دنیا کی کوئی طاقت سپین کے بارے میں خدا کے فیصلے کو بدل نہیں سکے گی ۔ خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء
دنیا کی کوئی طاقت سپین کے بارے میں خدا کے فیصلے کو بدل نہیں سکے گی
خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء
حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ کی سفر چین سے کامیاب مراجعت پر صوبہ پنجاب کے
امراء اضلاع نے حضور کے اعزاز ایک استقبالیہ دیا۔اس موقع پر حضور رحمہ اللہ نے درج ذیل خطاب فرمایا:۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا یہ بہت ہی بڑا احسان ہے کہ اس نے اس عاجز کو وہ کام کرنے کی توفیق بخشی، جن کا
کچھ تذکرہ مختصراً اس سپاسنامہ میں کیا گیا ہے، جو مکرم مرزا عبد الحق صاحب نے پڑھا ہے۔یہ خلاصہ ہے،
ایک بہت لمبی اور تفصیلی داستان کا۔جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل وکرم سے مختلف ممالک کے مختلف
طبقات میں اسلام کا پیغام، جس احسن رنگ میں، میں سمجھتا تھا، اس احسن رنگ میں بلکہ اس سے بھی بڑھ
کر پیش کرنے کی سعادت بخشی۔الحمد للہ علی ذالک
تمام یورپین ممالک کے واقعات کا بیان کرنا تو بہت مشکل ہے۔کیونکہ یہ تو ایک بہت ہی لمبی
داستان ہے۔جو کچھ ٹیپ ریکارڈنگز وہاں سے آئی ہیں، وہی اتنی لمبی ہیں کہ بعض دفعہ سوال و جواب کی ایک
ایک مجلس اڑھائی اڑھائی، تین تین گھنٹے تک جاری رہی۔اس کے بعد پھر انفرادی طور پر ملنے والے اپنے
رنگ میں سوال کرتے رہے۔لیکن یہ ایسی گفتگو تھی، جو ریکارڈ میں نہ آسکی۔ایسی گفتگو کی مجالس بعض اوقات
چار چار، پانچ پانچ گھنٹے تک مسلسل جاری رہیں۔اور خدا تعالیٰ کے فضل کا خاص پہلو یہ ہے کہ باوجود اس
کے کہ وہ قومیں بہت مصروف ہیں اور معین اوقات سے آگے پیچھے جانا ، ان کی عادات میں داخل نہیں لیکن
جب تقریبات کے اختتام کا اعلان کیا جاتا تھا اور ہماری طرف سے یہ اعلان ہوتا تھا کہ بہت سے دوست
شاید اپنی تہذیب اور اخلاق حسنہ کے نتیجہ میں اٹھ کر جانا پسند نہ کرتے ہوں، ان کو ہماری طرف سے
اجازت ہے۔جو دوست تھک گئے ہوں یا جنہیں اور کام ہوں، وہ بے شک تشریف لے جائیں۔مگر
سوائے اکا دکا کے اور وہ بڑی معذرت کے ساتھ اپنی وجہ بیان کر کے رخصت ہوتا تھا۔مگر بھاری اکثریت
وہیں بیٹھی رہتی تھی اور اسلام کے مختلف پہلوؤں پر ، دنیا کی مشکلات اور عالمی مسائل پر مختلف رنگوں میں
255
خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
مسلسل سوال کرتے رہتے تھے۔لیکن جیسا کہ میں نے کہا ہے، یہ ایک بہت ہی طویل داستان ہے۔میں
اس موقع پر صرف سپین سے متعلق کچھ بیان کروں گا۔پیشتر اس کے کہ میں سپین میں مسجد بشارت کی افتتاحی تقریب کے متعلق کچھ کہوں، میں سمجھتا
ہوں کہ سپین کی اسلامی تاریخ کا پس منظر بیان کرنا بہت ضروری ہے۔یہ تاریخ بھی بہت طویل ہے۔آٹھ
صدیوں پر پھیلی پڑی ہے۔اور اس وقت یہ بھی ممکن نہیں کہ ساری تاریخ کے تمام پہلوؤں پر روشنی ڈالی
جائے۔اس لئے میں اس کے آخری حصہ سے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔گیارہویں صدی عیسوی، وہ صدی ہے، جس میں مسلمان حکومت تقریباً تین سو سال سپین کے
کے بیشتر حصہ پر قائم رہنے کے بعد انحطاط پذیر ہوئی۔اور اس انحطاط کی وجہ ان کی باہمی لڑائیاں تھیں۔مختلف رؤساء اور امراء اپنی اپنی انانیت میں مبتلا ہو گئے اور اسلام کے مفادات کو نظر انداز کر دیا۔چنانچہ اس
حالت میں پھر شمال کی جانب سے عیسائیوں کی لہریں اٹھیں اور ایک کے بعد دوسری لہر نے کچھ نہ کچھ حصہ
مسلمانوں سے ہتھیا نا شروع کر دیا۔سب سے پہلے فرڈی ننڈ اول نے، جو گیارہویں صدی میں سپین کی
تاریخ میں خاص شہرت رکھتا ہے، شمال مغربی علاقہ مسلمانوں سے ہتھیا لیا۔پھر مشرق کی طرف سے، جہاں
فرانس کی جنوب مشرقی سرحد پین سے ملتی ہے، یعنی Pyrenees ( پیرا نیز ) کے علاقہ میں مختلف عیسائی
ممالک کے جتھوں نے حملے کر کے وہاں سے بھی کوئی نہ کوئی ٹکڑا مسلمانوں سے چھینا اور پھر یہ سلسلہ جاری
رہا۔اگر چہ بسا اوقات کچھ تھوڑی سی سرزمین مسلمان واپس لینے میں کامیاب بھی ہو جاتے رہے لیکن عمومی
رحجان یہی نظر آتا ہے کہ عیسائی شمال سے جنوب کی طرف مسلسل بڑھتے چلے گئے۔یہاں تک کہ قرطبہ کی
