سو ممالک میں احمدیت کی تبلیغ کے سلسلہ میں منصوبہ بندی تحریک جدید کا کام ہے ۔ خطاب فرمودہ 7 نومبر 1982ء برموقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ مرکزیہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 07 نومبر 1982ء
گے، ان
کا پتہ یہ ہے اور آپ ان سے براہ راست گفتگو بھی کر سکتے ہیں۔پس مختلف موضوعات پر ہسپانوی
زبان میں کیسٹ تیار ہوں۔مسلمان بننے کے طریقے بتائیں جائیں، مسلمان بننے کے بعد کی ذمہ داریاں
بتائی جائیں۔اسی طرح نماز پڑھنے کے طریقے ، طہارت کے مسائل اور اسلامی معاشرے کے روز مرہ کے
مسائل پر مشتمل کیسٹ تیار ہوں۔اور ان واقفین کے پاس یہ کیسٹ موجود بھی ہوں تا کہ جب کوئی اسلام
قبول کرے تو ساتھ ہی اس کو تربیت کا تحفہ بھی پیش کر دیں کہ اب تم پوچھنا چاہو گے کہ اسلام کیا ہے اور اس
پر کس طرح عمل ہوتا ہے؟ یہ کیسٹ سن لو۔اس میں اسلام کی ساری باتیں آگئی ہیں۔اس طرح ہم بغیر کسی
انتظار کے انشاء اللہ تعالیٰ وسیع پیمانے پر سپین کے ملک میں تبلیغ کر سکیں گے۔جہاں تک دیگر دنیا کا تعلق ہے، اس کے متعلق پین کی مجلس شوریٰ میں سکیم طے ہوئی اور ایک
ہدایت جاری کی گئی۔اس پر کہاں تک عمل شروع ہو چکا ہے، اس کا ابھی جائزہ لینا باقی ہے؟ اب میں پھر
تحریک جدید کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں۔اس وقت جو صدر مجلس انصار اللہ ہیں، وہی وکیل اعلی تحریک جدید
بھی ہیں۔وہ سن رہے ہیں، وہ نوٹ کریں گے اور انشاء اللہ ذمہ داری کے ساتھ اس پر عمل درآمد کی کوشش
کریں گے۔وہ سکیم یہ ہے کہ سو سالہ جوبلی منانے سے پہلے ہمیں اللہ تعالیٰ کے حضور کچھ تھے پیش کرنے
چاہئیں۔خالی نعرے تو خدا تعالیٰ قبول نہیں فرمائے گا۔اس کے لئے تو ایسا عمل صالح چاہئے ، جو ہماری اللہ
اکبر کی آواز کو رفعت عطا کرے گا۔یہ نکتہ قرآن کریم نے بیان فرمایا ہے کہ تمہارے نیک ارادے اور بلند
بانگ دعاوی (خواہ منتیں بھی اچھی ہوں ) اپنی ذات میں اڑنے کی طاقت نہیں رکھتے۔وہ زمین پر پڑے
رہتے ہیں۔کون سی چیز ان کو اٹھا کر خدا کے عرش تک پہنچاتی ہے، وہ تمہارے نیک اعمال ہیں۔اِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ
(فاطر (11)
جب نیک اعمال کی قوت ان کو نصیب ہوتی ہے تو تم دیکھو گے کہ وہ عظیم الشان طریق پر اڑنا
شروع کر دیں گے اور اتنی بلند پروازی اختیار کریں گے کہ وہ آسمان کے کنگروں تک جا پہنچیں گے۔یہ ہے
وہ مضمون ، جو قرآن کریم ہمیں سکھا رہا ہے۔اور بڑا سائنٹیفک مضمون ہے۔جس طرح آپ ایک بہت اچھا
جہاز بنا کے رکھ دیں اور اس میں پٹرول نہ ڈالیں تو وہ بیچارہ یونہی پڑا رہے گا۔خواہ کتنی بھی اچھی صنعت ہو۔جہاز میں اگر طاقت نہیں ہوگی تو وہ کس طرح اڑ سکے گا ؟ تو اسلام سائنٹیفک مذہب ہے کہ مختلف حصوں کی
ضروریات کوکھول کھول کر بیان کرتا ہے اور اپنی اپنی جگہ ہر ایک کی ضروریات کو تسلیم کرتا ہے۔محض کہانیوں
