سو ممالک میں احمدیت کی تبلیغ کے سلسلہ میں منصوبہ بندی تحریک جدید کا کام ہے ۔ خطاب فرمودہ 7 نومبر 1982ء برموقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ مرکزیہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 07 نومبر 1982ء
سوممالک میں احمدیت کی تبلیغ کے سلسلہ میں منصوبہ بندی تحریک جدید کا کام ہے
خطاب فرمودہ 07 نومبر 1982ء بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ مرکزیہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا بے انتہا احسان اور کرم ہے کہ ہر پہلو سے مجلس انصار اللہ کا یہ اجتماع خدا تعالیٰ کے
فضل سے کامیاب رہا اور پہلے اجتماع کی نسبت بڑھ کر رہا۔افتتاحی تقریر میں، میں نے آپ سے یہ گزارش
کی تھی کہ اگر چہ چند پہلوؤں سے گزشتہ سال سے یہ اجتماع پیچھے ہے لیکن عمومی طور پر خدا تعالیٰ کے فضل کے
ساتھ نمایاں ترقی نظر آرہی ہے۔اس دوران معلوم ہوتا ہے مجلس مرکز یہ نے پھر کچھ کوشش کی ہے اور کچھ
اعداد و شمر کی دوبارہ چھان بین کی گئی ہے۔اس وقت جو نتیجہ سامنے ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ
کے فضل سے ہر جہت سے ہمارا یہ سال بھی گزشتہ سال سے آگے نکل گیا ہے۔چنانچہ بیرون ربوہ پاکستان سے 942 مجالس، ربوہ ایک اور بیرون پاکستان سے 9 مجالس یہ
کل 952 مجالس شریک ہوئی ہیں۔جب کہ گزشتہ سال 842 مجالس شریک ہوئیں تھیں۔تو خدا تعالیٰ کے
فضل سے نمایاں ترقی ہے۔اس دفعہ باہر سے آنے والوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اور
جہاں تک تعداد اراکین کا تعلق ہے، اس میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اس سال 700 اراکین زیادہ تشریف لائے ہیں۔جہاں تک زائرین کا تعلق ہے، اس میں خدا کے فضل
سے 1138 کا اضافہ ہوا ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جماعت میں ایک عمومی بیداری کا رحجان ہے اور
عمومی ولولہ اور جماعتی کاموں میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔کیونکہ جہاں تک انصار کا تعلق ہے، لازما مجلس
مرکزیہ کی کوششوں کا اس میں دخل ہوگا ، اللہ تعالیٰ نے ان کو قبول فرمایا اور پہلے سے بہتر حاضری ہوئی ہے۔لیکن جہاں تک زائرین کا تعلق ہے، یہ جماعت کے عمومی رجحان کا پتہ دیتا ہے۔پچھلے سال زائرین کی
تعداد 3147 تھی، اس کے مقابل پر امسال یہ تعداد 4275 ہے۔پس اللہ تعالیٰ کا بہت ہی احسان ہے اور
ہم امید رکھتے ہیں، اس کے فضلوں سے کہ وہ ہمیشہ ہمیں انشاء اللہ پہلے سے آگے بڑھاتا رہے گا۔جہاں تک سائیکل سواروں
کا تعلق ہے، اس میں ہمیں بہت ہی نمایاں کامیابی نصیب ہوئی ہے۔انصار سائیکل سوار اتنی تعداد میں اور اس کثرت سے پہلے کبھی نہیں آئے تھے۔ایک دفعہ 1973ء میں 35
227

خطاب فرمودہ 07 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد ششم
انصار سائیکل سوار آئے تھے۔اس کے بعد یہ سلسلہ منقطع ہو گیا۔کیونکہ یہی سمجھا جانے لگا کہ خدام کا کام ہے
کہ وہ سائیکلوں پر آئیں، انصار نہیں آسکتے۔پچھلے سال یہ سلسلہ دوبارہ شروع کیا گیا۔گزشتہ سال 82 انصار
سائیکلوں پر تشریف لائے تھے۔اس کے مقابل پر امسال اللہ تعالیٰ کے فضل سے 197 تشریف لائے ہیں۔ایک سائیکل سوار ممبر انصاراللہ، جنہوں نے انعام لیا ہے، ان کی عمر ما شاء اللہ اسی (80) سال ہے اور آپ
نے دیکھ لیا ہے کہ انعام لینے کے لئے وہ کس طرح دو سیڑھیاں چڑھے تھے۔ان کی ہمت کا اندازہ کریں کہ وہ
ما شاء اللہ سارا رستہ (117 چھور ضلع شیخوپورہ تار بوہ۔ناقل ) سائیکل پر طے کر کے آئے۔صرف ربوہ کی
چڑھائی پر آکر رہ گئے تھے۔دریائے چناب کے جو دو پل ہیں، وہاں ان کے لئے فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا کہ
اب میں سائیکل پر تو جا نہیں سکتا، پیدل جاؤں یا کسی اور ذریعہ سے پہنچوں۔پھر ان کے ساتھیوں نے مدد کی۔انہوں نے کہا: آپ سائیکل پر بیٹھے رہیں، ہم آپ کو دھکا دے کے لے جاتے ہیں۔چنانچہ ان کو دھکا دیا گیا
لیکن سائیکل سے نہیں اتر نے دیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی ہمت ہے۔کیونکہ جو چڑھائی نہیں چڑھ سکتا،
اس کے لئے پیدل چڑھنا بھی مشکل تھا۔اس لئے اس کے سوا اور کوئی رستہ نہیں تھا کہ وہ سائیکل پر بیٹھے رہیں
اور دھکا دے کر ان کو آگے کیا جائے۔دوسرے صاحب جو سائیکل پر تشریف لائے تھے، انہوں نے تو بہت
