صد سالہ جوبلی کے نظام کا تعلق دراصل تحریک جدید سے ہے۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 3 دسمبر 1982ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1982ء
صد سالہ جوہلی کے نظام کا تعلق دراصل تحریک جدید سے ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1982ء
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔صد سالہ جوبلی کا جو منصوبہ حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کے
سامنے پیش فرمایا تھا، اس وقت اگر چہ آپ کے پیش نظر اڑھائی کروڑ روپے کی تحریک تھی لیکن بہت جلد احباب
جماعت کے غیر معمولی اخلاص کے اظہار سے یہ بات ثابت ہوئی کہ جماعت اس موڈ میں تھی کہ وہ دس کروڑ سے
زائد پیش کرے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل نے جماعت کو یہی توفیق عطا فرمائی اور تمام دنیا کی جماعت ہائے
احمدیہ نے اڑھائی کروڑ کی بجائے دس کروڑ ستر لاکھ، اکہتر ہزار، دوسو ستائیس (10,77,71,227 ) روپے
کے وعدے پیش کئے۔یہ منصوبہ ، جس کا نام صد سالہ جشن احمدیت بھی رکھا گیا اور جشن ہی کا انگریزی ترجمہ جو بلی ہے، اس کا
غرض کے لئے تو نہیں بنایا گیا تھا کہ سوسال انتظار کے بعد کروڑ ہا روپے کو ہم میلے کی شکل میں خرچ کر دیں۔اور
جس طرح دنیا کی قو میں بے معنی اور کھو کھلے جشن مناتی ہیں، اسی طرح اللہ تعالیٰ کی یہ جماعت بھی لغویات میں
مبتلا ہو کر ایک بے معنی اور بے ہودہ خوشی کا اظہار کرے۔اگر یہ مقصد ہو تو یہ سارا روپیہ ضائع ہونے والی بات
ہے۔بلکہ اس سے بھی بڑھ کر جماعت احمدیہ کے مقاصد کی گردن پر چھری پھیرنے کے مترادف ہے۔اس منصوبے کے کچھ اور مقاصد تھے، جو مختلف وقتوں میں جماعت کے سامنے کھول کر پیش کئے
جاتے رہے۔اس غرض سے ایک منصوبہ بندی
کمیشن بھی بنایا گیا اور میں بھی اس کا ایک ممبر تھا۔بڑے تفصیلی غور
و خوض کے بعد تمام دنیا کے حالات کا جائزہ لے کر اور تمام دنیا سے کوائف اکٹھے کر کے وقتا فوقتا اس منصوبے کی
مختلف شکلیں ابھرتی رہیں۔ان دنوں حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ سے وقت لے کر بھی ساری
کمیٹی پیش ہوتی رہی اور کبھی سیکر ٹری منصوبہ بندی کمیشن۔اور بعض دفعہ گھنٹوں اکٹھے بیٹھ کر اس کی تفصیلی چھان
بین کی جاتی رہی۔اور بالآخر وہ منصوبہ ایسی شکل میں منظور ہوا کہ اگر چہ اس کے بعض پہلوا بھی بھی قابل غور ہیں،
لیکن خدا کے فضل سے اکثر شکلیں اپنی سوچ اور فکر کے لحاظ سے پایہ تکمیل کو پہنچ چکی ہیں۔293

خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
اس غرض کے لیے جو اخراجات در پیش ہیں، وہ اس نوعیت کے نہیں ہیں کہ آخری وعدوں کی آخری
وصولی آخری سال یعنی 1989ء میں ہو، تب بھی ہمارا کام چل جائے۔اخراجات میں سے ایک بہت بڑا
حصہ اس نوعیت کا ہے کہ صد سالہ جشن سے چند سال پہلے اگر ساری وصولی ہو سکے تو زیادہ عمدگی کے ساتھ کام
چل سکتے ہیں۔اور اگر اس میں تاخیر ہو جائے تو یہ بھی خطرہ ہے کہ بعض بنیادی اور اہم ضرورت کے کام تشنہ
تکمیل رہ جائیں۔لیکن اس وقت وصولی کی جو شکل سامنے آئی ہے ، وہ انتہائی فکر انگیز ہے۔حقیقت یہ ہے کہ
یہ اعداد و شمار چونکہ ایک الگ محکمے سے تعلق رکھتے تھے، یعنی اس کے لئے ایک سیکرٹری صد سالہ جو بلی برائے
وصولی چندہ الگ مقرر تھا۔اس لیے منصوبہ بندی کمیشن کے سامنے چندہ کی تدریجی وصولی کے اعداد و شمار نہ
پیش ہوئے ، نہ ان سے اس کمیشن کا کوئی تعلق تھا، لیکن اب جب میں نے یہ اعداد و شمار نکلوائے تو یہ فکر انگیز
صورت سامنے آئی کہ تدریجی وصولی کے لحاظ سے اب تک جتنا وقت گزر چکا ہے، اس نسبت سے جو وصولی
ہونی چاہئے تھی، وہ نہیں ہوئی۔یعنی دس کروڑ ستر لاکھ، اکہتر ہزار دوسو، ستائیس (10,77,71,227)
میں سے چھ کروڑ، بیالیس لاکھ، چھیانوے ہزار، آٹھ سو، ترین (6,42,96,853 رو پید اب تک وصول ہو
جانا چاہئے تھا۔اس کے مقابل پر اس وقت تک کل وصولی صرف تین کروڑ ، پچپن لاکھ، انسٹھ ہزار دوسو،
چونتیس (3,55,59,234) روپیہ ہے۔گویا دس کروڑ ستر لاکھ کے وعدوں میں سے سات کروڑ روپیہ بقیہ
چند سالوں میں قابل وصول پڑا ہوا ہے۔اس کا مزید تجزیہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ پاکستان کاکل وعدہ پانچ کروڑ ، بیالیس لاکھ ، اکانوے
