ہم نے خدا تعالیٰ کے فضلوں کو بارش کی طرح برستے دیکھا ۔ خطاب فرمودہ 17 اکتوبر 1982ء برموقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
خطاب فرمودہ 17 اکتوبر 1982ء
یہی سمجھ رہا تھا۔لیکن میں اللہ تعالیٰ کی طرف دیکھ رہا تھا۔میں نے کہا کہ اے خدا! ان کو پیغام پہنچنا ہے، خواہ
ظفر اللہ خان کی زبان سے پہنچے یاڈاکٹر سلام کی زبان سے پہنچے۔پیغام اسلام تو پہنچ رہا ہے۔میں اس پر بڑا
راضی ہوں۔لیکن حیرت کی انتہا نہ رہی، جب دیکھا کہ آخر وقت تک سب لوگ بیٹھے رہے۔اور اہل پین
کے مزاج کو جو جانتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ وہ بے انتہاء باتیں کرنے والی قوم ہے اور زیادہ دیر بیٹھ ہی نہیں
سکتے۔وہ ادھر ادھر پھرنے لگ جاتے ہیں، خوب باتیں کرتے ہیں۔پھر وہ بہت بیج کھاتے ہیں اور ہر وقت
خربوزوں یا تربوزے کے بیج کھاتے رہتے ہیں۔ان کی توجہ زیادہ بیج کی طرف ہی رہتی ہے۔وہاں
سارے ہزاروں کے مجمع میں کسی نے بیچ نہیں کھایا، کسی نے باتیں نہیں کیں۔اور اس خاموشی سے تقریرینی
ہے کہ تقریر کے دوران اگر کوئی بچہ بھی بولتا تھا تو ساتھ بیٹھا ہوا آدمی اس کو خاموش کر ادتیا تھا۔اور مسجد کا صحن
بھر گیا، اس سے باہر شاہراہ تھی، اس سے باہر لوگ کھڑے تھے۔گاؤں الہ آیا تھا اور بہت دور دور سے بعض
لوگ پہنچے ہوئے تھے۔بعد میں جب ہم نے ان سے پوچھا کہ یہ کیا بات ہوئی ہے؟ آپ کس طرح
تشریف لائے ؟ یعنی بعض احمدی دوستوں نے ان سے مل کر سوال کئے تو انہوں نے بتایا کہ ہم نے تو ریڈیو
پر اور ٹیلی ویژن پر یہ خبریں سنی تھیں، ہمیں تو کوئی دعوت نامہ نہیں پہنچا۔یعنی ریڈیو کانظام بھی اللہ تعالی کے
فضل کے ساتھ مسلسل پروپیگنڈا کر رہا تھا۔باوجود اس کے کہ ہم ان کو یہ بتا چکے تھے کہ یہاں ہماری کل
تعداد میں ہے۔آپ اندازہ کریں کہ ایک غیر ملک میں، ایک عیسائی ملک میں تمہیں کی تعداد کا کوئی دعویدار
ہو، اس کے ساتھ یہ سلوک کہ مسجد بشارت سپین کی افتتاحی تقریب کو تقریباً ایک ہفتہ تک سپنیش ٹیلی ویژن
میں دن میں تین ، تین بار دکھاتی رہی۔اپنے ہی خرچ پر انہوں نے باقی جو نظام ہیں، یعنی دنیا کے ٹیلی ویژن
کے نظام ہیں، ان کو بھی بھجوائی۔اس سے پہلے سوئٹزر لینڈ کے ایک احمدی نے مجھے یہ کہا کہ آپ کو پلیٹی پر خرچ کرنا پڑے گا۔ورنہ
ہماری تقریب کا کسی کو پتہ نہیں لگنا۔میں نے کہا، ہمارے پاس کوئی پیسے نہیں ہیں۔پہلے ہی بہت پیسے خرچ ہو
چکے ہیں۔اس لئے نہیں ہوتی پہلیٹی تو نہ ہو۔اللہ تعالیٰ ذمہ دار ہے، ہم کوئی ٹھیکیدار تو نہیں لگے ہوئے۔جس کا
کام ہے، وہ جانے۔وہ واقعہ میرے ذہن میں آیا کہ جب خانہ کعبہ پر حملہ کیا گیا ، اصحاب فیل حملہ آور ہوئے تو
