اسلام کا زندہ ہونا ہم سے ایک فدیہ مانگتا ہے ۔ خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1982ء برموقع جلسہ سالانہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
وو
23
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1982ء
اسلام کا زندہ ہونا ، ہم سے ایک فدیہ مانگتا ہے
خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1982ء بر موقع جلسہ سالانہ
جلسہ سالانہ کے دوسرے دن کی تقریر عموماً جماعت احمدیہ کی کاروائی کی مختصر رپورٹ پر
مشتمل ہوتی ہے۔اور خصوصیت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے ان بے انتہا فضلوں اور احسانوں کا ذکر کیا جاتا ہے،
جو دوران سال بارش کی طرح جماعت احمدیہ پر نازل ہوتے ہیں۔پھر کچھ ایسے منصوبے بھی پیش کیے
جاتے ہیں اور ایسے کاموں کی طرف بھی توجہ دلائی جاتی ہے، جن کو آئندہ سال خصوصیت کے ساتھ جماعت
احمدیہ کا مطمع نظر بنانا مقصود ہوتا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے ملفوظات کا انگریزی ترجمہ، جو محترم
چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے کیا تھا اور جو Essence of Islam کے نام سے لنڈن مشن کی طرف
سے شائع ہوا ہے، یہ بھی اس سال کے غیر معمولی نمایاں کاموں میں داخل ہے۔اس سلسلے میں جماعت
عرصے سے یہ کمی محسوس کر رہی تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کی اشاعت کی طرف اتنی
توجہ نہیں ، جتنی ان کی طلب اور مانگ ہے۔جماعت کے سامنے کچھ دقتیں بھی ہیں، وہ اپنی جگہ درست ہوں
گی۔لیکن جب دوسری کتابیں شائع ہوتی ہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کی اشاعت
میں جو دقتیں ہیں، وہ بھی اسی توجہ اور محنت کے ساتھ دور ہونی چاہیں۔چنانچہ آپ کو یہ معلوم کر کے خوشی ہوگی
کہ اس سلسلے میں نظارت اشاعت لٹریچر و تصنیف نے دو بہت ہی اچھے منصوبے تیار کئے ہیں۔ایک تو یہ کہ
حضرت مسیح علیہ الصلوۃ والسلام کی تمام کتب کو از سر نو اس طرح شائع کیا جائے گا کہ ہر کتاب کم و بیش ایک
ہی برابر جلد میں ہو۔یعنی جلدوں میں اتنا تفاوت نہ ہو کہ وہ بدزیب لگیں۔اشاعت کا یہ منصوبہ صرف
پاکستان سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ ساری دنیا سے تعلق رکھتا ہے۔اس کے لئے میں یورپ میں بھی تحریک کر آیا
ہوں۔امریکہ بھی تحریک بھجوائی گئی ہے۔انڈونیشیا کے احمدی بھی متوجہ ہوں کہ تمام دنیا کی طرف سے پہلے
مانگ آنی چاہئے۔جو دوست حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کے مکمل سیٹ خریدنا چاہتے ہیں،
وہ اپنے اپنے مشن کی معرفت اپنی طلب بھجوائیں۔اور اگر ممکن ہو تو پہلے وہاں پیسے جمع کروائے جائیں۔315
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
اس منصوبہ کے تحت ہم جو کتب پیش کریں گے، وہ نہایت اعلیٰ اور معیاری ہوں گی۔اگر یہاں نہیں چھپ
سکیں گی تو باہر چھپیں گی۔کام تو بہر حال نہیں رک سکتے۔اس لئے انشاء اللہ نظارت اشاعت لٹریچر و تصنیف
بہت ہی پیاری عمدہ دیدہ زیب اور اعلیٰ معیار کی کتب جماعت کے سامنے پیش کرے گی۔ایک اور کمی ، جو جماعت بڑی شدت سے محسوس کر رہی ہے، وہ تفسیر کبیر کا فقدان ہے۔یہ تفسیر
اتنی عظیم الشان ہے کہ بہت سے غیر مذاہب والے جب اس تفسیر کے کچھ حصے میں سے گذرے تو صرف
اس تفسیر کے نتیجہ میں انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔اس لئے تفسیر کبیر کی اردو شاعت کی بھی بہت ضرورت
ہے۔اور انگریزی اشاعت کی بھی بہت ضرورت ہے۔کیونکہ ہمارا ایک بہت بڑا طبقہ انگریزی بولنے والا
ایسا ہے، جس کو اردو سمجھ نہیں آسکتی۔ہمیں لازماً ان کا حق پورا کرنا ہے۔اسی طرح مجھے بہت سے عرب ملے
ہیں، جنہوں نے تفسیر کبیر کے ایسے حصے کا مطالعہ کیا، جس کا انگریزی سے عربی میں ترجمہ ہو چکا تھا۔مثلاً
ہمارے مصری بھائی بسیونی صاحب نے کچھ ترجمہ کیا تھا، وہ عرب اس تفسیر سے اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں
نے کہا: ہمیں تو ایک خزانہ ہاتھ آگیا۔ہم تو حیران ہو گئے کہ قرآن کریم کی عظمت ہے کیا ؟ یہ تفسیر اتنی عظیم