ہزار دوسو، تر اسی روپے تھا۔اس کے مقابل پر پاکستان کو اب تک وصولی کی شکل میں تین کروڑ ، پچیس لاکھ ،
چوہتر ہزار، سات سو انہتر (3,25,74,769) روپے پیش کر دینا چاہئے تھا۔لیکن ادائیگی صرف ایک
کروڑ ، ستاون لاکھ ، نواسی ہزار ، نوسو، اٹھارہ (1,57,89,918) روپے ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ
اب تک بھی پاکستان کی جماعتیں اس چندے میں اللہ تعالیٰ کی ایک کروڑ ، ستاسٹھ لاکھ ، چوراسی ہزار ، آٹھ
سو، اکاون (1,67,84,851) روپے کی مقروض ہو چکی ہیں۔اور بقیہ وعدہ اگر تدریجا دیں اور جلدی نہ
دیں، حالانکہ جلدی دینے کی ضرورت ہے، ( ضرورت یہ ہے کہ آخری سال سے دو، تین سال پہلے سب
روپیہ وصول ہو جائے۔تب بھی ایک کروڑ ، ستاسٹھ لاکھ ، چوراسی ہزار روپے کا مزید باران کے اوپر ایسا پڑا
ہوا ہے، جو بظاہر پورا ہوتا نظر نہیں آتا۔سوائے اس کے کہ جماعتیں غیر معمولی قربانی اور فکر اور ہمت سے
کام لیں۔تو پاکستان کی جماعتوں کو اب تک جو ادا کرنا چاہئے تھا، اس میں سے نصف بھی ادا نہیں ہو سکا۔یعنی اس کی وصولی صرف 48 فیصدی ہے۔294

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1982ء
بیرون پاکستان کی یہ شکل بنتی ہے کہ وہاں کی جماعتوں نے پانچ کروڑ ، چونتیس لاکھ ، اناسی ہزار،
نوسو، چوالیس (5,34,79,944 روپے کا وعدہ لکھوایا۔جس میں سے اب تک ان کو تین کروڑ سترہ لاکھ ،
بائیس ہزار، چوراسی (3,17,22,084) روپے ادا کرنا چاہئے تھا۔مگر ادائیگی صرف ایک کروڑ ستانوے
لاکھ، انہتر ہزار، تین سو سولہ ( 1,97,69,316) روپے ہوئی ہے۔تو بیرونی جماعتیں پاکستان کے مقابل پر تدریجی وصولی میں کچھ آگے ہیں۔یعنی ان کو اب تک جو سو
(100) دینے تھے، ان میں سے باسٹھ (62) روپے دیئے ہیں اور 38 روپے ان پر قرض ہو چکا ہے۔جبکہ
پاکستان کی جماعتوں نے سو (100) میں سے صرف 48 روپے دیئے ہیں اور ان پر 52 روپے کا قرض ہو چکا
ہے۔اس نسبت سے بیرون پاکستان وصولی کی رفتار قدرے بہتر ہے۔لیکن اور بہت سے پہلو ایسے ہیں، جن
کے لحاظ سے بہت سے بیرونی ممالک پاکستان کی جماعتوں کی قربانی کے معیار سے ابھی پیچھے ہیں۔جب یہ صورت حال سامنے آئی تو مزید جائزہ لیا گیا اور پتہ لگا کہ کراچی اور لاہور کی جماعتیں
باوجود اس کے کہ باقی چندوں میں وہ بہت مستعد ہیں، اس چندے میں نمایاں طور پر پیچھے رہ گئی ہیں۔اکیلے
کراچی کا وعدہ ایک کروڑ ، پچپن لاکھ پچپن ہزار، پانچ سو پچپن (1,55,55,555) روپے تھا۔جس میں
سے دو تہائی ابھی ان کے ذمے قرض پڑا ہوا ہے۔اسی طرح لاہور کا وعدہ تر اسی لاکھ، انہتر ہزار ایک سو،
چھہتر (83,619,176 روپے تھا۔اس میں سے بھی بیشتر ان کے ذمہ ابھی قرض پڑا ہوا ہے۔دوسری طرف چندوں کی بہتری کی جو تحریکات چل رہی ہیں اور اس کے لیے ایک روچلی ہوئی
ہے، اس طرف بھی لازماً جماعت کی توجہ ہے۔پھر تحریک جدید ہے ، وقف جدید ہے، اسی طرح اور بہت سی
تحریکات ہیں، مثلاً ”بیوت الحمد کا منصوبہ بھی سامنے آیا ہے، یہ سارے بوجھ جماعت نے بہر حال
اٹھانے ہیں۔میں ان کو بوجھ اس لیے کہتا ہوں کہ اردو محاورے میں یہی لفظ سامنے آتا ہے۔ورنہ حقیقت یہ
ہے کہ یہ بوجھ نہیں ہیں۔عربی زبان میں تو دو الگ الگ ایسے لفظ استعمال ہوئے ہیں، جن سے فرق ہو جاتا
ہے۔ذمہ داریوں کے لئے قرآن کریم حمل کا لفظ استعمال کرتا ہے، جیسا کہ فرمایا:۔اور
رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ
رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا
(البقرة:287)
295

خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
میں اصر کا لفظ دوسرے معنوں میں استعمال ہوا ہے۔قرآن کریم اصر کا لفظ اس بوجھ کے لیے
استعمال کرتا ہے، جس کو قوموں نے ذمہ داریاں
سمجھ کر اٹھایا۔مگر پھر ان سے بے پرواہی کی۔تب وہ ذمہ
داریاں ان کے اوپر بیٹھ گئیں اور یہ ان کو بوجھ سمجھ کر اٹھائے پھرتے رہے۔حقیقت میں وہ بوجھ نہیں تھا بلکہ اللہ
تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت اور انعام تھا۔پس جب میں نے غور کیا تو معلوم ہوا کہ اصر کا لفظ قرآن کریم
