احمدی مستورات کو بھی تبلیغ کے جہاد میں حصہ لینا ہوگا ۔ خطاب فرمودہ 16 اکتوبر 1982ء برموقع سالانہ اجتماع لجنہ اماء اللہ مرکزیہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984), حصہ 2

خطاب فرمودہ 16 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
غیر زبانوں میں جب ترجمہ ہو تو وہ بھی نظم کی صورت میں ہوتا کہ بچے بھی اپنے اپنے ملکوں میں وہ گیت
گاتے پھریں۔یور با کا ایک حبشی بچہ ہے، حبشی بچی ہے، وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نظم ترنم
کے ساتھ اردو میں یاد کرے اور پھر عربی زبان میں بھی ترنم سے گائے۔گلی گلی میں آپ کی زبان
حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی تعریف ہورہی ہو۔اتنا گہرا اثر کرنے والا وہ کلام ہے کہ لوگ
سمجھ لیتے ہیں کہ سوائے عاشق صادق کے کوئی یہ تعریف کر ہی نہیں سکتا۔اس کی ٹیمیں بھی تیار کریں اور انشاء
اللہ تعالیٰ اس کے تراجم میں ہم آپ کی مدد کریں گے۔انصار اللہ اپنے طور پر کام کریں گے، خدام الاحمد یہ اپنے طور پر یہ کام کریں گے۔بیک وقت
تینوں نظمیں ایک دوسرے کے کام کا انتظار کیے بغیر کام شروع کر دیں۔ان میپیوں کی تیاری کے بعد جیسا
کہ میں نے بیان کیا ہے، ان کے انتشار کا کام ہو گا۔پھر لجنہ کی مرکزی عہدہ داروں کا ایک مستقل گروس
بنانا پڑے گا، جو مختلف ممالک کے متعلق اس بات کی ذمہ دار ہوں گی کہ ان
سکیموں کی تعفید صحیح ہورہی ہے۔پس اس کام کے لیے لجنہ کا ایک الگ مرکزی گروپ ہونا ضروری ہے، جس کے لیے مختلف شعبوں سے تعلق
رکھنے والی کارکنات کی جا سکتی ہیں۔جن سے اصلاح وارشاد کی ایک مرکزی کمیٹی تشکیل دی جائے۔وہ
سب مل کر اس بات کی ذمہ دار ہوں اور تعمیل اور تنفیذ کے کام کی نگرانی کرے۔اور تمام دنیا کی لجنات سے
واسطہ رکھے اور ان
کو یاد و بانی کروائے کہ آپ نے یہ کام نہیں کروایا، اتنی دیر ہو چکی ہے۔آپ کی یہ حکیم تھی،
اس کے متعلق رپورٹ نہیں آئی۔ایک مرکزی صدررپورٹیں پڑھتا تو ہے لیکن اس کے پاس وقت نہیں ہوتا
کہ اتنی تفصیل کے ساتھ نگرانی کر سکے۔پس یہ گروہ ہوگا، جونگرانی بھی کرے گا اور یاددہانیاں بھی کروائے گا
اور ضرورتیں معلوم کرے گا کہ آپ کو تبلیغ کے سلسلہ میں جو مشکلات ہیں، جو ضرورتیں ہیں، وہ پیش کریں۔لیکن جہاں تک سوال و جواب کی کیسٹ کا تعلق ہے، مرکزی کیسٹ تیار ہوں گی، جو ساری دنیا
کو بھجوائی جائی گی۔لیکن ان کے علاوہ ہر ملک اپنے حالت کے مطابق اپنی زبانوں میں بھی کیسٹ تیار
کرے۔مثلاً نائیجیریا کی ضروریات کے لئے یورو با زبان میں کیسٹ تیار ہو۔اگر کوئی چینی ماہر موجود نہ ہو تو
کیسٹ کا ترجمہ چینی زبان میں کروالیں گے۔انگلستان میں انگریزی زبان میں کیسٹ تیار ہونی
چاہئیں۔جرمنی میں جرمن زبان میں کیسٹ ہونی چاہئیں۔سوئٹر لینڈ میں جرمن زبان میں ہونی چاہئیں۔بیلجئیم اور فرانس میں فرانسیسی زبان میں تیار ہونی چاہئیں۔وہ جو کیسٹ اپنے ملکوں میں تیار کریں ، ان
کی کم از کم ایک ایک نقل لاز مالجنہ اماءاللہ مرکزیہ کوبھیجیں۔اور لجنہ اماءاللہ مرکز یہ وہ تمام اپنی بجنات کو بھجوائے
131