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دادا حضرت عبدالمطلب عرب کے روساء میں سے وہ شخص تھے، جن کو
نمائندہ بنا کر ان کے پاس بھجوایا گیا۔ابرہہ کے پاس نمائندگی کے طور پر ان
کو بھجوایا گیا کہ وہ کسی طرح اس کو
سمجھا بجھا کر باز رکھیں۔یہ بڑی مقدس جگہ ہے ، تم اس کی تحقیر نہ کرو۔وہ گئے اور انہوں نے اپنے اونٹوں کی
کی
149
خطاب فرموده 117 کتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
باتیں شروع کر دیں۔یعنی خانہ کعبہ کا کوئی ذکر ہی نہیں کیا۔کہا تو بس یہ کہ میرے سو اونٹ تھے ، ان میں سے
اتنے چوری ہو گئے۔تمہارے لشکر والوں نے چوری کئے ہیں۔اور میں سردار ہوں، اس لئے تم میرے اونٹ
واپس کرواؤ۔تم اچھے بادشاہ ہو، جو پرانے سرداروں کی عزت کا کوئی خیال ہی نہیں کرتے۔میرے اونٹ
واپس کرو۔وہ چپ کر کے بات سنتا رہا۔اس کے بعد اس نے کہا کہ آج میں تم لوگوں سے بڑا ہی مایوس ہوا
ہوں
، تم ایسی بے غیرت قوم ہو کہ اس وقت تمہیں اپنے اونٹوں کی فکر ہے۔حالانکہ اہل کعبہ کا نمائندہ بن کر
آئے ہو اور اس کعبہ کی کوئی فکر نہیں، جس کو مسمار کرنے کے لئے میں اتنا بڑ الشکر لے کر آیا ہوں۔اس نے کہا،
میں اسی سوال کا انتظار کر رہا تھا۔دیکھو، میں اونٹوں کا مالک ہوں ہم نے اندازہ کر لیا ہے کہ مجھے اپنے اونٹوں
کی کتنی فکر ہے؟ اس خانہ کعبہ کا میرا رب مالک ہے، وہ فکر کرے گا اپنے گھر کی۔تو میں نے یہ سوچا کہ وہی
رب، ہمارا رب ہے، جو خانہ کعبہ کا رب تھا۔وہ پلٹی کی آپ فکر کرے گا، ہمیں کوئی ضرورت نہیں ، اس پر کسی
قسم کے خرچ کرنے کی۔چنانچہ انہوں نے اپنے خرچ پر وہ پلیٹی اس طرح کی کہ ہمیں کچھ مجھ نہیں آئی کہ کیا
واقعہ ہوا؟ ہمیں عرب ممالک سے خط آنے لگ گئے کہ ہم بیٹھے ہوئے ٹیلی ویژن دیکھ رہے تھے، اچانک
آپ کی تصویر آئی اور پتہ لگا کہ مسجد بشارت کا افتتاح ہورہا ہے۔یعنی وہ عرب ممالک، جہاں احمدیت
BAN کی ہوئی ہے، وہاں ٹیلی ویژن پر مسجد بشارت سپین کا افتتاح خدا تعالیٰ کے فرشتے دکھارہے تھے۔اس لئے کون کہتا ہے کہ یہ مبالغہ ہے کہ آسمان سے ہم نے موسلا دھار بارش کی طرح خدا کے
فضلوں کو برستے دیکھا ہے؟ خدا کی قسم یہ مبالغہ نہیں ہے۔اس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں، جس کے قبضہ
قدرت میں میری جان ہے، اس خدا کی قسم کھا کر میں کہتا ہوں، جو خانہ کعبہ کا خدا ہے، جو محمد مصطفیٰ کا خدا ہے
کہ اس بات میں ایک لفظ بھی مبالغہ نہیں ہے۔ہماری زبانیں بیان نہیں کر سکتیں، اس کثرت کے ساتھ اللہ
تعالیٰ کے فضل نازل ہوئے ہیں۔یہ تقریب آئی اور گذر گئی۔اور ہماری طرف سے اس کی تفصیلی رپورٹیں بھیجنے کا کوئی مناسب
انتظام نہیں تھا۔ہماری طاقت ہی نہیں تھی۔لیکن حیرت انگیز طور پر یورپ کے سارے ممالک نے اس کو
