ہم نے خدا تعالیٰ کے فضلوں کو بارش کی طرح برستے دیکھا ۔ خطاب فرمودہ 17 اکتوبر 1982ء برموقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
خطاب فرموده 17 اکتوبر 1982ء
ہم نے خدا تعالیٰ کے فضلوں کو بارش کی طرح برستے دیکھا
خطاب فرمودہ 17 اکتوبر 1982ء بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا بے انتہا احسان ہے کہ اس نے مسجد سپین کے افتتاح کو ہر لحاظ سے انتہائی بابرکت
فرمایا اور مختلف رنگ میں اپنے افضال کی بارش نازل فرمائی۔اور اس سارے سفر میں ہم نے اس کی رحمتوں
کے اور نصرتوں کے نشان دیکھے اور ہماری روحیں اس کی نصرت کے قدم چومتی رہیں۔آپ خدام، خدام احمدیت بے قرار ہوں گے کہ اس سلسلہ میں، میں کچھ بیان کروں۔کیونکہ محض
یہ کہنا تو کافی نہیں کہ فضلوں کی بارش نازل ہوئی۔کیسے ہوئی ؟ کچھ دل کو اطمینان تو ہو کہ واقعہ بارش ہی تھی ،
کوئی مبالغہ آمیزی نہیں تھی۔میرا فرض ہے کہ میں آپ
کو بتاؤں، آپ کے ذہن کو بھی تسلی دوں اور آپ کے
دل کو بھی تسلی دوں۔تا کہ جب آپ واپس جاکر ان یادوں میں کھو کر اپنے رب کی حمد کریں تو دل کی
گہرائیوں سے آپ کی حمد اٹھے۔ایک عارف کے دل کی طرح آپ کا دل حمد میں محو ہو جائے۔محض ایک
نظریاتی حمد نہ ہو بلکہ قلبی واردات سے تعلق رکھنے والی حمد ہو۔لیکن اس سے پہلے کہ میں آگے کچھ بڑھوں ، میرا یہ مشورہ ہے کہ جو دوست کھڑے ہیں، جہاں تک
ممکن ہو، وہ بیٹھ جائیں۔سوائے اس کے کوئی جگہ ایسی ہے، جہاں بیٹھنا نا ممکن ہو۔وہ بیٹھنے کی کوشش کریں۔قناتیں اسی لئے بنائی گئی تھیں تا کہ جو بڑی دیر سے آکر اندر بیٹھے ہوئے ہیں، ان کو ٹھنڈی ہوا کے جھونکے
پہنچیں۔بہت گرمی ہے، اس لئے کنارے کے دوست اول تو ویسے ہی نسبتا ٹھنڈی جگہ کھڑے ہیں۔اوپر سے
گھیر کر وہ اندر والوں کو گرمی پہنچائیں، یہ ٹھیک نہیں۔دوست تشریف رکھیں اور اطمینان سے تقریر سنیں۔یہ سارا سفر مختلف رنگ میں خدا تعالیٰ کے فضلوں کا مظہر رہا۔بارش ، موسلا دھار بارش کی علامت
کیا ہوتی ہے؟ وہ جل تھل کو بھر دیتی ہے۔خشکی کو بھی اور تری کو بھی۔اور مذہبی اصطلاح میں خشکی سے مراد
غیر مذہبی دنیا ہوتی ہے اور تری سے مراد نہ ہی دنیا ہوتی ہے۔چنانچہ قرآن کریم نے اس محاورہ کو استعمال
کرتے ہوئے فرمایا:۔ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ
(الروم (42)
137

خطاب فرمودہ 17 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ششم
حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آنے سے پہلے خشکی بھی فسق و فجور اور عصیان اور
بدیوں سے بھر گئی تھی اور تری بھی بھر گئی تھی۔چنانچہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے ہمیں یہ
معنی سمجھائے کہ خشکی سے مراد غیر مذہبی دنیا ہے اور تری سے مراد مذہبی دنیا ہے۔کل عالم ہی گندہ ہو چکا تھا۔جب حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے۔تو ان معنوں میں، میں یہ استعمال کر رہا ہوں۔قرآنی محاورہ میں حقیقتا اللہ تعالیٰ کے فضلوں نے خشکی کو بھی بھر دیا اور تری کو بھی۔خدا کے فضل حقیقت میں دلوں پر نازل ہوا کرتے ہیں۔اور یہ قلب سے تعلق رکھنے والا محاورہ
ہے۔چنانچہ جماعت احمدیہ کے دلوں میں بھی ہم نے غیر معمولی طور پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے فضلوں کی
بارش برستے دیکھی اور غیر مذہبی دنیا، جو بظاہر مذہب کی طرف منسوب ہوتی ہے لیکن حقیقت میں ان کی
بھاری اکثریت خدا کی بھی قائل نہیں رہی، ان کے دلوں
پر بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے خاص قدرت کے
ساتھ فرشتے نازل ہوتے دیکھے، جنہوں نے ان کے دلوں کو اسلام کے حق میں مائل کیا۔اور خوب کثرت
کے ساتھ اور اس شدت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی بارش ہوئی کہ آنکھیں اس نظارہ کو دیکھتی تھیں تو
نمناک ہو جاتی تھیں، دل خدا کی حمد کے گیت گاتا تھا۔یہ ایک لمبا مضمون ہے۔یورپ کی جو جماعتیں ہیں، وہ ان حالات میں سے گزری ہیں۔ان کو علم
ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل کے ساتھ ان کے دلوں کو مربوط فرمایا اور دیکھتے دیکھتے ان کے
اخلاص میں ترقی دی۔وہ چہرے، جو پہلے خاموش خاموش چہرے تھے، ان پر روحانیت کی نئی چمک آنی
