقت ہے۔یہ اعلان ہے، جو
میں نے کیا۔اور حیران تھا کہ میں یہ کیا بات کہہ رہا ہوں اور کیوں کہہ رہا ہوں؟ کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی اور نہ
اٹھنے کے بعد سمجھ آئی۔اس لئے یہ خواب فراموش ہو گئی ، ذہن سے۔اگلی بات میں ان سے یہ کہتا ہوں کہ آپ نے جو سوال کیا ہے، اس
کا صحیح جواب میں آپ
کو دیتا
ہوں۔ہمارا اور آپ کا مقابلہ، ایسا مقابلہ نہیں ہے، جیسے دودشمنوں کا مقابلہ ہوا کرتا ہے۔ہمارا اور آپ کا
120

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 16 اکتوبر 1982ء
مقابلہ تو عاشق اور معشوق کا، محبت کرنے والے اور محبوب کا مقابلہ ہے۔جب محبت کرنے والے کو اپنے
محبوب پر فتح نصیب ہوتی ہے تو وہ بدلے نہیں اتارا کرتا۔وہ پاؤں پڑتا ہے اور منتیں کرتا ہے اور کہتا ہے، ہم
سے جو غلطی ہوئی تم وہ معاف کر دینا۔تم نے جو دکھ دیئے، ہم نے ان کی لذتیں پائیں۔لیکن ہم سے جو
کوتاہیاں ہوئی اور ہم تمہارے پیچھے پڑے اور تمہاری دل آزاریاں ہوگئی ہوں گی، ہم ان کی معافی چاہتے
ہیں۔اس لئے عاشق کی فتح تو یہ رنگ رکھتی ہے۔اس میں محبوب کے لئے کسی خوف کا سوال ہی نہیں۔پہلے
بھی وہ گرا رہتا ہے، بعد میں بھی گرتا ہے اور قدموں پہ جھکتا ہے۔جب میں یہ کہتا ہوں تو اطمینان کی ایک
عجیب لہر دوڑ جاتی ہے، مدمقابل گروہ پر اور وہ پوری طرح مطمئن ہو جاتے ہیں کہ ہاں ان سے ہمیں کسی
حالت میں خوف نہیں۔خواہ یہ غالب ہوں، خواہ یہ مغلوب ہوں۔ان سے سوائے رحمت کے اور کچھ ہماری
طرف جاری نہیں ہوگا۔یہ وہ خواب تھی، جب اس نے سوال کیا تو اچانک مجھے یاد آئی اور میں نے سوچا کہ چونکہ لجنہ اماء
اللہ کا نام اس میں آتا ہے اور خدا تعالیٰ کا کوئی فعل حکمت سے خالی نہیں ہوتا ، اس لئے اس میں ضرور کوئی معنی
ہوں گے۔میں نحور کرتا رہا، یعنی انگلستان میں اس وقت جب خواب یاد آئی، اس کے بعد کے عرصہ میں
جب میں نے غور کیا تو اس میں کئی باتیں میرے ذہن میں آئیں۔1 لجنہ اماءاللہ اگر چہ ہمارے ہاں عورتوں کی تنظیم کا نام ہے لیکن در حقیقت لجنہ ایک ایسے گروہ کو
کہتے ہیں، جو مردوں کا بھی ہوسکتا ہے، عورتوں کا بھی ہو سکتا ہے۔یعنی یہ عربی کا وہ لفظ ہے، جو مردوں کے
لئے بھی استعمال ہوتا ہے، صرف عورتوں کے لئے نہیں۔چنانچہ اسی بنا پر بعض عرب ممالک میں یہ کہہ کر غلط
فہمی پھیلائی گئی ، جماعت احمدیہ کے متعلق کہ لجنہ اماءاللہ جماعت احمدیہ کی اس فوج کا نام ہے، جو نعوذ باللہ
من ذالک اسرائیل کی طرف سے تیار کی گئی ہے، عربوں پر حملہ کرنے کے لئے۔ایسی جاہلانہ باتیں بھی
دشمنوں نے وہاں پھیلائیں۔لیکن عربی نقطہ نگاہ سے چونکہ یہ قابل تسلیم بات تھی کہ لجنہ مردوں کے کسی گروہ
کا نام ہو، اس لئے وہ بات وہاں چلائی اور تھوڑی دیر چل گئی۔امر واقعہ یہ ہے، ہمارے ہاں تو خدا کے فضل
سے لجنہ عورتوں
کی تنظیم ہے اور مردوں کی بھی کوئی تنظیم فوجی نوعیت کی نہیں۔اور اگر ہوتی بھی تو وہ اسلام
دشمن طاقتوں کے خلاف ہی استعمال ہوئی تھی، ان کے حق میں تو استعمال نہیں ہو سکتی تھی۔بہر حال لجنہ کا
ایک مفہوم مجھے یہ مجھ آیا کہ اللہ تعالیٰ کی جو فوج ہے، اس کی طرف اشارہ ہے۔جس میں مرد بھی شامل ہیں
اور عورتیں بھی شامل ہیں۔اس لئے کوئی تخصیص نہیں ہے۔121

خطاب فرمود 160 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
دوسرے مجھے خیال آیا کہ اس طرف بھی اشارہ ہے کہ لجنہ کو بھی اس فوج میں شامل کیا جائے۔مجاہدین کی صف اول میں عورتوں کو بھی شامل ہونا چاہیے۔کیونکہ لجنہ ، ہمارے ہاں معروف معنی عورتوں کی
تنظیم کے رکھتا ہے، اس لئے اللہ تعالیٰ نے لفظ لجنہ (خواب میں۔ناقل ) اس لئے استعمال فرمایا تا کہ توجہ