COVER کیا۔کس طرح کیا ؟ کیا واقعہ ہوا؟ مجھے تو سمجھ نہیں آیا۔بیلجیئم ایک ملک باقی رہتا تھا،
تقریب کے دوسرے دن میں بیٹھا ہوا تھا تو اچانک دیکھا کہ ایک بیلجیئم کا نمائندہ بھی پہنچ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر یہ خبریں سنیں اور میں حیران رہ گیا کہ میں اس کو کسی طرح
MISS کر گیا ہوں؟ اس لئے میں میڈرڈ سے صرف اس غرض سے آیا ہوں کہ آپ مجھے انٹرویو دیں اور
میں اسے اپنے ریڈیو سے نشر کرواؤں۔چنانچہ وہ خود انٹر ویو لے کر گیا اور شائع کیا۔150
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 17 اکتوبر 1982ء
آنے سے پہلے سوئٹزر لینڈ سے دو بڑی دلچسپ خبریں موصول ہوئیں۔ایک یہ کہ جنیوا، جہاں ہم
نے کوئی پریس انٹرویو دیا ہی نہیں، واقف ہی نہیں، وہاں کے پریس کے، وہاں سب سے زیادہ
کثیر الاشاعت اخبار کی CUTTING آئی، جس نے اتنی تفصیل سے مسجد سپین اور احمدیت پر مض
ر
مضمون لکھا
ہے کہ اس کو پڑھ کر عقل حیران رہ جاتی ہے کہ اس کو کیا سو بھی ہے؟ بیٹھے بٹھائے احمدیت پر اور مسجد بشارت
پر اتنا شاندار مضمون لکھ دیا ہے۔اور وہ وہاں کا کثیر الاشاعت اخبار ہے۔اور دوسری خبر ، جس سے دل باغ
باغ ہو گیا، وہ یہ تھی کہ ایک سوئس عیسائی، جو گذشتہ کئی سال سے پین میں آباد ہوا ہوا تھا ، وہ سوئٹزرلینڈ کے
مشن میں پہنچا۔پہلے خط کے ذریعہ رابطہ قائم کیا، پھر خود پہنچ کر اس نے یہ واقعہ سنایا۔اس نے کہا کہ میں
پچھلے پانچ سال سے سوچ رہا تھا کہ اسلام اچھا مذ ہب ہے، میں مسلمان ہونا چاہتا تھا۔لیکن کچھ مجھ نہیں آتی
تھی کہ کیا ہوں ؟ میں نے بڑے بڑے بادشاہوں کو خط لکھے۔شیعوں سے بھی رابطہ کیا سنیوں سے بھی رابطہ
کیا۔مختلف ممالک کے علماء سے ملا۔انہوں نے بھی از راہ شفقت اپنے علماء بھجوائے اور میری گفت و شنید
ہوئی۔لیکن مجھے یوں لگتا تھا کہ دل پر تالا ہے، جو کھلنے میں نہیں آتا۔چند دن پہلے میں بیٹھا ٹیلی ویژن دیکھ رہا
تھا تو اچانک مسجد بشارت کا افتتاح شروع ہو گیا۔اور دیکھتے دیکھتے یوں محسوس ہوا کہ آسمان سے کوئی ہاتھ آیا
اور اس نے چابی سے تالا کھول دیا ہے۔اس ہاتھ نے وہ تالا کھول دیا۔اور مجھے اسی وقت پوری طرح
انشراح ہو گیا اور مجھے معلوم ہو گیا کہ خدا اسی لئے مجھے روکے ہوئے تھا کہ یہ اسلام ہے، جس میں مجھے داخل
ہو جانا چاہیے۔چنانچہ وہ اسی وقت بیعت کر کے سلسلہ عالیہ احمدیہ میں داخل ہو گیا۔ایسے بے شمار واقعات ہیں، جو بات کرو تو کھلتے چلے جاتے ہیں۔بات سے بات
نکلتی چلی جاتی
ہے۔یوں لگتا ہے، جیسے کوئی نہ ختم ہونے والی کہانی ہے۔جب میں آیا تھا ، بات شروع کرنے کے لئے میرا
