اسلام کا زندہ ہونا ہم سے ایک فدیہ مانگتا ہے ۔ خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1982ء برموقع جلسہ سالانہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
جلد
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1982ء
نے خود تسلیم کیا اور اظہار کیا کہ ہم آہستہ آہستہ اتنے دور چلے گئے تھے کہ نمازوں کی عادت بھی نہیں رہی تھی۔یہ نوجوان نہ صرف نمازوں کے عادی ہوئے بلکہ تہجد بھی پڑھنے لگے۔اور تہجد بھی ایسی گریہ وزاری کے
ساتھ ادا کر نے لگے کہ ان کو دیکھ کر دوسرے دوستوں کو رشک آتا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں کیسا
سوز و گداز پیدا کر دیا ہے۔پس یورپ کے احمدیوں کو عبادت کی طرف غیر معمولی توجہ میرے نزدیک اس
سفر کا سب سے بڑا پھل ہے۔ان لوگوں نے اسلام کی سربلندی کے لئے دعائیں کرتے ہوئے بکثرت
آنسو بہائے ہیں۔ان میں سے ہر آنسو انشاء اللہ بڑھے گا، پھیلے گا اور نشو و نما پائے گا۔اور نئے پاک
وجودوں کی پرورش کرے گا اور آبیاری کرے گا۔یہ ایک ایسا پھل ہے، جس کو شمار میں بھی نہیں لایا جا سکتا
اور اہل دنیا کا حساب اس کو سمیٹ ہی نہیں سکتا۔جہاں تک مالی قربانی کا تعلق ہے، اس میں بھی جماعت حیرت انگیز طور پر آگے بڑھی ہے۔مثلاً
ناروے کی جماعت ہے، وہاں کے امیر کمال یوسف صاحب جلسہ پر تشریف لائے ہوئے ہیں، انہوں نے
کی
اعداد و شمار پیش کر کے بتایا ہے کہ گذشتہ ایک سال میں وہاں کی جماعت کی جو کل آمد تھی ، صرف پچھلے تین
مہینوں میں اس سے زیادہ ہو چکی ہے۔اور وہ مشن، جواب تک خود کفیل نہیں تھا، وہ اب خود کفیل ہو چکا ہے۔اس سلسلے میں جرمنی سے اور دوسری جگہوں سے بھی بڑی کثرت کے ساتھ خطوط آ رہے ہیں۔ان کو پڑھ کر
میرادل اللہ تعالیٰ کی حمد سے بھر جاتا ہے اور اس کے فضلوں کو دیکھ کر اس کی حمد کے ترانے گانے لگتا ہے۔اور
ایسا مزا آتا ہے کہ ایک وجد آور نشے کی سی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔ایک جماعت کے سیکرٹری صاحب مال نے لکھا کہ میں سالہا سال سے کوشش کر رہا تھا کہ
جماعت کے دوست با شرح چندہ ادا کرنا شروع کریں۔اس کے لئے مختلف کوششیں کی گئیں۔ان کے
بزرگوں سے بھی کہلوایا گیا لیکن کوئی ٹس سے مس نہیں ہوتا تھا۔انہوں نے ہمیں مارک مقرر کر لئے تھے کہ اس
زیادہ چندہ نہیں دینا۔انہوں نے لکھا ہے کہ آپ کے دورے کے بعد جماعت کے یہ دوست خود بخود
میرے پاس آنے لگے۔کسی نے کہا: میرا چندہ ایک سو ہیں مارک لکھ لیں اور کسی نے کہا: ایک سو پچھیں
مارک لکھ لیں۔گویا وہ خود آ کر شوق سے کئی گنازیادہ چندہ پیش کرنے لگے ہیں۔پس یہ اللہ تعالیٰ کے فضل ہیں، دلوں پر تو کسی کو تصرف حاصل نہیں۔اللہ تعالیٰ کے یہ فضل کئی
شکلوں میں نازل ہوئے اور نازل ہو رہے ہیں اور تمام ملکوں میں یہی کیفیت ہے۔لنڈن کی جماعت پہلے
ہی بڑی مستعد تھی اور اس کا چندے کا معیار باقی کئی ملکوں کی جماعتوں کی نسبت بہتر تھا لیکن ابھی مکرم شیخ