شروع ہوئی۔وہ آنکھیں، جو خشک آنکھیں تھیں، اللہ کی یاد سے تر ہونے لگیں۔اور خدا کی یاد میں آنسو
بہانے لگیں۔ایک ایسا عجیب نظارہ تھا، خدا کے فضلوں سے دلوں کے بھرنے اور پھر ان کے چھلک جانے
کا۔وہی لوگ اس سے پوری طرح لذت یاب ہو سکتے ہیں، جوان واردات میں سے گزرے ہوں اور
جنہوں نے یہ واردات اپنے سامنے گزرتی دیکھی ہوں۔اس کی تفصیلات یہاں بیان کرنے کا وقت نہیں۔نمونہ وہ لوگ جو اعداد وشمار میں جانچنا جانتے ہیں،
ان کے لئے مثال کے طور پر یہ بات رکھتا ہوں کہ بعض ملکوں میں جہاں جماعت خود کفیل نہیں تھی بلکہ تقریباً
نصف کے قریب ان کو بیرونی دنیا سے مالی مدد دی جاتی تھی، دویا تین دن کے اندر اندر خدا تعالیٰ کے فضل سے
اس قدر قربانی کی طرف وہ لوگ مائل ہوئے کہ ہم ایک ملک سے دوسرے ملک پہنچتے تھے تو پیچھے سے مبلغ کی
اطلاع آجاتی تھی کہ یہ جماعت اب خود کفیل ہو چکی ہے۔اب
کسی بیرونی مدد کی ضرورت نہیں رہی۔138

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
خطاب فرموده 117 اکتوبر 1982ء
پس یہ ہیں اللہ کے فضل، جو قطروں کی طرح نہیں، بارش کی طرح نازل ہوئے ہیں۔غیر معمولی
طور پر اللہ تعالیٰ نے ہر جہت سے، ہر روحانی جہت سے جماعت پر اپنے فضل فرمائے۔اور ان کے اخلاص
میں غیر معمولی ترقی عطا فرمائی۔یہ ایک بہت لمبی داستاں ہے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا، مجھے سپین کی باتیں
کرنی ہیں، اس لئے میں اس کو فی الحال چھوڑتا ہوں۔ضمنا یہ بیان کر دوں کہ اس سارے سفر کے دوران غیر
مذہبی دنیا میں بھی ہم نے اللہ تعالیٰ کے تصرفات کے عجیب نظارے دیکھے۔وہ آنکھیں، جو شروع میں خشونت
رکھتی تھیں، وہ نگا ہیں، جو شک سے دیکھ رہی تھیں، ان کے اندر بڑی تیزی کے ساتھ تبدیلیاں پیدا ہونی شروع
ہوئیں۔دشمنی کی نگاہیں دوستی میں بدلیں ، دوستی کی نگاہیں محبت میں بدلیں۔اور پریس کانفرنسز کے موقع پر بھی
اللہ تعالیٰ نے ایسا تصرف فرمایا کہ ہر پریس کانفرنس ایک مذہبی تبلیغ کا ذریعہ بن گئی۔اور پھر اس تبلیغ کو بہت
سے اخبارات نے اپنے صفحات میں شائع بھی کیا۔یہاں تک کہ بعض ایسے اخبارات نے بھی، جو عیسائیت
کے نمائندہ تھے، جن کے متعلق یہ کہا گیا تھا کہ یہ تو آئے ہیں، صرف حاضری دینے کے لئے۔چونکہ عیسائی
دنیا کے نمائندہ ہیں، اس لئے مذہبی باتیں اسلام کے حق میں تو شائع کر ہی نہیں سکتے۔اس لئے ان سے توقع
نہ رکھی جائے۔ایک ایسے ہی اخبار نے سب سے زیادہ شاندار الفاظ میں جماعت احمدیہ کی تبلیغ کی ہے۔اور
ایسا بھر پور، پر مغز مقالہ لکھا اور احمدیت کی طرف سے دلائل اس رنگ میں پیش کئے کہ جس سے لکھوکھا غیروں
کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک احسن رنگ میں اسلام کا پیغام ملا۔آپ کہیں اور ذرا سوچیں کیا اس میں مبالغہ ہے کہ خدا تعالیٰ کا کلام اور اسلام کا پیغام اور
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسن کی جھلکیاں عیسائی اخبار کے ذریعہ لکھوکھا انسانوں تک پہنچ
رہی ہوں۔اسی کا نام تو بارش ہے۔صرف اس پہلو سے آپ دیکھیں تو کروڑ ہا یورپ کے بسنے والوں نے
اس آنکھ سے اسلام کو دیکھا، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی محبت کی آنکھ تھی۔اس آنکھ -
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسن کا نظارہ کیا، جو عاشق صادق حضرت مرزا غلام احمد کی آنکھ
تھی۔اور اس حسن کو محسوس کیا اور اس کی تپش اپنے سینے میں محسوس کی۔یہی تو فضل ہیں اللہ تعالیٰ کے، جن پر
آپ کروڑوں اربوں روپے بھی خرچ کرتے تو اپنی قوت بازو سے اس کو حاصل نہیں کر سکتے تھے۔دنیا میں ایسے ملک بھی ہیں، جن میں جماعت ہزار ہا بلکہ لاکھوں روپیہ خرچ کر کے بطور اشتہار ہی
یہ بات شائع کروانا چاہتی تھی کہ آپ ہمدردی میں نہ سہی، پیسے لیجئے اور اشتہار کی قیمت سے دس گنا زیادہ
پیسے لیجئے ، لیکن شائع تو کر دیں کہ پین میں خدا کا گھر بنایا جارہا ہے، سات، آٹھ سو سال کے توقف کے
139

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطاب فرمودہ 17 اکتوبر 1982ء
بعد لیکن وہ اس کے لئے بھی تیار نہ ہوئے۔اور کہاں یہ کہ بعض ایسے اخبارات جن کے چھپنے کی اتنی تعداد
ہے کہ بعض بڑے بڑے پسماندہ ملکوں کے سارے اخباروں سے زیادہ اس ایک اخبار کی اشاعت ہوتی