الشان ہے اور آپ ہمیں اس سے محروم رکھ رہے ہیں۔چنانچہ تفسیر کبیر کی اشاعت کی طرف اب اس رنگ میں توجہ دی جارہی ہے کہ سب سے پہلے تفسیر
کو نسبتاً چھوٹی شکل میں شائع کیا جائے۔اور وہ اس طرح ممکن ہے کہ حل لغات کے بہت سے حصے، جو عام
آدمی کے کام نہیں آتے ، صرف علماء کے کام آتے ہیں، اس میں سے نکال دیئے جائیں۔اسی طرح بعض
ایسے حصے بھی نکال دیئے جائیں ، جن سے مضمون میں کوئی کمی نہ آئے۔اس طرح الفاظ میں تبدیلی کئے بغیر
اور مضمون کو زیادہ نقصان پہنچائے بغیر۔( یعنی اس کا بہت معمولی حصہ شاید کم ہو۔ہم اللہ تعالیٰ کے فضل
سے نسبتا کم جلدوں میں عوام الناس کے سامنے یہ تفسیر رکھ سکتے ہیں۔تا کہ اس کا خریدنا بھی ان کی حد
استطاعت میں ہو اور سمجھنے کے لحاظ سے بھی ان کے لئے آسانی ہو۔یعنی زیادہ گہرے ٹھوس اور علمی حصے،
جو عموماً ان کو ویسے ہی سمجھ نہیں آتے ، ان کے بغیر ان کو تفسیر کبیر کا مرکزی حصہ مہیا ہو جائے۔چونکہ تفسیر کبیر کی
جلد اشاعت کی ضرورت ہے اور وسائل کم ہیں، اس لئے فی الحال نسبتاً چھوٹی صورت میں شائع کی جارہی
ہے۔ورنہ تو ساری تفسیر کبیر شائع ہونی چاہیے اور انشاء اللہ تعالی ساری بھی شائع ہوگی۔بہر حال فوری
ضرورت کے پیش نظر یہ منصوبہ بنایا گیا ہے کہ اردو میں بھی، انگریزی میں بھی اور عربی میں بھی اسے جلد
شائع کیا جائے۔اس کام کے لئے سلسلہ کے بعض علماء مقرر ہو چکے ہیں اور انہوں نے کام شروع کر دیا
دیا۔316
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ہے۔اور جو حصہ انہوں نے مجھے دکھایا ہے، میں اس سے بہت مطمئن ہوں۔اصل کے ساتھ موزانہ کر کے
دیکھا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس رنگ میں تفسیر کے اقتباسات نکالے گئے ہیں اور ان کو ترتیب دیا گیا
ہے کہ اس سے انشاء اللہ جماعت کو کسی کمی کا احساس نہیں ہوگا“۔وو
اسلام کا اقتصادی نظام انگریزی زبان میں بھی شائع ہو چکا ہے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت پر جو اہم خطابات فرمائے
تھے، ان سب کو یکجا کر کے سیرۃ طیبہ کے نام سے شائع کیا گیا ہے۔اسی طرح آپ کی کتاب اسلام اور
کمیونزم کا انگریزی ترجمہ Islam and Communism کے نام سے شائع کر دیا گیا ہے۔مکرم چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کی تصنیف حضرت مولوی نورالدین خلیفة المسيح
الاول انگریزی میں ایک بہت ہی اعلیٰ پائے کی کتاب ہے اور انگریزی دان طبقے کو حضرت خلیفة
المسيح الاول سے روشناس کرانے کے لئے ایک بہت اچھا کردار ادا کرتی ہے۔یہ کتاب باہر سے
شائع ہوئی ہے لیکن غالبا یہاں بھی دستیاب ہے“۔وو
وو
مطبوعه روزنامه الفضل 19 مئی 1983 ء )
مرکز سے شائع ہونے والے جرائد ورسائل میں الفضل، ریویو آف ریلیجنز ، تحریک جدید
مصباح، خالد تحمید الاذہان اور انصار اللہ شامل ہیں اپنی اپنی ہمت کے مطابق بڑا اچھا کام کر رہے ہیں۔لیکن مجھے سب سے زیادہ احساس ریویو آف ریچز کا ہے۔بلکہ یہ معلوم کر کے گہرا صدمہ
پہنچا ہے کہ یہ ایک ہزار کی تعداد میں شائع ہو رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی تمناؤں کا
اندازہ کریں کہ اس زمانہ میں جبکہ جماعت کے وسائل آج کے مقابل پر کچھ بھی حیثیت نہیں رکھتے تھے،
آپ نے فرمایا کہ یہ رسالہ کم از کم دس ہزار شائع ہونا چاہیے۔اس نوے سالہ عرصہ میں اشاعت کی تعداد کا
صرف ایک ہزار رہنا، انتہائی تکلیف دہ امر ہے اور برداشت سے باہر ہے۔اس لئے ریویو آف ریجنز
کے متعلق میں صدر انجمن کو یا تحریک جدید کو، جن کا بھی یہ کام ہے، توجہ دلاتا ہوں کہ وہ فوری طور پر منصوبہ
بنا ئیں کہ ایک سال کے اندر کم از کم دس ہزار شائع ہونا شروع ہو جائے۔اگر اس کا خرچ مہیا نہیں ہوتا تو وہ
میری ذمہ داری ہے۔پیسے کی بالکل پرواہ نہ کریں۔یہ سال ختم نہیں ہونا چاہیے، جب تک کہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی اس خواہش کے اظہار کو ہم پورا نہ کر دیں۔میں تو انشاء اللہ کھڑے کھڑے نہیں تھکوں گا، آپ کہیں بیٹھے بیٹھے نہ تھک جائیں۔ابھی بہت سی
باتیں کرنی ہیں۔اللہ تعالیٰ نے سلسلہ پر اتنے فضل نازل فرمائے ہیں اور ہر آن نازل فرمارہا ہے کہ ان کو شمار
317