ہمت کی 75 سال کی عمر ہے اور تھر پارکر سے آئے ہیں۔اور صرف ایک دن میں انہوں نے 110 میل
سائیکل چلایا۔ان کے ساتھی جو نسبتا جوان ہیں، (غالباً 42 سال کی عمر ہوگی ) انہوں نے کل مسجد مبارک میں
نماز مغرب کے بعد یہ واقعہ سنایا کہ جب ہم چلنے لگے تو میر ا صرف یہی ایک ساتھی تھا اور تھا کوئی نہیں، مجھے
بڑی فکر پیدا ہوئی، میں نے صاف جواب دے دیا کہ میں ان کے ساتھ نہیں جاسکتا۔پھر میں نے مزید تسلی کی
خاطر ان کے گھٹنے پر ہاتھ رکھ کر پوچھا: بابا جی! کدی گوڈے وچ درد ہوئی اے؟ وہ کہتے ہیں: انہوں نے
جواب دیا ، کری ہٹی نہیں۔ہوئی تے ہوئی ہٹی کدی نہیں“۔یہ تھے دوسائیکل سوار جور بوہ آنے کے لئے
تیار بیٹھے تھے اور کوئی تیسر ا شامل نہیں ہورہا تھا۔اس پر قائد صاحب ضلع نے اس نوجوان نو مسلم کو جو پچھلے سال
بھی آئے تھے اور اس سال خدام الاحمدیہ کے اجتماع پر بھی سائیکل پر تشریف لائے ، کھڑے پاؤں کہا کہ آپ
تیار ہو جائیں۔انہوں نے کہا: ٹھیک ہے، میں حاضر ہوں۔تب ان کو ہمت ہوئی، ان کو ساتھ لانے کی۔یہاں تو ان کو بابا جی کے اوپر باتیں کرنے کا موقع ملا۔کہتے ہیں، سوسنار دی تے اک لوہار دی۔یعنی سوسنار
کی ، ایک لوہار کی۔ان باتوں کے بعد میں نے باباجی سے پوچھا کہ آپ بتائیں آپ کو رستے میں گھٹنے کی درد
نے پھر تکلیف نہیں دی ؟ انہوں نے کہا: سارے رستے ہوئی ہی نہیں۔اس کو ہوتی رہی ہے اور اتنی ہوئی ہے
کہ اس نے درد کے لئے تیل کی ایک بوتل ساتھ لی اور وہ کہیں جھنگ میں بھول گیا تو سارا رستہ رونا آیا کہ
228

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 07 نومبر 1982ء
میری تیل کی بوتل رہ گئی ہے۔خدا کے فضل سے انصار جوان ہونے کا ارادہ کرتے ہیں تو خدا کے فرشتے اوپر
سے جوانی کا حکم دے دیتے ہیں کہ ہو جاؤ جوان۔اس لئے آپ اپنی ہمتیں جو ان کریں، آپ پر اللہ کے فضل
نازل ہوں گے اور ہر لحاظ سے اللہ تعالیٰ آپ کی مدد فرمائے گا۔کل شام میں نے کھانے کے موقع پر اپنے نہایت مختصر خطاب میں ایک واقعہ سے متعلق وعدہ کیا
تھا کہ انشاء اللہ کل اس کے متعلق کچھ عرض کروں گا۔وہ واقعہ یہ ہے کہ جہاں کہیں بھی ہم یورپ میں گئے
ہیں، مینی صاحب ساتھ رہے ہیں۔اس موقع پر ایک طرف سے کچھ آواز میں آئیں۔حضور نے دریافت فرمایا کہ
کیا آواز ٹھیک نہیں آ رہی؟“
یہ بتانے پر کہ روشنی آنکھوں پر پڑ رہی ہے۔حضور نے فرمایا:۔یہ لائٹ کس کو تنگ کر رہی ہے مجھے یا ان کو؟ ان کو کیسے تنگ کر رہی ہے وہ تو ایک طرف بیٹھے
ہوئے ہیں اور لائٹ اس طرف ہے؟“
فرمایا: ” آپ لائٹ کا قصہ چھوڑ دیں اور اس وقت آواز پر دھیان دیں۔پھر فرمایا:۔بات یہ ہے کہ لائٹ کی مجبوری ہے۔باہر کی جو جماعتیں اور مجالس ہیں، ان میں مرکز کی تمام
تقاریب کو وڈیو ٹیپ ریکارڈنگ کے ذریعہ دیکھنے کا بڑار جحان پیدا ہوا ہے اور ان کا حق ہے کہ ان کے لئے
فلمیں تیار کی جائیں۔اس کی اس لئے بھی شدید ضرورت ہے کہ اگر وڈیو کا استعمال ان ذرائع میں نہ ہوا تو
بچے گندی ، لغو اور بیہودہ فلمیں دیکھ کر خراب ہوتے ہیں۔لیکن جب ان کو ایسی تقاریب دکھائی جاتی ہیں تو
ان میں بھی نئے ولولے پیدا ہو جاتے ہیں اور ان کا مذاق درست ہو جاتا ہے۔اس لئے جماعت کی یہ اشد
ضرورت ہے کہ نئی ایجادات کو خدمت دین کے لئے استعمال کیا جائے۔اس وجہ سے یہ لائٹ تو رکھنی پڑے
گی۔اگر بعض دوستوں کو پوری طرح نظر نہیں آرہا تو مجبوری ہے، کیا کیا جائے“۔(اس موقع پر محسوس ہوا کہ جنریٹر کے شور کی وجہ سے آواز ٹھیک نہیں پہنچ رہی۔اس پر حضور
مکرم ناظر صاحب اصلاح و ارشاد کو توجہ دلائی کہ وہ انتظام کو ٹھیک کریں۔)
پھر فرمایا:۔”جہاں تک خمینی صاحب کا تعلق ہے، وہ ایک معززقوم کے ایک معزز سردار ہیں۔ان کی عزت و
احترام سب پر فرض ہے۔جس حد تک ظاہری اخلاق اور معاملات کا تعلق ہے، ہمیں ہر قومی سردار کی عزت کرنی
ہر
229

خطاسبه فرموده 07 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
چاہئے۔جہاں تک بعض کمزوریوں کا تعلق ہے، وہ کس قوم میں نہیں ہوتیں۔بعض لوگ کئی غلط فیصلے کر دیتے ہیں،
جن کے نتیجے میں بداثرات پیدا ہو جاتے ہیں۔چنانچہ انہی بداثرات کے نتیجے میں یورپ کی پریس کانفرنسوں
میں ہر جگہ ثمینی صاحب کا نام لیا گیا۔سارے یورپ میں اور مغربی ممالک میں یہ بھیانک تصویر کھینچی جاتی کہ اس