327

اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
مبارک احمد صاحب کا خط آیا ہے کہ صرف لنڈن کے بجٹ میں تمہیں فیصدی اضافہ ہو چکا ہے۔الغرض جوں
جوں جماعت کی ضروریات پھیل رہی ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو پورا کرنے کا بھی انتظام کرتا چلا جارہا ہے۔غانا کے ایک احمدی دوست نے اتنی ہزار سڈی (غانا کا سکہ) مالیت کی ایک بڑی دین مشن کے
لئے خریدی ہے اور اس پر لاؤڈ سپیکر بھی نصب ہیں۔اور کہا ہے کہ اب یہ تبلیغ کے لئے وقف ہے، سارے
ملک میں گھماتے اور تبلیغ کرتے پھرو۔اسی طرح سیرالیون میں ایک دوست نے ایک وسیع مکان جماعت کو تحفہ پیش کر دیا ہے۔اب
ان دونوں ملکوں کا تو میں نے دورہ نہیں کیا تھا۔اس لئے اگر کوئی یہ کہے کہ دورے کا اثر ہے تو ہرگز ایسا نہیں
بلکہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے، جو خود بخو دنازل ہو رہا ہے۔اس قسم کی اور بھی خوش کن خبریں ہیں، جو ہمارے دلوں کو مطمئن کرتی ہیں اور یقین دلاتی ہیں کہ
یہ خدا کا کام ہے، ہمارا کام نہیں۔جو کچھ ہمارے پاس ہے، وہ ہم اخلاص کے ساتھ پیش کرنے کے لئے تیار
ہیں۔پھر جو کی رہ جائے گی، وہ ساری خدا پوری کرے گا ، جو کل کائنات کا مالک ہے اور جس کے قبضہ
اقتدار میں ہر چیز ہے۔آپ کام کرتے چلے جائیں، اللہ تعالی ساری ضروریات پوری فرماتا رہے گا۔مجھے ڈر ہے، کہیں وقت زیادہ نہ ہو جائے اور بعض منتظمین کو انتظامی دقتیں پیش نہ آئیں، اس لئے میں
تقریر کو نسبتاً چھوٹا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔)
سپین کے دورہ کے متعلق بھی بار باذ کر آچکا ہے۔جہاں تک مسجد بشارت کی افتتاحی تقریب
کا تعلق
ہے، ایک اندازے کے مطابق مختلف ممالک سے قریباً دو ہزار احمدی اس میں شریک ہوئے۔اور جہاں تک
جماعتوں کی نمائندگی کا تعلق ہے، چھتیں (36) ممالک کے احمدی نمائندے شامل ہوئے۔مقامی طور پر
اندلس کے تین ہزار باشندوں نے اس میں شرکت کی اور مختلف ممالک کے اخباری نمائندگان، جنہوں نے
اس تقریب میں شمولیت اختیار کی ، ان کی تعداد پچاس سے زائد تھی۔پھر وہاں کے اخبارات نے شہ سرخیوں
کے ساتھ نہایت ہی اچھے انداز میں تبلیغ کرتے ہوئے ہماری خبروں کو شائع کیا۔چنانچہ اب تک 35 مختلف
اخبارات کے تراشے پین سے موصول ہو چکے ہیں۔جن میں سے بعض اخبارات اکیلے اکیلے لکھوکھا کی تعداد
میں شائع ہونے والے ہیں۔افتتاحی تقریب کی خبر کو یورپ کے بعض ایسے اخبارات نے بھی شائع کیا ، جن
کی اشاعت کئی ملین ہے۔اور ایسے عمدہ رنگ میں شائع کیا کہ یوں معلوم ہوتا ہے، وہ داستان کسی احمدی مبلغ
نے لکھی ہے، کسی اخباری نمائندے نے نہیں لکھی۔افتتاحی تقریب کا ایک خوش کن پہلو یہ ہے کہ پین کی
328

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1982 ء
حب حیثیت شخصیتیں جو کسی نہ کسی پہلو سے عظمت کا مقام رکھتی ہیں، اس موقع پر تشریف لائیں اور ان کو