عظیم الشان سلطنت پر بھی قابض ہو گئے۔قرطبہ پر قبضہ کرنے میں عیسائیوں کو کئی سو سال لگے ہیں۔تمام عیسائی مؤرخین یہ لکھتے ہیں کہ
اس انحطاط کے وقت بھی مسلمانوں کی طاقت اتنی عظیم تھی اور جنگ کے وقت وہ اس مہارت کے ساتھ
لڑتے اور اس قربانی کے جذبہ کے ساتھ اپنی جانیں فدا کرتے تھے کہ ان سے عیسائیوں کا اپنے پرانے ملک
کو چھینا کوئی آسان کام نہیں تھا۔اور وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ بلاشبہ مسلمانوں کی شکست کی تمام تر ذمہ داری
ہمیشہ غداروں پر عائد ہوتی رہی ہے۔غداری ہی مسلمانوں کی پسپائی کا سبب ہمیشہ بنتی رہی ہے۔چنانچہ ان
میں سے کوئی نہ کوئی غدار پیدا ہوتا رہا، کوئی نہ کوئی حاسد انہی میں سے ایسا اٹھ کھڑا ہوا ، جس نے عیسائیوں
کے ساتھ ساز باز کی اور مسلمانوں کے مفاد کو نقصان پہنچایا۔اگر یہ نہ ہوتا تو عیسائی مؤرخین یہ تسلیم کرتے ہیں
کہ سپین کو از سر نو مسلمانوں سے چھین لینا، عیسائی طاقتوں کے بس کا کام نہ تھا۔256
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء
271 ہجری یعنی 884ء وہ سال ہے، جو مسلمانوں کی تاریخ میں ایک پہلو سے انتہائی دردناک
اور تاریک سال ہے۔یہ اس کی تاریکی ہی تھی، جس نے بعد میں سپین پر سائے ڈالے۔یہ وہ سال ہے،
جب پوپ نے سپین کے مسلمان بادشاہ سے مل کر بغداد کی مرکزی حکومت کے خلاف ساز باز کی اور دوسری
طرف وہ حسد، جو مرکزی حکومت کو اندلس کی عظیم الشان حکومت سے تھا، اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قیصر
روم نے بغداد کی حکومت سے یہ معاہدہ کر لیا کہ جب ہم چین کے مسلمانوں سے لڑیں تو تم دخل نہیں دو گے
اور یہ معاملہ چلتے چلتے یہاں تک جاپہنچا کہ بالآخر قرطبہ کا سارا علاقہ عیسائیوں نے ہتھیا لیا اور پھر ملاگا کی
طرف بڑھنا شروع ہوئے۔ملاگا سپین کے جنوبی حصہ کا ایک صوبہ ہے۔اور جبرالٹر ( جبل الطارق) بھی اسی کے قریب واقع
ہے۔ملاگا کی طرف جب عیسائیوں نے پیش قدمی کی تو اس وقت اندلوسیہ کی سب سے طاقتور حکومت
غرناطہ میں قائم تھی۔اور عیسائی فرڈی نینڈ پنجم کے ماتحت اس علاقے میں پیش قدمی کر رہے تھے۔یہ فرڈی
منڈ وہ ہے، جس کا نام مسلمانوں نے اکثر ناولوں میں پڑھا ہوگا۔ازابیلا ( Isabella) اور فرڈی ننڈ کے
قصے صدیوں سے مسلمانوں میں رائج ہیں اور ان
کو پڑھ پڑھ کر ہماری کئی نسلیں آنسو بہاتی رہیں۔یہ وہ ملکہ
اور بادشاہ ہیں ، جنہوں نے عیسائی طاقتوں کو مجتمع کیا اور انگلستان، آسٹریا، فرانس اور دیگر ممالک سے فوجیں
طلب کر کے اپنے آپ کو اس مقصد پر وقف کئے رکھا کہ سازشوں سے، رشوت ستانی کے ذریعہ، دھوکہ دہی
کے ذریعہ اور جبر کے ذریعہ ایک ایک انچ زمین مسلمانوں سے چھین لینی ہے۔چنانچہ ملاگا پر حملہ سے پہلے
انہوں نے اس وقت کے مسلمان بادشاہ ابوالحسن کے بیٹے ابو عبد اللہ سے ساز باز کی۔اس بیٹے کو تاریخ دان
سپین کا آخری مسلمان بادشاہ کہتے ہیں۔یہ ایسا ظالم اور سفاک تھا کہ اس نے اپنے باپ کے خلاف اور
مسلمان حکومت کی خلاف از ابیلا اور فرڈی ننڈ کا مہمان بن کر ان سے ایک معاہدہ کیا۔اور وہ معاہدہ یہ تھا کہ
تم مسلمان سلطنتیں ایک کے بعد دوسری ہضم کرتے چلے جاؤ کیونکہ وہ میری دشمن ہیں اور مجھے طاقت میں
آتا دیکھنا پسند نہیں کرتیں۔پس تم مسلمان حکومتوں پر حملے کرو، میں یہ کوشش کروں گا کہ غرناطہ کی حکومت
اس میں دخل اندازی نہ کرے۔چنانچہ ابوعبداللہ نے اپنے باپ ابوالحسن کے خلاف سب سے پہلے بغاوت
کا علم بلند کیا۔جس میں اس کی ملکہ یعنی ابو عبد اللہ کی ماں عائشہ کا بہت بڑا دخل تھا۔عائشہ وہ مسلمان ملکہ تھی ،
جس کا مسلمان قبائل میں بڑا اثر و رسوخ تھا۔ابوالحسن کی دوسری بیوی ملکہ شریا تھی ، جو عیسائی تھی۔جس کو نہ
عائشہ پسند کرتی تھی اور نہ مسلمان قبائل پسند کرتے تھے۔اس بات نے ابوعبداللہ کے لئے زمین ہموار کر دی
257
خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
اور اس نے سپین کا جنوب مشرقی حصہ اپنے باپ سے ہتھیا لیا۔اس کے بعد بھی اس نے بار بار کوشش کی کہ
وہ سپین کی پوری حکومت پر قابض ہو جائے۔لیکن ابوالحسن زیادہ سمجھدار اور اس بغاوت کے باوجود بھی اتنا
طاقتور تھا کہ اس نے قبضہ نہیں کرنے دیا۔اس زمانہ میں ابوالحسن کو سب سے زیادہ مضبوط بازو اپنے بھائی کی