وقت انتہائی ظلم ہورہا ہے، شدید ظلم ہورہا ہے کہ گویا شاہ کے زمانے کے مظالم اس کے سامنے کوئی حیثیت نہیں
رکھتے۔اور یہ سارا ظلم اسلام کی طرف سے ہو رہا ہے، جس کے نمائندہ اس وقت خمینی ہیں۔یہ وہ پس منظر ہے، جس میں یہ سوال
کیا جاتا تھا اور مقصد ان
کا یہ تھا کہ اگر ہم مینی صاحب کے
خلاف کوئی کلمہ بولیں تو سارے یورپ کے اخبار اس کو اچھالیں اور کہیں کہ دیکھو! خمینی کو Condemn
یعنی بدنام کیا جارہا ہے۔اور اگر ہم کچھ نہ کہیں تو سارا یورپ سمجھ لے کہ یہ بھی اسی قسم کا ایک اسلام ہے، جو
آج ہمارے پاس آگیا ہے۔اور ہمیں اس اسلام میں کوئی دلچسپی نہیں ، جو مظالم کی تعلیم دیتا ہو۔یہ وہ مشکل
رستہ تھا ، جس پروہ مجھے کھینچ کر لانا چاہتے تھے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے اس کا مؤثر جواب
دینے کی توفیق عطا فرمائی۔یہ جواب میں اس لئے بیان
کرنا چاہتا ہوں کہ اس میں بعض تبلیغی حکمتیں ہیں، جن کا آپ کے
سامنے کھول کر رکھنا ضروری ہے۔اس کا ایک جواب تو میں نے ان کو یہ دیا کہ جب آپ مینی صاحب پر حملہ
کرتے ہیں اور مظالم کی داستان کو اچھالتے ہیں تو آپ یہ فرق نہیں کرتے کہ مسلم قوم اور مسلم لیڈر ایک اور
چیز ہے اور اسلام ایک اور چیز۔اسلام ایک مذہب کا نام ہے، اس کی ایک تعلیم ہے۔اس کی طرف منسوب
ہونے والے سیارے کے سارے اس تعلیم پر ہر پہلو سے کار بند نہیں ہیں۔اگر اسلام پر آپ نے حملہ کرنا
ہے تو اسلام کی تعلیم کی رو سے حملہ کریں۔مجھے بتائیں کہ اسلامی تعلیم میں کہاں مظالم کی تلقین کی گئی ہے؟
کہاں بنی نوع انسان کے حقوق غصب کرنے کی تلقین کی گئی ہے؟ لیکن ایک مسلمان کے کردار کو سامنے رکھ
کر، جس کو خود آپ نے پینٹ کیا ہے اور ہمیں پتہ نہیں کہ آپ
کا بیان کس حد تک درست ہے؟ اور کس حد
تک غلط ہے؟ ہم نہیں جانتے کہ اصل واقعات کیا ہیں؟ آپ مجھ سے فتوئی چاہتے ہیں، ان باتوں کے
متعلق، جن کی آپ نے یک طرفہ تصویر کھینچی ہے۔اور اسلام کی انصاف کے بارہ میں تعلیم مجھے اس بات
سے منع کرتی ہے کہ میں یک طرفہ فتوی جاری کرو۔لیکن اگر سو فیصدی تسلیم بھی کر لیا جائے کہ آپ کا بیان
ہے، وہ نہایت ظالم ہیں۔انہوں نے اسلام کے نام پر حد سے زیادہ مظالم کئے ہیں ، تب بھی آپ کو
اعتراض کا کوئی حق نہیں۔آپ اپنی تاریخ کو بھلا کر کس طرح اعتراض کر سکتے ہیں۔یورپ کی ایسی بھیانک
تاریخ آپ کے سامنے کھلی پڑی ہے کہ ایک ایک ملک کی ایک ایک ملکہ نے اپنی تھوڑی سی زندگی کے دور
ورس
230

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطاب فرمودہ 07 نومبر 1982ء
ے ہو
میں پانچ ، پانچ ہزار معصوم لوگوں کو زندہ آگ میں جلوا دیا۔اس الزام پر کہ وہ جادو گری کرتی تھیں۔یعنی ایسی
عورتیں ، جن کے اوپر الزام تھے کہ یہ جادو گر نیاں ہیں۔اور وہ چیختی چلاتی، انکار کرتی رہیں کہ جادو گری سے
ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ہمیں علم ہی نہیں کہ جادوگری ہوتی کیا ہے؟ اس کے باوجود انہیں جلا دیا گیا۔میں صرف
ایک ملکہ کا ذکر کرتا ہوں، جو انگلستان کی ملکہ تھی۔تاریخ نویس لکھتے ہیں کہ صرف اس کے زمانے میں پانچ
ہزار عورتوں کو زندہ آگ میں جلایا گیا ہے۔اس الزام کے نتیجے میں کہ وہ جادو گر نیاں تھیں۔میں نے ان
سے کہا کہ سپین کی Inquisition کی تاریخ آپ کے سامنے ہے۔الزامات کے نتیجے میں عیسائی نے
عیسائی پر ایسے ایسے دردناک مظالم کئے ہیں کہ اس تاریخ کے مطالعہ سے ہی انسان کے رونگٹے کھڑ۔جاتے ہیں۔آدمی پڑھتے پڑھتے پاگل ہونے والا ہو جاتا ہے کہ ایک انسان کسی دوسرے انسان پر اتنے
مظالم کر سکتا ہے؟ پھر جرمنی کی تاریخ آپ کے سامنے پڑی ہے۔تمام عیسائی مؤرخین یہ تسلیم کرتے ہیں کہ
جرمنی کو تبلیغ کے ذریعے عیسائی بنانے کے لئے چرچ کی ساری کوششیں ناکام ہو گئیں اور اس قوم نے کلیہ
عیسائیت کو رد کر دیا۔تب ہم نے تلوار پکڑی اور تلوار کی کاٹ پر زبردستی ان کو عیسائی بنایا ہے۔ایک جرمن بھی
از خود عیسائی نہیں ہوا۔پس ساری جرمن قوم گواہ ہے کہ آپ نے تلوار کے زور سے ان کو ز بر دستی عیسائی بنایا
ہے۔آپ ایک ثمینی پیش کر رہے ہیں، آپ کے گریبان میں تو ہزاروں خمینی شور مچارہے ہیں۔آپ اس کو
گریبان کی آواز کو کیوں نہیں سنتے ؟ آپ کو صرف اسلام کا ایک خمینی نظر آرہا ہے اور اس غمینی کی آواز پر آپ
اسلام