بہت لطف آیا۔انہوں نے اس دعوت پر بے حد شکریہ ادا کیا اور بعد میں جماعت سے تعلق کو قائم رکھا۔اور جو
شامل نہیں ہو سکے ، ان کے ابھی تک معذرت کے خط آ رہے ہیں۔کیونکہ اس تقریب کا اتنا پروپیگنڈا اور چرچا
ہورہا ہے کہ وہ حیران ہیں کہ ہم ایسی اچھی تقریب میں شمولیت سے کیوں محروم رہے؟ وہاں کے بڑے بڑے
لوگوں مثلاً پارلیمنوں کے ممبران سابق وزراء اور موجودہ REGIME یعنی حکومت کے افسران اور پارٹی
کے ممبران کے خطوط آرہے ہیں کہ ہمیں افسوس ہوا کہ کسی مصروفیت کی وجہ سے ہم اس تقریب میں شامل نہ ہو
سکے۔جب تک دل پر اثر نہ ہو، کسی کو کیا ضرورت پڑی ہے کہ اتنی دیر کے بعد خط لکھ کر شامل نہ ہونے پر
اظہار افسوس کرے؟
نئی سکیموں کے ضمن میں، میں جماعت کو بعض امور کی طرف خصوصیت کے ساتھ توجہ دلانی چاہتا
ہوں۔منصوبہ یہ ہے کہ صد سالہ جشن سے پہلے پہلے دنیا کے کم از کم ایک سو ممالک میں ہمارے مشن قائم ہو
چکے ہیں۔اگر چہ مشنوں کی تعداد تو زیادہ ہے لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، صرف 28 ممالک ایسے
ہیں، جہاں ہمارے مرکزی مبلغین کام کر رہے ہیں۔اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ نئے مشوں کی کتنی
ضرورت ہے؟ اور جہاں مشن قائم ہو چکے ہیں، وہاں کی ضروریات بھی اب بہت وسیع ہو گئی ہیں اور بہت
پھیل گئی ہیں۔مثلاً جب امریکہ کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا صرف امریکہ میں ہی کم از کم پانچ نئے مشن
چاہئیں۔اسی طرح کینیڈا میں نئے مشعوں کی ضرورت ہے۔یہی حال یورپ کا ہے۔غرض یہ کہ ہر ملک
جہاں احمدیت داخل ہو چکی ہے، وہاں ضروریات اتنی تیزی سے پھیل رہی ہیں کہ ہر مسجد چھوٹی ہوگئی ہے اور
ہر
مشن ہاؤس چھوٹا ہو گیا ہے۔اس سلسلے میں ایک اور بات بھی میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں۔میں نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا تھا
کہ 1982ء کو جماعت احمدیہ کی تاریخ میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔یہ اہمیت اس پہلو سے بھی ہے
کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
وسع مکانک
کا الہام 1882ء میں ہوا تھا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس الہام کے ایک سو سال کے بعد
وسع مکانک
کا ایک نیا دور جماعت کے سامنے آنے والا ہے۔اس لئے کمر ہمت کس لیں اور تیار ہو جائیں۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے گھروں کو بھی برکت دی جائے گی اور وہ وسیع کئے جائیں گے۔اسی
329

اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
طرح آپ کے مشنوں
کو بھی برکت دی جائے گی اور وہ وسیع کیے جائیں گے۔آپ کی مساجد کو بھی برکت
دی جائے گی اور وہ وسیع کی جائیں گی۔الغرض یہ الہام ایک نئی شان کے ساتھ اس صدی میں پورا ہونے
والا ہے۔(نعرے)
