صد سالہ جوبلی کے نظام کا تعلق دراصل تحریک جدید سے ہے۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 3 دسمبر 1982ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1982ء
اقتصادیات کی زبان سمجھ آئے گی۔یہ سارے کام ایسے ہیں، جو ابھی ہونے والے ہیں۔ان کے لئے
اخراجات کی ضرورت ہے۔پھر جیسا کہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں، ہمیں ایسی قوموں کے لئے ، جن کو قرآن کریم کے ساتھ کوئی
بھی دلچسپی نہیں ہے، قرآن کریم کی ایسی آیات کا انتخاب کرنا پڑے گا، جو ان پر اثر کریں۔خواہ کوئی دہریہ ہو یا
غیر دہریہ، قرآن کریم کی تلاوت اس کے دل پر گہرا اثر کرتی ہے۔قرآن کریم میں یہ طاقت ہے کہ
تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ
(الزمر : 24)
انسان کے اندر ایک قسم کا تزلزل پیدا کر دیتی ہے اور وہ خدا کی عظمت کے احساس سے کانپنے لگ
جاتا ہے۔اس قدر برادر است قوت ہے، اس کلام میں۔تو ایسی آیات کا انتخاب کر کے نہایت ہی پاکیزہ آواز
والے قاریوں سے ان کی تلاوت کروائی جائے۔فنی لحاظ سے جو قاری ہیں، وہ میرے ذہن میں نہیں ہیں۔بلکہ ایسے قاری ہوں، جو معانی سمجھتے ہوں۔اور ان معانی میں ڈوب کر اور پورا دل اور جان ڈال کر تلاوت
کریں۔پھر مختلف زبانوں میں ان آیات کے ترجمے ہوں۔میرے ذہن میں تو یہ نقشہ ہے کہ ہمیں کم از کم سو
زبانوں میں قرآن کریم کی تلاوت کی نہیں تیار کرنی چاہئیں۔یعنی چھوٹی چھوٹی علاقائی زبانوں میں بھی تیار
ہوں۔لیکن دنیا کی بڑی بڑی زبانوں کی طرف تو ہمیں فوری توجہ دینی چاہئے۔دس پندرہ ایسی زبانیں ہیں۔جن کی اکثریت کے علاقوں کو ہم کور (Cover) کر سکتے ہیں۔یعنی وہاں تک ہم پہنچ سکتے ہیں۔علاوہ ازیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام یعنی حدیث ہے۔مختلف موضوعات پر احادیث کی
ٹیپیں تیار کی جائیں۔کچھ اقتصادی پہلو سے تعلق رکھتی ہوں، کچھ نظریات سے اللہ تعالیٰ کی ذات کے
متعلق آپ کا بیان ہے، حشر و نشر کے متعلق آپ کا بیان ہے، اسی طرح آپ کی اور بہت سی پیاری باتیں
ہیں۔انسان تقریروں میں لاکھ مہارت حاصل کر جائے ، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کلام کی
گرد کو بھی نہیں پہنچ سکتا۔ایک ایک کلمہ بعض دفعہ اتنا گہرا اثر کرتا ہے کہ کوئی چیز اس اثر کو روک نہیں سکتی۔وہ
ہر مدافعانہ طاقت کو تو ڑ کر دل میں اتر جاتا ہے۔اس میں سچائی ہے، وہ ہمیشہ کے لئے زندہ ہے۔اس میں
ایسانور ہے، جو انسان بناہی نہیں سکتا۔جو بناتا ہے ، وہ اس نور سے لے کر بناتا ہے۔اس کی طاقت سے
طاقت حاصل کر کے آگے اس کے کلام میں عظمت پیدا ہوتی ہے۔اس لئے جب تک ہم حضرت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کلام دنیا کے سامنے پیش نہیں کرتے (اور اس میں سے بھی صرف انتخاب پیش کر