کو متہم کر رہے ہیں۔اس لئے آپ کو اعتراض کرنے کا کوئی حق نہیں۔پرا۔جب تفصیل کے ساتھ بیان کیا جاتا تھا تو ان کی گردنیں جھک جاتی تھیں اور بلا استثناء ایک جگہ
بھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی پریس کانفرنس میں یا مجلس میں، جہاں بڑے بڑے رؤسا اور صاحب فکر مدعو ہوا
کرتے تھے، یہ سوال کرنے والوں نے پھر کوئی ایسا لفظ بولا ہو۔جب میں دیکھتا تھا کہ ان کہ سر جھک گئے
ہیں اور ان کے پاس کوئی جواب نہیں تو پھر میں ان کو اصل مقصد کی طرف لاتا تھا۔کیونکہ میرا مقصد یہ تو نہیں
تھا کہ اسلام کی طرف سے محض ایک فتح کا اعلان کیا جائے۔ہمارا مقصد تو دل جیتنا ہے۔صرف احساس
شکست دلا دینا اور تذلیل کرنا نہیں۔لیکن بعض دفعہ دل جیتنے سے پہلے تکبر توڑے جاتے ہیں اور احساس
شکست پیدا کرنا پڑتا ہے۔جو فی ذاتہ مقصد نہیں ہے۔اس کا مقصد صرف یہ ہے کہ کس طرح وہ اس قابل ہو
جائیں کہ ان کے دل تیار ہوں اور ہم اسلام کے لئے ان کو جیتیں۔جب یہ قدم اٹھ جاتا تھا اور ان کے دلوں
کی زمین تیار ہو جاتی تھی تب میں ان سے ایک اور بات کہتا تھا۔231

خطاب فرمودہ 07 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
میں ان سے کہتا تھا کہ آپ دیکھیں اسلامی اخلاق اور آپ کے اخلاق میں کتنا بڑا فرق ہے؟
آپ کے پاس ایک مینی آیا اور آپ نے شور مچاتے مچاتے گلے پھاڑ لئے اور اس ایک مینی کا انتقام آپ
اسلام سے لے رہے ہیں۔ہمارے پاس آپ کے ہزار ہا مینی میں لیکن ہم نے عیسائیت کے خلاف ایک
لفظ بھی منہ سے نہیں نکالا۔کیوں نہیں نکالا؟ اس لئے کہ اسلام ہمیں انصاف کی تعلیم دیتا ہے۔ہم جانتے ہیں
کہ جب وہ مظالم عیسائیت کے نام پر ہورہے تھے تو عیسائیت کا ایک ذرہ بھی قصور نہیں تھا۔ان جاہلوں کا
قصور تھا، ان تاریکی کے بچوں کا قصور تھا، جنہوں نے خدا کے ایک پاک مذہب، محبت کے مذہب کو اس قدر
ذلیل اور رسوا کیا کہ اس محبت کے نام پر مظالم کی ایک ایسی تعلیم دی اور مظالم کی تعلیم پر ایسا عمل کر کے دکھایا
کہ ساری دنیا کی بہیمانہ تاریخ بھی اس سے شرما جاتی ہے۔لیکن ہم آپ کے مذہب کا دفاع کرتے ہیں۔ہم کہتے ہیں، خبر دار ! عیسائیت کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بولنا، یہ سچا مذ ہب تھا، اللہ کا مذہب تھا۔عیسائیت
کا ایک ذرہ بھی قصور نہیں۔ان ظالم لوگوں کا قصور ہے، جن کوحق نہیں تھا، عیسائیت کی طرف منسوب ہونے
کا۔لیکن وہ منسوب ہوئے۔میں نے کہا: اسلامی اخلاق اور آپ کے اخلاق میں یہ فرق ہے۔ہم آپ کی
زیادتی کے باوجود آپ کے دل مجروح نہیں کرنا چاہتے۔جب ان کو یہ بات بتائی جاتی تھی تو ان کے چہروں کی کیفیت بالکل مختلف ہو جاتی تھی۔شکست کا
جو احساس تھا، وہ طمانیت میں بدل جاتا تھا۔وہ سمجھ جاتے تھے کہ ہاں عیسائیت پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔لیکن
ساتھ ہی اسلام کی اعلیٰ اخلاقی تعلیم کی برتری بھی از خود ان کے دلوں پر ظاہر ہو جاتی تھی۔میں یہ واقعہ آپ کے سامنے اس لئے کھول کر رکھ رہا ہوں کہ طریق تبلیغ میں یہ ساری چیزیں
ضروری ہیں۔بعض دفعہ غیرت کا تقاضا ہوتا ہے کہ جوابی حملہ کیا جائے۔اگر آپ محض کمزور دفاع پر یا یک
طرفہ دفاع پر رہیں تو آپ اپنے مقصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتے۔یہی طریق ہے، جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمیں سکھایا۔جب عیسائیوں نے اسلام پر
اور سرور دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پاک پر حملے کئے تو آپ نے ان لوگوں کو
اچھی طرح لتاڑا۔غیرت کا تقاضا تھا کہ سخت جواب دیا جائے اور ان کو بتایا جائے کہ نا پاک حملوں کے نتیجہ
میں کس طرح دل دکھتے ہیں۔اور یہ بتایا جائے کہ تمہاری مثال تو ایسی ہے کہ چھاج بولے سو بولے، چھلنی
کیا بوئے“ تم تو اسلام کی چھاج کے مقابل پر چھلنی کی طرح ہو۔تم پر تمہاری اپنی زبان میں اتنے خوفناک
الزام عائد کئے جا سکتے ہیں کہ جب تم ان کو پڑھو گے اور تمہارا دل زخمی ہو گا تب تمہیں سمجھ آئے تھی کہ مصطفیٰ "
کے غلاموں کا تم نے کس طرح دل دکھایا۔232

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطاب فرمودہ 07 نومبر 1982ء
چنانچہ اسی طرز جہاد نے ہمیں روشنی عطا فرمائی۔اب دیکھیں! آپ کے فن جہاد کا کتنا حیرت انگیز