شکل میں ملا۔جس کا نام الزغل بیان کیا جاتا ہے۔یہ بہت ہی مخلص مسلمان اور قابل جرنیل تھا۔ابوالحسن نے
اپنے اس بھائی کی بدولت ابوعبداللہ کی ہر سازش کوناکام بنایا اور اس کے مقابل پر ہمیشہ سینہ سپر رہا لیکن
ابوالحسن کی وفات کے بعد الزغل کے لئے تنہا مقابلہ کرنامشکل ہو گیا۔خصوصاً اس لئے بھی کہ جب وہ کبھی
عیسائی حملہ کی خبر پا تا تھا، فوج کا ایک بہت بڑا دستہ لے کر ان مسلمانوں کی مدد کے لئے نکل کھڑا ہوتا تھا،
جن کو عیسائیوں نے گھیر رکھا ہوتا تھا۔وہ اس بات کی پرواہ نہیں کرتا تھا کہ پیچھے اس کے بھتیجے کو سازشوں کا
موقع مل جائے گا۔چنانچہ اس کا بار بار باہر جانا اور عیسائیوں سے لڑنا، بھتیجے کو فائدہ دیتارہا اور وہ اپنی حکومت
مضبوط بناتا رہا۔یہاں تک کہ جب عیسائیوں نے ملاگا پر سب سے خطر ناک حملہ کی تیاری کی اور الزغل فوج
لے کر روانہ ہوا تو اس کے اس بھتیجے نے عیسائیوں کو اس کی خبر دے دی۔انہوں نے اس کی فوج پر شب خون
مار اور ملاگا پہنچنے سے پہلے پہلے اس کو تتر بتر کر دیا۔الزغل اپنی بچی کچھی فوج کو لے کر واپس غرناطہ گیا تو اس
کے بھتیجے ابو عبد اللہ نے غرناطہ کے دروازے ان پر یہ کہہ کر بند کر دیئے کہ یہ غدار ہیں۔عیسائیوں کے ساتھ
مل کر عمد ا میدان چھوڑ کر بھاگے ہیں۔چنانچہ اس پر الزغل کو مجبوراً غرناطہ کے مرکزی علاقہ سے ہٹ کر
سرا نیواڈا کے پہاڑی علاقوں میں پناہ لینا پڑی۔یہ وہاں پھر بھی فوجیں اکٹھی کرتا رہا اور جو بھی بچے کھچے
غیرت مند مسلمان تھے ، ان کو اپنے گرد اکٹھا کر کے عیسائیوں پر حملوں کا جواب دیتا رہا۔پھر جب ملاگا پر
آخری حملہ ہوا تو یہ اس وقت بھی وہاں مسلمانوں کی مدد کو جا پہنچا۔لیکن ایک تو اس کی فوج تھوڑی تھی،
دوسرے اس مرتبہ ابو عبداللہ کی فوج نے ان پر حملہ کر کے ان کو تتر بتر کر دیا تھا۔اس لئے وہ ناکام ہو کر پھر
پہاڑوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گیا۔ملاگا پر عیسائیوں کے قبضہ کی داستان بہت ہی درد ناک ہے۔وہاں بھی اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو
ایک بڑا ہی باغیرت جرنیل عطا کیا۔لیکن بدقسمتی سے ایک تو چونکہ باہر سے کوئی مدد نہ پہنچی، دوسرے محاصرہ
اتناز بر دست اور طویل تھا کہ بالآخر جب شہر فاقوں سے تنگ آ گیا تو ان کو اپنے دروازے کھول دینے
پڑے۔اس وقت بھی اس مسلمان جرنیل نے قوم کے سامنے آخری احتجاج کیا اور کہا کہ یہ حرکت نہ کرو
کیونکہ اس کے بعد تمہارے لئے پھر کوئی امن نہیں ہوگا۔لیکن بھوک سے نڈھال شہری مجبور ہو گئے۔انہوں
نے قلعہ کے دروازے کھول دیئے۔چنانچہ رو سا سمیت سب لوگوں کو غلام اور لونڈیاں بنالیا گیا۔ان کی
258
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء
ساری جائیداد میں ضبط کر لی گئیں، وہ تنگے بدن، ننگے پاؤں شہروں میں گھمائے گئے۔ہر قسم کی ذلت ان پر
تھوپی گئی۔جس کسی نے بھی غیرت کا اظہار کیا، اسے تہ تیغ کر دیا گیا۔خود اس مسلمان جرنیل کو ایک
(ڈنجن ) قلعہ کے تہہ خانہ میں پھینک دیا گیا۔جس کے بعد اس کی کوئی خبر نہیں کہ پھر اس کے ساتھ کیا بیتی؟
ملاگا کی فتح کے بعد فرڈی منڈ نے ابو عبد اللہ کو یہ پیغام بھجوایا کہ جو معاہدہ میرا تمہارے ساتھ ہوا تھا، اس
کی ساری شرطیں میں نے پوری کر دیں ہیں۔اب ایک شرط تم نے بھی پوری کرنی ہے اور وہ شرط اس وقت
سامنے آئی۔اور وہ یہ تھی کہ جب عبداللہ کے سارے دشمنوں کو فرڈی ننڈ شکست دے دے گا تو پھر غرناطہ ابو
عبد اللہ خود اس کے حوالے کر دے گا۔اس معاہدہ میں صرف ایک چھوٹی سی گھنڈی تھی ، جوابو عبد اللہ نے
اپنے لئے رکھی ہوئی تھی۔اور وہ یہ تھی کہ ایسا کرنے میں ایک معین وقت لگے گا۔وہ سمجھتا تھا کہ اس وقت کے
اندرا گر مراکش اور مصر کی حکومتوں نے مسلمانوں کو کمک بھیج دی تو پھر وہ اس معاہدے کو پورا کرنے کا پابند
نہیں ہوگا۔اگر کسی نے کمک نہ بھیجی تو پھر وہ اپنا قلعہ لازماً عیساؤں کے سپر د کر رہے گا۔ابوعبداللہ کو یہ وہم تھا۔کہ اتنی کھلی غداری کے باوجود مسلمان اس کی مدد کے لئے آمادہ ہو جائیں گے۔مگر اس کا یہ و ہم پورا نہ ہوا۔اس نے بار بار پیغام بھیجے لیکن مصر یا مراکش سے ایک بھی سپاہی مدد کو نہ پہنچا۔ادھر اس کے چا الرنل کو
بالآخر جب عیسائیوں نے پکڑا تو اس کی ذاتی شرافت اور عظمت کے نتیجہ میں اس سے نسبتاً بہتر سلوک کیا