ہے، انہوں نے تمام اہل یورپ میں بڑی فراخدلی کے ساتھ اسلام کی تبلیغ کی ہے۔بلکہ بعض اخبار تو ایسے
تھے، جو ساری دنیا میں جاتے ہیں۔صرف یورپ میں نہیں بلکہ امریکہ میں بھی پڑھے جاتے ہیں۔اور بہت
سی ایسی چیزیں تھی ، جس کے نتیجہ میں جب ہم یہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے رحم اور اس کے فضل بارش کے
قطروں کی طرح بلکہ موسلا دھار بارش کے قطروں کی طرح بر سے ہیں تو اس میں کوئی مبالغہ نہیں۔اب میں سپین کی طرف آتا ہوں۔سپین وہ ملک ہے، جہاں آٹھ سو سال تک مسلمانوں نے
حکومت کی۔آٹھ سو سال کا عرصہ، کوئی معمولی عرصہ نہیں ہوتا۔اور ایسی شاندار حکومت کی کہ اس حکومت کے
نتیجہ میں تمام سپین ، تمام مغرب کے لئے روشنی کا مینار بن گیا۔عدل و انصاف کو قائم کیا ، انسانی حقوق کو ادا کیا ،
مذاہب کے درمیان عدل اور توازن کو قائم کیا۔اور ایک واقعہ بھی ایسا نہیں ہوا کہ تلوار کے زور سے کسی کو
مسلمان بنایا ہو۔اخلاق حسنہ کے نتیجہ میں اور مواعظ حسنہ کے نتیجہ میں وہاں قبائل کے قبائل مسلمان ہو گئے۔آٹھ سو سال کا عرصہ، کوئی معمولی عرصہ نہیں۔اس عرصہ میں تو قوموں کی تاریخ بنتی بھی ہے، بگڑتی بھی ہے،
پھر بنتی ہے اور پھر بگڑ جایا کرتی ہے۔آپ ہندوستان کی گزشتہ آٹھ سو سال کی تاریخ کا مطالعہ کریں، کتنی
حکومتیں آئیں۔انہوں نے عروج پکڑا، پھر وہ مٹ گئیں، پھر ان کی جگہ دوسری آئیں، پھر انہوں نے عروج
پکڑا اور مٹ گئیں۔اور یادگار کے طور پر اپنے کھنڈر چھوڑ گئیں۔ایک کے بعد دوسری لہر آئی ہے اور انگریز نے
جب حکومت کی ہے تو یوں لگتا تھا ، جس طرح ہزاروں سال سے یہ قوم ہم پر مسلط ہے۔حالانکہ ان کے پہلے
دن کا آنا اور آخری دن کا جانا، حکومت کا عرصہ نہیں۔آغاز میں ان کا ادخال اور آخری انجام تین سو سال کے
اندر ختم ہو گیا۔اس لئے آٹھ سو سال کا عرصہ، کوئی معمولی عرصہ نہیں ہے۔لیکن پھر سپین پر ایک ایسی ہیبت
ناک رات طاری ہوئی ہے کہ سات، ساڑھے سات سو سال تک اسلام کا نشان کلیپ وہاں سے مٹا دیا گیا۔نومسلموں پر اتنے شدید مظالم توڑے گئے اور باہر سے آنے والوں پر کہ کچھ کو تو دھکیل کر سمندر سے باہر یہ کہہ
کر بھجوایا گیا کہ سمندر کے رستے جہاں سے تم لوگ آئے تھے، وہاں واپس چلے جاؤ۔اور ان جہازوں کو عین
وسط سمندر میں ڈبودیا گیا۔اور ایک بھی ان میں سے بیچ کر اپنے وطن کو واپس نہیں جاسکا۔اور پھر جو پیچھے تھے،
ان
کو گھیر کر جس طرح پرانے زمانہ میں بادشاہ شکار کیا کرتے تھے ہرنوں کا یا جس طرح بابر نے شکار کیا، تزک
بابری میں لکھا ہوا ہے اور بھی ایسی کتابوں میں پرانے زمانہ کے شکار کا ذکر ملتا ہے کہ فوج گھیرا ڈال کر ایسے
اندر
140

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطاب فرمودہ 17 اکتوبر 1982ء
کونوں میں شکار کو اکٹھا کر دیا کرتی تھی، جہاں سے آگے نکل بھاگنے کا کوئی رستہ نہیں ہوتا تھا۔پھر اچھے شکاری
کی ضرورت نہیں ہے۔جس طرف بھی گولی چلتی تھی، کوئی نہ کوئی شکار اس کے نتیجہ میں پھڑک رہا ہوتا تھا۔ویسا
ہی حال مسلمانوں کا کیا گیا۔مختلف قصبوں سے گھر گھیر کر ان پر ان کی زمین تنگ کرتے چلے گئے۔اور ہر جگہ
جہاں ان کا قبضہ ہوا، وہاں سے انتہائی مظالم کے ساتھ مسلمانوں کو نکال کر دوسرے قصبوں میں دھکیلا گیا۔یہاں تک کہ جب وہ گھیر الکمل ہو گیا اور سمندر کی لہروں کے سوا اور کوئی چیز ان کی نجات کے طور پر نہ رہی ، اس
وقت انہوں نے ان کے ساتھ یہ دھوکا کیا کہ جولڑنے والے بیرونی سپاہی تھے، ان سے تو یہ کہا کہ ہم تمہیں
جان کی امان دیتے ہیں، یہ جہاز لو اور یہاں سے رخصت ہو جاؤ۔اور جو بقیہ ان کی قوموں کے نو مسلم لوگ
تھے ، ان کو قتل وغارت کے ذریعہ بہیمانہ طریق پر اس طرح ختم کیا گیا کہ ایک بھی اسلام کا نام لینے والا نہیں
رہا۔ہزارہا مساجد یا ان کے کھنڈرات باقی رہ گئے ہیں۔ان میں سے کچھ گر جوں بلکہ بیشتر گرجوں میں تبدیل
ہو گئیں۔اس کے باوجود آج تک مسلمانوں کی سینکڑوں مساجد پھیلی پڑی ہیں۔سینکڑوں قلعے پھیلے پڑے
ہیں، جوخالی اور ویران ہیں اور کھنڈروں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔غرناطہ کے قلعہ کی سیر کی جائے، جس کا نام الحمراء ہے تو ایک ایک قدم پر دکھ ہوتا ہے۔اس طرح