اقتباس از خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
کرنا، کسی کے بس کی بات نہیں۔اور ایک سال کی باتیں میں اس تھوڑے سے وقت میں کس طرح بیان کر
دوں گا۔بہر حال میں نے بہت خلاصہ نکالا ہے، نوٹس کا کافی موٹا تھا تھا، جس کو کم کرتے کرتے اب یہ چند
صفح رہ گئے ہیں۔اب
میں تحریک جدید کے متعلق کچھ باتیں کہنی چاہتا ہوں۔آپ
کو یہ معلوم کر کے بڑی خوشی ہوگی
کہ تحریک جدید ، جس کا بجٹ دس سال پہلے 56لاکھ تھا، اب اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان کے ساتھ یہ بجٹ
پانچ کروڑ ، انتالیس لاکھ ستر ہزار ہے۔( نعرے) اس کا بیشتر حصہ بیرونی جماعتیں ادا کر رہی ہیں۔یا ان
سکیموں سے پورا ہورہا ہے، جو بیرون پاکستان سے متعلق ہیں۔اور پاکستان کی جماعتوں کا حصہ صرف 37
لاکھ 25 ہزار روپے ہے۔لیکن اس کو دیکھ کر غلط اندازے نہیں ہونے چاہیں۔حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان
اور پاکستان کی جماعتیں ہی ہیں، جن کی قربانیوں کو یہ پھل لگا ہے۔اور ان کے چند ہزار روپے آج
کروڑوں میں تبدیل ہو گئے ہیں۔(نعرے)
1978ء میں مجھے پہلی دفعہ امریکہ جانے کا موقع ملا۔میں اپنے طور پر اپنے بیوی بچوں کو ساتھ
لے کر سیر کے لئے گیا تھا۔جماعت احمدیہ میں تو یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی احمدی سیر کے لئے نکلے اور وہ
صرف اس کی ذاتی سیر رہے۔وہ سیر ذاتی بھی بن جاتی ہے اور جماعتی بھی بن جاتی ہے۔چنانچہ میرے
ساتھ بھی یہی ہوا۔وہاں واشنگٹن میں ایک دفعہ مجھے معلوم ہوا کہ بعض امریکن عورتیں یہ اعتراض کرتی ہیں
کہ ہم اتنی قربانی دے رہے ہیں اور امریکہ کا بجٹ اتنا زیادہ ہو گیا ہے۔لیکن ہمارے مشن ہاؤس کی حالت تو
بہت بری ہے اور تم لوگ ناروے میں اور سویڈن وغیرہ میں اتنے اچھے مشن بنارہے ہو۔وہاں کے مبلغ
صاحب بڑے پریشان تھے کہ اس قسم کے اعتراض ہورہے ہیں، میں کیا جواب دوں؟ میں نے کہا: آپ
کوئی جواب نہ دیں، ان کو اکٹھا کریں، میں جواب دوں گا۔چنانچہ ان کو اکٹھا کیا گیا۔میں نے ان سے کہا
کہ تحریک جدید کا آغاز اس طرح ہوا تھا کہ کچھ غریب عورتیں تھیں، ان کے پاس سوائے ایک ایک کڑے یا
بندے کے اور کوئی چیز نہ تھی۔انہوں نے وہی پیش کر دیئے۔کچھ غریب مزدور تھے، انہوں نے ایک ایک
مہینے کی مزدوری پیش کر دی۔کچھ وہ لوگ تھے، جن کو جماعت کی طرف سے وظیفے ملتے تھے۔انہوں نے
وظیفوں میں سے رقم بچائی اور جماعت کو پیش کر دی۔ایک وہ عورت بھی تھی ، جس کے پاس صرف ایک بکری
تھی ، اسی کا دودھ اس کے بچوں کی خوراک تھی۔وہ آئی اور اس نے یہ بکری پیش کر دی۔حضرت مصلح موعود
نے فرمایا: تمہاری ضرورت
کیسے پوری ہوگی؟ اس پر وہ بے اختیار رونے لگی اور کہا کہ میں کیا کروں اور کس
318
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1982 ء
طرح اپنی تمناؤں کا اظہار کروں؟ یہ بکری مجھ سے لے لیجئے ، مجھے اس بکری سے اب نفرت ہو گئی ہے۔میں
برداشت نہیں کر سکتی کہ یہ میرے گھر میں رہے، جبکہ آپ تحریک فرما رہے ہیں اور لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے
رہے ہیں۔ایک عجیب کیفیت تھی ہر احمدی قربان ہوتا چلا جا رہا تھا۔جو کچھ اس کے بس میں تھا، وہ فدا
کرنے پر تلا بیٹھا تھا۔انہوں نے بڑا لمبا عرصہ کھانوں میں تنگی اختیار کی، پہنے میں تنگی اختیار کی اور رہن سہن
میں تنگی برداشت کی اور اپنی خواہشات کو قربان کیا۔اور تحریک جدید پروان چڑھی۔تحریک جدید کے اس
چندے سے ایک مشن بھی نہ ہندوستان میں قائم کیا گیا اور نہ ہی پاکستان میں۔ایک بھی مسجد نہ ہندوستان
میں بنائی گئی اور نہ ہی پاکستان میں بنائی گئی۔میں نے ان سے کہا کہ اس کے باوجود 1934ء سے لے کر
آج تک ایک آواز بھی میرے کان میں نہیں پڑی کہ ہمارا روپیہ کہا جاتا ہے؟ تمہیں آج جو قربانی کی توفیق
مل رہی ہے، یہ ان غریب احمدیوں کی قربانیوں کے نتیجے میں مل رہی ہے اور تم اتنی جلدی حوصلہ ہار بیٹھے ہو۔اور کہنا شروع کر دیا ہے کہ ہمارا چندہ کہاں جاتا ہے؟ جب میں نے بات ختم کی تو میں نے دیکھا کہ اکثر کی