گیا۔وہ ایک ہی مسلمان ہے، جس کے ساتھ عیسائیوں نے کچھ حسن سلوک کیا اور اس کو اجازت دی کہ وہ
اپنے علاقہ میں بادشاہ کے طور پر اپنی سلطنت کو جاری رکھے۔لیکن وہ اتنا با غیرت تھا کہ وہ ان حالات میں
وہاں ٹھہر نا برداشت نہ کر سکا اور اس خیال سے کہ اگر وہ خود مراکش جائے اور وہاں ان دردناک حالات کو
بیان کرے تو ممکن ہے، مراکش کے مسلمان غیرت میں آکر دوبارہ سپین پر حملہ کرنے کے لئے آمادہ ہو
جائیں۔وہ ساری جائیداد چھوڑ کر مراکش چلا گیا۔وہاں فیض میں اس وقت کے مسلمان بادشاہ نے اس
کے ساتھ یہ سلوک کیا کہ اس کی دونوں آنکھیں نکلوادیں اور اسے فقیر بنا کر گلیوں میں چھوڑ دیا۔اس نے
ایک چغہ پہنا اور اس پر یہ عبارت لکھوائی۔ر مسلمان اندلس کا سب سے آخری بادشاہ ، جو اس بد قسمتی کا شکار ہوا۔اس کے بعد وہ ساری عمر ایک فقیر کی طرح مراکش کی گلیوں میں پھرتا رہا۔جہاں تک ابو عبد اللہ کا تعلق ہے، جب ایک خاصی مدت گزرگئی اور کوئی بھی اس کی مددکو نہ آیا۔اس
کا یہی ایک چا تھا، جو اس کے کام آسکتا تھا۔اس کے ساتھ بھی اس نے ساری عمر ظلم کا سلوک روا رکھا اور
غداری کرتا رہا۔اور اس کے ساتھ مراکش میں جو سلوک ہوا، وہ میں نے پہلے بیان کر دیا ہے۔چنانچہ جب
259
خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
وقت گزر گیا اور کوئی بھی اس کی مدد کو نہ آیا تو فرڈی ننڈ نے پیغام بھیجا کہ اب میں آرہا ہوں۔اس وقت ابو
عبداللہ کے سارے جرنیلوں نے یہ مشورہ دیا کہ اب سوائے اس کے کہ ہم ہتھیار ڈال کر اپنی جانیں بچائیں
اور کوئی چارہ نہیں۔صرف ایک موسیٰ تھا، جس نے بہت پر جوش تقریر کی اور کہا کہ ہتھیار ڈالنے کا سوال ہی پیدا
نہیں ہوتا۔ہم اپنی زمین کے ایک ایک انچ کے لئے لڑیں گے۔اس نے فرڈی ننڈ کو پیغام بھجوایا کہ اگر تمہیں
ہمارے ہتھیار چاہیں تو آؤزور بازو کے ساتھ ان ہتھیاروں کو لے لو۔چنانچہ فرڈمنڈ چالیس ہزار فوج لے کر
غرناطہ پر حملہ آور ہوا۔موسیٰ اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس فوج پر شب خون مارتا رہا۔یہاں تک کہ فرڈی منڈ کی
فوج دل چھوڑنے لگی اور قریب تھا کہ اس کا پانسہ پلٹ جاتا مگر فرڈی ننڈ کے جرنلوں نے اس کو یہ مشورہ دیا کہ
اب زیادہ دیر تک محاصرہ کی صورت میں انتظار درست نہیں ہے۔اس کا اب ایک ہی علاج ہے کہ اس سارے
علاقہ کے اناج کے ذخائر اور پھلوں کو کلیتہ تباہ کر دیا جائے اور باہر بہٹ کر شہر بسایا جائے اور پھر مسلمانوں پر
بھی شب خون مارے جائیں۔چنانچہ یہ ترکیب کار گر ثابت ہوئی۔غرناطہ کے ارد گرد کا سارا زرخیز علاقہ کلیتہ
تباہ کر دیا گیا۔غرناطہ کے قریب انہوں نے ایک نیا شہر آباد کیا، جو آج تک وہاں موجود ہے۔پھر جب م
فاقوں سے مجبور ہوئے تو ابو عبد اللہ نے پھر مشورہ کیا کہ اب ہمیں کیا کرنا چاہئے ؟ تمام جرنیلوں نے مشورہ کیا
کہ اب ہتھیار ڈالنے کے سوا اور کوئی صورت نہیں۔ایک موسیٰ تھا، جس نے اب بھی ہتھیار ڈالنے سے انکار
کیا۔اس نے ہتھیار سجائے ، زرہ بکتر پہنی اور گھوڑے پر سوار ہو کر ان کو الوداعی سلام کرتا ہوا عیسائی فوج پر
اکیلا حملہ آور ہوا۔عیسائی مؤرخین لکھتے ہیں کہ اس کا حملہ اتنا شدید تھا کہ عیسائی فوج کی کئی ٹولیاں اس نے
بلاک کیں۔بالآخر وہ گھوڑے سے گر پڑا اسے جان بخشی کی پیش گئی (انگریزی میں اسے quarter
(کوارٹر) دینا کہتے ہیں) مگر اس نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا اور لڑتے ہوئے گھٹنوں کے بل سرکتا
ایک دریا کے کنارے پہنچ گیا اور بالآخر اس خیال سے دریا میں چھلانگ لگادی کہ شاید وہ تیر کر اس کو پار کر
جائے گا۔لیکن اس نے بہت بھاری ذرہ بکتر پہنی ہوئی تھی، جس کے باعث وہ اسی دریا میں ڈوب گیا۔تب
وہ قلعہ خالی کیا گیا، جس کو الحمراء کہتے ہیں۔مسلمان
ابو عبد اللہ اپنی فوج کے بچے کھچے آدمیوں اور اپنی ماں کو لے کر پہاڑی علاقوں کی طرف روانہ
ہوا، جن کے دوسری طرف وہ سمندر تھا، جہاں سے انہوں نے کشتیاں پکڑنی تھیں۔ایک پہاڑی پر پہنچ کر
اس نے اپنے گھوڑے کو ٹھہرایا اور مڑ کر دیکھا، حسرت سے اس سارے مسلمان علاقے پر نظر ڈالی اور بے
اختیار رونے لگا۔تب اس کی ماں نے کہا کہ او بد بخت ! اب عورتوں کی طرح ٹسوے بہاؤ اس کھوئی ہوئی
عظمت پر، جس کی مردوں کی طرح تم حفاظت نہیں کر سکے۔260