وہ پرانی یادوں سے بھرا پڑا ہے کہ وحشت ہونے لگتی ہے، اسے دیکھ کر۔ایک طرف اس میں بے پناہ حسن
ہے، جو نظر کوکھینچتا ہے اور دل کو جذب کرتا ہے۔دوسری طرف اتنا دکھ اور درد ہے کہ اس سے انسان کا انگ
انگ دکھنے لگتا ہے۔صنعت کاری کے حیرت انگیز نمونے ہیں۔اتنا عظیم الشان قلعہ ہے اور اتنی حیرت انگیز
محنت کے ساتھ ایسی باریک نظر سے صنعت کاری کی گئی ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ ان لوگوں کو جرات
کیسے ہوئی کہ اتنے باریک کام
کو ہاتھ میں لیں اور اتنے عظیم الشان قلعے کی دیواروں کو ہر طرف سے ان
عبارتوں سے سجادیں۔باریک ہاتھ سے لکھی ہوئی عبارتیں ہیں، جو کلیۃ اللہ کے نام پر بنی ہیں اور اللہ تعالیٰ
کی صفات پر مبنی ہیں۔کوئی اور ذکر وہاں نہیں ملتا، سوائے اس کے کہ وہاں بعض بادشاہوں کا نام ملتا ہے کہ
ان کے زمانہ میں یہ لکھا گیا۔القدرة الله العزة لله
قلعہ کی دیواروں کے چاروں طرف ارب ہا ارب دفعہ پتھروں میں باریک ہاتھوں سے یہ کھدائی
کی گئی ہے۔اور ایسے خوبصورت رنگ جمائے گئے ہیں کہ آج تک امتدادزمانہ کے باوجود مئے نہیں۔وہاں
مسلمانوں کے لئے دکھ کی یادیں ہیں اور اہل سپین کے لئے یہ خطرات کہ یہ یادیں کہیں دوبارہ عالم اسلام کو
اس طرح نہ کھینچیں کہ یہ ہم سے انتقام لیں اور دوبارہ ہمیں فتح کرنے کے منصوبے بنائیں۔141

خطاب فرمودہ 17 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد ششم
پس جہاں وہ یادیں ایک طرف مسلمانوں کو کھینچتی ہیں، وہاں مسلمانوں کو رد کرنے کے لئے ایک
مقابلا نہ لہر بھی اہل سپین کے دل میں پیدا کر رہی ہیں، خوف پیدا کر رہی ہیں کہ یہ کون لوگ ہیں؟ کیوں آتے
ہیں؟ اور کہیں ایسا نہ ہو کہ سپین کو دوبارہ فتح کرنے کا منصوبہ بنا کر اہل اسلام چلے آئیں۔ایک یہ پس منظر اور
ایک اور پس منظر یہ ہے کہ سپین عیسائی دنیا میں سب سے زیادہ متعصب فرقہ سے تعلق رکھنے والا ملک ہے۔رومن کیتھولک عیسائی فرقہ نہایت متعصب فرقوں میں شمار ہوتا ہے۔یعنی ویسے تو رومن کیتھولکس سب سے
زیادہ اور آرتھوڈوکس عیسائی ہیں۔لیکن سپین کے رومن کیتھولک پر بعینہ وہ مثال صادق آتی ہے کہ کریلا اور نیم
چڑھا۔پین وہ ملک ہے، جہاں مذہبی تعصب نے اتنی شدت اختیار کی کہ دنیا میں سب سے زیادہ مذہب کے
نام پر جہاں مظالم توڑے گئے ہیں ، وہ ملک پین ہے۔Inquisition کی انسٹی ٹیوشن یعنی مذاہب کی بناء پر
مظالم توڑنے کا کارخانہ قائم کرنا، یہ پین کی ایجاد ہے۔اور پہین کی یہ ایجاد غیر مذاہب کے لیے نہیں تھی خود
عیسائیوں کے لئے تھی۔یعنی مذہب میں ان کی شدت کا اندازہ کریں اور سخت دلی کے حال
کا اندازہ کریں کہ
جن یہود کو وہ ظالم کہا کرتے تھے، ان سے اپنے مظالم میں کئی گنا زیادہ بڑھ گئے۔یہود نے تو ایک صلیب دی
تھی، یہاں روزانہ ہزاروں صلیبیں اور اس سے بڑھ کر تکلیفیں دی جاتی تھیں۔یہاں تک کیفیت تھی کہ جب
میں انگلینڈ میں پڑھا کرتا تھا، ہم نے مادام توسو میں سپین کی Inquisition کے وہ آلات دیکھے، جن کے
ذریعہ عیسائیوں کو دکھ دیا کرتے تھے۔اس جرم میں کہ انہوں نے مذہب کے خلاف یا کسی پادری کے خلاف یا
کسی ظالم بشپ کے خلاف اظہار رائے کیا ہے۔ایسے ایسے خوفناک آلے ایجاد ہو گئے تھے کہ ان آلوں کو دیکھ
کر انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔کئی عورتیں اور بچے ، جود دیکھتے تھے، ان کی چیخیں نکل جاتی تھیں،
ان کی راتوں کی نیند حرام ہو جاتی تھی۔اتنا زور پڑا، اس ادارے پر، جس نے وہ آلے رکھے ہوئے تھے کہ آخر
وہ آئے ان کو وہاں سے اٹھانے پڑے۔اوپر بڑے بڑے بورڈ لگے ہوئے تھے کہ کمزور دل عورتیں اور بچے
وہاں نہ جائیں۔وہ اس قسم کے خوفناک آئے تھے۔وہ تو لمبی کہانی ہے۔مثلاً آنکڑے کا پہیہ ہوتا تھا ، جس
طرح ہمارے ہاں پرانے زمانے میں کنوؤں میں سے پانی نکالنے کا انتظام ہوتا تھا، ٹنڈیں لگی ہوئی ہوتی
تھیں، اس طرح اس کے اوپر آنکڑے لگے ہوئے ہوتے تھے، ان کے اوپر انسان کو الٹا کر کے کس دیا جاتا
تھا۔اور اس کو آہستہ آہستہ اس طرح گھماتے تھے کہ وہ جب دائیں یا بائیں یا نیچے جاتے تھے تو سارا بوجھ اس
آنکڑے کا جلد پر آجاتا تھا۔وہ اور اندر گھتے تھے اور زخمی جسم کو اور تکلیف پہنچاتے تھے۔اور
و مسلسل اس حالت
میں وہ چکر دیتے چلے جاتے تھے۔اور اگر وہ دیکھتے تھے کہ غنودگی آگئی ہے، بے ہوشی طاری ہونے لگی ہے تو