کمال ہے۔عیسائیوں کے جواب میں آپ حضرت عیسی پر تو حملہ کر نہیں سکتے۔حضرت مسیح کو تو ایک پاک
رسول سمجھتے تھے۔اس لئے ایسا عمدہ اور پیارا طریق اختیار کیا کہ آپ بار بار سیح کو بچاتے رہے اور مسیح کی
پاکیزگی بھی بیان فرماتے رہے۔لیکن ساتھ ہی یہ بھی بیان فرمایا کہ وہ مسیح، جس پر ہم ایمان لاتے ہیں، وہ تو
قرآن والا سیج ہے، جو نہایت پاکیزہ رسول، نہایت نیک، ہر لحاظ سے اچھا اور خدا کا برگزیدہ اور پیارا تھا۔لیکن وہ مسیح ، جو تم پیش کر رہے ہو، وہ یسوع جو تم پیش کر رہے ہو، جس کو بائبل خدا کا بیٹا کہتی ہے، جس کا
ہمارے نزدیک کوئی وجود نہیں۔مگر تمہارے نزدیک وہ حقیقت ہے۔تمہاری اپنی بائبل کی زبان میں وہ ایسا
تھا اور وہ ایسا تھا۔کیسی شان کے ساتھ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے اپنی غیرت اور محبت کا
اظہار بھی فرما دیا۔اور ساتھ ہی قرآن کا بھی دفاع کیا اور مسیح کا بھی دفاع کیا۔یہ ہے جہاد کا وہ اسلوب، جو
فرما دیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمیں سکھایا ہے۔اور ہر میدان میں ہمیں اسی اسلوب کے ساتھ نکلنا پڑے
گا۔یہ وہ بنیادی ہتھیار ہیں، جن کے ساتھ لیس ہو کر جب مسلمان نکلتا ہے تو اس کے لئے شکست کا سوال
ہی پیدا نہیں ہوتا۔پھر آپ نے جس طرح دلجوئیاں فرمائیں، وہ بھی ہمارا فرض ہے۔حملے کا جواب حملے
سے دینا اور محض دفاع تک محدود نہ رہنا فن حرب میں انتہائی ضروری ہے۔مجھے یاد ہے، ہمیں بچپن میں ایک دفعہ قادیان میں گر کا دیکھنے کا موقع ملا۔( گت کا تو خیر ہم کھیلا بھی
کرتے تھے۔گنے کا مقابلہ دیکھنے کا حضرت خلیفة المسیح الثانی کو بہت شوق تھا۔آپ نے
صحت کو برقرار رکھنے کی طرف بہت توجہ دلائی۔مختلف ذرائع بتاتے رہتے تھے کہ گھوڑ سواری سیکھو، گڑ کا سیکھو اور
مردانہ کھیلوں میں حصہ لو۔آپ نے قادیان میں گننے کو بہت رواج دیا۔ایک دفعہ حضور کو خیال آیا کہ یہ جو گنگے
باز ہیں، یہ صرف قانونی ایچ پیچ ہیں یا واقعی ان کو دوسروں پر فضیلت بھی حاصل ہو جاتی ہے۔چنانچہ آپ نے
ایک مضبوط زمیندار جاٹ کو بلایا اور گستکے کے استاد کو بھی۔اس کو آپ نے کہا کہ تم تو گنی کا جانتے ہو، بڑے ماہر
ہو، تم نے صرف دفاع کرنا ہے اور اس پر جوابی حملہ نہیں کرنا۔اس نے صرف حملہ کرنا ہے۔آپ دونوں کا
مقابلہ کروا کے دیکھتے ہیں کہ کون جیتا ہے؟ اس جاٹ نے اندھوں کی طرح لاٹھیاں چلانی شروع کیں۔اس
نے دورو کیں، چار روکیں، پانچ روکیں، پھر کوئی لاٹھی اس کی ٹانگ پر پڑی کوئی پیٹ پر، کوئی سر پر آئی۔لوگ
ہنس پڑے کہ دیکھو جی! گنتکے کا استاد بنا پھرتا ہے اور ایک جاٹ سے ہار گیا۔اس نے کہا: حضور ! بات یہ ہے
کہ گلے میں تو حملہ بھی ہوتا ہے اور دفاع بھی ہوتا ہے۔اگر کسی کو صرف دفاع پر مجبور کیا جائے تو یہ ناممکن ہے۔233

خطاب فرمودہ 07 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
کہ وہ صحیح دفاع کر سکے۔جب تک اگلے کو یہ خوف نہ ہو کہ مجھ پر بھی پڑے گی ، اس وقت تک اس کو مارنے کا
سلیقہ بھی نہیں ہوتا۔اور دفاع کے لئے تو ایک آدمی کے ہاتھ باندھے جاتے ہیں۔تو تھوڑ اسا گت کا اس طرح
بھی کروا دیں کہ اس کو کہیں کہ تم پر بھی پڑے گی۔پھر میں دیکھوں گا کہ وہ مارنے کے لئے بچتا بھی ہے کہ
نہیں۔خیر حضور ہنس پڑے، آپ نے فرمایا: میں جانتا ہوں تمہاری بات ٹھیک سے
پس مسلمانوں کے ساتھ پہلے یکطرفہ مقابلہ ہوتا رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
آئے اور آپ نے اسلوب بدلا۔مسلمان بے چارے مجبور تھے۔حضرت عیسی علیہ السلام کو نبی مانتے تھے
اور وہ یکطرفہ حملے پر حملہ کرتے چلے جاتے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور امہات المومنین پر
نہایت خوفناک گندا چھالتے تھے۔اور مقابل پر مسلمان کیا کرتا تھا ؟ اٹھتا تھا اور چاقو مار دیتا تھا۔اس طرح
دنیا میں اور زیادہ ذلیل ہوتا تھا۔لوگ کہتے تھے۔ان کے پاس کوئی دفاع نہیں ہے۔سوائے چاقو کے اور کچھ
نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آئے اور مقابلے کے سارے رنگ بدل دیئے۔آپ نے
فرمایا: میں بھی حملہ کروں گا اور زیادہ شان کے ساتھ حملہ کروں گا اور خدا کے شیروں کی طرح تم پر چھپلوں گا۔۔تم میرے آقا مصطفی اصلی اللہ علیہ وسلم پر حملے کی جرات کرتے ہو، کس طرح بچ کر جاؤ گے مجھ سے؟
پھر ایک اور عجیب منظر ہمارے سامنے آتا ہے۔اسلام کا ایک یہ عظیم الشان پہلوان، جری الشان