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء
چنانچہ یہ واقعات تاریخ کا ایک حصہ بن گئے۔25 نومبر 1491ء کا یہ واقعہ ہے۔(The Moors in Spain By Stanlay Lane Pool)
یعنی آج کے دن جب کہ مسلمانوں نے الحمراء کی چابیاں عیسائیوں کے حوالے کرنے کے معاہدہ پر
دستخط کیے۔اور پھر عملاً سپین سے ان کی صف پیسٹ دی گئی۔یہ ایک اتفاق ہے کہ آج ہی کے دن سپین کے ذکر
کے لئے یہ تقریب منعقد کی گئی۔نہ اس وقت میرے ذہن میں یہ بات
تھی، نہ تاریخ مقرر کرنے والوں کے
ذہن میں تھی۔لیکن یہ ایک امر واقعہ ہے۔اب ایک تو یہ پس منظر ہے چین کا، جس کا آپ
کو علم ہونا چاہیئے۔ایک دوسرا پس منظر کہ 1944ء میں امام جماعت احمدیہ نے سب سے پہلے ایک خطبہ جمعہ میں
ان سارے واقعات کا نہایت درد انگیز رنگ میں ذکر کیا اور اپنے متبعین کو ایک غیر معمولی جوش دلایا اور کہا
کہ دیکھو تمہیں موسیٰ کے خون کا ایک ایک قطرہ اپنی طرف بلا رہا ہے۔تمہیں اس باغیرت ماں کی آہیں سنائی
دینی چاہئیں، جس نے پہاڑ کی چوٹی پر اپنے بیٹے سے کہا تھا کہ اوبے غیرت ! ردو اور ٹسوے بہاؤ۔کیونکہ
جس عظمت کو تم مردوں کی طرح اپنے قبضہ میں نہیں رکھ سکے ، اسے تم نے عورتوں کی طرح کھو دیا ہے۔اب
تمہاری قسمت میں رونے کے سوا کچھ نہیں۔اس ماں کی آہوں کو سنو اور سرزمین سپین کو دوبارہ اسلام کی
خاطر فتح کرنے کے لئے ہر قربانی کے لئے تیار ہو جاؤ۔(67۔The Moors In Spain P میں اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے ، اس پہاڑی کا نام
اسپینش میں Elul Sespiro Delmoro یعنی مسلمان بادشاہ کی آخری آہ دیا گیا ہے۔)
جب جماعت کے سامنے یہ تحریک رکھی گئی تو یہ وہ دن تھے، جب سپین کی حکومت اتنی منتشہد تھی اور
رومن کیتھو سلزم (Roman Catholicism) کا اتنا مضبوط غلبہ تھا کہ دوسرے عیسائی فرقوں کو بھی
وہاں تبلیغ کی اجازت نہیں تھی۔ایسی صورت میں اس بات کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا تھا کہ سپین کی حکومت
ایک مسلمان مبلغ کو ویزہ دے اور اسے اسلام کی تبلیغ کی اجازت دے دے۔چنانچہ آپ نے فرمایا: مجھے
ایسے مبلغ کی ضرورت نہیں، جس کو ہم باقاعدہ خرچ بھی دیں اور جس کی نگہداشت کریں اور وہاں جا کر
با قاعدہ ایک قانون کے مطابق وہ اپنی زندگی گزارتے ہوئے اسلام کی تبلیغ کر سکے۔مجھے تو دیوانے
چاہئیں۔پین کے لئے مجھے ایسا آدمی چاہئے ، جس کو ہم ایک پائی بھی نہیں دیں گے اور نہ دے سکتے ہیں،
جس کی حفاظت کی بھی کوئی ضمانت نہیں ہوگی۔چنانچہ جب یہ اعلان ہوا تو ہر واقف زندگی کی اس وقت یہ تمنا
تھی کہ میں ہی اس کام کے لئے چنا جاؤں۔اس خطبہ کے بعد اور بھی بہت سے ملکوں کے لئے واقفین
261
خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
زندگی متعین کئے گئے۔ان واقفین زندگی میں ایک نوجوان کرم الہی ظفر بھی تھا۔وہ شخص بڑے اخلاص کے
ساتھ اپنی زندگی کا نذرانہ لے کر حاضر ہوا تھا۔جب یہ اعلان ہوئے کہ کس کو کہاں مقرر کیا گیا ہے تو کرم
الہی ظفر کا نام کسی تقرری میں شامل نہیں تھا۔وہ بڑے درد کے ساتھ خون ہوا دل لے کر واپس لوٹ رہا تھا کہ
کاش! میری قربانی بھی قبول ہوتی۔کاش! مجھے بھی اسلام کے لئے کسی سرزمین کو فتح کرنے کے لئے مقرر
کیا جاتا کہ اتنے میں چند اور واقف دوست اس کو دوڑ کر ملے اور گلے لگایا اور مبارکباد دینی شروع کر دی۔اس نے کہا: میر اول تو خون ہو رہا ہے، تم مجھے کس بات کی مبارک دیتے ہو؟ انہوں نے کہا: ہم تمہیں اس
بات کی مبارکباد دیتے ہیں کہ تمام محاذوں پر جہاں اسلام کی تبلیغ کا آغاز کیا جارہا ہے، سب سے مشکل محاذ
تمہارے سپرد کیا گیا ہے۔مگر غلطی سے تمہیں یہ پیغام نہیں مل سکا۔حضرت صاحب نے بعد میں پیغام بھجوایا
کہ کرم الہی ظفر کو میں نے سپین فتح کرنے کے لئے مقرر کیا ہے۔چنانچہ کرم الہی ظفر صاحب وزیٹر Visitor ویزا لے کر پین پہنچے۔مگر چند مہینے سے زیادہ وہاں
ٹھہر نہ سکے۔کیونکہ ایک تو ان کا کوئی ذریعہ معاش نہیں تھا، دوسرے تبلیغ کی راہ میں بہت ہی مشکلات تھیں۔چنانچہ ان کو یہ ہدایت کی گئی کہ آپ کچھ دیر کے لئے انگلستان چلے جائیں۔وہاں انہوں نے عطر سازی کا
کام سیکھا اور پھر دوبارہ اپنے طور پر پین پہنچ گئے اور بقیہ اب تک کی ساری زندگی انہوں نے عطر سازی کے