اس طرف منتقل ہو کہ جب تک میدان جہاد میں عورتوں سے پورا کام نہیں لیا جائے گا، صحیح معنوں میں کام
نہیں ہوگا، صحیح معنوں میں اسلام کی فتح کے دن قریب نہیں آئیں گے۔تیسرا خیال مجھے یہ آیا ( اور وہ ضمنی ہے اور سرسری ہے) کہ چونکہ میری والدہ کا لجنہ سے ایک بہت
پر انا خادمانہ تعلق رہا ہے اور بچپن میں ہم نے یہی دیکھا کہ جب حضرت امی جان سیدہ ام ناصر رضی اللہ تعالیٰ
عنہا صدر ہوا کرتی تھیں تو میری والدہ جنرل سیکریٹری ہوا کرتی تھیں اور عموماً جنرل سیکریٹری کی مصروفیات
وقت کے لحاظ سے بہت ہوتی ہیں، اس لئے عموماً پرانی عورتیں، خدمت کرنے والیاں، مختلف تحریکات کے
وقت پروگرام بنانے والیاں ہمارے گھر اکٹھی ہوا کرتی تھیں۔اور بعض دفعہ بلکہ اکثر اجلاس بھی وہاں ہوتے
تھے اور درس قرآن مجید بھی حضرت مصلح موعود وہیں دیا کرتے تھے۔اس لئے میرے بچپن کا لجنہ سے ایک
تعلق رہا ہے۔اس وقت تو وہ تعلق میرے لئے ایک تکلیف کا تعلق تھا۔کیونکہ بعض دفعہ باہر نکلتے ہوئے شرماتا
تھا۔کپڑوں کا برا حال، پھٹے ہوئے ، بٹن ٹوٹے ہوئے، فکر ایک ہاتھ سے سنبھالی ہوئی اور حلیہ بگڑا ہوا اور شرم
آتی تھی کہ باہر کس طرح نکلوں۔مجھے یاد ہے، میں کئی دفعہ ناشتہ ہی نہیں کرتا تھا شرم کے مارے کہ با ہر عور تیں
بیٹھی ہیں، میں نکلوں کس طرح اور کپڑوں کی نہ مجھے ہوش تھی نہ میری والدہ کو ہوش تھی کہ مجھے کپڑے
پہنا ئیں۔اس وجہ سے لجنہ سے ایک تکلیف کا تعلق بھی تھا۔پھر ہر ہفتے درس قرآن ہوا کرتا تھا۔مجھے یاد ہے،
ہمیں نماز کے بعد سونے کی عادت تھی، اب بھی ہے۔حضرت مصلح موعود چونکہ نماز کے بعد سویا کرتے تھے،
اس لئے سارے بچوں کو عادت تھی کہ نماز کے بعد سو جائیں اور اس کے بعد ذرالیٹ ناشتہ کریں۔اور اس دن
ابھی آنکھ نہیں لگی ہوتی تھی کہ لجنہ کی عورتیں آکے ہمارے بستر لپیٹ دیا کرتی تھیں۔اور اگر کوئی بچہ نہیں اٹھتا تھا
بستر میں بچوں کو لپیٹ دیتی تھیں۔اس لئے ایک تکلیف کا تعلق بھی لجنہ سے ہے، جیسا کہ میں نے کہا ہے۔لیکن جب وہ تعلق یاد میں ڈھلا تو وہ ایک فخر کا تعلق بن گیا، ایک محبت کا تعلق بن گیا۔اور خدمت کرنے
والیوں کی یاد آکر دل میں مسرت کی لہریں دوڑتی رہیں کہ قادیان کے زمانے میں کیسا پیارا منظر ہوتا تھا۔عورتیں کس شوق اور محبت کے ساتھ خدمت دین میں آگے آیا کرتی تھیں۔عجیب عجیب نظارے ہم نے دیکھے، اس تعلق کی بناء پر۔ایسے حیرت انگیز نظارے تھے کہ جو
ہمیشہ کے لئے دل پر نقش ہو گئے۔کبھی بھلائے نہیں جاسکتے تھے۔ایک دفعہ میں نے دیکھا کہ ایک عورت
122

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 16 اکتوبر 1982ء
حضرت مصلح موعود کی خدمت میں اپنے زیور پیش کر رہی ہے۔حضور جانتے تھے کہ اس کی مالی حالت ایسی
ہے کہ اس سے پوری قربانی نہیں لینی چاہیے۔حضور انکار کر رہے تھے۔روتے روتے اس کی ہچکیاں بندھ
گئیں۔اس قدر زار زار روئی کہ حضور میں نہیں جاؤں گی، جب تک مجھ سے قبول نہ کر لیں۔آخر مجبور ہو کر
حضور کو وہ زیور خدمت دین کے لئے قبول کرنا پڑا۔یہ ایسا حیرت انگیز وقت تھا کہ بچپن کے باوجود دل پر
ہمیشہ کے لئے ایسا رسم ہوا، ایسا لکھا گیا گہرے حروف میں کہ جس طرح چیز کھودی جاتی ہے اور ان مٹ
نشان بن گیا۔اور بھی بہت سے پاکیزہ نظارے دیکھے۔وہاں باجماعت نمازیں ہوتی تھیں اور خاص وقتوں
میں جبکہ جماعت پر ابتلاء آیا کرتے تھے، مختلف مستورات ہمارے گھر میں اکٹھی ہوتیں۔باجماعت نماز
ہوتی۔عورت ہی نماز پڑھاتی، عورتیں پیچھے نماز پڑھتیں۔اور اس وقت عجیب گریہ وزاری کا عالم ہوتا تھا۔کئی
ابتلاء آئے احمدیت پر ، جن میں عورتوں نے قربانی میں بہت پیش پیش حصہ لیا۔اس لئے گو میں نے یہ کہا کہ تکلیف کا تعلق تھا لیکن یہ تکلیف ایسی حسین، ایسی دیگر از یادوں میں ڈھل