142

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 17 اکتوبر 1982ء
کوڑے مارنے والے ساتھ کھڑے ہوتے تھے۔بڑی بڑی بوتلوں میں اس طرح بند کر دیا جاتا تھا کہ وہ ہاتھ
اور پاؤں ٹیڑھا کرنے کی گنجائش نہیں پاتے تھے۔صرف سانس کے لئے کارک میں سوراخ رکھا جاتا تھا تا کہ
مر نہ جائے۔اور انتہائی اذیت میں وہاں وہ آدمی اسی طرح کھڑا رہتا تھا اور سسک سسک کر مدتوں کے بعد
جان دیتا تھا۔اور جب تک وہ اس جرم کا اقرار نہیں کر لیتا تھا، جو جرم اس نے نہیں کیا ہوتا تھا، اس وقت تک
اسے یہ سزا اس لئے ملتی تھی کہ Confess کرے۔یعنی اقرار جرم کرے۔اور جب وہ Confess کر لیتا
تھا تو کہتے تھے، دیکھا جھوٹے اب سمجھ آئی تمہیں۔اب تمہیں اس کی سزا ملے گی۔یعنی پہلے زبردستی جھوٹ بلوا
کر اس سے اس جرم کا اقرار کر وایا جاتا تھا، جو اس نے کیا ہی نہیں تھا۔پھر اس کے بعد اس جرم کی سزا دی جاتی
تھی، جو اس بیچارے نے اس پہلے ظلم سے تنگ آکر مان لیا ہوتا تھا۔میہ وہ ملک تھا، جہاں مسجد احمد یہ یا اسلامی مسجد بنانے کے لئے پہلی مرتبہ حضرت خلیفة المـ
الثالث تشریف لے گئے۔جب حضور پہلی دفعہ وہاں گئے تو اس وقت بھی ابھی پین میں کوئی تبدیلی واقع
نہیں ہوئی تھی۔ایسی شدید مذہبی حکومت وہاں قائم تھی کہ جس کے نتیجہ میں غیر عیسائی فرقوں کو بھی وہاں چرچ
بنانے کی اجازت نہیں تھی۔جہاں تک میر اعلم ہے، ابھی تک غالبا رومن کیتھولکس کے سوا اور دوسرے چرچ
وہاں نہیں ملیں گے۔وہاں حضور نے دعائیں کیں، وہاں گریہ وزاری کی، اللہ تعالیٰ سے التجائیں کیں کہ اے
اللہ تعالی ! وہ پاک تبدیلی فرمادے کہ ہماری در بینہ تمنائیں برآئیں۔چنانچہ خدا تعالیٰ کے فضل سے چند سال
کے اندراندرحکومت میں انقلاب آیا اور پہلی دفعہ وہاں جمہوری حکومت قائم ہوئی۔جس نے مذہبی آزادی کا
اعلان کر دیا۔ان حالات میں وہاں سپین کی مسجد بنی۔لیکن جو لوگ صدیوں سے مذہبی تعصبات کا شکار ہوں،
وہ ایک یا دو دن میں یا ایک یا دو سال میں تو نہیں بدل جایا کرتے۔چنانچہ جب ہم وہاں مسجد کے افتتاح کے
لئے گئے تو ہمارے یورپین احمدی بڑے فکر مند تھے، وہ کہتے تھے ، حکومت نے اجازت تو دے دی ہے،
افتتاح بھی ہوگا۔لیکن اہل اسپین کو ہم جانتے ہیں۔ہم یورپین ہیں، ہمیں ان کے مزاج کا پتہ ہے۔وہ اسلام
کے لئے اپنا دل نہیں کھول سکتے۔یہ ماہر انسانوں کی رائے تھی۔لیکن جب ہم وہاں گئے ہیں تو حیرت انگیز
انقلاب دیکھا ہے۔اتنا عظیم الشان استقبال ہوا ہے احمدیت کا کہ آپ کے یعنی ان کے تصور میں بھی نہیں آ
سکتا، جو وہاں نہیں گئے۔ہر احمدی جو وہاں جاتا تھا، خواہ وہ امریکہ سے آیا ہو یا انڈونیشیا سے یا جاپان سے یا
کسی اور ملک سے، اس کا چہرہ دیکھ کر پہچان لیتے تھے کہ یہ کس لئے آیا ہے۔اور بڑی خوشی سے اس سے ملتے
تھے اور کہتے تھے، تم پید رو آباد ماسکی تا (Mazquita) جانے کے لے آئے ہو۔اور اس کے بعد وہ خوشی کا
143

خطاب فرمودہ 17 اکتوبر 1982 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
اظہار کرتے تھے۔یہاں تک کہ بعض دفعہ جب ہمارے دوست سپینش بچوں کے پاس سے گزرتے تھے تو
بچے محبت کے اظہار کے طور پر
لا اله الا الله لا اله الا الله
پڑھنے لگ جاتے تھے۔لا الہ الا اللہ کی آواز بڑی پیاری ہے۔لیکن عیسائی مشرکین اور پھر
رومن کیتھولک اور مشرکین، پھر سپینش رومن کیتھولک بچوں کے منہ سے جب لا الہ الا اللہ کی آواز آتی
تھی تو ایسا سرور آتا تھا، ایسا دل کھل جاتا تھا، نشے میں کہ اس کا کوئی تصور نہیں کر سکتا، جس نے وہ آواز خود
اپنے کانوں سے نہ سنی ہو۔ہم تھوڑی دیر کے لئے وہاں ساتھ کا گاؤں پید رو آباد ہے، وہ دیکھنے کے لئے
گئے۔چند منٹ کے لئے خیال تھا کہ نظر ڈال لیں ، وہ گاؤں کیسا ہے؟ تو وہاں ایک میلہ سا لگا ہوا تھا۔جب
ہم داخل ہوئے ہیں تو بہت سارے بچے جو زرق برق لباس میں ملبوس تھے، انہوں نے ہمیں دیکھا اور
سوال نہیں کیا۔انہیں تو ہماری زبان آتی نہیں تھی۔صرف ایک کلمہ سیکھا ہوا تھا۔تو انہوں نے کہا، لا اله الا
اللہ یعنی تم وہی ہو ، لا الہ الا اللہ والے؟ ہم نے کہا ، لا الہ الا اللہ۔اس پر انہوں نے بڑی خوشی
سے کہنا شروع کر دیا،
لا اله الا الله لا اله الا الله
عجیب کیفیت تھی۔لیکن پید رو آباد ایک چھوٹا سا قصبہ ہے، اس کے اردگرد کے ماحول میں معمولی