سکیں گے ) اور پھر اس کے تراجم پیش نہیں کرتے ، دنیا کو کیا پتہ کہ کون ہم سے مخاطب ہے؟
305
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام ہے۔اللہ کے عشق میں آپ نے جو
گیت گائے ہیں، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں جو گیت گائے ہیں اور قرآن اور اسلام کی
محبت میں جو گیت گائے ہیں، ان کو مختلف اچھی آواز والوں سے ریکارڈ کروا کر مختلف زبانوں میں منظوم
ترجمے کروانے ہیں۔اور پھر ان منظوم تراجم کو کیسٹ میں بھرنا ہے یا وڈیو کی شکل میں اتارنا ہے۔اور ساری
دنیا میں پھیلانا ہے۔تا کہ جب یہاں سو سالہ جشن منایا جارہا ہوتو ہر قوم قرآن کی تلاوت کرتی ہوئی آئے
اور احادیث پڑھتی ہوئی آئے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وہ نغمے الاپنی آئے ، جو آپ نے
قرآن اور حدیث اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق میں کہے۔یہ ہے ہمارا جشن۔ہم کسی ڈھول ڈھمکے کے تو قائل نہیں۔جب تمام دنیا سے قافلے یہ گیت گاتے
ہوئے ربوہ میں داخل ہوں گے ، وہ ہو گا اصل جشن ، جس سے روحیں ایک عجیب سرور حاصل کریں گی اور
خدا کی راہ میں قربانیوں کے لئے ایسی نئی قوت پائیں گی کہ اگلے سو سال کے لئے وہ قوتیں کام دیں گی۔لیکن اس جشن کی تیاری کے لئے جو ضروریات ہیں، ان کو پورا کرنے کے سلسلہ میں ہم پیچھے رہ
گئے ہیں۔اصل بات یہ ہے کہ اب سوائے اس کے کہ ہر وہ شخص جس نے صد سالہ جو بلی میں وعدہ لکھوایا
ہے، جب تک غیر معمولی طور پر توجہ اور الحاج کے ساتھ دعا نہ کرے، اس وقت تک اس کے یہ فرائض
پورے نہیں ہو سکتے۔میں بھی دعا کروں، آپ بھی دعا کریں۔بچے بھی ، بڑے بھی ، عورتیں بھی ، مرد بھی ،
سب کے سب اس طرح دعائیں کریں بلکہ اس سے بھی بڑھ کر جس طرح پین کی مسجد کی تعمیر کے وقت
آپ کی دعائیں پوری ہوتی آنکھوں کے سامنے نظر آ رہی تھیں۔یوں لگتا تھا کہ خدا کے فرشتے بارش کے
قطروں کی طرح اتر رہے ہیں۔یہ ہوتا ہے دعاؤں کا مزہ کہ ہر آنکھ کو دکھائی دے کہ ہاں کچھ ہو رہا ہے۔اور
ایک عجیب پاک تبدیلی پیدا ہورہی ہے۔ایسے آنسو بہانے کی ضرورت ہے، ایسی دعائیں کرنے کی
ضرورت ہے۔ورنہ آپ سو سالہ جشن کے حقوق ادا نہیں کر سکیں گے۔نہ قربانی کے لحاظ سے اور نہ دوسرے
فرائض کے لحاظ سے، جن کا خلاصہ میں نے اس وقت پیش کیا ہے۔بلکہ خلاصہ بھی نہیں، بہت بڑے وسیع
کاموں میں سے چند ایک عنوانات آپ کو سنائے ہیں۔پس دعا کریں، پھر دعا کریں اور پھر دعا کریں۔اشکوں کی راہ سے اپنے خون بہائیں، خدا کی
راہ میں۔اللہ تعالیٰ فضل فرمائے گا اور سارے کام بنا دے گا۔پتہ بھی نہیں لگے گا کہ بوجھ کس چیز کا نام ہے۔بوجھ خود بخود اتر تے چلے جاتے ہیں اور قربانیوں کی توفیق ملتی جاتی ہے۔306
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1982ء