کام میں صرف کی۔عطر بیچ کر وہ تبلیغ بھی کرتے تھے، لٹریچر بھی مہیا کرتے تھے اور اپنے بیوی بچوں کا پیٹ
بھی پالتے تھے۔ان
کی تبلیغ کا طریقہ کار یہ تھا کہ ایک ریڑی لگا کر جس پر عطر سجائے ہوتے تھے، وہ لوگوں کو
دعوت دیتے تھے کہ آؤ اور ایک ایشیائی خوشبو مجھ سے لو۔جب لوگ اکٹھے ہو جاتے تھے تو پھر وہ کہتے تھے کہ
دیکھو، یہ ایشیائی خوشبو و چند نوں کا قصہ ہے، آج نہیں تو کل اڑ جائے گی یا تمہارے کپڑوں میں دھل جائے
گی۔لیکن ایک ایسی خوشبو بھی میرے پاس ہے، جو دائمی ہے۔وہ کبھی نہیں مٹ سکتی ، اسے موت کا غسل بھی
نہیں دھو سکتا۔چنانچہ حیرت انگیز دلچسپی کے ساتھ لوگ انتظار کرتے تھے کہ ہمیں اس خوشبو کے بارے میں
بھی آگاہ کیا جائے۔تبلیغ کا ایک ایسا ہی نظارہ میں نے خود دیکھا۔میں سپین میں پہلی مرتبہ 1957 ء کے اواخر میں گیا
تھا۔کرم الہی صاحب ظفر نے مجھے خود ساتھ لے جا کر اپنی تبلیغ کا طریق کار دکھایا۔چنانچہ میں نے دیکھا،
جب عطر میں دلچسپی لینے والے اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے ایشیائی خوشبو کے بارے میں یہ جملہ کہا تو لوگوں
نے بے اختیار کہنا شروع کر دیا کہ ہمیں بتاؤ، وہ کون سی خوشبو ہے؟ انہوں نے کہا: وہ اسلام کی خوشبو ہے،
262
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء
جس کا پیغام لے کر میں یہاں آیا ہوں۔چنانچہ میں نے دیکھا کچھ لوگ ناراضگی سے بڑ بڑاتے ہوئے
وہاں سے چلے گئے ، کچھ لوگ انتظار کرنے لگ لگے کہ جانے والے چلے جائیں اور ہماری بات نہ سن سکیں تو
پھر اپنے دل کی بات کہیں۔چنانچہ دو، چار آدمی جو ٹھہر گئے ، ان سے ان کی سپینش میں باتیں ہوئیں اور پھر
ایک دوسرے کے ساتھ کارڈز (Cards) تبدیل ہوئے اور پھر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔مجھے انہوں نے
بعد میں بتایا کہ یہاں کھلے بندوں میں تبلیغ نہیں کر سکتا۔میرے لئے جو خطرہ ہے ، وہ تو خیر میں خود مول لے
بھی سکتا ہوں۔لیکن ان سننے والوں کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔اس لئے ہمارا آپس میں ایک دوسرے
کے ساتھ یہی طریق کار چلتا ہے۔ہم ایک دوسرے کے ساتھ کارڈ ز تبدیل کر لیتے ہیں۔اور پھر ان جگہوں
پر چھپ چھپ کر تبلیغی گفتگو کرتے ہیں، جو ملنے کے لئے مقرر ہوتی ہیں۔چنانچہ اس طرح جب پین کی مسجد
کا افتتاح ہوا ہے، اس وقت تک مختلف وقتوں میں ہمارے مبلغ وہاں تقریباً ایک سو آدمیوں کو مسلمان بنا چکے
تھے۔یہ پین کا دوسرا پس منظر ہے۔ایک تیسرا پس منظر یہ ہے کہ مجھ سے پہلے جماعت احمدیہ کے جو امام تھے ، یعنی حضرت
خليفة المسيح الثالث مرزا ناصر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالٰی ، وہ چند سال پہلے جب سپین گئے تو ان کو
حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی وہ باتیں یاد تھیں، جن کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے۔وہ سخت بے قرار
تھے کہ کسی طرح سپین میں مسجد کے لئے جگہ ملے اور ہم مستقل طور پر پاؤں جما سکیں۔لیکن اس وقت تک
جنرل فرانکو کی حکومت کی وجہ سے یہ ممکن نہیں تھا۔انہوں نے کرم الہی ظفر سے کہا کہ یہ میری تمنا ہے۔اس
کے پورا ہونے کی بظاہر کوئی صورت نظر نہیں آتی۔کرم الہی ظفر نے کہا: میں ان لوگوں کو جانتا ہوں ، یہ بڑے
متعصب ہیں، دوسرے عیسائی فرقوں کو بھی جگہ نہیں دیتے۔اس لئے اگلے 20 سال تک تو بظاہر اس بات کا
کوئی امکان نظر نہیں آتا کہ ہمیں مسجد کے لئے جگہ مل سکے۔اس وقت حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے دعا کی۔وہ کیا دعا تھی؟ کس رنگ میں کی گئی ؟
اس تفصیل سے تو ہمیں آگا ہی نہیں ہے۔لیکن یہ معلوم ہے کہ اس دعا کے بعد آپ کو ایک الہام ہوا۔اور اس
الہام کو انہوں نے کرم الہی صاحب ظفر کے سامنے بیان کیا اور کہا کہ خدا نے مجھے یہ خوشخبری دی ہے کہ اللہ
تعالیٰ بہت جلد سپین میں اسلام کے داخلے کے سامان پیدا کر دے گا۔چنانچہ اس واقعہ کے دو سال بعد اس
پرانی حکومت کا خاتمہ ہوا اور جمہوریت نے مذہبی آزادی کا اعلان کر دیا۔تب ہمیں وہاں مسجد بنانے کے
لئے زمین کا ایک ٹکڑا خریدنے کا موقع ملا۔یہ جگہ قرطبہ سے قریباً 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقعہ ہے۔دو
263
خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