سی تبدیلی آنا تو آپ سمجھتے ہوں گے کہ تعجب کی بات نہیں۔مگر سارے پین میں، سارے اندلس میں یہ
تبدیلی تھی۔اندلس کے ہر شعبہ زندگی میں یہ تبدیلی تھی۔پین کی پولیس کسی زمانہ میں اپنی تختی میں مشہور تھی۔اور مجھے بھی اس کا تجربہ ہوا ہے۔میں جب
1957ء میں پہلی دفعہ غرناطہ میں الحمراء دیکھنے گیا تو وہاں کے مبلغ نے مجھے اتنا ڈرایا ہوا تھا کہ یہاں جیب
کترے ہیں، جیبیں کاٹی جاتی ہیں، ڈاکومنٹس (Documents) چوری ہو جاتے ہیں کہ میں اپنا پاسپورٹ
گھر جان کر چھوڑ کے آیا۔انہوں نے ڈرا تو دیا، یہ بتانا بھول گئے کہ یہاں پولیس اتنی سخت ہے کہ اگر
پاسپورٹ کے بغیر پکڑا جائے تو اسی وقت اس کو قید کر دیتے ہیں۔چنانچہ میں گاڑی میں ابھی بیٹھا ہی تھا، میر
محمود احمد صاحب بھی میرے ساتھ تھے تو پولیس والا آیا۔ہمیں اس کی زبان تو آتی نہیں تھی۔اس نے کہا،
کا شیح ؟ کارڈ دکھاؤ ؟ میں نے کہا، میرے پاس تو کوئی نہیں ہے۔اس نے کہا، اچھا آجاؤ، پھر میرے ساتھ۔اب اس بیچارے کو قید خانہ کوئی ملے نہ گاڑی میں۔اور چھ سات گھنٹے کا سفر تھا۔اب وہ میرے ساتھ بیٹھ کر یہ
یہ
144

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 17 اکتوبر 1982ء
سارا عرصہ خود پابند ہو کر نہیں گزارنا چاہتا تھا۔وہ ذرا آرام طلب لوگ ہیں۔ہم تو تھرڈ کلاس میں تھے۔اس کو
فرسٹ کلاس کا ایک خالی ڈبہ ملاء اسی میں اس نے مجھے قید کر دیا۔میں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ بڑی اچھی قید
ہے، فرسٹ کلاس کی سیٹ پر میں نے بڑے مزے سے سفر طے کیا۔وہاں جا کر تھانے میں جا کر بیٹھ گئے۔اس کو میں نے پھر آخر کہا، بلاؤ تو کسی ترجمان کو۔انہوں نے ایک ترجمان بلایا۔ایک امریکن ہوٹل میں کام
کرتا تھا۔اس کو میں نے کہا، تم لوگ بڑے عجیب ہو۔ہم تو سمجھتے تھے، بڑے مہمان نواز لوگ ہیں۔اچھا تم
نے ہمیں الحمراء دکھایا ہے کہ تھانے لا کر بٹھا دیا۔تو تھانے دار نے شفقت کی کہ میر محمود احمد صاحب سے کہا کہ
تم اپنا پاسپورٹ چھوڑ جاؤ اور تم دونوں جا کر سیر کرو۔اور ہماری نگرانی بھی ہوئی اور ہم نے اسی نگرانی میں سیر
کی۔واپس آنے تک معاملہ صاف ہو گیا تھا۔کرم الہی صاحب ظفر کو ہم نے پیغام بھیجا تھا، انہوں نے وہاں
منسٹری میں جا کر شور ڈالا تو بڑی سختی سے وہاں سے تھانے دار کو فون آیا اور چونکہ پولیس سٹیٹ تھی۔پولیس
افسروں سے خود پولیس بڑا ڈرتی تھی۔تو میں نے یہ نظارہ بھی دیکھا کہ فون پر ادھر سے کوئی افسر بڑی تیزی
سے بول رہا تھا اور وہ تھانے دار صاحب ڈر کے مارے بار بار مجھے سیلوٹ کرتے جارہے تھے۔خیر ایک وہ وقت بھی تھا۔ایک یہ وقت آیا کہ پین کی پولیس کو ہم نے ایک اور روپ میں دیکھا۔اور سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ کے فرشتوں نے دلوں میں وہ تبدیلی پیدا کی ہو، یہ ناممکن ہے کہ ایک حکومت
کی پولیس اس طرح غیر معمولی طور پر محبت کا اظہار کرے۔جس وقت ہم وہاں پہنچے ہیں، اس وقت
لے کر آخر وقت تک پولیس افسران ہماری حفاظت کے لئے آگے بھی چل رہے تھے، پیچھے بھی چل رہے
تھے۔اور ایسا عجیب انتظام تھا کہ ایک ریاست سے جب دوسری میں جاتے تھے تو وہاں آگے پولیس کی
کاریں کھڑی ہمارا انتظار کر رہی ہوتی تھیں۔اور وہ Take Over ( ٹیک اوور کرتی تھیں اور سلام کر
کے پھر پہلی پارٹی اجازت لیتی تھی۔اور ایک مستقل پارٹی ساتھ رہتی تھی۔صرف یہ حفاظت نہیں کر رہے
تھے، حیرت انگیز محبت کا اظہار تھا۔✓
( مطبونه روزنامه الفضل 30 جون 1983ء)
جب ہم غرناطہ پہنچے ہیں تو دو واقعات ایسے ہیں، جس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ نے ان
کے دلوں میں کیسی تبدیلی پیدا کردی؟ ایک پولیس آفیسر صاحب جو ہمارے ساتھ تھے، وہ موٹروں کے
دروازے کھولتے تھے ، جس طرح ڈرائیور کھولتے ہیں۔اور رات کو جب ہم جدا ہوئے ، قریباً بارہ ، ایک بح
گئے تھے۔غالباً ایک بجے کی بات ہے۔پریس کانفرنس بھی ہوئی ، لمبا عرصہ ہو گیا تھا، وہ صاحب ہٹتے ہی
145

خطاب فرمودہ 17 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ششم
نہیں تھے، میرے دروازے کے سامنے سے۔میں نے اپنے ترجمان دوست کے ذریعہ اس کو کہلوایا کہ آپ
تھک گئے ہوں گے، آپ واپس چلے جائیں۔انہوں نے کہا، نہیں اس طرح نہیں جاؤں گا۔پہلے مجھ سے
