دنیا کی کوئی طاقت سپین کے بارے میں خدا کے فیصلے کو بدل نہیں سکے گی ۔ خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء
احمد یہ یہ اعلان کر رہا ہے کہ تم صرف سپین کا کہہ رہے ہو، ہم نے تو ساری دنیا کو اسلام کے لئے فتح کرنا ہے۔اس عالمی غلبہ کے مقابلہ پر جو اسلام کو بہر حال نصیب ہونا ہے، پین کی تو کوئی حقیقت نہیں۔پس میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہماری اصل دولت اور ہماری اصل طاقت اس الہی خلوص میں تھی ، جس کو
خدا کے قدموں میں پیش کرنے کی توفیق خود اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا فرمائی۔اس تمام عرصہ میں جب کہ ہم
سپین کے دورہ میں الحمراء گئے۔ان پرانی یادگاروں کو دیکھا، جن کو بڑے بڑے مسلمان بادشاہ، رؤساء اور
بزرگ اپنے پیچھے چھوڑ گئے تھے۔ان مسجدوں کو بھی دیکھا ، جن کو عیسائیوں نے اپنی عبادت گاہوں میں تبدیل
کر دیا تھا۔یعنی کلیسا بنا دیا گیا تھا۔ان ویران مساجد کو دیکھا، جو ابھی تک خالی پڑی تھیں۔یعنی پانچ سو سال
تک مساجد کو کلیساؤں میں تبدیل کرنے کے مسلسل عمل کے باوجود اب بھی بہت سے بچی پڑی ہیں، جن میں
کچھ بھی نہیں ، صرف ایک ویرانہ ہے۔یہ سب کچھ دیکھ کر ہر قدم پر ہمارے دل خون ہوئے۔پرانی یادوں نے
ایسا نڈ پایا اور اتنار لایا کہ ایک شعر مجھے یاد آیا۔ایک شاعر نے اس قسم کی کیفیت کا اظہار یوں کیا۔وہ مزا دیا تڑپ نے کہ یہ آرزوهی یا رب
مرے دونوں پہلوؤں میں دل بے قرار ہوتا
میں نے سوچا کہ شاعرتو دو پہلوؤں میں دل مانتا ہے، ہمارا تو ذرہ ذرہ دل بے قرار بن کر تڑپ رہا
ہے۔کیا پھر بھی اللہ کورحم نہیں آئے گا؟ کیا اللہ تعالیٰ کو اسلام کے لئے تڑپنے والوں کی کوئی قدر نہیں ہوگی ؟
یقینا ہوگی۔میرے دل میں یہ خیال بھی آیا کہ یہ آنسو، جو اس وقت ہم خدا کی راہ میں بہار ہے ہیں، ان کے
ساتھ وہ قربانیاں شامل ہیں، جو ان کی سچائی کا اعلان کر رہی ہیں۔یہ کوئی ناول پڑھنے والوں کے آنسو تو نہیں
تھے۔جنہوں نے گویا رات کو لحافوں میں لیٹ کر بڑے مزے کے ساتھ ناول پڑھے اور پین کی یاد میں آنسو
بہائے اور سو گئے۔بلکہ یہ ان لوگوں کے آنسو تھے، جنہوں نے وہ سب کچھ خدا کی راہ میں قربان کر دیا، جو خدا
نے انہیں عطا فر مایا تھا۔انہوں نے ساری دنیا میں تبلیغ اسلام کا بیڑا اٹھایا اور اس کے لئے قربانیاں دیں۔اس
میں ان عورتوں کی قربانیاں شامل ہیں، جنہوں نے اپنے زیور پیش کر دیئے۔ان غریبوں کی قربانیاں شامل
ہیں، جنہوں نے دو آنے میسر تھے تو دو آنے پیش کر دیئے۔ان مہاجر پٹھان عورتوں کی قربانیاں شامل ہیں،
جن کے پاس تن کے کپڑوں کے سوا کچھ نہیں تھا۔وہ جماعت احمدیہ سے وظیفہ پاتی تھیں۔جب یہ اعلان سنا
تو ان میں سے ایک نے اپنے امام کی خدمت میں حاضر ہو کر دور پے پیش کیے اور روتے ہوئے یہ عرض کیا کہ
اے ہمارے آقا ! ساری جماعت قربانیاں پیش کر رہی ہے اور میں تڑپ رہی تھی کہ میرے پاس تو کچھ نہیں۔267
خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ششم
یہ کپڑے بھی وہ ہیں، جو جماعت نے دیئے ہیں۔یہ جوتی بھی وہی ہے، جو جماعت نے دی ہے۔یہ سرکا
دوپٹہ بھی وہی ہے، جو جماعت نے دیا ہے۔اور یہ دو روپے بھی وہی ہیں، جو آج تک جماعت کے دیئے