ذہن اس وقت بالکل خالی تھا۔مگر مجھے علم تھا کہ یہ مضمون ہی ایسا ہے، جب میں اس میں داخل ہوں گا تو اللہ
تعالیٰ ایک کے بعد دوسری راہ کھولتا چلا جائے گا۔میں پہلے پریس کے متعلق بیان کر رہا تھا۔اس کے متعلق اب آخر پر ایک دلچسپ واقعہ سنادیتا
ہوں۔چونکہ یہ مضمون تو ایک قسط میں ادا ہونے والا ہے ہی نہیں، آپ لوگوں نے واپس بھی جانا ہے، اس
لئے مجھے ختم کرنا چاہئیے۔پریس میں، میں نے یہ محسوس کیا کہ جب وہ دیکھتے تھے کہ اسلام کی تبلیغ شروع ہو
گئی ہے اور اثر پڑنے لگ گیا ہے۔یعنی خود پریس والوں پر بھی ایسا نمایاں اثر پڑنے لگ جاتا تھا کہ وہ ہاں
میں ہاں ملانے لگ جاتے تھے۔اور یہ عجیب بات تھی۔تو ان میں سے بعض، جو اسلام کے خلاف کچھ
تعصب رکھتے تھے، وہ چاہتے تھے کہ رخ اس طرح پلئے کہ کسی طرح اسلام کے خلاف بات ہو جائے۔151
خطاب فرمودہ 17 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ان کے پاس دو ہتھیار تھے۔ایک یہ کہ ایران کے خلاف وہاں کے پریس نے اتنا شدید اور
ظالمانہ پروپیگنڈا کیا ہوا ہے کہ مجھے پتہ نہیں وہاں ایران میں کیا ہوتا ہے؟ لیکن جو تصویر وہاں کھینچ رکھی ہے،
وہ اتنی بھیانک ہے اور اسلام کے ساتھ اس طرح باندھ رکھی ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر مینی صاحب کا نام
لے کر سوال کیا جائے تو یہ لوگ پھنس جائیں گے۔اگر مخالفت کریں گے تو اسلامی سربراہ مملکت کی مخالفت
کر رہے ہوں گے، اگر تائید کریں گے تو ہم کہیں گے، دیکھو جی ، یہ وہی اسلام ہے۔چنانچہ یہ ایک سوال ضرور ہوتا رہا۔اللہ تعالیٰ نے مجھے تو فیق عطا فرمائی، جس رنگ میں نے جواب دیا،
وہ پھر کسی وقت بیان کروں گا۔ورنہ میرے انصار بھائی کہیں گے، ابھی ابھی انصار سے نکل آئے ہو، ساری باتیں
خدام
کو بتادیں، ہمارے لیے کیا رکھا ہے؟ تو وہ فکر نہ کریں ، ان کو بتانے کے لئے بہت باتیں موجود ہیں۔دوسرا سوال تھا عورتوں کے متعلق کہ اسلام عورت پر ظلم کرتا ہے۔عورت سے یہ سلوک کرتا ہے ، وہ
سلوک کرتا ہے۔اس کا جواب دینے کی بھی اللہ تعالیٰ نے اس رنگ میں توفیق دیتا تھا کہ بعض دفعہ عورت
نمائندہ خود اقرار کرتی تھیں پریس کانفرنس میں کہ اسلام تو عورت کو مغربی سوسائٹی سے زیادہ عزت کا مقام
دتیا ہے۔ہم اب تک دھوکے میں رہے۔اوسلو میں یہ واقعہ ہوا۔وہاں
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس کے جو لوگ تھے ، وہ شہر کے بڑے اچھے
معززین تھے۔ان کے ایک گروہ کے اندر بڑی دلچسپ تبلیغ کا موقع مل گیا۔اس سے پہلے صبح پر یس کا نفرنس
تھی، وہاں ایک عیسائی بہت ہی متعصب عورت نمائندہ آئی ہوئی تھی۔اس کی کچھ پیش نہیں جاتی تھی۔اس
بیچاری نے بڑی کوشش کی کہ کسی طرح نیک اثر زائل ہو جائے لیکن نہیں ہو سکا۔اس نے پھر سوچا کہ میں