وعدہ کریں کہ صبح الحمراء دیکھنے کے لئے اپنے کمرہ سے نہیں نکلیں گے، جب تک میں نہ آ جاؤں۔اور مجھے وقت
بتادیں، میں اس وقت پہنچ جاؤں گا۔میں نے وقت بتایا۔اگلے روز دروازہ کھلا تو وہ باہر کھڑے تھے۔ایسی
حیرت انگیر محبت کا اظہار تھا۔میں نے سمجھا، یہ کوئی معمولی آدمی ہو گا۔چھوٹے افسر بھی ہوتے ہیں۔اس
آخری
بچارے کو شاید ہدایت ہو اس طرح کی۔بعد میں پتہ لگا کہ اس شہر کے وہ اسٹنٹ پولیس کمشنر تھے۔آخر پر جب ہم جدا ہونے لگے اور پریس والوں نے میرے تاثرات پوچھے تو میں ان سے کہا
کہ اس شہر کو میں نے دو دفعہ دیکھا ہے۔دونوں دفعہ پولیس کے ڈی Police custody میں دیکھا ہے۔ایک دفعہ اس طرح دیکھا کہ پولیس مجھے مجرم سمجھ کر بیرونی دنیا کی مجھ سے حفاظت کر رہی تھی اور آج اللہ کے
فضل سے اس طرح دیکھا ہے کہ دنیا کو مجرم سمجھ کر میری حفاظت ہو رہی تھی۔ان سے میں نے کہا، میں تو
بحیثیت انسان وہی شخص ہوں۔اسی طرح کا انسان ہوں ، کوئی تبدیلی میرے اندر پیدا نہیں ہوئی۔یعنی میرا
نام بھی وہی ، ذات بھی وہی ، مزاج بھی وہی تعلیم بھی وہی۔کیا فرق پڑا ہے؟ صرف اور صرف حضرت محمد
مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدموں کی برکت ہے کہ جن کی نمائندگی میں ، میں اس
دفعہ پین گیا تھا اور
ایسی حیرت انگیز طور پر کا یا پلٹ گئی۔وہاں جب ہم غرناطہ پہنچے ہیں تو پریس کا حال یہ تھا کہ جاتے ہی پہلے ہمیں ہوٹل میں داخل ہوتے
ہی ایک آواز آئی، اهلا وسهلا و مرحباً۔ہم نے حیرت سے پوچھا، یہ اھلا و سھلا کہنے والے کون ہیں؟
تو پتہ لگا کہ پریس کے نمائندے انتظار کر رہے ہیں اور انہوں نے یہ الفاظ سیکھے ہیں، آپ کو خوش آمدید کہنے
کے لئے۔جب پریس انٹرویو شروع ہوا تو جس طرح ہمیں باقی پریس کے ساتھ واسطہ پڑتا رہا ہے اور مختلف
ملکوں میں پریس کا تصور مختلف ہے۔بعض جگہ اچھے پریس کی علامت ہے کہ سو فیصدی جھوٹ بولا جائے۔اور یہ علامتیں اور یہ تعریفیں بدلتی جاتی ہیں۔کہیں نوے فیصدی جھوٹ آجاتا ہے، کہیں اسی فیصدی آجاتا ہے،
کہیں ستر فیصدی۔چنانچہ پین میں جو دوسرا پریس انٹرویو ہوا، اس میں انہوں نے ہمارے متعلق ایک لفظ
جھوٹ نہیں بولا۔ہر وہ بات نمایاں طور پر بیان کی ، جو کہ اسلام کی تائید میں تھی۔اور دوسرے دن کے پرچے
دیکھ کر ہم حیران رہ گئے کہ اگر کوئی احمدی پریس نمائندہ ہوتا تو اس سے بہتر وہ ہمارے انٹرویوکو شائع نہیں کر سکتا
تھا۔غرناطہ سے لاکھوں کی تعداد میں شائع ہونے والے اخباروں نے ہمارا چرچا کیا اور اس اعلان کی سرخیاں
146

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطاب فرمودہ 17 اکتوبر 1982ء
攀攀
لگائیں کہ پین نے اسلام کے لئے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں۔یہی نہیں بلکہ جب وہ انٹر ویو لے کر
انٹرویو کر
رخصت ہوئے تو ضمناً انہوں نے ہم سے پوچھا کہ آپ کا پروگرام کیا ہے؟ آپ نے الحمراء بھی دیکھنا ہوگا ؟
ہم نے کہا، ہاں ضرور دیکھنا ہے۔انہوں نے کہا، اندازاً آپ کسی وقت جائیں گے ؟ ہم نے بتایا کہ فلاں
وقت سے فلاں وقت تک وہاں ہوں گے۔وہ پریس کے نمائندے پھر وہاں بھی پہنچے ہوئے تھے۔اور اس
طرح ساتھ ساتھ پھرتے رہے کہ ہمیں دیکھنے کے لئے جو ہجوم اکٹھے ہو جاتے تھے ، ان کو ہماری تبلیغ کرتے
رہے۔وہ اپنی زبان میں ان کو بتاتے رہے کہ یہ کیا ہے؟ اسلام کیا ہے؟ اور یہ کیا کہنے آئے ہیں؟ اور کیا لے
کر آئیں ہیں؟ اور خدا تعالیٰ نے فضل کیا، پہلے تو ہمارے پاس صرف ایک، دو مترجم تھے، یہ دو، چار مترجم بھی
ساتھ شامل ہو گئے۔آخر پر جب ہم جدا ہونے لگے تو وہ کہنے لگے ہمیں بتائیں ، آخری پیغام دیں، آپ کیا
کہنا چاہتے ہیں؟ کوئی ایک فقرہ بتائیں، جس میں یہاں آنے کی غرض کا خلاصہ آجائے۔میں نے ان سے
کہا کہ ایک فقرہ تو پھر میرے دل میں یہ آ رہا ہے کہ جو چیز اہل پین نے اسلام سے تلوار کے زور سے چھینی تھی ،
ہم محبت کے زور سے دوبارہ فتح کرنے کے لیے آگئے ہیں۔چنانچہ دوسرے دن کے اخباروں میں یہی عنوان
لگا ہوا تھا۔انہوں نے نمایاں کر کے یہ اعلان لگایا کہ اہل سپین نے اسلام سے جو تلوار کے زور سے چھینا تھا،