گئی کہ ہمیشہ کے لئے لجنہ کے نام کے ساتھ ایک محبت اور ذاتی تعلق پیدا ہو گیا۔یہی وجہ ہے شاید کہ اور باتوں
کے علاوہ اللہ تعالیٰ نے وہاں لجنہ کا لفظ ، نام استعمال فرمایا، میرے اس
قلبی اور ذاتی تعلق کے اظہار کی خاطر۔لیکن جیسا کہ میں نے گزارش کی ہے، اس زمانے میں وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتا تھا کہ اس
خواب کا کوئی ایسا مطلب ہے، جو بعد میں پورا ہونا ہے۔اور نہ مقام تھا کہ اس خواب کا اظہار کر تا کسی سے۔اور یہ بہت ضروری ہے، ورنہ شیطان نفس کو دھو کے دیتا ہے اور نیکی کی راہ سے ہٹا کر ظلمت اور گمراہی کی راہ
پر ڈال دیتا ہے۔اس لئے بہت بڑا خوف کا مقام ہوتا ہے۔جب اس قسم کی کوئی رؤیا کسی کو نظر آئے تو اس کو
اللہ تعالیٰ کا خوف کرنا چاہیے، استغفار کرنی چاہیے۔لیکن اب میں آپ کو اس لئے بتارہا ہوں کہ اب میرا
فرض ہے کہ آپ کو ان باتوں سے آگاہ کروں۔اور وہ منفی پیغامات ، جو بھی ہیں، اس قسم کی رؤیا میں وہ آپ
کے سامنے کھول کر رکھوں۔بنیادی طور پر میں سمجھتا ہوں، سب سے اہم مطلب جو اس کا ہے، وہ یہی ہے کہ لجنہ کو یعنی احمدی
مستورات کو جہاد میں حصہ لینا پڑے گا۔چنانچہ باہر یورپ میں ، اس رؤیا کے یاد آنے کے بعد ، خاص طور پر
مستورات کو تبلیغ کی طرف توجہ دلائی۔اور عجیب اتفاق ہے کہ جب میں پاکستان سے ابھی روانہ بھی نہیں ہوا
تھا، لجنہ کے دو وفود ملنے آئے۔دونوں کو میں نے بغیر اس کے کہ میرے ذہن میں یہ خواب ہو، پہلے ہی تبلیغ
کی طرف توجہ دلائی تھی۔تو مستورات کو بہر حال اب مجاہدے میں شامل ہونا پڑے گا۔کس رنگ میں؟ یہ
فیصلہ مستورات خود کریں گی۔کیونکہ قرآن کریم تبلیغ کے مضمون کو حکمت کے ساتھ باندھتا ہے۔123

خطاب فرمودہ 16 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اُدْعُ إِلَى سَبِيْلِ رَبَّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ
وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ (النحل :126)
کہ حکمت کے ساتھ اس کام کو سرانجام دو۔اور حکمت کے تقاضے یہ ہیں کہ حسب حالات الگ
الگ لائحہ عمل تجویز کیا جائے۔عورتیں ایک خاص مقام اور احترام رکھتی ہیں، اس لئے جماعت کسی ایسی سکیم
کی اجازت تو نہیں دے سکتی کہ جس میں عورت کا جو منصب ہے احترام کا، اس کو کسی قسم کا گزند پہنچ سکے یاکسی
رنگ میں زخم آجائے۔اس لئے ایسی کوئی سکیم منظور نہیں ہو سکتی۔لیکن اپنے دائرے کے اندر رہتے ہوئے ،
اپنے حالات کے پیش نظر ہر عورت کسی نہ کسی رنگ میں تبلیغ کر سکتی ہے۔اس کے تعلقات کے دائرے ہیں،
اس کی سہیلیاں ہیں، ان کو اپنے گھر میں چائے پر بلاسکتی ہے۔وہاں تو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے کہ غلط نہیں
پیدا ہو یا دل آزاری ہو۔اپنی محبت والیوں کو بلائیں، ان کے گھر جائیں ، ان سے باتیں کریں۔اور ہر احمدی
خاتون کو خواہ وہ بڑی ہو یا چھوٹی ہو، تبلیغ میں جھونک دیں۔اس لئے لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کو یہ ایک مرکزی منصوبہ بنانا ہوگا، جس کا تعلق تمام دنیا کی بجنات سے
ہو، صرف پاکستان سے نہیں۔اور طریق کار یہ ہوگا کہ چھوٹے یونٹ اپنی اپنی سکیمیں بنائیں اور مرکزی لجنہ
کو ہدایت اور راہنمائی کے لئے بھجوائیں۔اور ان کی جو اجتماعی شکل بنتی ہے، اس پر غور کرنے کے بعد مرکزی
منصوبے کے اعداد و شمار ظاہر ہوں گے۔مثلاً شیخوپورہ ہے، سرگودھا ہے، خدا تعالیٰ کے فضل سے دونوں
بڑی کام کرنے والی مجالس ہیں، لجنہ کی۔اگر وہ یہ کام کر رہی ہیں تو ایک باقاعدہ چھوٹا منصوبہ بنانا چاہیے اور