ہوئے پیسوں میں سے تھے۔میں نے آڑے وقت کے لئے بچا کر رکھے ہوئے تھے، یہ قبول فرمالیں۔حضرت خلیفة المسیح الثانی جن کے زمانے کی بات ہے، وہ فرماتے ہیں کہ جب سپین میں تبلیغ اسلام
کے لئے اعلان کیا گیا تو بڑی بڑی قربانیاں میرے سامنے پیش ہوئیں۔مگر جس طرح اس عورت کی قربانی
نے میرا دل ہلایا اور جوان دور و پیوں کی میری نظر میں قدر و قیمت ہے، وہ ہزاروں ، لاکھوں کی قربانیوں کی
قیمت نہیں۔یہ خلوص کی قربانی تھی، جسے روپوں میں نہیں ناپا جاسکتا۔اس کو دل کے جذبات کے ساتھ ناپا جا
سکتا ہے۔اور اس کی قدر و قیمت انسان نہیں کر سکتا بلکہ خدا کر سکتا ہے۔یہ سب کچھ تو فیق پانے کے بعد ملک میں ہمارا استقبال بالکل اور انداز کا ہوا۔جو باتیں سننے میں
آئیں اور اخبارات نے جو تبصرے کئے ، ان کا خلاصہ یہ تھا کہ انہیں سپین میں مسجد بنانے کی توفیق کیوں ملی ؟
یہ گویا خدا کے خلاف غصہ کا اظہار تھا۔کیونکہ تو فیق تو وہی عطا کرتا ہے۔کہا اور لکھا یہ گیا کہ خدا کے گھروں سے
ان
کا کوئی تعلق نہیں بنتا۔اور اس لئے نہیں بنتا کہ ہم انہیں غیر مسلم قرار دے چکے ہیں۔ایسے لوگوں کو،
جنہیں ہم غیر
مسلم قرار دے چکے ہیں، آزاد دنیا کے کسی بھی خطہ میں اللہ تعالیٰ نے مسجد بنانے کی توفیق
کیوں دی؟ ان کی یہ مسجد اور تمام دوسری مسجدیں، جو انہوں نے یورپ میں بنائی ہیں، گرادینی چاہئیں۔حیرت زدہ تھادل اور خون کے آنسور ورہا تھا کہ پین کی تاریخ سے بھی انہوں نے عبرت حاصل نہیں کی۔وہاں
بھی تو یہی کچھ ہوا تھا۔اسلام کے نام پر اسلام کو برباد کیا گیا تھا۔ان مجاہدوں کو جو اپنے خون کی قربانیاں دینے
کے لئے صف اول میں لڑنے کے لئے نکلتے تھے، غدار قرار دیا جاتا تھا۔تو میں جب بد قسمت ہو جاتی ہیں تو وہ
اپنی دینی اور ملی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی بجائے انہیں اپنے ذاتی انا اور تعصب کی بھینٹ چڑھا دیا کرتی
ہیں۔لیکن میں اللہ تعالیٰ کے فضل پر کامل یقین اور توکل رکھتا ہوں۔دنیا کی کوئی طاقت اب خدا کے اس فیصلہ
کو نہیں بدل سکتی ، جو سپین کے بارہ میں ظاہر ہو چکا ہے۔ہم نے جو دعائیں کی ہیں، اللہ تعالیٰ نے ہمیں
خوشخبریاں دیں ہیں کہ دعائیں قبول کی گئیں۔ان واضح خوشخبریوں کے بعد اگر ہمارا انگ انگ بھی کاٹ کر
پھینک دیا جائے ، تب بھی لازما سپین میں اسلام فتحیاب ہو گا اور کوئی اس تقدیر کو اب بدل نہیں سکے گا۔ایک عیسائی مستشرق لکھتا ہے: جب سپین کے آخری مسلمان بادشاہ نے ایک آہ بھری، اس وقت
سپین کی مساجد کے میناروں سے ہلالی جھنڈے چاک چاک کر کے زمین پر پھینک دیئے گئے اور تمام میناروں
268
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد
خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء
پر صلیبیں بلند کی گئیں اور صلیب کے پجاری خداوند یسوع کے حضور جھک گئے اور شکر ادا کیا کہ ایک عظیم الشان
فتح خداوند یسوع مسیح نے ان کو عطا کی ہے۔لیکن ساتھ ہی وہ یہ لکھنے پر مجبور ہے کہ اسلام کا سورج جب سپین میں
ڈوبا تو عیسائیت کا چاند نمودار ہوا۔لیکن اس کی روشنی مستعار روشنی تھی۔اس کی روشنی اس نور سے حاصل کردہ تھی،
جو مسلمانوں کا سورج پیچھے چھوڑ رہا تھا۔رفتہ رفتہ وہ چاند تاریک ہو گیا اور ایک ایسی گہری تاریکی میں ڈوب گیا،
جس سے آج تک نہیں نکل سکا۔وہ پین، جو مسلمان سلطنتوں کے ایام میں یورپ کی عظمتوں
کا گہوارہ تھا، تنزل