میں بسنے والا مذ ہب نہیں ہے۔239
خطاب فرمودہ 07 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پس اسلام کی اس تعلیم کے پیش نظر اگر چہ نعرہ ہائے تکبیر بہت ہی پر لطف چیز ہیں اور بلند ارادے
اور دعاوی اور فتح کے خواب دیکھنا بھی بڑا ضروری ہے۔کیونکہ اسی کے نتیجے میں منصوبے بنتے ہیں۔لیکن
محض یہ چیزیں تو کافی نہیں۔منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے خون کی ضرورت ہے۔مگر وہ کون
سا خون ہے، جو ان منصوبوں میں بھرا جائے گا تو وہ زندہ ہوں گے؟ وہ آپ کے اعمال صالحہ کا خون ہے۔جب تک آپ اعمال صالحہ کے خون سے ان نیک ارادوں
کو نہیں بھرتے ، یہ نیک ارادے زندہ نہیں ہوں
گے اور خدا کے حضور قبول نہیں کئے جائیں گے۔پس ہم سو سالہ جشن کس طرح منائیں؟ اور اپنے رب کے حضور کیا پیش کریں؟ بہت سی باتوں
میں سے ایک یہ بات میرے پیش نظر ہے کہ ہم یہ عہد کریں کہ کم از کم سو 100 ممالک میں تبلیغ کے ذریعے
اسلام کا جھنڈا گاڑ دیں گے۔یعنی احمدیت کے ہر سال کے لئے ہم ایک نیا ملک فتح کرلیں گے۔اس کے
لئے بھی بہت بڑے منصوبے کی ضرورت ہے۔اور بڑی تیزی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت پڑے گی۔بہت سے ایسے ممالک ہیں، جہاں کی زبان نہیں نہیں آتی۔وہاں بھی کیسٹ کا طریقہ بڑی عمدگی کے ساتھ
کام کر سکتا ہے۔اس کے بعد لٹریچر Follow up کرے گا۔ہم انتظار بہر حال نہیں کر سکتے۔زبان نہیں
آتی تو بغیر زبان کے ہی جانا پڑے گا۔اور اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق کے مطابق جو ہتھیار میسر ہیں ، وہ لے
کر نکلنا پڑے گا۔خدا تعالیٰ یہ تو کہتا ہے کہ تم میری آواز پر لبیک کہو اور جو کچھ ہے، حاضر کر دو۔مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ
(البقرة:4)
ہے، جس کی وہ ہم سے توقع رکھتا ہے۔مگر توفیق سے بڑھ کر کی توقع ہم سے نہیں رکھتا۔اس لئے
جو کچھ میسر ہے، اگر ہم اسے لے کر تبلیغ کے لئے نکل جائیں گے تو مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کا فضل آسمان
سے نازل ہوگا اور ہر کمی کو پورا کر دے گا۔اس سکیم کو اس طرح چلانا ہے کہ تمام ممالک کے سپر د کچھ اور ممالک کئے جائیں۔جہاں جہاں
جماعتیں قائم ہیں، ان کو صرف یہ نہ کہا جائے کہ اپنے ملک میں جماعتیں بڑھائیں بلکہ تحریک جدید کی
طرف سے معین کر دیا جائے۔مثلاً ماریشس ہے، اسے کہا جائے کہ افریقہ کے کسی قریبی ملک میں، جہاں وہ
جاسکتے ہوں، وہاں انہوں نے احمدیت کا جھنڈا گاڑنا ہے۔افریقہ کے ممالک، جو دنیا کے کناروں پر ہیں
اور جہاں احمدیت قائم ہے، وہ اندر کی طرف حرکت کر سکتے ہیں۔شمال کی طرف کمی ہے تو وہاں جاسکتے
240
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطاب فرمودہ 07 نومبر 1982ء
ہیں۔فرینچ سپیلنگ افریقہ (Frech Speaking Africa) یعنی فرانسیسی بولنے والے افریقی ممالک