میں عموماً اس قسم کے بوجھوں کے لیے استعمال ہوا ہے، جہاں شریعت کی ذمہ داری کو عرف عام میں بوجھ اور
مصیبت اور بے گار کہا جاتا ہے۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک صفت یہ بیان فرمائی:۔يَضَعُ عَنْهُمْ اِصْرَهُمْ
(الاعراف: 158)
کہ وہ ان کے اوپر سے بوجھ اتارتا ہے۔اگر اصر سے شریعت کی ذمہ داریاں مراد ہوں تو اس کا
مطلب یہ بنے گا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نعوذ باللہ شریعت کی ذمہ داریوں سے آزاد کرانے آئے
تھے۔حالانکہ آپ تو ذمہ داریاں ڈالنے والے تھے نہ کہ اتارنے والے۔پس مراد یہ تھی کہ پرانی شریعتوں
نے جن چیزوں
کو بوجھ سمجھ لیا یا شریعت سے زائد ذمہ داریاں قبول کرلیں ، جو واقعہ بوجھ تھیں، ان سب کو
اتار پھینکا۔نفسیاتی لحاظ سے رجحان میں بھی تبدیلی پیدا کی اور وہ ذمہ داریاں ، جو خدا نے نہیں ڈالی تھیں، ان
کو بھی دور فرما دیا۔چونکہ اردو میں کوئی دوسر الفظ نہیں ملتا، اس لئے میں مجبور ہوں کہ بوجھ کہوں۔مگر حقیقت
یہ ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا انعام اور اس کا احسان ہے۔اللہ تعالیٰ جس جماعت کو قربانی کے لئے بلائے اور اس پر انحصار کر دے دنیا میں انقلابات لانے کا،
اس پر بناء رکھ دے، ایک نئی زمین اور اک نئے آسمان کی تعمیر کی ، اس کے لیے اس سے بڑا انعام اور احسان اور کیا
ہو سکتا ہے۔یعنی اس ساری دنیا میں سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہی چنا ہے، انقلاب اور تبدیلی لانے کے لئے۔حالانکہ آج دنیا میں اربوں ارب روپیہ کمانے والے ایسے افراد موجود ہیں، جو جماعت احمدیہ کی کل دولت سے
زیادہ اکیلے دولت رکھتے ہیں۔پھر بے شمار کمپنیوں میں سے ایسی Multi National کمپنیاں موجود ہیں، جو
بعض بڑے بڑے ملکوں کی دولت سے زیادہ دولت اپنے ہاتھ میں رکھتی ہیں۔پس جہاں تک دولتوں کے سمندر کا
تعلق ہے، ہم اس کا ایک قطرہ بھی شمار ہونے کے اہل نہیں ہیں۔پھر جہاں تک دنیاوی طاقتوں اور سیاسی طاقتوں
کا تعلق ہے، دنیا میں ہماری کوئی حیثیت نہیں ہے۔اس لئے خدا کا ہمیں اس بات کے لئے چن لینا کہ ساری دنیا
کی ذمہ داریوں
کا بوجھ اٹھا لو اور میں تمہارے ساتھ ہوں، اس سے بڑا احسان اور اس سے بڑا انعام اور کیا ہوسکتا
296

خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ہے۔اس لئے یہ ہماری خوش قسمتی ہے اور جب تک خوش قسمتی سمجھ کر ہم ان ذمہ داریوں کوادا کرتے رہیں گے،
ادائیگی کی بھی توفیق ملتی رہے گی۔اور اس کے بدلے میں ہم بے انتہا فضلوں کے بھی وارث بنائے جائیں گے۔لیکن اگر ہم نے اس انعام کو اصر سمجھ لیا، ایسا بوجھ ، جو چٹی کے طور پر پڑ جاتا ہے تو پھر ہماری قربانیاں بھی رائیگاں
گئیں اور ان کے مقاصد بھی حاصل نہیں ہو سکتے۔سوال یہ ہے کہ ایسی جماعت، جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا میں اخلاص کے لحاظ سے ایک بے
مثل مقام رکھتی ہے اور جب وہ وعدہ کرتی ہے تو پورے اخلاص اور نیک نیتی کے ساتھ اسے پورا کرتی ہے،
وہ اتنے اہم چندے میں پیچھے کیوں رہ گئی؟ میں نے مختلف حیثیتوں میں بطور سائق بھی کام کیا ، بطور زعیم
بھی کام کیا، بطور قائد بھی اور بطور صدر مجلس بھی۔اسی طرح وقف جدید میں بھی مجھے موقع ملا۔جماعت کے
مالی نظام کے متعلق میرا سالہا سال کا تجربہ ہے کہ جماعت احمدیہ، بحیثیت جماعت کسی قربانی سے پیچھے
رہنے والی جماعت نہیں ہے۔نظام جماعت کے جو کارندے ہیں، بعض دفعہ ان میں کمزوری پیدا ہو جاتی
ہے اور اس کے نتیجے میں جماعتیں چندوں میں پیچھے رہنا شروع ہو جاتی ہیں۔یہاں تک کہ غفلت کی
حالت میں بعض دفعہ واقعہ وہ اتنا پیچھے رہ جاتی ہیں کہ پھر مزید ذمہ داری کا اٹھانا، ان کے لئے بوجھ بن جاتا
ہے، ذمہ داری نہیں رہتی۔یہ جو حالت ہے ، اس میں لازماً ایک حصہ اس نظام سے بھی تعلق رکھتا ہے، جس کا
فرض تھا کہ ہر سال جماعت کو بیدار کرتا رہے اور جھنجھوڑ تار ہے اور یاد کرا تار ہے کہ یہ تمہاری ذمہ داری ہے
اور تم اس کی ادائیگی میں پیچھے رہ رہے ہو۔پھر یہ بھی ممکن ہے کہ اس منصوبے کے جو اعلیٰ مقاصد ہیں، ان کو جس طرح کھل کر بار بار
جماعت کے سامنے پیش ہونا چاہئے تھا، اس کا کوئی موقع نہیں آیا۔یعنی حضرت خلیفة المسیح الثالث