کا ایسا شکار ہوا کہ اب یورپ میں سب سے زیادہ پسماندہ ملک بن چکا ہے۔پس ہم یقین رکھتے ہیں کہ چین کی تاریخ اسی سورج سے وابستہ ہے، جو وہاں سے ایک دفعہ غروب
ہوا تھا، وہ سورج ضرور طلوع کرے گا اور سارے پین کو روشن کر دے گا۔اور سارے یورپ میں اس کی
شعاعیں پھیلیں گی۔یہ خدا کی تقدیر ہے، اسے کوئی بدل نہیں سکتا۔اور یقینا اور یقینا وہ وقت آن پہنچا ہے کہ
اسلام دنیا میں لازماً واحد مذہب ہوگا، جو تمام دنیا کے مذاہب پر غالب ہو کر رہے گا۔لیکن ان قربانیوں کے
نتیجے میں، جو خدا کی راہ میں پیش کی جائیں گی۔ان آنسوؤں کے نتیجہ میں، جو خدا کی راہ میں بہائے جائیں
گے۔اور اس خون کے نتیجہ میں کہ جب مانگا جاتا ہے تو قربانی کرنے والے بڑی بشاشت کے ساتھ خدا کی راہ
میں پیش کرتے ہیں۔ان لئے ہوئے گھروں کے نتیجے میں، جو خدا کی راہ میں قربان کرنے پڑتے ہیں۔ہر
ایک ملک، جہاں احمدیت پھیلی ہے، اس بات کا گواہ ہے کہ خدا کی راہ میں جائیداد میں لٹ گئیں ، گھر تباہ ہو
گئے ، جانیں دینی پڑیں ، عورتوں تک پر ظلم ہوئے ، صرف اس لئے کہ وہ خدائے واحد کو مانتی ہیں اور خدا کے
تازہ نشانات پر یقین رکھتی ہیں۔پس یہ وہ قربانیاں ہیں، جن کے نتیجہ میں مذہب میں تبدیلی آیا کرتی ہے اور
خدا کی رحمت جوش میں آتی ہے۔یہ ایک ایسا ازلی ابدی قانون ہے، جس میں آپ
کبھی کوئی تبدیلی نہیں
دیکھیں گے۔جب سے دنیامذ ہب سے آشنا ہوئی ہے، یہی ہوتا چلا آیا ہے۔جن قوموں نے خدا کی راہ میں
یقین کامل کے ساتھ قربانیاں پیش کیں، وہ کبھی مغلوب نہیں ہوئیں۔وہ ہمیشہ فتح مند ہوئی ہیں اور فتح ونصرت
کی کلیدان کو عطا کی گئی ہے۔پس ہم اس وجہ سے یقین رکھتے ہیں کہ ہم اسلام کو دنیا میں لازما غالب کریں
گے۔کیونکہ اس راہ میں جب بھی ہم سے قربانیاں مانگی جاتی ہیں، ہم پیش کر دیتے ہیں اور کبھی پیچھے نہیں
ہے۔ہمیشہ ہنستے مسکراتے چہروں کے ساتھ سب کچھ خدا کی راہ میں قربان کرتے ہیں۔اس لئے خدا کے فضل
سے آگے سے آگے اور بھی آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں۔اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان منازل کو قریب تر
کر دے، جن کی تمنائیں لئے ہم جیتے ہیں۔اپنے فضل سے اسلام کی دشمنی کی اس عارضی رات کو ہمیشہ کے
لئے ختم کر دے، جو اس وقت یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک پر طاری ہے“۔269
خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء
اس تقریر کے بعد حضور نے فرمایا:۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک
" آج کی اس تقریب کا پروگرام کچھ لمبا ہو گیا ہے۔لیکن ایسے پروگراموں میں یہ توقع رکھی جاتی
ہے، کچھ لمبے ہو جائیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔اس لئے میں نے منتظمین سے کہا تھا کہ خطاب کے بعد اگر کوئی
دوست سوال کرنا چاہیں تو بے شک کر لیں۔چنانچہ ایک سوال یہ آیا کہ جب آپ باہر جا کر تبلیغ کرتے ہیں تو
آپ کی تبلیغ میں اور دوسرے مسلمانوں کی تبلیغ میں فرق کیا ہے؟“
حضور نے اس سوال کا درج ذیل جواب دیا۔آپ نے فرمایا :۔اس ضمن میں یہ بات کھول دینی چاہتا ہوں کہ واپسی پر ہم پر جو اعتراضات ہوئے ، ان میں یہ
تاثر دیا گیا کہ ہم مسلمان ہونے کا اعلان کر کے دنیا کو دھوکہ دیتے ہیں۔دنیا غلطی سے یہ سمجھنے لگ جاتی ہے