آنکھوں سے آنسو رواں تھے اور وہ سخت پریشان تھیں اور شرمندہ تھیں کہ ہم نے یہ کیا کہہ دیا ہے۔پس آج بیرون پاکستان کی جماعتوں کا تحریک جدید کا جو چندہ کروڑوں کی شکل میں نظر آ رہا ہے
اور تحریک جدید کی سکیموں کے نتیجہ میں جو برکت مل رہی ہے، یہ سب ابتدائی غریب احمدیوں کی قربانیوں کا
نتیجہ ہے۔اس لئے اگر پاکستان کی جماعت تحریک جدید کے چندے میں بیرونی جماعت سے پیچھے رہ گئی تو
پاکستانی جماعت پر کوئی حرف نہیں آتا۔یہ خدا کا کام ہے، اس نے تو بہر حال پھیلنا ہے۔اب بیرون
پاکستان کی جماعتوں کو ساری دنیا میں خدمت کی جو تو فیق مل رہی ہے، پاکستان کی جماعتوں کو وہ تو فیق مل ہی
نہیں سکتی۔کیونکہ پاکستان کی جماعتوں
کا مقابلہ پہلے صرف دو، تین ملکوں سے ہوا کرتا تھا اور اب بیسیوں
ممالک سے ہے۔اگر احمدیوں کو شمار کیا جائے تو وہ ممالک جہاں احمدی پائے جاتے ہیں، ان کی تعداد 116
بنتی ہے۔( نعرے) ان سب کی قربانیوں کا مقابلہ ہم پاکستانی احمدی کیسے کر سکتے ہیں؟ اگر چہ 28 ممالک
میں اس وقت 391 مبلغین کام کر رہے ہیں لیکن مشغوں کی تعداد زیادہ ہے۔باقی ممالک میں جماعتیں
قائم ہوئی اور احمدیت پھیلی، وہاں انفرادی طور پر احمد ی گئے اور ان کی تبلیغ سے لوگ احمدی ہو گئے۔یا
پاکستانی احمدی وہاں جا کر آباد ہوئے اور ان
کی تبلیغ سے مقامی لوگ احمدیت میں داخل ہو گئے۔مثلاً جزیرہ مڈغاسکر ہے، وہاں احمدیت پھیلنے کی داستان یہ ہے کہ مرچنٹ نیوی کے ایک احمدی کو
وہاں جانے کا اتفاق ہوا، انہوں نے لٹریچر تقسیم کیا۔اور حسن اتفاق سے یا تقدیر الہی کہنا چاہیے، اس کا اتنا اثر
ہوا کہ ایک، دو سال کے اندراندروہاں
اللہ تعالیٰ کے فضل سے با قاعدہ جماعت قائم ہوگئی۔319
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
پس یہ سلسلے ساتھ ساتھ جاری ہیں۔لیکن جہاں تک مبلغین کی تعداد کا تعلق ہے، اب محسوس ہو رہا
ہے، بہت کم رہ گئی ہے۔تقاضے اتنے زیادہ پھیل رہے ہیں کہ آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔جن ملکوں میں
سے اس وقت ہمارے 391 مبلغین کام کر رہے ہیں، وہاں سے مسلسل مطالبے آرہے ہیں کہ ہماری
ضرورت پوری نہیں ہو رہی۔جیسا کہ میں ابھی بیان کروں گا، ہمارے کام نے بہت پھیلنا ہے۔اسی لئے میں نے وقف کی
تحریک کی تھی۔یہ وقف خالصتاً رضا کارانہ ہوگا۔جو دوست وقف کریں گے، انہیں جماعت کی طرف سے کوئی
پیسہ نہیں دیا جائے گا۔آج کل کے زمانے میں کروڑوں روپے تو کوئی چیز ہی نہیں۔اگر ہم ان ملکوں کا بوجھ ہی
اٹھا لیں، جہاں ہمارے مشن قائم ہیں تو بہت بڑی چیز ہے۔آئندہ ہم نے جن ملکوں میں پھیلنا ہے، وہاں تو
ہمیں طوعی طور پر کام کرنے والے چاہئیں۔اپنا بور یہ بستر اٹھا ئیں اور اپنے رزق کو خدا تعالیٰ پر چھوڑتے
ہوئے باہر کی دنیا میں نکل جائیں۔لیکن باقاعدہ انتظام کے تابع جائیں۔جس حد تک ممکن ہو، ان کی پہلے
تربیت کی جائے گی اور پھر ان کو انشاء اللہ مختلف ممالک میں بھجوایا جائے گا۔ان کے علاوہ نو جوانوں کی
ضرورت ہے، ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔جہاں موقع آئے گا، اس ضرورت کو بیان کروں گا۔امسال اللہ تعالیٰ کے فضل سے (9) نوممالک میں چوبیس (24) مساجد تعمیر کی گئیں۔اس کا یہ
مطلب نہیں ہے کہ صرف 24 مساجد بنائی گئی ہیں۔مطلب یہ ہے کہ مرکزی اخراجات کے تابع 24 بڑی
وسیع اور پختہ مساجد تعمیر ہوئی ہیں، جو وہاں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کافی ہیں۔ورنہ تو افریقہ کے
بعض علاقوں میں اللہ کے فضل سے ہر روز ہی نئی مسجدیں بن رہی ہوتی ہیں۔آٹھ ممالک میں نئے مشن ہاؤس اس سال قائم ہوئے ہیں۔ان کے نام یہ ہیں: امریکہ
انگلستان، زمبابوے، انڈونیشیا، سیرالیون، یوگنڈا، نائیجیریا اور پین۔چین کے مشن ہاؤس سے مراد وہ مشن
ہے، جواب غرناطہ میں کھولا گیا ہے۔اس طرح اب وہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے دو (2) مشن ہاؤس ہو گئے
ہیں۔انگلستان میں جنگھم کے مقام پر ایک نیا مشن ہاؤس خریدا گیا ہے۔زمبابوے میں 45 ہزار ڈالر
کی ایک عمارت خریدی گئی ہے۔فلاڈلفیا (امریکہ ) میں چالیس ہزار ڈالر کی ایک عمارت خریدی گئی۔یوسٹن (امریکہ ) میں ہمارے ایک عرب بھائی نے، جو نہایت مخلص احمدی ہیں ، نہایت عمدہ جگہ پر دو (2)