اس کی منظوری لینی چاہیے تا کہ اس میں کوئی ایسا پہلو نہ آجائے ، جو کسی لحاظ سے بھی حکمت کے خلاف ہویا
کسی پہلو سے بھی ملک کی فضا کو مکدر کرنے کا کردار ادا کرے۔بہر حال ہم نے امن کو قائم رکھنا ہے۔اور قیام امن اسلام کے پھیلاؤ کے لئے لازمی حصہ ہے۔ان دونوں کا ایسا جوڑ ہے، جسے دنیا میں کبھی کوئی الگ نہیں کر سکتا۔چنانچہ یہ جو الزام لگانے والے ہیں اسلام
پر کہ تلوار کے زور سے پھیلا۔ان کا ایک بہت ہی پیارا اور منہ توڑ جواب حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی
اللہ تعالیٰ عنہ نے دیا اور انہیں سے میں نے یہ نکتہ سیکھا کہ اگر اسلام تلوار سے پھیلا تھا تو جنگ کے زمانہ میں
اسلام کی تبلیغ زیادہ تیز ہونی چاہیے اور مسلمان ہونے والوں کی نسبت بہت تیزی کے ساتھ بڑھنی چاہیے۔اور چونکہ تمہارے نزدیک یہ تلوار کا مذہب ہے، اس لئے امن کے زمانے میں اس کے برعکس شکل نظر آنی
124

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 16 اکتوبر 1982ء
چاہیے۔یہ معقول اصول قائم کرنے کے بعد حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جنگ کے
اعداد و شمار پیش کیے کہ جب جنگیں ہو رہی تھیں، یعنی مظالم کے لمبے دور کے بعد اسلام کو جب دفاع کی
اجازت ملی تو اسلام کا پھیلاؤ رک جاتا ہے۔حضرت میاں بشیر احمد صاحب نے ایک جنگ کے بعد، پھر
دوسری جنگ کے بعد کے تمام اعداد و شمار اور کوائف پیش کئے کہ اس وقت اتنے اتنے مسلمان تھے اور پھر یہ
ثابت کیا کہ جب جنگیں ختم ہوتی ہیں اور حضوراکرم کی زندگی کے صرف ایک دو سال باقی ہیں تو آنا فانا اس
دو سال کے عرصے میں تمام عرب مسلمان ہو جاتا ہے۔تو یہ عجیب جنگ کا مذہب ہے کہ جنگ کے زمانے
میں تو پنپتا نہیں اور امن کے زمانے میں پنپنے لگ جاتا ہے۔پس چونکہ ہم اسلام کے دعویدار ہیں۔اور دنیا
کی کوئی طاقت ہمارا یہ دعوئی ہم سے چھین نہیں سکتی کہ ہم مسلمان ہیں خدا کے فضل سے، کیونکہ اللہ تعالیٰ ہمیں
مسلمان قرار دیتا ہے۔یہ ہمارا پیدائشی حق ہے۔اس کی خاطر ہم ہر قربانی کے لئے تیار ہیں۔لیکن اس دعوئی
میں ہی امن کی تعلیم ہے۔کیونکہ مسلم کی تعریف آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے یہ فرمائی کہ جس کے
ضرر سے شر سے، جس کی زبان سے، جس کے قول وفعل سے دوسرے آدمی محفوظ رہیں۔یعنی کسی کو کسی نوع
و
کا بھی دکھ نہ پہنچائے۔تو چونکہ ہم بچے مسلمان ہیں اور اس دعوے میں سچے ہیں، اس لئے ہمارا لا زمی فرض
ہے کہ اپنے اعمال کے ذریعے سے اس بات کو ثابت کریں۔اور مسلمان کی اس تعریف کو پیش نظر رکھیں ، جو
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے خود فرمائی ہے۔یعنی ایک مسلمان آنحضور کی نظر میں کیا ہے؟
اس رنگ میں تعریف ہے، فرماتے ہیں، وہ جس کی زبان سے، جس کے قول سے، جس کی اداؤں سے کسی
رنگ کا بھی ضرر کسی کو نہ پہنچے اور ہر ایک محفوظ رہے۔کیونکہ مسلم کا لفظی ترجمہ ہی ہے امن دینے والا۔تو نام تو
امن دینے والا ہو اور شر پھیلا رہا ہو ، نام تو امن دینے والا ہو اور گالیاں دے رہا ہو ، گالی کا جواب گالی سے اور
اینٹ کا جواب پتھر سے دے رہا ہو، وہ مسلمان نہیں ہو سکتا۔کم از کم حضوراکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی
طرف منسوب ہونے والا وہ غلام نہیں بن سکتا، جس کی آپ نے یہ تعریف فرمائی ہے۔اس لئے اس بات کو پیش نظر رکھنا پڑے گا کہ اس سکیم کے اندر کسی رنگ میں بھی دل آزاری کا کوئی
پہلو بھی نہ ہو۔سوائے محبت اور رحمت کے اور کوئی جذبہ اس تبلیغ کے پیچھے نہ ہو۔اور محبت اور رحمت کا جذبہ
یقیناً غالب آیا کرتا ہے۔اس کو دنیا کی کوئی طاقت مغلوب نہیں کر سکتی۔اس لئے اس جذبہ کے ساتھ