کہ ہم پاکستان کی نمائندگی میں آکر لوگوں کو تبلیغ کر رہے ہیں۔گویا یہ پاکستان کی عظمت ہے، جو اثر ڈالتی
ہے۔اور ہمیں لوگ پذیرائی کے طور پر ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں۔یہ محض ایک ایسی غلط فہمی ہے، جس کا باہر کی
دنیا میں کوئی تصور بھی نہیں پایا جاتا۔اول تو دنیا اتنی سادہ اور بھولی نہیں ہے اور نہ ہی آج کل کے یورپین
پریس کے نمائندے ایسے احمق اور بے وقوف یا نکھے ہیں کہ ان کو پتہ ہی نہ ہو کہ وہ کس سے کیا پوچھنے جارہے
ہیں؟ یہ تو نہیں کہ سوتے سوتے اٹھے اور آنکھیں ملتے ہوئے پریس کانفرنس میں پہنچ گئے۔یہ تو پہلے سے
پوری تیاری کرتے ہیں۔ان کو وقت دیا جاتا ہے، بتایا جاتا ہے، ایک ہنڈ آوٹ جاری کیا جاتا ہے۔اس
میں بتانا پڑتا ہے کہ ہم کون ہیں؟ کیا کر رہے ہیں؟ کس کی نمائندگی کر رہے ہیں؟ اور پھر وہ پوری تیاری کر
کے سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہیں۔ان کو جھوٹ کی عادت نہیں ہے۔اس لئے جب وہ دشمن کو زیر کرنا
چاہیں تو چونکہ جھوٹ سے کام نہیں لیتے ، اس لئے اتنی ہی زیادہ ان کو محنت کرنی پڑتی ہے۔وہ سوالات
کرتے وقت بہت ہوشیاری سے کام لیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آنے والے مہمانوں سے بدتمیزی کئے بغیر
ان کو زیر کر لیں۔اور قوم کے سامنے ان کا ایک ایسا حلیہ پیش کریں ، جو قوم کے لئے کسی طرح باعث دلچپسی
نہ بنے یا دلربا نہ ہو۔چنانچہ اس معاملہ میں یعنی مسلم، غیر مسلم کے سلسلہ میں کوئی ایک پر یس کا نفرنس بھی ایسی
نہیں تھی ، جہاں سب سے پہلے یہ سوال نہ کیا گیا ہو اور اس میں بڑی حکمت ان کے مد نظر تھی ، وہ قوم کو یہ تاثر
دینا چاہتے تھے کہ یہ جو تمہیں مسلمان بنانے کے لئے نکلے ہیں، ان کے تو اپنے گھر لئے ہوئے ہیں۔ان کا تو
کوئی ہے ہی نہیں۔ان کی پشت پناہی پر کون ہے، آخر جو تمہیں اسلام کا پیغام دینے آگئے ہیں؟ چنانچہ سب
سے پہلے وہ یہ سوال کرتے تھے کہ جناب آپ تشریف تو لائے ہیں اور کہتے ہیں کہ اسلام کی تبلیغ کی خاطر
270
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء
گھروں سے نکلے ہیں، پہلے گھروں کی خبر دیجیے، آپ کو آپ کی قوم کیا بجھتی ہے؟ اور آپ میں اور دوسرے
مسلمانوں کے اندر اعتقادی فرق کیا ہے؟ اس فرق میں الجھا کر ان کی کوشش یہ ہوتی تھی کہ نہیں یورپ کے
سامنے حقیر اور بے حقیقت اور بے بس دکھا دیا جائے۔چنانچہ ایسے سوالات کے جوابات میں نے کس طرح
دیئے ؟ ہم ان کو کس طرح تبلیغ کرتے تھے؟ اس کا میں ایک نمونہ پیش کرتا ہوں۔میری یہ کوشش ہوتی تھی اور اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہمیشہ اس میں کامیابی عطا فرمائی کہ
اندرونی جھگڑوں کی بحث میں پڑنے کی بجائے مجلس کو اسلام اور عیسائیت کے درمیان جنگ میں تبدیل کر
دیا جائے۔چنانچہ اس سوال کا رخ میں اس طرح موڑا کرتا تھا کہ ان سے میں کہتا تھا بھائی ! آپ نے ایک
عجیب سوال کیا ہے، جو آپ جیسے صاحب علم آدمی کے لئے بڑا تعجب انگیز ہے۔معلوم ہوتا ہے، آپ نے
مطالعہ تو کچھ کیا ہے لیکن پورا نہیں کیا۔آپ کا سوال بہت محدود ہے۔جب آپ یہ کہتے ہیں کہ آپ میں اور
دوسرے مسلمانوں میں کیا فرق ہے؟ تو آپ کا سوال یہ ہونا چاہئے تھا کہ آپ میں اور دوسرے مسلمانوں