سال قبل میرے پیشر و حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے وہاں مسجد کا سنگ بنیا درکھا اور
اب مجھے وہاں اللہ تعالیٰ نے یہ موقع عطا فر مایا کہ میں اس مسجد کے افتتاح کا اعلان کر دوں۔وہ کیا منظر تھا ؟ وہاں کیا باتیں ہوئیں؟ کس طرح کمپینیش قوم نے اپنے دروازے اسلام کے لئے
کھولے؟ کس طرح وہاں کے اخبارات نے غیر معمولی طور پر اسلام کے پیغام کو من وعن بغیر کسی مبالغے یا
بغیر کسی کانٹ چھانٹ کے شائع کیا؟ یہ ایک بہت ہی دلچسپ اور لمبی داستان ہے۔مسجد بشارت سپین کے
متعلق الفضل کا جو خصوصی نمبر شائع ہوگا، اس میں وہ تمام اقتباسات اصل زبان میں بھی اور ان کے ترجمے
بھی شائع ہو جائیں گے۔وہ ہیں بھی اتنے طویل کہ اس مجلس میں ان کا بیان
کرنا، ویسے بھی ممکن نہیں۔میں
اس کی صرف ایک مثال دے دیتا ہوں۔لاغوزا (Lavoz) قرطبہ کا سب سے کثیر الاشاعت اخبار ہے۔اس نے ایک ہی دن میں چار جگہ افتتاحی تقریب کی خبر دی اور پورے دو صفحات پر جماعت احمد یہ اور اسلام
کے متعلق ایک مضمون میں بتایا کہ اسلام کس ارادہ کے ساتھ پین میں دوبارہ داخل ہو رہا ہے؟ اور اس کے
کیا منصوبے ہیں؟ اس کے علاوہ ایک ادارتی نوٹ بھی لکھا، جس میں اس نے کہا: ہم آپ کو اھلاً وسهلاً
ومرحباً کہتے ہیں۔آپ چونکہ محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں ، آپ چونکہ امن کا پیغام لے کر آئے ہیں اور
دلائل کے زور سے ہمارے دل جیتنے کی کوشش کریں گے ، اس لئے اب ہمارے اور تمہارے درمیان ایک
کھلی جنگ ہے۔آگے چل کے ایڈیٹر لکھتا ہے: اہل سپین کو میں یہ مشورہ دیتا ہوں کہ اس جنگ میں وہی
ہتھیار استعمال کریں، جو یہ کر رہے ہیں۔لیکن کوئی فاول گیم نہیں کھبانی۔اس کے باوجود اگر یہ دل جیت
لیتے ہیں تو جیت لیں، ہم ان کو اهلاً و سهلاً و مرحبا کہتے ہیں۔ہمارے دروازے ان کے لئے کھلے
ہیں۔تو یہ نہایت ہی عظیم الشان خراج تحسین ہے، جو اس نے بھی دیا اور بعض دوسرے اخبار نے بھی۔تاہم یہ ساری باتیں، جو دنیا کی نظر میں تو اہمیت رکھتی ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں ، ان کے اندر کوئی
ایسا اہم پہلو نہیں ہے، جو باقی رہنے والا ہو۔البتہ ان باتوں کی تہ میں کچھ اور باتیں بھی وہاں ہو رہی تھیں اور
میرے نزدیک وہ سب سے زیادہ قیمتی اور بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔وہ باتیں یہ تھیں کہ اس تقریب میں شریک ہونے والے جتنے زائرین باہر سے آئے تھے، ان
کے دلوں پر اللہ تعالیٰ کا ایسا تصرف تھا اور اس قدر شدت کے ساتھ وہ دعاؤں کی طرف مائل تھے کہ یوں لگتا
تھا گویا ساری فضاروحانی جذب اور اثر میں ڈوبی ہوئی ہے۔مسجد میں جب جمعہ کی نماز ہوئی تو عام شامل
ہونے والے، جن کی تعداد ہزاروں میں تھی، بلا استثناء سب کے سب بچوں کی طرح بے اختیار بلک بلک کر
264
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء
رور ہے تھے اور سجدہ گاہوں کو اپنے آنسوؤں سے تر کر رہے تھے۔چنانچہ پین کے ایک اخبار نویس نے لکھا
اور اسی واقعہ کو بعض دوسرے یورپین ممالک کے اخباروں نے بھی بیان کیا کہ ان لوگوں کی جو کیفیت ہم
دیکھ کر آئے ہیں، وہ جیتنے والوں کی کیفیت ہے۔عجیب بے قرار تھے یہ لوگ۔اپنے خدا کے حضور اس طرح
گریہ وزاری کر رہے تھے کہ تعجب ہوتا تھا ان کو دیکھ کر۔یہ ایسا گہرا اثر چھوڑنے والی بات تھی کہ ٹیلی ویژن کے جو نمائندگان جمعہ کی نماز کے وقت بھی
آئے اور بعد میں افتتاحی تقریب کے وقت بھی موجود تھے، انہوں نے بعد میں مسلسل ایک ہفتہ تک اس
تقریب کی فلم نصف نصف گھنٹے کی اہل سپین کو دکھانی شروع کی۔اور از خود اس کی کاپیاں نہ صرف یورپین
ممالک کو فراہم کیں بلکہ اسلامی ممالک کو بھی بھجوائیں۔لیکن خود اپنے ملک کے ذرائع ابلاغ کا رد عمل سراسر
نا قابل فہم تھا۔یوں لگتا تھا کہ اخباری اصطلاح کے بموجب عمل اس بات پر کیا جارہا ہو کہ Kill Spain
یعنی سپین سے آمدہ خبروں کا گلا گھونٹ دو اور ردی کی ٹوکری میں پھینک دو، ہرگز انہیں شائع نہ ہونے دو۔پس واقعتہ یہی ہوا کہ اس عظیم تاریخی واقعہ کا کوئی ذکر پاکستانی اخبارات میں نہ آیا، جودنیا بھر کے اخباروں
کی توجہ کھینچنے کا موجب بنا ہوا تھا اور عرب دنیا کے موقر جرائد نے بھی نمایاں طور پر اس خبر کا ذکر کیا۔اس کے