میں کمزوری ہے تو وہاں داخل ہو سکتے ہیں۔اٹالین سپیلنگ افریقہ (Italian Speaking Africa)
یعنی اٹالین بولنے والے افریقی علاقوں میں کمی ہے تو وہاں داخل ہو سکتے ہیں۔اصولی اور عمومی منصوبہ بندی کرنا تحر یک جدید کا کام ہوگا۔پھر تفصیلی منصوبہ وہ ملک تیار کرے گا۔پھر وہ تحریک جدید کو بھیجے گا اور اس کو منظور کروانے کے بعد ایک اجتماعی مرکزی منصو بہ قائم کرے گا۔اس سکیم
کے تحت ( سوسالہ جو بلی منانے کے لئے ہمارے پاس صرف پانچ ، چھ سال رہ گئے ہیں ) اگر تین مہینے کے
اندراندر ہم چھلانگ مارنے کے لئے تیار ہو جائیں اور دعائیں کرتے رہیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجھے
توقع ہے کہ ہر سال ہمیں نئے نئے پھل ملنے شروع ہو جائیں گے، انشاء اللہ تعالی۔اس سکیم میں پاکستان کا ایک حصہ دعا کا ہے۔بڑی کثرت کے ساتھ دعائیں کریں اور بڑی
با قاعدگی کے ساتھ دعائیں کریں۔اتنا گہر اثر ہوتا ہے دعا کا اور اتنا حیرت انگیز اور معجزانہ اثر ہوتا ہے کہ
انسان تصور میں بھی نہیں لاسکتا۔اس سفر کے دوران کئی لحاظ سے مجھ پر بہت بوجھ تھا۔ایک کے بعد دوسری مجلس میں جانا پڑتا تھا
اور خیالات
کو مجتمع کرنے کا وقت ہی نہیں ملتا تھا۔یہاں تک کہ بعض دفعہ بڑے بڑے اہم خطابات کرنے
کے لئے چند منٹ بھی میسر نہیں آتے تھے۔ادھر ملاقاتیں ختم ہوئیں ، ادھر جا کر خطاب کیا۔میرے پاس تو
صرف یہی دعا کا حربہ تھا اور میں سمجھتا تھا کہ یہ اتنا بڑا حربہ ہے کہ اس کے بعد مجھے فکر ہی نہیں رہتی تھی۔میں
دعا کرتا تھا کہ اللہ میاں! تیرے کام کے لئے نکلا ہوں، تو نے ہی سکھانا ہے۔میری اپنی حیثیت ہی کوئی
نہیں۔وقت ملتا بھی اور توفیق نہ ملتی تو بھی کچھ نہیں کر سکتا تھا۔اس لئے اپنے فضل سے آپ ہی دماغ میں
ڈال ، آپ ہی جواب سکھا، آپ ہی مضمون روشن فرما اور توفیق عطا فرما کہ ایسی زبان میں ادا کروں کہ لوگ
سمجھ سکیں۔چنانچہ خدا تعالیٰ کا فضل ہوا اور ایسی مجالس میں بھی، جہاں بالکل اچانک خطاب کرنے کا موقع
ملا، وہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے پاک تبدیلی نظر آئی۔چنانچہ ایک ایسی ہی مجلس میں ایک انگریز آیا ہوا تھا، جو بالکل نیا تھا اور اس کو مذہب میں کوئی خاص
دلچسپی بھی نہیں تھی۔ایک دوست اسے پکڑ کر لے آئے۔اس نے صرف ایک سوال کیا اور اس سوال کا جو جواب
خدا نے مجھے سکھایا، وہ میں نے دے دیا۔چند دن ہوئے، اس کا خط آیا ہے کہ میں نے ایک ہی سوال کیا تھا اور
اس کے جواب سے میرے دل پر اتنا گہرا اثر پڑا ہے کہ مجھے جواب سنتے سنتے یہ یقین ہو گیا تھا کہ یہ بچے لوگ
ہیں۔اس لئے آپ میرے لئے دعا کریں، اللہ تعالیٰ مجھے قبول حق کی توفیق عطا فرمائے۔241
خطاب فرمودہ 07 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
پس اصل چیز سچائی ہے۔آپ کے جواب میں سچائی ہونی چاہئے۔اور سچائی کی توفیق بھی دعا ہی