میں کیا فرق ہے؟ تو آپ کا سوال یہ ہونا چاہیے تھا کہ آپ میں اور دوسرے مسلمانوں اور عیسائیوں میں کیا
فرق ہے؟ وہ کہتے تھے، یہ کیا بات ہوئی ؟ یہ تم نے عجیب سوال کیا ہے۔ہم ایسا سوال کیوں کریں؟ میں نے
کہا: میں بتاتا ہوں کہ فرق مشترق ہے۔فرق یہاں سے شروع ہوتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام )
جن کو تم خدا کا بیٹا مانتے ہو اور یہ بھی مانتے ہو کہ وہ زندہ آسمان پر ہیں۔انہیں مسلمان خدا کا بیٹا تو نہیں مانتے
لیکن وہ ان کی زندگی کے عقیدہ میں تمہارے شریک ہیں۔بائبل نے بھی خبر دی ہے کہ وہ دوبارہ آئیں گے
اور بعض احادیث میں بھی کہا گیا ہے کہ وہ آئیں گے۔پس تم دونوں مانتے ہو کہ وہ زندہ ہیں اور بعینہ اسی
جسم کے ساتھ دوبارہ آئیں گے ، جس جسم کو لے کر وہ آسمان پر چڑھ گئے تھے۔ہم کہتے ہیں، یہ سارے حقیقی
علم کو نہ سمجھنے کے قصے ہیں۔جب قو میں اپنی مذہبی اصطلاحوں کو سمجھنا چھوڑ دیتی ہیں، جب ان کے فلسفہ اور
حکمت سے ناواقف ہو جاتی ہیں ، تب وہ ظواہر پر ان باتوں کو شمول کر لیا کرتی ہیں۔مسیح کا دوبارہ آنا تو مقدر
تھا لیکن تمثیلی طور پر آنا تھا۔جس نے آنا تھا، اس کو مسیح کا نام دیا جانا تھا۔میں نے کہا: تم یہ کہو گے، یہ تو تمہارا
دعوی ہے۔میں نے کہا: آپ تو اسلام پر ایمان نہیں رکھتے ، قرآن کی دلیلیں تو نہیں سن سکتے۔اس لئے اب
میں بائبل کے دلائل بتادیتا ہوں ، پھر آپ مجھے بتائیں کہ محض دعویٰ ہے یا ثبوت بھی موجود ہے۔چنانچہ اس طرح وہ سوال، جو ہمارے اور دوسرے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ کو اچھالنے کے
لئے وہ کیا کرتے تھے، وہ اسلام اور عیسائیت کے درمیان ایک تقابلی صورت میں تبدیل ہو جاتا تھا۔چنانچہ
271
خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
میں ان کو بائبل کے حوالے دیتا تھا اور کہتا تھا کہ آپ کی بائیل خود دیکھتی ہے اور اس کے سوا کوئی اور تشریح
اس کی ممکن نہیں کہ بائبل کی طرف آپ جو بات منسوب کر رہے ہیں، وہ خلاف عقل ہے۔کیونکہ بائبل تو
کھلم کھلا لکھ چکی ہے اور تین پہلوؤں سے پرانے مسیح کی صلیب سے نجات اور بعد ازاں طبعی موت کی خبر
دیتی ہے۔اور یہی ہمارا بھی عقیدہ ہے۔اور اسی میں فرق ہے، ہمارا اور دوسرے مسلمانوں کا۔اور اسی کے
نتیجہ میں بالآخر ہم ان کے ہاں غیر مسلم قرار دیئے گئے ہیں۔چنانچہ جب ان عیسائیوں سے گفتگو ہوتی تھی تو
میں ان سے کہتا تھا دیکھو، پیشگوئی کے رنگ میں دیکھ لو مسیح نے واقعہ صلیب سے پہلے بائبل کے بیان کے
مطابق پیشگوئی کی کہ میں تمہیں چھوڑ کر جانے والا ہوں۔کہاں جانے والا ہوں؟ اسرائیل کی گم شدہ
بھیڑوں کی طرف۔اور یہ بات آج تک بائبل کے (New Testament) یعنی نئے عہد نامہ میں لکھی
ہوئی موجود ہے۔میں نے کہا: اب تم مجھے یہ بتاؤ کہ اس کے بعد وہ گئے کہاں؟ یا تو یہ مانو کہ مسیح سے پہلے
اسرائیل کی ساری گم شدہ بھیڑیں آسمان پر چلی گئی تھیں اور وہ وعدہ پورا کرنے کے لئے آسمان پر چلے گئے۔اگر تمہاری اپنی اصطلاح تمہیں یہ بتاتی ہے کہ بھیڑوں سے مراد گم شدہ قبائل ہیں تو پھر بائبل کی رو سے مسیح
نعوذ باللہ جھوٹا ٹھہرتا ہے یاوہ آسمان پر نہیں گیا۔ظاہر ہے، وہاں گیا، جہاں گم شدہ قبائل رہتے تھے۔پھر میں
ان سے یہ کہتا تھا کہ اب دوسری پیشگوئی سنو۔جب نشان مانگنے کے لئے لوگ مسیح کے پاس آتے تھے تو وہ