سپین کے لئے تحریک وقف عارضی) اس سلسلے میں انگلستان کی جماعت نے اللہ تعالیٰ کے فضل
سے بہت ہی اچھا نمونہ دکھایا ہے۔صرف انصار الله، لنڈن نے سترہ (17) واقفین عارضی پیش کر دیئے
ہیں۔اسی طرح پاکستان اور دیگر ممالک کی جماعتوں سے بھی واقفین کے نام موصول ہورہے ہیں ، جب یہ
دوست کثرت کے ساتھ چین جا کر اپنے تعلقات کے دائرے کو وسیع کریں گے تو امید ہے، انشاء اللہ تعالیٰ
بہت جلد میٹھے پھل لگنے شروع ہو جائیں گے۔میں آپ کو یہ بتا دیتا ہوں کہ دنیا حق کو قبول کرنے کے لئے تیار ہے۔چنانچہ میں نے اپنے
دورے میں اس چیز کو محسوس کیا ہے۔پہلے زمانے میں بھی ہم گفتگو کیا کرتے تھے۔جب میں طالب علم تھا تو
اس وقت بھی ہم دن رات عیسائیوں وغیرہ کے ساتھ مذہبی بحثوں میں دماغ کھپایا کرتے تھے۔لیکن وہ اثر
نہیں ہوتا تھا، جو اس دورے میں دیکھا ہے۔چنانچہ جہاں جہاں بھی غیر مسلم ہماری مجلسوں میں شامل
ہوئے ہیں، انہوں نے اپنے طور پر وہاں سے خط لکھ کر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ان میں سے بعض
احمدی ہو گئے اور بعض نے اظہار کیا کہ ہم بڑی تیزی کے ساتھ احمدیت کی طرف آرہے ہیں۔ہمارے
لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں جلد قبول احمدیت کی توفیق عطا فرمائے۔بریڈ فورڈ (انگلستان) میں کچھ انگریز آئے ہوئے تھے، ان میں سے ایک انگریز نے اپنے طور پر
ایک سوال کیا۔جس کا مذہب سے براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا۔اس نے کہا کہ APARTHIED یعنی
نسلی امتیاز وغیرہ پر کچھ بتائیں؟ چنانچہ میں نے اسلامی تعلیم کو پیش نظر رکھتے ہوئے نسلی امتیاز کے متعلق کچھ
کہا۔وہاں سے واپس آنے کے بعد اس کا خط موصول ہوا کہ اگر چہ میرے سوال کا مذہب سے براہ راسہ
کوئی تعلق نہیں تھا لیکن آپ نے جو جواب دیا ہے، اس میں اتنی سچائی ہے کہ وہ جواب میرے دل کی گہرائی
تک اتر گیا ہے اور میں مجبور ہو گیا ہوں کہ اسلام میں دلچسپی لوں۔میں نے کچھ کتابیں پڑھی ہیں اور ان کو
پڑھنے کے بعد میں اسلام کے قریب تر آ گیا ہوں۔دعا کریں، اللہ تعالیٰ مجھے تو فیق عطا فرمائے کہ میرا یہ سفر
آسانی سے اور جلدی طے ہو جائے۔بریڈ فورڈ سے جو دوست جلسہ پر تشریف لائے ہیں، انہوں نے بتایا
ہے کہ یہ انگریز اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدی ہو چکا ہے۔الحمد للہ۔آپ سب کو مبارک ہو۔330

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1982ء
سوئٹزر لینڈ میں جو پبلک لیکچر تھا، اس میں شامل ہونے والوں نے حیرت انگیز طور پر دلچسپی لی۔جو وقت لیکچر کے لئے مقرر تھا، اس سے زیادہ وقت ہو گیا تھا لیکن وہ جانے کا نام نہیں لیتے تھے۔حالانکہ ان
لوگوں کو عادت ہی نہیں ہے کہ اتنی دیر بیٹھے رہیں۔ان کے وقت مقرر ہوتے ہیں۔کسی لیکچر میں ایک گھنٹہ
بیٹھ جانا، بہت بڑی بات سمجھی جاتی ہے۔لیکن ہمارے پروگرام میں وہ نہ صرف بیٹھے رہے بلکہ لیکچر کے بعد