بہت قیمتی پلاٹ مشن ہاؤس کے لئے پیش کئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے۔مشن ہاؤسز کی
ضرورتیں بھی بڑھ رہی ہیں اور اللہ تعالی ساتھ ساتھ لوگوں کے دلوں میں تحریک بھی چلاتا جا رہا ہے۔320
تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد ششم
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1982ء
جہاں تک تراجم قرآن کریم کا تعلق ہے، جماعت احمد یہ اس وقت تک دنیا کی مندرجہ ذیل
زبانوں میں تراجم مکمل کر کے شائع کر چکی ہے:۔انگریزی ، ڈچ ، جرمن، اسپرانٹو سواحیلی ،لوگنڈی ،انڈونیشین ، دینش اور گورکھی۔اس وقت جو تراجم زیر نظر ہیں، ان میں خاص طور پر فرانسیسی ، اٹالین ، برازیلین اور ایک افریقی
زبان کا ترجمہ شامل ہیں۔ہماری یہ کوشش ہوگی کہ جلد سے جلد یہ ترجمے چھپ جائیں۔لیکن یہ مشکل در پیش
ہے کہ قرآن کریم کے ترجمے کی ذمہ داری بہت عظیم ہے۔قرآن کریم کا دوسری زبان میں ترجمہ کرنے والا
خواہ کتنا ہی اعلیٰ معیار کا عربی دان اور دینی امور سے واقف ہی کیوں نہ ہو، جب تک وہ اس زبان کو بھی
اچھی طرح نہ جانتا ہو، ہم اس پر اعتماد نہیں کر سکتے۔دوسری زبانوں میں تو خرچ کر کے بھی ترجمے کروائے جا
سکتے ہیں، اس معاملے میں جماعت کنجوسی سے کام نہیں لے گی۔لیکن یہ اطمینان کہ خرچ کر کے جو ترجمہ
کر وایا جائے گا، وہ صحیح ہوگا بھی یا نہیں اور قرآن کریم کی ذمہ داریوں کو ادا کرے گا یا نہیں، یہ ایک بہت بڑا
بوجھ ہے۔اس لئے اس بارے میں ہم ہرگز جلدی نہیں کر سکتے۔اس ضرورت کے پیش نظر کثرت سے احمدیوں کو مختلف زبانیں سیکھنی چاہئیں۔تا کہ جلد از جلد
تراجم قرآن کو دنیا میں شائع کیا جائے۔میں نے زبانیں سیکھنے کی جو تحریک کی ہے اور اس پر زور دے رہا
ہوں، اس کا بڑا مقصد دراصل قرآن کریم کی اشاعت ہے۔اس سلسلے میں اب تک چند مہینے میں جو کام ہو چکا ہے، وہ یہ ہے کہ دنیا میں جہاں بھی قرآن کریم
کا ترجمہ کسی وقت کیا گیا، ان سب تراجم کو یکجا کیا جا رہا ہے۔اس کا ایک مرکز انگلینڈ میں بنایا گیا ہے۔ایک
سنٹر مرکز سلسلہ میں ہوگا۔اور اگر مناسب سمجھا گیا تو کسی اور جگہ بھی ایسا سنٹر قائم کیا جائے گا تا کہ سارے
نسخ محفوظ ہو جا ئیں۔علاوہ ازیں ایسے احمدی سکالرز کی تلاش کی جارہی ہے، جو عربی بھی جانتے ہوں اور جس زبان
میں ترجمہ مقصود ہے ، وہ زبان بھی کم از کم اتنی جانتے ہوں کہ اس کے محاورے کا اندازہ کر سکیں۔الغرض ترجمہ قرآن کریم کے اہم کام کی طرف اولین توجہ دی جارہی ہے۔اور میں امید کرتا ہوں کہ
اگر ساری جماعت کی دعائیں شامل رہیں تو اللہ تعالیٰ بڑی تیزی کے ساتھ ہمیں اس خدمت کی توفیق بخشے گا۔جماعت احمدیہ کی طرف سے اس وقت مختلف زبانوں میں جو جرائد شائع ہورہے ہیں، ان کی
تعداد 25 ہے۔321
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اب میں مختصر انصرت جہاں سکیم کا ذکر کرتا ہوں۔حضرت خلیفة المسیح الثالث کے کارناموں
میں یہ ایک انتہائی عظیم کارنامہ ہے کہ نصرت جہاں سکیم کو جاری کرنے کے بعد اس کی ایسی عمدہ رہنمائی فرمائی کہ
دیکھتے دیکھتے اللہ کے فضل نے اسے برکتوں کے پھلوں سے بھر دیا۔اور جماعت نے بھی ایسا تعاون کیا کہ اس
نظارے کو دیکھ کر روح عش عش کر اٹھتی ہے۔جب احمدی ڈاکٹروں کو تحریک کی گئی کہ آپ افریقہ کے مختلف ممالک میں جا کر کام کریں تو
ہمارے ڈاکٹر ایسی جگہ بھی پہنچے، جہاں نہ پینے کو پانی میسر تھا، نہ کوئی رہائش کا معقول انتظام تھا۔انہوں نے
جھونپڑیوں میں رہ کر گزارے گئے۔حالانکہ ان میں سے بعض بڑے ذی ثروت لوگ تھے۔یہاں کوٹھیاں
چھوڑ کر گئے تھے، بڑے اعلی پیمانے پر زندگی بسر کر رہے تھے۔لیکن انہوں نے کوئی پرواہ نہیں کی۔بیمار
ہوئے ، دل کے دورے پڑے، انتڑیاں تباہ ہوئیں لیکن زبان پر قطعا کوئی شکوہ نہیں لائے۔اور اپنی صحت کو
قربان کرتے ہوئے ان ملکوں کے غرباء اور امراء کی صحت کی طرف توجہ دینے لگے۔نتیجہ یہ نکلا کہ ان کے
ہاتھ میں اللہ نے بڑی برکت رکھ دی۔چنانچہ حکومت کے بڑے بڑے عمائدین ان جھونپڑیوں میں آکر رہا
کرتے تھے، جہاں علاج ہوا کرتا تھا۔اور حالت یہ تھی کہ ایک معمولی میز پر لٹا کر بڑے بڑے آپریشن