ان لوگوں کو کہا کرتے تھے کہ دیکھو تمہیں یونس نبی کے نشان کے سوا کوئی نشان نہیں دیا جائے گا۔اور وہ کیا
نشان تھا؟ سارے لوگ جانتے ہیں، وہ نشان یہ تھا کہ یونس نبی تین دن مچھلی کے پیٹ میں رہے لیکن مرے
نہیں، زندہ رہے۔بظاہر موت کے سارے مواقع اور اسباب موجود تھے لیکن زندہ گئے اور زندہ ہی باہر
آئے۔یعنی مچھلی نے باہر اگل دیا۔اسی طرح صلیب میں بعینہ یہ واقعہ دہرایا گیا تھا۔میں نے کہا: اگر تم
جماعت احمدیہ کی یہ تشریح قبول نہیں کرتے تو پھر نتیجہ بائبل جھوٹی ٹھہرتی ہے۔ادھر مسیح نعوذ باللہ جھوٹا بنتا
ہے، یہاں بائبل جھوٹی ٹھہرتی ہے۔جو تمہارے بیان کے مطابق کہتی ہے کہ تین دن مرکز رہے۔پھر میں
بائیل کی رو سے صلیب کے واقعات بتا تا تھا کہ وہ تو کہتے ہیں کہ ہم نے جو نیزہ مارا، اس سے پہلو میں زخم
ہوا تو خون ابل ابل کر نکلا۔(gushed out بھی انگریزی ترجمہ ہے، بائیل میں اور rushed out
بھی۔دونوں طرح بائبل میں آتا ہے۔میں نے کہا: مردہ کے جسم سے اول تو خون نکلا ہی نہیں کرتا لیکن
اہل ایل کے نکلنا تو بالکل عقل کے خلاف ہے۔زندہ تھے تو خون نکلا۔پھر بائبل کہتی ہے کہ حواریوں نے مسیح
کو مرہم لگائی ، جس میں بارہ اجزاء شامل تھے، جو زخموں کو مندمل کرنے والے، در دکور و کنے والے، انفیکشن
272
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء
کا مقابلہ کرنے والے، جلد کو ملائم کرنے والے وغیرہ اجزاء تھے۔میں نے ان سے کہا کہ مردہ کو اس کی کیا
ضرورت تھی؟ بائبل تو کہتی ہے کہ مرہم لگائی گئی تھی۔تمہارے محققین کہتے ہیں کہ یہود کا یہ دستور نہیں تھا۔دستور کے خلاف واقعہ ہوا ہے۔زندہ تھے تو واقعہ ہوا۔غرضیکہ اور بہت سی باتیں تھیں، جن کو بیان کر کے ہم پریس کانفرنس کو جلد از جلد ایک ایسی
کانفرنس میں تبدیل کر دیتے تھے، جو عیسائیت بمقابلہ اسلام بن جاتی تھی۔یہ ایک مثال ہے، جس سے یہ
امر واضح ہو جاتا ہے کہ ہمارا طریق تبلیغ کیا تھا؟ چنانچہ جب عیسائیت اور اسلام کا مقابلہ شروع ہو جاتا تھا تو
پھر ان
کو دوسری باتوں کی ہوش نہیں رہتی تھی۔یہاں تک کہ پھر آخر امام خمینی صاحب پر جا کر ان کی تان ٹوشتی
تھی۔یعنی جب دیکھتے تھے کہ یہ تو میدان جیت رہے ہیں، وہ سمجھتے تھے کہ اگر ہم نے یہ رپورٹنگ کی تو لوگوں
پر ان کا اثر پڑ جائے گا۔(اس کے باوجود وہ یہی رپورٹنگ کرتے تھے اور یہ ان کی دیانت داری کے معیار کی
علامت ہے کہ وہ مجبور تھے، صحیح رپورٹنگ کرنے پر) اس لئے پریس کانفرنس کا رخ موڑنے کے لئے کہتے
تھے، اچھا ٹھیک ہے، نظریاتی باتیں تو ہوگئیں، عملا تمہارا کیا حال ہے؟ ثمینی صاحب اسلام کے نمائندہ ہیں
لیکن بقول ان کے ان کی سفا کی کا یہ عالم ہے کہ ان کے اصلاحی دور کے صرف ایک سال میں اس سے
زیادہ مظالم توڑے گئے ہیں، جو بادشاہ نے ساری عمر میں تو ڑے تھے۔اور اس سوال کا ایسا اثر جماتے تھے
کہ ان کا خیال تھا، پہلے جتنی مرضی دلیلیں یہ دے دیں، جب یہ سوال آئے گا تو پھر اسلام کا سارے کا سارا
مفاد دھرے کا دھرارہ جائے گا۔عیسائیوں کی اسلام سے ساری دلچسپی ختم ہو جائے گی۔میں تحمل سے ان کی
بات سنتا تھا۔ان سے کہتا تھا کہ دیکھیں، آپ نے ایک بڑا اور اہم نکتہ اٹھایا ہے۔لیکن اسلام مجھے یہ سکھاتا
ہے کہ انصاف سے کام لوں۔مجھے پوری طرح پتہ نہیں ہے کہ جتنی باتیں آپ نے خمینی صاحب کی طرف