دوبارہ جو معزز مہمان ہیں، ان میں بیٹھ کر پھر کوئی ایسی بات کروں۔چنانچہ جب تبلیغ ہورہی تھی، اس نے پھر
یہی عورت کا سوال اٹھا دیا۔جب میں نے جواب دیا تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے سارے مطمئن ہو گئے۔اس
وقت اس کے ذہن میں ایک ترکیب آئی۔اس نے سوچا کہ یہ تو قابو نہیں آتا ، شاید اس کی بیوی قابو آجائے۔تو مجھے اس نے کہا: آپ کی بیوی ساتھ آئی ہوئی ہیں؟ میں نے کہا: ہاں ، آئی ہوئی ہیں۔کہاں ہیں؟ میں کہا:
او پر ہیں۔کہا: ہمیں اجازت ہے، ملنے کی۔میں نے کہا: آزادی ہے، بے شک شوق سے ملیں۔کوئی قید
خانہ تھوڑا ہے اسلام میں کہ عورتوں کو قید کر دینا ہے۔جائیں جتنی دیر مرضی بیٹھیں۔چنانچہ میں خود او پر جا کر
ان کو چھوڑ آیا۔لیکن وقت نہیں ملا تعارف کروانے کا کہ یہ پریس کی نمائندہ ہیں، ورنہ میری بیوی ذرا ہوشیار
ہو کر بیٹھتیں۔اندر جا کر اس نے ایسی ہوشیاری کی کہ بہت ہی محبت اور پیار کا سلوک کر کے کہا: بیچاری مظلوم
152
خطاب فرمودہ 17 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
عورت اچھی بھلی شکل، ٹھیک ٹھاک کپڑے اور قید ہوئی ہوئی ہے۔تمہیں تو بڑی تکلیف ہوتی ہوگی یہاں پھر
کے۔یہ ساری دنیا آزاد پھر رہی ہے۔تم نے برقع تمبو سا پہنا ہوا ہے اور اس میں پھر رہی ہو۔اور دل چاہتا
ہوگا، میں اسے پھاڑ پھوڑ کے باہر نکل جاؤں اور دنیا میں جس طرح ہماری عورتیں آزاد ہیں، اس طرح
مزے لوں۔جب وہ خوب تقریر کر چکی تو میری بیوی نے اس سے کہا کہ جو تم نے باتیں کی ہیں، ان کی تو
مجھے کوئی تکلیف نہیں۔میں تو بڑے مزہ میں ہوں۔اسلام تو ہمیں بڑی پیاری زندگی دے رہا ہے۔میں نے
بڑی سیریں کی ہیں۔جہاں میرا میاں جاتا ہے، وہاں میں ساتھ جاتی ہوں۔اور جو وہ دیکھتا ہے، وہ میں بھی
دیکھتی ہوں۔اور ہم تو بڑا لطف اٹھا رہے ہیں۔ایک تکلیف مجھے بڑی سخت ہے کہ تم لوگ اتنے گندے ہو ،
اتنے ننگے ہو، کوئی شرم حیا نہیں ہے۔سارا عرصہ جو میں یہاں ٹھہری ہوں، نظر اٹھاتی تھی تو واپس آجاتی
تھی۔شرم کے مارے دیکھا نہیں جاتا تھا۔وہ ایسی شرمندہ ہوئی کہ کہنے لگی، دیکھو، میں نے تو ٹھیک کپڑے
پہنے ہوئے ہیں۔اس انٹرویو کے جلد بعد میں نے وہاں سے اسے گھبرا کر نکلتے دیکھا ہے۔مجھے نہیں پتہ تھا،
واقعہ کیا ہوا؟ انگریزی میں ایک محاورہ ہے کہ BAT OUT OF THE HELL جس طرح چمگادڑ
گھبرا کر جہنم سے نکلتی ہے تو عجیب منظر ہوتا ہے۔یہ ان کا تصویری زبان میں ایک محاورہ ہے کہ کوئی آدمی پر
جھاڑ کر نکل رہا ہوں کہیں سے۔تو میں نے دیکھا کہ وہ بڑی گھبرا کر اوپر سے نیچے اتری ہے۔کوئی بات تو اس
نے نہیں کی۔مگر جب میں نے پستہ کیا اپنی بیوی سے تو اس نے کہا: وہ پریس کی نمائندہ تھی، مجھے تو پتہ ہی نہیں