ہوتے تھے۔ہمارے ڈاکٹر ان سے بڑے تعجب سے پوچھتے تھے کہ تمہیں اعلیٰ قسم کے ہسپتال مہیا ہیں، تم
امریکہ جا سکتے ہو، یورپ جا سکتے ہو، تمہاری مت (عقل) ماری گئی ہے کہ علاج کے لئے ہمارے پاس آ
رہے ہو؟ وہ کہتے کہ ہماری مت (عقل) نہیں ماری گئی بلکہ ہماری آنکھیں گواہی دے رہی ہیں کہ شفانہ
یورپ میں ہے، نہ امریکہ میں ہے۔شفا اگر کہیں ہے تو وہ احمدی ڈاکٹر کے ہاتھ میں ہے۔(نعرے)
پس حضرت خلیفة المسیح الثالث کے اخلاص اور دعاؤں نے اور جماعت کے عمومی ایثار
اور جذبے نے اور جماعت کی قربانیوں کی لہلہاتی ہوئی روح نے اس تحریک کو ایسے بابرکت پھل لگائے کہ
جو تحریک 3 5 لاکھ روپے کے سرمائے سے شروع کی گئی تھی ، اس کا صرف اس سال کا بجٹ چار کروڑ ، انہتر ، ،
لاکھ روپے ہو چکا ہے۔(نعرے) امسال اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے دولاکھ بیس ہزار افراد کو اس تحریک
کے نتیجے میں شفا عطا فرمائی اور چار ہزار، چارسو، اکہتر کامیاب آپریشن کرنے کی اللہ تعالیٰ نے توفیق بخشی۔اس لئے ہمیں ابھی اور ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔کچھ ایسے ڈاکٹر بھی ہیں ، جن کو کئی بار باہر جانا پڑا اور ہر بار
وہ بشاشت سے گئے۔ان میں ایک وہ ڈاکٹر بھی ہیں، جن کو دل کا دورہ پڑا اور وہاں کے ڈاکٹروں نے کہا کہ
کام کے قابل وہ بلائے لیکن
اب یہ کام کے قابل نہیں رہے، ان کو فور اواپس بلایا جائے۔چنانچہ وہ یہاں واپس بلا لئے گئے۔لیکن یہاں۔322
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
آتے ہی جس طرح بھی ان کا بس چلا، انہوں نے ڈسپنسری کھولی اور دوبارہ کام شروع کر دیا۔سلسلہ کو جب
ان کی دوبارہ ضرورت پڑی اور انہیں تحریک کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے، میرے دل کا مالک خدا
ہے، میں دوبارہ جانے کے لئے تیار ہوں۔چنانچہ اس وقت وہ غانا میں خدا کے فضل سے کام کر رہے ہیں
اور ان کے ہاتھ میں بڑی برکت ہے اور بڑی شفا ہے۔پس ہمیں اور ڈاکٹروں کی بے حد ضرورت ہے۔اس لئے میں ڈاکٹروں کو تحریک کرتا ہوں کہ وہ
اس نیک کام میں حصہ لیں۔آپ تاریخ کو چھوڑیں، آپ یہ نہ سوچیں کہ تاریخ میں آپ کیا نام حاصل کریں
گے ؟ یہ سوچیں کہ اگر آپ محض اللہ کی رضا کی خاطر اس تحریک میں حصہ لیں گے تو اللہ کے کس پیار کی نظریں
آپ پر پڑیں گی؟
غانا کے ایک نمائندے حسن عطا صاحب نے کل ہی ملاقات کے دوران بتایا کہ ہمیں آنکھوں
کے ماہر ڈاکٹر کی بڑی شدید ضرورت ہے۔اور آج صبح ملاقات میں جب ایک ڈاکٹر نے تعارف کروایا کہ
وو
میں آنکھوں کا ڈاکٹر ہوں تو میں نے کہا: پھر باہر جانے کی تیاری کرو۔انہوں نے کہا: حاضر ہوں۔یہ روح ہے جماعت احمدیہ کی۔دنیا کے پردے پر بھلا ایسی جماعت نظر آسکتی ہے؟ کون ہے، جو
اس روح کا مقابلہ کرے؟ یہ تو وہ روح ہے، جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے غلاموں کو عطا کی۔اور اب یہ ان کے لئے خاص ہو چکی ہے۔غیر غلام کے نصیب میں نہیں ہے کہ اس کو یہ روح عطا ہو۔پس
جماعت احمدیہ کے اندر یہ روح پائی جاتی ہے، دنیا میں کونسی طاقت اس کا مقابلہ کرسکتی ہے؟ ( نعرے)
جہاں تک صد سالہ جو بلی کا تعلق ہے، اس میں ایک پہلو سے کچھ کی ہے۔دس کروڑ ہستتر لاکھ،
اکہتر ہزار روپے کا جو وعدہ تھا، اس میں سے ابھی تک صرف چار کروڑ ، چوبیس لاکھ، اٹھائیس ہزار چارسو، ستر
روپے وصول ہوئے ہیں۔لیکن جیسا کہ میں نے خطبہ جمعہ میں بیان کیا تھا، مجھے اس کی قطعا کوئی فکر نہیں ہے۔میں نے ایک خطبہ جمعہ میں چھوٹی سی تحریک اس سلسلے میں کی تھی اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ اثر قبول
کرنے والی جماعت عطا ہوئی ہے۔اس میں تحریک کا سوال نہیں ہے بلکہ ان دلوں کا سوال ہے، جو خدا کی خاطر
پاک تحریکوں کو قبول کرتے ہیں۔قربانی کے ایسے عظیم الشان مظاہرے سامنے آئے ہیں کہ ان
کو دیکھ کر آنکھوں
سے آنسو جاری ہو جاتے تھے۔اور ان لوگوں کے لئے دل کی گہرائیوں سے دعائیں نکلی تھیں۔ایک دوست ایک لاکھ روپیہ لے کر آگئے اور کہا کہ میں سب سے پہلے یہ رقم صد سالہ جو بلی میں
دوں گا۔اللہ تعالیٰ مجھے توفیق عطا فرمائے کہ میں جلد از جلد اس ذمہ داری کو ادا کر سکوں۔ان کو خدا نے ایک