منسوب کی ہیں، وہ صحیح بھی ہیں یا نہیں؟ آپ اپنا انتقام لے رہے ہیں۔کیونکہ انہوں نے آپ
کو باہر نکالا
ہے اور کتنے واقعات درست ہیں؟ یہ تو جب فضا بدلے گی اور تاریخ دان چھان بین کرے گا، تب ان
باتوں کی حقیقت کھل کر سامنے آئے گی۔اس سوال سے بھی اس قوم کی بہت بڑی ہوشیاری مترشح ہوتی ہے۔وہ یہ چاہتے تھے کہ یا تو میں
ضمینی صاحب کو برا کہوں یا ان کی تردید کر دوں۔اگر برا کہوں تو اگلے روز سارے یورپین اخبار یہ سرخیاں لگا
دیں کہ دیکھ لو پاکستان سے ایک مسلمان راہ نما آیا ہے اور وہ کھلے بندوں خمینی صاحب کے خلاف تقریر کر رہا
ہے۔اس طرح عالم اسلام میں پھوٹ پڑ جائے گی ، پاکستان واپس جائیں تو ان کو جینے نہ دیں۔ایرانی
273
خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
جہاں جہاں ہیں، احمدیت کے دشمن بن جائیں اور اس طرح ان کے خلاف مخالفت کا ایک اور محاذ کھل
جائے۔یہ فرڈی سنڈ والی پالیسی تھی ، جو یہاں چلی جارہی تھی۔اور دوسری طرف ان کی کوشش یہ تھی کہ اگر یہ
مینی صاحب کی تائید کردیں تو سارا یورپ یہ کہہ کر ان کے خلاف ہو جائے کہ کیسے پاگل لوگ ہیں ، ظلم کی
تائید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہی اسلام ہے۔پس ان دو مصیبتوں کے درمیان سے گزرنا ہوتا تھا۔چنانچہ طریق تبلیغ کا سوال کیا گیا ہے تو میں
بتاتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کس طرح اس سے عہدہ برآ ہونے کی توفیق فرماتا تھا۔یہ محض اس کا فضل تھا۔میں ان
سے کہتا تھا کہ اب میں تھوڑی دیر کے لئے فرض کر لیتا ہوں کہ یہ سب کچھ درست ہے۔لیکن آپ مجھے یہ
بتائیں کہ اگر کوئی مسلمان راہ نما آپ کے خیال میں اسلام کے نام پر ظلم کرے تو کیا آپ کا یہ حق ہے کہ اس
کے عمل کی وجہ سے اسلام کو مطعون کریں؟ جس وقت یہ حق آپ تسلیم کرلیں گے، میں اس وقت آپ کو آپ کی
تاریخ بتانی شروع کر دوں گا۔اور نمونے اس تاریخ کے یہ ہیں کہ عیسائیت کے نام پر یورپ میں ایک ایک
عیسائی بادشاہ کے وقت میں اتنے مظالم ہوئے ہیں کہ ایک خمینی کیا، سو مینی بھی وہ مظالم کر رہے ہوں، جو آپ
بیان کرتے ہیں، تب بھی وہ ان سے لگا نہیں کھا سکتے۔میں نے ان سے کہا: کیا آپ انگلستان کی تاریخ کو
بھول گئے ہیں۔ایک ملکہ میری (Merry) کے زمانے میں ہی پانچ سو معصوم عورتوں کو زندہ آگ میں جلا دیا
گیا۔اس الزام میں کہ وہ جادوگرنیاں ہیں اور انہیں دفاع کا کوئی موقع نہیں دیا گیا۔سپین کی سینکڑوں سال کی
(Inquisition) یعنی مذہب کے نام پر تشدد کی تاریخ اتنی دردناک ہے کہ جب مادام توسو کی نمائش میں وہ
آلات دکھائے گئے ، جو سپین کے مظالم کی تاریخ یاد دلاتے تھے تو لوگوں نے احتجاج کئے کہ یہ اتنے بھیانک
ہیں کہ ان
کو دیکھ کر ہی ہماری عورتیں اور بچے ڈر جاتے ہیں۔کجا یہ کہ واقعہ یہ ظلم ہورہا ہو۔چنانچہ وہ آلات
وہاں سے اٹھوا دیے گئے۔جرمنی کے متعلق آپ خود کہتے ہیں کہ ہم نے اسے بزور شمشیر عیسائی بنایا ہے۔ایک
جرمن بھی تبلیغ کے ذریعہ عیسائی نہیں ہوا۔اسی طرح آپ بھی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ جب 1400ء میں طاعون
کی وبا پھیلی تھی تولا کھوں یہودیوں کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔اس الزام میں کہ تمہاری نحوست کی وجہ سے طاعون