پہلوان، جری اللہ فی حلل الانبیاء تو اس شان کے ساتھ اسلام کے اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم
کے اور امہات المؤمنین کے انتقام لے رہا تھا اور پیچھے ایک شور پڑ گیا ان مسلمانوں کی طرف سے، جن کے
دفاع میں یہ پہلوان لڑ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ تم عیسی پر حملے کرتے ہو، تم فلاں نبی کی بے عزتی کرتے ہو،
تمہارا کوئی تعلق نہیں اسلام کے ساتھ۔یعنی اسلام کے لئے لڑنے والا اور اس شان کے ساتھ جنگ کو نئے
اسلوب عطا کرنے والا، اس کی پشت محفوظ نہیں تھی۔پیچھے سے اس پر حملے ہورہے تھے، وہ مڑتا تھا اور چوکھی
لڑائی لڑتا تھا۔ان کو بھی جواب دیتا تھا، سامنے والوں کو بھی جواب دیتا تھا۔دائیں بھی لڑتا تھا اور بائیں بھی لڑتا
تھا۔ساری عمر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اسلام کے مجاہد کے طور پر زندہ رہے اور اسی حالت میں آپ نے جان
دی۔پس اس آقا کا نام لیتے ہیں تو اس کے رنگ بھی تو سیکھیں۔بڑھاپا کوئی ایسی چیز نہیں ، جو مجاہدے کی راہ
میں حائل ہو سکے۔نبی آخری دم تک لڑتا ہے اور آخری دم تک پیغام دیتا ہے، اپنے ماننے والوں کو کہ اس اسلوب
پر چلو گے تو میرے ساتھ دفاع کے وعدے پورے ہوں گے۔ورنہ پورے نہیں ہوں گے۔اس لئے تمام انصار کو یہ سوچ لینا چاہئے کہ وہ مجاہدین اسلام ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے ہمارے لئے جہاد کے جو طریق بیان فرما دیئے ہیں اور ہمارے سامنے کھول دیتے ہیں، ان کو چھوڑ کر ہم
234

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطاب فرمودہ 07 نومبر 1982ء
نے نہیں لڑنا۔ان کے دائروں کے اندر رہ کر لڑنا ہے۔پھر آپ دیکھیں، فتح ونصرت لازماً آپ کے قدم
چومے گی اور اس کے سوا آپ کے مقدر میں کوئی اور چیز نہیں ہے۔میں نے دیکھا ہے کہ بظاہر یہ چھوٹے چھوٹے گر ہی وہاں دورے کے دوران میرے کام آئے ہیں۔جہاں بھی غیروں کے ساتھ اسلام کی طرف سے مقابلے ہوئے ہیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا سکھایا
ہوافن جنگ ہی تھا، جو ہمیشہ میرے کام آیا۔پس میں اپنے تجربے کے بعد آپ کو بتارہا ہوں کہ دنیا میں کسی طرف
سے بھی حملہ ہو، جوفنون حرب حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمیں سکھا گئے ہیں، ان سے باہر نکلنے کی ہمیں کوئی
ضرورت نہیں۔اس چار دیواری کے اندر ہتے ہوئے ہم عظیم الشان فتوحات حاصل کر سکتے ہیں۔دوسرا حصہ جس کی طرف میں آپ
کو توجہ دلانی چاہتا ہوں، وہ ان ذمہ داریوں سے تعلق رکھتا ہے،
جو مسجد بشارت (سپین) کے افتتاح کے بعد خصوصیت کے ساتھ ہم پر عائد ہوتی ہیں۔میں نے پہلے بھی
بیان کیا تھا کہ مسجد بشارت (سپین) کی تعمیر اور اس کا افتتاح ایک عام مسجد کی تعمیر اور ایک عام مسجد کا افتتاح
نہیں ہے۔اور اگر یہی مقصود ہو تو اس کے کوئی بھی معنی نہیں ہیں۔یعنی کسی جگہ ایک مسجد بنادی جائے اور
ساری دنیا میں اپنی فتح کے گیت گاتے پھریں کہ عظیم الشان فتح ہوگئی پین فتح ہو گیا، اس سے بڑی بے وقوفی
کوئی نہیں ہوگی۔جنت الحمقاء میں بسنا اسی کا نام ہے۔مسجد کے کچھ تقاضے ہوتے ہیں، وہ پورے کرنے
پڑیں گے۔اور وہ عظیم الشان تقاضے ہیں، جو بے انتہا سمتوں میں پھیلے پڑے ہیں۔مجھ سے پین میں جب یہ سوال ہوا کہ اس مسجد کے بعد آپ اگلی مسجد کہاں بنائیں گے اور کب بنا ئیں
گے؟ تو میں نے کہا کہ آپ کو یہ فکر لگی ہوئی ہے۔مگر مجھے تویہ فکر ہے کہ اس مسجد کے لئے نمازی کہاں سے آئیں
گے۔میں انشاء اللہ تعالیٰ پہلے پین میں نمازی پیدا کروں گا۔جب یہ مسجد بھر جائے گی اور اس کی دیوار میں پھٹنے
والی ہوں گی تب ہم اس کو بھی وسیع کریں گے اور نی مسجدیں بھی بنائیں گے، انشاء اللہ تعالی۔پس اس پیغام کے تحت میں نے یورپ کی مجالس اور جماعتوں کے سامنے مختلف پروگرام رکھے اور
آپ کے سامنے بھی رکھتا ہوں۔سب سے اہم چیز یہ ہے کہ جس قوم کو آپ نے مخاطب ہونا ہے، اس قوم کی
زبان ہی اگر آپ کو نہ آتی ہو تو آپ مخاطب کس طرح ہوں گے؟ اس قوم کے کردار کا آپ نے مطالعہ نہ کیا ہو تو
کو آپ کیا پتہ لگے گا کہ کس طرح اس کے دل جیتے جاسکتے ہیں؟ اس کی تاریخ کا آپ کو علم ہونا چاہئے، سیاسی
رجحانات کا آپ کو علم ہونا چاہئے۔اور اس ملک کی زبان پر مقدرت حاصل کرنے کے بعد آپ کو وہاں بکثرت