سوال و جواب کا ایسا سلسلہ شروع کر دیا کہ وہ چھوڑتے ہی نہیں تھے۔اور پھر سوالات بھی زیادہ تر عیسائیت
کے متعلق۔جواز خود انہوں نے شروع کیے۔لطف کی بات یہ ہے کہ مسلسل ساڑھے تین گھنٹے تک وہاں
بیٹھے رہے۔گویا چالیس منٹ یا ایک گھنٹے کی جو دعوت تھی، وہ ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہی۔اور جو
بہت مجبور ہوئے ، وہ بڑی معذرت کے ساتھ وہاں سے گئے اور بعض نے واپس جا کر خط لکھے کہ ہمیں بڑا
افسوس ہے کہ ہم اس مجلس میں زیادہ دیر نہیں بیٹھ سکے۔لیکن یہ صرف گنتی کے لوگ تھے۔ان میں سے ایک
نو جوان اب سوئٹزر لینڈ کی فوج میں ہے۔انہوں نے عیسائیت کے متعلق سوال شروع کئے تھے اور سوالات
سے متشد د عیسائی لگ رہے تھے۔ان کا خط آیا کہ میرے دل پر اس مجلس کا بہت گہرا اثر ہے۔اس کے بعد
میں دو (2) دفعہ آپ کے مشن سے رابطہ قائم کر چکا ہوں اور احمدیت کا مطالعہ کر رہا ہوں۔میرے چند سوال
ابھی باقی ہیں، دعا کریں اللہ تعالیٰ مجھے توفیق عطا فرمائے کہ میں احمدی ہو جاؤں۔الغرض ایک دو نہیں بلکہ
ایسی بیسیوں مثالیں ہیں کہ اللہ تعالٰی نے اپنے فضل کے ساتھ ایک مجلس میں دلوں کو بدلا ہے۔انگلستان سے ایک احمدی نوجوان کا خط آیا کہ ھم میں جو استقبالیہ دیا گیا تھا، اس میں میرے
ایک انگریز استاد بھی شامل تھے، جنہیں مذہب میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔چند دن ہوئے ، وہ مجھے ملے اور
کہنے لگے کہ یہ عجیب بات ہے کہ استقبالیے میں After Dinner یعنی رات کے کھانے کے بعد ایک
چھوٹی سی تقریر تھی لیکن اسلام کے بارے میں جو کچھ کہا گیا، وہ اتنا سا تھا کہ میرے دل میں گھر کر گیا ہے۔اور میں جود ہر یہ اور لامذہب تھا، اب ایک مذہبی انسان بن گیا ہوں۔اس لئے مجھے لٹریچر دو تا کہ میں اسلام
کا مزید مطالعہ کروں۔پس یہ ساری اسلام کی برکتیں ہیں۔اسلام ایک ایسی عظیم الشان صداقت ہے کہ جو غالب آنے
کے لئے قائم کی گئی ہے اور لازما غالب آکر رہے گی۔ہم نے تو صرف لہو لگا کر شہیدوں میں داخل ہونا
ہے۔اس وقت دنیا کی ضروریات بھی بڑھ رہی ہیں اور تقاضے بھی پھیل رہے ہیں، اس لئے آپ تیاری
کریں، آپ میں سے ہر ایک کو مبلغ بننا پڑے گا۔اب دس یا ہیں یا تئیں یا چارسو یا پانچ سویا ہزار مبلغ کا بھی
کام نہیں رہا، اب تو یہ تقاضے بہت پھیل چکے ہیں۔331

اقتباس از خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1982ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک
ہے تو وہ لطیفہ لیکن یہاں وہ ضرور صادق آتا ہے۔کہتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک مراثی اور ایک
چوہدری کو اکٹھے کشتی میں سفر کرنے کا موقع ملا۔آپ جانتے ہیں، میراثی بڑے حاضر جواب ہوتے ہیں اور
چھیڑ چھاڑ میں بڑی مہارت رکھتے ہیں۔چوہدری صاحب جب بھی مراثی کو ذلیل اور شرمندہ کرنے کوشش
کرتے تھے تو میراثی ایسا کرارا جواب دیتا تھا کہ بیچارے چوہدری صاحب کو خود شرمندہ ہونا پڑتا تھا۔اتفاق