خطاب فرمودہ 16اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
کہ اگر تمہارے پاس مثلاً یوگوسلاوین زبان بولنے والی عورت آتی ہے تو تمہارے پاس پوری ذمہ داری کے
ساتھ ایک ایسی چیز ہونی چاہیے کہ تم اس کو کہو کہ ہم تمہاری زبان تو نہیں سمجھتیں لیکن یہ ایک سوال و جواب کی
مجلس ہے، اس کو سن لو۔اس کیسٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہو کہ اگر آپ مزید معلومات حاصل کرنا چاہتی ہیں تو
کس مشن کو لکھیں ؟ مثلاً اگر یوگوسلاویہ میں ہمارا مشن نہ ہو تو ہم مرکز کا حوالہ دے سکتے ہیں۔یہاں ہمارے
پاس البانین زبان کے جو یوگوسلاویہ میں بکثرت بولی جاتی ہے، ایک اچھے ماہر موجود ہیں۔وہ ان کیسٹ کا
ترجمہ بھی کر سکتے ہیں۔اور ان سے بعد ازاں مزید گفت وشنید کے لئے زیر تبلیغ لوگوں کا رابطہ بھی کروایا جا
سکتا ہے۔پھر انہیں کیسٹس کے اندر مشوں کے پتے بتائے جاسکتے ہیں۔مقصد یہ ہے کہ یہ کیسٹ تمام دنیا
کی بجنات کے پاس موجود ہوں اور جب ضرورت پڑے، ان کو فوراً Duplicate کرلیں۔ا
اب سوچیں کہ خدا تعالیٰ نے کتنا فضل فرمایا ہے۔ہمارے لئے کیسا اچھا راستہ کھولا ہے۔اگر اس
سکیم میں آپ ایک ہزار کیسٹ تیار کرلیں تو زیادہ سے زیادہ صرف تمیں ہزار روپے میں تیار ہو جائیں گی۔اور
اگر ہول سیل تیار کروائیں تو پچیس ہزار روپے میں تیار ہو جائیں گی۔اگر چھپیں ہزار روپے میں چھپیں زبانیں
ہمارے قبضہ قدرت میں آجائیں اور ان زبانوں میں ہم تربیت بھی کر سکیں، تبلیغ بھی کر سکیں، اسلام کی
بہترین تعلیم سے تعارف بھی کرا سکیں تو کتنا پیارا اور کتنا ستا سودا ہے۔اور پھر کسی سنسر کی ضرورت نہیں کسی
پابندی کی ضرورت نہیں، اکٹھے سٹاک کرنے کی ضرورت نہیں۔کتا ہیں تو آپ اس طرح شائع نہیں کر سکتے
کہ ایک آج کی اور ایک کل کرلی۔اور جب کسی نے مانگی تو ایک اور شائع کرلی۔وہ تو ہوسکتا لاکھ لاکھ روپے
کی ایک کتاب پڑ جائے۔مگر کیسٹ میں بڑا آرام ہے۔بجنات اپنے پاس نمونے کی کیسٹ رکھیں گی۔جب
ضرورت پڑے، اس کی دو بنالیں، تین بنالیں، چار بنالیں۔حسب ضرورت وہ پھیلیں گی۔اس سے زیادہ بنا
کر رکھنے کی ضرورت ہی نہیں۔اس کے لئے مرکزی لجنہ کو جو سامان چاہئے ، وہ سامان مہیا کرے۔جس
قیمت پر بھی ملتا ہے، منگوائیں۔باہر لجنات کے پاس پیسے پڑے ہوں گے۔انگلستان
کو لکھیں، جرمنی کو لکھیں،
جاپان سے معلومات حاصل کریں۔جہاں سے بھی ستا ملتا ہو، منگوائیں۔سب سے زیادہ ستا غالباً
انگلستان سے مل سکے گا۔Export Price پر تو قیمت اور بھی کم ہو جائے گی۔اس کی باقاعدہ ڈیوٹی دیں۔ہر گز کسی قسم کی سمگلنگ نہیں کرنی۔اگر پچاس ہزار بھی ڈیوٹی دینی پڑے تو پچاس ہزار دیں۔اگر لجنہ کے پاس
پیسہ نہیں ہے تو مجھ سے لے لے۔لیکن بہر حال یہ کام ہوگا۔پیسے کی کوئی روک اس کی راہ میں حائل نہیں
ہونا چاہیے۔یہ کب تک ہو جاتا ہے؟ اللہ بہتر جانتا ہے۔میں نہیں جانتا کہ اس وقت آپ کے پاس کتنے۔132