سے ملتی ہے اور سچائی کے حقوق ادا کرنے کی توفیق بھی دعا ہی سے ملتی ہے۔پس دعا ئیں کریں اور کثرت
کے ساتھ دعا ئیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے سارے منصوبوں کو کامیاب فرمائے۔اور ان منصوبوں کی کمزوریوں
کو دور فرمائے۔نئی نئی راہیں ہم پر کھولے اور ان راہوں پر قدم مارنے کی توفیق بخشے۔ہر فتح کی امید کو ایک
حقیقی فتح میں تبدیل کر دے۔ہر فتح و نصرت کی خواب کو ایسی بچی تعبیر میں تبدیل کر دے کہ دنیا بھی اس کی
تعبیر کو دیکھنے لگے۔صرف خواب بین کو وہ نظارہ نظر نہ آرہا ہو بلکہ دنیا کے سامنے وہ نظارہ نقشوں میں ابھرتا
ہوا دکھائی دے رہا ہو۔یہ وہ مقصد ہے، جو دعاؤں کے ذریعے سے ہم نے حاصل کرنا ہے۔اور اگر درد
مندانہ دعاؤں کے ساتھ پاکستان کی ساری جماعت کوشش کرے تو ہر ملک جو فتح ہوگا، اس میں آپ کا حصہ
شامل ہو جائے گا۔یہ ٹھیک ہے کہ روپے پیسے کے ذریعے اب ہم مدد نہیں کر سکتے۔یہاں کی سکیموں میں تو مدد کر سکتے
ہیں اور کریں گے انشاء اللہ۔مگر قانون ایسے ہیں کہ ہم اپنا روپیہ باہر نہیں بھجوا سکتے۔پاکستان اور ہندوستان
کے لئے جو پہلے مزے تھے، اب وہ نہیں رہے کہ ساری دنیا کا بوجھ پہلے ہندوستان نے اٹھارکھا تھا۔پھر
پاکستان نے اٹھارکھا تھا۔روپیہ باہر بھجوانے میں روکیں پیدا ہورہی ہیں۔لیکن کام کے رستے میں روکیں
پیدا نہیں ہورہی ہیں۔ہماری تمناؤں اور خواہشوں کے رستے میں روکیں ضرور پیدا ہو جاتی ہیں۔جہاں تک
کام
کا تعلق ہے ، وہ تو جاری ہے۔جتنا روپیہ ہم یہاں سے بھجواتے تھے ، اس سے سینکڑوں گنا زیادہ باہر سے
ملنا شروع ہو گیا ہے۔پس کام تو انشاء اللہ جاری رہیں گے۔ہمیں صرف یہ خواہش ہوتی ہے کہ کاش! ہم
اب بھی روپے کے ذریعے اسی طرح مدد کرتے ، جس طرح پہلے کیا کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ رفتہ رفتہ یہ روکیں
بھی دور فرمادے گا۔اور یہ بھی دعاؤں کے ذریعہ سے ہی ہوگا، انشاء اللہ۔جہاں تک پاکستان کی جماعت کا تعلق ہے، میں مجلس انصار اللہ کے سامنے خصوصیت سے یہ
پروگرام رکھتا ہوں (پہلے بحیثیت صدر مجلس انصاراللہ یہ پروگرام آپ کے سامنے رکھا تھا) کہ ایک ایسے
گاؤں میں احمدیت کو قائم کرنے کی کوشش کریں، جہاں پہلے احمدیت قائم نہیں ہے۔اگر ہر مجلس ہر سال
ایک نئے گاؤں میں احمدیت نافذ کر دے تو اللہ کے فضل سے چند سالوں کے اندر اندر اس ملک کی فضا
تبدیل ہو جائے گی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دشمن بھی منصوبے بناتا ہے اور مکر کرتا ہے۔اور اللہ بھی منصوبے
بناتا ہے اور ایک مکر کرتا ہے۔242
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطاب فرمودہ 07 نومبر 1982ء
وَاللهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ
(ال عمران : 55)
اور اللہ کا مکر بہتر ہوتا ہے، اپنی خوبیوں کے لحاظ سے بھی اور انجام کا بھی وہی غالب آیا کرتا ہے۔پس جتنادہ مکر کر رہے ہیں آپ کو ذلیل اور رسوا کرنے کے لئے اور مٹانے کے لئے اور آپ کی جڑیں