مبلغ بھیجنے چاہئیں۔ایک یا دو یا تین مبلغوں سے تو ملک فتح نہیں ہوا کرتے۔آپ کو ایسی پلانٹنگ کرنی پڑے گی
235

خطاسبه فرمودہ 07 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
کہ سپین کے ہر حصے میں مستقلاً رابطے کا انتظام ہو اور پھر اس زبان میں لٹریچر پیدا کیا جائے۔اس زبان کی
ضرورتوں کو صوتی آلوں کے ذریعہ بھی پورا کیا جائے اور نشر و اشاعت کے ذریعے بھی پورا کیا جائے۔یہ اتنا بڑا
کام ہے کہ اگر خدا تعالیٰ توفیق نہ دے تو اس کو سرانجام دینا ناممکن ہے۔اگر ہم صرف سپین پر ہی اپنی ساری
قوتیں اور روپیہ صرف کر دیں، تب بھی ہماری ضروریات پوری نہیں ہوتیں۔اس لئے اپنے دماغ سے یہ بات
کلیہ نکال دیں کہ کسی جگہ مبلغ بھیج دیا اور ہماری ذمہ داری پوری ہوگئی۔ہر گز پوری نہیں ہوئی۔مبلغ تو ایک جرنیل
کے طور پر جاتا ہے۔جس نے وہاں جائزہ لینا ہے اور مختلف امور میں رہنمائی کرنی ہے۔اس ملک میں بسنے
والے احمدیوں کی جہاں تک تبلیغ کا تعلق ہے، یہ ہر احمدی کا کام ہے۔اور ہر احمدی کو اس میں حصہ لینا پڑے گا۔فوجیں صرف جرنیلوں سے تو سر نہیں ہوا کرتیں۔ایک جگہ جرنیل بھیج دو لیکن کوئی فوج اس کو مہیا نہ کرو، گولہ بارود
مہیا نہ کرو، کوئی Infantry مہیا نہ کرو اور کہو کہ اکیلے جاؤ اور فتح کر لو۔یہ کس طرح ہو سکتا ہے؟ دنیا میں تو اس کا
سوال نہیں پیدا ہوتا۔مذہب کے معاملات میں بھی ایسے نہیں ہوا کرتا۔جب موسیٰ علیہ السلام سے ان کی فوج نے یہ کہا تھا کہ جاتو اور تیرا خدالڑو، ہم یہاں بیٹھے رہتے
ہیں تو خدا نے کیا جواب دیا تھا؟ وہ چاہتا تو اکیلے موسیٰ کے ہاتھ پر سارے علاقے کو فتح کر سکتا تھا۔لیکن
خدا نے انہیں کہا: اچھا! اب بیٹھ رہو۔بیٹھ رہنے والی قوموں کو میری نصرت نہیں ملے گی۔تو موسی سے بڑھ
کر بھی آپ
کوئی مبلغ پیدا کر سکتے ہیں؟ یہ وہ جرنیل تھا، جسے خدا نے خود اپنی آنکھوں کے سامنے تیار کیا تھا۔جو پیدائش سے بھی پہلے اللہ کے پیار کی نظر میں تھا۔وہ ، جو اللہ کے حکم سے لہروں پر ایک صندوق میں تیرتا رہا
اور لہروں کو توفیق نہ ملی اس کو غرق کرنے کی۔وہ، جس کے مقابل پر جب اس دنیا کا سب سے بڑا جبار
بادشاہ آیا تو انہیں لہروں میں وہ غرق ہو گیا اور اس کو کوئی چیز بیچانہ سکی۔جب اس کی قوم نے کہا کہ جاتو اور تیرا
خدا کیلے لڑتے پھر تو اللہ کی تقدیر نے کہا: نہیں، فتح تمہارے مقدر میں نہیں ہے۔اس کے لئے تمہیں
انتظار کرنا پڑے گا۔جب تک تم میرے اس جرنیل کی آواز پر لبیک کہنے کے لئے تیار نہیں ہوتے تمہارے
مقدر میں کوئی فتح نہیں لکھی جائے گی۔چنانچہ وہ چالیس سال تک بھٹکتے رہے اور ان کے ساتھ خدا کا یہ
بندہ موسیٰ بھی ویرانوں میں بھٹکتا رہا۔پس خدا کی تقدیر کو چھوڑ کر آپ کس طرح ملکوں کو فتح کر سکتے ہیں؟ ایک جرنیل مہیا کر دینا اور کہا کہ اب
تم اکیلے لڑو اور ہم بیٹھ رہتے ہیں، یہ نہیں ہوسکتا۔سارے احمدیوں کو اپنی ساری طاقتیں استعمال کرنی پڑیں گی۔اور
صرف سپین میں نہیں بلکہ ہر ملک میں وسیع پیمانے پر آپ کو اپنی ساری طاقتوں کو اسلام کے لئے جھونکنا پڑے گا۔236

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطاب فرمودہ 07 نومبر 1982ء
چنانچہ چین کے متعلق تو میں نے یورپ میں یہ تحریک کی کہ ہمارے جتنے احمدی نوجوان ہیں، وہ
فوری طور پر سپینش زبان سیکھنا شروع کریں۔جو ریٹائر ہو رہے ہیں، وہ وقف عارضی میں اپنے نام
لکھوائیں۔یعنی سال بہ سال ریٹائر منٹ کے بعد کا جو وقف ہوتا ہے، وقف عارضی سے کچھ مختلف نوعیت
کا ، اس میں اپنے نام پیش کریں۔اور بتائیں کہ ہم اپنے خرچ پر کتنا عرصہ پین جا کر تبلیغ اسلام کر سکتے ہیں؟
اور جو نام لکھوائیں، وہ ابھی سے زبان سیکھنی شروع کریں۔پھر چھٹیوں میں وہاں سیر کے لئے جاتے ہیں،
وہ وہاں
تبلیغ بھی کریں۔میں نے ان سے کہا کہ سپین کی طرف تو آج کل سارے یورپ اور امریکہ کا
رجحان ہے۔سیر کے لئے بڑی پیاری جگہ ہے۔آپ کے لئے تو ایک پنتھ اور دو کاج والا معاملہ ہے۔"
اگر آپ تبلیغ اسلام کے لئے نکلیں گے تو سیر پیچھے تو نہیں رہ جائے گی۔آپ کی سیر میں مزا بہت بڑھ جائے
گا۔یورپ اور امریکہ تو وہاں اس لئے جاتا ہے کہ روپیہ خرچ کر کے ان کو عیاشی کے نئے رستے دکھائے ، اور
ان کو ذلیل اور رسوا کرے۔وہ تو اس لئے جاتے ہیں کہ تا اہل سپین زیادہ سے زیادہ شیطان کی آغوش میں