قربانیوں کے لئے تیار ہوتے ہوئے ، بنی نوع انسان کی ہمدردی اختیار کرتے ہوئے، یہ فیصلہ کر کے کہ اگر
اس راہ میں گالیاں بھی پڑتی ہیں تو گالیاں کھا ئیں گے اور مسکرا کر گالیاں کھائیں گے اور بتائیں گے کہ ہم
125

خطاب فرمودہ 16 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
حوصلے والے لوگ ہیں، ہم حضوراکرم کے غلام زادے اور غلام زادیاں ہیں، ہمارے دل چھوٹے نہیں تم
گالیاں دیتے چلے جاؤ اور ہم تمہیں دعائیں دیتی چلی جائیں گی۔اس حو صلے کے ساتھ ، اس عزم کے ساتھ
آپ نے تبلیغ کا منصوبہ بنانا ہے۔اس میں لجنہ اماءاللہ مرکز یہ کوئی قسم کے کام کرنے ہیں۔وہ مختصر آمیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔کیونکہ میں نے ابھی اطفال الاحمدیہ کے اجلاس میں بھی جانا ہے۔بعد میں ہماری والدہ سیدہ ام متین ( سلمہا
اللہ ) یا جو بھی نیا صدر منتخب ہو، وہ وقتا فوقتا مجھ سے ہدایت لے سکتی ہیں۔لیکن منصوبے کے جو خد و خال ہیں، وہ
میں آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں۔اس کا کچھ حصہ یورپ کی مجالس میں ، میں کھول آیا ہوں۔پہلے ہی ایک تو مرکزی منصوبہ بنا کے اعداد و شمار ا کٹھے کر کے یہ معلوم کرنا ہے کہ مختلف بجنات اللہ
تعالیٰ کے فضل سے کتنی بڑی کمندیں ڈالنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں؟ کتنی بلند کمندیں ڈالنا چاہتی ہیں اور ان
کے پاس کیا کیا ذرائع ہیں؟ اور ان کے لئے کون سا معقول اور مناسب لائحہ عمل تجویز کر کے منظور کر لیا گیا
ہے؟ اس کی آخری منظوری وہ مجھے دکھا کر لے لیا کریں۔ایک تو جو جو نیچرز (Features) ایک دفعہ منظور
ہو جائیں کہ یہ طریق کار ٹھیک ہے، اس کی دوبارہ منظوری لینے کی ضرورت نہیں۔تمام دنیا کی لجنات سے
اس طرح منصوبہ بندی کروائی جائے اور باقی ملکوں میں ملک وار کروائی جائے۔لیکن وہ پہلے اپنی مجالس
سے کروائیں۔مثلاً انگلستان ہے۔تو وہاں لجنہ کی جتنی بھی مجالس ہیں ، وہ انفرادی طور پر ، انفرادی طور سے
مراد ہے لجنہ کا ہر شعبہ، ہر شاخ، اپنا منصوبہ بنا کر اپنے ملک کو بھیجیں اور اس ملک کی مرکزی مجلس عاملہ اپنے
ملک کے حالات کے مطابق غور کرے اور امیر سے منظوری لے کر اس کی سفارشات کے ساتھ وہ لجنہ اماء
اللہ مرکزیہ کو بھیجیں۔اور اعداد و شمار کی جو آخری شکل بنے گی، وہ بھی پیش کی جائے کہ اتنی لجنات ہیں، وہ اس
طرح منصوبہ بنا کر حصہ لیں گی۔اور آئندہ سال کے لئے انشاء اللہ تعالیٰ اتنی احمدی بنانے کی سکیم ہے، خدا
کے فضل اور رحم کے ساتھ۔دوسرے ہے لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی ذمہ داری کہ اس منصوبے کو کامیاب کرنے کے لئے ان کی
مدد کریں۔اس میں دو قسم کے پروگرام خصوصیت کے ساتھ پیش نظر رہنے چاہئیں۔ایک ہے، لٹریچر کے ذریعے ان کی ضروریات مہیا کرنا۔دوسرا ہے، صوتی ذرائع سے ان کی ضروریات مہیا کرنا۔صوتی ذریعے اللہ تعالیٰ نے آج کل دین کی خدمت کے لئے اس لئے مہیا فرمائے ہیں کہ ان
میں بہت سے فوائد ہیں، جو تحریری ذرائع میں نہیں۔مثلاً اشاعت کے سلسلے میں ایک تو تاخیر بہت ہو جاتی
126

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمود: 16 اکتوبر 1982ء
ہے، اخراجات بہت در پیش آتے ہیں۔اور پھر بعض ملکوں کے حالات ایسے ہیں، جہاں وہ سمجھتے ہیں کہ ان
کے امن کے مفاد کے خلاف ہے کہ بغیر سنسر کے دینی مواد چھپنے دیا جائے۔یہ وقتیں بھی ہیں۔اس لئے ہمیں
اس سے بحث نہیں کہ ان کا مفاد کس طرح serve ہو رہا ہے اور ان کے مفاد کی حفاظت کیسے ہو سکتی ہے؟ اور
اس غرض سے وہ جو فیصلہ کرتے ہیں، وہ فیصلہ صحیح بھی ہے کہ نہیں؟ اس سے ہمیں کوئی بحث نہیں۔ہمیں