رحمہ اللہ تعالیٰ نے ابتداء ہی میں جو منصو بہ کھول کر پیش کیا تھا، اس کے سارے نقوش چھپ چکے ہیں لیکن وہ
ایسی صورت میں چھپے ہیں کہ جس طرح اخبار الفضل جماعت کے سامنے پیش کرتا ہے یا دوسرے رسائل۔اس طرح وہ جماعت کے سامنے بار بار نہیں آسکے، جس طرح ان کا حق تھا۔وہ یا شوری کی کارروائی میں
پڑے ہوئے ہیں یا منصوبہ بندی کمیشن کے سامنے جو ہدایات ہیں یا کمیشن کی سوچ و بچار کے جو نتائج ہیں،
وہ ان کی فائلوں میں دبے پڑے ہیں۔تو جماعت کے سامنے کھل کر بار بار یہ بات پیش نہیں ہوئی کہ یہ یہ
کام ہیں، جن پر اتنا خرچ آتا ہے اور تمہاری غفلت یا نیند نے اب تک یہ نقصان پہنچادیا ہے۔منصوبہ بندی کے سارے کو الف تو میں آپ کے سامنے پیش نہیں کر سکتا۔لیکن خلاصہ چند باتیں
میں نے نوٹ کی ہیں، جو میں اس وقت آپ کے سامنے رکھنی چاہتا ہوں۔تا کہ آپ کو معلوم ہو کہ کتنے عظیم
297

خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1982ء
ہیں،
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
مقاصد ہیں، جن کے لئے یہ روپیہ خرچ ہوتا ہے اور بعض ضرورتیں کتنی تیزی کے ساتھ سامنے آکھڑی ہیں۔اور اگر ان کی طرف فوری توجہ نہ دی گئی تو پھر اتنا وقت ہی نہیں رہے گا کہ ان کی طرف توجہ دی جا سکے۔جلسہ سالانہ قریب آنے والا ہے، اس لئے ہم یہاں سے بات شروع کرتے ہیں۔جب سو سالہ
جلسہ سالانہ ہو گا تو آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ ساری دنیا سے کس طرح جوق در جوق احمدی پروانوں کی
طرح جلسہ پر حاضر ہوں گے۔اور جلسے کی یہ شکل تو نہیں رہے گی، جو اس وقت ہے۔اس کے انتظامات ہر
پہلو سے کئی گنا پھیل جائیں گے۔عمارتوں کے تقاضے ہیں، نئی جلسہ گاہ بنانے کے تقاضے پھر لنگروں
کے نئے تقاضے پیدا ہوں گے۔پھر اس جلسے سے تعلق رکھنے والے جشن کے بعض ایسے پہلو ہیں، جو اسی
وقت سامنے آئیں گے اور جلسے سے پہلے ہی ان پر کام مکمل ہو چکا ہو گا۔گویا وہ سارا سال ہی عملاً جشن میں
گذرے گا۔اور بعض پہلو ایسے ہیں، جن کی تیاری پر ابھی سے خرچ کرنا پڑے گا اور ابھی سے محنت کرنی
پڑے گی۔مثلاً تعمیرات ہیں، اس کے لئے زمین حاصل کرنے کا کام ہے۔(اس کا ایک حصہ تو ہو چکا
ہے۔پھر یہ جائزہ کہ اس زمین کو کس طرح بہتر رنگ میں جلسہ سالانہ کے لئے تبدیل کیا جاسکتا ہے؟ کس
قسم کی تنصیبات کی ضرورت ہے؟ کس قسم کی تعمیرات کی ضرورت ہے؟ نقشے بنتے بنتے ہی کافی وقت لگ جاتا
ہے۔پھر جب "گو آرڈر (Go Order) یعنی کام شروع کر دو، کہا جائے گا تو اس کے لئے کئی سال
درکار ہیں۔پھر ضروری کتب اور پمفلٹ کی اشاعت ہے۔تمام ملکوں میں خدمت اسلام کی با تصویر تاریخ
ہم نے وہاں پیش کرنی ہے۔تصنیف کا یہ ایک شعبہ جلسہ سالانہ سے تعلق رکھنے والا ہے۔غانا، نائیجیریا، سیرالیون، امریکہ، انگلستان، جرمنی اور دیگر ممالک، جہاں جماعت احمدیہ کے
با قاعدہ مشن قائم ہیں، ان تمام مشنوں کی پوری تاریخ الف سے کی تک اور پھر وہاں جماعت کو اللہ تعالیٰ کے فضل
سے کیا کیا کامیابیاں نصیب ہوئیں، نہایت اعلی قسم کی با تصویر کتابوں کی شکل میں پیش کرنی ہے۔جس سے ہر
بڑی زبان میں پڑھنے والا معلوم کر سکے کہ کیا پیش کیا گیا ہے؟ چھوٹے چھوٹے کپشنز (Captions) یعنی
عنوانات مختلف زبانوں میں تیار ہوں۔کچھ فرنچ میں، کچھ اٹالین میں، کچھ جرمن میں، کچھ اردو میں، کچھ عربی
میں، کچھ سواحیلی میں، کچھ روسی اور لاطینی میں۔غرض یہ کہ مختلف زبانوں میں ہمیں ساتھ ایک ایک لائن کا
تعارف دینا پڑے گا۔اب صرف یہی اتنا بڑا اور وسیع کام ہے کہ اس کی تیاری کے لئے اخراجات کی ضرورت
ہے۔اور بہت سے آدمیوں کی ضرورت ہے، جو ابھی سے ہمہ تن وقف ہو کر یہ کام شروع کر دیں۔علاوہ ازیں دنیا کی ایک سو زبانوں میں اسلام کا پیغام دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کا کام
ہے۔اس کام کے لئے ان زبانوں کے ماہرین کی تیاری کی ضرورت ہے۔اس پر بہت سا روپیہ خرچ ہو گا۔298

خطبہ جمعہ فرموده 03 دسمبر 1982 ء
تریک جدید - ایک الہبی تحریک
-
گر اپنے ماہرین تیار نہیں ہو سکتے تو دوسرے ماہرین کو لینا پڑے گا۔پھر پمفلٹ کی اشاعت کی تیاری اور
اس