لاکھ کی توفیق دی۔323
اقتباس از خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
لاہور کی ایک ایسی غریب احمدی عورت تھی، جس نے صد سالہ جو بلی میں کچھ چندہ لکھوایا۔لیکن
اب دینے کے لئے اس کے پاس کچھ بھی نہیں تھا۔خطبہ جمعہ سننے کے بعد چند دن اس نے بڑے ہی کرب
میں گزارے اور خدا کے حضور بہت روئی۔پھر اس نے بڑے اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مجھے
خط لکھا کہ الحمد للہ خدا نے میری سن لی اور میرا دل اس طرف مائل کر دیا کہ اپنا سا راز یور پیش کر دوں۔ہوں
تو میں ایک غریب عورت اور یہ زیور اتنا مہنگا بھی نہیں ہے۔مگر جو کچھ بھی میرے پاس ہے ، وہ خدا کے حضور
پیش کرتی ہوں۔پھر اس کو وہم ہوا کہ میں اس کی حالت پر رحم کھاتے ہوئے شاید انکار نہ کر دوں کہ اتنی بڑی
قربانی قبول نہیں کرنی۔اس لئے اس نے ساتھ یہ لکھا کہ آپ اس زیور کو جلد از جلد منگوانے کا انتظام کریں
کیونکہ خدا کی قسم ! مجھے اب زیور سے اتنی نفرت ہوگئی ہے کہ میں اسے گھر میں دیکھ ہی نہیں سکتی۔اس قسم کے نمونے بڑی کثرت کے ساتھ دیکھنے میں آتے ہیں۔ہر روز مجھے بکثرت ایسے خط
ملتے ہیں کہ میں ان کو پڑھتے پڑھتے اللہ کی حمد میں ڈوب جاتا ہوں اور کہیں سے کہیں پہنچ جاتا ہوں۔اللہ
تعالی کے بڑے بڑے عجیب فضل ہیں، جو نازل ہو رہے ہیں۔ان فضلوں کو نہ آپ گن سکتے ہیں اور نہ ہی
صفحہ قرطاس پر اتار سکتے ہیں۔اور خدا کے بعض فضل تو نا قابل بیان ہیں۔جن دلوں پر وہ طاری ہوتے
ہیں، وہی محسوس کر سکتے ہیں کہ اللہ کے فضل ہیں کیا۔( نعرے)
صد سالہ جو بلی فنڈ کے ماتحت جو بہت اہم کام کئے گئے ہیں، ان میں چھ مساجد اور مشن ہاؤسز کی
تعمیر ہے۔اس تعداد میں سابقہ بھی شامل ہیں۔یہ ممالک حسب ذیل ہیں:۔سویڈن، ناروے، جاپان، بھارت اور سب سے آخر پر لیکن سب سے زیادہ شاندار کارنامہ مسجد
سپین کی تعمیر ہے۔جس کو مسجد بشارت کہتے ہیں۔نائیجیریا میں یورو با زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ ہو چکا ہے۔وہ بھی انشاء اللہ تعالیٰ صد سالہ
جوبلی فنڈ کے زیر انتظام شائع ہوگا۔اسی طرح دیباچہ تفسیر القرآن بھی فرانسیسی زبان میں اس منصوبے کے
تحت اشاعت پذیر ہوا۔(جیسا کہ میں نے بتایا تھا، بیان کرنے والے واقعات اتنے زیادہ ہیں کہ وہ حد استطاعت سے
باہر نکل گئے ہیں۔میں نے کچھ نوٹس لکھے تھے لیکن میں کہاں تک بیان کروں گا “۔وو
( مطبوعه روزنامه الفضل 21 مئی 1983 ء )۔۔۔اس ضمن میں، میں تحریک جدید کے مبلغین کے متعلق بھی ایک بات کہنی چاہتا ہوں۔مبلغین کی قربانی ایک ایسی عظیم الشان قربانی ہے کہ اس قربانی کا بیان انسان کے بس میں نہیں ہے۔324
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1982ء
حقیقت یہ ہے کہ یہ قربانی اتنی عظیم الشان، اتنی گہری اور اتنی وسیع ہے کہ باہر والے یعنی جو خود مبلغ نہیں ، ان
لوگوں سے ایسی ہی نسبت رکھتے ہیں، جیسے کوئی کنارے پر بیٹھا طوفان کا نظارہ کر رہا ہو۔ان مبلغین کے
بیوی بچوں کے جو حالات ہیں، ان میں کئی قسم کی پریشانیاں لاحق ہو جاتی ہیں۔ایک طرف واقف زندگی
ہے، جس سے بہت ہی اعلیٰ معیار کے تقاضے وابستہ ہوتے ہیں، دوسری طرف عدم تربیت کے نتیجہ میں ان
کی اولاد میں بعض کمزوریاں پیدا ہو جاتی ہیں، وہ بے چارے بالکل بے بس ہوتے ہیں۔دور بیٹھے ہوتے
ہیں اور کچھ کر نہیں سکتے۔اور پھر جماعت کی طرف سے انگلیاں اٹھتی ہیں کہ فلاں مبلغ کے بیٹے نے یہ حرکت
کی یا فلاں مبلغ کی بیٹی سے یہ حرکت سرزد ہوئی۔لیکن وہ مبلغ دور بیٹھا ہوا کچھ نہیں کر سکتا۔اس غریب کا دل
رور ہا ہوتا ہے، وہ خدا کے حضور ہلکان ہو رہا ہوتا ہے کہ میں کیا کروں؟ میری کچھ پیش نہیں جاتی۔پھر ان کی
بیماریاں ہیں، ان کی ضرورتیں ہیں۔یہ ٹھیک ہے کہ جماعت ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کرتی
ہے لیکن خدا کے کچھ ایسے بھی محروم بندے ہیں، جن کی عزت نفس کا معیار بہت بلند ہے۔وہ پوری کوشش
کرتے ہیں کہ ہماری ضروریات کا کسی کو پتہ نہ چلے۔اس لئے ان کے بارے میں ہمیشہ بڑی فکر رہتی ہے کہ