تعاون کرنا ہے، جہاں تک ممکن ہے۔اور ہم تعاون کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔یہ اللہ تعالیٰ کا کام
ہے۔اس نے جو عارضی مشکلات ہیں، ان کے باوجود یہ کام کروانے ہی کروانے ہیں۔دنیا کی کوئی طاقت
اشاعت اسلام کی راہ میں کھڑی نہیں ہو سکتی۔مگر بہر حال وقتی مصالح ہر قوم کے الگ الگ ہوتے ہیں۔وہ
ان مصالح کی پیروی کرتے چلے جائیں ، ہم اپنے مصالح کی پیروی کرتے رہیں گے۔ان مشکلات کے مقابل پر یہ راہ جو ہے ، صوتی ذرائع کا استعمال یعنی آواز کے ذرائع کا استعمال ،
یہ ایک بہت ہی کارآمد ذریعہ ہے۔اس میں وڈیو ٹیپ ریکارڈنگ شامل ہے اس میں کیسٹ ریکارڈنگ
شامل ہے۔چنانچہ کئی طریق پر اس کا استعمال کر کے لجنہ نے پہلے اردو میں ماڈل بنانے ہیں، پھر ان کے
تراجم کرنے ہیں، عربی میں ، انگریزی میں، انڈونیشین میں، افریقن زبانوں میں۔اسی طرح جاپانی میں،
چینی میں، اٹالین میں اور یورپ کی دوسری زبانوں میں۔ہمیں چھپیں بڑی بڑی زبانیں ، جو دنیا میں بولی
جاتی ہیں، ان میں پہلے ہر کیسٹ کے ماڈل تیار ہوں گے۔ترجمہ کروانے کا کام ہم کروائیں گے۔انشاء اللہ
تعالیٰ۔لجنہ جب وہ ٹیپ تیار کر کے ہمیں دے گی تو ہم اس کا ترجمہ کروا کے ان کو شیپ واپس کر دیں گے۔پھر وہ Reproduce کر کے ہر ملک کو نمونے کی ٹیمیں بھجوائیں گی۔ان سے کہیں گے ، اس میں سوال و
جواب ہیں، ان مسائل سے متعلق جو عموما پاکستان میں پیش آتے ہیں۔یہ جو ٹیپ ہے، اس میں قرآن کریم
کی بعض آیات کی تلاوت صحت کے ساتھ کی گئی ہے۔یعنی خصوصیت کے ساتھ ایسی آیات کی ، جو غیر معمولی
طور پر دل پر اثر کرنے والی ہوں، جو اللہ تعالیٰ کی ذات سے تعلق رکھتی ہوں، جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ
علیہ وسلم کے تعارف پر مشتمل ہوں، جن میں صحابہ کا ذکر ہو، جن میں تبلیغی مسائل ہوں، جن میں اختلافی
مسائل ہوں، جن میں دنیا کے عام مذاہب کو چیلنج کیا گیا ہو۔ایسی آیات کا انتخاب کر کے نہایت ہی پاکیزہ
آواز میں اور اچھے تلفظ کے ساتھ ان کو ریکارڈ کیا جائے۔اس کے بعد ان ساری زبانوں میں ترجمے کئے
جائیں اور اس طرح یہ ٹیپ تمام دنیا کی لجنات کو مہیا کی جائے۔میں نے دیکھا ہے، باہر ( ماشاء اللہ ) بعض بہت اچھی تلاوت کرنے والی احمدی خواتین ہیں۔تو
پیشتر اس کے کہ یہ فیصلہ کریں کہ کس کی آواز میں ریکارڈنگ کروائی جائے؟ ایک مقابلہ ہو سکتا ہے۔تمام دنیا
127

خطاب فرمودہ 16 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
کی لجنات کو لکھا جا سکتا ہے کہ آپ ہمیں، جو بہترین آواز والی، اچھے تلفظ والی خواتین ہیں، ان کی آواز کی
ریکارڈنگ کا نمونہ بھجوائیں۔پھر مختلف آوازوں میں ریکارڈنگ کا یہ پروگرام چل سکتا ہے۔آٹھ ، دس خواتین
کی آوازوں ہی میں جو آپ ساری دنیا میں سے چنیں، قرآن کریم کے مختلف حصے ٹیپ کروائے جا سکتے ہیں۔کسی کو کوئی آواز پسند ہوتی ہے، کسی کو کوئی پسند ہوتی ہے۔کسی کے دل پر کسی خاص آواز کا اثر ہوتا ہے، کسی کے
دل پر کسی اور خاص آواز کا۔اس لئے ضروری نہیں کہ آپ کو جو ایک آواز پسند آئے ، وہی ساری دنیا کو بھی پسند آ
جائے گی۔مختلف طرز میں پڑھنے والیاں ہیں، مختلف آواز کی گہرائی میں پڑھنے والیاں ہیں۔کوئی باریک
آواز سے پڑھتی ہے، کوئی نسبتا موٹی آواز سے کوئی ٹھہر ٹھہر کر کوئی نسبتاً تیز۔کوئی اونچی آواز سے اور کوئی
مدھم آواز سے پڑھتی ہیں۔خدا تعالیٰ نے آواز کی مختلف قسمیں بنائی ہیں۔ان مختلف نمونے کی بجنات سے
تلاوت کرائیں ، ان کے ترجمے کریں۔اور پھر ساری زبانوں میں ان کے ترجمے ہوں۔اور اس کا طریق یہ ہو
گا کہ آپ نے صرف اس وجہ سے تلاوت نہیں کروائی کہ ان کو صوتی لحاظ سے لذت حاصل ہو۔بلکہ صحیح تلفظ