برعکس ایک عجیب و غریب خبر ایسی تھی، جو پاکستانی اخبارات کے سروں پر مسلط تھی۔اس خبر کا تعلق جنوبی
افریقہ کی عدالت کے اس فیصلے سے تھا کہ بعض مسلمان فرقے اپنے مملوکہ قبرستان میں کسی احمدی کی نعش کی
اجازت نہیں دیتے تو بوجہ اس کے کہ وہ قبرستان ان کا ملوکہ ہے، ان کو مجبور نہیں کیا جاسکتا کہ ضرور احمدی کو
وہاں دفن ہونے دیں۔یہ وہ خبر تھی، جسے احمدیت کے مقابل پر دیگر فرقوں کی عظیم الشان اور تاریخ ساز فتح
تصور کر کہ بعض اخبارات کے صفحات جس سے مسلسل کالے کئے جارہے تھے۔گویا کوئی مخفی آواز انہیں حکم
دے رہی ہو کہ Flash South Africa یعنی ساؤتھ افریقہ کی عدالت کے عظیم کارنامے کی داستان کو
اچھالو۔گویا صدیوں کے تعطل کے بعد اندلس کی سرزمین میں بنائی جانے والی تاریخی مسجد کا ذکر تو باعث شرم
تھا۔مگر قابل فخر تھا یہ ذکر کہ مردوں کو بعض نجی قبرستانوں میں دفن نہیں ہونے دیا گیا۔چنانچہ تمام دنیا میں ٹیلی ویژن کے ذریعہ خبریں پہنچیں اور اخبارات میں جو اشاعت ہوئی ہے،
اس کی تعداد تو کروڑوں تک پہنچ جاتی ہے۔یعنی اگر وہ سارے اخبارات، جن میں یہ خبریں شائع ہوئیں اور
اسلام پر مضامین آئے یا جنہوں نے پریس کانفرنس کو Cover کیا، جتنی تعداد میں وہ اخبارات چھپتے ہیں،
اگر ان کا شمار کیا جائے تو یہ تعداد کروڑوں تک جا پہنچتی ہے۔ہمارے یہاں کے بڑے سے بڑے اخبار بھی
265
خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
میرے خیال میں دو سے تین لاکھ سے زیادہ شائع نہیں ہو سکتے۔وہاں ایک ایک اخبار چھ چھ ، سات سات
ملین کی تعداد میں شائع ہوتا ہے۔اس سے اس بات کا بخوبی اندازہ ہو جاتا ہے کہ یورپ کے پریس نے جو
Coverage دیا ہے، وہ کتنا وسیع ہوگا۔اس کو کروڑوں کہنا کوئی مبالغہ نہیں ہے۔اگر یہ کہا جائے کہ
پاکستان کی جتنی آبادی ہے، اتنے اخباروں کی کاپیوں میں اسلام کا تذکرہ ہوا اور مسجد بشارت کے افتتاح
کی کاروائی شائع ہوئی تو اس میں کوئی مبالغہ نہیں ہوگا۔اسی طرح جب ان لوگوں نے ہم سے یہ پوچھا کہ تمہارے پاس ہے کیا؟ تم یہاں کیا لینے آئے
ہو؟ تو ہم نے ان کو یہی جواب دیا کہ ہم تو تمہارے دلوں کے دروازے کھٹکھٹانے آئے ہیں۔ہم ایک درویش
صفت جماعت ہیں، ہمارے پاس کوئی طاقت نہیں۔اتنے کمزور ہیں کہ اپنے ملک میں غیر مسلم قرار دیئے جا
چکے ہیں۔تمہیں اسلام کی طرف بلانے والوں کی یہ حالت ہے۔لیکن ہمارے دل اللہ کی راہ میں پکھل رہے
ہیں اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہماری آنکھوں سے ایک ایک آنسو جو یہاں گرے گا، اس سے ابن رشد جیسے
صاحب علم پیدا ہوں گے۔اس سے وہ عظیم صوفیاء اور بزرگ لوگ پیدا ہوں گے، جنہوں نے ایک دفعہ پہلے
بھی سپین کی تاریخ کو بدل دیا تھا۔اس کے سوا ہمارے پاس کوئی دولت نہیں ہے، جو ہم پیش کر سکیں۔چنانچہ
ان کے اخباروں نے اس کو نمایاں کر کے شائع کیا۔وہ سچائی کے قائل ہیں۔باوجود اس کے کہ وہ لوگ مذہبی
لحاظ سے نسبتاً نہایت ہی ادنی مذاہب کی طرف منسوب ہوتے ہیں۔ان کے معاشرے میں اخبار کے اندر
دیانت کا ایک معیار پایا جاتا ہے۔وہ سچائی پر قائم رہتے ہیں۔سارے یورپ میں ایک بھی اخبار نے کوئی خبر
شائع نہیں کی ، جسے بد دیانتی پر محمول کیا جاسکتا ہے۔بلکہ بعض ایسی خبروں کو انہوں نے اچھالا ، جن کے نتیجہ میں
وہ سمجھتے تھے کہ اس طرح یہ لوگوں پر اثر انداز ہوں گے۔چنانچہ بیلجیئم کے ایک اخبار کا نمائندہ بیڈ رو آباد
پہنچا۔اس نے انٹرویو لیا، جسے اس نے بیلجیئم کے اخباروں میں شائع بھی کروایا اور ریڈیو سے نشر بھی
کروایا کہ یہ تو محبت کے ذریعہ دلوں کو جیتنے کے لئے آئے ہیں۔سوئٹزر لینڈ کے مشہور شہر جنیوا سے چھپنے والے
ایک اخبار نے لکھا کہ اگر چہ وہاں ایک پادری بیٹھا یہ باتیں کر رہا تھا کہ آئے تو ہیں لیکن ان کی کچھ پیش نہیں
جائے گی۔جس طرح یہ ممکن نہیں کہ ہم ان کو عیسائی بنائیں ، اسی طرح یہ بھی ممکن نہیں کہ یہ ہمیں مسلمان بنا
لیں۔اس لیے یہ ایک آنی جانی بات ہے۔ایک واقعہ ہوا اور گزر گیا۔فکر نہ کریں۔اس کے بعد اس نے لکھا
کہ مسجد میں ایک اور واقعہ گزرا تھا، جسے میں دیکھ کر یہ سمجھتا ہوں کہ وہاں جو دعویٰ کیا جارہاتھا، اس میں زیادہ
قوت تھی، اس میں زیادہ پینے کی طاقت موجود تھی۔پھر اس نے میرا ذکر کر کے بطور خاص لکھا کہ امام جماعت
266