دعا ایک ایسی عظیم الشان چیز ہے کہ اس کے دو پہلو ہیں برکت کے۔اس کا وہ کنارا بھی با برکت
ہے، جہاں سے یہ اٹھتی ہے اور وہ کنارا بھی بابرکت ہے، جہاں یہ پہنچتی ہے۔دعا کرنے والے
کو قبولیت دعا
سے پہلے دعا کی کچھ برکتیں نصیب ہو جاتی ہیں۔کیونکہ دعا کرنے والے کے دل میں ایک عظمت پیدا ہو
جاتی ہے۔دعا اس کے اندر اپنے پیچھے ایک سچائی چھوڑ جاتی ہے۔اس کے اندر بعض ایسی اعلیٰ صفات پیدا کر
جاتی ہے کہ ابھی قبول بھی نہیں ہوئی ہوتی اور اپنی برکتیں عطا کر دیتی ہے۔پھر جب دعا عرش الہی کے
کنگروں تک پہنچتی ہے تو بے انتہائی برکتیں لے کر نازل ہوتی ہے۔تو جس کے دونوں کنارے با برکت
ہوں، اس سے کیوں فائدہ نہ اٹھایا جائے؟ ایسی دعاؤں کے نتیجے میں حاصل ہونے والی برکتوں -
جماعت احمدیہ کو بے انتہا فوائد پہنچیں گے۔حقیقت یہ ہے کہ جس طرح خدا تعالیٰ قرآن کریم میں دنیا کی یا کائنات کی مثالیں پیش کر کے
انہی مضامین بیان فرماتا ہے، اسی طرح دعا پر بھی غور کریں تو دنیا میں اس کی ایک بڑی عجیب مثال نظر آتی
ہے۔جب پانی سے بخارات اٹھتے ہیں تو وہ بجلی کی ایک قوت سمندر میں چھوڑ جاتے ہیں اور ایک دوسری
قوت آسمان میں لے جاتے ہیں۔یعنی اٹھتے وقت بھی قوت پیدا کر جاتے ہیں اور جہاں پہنچ رہے ہیں،
وہاں بھی قوت پیدا کر دیتے ہیں۔بجلی کی ایک قسم مثبت یا منفی ( کہیں مثبت، کہیں منفی) سمندر کی سطح پر رہا
جاتی ہے اور ایک قوت اٹھ کر آسمان پر چلی جاتی ہے اور دونوں مختلف سطحوں سے مختلف قسم کی قوتیں اٹھ رہی
ہوتی ہیں۔کہیں سے مثبت اٹھ رہی ہے، کہیں سے منفی۔کہیں منفی پیچھے رہ رہی ہے، کہیں مثبت پیچھے رہ رہی
ہے۔نتیجہ سارا آسمان قوت سے بھر جاتا ہے۔اور پھر جب بجلی کی وہ طاقتیں ایک دوسرے کے ساتھ عمل
کرتی ہیں تو اس کے نتیجے میں فضلوں کی وہ بارش پیدا ہوتی ہے، جو آپ دیکھتے ہیں۔کچھ اس قسم کا نظام میں
نے دعا کا بھی دیکھا کہ جب دعا خلوص کے ساتھ اور سچائی کے ساتھ دل سے اٹھتی ہے تو ایسی دعا انسان کو
پاک کر دیتی ہے۔انتظار نہیں کرواتی کہ میری قبولیت کا انتظار کرو۔اس کی ساری محنت کا بلکہ اس کی محنت
سے کہیں بڑھ کر پھل اس کو عطا کر جاتی ہے۔پھر جب وہ فضل بن کر نازل ہوتی ہے تو انسان کہتا ہے کہ یہ تو
فضل ہی فضل ہے۔میری دعا تو میرا اجر اور پھل مجھے دے گئی تھی۔جو کچھ ہے محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔پس اس جذبے کے ساتھ اور دعا کے اس فلسفے کو سمجھتے ہوئے دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہو، ہمیں ساری ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔وہ خود
ہمارے بوجھ اٹھانے والا ہو اور جس طرح باپ اپنے بچوں کا بوجھ پیار کے ساتھ اٹھاتا ہے اور بتاتا یہ ہے
307