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
خطاب فرموده 16 اکتوبر 1982ء
ذرائع ہیں؟ مرکزی مجلس میں کتنی خواتین ہیں، ان باتوں میں شامل ہونے کے لئے ؟ اس لئے آپ اندازہ کر
کے مجھے خود بتائیں کہ کتنے مہینے کے اندر انشاء اللہ تعالی آپ اس سکیم کو عملی جامہ پہنا دیں گی؟
لیکن میری ایک نصیحت آپ
کو بھی ہے، لجنہ کی ہر شاخ کو بھی، یہ طریق کار بدل لیں کہ سوائے چند
کارکنات کے، جو خلص مانی جاتی ہیں اور کسی کے اوپر ذمہ داری ڈالی ہی نہیں جاتی۔یہ بہت بڑے نقصان کا سودا
ہے۔ٹیم بڑھانی چاہیے۔جتنی زیادہ ٹیمیں بڑھائی جائیں، اتنا ہی زیادہ سلسلے کا کام آسان ہوگا، اتناہی زیادہ
بابرکت ہوگا۔عورتوں میں چونکہ مردوں کی نسبت حسد کا مادہ بھی زیادہ ہے، رشک کا مادہ بھی زیادہ ہے، اس لئے
بعض دفعہ یہ نقصان بھی پہنچ جاتا ہے کہ بعض لجنات کی ممبرات کہنے لگ جاتی ہیں کہ سب کچھ ان کے سپر د ہے،
ہمیں اس سے کیا؟ جو کام ہوتا ہے، وہی کر لیتی ہیں۔سب کچھ انہیں کا ہے۔اور پھر خواہ مخواہ لڑائیاں شروع ہو
جاتی ہیں۔بعض ملکوں میں، میں نے دیکھا ہے اور مجھے انتہائی دکھ پہنچا کہ لجنہ آپس میں اس طرح لڑ رہی ہیں کہ
جس طرح دود شمنوں کے کیمپ لگے ہوتے ہیں۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔اگر تم آپس میں لڑو گی تو دین کی خدمت
کون کرے گا؟ اور دین کے دشمنوں سے لڑنے کے لئے کہاں جان باقی رہ جائے گی ؟ اس لئے ہر گز لڑائی نہیں
کرنی اور اس قسم کے مواقع نہ دیں، جن کے نتیجہ میں بعض ممبرات یہ سمجھیں کہ ہم سے اور سلوک ہورہا ہے اور
دوسروں سے اور سلوک ہو رہا ہے۔خدمت کی راہیں سب کے لئے کھلی ہیں، کوئی اس سے محروم نہیں کیا جائے
گا۔اور لجنہ کا مفاد اس میں ہے کہ زیادہ سے زیادہ نئی کارکنات کو شامل کر کے اس پر ذمہ داریاں ڈالی جائیں اور
ان کی تربیت کی جائے۔اس سے بہتر تربیت کا کوئی ذریعہ نہیں ہوتا کہ دین کی خدمت کا تھوڑا تھوڑ ا موقع دینا
شروع کرو۔اگر کوئی بے پردہ ہے، اگر کوئی اسلامی تہذیب کی باغی ہو چکی ہے اور کھلے بندوں اس طرح پھرتی
ہے کہ اس کو کوئی شرم حیا نہیں کہ میں کس کی نمائندہ ہوں؟ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے نام پر کیا
داغ لگارہی ہوں؟ تو اس کو کام نہیں دینا۔وہ ہرگز میرے ذہن میں نہیں ہے۔لیکن عام سادہ ہماری پیاری
بیٹیاں ہیں، بچیاں، بیبیاں، بہت مخلص خواتین ہیں جماعت احمدیہ کی۔ان کو ذرا سا اشارہ کرو، وہ جان نچھاور
کرنے کے لئے تیار ہو جاتی ہیں۔ان پر بدظنیاں نہ کریں۔ان کے حوصلے بڑھائیں۔ان کو پروگرام میں
شامل کریں اور رفتہ رفتہ ہمیں بڑھائیں۔چنانچہ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے ہر شعبہ کے ساتھ ربوہ کی ہیں ہیں، پچیس پچیس لڑکیاں شامل ہوسکتی
ہیں۔آپ ایسے نام مانگ سکتی ہیں، جن میں خدمت کا جذبہ ہو۔ان میں سے چنیں۔ہر شخص کو اس کی ذہنی
ار قلبی کیفیت اور قابلیت کے مطابق کام دیں تو جو کام مشکل نظر آرہا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے انشاء
133

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطاب فرمودہ 16 اکتوبر 1982ء
اللہ تعالیٰ آسان تر ہوتا چلا جائے گا۔ایک دفعہ نظام جاری کرنے میں کچھ مشکلات ہوتی ہیں۔جب جاری
ہو جاتا ہے تو آسانی کے ساتھ اپنی راہوں پہ چل پڑتا ہے۔پھر منتظمین کا کام ہلکا ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ
توفیق عطا فرمائے۔یہ مختصر خاکہ میں نے آپ کے سامنے پیش کر دیا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ
حقیقت میں لجنہ اماءاللہ ثابت ہوں گی۔اللہ تعالٰی ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔اب دعا کر لیں۔مطبوعه روزنامه الفضل 07 نومبر 1982ء)
134

آج 10 میں سے 10 باقی