پھیلی ہے۔میں نے کہا: آپ ایک خمینی کو رور ہے ہیں، آپ کے سینوں میں ہزاروں خمینی شیخ رہے ہیں اور
پھر بھی آپ اسلام پر حملہ آور ہوتے ہیں اور اسے بدنام کرتے ہیں۔میں نے کہا: میرا مذ ہب مجھے یہ تعلیم نہیں دیتا۔ان سب باتوں کے باوجو داب میں آپ کا دفاع
کرتا ہوں کیونکہ اسلام مجھے انصاف کی تعلیم دیتا ہے۔میں کہتا ہوں کہ عیسائیت کا کوئی قصور نہیں تھا۔جب
274
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 25 نومبر 1982ء
زمانہ کے امتداد سے زمانے کی قدریں بگڑ جاتی ہیں تو اس وقت اگر بگڑے ہوئے نظریات کو مذہب کا نام
دے کر کوئی ظلم کرتا ہے تو وہ ظالم ہے، مذہب ظالم نہیں۔پس عیسائیت ظالم نہیں تھی، عیسائیت نے درویشی
کی تعلیم دی تھی، محبت کی تعلیم دی تھی۔یہ کہا تھا کہ کوئی ایک گال پر تھپڑ مارے تو دوسرا گال بھی آگے کر دو۔پس ایسی صورت میں اگر کوئی عیسائیت کے نام پر ظلم کا ارتکاب کرتا ہے تو وہ جھوٹا ہے۔اس لئے اگر ایک
مسلمان ایسی باتیں کرتا بھی ہے، جو آپ نے اس کی طرف منسوب
کی ہیں تو اس سے بڑا ظلم آپ یہ کر رہے
ہیں کہ اس کی حرکات کو مذہب کی طرف منسوب کر کے اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اب بتائیں کہ اس کے بعد ان کے سوال کی کیا حیثیت باقی رہ جاتی تھی؟ میرے اس جواب نے ان
کو کتنا مغلوب کیا کہ سارے پریس نے ایک جگہ بھی اس جواب کا ذکر نہیں کیا۔یہ حیرت کی بات ہے۔دیانتدار ہونے کے باوجود تبلیغ والا پہلو تو ذکر کر دیا۔لیکن پتہ تھا کہ اگر ہم نے یہ ذکر بھی چھیڑ دیا تو ساری پولیٹیکل
گورنمنٹمیں ہمارے خلاف ہو جائیں گی اور کہیں گی کہ اس وقت تو خمینی کو اشو (Issue) بنانا چاہئے تھا، اس کے
خلاف رائے عامہ ہموار کرنی چاہئے تھی ، تم نے یہ بیان کیوں شائع کر دیا؟ کیونکہ وہاں مذہب کے مقابل پر
پالیٹکس کی زیادہ قیمت ہے، اس لئے انہوں نے جمینی کے بارہ میں ساری بحث کو Totally black out کر دیا
اور بالکل ذکر تک نہیں کیا۔لیکن اپنی طرف سے بنا کر کوئی جھوٹ نہیں بولا اور نہ ہی کسی ایک اخبار نے بھی یہ لکھا
کہ انہوں نے خمینی کے خلاف کچھ کہایا ایسا جواب دیا ، جس سے ہماری تسلی نہیں ہوئی۔پس جیسا کہ میں نے بتایا ہے، ایک ایک مجلس اڑھائی اڑھائی ، تین تین گھنٹے بلکہ بعض جگہ پانچ ،
پانچ گھنٹے تک جاری رہی ہے۔مجالس ختم بھی ہو گئیں تو تب بھی لوگ آتے رہے اور بیٹھ جاتے رہے۔وہ
یورپ کی سیاست پر باتیں پوچھتے رہے کہ یورپ کا کیا بنے گا؟ ڈیما کریسی کیا چیز ہے؟ اسلام کا نظام
حکومت کیا ہے؟ کمیونزم کے پھیلنے کے کیا امکانات ہیں؟ ایٹمی جنگ کس وقت آئے گی؟ اور یہ کیا ہوگا اور
وہ کیا ہو گا؟ ان مجالس کی ساری باتیں تو یہاں دہرائی نہیں جاسکتیں۔یہ ناممکن ہے، اس لئے مختصرا میں نے
اسلام
کی تبلیغ کا نمونہ پیش کر دیا ہے۔اب میرا خیال ہے کہ کھا نا شروع کرائیں، کچھ لوگوں کو بھوک لگی ہوگی۔ایک اور سوال ہے،
مسلمان کیوں دن بدن منزل میں جارہے ہیں؟ میں سمجھتا ہوں، اس کا جواب یہاں دہرانے کی ضرورت
نہیں ہے۔کیونکہ یہ ہماری تاریخ کا ایک دردناک باب ہے اور یہ اتنی صدیوں پر پھیلا ہوا ہے کہ اس کا میں
ذکر چھیڑ دوں تو بہت لمبا قصہ چلے گا اور پھر تکلیف کا موجب بنے گا، اس لئے میرا خیال ہے، اس ذکر کو اس
وقت رہنے دیا جائے۔مطبوعه روزنامه الفضل 03 مئی 1983ء)
275