تھا۔یہ واقعہ ہوا ہے، میرے ساتھ۔پس اللہ تعالیٰ ہر ایک کی مدد فرمارہا تھا۔یعنی سادہ آدمی کی بھی مدد فرماتا تھا اور ہوشیار کی بھی مدد فرماتا
تھا۔سارا عرصہ اللہ تعالیٰ کی مدد اور سہارے کے طفیل یہ سفر گذرا ہے۔ورنہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔جہاں یہ پریس کی نمائندہ اپنی کوشش کر رہی تھی کہ کسی طرح اسلام کا اثر ہٹ جائے ، وہاں دو
طالب علم بھی بیٹھے ہوئے تھے اور ایک پادری بھی بیٹھا ہوا تھا۔وہ یو نیورسٹی کے سینئر طالب علم تھے اور ایک اچھا
چوٹی کا پادری وہاں موجود تھا۔جب ہم فارغ ہوئے ہیں تو ہمارے دوستوں نے یہ عجیب نظارہ دیکھا کہ وہ
یو نیورسٹی کے دونوں لڑکے اپنے پادری کے پیچھے پڑ گئے کہ تم نے ہمیں ساری عمر دھوکے میں رکھا ہے۔اصل
عیسائیت کا تو ان کو پتہ ہے، تمہیں تو کچھ پتہ ہی نہیں۔اور اسلام اتنا خوبصورت مذہب، اس کے متعلق آج
ہمیں سمجھ آئی۔وہ ان سے بحث کرتا تھا، وہ اس کو جواب دیتے تھے۔اور اس کا پیچھا نہیں چھوڑ رہے تھے کہ تم
نے اب تک ہم سے کیا ظلم برقرار رکھا تھا۔بالکل جھوٹ بولتے رہے ہو۔اسلام سچاند ہب ہے۔اس نے آخر
153
خطاب فرمودہ 17 اکتوبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
شرم کے مارے، ان سے کہا کہ مجھے تم چھوڑ دو، مجھے جلدی ہے۔انہوں نے کہا جلدی ولدی کوئی نہیں ، ہم نے
تمہیں نہیں چھوڑنا۔اس نے کہا، اچھا پھر یہاں سے تو ہٹ جاؤ، یہ لوگ دیکھ رہے ہیں۔وہ چل کر دور جانے
لگا، انہوں نے اسے گیٹ پر پھر پکڑ لیا۔نہیں جانے دیا۔گھنٹہ، ڈیڑھ گھنٹہ اس کے پیچھے پڑے رہے۔پس یہ اللہ تعالیٰ کے فرشتے تھے ، جو یہ کام کر رہے تھے۔اس میں کسی انسانی طاقت کا بس نہیں تھا۔ایسی شان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی بارش نازل ہوئی ہے کہ اس پر جو میں نے اپنے پیغام میں لکھا ، وہ
بالکل صحیح تھا۔حقیقت ہے کہ مجھے یوں محسوس ہوتا تھا کہ ساری دنیا میں احمدی خدا کی راہ میں آنسو بہارہے ہیں۔ہر قطرہ جو گرتا ہے، بھاپ بن کر آسمان پر اٹھتا ہے، وہ فضلوں کی بارش بن کر دوبارہ ہم پر برسنے لگتا ہے۔دعا ہے، اللہ تعالیٰ رحمتوں کے یہ دور برقرار رکھے۔ایک سے ایک اگلی منزل کی طرف ہم بڑھتے
رہیں۔اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور شکر کا حق ادا کریں۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے:۔لَبِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ
(ابراہیم :08)
جب تم شکر کرو گے تو میں تمہیں اور بھی بڑھاؤں گا۔وہ واقعہ تو آپ نے سنا ہوا ہے کہ جو بادشاہ
بھی شکر گزار ہوتے ہیں، وہ بھی اچھی بات کے نتیجہ میں زیادہ فضل عطا کیا کرتے ہیں۔زہ والا واقعہ آپ