کے ساتھ پڑھنا بھی آجائے۔اسی لئے لازماً ایسی تلاوت میں ذرا مختلف طریق کار اختیار کرنا پڑے گا۔مثلاً
الحمد للہ رب العالمین ہے، اسے پہلے اس آواز میں پڑھا جائے۔( حضور نے ٹھہر ٹھہر کر اور علیحدہ علیحدہ پڑھ کر
بتایا۔پھر اس کا ترجمہ بتایا جائے کہ اس کا یہ ترجمہ ہے۔اس کو جب اکٹھا پڑھتے ہیں تو اس طرح پڑھتے
ہیں۔چنانچہ حضور نے الحمد للہ رب العالمین روانی سے پڑھ کر بتایا۔پھر الرحمن الرحیم۔مالک یوم الدین
اور اس کا ترجمہ ٹھہر ٹھہر کر ، الفاظ کو الگ الگ کر کے بتایا جائے اور پھر اکٹھا کر کے۔اس کے بعد تلاوت کا نمونہ
آئے۔اور ایک بہت ہی پیاری آواز میں الحمد للہ رب العالمین کی تلاوت کی جائے۔اسی طرح باقی چھوٹی
سورتیں یا آیات منتخب کر کے ان کے ساتھ بھی بالکل اسی پروگرام کے مطابق سلوک کیا جائے۔بعد میں پھر
یکجائی صورت میں تمام آیات کی اکٹھی تلاوت ہو۔جو تبلیغ کا حصہ ہے، اس سے قرآن کریم کو خواہ وہ کسی مضمون سے تعلق رکھتا ہو، الگ نہیں کیا جا
سکتا۔کیونکہ قرآن کریم میں ایک اتنا گہراذاتی اثر ہے کہ خواہ یہ اختلافی مسائل پر بحث کر رہا ہو یا اللہ تعالیٰ کی
ذات وصفات کے اوپر بات کر رہا ہو، غیروں کے اوپر بہت ہی گہرا اثر کرتا ہے۔ناروے میں ہم شمال کی طرف گئے تو واپسی پہ دورا تیں ہم باہر ٹھہرے۔سیر کا پروگرام تھا۔جس
ہوٹل میں ٹھہرے، وہاں امریکنوں کا ایک بہت بڑا قافلہ بھی آیا ہوا تھا۔صبح اٹھ کر ہم نے باہر صحن میں نماز
ھی۔رات مغرب اور عشاء کی نمازیں بھی باہر مسمن میں پڑھیں۔اس کے ساتھ ہوٹل کے کمرے تھے، جن
128

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطاب فرمودہ 16 اکتوبر 1982ء
میں وہ مہمان ٹھہرے تھے۔صبح ایک امریکن نے ہمارے ایک احمدی دوست سے ذکر کیا کہ جب تم لوگ
نماز پڑھ رہے تھے تو جو آواز تھی، جو کلام تم پڑھ رہے تھے ، ہمیں سمجھ تو نہیں آرہا تھا مگر اتنا گہرا اثر تھا بیعت پر
کہ ہم لوگ باہر بالکونی میں نکل کر وہ سننے لگ گئے تھے۔تو کلام الہی میں ایک بہت پاکیزہ اور گہرا اثر ہے۔اور تبلیغ کے لئے انتہائی موزوں اور سب سے
مؤثر ذریعہ یہ ہے کہ کلام الہی غیروں کو سنایا جائے اور ساتھ ساتھ اس کے ترجمے پیش بھی کئے جائیں۔تو
Recitation ہو، پھر بعد میں اکٹھا ترجمہ بھی پڑھ دیا جائے تاکہ وہ ان ٹکڑوں کو دوسروں کے لئے بھی
استعمال کر سکیں۔اسی مضمون میں، اسی نہج پر حدیث کی ٹیمیں تیار کی جائیں۔اور خصوصیت کے ساتھ وہ احادیث
اختیار کی جائیں، جن میں اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات کا بیان ہو۔اور مستورات کی تربیت کے ساتھ بھی تعلق
رکھتی ہوں۔کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ سے بہتر اور مؤثر الفاظ کسی انسان کو نصیب نہیں
ہوئے۔تربیت کے معاملے میں ایک چھوٹا سا ایسا پیارا کلمہ آپ بیان فرما دیتے ہیں کہ وہ سیدھا دل کی
گہرائیوں میں اتر جاتا ہے اور کوئی طاقت بھی اس کو روک نہیں سکتی، دل میں جذب ہونے سے۔اس لئے
حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام میں چھوٹی چھوٹی احادیث کا انتخاب کر کے ان
کو بھی ریکارڈ کیا جائے۔یہ احادیث کا مضمون ہو جائے گا۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام ہے، جو اس زمانے میں تمام انسانوں کے
کلاموں سے زیادہ پر شوکت کلام ہے اور بہت ہی گہرا اور پر اثر کلام ہے۔دراصل کلام کی عظمت کا راز اس کی صداقت میں پنہاں ہوتا ہے۔یہ اصول یا درکھیں۔کیونکہ یہ
اصول آپ کو تبلیغ میں کام آئے گا۔جتنا سچا انسان ہو، جتنا سچائی سے بات کرنے والا ہو، اتنا ہی اس کا کردار