اکھاڑنے کے لئے ، آپ بھی مقابل پر مکر کریں۔اور وہ مکر کریں، جو اللہ کا مکر ہوتا ہے، جو خیر الماکرین کا
مکر ہوتا ہے۔دیکھتے دیکھتے اللہ کی تائید کے ساتھ یہ ساری بستیاں انشاء اللہ احمدی ہو جائیں گی۔یہاں
احمدیت کے سوا کچھ نظر نہیں آئے گا۔پس وہ جو ہمیں مٹانے کے خواہاں ہیں ، ان لوگوں کی خوا ہیں کبھی پوری
نہیں ہوں گی۔وہی خواب پوری ہوگی ، جو میرے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی خواب
تھی، جو آپ کے عاشق کامل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواب تھی۔ساری دنیا میں آنحضور صلی
اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا جھنڈا گاڑا جائے گا اور دشمن اسلام کی ساری خواہیں ناکام ہو جائیں گی۔پوری نہیں
ہوں گی اور نامراد کلیں گی۔اور ہر جگہ، ہر بستی، ہر قریہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جھنڈا گاڑا جائے
گا۔یعنی وہی جھنڈا، جو در حقیقت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا جھنڈا ہے۔تمام دشمنان
اسلام کی ہر خواب نامراد جائے گی۔اگر آپ دعا ئیں کریں گے ، اگر آپ احسن تدبیر سے کام لیں گے، اگر
آپ برائی کا بدلہ حسن و احسان سے دیں گے اور صبر سے کام لیں گے تو یہی ایک تقدیر ہے، جو پوری ہونی
ہے۔اس کے سوا اور کوئی تقدیر نظر نہیں آتی۔اس کے لئے منصوبہ بنائیں۔اس کے لئے مجلس مرکز یہ سر جوڑ
کہ بیٹھے اور معین دیہات تقسیم کر کے آپ کے ذمے لگائیں۔اور پھر ضلع وار مقابلے کروائیں اور دیکھیں کہ
کون پہلے نئے نئے دیہات میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا جھنڈا گاڑتا ہے۔اللہ
تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔اب تمام انصار بھائی کھڑے ہو کر عہد دہرائیں، اس کے بعد
دعا ہو گی اور پھر انشاء اللہ تعالیٰ ، رخصت“۔آخر میں حضور نے فرمایا:۔میں یہ اعلان کر دوں کہ ایک تو حسب روایات سابقہ کل 8 نومبر کو ) تمام مرکزی دفاتر کے
انصار کارکنان کو چھٹی ہوگی۔دوسرے یہ کہ اب ہم ایک بج کر چند منٹ پر یہاں سے الگ ہوں گے کہ آپ
کے کھانے کا یہاں انتظام ہے۔اڑھائی بجے انشاء اللہ مسجد مبارک میں ظہر و عصر کی نمازیں جمع کی جائیں گی
تا کہ جنہوں نے رخصت ہونا ہے ، وہ یہیں نماز پڑھ کر سہولت کے ساتھ سفر پر روانہ ہوں۔243
خطاب فرمودہ 07 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو، آپ کا حافظ و ناصر ہو، جس طرح آپ یہاں سے خوشیاں سمیٹ کر
جارہے ہیں، اس طرح خوشیوں کے ساتھ ہی گھر پہنچیں۔بلکہ ان خوشیوں کو ہر لحاظ سے برکتیں ملیں اور
آپ کی خوشی سے واپسی کی خبریں مل کر ہمارے دل بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ، اس کی حمد کے ساتھ
اور اس کے شکر کے ساتھ بھر جائیں۔مطبوعه روزنامه الفضل 09 جون 1983ء)
244