چلے جائیں۔اور اس وقت سپین میں جو امن ہے، وہ بھی باقی نہ رہے۔یہ امر واقعہ ہے اور یہی ہو رہا ہے۔وہ
چنانچہ وہاں کی مجالس میں جب مجھ سے بے تکلف سوال ہوئے اور ان سے بات ہوئی تو انہوں نے خود بھی
یہ خطرہ محسوس کیا کہ امریکن اور مغربی قوموں کا جو Influence Tourists ( ٹورسٹس یعنی سیاحوں کی
شکل میں ظاہر ہورہا ہے، یہ ہمارے اندر بڑی خرابیاں پیدا کر رہے ہیں۔بے حیائی بڑھی ہے اور اس کے
علاوہ عیاشی کے نئے نئے ذریعے ہمارے سامنے آرہے ہیں۔ہم ایک غریب قوم ہیں، ہمارے اندر اس کی
توفیق نہیں۔جب توفیق سے بڑھ کر عیاشی سامنے آتی ہے تو ہمیشہ کر پشن پیدا ہوتی ہے، ہمیشہ رشوت ستانی
داخل ہو جاتی ہے۔یہ بے چینیاں میں نے ان کے اندر محسوس کی ہیں۔میں نے کہا: ایک طرف یہ بے
چینیاں پیدا کرنے والے جارہے ہیں تو دوسری طرف خدا کے بندے بے چینیاں دور کرنے والے بھی
جانے چاہئیں۔آپ جائیں اور ان کو پاکیزہ معاشرے کی طرف بلائیں۔آپ جائیں اور ان سے پاکیزہ
دوستیاں کریں۔ان کو بتائیں کہ ہم اسلام کی طرف سے امن اور صلح اور محبت اور آشتی کا پیغام آپ کے لئے
لے کر آئے ہیں۔مختلف دیہات میں جائیں اور ان تک یہ پیغام پہنچائیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت اچھی Response ہوئی۔یعنی بڑے جوش و ہوش کے ساتھ
وہاں احباب نے وعدے کئے کہ ہم اس کام کے لئے حاضر ہیں۔جب بھی خدا ہمیں توفیق دے گا ، ہم اپنی
چھٹیاں سپین میں گزاریں گے۔لیکن اس کے لئے کچھ نظم وضبط اور ترتیب کی ضرورت ہے۔چنانچہ وہاں میں
237

خطاب فرمودہ 07 نومبر 1982ء
ردیا جا۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک
نے یہ ہدایت دی تھی اور اب تحریک جدید کو یہ ہدایت دیتا ہوں کہ وہ یہاں سے اس پروگرام کو منظم کرے۔مثلاً اندلس کی سرزمین ہے۔اس میں چونکہ اسلام کا زیادہ اثر رہا ہے، اس لئے وہاں کے لوگ زیادہ خلیق اور
زیادہ محبت کرنے والے ہیں۔اور اندلس کی سرزمین ہی میں ہم نے مسجد بنائی ہے۔وہ کافی وسیع علاقہ ہے۔وہاں چار، پانچ صوبے ہیں اور کافی آبادی ہے۔اگر تحریک جدید اندلس کے علاقے ، واقفین کی تعداد معلوم
کر کے تقسیم کر دے کہ یہ حصہ جرمنی کے سپرد ہے، یہ حصہ سوٹزر لینڈ کے سپر د ہے، یہ ڈنمارک کے، یہ ناروے
کے، یہ سویڈن کے، یہ فرانس کے اور اسی طرح فلاں حصہ انگلستان کے سپرد ہے۔تو سپین میں بہت جلد اسلام
پھیل سکتا ہے۔نقشے کے اوپر معین کہ ہم آپ کو یہ قلعے دیتے ہیں، آپ نے سر کرنے ہیں۔اور
مقابلہ ہو گا کہ کون سا ملک پہلے وہاں اسلام کا جھنڈا گاڑتا ہے؟ یہ سارے واقفین مبلغ وہ ہوں گے، جو عارضی
طور پر اور طوعی طور پر اپنے نام پیش کر رہے ہوں گے اور سلسلے پر ان
کا کوئی بوجھ نہیں ہوگا۔ان واقفین کی مدد کے لئے کہ لئے یہ سکیم بنائی گئی ہے ( یہ بھی اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی کہ
اس طرف میری توجہ کو پھیرا ) کہ ہمارے پین کے مبلغ، جو بہت اچھا بولنے والے ہیں اور خصوصاً ان کے
بیٹے منصور احمد صاحب، جو نہایت ہی پاکیزہ شستہ سپینش بولتے ہیں اور ان کے اندر خدمت کا بڑا جذبہ ہے،
( ڈاکٹر ہیں لیکن طومی طور پر اسلام کی خدمت کرنے کا بہت شوق رکھتے ہیں ) ان کے سپرد یہ کام کر دیا جائے
کہ جس طرح یہاں سوال و جواب کی کیسٹ ہوتی ہے، اسی طرح وہ اپنے تجربے کی روشنی میں چین کے
ماحول کے لئے پانچ یا چھ کیسٹ تیار کریں اور سپینش احمدی اور کچھ دوسرے سپینش دوست اکٹھے ہوں اور
اس مجلس میں سوال و جواب ہوں اور مؤثر جواب ریکارڈ کر کے تمام یورپ کے مشنوں
کو یہ کیسٹ بھجوادی
جائیں۔اور ان کے ساتھ ان کا لکھا ہوا ترجمہ بھی جائے۔یہ جو واقفین عارضی جائیں گے ، ان کو زبان سیکھنے
میں کچھ وقت لگے گا اور ہماری حالت تو وہی ہے، جو غالب نے کہی
عاشقی صبر طلب اور تمنا بے تاب
دل کا کیا رنگ کروں خون جگر ہونے تک
کہاں ہم انتظار کریں کہ یہ زبانیں سیکھیں، تب وہاں تبلیغ ہو؟ اس لئے وہ اپنے ساتھ یہ کیسٹ
لے جائیں اور کیسٹ کے شروع میں یہ آواز ریکارڈ ہو کہ ہم آپ کی زبان نہیں جانتے مگر ہمارے دل میں
آپ سے باتیں کرنے کے بڑے ولولے ہیں۔اس لئے یہ کیسٹ ہیں، آپ ان کو سنیں اور اگر آپ کے
ذہن میں کوئی سوال پیدا ہو تو آپ ہمیں لکھ کر دیں یا کیسٹ میں ریکارڈ کروادیں۔ہم اپنے مبلغ کو بھیجیں
238

آج 10 میں سے 10 باقی