سچائی میں ڈھلنے لگتا ہے اور اتنا ہی اس کی آواز میں وزن پیدا ہو جاتا ہے۔اس کا دوسرا نام قوت قدسیہ ہے۔بظاہر وہی الفاظ ہوتے ہیں، جو عام بنی نوع انسان استعمال کرتے ہیں۔لیکن انہی الفاظ میں ڈھلا ہوا کلام
بظاہر ایک عام انسان کر رہا ہے لیکن اس کے اندر ایک غیر معمولی طاقت پیدا ہو جاتی ہے، اس میں غیر معمولی
جذب اور اثر پیدا ہو جاتا ہے۔تو اس سے آپ یہ نکتہ بھی سمجھ لیں کہ اگر آپ نے کامیاب مبلغات بننا ہے تو
آپ
کو سچائی اختیار کرنی پڑے گی۔ایسی گندی عادتیں ہمارے معاشرے میں پڑ چکی ہیں کہ میں یقین سے
نہیں کہہ سکتا کہ ہمارا ہر گھر سچائی پر قائم ہے۔مذاق میں جھوٹ بولنے کی عادت ہے۔بچے جھوٹ بول
129

خطاب فرمودہ 16 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد ششم
رہے ہیں، عورتیں اس کو برداشت کرتی ہیں۔وہ سمجھتی ہیں، کوئی بات نہیں۔بچہ جھوٹ بول رہا ہے، جھوٹ
بول کر دھوکہ دیتا ہے، سارے بنتے ہیں کہ آج اس نے کمال کر دیا۔فخر سے بچہ بولتا ہے، میں تو یونہی کہ رہا
تھا، گپ ماررہا تھا۔اور کیسے بے معنی کھو کھلے فخر کے ساتھ ماؤں کی نگاہیں اس پہ پڑتی ہیں اور وہ اپنی گندی
عادات میں پختہ ہوتا چلا جاتا ہے۔یہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں، جن کی طرف آپ کو توجہ کرنی پڑے گی۔ورنہ
آئندہ مستقبل کے لئے یعنی آئندہ نسلوں کے لئے آپ کامیاب مبلغات بھیجنے کی بجائے نہایت جھوٹی اور
لچر مبلغات بھیجیں گی ، جن کا کوئی بھی اثر نہیں ہو گا۔اپنی حفاظت رکھیں ، اپنی آئندہ نسلوں کی حفاظت کریں۔اور یہ بات یقین کرلیں کہ کوئی منطقی چالاکی ، کوئی دلیل یا نفس مضمون کی عظمت کام نہیں آسکتی ، جب تک
بات کہنے والی کچی نہ ہو۔اس کی سچائی اور اس کی پاکیزگی اس کے کلام میں ایک غیر مرئی اثر پیدا کر دیتی
ہیں۔آپ نے کسی مقناطیس کا لوہا بھی دیکھا ہوگا اور عام لوہا بھی دیکھا ہوگا۔دنیا کا کوئی سائنسدان بھی
نظری طور پر اس کو دیکھ کر، اس کے رنگ یا اس کی شکل وصورت کے فرق سے یہ بتا نہیں سکتا کہ یہ مقناطیس
ہے اور یہ عام لوہا ہے۔لیکن نظر نہ آنے کے باوجود یہ حقیقت ہے کہ مقناطیس میں ایک غیر مرئی یعنی نہ نظر
آنے والی طاقت ہے۔اور دنیا کی سب سے بڑی طاقت غیر مرئی طاقت ہوا کرتی ہے۔دنیا کا جتنا بھی
کارخانہ چل رہا ہے ، اس کا مرکزی فلسفہ یہ ہے کہ یہ کارخانہ ظاہر نظر آنے والی طاقتوں سے کئی گنا زیادہ ،
حیرت انگیز طور پر زیادہ ان غیر مرئی طاقتوں کا مرہون منت ہے ، جن کے متعلق انسان
کو پتہ ہی نہیں کہ کس
قسم کی طاقتیں، کس طرح کام کر رہی ہیں؟ آج تک انسان ان کی کہنہ ہی نہیں سمجھ سکا۔اس لئے جب میں
کہتا ہوں کہ الفاظ کو غیر مرئی طاقت ہوتی ہے تو غیر سائنسی بات نہیں ہے۔قانون قدرت اسی طرح پر ہے۔اللہ تعالیٰ جس نے یہ کائنات بنائی ہے، اس نے اسی طرح کا نقشہ بنا رکھا ہے کہ کائنات میں سب سے عظیم
طاقتیں وہ ہیں، جو غیر مرئی ہیں۔اور عظیم تر طاقتوں کا منبع ، سب سے بڑی ذات حضرت احدیت اللہ جل شانہ
بھی ایک غیر مرئی طاقت ہے۔وہی طاقت ہے، جس کی برکت سے الفاظ میں عظمت پیدا ہوتی ہے اور
الفاظ میں قوت ڈھلتی ہے۔دنیا کو نظر نہیں آتی لیکن وہ محسوس کرتی ہے، اس کے اثر سے بچ نہیں سکتی۔اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام کو بھی اپنے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح
اس کی برکت سے ایک غیر معمولی عظمت اور طاقت عطا کی گئی ہے۔اس کلام کو بھی نہایت ہی پاکیزہ آواز
میں پڑھیں۔اس کی ریکارڈنگ کریں اور اس کے تراجم دنیا کے سامنے پیش کریں۔اس میں سے انتخاب
کریں۔اور جہاں تک ممکن ہو، ہم یہ کوشش کریں گے کہ غیر زبانوں میں بھی اس کا نظم میں ترجمہ ہو جائے۔130

آج 10 میں سے 10 باقی