وہ کس طرح گزارہ کر رہے ہیں؟ اور ان کی کیا تکالیف ہیں، جن کو دور کرنے کوشش کرنی چاہیے؟
ان کے حالات کی تفصیل بیان کرنے کا تو یہ موقع نہیں ہے مگر میں محض دعا کی خاطر یہ بتانا چاہتا
ہوں کہ نہ صرف مبلغین دعاؤں کے حقدار ہیں بلکہ ان کے بیوی بچے بھی سارے کے سارے ہماری
دعاؤں کے محتاج ہیں۔چنانچہ الحمدللہ کہ تحریک جدید نے ایک اور بہتر قدم یہ اٹھایا ہے کہ اب ایک ایسی اصلاحی کمیٹی بنائی
گئی ہے، جو تمام ایسے مبلغین کی اولاد کی سر پرستی کرے گی ، جو باہر گئے ہوئے ہیں اور ان کو ان فکروں سے
آزا در کھے گی۔ان کو یہ اطمینان ہوگا کہ مرکز میں کوئی ایسی کمیٹی ہے، جو باپ کا حق بھی ادا کر رہی ہے اور
مربی کا حق بھی ادا کر رہی ہے۔اور جور پورٹیں اب تک آئی ہیں، ان سے میں بہت خوش ہوں کہ خدا کے
فضل سے بڑی نمایاں اور پاک تبدیلی پیدا ہوئی ہے۔ایک موقع پر کمیٹی کی طرف سے سفارش آگئی کہ فلاں لڑکے نے یہ حرکت کی ہے، اس لئے اس کو
سزادی جائے۔میں نے کہا: سزا کی تم نے بڑی جلدی سفارش کر دی ہے، یہ بھی تو بتاؤ کہ تم نے اصلاح کا
حق ادا کر دیا تھا؟ تم نے اس بچے کی کیا نگرانی کی ہے، جس کے لئے سزا کی سفارش کر رہے ہو؟ جب تحقیق
کی گئی تو پتہ لگا کہ کوئی حق ادا نہیں ہوا۔بہر حال چونکہ جرم اس نوعیت کا تھا کہ اسے کلیۂ نظر انداز بھی نہیں کیا
325
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
جاسکتا تھا، اس لئے کچھ نہ کچھ اصلاحی کا روائی کرنی پڑی۔لیکن اس کے نتیجہ میں یہ فائدہ ہوا کہ تحریک جدید
اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس فرض کو بڑی بیدار مغزی کے ساتھ ادا کرنے لگی ہے“۔وو
سلسلہ کی طرف سے جو متفرق کام کئے جارہے ہیں، ان میں ایک یہ بھی ہے کہ مستحقین اور
محرومین اور سائلین کی ایسی ضرورتوں کو پورا کیا جائے ، جو ملک کے اقتصادی حالات کے پیش نظر عام
انسان کے بس کی بات نہیں رہی۔چنانچہ حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس
منصوبے کی طرف خصوصی توجہ فرمائی اور سال بہ سال اس رقم میں اضافہ ہوتا رہا، جو کارکنان سلسلہ اور
محرومین پر خرچ کی جاتی ہے۔اس سال کارکنوں پر تیرہ لاکھ ، چوراسی ہزار روپے کی رقم خرچ ہوئی۔جبکہ غیر
کارکنوں پر خرچ ہونے والی رقم 11 لاکھ 46 ہزار چھ سو، پینتیس تک جا پہنچی۔اس میں صدر انجمن ،تحریک
جدید ، وقف جدید فضل عمر فاؤنڈیشن اور دوسری ساری تنظیمیں ہیں۔وو
میں نے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے پھل ختم بھی نہیں ہوتے کہ مزید آنے شروع ہو
جاتے ہیں، اس لئے خدا کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔ابھی میں نے ریویو کے متعلق کہا تھا کہ اسی سال
دس ہزار شائع ہونا ضروری ہے۔اور یہ بھی کہا تھا کہ اخراجات کی فکر نہ کریں۔اللہ تعالی نے اس کا انتظام
ابھی فرما دیا ہے۔چنانچہ کراچی کے ایک دوست کلیم اللہ خاں صاحب نے کہا ہے کہ یہ سارا خرچ میں خود
برداشت کروں گا، بڑے شوق سے اس سکیم کو آگے چلائیں۔( نعرے)
پس جس جماعت کا خدا اتنا محسن ہو اور اتنا کرم کرنے والا ہو، اس کو دنیا کا کیا خوف ہے۔ساری
دنیا کی مخالفتیں جو دکھ آپ
کو پہنچاتی ہیں، ایک دن اور ایک رات میں اللہ کے جو فضل نازل ہوتے ہیں ، وہ
سارے دکھوں کو دور کر دیتے ہیں۔جہاں تک حالیہ دورہ سپین اور یورپ
کا تعلق ہے، اللہ تعالیٰ نے اپنے فضلوں کے ساتھ اس دورہ
کو اسلام کے لئے بہت ہی کامیاب فرمایا۔جیسا کہ بارہ مختلف رنگ میں بیان کیا جا چکا ہے، اللہ تعالیٰ نے
ہماری حقیر کوششوں کو ایسے شیریں پھل عطا فرمائے ، جو انشاء اللہ تعالی آئندہ بڑھتے ہی چلے جائیں گے۔وہ
خدا کے ایسے عطا کردہ پھل ہیں کہ ان کو آپ جتنا بھی کھائیں ، وہ کم نہیں ہوتے بلکہ اور بڑھ جاتے ہیں۔اس سلسلے میں، میں پہلے بہت سی مثالیں دے چکا ہوں، اس لئے ان کو یہاں دہرانے کی ضرورت نہیں۔لیکن بہر حال میں اس وقت چند ایک باتیں بیان کر دیتا ہوں۔یورپ کے سفر کے جو عمومی تاثرات ہیں، ان میں سے سب سے زیادہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ
جماعت کو عبادت کی طرف پہلے سے زیادہ توجہ ہوئی۔ایک دو نہیں بلکہ بیسیوں ایسے نوجوان ہیں، جنہوں
326