کی تقسیم کی تیاری ہے کہ وہ تقسیم کس طرح ہوگی؟ تا کہ دنیا کی ایک سوزبانوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام پہنچ جائے۔یہ ہے ہمارا جشن۔اب وقت تھوڑا رہ گیا ہے۔اس کام کے لئے ہم یہ تو نہیں کر سکتے کہ ساری دنیا کی کمپنیوں کو کہیں
کہ ہمارا کام کر دو، ہم پیسے بعد میں دے دیں گے۔ہمارے پیسے آنے والے ہیں ، انتظار کرو۔یہ تو کوئی بھی
نہیں مانے گا۔آج کل بہت سے کام ایسے ہیں، جن پر پیشگی خرچ کرنا پڑتا ہے۔پھر ہماری یہ کوشش ہوگی کہ ایک سو ملکوں میں جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ کے فضل سے قائم ہو چکی
ہو۔آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ اس کوشش کے لئے کتنی محنت اور کس قدر اخراجات کی ضرورت ہے۔جن
نئے ملکوں کا انتخاب کیا جائے گا، (اور وہ انتخاب ساتھ ساتھ ہو رہا ہے۔ان میں مشنوں کا قیام وہاں
مبلغوں
کا بھجوانا اور ان کی وہاں کی ضروریات کا پورا کرنا ہے۔اگر فی الحال صرف کرائے پر مکان لے کر ہی
کام شروع کیا جائے تو اس پر بھی بے انتہا خرچ کا اندازہ ہے۔آپ تصور ہی نہیں کر سکتے کہ باہر کی دنیا
خصوصاً مغربی دنیا میں روپے کی کیا قدر اور حیثیت رہ گئی ہے۔اور وہاں چھوٹے چھوٹے مشنوں کے قیام
کے لئے کتنے اخراجات کرنے پڑتے ہیں۔پھر مساجد اور مشن ہاؤسز کی تعمیر ہے۔سو (100) جگہ تو با قاعدہ
جماعتیں قائم کرتی ہیں لیکن اس کے علاوہ ہر جگہ عمارت خرید کر یا اپنی عمارت تعمیر کر کے مشن کا قائم کرنا اس
وقت ہمارے لئے ناممکن ہے۔میں نے جیسا کہ بیان کیا ہے، اکثر صورتوں میں مکان کرائے پر لے کر
گزارہ کرنا پڑے گا۔ایک کمرہ بھی مل جائے تو مبلغ وہاں تبلیغ کا کام شروع کر سکتا ہے۔دو مشنوں یعنی اٹلی
اور برازیل کے لئے تو خدام الاحمدیہ پہلے ہی روپیہ پیش کر چکی ہے۔لیکن ان کے علاوہ جو ملک ہمارے پیش
نظر ہیں، ان میں یونان ہے، پرتگال ہے، آسٹریا ہے، آئر لینڈ ہے، آسٹریلیا ہے، نیوزی لینڈ ہے، اسی
طرح ایسے افریقی ممالک ہیں، جہاں فرانسیسی زبان بولی جاتی ہے۔اور ابھی تک ہمارا وہاں کوئی نفوذ نہیں
ہوا۔سوائے بہین اور ماریشس کے، جوفرانسیسی بولنے والے ممالک ہیں، ابھی تک جماعت احمد یہ کو فرانسیسی
کالونیز میں پھیلنے کا موقع نہیں ملا۔دنیا کا یہ ایک بڑا حصہ ہے، جو احمدیت سے خالی پڑا ہے۔پھر ساؤتھ
ایسٹ ایشیا یعنی جنوب مشرقی ایشیا یا فار ایسٹ یعنی مشرق بعید وغیرہ۔( جو جو اصطلاحیں جغرافیائی حالات پر
پوری اترتی ہیں، ان کی روشنی میں، میں کہہ رہا ہوں۔) یہ سارے علاقے عملاً محتاج پڑے ہوئے ہیں۔یہاں احمدیت کا پیغام نہیں پہنچا۔پھر بدھسٹ (Buddhist) دنیا ہے۔دنیا میں بدھوں کی بہت بڑی
299

خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک
تعداد پائی جاتی ہے۔سارے مسلمانوں کی کل تعداد سے دگنے سے بھی یہ زیادہ ہیں۔لیکن ان میں ابھی تک
جماعت کا کوئی نفوذ نہیں۔بدھ ممالک میں مشنوں کا ایسا قیام ہو کہ بدھ قوم کو تبلیغ کی جائے۔بدھ ممالک
میں اس وقت ہمارے جتنے بھی مشن کام کر رہے ہیں، وہ ہندوستانی نسل کے آباد کاروں میں تبلیغ کرتے
رہے ہیں اور انہی میں سے جماعتیں بنا چکے ہیں۔لیکن جہاں تک بدھ دنیا کا تعلق ہے وہاں خلا پڑا ہوا
ہے۔پھر آپ جنوبی امریکہ میں چلے جائیں۔جو عملاً ایک عظیم الشان کانٹینٹ یعنی براعظم ہے۔ایک
بر اعظم ساؤتھ امریکہ کا بن جاتا ہے اور ایک نارتھ یعنی شمالی امریکہ کا بن جاتا ہے۔جغرافیائی لحاظ سے تو
شایدان دونوں کو ایک ہی براعظم کہیں لیکن جغرافیائی تقسیم ایسی ہے کہ حقیقت میں ساؤتھ امریکہ ایک الگ
بر اعظم ہے۔وہاں ایک برازیل سے تو بات نہیں بنے گی۔اور برازیل میں صرف ایک مشن قائم کرنے سے
تو بات نہیں بنے گی۔وہاں دسیوں اور ممالک ہیں، چھوٹے بھی اور بڑے بھی اور ان کے جزائر ، جو بہت
پھیلے ہوئے ہیں، ان سب میں ہمیں کام کرنا پڑے گا۔تو یہ کام بھی قرض سے تو نہیں چل سکتا کہ ہم ان سے
کہیں، ہمیں یہاں مشن بنانے دو مگر پہلے تم اپنی طرف سے خرچ کر دو، ہم تمہیں بعد میں دے دیں گے۔اس معاملے میں تو کسی نے آپ کے ساتھ معمولی سا بھی تعاون نہیں کرنا۔ان مشنوں کی تعمیر کے لیے ہی
حقیقت میں کروڑوں روپیہ درکار ہے۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ کچھ ایسی ذمہ داریاں ہیں، جو اس منصوبے کے علاوہ جماعتوں نے خود ادا