سے مراثی قریباً کھودا تھا۔یعنی اس کی داڑھی کے صرف دو بال تھے ، باقی داڑھی اگی ہی نہیں تھی۔جب کشتی
ڈولی اور ہچکولے کھانے لگی تو (جیسا کہ ہمارے ملک کا رواج ہے) کشتی بان نے اعلان کیا کہ خواجہ خضر کے
نام کی کچھ خیرات دے دی جائے تاکہ ہم اس طوفان سے بچ جائیں۔چوہدری صاحب کو سو بھی کہ اب
میراثی سے بدلہ لینے کا وقت ہے۔اس نے کہا کہ بات یہ ہے کہ سب سے اچھی قربانی یہ ہوگی کہ ہم میں سے
ہر ایک اپنی اپنی داڑھی کے دو دو بال کھینچ کر اس دریا میں خواجہ خضر کی خیرات ڈال دیں۔اس نے سوچا کہ مراثی
کے صرف دو بال ہیں اور اس طرح دونوں نکل جائیں گے۔مراثی نے مٹر کر حیرت سے دیکھا اور جواب دیا۔چوہدری جی ! الہیہ دوہاں دا ویلا اے، کہیڑ افلاں اے جہیز اساری داڑھی نہ پٹ کے سٹ دے۔یعنی
بات
کر رہے ہو، یہ کوئی دو بالوں کا وقت ہے؟ آج تو وقت ہے، ساری داڑھی پھینک دی جائے۔لیکن خدا کی قسم ! اسلام کے معاملے میں یہ لطیفہ آج سچا ثابت ہو رہا ہے۔آج یہ وقت نہیں رہا کہ
دس یا ہیں یا سویا ہزار مبلغ کام کریں۔آج ساری جماعت کو اسلام کی خاطر ہمیں جھونکنا پڑے گا۔اس کے
بغیر اسلام زندہ نہیں ہوسکتا۔(نعرے)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ
اسلام کا زندہ ہونا ، ہم سے ایک فدیہ مانگتا ہے۔وہ کیا ہے؟ ہمارا اس راہ میں مرنا“۔فتح اسلام صفحہ 16)
پس آئے ، ہم عہد کریں کہ اسلام کی ضروریات بہر حال پوری کی جائیں اور اپنی ہر ضرورت کو
اسلام کی ضرورت پر قربان کر دیا جائے گا۔اسلام جانیں چاہتا ہے تو ہم جانیں لے کر حاضر ہوں گے ، اسلام
اموال چاہتا ہے تو ہم اموال لے کر حاضر ہوں گے، اسلام عزتیں چاہتا ہے تو ہم عزتیں لے کر حاضر ہوں
گے۔اسلام بہنوں، بیٹیوں اور عورتوں کی قربانیاں چاہتا ہے تو ہماری ساری عورتیں اپنی ساری جانیں پیش کر
دیں گی۔اسلام بچوں کی قربانیاں چاہتا ہے تو آج اسلام کو ایسی مائیں ملیں گی، جو خود اپنے ہاتھوں سے اپنے
بچوں کو قربان کرنے کے لئے تیار ہوں گی۔اسلام باپوں کی قربانیاں چاہتا ہے تو اسلام کے بیٹے یعنی احمدیت
332

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1982ء
کے سپوت اپنے باپوں کی قربانیاں پیش کر دیں گے۔غرض یہ کہ آج اسلام کا تقاضا یہ ہے کہ ہم سب کچھ اپنے
خدائے واحد ولا شریک کے حضور پیش کر دیں۔میں یقین رکھتا ہوں اور اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں یہ بات
شیخ کی طرح گاڑ دی ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ یہ جماعت ان سارے تقاضوں کو پورا کرے گی اور فتح کے وہ دن
جو خواب کی طرح دور نظر آ رہے تھے، وہ ہمیں بڑی تیزی کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے دکھائی دیں گے۔یہاں تک کہ ہم انشاء اللہ تعالیٰ اپنی زندگیوں میں اسلام کی فتح کا دن دیکھ لیں گئے“۔(نعرے)
( مطبوعه روزنامه افضل 22 مئی 1983ء)
333

آج 10 میں سے 10 باقی