میں سے اکثر نے سنا ہو گا۔بار بار بھی سناؤ تو اس کا مزہ ختم نہیں ہوتا۔کہتے ہیں، ایک بادشاہ سیر کے لئے
نکلا۔اس نے اپنے وزیر کو یہ حکم دے رکھا تھا کہ جب بھی میں زہ کہوں کسی اچھی بات پر تو تم اشرفیوں کی
ایک تحصیلی عطا کر دیا کرنا۔چنانچہ اشرفیوں کی کئی چھوٹی چھوٹی تھیلیاں ساتھ ہوا کرتی تھیں۔اس حال میں
بادشاہ سیر کے لیے نکلتے تھے۔ایک کسان بوڑھی عمرکا بیچار استر ، اسی سال کا۔وہ کھجور کی گٹھلیاں لگارہا تھا۔بادشاہ نے اس سے تعجب سے پوچھا کہ اے کسان ! تم تو بوڑھے ہو گئے ہو، قبر میں ٹانگیں لٹکائے بیٹھے ہو، یہ
کھجور کیوں لگا رہے ہو؟ کیوں بے کار محنت کر رہے ہو؟ اس نے کہا: ہمارے باپ دادا نے کھجور لگائے تھے ،
ہم نے ان کا پھل کھایا۔اب ہم محنت کریں گے تو اگلے اس کا پھل پائیں گے۔بادشاہ کو یہ بات ایسی
پیاری لگی کہ اس کے منہ سے زہ نکل گیا۔اسی وقت وزیر نے اشرفیوں کی ایک تھیلی اسے پکڑا دی۔اس
کسان نے کہا: بادشاہ سلامت! آپ تو کہتے تھے تمہاری محنت کو پھل نہیں لگے گا۔میری محنت کو ابھی پھل
لگ گیا۔بادشاہ کے منہ سے پھر بے اختیار نکل گیا، زہ۔اس وزیر نے دوسری تحصیلی نکل لی اور اس کو پکڑا دی۔اس نے پھر کہا: بادشاہ سلامت! مجھے اور بھی تعجب ہے کہ کھجور تو سال میں ایک دفعہ پھل دیتے ہیں، میرے
154
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 17 اکتوبر 1982ء
کھجور نے تو دو دفعہ پھل دے دیا ہے۔بادشاہ نے کہا: زہ۔اور وزیر نے ایک اور تھیلی پکڑائی۔تب بادشاہ
نے کہا: بھا گو یہاں سے، بوڑھا یہ تو ہمارے خزانے لوٹ لے گا۔آپ بھی اسی طرح شکرانہ ادا کریں کہ
آسمان یہ ترانے گانے لگے۔لين شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ
لَبِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ
اے میرے بندو! تم شکر سے میرے حضور جھک رہے ہو، میں تمہیں بڑھاتا چلا جاؤں گا۔اور
میرے خزانے اس بادشاہ کے خزانوں کی طرح نہیں ہیں۔وہ نہ ختم ہونے والے خزانے ہیں۔تم لوٹتے
چلے جاؤ، میں عطا کرتا چلا جاؤں گا۔خدا کرے کہ ہم ایسے ہی نظارے دیکھیں“۔اجتماعی دعا کے بعد حضور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ اپنی حفاظت میں آپ کو واپس لے کر جائے ، اپنے فضلوں کا سایہ آپ کے سروں پر
رکھے۔اپنی محبت آپ کو عطا کرے، اس محبت کو وفا بخشے۔آپ اس کے وفادار اور محبت کرنے والے بن
جائیں، وہ وفاؤں کو قبول کرنے والا مہربان محبوب ثابت ہو۔ہمیشہ خدا کے فضلوں کا سایہ آپ کے سر پر رہے۔آپ کو خدمت دین کی پہلے سے بڑھ کر ہمیشہ ہر آن بڑھ کر اور بھی بڑھ کر توفیق عطا ہوتی رہے۔آمین۔مطبوعه روز نامہ الفضل 02 جولائی 1983ء)
155