کرنی ہیں۔اور وہ پہلو بہ پہلو جاری رہیں گی۔مثلاً جرمنی میں جماعت کا جو پھیلاؤ ہے، اس کے لحاظ سے
وہاں مشن بہت تھوڑے ہیں۔مغربی جرمنی کے لیے ہم نے جو منصوبہ بندی وہاں کی تو پتہ چلا کہ کم از کم تین اور
مشنوں کا قیام وہاں ضروری ہے۔نیز موجودہ دونوں مشنوں یعنی ہمبرگ اور فرینکفورٹ کی توسیع ضروری
ہے۔مسجد ہمبرگ میں بھی اور مسجد فرینکفورٹ میں بھی جو حاضرین تھے، ان کا اور فلو (Over flow)
کناروں تک باہر چلا جاتا تھا۔یعنی صحن بھی بھر جاتا اور لوگ سڑکوں تک پہنچ جاتے تھے۔نتیجہ یہ نکلا کہ ہمسایوں
کو شکایت پیدا ہوئی۔بہت سے ہمسائے تو بڑے خلیق اور ہمدرد ہیں لیکن ان میں بعض اسلام کے دشمن بھی
تھے، انہوں نے اعتراض کئے۔یہاں تک کہ اب وہ توسیع کے معاملے میں بھی روک بنے ہوئے ہیں۔یہ
تو سیعات اس منصوبے کے علاوہ ہیں۔پھر انگلستان میں باوجود اس کے کہ قریب کے عرصہ میں خدا کے فضل
سے چھ مشن قائم ہوئے ہیں، وہاں ہماری مرکزی مسجد بہت چھوٹی رہ گئی ہے اور وہاں بھی یہی مسئلہ ہے کہ جگہ
کی کمی کی وجہ سے دوست باہر کھڑے ہونے پر مجبور ہوتے ہیں۔پارکنگ کی ضروریات پوری ہونے والی
300

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1982ء
ہیں۔احمدیوں کی کاروں سے تمام سڑکیں بھر جاتی ہیں۔نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہمسایوں کو تکلیف ہوتی ہے اور ان
کی تکلیف کا اظہار جائز بھی ہے۔یہ ٹھیک ہے کہ وہ بڑی مہذب قومیں ہیں۔لیکن برداشت کی بھی کچھ حدیں
ہوتی ہیں۔اب ہر جمعہ کو دوست مسجد میں اکٹھے ہوں اور تمام سڑکیں بھر دیں اور گزرنے والوں کے لیے ایک
مصیبت کھڑی کر دیں تو وہ کہاں تک برداشت کر سکتے ہیں؟ اس لیے وہاں کاروں کی پارکنگ کے لیے جگہ کی
ضرورت ہے۔اور اس کے لیے بہت سارو پیہ چاہئے۔امریکہ میں کم از کم پانچ مشن فوری طور پر تعمیر کرنے کی
ضرورت ہے۔یہ بھی اس منصوبے کے علاوہ ہے اور وہاں کی جماعتوں نے یہ بوجھ بھی اٹھانے ہیں۔پس اتنے وسیع کام پڑے ہوئے ہیں، جو ہم نے کرنے ہیں۔اور ابھی تو میں نے سارے کام
آپ کے سامنے پیش ہی نہیں کئے۔ان میں سب سے بڑا اور سب سے اہم کام قرآن کریم کے تراجم کی
مختلف زبانوں میں اشاعت ہے۔بہت سی زبانوں میں ابتدائی مراحل پر ترجمے مکمل ہو چکے ہیں۔ان کی
نظر ثانی ، پھر نظر ثانی اور پھر مزید احتیاط، یہ مراحل ابھی باقی ہیں۔لیکن بسم اللہ کی سب سے لے کر الناس کی
اس تک کا ترجمہ خدا تعالیٰ کے فضل سے مکمل ہے اور مسودات پڑے ہوئے ہیں۔ان کے اوپر کمیٹیاں قائم کی
جارہی ہیں۔ماہرین ڈھونڈے جارہے ہیں تا کہ یہ مسودات بھی جلد سے جلد طباعت کی شکل میں دنیا کے
سامنے آئیں۔اخراجات کے سلسلے میں سوئٹزرلینڈ کی ایک کمپنی سے جب فرانسیسی زبان کے صرف ترجمے
سے متعلق بات کی گئی کہ ترجمے کو اس درجے تک پہنچادو کہ پروف ریڈنگ تک کا کام ہو جائے (اس کے بعد
باقی سب خرچ جماعت نے کرنا تھا۔) تو ان کا اندازہ پچپن (55) لاکھ روپے کا تھا۔اور اس کے بعد
پچاس، ساٹھ لاکھ روپے اس کی اشاعت پر خرچ ہونا تھا۔پھر اس کی تقسیم کا کام ہے کہ وہ کیسے ہوگی؟ اس
کے لیے بھی اخراجات درکار ہیں۔تو قرآن کریم کی ایک ایک اشاعت کے لیے ایک، ایک کروڑ روپے کی
تو
ضرورت پیش آئے گی۔قرآن کریم کی اشاعت کا پور احق تو انسان ادا ہی نہیں کر سکتا۔لیکن جہاں تک تمنا
بے قرار ہے، ہم کچھ تو کریں۔الغرض یہ سارے کام وہ ہیں، جو ا بھی ہونے والے ہیں۔اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، عمومی
تصویر اب یہ بن رہی ہے کہ جماعت کے اوپر ابھی تک دو تہائی قرضہ پڑا ہوا ہے ان وعدوں کے لحاظ سے،
جو جماعت نے یقینا بڑی محبت اور خلوص اور دیانتداری کے ساتھ پیش کیے تھے۔میں یہ تفصیلات اس لیے
بتا رہا ہوں کہ جماعت کے اندر یہ احساس پیدا ہو کہ یہ سارے کام ہم نے ہی کرنے ہیں۔کسی اور نے آکر
نہیں کرنے۔اس لیے جہاں سے چاہیں، لیں اور جس طرح چاہیں، کریں۔لیکن یہ قرض ، جو ان کے ذمہ
301

خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ہے، اسے جلدا تاردیں۔چاہے قرض اٹھائیں، بچوں کا پیٹ کاٹیں ، اپنی دوسری ضروریات پیچھے کر دیں،
اپنے گھروں کی تعمیر پیچھے ڈال دیں۔اور جو کچھ بھی وہ کریں گے، خدا کی خاطر کریں گے۔کسی پر احسان تو