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
کہ گویا وہ اٹھا رہے ہیں، اسی طرح ہم بھی اپنے بھول پن میں یہی سمجھتے رہیں کہ ہم نے اپنی ذمہ داریوں کو
کام کیا
ادا کر لیا۔مگر حقیقت یہ ہے کہ ساری ذمہ داریاں اللہ ہی ادا کرے گا۔اسی کی طاقت میں ہے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:۔ہے۔۔خطبہ میں، میں ایک بات کہنی بھول گیا ، وہ دراصل اس کا حصہ ہی ہے۔کچھ انتظامی وضاحتیں
بھی ضروری تھیں، وہ ایک، دو فقروں میں، میں کر دیتا ہوں۔یہ جوصد سالہ جو بلی کا نظام ہے، در اصل اس کا تعلق تحریک جدید سے ہے۔لیکن ابتداء میں ہمیشہ یہی
ہوتا ہے کہ ایک الگ چھوٹی سے آرگنا ئزیشن بنادی جاتی ہے تا کہ وہ فوری طور پر اس کام کو سنبھال لے۔یہ ایک
نیا منصوبہ تھا، اس کے سارے خدو خال اس وقت کھل کر سامنے نہیں آئے تھے۔اب میں نے انتظامی پہلو پر غور
کیا ہے، اس لحاظ سے یہ انجمن کا حصہ بننے کی نسبت تحریک جدید کا حصہ بننے کے زیادہ اہل ہے اور قریب تر
کیونکہ اس کے اکثر تقاضے بیرونی ملکوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔اور جہاں تک جشن کا تعلق ہے تو اس کے
لئے ایک الگ
کمیٹی مقرر ہے۔اس لئے اس پر کوئی فرق ہی نہیں پڑتا۔چاہے، اس منصوبے کو تحریک کا حصہ بنایا
جائے یا انجمن کا۔منصوبہ بندی کمیشن اپنا آزاد کام کرتار ہے۔یہ میں اس لئے واضح کر رہا ہوں کہ اب سے یہ
تحریک جدید کی ذمہ داری ہے، ان کا فرض ہے کہ وہ ساری دنیا میں کوشش کر کے جلد از جلد جماعت کو اپنی ذمہ
داریوں سے آگاہ کریں۔اور امید ہے، انشاء اللہ بہت جلد حالات بہتر ہو جائیں گے۔آئندہ سے سیکرٹری
صد سالہ جو بلی کی بجائے اس شعبے کا انچارج وکیل ہوگا۔اور وہ وکیل برائے صد سالہ جو بلی فنڈ کہلائے گا یا علماء
جو بھی اس شعبہ کا ایک مختصر سا اور بہتر نام تجویز کریں، اس کے مطابق وہ رکھ لیا جائے گا۔آج ہی حسن اتفاق سے ہمارے وہ سینئر مبلغ ربوہ پہنچے ہیں یا پہنچنے والے ہیں، جو اس منصوبے
کے لئے میرے ذہن میں تھے۔تو اللہ تعالیٰ نے ایسا تطابق فرمایا اور ایسا تو ارد ہو گیا کہ جمعہ پر آنے سے معاً
پہلے پتہ چلا کہ میر مسعود احمد صاحب ( مبلغ انچارج ڈنمارک) آج ہی پہنچ رہے ہیں۔ان کے استقبال کے
لئے دوست فیصل آباد گئے ہیں اور وہی میرے ذہن میں تھے کہ وہ آجائیں تو ان کے سپرد یہ کام کیا جائے۔اس لئے میں ان کو اس کام کے لئے وکیل مقرر کرتا ہوں۔جس طرح تحریک جدید میں باقی وکلاء ہیں، اسی
طرح یہ بھی وکیل ہوں گے اور وکالت علیا کے تابع ، وکیل اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق کام کریں گے۔اور
انشاء اللہ آئندہ سے اس شعبے کے حسابات تحریک جدید کی طرف منتقل کر دیئے جائیں گئے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 21 فروری 1983ء)
308