آج اسلام کے نمائندے محبت کے زور سے دوبارہ اس کو واپس لینے کے لئے آگئے ہیں۔دوسرے دن جب ہم واپس روانہ ہونے لگے تو ہمارا پروگرام یہ تھا کہ صبح جلدی روانہ ہوں گے۔خیال یہ تھا کہ گیارہ ، ساڑھے گیارہ بجے تک قرطبہ پہنچ جائیں۔وہاں مسجد بھی دیکھنی تھی۔اس کے بعد تو پھر
اتنی مصروفیت تھی ، ناممکن تھا باہر نکل کر ہم کوئی چیز دیکھ سکتے۔تو خیال یہی تھا کہ پہلے دن غرناطہ، دوسرے دن
واپسی پر قرطبہ کی مسجد دیکھیں گے اور اس کے بعد پھر اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بے شمار وہاں کام تھے، جو
کرنے والے تھے۔لیکن روانگی میں دیر ہورہی تھی۔میں نے پتہ کیا، یہ دیر کیوں ہو رہی ہے؟ تو مجھے یہ بتایا
گیا کہ پولیس کہتی ہے، جس رستہ سے آپ نے گزرنا ہے ، اس رستہ پر رش بڑا ہوتا ہے۔اس لئے جب تک
ہم وہاں کی ساری ٹریفک بند نہ کر الیں اور رستہ خالی نہ کرالیں ، ہم آپ کو لے کر نہیں چلیں گے۔پس یہ جو حالات ہیں، جو عقل میں آہی نہیں سکتے۔کیونکہ ہر جگہ ہم نے انتہائی سچائی کے ساتھ اپنی
حقیقت سے ان کو آگاہ کر دیا، کوئی چیز چھپا کر نہیں رکھی۔ہر جگہ جاتے ہی جو پریس انٹرویو ہوا، اس میں ہم
نے اہل سپین کو بتایا کہ ہم وہ لوگ ہیں، جو اپنے ملک کے نزدیک بھی مسلمان نہیں کہلاتے۔ہم آئے تو ہیں
اسلام کی نمائندگی میں لیکن کوئی لگی لپٹی نہیں رکھنا چاہتے۔تمہارا اسلوک ہم سے کیا ہو؟ یہ تمہاری مرضی ہے۔147

خطاب فرمودہ 17 اکتوبر 1982ء
-
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
لیکن ہم سچائی کے اظہار سے باز نہیں آئیں گے۔ہم وہ کمزور جماعت ہیں، اتنی کمزور جماعت کہ جن کو اپنے
ملک میں بھی آزادی ضمیر کا حق نہیں ہے۔ہمیں اپنے آپ کو مسلمان کہنے کا حق نہیں دیا جا رہا۔یہ نہ سمجھنا کہ
بڑے بڑے اسلامی ممالک اور بڑے بڑے طاقتور ممالک کے نمائندے بن کر آئے ہیں، اس لئے تم
عزت کا سلوک کرو۔ہم تو خاکسار لوگ ہیں ، ہماری کوئی حیثیت ہی نہیں ہے۔ہم تو بے بس اور بے چارے
لوگ ہیں، اس لئے یہ سمجھ کر ہم سے جو سلوک کرنا ہے، وہ کرو۔لیکن دنیاوی حکومتوں کا نمائندہ سمجھ کر کوئی
سلوک نہ کرنا۔ہم صرف اور صرف اپنے رب کے نمائندے ہیں اور صرف اور صرف حضرت محمد مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نمائندے ہیں۔پس یہ اسی رب کے جلوے تھے، جس نے دلوں میں یہ پاک تبدیلی پیدا کی۔اس محمدمصطفی صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حسن تھا، جس نے دل جیتے ہیں۔ہمارا اس میں کوئی دخل نہیں۔ہر جگہ پیار اور محبت کے
آثار حیرت انگیز طور پر دیکھنے میں آئے۔یہاں تک کہ جو احمدی باہر سے ملنے آتے تھے ، وہ حیران اور ہرکا بکا
رہ جاتے تھے۔اور بیان کرتے کرتے بعض دفعہ درد کی وجہ سے ان کی آواز میں روندھی جاتی تھیں کہ ہمیں یہ
سمجھ نہیں آرہی کہ یہ ہم سے ہو کیا رہا ہے؟ افریقوں نے یہی کہانی بیان کی ، انڈو نیشینز نے یہی کہانی بیان
کی، جرمنوں نے یہی کہانی بیان کی اور انگلستان سے آنے والوں نے یہی کہانی بیان کی۔امریکہ سے آنے
والوں نے ، کینیڈا سے آنے والوں نے بھی۔غرض جس نے بیان کیا، یہی بیان کیا کہ جب سے ہم پہنچے
ہیں ، ایسی محبت کا سلوک ہو رہا ہے کہ سمجھ نہیں آتی کہ ہم سے ہوا کیا ہے؟ گویا کہ ہم شاہی مہمان ہیں۔ایک
ہوٹل میں احمدی ٹھہرے ہوئے تھے ، وہاں کے دوست آئے۔انہوں نے کہا، ہمیں تو سمجھ نہیں آتی ہوا کیا
ہے؟ ہوٹل والے نے اپنا سارا ساز و سامان نکال کر ہمارے سپرد کر دیا۔نہ کچن ، نہ اپنے کمرے رکھے ،سب
کچھ دے دیا ہے کہ تم مزے سے رہو۔اپنا گھر سمجھ کر ر ہو۔تقریبات کا جو منظر ہے، وہ نا قابل بیان ہے۔خاصا گرم ملک ہے اور اوپر سے شامیانے۔اور
وہ دن خاص طور پر تھا بھی گرم۔بے حد تکلیف میں لوگ بیٹھے ہوئے تھے۔اوپر سے ایک لمبا پر وگرام ، جس
میں پہلے چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کی تقریر اور پھر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی تقریر، اس سے پہلے لبی
تلاوت اور ایک لمبی نظم اور پھر ساتھ ساتھ ان کے ترجمے، یعنی جو دو گھنٹے کا پروگرام ہو، وہ چار گھنٹے میں جا کر
ختم ہو۔اور پھر بیچ میں کرم الہی صاحب کی بھی تقریر، پھر آخر پر میری تقریر تھی۔مجھ پر یہ تاثر تھا کہ جب تک
میرے کچھ کہنے کی باری آئے گی، صرف احمدی بیٹھے رہ جائیں گے، باقی سب جاچکے ہوں گے۔حقیقت میں
6
148

آج 10 میں سے 10 باقی