نہیں ہے۔بلکہ جو بھی توفیق خدمت کی ملے گی ، یہ ان پر احسان ہوگا۔اور اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ خودان
پر اپنے فضلوں کی بارش کرے گا۔یہ ان کا اور خدا کا معاملہ ہے۔نظام جماعت پر کسی کا ایک ذرے کا بھی
احسان نہیں ہے۔کیونکہ یہ سودا ہی اللہ تعالیٰ کا ہے۔فرماتا ہے:۔إنَّ اللهَ اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَ أَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ
(توبه (111)
کہ تمہارا سودا تو اللہ کے ساتھ ہوا ہے، نہ کہ کسی انسان کے ساتھ۔حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و
آلہ وسلم کے پاس جا کر احسان جتانے کی کیا ضرورت ہے؟ آپ کو فرمایا ، ان سے کہ دو:۔لَا تَمُنُّوا عَلَى إِسْلَامَكُمْ
(الحجرات: 18)
تم کہہ رہے ہو کہ ہم نے یہ قربانیاں کیں۔مجھ پر اپنا اسلام ہرگز نہ جتلاؤ۔مجھ پر تمہارا کوئی
احسان نہیں ہے۔بلکہ میں تمہارا حسن ہوں، جو تمہیں اعلیٰ مقاصد کی طرف بلا رہا ہوں۔میری وجہ سے تو
تمہیں توفیق مل رہی ہے کہ تم خدا کی خاطر نہایت ہی اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لیے اپنی زندگیاں پیش
کرو۔پس یہ احسان تم پر ہے، نہ کہ مجھ پر۔جہاں تک قربانیوں کا تعلق ہے، اسلام تو ایک بڑاہی منصفانہ مذہب ہے۔اگر احسان محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نہیں، آپ کے نظام پر نہیں تو وہ قربانیاں گئیں کہاں؟ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ کہیں
نہیں گئیں ، وہ میرے پاس ہیں۔إِنَّ اللهَ اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ أَنْفُسَهُمْ وَ أَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ
اللہ فرماتا ہے کہ میں نے تمہارے ساتھ ایک سودا کیا ہے۔میں نے تمہارا سب کچھ خرید لیا ہے۔تمہاری جانیں بھی خرید لی ہیں، تمہارے اموال بھی خرید لیے ہیں، تمہاری جائدادیں بھی تمہاری عزتیں
بھی تمہاری ساری تمنائیں بھی میں لے چکا ہوں۔اس لیے کہ بسان لهم الجنة۔یعنی ان لوگوں کے لیے
میری جنتیں پیش کی جائیں گی۔اور حقیقت یہ ہے کہ سب کچھ دینے کے بعد وہ جنت، جو رضائے باری تعالیٰ
کی جنت ہے اور جو دائی ہے، اگر وہ مل جائے تو ان چیزوں کی کوئی حیثیت ہی نہیں رہتی۔یہ سودا بھی نام کا
ہی سودا ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ کی شان ہے کہ محبت اور پیار کے اظہار کے لیے سودا کہہ دیتا ہے۔ورنہ سودا
302

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1982ء
کیسا؟ جو کچھ دیا ہے، وہ بھی تو اسی نے دیا تھا۔وہ جب دوبارہ ہم اس کے سامنے پیش کر دیں تو اللہ میاں کہتا
ہے، میں تم سے سودا کر رہا ہوں۔وہ اگر چاہے تو چھین بھی لیتا ہے۔دیکھتے دیکھتے بڑے بڑے تاجروں کے
جیسے بگڑ جایا کرتے ہیں اور ان کا کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔زمینداروں کے پاؤں تلے سے زمینیں نکل جاتی
ہیں۔تو سو (100) طریق ہیں اس کے لینے کے ، مگر وہ نہیں لیتا۔عجیب حوصلہ دکھاتا ہے بنی نوع انسان
کے ساتھ۔لیکن چاہتا یہ ہے کہ جب میں لوں تو طوعی طریق پر لوں۔تاکہ دینے والوں کے اندر عظمت کردار
پیدا ہو اور اس کے نتیجے میں وہ مزید فضلوں کے وارث بنیں۔یہ ہے فلسفہ اس چندے کا ، جو حضرت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دنیا سے طلب کیا۔پس یہ سارے کام ہم نے کرنے ہیں، لیکن کسی پر احسان نہیں۔خودان پر احسان ہے، جنہوں نے
اپنا سب کچھ پیش کرنا ہے۔یہ ان کا اور خدا کا معاملہ ہے۔اور جب خدا کے ساتھ خلوص کا معاملہ پڑتا ہے تو خدا
اس معاملے کو انسان کے لیے کبھی بھی نقصان کا معاملہ نہیں بنے دیتا۔یہ صرف بے وقوفی ہے، بدظنی ہے،
جہالت ہے انسان کی کہ وہ سمجھے کہ میں قربانی کروں گا تو مصیبت میں مبتلا ہو جاؤں گا۔حالانکہ قربانی نہ کرنے
والے تو مصیبت میں مبتلا دیکھے گئے ہیں، قربانی کرنے والے کبھی مصیبت میں مبتلا نہیں دیکھے گئے۔نہ وہ مبتلا
ہوتے ہیں ، نہ ان کی اولاد ہیں، نہ اولادوں کی اولادیں۔محاورہ ہے کہ اولیاء کی اولادیں سات پشت تک اپنے
باپ دادا کی نیکیوں کا پھل کھاتی ہیں۔اور جسے اللہ تعالیٰ بڑھانا چاہے، اگر سات پشتوں میں ایک بھی نیک
پیدا ہو جائے تو یہ نظام جاری رہتا ہے۔خدا تعالیٰ کی جزا کا نظام تو کبھی ختم ہی نہیں ہوسکتا۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ ہم نے ساری دنیا کے سامنے اس نقطہ نگاہ سے
پیش کرنی ہے کہ ظالموں نے آپ کی ذات مقدس پر جتنے بھی اعتراض کیے ہیں، ان سب کے جوابات
ساتھ ہوں اور دنیا کی سب زبانوں میں وہ تراجم پیش کیے جائیں۔یہ جو دوسرے رائج الوقت نظام کے قائل ہیں، مگر سرے سے خدا کے قائل ہی نہیں ، جب تک ان
کے سامنے خدا تعالیٰ کی ذات کو پیش نہ کیا جائے اور ایسے پر اثر اور مدلل مضمون نہ لکھے جائیں، جن سے وہ
سمجھنے لگیں کہ ہاں، واقعہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر ہمیں ضرور غور کرنا چاہئے ، اس وقت تک یہ ساری چیزیں ان پر
کچھ بھی اثر نہیں کریں گی۔نہ وہ قرآن کو سمجھیں گے، نہ سیرت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سمجھیں گے اور نہ ہی
دوسرے پمفلٹ اور رسائل کی ان کے نزدیک کوئی قیمت ہوگی۔جب وہ خدا تعالیٰ کی ذات پر غور کرنے کے
لیے آمادہ ہو جائیں ، تب قرآن کریم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور دوسرے مضامین ان کے
303

خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
سامنے پیش کئے جائیں۔ان کی دلچسپیوں کو اسلام کی طرف کھینچنے کے لیے بعض اور ضروری ذرائع ہیں۔اگر و
آپ وہ اختیار نہیں کریں گے تو لاکھ کوشش کریں، یہ لوگ آپ کی طرف مائل نہیں ہوں گے۔مثلاً اسلام کا
اقتصادی نظام ہے۔ان کو بتایا جائے کہ کیوں یہ نظام اشترا کی نظام سے بہتر ہے؟ کیوں یہ Capitalistic
سسٹم یعنی سرمایہ دارانہ نظام سے بدرجہا بہتر ہے؟ یہ لوگ مذہبی اقدار کو بھلا بھی دیں، اگر خالصۂ دہریہ کے
نقطۂ نگاہ سے حسابی نظر کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو ہم ثابت کر سکتے ہیں کہ اسلام کا پیش کردہ اقتصادی نظام
باقی سب نظاموں سے بہتر ہے۔جماعت کی طرف سے اس کو بار ہا ثابت کیا جا چکا ہے، لیکن وہ کافی نہیں۔نٹے بین الاقوامی تقاضوں کے لحاظ سے، اور نئے حالات کے لحاظ سے اس چیز کو ایک نئے رنگ میں پیش
کرنے کی ضرورت ہے۔اقتصادیات تو کوئی غیر متبدل چیز نہیں ہے کہ اگر اس کے اوپر آج سے پچاس سال
پہلے ایک کتاب لکھی گئی تو وہ ہمیشہ کے لیے جاری رہے گی۔صرف قرآن ہے، جو ہمیشہ کے لیے جاری رہتا
ہے۔باقی ساری انسانی کتابیں خواہ وہ کتنے بڑے بزرگوں اور علماء کی لکھی ہوئی ہوں ، وقت سے پیچھے رہ جاتی
ہیں۔اس لیے بڑی جرأت اور بڑی قوت کے ساتھ ہمیں ان کو بتانا پڑے گا کہ موجودہ وقت کے نقطہ نگاہ سے
اقتصادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اسلام کیا نظام پیش کرتا ہے؟ اور دلائل سے منوانا پڑے گا کہ یہ
نظام بہتر ہے اور تمہارا نظام اس کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔پھر اس نظام کے ساتھ جو مزید فوائد وابستہ
ہیں اور جن کا تصور بھی ان کے نظاموں میں نہیں پایا جاتا ، وہ بھی ان کے سامنے پیش کرنے پڑیں گے۔ان
باتوں کے وہ قائل ہوں گے تو اسلام میں دلچسپی لیں گے۔ورنہ دنیا کی بھاری اکثریت دہر یہ ہوچکی ہے۔ان
کو اس بات میں ایک کوڑی کی بھی دلچسپی نہیں کہ مذہب کیا چیز ہے؟ میں نے ایسے لوگوں سے بار با گفتگو کی
ہے۔ابھی یورپ میں بھی کئی جگہ گفتگو کا موقع ملا۔جو عیسائی کہلانے والے ہیں، ان میں سے بھی اکثر عملاً
دہر یہ ہو چکے ہیں۔ان کے اندر کوئی ایسی دلچسپی نہیں ہوتی تھی کہ ہم ایک دم عیسائیت اور اسلام کی باتیں
شروع کر سکتے۔اس لیے ایسی مجالس منعقد ہوتی تھیں، جن میں ان کے ہر قسم کے سوالات کے جواب قرآن
کریم کی روسے دیئے جاتے تھے۔نتیجہ جب وہ دیکھتے تھے کہ ان کے دنیاوی سوالات کا حل قرآن کریم
میں ہے تو پھر ان کے اندر دلچسپی پیدا ہوتی تھی۔پس باتیں تو ساری ہی قرآن کریم کے حوالے سے ہوں گی۔خواہ اقتصادیات کی باتیں ہوں،
خواہ فلسفے کی باتیں ہوں، خواہ سائنس کی باتیں ہوں۔لیکن سائنسدان کو سائنس کی زبان سمجھ آئے گی ، فلسفہ
دان کو فلسفہ کی زبان سمجھ آئے گی اور اقتصادیات کے ماہر یا اقتصادیات میں دلچسپی لینے والی دنیا کو
304

آج 10 میں سے 10 باقی